ناموس رسولؐ کے قیام کے لئے جلیل القدر مساعی
خطبات مسرور جلد نهم
3
27
27
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2011ء
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2011ء بمطابق 21 صلح 1390 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح ،لندن (برطانیہ)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
آج کل پر لیس اور دوسرا الیکٹرونک میڈیا، انٹر نیٹ وغیرہ جو ہے، اس پر مسلم اور غیر مسلم دنیا میں ایک
موضوع بڑی شدت سے موضوع بحث بنا ہوا ہے اور یہ ہے ناموس رسالت کی پاسداری یا توہین رسالت کا
قانون۔ایک سچے مسلمان کے لئے جو حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر آنحضرت صلی علی کم پر ایمان لاتا ہے اس کے
لئے سخت بے چینی کا باعث ہے کہ کسی بھی رسول کی کسی بھی اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے کی اہانت کی جائے اور اس کی
ناموس پر کوئی حملہ کیا جائے۔اور جب خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی للی یکم کی ذات کا سوال ہو جنہیں خدا تعالیٰ نے
افضل الرسل فرمایا ہے تو ایک حقیقی مسلمان بے چین ہو جاتا ہے۔وہ اپنی گردن تو کٹوا سکتا ہے ، اپنے بچوں کو اپنے
سامنے قتل ہوتے ہوئے تو دیکھ سکتا ہے، اپنے مال کو لٹتے ہوئے دیکھ سکتا ہے لیکن اپنے آقا و مولیٰ کی توہین تو ایک
طرف، کوئی ہلکا سا ایسا لفظ بھی نہیں سن سکتا جس میں سے کسی قسم کی بے ادبی کا ہلکا سا بھی شائبہ ہو۔بہر حال جیسا کہ میں نے کہا مسلم دنیا میں، خاص طور پر پاکستان میں بعض حالات کی وجہ سے یہ موضوع
بڑا نازک موڑ اختیار کر گیا ہے اور اس وجہ سے دنیا کی نظریں آج کل پاکستان پر گڑی ہوئی ہیں۔علاوہ اور بہت ساری
وجوہات کے یہ ایک بہت بڑی وجہ ہے۔اور مغربی ممالک کے بعض سر بر اہان بھی اور پوپ بھی اس حوالے سے
پاکستان کی حکومت سے مطالبات کر رہے ہیں۔آج کل یہ مغربی یا ترقی یافتہ کہلانے والے ممالک پریس میں
مسلمانوں کو اور اسلام کو ایک بھیانک، شدت پسند ، عدم برداشت سے پُر گروہ اور مذہب کے طور پر پیش کرتے ہیں
اور دنیا میں پاکستان، افغانستان یا بعض اور مسلم ممالک کی مثالیں اس حوالے سے بہت زیادہ دی جانے لگی ہیں۔بہر حال میں اس وقت اس بحث میں نہیں پڑ رہا کہ ناموس رسالت کے قانون کی مسلمانوں کے نزدیک کتنی اہمیت
ہے؟ اور اس کی کیا قانونی شکل ہونی چاہئے؟ یا اس حوالے سے غیر مسلم دنیا کیا فوائد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی
ہے ؟ اور بعض حالات میں مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔
خطبات مسرور جلد نهم
28
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2011ء
میں تو آج صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میرے سید و مولیٰ حضرت محمد مصطفی صلی ا یکم کی عزت و ناموس پر اگر
کوئی ہاتھ ڈالنے کی ہلکی سی بھی کوشش کرے گا تو وہ خدا تعالیٰ کے اس فرمان کہ إِنَّا كَفَيْنَكَ الْمُسْتَهْزِعِينَ (الحجر:96)۔یقینا ہم استہزاء کرنے والوں کے مقابل پر تجھے بہت کافی ہیں، کی گرفت میں آجائے گا اور اپنی دنیا و آخرت برباد کر
لے گا۔میرے آقائے دو جہان کا مقام تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی عزت و مرتبے کی ہر آن اس طرح حفاظت فرما
رہا ہے کہ جس تک دنیا والوں کی سوچ بھی نہیں پہنچ سکتی۔آپ صلی للی کم کے مقام ، آپ صلی ایم کے مرتبے ، آپ کی
عزت کو ہر لمحہ بلند تر کرتے چلے جانے کو اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں یوں فرمایا ہے۔فرماتا ہے اِنَّ اللهَ وَمَلَيكَتَهُ
يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ( الاحزاب : 57) یعنی اللہ تعالیٰ اور اس کے سارے فرشتے نبی کریم پر درود بھیجتے ہیں۔پس یہ ہے وہ
مقام جو صرف اور صرف آپ کو ملا ہے۔یہ وہ الفاظ ہیں جو کسی اور نبی کی شان میں استعمال نہیں ہوئے۔اور اس مقام کو
اس زمانے میں سب سے زیادہ آنحضرت کے عاشق صادق نے سمجھا ہے اور ہمیں بتایا ہے۔آپ علیہ السلام ایک جگہ
فرماتے ہیں کہ :
”ہمارے سید و مولیٰ حضرت محمد رسول اللہ صلی علی کر ک ہی صدق و وفاد دیکھئے۔آپ نے ہر قسم کی بد تحریک کا
مقابلہ کیا۔طرح طرح کے مصائب و تکالیف اٹھائے لیکن پر واہ نہ کی۔یہی صدق و وفا تھا جس کے باعث اللہ تعالیٰ
نے فضل کیا۔اسی لئے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔إِنَّ اللهَ وَ مَليكتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ - يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَ
سلموا تسليمًا ( الاحزاب : 57) - ترجمہ : اللہ تعالیٰ اور اس کے تمام فرشتے رسول پر درود بھیجتے ہیں۔اے ایمان والو! تم
درود و سلام بھیجو نبی پر “۔فرمایا کہ: ”اس آیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ رسولِ اکرم کے اعمال ایسے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے اُن کی
