برکات رمضان اور قبولیت دعا

خطبات مسرور جلد نهم
400
32
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 اگست 2011ء
تلاوت فرمائی:
خطبہ جمعہ فرمودہ 12 اگست 2011ء بمطابق 12 ظہور 1390 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح لندن، (برطانیہ)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس آیت کی
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِييْب - أَجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي
لعلهم يرشدون
(البقرة :187)
اس آیت کا ترجمہ ہے۔اور جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق سوال کریں تو یقینا میں قریب
ہوں ، میں دعا کرنے والے کی دعا کا جواب دیتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے۔پس چاہئے کہ وہ بھی میری بات پر لبیک
کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں تا کہ وہ ہدایت پائیں۔دنیا کو آج جتنی خدا کی طرف جھکنے کی ضرورت ہے اتناہی یہ خدا سے دور جارہی ہے۔یعنی اس دنیا میں بسنے
والا انسان جو اشرف المخلوقات کہلاتا ہے اسے جس قدر دنیا کے فسادوں اور ابتلاؤں سے بچنے کے لئے اور پھر اپنی
عاقبت سنوارنے کے لئے خدا تعالیٰ سے تعلق جوڑنے کی ضرورت ہے ، اسی قدر اس تعلق میں کمزوری ہے۔خدا سے
تعلق جوڑنے کا دعویٰ کرنے والے بھی اُن لوازمات کی طرف توجہ نہیں دے رہے یا دینے کی کوشش نہیں کر رہے یا
اُن کو یہ پتہ ہی نہیں کہ خدا سے تعلق جوڑنے کے لئے صرف ظاہری ایمان اور ظاہری عبادت ہی کافی نہیں ہے بلکہ
اُس روح کی تلاش کی ضرورت ہے جو ایمان اور عبادات کی گہرائی تک لے جاتی ہے۔یہ تو ایمان کا دعویٰ کرنے والوں
اور اللہ تعالیٰ سے تعلق جوڑنے کا دعویٰ کرنے والوں کا حال ہے۔لیکن دنیا کا ایک بہت بڑا طبقہ ہے (تقریباً تین
چوتھائی آبادی جس نے یا تو خدا تعالیٰ کے مقابلہ پر شریک کھڑے کر کے اپنے آپ کو شرک میں مبتلا کیا ہو ا ہے یا
پھر خدا کی ہستی پر یقین ہی نہیں ہے۔خدا کے وجود کے ہی انکاری ہیں، اور نہ صرف آپ خود انکاری ہیں بلکہ ایک دنیا
کو بھی گمراہ کرنے کے لئے کوئی دقیقہ نہیں چھوڑ رہے۔لیکن اس تمام صور تحال میں ایک چھوٹا سا طبقہ ایسا بھی ہے جو
اللہ تعالیٰ کے وعدے پر یقین کرنے والا، اس پر ایمان رکھنے والا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے
پورا ہونے اور اللہ تعالیٰ کے آپ سے وعدوں کے پورا ہونے کی تصدیق کرنے والا ہے۔جو اس بات پر یقین کرتا ہے

401
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 اگست 2011 ء
خطبات مسرور جلد نهم
اور رکھتا ہے کہ اس زمانہ میں جب دنیا اپنے پیدا کرنے والے اور اس زمین و آسمان کے خالق کو بھول رہی ہے یا اُس
کی ہستی کا مکمل فہم و ادراک نہیں رکھتی، اللہ تعالیٰ نے اپنی ربوبیت کے اظہار کے لئے ، زمانے کو فساد کی حالت سے
نکالنے کے لئے، بندے کو خدا کے قریب کرنے کے لئے ایک امام الزمان کو بھیجا ہے۔اور یہ طبقہ یا گر وہ یا جماعت اللہ
تعالیٰ کے فضل سے ہم احمدیوں کا ہے۔لیکن کیا اس پر ایمان اور اس یقین پر قائم ہو جانا کہ اللہ تعالیٰ نے بھیجنے والے کو
بھیج دیا، کافی ہے ؟ اور اب وہ آنے والا یا اس کے چند حواری ہی خالق و مخلوق کا تعلق جوڑنے اور دنیا کے فسادوں کو ختم
کرنے کی کوشش کریں گے ؟ اگر ہم احمدیوں کی یہ سوچ ہے تو ہماری سوچ بھی اُن لوگوں کے قریب ہے جو صرف
ایمان لانے کا دعویٰ کرنے والے اور عبادتوں کا دعویٰ کرنے والے ہیں، لیکن عمل سے دور ہیں۔اگر ہماری اپنی
حالتوں پر نظر نہیں، اگر ہم اپنے خدا سے زندہ تعلق پیدا کرنے والے نہیں۔اگر ہم اپنی نسلوں اور اپنے ماحول کو
اس آنے والے کے پیغام سے روشناس کروانے والے نہیں اور اُس سے آگاہی دلانے والے نہیں تو پھر ہم نے بھی پا
کر کھو دیا۔ہم نے دنیا کی دشمنیاں بھی مول لیں اور خدا کو بھی نہ پایا۔پس احمدی ہونے کے بعد ، حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آنے کے بعد اُس روح کو اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کرنی ہو گی جو ایک حقیقی
عبد رحمان میں ہونی چاہئے۔اُن معیاروں کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی ہو گی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پیدا
کرنے آئے تھے اور جن کے اُمت کے اندر سے نکل جانے کی خبر جب اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
دی تو آپ کو امت کے بارے میں فکر پیدا ہوئی، تب اللہ تعالیٰ نے آپ کو پریشان دیکھتے ہوئے اور آپ کی دعاؤں کو
امت کے حق میں قبول کرتے ہوئے فرمایا۔وَ أَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (الجمعة: 4)۔اور ان کے سوا ایک دوسری قوم بھی ہے جو ابھی تک ان سے ملی نہیں اور وہ غالب اور حکمت والا ہے۔پس اللہ تعالیٰ
نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پریشانی یہ کہہ کر دور فرما دی کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! جس طرح اللہ تعالیٰ
نے اُس جاہل اور مشرک قوم کو باخدا انسان بنا دیا تھا، جس طرح عیاشیوں میں پڑے ہوئے اور خدا کے وجو د سے بے
بہرہ عبادتوں کے معیار حاصل کرنے والے بن گئے تھے اسی طرح اُمت کے بگڑنے کے باوجود اخرین میں تیرا
ایک عاشق صادق پیدا کر کے اُس کے ذریعہ پھر وہ عبادالرحمن بناؤں گا جو میری بندگی کا حق ادا کرنے والے ہوں
گے۔پس اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! گو ایک عارضی زوال تو ہو گا لیکن غالب اور حکمت والے خدا نے یہ فیصلہ کر
رکھا ہے کہ اب دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی تمام انسانیت کے لئے نجات کا دین ہے ، اب دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ہی دنیا کے فسادوں کو دور کرنے کے لئے آخری امید گاہ اور علاج ہے۔اب اس دین نے ہی اپنی خوبصورتی دکھا کر
دنیا کے دینوں پر غالب آنا ہے۔اب اللہ تعالیٰ سے تعلق جوڑنے کے لئے مسیح محمدی اور اُس کے ماننے والوں نے ہی
کردار ادا کرنا ہے۔پس اللہ تعالیٰ جو رب العالمین ہے ، اُس نے اشرف المخلوقات کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے
خیر امت کو اُس کا مقام دلانے کے لئے یہ سامان فرمایا اور آئندہ بھی فرماتا رہے گا۔اُس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کو یہ تسلی دلائی کہ یہ عاشق صادق آئے گا جو پھر دنیا میں دین کو قائم کرے گا۔لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کے طفیل سے ہی یہ آنے والا مسیح موعود آئے گا۔

خطبات مسرور جلد نهم
402
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 اگست 2011 ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ رب العالمین کی ربوبیت کا بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے قول رب العالمین میں اس طرف اشارہ فرمایا ہے کہ وہ ہر چیز کا خالق ہے۔اور
جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب اسی کی طرف سے ہے۔اور اس زمین پر جو بھی ہدایت یافتہ جماعتیں یا گمراہ
اور خطا کار گر وہ پائے جاتے ہیں وہ سب عالمین میں شامل ہیں۔کبھی گمراہی، کفر، فسق اور اعتدال کو ترک کرنے کا
”عالم “ بڑھ جاتا ہے یہاں تک کہ زمین ظلم وجور سے بھر جاتی ہے اور لوگ خدائے ذوالجلال کے راستوں کو چھوڑ
دیتے ہیں۔نہ وہ عبودیت کی حقیقت کو سمجھتے ہیں اور نہ ربوبیت کا حق ادا کرتے ہیں۔زمانہ ایک تاریک رات کی طرح
ہو جاتا ہے اور دین اس مصیبت کے نیچے روندا جاتا ہے پھر اللہ تعالیٰ ایک اور ”عالم “ لے آتا ہے تب یہ زمین ایک
دوسری زمین سے بدل جاتی ہے اور ایک نئی تقدیر آسمان سے نازل ہوتی ہے اور لوگوں کو عارف دل( یعنی پہنچاننے
والے دل) اور خدا تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کے لئے ناطق زبانیں۔۔۔۔( بولنے والی زبانیں) عطا ہوتی
ہیں۔پس وہ اپنے نفوس کو خدا تعالیٰ کے حضور ایک پامال راستہ کی طرح بنا لیتے ہیں اور خوف اور امید کے ساتھ اُس
کی طرف آتے ہیں۔ایسی نگاہ کے ساتھ جو حیاء کی وجہ سے نیچی ہوتی ہیں اور ایسے چہروں کے ساتھ جو قبلہ حاجات کی
طرف متوجہ ہوتے ہیں (اُس طرف متوجہ ہوتے ہیں جہاں سے اُن کی حاجتیں پوری ہونی ہوں۔یعنی اللہ تعالیٰ کی
طرف متوجہ ہوتے ہیں۔) اور بندگی میں ایسی ہمت کے ساتھ جو بلندی کی چوٹی کو دستک دے رہی ہوتی ہے۔ایسے
وقتوں میں اُن لوگوں کی سخت ضرورت ہوتی ہے جب معاملہ گمراہی کی انتہا تک پہنچ جاتا ہے اور حالت کے بدل
جانے سے لوگ درندوں اور چو پاؤں کی طرح ہو جاتے ہیں تو اس وقت رحمت الہی اور عنایت از لی تقاضا کرتی ہے کہ
آسمان میں ایسا وجود پیدا کیا جائے جو تاریکی کو دور کرے اور ابلیس نے جو عمارتیں تعمیر کی ہیں اور خیمے لگائے ہیں
انہیں منہدم کر دے۔تب خدائے رحمان کی طرف سے ایک امام نازل ہو تا ہے تا کہ وہ شیطانی لشکروں کا مقابلہ
کرے۔اور یہ دونوں ( رحمانی اور شیطانی لشکر بر سر پیکار رہتے ہیں اور ان کو وہی دیکھتا ہے جس کو دو آنکھیں عطا کی
گئی ہوں۔یہاں تک کہ باطل کی گردنوں میں طوق پڑ جاتے ہیں اور امور باطلہ کی سراب نما دلیلیں معدوم ہو جاتی
ہیں۔پس وہ امام دشمنوں پر ہمیشہ غالب اور ہدایت یافتہ گروہ کا مددگار رہتا ہے۔ہدایت کے علم بلند کرتا ہے اور پر ہیز
گاری کے اوقات و اجتماعات کو زندہ کرنے والا ہوتا ہے۔یہاں تک کہ لوگ سمجھ لیتے ہیں کہ اُس نے کفر کے
سرغنوں کو قید کر دیا ہے اور اُن کی مشکیں گس دی ہیں اور اس نے جھوٹ اور فریب کے درندوں کو گرفتار کر لیا ہے
اور ان کی گردنوں میں طوق ڈال دیئے ہیں اور اُس نے بدعات کی عمارتوں کو گرا دیا ہے اور اُن کے گنبدوں کو توڑ
