آنحضرتﷺ کی برداشت اور عفو و درگزر اور حسن سلوک
خطبات مسرور جلد نهم
17
2
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جنوری 2011ء
خطبه جمعه فرموده مورخہ 14 جنوری 2011ء بمطابق 14 صلح 1390 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح ،لندن (برطانیہ)
تلاوت فرمائی:
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس آیت کی
خُذِ الْعَفْوَ وَامُرُ بِالْعُرْفِ وَاعْرِضْ عَنِ الْجهلِينَ (الاعراف 200)۔عفوا اختیار کر ، اور معروف کا حکم دے
اور جاہلوں سے کنارہ کشی اختیار کر۔آنحضرت صلی علیم کے بارہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے اس فقرے نے کہ كَانَ خُلُقُهُ
الْقُرْآن۔(مسند احمد بن حنبل جلد 8 صفحہ 144 حدیث: 25108) یعنی آپ کی زندگی قرآنی احکام اور اخلاق
کی عملی تصویر تھی۔آپ کے اعلیٰ ترین اخلاق کے وسیع سمندر کی نشاندہی فرما دی کہ جاؤ اور اس سمندر میں سے قیمتی
موتی تلاش کرو۔اور خلق عظیم کے جو موتی بھی تم تلاش کرو گے اس پر میرے پیارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی علی نظم
و
کی مہر ثبت ہو گی۔یہ ہے وہ مقامِ خاتمیت نبوت جو الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي (المائدة:4) کے
خدائی ارشاد میں ہمیں نظر آتا ہے۔پس دین کا کمال اور نعمت کا پورا ہونا آنحضرت صلی لام پر آخری شرعی کتاب اتار
کر اللہ تعالیٰ نے آپ کی ذات میں پورا فرما دیا۔پس آپ سے زیادہ کون اس الہی کتاب کو سمجھنے والا اور اپنے رب کے
منشاء کو سمجھنے والا ہو سکتا ہے ؟ آپ صلی یکم کی زندگی کا ہر پہلو جہاں قرآن کی عملی تصویر ہے وہاں اللہ تعالیٰ کے حکم
کے مطابق ہمارے لئے اسوہ حسنہ بھی ہے۔اس وقت میں آپ کے سامنے آنحضرت صلی نیم کی سیرت کے ایک حسین پہلو کی چند جھلکیاں پیش
کروں گا جس نے نیک فطرت لوگوں کو تو آپ کے عشق و محبت میں بڑھا دیا۔اور منافقین کے گند سے صرفِ نظر
کرتے ہوئے جب آپ نے یہ خُلق دکھایا کہ وَاَعْرِضْ عَنِ الْجهلِينَ تو دنیا پر ان لوگوں کی فطرت واضح ہو گئی۔یہ
خُلق جس کے بارے میں میں بیان کرنا چاہتا ہوں یہ عفو “ ہے۔
خطبات مسرور جلد نهم
18
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جنوری 2011ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
”خدا کے مقربوں کو بڑی بڑی گالیاں دی گئیں۔بہت بری طرح ستایا گیا۔مگر ان کو آغرِضُ عَنِ
الجهلِينَ (الاعراف: 200) کا ہی خطاب ہوا۔خود اس انسان کامل ہمارے نبی صلی ایم کو بہت بری طرح تکلیفیں دی
گئیں اور گالیاں ، بد زبانی اور شوخیاں کی گئیں۔مگر اس خلق مجسم ذات نے اس کے مقابلہ میں کیا کیا؟ ان کے لئے
دعا کی اور چونکہ اللہ تعالیٰ نے وعدہ کر لیا تھا کہ جاہلوں سے اعراض کرے گاتو تیری عزت اور جان کو ہم صحیح
و سلامت رکھیں گے اور یہ بازاری آدمی اس پر حملہ نہ کر سکیں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ حضور (سی ایل) کے مخالف
آپ کی عزت پر حرف نہ لا سکے اور خود ہی ذلیل و خوار ہو کر آپ کے قدموں پر گرے یا سامنے تباہ ہوئے۔“
رپورٹ جلسہ سالانہ 1897ء صفحہ 99)
کہنے کو تو یہ ایک عام سی بات ہے لیکن مسلسل ظلموں سے خود بھی اور اپنے صحابہ کو بھی گزرتے ہوئے
دیکھنا، اور پھر جب طاقت آتی ہے تو عفو کا ایک ایسا نمونہ دکھانا جس کی مثال جب سے کہ دنیا قائم ہوئی ہے ہمیں نظر
نہیں آتی ، یہ آنحضرت ملا یار کا ہی خاصہ ہے۔پھر منافقین اور غیر تربیت یافتہ لوگوں کے مقابل پر آپ نے تحمل اور
برداشت کا اظہار فرمایا۔یہ بھی کوئی معمولی چیز نہیں ہے۔اگر انصاف کی نظر سے دیکھنے والا کوئی تاریخ دان ہو تو
باوجود مذہبی اختلاف کے یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتا کہ آپ کی برداشت اور عفو اور ہر خلق کا نمونہ بے مثال تھا۔اور لکھنے