تعریف یا اوصاف کی تحدید کرنے کے لئے کوئی لفظ خاص نہ فرمایا۔لفظ تو مل سکتے تھے لیکن خود استعمال نہ کئے۔یعنی
آپ کے اعمالِ صالحہ کی تعریف تحدید سے بیرون تھی۔اس قسم کی آیت کسی اور نبی کی شان میں استعمال نہ کی۔آپ
کی روح میں وہ صدق و وفا تھا اور آپ کے اعمال خدا کی نگاہ میں اس قدر پسندیدہ تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کے لئے یہ
حکم دیا کہ آئندہ لوگ شکر گزاری کے طور پر درود بھیجیں“۔( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 23،24 مطبوعہ ربوہ)
پس آج یہ صدق و وفا ہے جس کا اُسوہ ہمارے سامنے آنحضرت صلی للی رام نے قائم فرمایا ہے۔یہ صدق و
وفا کا تعلق آنحضرت
صلی الم نے کس سے دکھایا؟ یہ تعلق اپنے پیدا کرنے والے خدا سے دکھایا۔پس اگر ہم نے
آنحضرت صلی علیکم کی پیروی کرنی ہے اور آپ کی اُمت کے ان افراد میں شامل ہونا ہے جو مومن ہونے کا حقیقی حق ادا
کرنے والے ہیں تو پھر ہمیں صدق و وفا کے ساتھ اُن باتوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے جن کا حکم ہمیں خدا تعالیٰ
خطبات مسرور جلد نهم
29
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2011ء
نے دیا ہے۔اپنی زبانوں کو آنحضرت صلی علیکم پر درود بھیجنے سے تررکھنا ہے تاکہ ہم بھی اللہ تعالیٰ کا قرب پاسکیں، تا کہ
ہم ان برکتوں سے فیض پاسکیں جو اللہ تعالیٰ کے اس پیارے نبی کے ساتھ وابستہ ہیں۔جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ نیم کے
بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ آپ کے اعمالِ صالحہ کی تعریف تمام حدود و قیود سے باہر
تھی۔اس لئے آپ کو یہ مقام ملا کہ اللہ اور اس کے فرشتے آپ پر درود بھیجتے ہیں۔اور اس لئے مومنوں کو بھی حکم
ہے کہ درود بھیجیں اور درود بھیجتے ہوئے اُن احسانات کو سامنے رکھیں جو آنحضرت صلی ا ہم نے ہم پر کئے۔ہمیں ایک
ایسے دین سے آگاہ کیا جو خد اتعالیٰ سے ملانے والا ہے۔ہمارے سامنے وہ اخلاق رکھے جو خدا تعالیٰ کو پسند ہیں۔جہاں
آپ صلی لی تم نے خدا تعالیٰ کی غیرت اور توحید کے قیام کے لئے نمونے قائم کئے تو عبد کامل بن کر عبادتوں کے حق
بھی ادا کئے۔اللہ تعالیٰ کی خشیت کا اعلیٰ نمونہ ہمارے سامنے قائم فرمایا تو اللہ تعالیٰ کی حمد وشکر کا بے مثال اسوہ بھی
ہمارے سامنے پیش فرمایا۔قرآنِ کریم میں خدا تعالیٰ نے مومنوں کو ہر حالت میں سچائی پر چلنے ، امانت و دیانت کا حق
ادا کرنے ، اپنے عہدوں کو پورا کرنے ، رحمی رشتوں کا پاس کرنے ، مخلوق خدا کی ہمدردی اور اُن سے محبت اور شفقت
کا سلوک کرنے ، صبر اور حوصلہ دکھانے ، عفو کا سلوک کرنے ، عاجزی اور انکساری دکھانے اور ہر حالت میں خدا تعالیٰ
پر توکل کرنے کا حکم دیا ہے اور اس کے علاوہ بہت سارے احکامات ہیں تو اس کی اعلیٰ ترین مثالیں بھی آپ نے
ہمارے سامنے قائم فرمائیں۔پس مومن کا یہ فرض ہے کہ جب اپنے سید و مولی صلی یکم پر درود بھیجے تو ان نمونوں کو
قائم کرنے کی کوشش کرے، تب اُس صدق و وفا کا اظہار ہو گا جو ایک مومن اپنے آقا حضرت محمد مصطفی صل اللی کنم۔کرتا ہے۔اور پھر آپ کے واسطے سے خدا تعالیٰ سے صدق و وفا کا یہ تعلق ہے۔اور جب یہ ہو گا تو پھر ہی
آنحضرت صلی علیہ کم پر بھیجا جانے والا درود، وہ درود کہلائے گا جو شکر گزاری کے طور پر ہو گا۔یہ ہے ایک مومن کا آنحضرت صلی اللہ ﷺ سے عشق و وفا کا تعلق۔یہ ہے آنحضرت علی ایم کی ناموس
رسالت کہ غیر کا منہ بند کرنے کے لئے ہم اسوہ رسول پر عمل کرنے کی کوشش کریں، نہ کہ اپنے ذاتی مفاد حاصل
کرنے کے لئے انصاف کی دھجیاں اڑائیں اور غیر کو اپنے اوپر انگلی اٹھانے کا موقع دیں۔اور صرف اپنے اوپر ہی نہیں
بلکہ اپنے عملوں کی وجہ سے اپنے پیارے آقاسید المعصومین کے متعلق دشمن کو بیہودہ گوئی یا کسی بھی قسم کے ادب
سے گرے ہوئے الفاظ کہنے کا موقع دیں۔اگر مخالفین اسلام کو ہماری کسی کمزوری کی وجہ سے آپ مکئی ایم کے بارے
میں کچھ بھی کہنے کا موقع ملتا ہے تو ہم بھی گناہگار ہوں گے۔ہماری بھی جواب طلبی ہو گی کہ تمہارے فلاں عمل نے
دشمن کو یہ کہنے کی جرآت دی ہے۔کیا تم نے یہی سمجھا تھا کہ صرف تمہارے کھو کھلے نعروں اور بے عملی کے نعروں
سے رسول اللہ صلی علیم سے پیار کا اظہار ہو جائے گا یا تم پیار کا اظہار کرنے والے بن سکتے ہو؟ اللہ تعالیٰ کو یہ پسند
نہیں۔اللہ تعالیٰ تو عمل چاہتا ہے۔پس مسلمانوں کے لئے یہ بہت بڑا خوف کا مقام ہے۔باقی جہاں تک دشمن کے
بعضوں، کینوں اور اس وجہ سے میرے پیارے آقا صلی علی ایم کے متعلق کسی بھی قسم کی دریدہ دہنی کا تعلق ہے ، استہزاء
کا تعلق ہے اُس کا اظہار ، جیسا میں نے بتایا، اللہ تعالیٰ نے یہ کہہ کر فرما دیا ہے کہ ان لوگوں کے لئے میں کافی ہوں۔
خطبات مسرور جلد نهم
30
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2011ء
آنحضرت صل الم کے مقام کے بارے میں ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وہ روشنی