پھوڑ دیا ہے“۔(اعجاز المسیح روحانی خزائن جلد نمبر 18 صفحه 131 تا 134) (ترجمه از تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 92 تا 94)
یہ عظیم انقلاب جس کا بیان آپ نے فرمایا ہے اور جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے آ گیا، کیا یہ
عارضی انقلاب تھا؟ یہ وقتی ”عالم “ تھا جو پیدا ہوا جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم

403
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 اگست 2011 ء
خطبات مسرور جلد نهم
تو خاتم الانبیاء تھے۔آپ کا زمانہ تو تا قیامت قائم رہنے والا زمانہ ہے۔آپ کی اُمت تو تا قیامت فتحیاب رہنے والی
امت ہے اور آپ مسلم امت کے نبی ہیں۔پس جیسا کہ میں نے کہا اللہ تعالیٰ نے اس انقلاب کے جاری رہنے کے
لئے آپ کو خبر دی تھی کہ آئندہ زمانے میں ایک آدمی آئے گا۔اس بات کو کھولتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پھر آگے فرماتے ہیں :
”پھر اللہ پاک ذات نے اپنے قول رب العالمین میں یہ اشارہ فرمایا ہے کہ وہ ہر چیز کا خالق ہے اور آسمانوں
اور زمینوں میں اُسی کی حمد ہوتی ہے۔اور پھر حمد کرنے والے ہمیشہ اُس کی حمد میں لگے رہتے ہیں اور اپنی یادِ خدا میں
محو رہتے ہیں۔اور کوئی چیز ایسی نہیں مگر ہر وقت اُس کی تسبیح و تحمید کرتی رہتی ہے۔اور جب اُس کا کوئی بندہ اپنی
خواہشات کا چولہ اُتار پھینکتا ہے، اپنے جذبات سے الگ ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ اور اُس کی راہوں اور اس کی عبادات میں
فتا ہو جاتا ہے۔اپنے اس رب کو پہچان لیتا ہے جس نے اپنی عنایات سے اُس کی پرورش کی۔وہ اپنے تمام اوقات میں
اُس کی حمد کرتا ہے اور اپنے پورے دل بلکہ اپنے ( وجود کے ) تمام ذرات سے اُس سے محبت کرتا ہے تو اس وقت وہ
شخص عالمین میں سے ایک عالم بن جاتا ہے۔اسی لئے اَعْلَمُ الْعَالَمِین کی کتاب ( قرآن کریم) میں حضرت
ابراہیم علیہ السلام کا نام اُمت رکھا گیا۔اور عالمین سے ایک عالم وہ بھی ہے جس میں حضرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ
وسلم مبعوث کئے گئے۔ایک اور عالم وہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنے طالبوں پر رحم کر کے آخری زمانے میں مومنوں
کے ایک دوسرے گروہ کو پیدا کرے گا۔اسی کی طرف اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام لَهُ الْحَمْدُ فِي الأولى وَ
الأخرة (القصص:71) میں اشارہ فرمایا ہے۔اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے دو احمد وں کا ذکر فرما کر ہر دو کو اپنی بے
پایاں نعمتوں میں شمار کیا ہے۔ان میں سے پہلے احمد تو ہمارے نبی احمد مصطفی اور رسولِ مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اور دوسرا احمد احمد آخر الزمان ہے جس کا نام محسن خدا کی طرف سے مسیح اور مہدی بھی رکھا گیا ہے۔یہ نکتہ میں نے
خدا تعالیٰ کے قول الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ سے اخذ کیا ہے۔پس ہر غور و فکر کرنے والے کو غور کرنا چاہئے۔“
(اعجاز المسیح روحانی خزائن جلد نمبر 18 صفحه 137 تا139) (ترجمه از تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 97،96)
یہ دونوں حوالے آپ کی عربی کتاب اعجاز المسیح کے ہیں۔پس عبد کامل کی کامل پیروی اور اُس کے عشق و محبت کی انتہا کی وجہ سے اپنی خواہشات کا چولہ اُتار پھینکنے
کی وجہ سے اور اللہ تعالیٰ کی ذات میں فنا ہو جانے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے آخری زمانہ میں مسیح موعود کو مبعوث فرمایا
جنہوں نے پھر ہمیں اللہ تعالیٰ سے عشق و وفا اور عبودیت کے راستے دکھائے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے وہ انقلاب پیدا فرمایا کہ خدا تعالیٰ کے منکر اور مشرک باخدا انسان بن گئے اور
پھر انہوں نے دنیا کو بھی یہ پیغام دے کر قوموں اور ملکوں کو خدائے واحد و یگانہ کا عبادت گزار بنادیا ہے لیکن پھر خدا
تعالیٰ کو بھولنے اور دنیا داری میں پڑنے کی وجہ سے اپنے مقصد پیدائش کو بھول کر اللہ تعالیٰ کے انعامات سے محروم کر
دیئے گئے۔بیشک اُس اندھیرے دور میں بھی کہیں کہیں اس روحانی نظام کے تسلسل کو قائم رکھنے کے لئے مقامی طور

خطبات مسرور جلد نهم
404
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اگست 2011 ء
پر اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کو کھڑا کر تار ہا لیکن وہ جاہ و حشمت وہ ساکھ جو مسلمانوں کی تھی، وہ تعلق باللہ جو ابتدائے
اسلام میں عموماً نظر آتا تھا وہ غائب ہو گیا۔پس اب احمد ثانی کے ذریعہ سے رب العالمین نے جو انقلاب پیدا کرنے کا
اعلان فرمایا ہے اُسے آپ کے ماننے والوں نے جاری رکھنا ہے۔اور جو جاری رکھنے والے ہیں وہی حقیقت میں آپ
کے ماننے والے ہیں۔عہد رحمان بننا ہے اور عبد رحمان اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے بنانے ہیں۔تبھی ہم آج
