حضرت مسیحِ موعودؑ کا صبر و استقامت کے حوالہ سے نمونہ

خطبات مسرور جلد ہشتم
604
48
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2010
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2010ء بمطابق 26 نبوت 1389 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ)
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس آیت کی تلاوت فرمائی:
گزشتہ خطبہ میں میں نے صبر کے عظیم خُلق کے بارہ میں آنحضرت صلی اللہ کم کی تعلیم، آپ صلی الم کا اسوہ
حسنہ اور صحابہ علیہم السلام کی چند مثالیں نمونے کے طور پر پیش کی تھیں۔یہ اعلیٰ خُلق جس کے اپنانے کی
آنحضرت صلی الم نے اپنے ماننے والوں کو تلقین فرمائی اور سب سے بڑھ کر اپنا اسوہ پیش کیا، اس لئے تھا کہ اللہ تعالیٰ
کے حکم وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة (البقرة:46) پر عمل کیا جائے۔اللہ تعالیٰ کی مددصبر کا اعلیٰ نمونہ دکھاتے ہوئے
اور دعاؤں کے ذریعے وہی لوگ چاہ سکتے ہیں جن کو خد اتعالیٰ پر کامل ایمان ہو ، اس پر تو کل ہو۔اس یقین پر قائم ہوں
کہ خدا تعالیٰ ہمارے صبر اور خالص ہو کر اس کے آگے جھکنے کی وجہ سے ضرور ہماری مدد فرمائے گا۔پس آنحضرت
صلی ای کم سے بڑھ کر کون ہو سکتا ہے جو اس بات کا ادراک اور ایمان رکھتا ہو، یقین رکھتا ہو۔اور پھر آپ کی قوت قدسی
سے صحابہ کو یہ ادراک اور ایمان حاصل ہوا۔پس انہوں نے اپنے اس عمل کی وجہ سے مختلف موقعوں پر یہ نظارے
دیکھے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد کس طرح ان کے شامل حال رہی۔اس زمانے میں آنحضرت صلی این ایم کے عاشق صادق سے
بڑھ کر اور کون اس بات کا فہم اور ادراک رکھ سکتا ہے کہ اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة کی روح کیا ہے ؟ اور یہی بات
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے اصحاب میں پیدا کرنے کی کوشش فرمائی اور پیدا کی۔مختلف ارشادات
اور تحریرات کے ذریعے اپنی جماعت کی تربیت کے لئے اُن کو اس خُلق پر عمل کرنے کی تلقین فرمائی۔صبر اور حضرت مسیح موعود کا نمونہ
پس آج آنحضرت صلی اللہ نیم کے عاشق صادق کی یہ جماعت ہے جو اس تربیت کی وجہ سے صبر و استقامت
کے نمونے دکھاتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے صرف اور صرف اسی کے
حضور اپنے دل کی حالت پیش کرتی ہے۔اور یہ سب عملی رنگ میں ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کر
کے دکھایا اور اس تربیت کا یہی اثر اب تک جماعت میں چلتا چلا آرہا ہے کہ جماعت اس اُسوہ کو، اس اہم خُلق کو قائم

خطبات مسرور جلد ہشتم
605
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2010
رکھے ہوئے ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنے دعویٰ کے بعد ہر قسم کی سختیوں سے گزرنا پڑا لیکن
آپ نے نہ صرف خود ہمیشہ حوصلے اور صبر کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنے اصحاب کو بھی یہی کہا کہ اگر میرے ساتھ منسلک
ہوئے ہو تو پھر وہ نمونے قائم کرنے ہوں گے جن کا اسوہ آنحضرت صلی علی کریم نے قائم فرمایا تھا اور جس پر چلتے ہوئے
صحابہ رضوان اللہ علیہم نے اپنی زندگیاں گزارنے کی کوشش کی تھی۔اس وقت میں آپ کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی کے بعض واقعات پیش
کروں گا کہ کس طرح آپ علیہ السلام نے مختلف مواقع پر چھوٹی چھوٹی باتوں سے لے کر بڑی باتوں تک صبر کانمونہ
دکھایا۔اپنے ماننے والوں کو بھی اس کی نصیحت کی اور بڑی سختی سے اس بارہ میں عمل کرنے کے لئے فرمایا۔اللہ تعالیٰ
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو براہ راست بھی مختلف وقتوں میں الہاما اس اہم امر کی طرف توجہ دلائی
کہ صبر اور اعلیٰ اخلاق کا دامن ہمیشہ پکڑے رہنا اور چاہے جو بھی حالات ہو جائیں، دشمن چاہے جیسی بھی ذلیل اور
گھٹیا حرکتیں کرے، نقصان پہنچانے کے چاہے جتنے بھی حیلے اور وسیلے تلاش کئے جائیں اور عملاً نقصان پہنچائے، تمہارا
صبر اور استقامت کا دامن کبھی نہیں چھوٹنا چاہئے۔دعاؤں کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے چلے جاؤ اور اللہ
تعالیٰ کی مدد کے انتظار میں رہو۔اللہ تعالیٰ کے بندوں پر ابتلا اور آزمائشیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتی ہیں۔لیکن اللہ
تعالیٰ کے وہ بندے اُن کو اللہ کی خاطر برداشت کرتے ہیں۔چنانچہ براہین احمدیہ میں آپ علیہ السلام نے اس بارہ میں
اپنے ایک الہام کا ذکر فرمایا ہے۔اُس کے الفاظ یوں ہیں کہ الْفِتْنَةُ هُهُنَا فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ أُولُو الْعَزْمِ إِلَّا إِنَّهَا
فِتْنَةٌ مِّنَ اللهِ لِيُحِبّ حُبَّاجَمَّا حُبًّا مِّنَ اللهِ الْعَزِيزِ الْأَكْرَمِ عَطَاءً غَيْرَ مَجْذُوذِ۔اس جگہ فتنہ ہے۔پس
صبر کر جیسے اولوالعزم لوگوں نے صبر کیا ہے۔خبر دار ہو۔یہ فتنہ خدا کی طرف سے ہے تا وہ ایسی محبت کرے جو
کامل محبت ہے۔اُس خدا کی محبت جو نہایت عزت والا اور نہایت بزرگ ہے۔وہ بخشش جس کا کبھی انقطاع نہیں۔(یعنی کبھی وہ ختم نہیں ہوتی۔(براہین احمدیہ حصہ سوم روحانی خزائن جلد اول صفحہ 610-609 حاشیه در حاشیہ نمبر 3)
پس نبوت کے دعوے سے بھی پہلے، بیعت لینے سے بھی پہلے بلکہ ابتدا میں ہی اللہ تعالیٰ نے آپ کو صبر
کے اعلیٰ خُلق کی جو تلقین فرمائی تھی اس کا اظہار اور اس پر عمل آپ کی زندگی کے آخری لمحہ تک جاری رہا۔جس کی
بعض مثالیں جیسا کہ میں نے کہا میں پیش کروں گا۔حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ 1898ء میں مولوی محمد حسین صاحب
نے اپنا ایک گالیوں کا بھر اہوار سالہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حضور بھیجا۔اپنی رپورٹ میں وہ لکھتے
ہیں کہ میں نے 27 جولائی 1898ء کے الحکم میں اس کیفیت کو درج کر دیا ہے۔کہتے ہیں کہ آج قریباً تیس سال
ہوئے جب اسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حوصلہ، ضبط نفس اور توجہ الی اللہ پر غور کرتے ہوئے
پڑھتا ہوں تو میری آنکھوں سے بے اختیار آنسو نکل جاتے ہیں۔(ماخوذ از سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام از مولانا یعقوب علی عرفانی صاحب صفحہ 463-462)

