رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی اہمیت لیلة القدر کی برکت اور فضیلت رسولِ کریمﷺ کے فرمودات کی روشنی میں

خطبات مسرور جلد ہشتم
442
35
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 اگست 2010
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 اگست 2010ء بمطابق 27 ظهور 1389 ہجری شمسی
بمقام بیت الفتوح، لندن (برطانیہ)
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ان آیات کی تلاوت فرمائیں:
انَّا اَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ - وَمَا أَدْرَكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ - لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ - تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَ
الرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ اَمْرٍ - سَلَمُ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ (سورة القدر)
سورۃ قدر جس کی میں نے تلاوت کی ہے اس کا ترجمہ یہ ہے کہ:
یقیناً ہم نے اسے قدر کی رات میں اتارا ہے۔اور تجھے کیا سمجھائے کہ قدر کی رات کیا ہے۔قدر کی رات
ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔بکثرت نازل ہوتے ہیں اُس میں فرشتے اور روح القدس اپنے رب کے حکم سے۔ہر معاملہ
میں سلام ہے۔یہ سلسلہ طلوع فجر تک جاری رہتا ہے۔لیلۃ القدر کی غیر معمولی برکت اور اہمیت
انشاء اللہ تعالیٰ چند دن تک ہم رمضان کے آخری عشرہ میں داخل ہوں گے جس کے بارہ میں روایات میں
آتا ہے کہ اس میں ایک رات ایسی آتی ہے جو لیلتہ القدر کہلاتی ہے۔یعنی ایسی رات جس میں اللہ تعالیٰ کی خاص نظر
اپنے مخلص بندوں پر پڑتی ہے۔جب ان کی خاص روحانی کیفیت ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے خاص فضل اور قرب کا وہ
مشاہدہ کرتے ہیں۔اس وجہ سے مسلمان رمضان کے آخری عشرہ کو عام طور پر بڑی اہمیت دیتے ہیں۔عموماً نمازوں،
تراویح اور باقی نیکی کے کاموں میں بھی بہت سے ایسے لوگ جو رمضان کے پہلے اور دوسرے عشرہ میں زیادہ توجہ
نہیں دیتے، آخری عشرہ میں نسبتاً بہتر حالت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔جماعت میں بھی ایسے بہت سے لوگ ہیں
جو یہ رجحان رکھتے ہیں اور اس عشرہ میں تہجد اور نوافل کی ادائیگی کی طرف بہت توجہ دیتے ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا کہ
اس کی وجہ یہی ہے کہ بعض احادیث سے ثابت ہے اور اس کی وضاحت ہوتی ہے کہ اس عشرہ میں ایک رات ہے جو
لیلتہ القدر کہلاتی ہے ، ایسی رات جو بڑی اہمیت کی حامل رات ہے۔لیکن اگر صرف ہم اس آخری عشرے کے لئے ہی
کوشش کریں اور باقی سارا سال کوئی ایسی کوشش نہ ہو تو کیا یہ چیز ایک انسان کو حقیقی مومن اور عابد بنا سکتی ہے ؟

خطبات مسرور جلد ہشتم
443
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 اگست 2010
دیکھو خدا تعالیٰ تو دوسری جگہ پر کہتا ہے کہ جنوں اور انسانوں کی پیدائش کا مقصد اس کی عبادت کرنا ہے۔یہ بات کہ
صرف ایک رات میں عبادت کر لو یا ایک رات کی تلاش میں دس دن عبادت کر لو تو تمہاری ساری زندگی کی عبادتیں
پوری ہو جائیں گی، ایک انسان کو اللہ تعالیٰ کے اس حکم سے دور لے جائے گی کہ تمہارا مقصد پیدائش عبادت کرنا ہے،
اللہ تعالیٰ کے حضور جھکے رہنا ہے۔ایک روایت میں آتا ہے۔زر بن حبیش کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ
سے پوچھا کہ آپ کے بھائی ابنِ مسعود کہتے ہیں کہ جو سارا سال عبادت کرے ، وہ لیلتہ القدر کو پائے گا۔انہوں نے کہا
اللہ ان پر رحم کرے۔ان کا مقصد یہ ہے کہ لوگ صرف اسی ایک رات پر تکیہ نہ کر لیں ورنہ وہ خوب جانتے ہیں کہ
وہ رات رمضان میں آتی ہے اور یہ کہ آخری عشرہ میں آتی ہے۔(مسلم کتاب الصیام باب فضل لیلتہ القدر۔۔۔حدیث نمبر 2666)
صحابہ تو اس بات کی گہرائی سے واقف تھے کہ صرف آخری عشرہ کی عبادتیں لیلتہ القدر دیکھنے کا باعث
نہیں بن جاتیں بلکہ انسان کو اپنے مقصد پیدائش کو سامنے رکھتے ہوئے جب اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول کی طرف
توجہ پیدا ہوتی ہے تو خدا تعالیٰ اگر چاہے تو اپنے بندوں کی تسلی کے لئے ان کو اپنے خاص فضل سے نوازتے ہوئے ان
سے اپنے قرب کا اظہار کرنے کے لئے وہ کیفیت پیدا کر دیتا ہے ، وہ حالت پیدا کر دیتا ہے جس میں ایک عابد بندے
کو یہ خاص رات میسر آجاتی ہے۔اور ایک عجیب روحانی کیفیت میں اللہ تعالیٰ کا بندہ ہو جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے
ایک مومن سے اس کے ایمانی عہد اور بندگی کے عہد کو پورا کرنے پر جس میں ہر لمحہ ایک مومن کے عمل میں ترقی
نظر آتی ہے اور آنی چاہئے۔اور رمضان کے روزے اور قرآن کریم کی تلاوت اور اسے سمجھنا، اور عبادتوں کے
معیار اس لئے بلند کرنے کی کوشش کرنا کہ رمضان میرے معیارِ عبودیت اور بندگی کو مزید بڑھائے گا ایک خاص
رات رکھی ہے۔ایک کوشش اور شوق کے ساتھ بلند معیار حاصل کرنے کے لئے مومن جب جت جاتا ہے تو اللہ
