پیشگوئی مصلح موعود
خطبات مسرور جلد نهم
76
7
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 فروری 2011ء
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 فروری 2011ء بمطابق 18 تبلیغ 1390 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
دو تین دن ہوئے مجھے ہمارے یہاں کے مشنری انچارج عطاء المجیب راشد صاحب نے لکھا کہ اس سال
پیشگوئی مصلح موعود کے ایک سو پچیس سال پورے ہو رہے ہیں۔مجھے اُن کے خط کی طر ز سے یہ لگا کہ وہ یہ چاہتے ہیں
کہ میں اس موضوع پر ایک خطبہ دوں، گو کہ انہوں نے واضح طور پر تو نہیں لکھا تھا۔اس موضوع پر ہر سال جلسے بھی
منعقد ہوتے ہیں۔دو سال پہلے میں ایک خطبہ بھی دے چکا ہوں۔گو کہ ایک خطبہ میں اس موضوع کا پوری طرح
احاطہ نہیں ہو سکتا۔پہلے تو میں اس طرف مائل نہیں تھا لیکن پھر طبیعت اس طرف مائل ہوئی کہ یہ ایک عظیم
پیشگوئی ہے جو کسی شخص کی ذات سے وابستہ نہیں ہے بلکہ یہ پیشگوئی اسلام کی نشاۃ ثانیہ سے تعلق رکھتی ہے۔اور اس
پیشگوئی کی اصل تو آنحضرت ملا لی یکم کی پیشگوئی ہے۔اس لئے اس کا تذکرہ ضروری ہے۔اور پھر اس لئے بھی کہ گو
جماعتی طور پر جہاں آزادی ہے وہاں تو جلسے بھی ہو جاتے ہیں۔مختلف موضوع ہیں۔پیشگوئی کے مختلف پہلو ہیں۔اُن کو
مختلف مقررین بیان کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن پاکستان میں تو ویسے ہی جلسوں پر پابندی ہے۔اُن کے لئے بھی
یہ موضوع ایسا ہے کہ نئی نسل کے لئے بھی ضروری ہے۔نوجوانوں کو بھی اس بارے میں علم ہونا چاہئے۔نئے آنے
والوں کو بھی علم ہونا چاہئے۔پھر صرف نئے آنے والوں کو ہی نہیں بلکہ انسان کی طبیعت میں جو اتار چڑھاؤ رہتا ہے
اُس کی وجہ سے بعید نہیں کہ بعض بڑی عمر کے لوگ بھی اتنا زیادہ اس موضوع کو نہ جانتے ہوں۔اس پر غور نہ کیا ہو
اور آج اُن کی طبیعت اس طرف مائل ہوئی ہو۔بہر حال اس وجہ سے یہ موضوع چاہے کچھ حد تک ہی ہو ، بیان کرنا
ضروری ہے۔باتوں کو بار بار دہرائے جانے سے نئے ہوں یا پرانے ہوں، ان کے علم اور ایمان اور عرفان میں اضافہ
ہوتا ہے۔پھر یہ بھی ہے کہ جماعت جس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے تیزی سے نئے ملکوں میں ، نئی جگہوں پر پھیل
رہی ہے۔وہاں جو مقررین ہیں یا جو معلمین مقرر ہیں، ان کو ہر بات کا اتنا علم نہیں ہوتا۔حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی جو پیشگوئیاں ہیں ان کا نہ صحیح طرح سے علم ہے، نہ اتنی گہرائی میں جا کر بیان کر سکتے ہیں۔تو اس پہلو سے بھی
خطبات مسرور جلد نهم
77
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 فروری 2011ء
میں نے اس کا بیان کرنا ضروری سمجھا۔بہر حال جیسا کہ میں نے کہا، گو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ
پیشگوئی فرمائی تھی کہ اللہ تعالیٰ ایک بیٹا عطا فرمائے گا جو مصلح موعود ہو گا اور اس کی تفصیل میں آپ نے اس کی بہت
ساری خصوصیات بیان فرمائی تھیں۔لیکن یہ پیشگوئی تو آنحضرت صلی علیہ ہم نے یہ الفاظ بیان فرما کر چودہ سو سال پہلے
بیان فرما دی تھی کہ يَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ إِلَى الْأَرْضِ فَيَتَزَوَّجُ وَيُوْلَدُ له که عیسی ابن مریم جب زمین پر
نزول فرما ہوں گے تو شادی کریں گے اور اُن کی اولا د ہو گی۔(مشكاة المصابيح كتاب الرقاق باب نزول عيسى الفصل الثالث حديث نمبر 5508 دارالکتب العلمیۃ ایڈیشن 2003ء)
(الوفاء باحوال المصطفى لابن جوزی مترجم محمد اشرف سیالوی صفحه 843 ناشر فريد بك سٹال لاهور)
اور جیسا کہ ہم جانتے ہیں ، عیسی ابن مریم کی وضاحت آنحضرت صلی علی کریم نے دوسری احادیث میں فرمائی
ہے کہ وہ کون ہیں ؟ بخاری کی حدیث ہے۔مسلم نے بھی اور حدیثوں کی کتب نے بھی اس کو درج کیا ہے کہ
آنحضرت صلی الله ولم نے فرمایا: كَيْفَ اَنْتُمْ إِذَا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيْكُمْ وَاِمَامُكُمْ مِنْكُمْ ، اور فَاقَكُمْ مِنْكُمْ۔کہ
آنحضرت صلی اللہ تم نے فرمایا کہ تمہاری کیا حالت ہو گی جب ابن مریم مبعوث ہو گا جو تمہارا امام اور تم میں سے ہو گا۔اور پھر یہ بھی روایت میں ہے کہ یہ تم میں سے ہونے کی وجہ سے تمہاری امامت کے فرائض بھی سر انجام دے گا۔( صحیح مسلم کتاب الایمان باب نزول عیسی ابن مریم حاکما بشریعہ نبینا۔۔۔حدیث 394،392)
پھر ایک حدیث میں ہے کہ تم میں سے جو زندہ رہے گا وہ عیسی ابن مریم کا زمانہ پائے گا اور وہی امام مہدی
اور حکم و عدل ہو گا جو صلیب کو توڑے گا اور خنزیر کو قتل کرے گا۔یہ مسند احمد کی حدیث ہے۔(مسند احمد بن حنبل جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 479 مسند ابی ھریرۃ حدیث نمبر 12 93 عالم الكتب بيروت 1998ء)
پس یہ پیشگوئی جو اسلام کی نشاۃ ثانیہ سے تعلق رکھتی ہے گو تفصیل کے ساتھ آنحضرت صلی الم کے عاشق
صادق اور مسیح و مہدی کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے اب دوبارہ کی لیکن اس کی بنیاد تو آج سے چودہ سو سال بلکہ اس
سے بھی زائد عرصہ پہلے سے آنحضرت صلی علیکم کی پیشگوئی پر ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
پیشگوئیاں اور اللہ تعالیٰ کے آپ پر انعامات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بڑائی کے لئے نہیں ہیں بلکہ یہ تو
آپ کے آقا و مطاع، سید و مولا حضرت محمد مصطفی صلی الی یکم کی شان بلند کرنے کے لئے ہیں۔آپ صلی علیکم کا جھنڈا دنیا
میں گاڑنے کے لئے ہیں۔یہ تائیدی نشانات جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حق میں اللہ تعالیٰ دکھاتا
ہے یہ در حقیقت آنحضرت ملا لی ایم کی شان بلند کرنے کے لئے ہیں۔اسلام کا زندہ خدا اور زندہ رسول ہونے کی دلیل
کے طور پر یہ پیشگوئیاں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے کروائی ہیں۔پس احمدیت
اسلام سے کوئی علیحدہ چیز نہیں ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بڑھ کر دنیا میں آنحضرت کا عاشق
کوئی نہیں ہے۔آپ ایک جگہ فرماتے ہیں۔اب آسمان کے نیچے فقط ایک ہی نبی اور ایک ہی کتاب ہے یعنی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علم جو اعلیٰ و افضل
سب نبیوں سے اور اتم و اکمل سب رسولوں سے اور خاتم الانبیاء اور خیر الناس ہیں جن کی پیروی سے خدائے تعالیٰ ملتا
78
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 فروری 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
ہے اور ظلماتی پر دے اٹھتے ہیں اور اسی جہان میں سچی نجات کے آثار نمایاں ہوتے ہیں اور قرآن شریف جو سچی اور
کامل ہدایتوں اور تاثیروں پر مشتمل ہے جس کے ذریعہ سے حقانی علوم اور معارف حاصل ہوتے ہیں اور بشری
آلودگیوں سے دل پاک ہو تا ہے اور انسان جہل اور غفلت اور شبہات کے حجابوں سے نجات پاکر حق الیقین کے مقام
تک پہنچ جاتا ہے“۔(براہین احمدیہ ، روحانی خزائن جلد اوّل صفحہ 558,557 حاشیه در حاشیہ نمبر 3)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کوئی بات لے لیں۔آپ کی زندگی کے کسی عمل کی طرف نظر
