اصل اور حقیقی دعا کے واسطے بھی دعا کی ضرورت

خطبات مسرور جلد نهم
412
33
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 اگست 2011ء
خطبہ جمعہ فرموده 19 اگست 2011ء بمطابق 19 ظہور 1390 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح لندن، (برطانیہ)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ ”اصلی اور حقیقی دعا کے واسطے بھی دعا ہی
( ملفوظات جلد نمبر 3 صفحہ 397 مطبوعہ ربوہ)
کی ضرورت ہے۔پھر آپ نے ایک موقع پر فرمایا کہ “ ایک مرتبہ میں نے خیال کیا کہ صلوۃ میں اور دعا میں کیا فرق ہے ؟ جو
حدیث میں آیا ہے ، صلوۃ ہی دعا ہے ، نماز عبادت کا مغز ہے”۔(ماخوذ از ملفوظات جلد نمبر 4 صفحہ 283 مطبوعه ربوہ)
پھر فرماتے ہیں کہ “یاد رکھو۔یہ نماز ایسی چیز ہے کہ اس سے دنیا بھی سنور جاتی ہے اور دین بھی ”۔فرمایا:
نماز تو وہ چیز ہے کہ انسان اس کے پڑھنے سے ہر ایک طرح کی بد عملی اور بے حیائی سے بچایا جاتا ہے ”۔فرمایا: “ اس
طرح کی نماز پڑھنی انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہوتی۔یعنی ایسی نماز جو بد عملی اور بے حیائی سے بچاتی ہے ، بیشک
اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے لیکن فرمایا کہ یہ اپنے اختیار میں نہیں ہوتی اور فرمایا کہ “ یہ طریق خدا کی مدد اور استعانت
کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا”۔ایسی نماز جو بد عملی اور بے حیائی سے بچائے، ایسی عبادت جو صحیح رستے پر ڈالنے والی ہو ، بے حیائی سے
( ملفوظات جلد نمبر 5 صفحہ 403 مطبوعہ ربوہ)
بچانے والی ہو ، وہ بغیر اللہ تعالیٰ کی مدد کے نہیں مل سکتی۔یہ تمام باتیں ہمیں اس بات کی طرف توجہ دلانے کی طرف رہنمائی کرتی ہیں کہ ہماری عبادتیں اور
دعائیں کیسی ہونی چاہئیں۔دعائیں کرنے کے لئے ہمیں کیا طریق اختیار کرنا چاہئے ؟ ان عبادتوں اور دعاؤں کے ہماری
حالتوں پر کیا نتائج مترتب اور ظاہر ہونے چاہئیں؟ یہ عبادتیں اور دعائیں اور نمازیں کس طرح
اللہ تعالیٰ کے حضور
قبولیت کا درجہ پاسکتی ہیں۔اگر یہ باتیں سمجھ آجائیں اور انسان اس بات کا فہم و ادراک حاصل کر لے کہ عبادت ہی
ہے جو انسان کی پیدائش کا مقصد ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے سے ہی اُس کی دنیا و آخرت سنور سکتی ہے تو تمام
دوسری باتوں اور چیزوں کو چھوڑ کر وہ اس اہم مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کرے۔لیکن جیسا کہ حضرت مسیح

413
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 اگست 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ دعا کے واسطے بھی دعا ہی کی ضرورت ہے۔اور یہ سب کچھ ، یہ مقصدِ
پیدائش کا حصول خدا کی مدد اور استعانت کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا۔ہم صرف اپنی کوشش سے اپنی پیدائش کے
مقصد کو نہیں پاسکتے۔اللہ تعالیٰ جو اپنے بندوں پر بے انتہا مہربان ہے اُس نے قرآنِ کریم کی پہلی سورۃ میں ہی ہمیں یہ دعا سکھا
دی اور پانچ فرض نمازوں اور سنتوں اور نوافل کی ہر رکعت میں اس دعا کا پڑھنا ضروری قرار دیا ہے کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ
وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحه: 5) کہ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔تیری عبادت کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم
اس کا حق ادا نہیں کر سکتے جب تک تیری مدد شامل حال نہ ہو۔پس ایک روح کے ساتھ ، ایک دل کی گہرائی کے ساتھ
نکلی ہوئی عاجزانہ پکار کے ساتھ جب ایک مومن اللہ تعالیٰ کے حضور فریاد کرتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ اس کو توفیق بھی
،
عطافرماتا ہے۔پھر یہ بھی اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں پر احسان ہے کہ ہر سال رمضان کا مہینہ لا کر اللہ تعالیٰ اپنے قریب
ہونے کا اعلان فرماتا ہے۔یہ اعلان فرماتا ہے کہ میں نے شیطان کو بھی جکڑ دیا ہے۔یہ اعلان فرماتا ہے کہ میں ہر اُس
بندے کی مدد اور استعانت کے لئے تیار ہوں، بلکہ اُس کی مدد کرتا ہوں جو خالص ہو کر میری طرف آتا ہے ، میرے
پر کامل ایمان رکھتا ہے، میرے حکموں پر عمل کرتا ہے۔آئندہ سے خالص ہو کر صرف اور صرف میری عبادت
کرنے اور میر اخالص عبد بنے کا وعدہ کرتا ہے تو پھر میں اپنے ایسے بندوں کی دعائیں قبول کرتا ہوں، سنتا ہوں۔پس
اگر کہیں کمی ہے تو ہم بندوں میں کمی ہے۔خدا تعالیٰ کے احسانوں اور اعانت میں کمی نہیں ہے۔پھر اس زمانے میں
اللہ تعالیٰ نے اپنے فرستادے کو ہماری اصلاح کے لئے بھیج دیا ہے جو اُس عبد کامل صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام کے طور
پر آیا ہے جس نے پھر ہمیں خدا تعالیٰ سے ملانے اور اُس کا عبد بننے ، اُس کی عبادتوں میں طاق ہونے ، اُس کی اعانت
حاصل کرنے والا بننے کے طریق سکھلائے ہیں۔پس اس وقت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے فرمودات اور ارشادات کی روشنی میں ہی
اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحہ: 5) کی کچھ وضاحت کروں گا۔جس بار یکی اور گہرائی سے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحه : 5 ) کا مطلب سمجھایا ہے ، اگر ہم اس کو
سمجھ کر اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے والے بن جائیں، اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرما دے) تو پھر ہم خدا تعالیٰ کی
عبودیت کا حق ادا کرنے کی کوشش کرنے والے بھی بن جائیں گے۔اور یہ تب ہی ہو سکتا ہے جب ہم اپنی عبادتوں
کے بھی معیار حاصل کرنے کی کوشش کریں اور پھر عاجزی سے اُن معیاروں کو حاصل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے
حضور جھکیں اُس کی مدد چاہیں۔جب یہ ہو گا تو تب ہی ہم اُن لوگوں میں سے کہلا سکیں گے جو عبد رحمن کہلاتے ہیں۔ایمان میں اُس پختگی کو پیدا کرنے والے بن سکیں گے جس کا اللہ تعالیٰ حکم فرماتا ہے۔یا جس کی ایک مومن سے توقع
کی جا سکتی ہے یا کی جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو عرفان عطا فرمایا اس خزانے
میں سے جو آپ نے اپنے لٹریچر میں ہمیں مہیا فرمائے ہیں چند جو اہر پیش کروں گا۔