تعالیٰ جو اپنے بندے پر بے انتہا مہربان ہے ، جو اپنے وعدوں کا پورا کرنے والا ہے ، جب وہ دیکھتا ہے کہ بندہ اپنی تمام تر
صلاحیتوں کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے میرے ان الفاظ کو سامنے رکھ کر کہ أَجِيبُ دَعْوَةَ
الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ یعنی دعا کرنے والے کی دعا سنتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے۔مجھ سے دعامانگتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے ، میں نہ صرف اس کی دعا سنتا ہوں بلکہ رمضان کے آخری عشرہ میں جو میں نے اپنے بندوں کے لئے ایک لیلتہ
القدر کے پانے کا کہا ہے وہ بھی عطا کرتا ہوں۔آسمان سے اتر کر بندوں کے قریب تر آجاتا ہوں اور کہتا ہوں کہ آج
کی رات تم مانگو میں تمہیں عطا کروں گا۔پس جب بندہ اپنا عہد پورا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی قبولیت دعا بلکہ روحانی
مقام میں اضافے کے وعدے کو پورا فرماتا ہے۔ہمارا خدا یقینا سچے وعدوں والا خدا ہے۔اگر کبھی کہیں کمی ہے تو

خطبات مسرور جلد ہشتم
444
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 اگست 2010
ہمارے عملوں میں ، ہماری کوششوں میں ہے۔اللہ تعالیٰ تو ہر سال رمضان کا مہینہ اور اس مہینے میں یہ دس دن رکھ کر
جن میں ایک رات لیلۃ القدر ہے جو بندے کو خدا تعالیٰ کا قرب دلانے کی انتہا ہے ، بھیجتا ہے تو پھر بندے کو اس ایک
رات کی تیاری کے لئے کتنی کوشش کرنی چاہئیے ؟ جس کو یہ ایک رات میسر آجائے اس کو خدا تعالیٰ کی نظر میں جو
مقام ملتا ہے وہ تمام زندگی کی عبادتوں کے برابر ہے۔یعنی یہ ایک رات اس کی کایا پلٹ دیتی ہے۔اس کی شخصیت وہ
نہیں رہتی جو پہلے تھی اور یہی حالت ہونی چاہئے۔ورنہ تو اس ایک رات کا حق ادا نہیں ہو گا۔ایک مومن کی تو شان
ہی یہ ہے کہ اس کی روحانی حالت بہتری کی طرف ہمیشہ جاری رہے۔اگر کسی کو یہ خیال آجائے کہ مجھے لیلتہ القدر میسر آگئی جس کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے
اس لئے اب مجھے عبادت کی ضرورت نہیں تو وہ جھوٹا ہے۔اللہ تعالیٰ کی محبت کی چاٹ ایک مومن کو پہلے سے بڑھ کر
خدا تعالیٰ کا عابد اور اس کے حکموں پر عمل کرنے والا بناتی ہے۔پس جب یہ صورت پیدا ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ کا ایک
جاری فیض شروع ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ پھر کہتا ہے کہ میں تمہاری دعائیں سنا کروں گا۔تم نے میرا قرب پانے کی
کوشش کی ہے ، قدم اٹھایا ہے اور جد وجہد کی ہے، تم نے اپنے عہد کا پاس کیا ہے ، اس کی نگہداشت کی ہے ، اب اگر تم
یہ عمل جاری رکھو تو میں بھی تمہیں نو از تارہوں گا۔یعنی بندہ جب رمضان میں روحانی معیار بلند کرنے کی کوشش
کرے گا تو خدا تعالیٰ لیلتہ القدر کے نظارے دکھا کر اپنے قریب کرتا چلا جائے گا۔ایک مومن کی اپنی ذات کے لئے
لیلتہ القدر کا صحیح اور اک پیدا کرنے کے لئے ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
لیلۃ القدر انسان کے لئے اس کا وقت اصفی ہے“۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 536 مطبوعہ ربوہ)
یعنی جب وہ بالکل پاک صاف ہو جائے اور خدا تعالیٰ کے احکامات کا پابند ہو جائے۔پس یہ حالت پیدا کرنے
کی کوشش ہی لیلتہ القدر کا فیض پانے والا بناتی ہے۔اور رمضان کا مہینہ یہی روحانی انقلاب پیدا کرنے کے لئے آتا
ہے۔اگر ہم اس کی قدر کریں گے تو لیلتہ القدر پالیں گے اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے بن جائیں گے۔جیسا کہ میں نے ایک روایت بیان کی ہے کہ لیلتہ القدر رمضان کے آخری عشرے میں تلاش کرو۔اس
بارہ میں بعض اور احادیث میں نے لی ہیں۔میں وہ بیان کرتا ہوں جس سے اس آخری عشرہ کی اہمیت اور
آنحضرت صلی اللہ ظلم کے خاص اہتمام کے بارہ میں پتہ چلتا ہے کہ کس طرح آپ اہتمام فرمایا کرتے تھے۔رمضان کی عبادت میں اہل خانہ کی شمولیت
حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ جب رمضان کا آخری عشرہ شروع ہو تا تو نبی صلی علی کی اپنی کمر کس لیتے اور
رات بھر جاگتے رہتے۔(بخاری کتاب فضل لیلتہ القد رباب العمل في العشر الاواخر من رمضان حدیث نمبر 2024)

445
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 اگست 2010
خطبات مسرور جلد ہشتم
(یعنی نیند بہت کم ہوتی۔سوتے تو تھے لیکن بہت کم نیند ہوتی )۔اور اپنے گھر والوں کو بھی جگاتے۔پس اس حدیث میں یہ واضح ہے کہ آخری عشرہ میں آنحضرت صلی اہم نہ صرف خود اپنی عبادت میں پہلے
سے کئی گنا بڑھ جاتے تھے۔جبکہ آنحضرت صلی للی نیم کی عام دنوں کی عبادتوں کی لمبائی اور خوبصورتی کا تو ہم اندازہ بھی
نہیں کر سکتے۔(مسند احمد بن حنبل مسند عائشہ جلد 8 صفحہ 106 حدیث نمبر 24950 مطبوعہ بیروت ایڈیشن 1998)
یہ بھی حضرت عائشہ نے ایک دفعہ جواب دیا تھا، تو اس عشرہ میں کیا حالت ہوتی ہو گی۔یہ تصور سے بھی
