مالی قربانی کی برکات اور وقف جدید کا نیا سال
خطبات مسرور جلد نهم
1
1
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07 جنوری 2011ء
خطبہ جمعہ فرمودہ 07 جنوری 2011ء بمطابق 07 صلح 1390 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح لندن، (برطانیہ)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس آیت کی
تلاوت فرمائی:
وَمَثَلُ الَّذِيْنَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ وَتَثْبِيتًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ كَمَثَلِ جَنَّةٍ بِرَبُوَةٍ أَصَابَهَا
وَابِلُ فَأَتَتْ أُكُلَهَا ضِعْفَيْنِ فَإِنْ لَمْ يُصِبْهَا وَابِلٌ فَطَلُّ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ (البقرة: 266)
اور اُن لوگوں کی مثال جو اپنے اموال اللہ کی رضا چاہتے ہوئے اور اپنے نفوس کو ثبات دینے کے لئے
خرچ کرتے ہیں، ایسے باغ کی سی ہے جو اونچی جگہ پر واقع ہو اور اسے تیز بارش پہنچے تو وہ بڑھ چڑھ کر اپنا پھل لائے اور
اگر اسے تیز بارش نہ پہنچے تو تھوڑی سی بارش ہی کافی ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے۔آج دنیا میں بسنے والا ہر احمد ی جس نے احمدیت کو سمجھا ہے ، وہ اس یقین پر قائم ہے کہ احمدیت اور ہر
احمدی اُس آخری شرعی کتاب پر یقین رکھتا ہے یا احمدیت آخری شرعی کتاب پر یقین رکھتی ہے جو قرآن کریم کی
صورت میں حضرت محمد مصطفی صلی للی کم پر اتری اور اس کا ہر حکم قابل عمل ہے۔اور اس کے ہر حکم کی بجا آوری ایک
مومن کو حقیقی مومن بناتی ہے۔اور خدا کی راہ میں مالی قربانی بھی خدا تعالیٰ کے اہم حکموں میں سے ایک حکم ہے جس
کے بارے میں سورۃ بقرہ کی ابتدائی آیات میں ہی یہ فرمایا ہے کہ قرآنِ کریم متقیوں کے لئے ہدایت کا ذریعہ ہے۔اُن
کے لئے جو الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَیبِ (البقرة:4) یعنی غیب پر ایمان لانے والے ہیں۔وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ (البقرة:4) اور۔نمازوں کو قائم کرنے والے ہیں۔وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرة:4)۔اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے، اس میں سے
خرچ کرنے والے ہیں۔پس یہ تینوں باتیں متقی ہونے کے لئے اور قرآنِ کریم سے ہدایت پانے کے لئے ضروری
ہیں۔جن میں سے ایک جیسا کہ میں نے کہا، اللہ کی راہ میں خرچ کرنا ہے۔اور پھر سورۃ البقرۃ میں ہی آخر تک
متعدد جگہ قربانیوں کا اور مالی قربانیوں کا مختلف رنگ میں، مختلف حوالوں سے بیان ہوا ہے۔اور اسی طرح باقی قرآنِ
کریم میں بھی بے شمار جگہ پر رزق کی قربانی کے بارے میں ذکر آتا ہے۔پس ایک احمدی مسلمان مالی قربانی کی اہمیت
خطبات مسرور جلد نهم
2
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جنوری 2011ء
کو سمجھتا ہے اور جب اس تعلیم پر عمل کرتے ہوئے قربانیاں پیش کرنے کے بعد جب وہ بر اور است خد اتعالیٰ کے غیر
معمولی اسلوب کا مورد بنتا ہے تو اس مالی قربانی پر ایمان اور یقین اور خدا تعالیٰ کی ہستی پر یقین، اور اسلام کی سچائی پر
یقین اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت پر یقین اور پختہ ہو جاتا ہے۔یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے اس میں بھی اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کے حوالے سے ہی بات
ہو رہی ہے۔فرمایا کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے وہ لوگ ہیں جو اپنی دولت کا اظہار نہیں چاہتے ، جو کسی پر احسان
کرنے کے لئے خرچ نہیں کرتے ، جو خرچ کرنے کے بعد احسان جتانے کے لئے خرچ نہیں کرتے بلکہ خالصتا اللہ تعالیٰ
کی رضا کے حصول کے لئے خرچ کرتے ہیں۔اپنے میں سے کمزوروں کو مضبوط کرنے کے لئے خرچ کرتے ہیں۔جماعت کو مضبوط کرنے کے لئے خرچ کرتے ہیں اور اپنے ایمانوں کو مضبوط کرنے کے لئے خرچ کرتے ہیں۔اللہ
تعالیٰ کی رضا چاہنا اور اپنے نفس اور اپنے لوگوں کو ثبات دینے کی خواہش، مضبوط کرنے کی خواہش ہر شریف الطبع
اور نیک فطرت کو ہوتی ہے اور ہو سکتی ہے۔بد فطرت کو تو یہ خواہش کبھی نہیں ہو سکتی۔ایسے لوگ جو اپنی ذات سے
بالا تر ہو کے سوچتے ہیں اُن کو یہ خواہش ہوتی ہے۔پس جو اپنی ذات سے بالا ہو کر سوچتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی رضا
حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں، اُن کا خرچ کبھی دولت کے اظہار کے لئے نہیں ہو تا۔نہ احسان کرنے اور احسان
جتانے کے لئے ہوتا ہے۔اور ایسے خرچ میں صرف دولتمند ہی شامل نہیں ہوتے بلکہ غریب بھی شامل ہوتے ہیں۔غریب بھی اللہ تعالیٰ کی رضا کے خواہشمند ہوتے ہیں بلکہ عموماً دولتمندوں سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے
خواہشمند غریب لوگ ہوتے ہیں۔انبیاء کی جماعتیں جب بنتی ہیں تو ان میں بھی اکثریت غرباء کی ہوتی ہے اور اس
غربت کے باوجود اپنے بھائیوں کی مدد کر کے اُن کی خدمت کرتے ہیں اور جماعت کی بھی جو خدمت وہ کر سکتے ہیں،
جس حد تک اُن کی وسعت ہو وہ کرتے ہیں اور اسے مضبوط کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انفرادی طور پر ایک
دوسرے کو مضبوط کرنے کی اعلیٰ ترین مثال ہمیں آنحضرت صلی علیم کے صحابہ میں ہجرت مدینہ کے وقت نظر آتی
ہے کہ جب انصار نے مہاجرین کو اُن کے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے ، اُن کی مدد کرنے کے لئے بے مثال قربانی
دی۔پھر جماعتی طور پر بھی صحابہ کے ہی نمونے نظر آتے ہیں۔جب بھی کسی مہم کے لئے آنحضرت صلی
علیم کی طرف
سے چندے کی تحریک ہوئی یا کسی بھی مقصد کے لئے چندے کی تحریک ہوئی تو جو کچھ پاس ہو تا اس کا بہترین حصہ اللہ
تعالیٰ کی راہ میں دے دیتے۔اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کی تحریک امیر اور غریب دونوں کو کی ہے۔یہ تحریص ہر ایک کو دلائی ہے کہ اگر خدا کی راہ میں خرچ کرو گے تو اپنی اپنی طاقت اور حیثیت کے مطابق جو بھی کوئی
خرچ کر رہا ہو گا، اُس کی اس قربانی کے دوگنے پھل اسے ملیں گے۔غریبوں کو بھی تسلی کروا دی کہ خالص ہو کر جو
خطبات مسرور جلد نهم
3
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جنوری 2011ء
خرج اللہ تعالیٰ کے لئے ہو اور اُس کی رضا چاہتے ہوئے کیا جائے تو خدا تعالیٰ ضرور اس کا بدلہ دیتا ہے ، جس کے بارہ