خطبات مسرور جلد نهم
آپ فرماتے ہیں کہ :
414
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 اگست 2011ء
اللہ تعالیٰ نے جملہ ايَّاكَ نَعْبُدُ کو جملہ اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ سے پہلے رکھا ہے اور اس میں (بندہ) کے توفیق
مانگنے سے بھی پہلے اس ( ذات باری) کی ( صفت ) رحمانیت کے فیوض کی طرف اشارہ ہے گویا کہ بندہ اپنے رب کا
شکر ادا کرتا ہے اور کہتا ہے اے میرے پروردگار ! میں تیری ان نعمتوں پر تیرا شکر ادا کر تا ہوں جو تو نے میری دعاء
میری درخواست، میرے عمل، میری کوشش اور جو ( تیری) اس ربوبیت اور رحمانیت سے جو سوال کرنے والوں
کے سوال پر سبقت رکھتی ہے۔میری استعانت سے پیشتر تو نے مجھے عطا کر رکھی ہیں۔پھر میں تجھ سے ہی (ہر قسم
کی قوت، راستی، خوشحالی اور کامیابی اور اُن مقاصد کے حاصل ہونے کے لئے التجا کرتا ہوں جو درخواست کرنے،
مددمانگنے اور دعا کرنے پر ہی عطا کی جاتی ہیں اور تو بہترین عطا کرنے والا ہے۔“
(کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد نمبر 7 صفحہ 119-120) (ترجمه از تغییر حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 189)
پس جب بندہ اللہ تعالیٰ کے احسانوں کو یاد کر کے جو اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمانیت کی وجہ سے کئے ہیں اللہ
تعالیٰ کا شکر گزار بنتا ہے تو یہ عبادت اور حقیقی عبد بننے کی طرف پہلا قدم ہے۔جب اس مقام کا ادراک ایک بندہ
حاصل کر لیتا ہے تو پھر عبادت میں آگے بڑھنے کی کوشش ہوتی ہے۔پھر بندہ اپنے خدا سے کہتا ہے کہ یہ جو تو نے
عبد بننے کے معیار حاصل کرنے کے مختلف معیار رکھے ہیں، اُن کو بھی میں حاصل کرنا چاہتا ہوں۔تیری ہر قسم کی
نعمتوں سے بھی میں حصہ لینا چاہتا ہوں۔اپنی روحانی اور مادی ترقی کے مزید سامان چاہتا ہوں، لیکن یہ سب کچھ تیری
مدد کے بغیر نہیں ہو سکتا۔پس میری مدد فرما اور پھر اللہ تعالیٰ کی مدد کے دروازے بھی کھلتے ہیں اور ترقی کی منزلیں
بھی طے ہوتی ہیں۔تو فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمانیت کی وجہ سے جو انعامات دیئے ہیں جب اُن کے شکر گزار بنو
گے تو پھر عبادت کی طرف بھی توجہ پیدا ہو گی پھر اُس کی مدد کی طرف حاصل کرنے کی طرف توجہ پیدا ہو گی۔پس یہ
ہے وہ بنیادی نقطہ اور روح جس کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحه: 5) کی دعا کرنی
چاہئے۔پھر آپ اس بات کی وضاحت فرماتے ہوئے کہ اس دعا کی طرف کیوں اللہ تعالیٰ نے توجہ دلائی ہے ، فرماتے ہیں :
اور ان آیات میں ان نعمتوں پر شکر کرنے کی ترغیب ہے جو تجھے دی جاتی ہیں اور جن چیزوں کی تجھے تمنا
ہو ان کے لئے صبر کے ساتھ دعا کرنے اور کامل اور اعلیٰ چیزوں کی طرف شوق بڑھانے کی ( ترغیب ہے) تا ئم بھی
مستقل شکر کرنے والوں اور صبر کرنے والوں میں شامل ہو جاؤ۔پھر ان (آیات) میں ترغیب دی گئی ہے بندے کے
اپنی طرف ہمت اور قوت کی نسبت کی نفی کرنے کی اور (اس سے) آس لگا کر اور امید رکھ کر ہمیشہ سوال، دعا،
عاجزی اور حمد کرتے ہوئے ( اپنے آپ کو اللہ سبحانہ کے سامنے ڈال دینے کی اور خوف اور امید کے ساتھ اس شیر
خوار بچہ کی مانند جو دایہ کی گود میں ہو ( اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کا محتاج سمجھنے کی ( ترغیب) ہے اور تمام مخلوق سے اور
زمین کی سب چیزوں سے موت ( یعنی پوری لاتعلقی ) کی۔“
(کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد نمبر 7 صفحه 120) (ترجمه از تغییر حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 189-190)

خطبات مسرور جلد نهم
415
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 اگست 2011ء
پس فرمایا کہ اس میں شکر کرنے کی ترغیب دی ہے کہ انسان شکر گزار بندہ بنے۔صبر ، دعا کی ترغیب دی
ہے تاکہ تم پھر اس صبر کی وجہ سے، اس مستقل مزاجی سے دعا کی وجہ سے مستقل شکر کرنے والوں اور صبر کرنے
والوں میں شامل ہو جاؤ جن کو پھر اللہ تعالیٰ انعامات سے نوازتا ہے۔فرمایا کہ ”پھر ان( آیات) میں ترغیب دی گئی ہے بندے کے اپنی طرف ہمت اور قوت کی نسبت کی
نفی کرنے کی، اور (اس سے) آس لگا کر اور امید رکھ کر ہمیشہ سوال، دعا، عاجزی اور حمد کرتے ہوئے ( اپنے آپ کو)
اللہ سبحانہ کے سامنے ڈال دینے کی۔“
(کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد نمبر 7 صفحه 120 ) ( ترجمه از تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 189)
یعنی اپنے آپ کو کچھ نہ سمجھنا۔انسان کے ذہن میں یہ ہونا چاہئے کہ سب طاقتوں کا مالک اور ربّ اللہ
ہے۔اس لئے اُس کے آگے اپنے آپ کو ڈال دو۔اسی طرح تمام دنیاوی وسیلوں اور رشتوں سے اللہ تعالیٰ سے تعلق
کے مقابلے میں لا تعلقی حاصل کر لو۔جب یہ حالت ہو گی کہ نہ اپنے زور بازو پر بھر وسہ ہو گا، نہ اپنے نفس اور طاقت
پر بھروسہ ہو گا، نہ دنیا کے وسیلوں اور طاقتوں پر بھروسہ ہو گا تو تب ہی انسان سے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ
(الفاتحہ: 5) کی حقیقی دعا نکلے گی۔پھر اس طرف توجہ دلاتے ہوئے کہ انسان کو ، ایک دعا کرنے والے کو اپنی
کمزوری کا مکمل اعتراف ہو تو تبھی وہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحہ:5) کا حق ادا کر سکتا ہے ، فرماتے ہیں:
اسی طرح ان ( آیات) میں اس امر کا اقرار اور اعتراف کرنے کی ترغیب دلائی گئی ہے کہ ہم تو بہت
کمزور ہیں۔تیری دی ہوئی توفیق کے بغیر تیری عبادت نہیں کر سکتے اور تیری مدد کے بغیر ہم تیری رضا کی راہوں کی
تلاش نہیں کر سکتے۔ہم تیری مدد سے کام کرتے ہیں اور تیری مدد سے حرکت کرتے ہیں اور ہم تیری طرف جلن
کے ساتھ ان عورتوں کی طرح جو اپنے بچوں کی موت کے غم میں گھل رہی ہوتی ہیں اور ان عاشقوں کی طرح جو محبت
میں جل رہے ہوتے ہیں تیری طرف دوڑتے ہیں“۔فرمایا ” پھر ان آیات میں کبر اور غرور کو چھوڑنے کی “ پہلی
جو بات تھی اس میں تو یہ فرمایا کہ تمہارے دل میں اللہ تعالیٰ کو حاصل کرنے کی ایک جلن اور درد اور تڑپ ہونی
چاہئیے اور اس کی مثال دی کہ اس طرح جلن جس طرح کوئی عورت اپنے بچے کی موت میں گھل رہی ہوتی ہے یا ایسے
عاشق کی جلن جو اپنے محبوب کے عشق میں ، محبت میں جل رہا ہوتا ہے۔)۔پھر فرماتے ہیں کہ ان آیات میں کبر اور غرور کو چھوڑنے کی نیز معاملات کے پیچیدہ ہونے اور مشکلات
کے گھیر لینے پر محض
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے والی) طاقت اور قوت پر بھروسہ کرنے کی اور منکسر المزاج
لوگوں میں شامل ہونے کی ( ترغیب ہے) گویا کہ ( اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے میرے بندو اپنے آپ کو مردوں کی
طرح سمجھو اور ہر وقت اللہ تعالیٰ سے قوت حاصل کرو۔پس تم میں سے نہ کوئی جوان اپنی قوت پر اتر ائے اور نہ کوئی
بوڑھا اپنی لاٹھی پر بھروسہ کرے اور نہ کوئی عقل مند اپنی عقل پر ناز کرے اور نہ کوئی فقیہ اپنے علم کی صحت اور اپنی
سمجھ اور اپنی دانائی کی عمدگی ہی پر اعتبار کرے اور نہ کوئی ملہم اپنے الہام یا اپنے کشف یا اپنی دعاؤں کے خلوص پر

