صحابہ حضرت مسیح موعودؑ کا پاک نمونہ
خطبات مسرور جلد نهم
637
52
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2011ء
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 دسمبر 2011ء بمطابق 30 فتح 1390 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح لندن، (برطانیہ)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
صحابہ کی جماعت اتنی ہی نہ سمجھو، جو پہلے گزر چکے بلکہ ایک اور گروہ بھی ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے
قرآن شریف میں ذکر کیا ہے۔وہ بھی صحابہ ہی میں داخل ہے جو احمد کے بروز کے ساتھ ہوں گے“۔( آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک نام احمد بھی ہے اور آپ کا بروز حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں۔) فرماتے ہیں
” چنانچہ فرمایا۔وَ أَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ (الجمعة: 4) یعنی صحابہؓ کی جماعت کو اسی قدر نہ سمجھو، بلکہ مسیح
موعود کے زمانہ کی جماعت بھی صحابہ ہی ہو گی“۔( یعنی وہ لوگ جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
دیکھا، آپ کی بیعت کی، آپ کی صحبت سے مستفیض ہوئے پھر اپنے ایمان وایقان میں ترقی کی۔آپ نے فرمایا کہ یہ
جماعت بھی صحابہ کی ہو گی۔) آپ مزید فرماتے ہیں کہ اس آیت کے متعلق مفسروں نے مان لیا ہے کہ یہ مسیح
موعود کی جماعت ہے منھم کے لفظ سے پایا جاتا ہے کہ باطنی توجہ اور استفاضہ صحابہ ہی کی طرح ہو گا۔“
دوو
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 431 مطبوعہ ربوہ)
پس وہ لوگ جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے فیض پایا یقینا ان کا ایک مقام ہے اور
ان میں سے ہر ایک ہمارے لئے ایک نمونہ ہے جن کی نیکی ، تقویٰ اور پاک تبدیلیوں کا معیار یقینا قابل تقلید ہے۔یہ
ہماری خوش قسمتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان صحابہ کی زندگی کے بعض واقعات ہم تک
پہنچے ہیں۔پھر ان صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
مجالس کے واقعات اور کیفیات بھی ہم تک پہنچی ہے۔صحابہ کی روایات کا میں وقتافوقتاذ کر کر تا رہتا ہوں۔آج بھی
میں چند ایسے واقعات یاروایات پیش کروں گا، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تربیت کی وجہ سے اُس نور کی
وجہ سے جو آپ نے اپنے آقا و مطاع حضرت محمد مصطفی خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم سے لیا، اللہ تعالیٰ نے آپ کے
صحابہ کی ایسی کا یا بیٹی کہ ہر ایک، ایک عجیب شان رکھنے والا بن گیا۔چاہے وہ غریب تھا یا امیر تھا۔پڑھا لکھا تھا یا ان پڑھ
خطبات مسرور جلد نهم
638
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2011ء
تھا۔سب کے سب ہمیں ایک غیر معمولی رنگ میں رنگین نظر آتے ہیں۔تو گل ہے تو وہ اپنی ایک شان رکھتا ہے۔خدمت دین کا جذبہ ہے تو وہ بے لوث اور عجیب شان والا ہے۔قرآنِ کریم سے تعلق ہے تو اس میں بھی گہرائی ہے،
ایک محبت ہے، ایک پیار ہے۔اور پھر خدا تعالیٰ کا خود اُن کو قرآن سکھانا اور اُن کے دل و دماغ کو وہ عرفان عطا کر ناجو
اُن کے خدا تعالیٰ سے خاص تعلق کی نشاندہی کرتا ہے یہ بھی اُن کا خاصہ ہے۔اور پھر اسی طرح دوسرے معاملات
ہیں۔اللہ تعالیٰ کا اُن سے ہر معاملے میں ایسا سلوک ہے جو خدا تعالیٰ کا قرب پانے والوں سے ہی خدا تعالیٰ روا رکھتا
ہے۔پھر ان روایتوں میں ہمیں اپنے صحابہ کی مجالس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ان کو مسائل کے
حل کا طریق سکھانا یہ بتاتا ہے کہ فوری طور پر مختصر فقروں میں کس طرح جواب دینا ہے۔مختصر فقروں میں ایسی
تربیت جس سے مقابل کا دلائل و براہین سے مقابلہ کر سکیں۔پس بہت ہی خوش قسمت تھے وہ لوگ جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چودہ سو سال بعد اس
غلام صادق اور عاشق صادق کا زمانہ پایا۔جیسا کہ میں نے کہا میں رجسٹر روایات صحابہ سے بعض روایتیں آج بھی
پیش کروں گا۔حضرت مولوی صوفی عطا محمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اخبار میں یہ پڑھا کہ حضرت
اقدس جہلم تشریف لا رہے ہیں مگر مجھے تو جہلم جانے کی بھی اجازت نہ مل سکتی تھی۔ملازم تھے۔مگر میں بہت بیقرار
تھا، گھر والوں کو میں نے کہا کہ کل اتوار ہے اور حضرت اقدس جہلم تشریف لائے ہیں، آپ کسی کو بتائیں نہیں، میں
جاتا ہوں۔وقت گاڑی کا بالکل ننگ تھا اور تین میل پر سٹیشن تھا۔رستہ پہاڑی ( اور ) رات کا وقت۔دن کو بھی لوگوں
کو اس طرف پر چلنا مشکل تھا لیکن ایک لگن تھی رات کے وقت بھی آپ نکل پڑے۔) کہتے ہیں کہ میں نے خدا پر
تو کل کیا اور چل پڑا۔( اور ) اتفاق سے کوئی بھی تمام راستہ میرے آگے چلتی گئی، شاید کوئی اور آدمی بھی کہیں جارہا ہو
گا ( اور ) خدا خدا کر کے پہاڑی رستہ دوڑتے ہوئے کلے کیا۔( فرماتے ہیں کہ کوئی بتی آگے چل رہی تھی شاید کوئی
انسان جارہا ہو لیکن اللہ پر توکل کر کے چلے تھے، مسیح و مہدی کو ملنے کے لئے جارہے تھے تو یقینا اللہ تعالیٰ نے ہی
انتظام فرمایا تھا کہ آگے آگے ایک بنتی چلتی گئی اور دوڑتے ہوئے وہ رستہ طے کر لیا۔) کہتے ہیں جب (میں) اسٹیشن پر
پہنچا تو گاڑی بالکل تیار تھی، ٹکٹ لیا اور جہلم پہنچا، حضور کی زیارت سے مشرف ہوا۔وہاں ایک سیٹھ احمد دین تھے
