ایسے چند بزرگوں کی روایات اور واقعات کا ذکر جنہوں نے مسیحِ پاکؑ کے ہاتھوں کو چھوا اور آپ سے براہِ راست فیض پایا

خطبات مسرور جلد ہشتم
641
51
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 دسمبر 2010
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 دسمبر 2010ء بمطابق 17 فتح 1389 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلهِ (البقرہ:16)۔اور جو لوگ مومن
ہیں وہ سب سے زیادہ اللہ ہی سے محبت کرتے ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کی محبت ہی ہے جو درجہ بدرجہ اللہ تعالیٰ کے پیاروں
سے پیار اور محبت کی طرف مائل کرتی ہے۔اور ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس کوشش میں رہتے ہیں کہ کس طرح اُس دلدار کو راضی کریں۔حدیث میں بھی آتا ہے کہ جس روز خدا تعالیٰ کے سایہ عاطفت کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہو گا، اُس روز
جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ اپنے سایہ عاطفت میں لے گا اُن میں وہ دو لوگ بھی شامل ہوں گے جو اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک
دوسرے سے محبت رکھتے ہیں۔( بخاری کتاب الاذان باب من جلس في المسجد ينتظر الصلوة حديث نمبر 660)
یہ اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت اس لئے ہے کہ اللہ تعالیٰ سے اپنی شدید محبت کا اظہار ہو۔پس جب عام مومن
کو ایک دوسرے سے اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اس طرح نوازتا ہے تو جو اللہ تعالیٰ کے فرستادے
اور نبی ہوتے ہیں اُن سے محبت کو خدا تعالیٰ کس طرح نوازے گا، اس کا تو اندازہ لگایا ہی نہیں جاسکتا۔یہ عشق و محبت
کے عجیب نظارے ہیں جس کا آخری سرا اللہ تعالیٰ کی ذات ہوتا ہے۔کتنے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اپنے عشق و وفا
کے نمونے دکھانے کے لئے اللہ تعالیٰ کے انبیاء اور فرستادوں کا زمانہ پاتے ہیں۔یہ نمونے دکھانے کا موقع ہم میں سے
بعض کے باپ دادا کو بھی ملا، آباؤ اجداد کو بھی ملا، جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وقت پایا اور
اپنی محبت اور پیار اور عقیدت اور احترام کا اظہار براہ راست آپ سے کیا۔اور پھر آپ علیہ السلام کے پیار اور شفقت
سے بھی حصہ لینے والے بنے۔صحابہ حضرت مسیح موعود کا پاکیزہ تذکرہ اور سیرت حضرت مسیح موعود
اس وقت میں ایسے ہی چند بزرگوں کی روایات اور واقعات کا ذکر کروں گا۔وہ کیا ہی بابرکت وجود تھے
جنہوں نے مسیح پاک علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھوں کو چھوا، آپ سے بر اور است فیض پایا۔

خطبات مسرور جلد ہشتم
642
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 دسمبر 2010
میں نے جو بعض روایات لی ہیں ان میں سے پہلی روایت حضرت ولی داد خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کی ہے جو راجپوت قوم کے تھے۔ملک خان صاحب کے بیٹے ساکن مراڑا تحصیل نارووال ، کہتے ہیں کہ میں نے
دسمبر 1907ء میں جلسہ سالانہ پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ مبارک پر بیعت کی تھی اور تاریخ
جلسہ سے ایک دن پہلے رات کو قادیان پہنچا تھا۔صبح جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے گھر سے باہر
تشریف لانا تھا تو میں نے دیکھا کہ مسجد مبارک کے پاس بہت بڑا ہجوم ہے۔آدمی ایک دوسرے پر گر رہے تھے۔میں چونکہ نووارد تھا، میں دوسری گلی پر کھڑا ہو کر دعا مانگ رہا تھا کہ اے مولا کریم! اگر حضور اس گلی سے
تشریف لے آویں تو سب سے پہلے میں مصافحہ کر لوں۔اُسی وقت کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام مع حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد اسی راستے سے تشریف لے آئے ہیں“۔کہتے ہیں کہ ”یکلخت مجھے ایسا
معلوم ہو ا جس طرح سورج بادل سے نکلتا ہے اور روشنی ہو جاتی ہے۔میں نے دوڑ کر سب سے پہلے مصافحہ کیا۔حضور
آریہ بازار کے راستے باہر تشریف لے گئے۔مجھے یاد پڑتا ہے کہ نواب محمد علی خان صاحب کے باغ کا جو شمالی کنارہ ہے
وہاں سے حضور واپس مڑے۔غالباً مسجد نور یا مدرسہ احمدیہ کی مغربی حد ہے ، وہاں حضور بیٹھ گئے۔صحابہ کرام ارد
گرد جمع تھے اور میر حامد شاہ صاحب مرحوم سیالکوٹی نے کچھ نظمیں اپنی بنائی ہوئیں سنائیں۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ نمبر 3 صفحہ 84 روایت حضرت ولی داد خان صاحب غیر مطبوعہ )
پھر حضرت مدد خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ انسپکٹر بیت المال قادیان جو کہ راجہ فتح محمد خان صاحب
کے بیٹے تھے ، یاڑی پورہ ریاست کشمیر کے رہنے والے تھے۔1896ء میں انہوں نے بیعت کی اور 1904ء میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زیارت کی۔کہتے ہیں کہ ایک دفعہ مجھے اپنے وطن میں رمضان المبارک
کے مہینے میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ اس دفعہ قادیان میں جا کر روزے رکھوں اور عید وہیں پڑھ کر پھر اپنی ملازمت
پر جاؤں۔اُن دنوں میں ابھی نیا نیا ہی فوج میں جمعدار بھرتی ہو ا تھا۔( میرا خیال ہے آج کل تو یہ عہدہ نہیں لیکن یہ
junior comissioned officer ہوتے تھے تو کہتے ہیں کہ میری اُس وقت ہر چند یہی خواہش تھی کہ اپنی
ملازمت پر جانے سے پہلے میں قادیان جاؤں تا حضور کے چہرہ مبارک کا دیدار حاصل کر سکوں اور دوبارہ آپ کے
دست مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کروں، کیونکہ میری پہلی بیعت 1895 ء یا 96ء کی تھی جو ڈاک کے ذریعے
(خط کے ذریعے) ہوئی تھی۔کہتے ہیں میرا ان دنوں قادیان میں آنے کا پہلا ہی موقع تھا۔نیز اس لئے بھی میرے
دل میں غالب خواہش پیدا ہوئی کہ ہو نہ ہو ضرور اس موقع پر حضور کا دیدار کیا جاوے۔شاید اگر ملازمت پر چلا گیا تو
پھر خدا جانے حضور کو دیکھنے کا موقع ملے یا نہ ملے۔لہذا یہی ارادہ کیا کہ پہلے قادیان چلا جاؤں اور حضور کو دیکھ آؤں
اور پھر وہاں سے واپس آکر اپنی ملازمت پر چلا جاؤں۔کہتے ہیں میں قادیان کو اس سوچ کے ساتھ آیا تھا لیکن جو نہی

خطبات مسرور جلد ہشتم
643
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 دسمبر 2010
یہاں آکر میں نے حضور کے چہرہ مبارک کا دیدار کیا تو میرے دل میں یکلخت یہ خیال پیدا ہوا کہ اگر مجھ کو ساری
ریاست کشمیر بھی مل جائے تو بھی آپ کو چھوڑ کر قادیان سے باہر ہر گز نہ جاؤں۔یہ محض آپ کی کشش تھی جو مجھے
واپس نہ جانے پر مجبور کر رہی تھی۔میرے لئے آپ کا چہرہ مبارک دیکھ کر قادیان سے باہر جانا بہت دشوار ہو گیا۔یہاں تک کہ مجھے آپ کو دیکھتے ہی سب کچھ بھول گیا۔میرے دل میں بس یہی ایک خیال پیدا ہو گیا کہ اگر باہر کہیں
تیری تنخواہ ہزار بھی ہو گی تو کیا ہو گا۔لیکن تیرے باہر چلے جانے پر پھر تجھ کو یہ نورانی مبارک چہرہ ہر گز نظر نہیں
آئے گا۔میں نے اس خیال پر اپنے وطن کو جانا ترک کر دیا اور یہی خیال کیا کہ اگر آج یا کل تیری موت آجائے تو
حضور ضرور ہی تیر اجنازہ پڑھائیں گے جس سے تیر ا بیڑا بھی پار ہو جائے گا اور اللہ تعالیٰ بھی راضی ہو جائے گا۔اور
قادیان میں ہی رہنے کا ارادہ کر لیا۔میرا یہاں پر ہر روز کا یہی معمول ہو گیا کہ ہر روز ایک لفافہ دعا کے لئے حضور کی
خدمت میں آپ کے در پر جا کر کسی کے ہاتھ بھجوا دیا کرتا لیکن دل میں یہی خطرہ رہتا کہ کہیں حضور میرے اس
عمل سے ناراض نہ ہو جائیں اور دل میں یہ محسوس نہ کریں کہ ہر وقت تنگ کر تا رہتا ہے۔لیکن میرا یہ خیال غلط نکلا
وہ اس لئے کہ ایک روز حضور نے مجھے تحریر جواب میں فرمایا کہ آپ نے یہ بہت اچھا رویہ اختیار کر لیا ہے کہ مجھے یاد
کرواتے رہتے ہو۔جس پر میں بھی آپ کے لئے خدا تعالیٰ سے دعا کرتارہتا ہوں اور انشاء اللہ پھر بھی کرتارہوں گا۔اللہ تعالیٰ آپ کو خود ہی دین و دنیا میں کامیابی دے گا۔اور خدا آپ پر راضی ہو جائے گا۔اور آپ کی شادی بھی خدا
ضرور ہی کرا دے گا۔آپ مجھے یاد دہانی کراتے رہا کرو۔میں آپ پر بہت خوش ہوں۔کہتے ہیں کہ خاکسار نے حضور
کی اس تحریر کو شیخ غلام احمد صاحب نو مسلم کو دکھایا اور کہا کہ حضور نے خاکسار کو آج یہ تحریر فرمایا ہے اور پھر کہا یہ کیا
بات ہے کہ میں نے تو کبھی کسی موقع پر بھی حضور کو اپنی شادی کرنے یا کرانے کے بارے میں اشارہ تک نہیں کیا۔اس پر شیخ صاحب ہنس کر کہنے لگے کہ اب تو تمہاری شادی بہت جلد ہونے والی ہے۔کیونکہ حضور کا فرمانا خالی نہیں
جایا کرتا۔آپ تیار ہی رہیں۔لکھتے ہیں کہ خدا شاہد ہے کہ حضور کے اس فرمانے کے قریباً دو ماہ کے اندر اندر ہی
میری شادی ہو گئی۔اس سے پہلے میری کوئی بھی کسی جگہ شادی نہیں ہوئی تھی۔میری دو شادیاں حضور نے ہی کرائی
تھیں۔ورنہ مجھ جیسے پر دیسی کو کون پوچھتا تھا۔یہ محض حضور کی خاص مہربانی اور نظر کرم تھی کہ آپ کے طفیل
میری شادیاں ہوئیں۔کہاں میں اور کہاں یہ عمل۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ نمبر 4 صفحہ 95 تا 7 9 روایت حضرت مددخان صاحب غیر مطبوعہ )
حضرت ماسٹر محمد پریل صاحب ساکن کمال ڈیرہ سندھ لکھتے ہیں کہ أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ
لا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدَهُ وَرَسُولُهُ امَّا بَعْدُ یہ عاجز اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جولائی 1905ء
میں حضرت جری اللہ فی حلل الانبیاء پر دست بیعت ہوا تھا۔اُس زمانے میں مسجد مبارک بہت چھوٹی تھی۔چار پانچ