دوسرے مسلمانوں سے مختلف کہلانے کا حق رکھتے ہیں ورنہ جیسا کہ میں نے کہا صرف ایمان کا دعویٰ تو کوئی ایسی چیز
نہیں ہے جس سے ہم دوسروں سے اپنے آپ کو ممتاز سمجھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے اور
اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا عظیم کام کر گئے۔آپ کے صحابہ میں سے وہ عباد الرحمن پیدا ہوئے جو صاحب رؤیا و کشوف
تھے۔وہ لوگ پیدا ہوئے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے عبد بننے کا حق ادا کیا۔پس گو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے ذریعہ سے ہی آخرین کی پیشگوئی پوری ہوئی۔پھر آپ کے صحابہ کو وہ مقام ملا جس نے اُن کو پہلوں سے
ملایا، لیکن اب یہ نظام اور جماعت کی ترقیات کی پیشگوئیاں تاقیامت ہیں۔ہم جب بڑے فخر سے اس کا ذکر کرتے ہیں
تو صرف ذکر کافی نہیں ہے، ہمیں اس انقلاب کا حصہ بننے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو بھی سمجھنا ہو گا۔صرف اپنے
بزرگوں کے حالات پر ہم خوش نہیں ہو سکتے۔ہمیں اُس تسلسل کو بھی قائم رکھنے کی ضرورت ہے جو انقلاب کی
صورت میں صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگیوں میں ہمیں نظر آتا ہے۔آج دنیا کو آفات سے
بچانے اور اس کا خدا سے تعلق جوڑنے کی ذمہ داری ہر احمدی پر ہے۔پس اس کے لئے ہم جب تک انفرادی اور
اجتماعی کوشش نہیں کریں گے ، ہر ایک اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے فرائض ادا کرنے کی کوشش نہیں کرے گا،
ہم احمد ثانی کے حقیقی ماننے والوں میں شامل ہونے والے نہیں کہلا سکتے۔اور یہ ذمہ داری ہم ادا نہیں کر سکتے جب تک
ہم اپنی عبادتوں کے اعلیٰ معیار قائم نہیں کرتے اور اللہ تعالیٰ کے وہ عباد بنے کی کوشش نہیں کرتے جو فَلْيَسْتَجِيبُوانی
کا عملی مظاہرہ کرنے والے ہیں۔جو وَلْيُؤْمِنُوا ئی کی عملی تصویر بنتے ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اُس نے ہماری حالتوں کو سنوارنے کے لئے ایک اور رمضان المبارک سے
گزرنے کا ہمیں موقع عطا فرمایا جس میں خدا کا قرب پانے، اللہ تعالیٰ کے احکامات پر لبیک کہنے ، ایمان میں ترقی کرنے
کے راستے مزید کھل جاتے ہیں۔پس ہم میں سے خوش قسمت ہوں گے وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کے پیار سے کہے گئے
اس لفظ ” عبادی یعنی میرے بندے ” کا اس رمضان میں اعزاز پانے والے ہوں۔اللہ کرے کہ ہم ایک شوق،
ایک لگن سے اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول کی کوشش کرنے والے ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس مہینے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :
ید ماه تنویر قلب کے لئے عمدہ مہینہ ہے ” فرمایا صلوۃ تزکیہ نفس کرتی ہے اور صوم تجلی قلب ”۔( ملفوظات جلد 2 صفحہ 561 مطبوعہ ربوہ)
دلوں کو روشنی بخشنے کے لئے یہ مہینہ بڑا اعلیٰ مہینہ ہے۔کیوں اعلیٰ ہے ؟ اس کی ذاتی حیثیت تو کوئی نہیں

خطبات مسرور جلد نهم
405
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 اگست 2011 ء
ہے۔جس طرح باقی مہینے ہیں انیس یا تیس دن کے یہ مہینہ بھی ہے۔مہینہ اس لئے عمدہ مہینہ ہے کہ نے اس میں دو
عبادتوں کو اکٹھا کیا ہے خدا تعالیٰ اور اپنے بندوں کو یہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے یا موقع دیا ہے۔آپ فرماتے ہیں:
تزکیہ نفس سے مراد یہ ہے کہ نفس امارہ کی شہوات سے بعد حاصل ہو جائے ( دوری ہو جائے) اور تجلی
قلب سے مراد یہ ہے کہ کشف کا دروازہ اُس پر کھلے کہ خدا کو دیکھ لے“۔( ملفوظات جلد 2 صفحہ 561-562 مطبوعہ ربوہ)
پس یہ ہماراوہ مقصود ہے جسے ہمیں حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔رمضان میں دو عباد تیں جمع ہو
گئیں، جیسا کہ میں نے کہا ، نماز بھی اور روزہ بھی۔پس رمضان میں اپنی نمازوں کی بھی خاص حالت بنانے کی
ضرورت ہے جس سے ایسا تزکیہ حاصل ہو جو نفس کی برائیوں اور شہوات سے اتنا دور کر دے کہ پھر ہم فَإِنِّي قَرِيبُ
کی آواز سن سکیں۔ہماری نمازیں، ہمارے روزے صرف رمضان کے مہینے تک ہی محدود رہنے کے جوش میں نہ
ہوں بلکہ اس نیت سے ہوں کہ جو تبدیلی ہم نے پیدا کرنی ہے، اُسے دائمی بنانا ہے۔اللہ تعالیٰ کے ارشادات پر ہمیشہ
لبیک کہنے والا رہنا ہے۔اپنے ایمانوں کو مزید صیقل کرنا ہے۔یہ سب کچھ یہ سوچ کر کرنا ہے کہ آج ہماری بقا بھی اس
میں ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے حقیقی بندے بنیں اور دنیا کی بقا بھی ہم سے وابستہ ہے۔ہم خود اندھیروں میں ہوں گے تو
دنیا کو کیا راستہ دکھائیں گے ؟۔ہم خود عِبادِی کے لفظ کی گہرائی سے نا آشنا ہوں گے تو دوسروں کو عباداللہ بننے کے
لئے کیا ر ہنمائی کریں گے ؟ اس زمانہ میں جیسا کہ میں نے کہا اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