416
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 اگست 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
تکیہ کرے۔کیونکہ اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔جس کو چاہے دھتکار دیتا ہے اور جس کو چاہے اپنے خاص بندوں میں
داخل کر لیتا ہے“۔( پھر فرمایا کہ "ايَّاكَ نَسْتَعِينُ میں نفس امارہ کی شر انگیزی کی شدت کی طرف اشارہ ہے جو
نیکیوں کی طرف راغب ہونے سے یوں بھاگتا ہے جیسے ان سدھی اونٹنی سوار کو اپنے اوپر بیٹھنے نہیں دیتی اور بھاگتی
ہے۔یا وہ ایک اژدہا کی طرح ہے جس کا شر بہت بڑھ گیا ہے اور اس نے ہر ڈسے ہوئے کو بوسیدہ ہڈی کی طرح بنا دیا
ہے اور تو دیکھ رہا ہے کہ وہ زہر پھونک رہا ہے یا وہ شیر ( کی طرح) ہے کہ اگر حملہ کرے تو پیچھے نہیں ہٹتا۔کوئی
طاقت، قوت، کمائی، اندوختہ (کارآمد) نہیں سوائے اس خدا تعالیٰ کی مدد کے جو شیطانوں کو ہلاک کرتا ہے“۔(کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد نمبر 7 صفحه 120 ( ترجمه از تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 190-191)
پس جب دعا کرتے ہوئے یہ سوچ بھی ایک انسان رکھتا ہے یا رکھے کہ نفس امارہ مجھے برائیوں میں مبتلا
کرنے کی طرف لے جارہا ہے اور میں نے اس سے بچنا ہے تو، یہ سوچ ہونی چاہئے کہ میں اپنی کوشش اور طاقت سے
نہیں بچ سکتا، اس وقت صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے جو شیطان کے حملوں سے بچا سکتا ہے اور نیکیوں کی توفیق دے سکتا
ہے۔پس بندہ عاجز ہو کر اللہ تعالیٰ کے حضور کھڑا ہو اور دعا کرے کہ اے اللہ ! آج مجھے شیطان سے بچانے والا
صرف تو ہی ہے۔اگر خدا تعالیٰ کے پیارے لوگ جو اس عاجزی سے اللہ تعالیٰ سے مانگتے ہیں اور مانگتے چلے جاتے ہیں
اور وہ اللہ کی مدد کے بغیر نہیں رہ سکتے تو ایک عام انسان کو کس قدر خدا تعالیٰ سے مانگنا چاہیے ؟ قرآن شریف میں اللہ
تعالیٰ نے حضرت یوسف کی مثال دی ہے جب انہوں نے نفس امارہ سے بچنے کی دعامانگی تھی کہ وَمَا أُبَرِی نَفْسِی
إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ إِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّي إِنَّ رَبِّي غَفُورٌ رَّحِيمٌ (يوسف:54)۔یعنی اور میں اپنے نفس کو
غلطیوں سے بری قرار نہیں دیتا۔کیونکہ انسانی نفس سوائے اُس کے جس پر اللہ رحم کرے بری باتوں کا حکم دینے پر
بڑا دلیر ہے۔میر ارب بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔پس یہ دعا اور سوچ ہے جو پھر اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ
نَسْتَعِينُ (الفاتحہ: 5) کی دعا سے فیضیاب کرتی ہے۔جب انسان دل میں یہ خیال کرے کہ اللہ تعالیٰ کے مقرب
بھی یہ دعا مانگنے والے ہیں تو ہمیں کس قدر دعائیں مانگنی چاہئیں۔تبھی پھر ایک انسان صحیح عبد بن سکتا ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ :
اور نَعبُدُ کو نَسْتَعِین سے پہلے رکھنے میں اور بھی کئی نکات ہیں جنہیں ہم ان لوگوں کے لئے یہاں لکھتے
ہیں جو سارنگیوں کی رُوں رُوں پر نہیں بلکہ قرآنی آیات مثانی ( سورۃ فاتحہ سے شغف رکھتے ہیں اور مشتاقوں کی
طرح ان کی طرف لپکتے ہیں اور وہ ( نکات) یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ایک ایسی دعا سکھاتا ہے جس میں اُن
کی خوش بختی ہے اور کہتا ہے اے میرے بندو! مجھ سے عاجزی اور عبودیت کے ساتھ سوال کرو اور کہواے ہمارے
رب ايَّاكَ نَعْبُدُ ( ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں) لیکن بڑی ریاضت، تکلیف ، شرمساری، پریشان خیالی اور شیطانی
وسوسہ اندازی اور خشک افکار اور تباہ کن اوہام اور تاریک خیالات کے ساتھ ہم سیلاب کے گدلے پانی کی مانند ہیں۔یارات کو لکڑیاں اکٹھا کرنے والے کی طرح ہیں اور ہم صرف گمان کی پیروی کر رہے ہیں ہمیں یقین حاصل نہیں“۔(کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد نمبر 7 صفحه 120-121) ( ترجمه از تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 191)