کر لیں، آپ کی کسی تحریر کو لے لیں، ان سب کا رُخ اللہ تعالیٰ، قرآن مجید اور آنحضرت صلی علی نیم کی طرف ہی نظر
آئے گا۔آپ علیہ السلام نے دنیا کو بتادیا اور ببانگ دہل یہ اعلان کیا کہ آج اگر کوئی زندہ مذہب ہے تو وہ اسلام ہے۔آج اگر کوئی زندہ رسول ہے جو خدا سے ملاتا ہے تو حضرت محمد مصطفی صلی یہ کام ہیں جن کی پیروی سے خدا ملتا ہے۔اور
آج اگر کوئی کامل کتاب ہے جو تمام قسم کی تحریفوں اور آلائشوں سے پاک ہے اور اپنی اصل حالت میں ہے، جس
کے پڑھنے سے حقانی علوم و معارف حاصل ہوتے ہیں، جس کے پڑھنے سے انسان کا دل پاک ہوتا ہے۔یعنی خالص ہو
کر پڑھنے سے ، ورنہ تو جو پاک نہیں ہے، خالص نہیں ہے اس کو تو قرآن پڑھنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔یہی اللہ
تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں بھی فرمایا ہے۔پس آپ علیہ السلام نے ہمیں اس سوچ سے پر کیا۔ہمارے دل و دماغ کو یہ
عرفان عطا فرما یا کہ آج اگر کوئی زندہ نبی ہے تو وہ آنحضرت صلی علیم کی ذات ہے جنہوں نے ہمیں خدا سے ملایا۔ایک
براہِ راست تعلق اللہ تعالیٰ سے پیدا کرنے کی طرف رہنمائی فرمائی تاکہ دلوں کے اندھیرے دور ہوں اور بندے اور
خدا میں ایک تعلق پیدا ہو۔آپ کی کتاب ہی وہ زندہ کتاب ہے جس میں قیامت تک کے لئے وہ تمام احکام ، اوامر و
نواہی اور خدا تعالیٰ تک پہنچنے کے طریقے بیان ہو گئے ہیں جن سے باہر سوچنے کی کوئی گنجائش ہی نہیں، نہ انسان میں
طاقت ہے کہ سوچ سکے۔اس عظیم اور ہمیشہ زندہ رہنے والے نبی نے اپنی پیروی کرنے والے کاخد اتعالیٰ سے تعلق جس طرح آج
سے چودہ سو سال سے زائد عرصہ پہلے سے جوڑا تھا، ویسا تعلق آج چودہ سو سال گزرنے کے بعد بھی اُسی تر و تازگی کے
ساتھ جوڑا ہے۔بلکہ جب وَ أَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ (الجمعة: 4) کی قرآنی پیشگوئی کے پورا ہونے کا زمانہ
آیا تو اس عشق و محبت کی وجہ سے جو غلام کو اپنے آقا سے تھا مسیح موعود کی بعثت ایمان کو ثریا سے زمین پر لانے کا
باعث بن گئی۔اور ایک نئی شان سے دین محمدی دنیا میں دوبارہ مسیح موعود کے ذریعے سے قائم ہو گیا۔آخرین جو ہیں
وہ اولین سے جوڑ دیئے گئے۔حدیث میں ایمان کو ثریا سے لانے کا یوں ذکر ملتا ہے۔حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ہم آنحضرت صلی علیکم کی خدمت میں بیٹھے تھے کہ آپ پر سورۃ جمعہ
نازل ہوئی۔جب آپ نے اُس کی آیت وَ أَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ (الجمعة: 4) پڑھی، جس کے معنی یہ ہیں
79
خطبات مسرور جلد نهم
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 فروری 2011ء
کہ کچھ بعد میں آنے والے لوگ بھی اُن صحابہ میں شامل ہوں گے جو ابھی ان کے ساتھ نہیں ملے۔تو ایک آدمی نے
پوچھا۔یارسول اللہ ! یہ کون لوگ ہیں؟ جو درجہ تو صحابہ کا رکھتے ہیں لیکن ابھی اُن میں شامل نہیں ہوئے۔حضور
صلى
الل لم نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔اُس شخص نے تین دفعہ یہ سوال دہرایا۔راوی کہتے ہیں کہ حضرت
سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہم میں بیٹھے تھے۔آنحضرت صلی علیہ ہم نے اپنا ہاتھ اُن کے کندھے پر رکھا اور فرمایا کہ
لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ عِنْدَ الثَّرَيَّا لَنَالَهُ رِجَالٌ مِنْ هَؤُلَاءِ کہ اگر ایمان ثریا کے پاس بھی پہنچ گیا (یعنی زمین سے اُٹھ
گیا) تو ان لوگوں میں سے کچھ لوگ اُس کو واپس لائیں گے۔رَجُلٌ اور رِجَال دونوں طرح کی روایتیں ہیں۔(صحیح بخاری کتاب التفسير تفسير سورة الجمعة باب قوله و آخرین منھم۔۔۔حدیث نمبر 4897)
بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مسیح و مہدی ہونے کا دعویٰ تو بعد کا ہے لیکن اس سے
پہلے بھی آپ اسلام کی خدمت پر کمر بستہ تھے۔اور جب آپ کو الہام الہی کے تحت صدی کا مجدد ہونے کا علم ہوا تو
آپ نے ایک اشتہار انگریزی اور اردو میں شائع فرمایا اور اعلان فرمایا کہ مجھے خدا تعالیٰ نے اس صدی کا مجدد مقرر
فرمایا ہے اور میں اس کام پر مامور کیا گیا ہوں کہ میں اسلام کی صداقت تمام دوسرے دینوں پر ثابت کروں اور دنیا
کو دکھاؤں کہ زندہ مذہب، زندہ کتاب اور زندہ رسول اب اسلام اور قرآن اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ ہم ہیں۔آپ
نے یہ بھی فرمایا کہ میرے اندر روحانی طور پر مسیح ابن مریم کے کمالات ودیعت کئے گئے ہیں۔اور آپ نے تمام دنیا
کے مذاہب کو دعوت دی اور چیلنج کیا کہ وہ آپ کے سامنے آکر اسلام کی صداقت کا بیشک امتحان لے لیں۔اور اب
اسلام ہی ہے جو روحانی امراض سے شفا کا ذریعہ بن سکتا ہے ، نہ کہ کوئی اور دین۔اس اعلان نے ہندوستان کے مختلف مذاہب میں ایک زلزلہ سا پیدا کر دیا مگر کسی میں جرات نہیں ہوئی
کہ آپ کے اعلان کے مطابق اسلام کی صداقت کا تجربہ کرے۔بڑے بڑے پادری جو اسلام چھوڑ کر عیسائیت کی
آغوش میں چلے گئے تھے۔جیسے عماد الدین وغیرہ، انہوں نے یہی فیصلہ کیا کہ کسی قسم کے مقابلے کی یا نشان مانگنے
کی ضرورت نہیں۔لیکن ایک پادری سوفٹ (Swift) اور لیکھرام وغیرہ جنہوں نے گو بظاہر آمادگی ظاہر کی لیکن بعد
کے واقعات نے ان کی آمادگی کو بھی واضح کر دیا کہ یہ صرف دکھاوا تھا۔اس سب کی تفصیل جماعت کے لٹریچر میں
موجود ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب میں موجود ہے۔تاریخ احمدیت میں موجود ہے۔اس
وقت بیان تو نہیں ہو سکتی۔بہر حال اس دعوت نے جو اسلام کی صداقت کے لئے آپ نے دی تھی اور جو اشتہار آپ
نے شائع فرمایا تھا، اس کا ازالہ اوہام میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود بھی یوں ذکر فرمایا ہے۔آپ
فرماتے ہیں کہ :
یہ عاجز اسی قوتِ ایمانی کے جوش سے عام طور پر دعوتِ اسلام کے لئے کھڑا ہوا اور بارہ ہزار کے قریب
اشتہارات دعوتِ اسلام رجسٹری کرا کر تمام قوموں کے پیشواؤں اور امیروں اور والیانِ ملک کے نام روانہ کئے۔یہاں تک کہ ایک خط اور ایک اشتہار بذریعہ رجسٹری گورنمنٹ برطانیہ کے شہزادہ ولی عہد کے نام بھی روانہ کیا اور
80
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 فروری 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
وزیر اعظم تخت انگلستان گلیڈسٹون کے نام بھی ایک پرچہ اشتہار اور خط روانہ کیا گیا۔ایسا ہی شہزادہ بسمارک کے نام
اور دوسرے نامی امراء کے نام مختلف ملکوں میں اشتہارات و خطوط روانہ کئے گئے جن سے ایک صندوق پر ہے۔اور
ظاہر ہے کہ یہ کام بجز قوت ایمانی کے انجام پذیر نہیں ہو سکتا۔یہ بات خودستائی کے طور پر نہیں بلکہ حقیقت نمائی کے
طور پر ہے تاحق کے طالبوں پر کوئی بات مشتبہ نہ رہے“۔(ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 156۔حاشیہ )
بہر حال اسلام کی تمام ادیان پر برتری کا کام تو آپ کرتے چلے گئے۔اور خاص طور پر عیسائیت کے امڈتے
ہوئے سیلاب کو روکنے کے لئے اس کے آگے ایک بند باندھ دیا۔اس دوران آپ کے دل میں دعاؤں کی طرف توجہ
دینے کے لئے خاص طور پر چلہ کاٹنے کی تحریک پیدا ہوئی۔تو اس کے لئے آپ نے قادیان سے باہر جا کر چلہ کاٹنے کا