اُس کام کے آگے بڑھانے کے لئے بھیجا ہے جس کو لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تھے ، پس جو
سوال
اللہ کے بندوں نے ، ان بندوں نے جو اللہ تعالیٰ کو پانے کی خواہش رکھتے تھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
کیا تھا، وہی سوال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق سے دنیا نے کیا اور آپ نے اُن کو اصلاح کا طریق بتایا، اللہ
تعالیٰ کے قرب پانے کا طریق بتایا اور ایک جماعت اپنے ارد گرد جمع کرلی، اور یہی سوال مومنین کی جماعت سے آج
دنیا کا ہے۔پس مومنین کی جماعت اُس وقت اس کا صحیح جواب دے سکتی ہے جب جماعت کا ہر فرد اس معیار کو
حاصل کرنے والا ہو جو لبیک کہنے والوں اور ایمان لانے والوں کا ہونا چاہئے ، ایمان میں ترقی کرنے والوں کا ہونا
چاہئے۔جب ہماری پکاروں کے بھی خدا تعالیٰ جواب دے رہا ہو گا، جب ہمیں فانی قریب کا صحیح ادراک حاصل ہو
گا۔آج دنیا میں ہر جگہ فساد ہی فساد نظر آرہا ہے۔مشرق ہو یا مغرب، مسلمان ممالک ہوں یا عیسائی ترقی یافتہ ممالک،
ایک بے چینی نے دنیا کو گھیر اہوا ہے۔اور گزشتہ دنوں اسی ملک میں جو توڑ پھوڑ اور بے چینی کا اظہار کیا گیا ہے اُس
نے ان لوگوں کی بھی آنکھیں کھول دی ہیں کہ صرف غریب ملکوں کا امن ہی خطرے میں نہیں ہے ، ان لوگوں کا
امن بھی خطرے میں ہے۔پس اس کا ایک ہی علاج ہے کہ دنیا کو اللہ تعالیٰ کا عبد بنایا جائے لیکن کس طرح؟ ہمارے
پاس تو کوئی طاقت نہیں ہے اور نہ ہی کسی دنیاوی طاقت کے ذریعہ سے خدا تعالی کی پہچان کروائی جاسکتی ہے۔دنیا کی

406
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 اگست 2011 ء
خطبات مسرور جلد نهم
حالت کو سنوارنے کے لئے صرف ایک ہی طریقہ ہے جو اس زمانہ کے امام نے ہمیں بتایا ہے کہ جہاں اس امن کا
پیغام پہنچاؤ وہاں دعاؤں سے اللہ تعالیٰ کی مدد بھی چاہو۔دعاؤں کی طرف زیادہ زور دو۔جہاں کوششیں کرو وہاں
کوششوں سے زیادہ دعاؤں پر انحصار کرو۔لیکن جیسا کہ پہلے بھی میں نے بیان کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد اور دعاؤں
کی قبولیت انہیں ہی ملتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کر نیوالے اور اللہ پر اپنے ایمان کو مضبوط کرنے والے
ہیں۔دعاؤں کی قبولیت کے جو طریق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں بتائے ہیں، اُن میں سے بعض کو
مختصراً پیش کرتا ہوں۔وہ کونسی باتیں ہیں جن پر لبیک کہلوا کر ، اللہ تعالیٰ دعاؤں کے سننے اور جواب دینے کا فرماتا
ہے۔وہ کس قسم کا ایمان ہے جو ہدایت کے راستوں کی طرف رہنمائی کرتے ہوئے بندے اور خدا کے تعلق
کو مضبوط کرتا ہے۔ایک شرط جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائی ہے کہ انسان تقویٰ پر چلنے والا
ہو(ماخوذاز ملفوظات جلد 1 صفحہ 535 مطبوعہ ربوہ )۔خدا تعالیٰ کا خوف اور خشیت ہر وقت اُس کے سامنے رہے۔ہر
وقت یہ سامنے رہے کہ خدا تعالیٰ مجھے ہر وقت دیکھ رہا ہے۔میرا ہر حرکت و سکون اُس کے سامنے ہے۔میرا کوئی
عمل ایسا نہیں ہونا چاہئے جو اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے والا ہو۔جسمانی اعضاء بھی خدا تعالیٰ کے حکموں کے مطابق عمل
کرنے والے ہوں اور تمام اخلاق اور مخلوق سے تعلق بھی خدا تعالیٰ کے حکموں کے مطابق ہو۔اور یہی اصل تقویٰ
ہے کہ انسان کی آنکھ ، کان ، ناک، زبان، ہاتھ ، پاؤں سب وہ حرکت کر رہے ہوں جو خد اتعالیٰ کو پسندیدہ ہیں۔اور یہ
اُس وقت ہو سکتا ہے جب خدا تعالیٰ کے وجود پر کامل یقین ہو۔آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے وجود پر کامل یقین پیدا
کرو۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک اہم بات یہ بھی فرمائی کہ دعاؤں کی قبولیت کے لئے
خدا تعالیٰ کے وجود پر کامل یقین ضروری ہے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد نمبر 3 صفحہ 522 مطبوعہ ربوہ) پھر اس بات پر یقین
کہ اگر خدا تعالیٰ ہے اور یہ زمین و آسمان اور یہ کائنات اور تمام کائناتیں اور ہر وہ چیز جس کا ہمیں علم ہے یا نہیں، اُس کا
پیدا کرنے والا خدا ہے اور صرف پیدا کرنے والا ہی نہیں بلکہ وہ تمام قدرتوں کا مالک بھی ہے ، وہ تمام طاقتوں اور
قدرتوں کا سر چشمہ بھی ہے۔وہ قدرت رکھتا ہے کہ جس چیز کو پیدا کیا اس کو فنا بھی کر سکے۔وہ قدرت رکھتا ہے کہ
جس چیز کو چاہے وہ پیدا کر دے۔وہ زندگی دینے والا بھی ہے اور موت دینے والا بھی ہے۔مردوں کو زندہ کرنے والا
ہے اور زندوں کو مارنے والا ہے۔اور دعاؤں کے ذریعہ سے وہ ایسا انقلاب پیدا کرنے والا ہے جو مر دوں میں نئی روح
پھونک دیتی ہیں اور تب یہ ایمان ہو گا کہ وہ سب قدرت رکھتا ہے کہ وہ ہماری دعاؤں کو سن کر قبول کرے، اور وہ