دکھائی ہے کہ جس کے لئے ایک احمدی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بھی شکر گزار ہے اور ہونا چاہئے۔اگر آپ ہمیں صحیح راستہ نہ دکھاتے تو ہمارا بھی آنحضرت صلی ایم سے تعلق کا اظہار صرف ظاہری قانونوں اور جلسے
جلوسوں تک ہی ہوتا۔اس درود میں جب ہم آلِ محمد کہتے ہیں تو آنحضرت کے پیارے مہدی کا تصور بھی ابھرنا
چاہئے جس نے اس زمانے میں ہماری رہنمائی فرمائی۔اب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعض تحریرات پیش کرتا ہوں جس سے ظاہر ہو گا کہ
آنحضرت صلی ا ظلم کے اعلیٰ ترین مقام کو جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سمجھا ہے اور دیکھا ہے،
وہ کیا ہے ؟ یقینا یہ آپ ہی کا حصہ ہے جو اس سے ہمیں آگاہی فرمائی۔آپ ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
”وہ اعلیٰ درجہ کا نور جو انسان کو دیا گیا یعنی انسان کامل کو۔وہ ملا یک میں نہیں تھا۔نجوم میں نہیں تھا۔قمر
میں نہیں تھا۔آفتاب میں بھی نہیں تھا۔وہ زمین کے سمندروں اور دریاؤں میں بھی نہیں تھا۔وہ لعل اور یا قوت اور
زمرد اور الماس اور موتی میں بھی نہیں تھا۔غرض وہ کسی چیز ارضی اور سماوی میں نہیں تھا۔صرف انسان میں تھا۔یعنی انسان کامل میں جس کا اتم اور اکمل اور اعلیٰ اور ارفع فرد ہمارے سید و مولیٰ سید الانبیاء سید الاحیاء محمد مصطفی صلی علیکم
ہیں۔سو وہ نور اس انسان کو دیا گیا اور حسب مراتب اس کے تمام ہم رنگوں کو بھی یعنی ان لوگوں کو بھی جو کسی قدر
وہی رنگ رکھتے ہیں “ ( اس اسوہ پر چلنے کی کوشش کرتے ہیں) اور یہ شان اعلیٰ اور اکمل اور اتم طور پر ہمارے سید
ہمارے مولیٰ ہمارے ہادی نبی امی صادق مصدوق محمد مصطفی صلی اللہ ہم میں پائی جاتی تھی۔“
(آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن۔جلد 5۔صفحہ 160 تا 162)
پھر اس عاشق صادق کے عشق رسول میں فنا ہونے اور دلی جذبات کے اظہار کا ایک اور نمونہ بھی
دیکھیں۔آپ فرماتے ہیں:
میں ہمیشہ تعجب کی نگہ سے دیکھتا ہوں کہ یہ عربی نبی جس کا نام محمد ہے ( ہزار ہزار درود اور سلام اُس
پر) یہ کس عالی مرتبہ کا نبی ہے۔اس کے عالی مقام کا انتہاء معلوم نہیں ہو سکتا اور اس کی تاثیر قدسی کا اندازہ کرنا
انسان کا کام نہیں۔افسوس کہ جیسا حق شناخت کا ہے اُس کے مرتبہ کو شناخت نہیں کیا گیا۔وہ تو حید جو دُنیا سے گم ہو
چکی تھی وہی ایک پہلوان ہے جو دوبارہ اُس کو دُنیا میں لایا۔اُس نے خدا سے انتہائی درجہ پر محبت کی اور انتہائی درجہ پر
بنی نوع کی ہمدردی میں اس کی جان گداز ہوئی۔اس لئے خدا نے جو اُس کے دل کے راز کا واقف تھا اُس کو تمام انبیاء
اور تمام اولین و آخرین پر فضیلت بخشی اور اُس کی مرادیں اُس کی زندگی میں اُس کو دیں۔وہی ہے جو سر چشمہ ہر ایک
فیض کا ہے اور وہ شخص جو بغیر اقرار افاضہ اُس کے کے کسی فضیلت کا دعویٰ کرتا ہے وہ انسان نہیں ہے بلکہ ذریت
شیطان ہے کیونکہ ہر ایک فضیلت کی سنبھی اس کو دی گئی ہے اور ہر ایک معرفت کا خزانہ اس کو عطا کیا گیا ہے۔جو اُس
خطبات مسرور جلد نهم
31
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2011ء
کے ذریعہ سے نہیں پاتا وہ محروم ازلی ہے۔ہم کیا چیز ہیں اور ہماری حقیقت کیا ہے ؟ ہم کافر نعمت ہوں گے اگر اس
بات کا اقرار نہ کریں کہ توحید حقیقی ہم نے اسی نبی کے ذریعہ سے پائی اور زندہ خدا کی شناخت ہمیں اسی کامل نبی کے
ذریعہ سے اور اُس کے نور سے ملی ہے اور خدا کے مکالمات اور مخاطبات کا شرف بھی جس سے ہم اُس کا چہرہ دیکھتے ہیں
اسی بزرگ نبی کے ذریعہ سے ہمیں میسر آیا ہے۔اس آفتاب ہدایت کی شعاع دُھوپ کی طرح ہم پر پڑتی ہے اور اُسی
وقت تک ہم منور رہ سکتے ہیں جب تک کہ ہم اس کے مقابل پر کھڑے ہیں“۔پھر ایک جگہ آپ فرماتے ہیں:۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن۔جلد 22۔صفحہ 119،118)
”ہم جب انصاف کی نظر سے دیکھتے ہیں تو تمام سلسلہ نبوت میں سے اعلیٰ درجہ کا جوانمرد نبی اور زندہ نبی
اور خدا کا اعلیٰ درجہ کا پیارا بی تصرف ایک مرد کو جانتے ہیں۔یعنی وہی نبیوں کا سر دار، رسولوں کا فخر ، تمام مُر سلوں کا
سرتاج جس کا نام محمد مصطفی و احمد مجتبی صلی علیم ہے، جس کے زیر سایہ دس دن چلنے سے وہ روشنی ملتی ہے جو پہلے اس
(سراج منیر۔روحانی خزائن۔جلد 12 - صفحہ 82)
سے ہزار برس تک نہیں مل سکتی تھی“۔پھر آپ ایک جگہ فرماتے ہیں کہ: "میر امذ ہب یہ ہے کہ اگر رسول
اللہ صلی ا ہم کو الگ کیا جاتا اور گل نبی جو
اس وقت تک گزر چکے تھے ، سب کے سب اکٹھے ہو کر وہ کام اور وہ اصلاح کرنا چاہتے جو رسول اللہ صلی الی یکم نے کی،
ہر گز نہ کر سکتے۔اُن میں وہ دل اور وہ قوت نہ تھی جو ہمارے نبی کو ملی تھی۔اگر کوئی کہے کہ یہ نبیوں کی معاذ اللہ
سوء ادبی ہے تو وہ نادان مجھ پر افتر ا کرے گا۔میں نبیوں کی عزت اور حرمت کرنا اپنے ایمان کا جزو سمجھتا ہوں۔لیکن
نبی کریم کی فضلیت گل انبیاء پر میرے ایمان کا جزو اعظم ہے اور میرے رگ وریشہ میں ملی ہوئی بات ہے۔یہ میرے
