قرآنِ کریم کی منتخب مختلف دعائیں، احادیث مبارکہ نبویہﷺ سے دعاؤں کا انتخاب

خطبات مسرور جلد ہشتم
468
37
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010ء بمطابق 10 تبوک 1389 ہجری شمسی
بمقام بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
آج رمضان کا آخری جمعہ ہے اور یہ آخری روزہ ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے لئے اس رمضان کو ذاتی زندگی
میں بھی اپنے فضلوں کی بہار لانے والا بنادے اور جماعتی ترقیات کے لئے بھی ایک نیا سنگ میل ثابت ہو۔اللہ تعالیٰ
ان تمام دعاؤں کو قبول فرما کر ان کے بہترین نتائج پیدا فرمائے جو ہم نے اپنی ذات، اپنے بیوی بچوں، اپنے خاندان
کے لئے کی ہیں۔اور ان دعاؤں کو بھی قبول فرمائے جو ہم نے جماعت کی ترقی کے لئے کی ہیں۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ آپ کی جماعت کی ترقی کا وعدہ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہوا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ ترقیات
مقدر ہیں۔ہماری دعائیں تو ان ترقیات کے لئے حقیر کو شش کر کے ان کی برکات سے فیض یاب ہونے کے لئے ہیں
اور اس ثواب میں حصہ دار بننے کے لئے جو ثواب اللہ تعالیٰ نے اس کی کامیابی اور ترقی کے لئے کوشش کرنے والوں
کے لئے رکھا ہوا ہے۔ورنہ اللہ تعالیٰ نے تو اپنے فیصلے کا اعلان کیا ہوا ہے کہ میں اور میر ا رسول ہی غالب آئیں گے۔اگر اللہ تعالیٰ ہماری زندگیوں میں ہمیں یہ کامیابیاں دکھا کر حصہ دار بنالے گا تو یہ اس کا احسان ہے ورنہ اسے ہماری
دعاؤں کی کیا ضرورت ہے ؟ نہ اسے ہماری کوششوں کی ضرورت ہے۔پس ہمیں ہمیشہ یہ دعا کرتے رہنا چاہئے کہ اللہ
تعالیٰ ہم پر ہمیشہ اپنے فضل اور رحم کی نظر ڈالے رکھے اور ہم اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے بن جائیں، اس
کے فضلوں کو سمیٹنے والے بن جائیں۔مختلف دعاؤں کا انتخاب
آج کے خطبہ میں میں نے مختلف دعائیں قرآن کریم میں سے ، احادیث نبویہ میں سے، اور حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات اور ارشادات میں سے آپ کے سامنے پیش کرنے کے لئے لی ہیں۔حضرت
مسیح موعود نے بعض قرآنی دعاؤں کی جہاں کہیں وضاحت بیان فرمائی ہے، اس وضاحت کو آپ کے الفاظ میں بیان
کروں گا ورنہ عمومی طور پر یہ دعائیں ہی پڑھوں گا۔آپ میرے ساتھ دہراتے بھی جائیں اور آمین بھی کہتے

خطبات مسرور جلد ہشتم
469
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010
جائیں۔جمعہ کے بعد بھی اس آخری روزے اور اس آخری برکت کے دن بقایا چند گھنٹوں کو دعاؤں سے بھرنے کی
کوشش کریں۔ان دعاؤں میں جو میں نے لی ہیں ذاتی اصلاح اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے حصول کی بھی دعائیں ہیں
اور زیادہ تر جماعتی ترقی اور کامیابی اور دشمن کے شر سے بچنے کے لئے دعائیں ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَى وَ عَلَى وَالِدَيَّ وَ أَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضُهُ وَ أَصْلِحْ لِي
فِي ذُرِّيَّتِي إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ (الاحقاف: 16)
اے میرے رب! مجھے توفیق عطا کر کہ میں تیری اس نعمت کا شکریہ ادا کر سکوں جو تو نے مجھ پر اور
میرے والدین پر کی، اور ایسے نیک اعمال بجالاؤں جن سے تو راضی ہو اور میرے لئے میری ذریت کی بھی اصلاح کر
دے۔یقیناً میں تیری ہی طرف رجوع کرتا ہوں اور بلاشبہ میں فرمانبر داروں میں سے ہوں۔داخل کر۔سیہ دعا ایک دوسری سورت، سورۃ نمل میں بھی ہے اور اس میں یہ الفاظ زائد ہیں یا متبادل ہیں کہ :
وَ أَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّلِحِينَ (النمل: 20) اور تو مجھے اپنی رحمت سے اپنے نیکو کار بندوں میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
”اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کی تاکید کی ہے۔یہ اس وجہ سے کہ
مشکل سے اس کی ماں نے اپنے پیٹ میں اس کو رکھا اور مشکل ہی سے اس کو جنا اور یہ مشکلات اس دور دراز مدت تک
رہتی ہیں کہ اس کا پیٹ میں رہنا اور اس کے دودھ کا چھوٹنا تیس مہینے میں جا کر تمام ہوتا ہے۔یہاں تک کہ جب ایک
نیک انسان اپنی پوری قوت کو پہنچتا ہے تو دعا کرتا ہے کہ اے میرے پروردگار مجھے کو اس بات کی توفیق دے کہ تو نے
جو مجھ پر اور میرے ماں باپ پر احسانات کئے ہیں تیرے ان احسانات کا شکر یہ ادا کر تار ہوں اور مجھے اس بات کی
بھی توفیق دے کہ میں کوئی ایسا نیک عمل کروں جس سے تو راضی ہو جائے اور میرے پر یہ بھی احسان کر کہ میری
اولاد نیک بخت ہو اور میرے لئے خوشی کا موجب ہو اور میں اولاد پر بھروسہ نہیں کرتابلکہ ہر یک حاجت کے وقت
تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں ان میں سے ہوں جو تیرے آگے اپنی گردن رکھ دیتے ہیں نہ کسی اور کے آگے“۔چشمه معرفت روحانی خزائن جلد نمبر 23 صفحہ نمبر 209 حاشیہ )
پھر ایک جگہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ دعا سکھائی کہ:
رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا الفرقان: 75)
کہ اے ہمارے رب! ہمیں اپنے جیون ساتھیوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا کر اور ہمیں
متقیوں کا امام بنا دے۔