کرتا ہے اُن دعاؤں کو جسے وہ بہتر سمجھتا ہے۔(ماخوذاز ملفوظات جلد نمبر 2 صفحہ 267 مطبوعہ ربوہ)
آپ نے فرمایا کہ: ” ان دعاؤں کو سن کر قبول کرتا ہے جسے وہ بہتر سمجھتا ہے“۔پھر دعا کے لوازمات میں سے یہ بھی لازمی امر ہے کہ ”اس میں رفت ہو۔“ (ملفوظات جلد 3 صفحہ 397
مطبوعہ ربوہ) جب دعا کی جائے صرف زبانی تھوڑے سے الفاظ دہرا کر نماز سے یاد عاؤں سے فارغ نہ ہو جاؤ، بلکہ ایک

407
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 اگست 2011 ء
خطبات مسرور جلد نهم
رفت ہو ، ایک سوز ہو ، دل پگھل جائے اور آنکھوں سے آنسو رواں ہوں۔جو اس سوچ کے ساتھ بہہ رہے ہوں کہ
خدا تعالیٰ ہی وہ آخری سہارا ہے جو میری دعاؤں کو قبول کرنے والا ہے۔ایک اضطراب کی کیفیت طاری ہو جائے۔ایک بے قراری ہو کہ یہ آخری سہارا ہے، اگر یہ ختم ہو گیا تو میری دنیا و آخرت برباد ہو جائے گی۔حضور نے فرمایا کہ
یہ حالت ہونی چاہئے تمہاری دعاؤں کی۔پھر ایک شرط دعا کی قبولیت کی عاجزی ہے۔یہ عاجزی ہی ہے جو خدا تعالیٰ کے قریب کرتی ہے۔اس لئے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک شعر میں فرماتے ہیں:
بد تر بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں شاید اسی سے دخل ہو دار الوصال میں
(براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد نمبر 21 صفحہ 18)
کہ اپنی عاجزی کی انتہا تک پہنچو گے ، اپنے آپ کو کمتر سمجھو گے ، اپنے نفس کو ہر قسم کے تکبر سے پاک
کرو گے تب ہی خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق پیدا ہونے کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔ورنہ متکبر کا خدا تعالیٰ سے قرب کا کوئی
امکان نہیں ہے۔اور جب خدا تعالیٰ کا وصل اور قرب میسر نہیں تو پھر دعاؤں کی قبولیت بھی نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
جو دعا عاجزی، اضطراب اور شکستہ دلی سے بھری ہوئی ہو وہ خدا تعالیٰ کے فضل کو کھینچ لاتی ہے اور قبول
ہو کر اصل مقصد تک پہنچاتی ہے۔مگر مشکل یہ ہے کہ یہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی“۔(ملفوظات جلد 3 صفحہ 397 مطبوعہ ربوہ)
فرمایا کہ اصل اور حقیقی دعا کے واسطے بھی دعا ہی کی ضرورت ہے۔انسان مسلسل دعا کر تار ہے کہ مجھے
دعاؤں کی توفیق بھی ملے۔یعنی مقبول دعاؤں کی توفیق ملنے کے لئے بھی دعاؤں کی ہی ضرورت ہے۔پس جب یہ سوچ
ہو گی تو پھر دعاؤں سے غفلت اور اُن اعمال سے دوری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جن اعمال کے کرنے اور قرب الہی کا
ذریعہ بننے کا اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا۔آپ علیہ السلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
اللہ جل شانہ نے جو دروازہ اپنی مخلوق کی بھلائی کے لئے کھولا ہے وہ ایک ہی ہے یعنی دعا۔جب کوئی
شخص بکاو زاری سے اس دروازہ میں داخل ہوتا ہے تو وہ مولائے کریم اُس کو پاکیزگی و طہارت کی چادر پہنا دیتا
ہے اور
اپنی عظمت کا غلبہ اُس پر اس قدر کر دیتا ہے کہ بیجا کاموں اور ناکارہ حرکتوں سے وہ کو سوں بھاگ جاتا ہے“۔( ملفوظات جلد 3 صفحہ 315 مطبوعہ ربوہ)
پس خوش قسمت ہیں وہ جو بکا وزاری سے اپنے دلوں کو پاک کرتے ہوئے دنیا کی لغویات سے اپنے آپ کو
بچاتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے اُن مقربوں میں سے ہو جاتے ہیں جن پر اللہ تعالیٰ اپنی عظمت کا غلبہ فرما دیتا ہے۔اُن کو
برائیوں سے دور کر دیتا ہے۔لیکن اس مقام کو حاصل کرنے کے لئے بھی کوشش پہلے انسان کو ہی کرنی پڑتی

خطبات مسرور جلد نهم
408
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 اگست 2011 ء
ہے۔اُسی کو اللہ تعالیٰ کے حضور جھکنا پڑتا ہے۔یہی قانونِ قدرت ہے۔یہی اللہ تعالیٰ کا قانون ہے۔قانونِ شریعت
ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہی فرمایا ہے۔پھر دعاؤں کی قبولیت کے لئے اللہ تعالیٰ کے حکموں میں سے ایک اہم حکم یہ ہے جس کا پہلے بھی مختصر ذکر
ہو چکا ہے ، وہ اللہ تعالیٰ اور بندوں کے حقوق ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بارے میں فرماتے ہیں کہ :
تم ایسے ہو جاؤ کہ نہ مخلوق کا حق تم پر باقی رہے نہ خدا کا۔یاد رکھو جو مخلوق کا حق دباتا ہے ، اس کی دعا
قبول نہیں ہوتی کیونکہ وہ ظالم ہے”۔( ملفوظات جلد 2 صفحہ 195 مطبوعہ ربوہ)
پھر آپ فرماتے ہیں:
اللہ (تعالی) کارحم اس شخص پر جو امن کی حالت میں اسی طرح ڈرتا ہے جس طرح کسی مصیبت کے وارد
ہونے پر ڈرتا ہے۔جو امن کے وقت خدا تعالیٰ کو نہیں بھلا تا خدا تعالیٰ اسے مصیبت کے وقت میں نہیں بھلا تا۔اور جو
امن کے زمانہ کو عیش میں بسر کرتا ہے اور مصیبت کے وقت دعائیں کرنے لگتا ہے تو اُس کی دعائیں بھی قبول نہیں
ہو تیں“۔( ملفوظات جلد 2 صفحہ 539 مطبوعہ ربوہ)
