سورۃ فاتحہ کے مضامین

خطبات مسرور جلد دہم
80
6
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2012 ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة اسم الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 10 فروری 2012 ء بمطابق 10 تبلیغ 1391 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن - لندن
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
سورۃ فاتحہ ایک ایسی سورۃ ہے جسے ہم ہر نماز میں پڑھتے ہیں۔احادیث میں جہاں اس کے بہت
سے نام اور فضائل بیان ہوئے ہیں وہاں ایک روایت میں اس کا نام سورۃ الصلواۃ بھی ہے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ ”میں نے صلوۃ یعنی سورۃ فاتحہ کو اپنے اور بندے کے درمیان نصف نصف کر کے تقسیم کر دیا ہے۔“
(صحیح مسلم کتاب الصلوة باب وجوب قراءة الفاتحة في كل ركعة حديث: 878)
یعنی آدھی سورۃ میں صفات الہیہ کا ذکر ہے اور آدھی سورۃ میں بندے کے حق میں دعا ہے۔پس یہ اس کی ایسی اہمیت ہے جسے ہر نماز پڑھنے والے کو ہمیشہ اپنے پیش نظر رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ
کی صفات پر بھی غور کرتے ہوئے اُن سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی کوشش کی جائے اور اسی طرح اس
بات پر بھی غور کر کے جو اس میں دعائیں ہیں، اس کی دعاؤں سے بھی فیض پانے کے لئے ہر نماز کی ہر رکعت
میں بڑے غور سے پڑھنا چاہئے۔اسی طرح یہ بات بھی ہمیشہ یاد رکھنی چاہئے کہ اس سورۃ کا اس زمانے میں جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ ہے اس سے بھی بہت نسبت ہے۔پرانے صحیفوں میں بھی اس
حوالے سے اس کا ذکر موجود ہے اور خود سورۃ فاتحہ کا مضمون بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت
کے انعامات اور اس کے حصول اور اس زمانے کے شر اور گمراہی سے بچنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔پس اس
لحاظ سے آجکل کے مسلمانوں کے لئے اس کی بڑی اہمیت ہونی چاہئے۔لیکن بدقسمتی سے
مسلمان علماء نے قوم کو اس حد تک اپنے قابو میں کر لیا ہے ، اس حد تک اُن کی غور کرنے کی

خطبات مسرور جلد دہم
81
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2012ء
صلاحیت کو ختم کر دیا ہے کہ وہ اس بات پر غور کرنے کی طرف توجہ دینے کی طرف تیار ہی نہیں ہیں۔اکثریت
اُن میں سے، اس کی وجہ سے عموماً عامتہ المسلمین یہ غور کرنا نہیں چاہتی لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک ایسی
تعداد بھی ہے جو سوچتی ہے، غور کرتی ہے اور مسیح و مہدی کی ضرورت کو بجھتی ہے۔پس یہ لوگ جو مولوی کے ہاتھ چڑھے ہوئے ہیں انہیں یہ مولوی اور یہ نام نہاد علماء تو شر اور گمراہی
کی طرف لے جارہے ہیں۔پس جب ہر دردمند دل رکھنے والا انسان اس بات کا اظہار کرتا ہے اور ان میں
یہ احساس تو ہے کہ شر، شرک اور گمراہی کا دور دورہ ہے اور یہ ہر جگہ ہمیں پھیلتی نظر آ رہی ہے اور اس کے دور
کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کے کسی خاص بندے کی ضرورت ہے، تو پھر تلاش بھی کرنا چاہئے کہ وہ بندہ کہیں
آتو نہیں گیا۔یقینا اللہ تعالیٰ کا وہ خاص بندہ آپکا ہے، لیکن اکثریت جیسا کہ میں نے کہا علماء کے پیچھے چل کر
اُسے ماننے کو تیار نہیں یا خوف کی وجہ سے ماننے کو تیار نہیں۔پس علماء کو بھی اور عوام الناس کو بھی خدا