644
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 دسمبر 2010
خطبات مسرور جلد ہشتم
آدمی صف میں بیٹھتے تو جگہ بھر جاتی تھی۔اُس ماہ میں بہت گرمی تھی یعنی جولائی میں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام جب مسجد میں تشریف آور ہوتے تو میں پنکھا چلاتا تھا، (ہاتھ کا پنکھا جھلا جاتا تھا)۔مولوی محمد علی صاحب کا
دفتر مسجد مبارک کے اوپر تھا۔ایک دن مولوی محمد علی صاحب کو کچھ حضور کے آگے گزارش کرنی تھی، (اُن کا خیال
تھا کہ بیٹھ کر گزارش کروں) مگر بیٹھنے کی جگہ نہیں تھی۔کہتے ہیں یہ عاجز حضرت اقدس کے زانوئے مبارک سے
اپنے زانو کو ملا کر پنکھا چلاتا تھا۔مولوی محمد علی نے ایک آدمی کو اشارہ کیا کہ اس کو پیچھے ہٹنے کے لئے اشارہ کرو۔کہتے
ہیں میں اشارے پر پیچھے بٹنے لگا تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میرے زانو پر ہاتھ مار کر فرمایا:
مت ہٹو، بیٹھے رہو اسی طرح۔یہ عاجز پھر پنکھا چلانے لگا۔اور مولوی محمد علی صاحب نے کھڑے ہو کر اپنی گذارش
کی۔حضرت اقدس نے ان کو مناسب جواب دیا۔مولوی صاحب تحریر کر کے لکھ کے) چلے گئے۔لکھتے ہیں کہ اُس
زمانے میں تو اس بات کا خیال نہیں رہا۔اب اس بات سے بہت سرور اور لذت آتی ہے کیونکہ میں ایک ادنی آدمی
اور بے سمجھ اردو بھی پوری طرح نہیں آتی تھی اور مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے اور عالم تھے مگر نبی اللہ کی نظر
میں ادنیٰ اور اعلیٰ ایک ہی ہوتا ہے۔یہ عاجز پندرہ دن صحبت میں رہا اور ہر ایک دن میں حضرت اقدس علیہ الصلوۃ
والسلام کا نورانی چہرہ روشن دیکھنے میں آتا تھا۔اس عاجز کو یہ ہی معلوم ہو تا تھا کہ اب حمام خانہ سے غسل کر کے آگئے
ہیں اور سر مبارک کے بالوں (جو کندھے کے برابر تھے) سے گویا موتیوں کے قطرے گر رہے ہیں۔اس عاجز نے
پندرہ روز میں حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے چہرہ مبارک میں غم نہیں دیکھا۔جب بھی مجلس میں آتے خوش
خندہ پیشانی ہوتے۔پھر حضرت چوہدری عبد الحکیم صاحب ولد چوہدری شرف الدین صاحب ساکن گھا کر چیاں تحصیل وزیر
آباد ضلع گوجرانوالہ لکھتے ہیں کہ 1902ء کی گرمیوں کا موسم تھا۔میں ان دنوں ملتان چھاؤنی ریلوے سٹیشن پر بطور
سگنلر (signaler) ملازم تھا۔میرے خیالات اہلحدیث کے تھے اور میں مولوی عبد الجبار اور عبد الغفار اہلحدیث جو
دونوں بھائی تھے اور ملتان شہر کے قلعے کے پاس ان کی کتابوں کی دکان تھی اُن سے قرآن شریف کا ترجمہ پڑھا کرتا
تھا کہ اتفاقاًمیری ملاقات مولوی بدرالدین احمدی سے ہوئی جو شہر کے اندر ایک پرائیویٹ سکول کے ہیڈ ماسٹر تھے۔انہوں نے مجھے اخبار الحکم پڑھنے کو دیا۔مجھے یاد ہے کہ اخبار الحکم کے پہلے صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ خدا تعالیٰ کی تازہ وحی
اور کلمات طیبات امام الزمان۔میں ان کو پڑھتا تھا اور میرے دل کو ایک ایسی کشش اور محبت ہوتی تھی کہ فوراً
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمتِ اقدس میں پہنچوں۔کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا فضل شامل حال ہوا
اور باوجود اہلحدیث کے مولویوں کے بہکانے اور ورغلانے کے میں نے تھوڑے ہی عرصے میں احمدیت کو قبول کر
(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ نمبر 3 صفحہ 92 روایت حضرت ماسٹر محمد پریل صاحب۔غیر مطبوعہ )

خطبات مسرور جلد ہشتم
645
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 دسمبر 2010
لیا۔مولوی بدرالدین صاحب نے مجھے قادیان فوراً جانے کا مشورہ دیا۔اور میرے ساتھ ایک اور اہلحدیث مولوی بھی
تیار ہو گئے۔وہ مولوی سلطان محمود صاحب اہلحدیث کے شاگردِ خاص تھے۔کہتے ہیں غربت کی حالت تھی۔پندرہ
روپے میری تنخواہ تھی۔میں نے رخصت لی اور ریلوے پاس کا حق نہیں تھا۔میں نے بمعہ دوسرے دوست کے
امر تسر کا ٹکٹ لیا۔کیونکہ ہمارے پاس قادیان کا کرایہ پورا نہ تھا۔امر تسر پہنچ کر ہمارا ٹکٹ ختم ہو گیا۔اور ہم نے
بٹالے والی گاڑی میں سوار ہونا تھا مگر ہمارے پاس صرف آٹھ آنے کے پیسے تھے۔اس لئے ہم نے دو دو آنے کا
ویر کہ کا ٹکٹ لے لیا اور گاڑی میں سوار ہو گئے۔کہتے ہیں کہ یہ بھی وہاں سوار ہونے کے بعد پھر ہمیں خیال آیا کہ
بٹالے جانا ہے اور ٹکٹ بھی اتنا نہیں ہے۔خیر ہم بیٹھے رہے۔اس دوران میں ٹکٹ چیکر آگیا۔اس نے ٹکٹ ہمارا چیک
کیا۔لیکن ٹکٹ اچھی طرح چیک کرنے کے باوجود ہمیں ٹکٹ چیک کر کے واپس کر دیا کہ ٹھیک ہے۔اور اسی طرح
سٹیشن سے باہر نکلتے ہوئے ٹکٹ چیک کرنے والے نے ٹکٹ چیک کیا اور ہمیں کچھ نہیں کہا۔ہم یہی دعا کرتے رہے
کہ ایک نیک مقصد کے لئے ہم جارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کی بے عزتی سے بچالے۔تو کہتے ہیں کہ اس ٹکٹ
نے ہمیں آخر تک پہنچادیا۔ہم سمجھتے تھے کہ ہمارے لئے ایک پہلا معجزہ جو ہم نے دیکھا وہ یہی تھا۔لیکن بہر حال نیست
نیک تھی۔مجبوری تھی اس کی وجہ سے انہوں نے ٹکٹ لیا نہ کہ ارادہ دھوکہ دینے کے لئے۔تو بہر حال لکھتے ہیں کہ
بٹالے سے پھر پیدل قادیان چلے گئے۔قادیان جب ہم مسجد مبارک میں داخل ہوئے اُسی وقت حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے۔میرے ساتھ جو دوست تھا وہ ایک اہلحدیث عالم تھا۔اس نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام سے ملتے ہی ایک سوال کیا کہ جب قرآن اور حدیث ہماری رہنمائی کے لئے موجود ہے تو آپ کی
بیعت کی کیا ضرورت ہے ؟ حضور اُسی وقت وہیں کھڑے ہو گئے اور تقریر شروع فرمائی۔ابھی حضور کی تقریر ختم نہ
ہوئی تھی کہ معترض ساتھی نے عرض کیا کہ حضور میری تسلی ہو گئی ہے۔میں بیعت کرتا ہوں۔حضور نے فرمایا کہ
ابھی ٹھہر و اور پوری تسلی کر لو۔شاید آپ کو دھو کہ نہ لگ جائے۔پھر نماز ظہر پڑھا کر گھر تشریف لے گئے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تقریر کے خاتمے پر حضرت مولوی عبد الکریم صاحب نے فرمایا کہ اخباروں میں
سب کچھ لکھا جا چکا ہے۔(یعنی یہ سوال جواب پہلے ہو چکے ہوئے ہیں جو اس نے کیا تھا کہ کیا ضرورت ہے قرآن اور
حدیث کی موجودگی میں کسی اور کی بیعت کرنے کی؟۔مولوی صاحب کہتے ہیں کہ پھر باہر سے آنے والے لوگ
حضور کی خدمت میں سوال کر کے تکلیف دیتے ہیں اور اخبار کو نہیں پڑھتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے فرمایا کہ مولوی صاحب! تقریر تو میں کرتا ہوں اور تکلیف آپ کو ہوتی ہے۔حضور ہر سوال کرنے والے کا بڑی
خندہ پیشانی سے جواب فرمایا کرتے تھے۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ نمبر 3 صفحہ 121 تا 123 روایت حضرت چوہدری عبدالحکیم صاحب غیر مطبوعہ )