پس فرمایا کہ امن کی حالت میں بھی تمہیں اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ رکھنی چاہئے۔اُس سے دعائیں کرنی
چاہئیں۔یہی دعاؤں کی قبولیت کا راز ہے۔اللہ تعالیٰ نے جو کہا ہے نا کہ میری بات مانو تو یہ اُن باتوں میں سے بات ہے
کہ ہر حالت میں اُس سے دعائیں مانگتے رہو۔صرف رمضان کے مہینے میں نہیں، کسی مشکل کے وقت میں نہیں، کسی
مصیبت کی گھڑی میں نہیں بلکہ ہر امن اور سلامتی کے وقت میں، عام حالات میں بھی اللہ تعالیٰ کے حضور جھکنا
ضروری ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں:
دعاؤں کی قبولیت کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ انسان اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کرے۔اگر بدیوں
سے نہیں بچ سکتا اور خد اتعالیٰ کی حدود کو توڑتا ہے تو دعاؤں میں کوئی اثر نہیں رہتا“۔( ملفوظات جلد 4 صفحہ 21 مطبوعہ ربوہ)
پس جب اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ فَلْيَسْتَجِيبُوائی۔پس وہ میری بات پر لبیک کہیں تو اُن تمام باتوں کی تلاش
کرنی ہو گی جن کے کرنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے ، تاکہ اُن کو بجالا کر اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو۔اور اُن تمام
باتوں کو تلاش کر کے اُن باتوں سے بچنے کی کوشش کرنی ہو گی جن سے بچنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے اور قرآن کریم
میں یہ احکام سینکڑوں کی تعداد میں ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
”خدا تعالیٰ کی عظمت اپنے دلوں میں بٹھاؤ اور اُس کے جلال کو اپنی آنکھوں کے سامنے رکھو، اور یاد رکھو

409
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 اگست 2011 ء
خطبات مسرور جلد نهم
کہ قرآنِ کریم میں پانسو کے قریب حکم ہیں اور اس نے تمہارے ہر یک عضو اور ہر یک قوت اور ہر یک وضع اور ہر
یک حالت اور ہر ایک عمر اور ہر یک مرتبہ فہم اور مرتبہ فطرت اور مرتبہ سلوک اور مرتبہ انفراد اور اجتماع کے لحاظ
سے ایک نورانی دعوت تمہاری کی ہے سو تم اس دعوت کو شکر کے ساتھ قبول کرو اور جس قدر کھانے تمہارے لئے
تیار کئے گئے ہیں وہ سارے کھاؤ اور سب سے فائدہ حاصل کرو۔جو شخص ان سب حکموں میں سے ایک کو بھی ٹالتا
ہے میں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ عدالت کے دن مواخذہ کے لائق ہو گا۔اگر نجات چاہتے ہو تو دین العجائز اختیار کرو اور
مسکینی سے قرآن کریم کا جوا اپنی گردنوں پر اٹھاؤ۔دین العجائز یہی ہے کہ جو احکامات ہیں اُن پر جس حد تک عمل ہو سکتا ہے کرو۔اُس کے آگے پھر ترقی کرو
گے اور آگے پھر انگلی سلوک کی راہیں ہوں گی۔لیکن بنیاد یہی ہے کہ جو احکامات ہیں ان پر جس طرح فرض کئے گئے
ہیں، عمل کرنے کی کوشش کی جائے۔فرمایا کہ:
قرآن کریم کا جوا اپنی گردنوں پر اٹھاؤ کہ شریر ہلاک ہو گا اور سرکش جہنم میں گرایا جائے گا۔پر جو
غریبی سے گردن جھکاتا ہے وہ موت سے بچ جائے گا۔دنیا کی خوشحالی کی شرطوں سے خدا تعالیٰ کی عبادت مت کرو
کہ ایسے خیال کے لئے گڑھادر پیش ہے۔بلکہ تم اس لئے اس کی پرستش کرو کہ پرستش ایک حق خالق کا تم پر ہے۔چاہئے پرستش ہی تمہاری زندگی ہو جاوے اور تمہاری نیکیوں کی فقط یہی غرض ہو کہ وہ محبوب حقیقی اور محسن حقیقی
راضی ہو جاوے کیونکہ جو اس سے کمتر خیال ہے وہ ٹھو کر کی جگہ ہے
(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد نمبر 3 صفحہ 548)
اللہ کرے کہ اس رمضان میں ہم اس نکتے کو بھی سمجھتے ہوئے محسن حقیقی کو راضی کرنے والے بن جائیں۔رمضان کے ساتھ دعاؤں کی قبولیت، احکامات کی پابندی، ایمان میں مضبوطی اور ہدایت کے حصول کو
جوڑ کر اللہ تعالیٰ نے جو ہماری اس طرف توجہ مبذول کروائی ہے کہ میں تو اپنے بندوں کی بہتری اور اُن کو آفات،
مصائب اور عذاب سے بچانے کیلئے ہر وقت تیار ہوں لیکن بندوں کو بھی اپنا حق بندگی ادا کرنا ہو گا۔اپنے آپ کو
میرے خالص بندوں کی یا خاص بندوں کی طرف منسوب کر کے تمہیں بھی اُن باتوں کے بجالانے کی کوشش کرنی ہو
گی، اُس تعلیم پر عمل کرنا ہو گا جو اللہ تعالیٰ کے خاص بندے خدا تعالیٰ کی مخلوق کے لئے لائے ہیں یالاتے ہیں۔تاکہ
دنیا میں عباد الرحمن کی کثرت نظر آئے ، تاکہ ان عبادالرحمن کی وجہ سے دنیا پیار، محبت اور امن کا گہوارہ بنے۔تاکہ
اس دنیا میں جنت کے نظارے نظر آئیں۔پس ہمارا ایمان میں مضبوطی کا دعویٰ، زمانے کے منادی کو سننا اور قبول
کرنا، مخلوق خدا سے ہمدردی کا اہم فریضہ جو الہی جماعتوں کے سپرد کیا جاتا ہے، ہم سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ
ہم اللہ تعالیٰ کے خالص بندوں میں شامل ہوں۔اُن بندوں میں شامل ہوں جن کی دعائیں خدا تعالیٰ قبول فرماتا ہے۔اُن بندوں میں شامل ہوں جو اپنی حالتوں میں انقلاب پیدا کرتے ہیں۔اُن بندوں میں شامل ہوں جو مخلوق کی ہمدردی