تعالیٰ سے رہنمائی لینی چاہئے اور اپنی ضد چھوڑ دینی چاہئے۔بہر حال ہمارا کام پیغام پہنچانا ہے اور وہ
ہم انشاء اللہ تعالیٰ پہنچاتے رہیں گے، اپنا کام کرتے چلے جائیں گے۔لیکن اس کے ساتھ ہی ہم
احمدیوں کو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عاشقِ صادق کی طرف منسوب ہوتے ہیں، ہمیں بھی
اپنا علم و عرفان بڑھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔سورۃ فاتحہ کے مضامین سے زیادہ سے زیادہ فیضیاب
ہونے کی کوشش کرنی چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے جس طرح اس سورۃ کے
مضامین کو مختلف جگہوں پر اپنی تحریرات میں کھول کر ہمارے سامنے بیان فرمایا ہے، یقیناً ہم پر یہ ذمہ
داری ڈالتا ہے کہ ہم اُس کو سمجھنے کی کوشش کریں، اس کا ادراک حاصل کرنے کی کوشش کریں تا کہ ہم
اپنی ذات پر اس مضمون کو جاری کر کے اس سے فیضیاب ہوسکیں۔اس وقت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں آپ کی سورۃ فاتحہ کی دوسری
آیت یعنی بسم الله الرّحمنِ الرَّحِيْمِ کے بعد جو آیت ہے، الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ، اس کے
حوالے پیش کروں گا۔آپ نے اس آیت کے اندر سموئے ہوئے مختلف مضامین کو مختلف رنگ میں بیان
فرمایا ہے۔یہ چند حوالے میں نے لئے ہیں، یہ آپ کے اس آیت کے بارے میں وہ چند پہلو ہیں جو آپ
کے علمی و روحانی خزانے میں موجود ہیں، جن کی نشاندہی آپ نے فرمائی ہے اور اس کے علاوہ بھی صرف اس
ایک آیت کے اور بے شمار حوالے بھی ہیں۔یقیناً ان کو پڑھنے سے، سننے سے علم و عرفان بڑھتا ہے۔لیکن نہ
ہی ایک مرتبہ سننے سے اس کے گہرے مطالب تک انسان پہنچ سکتا ہے اور نہ ہی یہ ممکن ہے کہ پہنچا جا سکے۔

خطبات مسر در جلد دہم
82
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2012 ء
اس کو سمجھنے کے لئے اپنا مطالعہ بھی ضروری ہے تبھی ہم زمانے کے امام کے اُن روحانی خزائن کا صحیح فہم اور
ادراک حاصل کر سکیں گے اور اس سے استفادہ کرسکیں گے۔الحمد لله ربّ اللّمین کی مختصر وضاحت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس طرح
فرمائی ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ
الحمدُ لله تمام محامد اس ذات معبود برحق متجمع جمیع صفات
کاملہ کو ثابت ہیں“ ( یعنی تمام جوحمد
ہے، تعریف ہے ، وہ اللہ تعالیٰ پر ہی ثابت ہوتی ہے جو تمام صفات کا، جس میں تمام صفات جمع ہیں اور اللہ تعالیٰ
ہی ہے جس میں یہ صفات کامل طور پر پائی جاسکتی ہیں۔فرمایا ” جمیع صفات کاملہ کو ثابت ہیں جس کا نام اللہ
ہے۔ہم پہلے بھی بیان کر چکے ہیں کہ قرآن شریف کی اصطلاح میں اللہ اس ذات کامل کا نام ہے کہ جو معبود
برحق اور ستجمع جمیع صفات کا ملہ اور تمام رزائل سے منزہ ( تمام صفات کا مجموعہ ہے اور تمام قسم کی کمزوریاں،
کمیاں، گھٹیا چیزمیں اُن سے وہ پاک ہے ) اور واحد لاشریک اور مبدء جمیع فیوض ہے۔“ ( تمام فیض جو ہیں
اُسی سے پھوٹتے ہیں ) ” کیونکہ خدائے تعالیٰ نے اپنے کلام پاک قرآن شریف میں اپنے نام اللہ کو تمام
دوسرے اسماء وصفات کا موصوف ٹھہرایا ہے ( یعنی اللہ تعالیٰ کا جو نام ہے اُس میں جو تمام دوسری صفات
ہیں ، وہ موجود ہیں۔صرف ایک اللہ کے نام میں اللہ تعالیٰ کی جتنی بھی موجودہ صفات ہیں ، وہ پائی جاتی ہیں )