خطبات مسرور جلد ہشتم
646
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 دسمبر 2010
حضرت چوہدری عبد الحکیم صاحب ولد چوہدری شرف الدین صاحب گھا کر چیاں تحصیل وزیر آباد ضلع
گوجر انوالہ لکھتے ہیں کہ جس شام کو میں نے بیعت کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے تشریف لے جانے
کے بعد میں حضرت خلیفہ اول کی خدمت میں حاضر ہو ا جو مسجد مبارک کے چھت کے پاس ہی کو ٹھڑی میں رہتے
تھے“۔پہلی روایت بھی ان کی ہے۔انہوں نے ایک چھوٹی سی چارپائی چھت پر بچھائی ہوئی تھی۔میں اُن کی خدمت
میں دیر تک بیٹھا رہا اور بہت سے مسئلے پوچھتا رہا۔مگر سوائے ایک بات کے اور کوئی مجھے یاد نہیں رہی اور وہ یہ کہ
حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھے فرمایا کہ مخالف لوگ کہتے ہیں کہ نورالدین دنیا کمانے کے لئے قادیان
آیا ہے۔مگر مجھے تو وہ چار پائی ملی ہے ( چارپائی پر بیٹھے ہوئے تھے) جس پر میرا آدھا جسم نیچے ہوتا ہے۔میں تو
صرف خدا کے لئے یہاں آیا ہوں اور میں نے وہ حضرت اقدس کی بیعت میں پالیا۔جس خدا کے لئے میں یہاں آیا
ہوں وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کر کے میں نے پالیا۔(ماخوذر جسٹر روایات صحابہ نمبر 3 صفحہ 125 روایت حضرت چوہدری عبد الحکیم صاحب۔غیر مطبوعہ )
یہی اعزاز تھا جس کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے شعر میں حضرت خلیفہ اول کی
تعریف اس طرح کی ہے کہ
چه خوش بو دے اگر ہر یک زامت نور دیں بودے
ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقیں بودے
در ثمین فارسی صفحه 117 مطبوعه ربوه)
کہ کیا ہی خوشی کی بات ہو اگر ہر ایک دل میں نور الدین کی طرح کا جذبہ ہو۔اور یہ اسی وقت ہو تا ہے
جب ہر دل میں ایک یقین بھر اہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوے کے بارے میں حق الیقین پر
قائم ہوں تو تبھی وہ رتبہ ملتا ہے جو حضرت مولانا نورالدین صاحب کو ملا۔حضرت حامد حسین خان صاحب جو محمد حسین خان صاحب مراد آباد کے بیٹے تھے۔کہتے ہیں کہ میں
1902ء میں علی گڑھ سے آکر میرٹھ میں ملازم ہوا تھا۔میری ملازمت کے کچھ عرصے بعد مکرمی خان صاحب
ذوالفقار علی خان صاحب سبیل تبادلہ بعہدہ انسپکٹر آبکاری میرٹھ میں تشریف لے آئے۔آپ چونکہ احمدی تھے اور
حضرت مسیح موعود کی بیعت کر چکے تھے ، لہذا آپ کے گھر پر دینی ذکر و اذکار ہونے لگے۔اور شیخ عبد الرشید صاحب
زمیندار ساکن محله رنگ ساز صدر بازار میر ٹھ کیمپ پر مولوی عبد الرحیم صاحب وغیر ہ خان صاحب موصوف کے
گھر پر آنے جانے لگے۔خان صاحب موصوف سے چونکہ مجھے بوجہ علی گڑھ کالج میں تعلیم حاصل کرنے کے محبت
تھی۔اس لئے میری نشست و برخاست بھی خان صاحب کے گھر پر ہونے لگی۔میں نے کتابیں دیکھنے کا شوق ظاہر کیا
تو حضرت اقدس مسیح موعود کی چھوٹی چھوٹی تصانیف خان صاحب نے مجھے دیں جن میں غالب برکات الدعا پہلے پڑھی

خطبات مسرور جلد ہشتم
647
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 دسمبر 2010
اور اس طرح اور کتابیں تھیں۔کہتے ہیں وہ میں نے دیکھنی شروع کیں۔مولوی محمد احسن صاحب امر وہی خان
صاحب کے ہاں تشریف لائے اور میرٹھ میں مناظرے کے طور پر گئے۔اُس وقت صرف ایک ہی مسئلہ زیر بحث
تھا۔اور وہ وفات مسیح کا مسئلہ تھا۔مناظرہ وغیرہ تو میرٹھ کے شریر اور فسادی لوگوں کے باعث نہ ہوا۔لیکن مولوی
محمد احسن صاحب مرحوم کی تقریر ضرور میں نے وفات مسیح کے متعلق سنی۔کہتے ہیں کہ میر ٹھ کی پبلک سے جو
جھگڑ ا مناظرے کے متعلق ہوا اُس کے علیحدہ ایک رسالہ میں واقعات آگئے ہیں۔بہر حال اس کے بعد کہتے ہیں کہ
مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ملنے کا شوق پیدا ہوا۔میں نے خان صاحب موصوف سے عرض کیا کہ
اگر حضرت اقدس کہیں میرٹھ کے قریب قریب تشریف لائیں تو مجھے ضرور اطلاع دیں۔میں ایسے عظیم الشان
کو دیکھنا چاہتا ہوں۔اگر نہ دیکھوں تو بڑی بدنصیبی ہو گی۔وہ کہتے ہیں اس وقت مجھے بیعت کا خیال تو نہیں
تھا۔اس کے بعد 1904ء میں ایک بہت بڑا زلزلہ آیا جس کے متعلق یہ کہا گیا کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی پیشگوئی کے مطابق آیا ہے۔اس کے بعد ایک دن خانصاحب موصوف نے مجھ سے فرمایا کہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام دہلی تشریف لا رہے ہیں۔آپ بھی زیارت کے لئے چلیں۔کہتے ہیں میں نے آمادگی ظاہر کر دی
اور پھر ہم دہلی چلے گئے۔دہلی میں حضرت اقدس کا قیام الف خان والی حویلی میں جو محلہ چنلی قبر میں واقع ہے وہاں
تھا۔میں اور خانصاحب موصوف بذریعہ ریل دہلی پہنچے۔غالباً بارہ، ایک بجے کا وقت تھا۔حضرت اقدس مسیح موعود
مکان کے اوپر کے حصہ میں تشریف رکھتے تھے اور نیچے دوسرے دوست ٹھہرے ہوئے تھے۔مکان میں داخل
ہوتے ہوئے میری نظر مولوی محمد احسن صاحب پر پڑی۔چونکہ ان سے تعارف میر ٹھ کے قیام کے وقت سے ہو
چکا تھا تو میں ان کے پاس بیٹھ کر باتیں کرنے لگا۔تھوڑی دیر میں غالباً خان صاحب نے جو اس بر آمدہ میں بیٹھے تھے
جس کے اوپر کے حصہ میں حضرت اقدس کا قیام تھا مجھ کو اپنے پاس بلا لیا۔میں ایک چار پائی پر پائینتی کی طرف بیٹھ
گیا اور باتیں کرنے لگا۔جہاں میں بیٹھا تھا ان کے قریب ہی زینہ تھا، سیڑھیاں تھیں گھر کے اوپر والے حصے میں
جانے کی، تو کہتے ہیں کہ حضرت اقدس اوپر سے تشریف لے آئے۔سیڑھیوں کی طرف میری پشت تھی۔اور میں
نے آتے ہوئے دیکھا نہیں۔حضور علیہ السلام نیچے تشریف لائے اور آہستگی سے آکر میرے برابر پلنگ کی پائینتی پر
بیٹھ گئے۔میرے ساتھ ہی بڑی بے تکلفی سے بیٹھ گئے۔کہتے ہیں میں تو پہچانتا نہیں تھا۔جب حضور بیٹھ گئے تو اس
وقت پہچاننے والا اور کوئی تھا نہیں۔تو کسی نے مجھے بتلایا کہ حضرت صاحب تشریف لے آئے۔اس وقت میں
گھبر اکر وہاں سے اٹھنا چاہتا تھا کہ حضرت صاحب نے ارشاد فرمایا کہ یہیں بیٹھے رہیں۔یہ یاد نہیں کہ حضور نے مجھ کو
بازو سے پکڑ کر بٹھا دیا یا صرف زبان سے ارشاد فرمایا۔حضرت صاحب کے تشریف لانے کے بعد تمام دوستوں کو جو
مکان کے مختلف حصوں میں قیام پذیر تھے اطلاع ہو گئی اور مکان میں ایک ہلچل مچ گئی۔اس قدر یاد ہے کہ غالباً
خانصاحب نے حضور کی خدمت میں عرض کیا کہ یہ میرٹھ سے آئے ہیں۔اور اتنے میں اور باتیں ہونے لگیں۔پھر