اختیار میں نہیں کہ اس کو نکال دوں۔بد نصیب اور آنکھ نہ رکھنے والا مخالف جو چاہے سو کہے۔ہمارے نبی کریم علی علیکم
نے وہ کام کیا ہے جو نہ الگ الگ اور نہ مل مل کر کسی سے ہو سکتا تھا اور یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے“۔(ملفوظات۔جلد اول۔صفحہ 420۔مطبوعہ ربوہ)
آپ فرماتے ہیں:
” نوع انسان کیلئے روئے زمین پر اب کوئی کتاب نہیں مگر قرآن۔اور تمام آدم زادوں کیلئے اب کوئی
رسول اور شفیع نہیں مگر محمد مصطفی صلی۔سو تم کوشش کرو کہ سچی محبت اس جاہ و جلال کے نبی کے ساتھ رکھو اور
اُس کے غیر کو اُس پر کسی نوع کی بڑائی مت دو تا آسمان پر تم نجات یافتہ لکھے جاؤ۔اور یاد رکھو کہ نجات وہ چیز نہیں جو
مرنے کے بعد ظاہر ہو گی۔بلکہ حقیقی نجات وہ ہے کہ اسی دنیا میں اپنی روشنی دکھلاتی ہے۔نجات یافتہ کون ہے ؟ وہ جو
یقین رکھتا ہے جو خدا سچ ہے اور محمد مصطفی صلی علی کم اس میں اور تمام مخلوق میں درمیانی شفیع ہے۔اور آسمان کے نیچے نہ
اُس کے ہم مرتبہ کوئی اور رسول ہے اور نہ قرآن کے ہم رتبہ کوئی اور کتاب ہے۔اور کسی کے لئے خدا نے نہ چاہا کہ
وہ ہمیشہ زندہ رہے مگر یہ برگزیدہ نبی ہمیشہ کیلئے زندہ ہے۔“
(کشتی نوح روحانی خزائن۔جلد 19۔صفحہ 13-14)
خطبات مسرور جلد نهم
32
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2011ء
پھر آپ آنحضرت صلی علم کی ہمیشہ ہمیش کی زندگی کی تعریف کرتے ہوئے کہ آپ کی یہ زندگی کس
طرح کی ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ:
یہ عجیب بات ہے کہ دنیا ختم ہونے کو ہے مگر اس کامل نبی کے فیضان کی شعاعیں اب تک ختم نہیں
ہوئیں۔اگر خدا کا کلام قرآن شریف مانع نہ ہوتا“ (یعنی اس کی وجہ سے کوئی روک نہ ہوتی ) ”تو فقط یہی نبی تھا جس
کی نسبت ہم کہہ سکتے تھے کہ وہ اب تک مع جسم عنصری زندہ آسمان پر موجود ہے کیونکہ ہم اس کی زندگی کے صریح
آثار پاتے ہیں۔اس کا دین زندہ ہے۔اس کی پیروی کرنے والا زندہ ہو جاتا ہے۔اور اس کے ذریعہ سے زندہ خدامل
جاتا ہے۔ہم نے دیکھ لیا ہے کہ خدا اس سے اور اُس کے دین سے اور اس کے محب سے محبت کرتا ہے۔اور یادر ہے
کہ در حقیقت وہ زندہ ہے اور آسمان پر سب سے اُس کا مقام برتر ہے لیکن یہ جسم عصری جو فانی ہے یہ نہیں ہے بلکہ
ایک اور نورانی جسم کے ساتھ جو لازوال ہے اپنے خدائے مقتدر کے پاس آسمان پر ہے“۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22۔صفحہ 118-119 حاشیہ)
پس اگر کوئی انصاف کی نظر سے دیکھے تو یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتا کہ جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے آنحضرت کے مقام کو پہچانا ہے ، کوئی بھی نہیں پہچان سکتا۔اور آپ ہی وہ مردِ مجاہد تھے جنہوں
نے آنحضرت صلی للی کم کی ذات پر حملے کی صورت میں سب سے پہلے مؤثر آواز بلند کی۔1897ء میں جب پادریوں کی طرف سے مشن پریس گوجرانوالہ میں اسلام کے رڈ میں ایک کتاب شائع
ہوئی اور اس میں آنحضرت صلی علیم کی ذات کے بارہ میں انتہائی دریدہ دہنی کی گئی اور مسلمانوں کو اشتعال دلانے کی
کوشش کی گئی اور پھر مسلمانوں کا دل دکھانے کے لئے ایک ہزار کا پی اس کتاب کی علماء اور مسلمان لیڈروں کو مفت
تقسیم کی گئی اور ایک کاپی اس کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی بھیجی گئی۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے ایک اشتہار دیا اور حکومت کو توجہ دلائی کہ گو قانون بے شک یہ کہہ دے کہ تمہیں بھی اجازت
ہے اور یہ کتاب لکھنا تو ہین اور بہتک کے زمرہ میں نہیں آتا، تم لوگ بھی لکھ سکتے ہو۔لیکن فرمایا کہ مسلمان تمام انبیاء
پر ایمان لاتے ہیں اس لئے حضرت عیسی علیہ السلام یا کسی اور نبی کے بارے میں اس طرح کی لغویات نہیں لکھ سکتے ،
بیہودہ گوئی نہیں کر سکتے۔آپ نے حکومت کو مشورہ دیا کہ گورنمنٹ ایسا قانون بنائے کہ جس میں ہر ایک فریق
صرف اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کرے اور دوسرے فریق پر گند اچھالنے کی اجازت نہ ہو۔اور یہی طریق کار ہے
جس سے امن امان اور بھائی چارہ قائم ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ اور کوئی بہترین طریق نہیں ہے۔آپ کو آنحضرت
صلی ایم کے مقام و مرتبہ کی حفاظت اور مخالفین کے آپ کی ذات پر اور اسلام پر حملے کے خلاف ایک جوش تھا، اور ہر
موقع پر آپ اس کے دفاع کے لئے کھڑے ہوتے تھے۔درد سے مسلمانوں کو بھی سمجھایا کہ کس طرح ہم دشمنوں
کے حملے کو پسپا کر سکتے ہیں ؟ کیا طریق کار تم مسلمانوں کو بھی اختیار کرنا چاہئے۔قطع نظر اس کے کہ تم کس فرقہ سے
خطبات مسرور جلد نهم
33
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2011ء
تعلق رکھتے ہو۔آنحضرت صلی اللہ یوم کی ذات کی حفاظت ایک ایسا اہم کام ہے جس کے لئے تمام مسلمانوں کو اکٹھے ہو جانا
چاہئے۔آپ فرماتے ہیں کہ :
