آنحضرت ﷺ کا اللہ تعالیٰ سے انتہائی درجہ کا قرب
خطبات مسرور جلد نهم
39
4
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جنوری 2011ء
$
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جنوری 2011ء بمطابق 28 صلح 1390 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن (برطانیہ)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس آیت کی
تلاوت فرمائی:
آنحضرت صلی علیہ نیم کی ایک حدیث قدسی ہے کہ لَوْلاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْأَفَلَاكَ کہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے
کہ اگر میں تجھے پیدانہ کرتا تو د نیا پیدانہ کرتا۔یہ زمین و آسمان پیدانہ کرتا۔(الموضوعات الكبرى لِمُلّا على القارى صفحه 194 حديث نمبر 754 مطبوعة قدیمی کتب خانه آرام باغ کراچی)
گو مسلمانوں کا ایک بڑا حصہ اس حدیث کی صحت پر اعتراض کرتا ہے لیکن ہمیں اس زمانہ کے امام اور
آنحضرت صلی الم کے عاشق صادق نے اس حدیث کی صحت کا علم دیا ہے۔یہ وہ مقام ہے جو آنحضرت صلی ال نیم کے
انتہائی مقام کی طرف نشاندہی کرتا ہے۔آپ تمام رسولوں سے افضل ہیں۔آپ تا قیامت تمام زمانوں کے لئے
مبعوث ہوئے ہیں۔آپ کو خدا تعالیٰ نے یہ مقام بخشا ہے کہ آپ کی اتباع سے انسان اللہ تعالیٰ کی محبت پاتا ہے۔آپ کو وہ مہر نبوت عطا ہوئی ہے جو تمام سابقہ انبیاء پر ثبت ہو کر ان انبیاء کے نبی ہونے کی تصدیق کرتی ہے۔آپ کو
وہ مقام خاتم النبیین ملا ہے جس کے امتی کو بھی نبوت کا درجہ ملا اور آپ کا امتی اور عاشق صادق ہو نا ہی آپ صلی علیہ یکم
کی پیشگوئی کے مطابق آنے والے مسیح و مہدی کو نبوت کا مقام دلا گیا۔آپ کا قرب خداوندی جس کا ذکر اللہ تعالیٰ
نے قرآنِ کریم میں یوں فرمایا ہے کہ ثُمَّ دَنَا فَتَدَلی (النجم : 9) - یہ اللہ تعالیٰ سے قرب کی انتہا ہے۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
( یہ ) آنحضرت صلی علیہ کم کی شان میں آیا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اوپر کی طرف ہو کر نوع انسان کی
طرف جھکا۔آنحضرت صلی اللہ ظلم کا کمال اعلیٰ درجہ کا کمال ہے جس کی نظیر نہیں مل سکتی اور اس کمال میں آپ کے دو
درجے بیان فرمائے ہیں۔ایک صعود ( یعنی بلندی کی طرف جانا )۔دوسر ا نزول۔اللہ تعالیٰ کی طرف تو آپ کا صعود
ہو ا یعنی خدا تعالیٰ کی محبت اور صدق و وفا میں ایسے کھینچے گئے کہ خود اس ذاتِ اقدس کے دنو کا درجہ آپ کو عطا
خطبات مسرور جلد نهم
40
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جنوری 2011ء
ہوا۔دُنو، اقرب سے زیادہ آبلغ ہے۔اس لئے یہاں یہ لفظ اختیار کیا۔(یعنی دُنو، قرب کی نسبت زیادہ انتہائی اور
وسیع معنی دیتا ہے۔قرب میں تو صرف قربت کا تصور پیدا ہوتا ہے لیکن دنو میں اتنا قرب ہے، یعنی کہ ایک ہو
جانا۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ) ”جب اللہ تعالیٰ کے فیوضات اور برکات سے آپ نے حصہ لیا تو پھر بنی نوع پر رحمت
کے لئے نزول فرمایا۔یہ وہی رحمت تھی جس کا اشارہ وَ مَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبیاء: 108) میں فرمایا
ہے (کہ ہم نے تجھے نہیں بھیجا مگر رَحْمَةً لِلْعَلَمينَ بنا کر )۔آنحضرت صلی علیم کے اسم قاسم کا بھی یہی ستر ہے کہ
آپ اللہ تعالیٰ سے لیتے ہیں اور پھر مخلوق کو پہنچاتے ہیں۔پس مخلوق کو پہنچانے کے واسطے آپ کا نزول ہوا۔دنا
فتدلی میں اسی صعود اور نزول کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور یہ آنحضرت صلی علیم کے علو مر تبہ کی دلیل ہے“۔( ملفوظات جلد چہارم صفحه 356 مطبوعہ ربوہ)
الله
پس آپ کے نزول سے جو نئے زمین و آسمان پیدا ہوئے، جس میں آپ نے اللہ تعالیٰ سے انتہائی درجہ کا
قرب پا کر انسانوں کی نجات اور خدا تعالیٰ سے محبت اور اللہ تعالیٰ کے حضور شفاعت کا مقام بھی حاصل کیا۔اور اللہ
تعالیٰ نے آپ کو رَحْمَةً لِلْعَلَمِینَ کا مقام عطا فرمایا۔آپ سے محبت کو اپنی محبت قرار دیا۔یہ سب باتیں ثابت کرتی