انہوں نے کہا کہ لطف تب ہے کہ آپ آج کوئی نظم سنائیں۔جب انہوں نے بیعت کی ہے تو اس وقت ایک نظم
انہوں نے لکھی تھی جس میں دعائیہ الفاظ تھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں انہوں نے
بیعت کے خط کے ساتھ پیش کی تھی۔وہ ایک لمبی نظم تھی، تو انہوں نے مطالبہ کیا کہ آپ وہ نظم سنائیں۔تو انہوں
نے کہا کہ ٹھیک ہے اگر حضرت صاحب اجازت دیں تو میں سنا سکتا ہوں۔حضرت اقدس نے اجازت دے دی۔کہتے ہیں میں فورآکھڑا ہوا اور پورے جوش سے نظم سنائی اور اس نظم کا حاضرین پر ایسا اثر ہوا کہ کسی شخص نے کہا کہ
آپ یہ نظم دے دیں تو میں نے کہا کہ میں نے تو زبانی پڑھی ہے۔نظم سنانے کے بعد حضور نے جو وظیفہ بتایاوہ بالکل
خطبات مسرور جلد نهم
639
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2011ء
خط والا وظیفہ تھا جب انہوں نے بیعت کا خط لکھا اور یہ نظم لکھی تو اُس میں ساتھ یہ بھی خط میں لکھا کہ حضور مجھے
کوئی وظیفہ بتائیں جو میں کیا کروں، تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُن کو ایک وظیفہ لکھ کے دیا کہتے ہیں
جب میں نے زبانی پوچھا تو تب بھی وہی وظیفہ تھا۔میں حیران ہوا کہ حضور کا حافظہ کتنا تیز ہے کہ جو وظیفہ لکھنے کے
لئے ارشاد فرمایا وہی زبانی بھی فرمایا۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ حضرت مسیح موعود غیر مطبوعہ جلد 11 صفحہ 209-210 روایت حضرت مولوی صوفی عطا محمد صاحب)
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کو وظیفہ یہ لکھا تھا اور وہاں زبانی بھی فرمایا کہ وظیفے کا
آپ پوچھ رہے ہیں تو کسی اور وظیفے کی ضرورت نہیں ہے ، درود شریف کثرت سے پڑھا کریں۔الحمد شریف کثرت
سے پڑھا کریں۔استغفار کثرت سے کیا کریں اور قرآنِ شریف کا گہری نظر سے مطالعہ کریں اور پڑھیں اور باقاعدہ
تلاوت کریں۔یہی وظیفہ ہے جو کامیابیوں کا راز ہے۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ حضرت مسیح موعود غیر مطبوعہ جلد 11 صفحہ 209 روایت حضرت مولوی صوفی عطا محمد صاحب)
بہت سے لوگ مجھے بھی خط لکھتے رہتے ہیں، اُن کو اکثر میں اسی رہنمائی کی وجہ سے عموما یہ بتاتارہتا ہوں
اور ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بھی لکھا ہے کسی کو کہ لاحول بھی پڑھا کریں۔لَا حَوْلَ
وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيُّ الْعَظِیم۔یہ دعا بھی پڑھنی چاہئے۔(مکتوبات احمد جلد 2 صفحہ 291 مکتوب بنام حضرت نواب محمد علی خان صاحب مکتوب نمبر 80 مطبوعہ ربوہ)
تو یہی ہیں جو انسان کو اللہ تعالیٰ کا قرب دلاتے ہیں۔پھر ایک روایت ہے حضرت خلیفہ نورالدین صاحب سکنہ جموں کی۔یہ خلیفہ نورالدین صاحب جمونی
تھے۔یہ کسی کو غلط فہمی نہ ہو کہ حضرت خلیفتہ المسیح الاول کا نام ہے۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اور
صحابی تھے وہ فرماتے ہیں کہ میں ایک دفعہ جموں سے پیدل براہ گجرات کشمیر گیا۔(گجرات کے راستے کشمیر گیا) راستے
میں گجرات کے قریب ایک جنگل میں نماز پڑھ کر اللهُمَّ اِنّى اَعُوْذُبِكَ مِنَ الْهَةِ وَالْحُزْنِ والی دعا نہایت زاری
سے پڑھی۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے میری روزی کا سامان کچھ ایسا کر دیا کہ مجھے کبھی تنگی نہیں ہوئی اور باوجود کوئی
خاص کاروبار نہ کرنے کے غیب سے ہزاروں روپے میرے پاس آئے۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ حضرت مسیح موعود غیر مطبوعہ جلد 12 صفحہ 68 روایت حضرت خلیفہ نورالدین صاحب جھوٹی )
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کرنے کے بعد آپ کی قوتِ قدسی سے ایسا انقلاب ان
لوگوں میں پیدا ہوا۔یہ دعائیں کرتے تھے تو دعاؤں کی قبولیت بھی اللہ تعالیٰ حیرت انگیز طور پر دکھاتا تھا۔اس حالت
میں کہ میں کبھی کسی سے نہ مانگوں، کبھی مجھے ہم و غم نہ ہو ، دعا کی تو کہتے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے کبھی مجھے مالی تنگی
نہیں ہوئی۔پھر میاں شرافت احمد صاحب اپنے والد حضرت مولوی جلال الدین صاحب مرحوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کے حالات بیان کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں کہ مولوی صاحب متوکل انسان تھے ، بیان کیا کرتے تھے کہ ہم کو
640
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے خدا تعالیٰ خود ہی مہیا فرما دیتا ہے۔( عجیب تو گل ہے) ہمیں ضرورت نہیں ہوتی کہ کسی
سے کہیں۔(یہ کبھی نہیں ہوا کہ کسی سے کچھ کہیں) کہا کرتے تھے کہ مجھے 19-1918ء میں انجمن نے ملازم رکھا
اور بیس پچیس روپے دینے مقرر کئے (انجمن کا جو الاؤنس مقرر ہو اوہ اس وقت ہیں پچیس روپے تھا) تو ان دنوں غلہ
بہت گراں تھا۔( یعنی گندم وغیرہ جو تھی بہت مہنگی ہو گئی تھی) خانصاحب منشی فرزند علی خان صاحب ناظر بیت
المال فیروز پور میں تھے۔والد صاحب اُن کے ماتحت تھے۔ایک دن یہ کہہ بیٹھے (یعنی فرزند علی خانصاحب نے
مولوی جلال الدین کو کہا کہ آپ کو تنخواہ ملتی ہے، اس لئے آپ تندہی سے کام کرتے ہیں۔( بہت محنت سے کام
کرتے ہیں تنخواہ کی وجہ سے ) والد صاحب کہا کرتے تھے کہ یہ بات مجھے اچھی نہ لگی اور میں نے کہہ دیا کہ میں نے کیا
ہیں کی وجہ یہ مجھے نہ اور دیا کہ میں نے