والے جنہوں نے لکھا ہے بعض ہندو بھی ہیں اور بعض عیسائی بھی۔بہر حال اس وقت میں چند واقعات بیان کر تاہوں
جو آنحضرت صلی ال نیم کے عفو کے خلق عظیم پر کچھ روشنی ڈالتے ہیں۔پہلے میں عبد اللہ بن اُبی بن سلول کے واقعات لیتا ہوں، جو رئیس المنافقین تھا۔ظاہر میں گو آنحضرت
صلی اللی کم کی اطاعت کو منظور کر لیا تھا لیکن آنحضرت علی ای کم کی ذات پر غلیظ حملے کرنے کا کوئی دقیقہ نہ چھوڑتا تھا۔مدینہ
میں رہتے ہوئے مسلسل یہ واقعات ہوتے رہتے تھے۔اس کی دشمنی اصل میں تو اس لئے تھی کہ آنحضرت صلی علیکم
کے مدینہ ہجرت سے پہلے مدینہ کے لوگ اسے اپنا سر دار بنانے کا سوچ رہے تھے لیکن آپ کی مدینہ آمد کے بعد جب
آپ صلی اللہ ہم کو ہر قبیلے اور مذہب کی طرف سے سر براہ حکومت کے طور پر تسلیم کر لیا گیا تو یہ شخص ظاہر میں تو نہیں
لیکن اندر سے ، دل سے آپ کئی ایم
کے خلاف تھا اور اس کی مخالفت مزید بڑھتی گئی، اس کا کینہ اور رنجشیں مزید
بڑھتی گئیں۔ایک روایت میں آپ صلی الی یکم کے مدینہ جانے کے بعد اور جنگ بدر سے پہلے کا ایک واقعہ ملتا ہے جس
سے عبد اللہ بن اُبی بن سلول کے دل کے بغض اور کینے اور اس کے مقابلے پر آپ کے صبر کا اظہار ہوتا ہے۔اور یہ
اظہار جو دراصل عفو تھا، یہ عفو اور آپ صلی یی کم کا رد عمل ظاہر ہوتا ہے۔بہر حال روایت میں آتا ہے۔امام زہری
روایت کرتے ہیں کہ مجھے عروہ بن زبیر نے بتایا کہ اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما نے مجھے بتایا کہ رسول اللہ صلی للہ یکم فرک
کے علاقہ کی ایک چادر ڈال کر گدھے پر سوار ہوئے اور اپنے پیچھے اسامہ بن زید کو بٹھایا اور سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ
خطبات مسرور جلد نهم
19
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 جنوری 2011ء
کی عیادت کے لئے بنو حارث بن خزرج میں واقعہ بدر سے پہلے ( یعنی جنگ بدر سے پہلے) تشریف لے جارہے تھے تو
ایک ایسی مجلس کے پاس سے گزرے جس میں عبد اللہ بن اُبی بن سلول بیٹھا ہوا تھا۔اس نے اس وقت اسلام قبول
نہیں کیا تھا۔آنحضور صلی ا ہم نے دیکھا کہ اس مجلس میں مسلمان بھی بیٹھے ہیں ، بت پرست بھی ہیں اور یہودی بھی بیٹھے
ہیں اور اسی مجلس میں عبد اللہ بن رواحہ بھی بیٹھے ہوئے تھے۔جب اس مجلس پر گدھے کے پاؤں سے اٹھنے والی دھول
پڑی تو عبد اللہ بن ابی بن سلول نے اپنی چادر سے ناک کو ڈھانک لیا۔پھر کہا ہم پر مٹی نہ ڈالو۔پھر رسول اللہ صلی علیکم
نے ان سب لوگوں کو سلام کیا۔پھر رُک گئے اور اپنی سواری سے اترے اور ان کو دعوت الی اللہ کی۔اُن کو قرآن
پڑھ کر سنایا۔اس پر عبد اللہ بن اُبی بن سلول نے کہا اے صاحب! جو بات تم کہہ رہے ہو ، وہ اچھی بات نہیں ہے اور
اگر یہ حق بات بھی ہے تو ہمیں ہماری مجلس میں سنا کر تکلیف نہ دو۔اپنے گھر میں جاؤ اور جو شخص تمہارے پاس آئے
اسے قرآن پڑھ کر سنانا۔عبد اللہ بن اُبی بن سلول کی یہ باتیں سن کر حضرت عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے کہا۔کیوں نہیں یارسول اللہ ! آپ ہماری مجالس میں آکر قرآن سنایا کریں کیونکہ ہم قرآن کو سننا پسند کرتے ہیں۔یہ سننا
تھا کہ مسلمان اور مشرک اور یہود سب اُٹھ کھڑے ہوئے اور اس طرح بحث میں الجھ گئے کہ لگتا تھا کہ ایک
دوسرے کے گلے پکڑ لیں گے۔آنحضرت صلی للی کم ان کو مسلسل خاموش کرواتے رہے اور وہ چپ ہو گئے۔جب
خاموش ہو گئے تو آپ اپنی سواری پر سوار ہوئے اور سعد بن عبادہ کے پاس پہنچے اور اس کو جا کر بتایا کہ ابو حباب یعنی
عبد اللہ بن ابی بن سلول نے کیا کہا ہے ؟ اس نے یہ بات کی ہے۔تو سعد بن عبادہ نے عرض کی۔یارسول اللہ ! اس
سے عفو اور درگزر کا سلوک فرمائیں۔اس ذات کی قسم جس نے آپ پر قرآن کریم جیسی عظیم کتاب نازل کی ہے۔اللہ تعالیٰ اس حق کو لے آیا جس کو اس نے آپ پر نازل فرمایا۔اس سر زمین کے لوگوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ عبد اللہ