اور کسی جگہ کسی دوسرے اسم کو یہ رتبہ نہیں دیا۔پس اللہ کے اسم کو بوجہ موصوفیت تامہ“ (یعنی کامل طور پر اُن
صفات کا حامل ہونے کی وجہ سے ان تمام صفتوں پر دلالت ہے۔جن کا وہ موصوف ہے۔اور چونکہ وہ
جمیع اسماء اور صفات کا موصوف ہے اس لئے اس کا مفہوم یہ ہوا کہ وہ جمیع صفات کاملہ پر مشتمل ہے۔“ (یعنی
اللہ کا جو نام اللہ ہے، تو اس لفظ میں تمام صفات ہیں یہ مکمل طور پر جمع ہوگئی ہیں)۔فرمایا کہ ” پس خلاصہ
مطلب الحمد لله کا یہ نکلا کہ تمام اقسام حمد کے کیا باعتبار ظاہر کے اور کیا باعتبار باطن کے اور کیا باعتبار ذاتی کمالات
کے اور کیا باعتبار قدرتی عجائبات کے اللہ سے مخصوص ہیں اور اس میں کوئی دوسرا شریک نہیں۔اور نیز جس قدر محامد صحیحہ
اور کمالات تامہ کو عقل کسی عاقل کی سوچ سکتی ہے ( یعنی جو کچھ بھی صحیح حمد اور تعریف ہو سکتی ہے، جو کوئی
کمالات انتہا تک کوئی پہنچ سکتے ہیں ، جو کوئی عقل مند انسان سوچ سکتا ہے ) یا فکر کسی متفکر کا ذہن میں
لاسکتا ہے۔وہ سب خوبیاں اللہ تعالیٰ میں موجود ہیں۔اور کوئی ایسی خوبی نہیں کہ عقل اس خوبی کے
امکان پر شہادت دے۔مگر اللہ تعالیٰ بد قسمت انسان کی طرح اس خوبی سے محروم ہو۔“ ( یہ نہیں ہو
سکتا۔کوئی خوبی جو انسان سوچ سکتا ہے یہ بھی نہیں ہوسکتا کہ انسان کی عقل گواہی دے کہ یہ خوبی ہے

خطبات مسر در جلد دہم
83
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2012 ء
اور اللہ تعالیٰ ایک انسان کی طرح اُس سے محروم ہو ) فرمایا بلکہ کسی عاقل کی عقل ایسی خوبی پیش ہی نہیں
کر سکتی کہ جو خدا میں نہ پائی جائے۔“ (انسان کی سوچ تو محدود ہے، وہاں تک پہنچ ہی نہیں سکتی ، ان صفات کا
احاطہ بھی نہیں کر سکتی ) فرمایا ”جہاں تک انسان زیادہ سے زیادہ خوبیاں سوچ سکتا ہے وہ سب اس میں
موجود ہیں اور اس کو اپنی ذات اور صفات اور محامد میں من گل الوجوہ کمال حاصل ہے اور رزائل سے
بکلی منزہ ہے۔“
( براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 435، 436 حاشیہ نمبر 1)
اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک دعا سکھائی ہے اُس میں یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ
سے یہ دعا مانگی کہ جوصفات، تیرے جو نام میرے علم میں ہیں، اُن کی بھی خیر چاہتا ہوں اور جو میرے علم
میں نہیں اُن کی بھی خیر چاہتا ہوں۔(الجامع لاحكام القرآن (تفسير القرطبي) صفحه 1760 تفسير سورة النحل زير آيت نمبر 13 مطبوعه
وو
دار ابن حزم، بیروت 2004ء)
پس انسان تو اللہ تعالیٰ کی صفات کا ، ناموں کا احاطہ کر ہی نہیں سکتا۔پھر الحمد لله رب العلمین کی اس مختصر تشریح کے بعد الحمد کے معنے بیان فرماتے ہوئے
آپ فرماتے ہیں کہ
واضح ہو کہ حمد اس تعریف کو کہتے ہیں جو کسی مستحق تعریف کے اچھے فعل پر کی جائے۔نیز ایسے
انعام کنندہ کی مدح کا نام ہے جس نے اپنے ارادہ سے انعام کیا ہو۔اور اپنی مشیت کے مطابق احسان کیا
ہو۔( تعریف اُس کی کی جاتی ہے جو انعام دینے والا ہے جس نے اپنے ارادہ سے اور اپنی مشیت کے
مطابق انعام دیا ہو، مشیت اور مرضی تو صرف خدا تعالیٰ کی ہی ہوتی ہے جو چلتی ہے، اس کے مطابق احسان
کیا ہو) اور حقیقت حمد کما حقہ صرف اسی ذات کے لئے متحقق ہوتی ہے جو تمام فیوض و انوار کا مبدء ہو“
تمام فیض اُس سے پھوٹ رہے ہوں اور علی وجہ البصیرت کسی پر احسان کرے، نہ کہ غیر شعوری طور پر یا