میں دوسری جگہ قرآنِ کریم میں بھی بیان ہوا ہے کہ سات سو گنا یا اس سے بھی زیادہ خدا دے سکتا ہے۔یہاں یہ
کوئی شرط نہیں ہے کہ بڑی رقموں کو اور بڑی قربانیوں کو قبول کیا جائے گا بلکہ اصل قربانی کی روح ہے جسے خدا تعالیٰ
قبول کرتا ہے۔بلکہ ہر عمل کی نیت ہے جسے خدا تعالیٰ قبول کرتا ہے۔بعض اوقات یہ ہوتا ہے کہ بڑی قربانی کے
مقابلے میں بظاہر چھوٹی سی قربانی زیادہ رتبہ پاتی ہے۔ایک حدیث میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی علیم نے فرمایا کہ ایک درہم، ایک لاکھ درہم کے مقابلے میں
آج سبقت لے گیا۔صحابہ نے عرض کی کہ کس طرح؟ آپ نے فرمایا کہ ایک شخص کے پاس دو در ہم تھے۔اس نے
ایک درہم کی قربانی کر دی۔اور ایک دوسرے شخص کے پاس بے شمار دولت اور جائیداد تھی اس نے اس میں سے
ایک لاکھ درہم کی قربانی کی۔(سنن النسائى كتاب الزكاة باب جهد المقل حديث نمبر (2527
جو اس کی دولت کے مقابلے میں بہت کم تھی، گو کہ بہت بڑی رقم ہے۔پس اللہ تعالیٰ کے نزدیک قربانی کا معیار جذبہ اور نسبت کا ہے، مقدار کا نہیں۔اللہ تعالیٰ نے یہاں بھی اس
آیت میں غریبوں کی تسلی فرما دی کہ جس طرح زرخیز زمین پر تھوڑی بارش باغ کو پھلوں سے بھر دیتی ہے اسی طرح
اپنی حیثیت کے مطابق نیک نیتی سے کی گئی تھوڑی سی قربانی بھی نیک عمل کرنے والے کو اللہ تعالیٰ کے ہاں قبولیت کا
درجہ پا کر بڑی قربانی کرنے والوں کے برابر لا کھڑا کرتی ہے۔بلکہ بعض دفعہ درجہ میں بڑھا بھی دیتی ہے۔جیسا کہ
اس ایک مثال سے ثابت ہے جو میں نے پیش کی۔پھر اللہ تعالیٰ اسی آیت میں فرماتا ہے وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ (البقرہ۔266 ) کہ جو کچھ تم کرتے ہو
اللہ اُسے دیکھ رہا ہے۔یہ کہہ کر یہ واضح کر دیا کہ اللہ تعالیٰ دلوں کا حال جانتا ہے۔وہ تمہارے جذبے کو جانتا ہے۔وہ
اس روح کو جانتا ہے جس سے تم قربانی کرتے ہو۔اس لئے اللہ تعالیٰ کے ہاں جب بدلے ملتے ہیں تو دلوں کے اور
نیتوں کے عمل کے مطابق ملتے ہیں، نیتوں کے مطابق ملتے ہیں۔اللہ تعالیٰ تمہاری مالی حیثیت جانتا ہے۔تم نے
جو قربانی کی اگر اس حیثیت سے کی تو جو بھی بدلہ ملے گا اس کے مطابق ملے گا۔اس لئے قربانیوں کی قبولیت بھی اس
نیت کے مطابق اور عمل کے مطابق درجہ پاتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں بھی جب آپ مالی تحریک فرماتے تو غریب بھی اور
امیر بھی اپنی اپنی حیثیت کے مطابق مالی قربانی کرتے تھے۔آپ کے ماننے والوں کی اکثریت بھی غرباء کی تھی اور ان
کی قربانیاں بھی رقم کے لحاظ سے بہت معمولی ہوا کرتی تھیں لیکن یہ جو طل معمولی بارش بھی ہے ، ایسی فائدہ مند ہوئی
کہ اُن قربانیوں کو اتنے پھل لگے جو آج تک اُن بزرگوں کی نسلیں کھا رہی ہیں۔پس یہ اُن نسلوں کی بھی ذمہ داری
4
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جنوری 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
ہے کہ جن میں سے بعض آج بہت زیادہ حیثیت کے ہو چکے ہیں، مالی لحاظ سے بہتر ہو چکے ہیں کہ اُن کی قربانیوں کو
اب واپل تیز بارش کا نمونہ دکھانا چاہئے۔یہ صورت اختیار کرنی چاہئے تاکہ اُن کے اور ان کی نسلوں کے اعمال کے
درخت ہمیشہ سر سبز رہتے چلے جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو ایک روپیہ قربانی کرنے والے کا
ذکر بھی اپنی کتابوں میں فرمایا ہے جو معمولی قربانی تھی، جس نے مستقل اپنے اوپر لازم کر لیا تھا کہ ایک روپیہ ہر مہینہ
ادا کریں گے۔آپ کے صحابہ کے کیسے کیسے قربانی کے نمونے تھے اُن میں سے میں ایک مثال دیتا ہوں۔چوہدری عبد العزیز صاحب احمدی او جلوی پٹواری تھے۔اُن کے بارے میں قاضی محمد یوسف صاحب
پشاوری فرماتے ہیں کہ گورداسپور میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مالی قربانی کی تحریک کی۔چوہدری
عبد العزیز صاحب پٹواری خود آکر حضور علیہ السلام کی خدمت میں ایک سور و پیہ چاندی کا پیش کر کے گئے اور کہا کہ
خاکسار کے پاس یہی رقم موجود تھی جو میں لے آیا ہوں۔قاضی صاحب کہتے ہیں کہ مجھے اس پٹواری کی اس قربانی پر بڑی
حیرت ہوئی اور رشک بھی آیا کہ ایک پٹواری جس کو چھ روپے ماہانہ تنخواہ ملتی ہے اس نے کس طرح اخلاص کے ساتھ
قربانی پیش کی ہے۔قاضی صاحب پھر لکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اس کے اخلاص کے عوض اس پر بڑے فضل کئے۔یہاں یہ بھی واضح کر دوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ میں تقویٰ بہت تھا۔تقویٰ
میں بڑھے ہوئے تھے۔آپ سے جو براہ راست فیض پارہے تھے اس کی وجہ سے اُن کے تقویٰ کے معیار بہت بلند
تھے۔چوہدری صاحب بھی تقویٰ میں بڑھے ہوئے تھے۔دوسرے پٹواریوں کی طرح نہیں تھے۔ہمارے ملک میں
پٹواریوں کے بارے میں مشہور ہے کہ تنخواہ بیشک ان کی تھوڑی ہو لیکن ان کی زائد آمدنی بہت زیادہ ہو جاتی ہے جو
مختلف ذریعوں سے وہ زمینداروں سے ، چھوٹے زمینداروں سے وصول کرتے رہتے ہیں۔اور بعض ایسے بھی ہیں جو
جب ریٹائر ہوتے ہیں تو ان کے پاس دولت بھی ہوتی ہے، کئی کئی ایکڑوں کے مالک ہوتے ہیں بلکہ سو سو ایکڑوں کے
مالک بن جاتے ہیں۔مجھے یاد آیا کہ میرے ساتھ سکول میں ایک پٹواری کا لڑکا پڑھا کرتا تھا اور اس کا رہن سہن رکھ رکھاؤ،
کپڑے ایسے ہوتے تھے جو ہزاروں کمانے والا کوئی بچہ بھی نہیں رکھ سکتا۔اور خود بتاتا تھا کہ میرے باپ کی تنخواہ تو
پینتالیس روپے ہے لیکن اللہ کا بڑا فضل ہے۔گویا اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے جو معیار ہیں وہ بدل گئے ہیں۔جو ناجائز آمد
ہے وہ اللہ کا فضل بن گیا اور جو جائز آمد ہے وہ حکومت کی تنخواہ بن گئی۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
آکر ہمیں بتایا کہ صحیح اللہ کا فضل کیا ہوتا ہے۔اب یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں نہ کسی مہدی کی ضرورت ہے ، نہ مسیح کی
ضرورت ہے ، نہ مصلح کی ضرورت ہے۔اگر اس چیز کو یہ تسلیم کر لیں کہ اس کی ضرورت ہے اور ماننے والے کو مان
لیں تو تب صحیح پہچان ہو سکتی ہے کہ اللہ کا فضل کس طرح ہوتا ہے اور کیا چیز ہے؟ یہ تو احمدی کو پتہ ہے کہ خدا تعالیٰ
کی خاطر ہر قسم کی قربانی کا کرنا اور اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کا فضل کس طرح ہوتا ہے ؟ واہل ہو یا طل، تیز بارش
5