ہیں کہ یہ افلاک بھی خدا تعالیٰ کے آپ سے خاص پیار کے نتیجہ میں آپ کے لئے پیدا کئے گئے۔اور کوئی وجہ نہیں
کہ آپ کی علو شان کے لئے ہم اس حدیث قدسی کو صحیح تسلیم نہ کریں۔پس یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آکر آنحضرت صلی علی ایم کے اس مقام کو پہچانا ہے۔اس حدیث کی
وضاحت کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
لَوْلاكَ لَمّا خَلَقْتُ الافلاک میں کیا مشکل ہے؟ قرآنِ مجید میں ہے خَلَقَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ
جَمِيعًا (البقرة:30)، زمین میں جو کچھ ہے وہ عام آدمیوں کی خاطر ہے۔تو کیا خاص انسانوں میں سے ایسے نہیں ہو سکتے
کہ ان کے لئے افلاک بھی ہوں؟“۔( اگر زمین میں سب کچھ عام انسانوں کے لئے ہو سکتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے خاص
آدمیوں کے لئے افلاک کی پیدائش بھی کر سکتا ہے)۔فرمایا کہ ” دراصل آدم کو جو خلیفہ بنایا گیا تو اس میں یہ حکمت
بھی تھی کہ وہ اس مخلوقات سے اپنے منشاء کا خدا تعالیٰ کی رضامندی کے موافق کام لے۔اور جن پر اس کا تصرف
نہیں وہ خدا تعالیٰ کے حکم سے انسان کے کام میں لگے ہوئے ہیں، سورج، چاند ، ستارے وغیرہ“۔( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 213 مطبوعہ ربوہ)
یعنی جس پر انسان کا تصرف نہیں ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے حکم سے یہ سب انسان کے کام پر لگے ہوئے
ہیں۔اللہ تعالیٰ کے حکم سے یہ چیزیں سب سے زیادہ آنحضرت صلی علیکم کے لئے کام کر رہی ہیں۔ماضی میں بھی کیا اور
اب بھی کر رہے ہیں۔آپ صلی اللہ نام کے زمانے میں شق القمر کا واقعہ ہوا۔یہ ایک معجزہ تھا۔دنیا نے دیکھا۔اس کی
تفصیلات اس وقت بیان نہیں کروں گا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہی بات بیان فرمائی ہے اور
ثابت فرمایا ہے کہ یہ معجزہ ہوا۔(ماخوذ از سرمه چشم آر یہ روحانی خزائن جلد 2 صفحہ 60 حاشیہ )
خطبات مسرور جلد نهم
41
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جنوری 2011ء
اور ایک جگہ یہ بھی فرمایا کہ ہو سکتا ہے یہ کسی قسم کے گرہن کی صورت ہو۔(ماخوذ از نزول المسیح روحانی خزائن
جلد 18 صفحہ 506) جو دوسروں کو بھی نظر آئی۔اور پھر آپ صلی اللہ ہم نے اپنے مہدی کے لئے جو پیشگوئی فرمائی کہ فلاں مہینے میں اور فلاں دن میں سورج
اور چاند کو گرہن لگے گا۔(سنن الدار قطنی کتاب العیدین باب صفة صلوة الخسوف والكسوف وهيئتهما نمبر 1777 مطبوعہ دارالکتب العلمیة بیروت 2003ء)
یہ بھی افلاک کی کائنات کی جو چیزیں ہیں ان کو تابع کرنے والی بات ہے۔اور اُس زمانہ میں جب یہ
گرہن لگا تو اُس زمانہ کے اخبارات بھی اس بات کے گواہ ہیں کہ یہ واقعہ ہوا۔بہر حال اس ساری تمہید سے یا بیان سے میرا مقصد آپ کے بلند مقام کو بیان کرنا ہے۔اس کے علاوہ بھی
آپ کے بے شمار معجزات ہمیں روایات میں ملتے ہیں جن سے آپ کے مرتبہ اور خدا تعالیٰ کے آپ سے خاص
سلوک کا پتہ چلتا ہے جس کی مثالیں پہلے کبھی نہیں ملتیں ، لیکن ان سب باتوں کے باوجو د کافروں کے اس مطالبے پر
جو انہوں نے آپ سے کیا کہ ہمارے سامنے آپ آسمان پر چڑھیں اور کتاب لے کر آئیں جسے ہم پڑھیں تو اللہ تعالیٰ
نے فرمایا: قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولاً (بنی اسرائیل : 94)۔ان کو کہہ دے کہ میرارب ان باتوں
سے پاک ہے۔میں تو صرف ایک بشر رسول ہوں۔پس آپ کا مقام گو سب انسانوں سے بڑھ کر ہے کیونکہ آپ
انسانِ کامل ہیں، لیکن جہاں تک بشر رسول ہونے کا سوال ہے ، آپ صلی کی کمی سے بھی خدا تعالیٰ نے وہی سلوک فرمایا
جو باقی رسولوں سے فرمایا۔یعنی جہاں، جس طرح باقی رسولوں کی اُن کی قوموں نے مخالفت کی، آپ سے بھی کی اور
آپ کیونکہ تمام زمانوں اور تمام قوموں کے لئے ہیں اس لئے آپ کی مخالفت اُس زمانہ میں آپ کی زندگی میں بھی کی
گئی اور اب بھی کی جارہی ہے اور کی جاتی رہے گی۔باقی انبیاء کا بھی استہزاء ہوا تو آپ کا بھی استہزاء ہوا اور کیا جا رہا
ہے۔لیکن سعید فطرت لوگ پہلے بھی انبیاء کو مانتے رہے۔آپ کو بھی آپ کے زمانہ میں مانا بلکہ سب سے زیادہ