ارادہ کیا۔تو اسی دوران اللہ تعالیٰ نے آپ
کو الہام بتایا کہ آپ کی عقدہ کشائی ہوشیار پور میں ہو گی۔چنانچہ آپ نے 22 جنوری 1886ء کو ہوشیار پور کا سفر اختیار کیا اور چلہ کشی کی جس میں اللہ تعالیٰ نے
اسلام کی ترقی اور بہت سی بشارات آپ کو دیں۔چنانچہ جب چلہ ختم ہوا ' تو حضور علیہ السلام نے اپنے قلم سے
20 فروری 1886ء کو ایک اشتہار ”ر سالہ سراج منیر بر نشانہائے رب قدیر“ کے نام سے تحریر فرمایا، جو اخبار ریاض
ہند امر تسر یکم مارچ 1886ء میں بطورِ ضمیمہ شائع ہوا۔اس میں آپ نے لکھا کہ:
ان ہر سہ قسم کی پیشگوئیوں میں سے جو انشاء اللہ رسالے میں یہ بسط تمام درج ہوں گی“ (یعنی تفصیل
سے بعد میں رسالہ میں درج ہوں گی ) ” پہلی پیشگوئی جو خود اس احقر سے متعلق ہے۔آج 20 فروری 1886ء میں جو
مطابق پندرہ جمادی الاول ہے برعایت ایجاز و اختصار کلمات الہامیہ نمونہ کے طور پر لکھی جاتی ہے“ ( کہ مختصر طور
پر میں نمونہ کے طور پر لکھتا ہوں اور مفصل رسالہ میں درج ہو گی، انشاء اللہ تعالیٰ“۔فرماتے ہیں کہ "پہلی پیشگوئی
بالہام اللہ تعالیٰ و اعلامہ عزو جل خدائے رحیم و کریم بزرگ و برتر نے جو ہر چیز پر قادر ہے ( جلشانہ و عزاسمہ) مجھ کو
اپنے الہام سے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے ایک رحمت کا نشان دیتا ہوں اسی کے موافق جو تو نے مجھ سے مانگا۔سو
میں نے تیری تضرعات کو سنا اور تیری دعاؤں کو اپنی رحمت سے یہ پایہ قبولیت جگہ دی اور تیرے سفر کو (جو
ہوشیار پور اور لدھیانہ کا سفر ہے) تیرے لئے مبارک کر دیا۔سو قدرت اور رحمت اور قربت کا نشان تجھے دیا جاتا
ہے۔فضل اور احسان کا نشان تجھے عطا ہوتا ہے اور فتح اور ظفر کی کلید تجھے ملتی ہے۔اے مظفر تجھ پر سلام۔خدا نے یہ
کہا تاوہ جو زندگی کے خواہاں ہیں موت کے پنجہ سے نجات پاویں اور وہ جو قبروں میں دبے پڑے ہیں باہر آویں اور تا
'۔اس بارہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ کے بعد حسب ذیل وضاحت فرمائی جو آپ کی ہدایت
پر یہاں درج کی جارہی ہے آپ نے فرمایا کہ:
گو یا چالیس دن پورے نہیں اغلباً اس دوران یہ اشتہار دیا ہے بہر حال یہ حوالہ تاریخ احمدیت کے مطابق دیا گیا ہے۔“
خطبات مسرور جلد نهم
81
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 فروری 2011ء
دین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو اور تا حق اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آجائے اور باطل اپنی
تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ جائے اور تالوگ سمجھیں کہ میں قادر ہوں جو چاہتا ہوں کرتا ہوں اور تاوہ یقین لائیں
کہ میں تیرے ساتھ ہوں اور تا انہیں جو خدا کے وجود پر ایمان نہیں لاتے اور خدا اور خدا کے دین اور اس کی کتاب
اور اس کے پاک رسول محمد مصطفی ( صلی ال کو انکار اور تکذیب کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ایک کھلی نشانی ملے اور
مجرموں کی راہ ظاہر ہو جائے۔سو تجھے بشارت ہو کہ ایک وجیہ اور پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا۔ایک ز کی غلام (لڑکا)
تجھے ملے گا۔وہ لڑکا تیرے ہی تخم سے تیری ہی ذریت و نسل ہو گا۔خوبصورت پاک لڑکا تمہارا مہمان آتا ہے اس کا
نام عنمو ائیل اور بشیر بھی ہے۔اس کو مقدس روح دی گئی ہے اور وہ جس سے پاک ہے اور وہ نور اللہ ہے۔مبارک
وہ جو آسمان سے آتا ہے۔اس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا۔وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور
دولت ہو گا۔وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے
گا۔وہ کلمتہ اللہ ہے کیونکہ خدا کی رحمت و غیوری نے اسے کلمہ تمجید سے بھیجا ہے۔وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا اور دل کا
حلیم اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا اور وہ تین کو چار کرنے والا ہو گا“۔آپ نے لکھا کہ ”( اس کے معنے
سمجھ میں نہیں آئے) دو شنبہ ہے مبارک دو شنبه - فرزند دلبند، گرامی ارجمند، مَظْهَرُ الْأَوَّلِ وَالْآخِرِ، مَظْهَرُ
الْحَقِّ وَالْعَلَاء كَانَّ اللهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاء۔جس کا نزول بہت مبارک اور جلالِ الہی کے ظہور کا موجب ہو گا۔نور آتا ہے نور جس کو خدا نے اپنی رضامندی کے عطر سے ممسوح کیا۔ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا سایہ
اس کے سر پر ہو گا۔وہ جلد جلد بڑھے گا اور اسیروں کی رستگاری کا موجب ہو گا اور زمین کے کناروں تک شہرت
پائے گا اور قومیں اس سے برکت پائیں گی تب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اٹھایا جائے گا۔وَكَانَ أَمْرًا مَقْضِيًّا “
(اشتہار 20 فروری 1886ء۔مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 96،95 مطبوعہ ربوہ)
فرماتے ہیں: ” پھر خدائے کریم جل شانہ نے مجھے بشارت دے کر کہا کہ تیر اگھر برکت سے بھرے گا اور
میں اپنی نعمتیں تجھ پر پوری کروں گا اور خواتین مبارکہ سے جن میں سے تو بعض کو اس کے بعد پائے گا تیری نسل
بہت ہو گی اور میں تیری ذریت کو بہت بڑھاؤں گا اور برکت دوں گا مگر بعض ان میں سے کم عمری میں فوت بھی
ہوں گے اور تیری نسل کثرت سے ملکوں میں پھیل جائے گی اور ہر ایک شاخ تیرے بڑی بھائیوں کی کائی جائے
گی یا دوسری جو شاخ تھی) ” اور وہ جلد لاولد رہ کر ختم ہو جائے گی۔اگر وہ توبہ نہ کریں گے تو خدا ان پر بلا پر بلا
نازل کرے گا یہاں تک کہ وہ نابود ہو جائیں گے۔ان کے گھر بیواؤں سے بھر جائیں گے اور ان کی دیواروں پر غضب
نازل ہو گا۔لیکن اگر وہ رجوع کریں گے تو خدارحم کے ساتھ رجوع کرے گا۔خدا تیری برکتیں ارد گرد پھیلائے گا
اور ایک اجڑا ہوا گھر تجھ سے آباد کرے گا۔اور ایک ڈراؤنا گھر برکتوں سے بھر دے گا۔تیری ذریت منقطع نہیں
ہو گی اور آخری دنوں تک سر سبز رہے گی۔خدا تیرے نام کو اس روز تک جو دنیا منقطع ہو جائے، عزت کے ساتھ
قائم رکھے گا اور تیری دعوت کو دنیا کے کناروں تک پہنچا دے گا۔میں تجھے اٹھاؤں گا اور اپنی طرف بلاؤں گا۔پر تیرا
خطبات مسرور جلد نهم
82
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 فروری 2011ء
نام صفحہ زمین سے کبھی نہیں اٹھے گا اور ایسا ہو گا کہ سب وہ لوگ جو تیری ذلت کی فکر میں لگے ہوئے ہیں اور تیرے
ناکام رہنے کے درپے اور تیرے نابود کرنے کے خیال میں ہیں وہ خود ناکام رہیں گے اور ناکامی اور نامرادی میں مریں
گے لیکن خدا تجھے بکلی کامیاب کرے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔میں تیرے خالص اور دلی محبوں کا
گر وہ بھی بڑھاؤں گا اور ان کے نفوس و اموال میں برکت دوں گا اور ان میں کثرت بخشوں گا اور وہ مسلمانوں کے
اس دوسرے گروہ پر تابروز قیامت غالب رہیں گے جو حاسدوں اور معاندوں کا گروہ ہے۔خدا انہیں نہیں بھولے گا
اور فراموش نہیں کرے گا اور وہ علی حسب الاخلاص اپنا اپنا اجر پائیں گے۔تُو مجھ سے ایسا ہے جیسے انبیائے بنی
اسرائیل ( یعنی ظلی طور پر ان سے مشابہت رکھتا ہے )۔تو مجھ سے ایسا ہے جیسی میری توحید۔تو مجھ سے اور میں تجھ