کسی مجبوری سے۔“ (سب کچھ جانتے بوجھتے ہوئے علم رکھتے ہوئے پھر احسان کرتا ہے، غیر شعوری طور پر
نہیں یا کسی مجبوری کی وجہ سے نہیں ) ” اور حمد کے یہ معنی صرف خدائے خبیر و بصیر کی ذات میں ہی پائے
جاتے ہیں۔اور وہی محسن ہے اور اوّل و آخر میں سب احسان اسی کی طرف سے ہیں۔اور سب تعریف اسی
کے لئے ہے اس دنیا میں بھی اور اُس دنیا میں بھی۔اور ہر حمد جو اس کے غیروں کے متعلق کی جائے اس کا
مرجع بھی وہی ہے۔“
تر
66
اردو ترجمه عربی عبارت ساله اعجاز مسیح روحانی جلد 18 صفحہ 130،129 بحوالہ تفسیر حضر مسیح موعودجلد 1 صفحہ 75،74)
1

خطبات مسرور جلد دہم
84
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2012ء
یعنی کوئی بھی تعریف جو اللہ کے سوا کسی دوسرے کی کی جاتی ہے وہ بھی اللہ تعالیٰ کی وجہ سے ہی
ہے۔غیر اللہ کی حمد اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ خوبیوں اور صفات کی وجہ سے کی جاتی ہے، ان خصوصیات کی وجہ
سے کی جاتی ہے یا کسی اچھے کام کی وجہ سے کی جاتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے ہی صفات کا پر تو بنتے ہوئے اُس
نے کی یا اللہ تعالیٰ کے رحیمیت یا رحمانیت نے اُس میں اپنا اثر ڈالتے ہوئے اُس کو اس قابل بنایا کہ وہ کسی
کے کام آئے اور پھر وہ شخص اس قابل ہوا کہ جس کے وہ کام آیا اُس کی تعریف کر سکے۔گویا کہ ہر کام کی بنیاد
جو ہے کوئی بھی شخص دنیا میں جو کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے کر سکتا ہے۔اس لئے پھر آخری
تعریف جو ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹتی ہے۔پھر اس بارے میں آپ مزید فرماتے ہیں کہ :
” حمد اس تعریف کو کہتے ہیں جو کسی صاحب اقتدار شریف ہستی کے اچھے کاموں پر اس
کی تعظیم و تکریم
کے ارادہ سے زبان سے کی جائے اور کامل ترین حمد رب جلیل سے مخصوص ہے اور ہر قسم کی حمد کا مرجع خواہ وہ
تھوڑی ہو یا زیادہ ہمارا وہ رب ہے جو گمراہوں کو ہدایت دینے والا اور ذلیل لوگوں کو عزت بخشنے والا ہے۔اور وہ محمودوں کا محمود ہے۔“
اردو ترجمه عربی عبارت از کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 106 بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود جلد 1 صفحہ 76)
یعنی وہ ہستیاں جو خود قابل حمد ہیں وہ سب اس کی حمد میں لگی ہوئی ہیں۔پس جیسا کہ میں نے کہا، سب کچھ اُس کی طرف ہی لوٹتا ہے۔آپ نے یہ فرمایا کہ گمراہوں کو
ہدایت دینے والا ہے۔جب گمراہوں کو ہدایت دیتا ہے تو نتیجہ ہدایت پانے والا خدا تعالیٰ کی طرف جھکے گا،
اُس کی حمد کرے گا۔دنیا کی نظر میں ذلیل لوگ ہیں ، وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں عزت پاتے ہیں۔جیسا کے انبیاء کا
طریق ہے۔کہتے ہیں تمہارے ماننے والے تو ہمیں بادی النظر میں ذلیل لوگ نظر آتے ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ
ایک وقت میں ایسے حالات بدلتا ہے ، وہی فرعون زندگی کی بھیک مانگتا ہے، وہی مکہ کے سردار اپنی جان کی
امان مانگتے ہیں اور یہ بات مومنین کو پھر ایک حقیقی حمد کی طرف متوجہ کرتی ہے، اُس کا ادراک دلاتی ہے۔اسی
طرح اس زمانے میں بھی جو آجکل سمجھتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کی حیثیت نہیں ہے، یہ ذلیل ہیں، حقیر سے