باہر ہے۔اور پھر جو انعامات کی اور فضلوں کی بارش خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو رہی ہوتی ہے یا اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی
جو بارش اس عشرہ میں ہوتی ہے جس کا سب سے زیادہ فہم و ادراک آنحضرت صلی اللہ ہم کو ہی تھا۔تو آپ یہ کس طرح
برداشت کر سکتے تھے کہ میرے اہل خانہ اس سے محروم رہیں۔اس لئے آپ ان کو بھی اٹھاتے اور پھر جو روحانی
حالت اور کیفیت ہوتی ہو گی اس کا انداز بھی یقیناً عجیب ہوتا ہو گا۔پس یہ نمونہ آپ نے ہمارے لئے قائم فرمایا۔اللہ
تعالیٰ ہمیں بھی توفیق دے کہ یہ حالت اپنے اور اپنے گھروں میں پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے بنیں۔یہی کیفیت ہے جسے ہم جب اپنے پر طاری کریں گے تو ہماری مغفرت کے سامان بھی ہو رہے ہوں گے
اور حقیقی مومن بھی کہلا سکیں گے۔چند اور روایات میں اس حوالے سے پیش کرتا ہوں۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی علیہ کم سے روایت کی۔آپ نے فرمایا کہ :
جو بجذبہ ایمان رضائے الہی کی غرض سے ماہِ رمضان میں روزے رکھے ، تو اس کے جو گناہ پہلے ہو چکے
ہوں ان کی مغفرت کی جائے گی۔اور جو لیلۃ القدر میں جوش ایمان میں رضائے الہی کی غرض سے رات کو اٹھے تو
اس کے جو گناہ پہلے ہو چکے ہیں ان کی مغفرت کی جائے گی۔( صحیح بخاری کتاب فضل ليلة القدر باب فضل لیلۃ القدر حدیث نمبر 2014)
پس رمضان کے روزے بھی ایمان میں مضبوطی اور اللہ تعالی کی رضا سے مشروط ہیں ورنہ بھوکا رہنے سے
اللہ تعالیٰ کو کوئی غرض نہیں ہے اور لیلتہ القدر بھی خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول سے مشروط ہے۔خالص ہو کر اللہ
تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے ہے۔صرف دنیاوی اغراض سے کہ لیلۃ القدر مجھے مل جائے تو میں یہ دعا کروں
گا کہ میرے دنیاوی مقاصد پورے ہو جائیں۔تو یہ غرض نہیں۔نیکیوں کے حصول کی کوشش ہونی چاہئے۔بلکہ سب
سے مقدم دعاؤں میں اللہ تعالیٰ کی رضا ہو۔اس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پھر ایک جگہ آنحضرت صلی ا ہم نے اس
طرح توجہ دلائی ہے۔عقبہ جو تحریث کے بیٹے ہیں سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ
سے سنا۔وہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ ہم نے فرمایا: تم اسے آخری عشرہ میں تلاش کرو ( آپ کی مراد لیلتہ القدر سے

خطبات مسرور جلد ہشتم
446
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 اگست 2010
تھی) اگر تم میں سے کوئی کمزور ہو جائے یا عاجز رہ جائے۔تو وہ آخری سات راتوں میں ہر گز مغلوب نہ ہو جائے۔( صحیح مسلم کتاب الصیام باب فضل لیلۃ القدر۔۔۔حدیث نمبر 2654)
پس دیکھیں، یہ کس قدر تاکید ہے کہ اگر کسی وجہ سے رمضان سے فیض نہیں بھی اٹھا سکے اور یہ خواہش
رکھتے ہو کہ حقیقی مومن بنو تو اس عشرہ یا سات دن میں ہر عذر کو دور پھینکو اور اپنی راتوں کو خدا تعالیٰ کی عبادت میں
اس طرح گزار و جو عبادت کا حق ہے۔جس کا نمونہ آنحضرت صلی علیہ ہم نے ہمارے سامنے پیش فرمایا۔یہی کوشش ہے
جو تمہاری روحانی ترقیات کا باعث بنے گی۔اور اللہ تعالیٰ کا قرب دلانے والی بنے گی۔پھر ایک روایت میں آتا ہے۔سالم بن عبد اللہ بن عمر کہتے ہیں کہ ان کے والد جو صحابی تھے ( رضی اللہ
تعالیٰ عنہ ) بیان کرتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علم کو لیلۃ القدر کے متعلق فرماتے ہوئے سنا کہ تم میں سے
بعض کو وہ (آخری عشرہ کی پہلی سات راتوں میں دکھائی گئی ہے اور تم میں سے بعض کو آخری سات راتوں میں
دکھائی گئی ہے۔( صحیح مسلم کتاب الصیام باب فضل لیلۃ القدر۔۔۔حدیث نمبر 2653)
پس اس حدیث سے پہلی حدیث کی وضاحت ہو گئی کہ صرف آخری سات راتیں نہیں بلکہ عشرہ ہے
کیونکہ کوئی معین دن نہیں ہے۔ہو سکتا ہے بعض صحابہ نے پہلی سات راتوں میں دیکھی ہو اور بعض صحابہ نے آخری
سات دنوں میں۔لیکن یہ بھی روایت میں ملتا ہے کہ طاق راتوں میں تلاش کرو۔) صحیح مسلم کتاب الصیام باب فضل لیلتہ القدر۔۔۔حدیث نمبر 2652)
بہر حال جو بھی دیکھتا ہے اس پر اللہ تعالیٰ کا ایک خاص فضل ہے۔لیلتہ القدر سے گزرنے کے بعد جیسا کہ
میں نے کہا اس کی قدر کرنا بھی ضروری ہے اور وہ اسی طرح ہو گی کہ پھر انسان میں ایک ایسی تبدیلی آئے جو روحانی
ترقی کی طرف ہر آن لے جاتی رہے اور بڑھاتی رہے۔یہ باتیں جو میں نے بیان کی ہیں، یہ لیلتہ القدر کا ایک پہلو ہے
جس میں حدیثوں کی رو سے رمضان کے آخری عشرے کے طاق دنوں میں خدا تعالیٰ کے خاص فضل کے اترنے کی
ایک رات کا ذکر ہے۔جس کے بارہ میں قرآنِ کریم فرماتا ہے ، جیسا کہ میں نے سورۃ قدر تلاوت کی کہ ہزار مہینوں
سے بہتر ہے۔اور ہزار مہینے تقریباً 83 سال سے اوپر بنتے ہیں۔یعنی اگر یہ رات میسر آجائے تو انسان کی زندگی بھر کی
دعائیں جو خدا تعالیٰ کی نظر میں ایک مومن کی بہتری کے لئے ہیں وہ قبول ہو جاتی ہیں۔انسان بہت ساری دعائیں کرتا
ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی نظروں میں بہتر نہیں ہوتیں۔اور جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہتر ہوں تو مومن جب خالص ہو کر
اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتا ہے تو اللہ تعالیٰ پھر مومن کا فائدہ دیکھتے ہوئے اس کے لئے وہ دعائیں قبول فرماتا ہے۔یا
مومن کو وہ معیار حاصل ہو جاتا ہے جو اس کے روحانی معیار کو بلند کرتا ہے۔ملائکہ کا نزول ایک مومن کے تعلق
باللہ میں ایک انقلاب پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔اور ایک رات کی عبادت ساری زندگی کی عبادتوں کے برابر ہو جاتی
ہے کیونکہ وہ اپنے مقصد پیدائش کو پالیتا ہے۔اور جیسا کہ میں نے کہا جب ایک دفعہ پالیا تو پھر اسے پاتے چلے جانے کی
جستجو اور کوشش میں ایک مومن لگارہتا ہے۔پس یہ رات ہے جس کی ایک مومن کی زندگی میں بڑی اہمیت ہے۔

خطبات مسرور جلد ہشتم
447
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 اگست 2010
لیلۃ القدر کے وسیع تر معانی
لیکن اس کے اور بھی بڑے وسیع معنے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائے ہیں
جیسا کہ میں نے کہا اس سورۃ سے ظاہر ہے اس سورۃ میں لکھا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِنَّا اَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ
الْقَدْرِ کہ ہم نے اسے قدر والی رات میں اتارا ہے۔کس چیز کو قدر والی رات میں اتارا ہے؟ وہ یہ مکمل اور کامل
شریعت ہے جو قرآنِ کریم کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے نازل فرمائی ہے۔یہ ایک تو رمضان میں قرآنِ کریم کے نازل
ہونے کی طرف اشارہ ہے۔جیسا کہ قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ شَهُرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيْهِ
الْقُرآنُ ( البقرہ: 186) کہ رمضان کا مہینہ ہے جس میں قرآنِ کریم اتارا ہے اور اس رمضان میں وہ لیلتہ القدر ہے جو ہزار
مہینوں سے بہتر ہے۔پس مختصر یہ کہ رمضان کے مہینے میں قرآن کا نزول شروع ہوا اور جیسا کہ روایات سے پتہ چلتا ہے، اس
مہینے میں جبرئیل علیہ السلام اس کی آنحضرت صلی للی نم کو دہرائی بھی کر وایا کرتے تھے۔( بخاری کتاب فضائل القرآن باب كان جبريل يعرض القرآن على النبي صلى الله علم حدیث نمبر 4997)
پھر اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ زمانے کی ضرورت اس بات کی متقاضی تھی کہ کوئی کامل ہدایت اترے
کیونکہ وہ ایک اندھیر ازمانہ تھا جیسا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم :42) كه
خشکی اور تری میں فساد بر پا تھا۔پس وہ زمانہ جس میں یہ فساد برپا تھا تقاضا کر رہا تھا کہ ہدایت آئے۔اللہ تعالیٰ نے اس
زمانے کی اس اہمیت کی وجہ سے جو خشکی اور تری میں فساد برپا تھا جس کی نظیر نہ پہلے زمانوں میں ہوتی تھی نہ بعد کے
زمانے میں ملتی ہے۔اس لئے کامل ہدایت کی ضرورت تھی۔پس اللہ تعالیٰ نے اپنی کامل کتاب نازل فرمائی جس کا
قرآنِ کریم میں دوسری جگہ اس طرح ذکر ملتا ہے۔سورۃ دخان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: کہ
حم وَ الْكِتَبِ الْمُبِينِ - اِنَّا اَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبَرَكَةٍ إِنَّا كُنَّا مُنْذِرِينَ فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ امْرِ
حَكِيمٍ - أَمْرًا مِنْ عِنْدِنَا إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ - رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (الدخان: 6-2)
صاحب حمد اور صاحب محمد۔حمہ کا مطلب ہے صاحب حمد اور صاحب مجد۔قسم ہے اس کتاب کی جو کھلی
اور واضح ہے۔یقینا ہم نے اسے ایک بڑی مبارک رات میں اتارا ہے۔ہم بہر صورت انذار کرنے والے تھے۔اس
(رات) میں ہر حکمت والے معاملے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ایک ایسے امر کے طور پر جو ہماری طرف سے ہے۔یقیناً ہم
ہی رسول بھیجنے والے ہیں۔رحمت کے طور پر تیرے رب کی طرف سے۔بے شک وہی بہت سننے والا ( اور ) دائمی
علم رکھنے والا ہے۔پس یہ مبارک زمانہ اور مبارک رات ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں پر رحم فرماتے ہوئے کھلی، واضح،

448
خطبات مسرور جلد ہشتم
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 اگست 2010
روشن اور ہدایت سے پُر کتاب اس انسانِ کامل پر اتاری جو انسانیت کی ہدایت کے لئے بے چین تھا۔جو چاہتا تھا کہ
بندہ اپنے پیدا کرنے والے کے آگے جھکے بجائے اس کے کہ بتوں کی پوجا کرے۔جو چاہتا تھا کہ بندہ اللہ تعالیٰ جو واحد
د یگانہ ہے اسے تمام طاقتوں کا مالک اور بخشنہار سمجھے بجائے اس کے کہ ایک عاجز انسان کو خدا کا بیٹا بنا کر اس کی موت
کو اپنی نجات کا ذریعہ بنالے۔وہ کامل رسول چاہتا تھا کہ انسان ظلموں سے بچے اور جہاں خدا تعالیٰ کے حق ادا ہوں