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جنوری 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
ہو یا ہلکی بارش، بڑی قربانی ہو یا تھوڑی قربانی، دولتمند ہوں یا غریب، اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر کی گئی قربانیاں دوگنے
پھل لاتی ہیں۔جیسا کہ حضرت چوہدری عبد العزیز صاحب کے بارہ میں حضرت قاضی محمد یوسف صاحب نے لکھا کہ
اللہ تعالیٰ نے اُن کے اس اخلاص کے بے انتہا پھل لگائے۔تنخواہ کے ساتھ شاید تھوڑی سی اُن کی زمین بھی ہو۔پٹواری عموماً دیہاتوں کے رہنے والے ہوتے ہیں اور کچھ نہ کچھ زمیندارہ ہوتا ہے جس کی آمد بھی ہوتی ہو گی۔اس کی
وجہ سے کچھ رقم بھی جمع کرلی ہو گی۔وہ سب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے قدموں میں لا کے رکھ دی۔ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کو کبھی پیسوں کی ضرورت نہیں ہوتی کہ اللہ تعالیٰ کو بندوں سے پیسوں
کی ضرورت ہو۔اللہ تعالیٰ جب قربانی کے لئے فرماتا ہے تو بندے کو ثواب دینے کی خاطر۔اور یہی حال اللہ تعالیٰ کے
انبیاء کا ہوتا ہے۔انہیں اس بات کی فکر نہیں ہوتی کہ جماعت کے جو اخراجات ہیں کس طرح پورے ہوں گے ؟ اللہ
تعالیٰ جب کام شروع کرواتا ہے، کسی کو بھیجتا ہے تو اس کے لئے اسباب بھی مہیا فرما دیتا ہے۔ظاہری تحریک انبیاء
ضرور کرتے ہیں اور اس کے بعد خلفاء بھی کرتے ہیں لیکن ضرورت پوری کرنے کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہوا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی یہ وعدہ ہے۔اس لئے آپ نے ایک جگہ اس بات کا اظہار بھی فرمایا
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے وعدہ فرمایا ہے کہ خرچ کے لئے رقم کہاں سے آئے گی۔آپ نے فرمایا یہ تو بہت آئے گی
لیکن اس کو دیکھ کر تم لوگ دنیا دار نہ ہو جانا۔یعنی انفرادی طور پر بھی جماعت کو خوشخبری دے دی کہ تم لوگوں کو
کشائش عطا ہو گی اور جماعتی طور پر بھی کشائش پیدا ہو گی۔پس جماعتی طور پر جو کشائش پیدا ہو تو جن کے ہاتھ میں
خرچ ہے اُن کو بھی ہمیشہ اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ہم کسی بھی قسم کا غیر ضروری خرچ نہ کریں۔ہر پیسے کو
سنبھال کے اور احتیاط سے خرچ کریں۔غریب قربانی کر رہے ہیں یا امیر قربانی کر رہے ہیں، اس کو سوچ سمجھ کر خرچ
کرنا یہ خرچ کرنے والوں کا کام ہے اور بہت اہم کام ہے تا کہ جہاں وہ خدمت دین کر رہے ہیں، خدمتِ سلسلہ کر
رہے ہیں تو ان خرچوں کو سنبھال کر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے بھی بنیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قربانی کی جو روح جماعت میں پیدا کی ہے اللہ تعالیٰ کے فضل
سے اس میں جماعت ترقی کرتی چلی جارہی ہے۔صحابہ کی قربانیوں کے نمونے نئے آنے والے بھی زندہ رکھے ہوئے
ہیں۔دنیا کے دور دراز علاقوں میں جہاں جہاں بھی جماعتیں قائم ہو رہی ہیں، غریب لوگ ہیں لیکن مالی قربانیاں بھی
کرتے ہیں۔ہلکی بارش بھی ان کی قربانیوں کو پھلوں سے لا د ر ہی ہے اور واپل کے نمونے بھی ہمیں نظر آتے ہیں۔تیز بارش کی طرح مالی قربانیوں میں ان کے ہاتھ کھلے ہوئے ہیں۔اور اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی بارش
اُن کے کاروباروں کو کئی گنا بڑھاتی چلی جارہی ہے۔اس وقت میں نے چند واقعات لئے ہیں جو آپ کے سامنے پیش
کرتا ہوں۔
خطبات مسرور جلد نهم
6
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جنوری 2011ء
مثلاً انڈیا سے وہاں کے ناظم وقف جدید لکھتے ہیں کہ گزشتہ سال 2010ء میں گجرات کے دورے پر گیا تو
وہاں گاندھی دھام ایک جگہ ہے اس کے ایک دوست کے پاس جب وقف جدید کا چندہ لینے گیا تو ان کا چندہ وقف
جدید اس وقت تیرہ ہزار روپے تھا۔کہتے ہیں کہ میں ان کے مالی حالات جانتا تھا۔میں نے انہیں تحریک کی کہ اللہ
تعالیٰ نے آپ کو بہت نوازا ہے۔آپ اپنا وعدہ پچاس ہزار روپے کر دیں۔موصوف نے اسی وقت پچپن ہزار روپے کا
چیک کاٹ کر دے دیا اور کہا کہ دعا کریں میرا ایک کاروبار ہے اس میں میرے اکیس لاکھ روپے پھنسے ہوئے ہیں جو
ملنے کی امید نہیں بن رہی۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ایسا فضل فرمایا کہ دو چار دن کے بعد ہی اُن کی جوڑ کی ہوئی رقم تھی وہ
اکیس لاکھ روپیہ ان لوگوں نے خود آکر ان کو دے دیا۔اسی طرح ہمارے انسپکٹر وقف جدید ہیں، وہ کہتے ہیں کو ئمبٹور جماعت میں تامل ناڈو میں ایک مخلص
دوست جنہوں نے دس سال پہلے بیعت کی تھی۔جب انہیں وقف جدید کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور ان کو کہا کہ
آپ تیس ہزار روپے اپنا وعدہ لکھوائیں کیونکہ آپ کی آمد کافی ہے۔انہوں نے کہا مولوی صاحب! میں نے آپ کی
باتیں سن لی ہیں۔میں تیس ہزار نہیں بلکہ پچاس ہزار روپے کا وعدہ لکھواتا ہوں۔اس پر کہتے ہیں میں نے اُن سے کہا
کہ یہ شاید آپ کی طاقت سے بڑھ کر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی خاطر جو دینا ہے تو پھر آپ کو اس سے کیا؟
مجھے پتہ ہے کتنی میری طاقت ہے اور اللہ تعالیٰ کس طرح نوازتا ہے۔رمضان کے مہینے میں پھر انہوں نے اپنا وعدہ
پورا کر دیا اور کہتے ہیں میری آمد اب اتنی بڑھ گئی ہے کہ اس سال کے لئے انہوں نے تحریک جدید اور وقف جدید
دونوں کا اپنا وعدہ ایک ایک لاکھ روپیہ لکھوایا ہے۔پھر صوبہ بنگال کے انسپکٹر وقف جدید شیخ محمد داؤد ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ایک نواحمدی ہیں جو مدرسہ میں
پڑھاتے تھے۔اس کے بعد پھر انہوں نے معلم کی ٹریننگ لی اور پانچ سو روپیہ چندہ دیتے تھے۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ
نے ان پر فضل فرمایا۔اب ان
کا پانچ ہزار روپیہ چندہ ہے۔وہ کہتے ہیں کہ جب میں غیر احمدی تھا تو لوگوں کے
دروازے پر جا کر کھانا کھاتا تھا اور اب بیعت کرنے کے بعد چندے کی برکت سے لوگ میرے دستر خوان پر کھاتے
ہیں۔پہلے جائیداد نہیں تھی اور اب جائیداد بھی بن گئی ہے۔پھر تامل ناڈو کی جماعت کو ئمبٹور کی جو اکثریت ہے وہ نو احمدیوں کی ہے جس میں زیادہ تر احباب جماعت
نے دس سے پندرہ سال قبل بیعت کی تھی۔سو اس میں سے اللہ کے فضل سے پچاس فیصد جو زیادہ کمانے والے ہیں وہ
اب تک موصی بن چکے ہیں۔چند سال پہلے ایک شخص نے بیعت کی اور اللہ تعالیٰ نے ان کو توفیق دی کہ چندے میں