آپ سے تنخواہ مانگی تھی۔( میں نے تو وقف کیا تھا، دین کی خدمت کے لئے پیش کیا تھا) جو الاؤنس مقرر کیا ہے وہ تو
خود جماعت نے کیا ہے۔میں نے تو نہیں مانگا، میرا تو کوئی مطالبہ نہیں۔کہنے لگے میں نے ناظر بیت المال کو کہا کہ
میں یہ الاؤنس اب نہیں لوں گا۔خانصاحب فرمانے لگے ( ناظر بیت المال تھے ) کہ کام پہلے کی طرح کرو گے یا اپنی
رضی سے کرو گے۔یعنی تنخواہ تو نہیں لو گے لیکن کام بھی اُسی طرح کرو گے کہ نہیں جس طرح پہلے محنت سے
کرتے تھے تو مولوی جلال الدین صاحب نے فرمایا کہ پہلے سے بھی زیادہ تندہی سے اور کامل اطاعت سے کام کروں
گا۔محنت بھی پہلے سے زیادہ کروں گا اور پوری اطاعت کے ساتھ کام کروں گا۔کام اور اطاعت کا تنخواہ سے کوئی تعلق
نہیں ہے۔یہ ملے نہ ملے میں نے تو دین کی خدمت کرنی ہے۔کہتے ہیں کہ یہ بات کہہ کر میں اپنے تبلیغی دورے پر
چلا گیا۔پیدل جارہا تھا (سواریاں تو اُس وقت ہوتی نہیں تھیں۔عموماً مبلغین تبلیغی دورے پر جاتے تھے تو پیدل جایا
کرتے تھے ) کہ رستے میں یہ خیالات آنے شروع ہو گئے کہ ان روپوں سے وقت کٹ جاتا تھا۔(جو الاؤنس ملتا تھا اس
سے کچھ نہ کچھ ضروریات پوری ہو جاتی تھیں) آجکل تنگی ہے (گندم وغیرہ جو ہے وہ بھی مہنگی ہے تو اب کس طرح
وقت کٹے گا۔( یہ خیالات آرہے تھے۔پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان خیالات کے آنے کے بعد پھر اُن سے کیسا
سلوک فرمایا۔کہتے ہیں کہ والد صاحب بیان کرتے تھے کہ میں انہی خیالات میں جار ہا تھا کہ ناگہاں ایک گرج کی سی
آواز آئی۔(ایک خوفناک گرج کی آواز آئی) جس سے میرا دل دہل گیا۔(اور آواز کیا تھی ؟ اس زور دار آواز میں
ایک پیغام آیا کہ آگے اتنی مدت تم کو کوئی تنخواہ دیتا آیا ہے، کیا تنخواہ لے کر تم اتنے بڑے ہوئے ہو یعنی اتنا عرصہ
گزر گیا تم تنخواہ میں پلے بڑھے ہو، یہاں تک اس عمر تک پہنچے ہو ؟ ( کہتے ہیں ) اس آواز اور زجر کا میرے کان میں
پڑنا ہی تھا کہ میرے تمام ہم و غم کا فور ہو گئے اور میں نے نہایت ہی عاجزی سے عرض کی کہ یا باری تعالیٰ مجھ کو ان کی
تنخواہ کی کیا ضرورت ہے، تیرے مقابلے میں یہ کیا ہستی رکھتے ہیں۔اس کے بعد میر ا وقت آگے سے بھی اچھا
گزرنے لگا۔(کہتے ہیں اُس کے بعد پھر ایسا ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے اس طرح سنبھالا کہ پہلے سے بھی زیادہ اچھے حالات ہو
گئے۔کہتے ہیں ) مولوی صاحب بیان کیا کرتے تھے کہ خانصاحب میرے دیرینہ دوست تھے۔یہ لفظ ویسے (ہی) ان
کی زبان سے نکل گئے ( مذاق میں) جو کہ بعد میں تنخواہ والے شرک کو توڑنے کا باعث بنا۔(اس وجہ سے یہ شرک
بھی میرے سے نکل گیا) (ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ حضرت مسیح موعود جلد 12 صفحہ 276-277 غیر مطبوعہ روایت حضرت مولوی
جلال الدین صاحب بیان کردہ میاں شرافت احمد صاحب)
خطبات مسرور جلد نهم
641
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2011ء
پھر حضرت مولوی جلال الدین صاحب مرحوم جن کا پہلے ذکر آیا ہے کے حالات بیان کرتے ہوئے ان
کے بیٹے لکھتے ہیں کہ خواب میں دیکھا کہ حضرت مولوی نور الدین صاحب جوا کھیل رہے ہیں مولوی صاحب نے
( جلال الدین صاحب نے ) یہ خواب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں عرض کی تو حضور نے
فرمایا: مولوی صاحب! ( یعنی مولوی جلال الدین صاحب کو کہ) مولوی صاحب جوا ہی کھیلتے ہیں ( یعنی حضرت خلیفہ
المسیح الاول حضرت مولانا نورالدین صاحب جوا ہی کھیلتے ہیں مگر خدا سے۔یہ بھی جوا کھیلنے والوں کی طرح جس طرح
وہ سب کچھ داؤ پر لگا دیتے ہیں اپنے پاس کچھ نہیں رکھتے۔اسی طرح مولوی صاحب بھی سب کچھ خدا تعالیٰ کی راہ میں
داؤ پر رکھ دیتے ہیں یا خدا تعالیٰ کی راہ پر ان دونوں فقروں میں سے کوئی انہوں نے کہا۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ حضرت مسیح موعود جلد 12 صفحہ 280-281 غیر مطبوعہ روایت حضرت مولوی جلال الدین صاحب
بیان کردہ میاں شرافت احمد صاحب)
یعنی یہ ایک سودا ہے جو حضرت خلیفتہ المسیح الاول کرتے ہیں اور دنیادار تو دنیاوی فائدے کے لئے جوا میں
پیسے داؤ پر لگاتے ہیں ناں۔حضرت خلیفہ اول کے بارے میں فرمایا کہ یہ اپنی دنیا و عاقبت دونوں چیزوں کو سنوارنے
کے لئے اپنا پیسہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اور پھر جیسا کہ ہم جانتے ہیں حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی زندگی
کے واقعات بیشمار واقعات ہیں، کس طرح اللہ تعالیٰ نے اُن کی ہر دنیاوی ضرورت پوری کی اور بے انتہا پوری کی اور
اسی طرح دین میں جو مقام اُن کو ملا وہ تو سب جانتے ہی ہیں۔پھر حضرت صوفی غلام محمد صاحب ولد میاں ولی محمد صاحب فرماتے ہیں کہ 1912ء میں میں نے پنجاب
یونیورسٹی سے بی۔اے کا امتحان پاس کیا اُس کے بعد میں نے حضرت خلیفہ اول سے پوچھا کہ قرآنِ شریف یاد
کروں یا ایم۔اے کا امتحان دوں۔فرمایا قرآن کریم یاد کرو، ایم۔اے کیا ہوتا ہے سو میں نے چھ ماہ میں قرآن شریف
یاد کیا اور جب میں نے خلیفہ اول سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے سجدہ شکر کیا۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ حضرت مسیح موعود جلد 7 صفحہ 285 غیر مطبوعہ روایت حضرت صوفی غلام محمد صاحب)
یہ صحابہ کی تربیت تھی، یہ اُن کی اطاعت تھی، یہ محبت قرآنِ کریم کی تھی کہ دنیا کو چھوڑ کر پہلے قرآنِ