وہاں اللہ تعالیٰ کے بندوں کے بھی حق ادا ہوں۔پس اللہ تعالیٰ نے اس انسانِ کامل کی دعاؤں کو سنا اور انسانِ کامل پر
قرآنِ کریم کی کامل شریعت اتاری۔وہ کامل کتاب اتاری جو نہ صرف چودہ سو سال پہلے کے اند ھیرے زمانے میں
ہدایت کا موجب بنی بلکہ تا قیامت اب اس کامل کتاب نے ہر اندھیرے کو دور کرنے کا باعث بننا ہے۔اور اس
رسول نے اب تا قیامت خاتم الانبیاء اور آخری شرعی نبی رہنا ہے۔اور جب بھی خدا تعالیٰ کے بے چین اور پریشان
بندے زمانے کی تاریخ کو دیکھ کر خدا تعالیٰ کے آگے جھکیں گے اور چلائیں گے تو اللہ تعالٰی إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
(کہ بے شک وہی بہت سننے والا اور دائمی علم رکھنے والا ہے) کے قول کو پورا کرتے ہوئے بندوں کی تسلی کے لئے
سامان پیدا فرماتا ہے۔فرمائے گا۔اور اس زمانے میں اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدوں کے مطابق اور آنحضرت صلی للی نیم کی
پیشگوئی کے مطابق آپ کے عاشق صادق کو آپ کی غلامی میں بھیجا ہے۔اس غلام صادق اور مسیح و مہدی نے ایک
جگہ لیلتہ القدر کی جو تفسیر فرمائی ہے وہ بیان کرتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں کہ:
ایک نہایت لطیف نکتہ جو سورۃ القدر کے معانی پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ
نے اس سورۃ میں صاف اور صریح لفظوں میں فرما دیا ہے کہ جس وقت کوئی آسمانی مصلح زمین پر آتا ہے تو اس کے
ساتھ فرشتے آسمان سے اتر کر مستعد لوگوں کو حق کی طرف کھینچتے ہیں۔پس ان آیات کے مفہوم سے یہ جدید فائدہ
حاصل ہوتا ہے کہ اگر سخت ضلالت اور غفلت کے زمانہ میں ایک دفعہ ایک خارق عادت طور پر انسانوں کے قویٰ
میں خود بخود مذہب کی تفتیش کی طرف حرکت پیدا ہونی شروع ہو جائے تو وہ اس بات کی علامت ہو گی کہ کوئی آسمانی
مصلح پیدا ہو گیا ہے کیونکہ بغیر روح القدس کے نزول کے وہ حرکت پیدا ہونا ممکن نہیں۔اور وہ حرکت حسب
استعداد و طبائع دو قسم کی ہوتی ہے۔حرکت تائمہ اور حرکت ناقصہ۔حرکت تامہ وہ حرکت ہے جو روح میں صفائی اور
سادگی بخش کر اور عقل اور فہم کو کافی طور پر تیز کر کے رُو بحق کر دیتی ہے۔اور حرکت ناقصہ وہ ہے جو روح القدس
کی تحریک سے عقل اور فہم تو کسی قدر تیز ہو جاتا ہے۔مگر باعث عدم سلامت استعداد کے وہ رُو بحق نہیں ہو سکتا۔بلکہ مصداق اس آیت کا ہو جاتا ہے کہ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا ( البقرة:11) یعنی عقل اور فہم کے
جنبش میں آنے سے پچھلی حالت اس شخص کی پہلی حالت سے بد تر ہو جاتی ہے۔جیسا کہ تمام نبیوں کے وقت میں یہی
ہو تا رہا کہ جب ان کے نزول کے ساتھ ملائک کا نزول ہوا تو ملائک کی اندرونی تحریک سے ہر یک طبیعت عام طور پر

خطبات مسرور جلد ہشتم
449
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 اگست 2010
جنبش میں آگئی۔تب جو لوگ راستی کے فرزند تھے وہ ان راستبازوں کی طرف کھنچے چلے آئے اور جو شرارت اور
شیطان کی ذریت تھے وہ اس تحریک سے خواب غفلت سے جاگ تو اٹھے اور دینیات کی طرف متوجہ بھی ہو گئے
لیکن باعث نقصان استعداد حق کی طرف رخ نہ کر سکے۔سو فعل ملائک کا جو ربانی مصلح کے ساتھ اترتے ہیں، ہر یک
انسان پر ہوتا ہے۔لیکن اس فعل کا نیکوں پر نیک اثر اور بدوں پر بد اثر پڑتا ہے۔اور جیسا کہ ہم ابھی اوپر بیان کر
چکے ہیں یہ آیت کریمہ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا ( البقرة: 11)۔اسی مختلف طور کے اثر کی طرف
اشارہ کرتی ہے“۔فرمایا ”یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ ہر نبی کے نزول کے وقت ایک لیلتہ القدر ہوتی ہے جس میں وہ
نبی اور وہ کتاب جو اس کو دی گئی ہے آسمان سے نازل ہوتی ہے اور فرشتے آسمان سے اترتے ہیں۔لیکن سب سے بڑی
لیلتہ القدر وہ ہے جو ہمارے نبی صلی للی کم کو عطا کی گئی ہے۔در حقیقت اس لیلۃ القدر کا دامن آنحضرت صلی الم کے زمانہ
سے قیامت تک پھیلا ہوا ہے۔اور جو کچھ انسانوں میں دلی اور دماغی قوی کی جنبش آنحضرت صلی الم کے زمانے سے
آج تک ہو رہی ہے وہ لیلتہ القدر کی تاثیریں ہیں۔صرف اتنا فرق ہے کہ سعیدوں کے عقلی قویٰ میں کامل اور مستقیم
طور پر وہ جنبشیں ہوتی ہیں اور اشقیاء کے عقلی قومی ایک سج اور غیر مستقیم طور سے جنبش میں آتے ہیں۔اور جس
زمانہ میں آنحضرت صلی اللہ تم کا کو ئینائب دنیا میں پیدا ہوتا ہے تو یہ تحریکیں ایک بڑی تیزی سے اپنا کام کرتی ہیں۔بلکہ
اسی زمانہ سے کہ وہ نائب رحم مادر میں آوے، پوشیدہ طور پر انسانی قوی کچھ کچھ جنبش شروع کرتے ہیں اور حسب
استعداد اُن میں ایک حرکت پیدا ہو جاتی ہے۔اور اس نائب کو نیابت کے اختیارات ملنے کے وقت تو وہ جنبش نہایت
تیز ہو جاتی ہے۔پس نائب رسول اللہ صلی للی ریم
کے نزول کے وقت جو لیلتہ القدر مقرر کی گئی ہے وہ در حقیقت اس لیلتہ القدر کی
ایک شاخ ہے یا یوں کہو کہ اس کا ایک ظل ہے جو آنحضرت صلی للی کم کو ملی ہے۔خدائے تعالیٰ نے اس لیلتہ القدر کی نہایت