مانا بلکہ آپ کی زندگی میں عرب میں پھیلا اور عرب سے باہر قریب کے علاقوں تک اسلام پھیل گیا۔اور پھر ایک دنیا
نے دیکھا کہ تمام دنیا میں پھیل گیا اور آج تک پھیلتا چلا جارہا ہے اور ایک وقت آئے گا جب دنیا کی اکثریت اسلام اور
آنحضرت صلی ال نیم کے جھنڈے تلے ہو گی۔آپ صلی ایم کے ذمہ تبلیغ کا کام اللہ تعالیٰ نے لگایا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ
رنك (المائدة :68) تیرے رب کی طرف سے جو کلام تجھ پر اتارا گیا ہے، اسے لوگوں تک پہنچا۔پس آپ نے حسن و
احسان سے ، پیار سے ، عفو سے ، صبر سے ، دعائیں کرتے ہوئے یہ پیغام پہنچایا۔غیر تو خیر آنحضرت صلی اللہ ظلم پر یہ الزام
لگاتے ہی ہیں کہ اسلام تلوار سے پھیلا لیکن بعض مسلمان علماء، یا علماء کہلانے والے بھی یہ نظریہ رکھتے ہیں کہ اسلام
جنگوں کے ذریعہ سے پھیلا۔حالانکہ ہجرت کے بعد جب مکہ سے مدینہ ہجرت ہوئی ہے اور پھر جب اگلے سال میں
جنگ بدر ہوئی ہے تو اس کے بعد صلح حدیبیہ تک مختلف جنگیں ہوتی رہیں، جس میں زیادہ سے زیادہ جنگ احزاب میں
خطبات مسرور جلد نهم
42
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جنوری 2011ء
مسلمان شریک ہوئے تھے اور اُن کی تعداد تین ہزار تک تھی۔صلح حدیبیہ کے وقت پندرہ سو افراد کا قافلہ تھا جو آپ
کے ساتھ مکہ گیا تھا۔صلح حدیبیہ تک یہ تقریبا پانچ سال کا عرصہ بنتا ہے۔لیکن صلح حدیبیہ سے لے کر فتح مکہ تک
پونے دو سال میں جو لشکر آنحضرت صلی علیہ نام کے ساتھ مکہ گیا، اُس کی تعداد دس ہزار تھی۔پس یہ بھی اس بات کا
ثبوت ہے کہ امن کے جو دو سال تھے ، ان میں اسلام زیادہ پھیلا ہے۔اسی طرح امن اور پیار کی تبلیغ کے بہت سے
واقعات ہیں۔عفو کے بہت سے واقعات ہیں جس نے لوگوں کے دلوں پر قبضہ کیا۔آنحضرت صلی ال نیم کے عفو، در گزر اور
شفقت کے سلوک کے واقعات گزشتہ خطبات میں بھی میں بیان کر چکا ہوں۔آپ نے یہ سب کیوں کیا؟ اس لئے کہ
خدا تعالیٰ نے حکم دیا تھا کہ یہ آپ نے کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ بے شک یہ میرا پیارا ترین ہے اور قریب ترین
ہے مگر انبیاء سے لوگوں کے سلوک کا جو طریق چلا آ رہا ہے وہ اس سے بھی ہو گا۔آپ کو فرمایا اے نبی! تجھ سے
بھی (ایسا) ہو گا لیکن تو نے صبر ، تحمل، برداشت، عفو، مستقل مزاجی سے تبلیغ کا یہ کام کرتے چلے جانا ہے۔سوائے اس
کے کہ کوئی جنگ ٹھونسے ، حتی الوسع سختی سے پر ہیز کرنا ہے۔ہرزہ سرائیوں پر بیہودہ گوئیوں پر ، ایذاء دہی پر صبر کا اعلیٰ
نمونہ دکھاتے چلے جانا ہے کہ اسلام کا محبت اور امن کا پیغام اسی طرح پھیلنا ہے۔قرآنِ کریم میں خدا تعالیٰ نے ان سب
باتوں کو کس طرح بیان فرمایا ہے اور کیا نصیحت فرمائی ہے ؟ وہ میں بیان کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ سورۃ ق میں فرماتا ہے کہ
فَاصْبِرْ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ الْغُرُوبِ (ق: 40)۔پس صبر کر اس پر جو وہ
کہتے ہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کر ، سورج کے طلوع ہونے سے پہلے اور غروب سے پہلے بھی۔پس اللہ تعالیٰ نے آپ کو تسلی دلائی کہ یہ طعن و تشنیع جو دشمن کرتا ہے وہ تو ہونی ہے ، آپ صبر کے ساتھ
اسے برداشت کریں۔قرآنِ کریم ان پیشگوئیوں سے بھرا پڑا ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ہی غالب آئیں
گے۔آخر کار کامیاب وہی ہوتا ہے جس کے ساتھ خدا تعالیٰ ہوتا ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ قرآنِ کریم کے
ساتھ ، اس تعلیم کے ساتھ نصیحت کرتا چلا جا، تنبیہ کرتا چلا جا۔پس جو خدا تعالیٰ سے ڈرتا ہے وہ اس نے
نصیحت اور
سے ڈر کر اپنی دنیا و عاقبت سنوارنے والا بن جائے گا۔پھر خدا تعالیٰ نے دشمن کی زبان درازیوں پر آنحضرت صلی علیہ تم کو کیار و یہ اختیار کرنے کا ارشاد فرمایا۔اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ أُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَلَا تَسْتَعْجِلْ لَهُمْ كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَ مَا
