احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی صداقت
خطبات مسرور جلد نهم
604
49
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09دسمبر 2011ء
خطبہ جمعہ فرموده 09 دسمبر 2011ء بمطابق 09 فتح 1390 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح لندن، (برطانیہ)
-
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
مخالفین احمدیت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوے سے لے کر آج تک نہ کسی دلیل کے
ساتھ بلکہ اپنی ضد اور ہٹ دھرمی اور آنا اور مفادات کی وجہ سے آپ کے دعوے کو رد کر رہے ہیں، جبکہ اس کے
مقابل پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہزاروں دلائل ازروئے قرآن، از روئے حدیث، از روئے
اقوال و تفسیرات، صلحاء و علماء گزشتہ سے ثابت فرمایا کہ آپ ہی وہ مسیح اور مہدی ہیں جس کی پیشگوئی قرآن و حدیث
میں موجود ہے۔پھر آپ نے اپنی تائید میں الہی نشانات کی تفصیل بیان فرمائی۔ہر موقع پر اللہ تعالیٰ کا آپ کے ساتھ
جو سلوک رہا اُس کی روشنی میں واضح فرمایا، لیکن جن کے دلوں پر خدا تعالیٰ کی طرف سے مہر لگ جائے۔اُن کے
دلوں کے قفل کوئی نہیں کھول سکتا جن کو خدا تعالیٰ ہدایت نہ دینا چاہے انہیں کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔لیکن
سعید فطرت لوگوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانا، آپ کی بیعت میں شامل ہوئے۔اُن لوگوں نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کرنے کی سعادت پائی، جن کے مقدر میں خدا تعالیٰ نے ہدایت لکھ
دی تھی لیکن جو لوگ نام نہاد علماء کے خوف سے یا اُن کے پیچھے چل کر آپ کی بیعت میں نہیں آئے وہ باوجود اللہ
تعالیٰ کے فضل کے نازل ہونے کے روحانی بارش کے برسنے کے اس فضل اور روحانی بارش سے محروم رہے اور اب
تک رہ رہے ہیں۔لیکن اس کے مقابل پر جیسا کہ میں نے کہا جن کو اللہ تعالیٰ ہدایت دینا چاہتا ہے ، جن میں نیکی اور
سعادت ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قبول کر رہے ہیں آپ کے وقت میں بھی قبول کیا اور آج
تک کرتے چلے جارہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ زمانے کے فساد کی حالت میں آنے کی تمام نشانیاں پوری ہو چکی
ہیں۔دنیا کی ہو اوہوس زیادہ ہے اور خدا تعالیٰ کا خوف کم ہو چکا ہے۔اس کی انتہا یہاں تک ہو چکی ہے کہ یہ نام نہاد
مولوی اور اُن کے چیلے اپنی گراوٹوں
کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔اس حد تک گر چکے ہیں کہ احمدیوں پر ظلم ڈھانے کے
لئے اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن کریم اور اُس کے رسول کی ہتک سے بھی باز نہیں آتے اور پھر کہتے ہیں کہ یہ تو
قادیانیوں نے کیا ہے۔خود قرآنِ کریم کے پاکیزہ اور بابرکت اور اق کو ، صفحوں کو زمین پر یا نالی میں پھینک دیں گے،
خطبات مسرور جلد نهم
605
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 09دسمبر 2011ء
کوڑوں کے تھیلوں میں ڈال دیں گے اور پھر کسی احمدی کا نام لگا دیں گے اور احمدی کے فرشتوں کو بھی علم نہیں ہوتا
کہ یہ ہو کیا رہا ہے۔اُسے تو اس وقت پتا چلتا ہے جب پولیس اُس کے گھر اُس کو پکڑنے کے لئے آجاتی ہے یا اُس کے
خلاف ان گندہ ذہنوں کے جلوس سڑکوں پر نکل رہے ہوتے ہیں یا پھر ان کا یہ بھی طریق ہے کہ سکولوں میں
دیواروں پر ، غلط جگہ پر ، غلط طریقے سے ہمارے آقا و مطاع حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جن کی عزت و
ناموس پر ہر احمد کی اپنے آپ کو قربان کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہتا ہے بلکہ اپنی اولاد کو بھی قربان کرنے کے لئے
ہر وقت تیار رہتا ہے۔آپ کا نام لکھ کر پھر سکول کے احمدی بچوں کا نام لگا دیا جاتا ہے۔اور بچوں کو سکول سے نکال دیا
جاتا ہے اس وجہ سے ، اُن پر ظلم کئے جاتے ہیں، اُن کو مارا پیٹا جاتا ہے۔بلکہ ان معصوم بچوں پر ہتک رسول کے
مقدمات قائم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جس کی کوئی ضمانت بھی نہیں ہے اور سزا بھی انتہا کی ہے۔ایسی حرکت
ہمارے احمدی معصوم بچوں کی طرف منسوب کی جاتی ہے جس کے متعلق وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے۔پس جب
اخلاقی گراوٹ اس حد تک چلی جائے ، جب خدا تعالیٰ کا خوف دلوں سے بالکل ہی غائب ہو جائے، جب گھٹیا اور ذلیل
حرکتوں کی انتہا ہونے لگے تو پھر مظلوموں کی آہیں اور فریادیں اور پکاریں بھی اپنا کام دکھاتی ہیں۔پس آجکل خاص
طور پر پاکستان میں جو حالات ہیں، جن سے احمدی وہاں گزر رہے ہیں اس حالت میں جیسا کہ میں اکثر پہلے بھی کئی
مرتبہ توجہ دلا چکا ہوں کہ اپنی دعاؤں کا محور صرف اور صرف ہمیں احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی ترقی کو بنانا چاہئے تا
کہ اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کی جلد پکڑ کرے جو خدا اور اسلام کے نام پر ظلموں کی انتہا کئے ہوئے ہیں۔خدا اسلام اور
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بد نام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہمیں ان دعاؤں کی طرف بھی توجہ