لوگ ہیں ہم اُن سے یہ کر دیں گے، وہ کر دیں گے۔تو اللہ تعالیٰ ساتھ ساتھ اپنی قدرت تو دکھا رہا ہے لیکن
ایک وقت آئے گا جب یہ لوگ ختم ہو جائیں گے۔خلاصہ اس کا یہ بنا کہ اللہ تعالیٰ کی حمد میں یہ بھی اشارہ ہے کہ خدا تعالیٰ کامل تعریف کیا گیا ہے اور

خطبات مسرور جلد دہم
85
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2012ء
کامل تعریف کرنے والا ہے۔اور خدا تعالیٰ کی حمد ہی ہے جو تمام عزتوں کا منبع ہے اور ایک مومن کا کام ہے
کہ اس حمد کا ادراک حاصل کر کے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آجائے۔حمد کے لفظ کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو حد سے کیوں شروع کیا ؟
اس میں کیا حکمت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ :
اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب کو حمد سے شروع کیا ہے، نہ کہ شکر اور مدح سے کیونکہ لفظ حمد ان دونوں
الفاظ کے مفہوم پر پوری طرح حاوی ہے اور وہ ان کا قائمقام ہوتا ہے مگر اس میں اصلاح، آرائش اور
زیبائش کا مفہوم ان سے زیادہ ہے۔“ ( خوبصورتی بھی ہے، حسن بھی ہے، اصلاح بھی ہے۔چونکہ کفار
بلا وجہ اپنے بتوں کی حمد کیا کرتے تھے اور وہ ان کی مدح کے لئے حمد کے لفظ کو اختیار کرتے تھے اور یہ عقیدہ
رکھتے تھے کہ وہ معبود تمام عطایا اور انعامات کے سرچشمہ ہیں اور سخیوں میں سے ہیں۔اسی طرح اُن کے
مردوں کی ماتم کرنے والیوں کی طرف سے مفاخر شماری کے وقت بلکہ میدانوں میں بھی ( مطلب بڑے فخر
سے اُن کے ذکر کئے جاتے تھے ) اور ضیافتوں کے موقع پر بھی اسی طرح حمد کی جاتی تھی جس طرح اس
رازق متولی اور ضامن اللہ تعالیٰ کی حمد کی جانی چاہئے۔اس لئے یہ ( الْحَمدُ لِله) ایسے لوگوں اور دوسرے
تمام مشرکوں کی تردید ہے اور فراست سے کام لینے والوں کے لئے (اس میں ) نصیحت ہے۔اور ان الفاظ
میں اللہ تعالیٰ بت پرستوں یہودیوں، عیسائیوں اور دوسرے تمام مشرکوں کوسر زنش کرتا ہے۔گویا وہ یہ کہتا
ہے کہ اے مشرکو ! تم اپنے شرکاء کی کیوں حمد کرتے ہو اور اپنے بزرگوں کی تعریف بڑھا چڑھا کر کیوں کرتے
ہو؟ کیا وہ تمہارے رب ہیں جنہوں نے تمہاری اور تمہاری اولاد کی پرورش کی ہے یا وہ ایسے رحم کرنے والے
ہیں جو تم پر ترس کھاتے ہیں اور تمہاری مصیبتوں کو دور کرتے ہیں اور تمہارے دکھوں اور تکلیفوں کی روک
تھام کرتے ہیں۔یا جو بھلائی تمہیں مل چکی ہے اس کی حفاظت کرتے ہیں۔یا مصائب کی میل کچیل تمہارے
وجود سے دھوتے ہیں اور تمہاری بیماری کا علاج کرتے ہیں؟ کیا وہ جزا سزا کے دن کے مالک ہیں؟ نہیں۔بلکہ وہ تو اللہ تعالیٰ ہی ہے جو خوشیوں کی تکمیل کرنے ، ہدایت کے اسباب مہیا کرنے ، دعائیں قبول کرنے اور
دشمنوں سے نجات دینے کے ذریعہ تم پر رحم فرماتا اور تمہاری پرورش کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ نیکوکاروں کو ضرور
اجر عطا کرے گا۔“
(اردو تر جمه عربی عبارت از کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 107 بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود جلد 1 صفحہ 77،76)
پھر اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ ہمارا خدا کامل خدا ہے اور صفات کا ملہ اور تمام قسم کی

خطبات مسر در جلد دہم
86
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2012ء