درجہ کی شان بلند کی ہے جیسا کہ اس کے حق میں یہ آیت کریمہ ہے کہ فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ (الدخان:5) یعنی
اس لیلتہ القدر کے زمانے میں جو قیامت تک ممتد ہے ، ہر یک حکمت اور معرفت کی باتیں دنیا میں شائع کر دی جائیں
گی اور انواع و اقسام کے علوم غریبہ و فنونِ نادرہ وصناعات عجیبہ صفحہ عالم میں پھیلا دیئے جائیں گے۔اور انسانی قوی
میں موافق ان کی مختلف استعدادوں اور مختلف قسم کے امکان بسطت علم اور عقل کے جو کچھ لیاقتیں مخفی ہیں یا
جہاں تک وہ ترقی کر سکتے ہیں سب کچھ بمنصئہ ظہور لایا جائے گا۔لیکن یہ سب کچھ ان دنوں میں پر زور تحریکوں سے
ہو تا رہے گا کہ جب کوئی نائب رسول اللہ صلی ای کم دنیا میں پید اہو گا۔در حقیقت اسی آیت کو سورۃ الزلزال میں مفصل
طور پر بیان کیا گیا ہے کیونکہ سورۃ الزلزال سے پہلے سورۃ القدر نازل کر کے یہ ظاہر فرمایا گیا ہے کہ سنت اللہ اسی

خطبات مسرور جلد ہشتم
450
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 اگست 2010
طرح پر جاری ہے کہ خدائے تعالیٰ کا کلام لیلتہ القدر میں ہی نازل ہوتا ہے اور اس کا نبی لیلتہ القدر میں ہی دنیا میں
نزول فرماتا ہے۔اور لیلتہ القدر میں ہی وہ فرشتے اترتے ہیں جن کے ذریعہ سے دنیا میں نیکی کی طرف تحریکیں پیدا
ہوتی ہیں اور وہ ضلالت کی پر ظلمت رات سے شروع کر کے طلوع صبح صداقت تک اسی کام میں لگے رہتے ہیں کہ
مستعد دلوں کو سچائی کی طرف کھینچتے رہیں“۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 155 تا160)
پس یہ ہے وہ خو بصورت وضاحت جس کا ذکر جیسا کہ میں نے کہا آپ نے مختلف رنگ میں مختلف جگہوں
پر کیا ہے، مختلف کتابوں میں کیا ہے۔یہ ایک نمونہ ہے۔اگر دنیا کو ، خاص طور پر مسلمانوں کو یہ بات سمجھ آجائے، تو
اللہ تعالیٰ کے اس فرستادہ کی مخالفت کے بجائے اس کے مددگار بن جائیں۔یہ دلیل جو آپ نے دی ہے بڑی
زبر دست دلیل ہے۔اس کو ان لوگوں کی توجہ کھینچنے والا ہو نا چاہئے جو اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ ہمیں امن اور
سکون چاہئے۔اور زمانے کی اصلاح کے لئے کسی مصلح کی تلاش میں ہیں۔یا مسیحو مہدی کے زمانے کی احادیث میں بیان
کی گئی نشانیوں کے مطابق مسیح و مہدی کی آمد کے منتظر ہیں۔ایسے لوگوں کو آپ کے ان الفاظ پر غور کرنا چاہئے۔آپ فرماتے ہیں۔جو میں نے پڑھا ہے اس میں ایک فقرہ یہ ہے کہ ”اگر سخت ضلالت اور غفلت کے
زمانہ میں یک دفعہ ایک خارق عادت طور پر انسانوں کے قویٰ میں خود بخود مذہب کی تفتیش کی طرف حرکت پیدا
ہونی شروع ہو جائے تو وہ اس بات کی علامت ہو گی کہ کوئی آسمانی مصلح پیدا ہو گیا ہے کیونکہ بغیر روح القدس کے
نزول کے وہ حرکت پیدا ہونا ممکن نہیں“۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 155-156)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں اس وقت کے علماء اور نیک لوگوں کی تحریریں اگر
پڑھیں اور اقوال دیکھیں تو سب اس بات کے گواہ ہیں کہ مسیح اور مہدی کے آنے کا وقت ہے۔وہ کسی کی آمد کے
انتظار میں تھے کہ کوئی مسیحا آئے۔لیکن جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعویٰ فرمایا تو انہی میں سے
ایک طبقہ مخالفت میں بڑھ گیا۔اور بہت سوں نے اپنی دنیا و عاقبت سنوارنے کے بجائے بگاڑ لی۔اور بہت سے ایسے
تھے جنہوں نے اپنی دنیا وعاقبت سنوارنے کا سامان کر لیا۔اور آج تک یہ بے چینی لوگوں میں ہے۔مختلف وقتوں میں
سوال اٹھتے رہتے ہیں اور وقتا فوقتا اخباروں میں یہ بیان آتے رہتے ہیں کہ کسی مسیحا کی ضرورت ہے، کوئی کہتا ہے کہ
مسلم اللہ کو سنبھالنے کے لئے خلافت کی ضرورت ہے۔لیکن جب تک مسیح موعود نہیں آئے گا خلافت کس طرح
جاری رہ سکتی ہے۔یہ جو سب باتیں ہیں، یہ سب کچھ جو ہو رہا ہے یا بیان جاری ہوتے ہیں یالوگوں کے احساسات ہیں
یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والا آگیا ہے۔یہی دلیل حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
دی ہے۔تبھی دلوں میں یہ سارا ارتعاش پیدا ہوا ہے۔آپ نے فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ کا فرستادہ آتا ہے تو دو طرح کی

خطبات مسرور جلد ہشتم
451
خطبه جمعه فرموده مورخه 27 اگست 2010
حرکت ہوتی ہے۔حرکت تامہ اور حرکت ناقصہ۔ایک صحیح اور مکمل حرکت اور ایک کمزور اور نقص والی حرکت۔حرکت تامہ سے جو صحیح حرکت ہے اس سے روح کی صفائی ہوتی ہے۔خدا تعالیٰ سے ہدایت کی تلاش ہوتی ہے تو اللہ
تعالی رہنمائی فرماتا ہے۔انسان عقل و فہم سے کام لے کر حق کو پہچان لیتا ہے۔بعض نشانات ظاہر ہوتے ہیں تو ان
کے اشارے سمجھ کر حق کو پہچان لیتا ہے۔بعض سعید روحوں کو اللہ تعالیٰ ویسے بھی رہنمائی فرما دیتا ہے۔آنحضرت صلی لی ایم کے زمانے میں ایسے سعید فطرت لوگ تو آپ کو پہچان گئے جن کے دلوں میں نیکی تھی، جنہوں نے
اپنے دل، جذبات کو صحیح راستے پر چلایا۔لیکن ابو جہل جیسے لوگ جو اپنے زعم میں اپنے آپ کو عقل مند سمجھتے تھے وہ