خطبات مسرور جلد نهم
417
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 اگست 2011ء
اب یہ ايَّاكَ نَعْبُدُ ہے لیکن ان ساری باتوں پر یقین نہیں ہے، ایک پریشان حالی ہے۔پس جب اللہ
تعالیٰ نے ہماری خوش بختی کا خیال رکھتے ہوئے ایسی دعا سکھائی ہے جس میں عبودیت کا حق ادا کرتے ہوئے دعا کرنے
کی طرف ترغیب بھی ہے اور قبولیت کا وعدہ بھی تو کسی قدر اس پر غور کر کے اس دعا کو کرنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ
آگے پھر اِيَّاكَ نَعْبُدُ کے بعد اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کہا گیا۔جب شرمساری کی ایسی حالت پیدا ہوتی ہے اور انسان اپنے
آپ کو کچھ نہیں سمجھتا تو پھر اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی دعا کرتا ہے ، تب پھر اللہ تعالیٰ پھر مدد کے لئے آتا ہے۔پھر فرمایا:
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔” ( اور پھر ) وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کہو۔( یعنی جب یہ حالت پید ا ہو جائے گی پھر ایاک
نَستَعِينُ ) یعنی ہم تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں ذوق ، شوق، حضورِ قلب، بھر پور ایمان ( ملنے) کے لئے ، روحانی طور
پر ( تیرے احکام پر ) لبیک کہنے (کے لئے) سرور اور نور (کے لئے) اور معارف کے زیورات اور مسرت کے
لباسوں کے ساتھ دل کو آراستہ کرنے کے لئے ( تجھ سے ہی مدد طلب کرتے ہیں) تاہم تیرے فضل کے ساتھ یقین
کے میدانوں میں سبقت لے جانے والے بن جائیں اور اپنے مقاصد کی انتہا کو پہنچ جائیں اور حقائق کے دریاؤں پر
وارد ہو جائیں۔“ (کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد نمبر 7 صفحه 121) ( ترجمه از تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 191-192)
پس یہ دعا روحانیت میں ترقی، عبادت کا شوق اور ذوق اور خالص ہو کر اللہ تعالیٰ کے آگے جھکنے اور ایمان
میں ترقی کا باعث بنتی ہے۔اس بات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحہ: 5) میں عبودیت کی
معراج کیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
پھر اللہ تعالیٰ کے الفاظ اِيَّاكَ نَعْبُدُ میں ایک اور اشارہ ہے اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ اس( آیت) میں اپنے
بندوں کو اس بات کی ترغیب دیتا ہے کہ وہ اس کی اطاعت میں انتہائی ہمت اور کوشش خرچ کریں اور اطاعت
گزاروں کی طرح ہر وقت لبیک لبیک کہتے ہوئے (اس کے حضور ) کھڑے رہیں گویا کہ یہ بندے یہ کہہ رہے ہیں کہ
اے ہمارے رب! ہم مجاہدات کرنے تیرے احکام کے بجالانے اور تیری خوشنودی چاہنے میں کوئی کو تاہی نہیں کر
رہے لیکن تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں اور مجیب اور ریاء میں مبتلا ہونے سے تیری پناہ مانگتے ہیں اور ہم تجھ سے ایسی توفیق
طلب کرتے ہیں جو ہدایت اور تیری خوشنودی کی طرف لے جانے والی ہو اور ہم تیری اطاعت اور تیری عبادت پر
ثابت قدم ہیں پس تو ہمیں اپنے اطاعت گزار بندوں میں لکھ لے“۔(کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد نمبر 7 صفحه 121)( ترجمه از تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 192)
پس جب یہ سوچ اور دعا ہو گی کہ اطاعت اور عبادت پر ثابت قدم ہیں اور رہنا ہے تو پھر احکامات کی بجا
آوری اور عبادتوں کے معیار حاصل کرنے کی کوشش بھی ہو گی۔ایک نماز کے بعد اگلی نماز کی ادائیگی کی فکر بھی ہو
گی، جیسا کہ حدیث میں آیا ہے ایک مومن ایک نماز کے بعد اگلی نماز کی فکر کرتا ہے اور ایک جمعہ کے بعد اگلے جمعہ
کی فکر کرتا ہے ، ایک رمضان کے بعد اگلے رمضان کی فکر کرتا ہے تا کہ عبادتوں کا حق ادا کر سکے۔(صحیح مسلم كتاب الطهارة باب الصلوات الخمس والجمعة الى الجمعة۔۔۔حدیث نمبر 552)

418
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 اگست 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
پھر اعلیٰ اخلاق کے حصول کی کوشش بھی ہو گی اور یہی عبودیت کی معراج حاصل کرنے کی کوشش ہے۔اور پھر اس بات کی وضاحت فرماتے ہوئے کہ یہ دعا اپنی نسلوں، اور اپنے خاندان اور اپنی جماعت کے لئے بھی ہے تا
کہ سب کے سب دھارے ایک ہی طرف بہہ رہے ہوں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے والے ہوں اور
ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے والے بھی ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
اور یہاں ایک اور اشارہ بھی ہے اور وہ یہ کہ بندہ کہتا ہے کہ اے میرے ربّ! ہم نے تجھے معبودیت
کے ساتھ مخصوص کر رکھا ہے اور تیرے سوا جو کچھ بھی ہے اس پر تجھے ترجیح دی ہے پس ہم تیری ذات کے سوا اور
کسی چیز کی عبادت نہیں کرتے اور ہم تجھے واحد و یگانہ ماننے والوں میں سے ہیں۔اس آیت میں خدائے عزوجل نے
متکلم مع الغیر کا صیغہ اس امر کی طرف اشارہ کرنے کے لئے اختیار فرمایا ہے“ (” ہم “ کہہ کے دوسرے کو بھی
جو اپنے ساتھ شامل کیا ہے تو وہ اس لئے شامل فرمایا ہے ) کہ یہ دعا تمام بھائیوں کے لئے ہے نہ صرف دعا کرنے
والے کی اپنی ذات کے لئے اور اس میں ( اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو باہمی مصالحت، اتحاد اور دوستی کی ترغیب دی
ہے اور یہ کہ دعا کرنے والا اپنے آپ کو اپنے بھائی کی خیر خواہی کے لئے اسی طرح مشقت میں ڈالے جیسا کہ وہ اپنی
ذات کی خیر خواہی کے لئے اپنے آپ کو مشقت میں ڈالتا ہے۔( اب اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحه:5) کی
دعا جب انسان پڑھ رہا ہو تو دوسرے کا حق ادا کرنے کی طرف توجہ پیدا ہو گی، یہ احساس ہو گا کہ اگر میں نے اللہ
تعالیٰ کی بندگی کا حق ادا کرنا ہے اور میں اپنے لئے، اپنے حقوق کے لئے، یا اپنی روحانی ترقی کے لئے یہ دعامانگ رہا
ہوں تو ساتھ ہی میں اپنے بھائی کے لئے بھی وہی سوچ رکھوں۔تو جب یہ سوچ ہو گی تو ایک حسین معاشرہ پیدا ہو گا۔فرماتے ہیں کہ یہ سوچ ہو کہ) اپنے بھائی کی خیر خواہی کے لئے اسی طرح مشقت میں ڈالے جیسا کہ وہ اپنی ذات کی
خیر خواہی کے لئے اپنے آپ کو مشقت میں ڈالتا ہے۔پس جب اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحه: 5) کی
صحیح سوچ ہو تو پھر کسی کے حقوق غصب کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔فرمایا اور اس کی (یعنی اپنے بھائی
کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ایسا ہی اہتمام کرے اور بے چین ہو جیسے اپنے لئے بے چین اور مضطرب ہو تا
ہے اور وہ اپنے اور اپنے بھائی کے درمیان کوئی فرق نہ کرے اور پورے دل سے اس کا خیر خواہ بن جائے۔گو یا اللہ
تعالی تاکیدی حکم دیتا ہے اور فرماتا ہے اے میرے بندو! بھائیوں اور محبوں کے ( ایک دوسرے کو) تحائف دینے
کی طرح دعا کا تحفہ دیا کرو“۔(إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحه: 5) میں جب جمع کیا گیا ہے کہ ہم تیری عبادت
کرتے ہیں اور تجھ سے مدد مانگتے ہیں تو یہ دعا کا تحفہ ہے اپنے بھائیوں کے لئے۔) فرمایا ”دعا کا تحفہ دیا کرو( اور انہیں
شامل کرنے کے لئے ) اپنی دعاؤں کا دائرہ وسیع کرو اور اپنی نیتوں میں وسعت پیدا کرو۔اپنے نیک ارادوں میں
(اپنے بھائیوں کے لئے بھی) گنجائش پیدا کر و اور باہم محبت کرنے میں بھائیوں، باپوں اور بیٹیوں کی طرح بن جاؤ۔“
(کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد نمبر 7 صفحہ 121-122) (ترجمه از تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 192-193)