غیر معمولی اضافہ کیا۔اور وہ کہتے ہیں کہ اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے میرے کاروبار میں اضافہ کر دیا ہے اور میرے
غیر از جماعت رشتے دار حیران ہیں کہ تمہارے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آرہا ہے۔میں ان کو یہی کہتا ہوں جو بھی ہے
اللہ تعالیٰ کا فضل اور احمدیت کی برکت ہے۔یہ تو میں نے انڈیا کے حالات بتائے ہیں۔
7
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07 جنوری 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
افریقہ میں وہاں کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کا قربانی کرنے کا کیا جذبہ ہے ، یہ دیکھیں۔گیمبیا کے امیر صاحب لکھتے ہیں کہ ہمارے ایک بھائی فوڈے با کولی(Fodayba Colley) ایک
غریب آدمی ہیں، جب انہیں وقف جدید کے چندے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے بتایا کہ تنگدستی کی وجہ سے وہ تو
فاقوں سے ہیں۔تین دن بعد یہ دوست مشن ہاؤس آئے اور پچاس ڈلاسی دیئے اور کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ برکت کی
خاطر میرا نام بھی چندہ ادا کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہو جائے۔یعنی فاقے کی نوبت بھی ہے لیکن اس کے
باوجو د چندہ دینے کی خواہش ہے کہ کہیں میں محروم نہ رہ جاؤں۔یہ عجیب جذبہ ہے۔پھر ایک اور صاحب تھے ،انہوں نے بھی اسی طرح کہا کہ میں بہت غریب ہوں، ضرورت مند ہوں،
میرے پاس کچھ نہیں لیکن سو (100) ڈلاسی دیئے۔جماعت بین کے امیر صاحب لکھتے ہیں کہ ایک نو مبائع جماعت اوراکامے(Awrakame) کے جنرل
سیکرٹری لطیفو لا میدی صاحب کچھ عرصے سے بیروزگاری کے حوالے سے بہت پریشان تھے۔محنت مزدوری اور
کاروبار ڈھونڈنے کے سلسلے میں نائیجیریا بھی گئے لیکن کچھ نہ بنا اور پریشان ہی واپس لوٹے۔اب وقف جدید کے
آخری دوماہ نومبر، دسمبر رہ گئے تھے اور یہ اس چندے میں بقایا دار تھے۔انہیں جب وقف جدید کا چندہ دینے کا کہا گیا
اور بتایا گیا کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں مشکل حالات میں خرچ کرنے والوں کے لئے بھی خاص انعامات ہوتے ہیں تو یہ
اگلے دن چندے کی رقم لے کر آگئے اور کہنے لگے کہ جب سارا گھر قرض لے کر کھا رہا ہے تو کیوں نہ خدا کی راہ میں
بھی خرچ کے لئے قرض اٹھالیا جائے۔شاید اللہ ہمارے دن موڑ دے۔تو اللہ تعالیٰ کا فضل اس طرح نازل ہوا کہ چندہ
دینے کے تیسرے دن انہیں ایک خاصے امیر گھرانے میں ملازمت مل گئی اور اتنی اچھی تنخواہ ملی کہ دوماہ میں ان کے
تمام قرضے بھی اتر گئے۔انہوں نے ایک موٹر سائیکل بھی خرید لی اور اب ہر جگہ کہتے ہیں کہ یہ میرے چندے کی
برکت ہے۔بین میں ہی جماعت اور ا کامے (Awrakame) جو (نام) پہلے بتایا تھا۔وہاں معلم صاحب چندہ لینے کے
لئے گئے۔اس علاقہ کے بہت سے لوگوں نے جو جگہ ہے اور اکا مے“ (Awrakame) اس کے صدر جماعت کے
پیسے دینے تھے۔اور یہ بہت بڑی رقم بنتی تھی۔مگر کافی عرصے سے ادھار لینے والے رقمیں نہیں دے رہے تھے جس
کی وجہ سے صدر صاحب اور ان کے گھر کے بعض افراد نے اپنا وقف جدید کا مکمل چندہ ادا نہیں کیا۔معلم صاحب
نے صدر اور ان کے گھر والوں کو سمجھایا کہ دیکھو وعدہ ایک قرض ہے۔جب تم لوگ خدا کا قرض ادا کرنے کے لئے
پس و پیش کرتے ہو تو دوسرے لوگ تمہارا قرض ادا کرنے کے لئے کیوں نہ پس و پیش کریں۔یہ بات ان کی سمجھ میں
آگئی اور انہوں نے فوراً اپنا وقف جدید میں سارے گھر کا چندہ بے باق کیا اور کہتے ہیں کہ لو معلم صاحب، میں نے تو
خطبات مسرور جلد نهم
8
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جنوری 2011ء
خدا کا ادھار چکا دیا۔اور اللہ تعالیٰ نے بھی اس طرح اپنا فضل فرمایا کہ ہفتے کے اندر اندر جن لوگوں نے ان کے پیسے
دینے تھے وہ سب آئے اور ان کی رقمیں واپس کر گئے۔اب انہوں نے ایک ایکڑ زمین خریدی ہے جس میں سے
آدھی چار کنال جگہ مسجد کے لئے جماعت کو دی ہے۔مبلغ نائیجیر یا بیان کرتے ہیں کہ لو کوجہ جماعت کی ایک خاتون اسوت حبیب (Aswat Habib) صاحبہ
بتاتی ہیں کہ میں اپنے گھر میں کپڑوں کی ، گارمنٹس کی دکان چلاتی ہوں، لیکن اب میرے شوہر نے سکول کھولا ہے
جس کی وجہ سے میر از یادہ وقت سکول کے کاموں میں گزرتا ہے۔اور سکول بھی گھر سے دور ہے جس کی وجہ سے
دکان کے کام میں آمدنی کم رہی۔یہ بات میرے لئے پریشان کن تھی۔ایک دن مربی صاحب نے چندہ وقف جدید
میں قربانی کی تحریک کی اور مجھ سے جتنا ہو سکتا تھا میں نے اس میں ادا کر دیا۔اُسی دن چند گھنٹوں کے بعد جب میں
نے اپنی گارمنٹس کی دکان کھولی تو چند گھنٹوں میں اتنی سیل ہوئی جو پہلے ہفتوں میں نہیں ہوتی تھی۔یہ صرف خدا کی
راہ میں چندہ دینے کی برکت ہے جس نے مجھے اتنانوازا۔وڈ گور یجن کے مبلغ لکھتے ہیں جیالو سیکو (Diallo Seko) صاحب جو یہاں کے گاؤں کے رہنے والے
ہیں۔انہوں نے گزشتہ سال بیعت کی ہے اور بیعت کے بعد انہوں نے فوراً چندہ دینا شروع کر دیا اور اس چندے کی
برکت سے اللہ تعالیٰ نے اس مخلص نو مبائع کو ایسی برکت سے نوازا کہ اس کی فصل اسی سال گزشتہ سال کی نسبت
دو گنا ہو گئی۔اور اب انہوں نے وقف جدید میں دوبارہ اناج کی صورت میں چندہ دیا ہے۔امیر صاحب برکینا فاسو لکھتے ہیں کہ گاوا ریجن (Gava Region) کے صدر جماعت ہیما یوسف
(Hema Yousaf) صاحب بتاتے ہیں کہ ایک روز جیب میں صرف تین ہزار فرانک تھے۔اہلیہ نے کہا کہ گھر
میں پکانے کو کچھ نہیں ہے لا کر دیں۔کہتے ہیں کہ اسی اثناء میں میں پیسے لے کر مشن ہاؤس گیا تو وہاں مربی صاحب نے
چندے کے وعدے کے متعلق یاد دہانی کروائی کہ آپ کا وقف جدید کا چندہ رہتا ہے۔خاکسار نے یہی سمجھا کہ آج میرا
امتحان ہے۔میں نے اسی وقت یہ تہیہ کیا کہ چندہ ہی دوں گا اور فوراً تین ہزار فرانک کی رسید کٹوالی اور اللہ تعالیٰ کو
میری حقیر قربانی بہت پسند آئی۔اسی روز میرے کام کے سلسلے میں ایک شخص گھر آیا اور تین لاکھ فرانک نقد دے کر
کہنے لگا کہ میرا آرڈر بک کر لیں اور یہ رقم ایڈوانس کے طور پر رکھ لیں۔بقیہ کام مکمل ہو گا تو ادا کروں گا۔یوسف
صاحب بیان کرتے ہیں کہ اس روز سے میرا اللہ تعالیٰ پر تو کل بہت بڑھ گیا ہے۔خصوصاً مالی مشکلات تو بالکل ختم ہو
گئی ہیں۔بنفورا (Banfora) ریجن کے مبلغ لکھتے ہیں کہ ایک دوست سوا دو گو (Sawadogo)صاحب چار