خطبات مسرور جلد ہشتم
606
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2010
بے تحاشا گالیوں سے بھر اہوا جور سالہ تھا آپ نے اُس کے جواب میں پورے حلم اور حوصلہ اور صبر و
تحمل کا اظہار کیا۔آپ کے سکونِ خاطر اور کوہ و قاری کو کوئی چیز جنبش نہ دے سکتی تھی۔بڑی پر سکون طبیعت تھی۔بڑی باوقار طبیعت تھی۔یعنی اس طرح کہ جس طرح پہاڑ ہو۔گویا کہ وہ ایک عظیم شخصیت تھے۔وقار کا ایک پہاڑ
تھے اور یہ ثبوت تھا اس امر کا کہ کسی قسم کی گالیوں کا آپ پر کوئی اثر نہیں ہو تا تھا۔یعنی کبھی یہ نہیں ہوا کہ بے
و قاری دکھاتے ہوئے گالیوں کے جواب میں ، گالیوں کا جواب آپ کی طرف سے جائے۔فرماتے ہیں کہ یہ ثبوت تھا
اس امر کا کہ خدا تعالیٰ کی وحی جو آپ پر ان الفاظ میں نازل ہوئی تھی کہ فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ أُولُوا الْعَزْمِ مِنَ
الرُّسُلِ (احقاف: 36) فی الحقیقت خدا کی طرف سے تھی اور اُسی خدا نے وہ خارق عادت اور فوق الفطرت صبر اور
حوصلہ آپ کو عطا فرمایا تھاجو اولوا العزم رسولوں کو دیا جاتا ہے۔قبل از وقت خدا تعالیٰ نے متعدد فتنوں کی آپ کو
اطلاع دی تھی اور وہ فتنے اپنے اپنے وقت پر پوری شدت اور قوت کے ساتھ ظاہر ہوئے۔مگر کسی موقعہ اور مرحلہ پر
آپ کے پائے ثبات کو جنبش نہ ہوئی۔(ماخوذ از سیرت حضرت مسیح موعود از مولانا یعقوب علی صاحب عرفانی صفحہ 464-463)
پھر ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی مزید لکھتے ہیں کہ محبوب رائیوں
والے مکان کا واقعہ ہے۔ایک جلسہ میں جہاں تک مجھے یاد ہے ایک برہمو لیڈر ( غالباً انباش موزم دار بابو تھے )
حضرت سے کچھ استفسار کر رہے تھے (ایک ہندو لیڈر استفسار کر رہے تھے ، سوال پوچھ رہے تھے )۔حضرت جواب
دیتے تھے۔اسی اثناء میں ایک بد زبان مخالف آیا اور اس نے حضرت مسیح موعود کے بالمقابل نہایت دلآزار اور
گندے حملے آپ پر کئے۔کہتے ہیں وہ نظارہ اس وقت بھی میرے سامنے ہے۔آپ منہ پر ہاتھ رکھے ہوئے تھے ، جیسا
کہ اکثر آپ کا معمول تھا کہ پگڑی کے شملے کا ایک حصہ منہ پر رکھ لیا کرتے تھے۔پگڑی کا حصہ منہ پر رکھ دیا کرتے
تھے۔یا بعض اوقات صرف ہاتھ رکھ کر بیٹھ جایا کرتے تھے۔خاموش بیٹھے رہے ، اس کی گالیاں سنتے رہے اور وہ شورہ
پشت بکتا رہا۔فسادی طبیعت کا آدمی بولتا رہا۔آپ اسی طرح پر مست اور مگن بیٹھے تھے کہ گویا کچھ ہو ہی نہیں رہا یا کوئی
نہایت ہی شیریں مقال گفتگو کر رہا ہے۔اس ہندو لیڈر نے اسے منع کرنا چاہا مگر اس نے پر واہ نہ کی۔حضرت نے ان کو
فرمایا کہ آپ اسے کچھ نہ کہیں، کہنے دیجئے۔آخر وہ خود ہی بکواس کر کے تھک گیا اور اٹھ کر چلا گیا۔برہمولیڈ ر بے حد
متأثر ہوا۔اور اس نے کہا کہ یہ آپ کا بہت بڑا اخلاقی معجزہ ہے۔اس وقت حضور اسے چپ کر اسکتے تھے۔اپنے مکان
سے نکلوا سکتے تھے ( یعنی آیا بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جگہ پر تھا۔) اور بکو اس کرنے پر آپ کے
ایک ادنی اشارہ سے اُس کی زبان کائی جاسکتی تھی۔مگر آپ نے اپنے کامل حلم اور ضبطِ نفس کا عملی ثبوت دیا۔(ماخوذ از سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام مصنفہ شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی صفحہ 444-443)

خطبات مسرور جلد ہشتم
607
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2010
حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب لکھتے ہیں کہ جالندھر کے مقام پر وہ یعنی میر عباس علی صاحب!
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حضور بیٹھے ہوئے اعتراضات کر رہے تھے۔حضرت مخدوم الملت مولوی
عبد الکریم صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی اس مجلس میں موجود تھے اور مجھے خود انہوں نے ہی یہ واقعہ سنایا۔کہتے
ہیں کہ مولانا نے فرمایا کہ میں دیکھتا تھا کہ میر عباس علی صاحب ایک اعتراض کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نہایت شفقت اور رافت اور نرمی سے اس کا جواب دیتے تھے۔اور جوں جوں حضرت صاحب اپنے
جواب اور طریق خطاب میں نرمی اور محبت کا پہلو اختیار کرتے ، میر صاحب کا جواب بڑھتا جاتا۔یہاں تک کہ وہ کھلی
کھلی بے حیائی اور بے ادبی پر اتر آیا اور تمام تعلقات دیرینہ اور شرافت کے پہلوؤں کو ترک کر کے تو تو، میں میں پر آ
گیا۔میں دیکھتا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس حالت میں اسے یہی فرماتے: جناب میر صاحب!
آپ میرے ساتھ چلیں۔میرے پاس رہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے لئے کوئی نشان ظاہر کر دے گا اور آپ کو رہنمائی
کرے گا وغیرہ وغیرہ۔مگر میر صاحب کا غصہ اور بیا کی بہت بڑھتی گئی۔مولوی صاحب کہتے ہیں کہ میں حضرت کے
حلم اور ضبط نفس کو دیکھتے ہوئے میر عباس علی صاحب کی اس سبک سری کو برداشت نہ کر سکا۔جو زیادتی ہو رہی تھی،
اس کو برداشت نہیں کر سکا کہ باوجود اس کے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنا بڑا صبر اور حلم دکھارہے
تھے اور (مولوی عبد الکریم صاحب) کہتے ہیں، میں جو دیر سے پیچ و تاب کھا رہا تھا اور اپنے آپ کو بے غیرتی کا مجرم
سمجھ رہا تھا کہ میرے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر یہ اس طرح حملہ کر رہا ہے اور میں خاموش بیٹھا
ہوں، مجھ سے نہ رہا گیا اور میں باوجود اپنی معذوری کے اس پر لپکا اور لکارا اور ایک تیز آوازہ اس پر گسا۔( اونچی آواز
میں اس کو للکارا) جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ اُٹھ کر بھاگ گیا۔حضرت مولوی صاحب فرماتے تھے کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے ضبط نفس اور حلم کا جو نمونہ دکھایا، میں اسے دیکھتا تھا اور اپنی حرکت پر منفعل ہو تا
تھا۔اور مجھے خوشی بھی تھی کہ میں نے اپنے آپ کو بے غیرتی کا مجرم نہیں بنایا کہ وہ میرے سامنے حضرت کی شان
میں نا گفتنی باتیں کہے اور میں سنتار ہوں۔کہتے ہیں گو بعد کی معرفت سے مجھ پر کھلا کہ حضرت کا ادب میرے اس
جوش پر غالب آنا چاہئے تھا۔(ماخوذاز سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام مصنفہ شیخ یعقوب علی صاحب عرفانئی صفحہ 445-444)
یعنی ادب کا یہ تقاضا تھا کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے بیٹھا تھا تو خاموش رہتا۔گو بے شک جوش میرے دل میں تھا۔بلکہ کئی ایسے موقعوں پر ایسے واقعات بھی ہوئے ہیں کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے اصحاب میں سے کسی نے اٹھ کے کسی پر زیادتی کی یا جوش دکھایا تو آپ نے اس پر ناپسندیدگی اور
ناراضگی کا اظہار بھی فرمایا کہ غیروں کے ساتھ اس طرح نہیں کرنا چاہئے۔