دینی چاہئے کہ ان میں سے جو نیک فطرت ہیں اُن کو اللہ تعالیٰ توفیق دے کہ وہ زمانے کے امام کو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا سلام پہنچانے والا بنیں۔ہمارے مختلف پروگرام جو ایم ٹی اے پر آتے ہیں ان میں سے جو لائیو پروگرام
ہیں ان میں کئی کالر (Callers) اللہ تعالیٰ کے فضل سے حقیقت کو سمجھ کر پھر بیعت بھی کر لیتے ہیں۔پس یہ نہیں کہ
مسلمانوں میں سے اکثریت اس فساد اور ظلم کا حصہ ہے لیکن یہ بہر حال ہے کہ ایک اکثریت خوف اور لاعلمی کی وجہ
سے احمدیت کے پیغام کو سمجھنا نہیں چاہتی یا اگر سمجھتی ہے تو ملکی قانون کی وجہ سے خوفزدہ ہے اور ملکی قانون ملاں کے
خوف سے احمدی کو عام شہری کے حقوق دینے پر بھی تیار نہیں۔آجکل قانون کی حکمرانی نہیں ہے بلکہ ملاں کی
حکمرانی ہے۔ملاں نے کم علم مسلمانوں کے دلوں میں یہ بات ڈال دی ہے کہ نعوذ باللہ احمدی آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کے بجائے حضرت مرزا غلام احمدی قادیانی علیہ السلام کو آخری نبی مانتے ہیں جبکہ یہ بالکل غلط ہے۔ہم تو یہ کہتے
ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ عاشق صادق تمام نبیوں کے حلل میں، تمام مذاہب کے ماننے والوں کو
حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں ڈالنے کے لئے آیا ہے نہ کہ خود مقابلہ کرنے کے لئے اور آپ
نے اپنے دلائل و براہین سے دنیا کے منہ بند کئے ہیں۔اسلام پر حملے کرنے والوں کے آگے ایک سیسہ پلائی دیوار کی
طرح آپ کھڑے ہو گئے۔آپ نے دلائل و براہین سے نہ صرف اسلام پر اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ
خطبات مسرور جلد نهم
606
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 09دسمبر 2011ء
کرنے والوں کو روکا بلکہ انہیں پھر پسپا کیا۔بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ان دلائل و براہین کے ساتھ دشمن پر اس طرح
حملہ آور ہوئے کہ اُس کو بھاگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔آپ کو الہام ہوا کہ
قُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا كُلُّ بَرَكَةٍ مِّنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ “
تریاق القلوب روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 265)
یعنی کہہ حق آیا اور باطل بھاگ گیا اور یقینا باطل بھاگنے والا ہی تھا۔ہر ایک برکت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کی طرف سے ہے پس مبارک ہے وہ جس نے تعلیم دی اور جس نے تعلیم پائی۔یہ الہامات اور اس کے ساتھ فارسی اور اردو کے اور الہامات بھی ہیں ، انہیں بیان فرمانے کے بعد آپ اپنی
کتاب تریاق القلوب“ میں فرماتے ہیں کہ :
ان تمام الہامات میں یہ پیشگوئی تھی کہ خدا تعالیٰ میرے ہاتھ سے اور میرے ہی ذریعہ سے دین اسلام کی
سچائی اور تمام مخالف دینوں کا باطل ہونا ثابت کر دے گا۔سو آج وہ پیشگوئی پوری ہوئی کیونکہ میرے مقابل پر کسی
مخالف کو تاب و تواں نہیں کہ اپنے دین کی سچائی ثابت کر سکے۔میرے ہاتھ سے آسمانی نشان ظاہر ہو رہے ہیں اور
میری قلم سے قرآنی حقایق اور معارف چمک رہے ہیں۔اٹھو اور تمام دنیا میں تلاش کرو کہ کیا کوئی عیسائیوں میں سے
یا سکھوں میں سے یا یہودیوں میں سے یا کسی اور فرقہ میں سے کوئی ایسا ہے کہ آسمانی نشانوں کے دِکھلانے اور معارف
اور حقایق کے بیان کرنے میں میرا مقابلہ کر سکے۔میں وہی ہوں جسکی نسبت یہ حدیث صحاح میں موجود ہے کہ اسکے
عہد میں تمام ملتیں ہلاک ہو جائیں گی۔مگر اسلام کہ وہ ایسا چکے گا جو در میانی زمانوں میں کبھی نہیں چمکا ہو گا“۔تریاق القلوب روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 267-268)
پس اسلام کی خوبصورت تعلیم آج دنیا میں ہمیں آپ کے ذریعے سے پھیلتی نظر آرہی ہے۔آج آپ کی
جماعت ہی ہے جو با قاعدہ نظم و ضبط کے ساتھ ایک نظام کے ماتحت خلافت کے سائے تلے تبلیغ اسلام کا کام سر انجام
دے رہی ہے۔افریقہ میں تبلیغ اسلام ہو یا یورپ میں یا کسی بھی دوسرے براعظم میں، کسی بھی ملک میں، اسلام کی
حقیقی تصویر جماعت احمد یہ ہی پیش کر رہی ہے۔میں نے جب جماعتوں کو کہا کہ دشمنانِ اسلام قرآن کی تعلیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر حملے کر
رہے ہیں تو قرآن کی نمائش لگائی جائے، قرآنِ کریم کی خوبصورت تعلیم کو واضح کیا جائے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے
مختلف جگہوں پر نمائشیں لگیں اور لگ بھی رہی ہیں اور اس کے بعد دنیا سے ہر جگہ سے یہی رپورٹس آرہی ہیں کہ جو
غیر لوگ آنے والے ہیں وہ دیکھ کے کہتے ہیں کہ جو قرآنی تعلیم اور جو اسلام تم پیش کر رہے ہو یہ تو اتنا خوبصورت
اسلام ہے کہ ہمیں حیرت ہوتی ہے کہ ہم اس کی مخالفت کس طرح کر رہے تھے۔ہمارے سامنے تو اسلام کا یہ
خوبصورت پہلو کبھی آیا ہی نہیں۔یہ ہماری لا علمی تھی، اکثروں کا بڑا معذرت خواہانہ لہجہ ہوتا ہے۔قرآنِ کریم اور
دوسرا اسلامی لٹریچر لے کر جاتے ہیں۔ان نمائشوں میں آنے والے پڑھے لکھے ، سلجھے ہوئے، تعلیم یافتہ مسلمان بھی
607
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09دسمبر 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
ہیں، عیسائی بھی ہیں، دوسرے مذاہب والے بھی ہیں اور سب بلا استثناء اس کام کو سراہ رہے ہیں کہ یہ عظیم کام ہے جو