خطبات مسرور جلد ہشتم
648
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 دسمبر 2010
آگے کہتے ہیں کہ تھوڑی دیر کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں وہاں ادا کی گئیں اور اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ جو دوست بیعت کرنا چاہتے ہوں وہ آگے آجائیں۔اس پر کسی اور دوست نے بھی اونچی
آواز میں اعلان کیا۔چنانچہ بہت سے دوست آگے ہوئے اور میں سب سے پیچھے رہ گیا۔حضور نے بیعت شروع
کرنے سے قبل ارشاد فرمایا کہ جو دوست مجھ تک نہیں پہنچ سکتے وہ بیعت کرنے والوں کی کمر پر ہاتھ رکھ کر جو میں
کہوں وہ الفاظ دہراتے جائیں۔کہتے ہیں کہ میں اس وقت بھی خاموش الگ سب سے پیچھے بیٹھا رہا کیو نکہ ارادہ نہیں تھا
بیعت کرنے کا، اور ہاتھ بیعت کرنے والوں کی کمر پر نہیں رکھا۔جب حضرت صاحب نے بیعت شروع کی تو میر اہاتھ
بغیر میرے ارادے کے آگے بڑھا اور جو صاحب میرے آگے بیٹھے ہوئے تھے ، میں نے ہاتھ اُن کی کمر پر رکھ دیا اور
اُس کے ساتھ بیعت کے الفاظ دہرانے لگا۔اور پھر دوبارہ لکھتے ہیں کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میرا ہاتھ میرے
ارادے سے آگے نہیں بڑھا بلکہ خود بخود آگے بڑھ گیا۔جب حضرت اقدس نے رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِی کی دعا کا
ارشاد فرمایا۔سب نے اس کو دہرایا۔میں نے بھی دہرایا۔لیکن جب حضرت صاحب نے اس کے معنے اُردو میں
فرمانے شروع کئے اور بیعت کنندوں کو دہرانے کا ارشاد فرمایا تو میں نے جس وقت وہ الفاظ دہرائے تو اپنے گناہوں
کو یاد کر کے سخت رقت طاری ہو گئی۔اور یہاں تک کہ اس قدر زور سے میں چیچ کر رونے لگا کہ سب لوگ حیران ہو
گئے اور میں روتے روتے بیہوش ہو گیا۔مجھ کو خبر ہی نہیں رہی کہ کیا ہو رہا ہے۔جب دیر ہو گئی تو حضرت اقدس نے
فرمایا کہ پانی لاؤ۔وہ لایا گیا اور حضور نے اس پر کچھ پڑھ کر میرے اوپر چھڑ کا۔یہ مجھ کو خانصاحب سے معلوم ہو ا۔انہوں نے بعد میں بتایا۔ہاں اس قدر یاد ہے کہ حالتِ بیہوشی میں میں نے دیکھا کہ مختلف رنگوں کے نور کے ستون
آسمان سے زمین تک ہیں۔اس کے بعد مجھ کو کسی دوست نے زمین سے اٹھایا۔میں بیٹھ گیا مگر میرے آنسو نہ تھمتے
تھے۔اس قدر حالت متغیر ہو گئی کہ میرٹھ آکر بھی بار بار روتا تھا۔پھر خانصاحب موصوف نے میرے نام ”بدر“ و
ریویو جاری کر دیا۔اور بدر میں حضرت اقدس کی وحی مقدس شائع ہوتی تھی۔اس سے بہت محبت ہو گئی۔اور ہر
وقت یہ جی چاہتا تھا کہ تازہ وحی سب سے پہلے مجھ کو معلوم ہو جائے۔پھر جلسہ پر دارالامان جانے لگا اور بر ابر جاتارہا۔حضرت اقدس کو دعاؤں کے لئے خط لکھتا رہا۔اور ایک خط کا جواب حضرت اقدس نے اپنے دستِ مبارک سے دیا
تھا۔وہ میرے پاس اب تک موجود تھا۔لیکن بعد میں کہیں گم گیا۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ نمبر 3 صفحہ 63 تا 67۔روایت حضرت حامد حسین خان صاحب غیر مطبوعہ )
حضرت مستری اللہ دتہ ولد صدر دین صاحب رضی اللہ عنہ سکنہ بھانبڑی ضلع گورداسپور کہتے ہیں کہ
1894ء میں انہوں نے بیعت کی تھی اور 1894ء میں ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زیارت کی۔کہتے
ہیں کہ ”میرے استاد کا نام مہر اللہ تھا۔میں نے اُن سے قرآن شریف سادہ پڑھا تھا۔وہ کہا کرتے تھے کہ امام مہدی
ظاہر ہونے والا ہے اس کی بیعت کر لینا۔جب خبر سنائی دی کہ قادیان میں حضرت امام مہدی ظاہر ہو گئے تو میں نے

خطبات مسرور جلد ہشتم
649
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 دسمبر 2010
اپنے استاد مہر اللہ صاحب کے کہنے پر بیعت کر لی۔میں نے اور میرے بھائی رحمت اللہ صاحب نے قادیان میں آکر
بیعت دستی کر لی تھی۔اور بھانبڑی سے ہمیشہ جمعہ قادیان میں آکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ ہم پڑھا
کرتے تھے۔حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے کہ ہمارے دوست اگر تمہارے پاس آیا کریں تو ان کی خاطر تواضع کیا
کرو۔ماسٹر عبد الرحمان صاحب بی اے بھانبڑی بھی ہمارے پاس جایا کرتے تھے اور مفتی فضل الرحمان صاحب بھی
کبھی کبھی جایا کرتے تھے “۔کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبانی اکثر دفعہ سنا ہے کہ حضور
فرمایا کرتے تھے کہ ہمارا سلسلہ سچا ہے۔اس کو انشاء اللہ زوال نہ ہو گا۔جھوٹ تھوڑے دن رہتا ہے اور سچ سدار ہتا
ہے۔کچھ زمیندار مہمان قادیان میں آگئے تھے۔گرمیوں کے دن تھے۔اس وقت صبح آٹھ بجے کا وقت
ہو گا۔حضرت صاحب نے باورچی سے پوچھا۔کچھ کھانا ان کو کھلایا جائے۔باورچی نے کہا کہ حضور رات کی بچی ہوئی
باسی روٹیاں ہیں۔حضور نے فرمایا۔کچھ حرج نہیں ہے لے آؤ۔چنانچہ باسی روٹیاں لائی گئیں۔حضور نے بھی کھائیں
اور سب مہمانوں نے بھی کھالیں۔غالباً وہ مہمان قادیان سے واپس اپنے گاؤں اٹھوال کو جانے والے تھے۔حضور
نے فرمایا کہ باسی کھالینا سنت ہے۔(ماخوذ از رجسٹر روایت صحابہ نمبر 4 صفحہ 106 روایت حضرت مستری اللہ دتہ صاحب غیر مطبوعہ )
حضرت میراں بخش صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ولد میاں شرف الدین صاحب درزی گوجرانوالہ آبادی
چاہ روڈ محلہ احمد پورہ لکھتے ہیں کہ ”خاکسار نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت قریباً 1897ء یا
98ء میں کی۔مگر اپنے والد صاحب سے کچھ عرصہ تک اس امر کا اظہار نہ کیا۔آخر کب تک پوشیدہ رہ سکتا تھا۔بھید
کھل گیا تو والد صاحب نے خاکسار کو صاف جواب دے کر گھر سے نکال دیا۔تو خاکسار نے خدا رازق پر توکل کر کے
ایک الگ دوکان کرایہ پر لے لی۔تنگدستی تو تھی ہی مگر دل میں شوق تھا کہ جس طرح بھی ہو سکے بموجب حیثیت
حضرت اقدس علیہ السلام کے لئے ایک پوشاک بنا کر اور اپنے ہاتھ سے سی کر حضور کی خدمت میں پیش کی جائے۔اسی خیال سے میں نے ایک کرتہ ململ کا اور ایک سلوار لٹھے کی اور ایک کوٹ صرف سیاہ رنگ کا اور ایک دستار ململ کی
خرید کر اور اپنے ہاتھ سے سی کر پوشاک تیار کرلی اور قادیان شریف کا کرایہ ادھر ادھر سے پکڑ پکڑا کر قادیان
شریف پہنچ گیا۔دوسرے روز جمعہ کا دن تھا۔اس لئے خیال تھا کہ اگر ہو سکے تو یہ ناچیز اور غریبانہ تحفہ آج ہی حضور
کی خدمت بابرکت میں پہنچ جائے تو شاید حضور جمعہ کی نماز سے پہلے ہی اس کو پہن کر اس غریب کے دل کو خوش
کر دیں۔غرض اسی سوچ بچار میں قاضی ضیاء الدین صاحب کی دوکان پر پہنچ گیا اور ان کے آگے اپنی دلی خواہش کا
اظہار کر دیا۔وہ سنتے ہی کہنے لگے کہ چل میاں، میں تم کو حضور کی خدمت میں پہنچادیتا ہوں۔چنانچہ وہ اسی وقت اٹھ
کر مجھے حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں لے گئے۔اس وقت حضور علیہ السلام ایک تخت پوش پر بیٹھے ہوئے

خطبات مسرور جلد ہشتم
650
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 دسمبر 2010
کچھ لکھ رہے تھے۔اور خواجہ صاحب کمال الدین تخت پوش کے سامنے ایک چٹائی پر بیٹھے ہوئے تھے۔ہم دونوں بھی
وہاں خواجہ صاحب کے پاس بیٹھ گئے۔خواجہ صاحب نے دریافت کیا کہ اس وقت کیسے آئے۔قاضی صاحب نے
میری خواہش کا اظہار کر دیا۔خواجہ صاحب تھوڑی دیر خاموش رہ کر میری طرف مخاطب ہوئے اور کہا کیوں میاں !
میں ہی تمہاری وکالت کر دوں۔میں نے کہا یہ تو آپ کی بہت مہربانی ہو گی۔اس پر خواجہ صاحب نے مجھ سے وہ
کپڑے لے کر حضور علیہ السلام کو پیش کر دیئے۔اور ساتھ ہی یہ عرض بھی کر دی کہ حضور اس لڑکے کی خواہش
ہے کہ حضور ان کپڑوں کو پہن کر جمعہ کی نماز پڑھیں۔خواجہ صاحب کی یہ بات سن کر حضور نے کپڑے اٹھا کر پہننے
شروع کر دیئے۔(مطلب یہ کہ فوری تو نہیں پہنے ہوں گے لیکن دیکھنے شروع کر دیئے) لیکن جب کوٹ پہنا تو وہ
تنگ تھا۔تو میں نے عرض کی کہ حضور کوٹ بہت تنگ ہے۔اگر اس کو اتار دیں تو میں اس کو کچھ کھول دوں۔حضور
نے کوٹ اتار کر مجھے دے دیا۔میں جلدی سے اٹھ کر بازار میں آیا اور ایک درزی کی دوکان پر بیٹھ کر تھوڑا سا کوٹ کو
کھولا اور خدمت میں پیش کیا۔حضور نے کوٹ پہن لیا مگر ابھی بھی بٹن بند نہیں ہوتے تھے۔مگر حضور نے کھینچ تان
کر بٹن لگالئے اور کچھ بھی خیال نہ کیا کہ یہ کپڑے حضور کے پہننے کے لائق بھی ہیں یا نہیں۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ نمبر 3 صفحہ 12 تا 14۔روایت حضرت میاں میر اں بخش صاحب۔غیر مطبوعہ )
حضرت ماسٹر خلیل الرحمن صاحب چھبر جو ریاست جموں کے مولوی نیک عالم صاحب کے بیٹے تھے ، لکھتے
ہیں کہ 1929ء میں یہ پینشن حاصل کی اور قادیان آگیا۔1907ء کے جلسہ سالانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام
جب مسجد اقصیٰ میں تشریف لائے تو تمام مسجد پر ہو گئی اور کوئی جگہ باقی نہ تھی۔حضور کے ساتھ ڈاکٹر مرزا یعقوب
بیگ صاحب تھے۔اُن کی بغل میں جائے نماز تھی۔حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے حکم دیا کہ جو تیاں لوگوں کی ہٹا کر
جائے نماز بچھا دی جاوے جس پر شمال کی طرف ڈاکٹر صاحب مذکور اور ان کے بائیں طرف حضرت مسیح موعود علیہ
السلام اور حضور کے بائیں طرف عاجز راقم نے نماز پڑھی۔الحمد للہ الحمد للہ۔اُس دن حضرت صاحب جبری اللہ مسیح
موعود علیہ السلام کی تقریر سب تقریروں کے بعد تھی۔یعنی کم از کم پانچ گھنٹے بعد حضور کی تقریر ہوئی تھی۔پہلے
مقررین کی تقریروں میں سے راقم نے کچھ نہیں سنا اور حضرت جری اللہ مسیح موعود الصلوۃ والسلام کی پاک صورت
اور مبارک چہرے پر میری نظر تھی اور میں زار زار رورہا تھا۔غالباً اس کی وجہ اب مجھے یہ معلوم ہوتی ہے کہ میں نے
زندگی میں اس کے بعد حضور انور کو نہیں دیکھنا تھا۔اس لئے اس روز را تم نے پانچ گھنٹہ حضور کے رُوئے مبارک کو
ٹکٹکی باندھے دیکھا اور بخدا مجھے کسی کی تقریر کا کوئی حصہ یاد نہیں ہے اور اس عرصہ میں زار قطار رویا اور پر جوش
محبت سے گریہ و بکا کیا۔الحمد للہ۔پھر اپنے وقت پر حضرت اقدس سٹیج پر تشریف لے گئے اور سورہ الحمد شریف کی
نہایت ہی لطیف اور لذیذ و پر تاثیر تفسیر بیان فرمائی۔(ماخوذاز رجسٹر روایات صحابہ نمبر 4 صفحہ 125-126 روایت حضرت ماسٹر خلیل الرحمن صاحب غیر مطبوعہ )