يُوعَدُونَ لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا سَاعَةً مِنْ نَّهَارٍ بَاعَ : فَهَلْ يُهْلَكُ إِلَّا الْقَوْمُ الْفَسِقُونَ (احقاف : 36) پس صبر کر جیسے
b
در تنبیه
اولوا العزم رسولوں نے صبر کیا اور ان کے بارہ میں جلد بازی سے کام نہ لے۔جس دن وہ اسے دیکھیں گے جس سے
انہیں ڈرایا جاتا ہے تو یوں لگے گا جیسے دن کی ایک گھڑی سے زیادہ وہ انتظار میں نہیں رہے۔پیغام پہنچایا جا چکا ہے۔پس
کیا بد کرداروں کے سوا بھی کوئی قوم ہلاک کی جاتی ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو نظام نو آپ کی آمد سے جاری ہو نا تھاوہ خدا تعالیٰ کی تقدیر ہے وہ جاری ہو چکا
خطبات مسرور جلد نهم
43
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جنوری 2011ء
ہے۔لیکن کامیابیوں کا بھی ایک وقت ہے۔اس لئے صبر اور برداشت سے کام لینا چاہئے۔اور اے رسول اصلی تمیز کم
آپ نے بھی اور آپ کے ماننے والوں نے بھی اسی صبر و برداشت سے کام لینا ہے کہ یہی اولو العزم نبیوں اور ان کے
ماننے والوں کا شیوہ ہے۔یہ سختیاں، مشکلات اور ان پر برداشت اور صبر ہی کامیابیاں دلانے کا باعث بنتا ہے اور جب
کامیابیاں آئیں گی، دشمن کی پکڑ ہو گی تو تب وہ سوچے گا کہ میں کیا کرتا رہا، تب اسے خیال آئے گا کہ یہ دنیاوی
زندگی جسے میں سب کچھ سمجھتا رہا یہ تو ایک گھڑی یا ایک گھنٹے سے زیادہ کچھ بھی نہیں تھی۔پس جہاں تک انبیاء کے
مخالفین کی پکڑ کا سوال ہے، اللہ تعالیٰ نے یہ کام اپنے ہاتھ میں لیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ نام کے ساتھ بھی اللہ تعالیٰ نے
سب سے بڑھ کر یہی سلوک دکھایا اور آپ کے دشمنوں کو ایسا کچلا اور پیسا کہ ان کے نام و نشان کو مٹا دیا۔پس کہاں
گئے وہ آپ کے بڑے بڑے دشمن جو سردارانِ مکہ کہلاتے تھے۔کہاں گیاوہ بادشاہ جس نے آپ کے پکڑنے کے
لئے اپنے سپاہی بھیجے تھے۔پس جب آنحضرت صلی اللہ یکم کا زمانہ تا قیامت ہے تو خدائی وعدے کے مطابق آپ کے
دشمنوں کی پکڑ بھی ہر زمانے میں نشان بنتی چلی جائے گی۔آنحضرت صلی علیہ یکم کے مخالفین نے آپ صلی علیہ کام کو کس کس
طرح تنگ کیا۔آپ کے کیا کیا نام رکھے۔آپ کو کس طرح بد نام کرنے کی کوشش کی اس بارہ میں قرآن کریم ہمیں
بتاتا ہے۔ایک جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَقَالُوا يَايُّهَا الَّذِي نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونَ ( الحجر : 7) اور انہوں
نے کہا اے وہ شخص جس پر ذکر اتارا گیا ہے، یقینا تو مجنون ہے۔یہ آپ صلی اللہ تم پر استہزاء ہے بلکہ کھلی کھلی ایک گالی ہے۔مکہ میں یہ سورۃ نازل ہوئی اور اس وقت وہاں کی
تقریباً ساری آبادی آپ سے یہ سلوک کرتی تھی، سوائے چند ایک نیک فطرت لوگوں کے جو ایمان لے آئے تھے۔لیکن جب آپ صلی للہ ہم مکہ فتح کرتے ہیں تو سب سے محبت اور شفقت کا سلوک کرتے ہیں۔بلکہ جیسا کہ میں گزشتہ
خطبہ میں بتا چکا ہوں۔یہ لوگ صرف گالیاں دینے والے ہی نہیں تھے۔یہ لوگ ظلم کی انتہا کرنے والے تھے۔زبر دستی جنگیں ٹھونسنے والے تھے۔لیکن آپ نے ہر ایک سے شفقت کا سلوک فرمایا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کہہ دیا تھا
کہ خود میں بدلے لوں گا۔پھر قرآنِ کریم میں سورۃ فرقان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا افْكُ
افْتَرَاهُ وَأَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمُ أَخَرُونَ فَقَدْ جَاء وَظُلْمًا وَ زُودًا ( الفرقان : 5 ) اور جن لوگوں نے کفر کیا انہوں نے
کہا یہ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں جو اس نے گھڑ لیا ہے اور اس بارہ میں اس کی دوسرے لوگوں نے مدد کی ہے۔پس یقینا
وہ سراسر ظلم اور جھوٹ بنانے والے ہیں۔گو اس آیت میں بڑے وسیع مضمون بیان ہوئے ہیں لیکن یہاں صرف یہ بتانا مقصود ہے کہ آپ کو دعویٰ
کے بعد وہی لوگ نعوذ باللہ جھوٹا کہنے لگ گئے جو آپ کو سچا کہتے تھے اور ان کی زبانیں اس سے نہیں تھکتی تھیں۔آپ کی سچائی اور امانت کے قائل تھے۔پھر آپ صلی علیہم کے بارہ میں ظالموں کی ہرزہ سرائی کا قرآن کریم میں یوں