خطبات مسرور جلد ہشتم
470
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کا ترجمہ اپنے الفاظ میں اس طرح فرمایا ہے کہ:
”مومن وہ ہیں جو یہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے خدا! ہمیں اپنی بیویوں کے بارے میں اور فرزندوں
کے بارے میں دل کی ٹھنڈک عطا کر اور ایسا کر کہ ہماری بیویاں اور ہمارے فرزند نیک بخت ہوں اور ہم ان کے پیش
روہوں“۔( یعنی نمونہ قائم کرنے والے ہوں)۔(آریہ دھرم روحانی خزائن جلد نمبر 10 صفحہ نمبر 23)
پس یہ چیز ہے جس سے گھر بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے والے بنتے ہیں اور افراد بھی جماعت
کا فعال حصہ بن کر نسلاً بعد نسل جماعتی ترقی میں حصہ دار بنتے چلے جاتے ہیں۔پھر ہمیں اللہ تعالیٰ نے ایک دعا سکھائی کہ :
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرة: 202)
اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی حسنہ عطا کر اور آخرت میں بھی حسنہ عطا کر اور ہمیں آگ کے
عذاب سے بچا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
” مومن کے تعلقات دنیا کے ساتھ جس قدر وسیع ہوں وہ اس کے مراتب عالیہ کا موجب ہوتے ہیں
کیونکہ اس کے نصب العین دین ہوتا ہے اور دنیا، اس کا مال و جاہ دین کا خادم ہوتا ہے۔پس اصل بات یہ ہے کہ دنیا
مقصود بالذات نہ ہو بلکہ حصولِ دنیا میں اصل غرض دین ہو اور ایسے طور پر دنیا کو حاصل کیا جاوے کہ وہ دین کی
خادم ہو۔جیسے انسان کسی جگہ سے دوسری جگہ جانے کے واسطے سفر کے لئے سواری یا اور زادِ راہ کو ساتھ لیتا ہے تو
اس کی اصل غرض منزلِ مقصود پر پہنچنا ہوتا ہے نہ خود سواری اور راستہ کی ضروریات۔اسی طرح پر انسان دنیا کو
حاصل کرے مگر دین کا خادم سمجھ کر “۔فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جو یہ دعا تعلیم فرمائی ہے کہ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا
حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً ( القر :2002)۔اس میں بھی دنیا کو مقدم کیا ہے، لیکن کس دنیا کو ؟ حَسَنَةُ الدُّنْیا کو جو
آخرت میں حسنات کا موجب ہو جائے۔ایسی دنیا کو مقدم کیا ہے جو آخرت میں حسنات کا موجب ہو جائے۔اس
دعا کی تعلیم سے صاف سمجھ میں آجاتا ہے کہ مومن کو دنیا کے حصول میں حَسَنَاتُ الْآخِرَة کا خیال رکھنا چاہئے۔اور ساتھ ہی حَسَنَةُ الدُّنْيَا کے لفظ میں ان تمام بہترین ذرائع حصولِ دنیا کا ذکر آگیا ہے جو ایک مومن مسلمان کو
حصولِ دنیا کے لئے اختیار کرنے چاہئیں۔دنیا کو ہر ایسے طریق سے حاصل کرو جس کے اختیار کرنے سے بھلائی اور
خوبی ہی ہو۔نہ وہ طریق جو کسی دوسرے بنی نوع انسان کی تکلیف رسائی کا موجب ہو نہ ہم جنسوں میں کسی عارو شرم کا
باعث ہو)۔(الحکم جلد 4 نمبر 29 مورخہ 16 اگست 1900ء۔صفحہ 4-3 ) ( ملفوظات جلد اول صفحہ 364,365 جدید ایڈیشن ربوہ )

خطبات مسرور جلد ہشتم
471
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010
پس آخرت کی بھی ہمیشہ ایسی حسنات تلاش کریں۔دنیا کی حسنات وہ ہوں جو آخرت کی حسنات کا وارث
بنائیں جس میں حقوق اللہ بھی ادا ہوتے ہوں اور حقوق العباد بھی ادا ہوتے ہوں۔پھر اگلی دعا ہمیں یہ سکھائی:
رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِاحْى وَأَدْخِلْنَا فِي رَحْمَتِكَ وَانْتَ اَرْحَمُ الرَّحِمِينَ (الاعراف: 152)
اے میرے رب! مجھے بخش دے اور میرے بھائی کو بھی اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل کر اور تورحمت
کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔فرمایا:
رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَ اِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (ال عمران 148)
اے ہمارے رب! ہمارے گناہ بخش دے اور اپنے معاملے میں ہماری زیادتی بھی، اور ہمارے قدموں کو
ثبات بخش اور ہمیں کافر قوم کے خلاف نصرت عطا کر۔پھر یہ دعا ہمیں سکھائی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ :
انتَ وَلِيْنَا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَ اَنْتَ خَيْرُ الْغَفِرِينَ (الاعراف: 156)
تُو ہی ہمارا ولی ہے۔پس ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر ، اور تو بخشنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔واكتب لَنَا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ إِنَّا هُدْنَا إِلَيْكَ (الاعراف: 157)
اور ہمارے لئے اس دنیا میں بھی حسنۃ لکھ دے اور آخرت میں بھی، یقینا ہم تیری طرف ( توبہ کرتے
ہوئے) آگئے ہیں۔رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوةِ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَاءِ (ابراهيم : 41)
اے میرے رب! مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری نسلوں کو بھی اے ہمارے رب!۔اور میری دعا
قبول کر۔رَبَّنَا اغْفِرْ لي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ (ابراهيم : 41)
اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو بھی اور مومنوں کو بھی، جس دن حساب بر پا ہو گا۔رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَا عَذَابَ جَهَنَّمَ * إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا ( الفرقان : 66 )
اے ہمارے رب! ہم سے جہنم کا عذاب ٹال دے۔یقیناً اس کا عذاب چمٹ جانے والا ہے۔إِنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرًّا وَ مُقَامًا (الفرقان: 67 )
یقیناًوہ عارضی ٹھکانے کے طور پر بھی بہت بُری ہے اور مستقل ٹھکانے کے طور پر بھی۔