651
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 دسمبر 2010
خطبات مسرور جلد ہشتم
( آج برف پڑنے کی وجہ سے ٹریفک زیادہ تھا، اس لئے لیٹ ہو گیا، حالانکہ نکلا بھی پہلے تھا لیکن جمعہ شروع
ہونے کے بعد اب دھوپ نکل آئی ہے۔چلیں تھوڑی دیر آپ لوگ صبر سے انتظار کر لیں۔وقت تو میں اگر پورا
نہیں تو کم از کم زائد ضرور لوں گا۔)
حضرت غلام رسول صاحب رضی اللہ عنہ چانگریاں تحصیل پسرور ، ڈاکخانہ پھلورہ ضلع سیالکوٹ لکھتے ہیں
کہ ”خاکسار خدا کے فضل و کرم سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ میں داخل ہے۔میں نے
1901ء میں یا 1902ء میں بیعت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر کی تھی۔اس وقت حضور کی
خدمت میں ایک ہفتہ رہا۔اور ہم آپ کو جب آپ مسجد میں عموماً مغرب کی نماز کے بعد بیٹھتے تھے دباتے تھے۔یعنی
ٹانگیں وغیرہ دبایا کرتے تھے۔اور آپ ہم کو منع نہیں کرتے تھے۔اور آپ کا چہرہ مبارک ایسا تھا کہ وہ شبہات جو
مولوی ڈالتے تھے آپ کا چہرہ دیکھنے سے دور ہو جاتے تھے۔چنانچہ میں نے سنا ہوا تھا کہ مہدی معہود کا چہرہ ستارے
کی طرح چمکتا ہو گا اور میں نے ایسا ہی پایا۔اور میرے سارے اعتراضات آپ کے چہرہ دیکھتے ہی حل ہو گئے۔اور
جب آپ پر کرم دین نے دعویٰ کیا تھا اور مجسٹریٹ چند ولال کی عدالت میں دعویٰ تھا اور بہت شور تھا کہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام ضرور جیل میں جائیں گے اور حضرت مسیح موعود فرماتے تھے کہ لوگ یہ افواہ اٹھا رہے ہیں کہ میں
جیل میں جاؤں گا۔ہمارا خدا کہتا ہے تمہیں ایسی فتح دوں گا جیسے صحابہ کو جنگ بدر میں دی تھی اور وہ الفاظ آپ کے
اب تک کانوں میں گونجتے ہیں“۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ نمبر 3 صفحہ 111 روایت حضرت غلام رسول صاحب۔غیر مطبوعہ )
حضرت رحمت اللہ صاحب احمدی پنشنز۔سنگرور ریاست جیند لکھتے ہیں کہ ”میر انام رحمت اللہ خلف
مولوی محمد امیر شاہ قریشی سکنہ موضع بیر می ضلع لدھیانہ ہے۔کہتے ہیں خدا نے اپنے فضل ور حم سے مجھے چن لیا۔اور
غلامی حضور سے سر فراز فرمایا ورنہ من آنم کہ من دانم۔تفصیل اس کی یہ ہے: حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے چند ماہ لدھیانہ میں قیام فرمایا۔میری عمر اس وقت قریباً سترہ اٹھارہ برس کی ہو گی۔اور طالب علمی کا زمانہ
تھا۔میں حضور کی خدمت اقدس میں گاہے بگاہے حاضر ہو تا۔مجھے وہ نور جو حضور کے چہرہ مبارک پر ٹپک رہا تھا
نظر آیا۔جس کے سبب سے میر ا قلب مجھے مجبور کرتا کہ یہ جھوٹوں کا منہ نہیں ہے۔مگر گر دونواح کے مولوی لوگ
مجھے شک میں ڈالتے۔اسی اثناء میں حضور کا مباحثہ مولوی محمد حسین بٹالوی سے لدھیانہ میں ہوا جس میں میں شامل
تھا۔اس کے بعد خدا نے میری ہدایت کے لئے ازالہ اوہام کے ہر دو حصے بھیجے۔وہ سراسر نوروہدایت سے لبریز تھا۔خدا جانتا ہے کہ میں اکثر اوقات تمام رات نہیں سویا۔اگر کتاب پر سر رکھ کر غنودگی ہوگئی تو ہو گئی ورنہ کتاب پڑھتا
رہا اور روتا رہا کہ خدا یہ کیا معاملہ ہے۔مولوی لوگ کیوں قرآن شریف کو چھوڑتے ہیں ؟ خدا جانتا ہے کہ میرے

خطبات مسرور جلد ہشتم
652
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 دسمبر 2010
دل میں شعلہ عشق بڑھتا گیا۔میں نے مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی کو لکھا کہ حضرت مرزا صاحب عیسیٰ علیہ
السلام کی وفات تمیں آیات سے ثابت کرتے ہیں۔آپ براہ مہربانی حیات کے متعلق جو آیات و احادیث ہیں تحریر
فرما دیں۔اور ساتھ جو تھیں آیات قرآنی جو حضرت مرزا صاحب لکھتے ہیں تردید فرما کر میرے پاس بھجوا دیں۔میں
شائع کرادوں گا۔جواب آیا کہ آپ عیسی کی حیات و ممات کے متعلق حضرت مرزا صاحب یا اُس کے مریدوں سے
بحث مت کرو۔کیونکہ اکثر آیات وفات ملتی ہیں۔( قرآن کریم میں اگر دیکھنا ہے تو پھر وہاں تو وفات کی آیات ہی ملتی
ہیں) یہ مسئلہ اختلافی ہے۔لکھتے ہیں کہ یہ مسئلہ اختلافی ہے۔اُن غیر احمدی مولوی صاحب نے لکھا کہ یہ مسئلہ اختلافی
ہے اس امر پر بحث کرو کہ مرزا صاحب کس طرح مسیح موعود ہیں ؟ جواب میں عرض ہوا کہ اگر حضرت عیسی فوت
ہو گئے ہیں تو حضرت مرزا صاحب صادق ہیں۔جواب ملا کہ آپ پر مرزا صاحب کا اثر ہو گیا ہے۔میں دعا کروں
گا۔جواب میں کہتے ہیں۔میں نے عرض کیا کہ آپ اپنے لئے دعا کریں۔آخر میں آستانہ الوہیت پر گرا اور میرا
قلب پانی ہو کر بہہ نکلا۔گویا میں نے عرش کے پائے کو ہلا دیا۔عرض کی خدایا مجھے تیری خوشنودی در کار ہے۔میں
تیرے لئے ہر ایک عزت کو نثار کرنے کو تیار ہوں اور ہر ایک ذلت کو قبول کروں گا۔تو مجھ پر رحم فرما۔تھوڑے ہی
عرصہ میں میں اس ذات کی قسم کھاتا ہوں جس کے قبضہ میں میری جان ہے کہ بوقت صبح قریباً چار بجے 25
دسمبر 1893ء بروز سوموار جناب سید نا حضرت محمد مصطفی صلی علیم کی زیارت نصیب ہوئی۔تفصیل اس خواب کی یہ
ہے کہ خاکسار موضع بیرمی میں نماز عصر کا وضو کر رہا تھا کہ کسی نے مجھے آکر کہا کہ رسول عربی آئے ہوئے ہیں اور
اسی ملک میں رہیں گے۔میں نے کہا کہاں ؟ اس نے کہا یہ خیمہ جات حضور کے ہیں۔میں جلد نمازادا کر کے گیا۔حضور
چند اصحاب میں تشریف فرما تھے۔بعد سلام علیکم مجھے مصافحہ کا شرف بخشا گیا۔میں یہ ادب بیٹھ گیا۔حضور عربی میں
تقریر فرمارہے تھے۔خاکسار اپنی طاقت کے موافق سمجھتا تھا۔اور پھر اردو بولتے تھے۔فرمایا میں صادق ہوں۔میری
تکذیب نہ کرو۔وغیرہ وغیرہ۔لکھتے ہیں کہ میں نے کہا آمَنَّا وَ صَدَّقْنَا يَا رَسُولَ اللهِ۔تمام گاؤں مسلمانوں کا
تھا۔میں حیران تھا کہ خدایا! یہ کیا ماجرا ہے؟ آج مسلمانوں کے قربان ہونے کا دن تھا۔گویا حضور کا ابتدائی زمانہ تھا۔گو مجھے اطلاع دی گئی تھی کہ حضور اسی ملک میں تشریف رکھیں گے مگر حضور نے کوچ کا حکم دیا۔میں نے روکر
عرض کی حضور جاتے ہیں۔میں کس طرح مل سکتا ہوں۔میرے شانہ پر حضور نے (آنحضرت صلی للہ ہم نے) اپنا
دستِ مبارک رکھ کر فرمایا کہ گھبراؤ نہیں ہم خود تم کو ملیں گے۔کہتے ہیں اس کی تفہیم مجھے یہ ہوئی کہ حضرت
مرزا صاحب رسولِ عربی ہیں۔مجھے فعلی رنگ میں سمجھایا گیا۔کہتے ہیں میں نے بیعت کا خط لکھ دیا۔مگر بتاریخ 27
دسمبر 1898ء قادیان حاضر ہو کر بعد نماز مغرب بیعت کرنے کا شرف حاصل ہوا اور خدا کے فضل نے مجھے وہ
استقامت عطا فرمائی کہ کوئی مصائب مجھے تزلزل میں نہیں ڈال سکے۔مگر یہ سب حضور کی صحبت کا طفیل تھا جو بار بار