”ہمارے مخالفوں نے “ (یعنی اسلام کے مخالفوں نے ہزاروں اعتراض کر کے یہ ارادہ کیا ہے کہ اسلام
کے نورانی اور خوبصورت چہرہ کو بد شکل اور مکر وہ ظاہر کریں۔ایسا ہی ہماری تمام کوششیں اسی کام کے لئے ہونی
چاہئیں کہ اس پاک دین کی کمال درجہ کی خوبصورتی اور بے عیب اور معصوم ہونا بپایہ ثبوت پہنچادیں۔یقینا سمجھو کہ
گمراہوں کی حقیقی اور واقعی خیر خواہی اسی میں ہے کہ ہم جھوٹے اور ذلیل اعتراضات کی غلطیوں پر ان کو مطلع کریں
اور اُن کو دکھلاویں کہ اسلام کا چہرہ کیسا نورانی، کیسا مبارک اور کیسا ہر ایک داغ سے پاک ہے ؟ ہمارا کام جو ہمیں ضرور
ہی کرنا چاہئے ، وہ یہی ہے کہ یہ دجل اور افترا جس کے ذریعہ سے قوموں کو اسلام کی نسبت بد ظن کیا گیا ہے ، اس کو
جڑ سے اکھاڑ دیں۔یہ کام سب کاموں پر مقدم ہے۔جس میں اگر ہم غفلت کریں تو خدا اور رسول کے گنہگار ہوں
گے۔سچی ہمدردی اسلام کی اور سچی محبت رسولِ کریم (صلی ان کی اسی میں ہے کہ ہم ان افتراؤں سے اپنے مولیٰ و
سید رسول اللہ صلی علی کم اور اسلام کا دامن پاک ثابت کر کے دکھلائیں۔اور وسواسی دلوں کو یہ ایک نیا موقع وسوسہ کانہ
دیں کہ گویا ہم محکم سے حملہ کرنے والوں کو روکنا چاہتے ہیں اور جواب لکھنے سے کنارہ کش ہیں۔ہر ایک شخص اپنی
رائے اور خیال کی پیروی کرتا ہے لیکن خدا تعالیٰ نے ہمارے دل کو اسی امر کے لئے کھولا ہے کہ اس وقت اور اس
زمانے میں اسلام کی حقیقی تائید اسی میں ہے کہ ہم اس تخم بدنامی کو جو بویا گیا ہے اور ان اعتراضات کو جو یورپ اور
ایشیا میں پھیلائے گئے ہیں جڑ سے اکھاڑ کر اسلامی خوبیوں کے انوار اور برکات اس قدر غیر قوموں کو دکھلاویں کہ اُن
کی آنکھیں خیرہ ہو جائیں۔اور اُن کے دل ان مفتریوں سے بیزار ہو جائیں جنہوں نے دھوکہ دے کر ایسے
مز خرفات شائع کئے ہیں (یعنی جھوٹی باتیں شائع کی ہیں)۔”اور ہمیں اُن لوگوں کے خیالات پر نہایت افسوس ہے
جو باوجودیکہ وہ دیکھتے ہیں کہ کس قدر زہر یلے اعتراضات پھیلائے جاتے اور عوام کو دھو کہ دیا جاتا ہے، پھر بھی وہ
کہتے ہیں کہ ان اعتراضات کے رڈ کرنے کی کچھ بھی ضرورت نہیں، صرف مقدمات اٹھانا اور گورنمنٹ میں
میموریل بھیجنا کافی ہے“۔البلاغ، فریاد درد۔روحانی خزائن۔جلد 13 - صفحہ 382-383)
صرف اتنی سی بات کافی نہیں کہ کسی کو پکڑ لیا یا مقدمہ بنادیا یا میموریل بھیج دیا بلکہ ایک عملی کوشش اور
مسلسل کوشش اور مستقل کو شش کرنے کی ضرورت ہے۔پس یہ ہے اصل درد کہ اٹھو اور الزامات کو ر ڈ کرنے کے
لئے مسلسل کوشش کرتے چلے جاؤ اور اپنے عملوں کو حقیقی مسلمان کا عمل بناؤ نہ کہ صرف میموریل بھیج کر یا جلوس
نکال کر یا چند دن شور مچا کر پھر بیٹھ جاؤ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آنحضرت علی ایم کی عزت و ناموس کے لئے کیا جذبات رکھتے
تھے ، اس کا اندازہ ان اقتباسات سے ہو سکتا ہے جو میں پیش کرنے لگا ہوں۔آپ فرماتے ہیں کہ :
خطبات مسرور جلد نهم
34
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2011ء
”جو لوگ ناحق خدا سے بے خوف ہو کر ہمارے بزرگ نبی حضرت محمد مصطفی صلی علی کم کو برے الفاظ سے
یاد کرتے اور آنجناب پر ناپاک تہمتیں لگاتے اور بد زبانی سے باز نہیں آتے ہیں، ان سے ہم کیونکر صلح کریں۔میں
سچ سچ کہتا ہوں کہ ہم شورہ زمین کے سانپوں اور بیابانوں کے بھیڑیوں سے صلح کر سکتے ہیں لیکن ان لوگوں سے ہم
صلح نہیں کر سکتے جو ہمارے پیارے نبی پر جو ہمیں اپنی جان اور ماں باپ سے بھی پیارا ہے ، ناپاک حملے کرتے ہیں۔خدا
ہمیں اسلام پر موت دے۔ہم ایسا کام کرنا نہیں چاہتے جس میں ایمان جاتا رہے“۔(پیغام صلح روحانی خزائن جلد 23۔صفحہ 459)
پھر مخالفین کے الزامات کا ایک جگہ ذکر کرتے ہوئے اور غیرت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ :
”میرے دل کو کسی چیز نے کبھی اتناد کھ نہیں پہنچایا جتنا کہ ان لوگوں کے اس ہنسی ٹھٹھانے پہنچایا ہے جو وہ
ہمارے رسولِ پاک کی شان میں کرتے رہتے ہیں۔اُن کے دل آزار طعن و تشنیع نے جو وہ حضرت خیر البشر کی ذات
والا صفات کے خلاف کرتے ہیں میرے دل کو سخت زخمی کر رکھا ہے۔خدا کی قسم اگر میری ساری اولاد اور اولاد کی
اولاد اور میرے سارے دوست اور میرے سارے معاون و مددگار میری آنکھوں کے سامنے قتل کر دیئے جائیں
اور خود میرے اپنے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیئے جائیں اور میری آنکھ کی پتلی نکال پھینکی جائے اور میں اپنی تمام مرادوں
سے محروم کر دیا جاؤں اور اپنی تمام خوشیوں اور تمام آسائشوں کو کھو بیٹھوں تو ان ساری باتوں کے مقابل پر بھی
میرے لئے یہ صدمہ زیادہ بھاری ہے کہ رسولِ اکرم صلی ای کمر پر ایسے ناپاک حملے کئے جائیں۔پس اے میرے آسمانی
آقا! تُو ہم پر اپنی رحمت اور نصرت کی نظر فرما اور ہمیں اس ابتلاء عظیم سے نجات بخش“۔( ترجمه عربی عبارت آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن۔جلد 5 صفحہ 15 از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے از سیرت طیبہ صفحہ 41-42)