کریم حفظ کیا پھر آگے پڑھائی کی۔پھر حضرت سید اختر الدین احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے۔لکھتے ہیں کہ ذکرِ حبیب کم
نہیں وصل حبیب سے۔محب کا دل اپنے حبیب کی یاد اور ذکر کرنے اور ستانے کی تڑپ رکھتا ہے۔چہ جائیکہ خداوند
رحمان و رحیم کا فرستادہ سردار انبیاء ہمارے آقا محبوب و مطاع حضرت نبی کریم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا بروزِ
کامل، مظہر جمال، حبيبنا و متاعنا و نبینا، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جیسے عظیم الشان انسان کے
ذکر کی تڑپ نہ رکھتا ہو اور آپ کی یاد سے لذت نہ اُٹھا تا ہو۔لیکن خوف مجھے یہ ہو تا رہا کہ اس عاجز کا حافظہ کمزور اور
حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی پاک صحبت پر ایک مدت گزر گئی۔یعنی 1902ء کے آخر سے لے کے 1903ء کے آخر
تک قریباً ایک سال میسر آئی تھی اور اُس وقت میری عمر 24 سال کی تھی۔اُن دنوں خاکسار اور خاکسار کے ماموں
642
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
مولوی سید احمد حسین صاحب مرحوم صرف دو کنگی مہمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے تھے ، یہ شاید
کٹک سے آئے ہوئے تھے ہم دونوں کے لئے کئی ماہ تک چاول کے مکلف کھانے آتے رہے۔کیونکہ یہ غالباً اڑیسہ
کا چاول کھانے والا علاقہ ہے۔تو چاول کھانا آتا رہا اور حضور علیہ السلام میاں نجم الدین مرحوم کو اچھی طرح مہمان
نوازی کی تاکید فرمایا کرتے تھے جس طرح کہ مرحوم نجم الدین ہم دونوں سے بیان کیا کرتے تھے کہ تم لوگوں کے
متعلق حضرت جی کی بڑی تاکید ہے۔پھر یہی سید اختر الدین صاحب فرماتے ہیں کہ خاکسار طالبعلمی کی حالت میں تھا
اور حضرت خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ کے درسوں میں شامل ہوا کرتا تھا۔آپ یعنی حضرت خلیفہ اول اس عاجز
سے بہت ہی محبت فرمایا کرتے تھے ، حضرت والد ماجد رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت والدہ ماجدہ مرحومہ، ربّ
ارحَمُهُمَا كَمَا رَبَّينِي صَغِيرًا ( بنى اسرائيل : 25) نے جبکہ گھر واپسی کا حکم صادر فرمایا تو اسی عاجز کے یہ عرض کرنے پر
که آمد ورفت میں اخراجات کثیر دار الامان کی مراجعت مشکل۔حضور رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب یہاں آنے لگو
تو لکھنا میں زادِ راہ بھیج دوں گا۔والدین نے جب واپسی کا حکم دیا۔اور جب میں اپنے گھر جانے لگا تو میں نے خلیفہ
اول کو کہا کہ کیونکہ اخراجات کافی ہوتے ہیں اس لئے اب یہاں قادیان میری واپسی مشکل ہو گی۔تو حضرت خلیفہ
اول نے فرمایا کہ جب آنے لگو تو مجھے بتانا میں تمہیں سفر خرچ بھیج دوں گا۔جس وقت اس عاجز سے گھر واپسی کا زمانہ
قریب ہونے لگا تھا اُن دنوں چھوٹی مسجد مبارک کے بالائی حصے میں نماز ہوا کرتی تھی۔آپ نے جانب مشرق نیچے
سے اپنے مبارک ہاتھوں کو اس عاجز کے کندھے پر رکھ کر پیار سے فرمایا کہ اختر الدین میں نے سنا ہے کہ تم کئی
استادان بزرگ سے قرآن مجید بہت پڑھا کرتے ہو۔( کہتے ہیں اُس وقت میں بہت سارے استادوں سے قرآنِ کریم
پڑھا کرتا۔خلیفہ اول نے ان کو یہ فرمایا: وَاتَّقُوا اللهَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللهُ -
(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ حضرت مسیح موعود جلد 7 صفحہ 212-213 غیر مطبوعہ روایت حضرت سید اختر الدین صاحب)
کہ اللہ کا تقویٰ کا اختیار کرو، اللہ تمہیں پڑھائے گا۔پس قرآنِ کریم سمجھ کر پڑھنے کی بنیادی شرط یہی
ہے۔صحابہ میں قرآنِ کریم پڑھنے کا بڑا شوق تھا۔حضرت خلیفہ اول سے بھی پڑھا کرتے تھے نوجوانی میں درس لیا
کرتے تھے اور دوسرے اساتذہ سے بھی پڑھتے تھے کہ اور مزید سیکھیں۔اور پھر منتقی کو اللہ تعالیٰ خود قرآنِ کریم پڑھاتا
ہے، رہنمائی فرماتا ہے اور اسی طرح صحابہ کی زندگیوں میں ہم دیکھتے ہیں کہ اُن کو ماشاء اللہ قرآن کریم کا بڑا اعلم تھا۔پھر ایک روایت حضرت خیر دین صاحب ولد مستقیم صاحب کی ہے۔ان کی بیعت 1906ء کی ہے اور
1906ء میں ہی ان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زیارت کی توفیق ملی۔کہتے ہیں کہ ایک دن کی بات
ہے کہ حضور مغرب کی نماز کے بعد بیٹھے رہے۔اتفاقاً اس دن مسجد میں روشنی نہیں تھی۔حضور کے ارد گر د چند اور
لوگ بھی اور خاکسار بھی بیٹھا ہوا تھا۔ایک شخص نے سوال کیا کہ حضور مولوی کہتے ہیں یعنی غیر از جماعت مولوی
کہتے ہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام ناصری، حضرت عیسی علیہ السلام جانور بنایا کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ شیخ صاحب خدا خالق اور مسیح بھی خالق۔بس ایک فقرہ فرمایا یہ روایت کرنے والے لکھتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ وہ شیخ صاحب کون تھے
643
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
(کیونکہ اندھیرا تھا) مگر وہ شیخ صاحب پھر نہیں بولے۔حضور نے دوبارہ خود ہی فرمایا کہ ہمارے مولویوں کو اتنے
اتنے مختصر فقرے بحث میں استعمال کرنے چاہئیں۔یعنی انہوں نے کہا عجیب بات ہے کہ مسیح پرندے بنایا کرتا تھا،
پیدا کیا کرتا تھا، جانور بنایا کرتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ خدا بھی خالق (خالق ہونا تو خدا