653
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 دسمبر 2010
خطبات مسرور جلد هشتم
حاصل ہوئی۔اور ان ہاتھوں کو حضور کی مٹھیاں بھرنے کا فخر ہے (یعنی کہ دبانے کا بھی فخر ہے)۔گو مجھے اعلان
ہونے پر رنگارنگ کے مصائب پہنچے مگر خدا نے مجھے محفوظ ہی نہیں رکھا بلکہ اس نقصان سے بڑھ کر انعام عنایت کیا۔اور میرے والد اور میرے بھائی اور قریبی رشتہ دار احمدی ہو گئے۔اَلْحَمْدُ لِله۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ نمبر 3 صفحہ 58-59 روایت حضرت رحمت اللہ صاحب۔غیر مطبوعہ )
حضرت مولوی فتح علی صاحب احمدی منشی فاضل دوالمیال ضلع جہلم کہتے ہیں کہ میں نے 1904ء میں
جمعہ بال بچہ آکر حضور مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر بیعت کی اور حضور کی حیات مقدس میں ہر سال ہمعہ بال بچہ
ہی حضور کی خدمت اقدس میں یہاں پہونچتا رہا اور جب کبھی حضور باہر نماز کے لئے تشریف لاتے اور مسجد میں
بیٹھتے تو ہم دوالمیال کی جماعت جو پانچ سات کس تھے پاس بیٹھتے۔اور حضور کی زبان مقدس کے الفاظ سے فیض
اٹھاتے اور چند دفعہ دعا کے لئے بھی عرض کی گئی تھی۔اس وقت وہ چھوٹی سی مسجد جس میں پانچ چھ آدمی بصد مشکل
کھڑے ہو سکتے تھے۔پھر مسجد مبارک وسیع کی گئی۔ایک دفعہ ہماری جماعت کے امام مسجد مولوی کرم داد صاحب
نے عرض کی کہ حضور ہماری مسجد میں قدیم سے ایک امام سید جعفر شاہ صاحب ہیں۔وہ حضور کے معتقد ہیں۔وہ آپ
کو مانتے ہیں لیکن غیروں کی بھی گاہ بگاہ جنازوں میں یا نمازوں میں اقتداء کرتے ہیں (مانتے تو ہیں لیکن غیروں کے
پیچھے ، مولویوں کے پیچھے نماز پڑھ لیتے ہیں)۔تو میں نے عرض کی کہ وہ شخص یہاں تک معتقد ہے کہ ایک دفعہ مجھ
سے اس نے خط لکھوایا اور یہ لفظ لکھوائے کہ میں حضور کے کتوں کا بھی غلام ہوں۔اگر کسی وقت جہالت یا نادانی
سے کمی بیشی ہو گئی ہو تو حضور فی سبیل اللہ معاف فرما دیں۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ جب
وہ اب تک دنیا کی لالچ یا خوف سے غیروں کے پیچھے نماز یا جنازہ پڑھتا ہے ( جو تکفیر کرتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی اُن کے پیچھے نماز پڑھتا ہے ) تو کب اس نے ہم کو مانا۔آپ اس کے پیچھے نمازیں مت پڑھیں۔درزی تھے، کہتے ہیں: میں نے اسی وقت حضرت ام المومنین کے حکم سے اندر سے سلائی مشین منگوائی اور حضرت
صاحبزادہ شریف احمد کا جو اس وقت آٹھ دس سال کے ہوں گے گرم کوٹ تیار کر رہا تھا اور اس طرح انہوں نے تیار
کیا اور وہ کہتے ہیں کہ ہم کھیوڑہ سے آیا کرتے تھے تو ہماری عورتوں نے کہا کہ دس گیارہ میل ہمیں پیدل پہاڑی سفر
کرنا پڑتا ہے ، اس لئے ہم بستر نہیں لا سکتے۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ حامد علی (حامد علی
صاحب جو آپ کے خدمت گار تھے) دوالمیال والوں کو رضائیاں اور بستر دے دیا کرو۔حضور کی برداشت کا ایک واقعہ لکھتے ہیں کہ کسی کو کوئی تکلیف ہوتی تھی تو ہم حضور سے دوائیاں وغیرہ بھی
منگوالیتے تھے۔کہتے ہیں کہ ایک دفعہ میرا لڑکا عبد العزیز مرحوم جو سات آٹھ سال کا تھا جو میرے ساتھ بھی آتا
رہا اور حضور کی درثمین کے اشعار نہایت خوش الحانی، خوش آوازی سے پڑھتا تھا( خوش الحانی سے پڑھا کرتا
تھا)۔جلسوں میں بھی اور حضور کے اندر بھی آکر سناتا تھا۔حضور اس سے بہت پیار کرتے تھے۔دوالمیال والوں کی

خطبات مسرور جلد ہشتم
654
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 دسمبر 2010
درخواستیں بھی یہی اندر میں حضور کو پہنچاتا تھا۔ایک دفعہ محمد علی ولد نعمت نے ایک عرضی کسی خاص دعا کے لئے
لکھ کر عبد العزیز کو دی کہ حضور کو دے آؤ اور گھر جانے کی اجازت لے آؤ۔چونکہ ابھی سویرا ہی تھا اور حضور نماز
فجر کے بعد رضائی اوڑھ کر بمعہ بچوں کے لیٹے ہوئے تھے۔یہ بھی بچہ تھا۔اس قدر ادب اور احترام کو نہیں سمجھتا تھا
کہ حضور آرام کر رہے ہیں۔( حضرت مسیح موعود علیہ السلام بعض دفعہ ، بلکہ اکثر نماز فجر کے بعد آرام کیا کرتے
تھے) یہ بچہ اندر گیا اور فوراً حضور کے چہرہ مبارک سے رضائی اٹھالی اور وہ رقعہ دیا اور ساتھ اجازت جانے کی بھی
مانگی۔لکھتے ہیں قربان ہوں میرے ماں باپ کہ ذرا بھی حضور کے چہرہ مبارک پر ملال نہ آیا کہ ارے بیوقوف ! ہم کو
بے آرام کر دیا بلکہ پیار سے کہا کہ اچھا اجازت ہے۔یہ تھے حضور کے اخلاق فاضلہ جس نے تمام مخلوقات کو اپنا
گرویدہ بنالیا۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ نمبر 3 صفحہ 72-73 روایت حضرت مولوی فتح علی صاحب۔غیر مطبوعہ )
حضرت بہاول شاہ صاحب ولد شیر محمد صاحب جو انبالہ کے تھے، لکھتے ہیں کہ اس عاجز کو اللہ تعالیٰ نے
اپنے مسیح و مہدی سے کیونکر ملایا اور مل کر ان سے کیا فیض حاصل ہوا، اس کے متعلق خاص حالات ہیں۔میں اپنے
وَحْدَهُ لا شَرِيك خدا کو حاضر ناظر جان کر جس کے آگے جھوٹ بولنا کفر و ضلالت اور جہنم حاصل کرنا ہے، بیان کرتا
ہوں کہ مجھے خدا کے فضل سے دین کے ساتھ بچپن سے ہی محبت تھی۔تقریباً 30 سال کی عمر میں ایک سنت نبوی پر
عمل کرنے اور اس میں کچھ کج روی پیدا ہونے کے باعث ایک فوجداری مقدمہ تین سال تک رہا جس میں تنگی
و تکلیف کی کوئی حد نہ تھی۔میرے سے زیادہ گاؤں والوں کو تکلیف تھی کیونکہ اس کج روی کا وہی باعث تھے۔بچپن
ہی سے مجھے کسی بچے رہبر و راہنما کی دل میں خواہش تھی۔کئی بزرگوں کی طرف نظر تھی دل کو اطمینان نہ تھا۔آخر
میاں جی امام الدین صاحب چک لوہٹوی کی معرفت جو میرے استاد اور مولوی عبدالحق صاحب کے جو اس وقت
زندہ، لیکن مسیح موعود سے منحرف ہیں کے والد تھے ( جو اس وقت زندہ ہیں لیکن مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
نہیں مانا، ان کے والد تھے ) یعنی عبد الحق کے والد تھے۔جو میرے احمدی ہونے کے بعد احمدی ہو کر فوت ہوئے۔یعنی بیٹا احمدی نہیں ہوا۔والد احمدی ہوئے لیکن ان کے بعد۔ان کے بارے میں کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو غریق
رحمت کرے۔کہتے ہیں کہ مسیح موعود علیہ السلام کے دعاوی کی نسبت باتیں سننے میں آتیں اور فرمایا کرتے کہ زمانہ
امام کو چاہتا ہے اور واقعی مرزا صاحب بچے امام ہیں۔لوگ ان کو برا کہتے ہیں۔میری طرف اور مولوی عبد الحق
صاحب کی طرف مخاطب ہو کر فرماتے کہ دیکھنا تم ان کو کبھی برا نہ کہنا۔جب مولوی محمد حسین دہلی میں مولوی نذیر
حسین صاحب کے پاس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر کفر کا فتویٰ لگانے کے لئے گئے تھے۔اس وقت میں
اور مولوی عبد الحق، مولوی نذیر حسین کے پاس تعلیم حاصل کرنے کے لئے دہلی ہی میں تھے۔میں تو چھ ، سات ماہ