کی وجہ سے اُسے برائیوں اور اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بھی بچانے کی کوشش کرنے والے ہوتے ہیں۔

خطبات مسرور جلد نهم
410
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 اگست 2011 ء
پس یہ رمضان ہمیں انہیں باتوں کی ٹریننگ دینے اور ہمیں حقیقی عبد بننے کے معیار حاصل کرنے اور
اپنے ایمانوں میں مضبوطی اور جلا پیدا کرنے کے لئے آیا ہے۔پس ہم خوش قسمت ہوں گے اگر اس سے بھر پور
فائدہ اٹھاویں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آج دنیا کو فسادوں سے بچانے اور تباہی کے گڑھے میں گرنے
سے بچانے کے لئے کسی دنیاوی سازوسامان کی ضرورت نہیں جیسا کہ میں نے کہا اور نہ وہ کام آسکتا ہے۔صرف اور
صرف ایک ہتھیار کی ضرورت ہے اور وہ دعا کا ہتھیار ہے۔پس اس رمضان میں جہاں اپنے لئے ، اپنی نسلوں کے
ایمان اور تعلق باللہ کے لئے دعائیں کریں اس دنیا کو تباہی سے بچانے کے لئے بھی دعائیں کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
"مسلمانوں کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ اُن کا خداد عاؤں کا سننے والا ہے”۔( ملفوظات جلد نمبر 2 صفحہ 148 مطبوعہ ربوہ)
لیکن اس بات کا حقیقی ادراک بھی آج صرف احمدیوں کو ہی ہے۔پس جب ہمارا خدا دعاؤں کا سننے والا ہے
تو مایوسی کی کوئی وجہ نہیں اور یقینا مایوس نہیں اور اس یقین پر قائم ہیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ وہ تمام باتیں ضرور پوری ہوں
گی جو جماعت کی ترقی سے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بتائی ہیں۔انشاء اللہ۔اور یقیناوہ دن انشاء
اللہ آئیں گے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا پر لہرائے گا۔اور خدا تعالیٰ کے ان بندوں کی اکثریت ہو
گی جو رُشد و ہدایت پانے والے ہوتے ہیں۔پھر میں یاد دہانی کرواتا ہوں کہ اس دعا کو کبھی نہ بھولیں کہ اللہ تعالیٰ
ہمیں اپنے اُن بندوں میں شامل رکھے جو اُس کے ہدایت یافتہ اور خالص بندے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس
رمضان کے فیض سے فیضیاب ہونے کی توفیق عطا فرما تار ہے۔آج پھر میں نماز جمعہ کے بعد کچھ جنازے پڑھاؤں گا۔ایک جنازہ مکرم صو بیدار ریٹائر ڈ راجہ محمد مرزاخان
صاحب ربوہ کا ہے جن کی 4 اگست کو نوے سال کی عمر میں وفات ہوئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
یہ فوج میں رہے اور دوسری جنگ عظیم میں بھی فوج میں تھے۔پھر پاکستان بننے سے کچھ عرصہ قبل
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ارشاد پر قادیان آگئے ، وہاں رہے اور آپ کی صحبت سے فیض پاتے
رہے۔فرقان بٹالین میں بھی آپ کو خدمت کی توفیق ملی اور 1953ء میں بھی بعض اہم کام انجام دینے کی توفیق ملی۔تہجد گزار، تلاوت کے پابند، نمازوں کی پابندی اور قناعت شعار ، قناعت کرنے والے اور متوکل انسان تھے اور
دعوت الی اللہ کا بھی آپ میں ایک جوش تھا۔خلافت سے بڑا تعلق تھا اور ہر پروگرام کو جو خلیفہ وقت کا ہو تا تھا بڑے
غور سے دیکھتے، سنتے اور یاد رکھنے کی کوشش کرتے تھے۔موصی تھے۔ان کی تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ایک بیٹے
راجہ منیر احمد صاحب جامعہ احمد یہ ربوہ کے جو نیئر سیکشن کے پرنسپل ہیں اور دوسرے راجہ محمد یوسف صاحب جرمنی
کے امورِ خارجہ کے سیکر ٹری ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔

411
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 اگست 2011 ء
خطبات مسرور جلد نهم
دوسر اجنازہ امینہ بیگم صاحبہ اہلیہ شیخ نذیر احمد صاحب دار الرحمت ربوہ کا ہے۔یہ بھی 7 اگست کو وفات پا
گئی تھیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔یہ ربوہ کے ابتدائی مکینوں میں سے تھیں جو قادیان سے ہجرت کر کے آئے
تھے۔نیک، خوش اخلاق، خدمتِ دین کا جذبہ رکھنے والی مخلص اور فدائی خاتون تھیں۔خلافت سے وفا اور عشق کا
تعلق تھا۔محلہ کی سطح پر پچاس سال سے زائد لجنہ کی مختلف شعبوں میں خدمت کی توفیق پائی اور اعلیٰ کار کردگی پر
سندات بھی حاصل کیں۔اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے علاوہ محلے کے دوسرے بچے بچیوں کو قرآنِ کریم بھی
پڑھاتی رہیں۔ان کے بیٹے مکرم شیخ مبارک احمد صاحب ناظر بیت المال آمد ربوہ ہیں۔اور دوسرے شیخ منیر احمد
صاحب جرمنی میں ہیں جو انصار اللہ جرمنی کے دعوت الی اللہ کے قائد ہیں اور ایک ان کے داماد بھی مربی سلسلہ
ہیں۔ہمسایوں سے بھی ان کا بڑا اچھا تعلق تھا، خلوص تھا۔انہوں نے وصیت کی ہوئی تھی۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے
درجات بلند کرے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 2 ستمبر تا 8 ستمبر 2011ء جلد نمبر 18 شمارہ نمبر 35 صفحہ 5 تا 8)

آج 10 میں سے 10 باقی