بن أبي بن سلول کو تاج پہنا کر اپنا بادشاہ بنائیں اور اس کے دست و بازو کو مضبوط کریں۔پھر جب اللہ تعالیٰ نے اُن
کے اس فیصلے سے اس حق کے باعث جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عنایت فرمایا ہے انکار کر دیا تو اس سے اس کو بڑا دکھ
پہنچا۔اس وجہ سے اس نے آپ سے یہ بد سلوکی کی ہے۔رسول اللہ صلیالی یکم نے اس سے عفو کا سلوک فرمایا۔(بخاری کتاب الاستيذان باب التسليم فى مجلس فيه اخلاط۔۔۔۔۔۔حديث: 6254)
یہ اس وجہ سے نہیں فرمایا کہ سعد بن عبادہ نے بات کی تھی کہ عفو کا سلوک فرمائیں بلکہ آپ نے اس کو یہ
بتانے کے لئے بات کی تھی کہ آج اس نے اس طرح میرے ساتھ یہ سلوک کیا ہے لیکن میں تو بہر حال عفو کا
سلوک کرتا چلا جاؤں گا۔آگے پھر لکھا ہے کہ آپ اور آپ کے صحابہ مشرکوں اور اہل کتاب سے در گزر کا سلوک
فرماتے تھے جیسا کرنے کا اللہ تعالیٰ نے ان کو حکم دیا تھا۔اور وہ ان کی طرف سے ملنے والی تکالیف پر صبر کرتے تھے۔لیکن کچھ عرصہ بعد جب عبد اللہ بن ابی بن سلول بظاہر مسلمان ہوا تو اپنی منافقانہ چالوں سے آپ کو تکلیف پہنچانے
کی ہمیشہ کوشش کرتا رہتا تھا۔ایک روایت میں آتا ہے۔جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک دفعہ وہ کسی غزوہ کے
خطبات مسرور جلد نهم
20
20
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 جنوری 2011ء
لئے گئے ہوئے تھے کہ مہاجرین میں سے ایک شخص نے ایک انصاری کی پشت پر ہاتھ مارا۔اس پر اس انصاری نے
بآواز بلند کہا کہ اے انصار ! میری مدد کو آؤ اور مہاجر نے جب معاملہ بگڑتے ہوئے دیکھا تو اس نے بآواز بلند کہا کہ
اے مہاجرو! میری مدد کو آؤ۔یہ آوازیں رسول اللہ صلی الی یکم نے سن لیں۔تو آپ نے دریافت فرمایا۔یہ کیا زمانہ
جاہلیت کی سی آوازیں بلند ہو رہی ہیں؟ اس پر آنحضور صلی علم کو بتایا گیا کہ یارسول اللہ ! ایک مہاجر نے ایک انصاری
کی پشت پر ہاتھ مار دیا تھا۔آنحضور صلی ایم نے فرمایا کہ ایسا کرنا چھوڑ دو۔یہ ایک بُری بات ہے۔بہر حال پانی پینے کے
او پر یہ جھگڑا شروع ہو گیا تھا کہ میں پہلے پیوں گا، اُس نے کہا پہلے میں۔بعد میں یہ بات عبد اللہ بن اُبی بن سلول
رئیس المنافقین نے سنی تو اس نے کہا مہاجرین نے ایسا کیا ہے؟ اللہ کی قسم اگر ہم مدینہ لوٹے تو مدینہ کا معزز ترین
ص مدینہ کے ذلیل ترین شخص کو نکال باہر کرے گا( نعوذ باللہ)۔عبد اللہ بن ابی بن سلول کی یہ بات رسول اللہ صلی للی کم کو معلوم ہو گئی۔یہ سن کر حضرت عمر کھڑے ہوئے
اور کہا یار سول اللہ ! مجھے اجازت دیں کہ میں اس منافق کا سر قلم کر دوں۔حضرت عمرؓ کی بات سن کر آنحضور صلی ا ہم نے
فرمایا۔اس سے در گزر کرو۔کہیں لوگ یہ باتیں نہ کہنے لگ جائیں کہ محمد صلی ا ہم اپنے ساتھیوں کو بھی قتل کر دیتا ہے۔(بخاری کتاب التفسير سورة المنافقين - باب قوله سواء عليهم استغفرت لهم ام لم تستغفر لهم_حديث 4905)
اس کے باوجود کہ اس کی ایسی حرکتیں تھیں، آنحضرت صلی اللہ کریم نے اس کو اپنا سا تھی کہا ہے۔کیونکہ جب
تک وہ ظاہر ا اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کر رہا تھا۔روایات میں یہ بھی ملتا ہے کہ آپ نے عبد اللہ بن ابی اور اس کے
ساتھیوں کو بلوا کر پوچھا کہ اس طرح مشہور ہوا ہے۔یہ کیا معاملہ ہے؟ وہ سب اس بات سے مکر گئے۔ان میں بعض
انصار تھے انہوں نے بھی سفارش کی اور کہا کہ شاید زید کو جو چھوٹے تھے ، جنہوں نے یہ بتایا تھا کہ اُن کے سامنے یہ
بات ہوئی ہے غلطی لگی ہو گی۔بہر حال آنحضرت صلی اللہ ﷺ نے ان لوگوں کو مزید کچھ نہیں پوچھا۔جب اللہ تعالیٰ نے
بھی آپ کو وحی کے ذریعے بتادیا کہ یہ واقعہ سچ ہے تو سب دنیا کو ، اُس وقت کے لوگوں کو پتہ لگ گیا کہ بہر حال یہ سیچ