تم لوگ کر رہے ہو لیکن بد قسمتی سے ایک ملاں ہے۔ان کا بھی ایک طبقہ ہے جو بعض ملکوں میں اس نمائش کی
مخالفت کرتا ہے۔اسلام کی تعلیم پھیلانے کی مخالفت کرتا ہے۔میں نے شاید پہلے بھی یہاں بتایا تھا کہ ہندوستان میں
دہلی میں ایک بہت بڑے ہال میں جو حکومت سے کرائے پر لیا گیا تھا، ہم نے قرآنِ کریم کی نمائش لگائی تو اس پر وہاں
کے ملاں نے اپنے ساتھ چند شر پسندوں کو ملا کر اتنا شور مچایا کہ وہ نمائش جو تین دنوں کے لئے لگئی تھی دو دن میں
سمیٹنی پڑی لیکن ان دو دنوں میں بھی اس نے اپنا بھر پور اثر قائم کیا۔وہاں کے ایک بڑے پڑھے لکھے صاحب ہیں
جن کا ایک مقام بھی ہے ، وہ نمائش کے بعد وہ قادیان آئے اور پھر بتایا کہ میں پہلی مرتبہ قادیان آیا ہوں اور اس
طرف سفر کر کے آیا ہوں اور چاہتا تھا کہ قرآنِ کریم اور اسلام کی اتنی عظیم خدمت کرنے والے جہاں رہتے ہیں وہ
جگہ بھی دیکھوں اور پھر قادیان کی مختلف جگہیں دیکھیں اور متاثر ہوئے۔لیکن یہ بھی بڑے افسوس سے میں کہتا
ہوں کہ یہاں یو۔کے (UK) میں ایک شہر میں گزشتہ دنوں ہم نمائش لگا رہے تھے تو ملاؤں کے شور کی وجہ سے
پولیس نے وہاں ہماری انتظامیہ کو نمائش نہ لگانے کی درخواست کی۔اصول تو یہ ہونا چاہئے کہ ہمیں دلائل سے رد کر
دینا چاہئے لیکن وہاں کی مقامی جماعت یا جماعت کی مقامی انتظامیہ نے اُن کی یہ بات مان لی اور نمائش کینسل کر دی۔اگر یہاں اس ملک میں یا ان ملکوں میں یورپ میں، جہاں ہر طرح کی آزادی ہے اور حکومت کی طرف سے آزادی
دینے کا اعلان کیا جاتا ہے ، اگر ہم نے ملاں کو سر پر چڑھا لیا تو ہم اس ملک میں بھی شدت پسندی کو فروغ دینے والے
بن جائیں گے۔یہ بات ہمیں انتظامیہ کو بھی اچھی طرح باور کروانی چاہئے اور اس نمائش کا دوبارہ اہتمام کرنا چاہئے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ خاموشی سے لگالی جائے۔اگر خاموشی سے لگانی ہے تو اس کا فائدہ کیا ہو گا؟ ایک طرف دعویٰ
ہے کہ ہم نے جری اللہ کے مشن کو آگے بڑھانا ہے اور دوسری طرف پھر ہم مداہنت بھی دکھائیں؟ یہ نہیں ہو سکتا۔اس ملک میں جیسا کہ میں نے کہا قانون کی حکمرانی ہے، حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ یہاں قانون کی حکمرانی ہے تو
قانون سے کہیں کہ تمہارا کام اس کو نافذ کرنا ہے اور ہر شہری کے حق کی ادائیگی کرنا اور اُسے تحفظ دینا۔اور یہ تم کرو۔بہر حال یہ حال ہے ملاں کا کہ غیر مسلم ممالک میں ، جیسے ہندوستان یا یہاں انگلستان میں جب قرآن اور
اسلام کا پیغام پہنچانے کی کوشش ہوتی ہے تو غیر مسلم نہیں بلکہ یہ نام نہاد مسلمان علماء کھڑے ہوتے ہیں۔کہ ہیں! یہ
کس طرح ہو سکتا ہے ایسا خطر ناک کام، قرآن کریم کی خوبصورت تعلیم کو پھیلانے کا کام یہ احمدی کر رہے ہیں، یہ ہم
کسی طرح برداشت نہیں کر سکتے۔یہ ہے ان اسلام کے ٹھیکیداروں کی اصل تصویر اور رُخ۔لیکن ہم نے اپنا کام کئے
جانا ہے۔ہم نے ہر صورت میں اسلام کے مخالفین کے منہ بند کرنے ہیں اور قرآنِ کریم کی تعلیم کو دنیا میں پھیلانا ہے
انشاء اللہ تعالی۔اور ظاہر ہے ہم یہ کرتے چلے جائیں گے تاکہ دنیا کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں
لانے کی کوشش کریں۔جیسا کہ میں نے کہا مغربی ممالک کی یہ عمومی خوبی ہے کہ ہر ایک کو قانون کے سامنے ایک نظر سے دیکھتے
ہیں اس لئے یہاں اگر ہمارے کام میں کوئی روک ڈالتا ہے تو ہمیں قانون کی مدد لینی چاہئے۔یہاں ان کے قانون کی
608
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09دسمبر 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
برتری کی ایک مثال بھی پیش کر دیتا ہوں۔گزشتہ دنوں جب میں یورپ کے دورے پر گیا تھا تو واپسی پر ایک جمعہ
ہالینڈ میں بھی پڑھایا تھا اور وہاں میں نے وہاں کے ایک سیاستدان، ممبر آف پارلیمنٹ اور ایک پارٹی کے لیڈر جن کا
نام خیرت ولڈ ر ہے، کو یہ پیغام خطبہ میں دیا تھا کہ تم لوگ اسلام کے خلاف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
خلاف جو دریدہ دہنی میں بڑھے ہوئے ہو، گھٹیا قسم کی باتیں کر رہے ہو، دشمنی میں انتہا کی ہوئی ہے۔اس چیز سے باز
آؤ، نہیں تو اُس خدا کی لاٹھی سے ڈرو جو بے آواز ہے جو اپنے وقت پر پھر تم جیسوں کو تباہ و برباد بھی کر دیا کرتی ہے۔وہ خدا یہ طاقت رکھتا ہے کہ تم جیسوں کی پکڑ کرے۔میں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمارے پاس طاقت تو کوئی نہیں، ہم
دعاؤں سے تم جیسوں کا مقابلہ کریں گے۔اس خطبہ کا خلاصے پر مشتمل پریس ریلیز جو ہمارا پر لیس سیکشن بھیجتا ہے،
اُن کے انچارج جب یہ ریلیز بنا کر میرے پاس لائے، تو باقی چیزیں تو انہوں نے لکھی ہوئی تھیں لیکن یہ فقرہ نہیں لکھا
تھا۔پھر اُن کو میں نے کہا کہ یہ فقرہ بھی ضرور لکھیں کہ ہمارے پاس کوئی دنیاوی ہتھیار نہیں ہے۔یہی میں نے کہا تھا
لیکن ہم دعا کرتے ہیں کہ تم اور تم جیسے جتنے ہیں وہ فنا ہو جائیں۔اور حقیقت بھی یہی ہے کہ ہمارا اپنے تمام مخالفین اور
دشمنوں سے مقابلہ یا تو دلائل کے ساتھ ہے یا پھر سب سے بڑھ کر دعاؤں کے ساتھ۔بہر حال یہ پریس ریلیز جو تھی،
یہ خیرت ولڈر جو سیاستدان ہے اس نے بھی پڑھی اور انہوں نے اپنی حکومت کو خط لکھا اور حکومت سے ہوم منسٹر