تعریفوں کا اللہ تعالیٰ بھی مستحق ہے اور وہ اُس میں جمع ہیں، آپ فرماتے ہیں:
” اور اس کے ساتھ ہی الحمد للہ میں ایک یہ اشارہ بھی ہے کہ جو معرفت باری تعالیٰ کے معاملہ
میں اپنے بد اعمال سے ہلاک ہوا یا اس کے سوا کسی اور کو معبود بنا لیا تو سمجھو کہ وہ شخص خدا تعالیٰ کے کمالات کی
طرف سے اپنی توجہ پھیر لینے، اس کے عجائبات کا نظارہ نہ کرنے اور جو امور اس کی شایان شان ہیں ان
سے باطل پرستوں کی طرح غفلت برتنے کے نتیجہ میں ہلاک ہو گیا۔( اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل نہیں کی ،
کسی اور کو معبود بنا لیا، کسی شخص کو خدا تعالیٰ کے کمالات کا حاصل کرنے والا بنالیا تو وہ ہلاک ہو گیا، اللہ تعالیٰ
کی جوشان ہے وہ پوری طرح اُس کے سامنے نہیں آئی مخفی ہوگئی یا دوسرے کو اُس نے اللہ تعالیٰ کے مقابلے
پر کر لیا تو اس کا نتیجہ کیا ہوگا ، یہی کہ ایسا شخص ہلاک ہو جائے گا۔فرمایا ” کیا تو نصاریٰ کو نہیں دیکھتا کہ انہیں
توحید کی دعوت دی گئی تو انہیں اسی بیماری نے ہلاک کیا اور ان کے گمراہ کرنے والے نفس اور پھسلا دینے والی
خواہشات نے ان کے لئے ( یہ گمراہ کن ) خیال خوبصورت کر کے دکھا دیا اور انہوں نے ایک (عاجز)
بندے کو خدا بنا لیا۔اور گمراہی اور جہالت کی شراب پی لی۔اللہ تعالیٰ کے کمال اور اس کی صفات ذاتیہ کو
بھول گئے اور اس کے لئے بیٹے اور بیٹیاں تراش لیں۔اگر وہ اللہ تعالیٰ کی صفات اور اس کے شایان شان
کمالات پر گہری نظر ڈالتے تو ان کی عقل خطا نہ کرتی اور وہ ہلاک ہونے والوں میں سے نہ ہو جاتے۔پس
یہاں
اللہ تعالیٰ نے اس طرف اشارہ فرمایا ہے کہ اللہ جل شانہ کی معرفت کے بارہ میں غلطی سے بچانے والا
قانون یہ ہے کہ اس کے کمالات پر پورا غور کیا جائے اور اس کی ذات کے لائق صفات کی جستجو کی جائے“
اس کی صفات کا ادراک حاصل کیا جائے ، اُس کو تلاش کیا جائے ) اور ان صفات کا ورد کیا جائے (بار
بار دہرایا جائے ) ” جو ہر مادی عطیہ سے بہتر اور ہر مدد سے مناسب تر ہیں اور اس نے اپنے کاموں سے جو
صفات ثابت کی ہیں۔یعنی اس کی قوت ، اس کی طاقت، اس کا غلبہ اور اس کی سخاوت کا تصور کیا جائے۔پس
اس بات کو یا درکھو اور لا پرواہ مت بنو اور جان لو کہ ربوبیت ساری کی ساری اللہ کے لئے ہے اور رحمانیت
ساری کی ساری اللہ کے لئے ہے اور رحیمیت ساری کی ساری اللہ کے لئے ہے اور جزا سزا کے دن کامل
حکومت اللہ کے لئے ہے۔پس اے مخاطب ! اپنے پرورش کنندہ کی اطاعت سے انکار نہ کر اور موحد
مسلمانوں میں سے بن جا۔پھر اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اس طرف اشارہ فرمایا ہے کہ وہ پہلی صفت کے
زوال کے بعد کسی نئی صفت کو اختیار کرنے اور اپنی شان کے تبدیل ہونے اور کسی عیب کے لاحق ہونے اور
نقص کے بعد خوبی کے پانے سے پاک ہے۔“ (یعنی کوئی نقص اُس میں پیدا ہو ہی نہیں سکتا اس لئے نئی

خطبات مسرور جلد دہم
87
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2012 ء
خوبی کا سوال ہی نہیں، اُس میں خوبیاں ہی خوبیاں ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ پہلے کوئی خوبی تھی تو اُس میں
بہتری آگئی بلکہ اس کے لئے اول و آخر اور ظاہر و باطن میں ابدالا باد تک حمد ثابت ہے۔اور جو اس کے
خلاف کہے وہ حق سے برگشتہ ہو کر کافروں میں سے ہو گیا۔“