کی صفت ہے) اور مسیح بھی خالق۔کہ تم مسلمان ہو کر بھی اس شرک کے مر تکب ہو رہے ہو۔پھر فرمایا کہ اتنے
مختصر فقرے بعض دفعہ تبلیغ میں کام آتے ہیں۔فرمایا ” کیونکہ لمبی بحث میں بات خلط ملط ہو جاتی ہے۔“
اس کے بعد حضرت خیر دین صاحب لکھتے ہیں کہ میں اپنے گاؤں واپس چلا گیا۔مجھے قرآنِ شریف
پڑھنے کا بہت شوق تھا۔حضور نے ایک دن مجھے رویا میں فرمایا ( قرآنِ شریف پڑھنے کا شوق تھا ایک دن خواب آئی
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا) کہ تم قادیان آجاؤ ہم تم کو قرآنِ شریف پڑھا دیں گے۔(تو یہ
انہوں نے خواب دیکھی اور اُس وقت یہ خواب دیکھی جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وصال ہو چکا تھا،
آپ وفات پاچکے تھے) کہتے ہیں کہ اس کے بعد میں نے ایک اور خواب دیکھا اور وہ یہ کہ میں ہجرت کر کے آگیا
ہوں، اُس جگہ جہاں اب محلہ ناصر آباد بنا ہوا ہے۔( ہجرت کر کے قادیان آگیا اور وہاں آ کے اُترا ہوں جہاں آجکل
محلہ ناصر آباد ہے ) اس میدان میں میں اپنا سامان اتار رہا ہوں اور میں نے پوچھا کہ اس جگہ کا نام کیا ہے ؟ تو آسمان
سے آواز ایک شکل کے رنگ میں آرہی تھی، گویا کہ وہ کوئی ٹھوس چیز تھی جس کی شکل وصورت فٹبال جیسی تھی
اُس میں سے یہ آواز نکل رہی تھی کہ اس جگہ کا نام ابراہیمی جنگل ہے جہاں تم اپنا سامان اتار رہے ہو۔گویا خاکسار کو
اللہ تعالیٰ نے حضرت صاحب کا نام ابراہیم بتایا۔اس وقت مجھے معلوم نہ تھا یہ جو حضرت صاحب نے فرمایا ہے کہ۔میں کبھی آدم، کبھی موسیٰ، کبھی یعقوب ہوں نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار
(ماخوز از رجسٹر روایات صحابہ حضرت مسیح موعود جلد 7 صفحہ 154 غیر مطبوعہ۔روایت حضرت خیر دین صاحب)
تو یہ کہتے ہیں مجھے اللہ تعالیٰ نے آواز دے کے یہ پیغام دیا اور تب مجھے پتالگا یہ نام حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے باتوں کی، ناموں کی، الہامات کی تائیدات کے نظارے اللہ
تعالیٰ آپ کے صحابہ کے ذریعے سے دکھاتا تھا۔پھر حضرت خیر دین صاحب مزید فرماتے ہیں کہ میں کسر نفسی سے نہیں کہتا بلکہ حقیقت ہے کہ میں گناہ گار
تھا۔یہ جواب بیان کرنے لگاہوں یہ یقینا یقینا نور نبوت سے ہو گا نہ کہ میری طرف سے، کیونکہ آپ نے فرمایا ہے کہ
میں وہ ہوں نورِ خدا جس سے ہوا دن آشکار
تو یہ یقینی بات ہے جو نور سے تعلق پیدا کرے گا اُس کو نور سے ضرور حصہ ملے گا۔ہاں یہ بھی بات نہایت
واضح ہے کہ وہ نور اپنی اپنی قابلیت کے مطابق ملتا ہے۔(مولوی صاحب، حضرت خیر دین صاحب کہتے ہیں کہ) ہمیں
یہ معلوم ہی نہ تھا کہ الہام کس کو کہتے ہیں، کشف کس کو کہتے ہیں، رویائے صادقہ کیا ہوتی ہے۔اب خدا تعالیٰ کے
خطبات مسرور جلد نهم
644
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2011ء
فضل سے اس فرستادہ خدا کے ہاتھ سے ہاتھ ملانے سے نہ صرف ہم کو الہام کا علم ہوا اور (نہ) صرف کشف کا علم ہوا
اور نہ صرف رویائے صادقہ کا علم ہو ابلکہ ان تینوں کو ہم نے اپنے اوپر وارد ہوتے دیکھا۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ حضرت مسیح موعود جلد 7 صفحہ 154- 155 غیر مطبوعہ روایت۔حضرت خیر دین صاحب)
یہ انقلاب تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پیدا فرمایا۔حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے
بارے میں بھی آتا ہے ناں، کئی دفعہ ہم سن چکے ہیں کہ جب اُن سے کسی نے پوچھا حضرت مولوی صاحب آپ تو
پہلے ہی بڑے بزرگ تھے ، آپ کو حضرت مرزا صاحب کی بیعت میں آکے کیا ملا۔حضرت خلیفہ اول نے جواب دیا۔دیکھو اور تو بہت سارے فائدے ہیں وہ تو ہیں ہی، ایک فائدہ میں تمہیں بتا دیتا ہوں۔پہلے میں آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا دیدار خواب میں کیا کرتا تھا، اب کھلی آنکھیں جاگتی حالت میں کشفی حالت میں کر تا ہوں تو یہ انقلاب ہے
جو مجھ میں مرزا صاحب نے پیدا کیا۔(ماخوذ از حیات نور از مولانا عبد القادر صاحب (سابق) سود اگر مل) صفحه 194 مطبوعہ ربوہ)
تو حضرت خیر دین صاحب لکھتے ہیں کہ اب ہم حق الیقین کے طور پر ان باتوں کی حقیقت بیان کر سکتے
ہیں۔مثلاً میں نے مبارک مسجد میں بیٹھے ہوئے غالباً ظہر کا وقت تھا، ایک یہ الہام پایا کہ أُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ۔اس
میں یہ بتایا کہ اس جماعت کے لوگ ہی فلاح پانے والے ہیں۔سو ہم دیکھ رہے ہیں کہ جو معمولی سی حیثیت کے لوگ
نظر آتے ہیں اُن کا آخری انجام اچھا ہو رہا ہے اور ان سے اچھے اچھے کام بھی ہو رہے ہیں اور اُن کی دعاؤں میں ایک
خاص اثر معلوم ہوتا ہے۔پھر میں نے ایک دفعہ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تیر ا قرب پانے کے لئے کو نساطریق اچھا ہے ( یہ دیکھیں ان
لوگوں کی کس طرح کی خواہشات تھیں، اللہ تعالیٰ سے تعلق تھا اور تعلق کو بڑھانے کے لئے کیا کیا جتن کرتے تھے،
دعا کر رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ تیرا قرب پانے کے لئے کو نسا طریق ہے) تو خاکسار کو اللہ تعالیٰ نے یہ جواب دیا کہ ہمارا
قرب حاصل کرنے کے دو طریق ہیں۔یا چندہ دو یا تبلیغ کرو۔یہ دو طریق ہم کو پسند ہیں۔( یہ جواب آیا ) تو میں نے
عرض کی کہ اے اللہ ! میں تو اتنا پڑھا ہوا نہیں۔(آپس میں بیٹھے اللہ تعالیٰ سے یہ باتیں ہو رہی ہیں، میں تو اتنا پڑھا