سے چند سوال کئے۔جب یہ وہاں پریس میں آئے تو وہاں کی جماعت نے مجھے لکھا کہ اس طرح اُس نے سوال کئے
ہیں۔لگتا تھا کہ جماعت والوں کو تھوڑی سی گھبراہٹ ہے اُس پر میں نے انہیں کہا تھا کہ اگر ہوم آفس والے پوچھتے
ہیں تو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، پریشان بھی ہونے کی ضرورت نہیں، کھل کر اپنا موقف بیان کریں، بنیاد تو اُس
شخص نے خود قائم کی تھی جو غلط قسم کی حرکتیں کر رہا ہے۔جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر غلط فلمیں بھی
بنائی ہیں۔انتہائی سخت زبان اُس نے استعمال کی تھی، اسلام کو بدنام کیا تھا۔ہم نے تو اُس کا جواب دیا تھا اور یہ کہا تھا کہ
خدا تعالیٰ اپنے نبی کی غیرت رکھنے والا ہے اور وہ پکڑ سکتا ہے۔خدا تعالیٰ سے ڈرنا چاہئے۔بہر حال اُس نے یہ سوال جو اپنی حکومت کو بھیجے تھے ، اُس کے سوالوں کا کچھ دنوں بعد حکومت نے
جواب بھی دیا اور یہ وہاں اخبار میں بھی آگیا۔ولڈر نے پہلا اُس نے سوال یہ کیا تھا کہ کیا یہ آرٹیکل کہ World muslim leader sends
warning to Dutch politician Geert Wilders عالمی مسلمان رہنما کی ہالینڈ کے سیاستدان خیرت
ولڈر کو تنبیہ۔آپ یعنی وزارت داخلہ ہالینڈ کے علم میں ہے ؟ تو وزیر داخلہ نے اُس کو جواب دیا کہ ہاں مجھے علم ہے،
یہ آرٹیکل میں نے پڑھا ہے۔پھر اگلا سوال اُس کا یہ تھا (میر انام لیا تھا ) کہ مرزا مسرور احمد نے یہ کہا ہے کہ تم عن لو کہ تمہاری پارٹی اور
تمہارے جیسا ہر شخص بالاخر فناء ہو گا۔یہ ولڈر نے منسٹر کو لکھا۔پھر آگے اس کی تشریح خود کرتے ہوئے وہ لکھتا ہے
کہ اس مفسدانہ بیان پر وزارت داخلہ اسلامی تنظیم کے خلاف کیا قدم اُٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے ؟ ڈچ وزیر داخلہ نے
جواب دیا کہ پریس ریلیز کے مطابق مرزا مسرور احمد نے کہا ہے کہ ایسے افراد اور گروہ کسی فساد یا دیگر سیکولر حربوں
609
خطبات مسرور جلد نهم
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 09دسمبر 2011ء
سے نہیں بلکہ صرف دعا کے ذریعے ہلاک ہوں گے۔اس بیان پر میں کوئی ایسی بات نہیں دیکھتا جو کہ فساد کو ہوا دیتی
ہو یا باعث فساد ہو۔اس لئے مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ میں احمدیہ مسلم جماعت کے خلاف کوئی قدم اُٹھاؤں۔پھر تیسر اسوال اُس نے کیا تھا کہ احمدیہ مسلم کمیونٹی ہالینڈ کا عالمگیر جماعت احمد یہ مسلمہ اور مسرور احمد
سے کیا تعلق ہے ؟ اس ڈچ وزیر نے جواب دیا کہ احمدیہ مسلم جماعت ہالینڈ عالمگیر جماعت احمد یہ مسلمہ کا ہی ایک
حصہ ہے۔تو یہ ہے اُن کا جواب۔پس یہ اُن لوگوں کی انصاف پسندی ہے۔ایک سیاستدان جو پارٹی کا لیڈر بھی ہے،
ممبر آف پارلیمنٹ بھی ہے اور پھر اُن کا اپنا ہم مذہب ہے۔جب سوال اُٹھاتا ہے تو اُس کے سوالوں کا انصاف پر مبنی
جواب دیا جاتا ہے۔سنا ہے ولڈر صاحب اب جماعت کے بارے میں مزید تحقیق کر رہے ہیں کہ کس طرح جماعت
کے منفی پہلو حاصل کریں۔لیکن یہ مخالفین جتنا چاہے زور لگا لیں یہ البہی جماعت ہے اور ہمیشہ وہی بات کرتی ہے جو
حق ہو اور صداقت ہو۔اور اس میں سے یہی کچھ اُن کو نظر آئے گا۔پس ہمیں تو اس زمانے کے امام نے اسلام کا پیغام دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے اور دشمن کا منہ دلائل
سے بند کرنے کا فریضہ سونپا ہے اور اپنی اپنی بساط اور کوشش کے مطابق ہر احمدی اس کام کو سر انجام دے رہا ہے۔اور جہاں اسلام پر دشمنانِ اسلام کو حملہ آور دیکھتا ہے وہاں احمدی ہے جو دفاع بھی کرتا ہے اور منہ توڑ جواب بھی دیتا
ہے۔دنیا کو سمجھاتا بھی ہے۔اور یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے ہی ملی ہوئی علم و معرفت ہے
جس کو ہم استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہر احمدی بغیر کسی احساس کمتری کے بڑے بڑے لیڈروں اور مذہبی
سر براہوں کو بھی اسلام کا پیغام پہنچا رہا ہے۔دوسرے اگر لیڈروں کو ملنے جاتے ہیں تو مدد لینے جاتے ہیں یا دنیاوی
مفادات لینے جاتے ہیں۔کبھی اسلام کا پیغام پہنچانے کی جرات نہیں کرتے۔ابھی گزشتہ دنوں ہمارے کہا بیر کے امیر صاحب کو ایک وفد کے ساتھ اٹلی جانے کا موقع ملا۔جانے سے
پہلے انہوں نے مجھے بھی کہا کہ یہ جو وفد جارہا ہے اُس میں کیونکہ ہر مذہب کے لوگ انہوں نے رکھے ہیں اور ایک
ایسی مذہبی تقریب پیدا ہو رہی ہے کہ پوپ سے بھی ملاقات ہو گی بلکہ پوپ کے بلانے پر جارہے ہیں اس لئے اگر
مناسب سمجھیں تو آپ کی طرف سے اُسے کوئی پیغام دے دوں اور قرآنِ کریم کا تحفہ بھی دے دوں۔تو میں نے
انہیں کہا کہ بڑی اچھی بات ہے ضرور دیں۔چنانچہ انہیں میں نے یہاں سے اپنا پیغام لکھ کر بھجوایا کہ پوپ کو جاکے
دے دیں۔اُس کی انہوں نے کا پیاں بھی کروا لیں اور وہاں جب وہ گئے ہیں تو پوپ کو بھی دیا اور ویٹیکن کے اور
بڑے بڑے پادری جو تھے اُن کو بھی دیا۔قرآنِ کریم کا تحفہ بھی پوپ کو دیا۔اس کی تصویر بھی وہاں اخباروں میں
آئی۔اُن کی رپورٹ کا ایک حصہ میں سناتا ہوں جو اُس کے بعد شریف اودے صاحب نے لکھی۔وہ لکھتے ہیں کہ
خاکسار نے اٹلی میں پوپ کی رہائش گاہ ویٹیکن میں مورخہ 10۔11۔2011 کو اُن مذہبی لوگوں کے گروپ کے ساتھ
ملاقات کی جن میں اسرائیل کے حاخام اعظم جو اُن کے بہت بڑے رہائی ہیں اور کچھ عیسائی اور یہودی اور مسلمان