(اردو ترجمه عربی عبارت از کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 108 109 بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود جلد 1 صفحہ 79-81)
پس اللہ تعالیٰ تمام نقائص سے پاک ہے۔جو اُس کی صفات کا صحیح ادراک نہیں کرتا، وہ تباہی کے
گڑھے میں گرتا ہے۔تمام پہلی قوموں کی تباہی اسی لئے ہوئی کہ انہوں نے خدا تعالیٰ کی صفات کو نہیں پہچانا
اور شرک میں پڑ گئے اور اگر پہچان لیا تو بھول گئے۔پھر اس بات کی وضاحت فرماتے ہوئے کہ مسلمانوں کو یہ تعلیم دی گئی ہے کہ ان کا معبود وہ ہے
جس کے لئے سب حمد ہے، آپ فرماتے ہیں کہ :
الحمد للہ کے الفاظ میں مسلمانوں
کو تعلیم دی گئی ہے کہ جب اُن سے سوال کیا جائے اور اُن
سے پوچھا جائے کہ اُن کا معبود کون ہے؟ تو ہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ یہ جواب دے کہ میرا معبود وہ ہے
جس کے لئے سب حمد ہے اور کسی قسم کا کوئی کمال اور قدرت ایسی نہیں مگر وہ اس کے لئے ثابت ہے۔پس تو
بھولنے والوں میں سے نہ بن۔“
اردو ترجمه عربی عبارت از کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 100 بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود جلد 1 صفحہ 82)
تو صرف الحمد للہ منہ سے کہہ دینا کافی نہیں ، جب بھی الحمد کہی جائے تو فورا خیال اس طرف
پھرنا چاہئے کہ میرا ایک معبود ہے، ایک خدا ہے جس کی میں عبادت کرتا ہوں اور عبادت اس لئے کرتا ہوں
کہ وہ میرا رب ہے، میرا اللہ ہے۔پھر آپ ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
اس سورۃ کو الحمد للہ سے شروع کیا گیا ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ ہر ایک حمد اور تعریف اس
ذات کے لئے مسلم ہے جس کا نام اللہ ہے اور اس فقرہ الحمد للہ سے اس لئے شروع کیا گیا کہ اصل
مطلب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی عبادت روح کے جوش اور طبیعت کی کشش سے ہو اور ایسی کشش جو عشق اور
محبت سے بھری ہوئی ہو ہر گز کسی کی نسبت پیدا نہیں ہو سکتی جب تک یہ ثابت نہ ہو کہ وہ شخص ایسی کامل
خوبیوں کا جامع ہے جن کے ملاحظہ سے بے اختیار دل تعریف کرنے لگتا ہے۔اور یہ تو ظاہر ہے کہ کامل
تعریف دو قسم کی خوبیوں کے لئے ہوتی ہے۔ایک کمال حسن اور ایک کمال احسان ( یعنی کسی میں خوبصورتی

خطبات مسر در جلد دہم
88
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2012 ء
ہو، تب تعریف کی جاتی ہے یا کسی کا احسان ہو کسی پر ، تب اُس کی تعریف کی جاتی ہے اور اگر کسی میں
دونوں خوبیاں جمع ہوں تو پھر اس کے لئے دل فدا اور شیدا ہو جاتا ہے۔اور قرآن شریف کا بڑا مطلب یہی
ہے کہ خدا تعالیٰ دونوں قسم کی خوبیاں حق کے طالبوں پر ظاہر کرے تا اس بے مثل
و مانند ذات کی طرف لوگ
کھینچے جائیں اور روح کے جوش اور کشش سے اس کی بندگی کریں۔اس نے پہلی سورۃ میں ہی یہ نہایت
لطیف نقشہ دکھلانا چاہا ہے کہ وہ خدا جس کی طرف قرآن بلاتا ہے وہ کیسی خوبیاں اپنے اندر رکھتا ہے۔سواسی
غرض سے اس سورۃ کو الحمد للہ سے شروع کیا گیا جس کے یہ معنے ہیں کہ سب تعریفیں اس کی ذات کے
لئے لائق ہیں جس کا نام اللہ ہے۔“
ایام اصلح روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 247)
پس اللہ تعالیٰ کی ذات وہ ذات ہے جس میں حسن و احسان جمع ہیں اس لئے الحمد للہ سے شروع