419
خطبات مسرور جلد نهم
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 اگست 2011ء
پھر آپ فرماتے ہیں کہ اس دعا میں تدبیر اور دعا کو جمع کر دیا ہے کیونکہ مومن تدبیر اور دعا دونوں سے
کام لیتے ہیں۔کیونکہ بغیر تدبیر کے دعا کوئی چیز نہیں اور بغیر دعا کے تدبیر کوئی چیز نہیں۔فرمایا ” تدبیر اور دعا دونوں
(کو) باہم ملا دینا اسلام ہے ، اسی واسطے میں نے کہا ہے کہ گناہ اور غفلت سے بچنے کے لئے اس قدر تدبیر کرے جو
تدبیر کا حق ہے اور اس قدر دعا کرے جو دعا کا حق ہے۔اسی واسطے قرآن شریف کی پہلی ہی سورۃ فاتحہ میں ان
دونوں باتوں کو مد نظر رکھ کر فرمایا ہے اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحه : 5)۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ اسی اصل تدبیر
کو بتاتا ہے اور مقدم اسی کو کیا ہے کہ پہلے انسان رعایت اسباب اور تدبیر کا حق ادا کرے مگر اس کے ساتھ ہی دعا کے
پہلو کو چھوڑ نہ دے بلکہ تدبیر کے ساتھ ہی اس کو مد نظر رکھے۔مومن جب اِيَّاكَ نَعْبُدُ کہتا ہے کہ ہم تیری ہی
عبادت کرتے ہیں تو معاً اس کے دل میں گذرتا ہے کہ میں کیا چیز ہوں جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کروں جب تک اُس کا
فضل اور کرم نہ ہو۔اس لئے وہ معا کہتا ہے اِيَّاكَ نَستَعینُ۔مدد بھی تجھ ہی سے چاہتے ہیں۔یہ ایک نازک مسئلہ ہے
جس کو بجز اسلام کے اور کسی مذہب نے نہیں سمجھا“۔( ملفوظات جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 521 مطبوعہ ربوہ) (الحکم 10 فروری 1904ء صفحہ 2 جلد 8 نمبر 5 کالم 1)( تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 194)
فرمایا کہ ”مومن۔۔۔تدبیر اور دعا دونوں سے کام لیتا ہے، پوری تدبیر کرتا ہے اور پھر معاملہ خدا پر چھوڑ
کر دعا کرتا ہے اور یہی تعلیم قرآن شریف کی پہلی ہی سورۃ میں دی گئی ہے۔چنانچہ فرمایا ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ
نَسْتَعِينُ (الفاتحہ:5)۔جو شخص اپنے قوی سے کام نہیں لیتا ہے وہ نہ صرف اپنے قویٰ کو ضائع کرتا اور اُن کی بے
حرمتی کرتا ہے بلکہ وہ گناہ کرتا ہے“۔( ملفوظات جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 569-570 مطبوعہ ربوہ)
پوری تدبیر اگر نہیں کرتا اور صرف اس بات پر ہی راضی ہو کہ میں دعا کر رہا ہوں اور دعا سے مسئلے حل
ہو جائیں گے تو فرمایا کہ یہ بھی گناہ ہے۔فرمایا کہ ” انسان میں نیکی کا خیال ضرور ہے۔پس اس خیال کے واسطے اس کو
امداد الہی کی بہت ضرورت ہے۔اسی لئے پنجوقتہ نماز میں سورۃ فاتحہ کے پڑھنے کا حکم دیا۔اُس میں اِيَّاكَ نَعْبُدُ
(فرمایا) اور پھر اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ یعنی عبادت بھی تیری ہی کرتے ہیں اور مدد بھی تجھ ہی سے چاہتے ہیں۔اس میں دو
باتوں کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔یعنی ہر نیک کام میں قوی، تدابیر ، جدوجہد سے کام لیں۔یہ اشارہ ہے نَعبُدُ کی
طرف۔کیونکہ جو شخص نری دعا کرتا اور جد وجہد نہیں کرتا وہ بہرہ یاب نہیں ہو تا۔جیسے کسان بیج بو کر اگر جد وجہد نہ
کرے تو پھل کا امید وار کیسے بن سکتا ہے اور یہ سنت اللہ ہے۔اگر بیج بو کر صرف دعا کرتے ہیں تو ضرور محروم رہیں گے۔“
( ملفوظات جلد نمبر 4 صفحہ نمبر 174 مطبوعہ ربوہ)
اب زمیندار جانتے ہیں کہ بیج بونے کے بعد کھاد دینی بھی ضروری ہے پانی دینا بھی ضروری ہے۔جڑی
بوٹیاں بھی نکالنا ضروری ہے۔جنگلی جانوروں سے حفاظت بھی ضروری ہے۔پس یہ قانونِ قدرت ہر جگہ پر لاگو ہے
اور یہاں بھی ہے۔آپ نے فرمایا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے کہ اس کو جس خوبصورتی سے اسلام نے بیان فرمایا ہے کسی
اور مذہب نے بیان نہیں فرمایا۔پھر آپ اس بات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہ اس دعا کو مستقل مزاجی سے کرتے

420
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 اگست 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
رہنا چاہئے کیونکہ دعا کی قبولیت کی بھی ایک گھڑی ہے پتہ نہیں کب دعا قبول ہو جائے۔اللہ تعالیٰ کو کب کوئی ادا پسند
آجائے۔آپ فرماتے ہیں کہ ”اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحه : 5 ) ( یعنی ) جو لوگ اپنے رب کے آگے
انکسار سے دعا کرتے رہتے ہیں کہ شاید کوئی عاجزی منظور ہو جاوے تو انکا اللہ خود مددگار ہو جاتا ہے۔“
( ملفوظات جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 374 مطبوعہ ربوہ)
پس بندے کا کام عاجزی اور انکسار سے دعا کرتے چلے جانا ہے، اُس سے مدد مانگتے چلے جانا۔ایک اور جگہ
آپ فرماتے ہیں کہ ”استعانت کے متعلق یہ بات یاد رکھنا چاہئے کہ اصل استمداد کا حق اللہ تعالیٰ ہی کو حاصل ہے اور
اسی پر قرآن کریم نے زور دیا ہے۔چنانچہ فرمایا کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ “
( ملفوظات جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 340 مطبوعہ ربوہ) (ماخوذ از الحکم 24 جولائی 1902ء صفحہ 5 جلد 6 نمبر 26 کالم 2)
پس یہ نکتہ ہے جس کو سمجھنا بہت ضروری ہے کہ مستقل مزاجی اور تکرار کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد اُس
کے حضور کھڑے ہو کر مانگی جائے ، اس سے مستقل مانگتے چلے جائیں۔ایک واقعہ ہے ، حضرت مسیح موعود کے ایک صحابی تھے ( نام مجھے یاد نہیں رہا) لیکن بہر حال لکھنے والے
لکھتے ہیں کہ میں دیکھ رہا تھا کہ ہمیں بچیس منٹ سے وہ نماز میں کھڑے ہیں، مسجد اقصیٰ قادیان میں نفل پڑھ رہے
تھے ، نیت باندھی ہوئی ہے ، ہاتھ باندھے ہوئے ہیں۔تو مجھے شوق پیدا ہوا کہ قریب جا کر دیکھوں کیونکہ ہلکی سی آواز
بھی اُن کی آرہی تھی۔جب میں قریب گیا تو کہتے ہیں پندرہ منٹ وہاں ساتھ بیٹھا رہا ہوں اور ہلکی آواز میں وہ صرف
ايَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ہی پڑھتے چلے گئے۔تو یہ عرفان تھا جو ان لوگوں کو حاصل ہو ا جنہوں نے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت پائی۔(ماخوذ از سیرت حضرت مولانا شیر علی صاحب صفحہ 190-191 مرتبہ ملک نذیر احمد ریاض صاحب)
پس یہ فہم اور ادراک ہے اور یہ عرفان ہے جو ہر مومن کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور اسی
سے عبودیت کا حق ادا ہو تا ہے۔پھر آپ یہ بیان فرماتے ہوئے کہ عبودیت کا حق کس طرح ادا ہو سکتا ہے۔فرماتے
ہیں کہ واضح ہو کہ اللہ تعالیٰ کا کلام اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ تمام کی تمام
سعادت خدائے رب العالمین کی صفات کی پیروی کرنے میں ہے“ (تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اوّل صفحہ 197)
( یا اُس کو اپنانے میں ہے)۔پس جب بندہ تکرار سے یہ دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی صفات کا ادراک کرتے ہوئے اپنے آپ کو اُس کے
مطابق ڈھالنے کی کوشش کی بھی ضرورت ہے ورنہ تو یہ دہرانا ہے اور طوطے کی طرح رٹے ہوئے الفاظ کو بولنا ہی ہو گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے بھی اس کا عرفان حاصل کیا۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی صحبت میں جو رہے انہوں نے عرفان حاصل کیا، اللہ کے فضل سے جماعت میں اب بھی ہیں جو اس
چیز کو سمجھتے ہیں اور اس طرح دعا کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔پھر چونکہ ان درجات کے حصول میں بڑی روک ریا کاری ہے۔( درجات کے حصول میں بڑی روک