آج بھی بعض اسلام مخالف جو عیسائی پادری ہیں وہ اسلام پر گندے الزامات لگانے سے باز نہیں آتے۔گزشتہ دنوں امریکہ کے جس پادری نے قرآنِ کریم جلانے کا اعلان کیا تھا آج بھی وہ وہی خیالات رکھتا ہے ، خیالات
اس کے ختم نہیں ہو گئے۔اس کے یہاں انگلستان میں آنے کا پروگرام تھا۔گزشتہ دنوں اس کا اعلان بھی ہوا تھا۔کسی
گروپ نے یا شاید پارلیمنٹ نے اس کو بلوایا تھا۔بہر حال کل کی خبر تھی کہ برطانیہ کی حکومت نے اس بات پر پابندی
لگادی ہے کہ ہمارے ہاں مختلف مذاہب کے لوگ ہیں اور ہم کسی قسم کا فساد ملک میں نہیں چاہتے۔اور یہ ہم بر داشت
بھی نہیں کر سکتے ، اس لئے تمہیں یہاں آنے کی اجازت نہیں ہے۔یہ حکومت برطانیہ کا بڑا مستحسن قدم ہے۔خدا تعالی آئندہ بھی ان کو انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور باقی دنیا کی حکومتیں بھی اس سے
سبق سیکھیں تا کہ دنیا میں فتنہ و فساد ختم ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کئی مختلف موقعوں پر عملی غیرت کا اظہار کس طرح فرمایا۔اس کے ایک دو واقعات پیش کرتا ہوں۔
35
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
لیکھرام کا واقعہ تو ہر ایک کے علم میں ہے کہ کس طرح آپ نے اس میں غیرت کا مظاہرہ فرمایا۔سٹیشن پر
آپ وضو فرمارہے تھے تو وہ آیا اور اس نے سلام کیا۔آپ نے توجہ نہ دی اور وضو کرتے رہے۔وہ سمجھا کہ شاید سلام
سنا نہیں۔دوسری طرف سے آیا اور سلام کیا۔پھر بھی آپ نے جواب نہیں دیا اور چلا گیا۔وضو کرنے کے بعد کسی نے
کہا کہ لیکھرام آیا تھا اور سلام عرض کرتا تھا۔آپ نے فرمایا کہ ”ہمارے آقا کو گالیاں دیتا ہے اور ہمیں سلام کرتا ہے ؟“
(ماخوذ از سیرت المہدی جلد 1 حصہ اول صفحہ 254 روایت نمبر 281 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ)
یہ تھی غیرت جو آپ نے دکھائی اور یہ غیرت کا مظاہرہ ہے جو ہر مسلمان کو کرنا چاہئے۔حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی ایک واقعہ لکھتے ہیں۔کہتے ہیں ڈاکٹر پادری وائٹ بریخنٹ کو
1925ء میں لندن میں ملا ( جو آج کل یعنی اُن دنوں میں ڈاکٹر سٹانٹن کہلاتے تھے۔یہ لفظ اُردو میں انہوں نے لکھا
ہے اس لئے ہو سکتا ہے غلطی ہو۔بہر حال) پادری صاحب بٹالہ میں مشنری رہے ہیں اور حضرت صاحب سے بھی
ان کی ملاقات ہوئی۔کہتے ہیں پادری فتح مسیح صاحب سے بٹالہ میں ایک مباحثہ الہام کے متعلق تھا اُس میں بھی ان
انگریز پادری صاحب کا دخل تھا۔غرض سلسلے کی تاریخ میں ان کا کچھ تعلق ہے اور اس وجہ سے مجھے شوق پیدا ہوا کہ
میں اس پادری کو ملوں۔اس انگریز کو پھر میں لندن میں جا کے ملا۔تو کہتے ہیں کہ گفتگو کے دوران حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سیرت کے بارہ میں سوالات کے جواب میں بعض واقعات بیان ہو رہے تھے وہ سن کر
ایک موقع پر وہ پادری صاحب کہنے لگے کہ میں نے ایک بات مرزا صاحب میں یہ دیکھی جو مجھے پسند نہیں تھی کہ وہ
جب آنحضرت صلی علیکم پر اعتراض کیا جاتا تو ناراض ہو جاتے تھے اور ان کا چہرہ متغیر ہو جاتا تھا۔یعنی ایسا اعتراض جو
نازیبا الفاظ میں کیا جاتا ہو۔باقی اعتراض تو کرتے ہی ہیں جب بحث ہو رہی ہوتی ہے۔جہاں کوئی حد ادب سے باہر نکلتے
تھے تو آپ علیہ سلام فوراً غصہ میں آتے اور چہرہ متغیر ہو جاتا۔تو عرفانی صاحب کہتے ہیں، میں نے پادری صاحب کو کہا
کہ جو بات آپ کو نا پسند ہے اُسی پر میں قربان ہوں۔کیونکہ اس سے حضرت مرزا صاحب کی زندگی کے ایک پہلو پر
ایسی روشنی پڑتی ہے کہ وہ آپ کی ایمانی غیرت اور آنحضرت صلی علیہ کم سے محبت اور عشق اور فدائیت کو نمایاں کر دیتی
ہے۔آپ کے نزدیک شاید یہ عیب ہو مگر میں تو اسے اعلیٰ درجہ کا اخلاق یقین کرتاہوں اور آپ کے منہ سے سن کر
حضرت مرزا صاحب کی محبت اور آپ کے ساتھ عقیدت میں مجھے اور بھی ترقی ہوئی ہے۔غرض آپ علیہ السلام کو آنحضرت صلی علیم سے بے انتہا عشق تھا اور برداشت نہیں کر سکتے تھے کہ کوئی
آنحضرت صلی ال نیم کی بے ادبی کرے۔شخص
(ماخوذ از حیات احمد از حضرت یعقوب علی عرفانی صاحب۔جلد اول صفحہ 265-266 جدید ایڈیشن)
تو یہ ہے غیرت رسول کا ایسا اظہار کہ جس سے دوسرے کو خود ہی احساس ہو جائے کہ اس نے
آنحضرت صلی الیم کے بارہ میں حد ادب کے اندر رہتے ہوئے بات کرنی ہے۔WEITBRECHT STANTON PHD, D۔D۔-'
36
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
غرض کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے عمل سے بھی اور اپنی تحریر و تقریر سے بھی دنیا
پر یہ ثابت کر دیا کہ حقیقی عشق رسول اور غیرتِ رسول کیا ہے ؟ اور پھر اپنی جماعت میں بھی یہی روح پھونکی۔یہ
غیرت رسول دکھاؤ، لیکن قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے۔ہر کارروائی کرو لیکن قانون کے دائرے میں رہتے
ہوئے۔چنانچہ اسی تعلیم کا نتیجہ ہے کہ جب آنحضرت صلی ال نیم کے بارے میں ایک دل آزار کتاب ایک آریہ نے