خطبات مسرور جلد ہشتم
608
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2010
حضرت مولوی عبد الکریم صاحب بیان فرماتے ہیں کہ ایک روز ایک ہندوستانی جس کو اپنے علم پر بڑا ناز
تھا اور اپنے تئیں جہاں گرد اور سرد و گرم زمانہ دیدہ و چشیدہ ظاہر کرتا تھا ( اپنے آپ کو یہ سمجھتا تھا کہ میں دنیا میں
بہت پھرا ہوا ہوں اور بڑا زمانہ دیکھا ہوا ہے اور ہر چیز کا مجھے علم ہے۔) ہماری مسجد میں آیا اور حضرت سے آپ کے
دعوے کی نسبت بڑی گستاخی سے باب کلام وا کیا۔تھوڑی گفتگو کے بعد کئی دفعہ کہا۔آپ اپنے دعویٰ میں کاذب ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منہ پر کہتا تھا کہ آپ اپنے دعوی میں جھوٹے ہیں اور میں نے ایسے مکار بہت
دیکھے ہیں۔( نعوذ باللہ )۔اور میں تو ایسے کئی بغل میں دبائے پھرتا ہوں۔غرض ایسے ہی بیباکانہ الفاظ کہے۔مگر آپ
کی پیشانی پر بل تک نہ آیا۔بڑے سکون سے سنا کئے ، اور پھر بڑی نرمی سے اپنی نوبت پر کلام شروع کیا۔کسی کا کلام کیسا ہی بیہودہ اور بے موقع ہو اور کسی کا کوئی مضمون نظم میں یا نثر میں کیسا ہی بے ربط اور غیر
موزوں ہو ، آپ نے سننے کے وقت یا بعد خلوت میں کبھی نفرت و ملامت کا اظہار نہیں کیا۔( نہ سننے کے وقت، نہ بعد
میں۔کبھی علیحدگی میں اس شخص کے بارہ میں نفرت یا ملامت کا اظہار نہیں کیا)۔کہتے ہیں بسا اوقات بعض سامعین
اس دل خراش لغو کلام سے گھبرا اٹھے اور آپس میں نفرین کے طور پر کانا پھوسی کی ہے۔اور مجلس کے برخاست
ہونے کے بعد تو ہر ایک نے اپنے اپنے حوصلے اور ارمان بھی نکالے ہیں کہ یہ کیا بیہودگی ہو رہی تھی۔(جو بھی غصہ
آپس میں باتیں کر کے نکال سکتے تھے نکالتے رہے۔مگر مظہر خدا کے حلیم اور شاکر ذات نے کبھی بھی ایسا کوئی
اشارہ کنایہ نہیں کیا۔یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اشارہ بھی کبھی بات نہیں کی کہ کون مجھے کیا کہہ گیا تھا ؟
(ماخوذ از سیرت حضرت مسیح موعود از مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوٹی۔صفحہ 44)
صبر کرنا چاہیے گالیوں سے کیا ہوتا ہے
پھر شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی ہی بیان فرماتے ہیں کہ 29 جنوری 1904ء کا یہ واقعہ ہے کہ حضرت
مسیح موعود کے حضور ایک گالیاں دینے والے اخبار کا تذکرہ آیا کہ فلاں اخبار جو ہے بڑی گالیاں دیتا ہے۔آپ نے
فرمایا صبر کرنا چاہئے۔ان گالیوں سے کیا ہوتا ہے۔آپ نے فرمایا کہ ایسا ہی آنحضرت صلی ایم کے وقت کے لوگ
آپ کی مذمت کیا کرتے تھے اور آپ کو نعوذ باللہ مذ تم کہا کرتے تھے۔تو آپ ہنس کر فرمایا کرتے تھے کہ میں ان کی
مذمت کو کیا کروں۔میر انام تو اللہ تعالیٰ نے محمد رکھا ہوا ہے ( ملا لی )۔فرمایا کہ اسی طرح اللہ نے مجھے بھیجا ہے اور
اللہ تعالیٰ نے مجھے اور میری نسبت فرمایا ہے ، يَحْمَدُكَ الله مِنْ عَرْشم یعنی اللہ اپنے عرش سے تیری حمد کرتا ہے،
تعریف کرتا ہے اور یہ وحی براہین احمدیہ میں موجود ہے۔ماخوذاز سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام مصنفہ شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی صفحہ 450)
حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی پھر لکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر بالمشافہ
زبانی گندے حملے ہی نہ ہوتے تھے ( یعنی کہ آمنے سامنے سے ہی گندے حملے نہیں ہوتے تھے ) اور آپ کی جان پر

خطبات مسرور جلد هشتم
609
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2010
اس طرح کے بازاری حملوں پر ہی اکتفانہ کیا جاتا تھا۔آپ کے قتل کے فتووں اور منصوبوں پر پھر اس کے لئے
کوششوں کو ہی کافی نہیں سمجھا جاتا تھا۔قتل کے لئے فتوے بھی موجود تھے۔اس کے لئے منصوبے بھی بنائے
گئے۔کوششیں بھی کی گئیں اور صرف یہی نہیں بلکہ اخبارات اور خطوط میں بھی گالیوں کی بوچھاڑ کی جاتی تھی۔اور
پھر اسی پر بس نہیں۔ایسے خطوط عموماً بے رنگ آپ کو بھیج دیئے جاتے تھے ، یعنی جس پر ٹکٹ نہیں لگایا جاتا تھا۔ڈاک کے ذریعے سے خط بھیجے جاتے تھے اور ٹکٹ نہیں لگایا جاتا تھا۔اگر ٹکٹ نہ لگا ہوا خط آئے تو جو خط وصول کرتا
ہے وہ اس ٹکٹ کی جو postal stamp ہے اس کے پیسے ادا کرتا ہے۔سو لوگ اس طرح بغیر ٹکٹ لگائے خط بھیج دیا
کرتے تھے اور اس کے پیسے بھی پھر اپنے پاس سے وصول کرنے والے کو دینے پڑتے تھے۔یعنی حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام اس کی ادائیگی کرتے تھے۔کہتے ہیں کہ خدا کا بر گزیدہ ان خطوط کو ڈاک کا محصول اپنی گرہ سے ادا
کر کے لیتا تھا (جیسا کہ میں نے بتایا) اور جب کھولتا تھا تو ان میں اول سے لے کر آخر تک گندی اور فحش گالیوں کے
سوا کچھ نہ ہو تا تھا۔آپ ان پر سے گزر جاتے اور ان شریروں اور شوخ چشموں کے لئے دعا کر کے ان کے خطوط
ایک تھیلے میں ڈال دیتے تھے۔مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ان ایام میں اپنی مخالفت میں حد سے بڑھے ہوئے
تھے۔اور اس نے اپنی گالیوں پر اکتفانہ کر کے سعد اللہ لدھیانوی، جعفر زٹلی اور بعض دوسرے بے باک آدمیوں کو
اپنار فیق اور معاون بنار کھا تھا۔وہ ہر قسم کی اہانت کرتے مگر خدا کے برگزیدہ کو اس کا شیریں کلام إِنِّي مُهِينٌ مَنْ
اَرَادَ لِهَانَتَك تسلی دیتا اور کامل صبر سے ان گندی تحریروں پر سے گزر جاتے۔ایک مرتبہ 1898ء میں مولوی محمد
حسین صاحب نے اپنا ایک گالیوں کا بھرا ہوار سالہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حضور بھیجا۔وہ لکھتے ہیں کہ
میں نے 27 جولائی 1898ء کے الحکم میں اس کو درج کر دیا۔کہتے ہیں کہ آج بھی میں تیس سال کے بعد حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے حوصلہ اور ضبط نفس اور توجہ الی اللہ پر غور کرتے ہوئے پڑھتا ہوں تو میری آنکھوں سے
بے اختیار آنسو نکل جاتے ہیں۔انہوں نے آگے شعر لکھا ہے کہ۔دل میں اک درد اُٹھا آنکھوں میں آنسو بھر آئے
بیٹھے بیٹھے کیا جانئے ہمیں کیا یاد آیا
پرانے واقعات یاد کر کے کہتے ہیں اب بھی مجھے رونا آ جاتا ہے۔لکھتے ہیں کہ 25 جولائی 1898ء کا واقعہ ہے جبکہ ایک شخص محمد ولد چو غَطَّہ قوم اعوان ساکن ہمو گھگڑ
ضلع سیالکوٹ نے مولوی صاحب کا رسالہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حضور پیش کیا جسے مولوی محمد حسین
صاحب نے بھیجا تھا۔آپ نے وہ رسالہ لانے والے قاصد کو اس پر ایک فقرہ لکھ کر واپس کر دیا اور وہی اس کا جواب
تھا۔(مولوی محمد حسین کا جور سالہ لے کر ان کی طرف سے آیا تھا اس پر ایک فقرہ لکھا اور واپس کر دیا کہ لے جاؤ ان
کو دے دو) اور جواب مذکور مولانا مولوی عبد الکریم صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حاضرین کو پڑھ کے سنایا، (جو
جواب لکھا تھا وہ پھر مجلس میں پڑھ کے سنایا گیا ) اور سب نے آمین کہی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا

خطبات مسرور جلد ہشتم
610
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2010
جواب یہ تھا کہ رَبّ اِنْ كَانَ هَذَا الرَّجُلُ صَادِقًا فِي قَوْلِهِ فَاكْرِمْهُ وَإِن كَانَ كَاذِبًا فَخُذُهُ أَمِيْن۔وہ خط
جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مضمون لکھ کر بھیجا، اس پر آپ نے یہ جواب لکھ کر بھیج دیا کہ اے میرے رب !
اگر یہ شخص اپنے اس قول میں جو اس نے کتاب میں لکھا ہے سچا ہے تو تو اس کو معزز اور مکرم بنادے۔اور اگر جھوٹا
ہے تو پھر آپ ہی اس سے مواخذہ کر اور اس جھوٹ کی وجہ سے پکڑ۔آمین۔اس سے زیادہ کوئی بات نہیں کی۔(ماخوذ از سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام مصنفہ شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی صفحہ 463-462)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب فرماتے ہیں کہ مجھے چوہدری حاکم علی صاحب نے بتایا کہ ایک دفعہ حضرت
صاحب بڑی مسجد میں کوئی لیکچر یا خطبہ دے رہے تھے کہ ایک سکھ مسجد میں گھس آیا اور سامنے کھڑا ہو کر حضرت
صاحب کو اور آپ کی جماعت کو سخت گندی اور مخش گالیاں دینے لگا۔اور ایسا شر وع ہوا کہ بس چپ ہونے میں ہی نہ
آتا تھا۔مگر حضرت صاحب خاموشی کے ساتھ سنتے رہے۔اس وقت بعض طبائع میں اتنا جوش تھا کہ حضرت صاحب
کی اجازت ہوتی تو اس کی وہیں تکہ بوٹی اُڑ جاتی۔مگر آپ سے ڈر کر سب خاموش تھے۔آخر جب اس مخش زبانی کی حد
ہو گئی تو حضرت صاحب نے فرمایا۔دو آدمی اسے نرمی سے پکڑ کر مسجد سے باہر نکال دیں مگر اسے کچھ نہ کہیں۔اگر یہ
نہ جاوے تو حاکم علی سپاہی کے سپر د کر دیں۔(ماخوذ از سیرت المہدی جلد اول حصہ اول صفحه 257 روایت نمبر 286 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
منارة المسیح کی تعمیر اور لوگوں کے اعتراض کا جواب
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے حافظ روشن علی صاحب نے بتایا
کہ جب منارة المسیح کے بنے کی تیاری ہوئی تو قادیان کے لوگوں نے افسران گورنمنٹ کے پاس شکایتیں کیں کہ اس
منارہ کے بننے سے ہمارے مکانوں کی پردہ دری ہو گی۔(بے پردگی ہو گی) چنانچہ گورنمنٹ کی طرف سے ایک ڈپٹی
قادیان آیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مسجد مبارک کے ساتھ والے حجرے میں ملا۔اس وقت قادیان کے
بعض لوگ جو شکایت کرنے والے تھے ، وہ بھی اس کے ساتھ تھے۔حضرت صاحب سے ڈپٹی کی باتیں ہوتی رہیں اور
اسی گفتگو میں حضرت صاحب نے ڈپٹی کو مخاطب کر کے فرمایا کہ یہ بڈھا مل بیٹھا ہے ( ایک ہندو تھا اس کا نام تھا بڑھا
کل) آپ اس سے پوچھ لیں کہ بچپن سے لے کر آج تک کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ اسے فائدہ پہنچانے کا مجھے کوئی موقع
ملا ہو اور میں نے فائدہ پہنچانے میں کوئی کمی کی ہو، یعنی وہ شخص جو ہندو تھا کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ مجھے اس کو فائدہ
پہنچانے کا موقع ملا ہو اور پھر میں نے اس میں کوئی کمی کی ہو بلکہ ہمیشہ اسے فائدہ پہنچایا ہے ) اور پھر فرمایا کہ اسی سے
پوچھیں کہ کبھی ایسا ہوا ہے کہ مجھے تکلیف دینے کا اسے کوئی موقع ملا ہو تو اس نے مجھے تکلیف پہنچانے میں کوئی کسر
چھوڑی ہو۔( یعنی وہ جب بھی اس کو موقع ملا اس نے ہمیشہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تکلیف پہنچائی لیکن
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے جواب میں جب بھی موقع ملا اسے فائدہ پہنچایا۔) حافظ صاحب نے بیان

611
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2010
خطبات مسرور جلد ہشتم
کیا کہ میں اُس وقت بڑھائل کی طرف دیکھ رہا تھا ( وہ شخص وہیں سامنے بیٹھا ہوا تھا)۔اس نے شرم کے مارے اپناسر
نیچے اپنی رانوں میں دیا ہوا تھا۔اپنے گھٹنوں میں سر دیا ہوا تھا۔اور اس کے چہرے کا رنگ سفید پڑ گیا تھا۔وہ ایک لفظ
بھی نہیں بول سکا۔(ماخوذ از سیرۃ المہدی جلد اول حصہ اول صفحہ 139-138 روایت نمبر 148 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ)
سچائی کے سامنے اگر اس طرح آمنے سامنے ہو جائیں تو کسی میں شرافت کی ہلکی سی بھی رمق ہو ، بے شک
نقصان پہنچانے والا دشمن ہی ہو۔تو وہ ایک لفظ بھی نہیں بول سکتا۔( آج کل کے جو دشمن ہیں ان کے اخلاق تو بالکل
ہی تباہ و برباد ہو کر رہ گئے ہیں۔ان میں ذراسی بھی شرافت کی رمق نہیں۔)
ایک بغدادی ڈاکٹر اور حضور کا متحمل
حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی بیان فرماتے ہیں کہ 13 فروری 1903 کو ایک ڈاکٹر صاحب لکھنؤ
سے تشریف لائے۔بقول ان کے وہ بغدادی الاصل تھے۔اور عرصے سے لکھنو میں مقیم تھے۔انہوں نے یہ بھی
بیان کیا کہ چند احباب نے ان کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں بغرضِ دریافت حال بھیجا ہے۔انہوں
نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے پھر سوال وجواب کا سلسلہ شروع کیا۔اُن کے بیان میں شوخی، استہزاء اور
بیا کی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی کچھ بھی پرواہ نہ کی اور ان کی باتوں کا جواب دیتے تھے۔سلسلہ کلام میں ایک موقع پر انہوں نے سوال کیا کہ عربی میں آپ کا دعویٰ ہے کہ مجھ سے زیادہ فصیح کوئی نہیں لکھ
سکتا۔( سوال کرنے والے نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ مجھ سے زیادہ فصیح عربی کوئی نہیں لکھ سکتا)۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کہا کہ ہاں۔میرا دعویٰ ہے اللہ تعالیٰ نے مجھے عربی زبان سکھائی ہے۔کوئی نہیں لکھ
سکتا۔اس پر نووارد نے نہایت ہی شوخی سے مستہزیانہ طریق پر ( استہزاء کرتے ہوئے) کہا کہ بے ادبی معاف۔آپ کی زبان سے توق ( قاف) بھی نہیں نکل سکتا۔( اس نے آگے سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
جواب دیا کہ آپ کہتے ہیں کہ میں بڑی اچھی عربی لکھ سکتا ہوں، میرے سے زیادہ کوئی نہیں لکھ سکتا۔لیکن آپ کی
زبان سے تو عربی میں ق ( قاف) بھی ادا نہیں ہوتا)۔شیخ صاحب کہتے ہیں کہ میں خود اس مجلس میں موجود تھا۔اس
کا طریق بیان بہت کچھ دُکھ وہ تھا۔ایسا تکلیف دہ تھا کہ ہم اسے برداشت نہ کر سکتے تھے۔مگر حضرت کے حلم کی وجہ
سے خاموش تھے۔لیکن حضرت صاحبزادہ مولانا عبد اللطیف صاحب شہید مر حوم ضبط نہ کر سکے۔وہ بھی وہاں مجلس
میں بیٹھے تھے۔وہ اس کی طرف لپک کر بولے کہ یہ حضرت اقدس ہی کا حوصلہ ہے۔سلسلہ کلام کسی قدر بڑھ گیا
یعنی مولوی عبد اللطیف صاحب شہید اور اس شخص کے درمیان تلخی زیادہ بڑھ گئی ) اور یہ کہتے ہیں کہ قریب تھا
دونوں گھتم گتھا ہو جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے مخلص اور جانثار غیور فدائی کو روک دیا۔اس پر نو وارد صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مخاطب کر کے کہا کہ استہزاء اور گالیاں سننا انبیاء کا
ورثہ ہے۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ ہم تو ناراض نہیں ہوتے۔