خطبات مسرور جلد ہشتم
472
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010
پھر یہ دعا ہے رَبِّ اغْفِرُ وَارْحَمْ وَ اَنْتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ (المومنون: 119)
اے میرے رب ! بخش دے اور رحم کر اور تو رحم کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَ اَنْتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ (المومنون: 110)
اے ہمارے رب! ہم ایمان لے آئے۔پس ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر۔اور تو رحم کرنے والوں
میں سب سے بہتر ہے۔رَبِّ نَجْنِي وَ أَهْلِى مِمَّا يَعْمَلُونَ (الشعراء: 170)
اے میرے رب ! مجھے اور میرے اہل کو اس سے نجات بخش جو وہ کرتے ہیں۔رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَ نَجِنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَ عَمَلِهِ وَ نَجْنِي مِنَ الْقَوْمِ
الظَّلِمِينَ ( التحريم:12)
اے میرے رب! میرے لئے اپنے حضور جنت میں ایک گھر بنا دے، اور مجھے فرعون سے اور اس کے
عمل سے بچالے اور مجھے ان ظالم لوگوں سے نجات بخش۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ اس کی اس طرح وضاحت فرمائی ہے کہ :
قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے مومن کی دو مثالیں بیان فرمائی ہیں۔ایک مثال فرعون کی عورت سے
ہے جو کہ اس قسم کے خاوند سے خدا کی پناہ چاہتی ہے“۔( یعنی فرعون سے )۔یہ ان مومنوں کی مثال ہے جو نفسانی
جذبات کے آگے گر گر جاتے ہیں“۔(ان کے جو نفسانی جذبات ہیں وہ فرعون کی طرح نیکیوں سے روکنے والے
ہوتے ہیں)۔اور غلطیاں کر بیٹھتے ہیں ، (پھر) پچھتاتے ہیں، تو بہ کرتے ہیں، خدا سے پناہ مانگتے ہیں۔ان کا نفس
فرعون سے خاوند کی طرح ان کو تنگ کرتا رہتا ہے۔وہ لوگ نفس لوامہ رکھتے ہیں۔بدی سے بچنے کے لئے ہر وقت
کوشاں رہتے ہیں۔دوسرے مومن وہ ہیں جو اس سے اعلیٰ درجہ رکھتے ہیں۔وہ صرف بدیوں سے ہی نہیں بچتے بلکہ
نیکیوں کو حاصل کرتے ہیں۔ان کی مثال اللہ تعالیٰ نے حضرت مریم سے دی ہے۔اَحْصَنَتْ فَرَجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهِ مِنْ
رُوحِنا (التحریم : 13)۔ہر ایک مومن جو تقویٰ و طہارت میں کمال پیدا کرے وہ بروزی طور پر مریم ہوتا ہے۔اور
خدا اس میں اپنی روح پھونک دیتا ہے جو کہ ابنِ مریم بن جاتی ہے“۔ایسے فرعونوں سے ہمیں نجات بخشے۔( ملفوظات جلد اول صفحہ نمبر 522,523 جدید ایڈیشن ربوہ )
اللہ تعالیٰ ہمیں وہ مومن بنائے جو نیکیوں کو حاصل کرنے والے ہوں اور اس رمضان میں جو نیکیاں ہم
نے حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ان میں دوام حاصل کرنے والے بنتے چلے جائیں اور تقویٰ اور طہارت میں

خطبات مسرور جلد ہشتم
473
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010
ہمارے قدم ہر آن آگے سے آگے بڑھتے چلے جائیں۔نیز اللہ تعالیٰ ظالم گروہوں اور ظالم حکمرانوں سے بھی ہمیں
نجات بخشے۔ایسے فرعونوں سے ہمیں نجات بخشے جو طاقت کے نشے میں آج احمد یوں پر ظلم روار کھے ہوئے ہیں اور
ان کی خود پکڑ فرمائے۔پھر سورۃ قمر کی ایک آیت میں یہ دعا ہے۔أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرُ (سورۃ القمر : 11) کہ میں یقیناً مغلوب ہوں۔پس میری مدد کر۔رَبِّ نَجْنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ (القصص:22)
اے میرے رب ! مجھے ظالم قوم سے نجات بخش۔رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَبُونِ (الشعراء: 118)۔اے میرے رب! میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا ہے۔فافتح
بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَ نَجِنِي وَمَنْ مَّعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ (سورة الشعراء: 119)
و در ورود
پس میرے در میان اور ان کے درمیان واضح فیصلہ کر دے اور مجھے نجات بخش اور ان کو بھی جو مومنوں
میں سے میرے ساتھ ہیں۔انبیاء اور ان کی جماعتوں کا اصل ہتھیار تو دعا ہی ہے اور اس زمانے میں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے واضح فرما دیا ہے کہ ہماری کامیابی، ہماری فتوحات دعا کے ذریعے سے ہوئی ہیں۔نہ کہ کسی ہتھیار سے ، نہ
کسی احتجاج سے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد پنجم صفحہ نمبر 36 جدید ایڈیشن ربوہ)
نہ کسی اور ذریعے سے۔پس دعاؤں کو مستقل مزاجی سے کرتے چلے جانا یہی ہمارا فرض ہے اور یہی ہماری
کامیابی کی ضمانت ہے۔پھر یہ دعا سکھائی۔فرمایا کہ ربّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَتِ الشَّيطِينِ (المومنون: 98) اے میرے رب! میں
شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔وَ اَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ (المومنون: 99)۔اور اس بات سے
میں تیری پناہ مانگتا ہوں اے میرے رب! کہ وہ میرے قریب پھٹکیں
رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ (الاعراف: 127)۔اے ہمارے رب! ہم پر صبر انڈیل اور
ہمیں مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
”اے خدا! اس مصیبت میں ہمارے دل پر وہ سکینت نازل کر جس سے صبر آجائے اور ایسا کر کہ ہماری
موت اسلام پر ہو۔جاننا چاہئے کہ دکھوں اور مصیبتوں کے وقت میں خدا تعالیٰ اپنے پیارے بندوں کے دل پر ایک
نور اتارتا ہے جس سے وہ قوت پا کر نہایت اطمینان سے مصیبت کا مقابلہ کرتے ہیں اور حلاوتِ ایمانی سے ان
زنجیروں کو بوسہ دیتے ہیں جو اس کی راہ میں ان کے پیروں میں پڑیں“۔(اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد نمبر 10 صفحہ نمبر 420,421)

474
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010
خطبات مسرور جلد ہشتم
پھر یہ دعا ہے کہ رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَمْ تَغْفِرُ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ (الاعراف:24)
اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو نے ہمیں معاف نہ کیا اور ہم پر رحم نہ کیا تو یقیناً
ہم گھاٹا کھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
”ہمارا اعتقاد ہے کہ خدا نے جس طرح ابتدا میں دعا کے ذریعہ سے شیطان کو آدم کے ذریعہ زیر کیا تھا۔اسی طرح اب آخری زمانہ میں بھی دعا ہی کے ذریعہ سے غلبہ اور تسلط عطا کرے گانہ تلوار سے“۔( پس ہمارا ہتھیار
(الحکم جلد 7 نمبر 12 مورخہ 31 مارچ 1903ء صفحہ 8 کالم 3)
تلوار نہیں بلکہ دعا ہے)۔شیطان پر ) آدم اول کو فتح دعا ہی سے ہوئی تھی۔رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا۔(الاعراف:24) اور آدم ثانی
( یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام) کو بھی جو آخری زمانہ میں شیطان سے آخری جنگ کرنا ہے اسی طرح
( ملفوظات جلد سوم صفحہ نمبر 190,191 جدید ایڈیشن ربوہ)
دعا ہی کے ذریعہ فتح ہو گی“۔پھر ایک دعا سکھائی۔ربَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ
الْوَهَّابُ (آل عمران : 9)
اے ہمارے رب! ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دے، بعد اس کے کہ تو ہمیں ہدایت دے چکا ہو اور
ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر۔یقینا تو ہی ہے جو بہت عطا کرنے والا ہے۔پھر یہ دعا ہے کہ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَانَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى
وقفة
الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلنَا فَانْصُرْنَا
(البقره:287)
عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ
اے ہمارے رب! ہمارا مؤاخذہ نہ کر اگر ہم بھول جائیں یا ہم سے کوئی خطا ہو جائے۔اور اے ہمارے
رب ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈال جیسا ( ان گناہوں کے نتیجہ میں) ہم سے پہلے لوگوں پر تو نے ڈالا۔اور اے ہمارے رب!
ہم پر کوئی ایسا بوجھ نہ ڈال جو ہماری طاقت سے بڑھ کر ہو۔اور ہم سے در گزر کر ، اور ہمیں بخش دے، اور ہم پر رحم
کر۔تو ہی ہمارا والی ہے ، پس ہمیں کافر قوم کے مقابل پر نصرت عطا کر۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کا اس طرح ترجمہ فرمایا ہے کہ:
یعنی اے ہمارے خدا! نیک باتوں کے نہ کرنے کی وجہ سے ہمیں مت پکڑ جن کو ہم بھول گئے اور بوجہ
نسیان ادانہ کر سکے “۔( ایسی باتیں جن کو ہم بھول کر ادا نہ کر سکے ان کی وجہ سے پکڑ نہ کر)۔اور نہ ان بد کاموں پر
ہم سے مواخذہ کر جن کا ارتکاب ہم نے عمد ا نہیں کیا۔( ایسے ادھورے کام جن کا ارتکاب ہم نے جان بوجھ کر