خطبات مسرور جلد نهم
44
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جنوری 2011ء
ذکر آتا ہے۔فرمایا کہ وَقَالَ الظَّلِمُونَ اِنْ تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُورًا (الفرقان:9) اور ظالم کہتے ہیں کہ تم ایک ایسے
آدمی کے پیچھے چل رہے ہو جو سحر زدہ ہے۔پھر ایک آیت میں کافروں کی بیہودہ گوئی کا ذکر فرماتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ عَجِبُوا أَنْ جَاءَهُمْ
مُنْذِرُ مِنْهُمْ وَقَالَ الْكَفِرُونَ هَذَا سحرُ كَذَابُ ( سورة ص : 5 ) اور انہوں نے تعجب کیا کہ ان کے پاس انہی میں
سے کوئی ڈرانے والا آیا، اور کافروں نے کہا یہ سخت جھوٹا جادو گر ہے۔پس کبھی جھوٹا، کبھی جادو گر ، کبھی کچھ اور کبھی کچھ اور کبھی کسی نام سے یہ کافر آپ کو پکارتے رہے اور
آپ کے بارہ میں باتیں کہتے رہے اور مختلف رنگ میں استہزاء کرتے رہے۔لیکن آپ کو صبر اور حمد اور دعا کی ہی اللہ
تعالیٰ نے تلقین فرمائی۔اور یہی تلقین اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو بھی فرمائی۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَ لَتَسْمَعُنَ مِنَ
الَّذِينَ أوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَمِنَ الَّذِينَ اشْرَكُوا أَذًى كَثِيرًا ۖ وَ إِنْ تَصْبِرُوا وَ تَتَّقُوا فَإِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ
الأمور (آل عمران : 187) اور تم ضرور ان لوگوں سے جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی ہے اور ان سے جنہوں نے
شرک کیا بہت تکلیف دہ باتیں سنو گے اور اگر تم صبر کرو اور تقویٰ اختیار کرو تو یقینا ایک بڑا ہمت کا کام ہے۔اب ایک مومن کے لئے، ایک ایسے شخص کے لئے جو اپنے پیارے نبی حضرت محمد رسول اللہ صلی علیم سے
محبت رکھتا ہے ، اپنی جان سے زیادہ عزیز رکھتا ہے، اُس کے لئے اس سے زیادہ دل آزاری کی اور تکلیف دہ بات کیا ہو
سکتی ہے کہ وہ اپنے آقا کے بارے میں ایسی بات سنے جس سے آپ کی شان میں ہلکی سی بھی گستاخی ہوتی ہو۔کوئی کسی
صورت بھی برداشت نہیں کر سکتا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے یہاں فرمایا کہ ایسی باتیں تم سنو تو صبر کرو۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی میں نے گزشتہ خطبہ میں مثال دی تھی کہ کس طرح آپ نے رد عمل دکھایا۔تو حقیقی
رد عمل یہی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دکھایا لیکن اس کے لئے بھی تقویٰ شرط ہے۔تقویٰ اختیار
کرتے ہوئے اپنے عمل اور دعاؤں سے جو اس کا جواب دو گے تو وہی اس محبت کا صحیح اظہار ہے۔اور جب ہم دشمنوں
کی باتیں سن کے تقویٰ پر چلتے ہوئے اپنی دعاؤں سے خدائے ذوالانتقام کے آگے جھکیں گے تو ان دشمنانِ اسلام کے
بد انجام کو بھی ہم دیکھیں گے۔لیکن ہمارا اپنا تقویٰ شرط ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے آپ صلی میں ظلم اور قرآن کریم پر
اعتراض کرنے والوں کے جواب میں قرآنِ کریم میں جو فرمایا ہے وہ یہی ہے کہ خود ہی اللہ تعالیٰ بدلے لیتا ہے۔اللہ
تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں ایک جگہ دشمنوں کو جو جواب دیا وہ یہ ہے کہ سورۃ الحاقۃ میں فرمایا إِنَّهُ لَقَولُ رَسُولٍ
كَرِيمٍ - وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ قَلِيلًا مَا تُؤْمِنُونَ وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنِ قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ - تَنْزِيلٌ مِّنْ رَّبِّ
العلمين (الحاقة: 41 تا44) یقینا یہ عزت والے رسول کا قول ہے اور یہ کسی شاعر کی بات نہیں ہے۔بہت کم ہے جو تم
ایمان لاتے ہو۔اور نہ یہ کسی کا بہن کا قول ہے۔بہت کم ہے جو تم نصیحت پکڑتے ہو۔ایک تنزیل ہے تمام جہانوں کے
رت کی طرف سے۔تو اللہ تعالیٰ نے ان سب استہزاء کرنے والوں اور آپ کے مختلف نام رکھنے والوں اور نعوذ باللہ جھوٹا اور
خطبات مسرور جلد نهم
45