خطبات مسرور جلد ہشتم
612
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2010
یہاں تو خاکساری ہے ( یعنی میری طرف سے تو خاکساری ہے ، میں تو اس بات پر ناراض نہیں ہوا۔اگر
مولوی صاحب نے کچھ کیا تو انہوں نے اپنے دل کا جوش نکالا اور میں نے ان کو روک دیا)۔وہ آگے لکھتے ہیں کہ جب
اس نے ق (قاف) ادانہ کرنے کا حملہ کیا تو حضرت اقدس نے فرمایا کہ لکھنو کا رہنے والا تو نہیں ہوں کہ میر الہجہ
ووو
لکھنوی ہو۔میں تو پنجابی ہوں۔فرمایا کہ حضرت موسیٰ پر بھی یہ اعتراض ہوا کہ لا يَكَادُ يُبِينُ (الزخرف: 53) اور
احادیث میں مہدی کی نسبت بھی آیا ہے کہ اس کی زبان میں لکنت ہو گی۔حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب
سے جب یہ واقعہ پیش آیا تو حضرت نے اپنی جماعت موجودہ کو ( جو لوگ وہاں بیٹھے تھے ان کو ) خطاب کر کے فرمایا
کہ میرے اصول کے موافق اگر کوئی مہمان آوے اور سب و شتم تک بھی نوبت پہنچ جاوے( یعنی گالیوں تک بھی
نوبت جاوے) تو اس کو گوارا کرنا چاہئے کیونکہ وہ مریدوں میں تو داخل نہیں ہے۔ہمارا کیا حق ہے کہ ہم اس سے وہ
ادب اور ارادت چاہیں جو مُریدوں سے چاہتے ہیں۔یہ بھی ان کا احسان سمجھتے ہیں کہ نرمی سے باتیں کریں۔فرمایا کہ
پیغمبر خدا صلی علیکم نے فرمایا ہے کہ زیارت کرنے والے کا تیرے پر حق ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر مہمان کو ذرا سا
بھی رنج ہو تو وہ معصیت میں داخل ہے۔اس لئے میں چاہتا ہوں کہ آپ ٹھہریں چونکہ کلمہ کا اشتراک ہے یعنی کہ
نرمی دکھائیں۔کلمہ تو ہمارا ایک ہے۔جب تک یہ نہ سمجھیں۔جو کہیں اُن کا حق ہے۔(ماخوذاز سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام مصنفہ شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی صفحہ 453t451)
گالیوں سے بھرے ہوئے خط
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب فرماتے ہیں کہ میر شفیع احمد صاحب محقق دہلوی نے مجھ سے بذریعہ خط بیان
کیا کہ جب آخری دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام لاہور جا کر ٹھہرے تو میں ان دنوں خواجہ صاحب کا، خواجہ
کمال الدین صاحب کا ) ملازم تھا اور حضرت صاحب کی ڈاک لا کر حضور کو پہنچایا کرتا تھا۔اور ڈاک میں دو تین خط بے
رنگ ہوا کرتے تھے۔( جیسا کہ پہلے ذکر آچکا ہے۔بے رنگ خط جو ہوتے تھے ان میں عموما گالیاں ہوا کرتی تھیں اور
اپنے پاس سے پیسے دے کر اُن خطوں کو وصول کرنا پڑتا تھا۔) کہتے ہیں دو تین خط بے رنگ ہوا کرتے تھے جو میں
وصول کر لیا کرتا تھا اور حضرت صاحب کو پہنچا دیا کرتا تھا۔( وہ خط میں ڈاکخانہ سے وصول کر تا تھا اور حضرت
صاحب کو پہنچا دیا کرتا تھا) اور حضرت صاحب مجھے ان کے پیسے دے دیا کرتے تھے۔ایک دن میں نے خواجہ
صاحب کے سامنے بے رنگ خط وصول کئے تو خواجہ صاحب نے مجھے روکا کہ بے رنگ خط مت لو۔میں نے کہا میں تو
ہر روز وصول کرتا ہوں اور حضرت صاحب کو پہنچاتا ہوں اور حضرت نے مجھے کبھی نہیں روکا۔مگر اس پر بھی مجھے
خواجہ صاحب نے سختی کے ساتھ روک دیا کہ یہ بے رنگ خط وصول نہیں کرنے۔جب میں حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کو ڈاک پہنچانے گیا تو میں نے عرض کی کہ حضور ! آج مجھے خواجہ صاحب نے بے رنگ خط وصول کرنے سے

خطبات مسرور جلد ہشتم
613
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2010
سختی سے روک دیا ہے۔حضور فرمائیں تو اب بھی بھاگ کر ڈاکخانے سے لے آؤں ؟ حضرت صاحب مسکرائے اور
فرمانے لگے کہ ان بے رنگ خطوں میں سوائے گالیوں کے کچھ نہیں ہوتا۔اور یہ خط گمنام ہوتے ہیں۔نام بھی نہیں
لکھا ہوتا۔اگر یہ لوگ اپنا پتہ لکھ دیں تو ہم انہیں سمجھا سکیں مگر شاید یہ لوگ ڈرتے ہیں کہ ہم ان کے خلاف قانونی
چارہ جوئی نہ کریں۔حالانکہ ہمارا کام مقدمہ کرنا نہیں ہے۔کہتے ہیں اس دن کے بعد سے پھر میں نے بے رنگ خط
وصول کرنے چھوڑ دیئے۔(ماخوذ از سیرت المہدی جلد اول حصہ دوم روایت نمبر 455 صفحہ 434 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ رسول بی بی صاحبہ بیوہ حافظ حامد علی صاحب
نے بواسطہ مولوی عبد الرحمن صاحب جٹ مولوی فاضل مجھ سے بیان کیا کہ بعض دفعہ مرزا نظام الدین کی طرف
سے کوئی رذیل آدمی اس بات پر مقرر کر دیا جاتا تھا کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو گالیاں دے۔( اُن کے چچا
زاد تھے جو اسلام سے بھی برگشتہ تھے۔وہ کسی کو مقرر کر دیا کرتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
گالیاں دو۔) چنانچہ بعض دفعہ ایسا ہوا کہ ساری رات وہ شخص گالیاں نکالتارہتا تھا۔(جس کو مقرر کیا گیا ہے ، وہ آپ
کے گھر کے سامنے کھڑا ہے ، ساری رات اونچی اونچی گالیاں نکالتا چلا جا رہا ہے)۔اور جب سحری کا وقت ہو تا تو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دادی صاحبہ کو کہتے کہ اب اس کو کھانے کو کچھ دو کہ یہ ساری رات گالیاں
نکال نکال کے تھک گیا ہو گا۔اس کا گلا خشک ہو گیا ہو گا۔وہ کہتی ہیں کہ میں حضرت صاحب کو کہتی کہ ایسے کمبخت کو
کچھ نہیں دینا چاہئے تو آپ فرماتے ہم اگر کوئی بدی کریں گے تو خدا دیکھتا ہے اور ہماری طرف سے کوئی بات نہیں ہونی
چاہئے۔(ماخوذ از سیرت المہدی جلد دوم حصہ چہارم۔روایت نمبر 1130 صفحہ نمبر 102-103 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
آپ کے دل میں کوئی جلانے والی آگ نہیں
مولوی عبد الکریم صاحب بیان کرتے ہیں کہ مجلس میں آپ کسی دشمن کا ذکر نہیں کرتے اور جو کسی کی
تحریک سے ذکر آجائے تو بُرے نام سے یاد نہیں کرتے۔(اوّل تو مجلس میں کسی دشمن کا ذکر ہی نہیں کرتے اور اگر
ذکر آبھی جائے تو کبھی یہ نہیں ہوا کہ اس کو کسی برے نام سے پکارا ہو)۔یہ ایک بین ثبوت ہے کہ آپ کے دل میں
کوئی جلانے والی آگ نہیں۔ورنہ جس طرح کی ایذا قوم نے دی ہے اور جو سلوک مولویوں نے کیا ہے اگر آپ اسے
واقعی دنیا دار کی طرح محسوس کرتے تو رات دن گڑھتے رہتے۔اور ہیر پھیر کر انہی کا مذکور در میان میں لاتے۔اور
یوں حواس پریشان ہو جاتے اور کاروبار میں خلل آجاتا۔زٹلی جیسا گالیاں دینے والا عرب کے مشرک بھی حضور سید
سرور عالم صلی علیکم کے مقابل نہ لا سکے۔مگر میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ ناپاک پرچہ اوقات گرامی میں
کوئی بھی خلل کبھی بھی ڈال نہیں سکا۔تحریر میں ان موذیوں کا بر محل ذکر کوئی دیکھے تو یہ شاید خیال کرے کہ رات