610
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09دسمبر 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
عہدے داران شامل تھے۔خاکسار نے پوپ کو ( میر الکھتے ہیں کہ) حضور کا خط پہنچایا اور انہیں بتایا کہ اس میں حضرت
امام جماعت احمد یہ عالمگیر کا بہت اہم پیغام ہے۔انہوں نے یہ خط خود اپنے ہاتھ سے وصول کیا۔اسی طرح میں نے
اُنہیں اٹالین ترجمہ قرآن کا بھی ایک نسخہ پیش کیا۔اٹالین اور اسرائیل ٹی وی نے نیز اٹالین اخبارات اور اسرائیل
کے عربی اور عبرانی اخبارات نے خاکسار کی تصویریں پوپ کے ساتھ نشر کیں۔ملاقات کے بعد ویٹیکن ریڈیو پر ایک
پر یس کا نفرنس تھی میں نے اس میں حضور کے خط کا ذکر کیا اور خلاصہ بیان کیا اور صحافیوں میں اس خط کی کاپیاں
تقسیم کیں۔اسی طرح میں نے ویٹیکن میں مشرق وسطی میں موجود چرچز (Churches) کے ذمہ دار کارڈینل
وغیرہ کو بھی کاپی مہیا کی۔میں نے یہاں مذاکرات بین المذاہب کی کمیٹی سے بھی ملاقات کی اور انہوں نے مجھے اپنی
کا نفرنس میں بلانے کے لئے مجھے سے ایڈریس بھی لیا۔ان کی انگلی کا نفرنس آئندہ سال سرائیو میں ہو گی۔جو خط میں نے پوپ کو لکھا تھا اُس کا خلاصہ یہ ہے پہلے کچھ دعائیہ کلمات تھے ، پھر قرآنِ کریم کی یہ آیت
تھی کہ قُلْ يَاهْلَ الْكِتَب تَعَالَوْا إِلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَ لَا يَتَّخِذَ
بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللهِ ( آل عمران : 65) کہ تو کہہ دے اے اہل کتاب! اس کلمہ کی طرف آجاؤ جو ہمارے
اور تمہارے درمیان مشترک ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی چیز کو اس کا شریک
ٹھہرائیں گے اور ہم میں سے کوئی کسی دوسرے کو اللہ کے سوارب نہیں بنائے گا۔پھر اس کا میں نے ذکر کیا تھا ( خلاصہ بیان کر رہا ہوں ) کہ آجکل اسلام اس لحاظ سے دنیا کی نظر میں ہے
کہ اُس کی تعلیم کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔گو بعض مسلمانوں کے عمل اس کی وجہ ہیں لیکن جس وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے
بالکل غلط ہے اور بعض مسلمان لوگوں کے جو غلط عمل ہیں اُن کی وجہ سے پڑھے لکھے لوگ بھی اسلام اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر حملے کرنے سے نہیں چوکتے۔جس طرح کہ ہر مذہب کے بانی کی تعلیم ہے یا ہر مذہب
کی تعلیم ہے کہ اس کا مقصد بندے کو خدا سے ملانا ہے اسی طرح اسلام کی تعلیم ہے اور بڑھ کر ہے۔پس چند لوگوں کے غلط عمل کی وجہ سے اسلام پر غلط قسم کے حملے نہیں ہونے چاہئیں۔اسلام ہمیں تمام
انبیاء کی عزت کرنا سکھاتا ہے ، اُن انبیاء کا جن کا ذکر بائبل میں بھی ہے اور قرآنِ کریم میں بھی۔ہم جو حضرت محمد
مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے عاجز غلام ہیں، ہمیں بڑی شدید تکلیف پہنچتی ہے جب ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی
عزت و ناموس پر حملے کئے جاتے ہیں۔ہم ان حملوں کا جواب دیتے ہیں لیکن آپ کی خوبصورت تعلیم کو دنیا کے
سامنے پیش کر کے۔قرآنِ کریم کی تعلیم دنیا کے سامنے رکھ کر جو پیار محبت اور بھائی چارے کی تعلیم ہے۔اسلام کی
بنیادی تعلیم یہ ہے کہ تقویٰ پر قدم مارو اور یہی آواز اس کو پھیلانے کے لئے ہماری مسجدوں سے پانچ وقت گو نجتی ہے
جس میں اللہ تعالیٰ کی بڑائی بیان کی جاتی ہے اور یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ
تعالیٰ کے رسول ہیں۔پھر آگے یہ بھی لکھا کہ آجکل دنیا کے امن کی بربادی اس لئے ہے کہ آزادی خیال اور ضمیر کی
آڑ میں بعض لوگ ایک دوسرے کے جذبات سے کھیلتے ہیں اور مذہبی طور پر بھی تکلیف پہنچائی جاتی ہے۔آجکل دنیا
611
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 09دسمبر 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
میں چھوٹے پیمانے پر جنگیں شروع ہیں۔آج دنیا کو ضرورت اس امر کی ہے کہ ان جنگوں کو ختم کرنے کی کوشش کی
جائے۔ورنہ عالمی جنگ کی صورت بھی بن سکتی ہے۔جس کی تباہی نا قابل بیان ہو گی۔پھر میں نے انہیں لکھا کہ پس
ہمیں دنیا کی مادی ترقی کی طرف زیادہ توجہ دینے کی سوچ رکھنے کے بجائے اس کو تباہی سے بچانے کی طرف زیادہ توجہ
دینے کی ضرورت ہے ورنہ تباہی یقینی ہے۔پس مذہبی لیڈروں کو آپس کی دشمنیوں اور حقوق کی تلفی سے دنیا کو بچانے
کی کوشش کرنی چاہئے۔اور پھر میں نے لکھا کہ کیونکہ آپ دنیا میں ایک آواز رکھتے ہیں۔آپ کی بڑی زیادہ
following ہے ، اس لئے اس امر کی کوشش کریں تمام مذاہب عالم کو آج آپس میں تعاون کرتے ہوئے امن کی
کوشش کرنی چاہئے اور اس طرح سے اپنے پیدا کرنے والے خدائے واحد کو پہچاننے کی طرف توجہ کریں۔یہ اس خط
کا خلاصہ ہے جو اُن کو بھیجا گیا تھا۔اللہ کرے کہ یہ پیغام اُن کی سمجھ میں بھی آجائے اور پڑھ بھی لیا ہو۔یہ لوگ
انسانیت کی قدروں کو قائم کرنے والے ہوں اور مذاہب کا احترام کرنے والے ہوں اور سب سے بڑھ کر خدائے
واحد کو پہنچاننے والے ہوں۔جیسا کہ شریف صاحب کی رپورٹ سے بھی ظاہر ہے کہ اس موقع پر بعض اور مسلمان
مذہبی لیڈر بھی تھے یا بڑے لوگ تھے لیکن پوپ کو اسلام کا اور قرآن کا پیغام پہنچانے کی توفیق ملی تو زمانے کے امام