سال قبل احمدی ہوئے تھے اور آہستہ آہستہ اخلاص میں ترقی کی اور چندے ادا کرنے شروع کئے۔ایک روز بیان
کرنے لگے کہ سب سے پہلے چندوں کے نظام میں شامل ہو جائیں کیونکہ اس کی بیشمار برکات ہیں اور اس کا ثبوت میری
اپنی ذات ہے۔کیونکہ احمدیت میں داخل ہونے سے قبل اور چندوں کی ادائیگی سے قبل میں اکثر لوگوں سے قرض
خطبات مسرور جلد نهم
9
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07 جنوری 2011ء
اور ادھار لیتا تھا۔مگر آج اللہ تعالیٰ نے میری حالت کو یکسر بدل دیا ہے اور چندہ ادا کرنے کی برکت سے میں اس قابل
ہوا ہوں کہ لوگوں کو ادھار رقوم دیتا ہوں۔پہلے لوگ میرے در پر مجھ سے اپنی رقوم لینے آتے تھے مگر آج امام
مہدی علیہ السلام کی برکت سے لوگ میرے در پر مددمانگنے آتے ہیں۔نائیجر ، ایک غریب اور پسماندہ ملک ہے، ان لوگوں کو لینے کی عادت تو ہے، دینے کی نہیں۔لیکن خدا
تعالیٰ کا خاص فضل ہے کہ جہاں بھی تبلیغ کی جاتی ہے وہاں مالی قربانی کے نظام کے بارہ میں بتایا جاتا ہے جس کے نتیجہ
میں لوگ مالی قربانی کی طرف توجہ کر رہے ہیں۔کئی دیہات ایسے ہیں جہاں پہلی دفعہ تبلیغ کی اور انہوں نے پہلے ہی
دن کچھ نہ کچھ چندہ دیا۔مبلغ لکھتے ہیں کہ امسال خدا تعالیٰ کے فضل سے وقف جدید کی مالی قربانی میں نائیجر کی سو فیصد جماعتیں
شامل ہو چکی ہیں۔اور گزشتہ سال وقف جدید میں شاملین کی تعداد ایک ہزار چار سو اٹھہتر تھی جبکہ امسال یہ تعداد
بڑھ کے سترہ ہزار سات سوچھ ہے۔یعنی وقف جدید میں سولہ ہزار دو سو اٹھائیس (16,228) نومبائعین کا اضافہ
ہوا ہے۔افریقہ میں صرف چندہ ہی نہیں بلکہ وہاں کے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت بڑھ کر دوسری مالی
قربانیاں کرنے کی بھی توفیق مل رہی ہے۔لیگوس کے ایک مخلص احمدی ہیں الحاجی ابراہیم الحسن، انہوں نے اپنا نیا گھر بنایا اور اس سے ملحق ایک مسجد
اور تین فلیٹ پر مبنی ایک عمارت بنائی۔مسجد کے بارہ میں ان کا ارادہ تھا کہ وہ اس کو جماعت کے حوالہ کر دیں گے۔کہتے ہیں کہ ابھی میں اپنے اس نئے گھر میں شفٹ نہیں ہوا تھا کہ ایک رات خواب میں دیکھا کہ حضرت خلیفتہ المسیح
الاول میرے اس نئے گھر میں تشریف لائے ہیں اور آپ کے بعد خلیفہ ثانی اور خلیفہ ثالث اور حضرت خلیفۃ المسیح
الرابع اور خلیفہ خامس سب تشریف لائے اور سب سے آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف
لائے۔آمد کے بعد حضور علیہ السلام فرماتے ہیں کہ یہی اس گھر کے افتتاح کی تقریب ہے اور کوئی افتتاح کی تقریب
نہیں ہو گی۔اس کے بعد مسجد سے ملحق عمارت جس میں تین فلیٹس بنائے تھے اُن میں سے ایک فلیٹ میں آپ علیہ سلام
تشریف لے گئے اور فرمایا کہ یہ بھی مسجد کے ساتھ ہی جماعت کو دے دیں۔کہتے ہیں کہ اس کے بعد میری آنکھ کھل
گئی اور میں نے ارادہ کر لیا کہ فلیٹ بھی مسجد کے ساتھ ہی جماعت کو بطور مشن ہاؤس دے دوں گا۔چنانچہ انہوں نے
یہ مسجد اور سارے فلیٹس بطور مشن ہاؤس جماعت کو دے دیئے ہیں جس کی کل مالیت نوے ہزار پاؤنڈ بنتی ہے۔ٹوگو کے مبلغ لکھتے ہیں کہ نوچے ریجن کے ایک گاؤں میں جہاں کچھ عرصہ قبل احمدیت کا نفوذ ہوا تھا
چندے کا آغاز ایک عجیب واقعہ سے ہو ا۔مخالفین وہاں پر بہت سا سامان اور پیسے لے کر گئے کہ ان کو دے کر احمدیت
سے الگ کیا جائے۔یہ ایک غریب گاؤں ہے اور لوگ کھیتی باڑی کرتے ہیں۔مخالفین نے ان سے کہا کہ ہم آپ کے
لئے پیسے لے کر آئے ہیں جبکہ احمدی آپ سے چندہ مانگتے ہیں اور یہ سارے پیسے اکٹھے کر کے ان سے کاروبار کرتے
خطبات مسرور جلد نهم
10
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07 جنوری 2011ء
ہیں۔گاؤں والوں نے جواب دیا کہ تم لوگ جھوٹ بولتے ہو۔تم ہمیں پیسے دینے آئے ہو تا کہ ہم ایمان سے ہٹ
جائیں ؟ اور احمدی ہم سے چندہ مانگتے ہیں تاکہ ہمارے ایمان مضبوط ہوں۔اور پھر وہ ہمیں قرآن کی تعلیم بتاتے ہیں
کہ ہر مسلمان کو خدا کی راہ میں کچھ نہ کچھ خرچ کرنا چاہئے اور ہم جانتے ہیں کہ احمدی اس چندے سے اسلام کی
خدمت کرتے ہیں۔کھا پی نہیں جاتے یا کاروبار نہیں کرتے۔ہم بے شک غریب ہیں اور آپ کی رقم ہماری
ضروریات پوری کر سکتی ہے لیکن جو تھوڑا بہت ہمارے پاس ہے ہم خدا کی راہ میں دینا پسند کریں گے۔اس طرح وہ
چندہ کے نظام میں شامل ہوئے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج تک چندے کے نظام میں شامل ہیں۔-
پس یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ہر قسم کی قربانیاں کر رہے ہیں۔تھوڑی قربانی بھی
ہے۔بڑی قربانی بھی ہے۔اور اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کے مطابق ان کے پھلوں کو دوگنا کرتا چلا جا رہا ہے۔مالی
قربانیوں کی ایک روح جیسا کہ ہم نے دیکھا جماعت میں نہ صرف قائم ہے بلکہ بڑھتی چلی جارہی ہے۔نئے ہونے
والے احمدی بھی اس میں بڑھتے چلے جارہے ہیں۔وقف جدید کا چندہ جو پہلے صرف پاکستان کے احمدیوں کے لئے ہی خیال کیا جاتا تھا۔یعنی اس قربانی میں
صرف پاکستانی احمد کی ہی شامل ہوتے تھے۔پھر خلافت رابعہ میں یہ پوری دنیا کے لئے عام کر دیا گیا۔امیر ممالک سے
یعنی مغربی ممالک سے اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک سے وقف جدید کا چندہ لینے کا بڑا مقصد یہ تھا کہ انڈیا اور افریقہ
کے بعض ممالک جن کے اخراجات بڑھ رہے ہیں اور جماعتوں کی اکثریت بھی نو مبائعین کی ہے جنہیں ابھی مالی نظام
کا صحیح طرح پتہ نہیں اُن پر ہی رقم خرچ کی جائے۔ان کی ضروریات پوری کی جائیں۔مساجد کی تعمیر ہے اور دوسرے
اخراجات ہیں۔لیکن آپ نے دیکھا جو میں نے واقعات بیان کئے ہیں کہ اب نو مبائعین خود بھی کس طرح قربانیوں
میں بڑھ رہے ہیں۔اور ان کے خود قربانیوں میں بڑھنے سے وہاں کی ضروریات کچھ حد تک پوری ہو رہی ہیں لیکن
ساتھ ساتھ نئے مشن بھی کھل رہے ہیں۔اس لئے امیر ممالک سے یا مغربی ممالک سے جو وقف جدید کا چندہ لیا جاتا
ہے وہ دوسرے نئے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا جہاں اور مزید ضروریات بڑھ رہی ہیں، مساجد بن رہی ہیں، مشن
ہاؤسز بن رہے ہیں، لٹریچر چھپ رہا ہے۔یہ قربانیاں جو مغربی ممالک کے احمدی کر رہے ہیں جہاں ان کو اپنے ملک
میں جماعتی پروجیکٹس کو اور کاموں کو آگے بڑھانے میں وسعت دینے میں کام آرہی ہیں وہاں غریب ممالک میں