سے ہوں اور وہ وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا بادشاہوں اور امیروں کے دل میں تیری محبت ڈالے گا یہاں
تک کہ وہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔اے منکر و اور حق کے مخالفو! اگر تم میرے بندہ کی نسبت شک
میں ہو۔اگر تمہیں اس فضل و احسان سے کچھ انکار ہے جو ہم نے اپنے بندہ پر کیا تو اس نشان رحمت کی مانند تم بھی اپنی
نسبت کوئی سچانشان پیش کرو اگر تم سچے ہو اور اگر تم پیش نہ کر سکو اور یاد رکھو کہ ہر گز پیش نہ کر سکو گے تو اس آگ
سے ڈرو کہ جو نافرمانوں اور جھوٹوں اور حد سے بڑھنے والوں کیلئے تیار ہے“۔(اشتہار 20 فروری 1886ء - مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 96-97 مطبوعہ ربوہ)
آپ نے ضمیمہ اخبار ریاض ہند میں یہ اشتہار دیا تھا۔پس اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُس چلہ کشی کے نتیجہ میں
آپ کو جو بشارتیں دی گئی تھیں یہ اُن کا کچھ ذکر ہے۔اور اس میں ایک بیٹے کی بشارت بھی دی گئی جس کی مختلف
خصوصیات ہیں، جس کا تفصیلی جائزہ لیں تو یہ باون خصوصیات بنتی ہیں۔بلکہ ایک جگہ حضرت مصلح موعودؓ نے اٹھاون
بھی بیان فرمائی ہیں۔آنحضرت صلی الم نے فرمایا تھا کہ مسیح آئے گا تو اس کی اولاد ہو گی جیسا کہ میں نے ابھی پڑھ کے سنایا۔اب
اولاد تو اکثر لوگوں کی ہوتی ہے۔اس میں کیا خاص بات ہے؟ آنحضرت صلی اللہ ہم نے اگر پیشگوئی فرمائی تھی تو یقینا کسی
اہم بات کی اور وہ یہی بات تھی کہ اُس کی اولاد ہو گی اور وہ ایسی خصوصیات کی حامل ہو گی جو دین کے پھیلانے کا باعث
بنے گی، جو توحید کے پھیلانے کا باعث بنے گی، جو آنحضرت صلی کم کے مقام کو دنیا پر ظاہر کرنے کا باعث بنے گی۔اب اس پیشگوئی کے مطابق جس سال میں حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ المسیح الثانی پیدا ہوئے
ہیں یعنی 1889ء میں، اسی سال میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیعت بھی لی۔اسی سال اللہ تعالیٰ نے
آپ کو یہ حکم دیا کہ بیعت بھی لے لو۔اور یوں اس سال میں باقاعدہ طور پر اُس جماعت کی بنیاد ڈالی گئی جس نے
اسلام کی تبلیغ کا کام بھی کرنا تھا، اپنی حالتوں کو بھی سنوار نا تھا اور مسیح و مہدی کی بیعت میں آکر آنحضرت کی پیشگوئی
کو پورا کرنے والا بنا تھا اور آپ کے جماعت قائم کرنے کا یہی مقصد تھا۔
خطبات مسرور جلد نهم
83
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 فروری 2011ء
بہر حال اب میں دوبارہ اُن نشانوں کی طرف آتا ہوں جو مصلح موعود کے نشان کے طور پر بیان کئے گئے
ہیں۔یا وہ خصوصیات یا علامات جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ سے خبر پاکر اس موعود بیٹے کے
متعلق فرمائی تھیں۔وہ بیٹا جس کے ذریعے دنیا میں دین کی تبلیغ ہو گی اور دنیا میں اصلاح کا کام ہو گا۔حضرت مصلح
موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جس سال خدا تعالیٰ سے اطلاع پا کر اپنے مصلح موعود ہونے کا اعلان فرمایا ہے ، اسی سال
کے جلسہ سالانہ میں تقریر فرماتے ہوئے یہ باون علامات بیان فرمائی تھیں جن کا میں مختصر آپ کے الفاظ میں ہی ذکر
کر دیتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں :
” چنانچہ اگر اس پیشگوئی کا غور سے مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس پیشگوئی میں آنے والے
موعود کی یہ یہ علامتیں بیان کی گئی ہیں۔پہلی علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ قدرت کا نشان ہو گا۔دوسری علامت یہ
بیان کی گئی ہے کہ وہ رحمت کا نشان ہو گا۔تیسری علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ قربت کا نشان ہو گا۔چوتھی علامت
یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ فضل کا نشان ہو گا۔پانچویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ احسان کا نشان ہو گا۔چھٹی علامت
یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ صاحب شکوہ ہو گا۔ساتویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ صاحب عظمت ہو گا۔آٹھویں
علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ صاحب دولت ہو گا۔نویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مسیحی نفس ہو گا۔دسویں
علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔گیارھویں علامت یہ
بیان کی گئی ہے کہ وہ کلمتہ اللہ ہو گا۔بارہویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ خدا تعالیٰ کی رحمت اور غیوری نے اسے
اپنے کلمہ تمجید سے بھیجا ہو گا۔تیرھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ سخت ذہین ہو گا۔چودھویں علامت یہ بیان کی
گئی ہے کہ وہ سخت فہیم ہو گا۔پندرھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ دل کا حلیم ہو گا۔سولہویں علامت یہ بیان کی
گئی ہے کہ وہ علوم ظاہری سے پر کیا جائے گا۔سترھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ علوم باطنی سے پر کیا جائے
گا۔اٹھارویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ تین کو چار کرنے والا ہو گا۔انیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ دوشنبہ
کا اس کے ساتھ خاص تعلق ہو گا۔بیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ فرزند دلبند ہو گا۔اکیسویں علامت یہ بیان
کی گئی ہے کہ وہ گرامی ارجمند ہو گا۔بائیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مظہر الاول ہو گا۔تئیسویں علامت یہ
بیان کی گئی ہے کہ مَظْهَرُ الْآخِر ہو گا۔چوبیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مَظْهَرُ الْحَق ہو گا۔پچیسویں
علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مَظْهَرُ العَلاء ہو گا۔چھبیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ كَانَّ اللهَ نَزَلَ مِنَ
السَّمَاء کا مصداق ہو گا۔ستائیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ اس کا نزول بہت مبارک ہو گا۔اٹھا ئیسویں علامت
یہ بیان کی گئی ہے کہ اس کا نزول جلالِ الہی کے ظہور کا موجب ہو گا۔انتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ نور ہو
گا۔اور تیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ خدا کی رضامندی کے عطر سے ممسوح ہو گا۔اکتیسویں علامت یہ بیان
کی گئی ہے کہ خدا اس میں اپنی روح ڈالے گا۔بتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ خدا کا سایہ اس کے سر پر ہو گا۔تینتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ جلد جلد بڑھے گا۔چونتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ اسیر وں کی
خطبات مسرور جلد نهم
84
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 فروری 2011ء
رستگاری کا موجب ہو گا۔پینتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا۔چھتیسویں
علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ قومیں اس سے برکت پائیں گی۔سینتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ اپنے نفسی