خطبات مسرور جلد ہشتم
614
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2010
دن انہی مفسدین کا آپ ذکر کرتے ہوں گے۔(اگر کبھی تحریر میں کسی بات میں ان لوگوں کا ذکر کر دیا تو شاید خیال
آئے کہ رات دن شاید انہی لوگوں کا آپ کے دل میں خیال ہوتا ہو گا ، تب یہ کتابوں میں ذکر ہو گیا۔کہتے ہیں، نہیں
اس طرح کبھی نہیں ہوا) بلکہ یک مجسٹریٹ کی طرح جو ایک مفوضہ ڈیوٹی سے فارغ ہو کر پھر کسی کی ڈگری یا
dismiss یا سزا سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔وہ تو اس طرح کرتے تھے کہ جس طرح ایک مجسٹریٹ کرتا ہے، کوئی
سرکاری افسر کرتا ہے کہ جو بھی اس کے فرائض میں شامل ہے وہ فیصلہ کر دیا تو پھر اُس کے بعد اُس کا کوئی تعلق نہیں
ہو تا۔( یہی حال آپ کا تھا۔کتاب میں لکھنا تھا، لکھنے کی ضرورت محسوس کی، لکھ دیا۔لیکن یہ نہیں ہے کہ پھر مجلسوں
میں اور محفلوں میں اس کا ہی ذکر چلتا رہا ہے)۔کہتے ہیں کہ اور نہ اسے (جس طرح مجسٹریٹ کو ) در حقیقت کسی سے
ذاتی لگاؤ یا اشتعال ہوتا ہے اسی طرح حضرت صاحب بھی تحریر میں ابطال باطل اور احقاق حق کے لئے لوجہ اللہ لکھتے
تھے۔(یعنی کہ حق کو ظاہر کرنے کے لئے اور جھوٹ کو جھٹلانے کے لئے ، اس کی حقیقت بیان کرنے کے لئے اللہ
تعالیٰ کی خاطر لکھتے تھے۔اس سے زیادہ کچھ نہیں تھا)۔آپ کے نفس کا اس میں کوئی دخل نہیں ہو تا تھا۔ایک روز
فرمایا، میں اپنے نفس پر اتنا قابورکھتا ہوں اور خدا تعالیٰ نے میرے نفس کو ایسا مسلمان بنایا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک
سال بھر میرے سامنے بیٹھ کر میرے نفس کو گندی سے گندی گالی دیتار ہے، آخر وہی شر مندہ ہو گا۔اور اسے اقرار
کرنا پڑے گا کہ وہ میرے پاؤں جگہ سے اکھاڑ نہ سکا۔(ماخوذ از سیرت حضرت مسیح موعود از مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوٹی صفحہ 52-51۔پبلشر ز ابوالفضل محمود قادیان)
حضرت میاں بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ ہماری جماعت کے اکثر پرانے دوست حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے چچا زاد بھائیوں مرزا امام الدین صاحب اور مرزا نظام الدین صاحب کو جانتے ہیں۔یہ دونوں اپنی بے دینی
اور دنیاداری کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سخت ترین مخالف تھے۔بلکہ حقیقت وہ اسلام کے ہی دشمن
تھے۔ایک دفعہ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نقصان پہنچانے کے لئے حضور کے گھر کے سامنے مسجد
مبارک کے قریب دیوار کھینچ کر راستہ بند کر دیا۔یہ مشہور واقعہ ہے۔اس کی وجہ سے نمازیوں کو دقت ہوتی تھی۔ملاقاتیوں کو جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ملنے جو آتے تھے آنے جانے میں دقت ہوتی تھی۔اور تھوڑی سی
جماعت جو تھی وہ سخت مشکل میں گرفتار تھے بلکہ سخت مصیبت میں گرفتار تھے گویا کہ قید ہو گئے تھے۔اس وجہ سے
وکلاء کے مشورے سے قانونی چارہ جوئی کرنا پڑی اور لمبا عرصہ یہ مقدمہ چلتا رہا۔پھر آخر اللہ تعالیٰ کی بشارت کے
مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس مقدمے سے فتح ہوئی اور دیوار گرائی گئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے وکیل نے حضور سے اجازت لینے ، بلکہ اطلاع تک دینے کے بغیر مرزا امام دین صاحب اور نظام دین صاحب کے
خلاف خرچے کی ڈگری کر دی اور اس کی وجہ سے ان کی جو جائیداد تھی اس کی قرقی کا حکم جاری ہو گیا۔اور ( ان کے
پاس) مرزا صاحبان کے پاس تو کچھ بھی نہیں تھا جو دیتے۔انہوں نے باوجو د ساری دشمنی کے جب فیصلہ حضرت مسیح