خطبات مسرور جلد ہشتم
475
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010
نہیں کیا، ان پر ہمیں نہ پکڑ) بلکہ سمجھ کی غلطی واقع ہو گئی۔اور ہم سے وہ بوجھ مت اٹھوا جس کو ہم اٹھا نہیں سکتے۔اور ہمیں معاف کر اور ہمارے گناہ بخش اور ہم پر رحم فرما۔چشمه معرفت روحانی خزائن جلد نمبر 23 صفحہ نمبر 25)
پھر ایک دعا ہے ربَّنَا افْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ ( البقرة 251)
اے ہمارے رب! ہم پر صبر نازل کر اور ہمارے قدموں کو ثبات بخش اور کافر قوم کے خلاف ہماری مدد کر۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک نکتہ بیان فرمایا ہے کہ اگر ہمارا خدا گناہ بخشنے والا نہ ہوتا کہ ہمیں
معاف فرما سکے تو پھر وہ ایسی دعا بھی ہر گز نہ سکھلاتا۔(ماخوذ از چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 25)
پھر ایک دعا ہے۔رَبَّنَا لا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ (الاعراف:48) اے ہمارے رب! ہمیں ظالم
لوگوں میں سے نہ بنا۔رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّهِدِينَ ( المائدہ آیت (84)۔اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے۔پس ہمیں گواہی دینے والوں میں تحریر کرلے۔پھر آنحضرت صلی اللہ علم کی بعض دعائیں احادیث سے ملتی ہیں جو میں نے لی ہیں۔فرمایا کہ
اے اللہ ! میں تجھ سے سستی، بڑھاپے، گناہوں، چھٹی اور فتنہ قبر اور عذاب قبر ، آگ کے فتنہ اور آگ
کے عذاب سے پناہ مانگتا ہوں۔تو مجھے دولت کے فتنے کے شر سے اپنی پناہ میں لے لے۔میں تجھ سے غربت کے فتنہ
سے پناہ مانگتا ہوں۔اور مسیح دجال کے فتنہ سے تیری پناہ کا طلب گار ہوں۔اے اللہ تو میری خطائیں برف اور اولوں کے
پانی سے دھو دے۔اور میرے دل کو خطاؤں سے اس طرح صاف کر دے جس طرح سفید کپڑے کو تو میل سے
صاف کر دیتا ہے۔اور تو میرے اور میری خطاؤں کے درمیان اس طرح دوری فرما دے جس طرح تو نے مشرق و
مغرب میں دوری پیدا فرمائی ہے۔( صحیح بخاری کتاب الدعوات باب التعوذ من الماأثم والمغرم حدیث نمبر 6368)
پھر ایک دعا ہے۔اے اللہ ! میرے گناہ مجھے بخش دے اور میرے گھر کو میرے لئے وسیع کر دے اور
میرے لئے میرے رزق میں برکت ڈال دے۔(السنن الکبری لنسائی کتاب عمل الیوم والیلتہ باب ما یقول اذا توضأ حدیث نمبر 9908)
پھر ہے : ”اے اللہ ! میں بے بسی، سستی، بزدلی اور تھکا دینے والے بڑھاپے سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور
قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔اور اے خدا! میں تجھ سے زندگی اور موت کے فتنے سے بچنے کے لئے پناہ
مانگتا ہوں۔“
( صحیح بخاری کتاب الدعوات باب التعوذ من فتنة المحياوالمات۔حدیث نمبر 6367)

خطبات مسرور جلد ہشتم
476
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُبِكَ مِنْ قَلْبٍ لَّا يَخْشَعُ وَمِنْ دُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ وَمِنْ نَفْسٍ لَّا تَشْبَعُ وَمِنْ
عِلْمٍ لَّا يَنْفَعُ اَعُوْذُبِكَ مِنْ هَؤُلَاءِ الْأَرْبَع۔اے اللہ ! میں تجھ سے ایسے دل سے پناہ مانگتا ہوں جس میں
عاجزی اور انکساری نہیں، اور ایسی دعا سے پناہ مانگتا ہوں جو مقبول نہ ہو۔اور ایسے نفس سے جو کبھی سیر نہ ہو اور ایسے
علم سے جو کوئی فائدہ نہ دے۔میں ان چاروں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔(سنن الترمذی کتاب الدعوات باب 68/68 حدیث نمبر 3482)
اللَّهُمَّ اِنّى ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ فَاغْفِرْلِيْ مَغْفِرَةٌ مِّنْ
عِنْدِكَ وَارْحَمْنِي إِنَّكَ أَنْتَ الْغُفُورُ الرَّحِیم - اے اللہ ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کئے ہیں۔تیرے سوا
کوئی گناہوں کو بخشنے والا نہیں۔تو اپنی جناب سے مجھے مغفرت عطا فرما دے اور مجھ پر رحم فرما۔اور اے خدا یقینا تو ہی
بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔( صحیح بخاری کتاب الدعوات باب الدعاء فی الصلاۃ حدیث نمبر 6326)
اے اللہ ! مجھے میری خطائیں معاف فرمادے اور میرے سب معاملات میں میری لا علمی ( جہالت) اور
میری زیادتی کے شر سے مجھے بچالے۔اور ہر اس ( نقصان اور شر سے بچالے جسے تو مجھ سے بھی زیادہ جانتا ہے۔اے اللہ ! میری خطائیں بخش دے، میری دانستہ، نادانستہ اور ازراہ مذاق کی ہوئی ساری خطائیں مجھے بخش دے کہ یہ
سب میرے اندر موجود ہیں۔جو خطائیں مجھ سے سرزد ہو چکیں اور جو ابھی نہیں ہوئیں اور جو مخفی طور پر مجھ سے
سرزد ہوئیں اور جو کھلم کھلا میں نے کیں وہ سب مجھے بخش دے۔تو ہی آگے بڑھانے والا اور پیچھے ہٹادینے والا ہے اور
تو ہی ہر چیز پر قادر ہے۔( صحیح بخاری کتاب الدعوات باب قول النبي صلى الله اللهم اغفرلي۔۔حدیث نمبر 6398)
اے اللہ ! میں اپنا آپ تیرے سپرد کرتا ہوں، تجھ پر توکل کرتا ہوں اور تجھ پر ایمان لاتا ہوں۔تیری
طرف جھکتا ہوں اور تیری مدد کے ساتھ مد مقابل سے بحث کرتا ہوں اور تیرے ہی حضور اپنا مقدمہ پیش کرتا
ہوں۔تو مجھے میرے اگلے پچھلے، اعلانیہ، پوشیدہ سب گناہ بخش دے۔تو ہی مقدم اور مؤخر ہے اور تیرے سوا کوئی
معبود نہیں۔( صحیح بخاری کتاب الدعوات باب الدعاء اذا انتبه من الیل حدیث نمبر 6317)
اللهُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِن نُورًا وَفِي بَصَرِى نُورًا وَ فِى سَمْعِي نُوْرًا وَعَنْ يَمِيْنِى نُوْرًا
وَعَنْ يَسَارِيْ نُورًا وَفَوْقِيَ نُوْرًا وَ تَحْتِى نُورًا وَامَامِي نُورًا وَخَلْفِي نُورًا وَاجْعَلْ لِيْ نُورًا۔اے اللہ ! تو میرے دل میں نور پیدا فرما دے، میری آنکھوں میں نور پیدا فرما دے، میرے کانوں میں
نور پیدا فرمادے، میرے دائیں میرے بائیں، اوپر اور نیچے اور آگے اور پیچھے نور پیدا فرما دے۔اور مجھے نورِ مجسم بنا
( صحیح بخاری کتاب الدعوات باب الدعاء اذا انتبه من الیل حدیث نمبر 6316)