نقطہ آسمان کی طرف اٹھایا جائے گا۔اڑتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ دیر سے آنے والا ہو گا۔انتالیسویں
علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ دور سے آنے والا ہو گا۔چالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ فخر رسل ہو گا۔اکتالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ اس کی ظاہری برکتیں تمام زمین پر پھیلیں گی۔بیالیسویں علامت یہ بیان کی
گئی ہے کہ اُس کی باطنی بر کتیں تمام زمین پر پھیلیں گی۔تینتالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ یوسف کی طرح اس
کے بڑے بھائی اس کی مخالفت کریں گے۔چوالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ بشیر الدولہ ہو گا۔پینتالیسویں
علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ شادی خاں ہو گا۔چھیالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ عالم کباب ہو گا۔سینتالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ حسن و احسان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نظیر ہو گا۔اڑتالیسویں
علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ کلمتہ العزیز ہو گا۔انچاسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے وہ کلمتہ اللہ خان ہو گا۔پچاسویں
علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ ناصر الدین ہو گا۔اکیاونویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ فاتح الدین ہو گا اور
باونویس علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ بشیر ثانی ہو گا۔“
( الموعود۔انوار العلوم جلد نمبر 17 صفحہ نمبر 562 تا 565 مطبوعہ ربوہ)
تو یہ علامتیں ہیں جن میں سے ہر ایک علامت جو ہے وہ ایک علیحدہ تقریر کا موضوع بن سکتا ہے، جس کا
اس وقت وقت نہیں۔بہر حال یہ علامتیں تھیں۔اگر ہم حضرت مصلح موعود کی زندگی کا جائزہ لیں اور اُس کا مطالعہ
کریں، آپ کے باون سالہ دورِ خلافت کو دیکھیں تو ہر علامت جو ہے آپ میں نظر آتی ہے۔اس کی تفصیل میں جانے
کا جیسا کہ میں نے کہا وقت نہیں ہے۔بعض باتوں کا تذکرہ میں آگے کروں گا اور یہ تفصیل جو ہے جماعتی لٹریچر میں
موجود بھی ہے۔یہاں یہ بھی بتا دوں کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پیشگوئی شائع فرمائی تو اُس وقت
پنڈت لیکھرام نے نہایت گھٹیازبان استعمال کرتے ہوئے ہر پیشگوئی کے مقابلے پر اپنی دریدہ دہنی اور اخلاقی گراوٹ
کا مظاہرہ کیا۔پنڈت لیکھرام کی اخلاقی حالت اور پیشگوئی پر اس کی جو غیظ و غضب کی حالت تھی اُس کے چند نمونے
پیش کرتا ہوں۔اس کو سارا بیان کرنا بھی مشکل ہے۔ایک دو مثالیں دے دیتا ہوں۔پنڈت لیکھرام نے 18 مارچ 1886ء کو نہایت گستاخانہ لب و لہجے میں ایک مفتر یانہ اشتہار شائع کیا جس
میں حرف بحرف خدا تعالیٰ کے حکم سے لکھنے کا ادعا کر کے جواب دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا
تھا نا کہ میں تیری ذریت کو بہت بڑھاؤں گا تو وہ لکھتا ہے کہ ”آپ کی ذریت بہت جلد منقطع ہو جائے گی۔غایت
درجہ تین سال تک شہرت رہے گی زیادہ سے زیادہ تین سال تک شہرت رہے گی)۔” نیز کہا کہ اگر کوئی لڑکا پیدا
بھی ہوا تو وہ آپ
کی پیشگوئی میں بیان شدہ صفات سے بر عکس رحمت کا نشان نہیں، زحمت کا نشان ثابت ہو گا۔وہ مصلح
موعود نہیں ہو گا مفسد موعود ہو گا۔“ (نعوذ باللہ)
خطبات مسرور جلد نهم
85
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 فروری 2011ء
چنانچہ اس بد زبان نے پسر موعود سے متعلق پیشگوئی کی ایک ایک صفت کو اپنے تجویز کردہ الفاظ کے
سانچے میں ڈھال کر پوری بے حجابی سے لکھا ( اور یہاں تک لکھ دیا کہ) ”خدا کہتا ہے کہ جھوٹوں کا جھوٹا ہے۔میں
نے کبھی اس کی دعا نہیں سنی اور نہ قبول کی“۔(بحوالہ تاریخ احمدیت جلد 1 صفحہ 280 مطبوعہ ربوہ) اور پھر جب اس کا انجام
ایک
ہو وہ تو ساری دنیا کو معلوم ہے۔اس قسم کی دریدہ دہنی اور مفتریانہ باتوں سے اس کا اشتہار بھر اپڑا ہے۔یہ تو ہندو تھا جس کو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پہینچ دیا تھا۔اسی طرح کچھ عیسائی پادریوں نے بھی جو اسلام کے مخالف تھے ، اس قسم کی
باتیں کیں۔لیکن بعض مسلمان کہلانے والوں نے بھی اپنی دریدہ دہنی کا مظاہرہ کیا۔ان لوگوں کی باتوں کو سن کر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک اشتہار شائع فرمایا۔اُس میں آپ نے اس موعود بیٹے کی پیشگوئی کی
عظمت کے بارہ میں بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ”آنکھیں کھول کر دیکھ لینا چاہئے کہ یہ صرف پیشگوئی ہی نہیں بلکہ
الشان نشانِ آسمانی ہے جس کو خدائے کریم جل شانہ نے ہمارے نبی کریم رؤوف و رحیم محمد مصطفی
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت و عظمت ظاہر کرنے کے لئے ظاہر فرمایا ہے۔اور در حقیقت یہ نشان ایک مردہ
کے زندہ کرنے سے صدہا درجہ اعلیٰ و اولیٰ و اکمل و افضل و اتم ہے کیونکہ مردہ کے زندہ کرنے کی حقیقت یہی ہے کہ
جنابِ الہی میں دعا کر کے ایک روح واپس منگوایا جاوے۔اس جگہ بفضلہ تعالیٰ و احسانہ و ببرکت حضرت خاتم
الا نبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خداوند کریم نے اس عاجز کی دعا کو قبول کر کے ایسی بابرکت روح بھیجنے کا وعدہ فرمایا
جس کی ظاہری و باطنی برکتیں تمام زمین پر پھیلیں گی۔سو اگر چہ بظاہر یہ نشان احیاء موتی کے برابر معلوم ہوتا ہے مگر
غور کرنے سے معلوم ہو گا کہ یہ نشان مردوں کے زندہ کرنے سے صد با درجہ بہتر ہے۔مردہ کی بھی روح ہی دعا سے
واپس آتی ہے اور اس جگہ بھی دعا سے ایک روح ہی منگائی گئی ہے۔مگر ان روحوں اور اس روح میں لاکھوں کو سوں کا
فرق ہے۔جو لوگ مسلمانوں میں چھپے ہوئے مرتد ہیں وہ آنحضرت صلی علی ظلم کے معجزات کا ظہور دیکھ کر خوش نہیں
ہوتے بلکہ ان کو بڑا رنج پہنچتا ہے کہ ایسا کیوں ہوا؟“۔(اشتہار واجب الا ظہار 22 مارچ 1886ء مجموعہ اشتہارات - جلد اول صفحہ 99 تا 100 مطبوعہ ربوہ۔صفحہ 114- 115 مطبوعہ لندن)
بہر حال یہ پُر شوکت پیشگوئی تھی جس نے حضرت مصلح موعود کی خلافت کے باون سالہ دور میں ثابت کر
دیا کہ کس طرح وہ شخص جلد جلد بڑھا؟ کس طرح اُس نے دنیا میں اسلام کے کام کو تیزی سے پھیلا یا ؟ مشن قائم
کئے ، مساجد بنائیں۔آپ کے وقت میں باوجود اس کے کہ وسائل بہت کم تھے ، مالی کشائش جماعت کو نہیں تھی، دنیا
کے چونیتیس پینتیس ممالک میں جماعت کا قیام ہو چکا تھا۔کئی زبانوں میں قرآنِ کریم کا ترجمہ شائع ہو چکا تھا' مشن
کھولے جاچکے تھے۔اسی طرح جماعتی نظام کا یہ ڈھانچہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہی بنایا تھا جو آج
تک چل رہا ہے اور اس سے بہتر کوئی ڈھانچہ بن ہی نہیں سکتا تھا۔اسی طرح ذیلی تنظیمیں ہیں اُس وقت کی بنائی ہوئی
ہیں وہ بھی آج تک چل رہی ہیں۔ہر کام آپ کی ذہانت اور فہم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔قرآنِ کریم کی تفسیر ہے اور
وسرے علمی کارنامے ہیں جو آپ کے علوم ظاہری و باطنی سے پر ہونے کا ثبوت ہیں۔
خطبات مسرور جلد نهم
98
86