احمدیت کی ترقی میں بھی یہ محمد بن رہی ہیں۔اور یوں امیر ممالک کے قربانی کرنے والے لوگ بھی انفرادی طور پر
بھی جو معمولی قربانی کر رہے ہیں بحیثیت جماعت ان کی قربانی تیز بارش کے نتائج پیدا کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ
اسے قبول فرما تار ہے۔جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ یکم جنوری سے وقف جدید کا سال شروع ہو تا ہے اور جو مثالیں میں نے دیں وہ
زیادہ تر وقف جدید کی ہیں۔واضح ہے کہ آج کے خطبہ میں وقف جدید کانٹے سال کا اعلان کیا جائے گا۔اور گزشتہ
11
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جنوری 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
سال کے کچھ اعداد و شمار پیش کئے جائیں گے۔اللہ کے فضل سے وقف جدید کا یہ تریپنواں (53واں) سال ہے جو
31 دسمبر کو ختم ہوا ہے۔الحمد للہ اس سال میں اللہ تعالیٰ کے بڑے فضل ہوئے، اور وقف جدید میں جماعت کو
اکتالیس لاکھ تر اسی ہزار پاؤنڈ سے اوپر کی قربانی پیش کرنے کی توفیق ملی اور گزشتہ سال کے مقابلہ میں یہ قربانی اللہ
کے فضل سے چھ لاکھ چونسٹھ ہزار سے زائد ہے۔اور اس میں قربانی کے لحاظ سے حسب معمول وحسب سابق
پاکستان تو پہلے نمبر پر ہی ہے۔اس کے بعد امریکہ ہے اور پھر UK ہے۔پھر جرمنی ہے۔UK نے بھی اللہ تعالیٰ کے
فضل سے گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ پاؤنڈ کا اضافہ کیا ہے۔اور جرمنی نے بھی اس دفعہ تو UK سے وقف
جدید میں اوپر آنے کے لئے پوری کوشش کی ہے اور دو لاکھ یورو سے زیادہ وصولی کی ہے لیکن پوزیشن گزشتہ سال
والی ہے۔پھر کینیڈا ہے۔پھر انڈیا ہے۔پھر آسٹریلیا ہے۔آسٹریلیا کی ایک پوزیشن اوپر آگئی ہے۔انڈو نیشیا ہے،
بیلجیئم ہے اور دسویں نمبر پر سوئٹزر لینڈ ہے۔اور مقامی کرنسی کے لحاظ سے ، گزشتہ سال کے مقابلے پر زیادہ وصولی کرنے والی پانچ جماعتیں۔نمبر ایک
جرمنی ہے جس نے تینتیس فیصد اضافہ کیا ہے۔پھر بھارت نمبر دو پہ ہے۔پھر امریکہ ہے، پھر آسٹریلیا ہے۔پھر
بیلجیئم ہے۔نیچے سوئٹزرلینڈ ہے اڑتالیس پاؤنڈ ، پھر آئر لینڈ ہے، پھر UK ہے۔پھر جاپان ہے۔فرانس، کینیڈا، سپین وغیرہ نے
بھی کافی کوشش کی ہے۔افریقہ میں وصولی کے لحاظ سے پہلی پانچ جماعتوں میں گھانا ہے۔نائیجیریا ہے۔پھر ماریشس۔چوتھے نمبر پر برکینا فاسو اور پانچویں پر بین ہے۔فی کس ادا ئیگی کے لحاظ سے امریکہ پہلے نمبر پر ہے جن کا اکاسی(81) پاؤنڈ سے اوپر فی کس چندہ ہے۔پھر
اس سال وقف جدید کا چندہ ادا کرنے والوں کی تعداد میں پچیس ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔اس طرح مجموعی
تعداد چھ لاکھ سے اوپر ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا نائیجر نے اس دفعہ کوشش کی ہے تو انہوں نے حالانکہ چھوٹی سی
جماعت ہے اور بالکل نئی جماعت ہے، سولہ ہزار شاملین کا اضافہ کر لیا ہے۔اگر افریقہ کی باقی جماعتیں کوشش کریں
تو یہ اضافہ بہت زیادہ ہو سکتا ہے۔گھانا اور نائیجیریا کو تو میں اگلے سال کے لئے کہتا ہوں کہ کم از کم اضافی ٹارگٹ جو
ہے وہ پچاس ہزار افراد کار کھیں۔اور ان کی گنجائش ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہو سکتا ہے۔پھر پاکستان کے جو نتائج ہیں اس کے لحاظ سے اول لاہور ہے۔کراچی ہے اور ربوہ ہے ، اور ربوہ اور کراچی کا
اتنا معمولی فرق ہے کہ اگر ربوہ کو پہلے پتہ ہو تا تو شاید کوئی ایک آدمی ادا کر دیتا۔شاید چار پانچ ہزار روپے کا فرق ہے۔بالغان میں دس اضلاع۔سیالکوٹ، راولپنڈی، فیصل آباد، اسلام آباد، شیخو پوره، گوجرانوالہ، سرگودھا،
ملتان،
گجرات اور عمر کوٹ ہیں۔اطفال میں اول لاہور۔دوم کراچی۔سوم ربوہ ہے۔اطفال کے پہلے دس اضلاع سیالکوٹ ، راولپنڈی،
اسلام آباد، شیخوپورہ، فیصل آباد، گوجرانواله، نارووال، گجرات، عمر کوٹ اور دسویں نمبر پر حیدر آباد۔
خطبات مسرور جلد نهم
بوسٹن ہیں۔12
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جنوری 2011ء
امریکہ کی پہلی پانچ جماعتیں۔لاس اینجلیں، ان لینڈ ایمپائر ، سیلیکون ویلی، ڈیٹرائٹ، شکاگو ویسٹ اور
برطانیہ کی پہلی دس جماعتیں۔ووسٹر پارک، مسجد فضل، رینیز پارک، برمنگھم ویسٹ ، ویسٹ ہل، بریڈ فورڈ
نارتھ ، بیکسلے اینڈ گرین وچ، چیم ، مسجد ویسٹ اور دولور ہیمپٹن۔اور وصولی کے لحاظ سے برطانیہ کے ریجن ہیں ، مڈلینڈ ریجن ، ساؤتھ ریجن، لنڈن ریجن ، مڈل سیکس ریجن،
اسلام آبادر بجن۔جرمنی کی پانچ جماعتیں ہیں۔ہیمبرگ، فرینکفرٹ، گروس گیر اؤ، ویز بادن اور ڈار مسٹڈ
وصولی کے لحاظ سے جرمنی کی نمایاں جماعتیں ہیں۔روڈر مارک، نوئے ایس، بروخسال، مور فیلڈن
جر من خود ہی ان شہروں کا تلفظ درست کر لیں) روڈس ہائیم، مهدی آباد، بر یمن، نیدر روڈن، وال ڈورف ، وائن
گارٹن۔کینیڈا نے دفتر اطفال اور بالغان علیحدہ کیا ہوا ہے۔باقی ممالک جہاں نظام اچھی طرح establish ہو چکا
ہے اُن کو بھی میں نے کہا تھا یہ قائم کریں لیکن جرمنی اور امریکہ اور برطانیہ اس بارہ میں کوشش نہیں کر سکے کہ
اطفال اور خدام کو علیحدہ علیحدہ کر سکیں، لیکن کینیڈا بہر حال رکھتا ہے۔اس لحاظ سے پاکستان کے بعد فی الحال کینیڈا
ہے جس نے علیحدہ ریکارڈ رکھا ہوا ہے۔اس چندہ بالغان میں مار کھم، پیس ولیج ساؤتھ ، ویسٹن از لنگٹن، کیلگری
ساؤتھ ، ووڈ برج۔کینیڈا میں دفتر اطفال کی جماعتیں ہیں، ویسٹرن ساؤتھ ، ویسٹرن نارتھ ویسٹ ، ویسٹن ، از نه
مار کھم ، پیس و پیچ ساؤ تھے۔لنگٹن،
انڈیا کی جماعتیں کیرالہ ، جموں کشمیر ، تامل ناڈو، آندھرا پردیش، ویسٹ بنگال، کرناٹکہ ، اڑیسہ ، پنجاب،
اتر پردیش، راجستھان، دہلی ہیں۔پہلے میں نے صوبے بیان کئے تھے اور اب جماعتیں ہیں اور ان کی نمایاں جماعتیں کالی کٹ، کینا نور
ٹاؤن، حیدرآباد، قادیان، چنائی، کلکتہ، کیرولائی، بنگلور، پنج گاڑی، کمبٹور ، آسنور ہیں۔اللہ تعالیٰ اس نئے سال میں قربانی کرنے والوں کی توفیق کو بھی بڑھائے۔جنہوں نے گزشتہ سالوں میں
قربانیاں کی ہیں ان کے اموال و نفوس میں بے انتہا برکت ڈالے اور پہلے سے بڑھ کر یہ قربانیاں کرتے چلے جانے
والے ہوں۔اور آئندہ بھی ہم جماعت کا ہر قدم ترقی پر دیکھنے والے ہوں۔انشاء اللہ تعالی۔ایک افسوسناک اطلاع ہے۔جرمنی کے مکرم ہدایت اللہ ہیوبش صاحب 4 جنوری کو منگل کے دن وفات
پاگئے تھے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔آپ کی پیدائش 1946ء کی تھی۔اس لحاظ سے تقریباً چونسٹھ سال یا پینسٹھ