ہے۔قرآنِ کریم میں اس کا ذکر یوں آتا ہے کہ يَقُولُونَ لَبِنْ رَّجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الْاَعَةُ مِنْهَا الْأَذَلَ وَ
لِلهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ (المنافقون: 9)
ترجمہ اس کا یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم مدینہ کی طرف لوٹیں گے تو ضرور وہ جو سب سے زیادہ معزز
ہے اسے جو سب سے زیادہ ذلیل ہے اس میں سے نکال باہر کرے گا۔حالانکہ عزت تمام تر اللہ اور اس کے رسول کی
ہے اور مومنوں کی۔لیکن منافق لوگ جانتے نہیں۔اب اس وحی کے بعد آپ سے زیادہ کون جان سکتا تھا کہ عبد اللہ بن ابی ابن سلول جو ہے وہ جھوٹا اور
منافق ہے۔بلکہ آپ کی فراست پہلے سے ہی یہ علم رکھتی تھی کہ یہ منافق ہے لیکن آپ نے صرف نظر فرمایا۔بلکہ
مدینہ داخل ہونے سے پہلے جب عبد اللہ بن ابی کے بیٹے نے جو ایک مخلص مسلمان نوجوان تھا آپ کے سامنے عرض
کی کہ یہ بات میں نے سنی ہے۔اور اگر آپ صلی ای کمی کا ارادہ ہے کہ اس کو قتل کرنا ہے تو مجھے حکم دیں کہ میں
الله سة
خطبات مسرور جلد نهم
21
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 جنوری 2011ء
اپنے باپ کی گردن اڑا دوں۔کیونکہ اگر کسی اور نے اسے قتل کیا یا سزا دی تو پھر کہیں میری زمانہ جاہلیت کی رگ نہ
پھڑک اٹھے اور میں اس شخص کو قتل کر دوں جس نے میرے باپ کو قتل کیا ہو۔تو آپ نے فرمایا کہ ایسی کوئی بات
نہیں ہے۔کسی قسم کی کوئی سزا دینے کا میں ارادہ نہیں رکھتا۔بلکہ فرمایا کہ میں تمہارے باپ کے ساتھ نرمی اور
احسان کا معاملہ کروں گا۔نہ صرف یہ کہ سزا نہیں دوں گا بلکہ نرمی اور احسان کا معاملہ کروں گا۔(السيرة النبوية لابن هشام غزوہ بنی المصطلق، طلب ابن عبدالله بن أبى ان يتولى قتل ابيه۔۔۔۔۔۔صفحه 672 دارالکتب
العلمية بيروت ایڈیشن 2001ء)
پھر یہی سفر تھا جس میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا غلطی سے پیچھے رہ گئی تھیں۔جب قافلہ نے اپنی
جگہ سے کوچ کیا تو بعد میں ایک صحابی نے ، جو قافلہ چلے جانے کے بعد میدان کا جائزہ لے رہے تھے کہ کوئی چیز رہ تو
نہیں گئی ، آپ کو دیکھا۔حضرت عائشہ اس وقت سوئی ہوئیں تھیں تو انا للہ پڑھا جس سے آپ کی آنکھ کھل گئی۔آپ
نے فوراً اپنے اوپر چادر اوڑھ لی۔اُن صحابی نے اپنا اونٹ لا کر پاس بٹھا دیا اور آپ اس اونٹ پر بیٹھ گئیں۔جب یہ لوگ
قافلے سے ملے ہیں تو انہی منافقین نے حضرت عائشہ کے بارہ میں طرح طرح کی افواہیں پھیلانا شروع کر دیں۔غلط
قسم کے الزام ( نعوذ باللہ ) حضرت عائشہ پر لگائے گئے۔آپ صلی علیہ تم کو یہ باتیں سن کر بڑی بے چینی تھی۔حضرت
عائشہ پر الزام لگانا اصل میں تو آنحضرت صلی علی علم کو ہی نقصان پہنچانے والی بات تھی یا کوشش تھی۔جب یہ واقعہ ہو گیا
اور مدینہ پہنچ گئے تو ایک دن آپ نے مسجد میں تشریف لا کر تقریر فرمائی اور فرمایا جس کا ایک پہلا فقرہ یہ تھا کہ مجھے
میرے اہل کے بارہ میں بہت دُکھ دیا گیا ہے۔لیکن آپ نے منافقین کے ان الزامات کو برداشت کیا۔(بخاری کتاب المغازى باب حديث انك حديث نمبر 4141)
اور جنہوں نے یہ الزام لگائے تھے ان کو فوری سزا نہیں دی۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے جب حضرت عائشہ
کی بریت کی وحی ہوئی تو تب بھی ان لوگوں کو کوئی سزا نہیں دی جن کے بارہ میں یہ پتہ تھا کہ الزامات لگا رہے ہیں بلکہ
عفو سے کام لیا۔بلکہ روایات میں آتا ہے جب عبد اللہ بن ابی فوت ہوا تو اس کے بیٹے نے ) جو ایک مخلص مسلمان تھا
جیسا کہ میں نے کہا) آنحضرت صلی علیم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی کہ آپ اپنا کرتہ مجھے عنایت فرمائیں تاکہ
اس کرتے میں میں اپنے باپ کو دفناؤں، کفناؤں۔آپ نے وہ کرتہ عطا فرمایا۔بلکہ آپ کی شفقت اور عفو کا یہ حال تھا