اور جری اللہ کے ایک غلام کو۔پھر یہ لوگ کہتے ہیں کہ احمدی مسلمان نہیں۔اور نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
و سلم اور قرآن کریم کی ہتک کرنے والے ہیں۔ہم تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ جڑ کر اسلام کی آج
تک ایک نئی شان سے کامیابیوں کے نظارے دیکھ رہے ہیں۔بلکہ غیر جن کے دل میں بغض اور کینے نہیں ہیں وہ بھی
اعتراف کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جو کام ہے اس میں یقینا آپ نے اپنے مقصد کو پالیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف ایک مقدمہ قائم ہوا تھا یہ بڑا مشہور مقد مہ ہے جو ایک
پادری ہنری مارٹن کلارک نے قائم کیا تھا۔اصل میں تو اس کے پیچھے اُس شکست کا بدلہ لینا تھا جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام اور عیسائیوں کے درمیان ایک مباحثے میں عیسائیوں کو ہوئی تھی، جس بحث کی تفصیل حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب جنگ مقدس میں ملتی ہے۔یہ مقدمہ مارٹن کلارک نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام پر قتل کا جھوٹا مقدمہ قائم کر کے کیا تھا۔اس کی تفصیل بھی آپ کی کتاب ”کتاب البریہ “ میں ملتی
ہے۔بہر حال اس مقدمہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اُس وقت کے حج کپتان ڈگلس نے باعزت
بری کیا تھا۔آپ نے اس حج کو پیلا طوس ثانی کا خطاب دیا تو یہ بھی ایک لمبی تفصیل ہے۔ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک اُس
مقدمے میں بہت ذلیل ہوا تھا بلکہ حج نے کہا تھا آپ ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ بھی کر سکتے ہیں، ان کے
خلاف مقدمہ بھی کر سکتے ہیں۔گزشتہ دنوں مجھے ہمارے آصف صاحب جو ایم۔ٹی۔اے کے ہیں انہوں نے بتایا کہ ہنری مارٹن کلارک
کے پڑ پوتے سے رابطہ ہوا ہے اور وہ مجھے ملنا چاہتا ہے تو میں نے انہیں کہا کہ بڑی خوشی سے آجائیں کسی دن اُن کو لے
آئیں۔چنانچہ وہ گزشتہ دنوں مجھے ملے یا ملنا تو شاید اتنا اہم نہیں ایک ملاقات ہوتی ہے لوگ ملنے آتے رہتے ہیں لیکن
612
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 09دسمبر 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
جو باتیں اُنہوں نے کیں، اُن میں سے چند آپ کے سامنے بھی رکھتا ہوں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
صداقت کی نشانی ہے۔کس شان سے اللہ تعالیٰ آج بھی آپ کی تائید فرماتا ہے۔میں نے باتوں باتوں میں جنگ
مقدس کے حوالے سے بات کی تو کہنے لگے کہ میں نے تو اس بارے میں حال ہی میں تحقیق کی ہے لیکن آج مجھے
اندازہ ہوا ہے کہ ہنری مارٹن کلارک ماضی میں کھو گیا ہے۔یہ اُن کے پڑپوتے کا بیان ہے کہ ہنری مارٹن کلارک
ماضی میں کھو گیا ہے جبکہ اس کے مد مقابل جو شخص تھاوہ دنیا بھر میں کامیاب ہے۔کہنے لگے۔مجھے خود کچھ سال پہلے
معلوم نہیں تھا کہ میرے پڑدادا کون ہیں۔ابھی حال ہی میں میں اپنے آباؤ اجداد کی تلاش کر رہا تھا تو مجھے یہ پتا چلا کہ
ہنری مارٹن کلارک میرے پڑدادا ہیں۔بہر حال تقریباً آدھا گھنٹہ ہماری گفتگو ہوتی رہی۔بڑے ٹھہرے ہوئے لہجے
میں اور احتیاط سے میرے ساتھ بات کر رہے تھے۔میں سمجھا شاید یہ اُن کا انداز ہو گا لیکن بعد میں آصف صاحب کو
کہنے لگے کہ ساری ملاقات میں میں بڑی جذباتی کیفیت میں رہا ہوں اور اُس کے بعد جب باتیں ہوئیں آصف
صاحب نے انہیں دوبارہ بتایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہنری مارٹن کلارک کے بارے میں اگر
بعض سخت الفاظ استعمال کئے ہیں تو وہ اُس مارٹن کلارک کی ضد کی وجہ سے تھا، اُس مباحثے کی صور تحال کی وجہ سے تھا
جو اُس وقت پیدا ہوئی تھی باوجود اس کے کہ بڑا واضح ہے اور سارے مباحثے کو پڑھ کر انسان اندازہ کر سکتا ہے کہ فتح
اسلام کی ہوئی لیکن وہ یہی نعرہ لگاتارہا اور اس بات پر اصرار کرتا رہا کہ عیسائیت جیت گئی تو پھر آپ نے یہی فرمایا کہ
دعا کے ذریعے سے فیصلہ ہو جائے تا کہ اللہ تعالیٰ واضح نشان دکھائے کافی لمبی باتیں کیں۔اس پر وہ بے ساختہ کہنے
لگا۔God has certainly shown a sign even today۔یعنی اللہ تعالیٰ نے یقینی طور پر نشان دکھادیا بلکہ
آج بھی نشان دکھا دیا ہے۔ملاقات کا بھی اُس نے ذکر کیا تو اس کی تفصیل تو آصف صاحب کو کہا ہے کہ کسی وقت
مضمون بنا کر لکھ دیں۔بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت آج انہی دشمنانِ اسلام کی اولادوں کے منہ
سے اللہ تعالیٰ ظاہر فرمارہا ہے۔اگر سمجھ نہیں آتی تو ان ملاؤں کو ، جو دین کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
”میرا انکار میر انکار نہیں ہے بلکہ یہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار ہے کیونکہ جو میری
تکذیب کرتا ہے وہ میری تکذیب سے پہلے معاذ اللہ اللہ تعالیٰ کو جھوٹا ٹھہر الیتا ہے جبکہ وہ دیکھتا ہے کہ اندرونی اور
بیرونی فساد حد سے بڑھے ہوئے ہیں اور خدا تعالیٰ نے باوجود وعدہ اِنا نَحْنُ نَزَلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحفِظُونَ (الحجر:10)
کے ان کی اصلاح کا کوئی انتظام نہ کیا جب کہ وہ اس امر پر بظاہر ایمان لاتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے آیت استخلاف میں