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 فروری 2011ء
یہاں یہ بھی واضح کر دوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود بھی اپنے اس بیٹے کو جس کا نام
حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد تھا، مصلح موعود ہی سمجھا۔چنانچہ حضرت شیخ محمد اسماعیل صاحب سرساوی رضی اللہ
تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”ہم نے بارہا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے سنا ہوا ہے ایک ہی دفعہ نہیں بلکہ
بار بار سنا کہ آپ فرمایا کرتے تھے کہ وہ لڑکا جس کا پیشگوئی میں ذکر ہے وہ میاں محمود ہی ہیں۔اور ہم نے آپ سے یہ
بھی سنا کہ آپ فرمایا کرتے تھے کہ ”میاں محمود میں اس قدر دینی جوش پایا جاتا ہے کہ میں بعض اوقات ان کے لئے
خاص طور پر دعا کرتا ہوں“۔(الحکم جوبلی نمبر 28 دسمبر 1939 ء جلد 42 شمارہ 1 3 تا 40 صفحہ 80 کالم نمبر 3)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے آپ کو اس وقت تک اس پیشگوئی کا مصداق نہیں ٹھہرایا
جب تک خدا تعالیٰ نے آپ کو بتا نہیں دیا۔یہ ایک لمبی رؤیا ہے جس کے بارہ میں آپ نے فرمایا کہ اس میں کشف اور
الہام کا بھی حصہ ہے ( جو آپ نے دیکھی تھی) اُس کے آخر میں آپ نے فرمایا کہ : ”میں خدا کے حکم کے ماتحت قسم
کھا کر یہ اعلان کرتا ہوں کہ خدا نے مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کے مطابق آپ کا وہ موعود
بیٹا قرار دیا ہے جس نے زمین کے کناروں تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام پہنچانا ہے۔“
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان۔انوار العلوم جلد 17 صفحہ 161 مطبوعہ ربوہ)
اور آپ نے یہ رویا دیکھ کے 1944ء میں بیان کیا۔اب میں بعض غیر از جماعت احباب جو ہیں اُن کی آپ کے بارے میں کچھ شہاد تیں پیش کرنا چاہتا ہوں۔ایک معزز غیر احمدی عالم مولوی سمیع اللہ خان صاحب فاروقی نے قیام پاکستان سے قبل اظہارِ حق“ کے عنوان
سے ایک ٹریکٹ میں لکھا کہ آپ کو ( یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو۔ناقل ) اطلاع ملتی ہے کہ ”میں
تیری جماعت کے لئے تیری ہی ذریت سے ایک شخص کو قائم کروں گا اور اس کو اپنے قرب اور وحی سے مخصوص
کروں گا۔اور اس کے ذریعے سے حق ترقی کرے گا۔اور بہت سے لوگ سچائی قبول کریں گے۔“ اس پیشگوئی کو پڑھو
اور بار بار پڑھو ( وہ آگے لکھتے ہیں) کہ اس پیشگوئی کو پڑھو اور بار بار پڑھو اور پھر ایمان سے کہو کہ کیا یہ پیشگوئی پوری
نہیں ہوئی؟ جس وقت یہ پیشگوئی کی گئی ہے اُس وقت موجودہ خلیفہ ابھی بچے ہی تھے اور مرزا صاحب کی جانب
سے ( یعنی حضرت مسیح موعود کی طرف سے) انہیں خلیفہ مقرر کرانے کے لئے کسی قسم کی وصیت بھی نہ کی گئی
تھی۔بلکہ خلافت کا انتخاب رائے عامہ پر چھوڑ دیا گیا تھا۔چنانچہ اُس وقت اکثریت نے حکیم نورالدین صاحب رضی
اللہ تعالیٰ عنہ کو خلیفہ تسلیم کر لیا جس پر مخالفین نے محولہ صدر پیشگوئی کا مذاق بھی اڑایا۔لیکن حکیم صاحب کی وفات
کے بعد مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ مقرر ہوئے۔اور یہ حقیقت ہے کہ آپ کے زمانہ میں احمدیت نے جس قدر
ترقی کی وہ حیرت انگیز ہے“۔( یہ غیر از جماعت لکھ رہے ہیں)۔پھر آگے لکھتے ہیں کہ ”خود مرزا صاحب ( یعنی حضرت مسیح موعود کے وقت میں احمدیوں کی تعداد بہت
تھوڑی تھی۔خلیفہ نور الدین صاحب کے وقت میں بھی خاص ترقی نہ ہوئی تھی لیکن موجودہ خلیفہ کے وقت میں
87
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 فروری 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
مرزائیت قریباً دنیا کے ہر خطے تک پہنچ گئی اور حالات یہ بتلاتے ہیں کہ آئندہ مردم شماری میں مرزائیوں کی تعداد
1931ء کی نسبت دو گنی سے بھی زیادہ ہو گی۔بحالیکہ اس عہد میں مخالفین کی جانب سے مرزائیت کے استیصال کے
لئے جس قدر منظم کوششیں ہوئی ہیں پہلے کبھی نہیں ہوئی تھیں۔الغرض آپ کی ذریت میں سے ایک شخص پیشگوئی
کے مطابق جماعت کے لئے قائم کیا گیا اور اس کے ذریعہ جماعت کو حیرت انگیز ترقی ہوئی جس سے صاف ظاہر ہوتا
ہے کہ مرزا صاحب کی یہ پیشگوئی من و عن پوری ہوئی“ ( یہ انہوں نے بیان دیا)۔(اظہار الحق صفحہ 16،17 مطبوعہ نذیر پر نٹنگ پریس امر تسر باہتمام سید مسلم حسن صاحب زیدی۔بحوالہ تاریخ احمدیت جلد اول صفحہ 286 287 مطبوعہ ربوہ )
پھر ”ہندوستان کے غیر مسلم سکھ صحافی ارجن سنگھ ایڈیٹر ”ر نگین “امر تسر نے تسلیم کیا کہ مرزا صاحب
نے 1901ء میں جبکہ میرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب موجودہ خلیفہ ابھی بچہ ہی تھے یہ پیشگوئی کی تھی۔(اس نے
شعر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لکھے ہیں) کہ
جو
بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا
ہو گا ایک دن محبوب میرا
کروں گا ڈور اس مہ
اند ھیرا
دکھاؤں گا کہ اک عالم کو پھیرا
بشارت کیا ہے اک دل کی غذا دی
فَسُبحَنَ الَّذِي أُخْرَى الْأَعَادِي
( یہ شعر لکھنے کے بعد لکھتے ہیں کہ ” یہ پیشگوئی بیشک حیرت پیدا کرنے والی ہے۔1901ء میں نہ میرزا
بشیر الدین محمود کوئی بڑے عالم و فاضل تھے اور نہ آپ کی سیاسی قابلیت کے جو ہر کھلے تھے۔اُس وقت یہ کہنا کہ تیرا
ایک بیٹا ایسا اور ایسا ہو گا، ضرور کسی روحانی قوت کی دلیل ہے۔یہ کہا جا سکتا ہے کہ چونکہ میرزا صاحب نے ایک
دعوی کر کے گدی کی بنیاد رکھ دی تھی اس لئے آپ کو یہ گمان ہو سکتا تھا کہ میرے بعد میری جانشینی کا سہر امیرے
لڑکے کے سر پر رہے گا، لیکن یہ خیال باطل ہے۔اس لئے کہ میر زا صاحب نے خلافت کی یہ شرط نہیں رکھی کہ وہ
ضرور مرزا صاحب کے خاندان سے اور آپ کی اولاد سے ہی ہو۔چنانچہ خلیفہ اول ایک ایسے صاحب ہوئے جن کا
میر زا صاحب کے خاندان سے کوئی واسطہ نہ تھا۔پھر بہت ممکن تھا کہ مولوی حکیم نورالدین صاحب خلیفہ اول کے
بعد بھی کوئی اور صاحب خلیفہ ہو جاتے“۔پھر یہ لکھتے ہیں کہ ” چنانچہ اس موقعہ پر بھی مولوی محمد علی صاحب امیر جماعت لاہور خلافت کے لئے
امیدوار تھے لیکن اکثریت نے میرزا بشیر الدین صاحب کا ساتھ دیا اور اس طرح آپ خلیفہ مقرر ہو گئے“۔لکھتے ہیں ”اب سوال یہ ہے کہ اگر بڑے میر زا صاحب کے اندر کوئی روحانی قوت کام نہ کر رہی تھی تو پھر آخر آپ یہ
کس طرح جان گئے کہ میرا ایک بیٹا ایسا ہو گا۔جس وقت مرزا صاحب نے مندرجہ بالا اعلان کیا ہے ، اُس وقت آپ
خطبات مسرور جلد نهم
88
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 فروری 2011ء
کے تین بیٹے تھے۔آپ تینوں کے لئے دعائیں بھی کرتے تھے لیکن پیشگوئی صرف ایک کے متعلق ہے۔اور ہم
دیکھتے ہیں کہ وہ ایک فی الواقع ایسا ثابت ہوا ہے کہ اُس نے ایک عالم میں تغیر پیدا کر دیا ہے“۔(رسالہ ”خلیفہ قادیان“ طبع اول صفحہ 8-7- از ارجن سنگھ ایڈیٹر رنگین امر تسر۔بحوالہ تاریخ احمدیت جلد اول صفحہ 288-287 مطبوعہ ربوہ)
پسر موعود سے متعلق وعدہ الہی تھا کہ وہ اولوالعزم ہو گا “ اور یہ کہ ”وہ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا
جائے گا“۔چنانچہ ہندوستان کے نامور صحافی خواجہ حسن نظامی دہلوی (1878-1955) اپنی قلمی تصویر کھینچتے