ہوا نہیں)۔میں تبلیغ کس طرح کروں؟ اللہ تعالیٰ نے پھر جواب دیا اور فرمایا کہ قرآنِ شریف تو تم کو ہم نے پڑھا
دیا ہے۔جب یہ فقرہ جناب الہی نے فرمایا تو مجھ سے اس وقت یہ آیت حل ہوئی کہ وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ
اللہ رھی۔کیونکہ جب میں اپنے گاؤں میں تھا تو اس وقت مجھے جناب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خواب
میں ملے تھے ( اس کا پہلی خواب میں ذکر ہوا تھا اور آپ نے فرمایا تھا کہ تم قادیان آجاؤ۔ہم تمہیں قرآن شریف
پڑھا دیں گے۔اب دیکھئے کہ وعدہ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا مگر جواب خدا تعالیٰ نے دیا کہ ہم
نے تجھے قرآن شریف پڑھا دیا ہے۔سو خاکسار دیکھ رہا ہے کہ اپنی قابلیت کے مطابق اب خدا تعالیٰ کے فضل سے جو
قرآن شریف پڑھنا چاہے اُسے پڑھا سکتا ہوں۔چنانچہ آج کل مہمان خانے میں صبح کے وقت گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ
645
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
قرآن شریف ترجمے کے ساتھ پڑھاتا ہوں۔جب خدا تعالیٰ نے یہ کہا تھا کہ ہم نے تجھے قرآن شریف پڑھا دیا تو
ساتھ یہ بھی فرمایا تھا کہ تم نے عاد اور ثمود کے قصے قرآن شریف میں نہیں پڑھے ؟ ایک رکوع پڑھا اور لوگوں کو سنا
دیا کہ نبیوں کی نافرمانی کرنے والوں کا کیا حال ہوتا ہے ؟ اسی طرح دعا کے بارے میں جناب الہی نے یہ فرمایا کہ تم گھی
بہت کھایا کرو۔تو میں نے عرض کیا گھی کھانے سے کیا مراد ہے؟ تو جناب الہی نے تیسرے دن جواب دیا کہ گھی
کھانے سے مراد بہت دعا کرنا ہے۔یہ فقرے پنجابی زبان میں عنایت فرمائے کہ جس گھر میں دعا ہوتی ہے وہ گھر
موجوں میں رہتا ہے۔پھر یہ بھی آواز سنی کہ جس کے ساتھ خدا بولتا نہیں وہ مسلمان نہیں ہے۔( پس ہمیں بھی اگر
موجیں کرنی ہیں تو اپنے گھروں کو دعاؤں سے بھرنا ہو گا) فرماتے ہیں: کیا میرے جیسا آدمی یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ یہ
میری طاقت سے ہیں۔بلکہ صاف معلوم ہو جائے گا کہ یہ نور نبوت سے ہے۔چنانچہ میں حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا ہی فقرہ دہرا دیتا ہوں فرماتے ہیں۔میں وہ پانی ہوں جو آیا آسماں سے وقت پر میں وہ ہوں نورِ خدا جس سے ہوا دن آشکار
(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ حضرت مسیح موعود جلد 7 صفحہ 155-156 غیر مطبوعہ۔روایت حضرت خیر دین صاحب)
پھر حضرت حافظ نبی بخش صاحب ولد حافظ کریم بخش صاحب موضع فیض اللہ چک کے رہنے والے ہیں۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زیارت حضرت مسیح موعود کے دعوی سے پہلے ہی کی تھی اور
بیعت بھی ابتدائی زمانے میں کی۔حکیم فضل الرحمن صاحب مبلغ افریقہ جو حافظ صاحب کے بیٹے تھے ، وہ لکھتے ہیں کہ
آپ کے اندر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے ایک عشق موجود ہے اور طبیعت میں احتیاط ایسی ہے کہ
جب کبھی کوئی حضور علیہ السلام کے حالات سنانے کے لئے کہے تو یہی جواب دیتے ہیں کہ مجھے اپنے حافظے پر اعتبار
نہیں، ایسا نہ ہو کہ کوئی غلط بات حضور کی طرف منسوب کر بیٹھوں۔آپ محکمہ نہر میں پٹواری تھے اور گر داوری کے
دنوں میں قریباً سارا سارا دن گھومنا پڑتا حتی کہ جیٹھ ، ہاڑ کے مہینوں میں بھی (یعنی مئی، جون کے ، جو سخت گرمی کے
مہینے ہوتے ہیں میں بھی گھومنا پڑتا اور اس سے جس قدر تھکاوٹ انسان کو ہو جاتی ہے وہ بالکل واضح ہے ، مگر رات کو
آپ تہجد کے لئے ضرور اٹھتے اور ہم پر بھی زور دیتے ( اپنے بچوں کو بھی کہتے) جب رمضان کے دن ہوتے تو باوجود
اس قدر گرمی کے روزے بھی با قاعدہ رکھتے۔سردی کے دنوں میں تہجد کی نماز بالعموم قراءت جہری سے پڑھ کر
بچوں کو ساتھ شامل فرمالیتے۔( آپ خدا کے فضل سے حافظ قرآن تھے) ہمیں نماز روزے کی بہت تاکید فرماتے بلکہ
کڑی نگرانی فرماتے۔(اور یہی والدین کا کام ہے) اور شستی پر بہت ناراض ہوتے۔قرآنِ کریم ہمیں خود پڑھایا۔جب دن کو اپنے کاروبار میں مشغولیت کے باعث وقت نہ ملتا تو رات کو پڑھاتے۔ہم تین بھائی تھے۔ہم سب میں سے
بڑا عبد الرحمن رضی اللہ عنہ قادیان میں تعلیم پانے کی حالت میں ہی غالباً 1907ء میں فوت ہوا اور باقی ہم دونوں کو
بھی مجھے اور عزیزم حبیب الرحمن بی اے کو والد صاحب جبکہ ان کی عمر 12-13 سال تھی، حافظ نور محمد صاحب
ساکن فیض اللہ چک اور حافظ حامد علی صاحب مرحوم رضی اللہ عنھما کے ساتھ جبکہ حضور براہین احمد یہ تصنیف فرما
646
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2011ء
خطبات مسرور جلد نهم
رہے تھے حضور کی خدمت میں پہلی بار حاضر ہوئے اور اس کے بعد عموماً حاضر ہوتے رہے اور بیعت بھی نہایت
جلدی کر لی تھی۔کیونکہ وہ یعنی حافظ صاحب ( جو حکیم فضل الرحمن کے والد صاحب تھے ) دعویٰ سے پہلے ہی بیعت
لینے کو عرض کرتے رہتے تھے۔مجھے اصل سن بیعت اور ملاقات کا یاد نہیں مگر جب وہ پہلی دفعہ آئے تو پھر حضور
کے ہی ہو رہے۔پھر لکھتے ہیں کہ مجھے قادیان میں ہی تعلیم دلوائی (یعنی حکیم فضل الرحمن صاحب کو ، اپنے بیٹے کو
قادیان میں تعلیم دلوائی) آپ صدموں کے وقت رضا بالقضاء کا نہایت اعلیٰ نمونہ دکھاتے۔(حکیم صاحب لکھتے ہیں
کہ) جب ہمارے بڑے بھائی کی 1907ء میں وفات ہوئی، اُس وقت ہماری دو بڑی بہنوں کی شادی کے دن قریب