وعدہ کیا تھا کہ موسوی سلسلہ کی طرح محمدتی سلسلہ میں بھی خلفاء کا سلسلہ قائم کرے گا۔مگر اس نے معاذ اللہ اس
وعدہ کو پورا نہیں کیا اور اس وقت کوئی خلیفہ اس امت میں نہیں اور نہ صرف یہاں تک ہی بلکہ اس بات سے بھی انکار
کرنا پڑے گا کہ قرآن شریف نے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مثیل موسیٰ قرار دیا ہے یہ بھی صحیح نہیں ہے
613
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09دسمبر 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
معاذ اللہ۔کیونکہ اس سلسلہ کی اتم مشابہت اور مماثلت کے لئے ضروری تھا کہ اس چودھویں صدی پر اسی امت میں
سے ایک مسیح پیدا ہو تا اسی طرح پر جیسے موسوی سلسلہ میں چودھویں صدی پر ایک مسیح آیا۔اور اسی طرح پر قرآن
شریف کی اس آیت کو بھی جھٹلانا پڑے گا جو اُخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ (الجمعة: 4) میں ایک آنے والے
احمدی بروز کی خبر دیتی ہے اور اس طرح پر قرآن شریف کی بہت سی آیتیں ہیں جن کی تکذیب لازم آئے گی بلکہ
میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ الحمد سے لے کر والناس تک سارا قرآن چھوڑنا پڑے گا پھر سوچو کہ میری تکذیب
کوئی آسان امر ہے یہ میں از خود نہیں کہتا بلکہ خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ حق یہی ہے کہ جو مجھے چھوڑے گا اور
میری تکذیب کرے گا وہ زبان سے نہ کرے مگر اپنے عمل سے اس نے سارے قرآن کی تکذیب کر دی اور خدا کو
چھوڑ دیا۔اس کی طرف میرے ایک الہام میں بھی اشارہ ہے اَنْتَ مِنّى وَ آنَا مِنْكَ“ بے شک میری تکذیب
سے خدا کی تکذیب لازم آتی ہے اور میرے اقرار سے خدا تعالیٰ کی تصدیق ہوتی اور اس کی ہستی پر قوی ایمان پیدا
ہوتا ہے۔اور پھر میری تکذیب میری تکذیب نہیں یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب ہے اب کوئی اس
سے پہلے کہ میری تکذیب اور انکار کے لئے جرآت کرے۔ذرا اپنے دل میں سوچے اور اس سے فتویٰ طلب کرے
کہ وہ کس کی تکذیب کرتا ہے ؟“
( ملفوظات جلد 2 صفحہ 364-365 مطبوعہ ربوہ)
پھر آپ دوسری کتاب میں ایک جگہ فرماتے ہیں:
پس تم خوب یاد رکھو کہ تم اس لڑائی میں اپنے ہی اعضاء پر تلواریں ماررہے ہو سو تم ناحق آگ میں ہاتھ
مت ڈالو ایسا نہ ہو کہ وہ آگ بھڑ کے اور تمہارے ہاتھ کو بھسم کر ڈالے۔یقیناً سمجھو کہ اگر یہ کام انسان کا ہو تا تو
بہتیرے اس کے نابود کرنے والے پیدا ہو جاتے اور نیز یہ اس اپنی عمر تک بھی ہر گز نہ پہنچتا۔۔۔۔کیا تمہاری نظر میں
کبھی کوئی ایسا مفتری گذرا ہے کہ جس نے خدا تعالیٰ پر ایسا افترا کر کے کہ وہ مجھ سے ہم کلام ہے۔پھر اس مدت مدید
کے سلامتی کو پالیا ہو۔افسوس کہ تم کچھ بھی نہیں سوچتے اور قرآن کریم کی ان آیتوں کو یاد نہیں کرتے جو خود نبی
کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) کی نسبت اللہ جل شانہ فرماتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر تو ایک ذرہ مجھ پر افترا کر تا تو میں تیری
رگ جان کاٹ دیتا۔پس نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) سے زیادہ تر کون عزیز ہے کہ جو اتنابڑا افترا کر کے اب تک بچا
رہے بلکہ خدائے تعالیٰ کی نعمتوں سے مالا مال بھی ہو۔سو بھائیو نفسانیت سے باز آؤ۔اور جو باتیں خدائے تعالیٰ کے علم
سے خاص ہیں ان میں حد سے بڑھ کر ضد مت کرو اور عادت کے سلسلہ کو توڑ کر اور ایک نئے انسان بن کر تقویٰ کی
راہوں میں قدم رکھو تا تم پر رحم ہو اور خدا تعالیٰ تمہارے گناہوں کو بخش دیوے۔سو ڈرو اور باز آجاؤ۔کیا تم میں
ایک بھی رشید نہیں۔وَانْ لَّمْ تَنْتَهُوا فَسَوْفَ يَأْتى اللهُ بِنَصْرَةٍ مِّنْ عِنْدِهِ وَيَنْصُرُ عَبْدَهُ وَ يُمَزِّقُ أَعْدَاءَةُ
وَلَا تَضُرُّونَهُ شَيْئًد
66
آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 54-55)
خطبات مسرور جلد نهم
614
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 09دسمبر 2011ء
اگر تم باز نہ آئے تو پس عنقریب اللہ تعالیٰ اپنی خاص نصرت کے ساتھ آئے گا اور اپنے بندے کی مدد
کرے گا اور اس کا دشمن پیسا جائے گا اور اسے کچھ بھی نقصان نہ پہنچا سکو گے۔اللہ کرے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مخالفین کو کچھ عقل آئے اور اس پیغام کو سمجھنے
والے ہوں۔اللہ تعالیٰ تمام احمد یوں کو ہر جگہ ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ اپنے آگے جھکنے
کی اور دعاؤں کی توفیق عطا فرمائے۔اب نمازوں کے بعد میں آج بھی چند جنازے پڑھاؤں گا جس میں سے پہلا جنازہ محترمہ مریم خاتون
صاحبہ اہلیہ مکرم محمد ذکری صاحب آف چوبارہ ضلع لیہ کا ہے۔5 دسمبر 2011ء کو شام تقریب پانچ بجے جماعت احمدیہ
چوبارہ ضلع لیہ میں چند غیر احمدی افراد نے ایک احمدی فیملی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں موقع پر ہی آپ کی وفات ہو
گئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔یعنی یہ شہید خاتون ہیں۔آپ کا گھر مربی ہاؤس سے ملحقہ ہے۔اس رقبے میں دیگر
چند احمدی گھرانے بھی آباد ہیں۔چند سال قبل اسی جگہ مخالف فریق نے مشتر کہ کھاتے سے زمین خریدی اور بعد میں
محکمہ مال سے ساز باز کر کے مرحومہ کے خاندان کا انتقالِ اراضی منسوخ کر وا دیا۔مقدمہ عدالت میں زیر سماعت بھی