سال عمر بنتی ہے، اگر شروع میں تھی تو پینسٹھ سال ، ہاں پینسٹھ سال تقریباً۔اور فرینکفورٹ میں ان کی تعلیم ہوئی۔
13
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جنوری 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
1974ء میں ان کی شادی ماریشس کی ایک خاتون سے ہوئی جن سے ایک بیٹی ہیں۔ان کی یہ اہلیہ 1989ء میں وفات
پاگئی تھیں۔پھر ان کی دوسری شادی قادیان میں سعید احمد درویش مہار صاحب کی بیٹی سے ہوئی جن سے ان کے تین
بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔بڑے مخلص اور فدائی احمدی تھے۔کہتے ہیں کہ میں نے اسلام قبول کس طرح کیا ؟ اس کا واقعہ
بیان کرتے ہیں کہ ایک دن اپنی والدہ کے گھر بیٹھا ہوا تھا کہ ایک سفید روشنی کندھے کے اوپر سے نکل کر کتابوں کی
الماری کی طرف جاتی ہوئی نظر آئی جس میں سینکڑوں کتابیں ترتیب سے پڑی ہوئی تھیں۔وہ روشنی ایک کتاب پر
آکر رُک گئی۔آپ نے جب اٹھا کر اس کتاب کو دیکھا تو وہ جرمن ترجمہ قرآن تھا۔آپ قرآنِ کریم کو اپنے ہاتھوں
میں لے کر پڑھنے لگے اور قرآن میں کچھ حصہ پڑھنے کے ساتھ ہی آپ کو یقین ہو گیا کہ خدا تعالیٰ اپنی کتاب کے
ذریعے بول رہا ہے۔اور یہ کتاب سچی ہے اور مجھے اسے قبول کر لینا چاہیئے۔چنانچہ اسلام قبول کر لیا۔یہ خیال آتے ہی
پھر اس کے بعد مسجد کی تلاش شروع کر دی اور مسجد نور کا ان کو پتہ لگ گیا۔اس طرح جماعت سے رابطہ ہوا اور مبلغ
سلسلہ مکرم مسعود جہلمی صاحب مرحوم سے تعلقات ہوئے۔انہوں نے بڑی محبت و شفقت سے ان کو اسلام اور
احمدیت کا تعارف کروایا۔1969ء میں یہ بیعت کر کے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔حضرت خلیفۃ المسیح
الثالث " نے آپ کا نام ہدایت اللہ رکھا۔1970ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالث "جب فرینکفورٹ تشریف لے گئے
تھے تو وہاں آپ کی حضور سے ملاقات ہوئی۔امیر صاحب جرمنی بھی ان کے ذریعہ سے ہی احمدی ہوئے کیونکہ
انہوں نے ان کو کافی تبلیغ کی۔کیونکہ وہ حق کی تلاش میں قادیان میں گئے تھے اور وہاں یہ بھی جرمن تھے اس لئے
انہوں نے ان کو ساتھ لے کر سارا قادیان پھر ایا اور تبلیغ کی۔ہمیشہ یہ مترجم کے طور پر اور خلفاء کے مترجم کے طور
پر خدمات سر انجام دیتے رہے۔بڑے درویش صفت اور نیک اور مخلص انسان تھے۔خدا پر تو کل انتہا کو پہنچا ہوا تھا۔یعنی ایسے تھے جو بعد میں آئے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ تو کل اور ایمان اور یقین اور وفا اور محبت اور اخلاص میں وہ
بہتوں سے آگے بڑھ گئے۔خلافت احمدیہ سے ان کو عشق تھا۔وفا کا تعلق تھا۔یعنی کسی بھی معاملے میں ذرہ بھر بھی
اختلاف نہیں کرنا چاہتے تھے۔اگر ایم۔ٹی۔اے پر خطبہ وغیرہ آ رہا ہو تا یا کوئی پروگرام خلیفہ وقت کا آرہا ہوتا تو
فوری طور پر بچوں کو چپ کر ا دیتے اور خاموشی سے سننے کا کہتے اور خود بھی سنتے۔نمازوں میں انہماک انتہا کو تھا۔تہجد
گزار ، نوافل پڑھنے والے۔مجھے یاد ہے گزشتہ سال میں نے وہاں جرمنی میں ایک دن کی ایک شوری بلائی تھی۔جرمن زبان میں جماعت کی طرف سے ہی ایک رسالہ وہاں شائع ہو اتھا لیکن اس میں کچھ ایسا مواد تھا جس سے بعض
لوگوں کو تحفظات تھے۔بہر حال اس میں اس بارے میں ڈسکشن ہو رہی تھی اور مجھے وہ تحفظات صحیح لگ رہے تھے۔حالا نکہ ہدایت اللہ صاحب کا اس رسالے میں بڑا رول تھا اور ان کی خواہش تھی اور ان کے کچھ ان کی بچیوں کے بھی
مضامین بھی اس میں تھے۔بعض دوسروں نے تو اس رسالہ کے حق میں بول کے اس کے مضامین کو Justify
کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ہدایت اللہ صاحب کھڑے ہوئے اور پہلی بات انہوں نے یہی کی کہ جن غلطیوں کی
نشاند ہی آپ کر رہے ہیں بالکل صحیح ہے اور میں اس کے لئے معذرت چاہتا ہوں اور بہتر یہی ہے کہ اس پر غور کیا
خطبات مسرور جلد نهم
14
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07 جنوری 2011ء
جائے۔کوئی چوں چرا نہیں تھی کہ یہ ہونا چاہئے ، وہ ہونا چاہئے۔یا کسی بھی قسم کی تجویز نہیں دی کہ میں اب کیا کہتا
ہوں۔simple اعتراف تھا کہ ہمارے سے غلطی ہوئی ہے اور ہم معافی چاہتے ہیں۔تو یہ ان کے اندر روح
تھی۔اس ایک سال میں بڑی عید وہاں کی تو خاص طور پر بڑا زور دے کے مجھے اپنے گھر بلایا اور پھر اپنے گھر کا ہر کمرہ
دکھایا، اپنی لائبریری دکھائی اور سارا گھر تو خوش تھا ہی، ان کی جو خوشی تھی جو باقیوں سے ان کو ممتاز کر رہی تھی وہ
دیکھنے والی تھی۔خدمت دین کی اللہ تعالیٰ نے ان کو بڑی توفیق عطا فرمائی ہے۔جرمن زبان میں اسلام کے بارے میں
کافی کتب لکھی ہیں۔میڈیا کے ساتھ ان کا بڑا گہرا تعلق تھا۔سوال و جواب کی بہت ساری مختلف مجلسیں غیروں میں جا
کے میڈیا پر کرتے تھے۔جماعت جرمنی کے پریس سیکرٹری کے طور پر بھی آپ کو لمبا عرصہ خدمت کی توفیق ملی۔ایک صاحب علم شخصیت تھے اور ہر طرح سے کہنا چاہئے ، جو بھی انسان میں، ایک مومن میں خصوصیات ہونی چاہئیں
وہ ان میں پائی جاتی تھیں۔ایم۔ٹی۔اسے جرمن سٹوڈیو کے فعال رکن تھے اور جرمن پروگراموں کی یہ جان سمجھے
جاتے تھے۔جرمن زبان میں تبلیغی اور تربیتی لٹریچر کا ایک بڑا خزانہ انہوں نے جماعت جرمنی کے لئے چھوڑا ہے۔جرمنی کے اخبارات اور متعددٹی وی چینلز پر اسلام اور احمدیت کا موقف بھر پور انداز میں پیش کرنے کی
توفیق ملی۔اور جرمن زبان کے ساتھ ساتھ انگریزی میں بھی ان کو عبور تھا۔جرمن اور انگلش دونوں میں نظمیں بھی
لکھا کرتے تھے۔جامعہ احمدیہ میں جرمن زبان آج کل پڑھارہے تھے اور بڑی محنت سے یہ فریضہ انجام دے رہے
تھے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ نظمیں لکھتے تھے۔بڑے اچھے شاعر تھے۔ان کی شاعری کی کتب بھی شائع ہوئی ہیں۔تقاریر بھی جلسے پر کیا کرتے تھے۔قرآنِ کریم سے انہیں بے انتہا محبت تھی۔اللہ تعالیٰ کی ذات پر بے انتہا اعتماد تھا۔کسی
مشکل یا پریشانی میں ایک ہی جواب ہوتا تھا کہ دعا کرو۔نمازوں کی پنجوقتہ ادائیگی کے علاوہ نوافل اور تہجد کی طرف بھی
التزام تھا۔مالی قربانی کی طرف بھی توجہ رہتی تھی۔ان کی بیٹی نے مجھے لکھا کہ کئی دفعہ کوئی مسئلہ ہو تا تھا تو ان کا پہلا
جواب یہ ہو تا تھا کہ خلیفہ وقت کو دعا کے لئے خط لکھو اور خود دعاؤں میں جت جاؤ۔اس کا ایک ہی حل ہے۔ان کی تصنیفات جو جماعت سے باہر کی تصنیفات ہیں ان میں آنحضرت صلی الم کی تعلیمات کے جرمن