خطبات مسرور جلد هشتم
655
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 دسمبر 2010
کے بعد واپس اپنے استاد کی خدمت میں چک لوہٹ حاضر ہو گیا لیکن مولوی عبد الحق صاحب دہلی میں پڑھتے رہے۔مولوی محمد حسین نے دہلی سے واپس آکر ہمارے ارد گرد کے گاؤں میں حضرت صاحب کو لوگوں سے کافر کہلوانے
کی خاطر دورہ شروع کیا۔میاں جی امام الدین صاحب کے پاس بھی پہنچے لیکن انہوں نے ہر گز برانہ کہا اور یہ جواب دیا
کہ آپ نے جو کفر کا محل تیار کیا ہے اس میں میرے لئے اینٹ لگانے کو کونسی جگہ خالی ہے۔آپ عالم ہیں۔آپ ہی کو
مبارک ہو۔آخر محمد حسین ناامید ہو کر چلا گیا۔مجھے منشی عبد اللہ صاحب سنوری جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
نیچے خادم تھے اور ان کا ذکر خیر اکثر مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتابوں میں نہایت خوبی سے کیا ہے ، ان سے محبت
تھی۔جب مقدمہ نے زیادہ طول پکڑا تو مولوی عبد اللہ صاحب سنوری اور مولوی عبد الحق صاحب نے حضور مسیح
موعود علیہ السلام کی خدمت میں دعا کروانے کے لئے بھیجا۔جب میں بٹالہ سے چلا اور لوگوں سے مسیح موعود علیہ
السلام کی نسبت حالات دریافت کرنے شروع کئے تو جو بھی ملتا وہ یہی کہتا کہ وہاں مت جاؤ۔وہ ایسے ہیں ویسے
ہیں۔مولوی برا کہتے ہیں تم بھی برے یعنی کافر ہو جاؤ گے۔مگر میں ان کو کہتا کہ اب تو میں آگیا ہوں جو بھی خدا
کرے۔اگر سچ ہوا پھر تو میں خدا کے فضل سے مولویوں سے ہر گز نہیں ڈرتا۔آخر میں 11 ستمبر 1898ء کو
دارالامان پہنچا۔تھوڑا سادن باقی تھا۔حضور مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مسجد مبارک کے اوپر تشریف فرما تھے۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ مولوی عبد الکریم صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ مفتی صادق صاحب رضی اللہ
تعالیٰ عنہ اور اور بھی چند اصحاب خدمت میں حاضر تھے۔ایک مولوی عبد القادر صاحب مرحوم لدھیانوی سیڑھیوں
کے قریب مسجد مبارک کے اوپر کھڑے تھے۔یہ مولوی عبد الحق صاحب کے صرف ونحو کے استاد تھے اور مجھ سے
بھی واقف تھے۔وہ بڑی خوشی اور تپاک سے مجھ سے ملے اور مجھے انہیں دیکھ کر بڑی خوشی حاصل ہوئی۔انہوں نے
فرمایا کہ تم بیعت کرنے کے لئے آئے ہو۔میں نے کہا۔دعا کر وانے کے لئے آیا ہوں۔پھر فرمایا کہ تم مولویوں سے
ڈرتے ہو۔میں نے کہا نہیں۔مولویوں سے تو نہیں ڈرتا۔حضور کی سچائی تو مجھے حضور کے چہرہ مبارک کو دیکھنے سے ہی
ظاہر ہوگئی کہ یہ منہ جھوٹ بولنے والا نہیں ہے۔اتنے میں سورج غروب ہونے کے قریب چلا گیا۔ایک اور شخص
کئی روز سے حضور کی خدمت میں بیعت کے لئے آیا ہوا تھا۔اس نے عرض کیا کہ حضور میری بیعت لے لیں۔میں
نے گھر کو واپس جانا ہے۔حضور نے جواب فرمایا کہ ٹھہر و، خوب تسلی کرنی چاہئے۔پھر اور باتوں میں مشغول ہو گئے۔مولوی عبد القادر صاحب نے میری نسبت حضور کی خدمت میں خود ہی عرض کیا کہ یہ شخص بیعت کرنا چاہتا ہے۔حضور اسی وقت جو کسی قدر اونچے بیٹھے تھے، نیچے ہو کر بیٹھ گئے اور فرمایا کہ آؤ جس نے بیعت کرنی ہے ( وہ شخص تو
پہلے ہی پاس بیٹھا تھا جو پہلے بیعت کرنا چاہتا تھا)۔میں سیڑھیوں پر سے کھڑا حضور کی طرف چلا۔دو تین ہاتھ کے
فاصلہ پر رہا تو میرے دل پر ایسی کشش ہوئی جیسے کوئی رشتہ پا کر اپنی طرف کھینچتا ہے۔میری چھینیں نکل گئیں اور بے

خطبات مسرور جلد ہشتم
656
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 دسمبر 2010
اختیار ہو کر حضور کے پاس بیٹھا۔اور خوشی سے حضور کے ہاتھ میں ہاتھ دیئے اور ہم دونوں شخصوں نے بیعت کی اور
بعد میں حضور سے مقدمہ کے بارہ میں دعا کے لئے عرض کی۔حضور نے دعا فرمائی اور میں اس کے بعد دس دن وہاں
ٹھہرا۔کہتے ہیں کہ حضور سے اور قادیان سے ایسی محبت ہو گئی کہ واپس گھر جانے کو جی نہ چاہتا تھا۔قادیان بالکل
بہشت کا نمونہ دکھائی دیتا تھا۔یہاں ہر وقت سوائے خدا کے ذکر کے دنیا کے ذکر و فکر کی آواز تک سنائی نہ دیتی تھی۔ہر طرف سے سلاماً سلاما کی آواز آتی تھی۔میرے سارے غم واند وہ دور ہو گئے۔اس وقت حضور علیہ السلام پر قتل کا
جھوٹا مقدمہ جو پادریوں کی سازش سے ایک لڑکے کے ذریعہ تھا چل رہا تھا یا چل چکا تھا۔اس کے بعد کہتے ہیں کہ میں
اجازت لے کر پھر آگیا لیکن کہتے ہیں کہ بیعت کرنے پر میری حالت بالکل تبدیل ہو گئی۔خدا کے ساتھ ایسی محبت
اور عشق پیدا ہو گیا کہ رات دن سوائے اُس کے ذکر کے سونے کو بھی دل نہ چاہتا تھا۔اگر سوتا تھا تو دھڑ دھڑا
کر ( یعنی گھبر اکر) اٹھتا تھا جیسے کوئی اپنے پیارے سے علیحدہ ہو گیا ہوتا ہے۔میرے دل کی عجیب حالت تھی۔گاہ گاہ
ایسا معلوم ہوتا تھا جیسے کوئی دل کو پکڑ کر دھوتا ہے۔خشوع خضوع ہر روز بڑھتا جاتا تھا۔یہ حضور کی توجہ کا اثر
تھا۔ایک دن خشوع کی حالت میں ایسا معلوم ہوا کہ میرا دل چیر ا گیا اور اس کو دعا کر کے دھو دیا گیا اور ایک نئی روح
اس میں داخل ہو گئی ہے۔جسے روح القدس کہتے ہیں۔میری حالت حاملہ عورت کی طرح ہو گئی۔مجھے اپنے پیٹ میں
بچه سا معلوم ہو تا تھا۔میر اوجود ایک لذت سے بھر گیا اور نورانی ہو گیا اور نور سینے میں دوڑتا معلوم ہو تا تھا۔ذکر کے
وقت زبان میں ایسی لذت پیدا ہوتی تھی جو کسی چیز میں وہ لذت نہیں۔میرے پیچھے نماز پڑھنے والوں کو بھی نمازوں
میں بہت لذت آتی تھی۔اور خوش ہو کر کہتے تھے کہ کیسی اچھی نماز پڑھائی ہے۔یہ حالت اصل میں میری حالت نہ
تھی بلکہ مسیح موعود کی حالت کا نقشہ تھا۔مقدمہ تو خدا کے فضل اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں سے
میرے دار الامان ہوتے ہی جاتا رہا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام تک پہنچانے کا یہ سبب بنایا تھا
جس کے ذریعہ اپنے ناچیز بندے کو آسمانوں کی سیر کرائی اور اپنے دیدار سے مشرف فرمایا۔میں مسیح موعود علیہ
السلام کی کتابوں اور مخالفوں کی کتابوں کو لے کر اکیلا مسجد میں بیٹھتا اور خوب غور سے سب کا مطالعہ کرتا۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے دلائل کو قرآن شریف کی آیتوں کے مطابق پاتا۔ایک دن میں ایک مخالف کی کتاب دیکھ
رہا تھا اور دل میں حیران ہو رہا تھا کہ یہ کیسے عالم ہیں جو ایسی کتابیں لکھ رہے ہیں۔یہ خیال آتے ہی نیند آگئی اور سو گیا
اور الہام ہوا۔بَلْ عَجِبُوا أَنْ جَاءَهُمْ قَوْمٌ مُنْذِرُ یہ الہام میرے دل پر ایسا داخل ہوا جیسے کوئی چیز نالی کے
راستے داخل ہوتی ہے۔دل پر آتے ہی زبان پر جاری ہو گیا۔اور اس الہام کے یہ معنی سمجھائے گئے کہ یہ عالم (یہ
مولوی لوگ جو ہیں) ایک ایسی قوم ہیں جب ان کے پاس ڈرانے والی قوم آئی۔یعنی نبی، تو یہ تعجب ہی کرتے رہے
ہیں۔میں اپنے الہاموں اور خوابوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں لکھتار ہتا تھا۔جب کوئی کسی قسم