خطبات مسرور جلد ہشتم
477
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَلُكَ حُبَّكَ وَ حُبّ مَنْ يُحِبُّكَ وَالْعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ
اللهُمَّ اجْعَلْ حُبَّكَ اَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي وَاهْلِي وَمِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ
اے اللہ ! میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں اور اس کی محبت بھی جو تجھ سے محبت کرتا ہے اور میں تجھ
سے ایسے عمل کی توفیق مانگتا ہوں جو مجھے تیری محبت تک پہنچا دے۔اے اللہ میرے دل میں اپنی اتنی محبت ڈال
دے جو میری اپنی ذات ، میرے اہل اور ٹھنڈے پانی سے بھی زیادہ ہو۔(سنن الترمذی کتاب الدعوات باب 000 / 73 حدیث نمبر 3490)
يَا مُصْرِفَ القُلوبِ ثَبِتْ قَلْبِي عَلى طَاعَتِكَ۔اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنی
اطاعت پر قائم رکھ۔(مسند احمد بن حنبل جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 499 مند ابی ھریرۃ حدیث نمبر 9410 عالم الكتب بيروت طبع اول 1998)
اللہ تعالیٰ ہمیں ان دعاؤں سے جو میں نے کی ہیں استفادہ کرنے کی ہمیشہ توفیق دیتا چلا جائے۔اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کچھ دعائیں پیش کرتا ہوں۔یہ بعض الہامی دعائیں ہیں۔پہلی دعا ہے رَبِّ كُلَّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِيْ وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِي
اے میرے رب ہر ایک چیز تیری خادم ہے۔اے میرے رب پس مجھے محفوظ رکھ اور میری مدد فرما اور
مجھ پر رحم فرما۔(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد نمبر 22 صفحہ نمبر 224)
پھر آپ نے ایک دعا لکھی ہے کہ ”اے میرے قادر خدا! اے میرے پیارے رہنما! تو ہمیں وہ راہ دکھا
جس سے تجھے پاتے ہیں اہل صدق وصفا۔اور ہمیں ان راہوں سے بچا جن کا مد عاصرف شہوات ہیں یا کینہ، یا بغض، یا
دنیا کی حرص و ہوا“۔(پیغام صلح روحانی خزائن جلد نمبر 23 صفحہ نمبر 439)
میں گناہگار ہوں اور کمزور ہوں۔تیری دستگیری اور فضل کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا۔تو آپ رحم فرما اور
مجھے گناہوں سے پاک کر۔کیونکہ تیرے فضل و کرم کے سوا اور کوئی نہیں ہے جو مجھے پاک کرے۔( بدر جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 41)
يَا أَحَبَّ مِنْ كُلِّ مَحْبُوبِ اِغْفِرْلِيْ ذُنُوبِى وَادْخِلْنِي فِي عِبَادِكَ الْمُخْلَصِيْنَ
اے محبوبوں سے محبوب ذات ! میرے گناہ مجھے بخش دے اور مجھے اپنے مخلص بندوں میں شامل فرما۔(مکتوبات احمد جلد دوم مکتوب نمبر 120 ملفوف بنام منشی رستم علی صاحب صفحہ 539 ضیاء الاسلام پر یس ربوہ )
کسی سوال کرنے والے نے آپ سے یہ سوال کیا کہ نماز میں حصولِ حضور کا کیا طریقہ ہے؟ کس طرح
توجہ پوری طرح پیدا کی جاسکتی ہے ؟ تو آپ نے یہ دعا اسے لکھ کر بھجوائی کہ :
اے خدائے تعالیٰ قادر و ذوالجلال میں گناہگار ہوں اور اس قدر گناہ کی زہر نے میرے دل اور رگ
وریشہ میں اثر کیا ہے کہ مجھے رقت اور حضورِ نماز حاصل نہیں ہو سکتا۔تو اپنے فضل و کرم سے میرے گناہ بخش۔اور