ہوئے حضرت مصلح موعودؓ کے بارے میں لکھتے ہیں کہ:
اکثر بیمار رہتے ہیں مگر بیماریاں اُن کی عملی مستعدی میں رخنہ نہیں ڈال سکتیں۔انہوں نے مخالفت کی
آندھیوں میں اطمینان کے ساتھ کام کر کے اپنی مغلئی جواں مردی کو ثابت کر دیا۔اور یہ بھی کہ مغل ذات کار فرمائی
کا خاص سلیقہ رکھتی ہے۔سیاسی سمجھ بھی رکھتے ہیں اور مذہبی عقل و فہم میں بھی قوی ہیں اور جنگی ہنر بھی جانتے ہیں،
یعنی دماغی اور قلمی جنگ کے ماہر ہیں“۔( اخبار ” عادل‘ دہلی۔24 اپریل 1933 ء بحوالہ خالد نومبر 1955 بحوالہ تاریخ احمدیت جلد اول صفحہ 288 مطبوعہ ربوہ)
پھر پسر موعود کے متعلق ایک اہم خبر یہ دی گئی تھی کہ وہ اسیر وں کی رستگاری کا موجب ہو گا“۔یہ
پیشگوئی جس حیرت انگیز رنگ میں پوری ہوئی اُس نے انسانی عقل کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا ہے اور تحریک آزادی
کشمیر اس پر شاہد ناطق ہے کیونکہ اس تحریک کو کامیاب بنانے کا سہرا آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے سر ہے۔یہ مشہور کمیٹی
حضور کی تحریک اور ہند و پاکستان کے بڑے بڑے مسلم زعماء مثلاً سر ذوالفقار علی خان ،علامہ سر ڈاکٹر محمد اقبال، خواجہ
حسن نظامی دہلوی، سید حبیب مدیر اخبار سیاست وغیرہ کے مشوروں سے 25 جولائی 1931ء کو شملہ میں قائم ہوئی۔اور اس کی صدارت حضرت خلیفہ المسیح الثانی کو سونپی گئی تھی اور آپ کی کامیاب قیادت کا نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانانِ
کشمیر جو مدتوں سے انسانیت کے ادنیٰ حقوق سے بھی محروم ہو کر غلامی کی زندگی بسر کر رہے تھے ، ایک نہایت قلیل
عرصے میں آزادی کی فضا میں سانس لینے لگے۔اُن کے سیاسی اور معاشی حقوق تسلیم کئے گئے۔ریاست میں پہلی دفعہ
اسمبلی قائم ہوئی اور تقریر و تحریر کی آزادی کے ساتھ انہیں اس میں مناسب نمائندگی ملی، جس پر مسلم پریس نے
حضرت مصلح موعود کے شاندار کارناموں کا اقرار کرتے اور آپ کو خراج تحسین ادا کرتے ہوئے یہاں تک لکھا کہ :
جس زمانہ میں کشمیر کی حالت نازک تھی اور اُس زمانہ میں جن لوگوں نے اختلاف عقائد کے باوجو د مرزا
صاحب کو صدر منتخب کیا تھا، انہوں نے کام کی کامیابی کو زیر نگاہ رکھ کر بہترین انتخاب کیا تھا۔اُس وقت اگر اختلاف
عقائد کی وجہ سے مرزا صاحب کو منتخب نہ کیا جاتا تو تحریک بالکل ناکام رہتی اور اُمتِ مرحومہ کو سخت نقصان پہنچتا“۔(سرگزشت صفحه 293 از عبدالمجید سالک اخبار ”سیاست“ 18 مئی 1933 ء۔بحوالہ تاریخ احمدیت جلد اول صفحہ 289 مطبوعہ ربوہ)
عبد المجید سالک صاحب تحریک آزادی کشمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ :
دو
شیخ محمد عبد الله ( شیر کشمیر) اور دوسرے کارکنانِ کشمیر مرزا محمود احمد صاحب اور اُن کے بعض
کار پردازوں کے ساتھ۔۔۔اعلانیہ روابط رکھتے تھے۔اور ان روابط کی بنا محض یہ تھی کہ مرزا صاحب کثیر الوسائل
89
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 فروری 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
ہونے کی وجہ سے تحریک کشمیر کی امداد کئی پہلوؤں سے کر رہے تھے اور کارکنان کشمیر طبعاً اُن کے ممنون تھے “۔ذکر اقبال“ از عبد المجید سالک صفحہ 188۔بحوالہ تاریخ احمدیت جلد اول صفحہ 289 مطبوعہ ربوہ)
علامہ نیاز فتح پوری صاحب نے حضرت مصلح موعودؓ کی مشہور تفسیر کبیر کا جب مطالعہ کیا تو آپ کی
خدمت میں خط لکھا کہ :
تفسیر کبیر جلد سوم آج کل میرے سامنے ہے اور میں اسے بڑی نگاہ غائر سے دیکھ رہا ہوں۔اس میں
شک نہیں کہ مطالعہ قرآن کا ایک نیا زاویہ فکر آپ نے پیدا کیا ہے اور یہ تفسیر اپنی نوعیت کے لحاظ سے بالکل پہلی
ہے جس میں عقل و نقل کو بڑے حسن سے ہم آہنگ دکھایا گیا ہے۔آپ کی تجر علمی، آپ کی وسعتِ
نظر ، آپ کی غیر معمولی فکر و فراست، آپ کا حسن استدلال اس کے ایک ایک لفظ سے نمایاں ہے اور مجھے افسوس
ہے کہ میں کیوں اس وقت تک بے خبر رہا۔کاش کہ میں اس کی تمام جلدیں دیکھ سکتا۔کل سورۃ ہود کی تفسیر میں
حضرت لوط علیہ السلام پر آپ کے خیالات معلوم کر کے جی پھڑک گیا اور بے اختیار یہ خط لکھنے پر مجبور ہو گیا آپ
نے کھولاء بناتی کی تفسیر کرتے ہوئے عام مفسرین سے جد ا بحث کا جو پہلو اختیار کیا ہے، اُس کی داد دینا میرے امکان
میں نہیں۔خدا آپ کو تادیر سلامت رکھے ”۔( یہ 1963ء میں لکھا ہے)
(الفضل 17 نومبر 1963ء۔صفحہ 3۔بحوالہ ماہنامہ خالد سید نا مصلح موعود نمبر جون، جولائی 2008ء صفحہ 325-324 )
مولانا عبد الماجد دریا آبادی جو خود بھی مفسر قرآن تھے اور صدق جدید “ کے مدیر تھے۔حضور کی وفات
پر انہوں نے لکھا کہ :
قرآن اور علوم قرآن کی عالمگیر اشاعت اور اسلام کی آفاق گیر تبلیغ میں جو کوششیں انہوں نے
سرگرمی، اولوالعزمی سے اپنی طویل عمر میں جاری رکھیں ، اُن کا اللہ انہیں صلہ دے۔علمی حیثیت سے قرآنی حقائق و
معارف کی جو تشریح و تبیین اور ترجمانی وہ کر گئے ہیں اس کا بھی ایک بلند و ممتاز مر تبہ ہے“۔(بحوالہ سوانح فضل عمر جلد سوئم صفحہ 168 بحوالہ ماہنامہ خالد سیدنا مصلح موعود نمبر جون، جولائی 2008ء صفحہ 325 )
پس یہ میں نے پیشگوئی کے پس منظر کا، پیشگوئی کا اور اس کا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفتہ المسیح
الثانی کے بارے میں پورا ہونے کا مختصر بیان کیا ہے۔آپ کے علمی کارنامے ایسے ہیں جو دنیا کو نیا اند از دینے والے ہیں جس کا دنیا نے اقرار کیا، جس کے چند
نمونے میں نے پیش کئے ہیں۔معاشی، اقتصادی، سیاسی، دینی، روحانی سب پہلؤوں پر آپ نے جب بھی قلم اٹھایا ہے
یا تقریر کے لئے کھڑے ہوئے ہیں، یا مشوروں سے امتِ مسلمہ یا دنیا کی رہنمائی فرمائی تو کوئی بھی آپ کے تجر علمی
اور فراست اور ذہانت اور روحانیت سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔آپ مصلح موعودؓ تھے ، دنیا کی اصلاح کے لئے اللہ
تعالیٰ نے آپ
کو بھیجا تھا، جس میں روحانی، اخلاقی اور ہر طرح کی اصلاح شامل تھی۔جیسا کہ میں نے کہا کہ آپ کا باون سالہ دورِ خلافت تھا اور آپ نے خطبات جمعہ کے علاوہ بے شمار کتب
بھی تحریر فرمائی ہیں۔تقاریر بھی فرمائیں، جن کو جب تحریر میں لایا گیایا لایا جارہا ہے تو ایک عظیم علمی اور روحانی خزانہ
خطبات مسرور جلد نهم
90
90
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 فروری 2011ء
بن گیا ہے اور بن رہا ہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن جو آپ کی وفات کے بعد قائم کی گئی تھی ، خلیفتہ المسیح الثالث نے قائم
فرمائی تھی۔وہ آپ کا سب مواد جو ہے کتب کی صورت میں شائع کر رہی ہے اور آج تک اس پر کام ہو رہا ہے۔اب
تک خطبات کے علاوہ اکیس جلدیں آچکی ہیں جو انوار العلوم کے نام سے مشہور ہیں۔اور یہ ہر جلد جو ہے
کم از کم چھ سو، سات سو صفحات پر مشتمل ہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن کو بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں کہتا ہوں کہ اپنے کام میں تیزی پیدا
کریں۔ان کو اشاعت کے اس کام کو جو وہ اردو میں اکٹھا جمع کر رہے ہیں ، جلد از جلد ختم کرنا چاہئے، پھر اس کا ترجمہ بھی