کہ آپ اس کے جنازہ کی نماز کے لئے بھی تشریف لائے اور جنازہ پڑھایا۔قبر پر دعا کرائی۔حضرت عمرؓ نے عرض کی
کہ آپ کو ان تمام باتوں کا علم ہے کہ یہ منافق ہے اور منافق کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تو ستر مرتبہ
بھی ان کے لئے استغفار کرے اور مغفرت طلب کرے تو ان کی مغفرت نہیں ہو گی۔آنحضرت صلی اللہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اس میں ایک اجازت بھی دی ہوئی ہے۔میں کوشش کروں
گا کہ ستر مرتبہ سے زیادہ استغفار کروں یعنی کثرت سے کروں گا۔اُس کے لئے اگر مجھے اس سے زیادہ بھی بخشش
طلب کرنا پڑی تو کروں گا۔یہ تھا آپ کا اسوہ جو آپ نے ان منافقین کے ساتھ بھی روا رکھا۔(بخاری کتاب التفسير باب قوله استغفر لهم او لا تستغفر لهم۔حدیث (4670)
خطبات مسرور جلد نهم
22
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 جنوری 2011ء
یہ واقعہ تو میں نے بتایا کہ جس میں رئیس المنافقین کے ساتھ عفو اور بخشش کا سلوک ہے۔اب بعض
دوسری مثالیں پیش کرتا ہوں۔مثلاً اُجڈ، غیر تربیت یافتہ بعض بدؤوں کے اخلاق ہیں جو ادب سے گری ہوئی حرکات
کیا کرتے تھے۔آنحضرت صلی علی ظلم کے مقام کو نہیں پہنچانتے تھے۔اُن پر آپ کس طرح عفو فرماتے تھے۔اس بارہ
میں ایک روایت میں آتا ہے۔م الله سة
حضرت انس روایت کرتے ہیں کہ میں نبی صلی علی یم کی معیت میں تھا۔آپ نے ایک موٹے حاشیہ والی چادر
زیب تن کی ہوئی تھی۔ایک بدوی نے آپ کی چادر کو اتنی زور سے کھینچا کہ اس کے حاشیہ کے نشان آپ کے کندھے
پر پڑ گئے۔پھر اس نے کہا اے محمد ! صلی علی کرم مجھے اللہ تعالیٰ کے اس مال میں سے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عنایت فرمایا
ہے یہ دو اونٹ دے دیں۔آپ نے مجھے کوئی اپنایا اپنے والد کا مال تو نہیں دینا؟ اُس کی ایسی کرخت باتیں سن کر پہلے تو
نبی صلی ال تم خاموش رہے پھر فرمایا: الْمَالُ مَالُ اللهِ وَ أَنَا عَبْدُه که مال تو اللہ ہی کا ہے اور میں اللہ کا بندہ ہوں۔پھر آنحضور صلی الم نے فرمایا کہ تم نے جو مجھے تکلیف پہنچائی ہے اس کا تم سے بدلہ لیا جائے گا۔اُس بدوی نے کہا مجھے
سے اس کا بدلہ نہیں لیا جائے گا۔آنحضرت صلی علیم نے فرمایا۔تم سے بدلہ کیوں نہیں لیا جائے گا؟ اُس بدوی نے کہا۔اس لئے کہ آپ برائی کا بدلہ برائی سے نہیں لیتے۔اس کا یہ کہنا تھا کہ رسول اللہ صلی ال کلم ہنس پڑے، تبسم فرمایا( تو
نرمی کا، عفو کا جو سلوک تھا، پتہ تھا۔اسی نے ان لوگوں میں جرآت پیدا کی تھی کہ جو دل چاہے کر دیں)۔پھر آنحضور صلی علیکم
نے ارشاد فرمایا کہ اس کے مطلوبہ دو اونٹوں میں سے ایک اونٹ پر جو اور دوسرے پر کھجوریں لاد دیں۔اور وہ اس کو
عنایت فرمائیں۔(الشفاء لقاضي عياض الباب الثانى فى تكميل الله تعالى۔- الفصل و اما الحلم صفحه 74 جزء اول
دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
کرتا ہوں۔پھر آپ نے مخالفین اسلام کے ساتھ کس طرح عفو فرمایا، کیا سلوک فرمایا ہو گا۔اس کی چند مثالیں پیش
حضرت انس روایت کرتے ہیں کہ قریش مکہ کے اتنی آدمی رسول اللہ صلی علی یم اور آپ کے صحابہ پر نماز
فجر کے وقت اچانک جبل تنعیم سے حملہ آور ہوئے۔اُن کا ارادہ یہ تھا کہ رسول اللہ صلی علیم کو قتل کر دیں مگر ان کو پکڑ
لیا گیا۔بعد میں رسول اللہ صلی علیم نے اُن کو معاف کرتے ہوئے چھوڑ دیا۔(سنن الترمذى كتاب تفسير القرآن باب ومن سورة الفتح حديث نمبر (3264
اب اس قسم کی معافی کی کوئی مثال پیش کر سکتا ہے کہ جنگی مجرم ہیں لیکن سرا پا شفقت و عفو ان کو بھی
معاف فرمارہے ہیں کہ جاؤ تمہارے سے کوئی سرزنش نہیں۔تمہیں کوئی سزا نہیں۔پھر ایک روایت ہے۔ہشام بن زید بن انس روایت کرتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک کو یہ فرماتے
23
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 جنوری 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