خطبات مسرور جلد ہشتم
478
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010
میری تقصیرات معاف کر۔اور میرے دل کو نرم کر دے۔اور میرے دل میں اپنی عظمت اور اپنا خوف اور اپنی
محبت بٹھا دے۔تاکہ اس کے ذریعہ سے میری سخت دلی دور ہو کر حضور نماز میں میسر آوے۔(فتاوی حضرت مسیح موعود صفحہ نمبر (37)
رَبِّ ارْحَمْنِي إِنَّ فَضْلَكَ وَرَحْمَتَكَ يُنْجِي مِنَ الْعَذَابِ۔اے میرے رب! مجھ پر رحم فرما۔یقینا تیر افضل اور تیری رحمت عذاب سے نجات دیتے ہیں۔( تذکرہ صفحہ نمبر 621 ایڈیشن چہارم ربوہ )
رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَى رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ مِنَ السَّمَآءِ۔اے میرے رب ! تُو مجھے دکھا
کہ تو مردہ کیونکر زندہ کرتا ہے اور آسمان سے اپنی بخشش اور رحمت نازل فرما۔(براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 266 بقیه حاشیه در حاشیہ نمبر 1)
رَبِّ فَرِّقُ بَيْنَ صَادِقٍ وَ كَاذِب۔اے میرے خدا! صادق اور کاذب میں فرق کر کے دکھلا۔تو جانتا ہے
کہ صادق اور مصلح کون ہے ؟ ( تذکرہ صفحہ نمبر 532 ایڈیشن چہارم ربوہ )
ربِّ أَرِنِي أَنْوَارَكَ الكَلِّيَّةَ - اے میرے رب! مجھے اپنے تمام انوار دکھلا۔( تذکرہ صفحہ نمبر 534 ایڈیشن چہارم ربوہ)
رَبِّ لَا تَذَرُ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِيْنَ دَيَّارًا۔اے میرے رب ! زمین پر کافروں میں سے کوئی
باشندہ نہ چھوڑ۔(تذکرہ صفحہ نمبر 576 ایڈیشن چہارم ربوہ)
رَبِّ فَاحْفَظْنِي فَإِنَّ الْقَوْمَ يَتَّخِذُونَنِي سُخْرَةً - اے میرے رب! میری حفاظت کر۔کیونکہ قوم
نے تو مجھے ٹھٹھے ہنسی کی جگہ ٹھہر الیا۔( تذکرہ صفحہ نمبر 578 جدید ایڈیشن ربوہ)
رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمُ مِنَ السَّمَاءِ - رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَّاَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ رَبِّ أَصْلِحْ أُمَّةَ
مُحَمَّدٍ - رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِيْنَ۔اے میرے رب! مغفرت فرما اور
آسمان سے رحم کر۔اے میرے رب! مجھے اکیلا مت چھوڑ۔اور تو خیر الوارثین ہے۔اے میرے رب! امت محمدیہ
کی اصلاح کر۔اے ہمارے رب! ہم میں اور ہماری قوم میں سچا فیصلہ کر دے۔اور تو سب فیصلہ کرنے والوں سے
بہتر ہے۔(براہین احمدیہ روحانی خزائن جلد نمبر 1 صفحہ 266 حاشیه در حاشیہ نمبر 1)
وَاجْعَلْ أَفْئِدَةً كَثِيرَة مِّنَ النَّاسِ تَهْوِى اِلَی یعنی انسانوں کے بہت سے دلوں کو میری طرف جھکا
دے۔یہ ایک الہام تھا۔آپ نے فرمایا کہ یہ ایک بشارت ہے سلسلہ کی ترقی کے متعلق۔(تذکرہ صفحہ نمبر 660 ایڈ یشن چہارم ربوہ )
رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا وَلا خُوَانِنَا الَّذِيْنَ سَبَقُونَا بِالْإِيْمَانِ وَصَلِّ عَلَى نَبِيِّكَ وَحَبِيْبِكَ
مُحَمَّدٍ وَ الِهِ وَسَلَّمْ وَتَوَفَّنَا فِي أُمَّتِهِ وَابْعَثْنَا فِي أُمَّتِهِ وَاتِنَا مَا وَعَدْكٌ لِأُمَّتِهِ ۖ رَبَّنَا إِنَّنَا أُمَنَّا
فَاكْتُبْنَا فِي عِبَادِكَ الْمُؤْمِنِينَ

خطبات مسرور جلد ہشتم
479
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010
اے ہمارے رب! ہمیں اور ہمارے ان مومن بھائیوں کو بخش دے جو ایمان میں ہم سے سبقت لے
گئے ، اور اپنے نبی اور حبیب محمدصلی علی یم اور آپ کی آل پر رحمتیں بھیج اور ہمیں آپ کے امتی ہونے کی حالت میں
موت دے اور ہمیں آپ کی اُمت میں ہی اٹھانا اور تو نے ان اُمت سے جو وعدہ کیا ہے وہ ہمیں عطا فرما۔اے ہمارے
رب! ہم ایمان لائے۔پس ہمیں اپنے مومن بندوں میں لکھ لے۔(مکتوبات احمد یہ جلد اول صفحہ نمبر 627 مکتوب نمبر 6 5 بنام میر عباس علی شاہ صاحب)
ربِّ سَلِّطْنِي عَلَى النَّارِ۔اے میرے خدا! مجھے آگ پر مسلط کر دے۔( تذکرہ صفحہ نمبر 518 ایڈ یشن چہارم ربوہ)
ہم تیرے گناہگار بندے ہیں اور نفس غالب ہے، تو ہم کو معاف فرما اور آخرت کی آفتوں سے ہم کو
بچا۔( بدر جلد 2 نمبر 3)
اے رب العالمین! تیرے احسانوں کا میں شکر نہیں کر سکتا۔تو نہایت ہی رحیم و کریم ہے اور تیرے بے
غایت مجھ پر احسان ہیں۔میرے گناہ بخش تا میں ہلاک نہ ہو جاؤں۔میرے دل میں اپنی خاص محبت ڈال تا مجھے
زندگی حاصل ہو اور میری پردہ پوشی فرما اور مجھ سے ایسے عمل کرا جن سے تو راضی ہو جائے۔میں تیری وجہ کریم
کے ساتھ اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ تیر اغضب مجھ پر وارد ہو۔رحم فرما اور دنیا اور آخرت کی بلاؤں سے مجھے بچا
کہ ہر ایک فضل و کرم تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔آمین ثم آمین
پھر آپ کا ایک الہام ہے:۔ا حکم - 20 فروری 1898ء جلد نمبر 2 نمبر 1 ( ملفوظات جلد اول صفحہ 103)
رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِینَ۔اے ہمارے رب! ہمارے گناہ بخش ، ہم خطا پر تھے۔ایک جگہ آپ تحریر فرماتے ہیں:
(حقیقة الوحی روحانی خزائن جلد نمبر 22 صفحہ نمبر 104)
اے ہمارے رب العزت ! ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہماری بلاؤں کو دور فرما اور تکالیف کو بھی دور
فرما، اور ہمارے دلوں کو ہر قسم کے غموں سے نجات بخش اور کفیل ہو ہماری مصیبتوں کا۔اور ہمارے ساتھ ہو جہاں
پر بھی ہم ہوں۔اے ہمارے محبوب اور ڈھانپ دے ہمارے ننگ کو اور امن میں رکھ ہمارے خطرات کو۔اور ہم
نے تو کل کیا تجھ پر اور ہم نے تیرے سپرد کیا اپنا معاملہ ، تو ہی ہمارا آقا ہے۔دنیا میں اور آخرت میں اور تو ارحم
الراحمین ہے قبول فرما۔اے رب العالمین۔(تحفہ گولڑویہ روحانی خزائن جلد نمبر 17 صفحہ نمبر 182)
پھر ایک جگہ فرمایا :
”اے خداوند قادر مطلق اگر چہ قدیم سے تیری یہی عادت اور یہی سنت ہے کہ تو بچوں اور امیوں کو سمجھ