خطبات مسرور جلد ہشتم
615
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2010
موعود کے حق میں ہو گیا تو پھر لجاجت سے یہ خط لکھا کہ بھائی ہو کر اس قرقی کے ذریعے ہمیں کیوں ذلیل کرتے ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ان حالات کا علم ہوا تو آپ وکیل پر سخت ناراض ہوئے کہ میں نے کب کہا تھا کہ یہ
مقدمہ کرو؟ فوراً یہ واپس لیا جائے اور ان کو جواب بھیجا کہ آپ بالکل مطمئن رہیں۔کوئی قرقی وغیرہ نہیں ہو گی۔یہ
ساری کارروائی میرے علم کے بغیر ہوئی ہے۔(ماخوذ از سیرت طیبه از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 60-59- مطبع ضیاء الاسلام پریس ربوہ )
حضرت خلیفتہ المسیح الثانی اس روایت کے بارہ میں لکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کو عشاء کے وقت اللہ
تعالیٰ نے بذریعہ الہام یا خواب یہ اطلاع دی تھی کہ یہ بار ان پر بہت زیادہ ہے اور اس کی وجہ سے مخالف رشتہ دار
بہت تکلیف میں ہیں ( اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ اطلاع دی کہ عدالت کا فرقی کا، جائیداد بیچنے کا جو حکم ہوا یہ ان پر بہت
زیادہ بار ہے اور اس کی وجہ سے رشتے دار تکلیف میں ہیں)۔حضرت مسیح موعود فرماتے تھے کہ مجھے رات نیند نہیں آئے
گی۔اسی وجہ سے فوراً آدمی بھیجا کہ جو ان کو جاکر بتادے کہ تمہیں سارا خرچ معاف ہے کوئی قرقی وغیرہ نہیں ہو گی۔(ماخوذ از تاریخ احمدیت جلد دوم صفحہ 81۔مطبوعہ ربوہ)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب تحریر فرماتے ہیں۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت صاحب کے زمانے
میں خصوصاً ابتدائی ایام میں قادیان کے لوگوں کی طرف سے جماعت کو سخت تکلیف دی جاتی تھی۔مرزا المام دین
صاحب ( جن کا پہلے ذکر ہو چکا ہے) اور مرزا نظام دین صاحب وغیرہ کی انگیخت سے قادیان کی پبلک خصوصا سکھ
ایذاء رسانی پر تلے ہوئے تھے۔وہ لوگ ان لوگوں کو ، سکھوں کو بھڑکاتے تھے اور وہ خاص طور پر احمدیوں کو یا جو بھی
حضرت مسیح موعود سے ملنے آتا تھا اُسے بہت تکلیفیں دیا کرتے تھے۔اور صرف باتوں تک ایذاء رسانی محدود
نہیں تھی بلکہ دنگا فساد کرنے اور زدو کوب تک نوبت پہنچ جاتی تھی۔مار پیٹ تک ہو جاتی تھی۔اگر کوئی احمدی مہاجر
بھولے سے کسی زمیندار کے کھیت میں رفع حاجت کے واسطے چلا جاتا ( ہمارے دیہاتوں کے رہنے والے جانتے ہیں
کہ وہاں تو باقاعدہ انتظام نہیں ہوتا) تو وہ سکھ جو تھے انہیں مجبور کرتے تھے کہ اپنے ہاتھ سے اپنا گند اٹھائیں اور کئی
دفعہ معزز احمد کی اُن کے ہاتھوں سے مار بھی کھاتے تھے ، پٹ جاتے تھے۔اور اگر کوئی احمدی ڈھاب میں سے کچھ مٹی
لینے لگتا تو یہ لوگ مزدوروں سے ٹوکریاں اور کرالیں چھین کر لے جاتے اور اُن کو وہاں سے نکال دیتے۔اور اگر کوئی
سامنے سے کچھ بولتا تو گندی اور فحش قسم کی گالیوں کے علاوہ اسے مارنے کے واسطے تیار ہو جاتے۔کہتے ہیں آئے دن
یہ شکایتیں حضرت صاحب کے پاس پہنچتی رہتی تھیں، مگر آپ ہمیشہ یہی فرماتے کہ صبر کرو۔لوگوں کو ہمیشہ یہی
نصیحت کی کہ گالیاں سنو۔بے شک ماریں کھاؤ۔بس صبر کرو۔بعض جو شیلے احمدی حضرت صاحب کے پاس آتے اور
عرض کرتے کہ حضور ہم کو صرف ان کے مقابلہ کی اجازت دے دیں اور بس پھر ہم ان کو خود سیدھا کر لیں
گے۔حضور فرماتے: نہیں، صبر کرو۔ایک دفعہ سید احمد نور مہاجر کابلی نے اپنی تکلیف کا اظہار کیا۔(کابل کے
رہنے والے تھے ، پٹھان تھے ) اور مقابلے کی اجازت چاہی۔غصے کی طبیعت تھی۔حضرت صاحب نے فرمایا دیکھو

خطبات مسرور جلد ہشتم
616
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2010
اگر امن اور صبر کے ساتھ یہاں رہنا ہے تو یہاں رہو اور اگر لڑنا ہے اور صبر نہیں کر سکتے تو کابل چلے جاؤ۔چنانچہ
یہ اسی تعلیم کا نتیجہ تھا کہ بڑے بڑے معزز احمدی جو کسی دوسرے کی ذراسی بات بھی برداشت نہیں کر سکتے تھے وہ
ذلیل و حقیر لوگوں کے ہاتھ سے تکلیف اور ذلت اٹھاتے تھے اور دم نہ مارتے تھے۔مگر ایک دفعہ ایسا اتفاق ہوا کہ
ایک غریب احمدی نے اپنے مکان کے واسطے ڈھاب سے کچھ بھرتی اٹھائی ( مکان کے لئے اس نے کچھ مٹی اٹھائی۔)
تو سکھ وغیرہ ایک بڑا جتھہ بنا کر اور لاٹھیوں سے مسلح ہو کر اُن کے مکان پر حملہ آور ہو گئے۔پہلے تو احمدی بچتے رہے
لیکن جب انہوں نے بے گناہ آدمیوں کو مار ناشروع کیا اور مکان کو بھی نقصان پہنچانے لگے تو بعض احمدیوں نے بھی
مقابلہ کیا جس پر طرفین کے آدمی زخمی ہوئے اور بالآخر حملہ آوروں کو بھا گنا پڑا۔چنانچہ یہ پہلا موقعہ تھا کہ قادیان
کے غیر احمدیوں کو عملاً پتہ لگا کہ احمدیوں کا ڈر اُن سے نہیں بلکہ اپنے امام سے ہے۔اس کے بعد پولیس نے اس واقعہ
کی تحقیقات شروع کی اور چونکہ احمدی سراسر مظلوم تھے اور غیر احمدی جتھہ بنا کر ایک احمدی کے مکان پر جارحانہ
طور پر لاٹھیوں سے مسلح ہو کر حملہ آور ہوئے تھے اس لئے پولیس با وجود مخالف ہونے کے اُن کا چالان کرنے پر
مجبور تھی۔جب ان لوگوں نے دیکھا کہ اب ہتھکڑی لگتی ہے تو ان کے آدمی حضرت صاحب کے پاس دوڑے آئے
کہ ہم سے قصور ہو گیا ہے۔حضور ہمیں معاف کر دیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے معاف کر دیا۔(ماخوذ از سیرت المحندی جلد اول حصہ اول روایت نمبر 140۔صفحہ 129 تا131 مطبوعہ ربوہ)
حضرت یعقوب علی صاحب عرفانی لکھتے ہیں کہ میرٹھ سے احمد حسین شوکت نے ایک اخبار شحنہ ہند
جاری
کیا ہوا تھا۔یہ شخص اپنے آپ کو مجددالسنة المشرقیہ کہا کرتا تھا۔(یعنی کہ مشرقی زبانوں کا مجدد)۔حضرت مسیح
موعود کی مخالفت میں اس نے اپنے اخبار کا ایک ضمیمہ جاری کیا جس میں ہر قسم کے گندے مضامین مخالفت میں شائع
کرتا۔اور اس طرح پر جماعت کی دل آزاری کرتا۔میرٹھ کی جماعت کو خصوصیت سے تکلیف ہوتی۔کیونکہ وہاں
سے ہی وہ گندہ پر چہ نکلتا تھا۔2 اکتوبر 1902ء کا واقعہ ہے کہ میرٹھ کی جماعت کے پریذیڈنٹ جناب شیخ عبد الرشید
صاحب جو ایک معزز زمیندار اور تاجر ہیں تشریف فرما تھے۔حضرت اقدس کی خدمت میں عرض کیا کہ میں نے
ارادہ کیا ہے کہ ضمیمہ شحنہ کہند کے توہین آمیز مضامین پر عدالت میں نالش کر دوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے فرمایا کہ ہمارے لئے خدا کی عدالت کافی ہے۔یہ گناہ میں داخل ہو گا اگر ہم خدا کی تجویز پر تقدم کریں۔اس لئے
ضروری ہے کہ صبر اور برداشت سے کام لیں۔(کیونکہ ایسا گندہ لٹریچر تھا کہ جو لوگ گندگی کے لحاظ سے اُس لٹریچر
سے واقف ہیں ، وہ کہیں گے کہ اس پر ضرور مقدمہ ہونا چاہئے تھا)۔(ماخوذ از سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام مصنفہ شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی صفحہ 114-113)
پھر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب حضرت مسیح موعود کی ایک نصیحت جو آپ نے اپنی جماعت کو کی لکھتے
ہیں۔مفتی محمد صادق صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ میاں الہ دین صاحب عرف فلاسفر نے جن کی زبان