خطبات مسرور جلد نهم
421
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 اگست 2011ء
جو ہے ریا کاری ہے) جو نیکیوں کو کھا جاتی ہے اور تکبر ہے جو بد ترین بدی ہے اور گمراہی ہے جو سعادت کی راہوں
سے دور لے جاتی ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے ( اپنے ) کمزور بندوں پر رحم فرماتے ہوئے جو خطا کاریوں پر آمادہ ہو
سکتے ہیں اور اپنی راہ میں قدم مارنے والوں پر ترس کھا کر ان مہلک بیماریوں کی دوا کی طرف اشارہ فرمایا۔پس اُس نے
حکم دیا کہ لوگ اِيَّاكَ نَعْبُدُ کہا کریں تا وہ ریا کی بیماری سے نجات پائیں اور ايَّاكَ نَسْتَعِينُ کہنے کا حکم دیا تا وہ کبر اور
غرور سے بچ جائیں۔پھر اس نے اھدنا کہنے کا حکم دیا تا وہ گمراہیوں اور خواہشات نفسانی سے چھٹکارا پائیں۔پس اس کا
قول ايَّاكَ نَعْبُدُ خلوص اور عبودیت تامہ کے حصول کی ترغیب ہے اور اس کا کلام اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ قوت، ثابت
قدمی، استقامت کے طلب کرنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔اور اس کا کلام اهدِنَا الصِّرَاطَ اشارہ کرتا ہے کہ اللہ
تعالی کی طرف سے علم اور ہدایت طلب کی جائے جو وہ ازراہ مہربانی بطور اکرام انسان کو عطا کرتا ہے۔پس ان آیات
کا ماحصل یہ ہے کہ خدا کاراہ سلوک اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا اور نہ ہی وہ نجات کا وسیلہ بن سکتا ہے جب تک
انتہائی اخلاص، انتہائی کوشش اور ہدایات کے سمجھنے کی پوری اہمیت حاصل نہ ہو جائے بلکہ جب تک کسی خادم میں یہ
صفات نہ پائی جائیں وہ در حقیقت خدمات کے قابل نہیں ہوتا“۔(کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد نمبر 7 صفحہ 146) ( ترجمه از تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 198-199)
پس یہ مقام ہے عبد بننے کا جو ایک مومن کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام مقبول دعاؤں یا مقبول عبادت کی حقیقت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ:
واضح ہو کہ اس عبادت کی حقیقت جسے اللہ تعالیٰ اپنے کرم و احسان سے قبول فرماتا ہے ( وہ در حقیقت
چند امور پر مشتمل ہے) یعنی اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کی بلند و بالا شان کو دیکھ کر مکمل فروتنی اختیار کرنا نیز اس کی
مہربانیاں اور قسم قسم کے احسان دیکھ کر اس کی حمد و ثنا کرنا اس کی ذات سے محبت رکھتے ہوئے اور اس کی خوبیوں،
جمال اور نور کا تصور کرتے ہوئے اسے ہر چیز پر ترجیح دینا اور اس کی جنت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے دل کو شیطانوں
کے وسوسوں سے پاک کرنا ہے“۔اعجاز المسیح روحانی خزائن جلد نمبر 18 صفحه 165) ( ترجمه از تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 201)
جب اس طرح کی عبادت ہو تو پھر فرمایا کہ تب ہی اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحه: 5) کا حقیقی
تصور اُبھرے گا اور انسان ان بندوں میں شامل ہو گا جو عبد الرحمان کہلانے والے ہیں۔عبادت سے مراد کیا ہے ؟ اس بارے میں مزید فرمایا کہ :
خداوند کریم نے پہلی سورۃ فاتحہ میں یہ تعلیم دی ہے اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحه: 5 ) اس
جگہ عبادت سے مراد پرستش اور معرفت دونوں ہیں۔( یعنی ظاہری عبادت بھی اور اُس کا عرفان حاصل کرنا بھی

خطبات مسرور جلد نهم
422
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 اگست 2011ء
ضروری ہے۔اور دونوں میں بندے کا عجز ظاہر کیا گیا ہے“۔( تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 195 الحکم 30 جون 1899 جلد نمبر 3 شمارہ نمبر 23 صفحہ نمبر 3 کالم نمبر 2)
یہ دونوں چیزیں جو ہیں، عجز ظاہر کیا گیا کہ یہ پیدا کرو تو عجز پیدا ہو گا یا عجز ہو گا تو یہ چیزیں پیدا ہوں گی۔پس جب ہم اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحه : 5) کہیں تو یہ ظاہری عمل بھی ہو اور اس کی معرفت بھی
حاصل ہونی ضروری ہے کہ کیوں ہم یہ دعا پڑھ رہے ہیں اور یہ معرفت اُس وقت حاصل ہو گی جیسا کہ میں نے کہا
اور جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جب مکمل عجز ہو گا۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ :
انسان خدا کی پرستش کا دعویٰ کرتا ہے مگر کیا پرستش صرف بہت سے سجدوں اور رکوع اور قیام سے ہو
سکتی ہے یا بہت مرتبہ تسبیح کے دانے پھیر نے والے پر ستار الہی کہلا سکتے ہیں ؟ بلکہ پرستش اس سے ہو سکتی ہے جس کو
خدا کی محبت اس درجہ پر اپنی طرف کھینچے کہ اس کا اپنا وجود در میان سے اُٹھ جائے اول خدا کی ہستی پر پورا یقین ہو اور
پھر خدا کے حُسن و احسان پر ( اللہ تعالیٰ نے کتنے احسانات ہم پر کئے ہیں ) پوری اطلاع ہو۔( ہر نعمت جو اللہ تعالیٰ کی
طرف سے ملتی ہے پتا تو ہے کہ مجھے مل رہی ہے، لیکن یہ پتا ہو کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملی ہے۔اُس کے حسن و
احسان پر پوری اطلاع ہو ) اور پھر اُس سے محبت کا تعلق ایسا ہو کہ سوزش محبت ہر وقت سینہ میں موجود ہو اور یہ حالت
ہر ایک دم چہرہ پر ظاہر ہو اور خدا کی عظمت دل میں ایسی ہو کہ تمام دُنیا اُسکی ہستی کے آگے مُردہ متصور ہو اور ہر ایک
خوف اُسی کی ذات سے وابستہ ہو اور اُسی کی درد میں لذت ہو اور اُسی کی خلوت میں راحت ہو اور اُسکے بغیر دل کو کسی
کے ساتھ قرار نہ ہو۔اگر ایسی حالت ہو جائے تو اس کا نام پرستش ہے۔مگر یہ حالت بجز خد اتعالیٰ کی خاص مدد کے
کیو نکر پیدا ہو۔اسی لئے خدا تعالیٰ نے یہ دعا سکھلائی ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحه: 5)۔یعنی ہم تیری
پرستش تو کرتے ہیں مگر کہاں حق پرستش ادا کر سکتے ہیں جب تک تیری طرف سے خاص مدد نہ ہو۔خدا کو اپنا حقیقی
محبوب قرار دیکر اس کی پرستش کرنا یہی ولایت ہے جس سے آگے کوئی درجہ نہیں۔مگر یہ درجہ بغیر اس کی مدد کے
حاصل نہیں ہو سکتا۔اُسکے حاصل ہونے کی یہ نشانی ہے کہ خدا کی عظمت دل میں بیٹھ جائے۔خدا کی محبت دل میں
بیٹھ جائے اور دل اُسی پر توکل کرے اور اُسی کو پسند کرے اور ہر ایک چیز پر اُسی کو اختیار کرے اور اپنی زندگی کا
مقصد اُسی کی یاد کو سمجھے۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 54) (بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 196،195)
پھر عبادت کے اصول کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ :
عبادت کے اصول کا خلاصہ اصل میں یہی ہے کہ اپنے آپ کو اس طرح سے کھڑ ا کرے کہ گویا خدا کو
دیکھ رہا ہے اور یا یہ کہ خدا اسے دیکھ رہا ہے۔ہر قسم کی ملونی اور ہر طرح کے شرک سے پاک ہو جاوے اور اسی کی
عظمت اور اسی کی ربوبیت کا خیال رکھے۔ادعیہ ماثورہ اور دوسری دعائیں خدا سے بہت مانگے اور بہت توبہ و استغفار
کرے اور بار بار اپنی کمزوری کا اظہار کرے تاکہ تزکیہ نفس ہو جاوے اور خدا سے پکا تعلق پیدا ہو جاوے اور اُسی کی