محروم رہ گئے اور ہلاک ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں بھی حضرت مولانا حکیم نور
الدین خلیفہ المسیح الاوٹ کی مثال لے لیں۔حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف شہید کی مثال لے لیں۔ان جیسے لوگ
باوجو د فاصلے کی دوری کے ساری دوریوں کو سمیٹتے ہوئے، سارے فاصلوں کو سمیٹتے ہوئے آپ کے قدموں میں آگئے
اور قبول کر لیا۔اور مولوی محمد حسین بٹالوی جیسے لوگ جو قریب رہنے والے تھے جو بچپن کے دوست تھے وہ دشمنی
کی وجہ سے محروم رہ گئے۔یہ محروم رہنے والے جو ہیں ان کے بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ باعث عدم سلامت
استعداد کے رو بحق نہیں ہو سکتا۔پس ان کی استعدادیں نیکی اور سلامتی قبول کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتیں۔ان کے دل ٹیڑھے ہوتے ہیں۔دلوں میں تکبر ہوتا ہے۔اور خود پسندی ہوتی ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ بھی ان کی مدد
نہیں کرتا۔ان کی رہنمائی نہیں کرتا۔بلکہ ان کا مرض جو ہے بڑھتا چلا جاتا ہے۔فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا۔فرمایا کہ ایسے
لوگوں کی عقل و فہم میں حرکت بجائے مثبت طرف چلنے کے منفی ہو جاتی ہے۔اور اس منفی سوچ کی وجہ سے ان کی جو
روحانی حالت ہے وہ پہلی حالت سے بھی بدتر ہو جاتی ہے۔پس آج بھی یہی حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے منکرین کا ہے۔اپنے زعم میں نیکی کی باتیں بھی کر رہے ہوتے ہیں تو ان کی نیکی کی باتوں کا اثر نہیں ہو رہا
ہوتا۔کیوں نہیں ہو رہا ہوتا؟ اس مخالفت کی وجہ سے جو وہ حضرت مسیح موعود کی کر رہے ہیں اور پھر اللہ تعالیٰ کی
تقدیر بھی اس کا منطقی نتیجہ پیدا کر رہی ہوتی ہے۔جب اللہ تعالیٰ کے فرستادے کی مخالفت کی جائے تو زبان میں نیکی
کی باتوں کا اثر بھی نہیں رہتا۔برائی کی باتوں کا بے شک رہ جائے۔ان کی باتوں میں روحانیت نہیں ہوتی۔ہر بات بے
دلیل ہوتی ہے۔الفضل انٹر نیشنل میں طاہر ندیم صاحب عربوں کے حالات سے متعلق مضمون لکھتے ہیں۔اس دفعہ
بھی الفضل میں طاہر بانی صاحب جو ہمارے عرب ہیں اور ایک واقف زندگی بھی ہیں اور محنت سے عربی ڈیسک کا کام
کر رہے ہیں۔ان کے قبول احمدیت کی کہانی ان کی زبانی بیان ہو رہی تھی۔احمدیت قبول کرنے سے پہلے پانی صاحب
کہتے ہیں کہ میری یہ کوشش ہوتی تھی کہ احمدیت کے رد اور مخالفت میں میں ہر طرح کی مدد حاصل کروں، حربہ
استعمال کروں لیکن جب انہوں نے بعض کتابیں پڑھیں تو دلیل کے لئے ایک عالم کے پاس گئے۔وہ ان کے خیال
میں ایسے صاحب علم تھے کہ وہ منٹوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جو یہ سب دعاوی تھے یا جماعت جو

452
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 اگست 2010
خطبات مسرور جلد هشتم
دلیلیں پیش کرتی ہے ان کو رڈ کر سکتے تھے۔یا ان میں صلاحیت تھی کہ وہ رڈ کر سکیں۔بہر حال وہ کہتے ہیں کئی دن میں
جاتا رہا۔ان کو پڑھنے کے لئے کتابیں بھی دیں۔وہ عالم صاحب ہر بات کے پڑھنے کے بعد اس سے زیادہ کچھ نہیں
کہتے تھے کہ دیکھو اس کتاب میں کیسی بھی پھسی بات لکھی ہوئی ہے۔یہ کیا فضول بات لکھی ہوئی ہے۔بجائے اس
کے کہ اس کی کوئی عقل سے کوئی قرآن سے کوئی حدیث سے دلیل دیتے یا اس کارڈ کرتے۔اسی طرح انہوں نے کہا
کہ ایک دفعہ مصطفی ثابت صاحب کے ساتھ میں نے ان کا مناظرہ کروا دیا تو وہاں بھی سوائے ساری رات وقت کا
ضیاع ہوا اور کچھ بھی انہوں نے نہیں کیا۔آخر انہوں نے اس نام نہاد عالم کو جن کو وہ بہت بڑا عالم سمجھتے تھے چھوڑ دیا
اور پھر اللہ تعالیٰ نے ان کی حق کی طرف رہنمائی فرمائی۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 27اگست تا2 ستمبر 2010 صفحہ 3-4)
تو باوجو د دینی علم ہونے کے اللہ تعالیٰ کے فرستادے کے زمانے میں ان سب دینی عالموں کی روحانیت اور
مذہب کے معاملے میں دلائل ختم ہو جاتے ہیں۔اور مخالفت کی وجہ سے جیسا کہ میں نے کہا روحانیت ختم ہو جاتی
ہے۔جب روحانیت ختم ہو جائے تو دینی فہم اور اور اک بھی نہیں رہتا ، نہ رہ سکتا ہے۔کیونکہ یہ تقویٰ سے آتا ہے اور
خدا تعالیٰ سے تعلق سے آتا ہے۔جب اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے کی مخالفت شروع ہو جائے تو تقویٰ بھی ختم ہو جاتا
ہے۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ جو لوگ راستی کے فرزند تھے وہ راستبازوں کی
طرف کھنچے چلے آئے اور جو شرارت اور شیطان کی ذریت تھے وہ اس تحریک سے خواب غفلت سے جاگ تو اٹھے
اور دینیات کی طرف متوجہ بھی ہو گئے لیکن باعث نقصان استعداد حق کی طرف رخ نہ کر سکے۔پس آج بھی ہم دیکھتے ہیں کہ دین کی رغبت کا دعویٰ تو ہے لیکن روحانی رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے دین
کے نام پر شیطانی عمل ہیں۔آج اگر جائزہ لیں تو ایسے ہی لوگ مذہب کے نام پر خون کرنے والے ہیں۔اس اقتباس