ہوئے سنا ہے کہ ایک مرتبہ ایک یہودی رسول اللہ صلی علی نیم کے پاس سے گزرا اور اس نے السّلامُ عَلَيْكَ کے
بجائے السّامُ عَلَيْكَ یعنی تجھ پر ہلاکت وارد ہو ، کہا۔پھر رسول اللہ صلی للی نیلم نے صحابہ کو مخاطب کر کے فرمایا۔تمہیں پتہ چلا ہے کہ اس نے کیا کہا تھا۔پھر آنحضور صلی علیم نے بتایا کہ اس نے السَّامُ عَلَيْك کہا تھا۔صحابہ رضوان
الله عَلَيْهِمْ أَجْمَعِيْن نے یہودی کی یہ حرکت دیکھی تو آنحضرت صلی الیہ کمی سے دریافت کیا۔کیا ہم اس کو قتل نہ کر
دیں ؟ آنحضور صلی الم نے فرمایا کہ نہیں۔اسے قتل نہیں کرنا۔(بخاری کتاب استتابة المرتدين۔۔۔باب اذا عرض الذمى وغيره بسب النبى حديث (6926)
ایک سبق یہ بھی دے دیا کہ میری شفقت صرف اپنوں پر نہیں، غیروں پر بھی ہے۔جو مجھ پر ظلم کرنے
والے ہیں ان پر بھی ہے۔سزا صرف ایسے جرموں کی دینا ضروری ہے جن پر حدود قائم ہوتی ہیں، جن کے بارے
میں اللہ تعالیٰ نے سزا مقرر کی ہوئی ہے، جن کا قرآنِ کریم میں واضح حکم دیا ہے یا اللہ تعالیٰ نے جن کے بارے میں
آپ کو بتایا ہے۔پھر آپ اور آپ کے صحابہ کو ایک یہودیہ نے گوشت میں زہر ملا کر کھلانے کی کوشش کی اور اقبالِ جرم
کرنے کے باوجود آپ نے اسے معاف فرما دیا۔صحابہ کو غصہ تھا، انہوں نے پوچھا بھی کہ اس کو قتل کر دیں، آپ نے
فرمایا نہیں، بالکل نہیں۔(بخاری کتاب الهبة باب قبول الهدية من المشرکین۔حدیث 2617)
یہ ایک لمبی روایت ہے۔وحشی کہتے ہیں کہ حضرت حمزہ کو جنگ اُحد میں شہید کرنے کے بعد میں مکہ میں
واپس آ گیا۔اس نے حضرت حمزہ کو شہید کیا تھا اور یہیں اپنی زندگی کے دن گزار تا رہا، یہاں تک کہ مکہ میں ہر
طرف اسلام پھیل گیا۔پھر میں طائف چلا گیا۔طائف والوں نے رسول اللہ صلی ال نیم
کے پاس اپنے سفیر بھیجے اور مجھے
کہا کہ آنحضرت صلی اللہ تم سفیروں سے انتقام نہیں لیتے۔چنانچہ میں بھی طائف والوں کے سفیروں کے ساتھ ہو لیا۔یہاں تک کہ میں رسول اللہ صلی علیکم کی خدمت میں حاضر ہو گیا۔جب آنحضور صلی اللی کرم نے مجھے دیکھا تو دریافت کیا۔کیا
تم وحشی ہو ؟ میں نے کہا جی، میں وحشی ہوں۔آنحضور صلی الی یکم نے فرمایا۔تم نے ہی حمزہ کو قتل کیا تھا؟ وحشی کہتے ہیں
کہ میں نے عرض کی۔جیسے آپ نے سنا ہے ایسا ہی معاملہ ہے۔یہ کہتے ہیں کہ آنحضور صلی ا ہم نے میری خطائیں
معاف کرتے ہوئے مجھے کہا کہ کیا تمہارے لئے ممکن ہے کہ تم میرے سامنے نہ آیا کرو؟ وحشی کہتے ہیں کہ
آنحضور صلی الم کے اس ارشاد کے بعد میں مدینہ سے چلا آیا۔(بخاری کتاب المغازى باب قتل حمزة بن عبد المطلب رضي الله عنه حديث نمبر 4072)
آپ کے عفو کی انتہا کا اس بات سے مزید پتہ چلتا ہے کہ جب آنحضرت صلی علیم نے وحشی سے حضرت حمزہ کی
شہادت کے بارہ میں مزید سوال کئے کہ کس طرح شہید کیا تھا اور پھر کیا کیا تھا؟ تو صحابہ کہتے ہیں کہ اس وقت آپ صلی علیکم
کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔اپنے چا کی یاد تازہ ہونے پر یقینا یہ آنسو نکلے ہوں گے۔وہ چچا جس نے ابو جہل کے
مقابلہ میں آپ کا ساتھ دیا تھا اور آپ کے حق میں کھڑے ہوئے تھے لیکن حضرت حمزہ کے قاتل سے قدرت رکھنے
کے باوجود آپ نے شفقت اور عفو کا سلوک فرمایا اور وحشی کو معاف فرمایا۔(الكامل في التاريخ لابن اثير جلد 2 سنة ثمان ذكر فتح مكة صفحه 125 مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت 2006ء)
خطبات مسرور جلد نهم
24
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 جنوری 2011ء
فتح مکہ کے بعد آنحضور صلی ا ہم نے عکرمہ ( رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) بن ابو جہل کے قتل کا حکم دیا تھا۔کیونکہ یہ جنگی مجرم تھا اس لئے قتل کا حکم دیا تھا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ اور ان کا والد نبی صلی یکم اور مسلمانوں کو