مختلف زبانوں میں شائع کرنا ہے۔حضرت مصلح موعود نے ایک جگہ فرمایا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا کی تمام زبانوں کو چند زبانوں میں جمع کر کے
ہمارے لئے کام آسان کر دیا ہے۔بے شمار زبانیں ہیں لیکن چند مشہور زبانوں نے تقریباًد نیا پر قبضہ کر لیا ہے۔آپ
کی مراد تھی کہ اردو عربی کے علاوہ انگلش، جرمن اور فریج زبانیں جو ہیں وہ مختلف علاقوں میں تقریباً دنیا میں
اکثر بولی اور سمجھی جاتی ہیں۔تو اگر ان میں ترجمہ ہو جائے تو نوے فیصد آبادی تک ہمارا پیغام پہنچ سکتا ہے۔حضرت مصلح موعودؓ کی بعض کتب کا ترجمہ ہو چکا ہے، لیکن ابھی بہت سی کتب ایسی ہیں جن کا دنیا کی علمی،
روحانی پیاس بجھانے کے لئے دنیا تک پہنچنا ضروری ہے۔ابھی تک تو یہ ترجمہ جو ہے وہ دوسرے ادارے کر رہے ہیں،
فضل عمر فاؤنڈیشن نہیں کر رہی۔لیکن اصل کام تو یہ فضل عمر فاؤنڈیشن کا ہے۔اگر پہلے نہیں بھی تھا تو میں اب ان کو
اس طرف توجہ کرواتا ہوں۔کیونکہ جماعت کے دوسرے ادارے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب
کی طرف پہلے توجہ کریں گے اور کر رہے ہیں۔ساتھ ساتھ جس حد تک ممکن ہوتا ہے حضرت مصلح موعود کی کتب
بھی ترجمہ ہو رہی ہی ں اور جماعتی لٹریچر بھی ترجمہ ہو رہا ہے۔بہر حال فضل عمر فاؤنڈیشن کو بھی اپنے کام میں
وسعت پیدا کرنی چاہئے۔حضرت مصلح موعود کی ان کتابوں کے ترجمے نہ ہونے کی وجہ سے، بعض لوگوں نے سرقہ
بھی کر لیا۔آپ کی کتب لے کے نقل کر لیں۔اپنے نام سے ترجمہ کر کے شائع کر دیں۔چنانچہ ابھی مجھے عربی ڈیسک
کے ہمارے ایک مربی صاحب نے بتایا کہ منہاج الطالبین جو حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک ایسی
کتاب ہے جو اخلاقیات اور تربیت پر ایک معرکۃ الآراء کتاب ہے ، اس سے مواد لے کر ایک صاحب نے اس کو عربی
میں اپنی کاوش کے نام سے شائع کر دیا جن کو اردو بھی آتی تھی۔جبکہ اس کے بارے میں حضرت مصلح موعود رضی
اللہ تعالیٰ عنہ نے تحریر فرمایا ہے کہ ”میں نے اس مضمون پر غور کیا ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسا جدید مضمون
میری سمجھ میں آیا ہے جس نے اخلاق کے مسئلے کی کایا پلٹ دی ہے“۔(منہاج الطالبین انوار العلوم جلد 9 صفحہ 179 مطبوعہ ربوہ)
پس آپ کے کام کو دیکھ کر حضرت مصلح موعودؓ کی پیشگوئی کی شوکت اور روشن تر ہو کر ہمارے سامنے آتی
ہے اور جیسا کہ میں نے کہا اصل میں تو یہ آنحضرت صلی علی یکم کی پیشگوئی ہے جس سے ہمارے آقا و مطاع حضرت محمد
مصطفی صلی ایم کے اعلیٰ اور دائمی مرتبے کی شان ظاہر ہوتی ہے۔لیکن ہمیں یہ بھی یادرکھنا چاہئے کہ اس پیشگوئی کے
الله
91
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 فروری 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
پورا ہونے کا تعلق صرف ایک شخص کے پیدا ہونے اور کام کر جانے کے ساتھ نہیں ہے۔اس پیشگوئی کی حقیقت تو
تب روشن تر ہو گی جب ہم میں بھی اُس کام کو آگے بڑھانے والے پیدا ہوں گے جس کام کو لے کر حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے تھے اور جس کی تائید اور نصرت کے لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مصلح موعود عطا فرمایا
تھا جس نے دنیا میں تبلیغ اسلام اور اصلاح کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں لگا دیں۔پس آج ہمارا بھی کام ہے کہ اپنے اپنے دائرے میں مصلح بنے کی کوشش کریں۔اپنے علم سے ، اپنے قول
سے ، اپنے عمل سے اسلام کے خوبصورت پیغام کو ہر طرف پھیلا دیں۔اصلاح نفس کی طرف بھی توجہ دیں۔اصلاح
اولاد کی طرف بھی توجہ دیں اور اصلاح معاشرہ کی طرف بھی توجہ دیں۔اور اس اصلاح اور پیغام کو دنیا میں قائم
کرنے کے لئے بھر پور کوشش کریں جس کا منبع اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ملی یک کم کو بنایا تھا۔پس اگر ہم اس سوچ کے
ساتھ اپنی زندگیاں گزارنے والے ہوں گے تو یوم مصلح موعود کا حق ادا کرنے والے ہوں گے ، ورنہ تو ہماری صرف
کھو کھلی تقریریں ہوں گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔جمعہ کے بعد میں ایک حاضر جنازہ بھی پڑھاؤں گا جو مکرمہ قامتہ آرچرڈ صاحبہ اہلیہ مکرم مولانا بشیر احمد
صاحب آرچرڈ مرحوم کا ہے جو 16 فروری 2011ء کو اکاسی سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ
راجِعُونَ۔آپ حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پوتی،
حضرت خلیفہ علیم الدین صاحب کی بیٹی اور حضرت ام ناصر رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی بھیجی تھیں جو حضرت ام ناصر
خلیفہ المسیح الثانی کی پہلی حرم تھیں۔صوم و صلوۃ کی پابند ، بہت سادہ مزاج اور صابر شاکر خاتون تھیں۔یہ غریب پرور
تھیں۔مہمان نواز تھیں۔خلافت سے انتہا محبت رکھنے والی تھیں۔مخلص خاتون تھیں۔تعلق باللہ اور توکل الی اللہ
آپ کی نمایاں خوبیاں تھیں۔آپ نے اپنے واقف زندگی شوہر کے شانہ بشانہ بھر پور خدمت کی توفیق پائی۔ٹرینیڈاڈ
اور گیانا میں لجنہ کی سرگرم رُکن اور لجنہ اماء اللہ سکاٹ لینڈ کی دس سال سے زائد صدر لجنہ رہیں۔لجنہ اور ناصرات کی
تعلیم و تربیت کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ان کے پسماندگان میں دو بیٹیاں اور تین بیٹے
ہیں۔چار بچے تو میں جانتا ہوں جماعتی خدمات میں پیش پیش ہیں۔اور کافی حد تک جماعتی خدمت کرنے والے ہیں۔بشیر آرچرڈ صاحب نے انڈیا میں ملٹری ڈیوٹی کے دوران اسلام قبول کیا تھا اور پھر 1945ء میں قادیان
میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملاقات کی اور جماعت میں شامل ہوئے۔1946ء میں زندگی وقف
کر کے پہلے انگریز مبلغ بننے کا شرف حاصل کیا تھا۔ان کی اہلیہ کا انتخاب بھی حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نے بذاتِ خود فرمایا تھا۔ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ ، آکسفورڈ میں بطور مبلغ خدمات سر انجام دیں۔جب آپ احمدی
ہوئے ہیں تو اس وقت حضرت مصلح موعود نے فرمایا تھا کہ پہلے تو میر اخیال نہیں تھا کہ انگریزوں میں اسلام کی طرف
خطبات مسرور جلد نهم
92
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 فروری 2011ء
رجحان ہو گا لیکن ان کو دیکھ کر مجھے خیال پیدا ہوا ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ انگریزوں میں بھی اسلام کی طرف
توجہ پیدا ہو گی اور وہ اسلام قبول کریں گے، انشاء اللہ۔بہر حال اپنے میاں کے ساتھ انہوں نے بڑی وفا کے ساتھ ہر
جگہ جماعتی خدمات ادا کی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور اپنی رضا کی جنتوں میں بلند مقام عطا
فرمائے۔ان کے سب بچوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔خطبہ ثانیہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:
یہ جنازہ کیونکہ حاضر ہے اس لئے نماز کے بعد میں جنازہ پڑھانے کے لئے باہر جاؤں گا۔احباب یہیں
صفحوں میں کھڑے رہیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 11 مارچ تا 17 مارچ 2011 ء جلد 18 شماره 10 صفحہ 5 تا 9)