ہے پہلے بھی مخالف فریق نے قبضہ کرنے کے لئے حملہ کیا تھا لیکن کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔واقع کے روز اس گروہ
نے رقبے پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو مزاحمت کرنے پر بظاہر اینٹ مار کر جبکہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق
کسی کے دستے کے وار سے یہ شدید زخمی ہو گئیں اور موقع پر ہی جان جان آفریں کے سپر د کر دی۔احمدیت کی وجہ
سے ساری مخالفت تھی۔ان کے خاوند کی دو بہنیں بھی زخمی ہوئی ہیں لیکن اُن کی حالت اب تسلی بخش ہے۔مرحومہ
کی عمر 25، 26 سال تھی۔یہ پورا خاندان پیشے کے لحاظ سے زمیندار ہے۔ان کے خسر نے 1992ء میں جب یہ رقبہ
خرید اتو اس میں سے احمد یہ مسجد کے قریب واقعہ ایک کنال کا پلاٹ جماعت کو پیش کیا جس پر اب مربی ہاؤس تعمیر ہو
چکا ہے۔مخالف فریق کافی عرصے سے اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور ہائی کورٹ تک یہ مقدمہ گیا ہوا
تھا۔ہائی کورٹ میں بھی ناکامی ہوئی اس کے بعد انہوں نے ریکارڈ تبدیل کرنے کی کوشش کی اور وہاں جس طرح کہ
پاکستان میں طریق ہے یہ مل کر ساز باز کر کے اور اُس کو ریکارڈ کو اپنے نام تبدیل بھی کروالیا۔لیکن بہر حال مقدمہ
ابھی چل رہا تھا۔کیونکہ کافی ٹینشن تھی اس لئے جب ڈی پی او کو جماعت نے رپورٹ کی تو ڈی پی او نے صاف لفظوں
میں معذرت کرلی کہ میں مخالف فریق کو ناراض نہیں کر سکتا۔بہر حال مریم خاتون صاحبہ کی وفات کے بعد قریبی
جماعت شیر گڑھ ضلع لیہ میں ان کی تدفین کی گئی ہے۔جس نے ان کو شہید کیا وہ پولیس کی مدد سے ہی فرار ہو چکا
ہے۔ان کے پسماندگان میں خاوند کے علاوہ تین چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔بڑے بیٹے کی عمر نو سال ہے ، اور بچی ماریہ
پروین ساڑھے چھ سال کی ہے اور پھر بچہ ساڑھے پانچ سال کا ہے۔دوسرا جنازہ ہے مکرمہ عظیم النساء صاحبہ اہلیہ مکرم بہادر خان صاحب درویش مرحوم قادیان کا ہے، یہ
تین دسمبر 2011ء کو وفات پاگئیں۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔آپ مو نگھیر صوبہ بہار کی رہنے والی تھیں اور
حضرت میاں شادی خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بہو تھیں۔بچپن
خطبات مسرور جلد نهم
615
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09دسمبر 2011ء
سے ہی قادیان جانے کے لئے دعا کرتی تھیں اور اس کے لئے آپ نے ایک لمبی نظم بھی کہی تھی، اللہ تعالیٰ نے آپ
کی یہ دعاسنی اور شادی کے بعد 1952ء میں قادیان آگئیں۔نظم کا ایک شعر اس طرح سے ہے
دعائے آرزو یارب عاجزہ عظیم النساء کی دکھادے جلد بستی قادیاں دارالاماں کی
تو آپ نے خاوند کے ساتھ زمانہ درویشی ہر قسم کے نامساعد اور کٹھن حالات کے باوجود نہایت وفا اور
اخلاص کے ساتھ گزارا۔اور میاں کی وفات کے بعد 29 سال کا طویل عرصہ نہایت صبر اور شکر کے ساتھ بیوگی کی
حالت میں قادیان کی مقدس سرزمین میں مقیم رہیں۔بچوں کی تعلیم و تربیت کا خاص خیال رکھتی تھیں۔انہیں بڑے
عمدہ رنگ میں قرآن کریم پڑھایا کرتی تھیں، ان کی پانچ بیٹیاں اور تین بیٹے یاد گار ہیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات
بلند فرمائے۔تیسر اجنازہ ہے مکرم سلیمان احمد صاحب مرحوم مبلغ انڈونیشیا۔ان کی وفات یکم دسمبر 2011ء کو ہوئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔دل کی بیماری کی وجہ سے وفات ہوئی۔1953ء کی ان کی پیدائش تھی۔1978ء میں
انہوں نے بیعت کی۔1979ء میں جامعہ احمد یہ ربوہ میں فصل الخاص میں داخل ہوئے۔جولائی 1985ء میں مبشر کا
امتحان پاس کیا اور واپس انڈو نیشیا آگئے۔ان کا تقرر بو گور (Bogor) میں ہوا اور بعد میں ان کو نو (9) مختلف
مقامات پر خدمت کی توفیق ملی۔وفات کے وقت جماعت بانڈ ونگ (Bondung) میں متعین تھے۔ان کی اہلیہ کے
علاوہ ان کے تین بچے بھی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔چو تھا جنازہ الحاج ڈی ایم کالوں صاحب سیر الیون کا ہے۔یہ 26 نومبر 2011ء کو مختصر علالت کے بعد
وفات پاگئے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آپ میں غربت میں آنکھ کھولی تھی اور کہا کرتے تھے کہ پندرہ سال کی
عمر تک وہ ننگے پاؤں پھر ا کرتے تھے مگر علم سے محبت نے اُن کی کامیابیوں کے قدم چومے اور نوجوانی میں سیر الیون
پروڈیوس مارکیٹنگ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر ہو گئے۔خود پڑھے، تعلیم حاصل کی۔بڑے خوش اخلاق، ملنسار
اور مالی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے مخلص انسان تھے۔ان کے پسماندگان میں دو بیٹیاں اور چار بیٹے ہیں اور
آپ کی اہلیہ حاجیہ سلمی کالوں صاحبہ سیر الیون میں بطور نیشنل صدر لجنہ اماء اللہ خدمت کی توفیق پارہی ہیں۔آپ
کے ایک بیٹے ٹومی کالوں صاحب ہیں جو یہاں رہتے ہیں، سابق صدر خدام الاحمدیہ بھی رہ چکے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے
درجات بلند فرمائے اور ان کی نیکیاں ان کی اولادوں میں بھی جاری رکھے۔ان سب کی نماز جنازہ انشاء اللہ نماز کے
بعد ادا ہو گی۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 30 دسمبر 2011ء تا 5 جنوری 2012 ء جلد 18 شمارہ 52 صفحہ 5 تا8)