تکلیف پہنچانے میں سب سے زیادہ شدت اختیار کرنے والے تھے۔جب عکرمہ کو یہ خبر ملی کہ نبی صلی ا یم نے اس کے
قتل کا حکم دے دیا ہے تو وہ یمن کی طرف بھاگ گیا۔اس کی بیوی جو اس کی چچا زاد تھی اور حارث بن ہشام کی بیٹی
تھی اسلام قبول کرنے کے بعد اس کے پیچھے پیچھے گئی۔اس نے اسے ساحل سمندر پر کشتی پر سوار ہونے کا منتظر پایا۔انتظار میں کھڑا تھا کہ کشتی آئے تو میں یہاں سے سوار ہو کر جاؤں۔ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ عکرمہ کو اس کی
بیوی نے کشتی میں سوار پایا اور اسے اس مکالمے کے بعد واپس لے آئی کہ اے میرے چا زاد! میں تیرے پاس
سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے ، سب سے زیادہ نیک سلوک کرنے والے اور لوگوں میں سے سب سے بہتر
( یعنی آنحضرت صلی علیم ) کے پاس سے آئی ہوں۔تم اپنے آپ کو برباد نہ کرو۔میں نے تمہارے لئے امان طلب کر
لی ہے۔واپس آجاؤ۔آنحضرت صلی علیہ کی تمہیں معاف کر دیں گے۔کچھ نہیں کہا جائے گا۔عکرمہ اپنی بیوی کے ساتھ
واپس آئے اور کہا اے محمد ( صلی یکم ) میری بیوی نے مجھے بتایا ہے کہ آپ نے مجھے امان دے دی ہے۔آنحضور صلی الی یکم
نے فرمایا: وہ درست کہتی ہے۔آپ کو امان دی گئی ہے۔اس بات کا سننا تھا کہ عکرمہ نے کہا۔اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا
اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَ أَنَّكَ عَبْدَهُ وَرَسُولُهُ۔پھر عکرمہ نے شرم کے باعث اپنا سر جھکا لیا۔اس پر رسول اللہ
صلی ایم نے فرمایا: اے عکرمہ ! ہر وہ چیز جو میری قدرت میں ہے اگر تم اس میں سے کچھ مجھ سے مانگو تو میں تم کو عطا
کر دوں گا۔عکرمہ نے کہا۔مجھے میری وہ تمام زیادتیاں معاف کر دیں جو میں آپ سے کرتا رہا ہوں۔اس پر نبی
صلی الم نے یہ دعادی کہ اللهُمَّ اغْفِرْ لِعِكْرَمَةَ كُلَّ عَدَاوَةٍ عَادَانِيهَا ا و مَنْطَقٍ تَكَلَّم ہے۔کہ اے اللہ ! عکرمہ
کو ہر وہ زیادتی جو وہ مجھ سے کرتا رہا ہے بخش دے۔یا آپ نے فرمایا کہ اے اللہ ! عکرمہ میرے بارہ میں جو بھی کہتا
رہا ہے وہ اس کو بخش دے۔کیا اس جیسی معافی کی کوئی مثال ہے ؟
الله س
(السيرة الحلبية لعلامہ ابوالفرج نورالدین ذکر فتح مكه شرفها الله تعالیٰ جلد3 صفحه 132 مطبوعه بيروت 2002ء)
اللهمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَ بَارِكْ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيْدٌ -
ایک شخص فضالہ بن عمیر فتح مکہ کے موقع پر جب آپ صلی یکم طواف کر رہے تھے تو آپ کے قریب قتل
کی نیت سے آیا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس کے اس منصوبے کی خبر کر دی۔آپ نے اسے دیکھ لیا، بلایا تو وہ گھر اگیا۔پھر آپ نے اس سے پوچھا کہ کس نیت سے آئے ہو۔ظاہر ہے جب پکڑا گیا تو اس نے جھوٹ بولنا تھا، بہانے بنانے
لگا۔آپ مسکرائے اور پیار سے اسے اپنے پاس بلایا اور اس کے سینے پر اپنا ہاتھ رکھ دیا، بغیر کسی خوف کے کہ ہتھیار
اس کے پاس ہے، کس نیت سے وہ آیا ہوا ہے۔فضالہ کہتے ہیں کہ جب آپ نے اپنا ہاتھ میرے سینے پر رکھا تو میری
تمام نفرت دور ہو گئی۔(السيرة النبوية لابن هشام ، تحطيم الاصنام صفحه 747 دار الكتب العلمية بيروت ایڈیشن 2001ء)
خطبات مسرور جلد نهم
25
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 جنوری 2011ء
جس ہستی کے قتل کے ارادے سے میں نکلا تھا اس کے اس دست شفقت نے میرے دل میں اس کی
محبت کے دریا بہا دیئے۔پس یہ تھا میرے آقا کا اپنے دشمنوں سے سلوک۔مجرم پکڑا جاتا ہے تو اسے بجائے سزا
دینے کے محبت کے تیر سے اس طرح گھائل کرتے ہیں کہ وہ آپکی خاطر اپنی جان تک قربان کرنے کے لئے تیار ہو
جاتا ہے۔کیا کوئی اور اس شفقت اور عفو کا مقابلہ کر سکتا ہے؟