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جنوری 2011ء
کذاب کہنے والوں کو یہ جواب دیا۔پس یہ ہے جو اب آپ پر الزام لگانے والوں اور استہزاء کرنے والوں کے لئے
لیکن اس بات کے باوجود کہ خدا تعالیٰ نے آپ صلی علیہ کم اور مومنوں کو صبر اور دعا کی تلقین فرمائی ہے ، خدا تعالیٰ نے
خود دشمن کو چھوڑا نہیں ہے۔صرف یہ جواب نہیں دے دیا کہ نہ وہ کا ہن ہے ، نہ وہ جھوٹا ہے اور نہ جو تم الزامات لگا
رہے ہو وہ تمہارے صحیح الزامات ہیں۔بلکہ اللہ تعالیٰ نے جب یہ فرمایا کہ اِنا كَفَيْنَكَ الْمُسْتَهْزِيْنَ (الحجر: 96) تو
اس نے پھر دشمنانِ اسلام سے اس دنیا میں یا مرنے کے بعد بدلے بھی لئے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَ أَمَّا الَّذِينَ
فَسَقُوا فَهَا وَهُمُ النَّارُ كُلَّمَا أَرَادُوا أَن يَخْرُجُوا مِنْهَا أَعِيدُوا فِيهَا وَقِيلَ لَهُمْ ذُوقُوا عَذَابَ النَّارِ الَّذِي كُنْتُم
به تكذِبُونَ - وَلَنُذِيقَنَّهُمْ مِنَ الْعَذَابِ الأدنى دُونَ الْعَذَابِ الْأَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ - وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِرَ
بِأَيْتِ رَبِّهِ ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَا إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنتَقِمُونَ (السجدة: 21 تا 23) اور جہاں تک اُن لوگوں کا تعلق ہے
جنہوں نے نافرمانی کی تو ان کا ٹھکانہ آگ ہے۔جب کبھی وہ ارادہ کریں گے کہ وہ اس سے نکل جائیں تو اسی میں لوٹا
دیئے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ اس آگ کا عذاب چکھو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔اور ہم یقینا انہیں بڑے
عذاب سے ورے چھوٹے عذاب میں سے کچھ چکھائیں گے۔(بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے عذاب میں سے کچھ چکھائیں
گے) تاکہ ہو سکے تو وہ ہدایت کی طرف لوٹ آئیں۔اور کون اس سے زیادہ ظالم ہو سکتا ہے جو اپنے رب کی آیات کے
ذریعے اچھی طرح نصیحت کیا جائے ، پھر بھی ان سے منہ موڑ لے۔یقینا ہم مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ جو اپنے پیارے پر ہر وقت نظر رکھنے والا ہے ، اگر دشمن دشمنی سے باز نہ آئے تو اسے بغیر
انتقام کے نہیں چھوڑتا۔اگر اللہ تعالیٰ کی تنبیہوں سے نہ ڈریں، اگر اس دنیا میں اللہ تعالیٰ لوگوں کی اصلاح کے لئے جو
اپنے بعض جلوے دکھاتا ہے اُن سے نصیحت حاصل نہ کریں تو پھر اللہ تعالیٰ بغیر انتقام کے نہیں چھوڑتا۔پھر ضرور
سزا دیتا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہ اختیار میرے پاس ہی ہے۔پھر آپ صلی علیہ کم کو مخاطب کرتے ہوئے خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔وَاصْبِرُ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَاهْجُرُهُمْ هَجْرًا
جَمِيلًا۔وَذَرُنِي وَالْمُكَذِبِينَ أُولِي النَّعْمَةِ وَ مَهْلَهُمْ قَلِيلًا - إِنَّ لَدَيْنَا انْكَالًا وَ جَحِيمًا وَطَعَامًا ذَاغْضَةٍ وَعَذَابًا
الیما (المزمل: 11 تا 14) اور صبر کر اس پر جو وہ کہتے ہیں اور ان سے اچھے رنگ میں جدا ہو جا، اور مجھے اور ناز و نعم
میں پلنے والے مکذبین کو الگ چھوڑ دے اور انہیں تھوڑی سی مہلت دے۔یقینا ہمارے پاس عبرت کے کئی سامان
ہیں اور جہنم بھی ہے۔اور گلے میں پھنس جانے والا ایک کھانا ہے اور دردناک عذاب بھی۔پس جہاں آپ کو صبر کی تلقین فرمائی وہاں دنیا داروں کے متعلق فرمایا کہ دنیا کی نعمتوں اور آسائشوں نے ان لوگوں
کو کافر بنا دیا ہے ، اس کفر کی انہیں سزا ملے گی کیونکہ یہ حد میں بڑھتے چلے جارہے ہیں۔اور سزا بھی ایسی ہو گی جو
دوسروں کے لئے عبرت کا نشان ہو گی۔پس یہ عبرت کا نشان بنانے کا معاملہ بھی خدا تعالیٰ نے اپنے پاس رکھا ہے۔اور نبی اور ماننے والوں کو صبر کرنے اور بغیر جھگڑے کے ان کی بیہودہ گوئیوں کو سن کر علیحدہ ہو جانے کا ارشاد فرمایا۔پھر خدا تعالیٰ خود آپ سزا دینے کا ذکر سورۃ العلق میں اس طرح فرماتا ہے اَروَيْتَ الَّذِي يَنْهى عَبْدًا