میں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا میں نے پڑھا، لیلتہ القدر کے حوالے سے ایک بہت اہم بات جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائی ہے وہ یہ ہے کہ اصل لیلتہ القدر آنحضرت صلی می کنم کو عطا ہوئی
اور اس لیلتہ القدر کا زمانہ قیامت تک پھیلا ہوا ہے۔اور اس کا نتیجہ ہے کہ نیک لوگ سیدھے راستے کی طرف آرہے
ہیں۔آج بھی اس لیلتہ القدر کا وہی فیض ہے جو نیکی اور روحانیت میں ترقی کا باعث بن رہا ہے۔لیکن جو بد بخت ہیں،
بد قسمت ہیں وہ راستے سے ہٹے ہوئے ہیں اور ہٹتے چلے جارہے ہیں۔ذریت شیطان بن رہے ہیں۔تباہی کے گڑھے
میں گرتے چلے جارہے ہیں۔آنحضرت صلی میزنم کا لیلتہ القدر کا زمانہ آپ کے نائب اور مسیح موعود کے ذریعے دوبارہ
ظلی طور پر قائم ہوا ہے۔پس جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اس زمانے کی لیلتہ القدر کی قدر اور پہچان کر کے ہم لیلتہ
القدر کو پاسکتے ہیں۔پس لوگوں کی حالتوں، دین پر صحیح ہونا اور سعید فطرت بنتے ہوئے فیض اٹھانا یا اپنے زعم میں دین
کے ٹھیکے دار بن کر دین کے نام پر ظلم و بربریت پھیلانا اور خون کرنا اسی طرح مختلف طریقوں سے ایجادات کا
پھیلاؤ، ان میں بعض ایجادات جو استعمال ہو رہی ہیں وہ انسانی قدروں اور اخلاق کی پامالی کا ذریعہ بن رہی ہیں اور بعض
ایسی بھی ہیں جو مومنوں کے فائدے کے لئے ہیں۔کلام الہی اور علم و فضل کے پھیلانے کا ذریعہ بن رہی ہیں۔تو یہ

خطبات مسرور جلد ہشتم
453
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 اگست 2010
جو سب مثبت اور منفی باتیں ہیں، اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے کی آمد اور لیلتہ القدر ہونے کا ثبوت ہیں۔یہاں یہ بات بھی یاد رکھنے والی ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فرشتوں کے اترنے کا سلسلہ مطلع الفجر تک
رہتا ہے۔آنحضرت صلی علیکم کا زمانہ لیلتہ القدر کا وہ خاص زمانہ تھا جس میں فرشتے سلامتی لے کر اترتے رہے، یہاں
تک کہ آپ کا اس دنیا سے واپسی کا وقت آگیا۔آپ نے کامیابیاں دیکھیں، فتوحات دیکھیں۔اسلام کا غلبہ ہو گیا۔یہ
مطلع الفجر تھا، وہ زمانہ تو لوٹ کر نہیں آسکتا۔جب دین کامل ہوا، اللہ تعالیٰ کی نعمتیں پوری ہوئیں، کامل اور مکمل
شریعت قرآنِ کریم کی صورت میں نازل ہوئی تو وہ ایک دور تھا جو گزر گیا۔لیکن جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ نائب رسول کے زمانے میں ظلی طور پر یہ ظہور میں رہتا ہے۔تو آنحضرت صلی ال نیم کے
بعد خلافتِ راشدہ کے زمانے میں یہ روشن صبح جو تھی وہ تیس سال تک رہی، اور پھر آہستہ آہستہ روحانی اندھیرے
پھیلنے شروع ہوئے اور مکمل اندھیر ازمانہ بھی آگیا جو آپ کی پیشگوئی کے عین مطابق تھا۔پھر آپ کے ظل کی بعثت
کے ساتھ ظلی طور پر لیلتہ القدر کا ایک نیا زمانہ شروع ہو گیا۔اب ہم جس زمانے سے گزر رہے ہیں یہ مطلع الفجر کے
بعد کا زمانہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد ایک لحاظ سے وہ دور بھی ختم ہو ا۔یہ دن جو
طلوع ہوا ہے تو اس سے فیض پانے کے لئے اس زمانے میں اسلام اور احمدیت کے لئے جو فتوحات مقدر ہیں ان کو
دنیاوی جاہ و حشمت سے بچانے کے لئے اور روحانیت کے معیار اونچے کرتے رہنے کے لئے اللہ تعالیٰ ہمیں ہر سال بار
بار رمضان میں لیلتہ القدر کی یاد دہانی کرواتا ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ
آنحضرت میایی کم کا زمانہ لیلتہ القدر کا زمانہ تھا اور وہ تا قیامت قائم رہے گا۔یعنی ایک لحاظ سے تو آپ کے وصال اور
قرآنِ کریم کے اترنے کے ساتھ یہ ختم ہو گیا اور طلوع فجر ہوا لیکن ایک لحاظ سے جاری رہے گا کہ قرآن اور رمضان
کے حق ادا کرو۔تو امت کو بھی اس میں پیغام ہے کہ اُمت بھی رمضان میں ایک رات جو لیلۃ القدر کی رات کہلاتی
ہے اس سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے بار بار کے روحانی ماحول کو پیدا کر کے مؤمنوں پر احسان کیا ہے۔پس
اگر اس احسان کا احساس کرتے ہوئے ہم اپنے فرائض ادا کرتے رہیں گے تو آنحضرت صلی یکم کے جاری شدہ فیض
سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے انعامات سے ہمیشہ نوازتا رہے۔ہمارے دشمن جو اپنے زعم میں ہم پر دن رات
تنگیاں وارد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمیں اندھیروں میں دیکھنا چاہتے ہیں، ہماری تباہی چاہتے ہیں اور اپنے
زعم میں ہمیں برباد کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ الہی جماعتیں تو کبھی ضائع نہیں ہو تیں
نہ برباد ہو سکتی ہیں۔اللہ کرے کہ یہ
تنگیاں جو آج کل ہمارے اوپر خاص طور پر پاکستان میں پیدا کی جارہی ہیں، یہ لیلتہ القدر کے سامان لے کر آئیں اور
پھر ہم مطلع الفجر کاوہ نظارہ دیکھیں جو ہمیشہ کی سلامتی اور فتوحات کی صورت میں ظاہر ہو، اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے۔الله
الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شمارہ 38 مورخہ 17 ستمبر تا23 ستمبر 2010 صفحہ 5 تا8)

آج 10 میں سے 10 باقی