خطبات مسرور جلد نهم
423
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 اگست 2011ء
محبت میں محو ہو جاوے۔اور یہی ساری نماز کا خلاصہ ہے اور یہ سارا سورۃ فاتحہ میں ہی آجاتا ہے دیکھو ايَّاكَ نَعْبُدُ وَ
ايَّاكَ نَسْتَعِينُ میں اپنی کمزوریوں کا اظہار کیا گیا ہے اور امداد کے لئے خدا تعالیٰ سے ہی درخواست کی گئی ہے اور خدا
تعالیٰ سے ہی مدد اور نصرت طلب کی گئی ہے اور پھر اسکے بعد نبیوں اور رسولوں کی راہ پر چلنے کی دعامانگی گئی ہے اور ان
انعامات کو حاصل کرنے کے لئے درخواست کی گئی ہے جو نبیوں اور رسولوں کے ذریعہ سے اس دنیا پر ظاہر ہوئے ہیں
اور جو انہیں کی اتباع اور انہیں کے طریق پر چلنے سے حاصل ہو سکتے ہیں۔اور پھر خدا تعالیٰ سے دعا مانگی گئی ہے کہ ان
لوگوں کی راہوں سے بچا جنہوں نے تیرے رسولوں اور نبیوں کا انکار کیا اور شوخی اور شرارت سے کام لیا اور اسی
جہان میں ہی ان پر غضب نازل ہوا۔یا جنہوں نے دنیا کو ہی اپنا اصل مقصود سمجھ لیا اور راہِ راست کو چھوڑ دیا“۔( تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 195) (احکم 24 اکتوبر 1907 جلد نمبر 11 شمارہ نمبر 38 صفحہ نمبر 11 کالم نمبر 1)
گناہ سے نفرت ایک بہت بڑی نعمت ہے۔یہ کس طرح حاصل ہو سکتی ہے۔اس بارے میں آپ فرماتے
ہیں کہ :
اس سے بڑھ کر کوئی نعمت انسان کے لئے نہیں ہے کہ اُسے گناہ سے نفرت ہو اور خدا تعالیٰ خود اُسے
معاصی سے بچالیوے مگر یہ بات نری تدبیر یا نری دعا سے حاصل نہیں ہو سکتی بلکہ دونوں سے مل کر حاصل ہو گی۔جیسے کہ خدا تعالیٰ نے تعلیم دی ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحه: 5) جس کے یہ معنے ہیں کہ جو کچھ قویٰ
خدا تعالیٰ نے انسان کو عطا کئے ہیں اُن سے پورا کام لے کر پھر وہ انجام کو خدا کے سپر د کرتا ہے اور خدا تعالیٰ سے
عرض کرتا ہے کہ جہاں تک تو نے مجھے توفیق عطا کی تھی اُس حد تک تو میں نے اس سے کام لے لیا۔یہ ايَّاكَ نَعْبُدُ
کے معنے ہیں اور پھر ايَّاكَ نَسْتَعِينُ کہہ کر خدا سے امداد چاہتا ہے کہ باقی مرحلوں کے لئے میں تجھ سے استمداد طلب
کرتا ہوں۔وہ بہت نادان ہے جو کہ خدا کے عطا کئے ہوئے قومی سے تو کام نہیں لیتا اور صرف دعا سے مدد چاہتا ہے
ایسا شخص کامیابی کا منہ کس طرح دیکھے گا؟“
البدر یکم مارچ 1904 جلد نمبر 3 شمارہ نمبر 9 صفحہ نمبر 3 کالم نمبر 1-2) ( تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 204-205)
فرمایا ”جو شخص دعا اور کوشش سے مانگتا ہے وہ متقی ہے۔“ (ملفوظات جلد نمبر 3 صفحہ 487 مطبوعہ ربوہ) اُسی کی
دعائیں پھر قبول ہوتی ہیں۔اگر وہ کوشش کے ساتھ دعا نہیں کرتا جیسا کہ پہلے بھی بیان ہو چکا ہے تو پھر اس کا کوئی
فائدہ نہیں۔پھر ایک جگہ آپ فرماتے ہیں کہ ”اگر وہ کوششوں کے ساتھ دعا بھی کرتا ہے اور پھر اُسے کوئی لغزش
ہوتی ہے تو خدا اسے بچاتا ہے“۔( ملفوظات جلد نمبر 3 صفحہ 487 مطبوعہ ربوہ) (البدر 24 دسمبر 1903ء صفحہ 384 جلد 2 نمبر 48 کالم 3)