إذَا صَلَّى - أَرَوَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَى الْهُدَى - اَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَى أَرَوَيْتَ إِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلَّى - أَلَمْ يَعْلَمُ بِأَنَّ اللَّهَ يَرَى -
46
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جنوری 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
كَلَّا لَبِنْ لَمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ - نَاصِيَةِ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةِ - فَلْيَدُعُ نَادِيَهُ - سَنَدُعُ الزَّبَانِيَة - (العلق : 10 تا
19) کیا تو نے اس شخص پر غور کیا جو روکتا ہے ایک عظیم بندے کو جب وہ نماز پڑھتا ہے۔کیا تُو نے غور کیا کہ اگر
وہ ہدایت پر ہوتا یا تقویٰ کی تلقین کرتا۔کیا تو نے غور کیا کہ اگر اس نے پھر جھٹلا دیا اور پیٹھ پھیر لی۔پھر کیا وہ
نہیں جانتا کہ یقینا اللہ دیکھ رہا ہے۔خبر دار ! اگر وہ باز نہ آیا تو ہم یقینا اسے پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر کھینچیں
گے ، جھوٹی خطا کار پیشانی کے بالوں سے۔پس چاہیئے کہ وہ اپنی مجلس والوں کو بلا دیکھے۔ہم ضرور دوزخ کے
فرشتے بلائیں گے۔پس اللہ تعالیٰ کا سزا دینے کا طریق اس طرح ہے۔آج اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ اُس
عظیم بندے کی پیروی کرتے ہوئے جو لوگ نمازیں پڑھتے ہیں اور جو ان کو نمازیں پڑھنے سے روکتے ہیں، وہ کون
ہیں؟ پس یہ اُن لوگوں کے لئے بھی بڑا خوف کا مقام ہے جو کسی کو عبادت کرنے سے روکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی کی خاطر جب زمین و آسمان پیدا کئے ہیں تو پھر اس سے استہزاء کرنے والوں اور کفر میں
بڑھنے والوں کو اور تکلیف پہنچانے والوں پر لعنت ڈالتے ہوئے فرماتا ہے کہ مِنَ الَّذِينَ هَادُوا يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ
مَوَاضِعِهِ وَ يَقُولُونَ سَمِعْنَا وَ عَصَيْنَا وَ اسْمَعْ غَيْرَ مُسْمَع وَ رَاعِنَا لَيًّا بِأَلْسِنَتِهِمْ وَطَعْنَا فِي الدِّينِ وَلَوْ أَنَّهُمْ قَالُوا
سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَ اسْمَعْ وَ انْظُرْنَا لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ وَ اَقْدَمَ وَ لكِنْ لَعَنَهُمُ اللهُ بِكُفْرِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُونَ إِلَّا
قلِيلًا (النساء: 47)۔یہ سورۃ نساء کی سینتالیسویں آیت ہے۔فرمایا کہ یہود میں سے ایسے بھی ہیں جو کلمات کو انکی
اصل جگہوں سے بدل دیتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ ہم نے سنا اور ہم نے نافرمانی کی۔اور بات سُن اس حال میں کہ تجھے
کچھ چیز سنائی نہ دے۔اور وہ اپنی زبانوں کو بل دیتے ہوئے اور دین میں طعن کرتے ہوئے راعنا کہتے ہیں۔اور اگر
ایسا ہوتا کہ وہ کہتے کہ ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی اور سُن اور ہم پر نظر کر تو یہ ان کے لئے بہتر اور سب سے زیادہ
مضبوط قول ہو تا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے کفر کی وجہ سے ان پر لعنت کر دی ہے۔پس وہ ایمان نہیں لاتے مگر تھوڑا۔پس یہ لعنت ہے جو اُن لوگوں پر پڑے گی جو یہ راستہ اختیار کریں گے کہ رسول کی توہین کے
لا
مر تکب ہوں۔پھر یہودیوں کے یہ کہنے پر کہ ہم اتنا کچھ اس رسول صلی علیہ کم سے کر رہے ہیں۔یعنی کہ جو بھی تکلیفیں پہنچا
سکتے ہیں اور جو باتیں بنا سکتے ہیں اور جو منصوبہ بندی کر سکتے ہیں، کر رہے ہیں۔اگر یہ رسول سچا ہے تو خدا تعالیٰ ہمیں
سزا کیوں نہیں دیتا؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ نُهُوا عَنِ النَّجْوَى ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا نُهُوا عَنْهُ وَيَتَنْجَوْنَ
بِالاثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَ مَعْصِيَتِ الرَّسُولِ وَإِذَا جَاءُوكَ حَيَوكَ بِمَا لَمْ يُحَيْكَ بِهِ اللَّهُ وَ يَقُولُونَ فِي أَنْفُسِهِمْ لَوْلَا