لکھی اور پھر در تمان جو رسالہ تھا اس میں بعد میں ایک مضمون بھی شائع کیا تو حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے اس کے
رڈ کے لئے ہر قسم کی کوشش کی۔لیکن ساتھ ہی یہ بھی نصیحت فرمائی کہ مسلمان کو چاہئے کہ رسول کریم صلی نیم کی
عزت کو بچانے کے لئے غیرت دکھائیں مگر ساتھ ہی یہ بھی دکھا دیں کہ ہر ایک مسلمان اپنے نفس کو قابو میں رکھتا ہے
اس سے مغلوب نہیں ہو تا۔جب مسلمان یہ دکھا دیں گے تو دنیا ان کے مقابلہ سے خود بخود بھاگ جائے گی“۔(الفضل 5 جولائی 1927ء صفحہ 7۔بحوالہ سوانح فضل عمر جلد 5 صفحہ 41)
اسی دوران آپ نے ایک پوسٹر بھی شائع کروایا۔اس کے الفاظ دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ کس قدر غیرت
کا مظاہرہ آپ نے فرمایا اور مسلمانوں کو بھی غیرت دکھانے پر آمادہ کیا۔جب آنحضرت صلی علی کم پر یہ اعتراضات ہو
رہے تھے تو آپ نے اس میں فرمایا کہ
کیا اس سے زیادہ اسلام کے لئے کوئی اور مصیبت کا دن آ سکتا ہے؟ کیا اس سے زیادہ ہماری بیکسی کوئی اور
صورت اختیار کر سکتی ہے ؟ کیا ہمارے ہمسایوں کو یہ معلوم نہیں کہ ہم رسولِ کریم صل ا لم فَدَادُ نَفْسِي وَ أَهْلِي کو
اپنی ساری جان اور سارے دل سے پیار کرتے ہیں اور ہمارے جسم کا ذرہ ذرہ اس پاکبازوں کے سردار کی جوتیوں کی
خاک پر بھی فدا ہے۔اگر وہ اس امر سے واقف ہیں تو پھر اس قسم کی تحریرات سے سوائے اس کے اور کیا غرض ہو
سکتی ہے کہ ہمارے دلوں کو زخمی کیا جائے اور ہمارے سینوں کو چھیدا جائے اور ہماری ذلت اور بے بسی کو نہایت
بھیانک صورت میں ہماری آنکھوں کے سامنے لایا جائے اور ہم پر ظاہر کیا جائے کہ مسلمانوں کے احساسات کی ان
لوگوں کو اس قدر بھی پر واہ نہیں جس قدر کہ ایک امیر کبیر کو ایک ٹوٹی ہوئی جوتی کی ہوتی ہے۔لیکن میں پوچھتا ہوں
کہ کیا مسلمانوں کو ستانے کے لئے ان لوگوں کو کوئی اور راستہ نہیں ملتا ؟۔ہماری جانیں حاضر ہیں۔ہماری اولادوں کی
جانیں حاضر ہیں۔جس قدر چاہیں ہمیں دکھ دے لیں لیکن خدا را نبیوں کے سردار کی ہتک کر کے اپنی دنیا اور
آخرت کو تباہ نہ کریں کہ اس پر حملہ کرنے والوں سے ہم بھی صلح نہیں کر سکتے۔ہماری طرف سے بار بار کہا گیا ہے اور
میں پھر دوبارہ ان لوگوں کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ہماری جنگل کے درندوں اور بن کے سانپوں سے صلح ہو سکتی ہے
لیکن ان لوگوں سے ہر گز صلح نہیں ہو سکتی جو رسولِ کریم صلی ای کم کو گالیاں دینے والے ہیں۔بے شک وہ قانون کی پناہ
میں جو کچھ چاہیں کر لیں اور پنجاب ہائی کورٹ کے تازہ فیصلہ کی آڑ میں ( اس وقت فیصلہ ہوا تھا جو مسلمانوں کے
خلاف ہوا تھا) جس قدر چاہیں ہمارے رسول کریم صلی اللہ ہم کو گالیاں دے لیں۔لیکن وہ یاد رکھیں کہ گورنمنٹ کے
قانون سے بالا اور قانون بھی ہے اور وہ خدا کا بنایا ہوا قانونِ فطرت ہے۔وہ اپنی طاقت کی بنا پر گورنمنٹ کے قانون
کی زد سے بچ سکتے ہیں لیکن قانونِ قدرت کی زد سے نہیں بچ سکتے۔اور قانونِ قدرت کا یہ اٹل اصل پورا ہوئے بغیر
نہیں رہ سکتا کہ جس کی ذات سے ہمیں محبت ہوتی ہے اس کو برا بھلا کہنے کے بعد کوئی شخص ہم سے محبت اور صلح کی
توقع نہیں رکھ سکتا۔( تاریخ احمدیت جلد 4 صفحہ 597 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ)
خطبات مسرور جلد نهم
37
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2011ء
اس وقت جب یہ ہوا اور پھر اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہندوستان میں قانون میں تبدیلی
بھی ہوئی اور یہ قانون پاس ہوا کہ جو انبیاء ہیں اور جو کسی بھی مذہب کے فرقے کے سر براہ ہیں ان کو برابھلا نہیں کہا جا
سکتا۔اب آگے چلیں۔احمدیوں کی تاریخ میں آج سے ہیں سال یا پچیس سال پہلے بد نام زمانہ سلمان رشدی نے
جو اپنی مکروہ کتاب لکھی تھی تو اس وقت حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے خود بھی خطبوں میں اس کا جواب دیا اور پھر
کتابی شکل میں بھی جواب لکھوایا گیا جو انگریزی میں چھپا، جس کا اردو ترجمہ بھی چھپ چکا ہے۔اس کے اردو ترجمہ کا
نام ” سلمان رشدی بھوتوں کے آسیب میں ہے۔2005 ء میں جب ڈنمارک میں آنحضرت صلی این نام کے متعلق بیہودہ تصاویر بنائی گئیں تو ڈنمارک مشن
نے بھی اور میں نے بھی خطبات کے ذریعہ اس کا جواب دیا۔قانون کے اندر رہتے ہوئے کارروائیاں بھی کیں۔ہالینڈ کے ممبر آف پارلیمنٹ کی طرف سے قرآنِ کریم پر حملہ ہوا، اسلام پر حملہ ہوا تو ان کے جوابات دیئے گئے۔تو
قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے غیرت کا مظاہرہ ہے جو ایک حقیقی مسلمان کا سرمایہ ہے۔قانون سے باہر نکل کر
ہم جو بھی عمل کریں گے وہ آنحضرت صلی اللہ نام سے صدق و وفا کا تعلق نہیں ہے۔لیکن اصل چیز جو اس صدق و وفا کے تعلق کو جاری رکھنے والی ہے وہ آپ کا پیغام ہے۔اگر مسلمان اس
پیغام کی حقیقت کو سمجھتے ہوں، اس خوبصورت پیغام کے پہنچانے کا حق ادا کرنے والے بن جائیں تو آج یہ حالات نہ