خطبات مسرور جلد ہشتم
480
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010
عطا کرتا ہے اور اس دنیا کے حکیموں اور فلاسفروں کی آنکھوں اور دلوں پر سخت پر دے تاریکی کے ڈال دیتا ہے۔مگر
میں تیری جناب میں عجز اور تضرع سے عرض کرتا ہوں کہ ان لوگوں میں سے بھی ایک جماعت ہماری طرف کھینچ لا
جیسے تو نے بعض کو کھینچا بھی ہے اور ان کو بھی آنکھیں بخش اور کان عطا کر اور دل عنایت فرماتا وہ دیکھیں اور سنیں اور
سمجھیں اور تیری اس نعمت کا جو تو نے اپنے وقت پر نازل کی ہے قدر پہچان کر اس کے حاصل کرنے کے لئے متوجہ
ہو جائیں۔اگر تو چاہے تو تو ایسا کر سکتا ہے کیونکہ کوئی بات تیرے آگے انہونی نہیں“۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 120)
آئینہ کمالات اسلام میں یہ لکھا ہے۔فرماتے ہیں کہ :
”اے میرے رب ! اپنے بندہ کی نصرت فرما۔اور اپنے دشمنوں کو ذلیل اور رسوا کر۔اے میرے رب !
میری دعاسن۔اور اسے قبول فرما۔کب تک تجھ سے اور تیرے رسول سے تمسخر کیا جاتا رہے گا۔اور کس وقت تک
یہ لوگ تیری کتاب کو جھٹلاتے اور تیرے نبی کے حق میں بد کلامی کرتے رہیں گے۔اے ازلی ابدی خدا! میں تیری
رحمت کا واسطہ دے کر تیرے حضور فریاد کرتا ہوں۔( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد نمبر 5 صفحہ نمبر 569)
فرمایا کہ: (آج) میں اپنی جماعت کے لئے اور پھر قادیان کے لئے دعا کر رہا تھا تو یہ الہام ہوا کہ زندگی
کے فیشن سے دور جا پڑے ہیں۔فَسَخِقُهُم تَسحیقہ۔پس ہیں ڈال ان کو خوب پیس ڈالنا۔فرمایا کہ: ”میرے
دل میں (خیال) آیا کہ اس پیس ڈالنے کو میری طرف کیوں منسوب کیا گیا ہے۔اتنے میں میری نظر اس دعا پر پڑی
جو ایک سال ہوا بیت الدعا پر لکھی ہوئی ہے۔اور وہ دعا یہ ہے۔" يَا رَبِّ فَاسْمَعْ دُعَائِي وَمَزِّقُ أَعْدَانَكَ وَاعْدَائِي وَانْجِزْ وَعْدَكَ وَانْصُرُ عَبْدَكَ وَآرِنَا
أَيَّامَكَ وَشَهِرْ لَنَا حُسَامَكَ وَلَا تَذَرْمِنَ الْكَافِرِيْنَ شَرِيرًا۔“
اے میرے رب تو میری دعاسن اور اپنے دشمنوں اور میرے دشمنوں کو پیس ڈال۔ٹکڑے ٹکڑے کر دے
اور اپنے وعدہ کو پورا فرما اور اپنے بندے کی مدد فرما اور ہمیں اپنے دن دکھا اور ہمارے لئے اپنی تلوار سونت لے۔اس دعا کو دیکھنے اور اس الہام کے ہونے سے معلوم ہوا کہ یہ میری دعا کی قبولیت کا وقت ہے۔“
اللہ تعالیٰ آج بھی ہمیں خارق عادت نشان دکھائے۔(تذکرہ صفحہ نمبر 426,427 ایڈیشن چہارم ربوہ )
یہ بھی الہامی دعا ہے سُبحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ
وَالِ مُحَمَّدٍ پاک ہے اللہ اپنی حمد کے ساتھ۔پاک ہے اللہ جو بہت عظیم ہے۔اے اللہ رحمتیں بھیج ، آپ صلی علی نظم
( تذکرہ صفحہ نمبر 25 ایڈیشن چہارم ربوہ )
اور آپ کی آل پر۔

خطبات مسرور جلد ہشتم
کرتا ہوں کہ :
481
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی ایک دعا تھی اس سے استفادہ کرتے ہوئے میں یہ دعا آخر میں پیش
اے میرے مالک میرے قادر میرے پیارے میرے مولیٰ میرے رہنما اے زمین و آسمان کے خالق
اور اس میں موجود ہر چیز پر تصرف رکھنے والے۔اے خدا جس نے لاکھوں انبیاء اور کروڑوں رہنماؤں کو دنیا کی
ہدایت کے لئے بھیجا۔اے وہ علی وَ كَبِيرُ خدا جس نے آنحضرت علی ای کم جیسا عظیم الشان نبی دنیا میں مبعوث
فرمایا، اے وہ رحمان خدا جس نے مسیح جیسار ہنما آنحضرت صلی الی یوم کی غلامی میں آپ کی امت میں امت کی رہنمائی
کے لئے پیدا فرمایا۔اے نور کے پیدا کرنے والے اور ظلمت کے مٹانے والے! ہم تیرے عاجز بندے تجھ سے
تیرے وعدوں کا واسطہ دے کر جو تو نے اپنے محبوب اور سب سے پیارے رسول اور ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد
صلی علی کم سے کئے ہیں۔نیز ان وعدوں کا واسطہ دے کر جو تو نے حضرت محمد رسول
اللہ صلی للی نام کے غلام صادق اور عاشق
صادق سے کئے ہیں۔تیرے حضور عاجزی سے جھکتے ہوئے یہ فریاد کرتے ہیں کہ ان وعدوں کے پورا ہونے کے
الشان نشان ہمیں دکھا۔ہم اس بات پر علی وجہ البصیرت یقین رکھتے ہیں کہ تو سچے وعدوں والا ہے۔تو یقیناً اپنے
عظ
وعدے پورے کرے گا۔لیکن ہمیں یہ خوف بھی دامنگیر ہے کہ ہماری نالائقیوں اور ناسپاسیوں کی وجہ سے یہ
وعدے پورے ہونے کا وقت آگے نہ چلا جائے۔تیری رحمانیت اور تیری رحیمیت کا واسطہ دے کر تجھ سے یہ
عرض کرتے ہیں۔ہمارے عملوں سے چشم پوشی فرماتے ہوئے ہمارے گناہوں اور ظلموں کے باوجود ہمیں اپنے
انعاموں اور احسانوں سے اس طرح نو از تا چلا جا جس طرح تو نے ہمیشہ سے ہم سے سلوک رکھا ہے۔باوجود اس کے
کہ ہم نے اپنا حق اس طرح ادا نہ کیا جو حق ادا کرنے کا حق ہے۔مگر تو ہمیشہ اپنی رحمتوں اور برکتوں کی بارش ہم پر
برسا تارہا۔اور ہمارے ایمانوں کو مضبوط تر کر تا رہا۔میں آج پھر عاجزانہ طور پر تیرے سامنے پھر یہ عرض کرتا ہوں
کہ اے رحمان خدا! اے وہاب خدا! اے ستار العیوب خدا! اے غفور الرحیم خدا! اپنی رحمانیت اور وہابیت کے
ے کبھی ہم پر بند نہ کرنا ہمارے عیبوں اور ہماری کمزوریوں سے ہمیشہ پردہ پوشی فرمانا۔ہم پر بخشش اور رحم کی
نظر رکھنا۔اور جس سلوک سے ہمیں اب تک نوازتا رہا ہے اس کو کبھی بند نہ کرنا۔ہم تجھ سے ہر اس خیر کے طالب
ہیں جو تو نے کسی کے لئے بھی مقدر کی ہے۔بلکہ ہر وہ خیر جس کا تو مالک ہے محض اور محض اپنے فضل سے عطا فرما۔اے میرے خدا! میں تیری تمام صفات کا واسطہ دے کر تجھ سے عرض کرتا ہوں کہ ان کی خیر سے ہمیں متمتع فرما۔اے ہمارے پیارے خدا! ہم نہایت درد دل کے ساتھ اور سچی تڑپ کے ساتھ تیرے حضور جھکتے ہوئے
یہ عرض کرتے ہیں کہ ہماری دعاؤں کو رحم فرماتے ہوئے اپنے وعدے کے مطابق کہ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ۔ہماری دعاؤں کو سن۔ہمارے اور ان لوگوں کے درمیان جو تیری عبادت سے بیزار ہیں، بعد المشرقین پیدا کر