تھے اور اس غرض کے لئے ہم سب والد صاحب کی ملازمت کی جگہ سے اپنے وطن فیض اللہ چک گئے ہوئے تھے۔ایک بہن کی بارات راہوں ضلع جالندھر سے آئی تھی۔جب بارات آنے میں تین دن رہ گئے تو ان کے بھائی
عبد الرحمن صاحب کا قادیان میں جگر کے پھوڑے سے انتقال ہو گیا، اس پر راہوں سے ہمیں تار آئی ( لڑکے والوں
نے کہا کہ وہ اس وفات کے پیش نظر شادی کی تاریخ تھوڑا سا آگے کر دیتے ہیں۔خود ہی انہوں نے پیشکش کی۔حکیم صاحب کے والد صاحب نے کہا کہ وفات ایک قضائے الہی تھی وہ ہو گئی۔آپ اپنے وقت پر بارات لے کر
آئیں اور لڑکی کا رخصتانہ لے جائیں۔چنانچہ اپنے عزیز بچے کی وفات کے تین دن کے اندر دو لڑکیاں بیاہ دیں جو کہ
ایک دنیا دار شخص کے لئے نہایت کڑا امتحان ثابت ہو۔پھر لکھتے ہیں کہ خلافت اولی و ثانیہ دونوں کے وقت آپ کو خدا کے فضل سے کبھی کوئی ابتلاء پیش نہیں آیا
اور نہ ہی آپ نے دونوں خلفاء کی بیعت میں کوئی تردد کیا۔خلافت کے ماننے میں اس قدر اعلیٰ نمونہ دکھایا کہ میں دو
دفعہ تبلیغ کے لئے مغربی افریقہ میں آیا ہوں ، ( حضرت حکیم فضل الرحمن صاحب بڑ المباعرصہ مغربی افریقہ میں مبلغ
رہے ہیں) پہلی مرتبہ جب آٹھ برس متواتر رہا تھا اور اب بھی سات برس ہو گئے ہیں، باوجود کئی مختلف حالات میں
سے گزرنے کے جن میں دنیاوی سامانوں کے لحاظ سے میں اُن کے لئے بہت بڑی مدد کا موجب ہو سکتا تھا آپ نے
مجھے ہمیشہ یہی نصیحت فرمائی کہ میں ہر گز کسی قسم کی بے صبری نہ دکھاؤں۔جب حضرت خلیفتہ المسیح واپس بلانے کا
ارشاد فرمائیں تب ہی واپس آؤں (یعنی خود کچھ نہیں کہنا، کوئی مطالبہ نہیں کرنا)۔زمانہ ملازمت میں آپ سلسلے کے
جملہ اخبارات خرید تے رہے اور چندہ با قاعدہ ادا فرماتے رہے۔غرباء کی بہت مدد کی۔مہمان نوازی حد درجہ کی
فرماتے۔آپ نے وصیت کی ہوئی ہے اور ایام ملازمت میں حصہ آمد ادا کرتے رہے۔آپ کی کسی قدر زمین فیض اللہ
چک میں ہے جس کے عشر کی آپ نے وصیت کی ہے۔انجمن کے نام اپنی زمین کرادی۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ حضرت مسیح موعود جلد 12 صفحہ 1 تا 3 غیر مطبوعہ۔روایت حضرت حافظ نبی بخش صاحب)
جن صحابہ کا میں ذکر کر رہا ہوں ان کے پڑپوتے عزیزم عمیر ابن ملک عبد الرحیم صاحب کو 28 مئی کو
ماڈل ٹاؤن مسجد میں اللہ تعالیٰ نے شہادت کا مرتبہ بھی عطا فرمایا۔اُس کے چھوٹے چھوٹے دو بچے ہیں، اللہ تعالیٰ اُن کا
حافظ و ناصر ہو تمام شہداء جو ہیں اور جو نوجوان شہداء تھے، اُن کے بچوں اور بیو گان کے لئے بھی دعا کرنی چاہیئے اور
خطبات مسرور جلد نهم
647
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2011ء
اسی طرح اُن کے والدین کے لئے کہ اللہ تعالیٰ اُن سب کا حامی و ناصر ہو۔اُن کو صبر اور حوصلہ دے اور بیو گان
کے جو نوجوان بیوگان ہیں اُن کے رشتوں کے بھی اللہ تعالیٰ سامان پیدا فرمائے۔حضرت محمد یعقوب صاحب ولد میاں سراج دین صاحب جن کی بیعت 1900ء کی ہے اور 1904ء میں
انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زیارت کی۔لکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
اپنی آغوش شفقت میں بچوں کو زیادہ جگہ عطا فرماتے۔بندہ حضور کی گود میں کھیلتا رہتا۔حضور کا چہرہ انور نُورٌ عَلَى
نُور تھا ہمیں بچپن میں ایسا معلوم ہوتا تھا کہ ماں باپ سے زیادہ محبت ہم سے کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام جب کبھی لاہور تشریف لے جاتے تو حضور ہمارے غریب خانے کور وفق دے کر فخر بخشتے۔ایک دفعہ
حضور سیر کو حسب دستور گئے تو حضور بند گاڑی میں جایا کرتے تھے۔جب واپسی کا وقت تھا تو میرے خاندان کے
بزرگ قبله والد میاں سراج الدین صاحب مرحوم اور چچا میاں معراج الدین صاحب عمر اور میاں تاج الدین
صاحب اور دیگر خاندان کے ممبر حضور کی آمد کے منتظر تھے۔ہمارے مکانوں کے سامنے سر کاری باغ تھا۔باغ کی
سڑک پر جو ہمارے مکانوں سے متصل تھی، موچی دروازہ ، بھائی دروازہ کے بد معاش لوگوں کا بڑا ہجوم تھا۔جب
حضور علیہ السلام تشریف لائے تو وہ سیڑھیوں پر سے مکان میں تشریف لے گئے تو بد معاش لوگوں نے پتھر
برسانے شروع کئے۔اتنے میں والد صاحب مرحوم اور ہمارے چا صاحب نے مشورہ کیا کہ کیا تدارک ہونا چاہئے تو
والد صاحب نے جو میرے لئے خادم رکھا ہوا تھا اُس کو فرمایا کہ اس کو اُٹھا لو چھوٹے بچے تھے اور اس وقت بندہ کچھ
بیمار بھی تھا تو خادم نے بندے کو اٹھا لیا تو انہوں نے اسی وقت اس ہجوم کا بڑی بہادری سے مقابلہ کیا۔مقابلہ کے بعد
ہجوم منتشر ہو گیا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ اب ان کو جانے دیں۔یہ لکھتے ہیں کہ ایک دفعہ بندہ اپنے والد صاحب کے ہمراہ تھا۔حضور علیہ السلام مکان پر ٹھہرے۔جاتے
ہوئے ایک جگہ پر کاغذ قلم دوات رکھی ہوئی تھی تو پھر کچھ لکھتے۔میرے والد صاحب نے عرض کیا کہ لڑکی کا نام
پوچھا تو آپ نے امینہ بیگم فرمایا۔پھر ان کی ایک روایت ہے کہ جب کبھی قادیان اپنے والد صاحب کے ہمراہ بندہ آتا تو بچپن کی عادت پر
بندہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مطب میں چلا جاتا جہاں آپ حکمت فرما یا کرتے تھے۔حضرت
خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ بھی گود میں لے لیتے اور محبت کرتے۔وہ اکثر قرآن شریف کی تلاوت کرتے اور
بچوں کو پڑھاتے۔(حضرت خلیفتہ المسیح الاول گود میں بچوں کو لے لیتے، اگر کوئی مریض نہیں ہوتا تھا ، تو قرآن