زبان میں دو ایڈیشن ہیں۔اسلام کے بارے میں ننانوے سوالات اور ان کے جوابات، اس کا بھی کئی زبانوں میں
ترجمہ ہو چکا ہے۔پھر ہے اسلام میں عورت کا مقام، یہ تیسری کتاب ہے اس میں کچھ سوالات اور ان کے جواب
ہیں۔اسی طرح اسلام میں ” جنت اور جہنم کا تصور “ ہے اور بھی بہت ساری کتابیں ہیں جو تقریباً بارہ کے قریب کتب
ہیں جو انہوں نے مختلف مضامین پر لکھیں اور جو ان کی احمدیت سے باہر شائع ہوئی ہیں۔اور جماعتی طور پر جو ان کی
کتب ہیں ان کی تعداد تقریباً چار ہے۔اس کے علاوہ میگزین وغیرہ تھے، جن میں قادیان دارالامان اور پھر عورت کے
کردار کے بارے میں کتاب تھی کہ اسلام میں عورت کا کردار۔پھر اسلامی نظموں کے مجموعے ہیں۔باقاعدہ جماعتی
میگزین میں ان کے مضامین ہوتے تھے۔مختلف موضوعات پر کتابچے اور بروشر جو ہیں ان کی تعداد تقریباً ایک سو
ہیں ہے۔ٹی وی پروگرام اور ٹاک شوز میں شامل ہوتے رہے۔جرمنی کے ایک مشہور یہودی کا پروگرام تھا جس کا
خطبات مسرور جلد نهم
15
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07 جنوری 2011ء
موضوع تھا ”اسلام کتنا خطر ناک ہے ؟“ اس میں شامل ہوئے اور اسلام کا دفاع کیا۔پھر ان کا ایک ٹاک شو تھا کیا
اسلام قبول کرنے والے انتہا پسند ہیں ؟“ اس میں بھی انہوں نے بڑا کر دار ادا کیا۔غرض کہ کافی ٹی وی پروگرام ان
کے تھے۔قومی ، بین الا قوامی سیاستدانوں اور اہم دانشوروں اور ادیبوں فنکاروں سے ، صحافیوں سے آپ کے رابطے
بھی تھے۔اسلام کے ناقدین کے علاوہ اخباروں، رسالوں اور پبلشروں سے بھی رابطے رہتے تھے۔جرمنی کے ، بڑے
روزنامے "Die Welt" میں آپ کے مضامین چھپتے رہے۔آپ کی وفات پر جرمنی کے سولہ اخبارات نے خبر دی ہے اور ان میں کئی بڑے قومی اخبارات شامل
ہیں۔بہت سے مضامین میں آپ کو مسلمان ہونے والی سب سے مشہور شخصیت کے طور پر پیش کیا گیا۔حیسن صوبہ
کے وزیر برائے مذہبی ہم آہنگی نے آپ کے بارے میں لکھا ہے کہ آپ اسلام اختیار کرنے والوں میں سب سے
مشہور شخصیت تھے۔فرینکفرٹ نیو پر میں نے لکھا ہے کہ آپ ایک شاعر اور مبلغ تھے، ادب کے نوبل انعام یافتہ
گنٹر کر اس (Gunter Grass) نے آپ کو 1960ء کی دہائی کے عظیم مصنفین میں شمار کیا ہے۔آخری نظم جو
آپ نے لکھی تھی اس میں آپ آنحضرت ملا یہ تم کا نہایت ادب سے شکر یہ ادا کرتے ہیں کہ آپ کی بدولت مجھے سچے
اور پاک دین کو قبول کرنے کی سعادت نصیب ہوئی اور صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق ملی۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات
بلند سے بلند تر کرتا چلا جائے۔آپ کی جیسا کہ میں نے بتایا کہ ایک اہلیہ ہیں اور آٹھ بچے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کا بھی نگہبان ہو۔ہمیشہ اپنی
حفظ و امان میں رکھے۔اللہ تعالیٰ ان کے بچوں کو بھی ان کے نقش قدم پر چلائے۔ایک دو بچیاں تو ہیں جو جماعت کی
خدمات کر رہی ہیں۔تمام بچے ان کی خواہش کے مطابق جماعت کے خادم بنیں اور وفا کا جو تعلق انہوں نے جماعت
کے ساتھ اور خلافت کے ساتھ رکھا، اللہ تعالیٰ ان کے بچوں کو بھی اس میں بڑھاتا چلا جائے۔اسی طرح میں جرمنی کے احمدیوں کو ، نوجوان نسل کو بھی کہتا ہوں کہ جرمن ہونے کے باوجود انہوں نے
اپنے احمدی مسلمان ہونے کا ایک حق ادا کیا تو آپ لوگ بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں اور جرمنی میں
اور یورپ میں جہاں بھی اسلام کے دفاع کی ضرورت ہے آگے بڑھیں، علم حاصل کریں اور سیکھیں اور ان کی زبان
میں ان کو بیان کریں اور اسلام کا دفاع کریں۔نہ صرف دفاع کریں بلکہ اسلام کی خوبیاں بیان کر کے اسلام کی برتری
تمام مذاہب پر ثابت کریں۔یہاں ایک وضاحت بھی کرنا چاہتا ہوں۔ہدایت اللہ صاحب جیسا کہ میں نے کہا کہ بہت سی خوبیوں کے
مالک تھے لیکن بعض دفعہ کسی کے مقام کو بعض لوگ اس طرح بیان کرتے ہیں کہ اس سے دوسروں کے ذہنوں میں
بعض سوال اٹھنے لگ جاتے ہیں۔یہ تاثر بھی بعض جگہ سے ملا ہے کہ منگل کے روز جو سورج گرہن ہوا تھا شاید سورج
خطبات مسرور جلد نهم
16
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جنوری 2011ء
گرہن کا وہ وقت تھا اور ان کی وفات کا جو وقت تھاوہ ایک ہی تھا یا شاید اس سے سورج گرہن کی بھی کوئی نسبت ہو۔اس قسم کی باتوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔ایک حدیث میں آتا ہے ”حضرت مغیرہ بن شعبہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ا ظلم کے زمانے میں
آپ کے صاحبزادے ابراہیم علیہ سلام کی وفات کے دن سورج کو گرہن لگا تو بہت سے لوگ کہنے لگے کہ سورج کو
ابراہیم کی وفات کی وجہ سے گرہن لگا ہے۔اس پر رسول اللہ صلی علیہم نے فرمایا: سورج اور چاند کو کسی کی موت یا حیات
کی وجہ سے گرہن نہیں لگتا۔جب تم گر ہن دیکھو تو نماز پڑھو اور دعائیں کرو۔“
(بخاری کتاب الكسوف باب الصلوة فى كسوف الشمس حديث:1040)
تمہار ا صرف یہ کام ہے۔پس کبھی گرہن دیکھیں تو یہ اصل طریق ہے جو آنحضرت صلی یکم نے فرمایا ہے
کہ نماز کسوف و خسوف پڑھی جائے۔گرہن کی نماز پڑھی جائے۔دنیا میں اس دن اور بھی بہت سارے لوگ فوت ہوئے ہوں گے، پیدا بھی ہوئے ہوں گے اور ہر ایک
نے کسی نہ کسی کو کوئی نہ کوئی مقام دیا ہوتا ہے۔پھر تو ہر ایک جو بھی ان کے اپنے قریبی ہیں ، پیارے ہیں، ان کے
بارے میں یہی کہیں گے کہ چاند گرہن، سورج گرہن جو لگا ہے وہ اس وجہ سے لگا ہے کہ فلاں کی وفات ہوئی ہے یا
فلاں پیدا ہوا ہے۔اس سے غلط قسم کی بدعات راہ پاتی ہیں۔اس لئے احمدیوں کو ہمیشہ ان سے بچنا چاہئے۔صرف وہ
کریں جس کا اللہ اور اس کے رسول نے حکم دیا ہے۔اس کے علاوہ میں دعا کی ایک تحریک بھی کرنا چاہتا ہوں۔کل مردان میں مخالفین احمدیت نے پھر
ہمارے بعض احمدیوں پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے ہمارے ایک نوجوان میاں وجیہ احمد نعمان جو میاں بشیر احمد
صاحب مردان کے بیٹے ہیں۔پچیس سال ان کی عمر ہے۔ان کے کولہے پر گولی لگی ہے۔زخمی ہیں اور ہسپتال میں
داخل ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے اور دشمنوں کو بھی کیفر کر دار تک پہنچائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 28 جنوری 2011 ء تا 3 فروری 2011 ء جلد 18 شمارہ 4 صفحہ 5 تا 9)