خطبات مسرور جلد ہشتم
482
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010
دے۔ہمیں اپنے خالص عبد رحمان بنادے۔ہمارے سینے اپنی محبت میں سرشار کر دے۔ہمارے اعمال واقوال عمدہ
اور صاف کر دے۔جو تیرے چہرے اور تیرے حکم پر قربان ہونے والے ہوں۔ہم تیرے پیارے رسول صلی علیہ یکم
پر فدا ہونے والے بن جائیں۔آپ صلی علیہ کم پر تیرے حکم کے مطابق درود بھیجنے والے بن جائیں۔میرے مسیح موعود
کو جن کو تُو نے اس زمانے میں اپنے وعدے کے مطابق بھیجا ہے، آپ کے ساتھ کامل اطاعت کا نمونہ دکھانے والے
بن جائیں۔آپ کو حکم اور عدل مانتے ہوئے آپ کے ہر حکم پر لبیک کہنے والے ہوں۔اے خدا! ہم پھر عرض کرتے ہیں کہ ہمارے سینے اپنی محبت اور اپنے پیاروں کی محبت سے بھر دے۔ہماری کمزوریوں کو دور فرما۔شیطان کے تسلط سے ہمیں ہمیشہ بچا۔ہم وہ قوم بن جائیں جو تیرے پیار کو ہمیشہ جذب
کرنے والے ہیں۔ہمیں تمام ابتلاؤں اور دکھوں سے بچا۔اور تمام مصیبتوں سے ہمیں محفوظ رکھ۔اے ہمارے خدا!
یہ ہماری عاجزانہ دعا ہے کہ دنیا کے سینے احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے قبول کرنے کے لئے کھول دے۔اور تمام
مسلمانوں کو امتِ واحد بنادے۔تمام فتنے اور فساد جنہوں نے مسلمانوں کو گھیر اہوا ہے ان سے مسلمانوں کو نکال۔ان کی آنکھیں کھول تاوہ تیرے مسیح موعود اور مہدی موعود کو پہچان لیں۔اے اللہ ! دنیا کو عقل دے کہ وہ زمانے
کے امام کو پہچان کر آگ کے گڑھے میں گرنے سے بچ جائیں۔آمین یارب العالمین۔آج پھر ایک افسوسناک خبر ہے۔مکرم نصیر احمد بٹ صاحب جو مکرم اللہ رکھا بٹ صاحب کے بیٹے تھے
اور فیصل آباد میں رہتے تھے ، ان کو پرسوں 8 ستمبر کو شہید کر دیا گیا ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔نصیر احمد بٹ
صاحب کے دادا غلام محمد صاحب قادیان کے قریب موضع ڈلہ کے رہنے والے تھے اور آپ کے خاندان میں آپ
کے دادا کے ذریعے سے احمدیت آئی تھی۔ان کو حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے دور میں بیعت کی سعادت ملی تھی۔نصیر صاحب کی تعلیم تھوڑی تھی۔ان کی اپنی دکان تھی۔یہ پھل بیچنے کا کام کیا کرتے تھے۔8 ستمبر کو ساڑھے گیارہ
بجے دن کے قریب یہ اپنی دکان پر بیٹھے تھے اور ایک موٹر سائیکل سوار آیا جس نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا اور اس نے
پستول نکال کر دو تین فٹ کے فاصلے سے فائر کئے۔پانچ گولیاں شہید کے سینے میں لگیں اور ایک گولی چہرے پر لگی
جس سے موقع پر شہید ہو گئے۔اس وقت دکان پر ملازم بھی موجود تھا اور بہت سارے گاہک بھی موجود تھے۔بڑی
دکان تھی اور وہ جگہ بھی ایسی ہے کہ جہاں بازار میں کافی رش ہوتا ہے۔لیکن ملزم بڑی آسانی سے وہاں سے فائر
کرنے کے بعد چلا گیا۔شہادت کے وقت آپ کی عمر 51 سال تھی۔نہایت مخلص اور ایماندار، نظام خلافت سے عشق
رکھنے والے تھے۔مربیان سے بھی غیر معمولی تعلق کا اظہار کرتے تھے۔ان کی اہلیہ نے لکھا ہے کہ اگر کبھی خطبہ
براہِ راست نہ سن سکتے اور miss ہو جاتا تو آ کے پھر پوچھتے تھے کہ کیا خطبہ آیا تھا اور اس کے پھر خاص خاص پوائنٹ

483
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010
خطبات مسرور جلد ہشتم
یاد رکھا کرتے تھے۔اپنے کاروباری حلقے میں بھی اور محلے میں بھی بڑے مشہور تھے اور بڑے پسند کئے جاتے
تھے۔ہر دلعزیز تھے۔بڑے صلح جو تھے۔اپنوں غیروں سبھی کا خیال رکھتے تھے اور صابر شاکر انسان تھے۔ان کے
جنازے پر وہاں غیر از جماعت کاروباری حضرات جو ہیں ان کی بھی کثیر تعداد شامل ہوئی۔اسی طرح ان کے جو بہت
سارے مستقل گاہک تھے گاہک وہ بھی ان کے جنازے میں شامل ہوئے۔خاص صفت ان کی مہمان نوازی کی تھی۔بڑے شوق سے مہمان نوازی کیا کرتے تھے۔ان کی اہلیہ بھی لجنہ کی صدر رہی ہیں۔مرحوم کے بوڑھے والدین زندہ
ہیں اور پانچ بھائی اور چار بہنوں کے علاوہ اہلیہ ہے، اور ایک بیٹا ہے جس کی تئیس سال عمر ہے۔عائشہ نصیر اٹھارہ سال
کی بیٹی ہیں اور ایک گیارہ سالہ بچی شجیلہ نصیر ہیں۔اللہ تعالیٰ ان لواحقین کو ، عزیزوں کو، پیاروں کو صبر جمیل عطا
فرمائے۔اور شہید مرحوم کے درجات بلند کرتا چلا جائے۔ابھی نماز جمعہ کے بعد انشاء اللہ ان کی نماز جنازہ غائب ادا
کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شماره 40 مورخہ یکم اکتوبر تا07 اکتوبر 2010 صفحه 5 تا 9)

آج 10 میں سے 10 باقی