لیکن ہمیں اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ محمد رسول اللہ صلی علم تمہارے لئے اسوہ
حسنہ ہے۔پس ان نمونوں پر چلنا ان کی طرف توجہ دینا آج کے مسلمانوں کا بھی فرض ہے۔کاش کہ ان کو سمجھ
آجائے۔ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی ا تم کو جن بھی دو
معاملات میں سے ایک کو اختیار کرنے کی اجازت دی گئی، آپ نے اُن میں سے آسان ترین کو اختیار فرمایا سوائے اس
کے کہ اسے اختیار کرنا گناہ ہو تا۔اور اگر اسے اختیار کرنا گناہ ہو تا تو آپ اس سے لوگوں میں سے سب سے زیادہ دور
بھاگنے والے ہوتے۔اور رسول اللہ صلی علیکم نے اپنی ذات کے لئے کبھی کسی سے انتقام نہیں لیا سوائے اس کے کہ کوئی
اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ حدود میں ناجائز طریق سے داخل ہو تا تو آنحضور صلی ال یکم اس کو اللہ تعالیٰ کی خاطر سزا دیتے۔(بخاری کتاب المناقب باب صفة النبى حديث نمبر 3560)
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارہ میں روایت ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ دورانِ گفتگور سول اللہ
الا ملک کو مخاطب کر کے عرض کی کہ یارسول اللہ ! میرے والدین آپ پر قربان جائیں۔حضرت نوح نے اپنی قوم
کے خلاف بد دعا کی تھی اور یہ دعا کی تھی کہ رَبِّ لَا تَذَرُ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا (نوح:27)۔اے میرے رب !
کافروں میں سے کسی کو زمین پر بستا ہوا نہ رہنے دے۔یارسول اللہ ! اگر آپ حضرت نوح کی طرح ہمارے لئے بد دعا کرتے تو ہم سب کے سب تباہ ہو جاتے۔آپ کی کمر کو لتاڑا گیا۔آپ کے چہرے کو خون آلود کیا گیا۔آپ کے سامنے کے دانت توڑے گئے مگر آپ نے
صرف خیر کی بات ہی کی اور آپ نے یہ دعا کی کہ اللهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِن فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ۔اے اللہ میری قوم کو
بخش دے، ان کو معلوم نہیں کہ یہ کیا کر رہے ہیں۔(الشفاء لقاضی عیاض جزء اول صفحه 73 الباب الثانى فى تكميل الله تعالى۔۔الفصل و اما الحلم دار الكتب
العلمية بيروت (2002ء)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
حضرت خاتم الانبیاء صلی علیم نے مکہ والوں اور دوسرے لوگوں پر بکلی فتح پا کر اور ان کو اپنی تلوار کے نیچے
دیکھ کر پھر ان کا گناہ بخش دیا۔اور صرف انہیں چند لوگوں کو سزا دی جن کو سزا دینے کے لئے حضرت احدیت کی
طرف سے قطعی حکم وارد ہو چکا تھا۔اور بجز ان از لی ملعونوں کے ہر یک دشمن کا گناہ بخش دیا اور فتح پاکر سب کو
26
46
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جنوری 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
لا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ (يوسف: 93) کہا۔اور اسے عفو تقصیر کی وجہ سے کہ جو مخالفوں کی نظر میں ایک امر محال
معلوم ہو تا تھا۔اور اپنی شرارتوں پر نظر کرنے سے وہ اپنے تئیں اپنے مخالف کے ہاتھ میں دیکھ کر مقتول خیال کرتے
تھے۔ہزاروں انسانوں نے ایک ساعت میں دین اسلام قبول کر لیا۔“
( براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 286-287 حاشیہ نمبر 11)
پس یہ آنحضرت صلی علیہ کمی کا عفو تھا جو مخالفوں کی نظر میں بظاہر ایک بہت مشکل بات تھی۔کبھی اس طرح کا
عفو د کھایا جا سکتا ہے ؟۔لیکن جب آپ سے یہ حسن سلوک دیکھا تو اس کا نتیجہ کیا ہوا کہ اسلام قبول کر لیا۔کاش آج
مسلمان بھی اس نکتہ کو سمجھ لیں تو اسلام کے پیغام کو کئی گنا ترقی دے سکتے ہیں۔کاش کہ یہ لوگ شدت پسند گروہوں
کے چنگل سے نکل کر اس اسوہ پر غور کریں جو ہمارے سامنے ہمارے آقا و مطاع حضرت محمد مصطفی صلی علیم نے رکھا
ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو عقل دے۔آمین
الفضل انٹر نیشنل مورخہ 4 فروری تا 10 فروری 2011 ، جلد 18 شماره 5 صفحہ 5 تا 8)