شریف کی تلاوت کرتے اور بچوں کو بھی پڑھاتے اور یہاں سے اُٹھا تو جب مسجد مبارک میں بندھ جاتا تو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زیارت کا موقع ملتا تو حضور اپنے پاس بٹھاتے تو کچھ باتیں دریافت کرتے۔اُس وقت چند
مہمانوں سے مسجد مبارک میں رونق ہوتی تھی۔قادیان بالکل چھوٹا سا قصبہ تھا۔یہ ہر گز امید نہ کی جاسکتی تھی کہ
حضور کے الہام ایسے رنگ میں پورے ہوں گے۔میرے والد صاحب مرحوم حضور کے بہت ہی عاشق تھے۔پرانے
خطبات مسرور جلد نهم
648
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2011ء
خدام میں سے تھے۔والد صاحب مرحوم مجھے فرماتے تھے کہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی بابت فتح و نصرت کے زمانے
کے متعلق اکثر ایسی باتیں فرماتے جو ہمارے دیکھنے میں آتی ہیں۔(یعنی جو پہلے انہوں نے بتادی تھیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر یقین تھا اور آپ کے جو
الہامات تھے ان پر یقین کی وجہ سے یہ کہا کرتے تھے کہ یہ باتیں پوری ہوں گی اور پھر کہتے ہیں ہم نے وہ پوری ہوتی
دیکھیں )
(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ حضرت مسیح موعود جلد 7 صفحہ 128 - 129 غیر مطبوعہ۔روایت حضرت محمد یعقوب صاحب)
پس یہ صحابہ تھے جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آکر پاک تبدیلیاں پیدا
کر کے خدا تعالیٰ سے تعلق جوڑا اور جو آپ علیہ السلام پر ایمان میں اس قدر پختہ تھے کہ کوئی ان کو اس ایمان سے ہلا
نہیں سکتا تھا۔دینی غیرت قرونِ اولیٰ کی یاد تازہ کرنے والی تھی۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی اس بات کو پلے باندھ لیا اور اس کا ادراک حاصل کیا تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ
” جب خدا تعالیٰ نے یہ سلسلہ قائم کیا ہے اور اس کی تائید میں صد ہانشان اُس نے ظاہر کئے ہیں اس سے اُس کی غرض
یہ ہے کہ یہ جماعت صحابہ کی جماعت ہو اور پھر خیر القرون کا زمانہ آجاوے۔جو لوگ اس سلسلہ میں داخل ہوں،
چونکہ وہ آخَرِيْنَ مِنْهُمْ میں داخل ہوتے ہیں اس لئے وہ جھوٹے مشاغل کے کپڑے اتار دیں اور اپنی ساری توجہ
خدا تعالیٰ کی طرف کریں“۔(ملفوظات جلد 2 صفحہ 67 مطبوعہ ربوہ)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ نے جیسا کہ میں نے کہا: آپ کی اس تعلیم اور خواہش کو پورا
کر کے دکھایا۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی توفیق عطا فرمائے کہ اپنے اندر پاک تبدیلیاں جاری کرنے اور قائم رکھنے والے بنیں۔انشاء اللہ پر سوں سے بلکہ کل رات بارہ بجے سے نیا سال بھی شروع ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ کرے یہ سال بھی
جماعت کے لئے پہلے سے بڑھ کر برکتیں لانے والا ہو۔مخالفین احمدیت کے ہاتھ اللہ تعالیٰ رو کے اور ان میں حق کو
پہچاننے کے سامان پیدا فرمائے
، توفیق پیدا فرمائے۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی پر ذاتی طور پر اور بحیثیت جماعت بھی بے انتہا
برکتیں نازل فرما تار ہے۔آمین
نمازوں کے بعد میں آج ایک جنازہ پڑھاؤں گا جو مکرم جمال الدین صاحب آڈیٹر صدر انجمن احمدیہ
پاکستان کا ہے۔یہ مکرم جمال الدین صاحب 15 دسمبر 1938ء کو قادیان میں پیدا ہوئے۔آپ پیدائشی احمدی
تھے۔انہوں نے اٹھارہ سال کی عمر میں جماعتی خدمات کا آغاز کیا۔27 دسمبر 2011ء کو 73 سال کی عمر میں ان کی
وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔آپ اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین ہوئی ہے۔تقریباً پچپن سال اللہ
تعالیٰ نے ان کو سلسلے کی خدمت کی توفیق عطا فرمائی۔مختلف اوقات میں، مختلف دفاتر میں کام کیا جن میں نظامت
خطبات مسرور جلد نهم
649
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2011ء
جائیداد، دفتر ،وصیت دار الضیافت دفتر پرائیویٹ سیکرٹری، نظارت خدمت درویشاں شامل ہیں۔پھر جولائی
2003ء میں بطور آڈیٹر صدر انجمن احمد یہ آپ کا تقرر ہوا اور تا وقت وفات آپ اسی عہدے پر خدمات سرانجام
دیتے رہے۔اپریل 2008ء سے جون 2009ء تک بطور قائمقام افسر محاسب اور پراویڈنٹ فنڈ بھی فرائض انجام
دیئے۔خاموش طبع، سادہ زندگی بسر کرنے والے، شریف النفس انسان تھے۔اپنے کارکنوں کے ساتھ بھی بڑا
شفقت کا سلوک فرماتے تھے۔ہر ایک کے ساتھ ہمدردی اور محبت کے ساتھ پیش آتے تھے۔عزیز و اقرباء اور بیوی
بچوں کے ساتھ ہمیشہ پیار محبت اور نیک سلوک کیا۔خدا کے فضل سے بہت بہادر اور نڈر تھے۔نمازوں اور روزے
کے پابند، تہجد گزار تھے۔ان کو خلافت سے والہانہ عشق تھا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنے کام میں بڑے فعال تھے
اور کبھی سستی نہیں دکھائی۔جماعتی کاموں کو ہمیشہ اپنے ذاتی کاموں پر ترجیح دی اور حقیقی وقف کی روح کے ساتھ
انہوں نے ہمیشہ کام کیا اور نہایت عاجزی سے کام کیا۔جو بھی ان کے افسر تھے ان کے بھی انتہائی اطاعت گزار تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔مغفرت اور رحمت کا سلوک فرمائے۔ان کی اہلیہ پہلے وفات پاچکی ہیں۔اللہ ان
کے بچوں کو بھی صبر اور ہمت اور حوصلہ دے اور ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 20 جنوری تا 26 جنوری 2012ء جلد 19 شمارہ 3 صفحہ 5 تا 8)