خطبات مسرور جلد نهم
424
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 اگست 2011ء
جب کوشش بھی ہو اور دعا بھی ہو تو پھر اگر کسی کمزوری کی وجہ سے لغزش ہوتی ہے، کوئی گناہ سر زد ہوتا
ہے یا ہونے لگتا ہے تو فرمایا کہ پھر اللہ تعالیٰ اُسے بچالیتا ہے۔پس جب اپنی طرف سے پوری کوشش ہو اور اس کے
ساتھ دعا ہو تو خدا تعالی گناہوں سے نفرت بھی پیدا کرتا ہے اور اُن کے بد نتائج سے بھی بچا لیتا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کی صفات الْحَى اور القیوم کا تعلق إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحہ: 5) سے جوڑتے ہوئے
د,
آپ فرماتے ہیں کہ :
جانا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے قرآن شریف نے دو نام پیش کئے ہیں الْحَيُّ اور الْقَيُّومُ الْحَقُّ کے معنے ہیں
خود زندہ اور دوسروں کو زندگی عطا کرنے والا۔القیوم خود قائم ہے اور دوسروں کے قیام کا اصلی باعث۔ہر ایک چیز
کا ظاہری باطنی قیام اور زندگی انہیں دونوں صفات کے طفیل سے ہے۔پس حتی کا لفظ چاہتا ہے کہ اس کی عبادت کی
جائے جیسا کہ اس کا مظہر سورۃ فاتحہ میں اِيَّاكَ نَعْبُدُ ہے اور الْقَيُّومُ چاہتا ہے کہ اس سے سہارا طلب کیا جاوے۔اس کو اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کے لفظ سے ادا کیا گیا ہے۔“
( ملفوظات جلد نمبر 2 صفحہ 160 مطبوعہ ربوہ ) ( الحکم - 17 مارچ 1902ء جلد 6 نمبر 10 صفحہ 5 کالم 1)
پس چاہے دنیاوی معاملات اور ترقیات ہیں یا روحانی معاملات اور ترقیات ہیں اللہ تعالیٰ کا حقیقی عبد بن کر
ہی انسان ان سے فیضیاب ہو سکتا ہے۔دنیا و آخرت کی نعمتوں کا وارث بن سکتا ہے۔جیسا کہ پہلے بھی بیان ہوا ہے کہ
رحمانیت پر شکر گزاری عبادت کی طرف راغب کرتی ہے اور رحیمیت کی طالب ہوتی ہے اور طلب ہی یہ ہے وہ
استعانت ہے، مدد ہے۔اور جیسا کہ مضمون سے ظاہر ہے، یہ دنیاوی معاملات پر بھی حاوی ہے اور روحانی معاملات پر
بھی حاوی ہے۔جیسا کہ میں نے شروع میں بیان کیا تھا کہ نماز جو عبادت کا مغز ہے اُس کی اہمیت کے بارے میں
وضاحت فرماتے ہوئے ایک اور جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
اور سب سے افضل عبادت یہ ہے کہ انسان التزام کے ساتھ پانچوں نمازیں اُن کے اول وقت پر ادا
کرنے اور فرض اور سنتوں کی ادائیگی پر مداومت رکھتا ہو اور حضورِ قلب ، ذوق، شوق اور عبادت کی برکات کے
حصول میں پوری طرح کوشاں رہے کیونکہ نماز ایک ایسی سواری ہے جو بندہ کو پروردگارِ عالم تک پہنچاتی ہے۔اس
کے ذریعے (انسان) ایسے مقام تک پہنچ جاتا ہے جہاں گھوڑوں کی پیٹھوں پر بیٹھ کر) نہ پہنچ سکتا۔اور نماز کا شکار،
ثمرات یعنی اُس کے جو پھل ہیں) تیروں سے حاصل نہیں کیا جاسکتا۔اس کا راز قلموں سے ظاہر نہیں ہو سکتا۔(لکھنے سے اور پڑھنے سے نہیں مل سکتا)۔اور جس شخص نے اس طریق کو لازم پکڑا اس نے حق اور حقیقت کو پالیا اور
اس محبوب تک پہنچ گیا جو غیب کے پردوں میں ہے اور شک و شبہ سے نجات حاصل کر لی۔پس تو دیکھے گا کہ اُس کے
دن روشن ہیں، اُس کی باتیں موتیوں کی مانند ہیں اور اس کا چہرہ چودھویں کا چاند ہے ، اس کا مقام صدر نشینی ہے۔جو
نص نماز میں اللہ تعالیٰ کے لئے عاجزی سے جھکتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کے لئے بادشاہوں کو جھکا دیتا ہے اور اُس مملوک
بندہ کو مالک بنادیتا ہے“۔( اعجاز المسیح روحانی خزائن جلد نمبر 18 صفحه 165-167) ( ترجمه از تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 201-202)
یہ بھی اعجاز المسیح کا عربی حوالہ ہے ، اس کا ترجمہ ہے۔نماز بیشک افضل عبادت تو ہے، بندے کو خدا کے قریب کرنے کا ذریعہ بھی ہے لیکن بعض لوگوں کو اللہ

425
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 اگست 2011 ء
خطبات مسرور جلد نهم
تعالیٰ خود ہی فرماتا ہے کہ اُن کی نمازیں قبول نہیں ہو تیں۔اس لئے کہ اُس کا حق ادا نہیں ہوتا۔بعض لوگ خود کہتے
ہیں کہ نماز میں مزہ نہیں آتا۔وہ کیفیت پیدا نہیں ہوتی جو ہونی چاہئے۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
و بعض لوگ کہتے ہیں کہ نماز میں لذت نہیں آتی مگر میں بتلاتا ہوں کہ بار بار پڑھے اور کثرت کے ساتھ
پڑھے۔تقویٰ کے ابتدائی درجہ میں قبض شروع ہو جاتی ہے اُس وقت یہ کرنا چاہئے کہ خدا کے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ
نَسْتَعِین کا تکرار کیا جائے۔شیطان کشفی حالت میں چور یا قزاق دکھایا جاتا ہے اس کا استغاثہ جناب الہی میں کرے کہ
یہ قزاق لگا ہوا ہے تیرے ہی دامن کو پنجہ مارتے ہیں جو اس استغاثہ میں لگ جاتے ہیں “ اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہیں
مشغول ہو جاتے ہیں دعاؤں میں شیطان کے خلاف۔فرمایا ”جو اس استغاثہ میں لگ جاتے ہیں اور تھکتے ہی نہیں وہ
ایک قوت اور طاقت پاتے ہیں جس سے شیطان ہلاک ہو جاتا ہے مگر اس قوت کے حصول اور استغاثے کے پیش
کرنے کے واسطے ایک صدق اور سوز کی ضرورت ہے۔“ (سچائی بھی ہو اور بڑی درد ہو اس دعا کو مانگنے کے لئے)
”اور یہ چور کے تصور سے پید اہو گا“۔( یہ درد کس طرح پیدا ہو گا؟ یہ سچائی سے آگے اللہ تعالیٰ کے حضور جھکنا کس
طرح پیدا ہو گا؟ جب یہ تصور کیا جائے کہ شیطان چور کی طرح میرے پیچھے پڑ گیا ہے۔اور یہ چور کے تصور سے
پیدا ہو گا جو ساتھ لگا ہوا ہے۔وہ گویا ننگا کرنا چاہتا ہے اور آدم والا ابتلاء لانا چاہتا ہے۔اس تصور سے روح چلا کر بول
اُٹھے گی۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ “
(الحکم 17 فروری 1901 جلد نمبر 5 شمارہ نمبر 6 صفحہ نمبر 2 کالم نمبر 3) ( تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اوّل صفحہ 208)
جیسا کہ پہلے بھی میں نے مثال دی کہ صحابہ یا جن لوگوں کو عرفان حاصل ہے وہ کس طرح نماز میں اسی
لفظ کو بار بار دہراتے چلے جاتے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کا بھی حق ادا کریں اور اُس سے مدد چاہتے ہوئے شیطان
سے بھی بچیں اور پھر مزید اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنتے چلے جائیں۔6699
پھر آپ نے ایک جگہ فرمایا ”نمازوں میں اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کا تکرار بہت کرو۔اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
خدا کے فضل اور گمشدہ متاع کو واپس لاتا ہے “ جیسا کہ میں نے پہلے بھی مثال دی تھی کہ یہ بار بار کا جو تکرارہے یہ
اللہ تعالیٰ کی عبادت کی طرف توجہ دلاتا ہے۔آپ فرماتے ہیں) کہ گمشدہ متاع کو واپس لاتا ہے۔“ ( جو سامان انسان
سے کھویا گیا ہے اُس کو اِيَّاكَ نَعْبُدُ واپس لے کے آتا ہے۔) ( ملفوظات جلد نمبر 2 صفحہ 469 مطبوعہ ربوہ)
اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بیان فرمودہ ان شہ پاروں کو ، جواہر پاروں کو
اپنی زندگیوں پر لاگو کرنے والا بنائے اور ہم خدا تعالیٰ کے اُن بندوں میں شامل ہو جائیں جن کو ہر آن
اللہ تعالیٰ کی
استعانت حاصل رہتی ہے اور جنہیں اللہ تعالیٰ اپنی پناہ میں رکھتا ہے۔اور اس رمضان سے ہم بھر پور فائدہ اُٹھانے
والے ہوں۔جو بقیہ دن رہ گئے ہیں ان میں خاص طور پر دعاؤں پر بہت زور دیں۔الفضل انٹر نیشنل 9 ستمبر تا15 ستمبر 2011ء جلد 18 شمارہ 36 صفحہ 5 تا9)

آج 10 میں سے 10 باقی