617
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2010
خطبات مسرور جلد ہشتم
کچھ آزاد واقع ہوئی ہے ، مولوی عبد الکریم صاحب کی کچھ گستاخی کی جس پر مولوی صاحب کو غصہ آگیا۔انہوں نے
فلاسفر صاحب کو تھپڑ مار دیا۔اس پر فلاسفر اور تیز ہو گیا اور بُرا بھلا کہنے لگا۔جس پر بعض لوگوں نے اس فلاسفر کو
خوب اچھی طرح مارا پیٹا۔اس پر اس نے چوک میں کھڑے ہو کر رونا چلانا شروع کر دیا۔اتنی آواز بلند ہوئی کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کانوں تک آواز پہنچ گئی۔آپ نماز مغرب سے قبل مسجد میں تشریف لائے تو آپ
کے چہرے پر ناراضگی کے آثار تھے اور آپ مسجد میں ادھر اُدھر ٹہلنے لگے۔اس وقت حضرت مولوی عبد الکریم
صاحب بھی موجود تھے۔آپ نے فرمایا کہ اس طرح کسی کو مارنا بہت ناپسندیدہ فعل ہے اور یہ بہت بُری حرکت کی گئی
ہے۔مولوی صاحب نے فلاسفر کا گستاخانہ رویہ اور اپنی بریت کے متعلق کچھ عرض کیا۔آپ نے بڑے غصے میں
فرمایا بہر حال یہ ناواجب بات ہوئی ہے۔جب خدا کا رسول آپ لوگوں کے اندر موجود ہے تو آپ کو خود بخود اپنی
رائے سے کوئی فعل نہیں کرنا چاہئے تھا بلکہ مجھ سے پوچھنا چاہئے تھا۔کہتے ہیں کہ ان باتوں پر مولوی صاحب رو پڑے
اور حضرت صاحب سے معافی مانگی اور اس کے بعد مارنے والے ساروں نے ، اس فلاسفر سے جس کو مارا تھا جا کر معافی
مانگی اور اس کو راضی کیا بلکہ لکھا ہے کہ اُس کو دودھ وغیرہ بھی پلایا۔(ماخوذ از سیرت المہدی حصہ دوم جلد اول روایت نمبر 437۔صفحہ 395-394 مطبوعہ ربوہ )
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
”اے تمام لوگو! سُن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان بنایا وہ اپنی اس جماعت کو تمام
ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برہان کے رو سے سب پر ان کو غلبہ بخشے گا۔وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ
دنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہو گا جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں نہایت
درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا اور ہر ایک کو جو اس کے معدوم کرنے کا فکر رکھتا ہے نامراد رکھے گا۔اور یہ
غلبہ ہمیشہ رہے گا یہاں تک کہ قیامت آجائیگی۔اگر اب مجھ سے ٹھٹھا کرتے ہیں تو اس ٹھٹھے سے کیا نقصان ؟ کیونکہ
کوئی نبی نہیں جس سے ٹھٹھا نہیں کیا گیا۔پس ضرور تھا کہ مسیح موعود سے بھی ٹھٹھا کیا جاتا۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے: يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِعُونَ (يس:31) پس خدا کی طرف سے یہ نشانی
ہے کہ ہر ایک نبی سے ٹھٹھا کیا جاتا ہے۔مگر ایسا آدمی جو تمام لوگوں کے روبرو آسمان سے اترے اور فرشتے بھی اُس
کے ساتھ ہوں اس سے کون ٹھٹھا کرے گا“۔( یہ غیر احمدیوں کا نظریہ ہے نا کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان سے
اتریں گے اور فرشتوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر اتریں گے۔فرمایا کہ اس طرح اگر کوئی اترے گا تو اس سے کون
ٹھٹھا کرے گا؟“ پس اس دلیل سے بھی عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ مسیح موعود کا آسمان سے اترنا محض جھوٹا خیال ہے۔یاد رکھو کہ کوئی آسمان سے نہیں اترے گا۔ہمارے سب مخالف جواب زندہ موجود ہیں وہ تمام مریں گے اور کوئی
اُن میں سے عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا۔اور پھر ان کی اولاد جو باقی رہے گی وہ بھی مرے
گی اور اُن میں سے بھی کوئی آدمی عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا۔اور پھر اولاد کی اولاد مرے

خطبات مسرور جلد ہشتم
618
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2010
گی اور وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گی۔تب خدا اُن کے دلوں میں گھبر اہٹ ڈالے گا کہ
زمانہ صلیب کے غلبہ کا بھی گزر گیا اور دنیا دوسرے رنگ میں آگئی مگر مریم کا بیٹا عیسی اب تک آسمان سے نہ اترا۔تب دانشمند یکد فعہ اس عقیدہ سے بیزار ہو جائیں گے۔اور ابھی تیسری صدی آج کے دن سے پوری نہیں ہوگی کہ
عیسی کے انتظار کرنے والے کیا مسلمان اور کیا عیسائی سخت نومید اور بدظن ہو کر اس جھوٹے عقیدہ کو چھوڑیں گے
اور دنیا میں ایک ہی مذہب ہو گا اور ایک ہی پیشوا۔میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں۔سو میرے ہاتھ سے وہ تخم
بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اُس کو روک سکے“۔( تذکرۃ الشہادتین روحانی خزائن جلد 20 صفحه 67-66)
اب جو یہ احمدیوں کو کہتے ہیں، اعتراض کرتے ہیں اور بعض کمزور طبع ان غیروں کی باتوں میں آجاتے ہیں
کہ تم لوگ کب تک صبر کرتے رہو گے۔میں نے پچھلے (خطبہ) میں بھی ذکر کیا تھا۔پتہ نہیں یہ جو ہمارے نام نہاد
ہمدردی کرنے والے ہیں ان کو ہماری اتنی فکر کیوں ہے ؟ اپنے آپ کو سنبھالیں اور اپنی عاقبت کی فکر کریں کہ اپنی
عاقبت خراب نہ ہو رہی ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ نہیں فرمایا کہ یہ مشکلات اور مخالفتیں تھوڑے
عرصے میں دور ہو جائیں گی اور احمدیت کی اکثریت دنیا میں تیس سال یا چالیس سال یا سو سال میں ہو جائے گی بلکہ
فرمایا کہ ابھی تیسری صدی آج کے دن سے پوری نہیں ہو گی (اور یہ حوالہ جو آپ نے لکھا ہے یہ تذکرۃ الشہادتین کا
ہے جو 1903ء میں لکھی گئی تھی۔یعنی ایک سوسات سال پہلے )۔اور آج جماعت احمد یہ تمام مخالفتوں سے صبر اور
دعا کے ساتھ گزرتی ہوئی اللہ تعالیٰ کے فضل سے 198 ممالک میں پہنچ چکی ہے ، اور روز بروز یہ جماعت ترقی کر رہی
ہے اور آج ہم دنیا کے ہر خطہ میں جماعت احمدیہ کو دیکھ رہے ہیں۔اور اس ترقی نے ہی دشمن کو بوکھلا دیا ہے۔یہ جو
مخالفتیں بڑھ رہی ہیں، دشمنیاں بڑھ رہی ہیں ، جماعت کے خلاف منصوبہ بندیاں بڑھ رہی ہیں، یہ صرف اس لئے
ہیں کہ جماعت ان کو پھیلتی نظر آرہی ہے۔پس یہ تخم جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بویا تھا جیسا کہ
آپ نے فرمایا وہ تو پھل پھول رہا ہے۔ہاں قانونِ قدرت ہے کہ سر سبز اور پھلنے والے جو درخت ہوتے ہیں اُن میں
بھی بعض دفعہ اگاؤ کا خشک ٹہنیاں نظر آنے لگ جاتی ہیں تو درخت کا جو مالک ہے وہ ایسی ٹہنیوں کو کاٹ کر پھینک
دیتا ہے اور اس سے درخت کے پھل پھول لانے میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا لگایا
ہوا یہ سر سبز درخت جو ہے یہ تو صبر اور دعا کے پانی سے سینچا جارہا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ پھلتا پھولتا رہے گا۔جو شاخ
بھی اس پانی سے فیض حاصل نہیں کرے گی، اُس کی حالت سوکھی ٹہنی کی طرح ہو گی اور وہ کٹ جائے گی ، کاٹ دی
جائے گی۔پس ان حالات میں جبکہ احمدیت کی مخالفت میں جیسا کہ میں نے کہا تیزی آئی ہے اور مزید مخالفت بڑھ
رہی ہے بلکہ بعض جگہ جہاں افریقین ممالک میں کم ہو گئی تھی، وہاں دوبارہ شروع ہوئی ہے۔تو صبر اور دعا کے ساتھ
ہر احمدی اللہ تعالیٰ سے پہلے سے بڑھ کر مددمانگے اور اس سر سبز اور بڑھنے اور پھلنے اور پھولنے والے درخت کا حصہ
بنار ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شماره 51 مورخہ 17 دسمبر تا 23 دسمبر 2010 صفحه 5 تا9)

آج 10 میں سے 10 باقی