ہوں۔اگر وہ حقیقت میں اس رسول صلی ا یلم کے اسوہ پر عمل کر رہے ہوتے تو دشمن کا منہ خود بخود بند ہو جاتا۔اور اگر
مسلمانوں میں سے چند مفاد پرست قانون کی آڑ میں ناجائز فائدہ اٹھانے والے ہوتے بھی یا فائدہ اٹھانے کی کوشش
بھی کرتے تو قانون ان کو مجرم بنا کر اس مفاد پرستی کی جڑا کھیر دیتا۔لیکن یہ سب کام تقویٰ کے ہیں۔پس مسلمان اگر ناموس رسالت کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں تو اس تقویٰ کو تلاش کریں جو آنحضرت صلی علی یکم
ہم میں پیدا کرنا چاہتے تھے۔جماعت احمدیہ کی تاریخ میں غیرت رسول صلی علیکم کے واقعات بھرے پڑے ہیں۔ایک
خطبہ میں تو ان کا ذکر نہیں ہو سکتا۔سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔چند خطبوں میں بھی نہیں ہو سکتا۔اگر ہم نے اسلام اور
آنحضرت صلی علیہم کی ذات کو ہر قسم کے اعتراضوں اور استہزاء سے پاک کرنا ہے تو کسی قانون سے نہیں بلکہ دنیا کو
آنحضرت کے جھنڈے تلے لا کر کرنا ہے۔کیونکہ حقیقت یہی ہے کہ دنیا کے فساد اس وقت ختم ہوں گے جب ہم
آنحضرت صلی ایم کی اصل تعلیم کو اپنے اوپر لاگو کریں گے اور دنیا کو آنحضرت صلی
الم کے جھنڈے تلے لائیں گے۔لیکن اگر صرف قانون بنا کر پھر اس قانون سے اپنے مفاد حاصل کر رہے ہوں گے تو ہم بھی توہین رسالت کے
مر تکب ہو رہے ہوں گے۔وہ تمان رسالہ جو تھا جس کے بارے میں میں نے بیان کیا کہ خلیفہ المسیح الثانی نے اس
کے بارے میں لکھا اور مسلمانوں کو کہا کہ احتجاج کرو اور پھر ساری مسلم امت جو تھی وہ سراپا احتجاج بن گئی، مقدمے
38
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
بھی چلے لیکن بہر حال آخر تبدیلی لانی پڑی اور مجرم کو سزا بھی ملی۔جب اس کا فیصلہ ہو گیا تو اس کے فیصلے کے بعد
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے ہی فرمایا اور بالکل صحیح فرمایا کہ :
” میرے آقا حضرت محمد مصطفی صلی ال یکم کی عزت اس سے بالا ہے کہ کسی فرد یا جماعت کا قتل اس کی قیمت قرار دیا
جائے۔میرا آقاد نیا کو زندگی بخشنے آیا تھا نہ کہ ان کی جان نکالنے کے لئے“۔(ماخوذ از تاریخ احمدیت جلد 4 صفحہ 606 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ)
کاش کہ آج بھی ہر مسلمان یہ بات سمجھ جائے کہ اگر حقیقت میں کوئی فتنہ ہے تو قانون ظاہری فتنے کا
علاج کرتا ہے ، دل کا نہیں۔اول تو یہی تحقیق نہیں ہوتی کہ فتنہ ہے بھی کہ نہیں؟ مسلمان کے لئے حقیقی خوشی اس
وقت ہو گی اور ہونی چاہئے جب دنیا کے دلوں میں آنحضرت صلی
علیہ کم کی محبت قائم ہو جائے گی۔آج احمدیوں کا تو یہ
فرض ہے ہی جس کے لئے ہمیں بھر پور کوشش کرنی چاہئے۔اگر دوسرے مسلمان بھی سختی کے بجائے عفو اور پیار کا
مظاہرہ کریں اور وہ نمونہ دکھائیں جو آنحضرت علی ای کم نے دکھایا تو پھر یہی اسلام کی خدمت ہو گی۔آپ نے دو
کثر دشمنانِ اسلام جنہوں نے فتح مکہ کے موقع پر مزاحمت کا فیصلہ کیا تھا لیکن پھر بعد میں جب لشکر کو دیکھا اور فتح
مکہ کی شوکت دیکھی تو گھبراگئے۔اور پھر ایک عورت ام ہانی ، جن کے خاوند کے وہ عزیز تھے جب اُن کے گھر وہ پناہ
لینے کے لئے آئے تو ام ہانی نے پناہ دے دی اور پھر آنحضرت صلی علیہ یکم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ
انہوں نے دو اشخاص کو پناہ دی ہے۔لیکن میر ابھائی علی کہتا ہے کہ میں انہیں قتل کر دوں گا وہ مجرم ہیں۔آپ نے
فرمایا کہ اے ام ہانی! جسے تم نے پناہ دی اسے ہم نے پناہ دی۔انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔(السيرة النبوية لابن هشام باب من أمر الرسول علي الله بقتلهم صفحه 742-744 مطبع دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
اس پناہ کے بعد انہی دشمنوں کو یہ فکر تھی کہ آنحضرت صلی علیہ یکم نے اس طرح شفقت اور رافت اور پیار کا
سلوک کیا ہے کہ ہم کس طرح ان کو منہ دکھائیں گے۔لیکن جب ایک موقع پر حارث بن ہشام کی مسجد کے قریب
آنحضرت صلی علیم سے اتفاقاً ملاقات ہوئی تو اس رحمتہ للعالمین نے نہایت شفقت سے ملاقات فرمائی۔اور پھر یہ
حارث جنگ یرموک میں اسلام کے دفاع میں جاں نثاری دکھاتے ہوئے شہید ہو گئے۔(سبل الهدى والرشاد في سيرة خير العباد از محمد بن یوسف شامی ذکر اسلام الحارث بن هشام۔۔۔جلد 5 صفحه 250249 بیروت 1993ء)
(اسد الغابة جلد 1 صفحه 478 الحارث بن هشام بن المغيرة مطبوعه دارالفکر بيروت 2003ء)
پس ایک عورت کے پناہ دیئے ہوئے کا بھی آنحضرت
صلی اللہ ہم نے یہ احترام فرمایا کہ جس کے نتیجہ میں وہ
اسلام کی آغوش میں آگیا۔آج بھی ہمیں اسی اُسوہ کی ضرورت ہے اور اسلام کا حقیقی پیغام دنیا میں پہنچانے کی
ضرورت ہے نہ کہ ظاہری قانون بنا کر پھر غلط طریقے سے ان پر عمل کرنے کی۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اور سب
مسلمانوں کو بھی اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 11 فروری تا 17 فروری 2011 ء جلد 18 شمارہ 6 صفحہ 5 تا 8)