خطبات مسرور جلد ہشتم
657
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 دسمبر 2010
کا اعتراض مسیح موعود علیہ السلام پر کرتا ، اس کے جواب کے لئے جھٹ قرآن شریف کی آیت میرے سامنے آ
جاتی اور میں قرآن شریف سے اس کا جواب دیتا۔ایک دفعہ ایک مولوی میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ عیسی علیہ
السلام کی موت قرآن شریف سے دکھاؤ۔جہاں موت کا لفظ آیا ہو۔میں نے کہا۔دیکھو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَاِنْ
مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ ( النساء: (160)۔یعنی اب کوئی بھی اہل کتاب قرآن شریف کے اس
فیصلہ کو پڑھ کر کہ عیسیٰ علیہ السلام سولی اور قتل کی موت سے نہیں مرے بلکہ اپنی طبعی موت سے مرے ہیں۔طبعی
موت پر ایمان لانے سے پہلے ایسی بات پر ایمان لائیں گے کہ سولی اور قتل کی موت سے نہیں مرے۔یہ کی ضمیر
وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ کی طرف ہے۔مَوْتِہ سے عیسیٰ علیہ السلام کی طبعی موت مراد ہے جس کی عیسی علیہ السلام
قیامت کو گواہی دیں گے کہ میں سولی اور قتل کی موت سے نہیں مرا بلکہ قرآن شریف کے فیصلہ کے مطابق طبعی
موت سے مرا ہوں۔وہ مولوی اس بات کو سن کر جھٹ بھاگ گیا۔اور اس وجہ سے وہاں کے گاؤں کی اکثریت
احمدی ہو گئی تھی لیکن بعد میں پھر مولویوں کے ورغلانے پر اور ڈرانے پر کچھ لوگ پھر بھی گئے۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ نمبر 4 صفحہ 107 تا 112 روایت حضرت بہاول شاہ صاحب۔غیر مطبوعہ )
حضرت مدد خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو انسپکٹر بیت المال قادیان بھی تھے ، کشمیر کے رہنے والے
تھے۔1896ء میں بیعت، 1904ء میں زیارت۔کہتے ہیں کہ اے میرے پیارے خدا! کہ میں تیرے پاک نبی
کے حالات لکھنے لگا ہوں تو اس میں برکت ڈال۔اس میں کوئی بناوٹی بات نہ لکھی جائے۔اپنی تحریر میں لکھتے ہیں کہ
ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ 1904ء میں جبکہ کرم دین کے ساتھ مقدمہ تھا گورداسپور میں چند و لعل کی عدالت میں اپنی
طرف سے وکیل خواجہ کمال الدین صاحب تھے۔اور کرم دین کی طرف سے مول راج و نبی بخش وکیل تھے قادیان
سے خاکسار، سید احمد نور صاحب اور حافظ حامد علی صاحب گڑے پر کتابیں لے کر گورداسپور پہنچے۔تو دیکھا کہ
ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب کڑیانی والے بہت ہی بگڑے ہوئے ہیں۔میں نے پوچھا کہ ڈاکٹر صاحب آپ کو اتنی
گھبراہٹ کیوں ہے؟ فرمایا بھائی صاحب ! مجھ کو اس واسطے گھبراہٹ ہے کہ میں نے سنا ہے کہ یہاں پر یہ مشورہ
کیا گیا ہے کہ حضور کو ضرور ہی حوالات میں دیا جائے چاہے پانچ منٹ کے واسطے ہی کیوں نہ ہو۔مگر ضرور ہی آپ کو
حوالات میں دیا جائے۔چند و لعل نے یہ پختہ ارادہ کر لیا ہوا ہے۔مجھ کو یہ خبر ایک بڑے افسر نے دی ہے۔میں نے
ڈاکٹر صاحب کو کہا کہ اب آپ کیا چاہتے ہیں۔کیا کرنا چاہئے۔ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ کوئی ثواب کا کام کرے حضور کو
یہ پیغام پہنچا دے کہ آپ گورداسپور نہ آئیں۔بیماری کا سرٹیفیکیٹ لے لیں۔اگر سور و پیہ بھی خرچنا پڑے تو خرچ کر
دیں۔میں خود ادا کر دوں گا۔میں نے ڈاکٹر صاحب کو کہا کہ کیا حضور جھوٹا سرٹیفیکیٹ لیں ؟ ڈاکٹر صاحب نے کہا
بھائی صاحب! اگر کسی نے ثواب لینا ہے تو لے۔میں نے کہا کہ کیا اسی وقت کوئی جائے؟ کہا ہاں۔اس کے بعد میں

خطبات مسرور جلد هشتم
658
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 دسمبر 2010
نے کہا آپ مجھ کو لالٹین لے دیں۔میں ابھی رات رات ہی چلا جاتا ہوں۔ڈاکٹر صاحب نے اسی وقت مجھے لالٹین
دی۔میں گورداسپور سے قادیان کو روانہ ہوا اور رستے میں مجھے دو آدمی بھی مل گئے۔شیخ حامد علی صاحب اور منشی
عبد الغنی صاحب۔دو بجے ہم مسجد مبارک پہنچے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام باہر تشریف لائے جب ہم
نے آواز دی۔تو السلام علیکم بعد میں نے عرض کیا۔ڈاکٹر اسماعیل صاحب کی بہت ہی بری حالت ہے انہوں نے یہ
پیغام دے کر مجھے واپس بھیجا ہے۔تو حضور نے فرمایا کہ چکروں کی بیماری تو مجھے پہلے ہی ہے اور سرٹیفیکیٹ لینے کا ارادہ
تو میر اپہلے ہی تھا مگر ( اب جو پیغام دیا اور روکا ہے ) اب تو میں گورداسپور ہی جاکر سرٹیفیکیٹ حاصل کروں گا۔اب
یہاں نہیں رکوں گا۔خوف والی کوئی بات نہیں۔آپ نے اندر سے میرے واسطے رضائی بھجوائی۔میں سو گیا۔تھکا ہوا
تھا۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام گورداسپور روانہ ہو گئے۔وہاں قادیان میں رُکے نہیں۔خیر ایک لمبی
کہانی ہے۔کہتے ہیں میں سویا رہا۔اس کے بعد مجھے لوگوں نے روکا بھی کہ اب تم نہ جاؤ۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام روانہ ہو چکے ہیں بلکہ پہنچے بھی گئے ہوں گے۔لیکن جب میری آنکھ کھلی اس کے بعد میں تیار ہو کے
دوبارہ پیدل چل پڑا۔جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ اب یہ پیدل نہ آئے بلکہ ٹانگے پر بھیجنا۔بہر
حال کہتے ہیں رستے میں میری بہت بری حالت ہو گئی۔مجھے بخار بھی چڑھ گیا اور لوگوں نے مجھے صحیح روکا تھا کہ نہ جاؤ۔یہ تمہارا تیسرا چکر ہے۔تھکے ہوئے ہو گے اور تمہیں سختی کی عادت بھی نہیں ہے۔لیکن بہر حال کہتے ہیں میں وہاں
پہنچ گیا۔شام کے وقت اس مکان میں پہنچا جہاں حضور ٹھہرے ہوئے تھے تو دروازے کے اندرا بھی داخل ہی ہوا تھا
کہ میرے کان میں آواز آئی کہ کیا مدد خان کو بھی یگہ پر بٹھا کر لے آئے تھے یا نہیں۔تو یہ آواز میرے کان میں آ
گئی۔جیسے کوئی سویا ہوا جاگ اٹھتا ہے اسی طرح میں بھی یہ آواز سن کر جاگ اٹھا۔جب میں صحن میں پہنچا تو کسی
دوست نے آواز دی کہ حضور مدد خان آگیا ہے۔میں نے بھی جا کر حضور کو السلام علیکم عرض کیا۔حضور نے جھٹ
اپنا دست مبارک آگے کیا۔میرے ہاتھ کو پکڑ کر فرمانے لگے۔جزاک اللہ۔یہ بہت ہی بڑے بہادر ہیں یہ ان کا تیسرا
چکر ہے۔(یعنی قادیان اور گورداسپور کے درمیان) حضور نے میر ہا تھ اپنے ہاتھ مبارک میں یہاں تک پکڑا تھا۔مجھے محسوس ہوا کہ گویا کہ میں گورداسپور سے کبھی قادیان گیا ہی نہیں۔یا تو میری حالت نیند و تھکان سے سخت
مضطرب ہو رہی تھی کہ کسی کے ساتھ بولنے کو بھی دل نہیں کرتا تھا اور بدن میں بخار ہو رہا تھا۔مگر خدائی نشان
خدا کے مرسل نے اس خاکسار کا ہاتھ نہ چھوڑا جب تک کہ میں نے محسوس کیا کہ میری تھکان بالکل اتر گئی ہے۔چند
منٹ پہلے میں مردہ تھا۔حضور کا دستِ مبارک میرے ہاتھ کو لگتے ہی میری کوفت اتر گئی۔تھکان دور ہوئی۔بدن ہلکا
پھلکا ہو گیا۔اور کوئی بھی تکلیف باقی نہ رہی۔یہ کیا بات ہے ! یہ تو حضور ہی کی کوئی کرامت ہے۔مجھ کو اس وقت یہ
خیال ہوا کہ مان لیا بھوک اور پیاس کسی خوشی سے دور ہو سکتی ہے۔مگر یہ کوفت ، تھکان، نیند کا غلبہ حضور کے دستِ

خطبات مسرور جلد ہشتم
659
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 دسمبر 2010
مبارک کے چھونے سے دور ہو گئے۔یہ حضور کی ہی کرامت نہیں تو اور کیا ہے۔مجھے مردہ میں گویا روح آگئی۔حضور
نے میرا ہاتھ نہیں چھوڑ ا جب تک کہ ہر قسم کی تکلیف خاکسار کی دور نہ ہو گئی۔اس سے پیشتر میرا جسم پتھر تھا۔ہلنا
دشوار تھا۔میرے خیال میں مردہ کو زندہ کرنا اسی کو کہتے ہیں۔میں نے محسوس کیا کہ گویا میں گورداسپور گیا ہی نہیں
تھا۔حضور نے حکم دیا کہ کھانا لاؤ۔خاکسار کو بھی حضور نے ساتھ ہی بٹھالیا۔میں نے حضور کے ساتھ کھانا کھایا۔یہ
حضور کی مہربانی اور خاص شفقت تھی۔میری کوشش ہوتی تھی کہ میرا نام کسی طرح حضور کے منہ پر چڑھ جائے اور
حضور میرا نام لیں۔اور یہ مختلف مواقع بیان کئے ہیں کہ اس طرح موقعے پیدا ہوتے رہے حضور میر انام لیتے رہے
اور ذاتی طور پر مجھے جانتے تھے۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ نمبر 4 صفحہ 82 تا 87 روایت حضرت مد دخان صاحب۔غیر مطبوعہ )
تو یہ ان بزرگوں کے واقعات ہیں جو میں پہلے بھی ایک دو دفعہ سنا چکا ہوں۔وقتاً فوقتاً بیان کرتا ہوں کہ
خاص طور پر اُن خاندانوں کو جن کے بزرگ ہیں، یہ یادر ہے کہ اُن بزرگوں کے کس قدر ہم پر احسان ہیں۔ورنہ
شاید آج بہت سوں میں اتنی جرات نہ ہوتی کہ حق کو اس طرح قبول کر لیتے جس جرات سے اُن بزرگوں نے قبول
کیا۔پس ان بزرگوں کی نسلوں کو بہت زیادہ اپنے بزرگوں کے لئے دعائیں بھی کرنی چاہئیں اور پھر ساتھ ہی اپنے
ایمان کی ترقی اور استقامت کے لئے بھی دعائیں کرنی چاہئیں۔نیز ان بزرگوں کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے
جو تعلق تھا اس کو سامنے رکھتے ہوئے، اُن کے نمونوں پر ، ان کے نقش قدم پر چلنے کی ہمیشہ کوشش کرنی چاہئے۔وہ
لوگ ایسے تھے جن میں سے بعض میں علم کی کمی بھی تھی لیکن علمی اور روحانی پیاس بجھانے کے لئے وہ لوگ ایک
تڑپ رکھتے تھے جو انہوں نے بجھائی اور ایک سچے عاشق ثابت ہوئے۔اور اسی طرح انہوں نے اللہ تعالیٰ سے بھی
تعلق پیدا کیا، جیسا کہ بعض واقعات میں ابھی سنا۔پس یہ وہ محبت اور وفا کے نمونے ہیں جو آگے نسلوں کو بھی قائم
رکھنے چاہئیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت اور وفا کے ان نمونوں کو قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 18 شماره 1 مورخہ 7 جنوری تا 13 جنوری 2011 صفحہ 5 تا10)

آج 10 میں سے 10 باقی