يُعَذِّبُنَا اللَّهُ بِمَا نَقُولُ حَسْبُهُمْ جَهَنَّمُ يَصْلَوْنَهَا فَبِئْسَ الْمَصِيرُ (المجادلة:9) کیا تُو نے ان کی طرف نظر نہیں
دوڑائی جنہیں خفیہ مشوروں سے منع کیا گیا؟ مگر وہ پھر بھی وہی کچھ کرنے لگے جس سے انہیں منع کیا گیا تھا۔اور وہ
گناہ، سرکشی اور رسول کی نافرمانی کے متعلق باہم مشورے کرتے ہیں اور جب وہ تیرے پاس آتے ہیں تو اس طریق
پر تجھ سے خیر سگالی کا اظہار کرتے ہیں جس طریق پر اللہ نے تجھ پر سلام نہیں بھیجا۔اور وہ اپنے دلوں میں کہتے ہیں کہ
b
خطبات مسرور جلد نهم
47
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جنوری 2011ء
اللہ ہمیں اس پر عذاب کیوں نہیں دیتا جو ہم کہتے ہیں۔اُن سے نپٹنے کو جہنم کافی ہے۔وہ اس میں داخل ہوں گے۔پس
تمام ر
کیا ہی بر اٹھکانہ ہے۔بعض حدیثوں سے بھی ثابت ہے کہ یہ یہودی بعض دفعہ آنحضرت صلی للی کم کی مجلس میں آتے تھے یا
ویسے ملتے تھے تو السّلَامُ عَلَيْكُمْ کی بجائے السّامُ عَلَيْكَ کہہ کر نعوذ باللہ آپ کی موت کی خواہش کیا کرتے
تھے ، جیسا کہ پہلے بھی میں گزشتہ خطبوں میں حدیث بیان کر چکا ہوں۔اس پر بعض اوقات صحابہ کہتے کہ ہم اسے
قتل کر دیں تو آپ فرماتے : نہیں۔( بخاری کتاب استنابة المرتدین والمعاندین۔۔۔باب اذا عرض الذمی و غیر ہ۔۔۔حدیث نمبر 6926)
اس لئے کہ ان کی بیہودہ گوئیوں کا معاملہ خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں لیا ہوا ہے۔جہنم میں ڈال کر جو سز اخد اتعالیٰ نے
دینی ہے وہ اس دنیاوی سزا کی طرح نہیں ہو سکتی۔پس جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں بیشک آپ خدا تعالیٰ کے سب
سے زیادہ پیارے ہیں۔تا قیامت آپ کا سلسلہ نبوت جاری ہے۔تمام انبیاء سے آپ افضل ہیں لیکن اس کے باوجود
رسولوں کی طرح آپ کو دشمنانِ دین کی مخالفتوں اور ہر قسم کے نقصان پہنچانے کی تدبیروں کا سامنا کرنا پڑا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہر موقع پر یہی کہا کہ اولو العزم انبیاء کی طرح صبر اور دعا سے کام لے۔یہی آپ کے ماننے
والوں کو کہا گیا۔اور خود بھی بیان فرمایا کہ ان دشمنانِ دین کے استہزاء، بیہودہ گوئیوں اور خباثتوں کا میں کس کس
رنگ میں بدلہ لوں گا۔بعض کا اس دنیا میں اور بعض کا مرنے کے بعد جہنم کی آگ میں ڈال کر۔ہاں اگر دشمن جنگ
کرے اور قوم کا امن و سکون برباد کرے تو پھر اس سے مقابلے کی اجازت ہے۔کیونکہ اس مقابلہ کی اجازت نہ دی
گئی تو مذاہب کے مخالفین ہر مذہب کے ماننے والے کا چین اور سکون برباد کر دیں گے۔اس دنیا میں کس طرح خدا تعالیٰ آپ کی توہین کے بدلے لیتا رہا، اس کے بھی بہت سے واقعات ہیں۔ایک بدلے کا اعلان قرآنِ کریم میں یہ کہہ کر فرمایا کہ تبت یدا ابي لَهَبٍ وَ تَبّ(اللهب: 2) کہ ابو لہب کے
دونوں ہاتھ شل ہو گئے۔جب آپ نے پہلے دعوی کیا اور اس وقت جب اپنے رشتہ داروں کو تبلیغ کے لئے اکٹھا کیا تو
اس شخص نے جو آپ کا چا تھا بڑے نازیبا الفاظ آپ کے بارہ میں استعمال کئے تھے۔(بخاری کتاب التفسیر باب سورة تبت یدا ابی
لہب حدیث 4971) تو قادر و تواناخد اجو بڑے سچے وعدوں والا ہے اُس نے اس کو کس طرح پکڑا۔ایک روایت میں آتا
ہے کہ ایک سفر کے دوران اس پر بھیڑیوں نے حملہ کر دیا اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے '۔پس آپ صلی یہ کم جو
تا قیامت خدا کے پیارے اور افضل ہیں۔آپ سے کئے گئے خدا تعالیٰ کے وعدے بھی ہمیشہ پورے ہوتے رہیں
گے۔ہر زمانے میں دشمنانِ اسلام اپنے انجام کو پہنچتے رہے ہیں اور پہنچتے رہیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیں آپ صلی علیہ کم کی بندشان کے نظارے اور خدا تعالیٰ کا آپ سے پیار کا سلوک دکھاتا چلا
جائے۔اور ہم حقیقی رنگ میں قرآنی تعلیم کو بھی اپنے اوپر لاگو کرنے والے ہوں اور ایسے مومن بننے کی کوشش
کریں جس کی آنحضرت صلی ای کم نے اپنی امت سے توقع کی ہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 18 تا 24 فروری 2011 ، جلد 18 شماره 7 صفحہ 5 تا 7)
1۔نوٹ۔وضاحت کے لئے دیکھیں صفحہ نمبر 57-58