کیا گیا۔اس میں بڑی وضاحت سے ایک جگہ آپ نے بیان فرمایا ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا حسن کیا ہے اور اللہ تعالیٰ
کے احسان کیا ہیں لیکن وہ ایک مضمون علیحدہ ہے یہاں صرف مختصر بتا دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا حسن یہ ہے کہ تمام قسم
کی خوبیاں اُس میں پائی جاتی ہیں جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے کہ وہ تمام صفات کاملہ کا جامع ہے ، تمام صفات اُس
میں جمع ہیں اور اُس کے احسان کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے چار بڑے بنیادی اصول
اس سورۃ کے مطابق بتائے ہیں جن کا مختصر ذکر کرتا ہوں۔اُس کا پہلا احسان یہ ہے کہ وہ رب ہے، یعنی پیدا
کر کے پھر اُس کے مطابق اُس کے مطلوبہ مقام تک کی انتہا تک لے جاتا ہے، اُس کی پرورش کرتا ہے۔دوسرا احسان یہ ہے کہ اُس کی صفت رحمانیت ہے جو دوسرا احسان ہے،جس کے مطابق اُس نے ہر جاندار کو
طاقتیں عطا فرمائی ہیں اور اُس کی ضروریات کے مطابق اُس کی بقا کے سامان مہیا فرمائے ہیں۔اور انسان کو
اس میں سے سب سے زیادہ حصہ دیا ہے۔تیسرا احسان یہ ہے کہ جو اُس کی صفت رحیمیت ہے کہ دعاؤں اور
اعمالِ صالحہ کو قبول کرتا ہے اور بلاؤں اور آفات سے محفوظ رکھتا ہے، ان کا بدلہ دیتا ہے۔چوتھا احسان اُس کا
مالکیت یوم الدین ہے جس کے تحت وہ اپنے خاص فضل سے نوازتا ہے جس طرح چاہے اور جتنا چاہے عطا
فرماتا ہے۔اعمال کو پھل لگاتا ہے جو خالص اللہ تعالیٰ کے فضل سے لگتے ہیں۔لصلا
(ماخوذ از ایام اصبح روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 248-251)
تو یہ چار احسان ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمائے ہیں جن کا مختصر ذکر میں نے
کیا ہے۔پھر اس بات کی وضاحت فرماتے ہوئے کہ رب العلمین میں یہ اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر

خطبات مسرور جلد دهم
89
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 فروری 2012 ء
گمراہی کے بعد ہدایت کا دور لے کر آتا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ:
اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اپنے قول رب العلمین میں اس طرف اشارہ فرمایا ہے کہ وہ ہر چیز کا
خالق ہے اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب اسی کی طرف سے ہے اور اس زمین پر جو بھی ہدایت
یافتہ جماعتیں یا گمراہ اور خطا کارگروہ پائے جاتے ہیں وہ سب عالمین میں شامل ہیں۔کبھی گمراہی ، کفر فسق
اور اعتدال کو ترک کرنے کا (عالم) بڑھ جاتا ہے یہاں تک کہ زمین ظلم و جور سے بھر جاتی ہے اور لوگ
خدائے ذوالجلال کے راستوں کو چھوڑ دیتے ہیں۔نہ وہ عبودیت کی حقیقت کو سمجھتے ہیں اور نہ ربوبیت کا حق
ادا کرتے ہیں۔“ ( نہ بندگی کا حق اداء کی حقیقت اُن کے سامنے ہوتی ہے اور نہ اللہ تعالیٰ کے رب ہونے کا
حق ادا کیا جاتا ہے ) فرمایا کہ زمانہ ایک تاریک رات کی طرح ہو جاتا ہے اور دین اس مصیبت کے نیچے
روندا جاتا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ ایک اور عالم لے آتا ہے تب یہ زمین ایک دوسری زمین سے بدل دی جاتی
ہے اور ایک نئی تقدیر آسمان سے نازل ہوتی ہے اور لوگوں کو عارف شناسا دل اور خدا تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر
ادا کرنے کے لئے ناطق زبانیں عطا ہوتی ہیں۔“ (بولنے والی زبانیں عطا کی جاتی ہیں )۔پس وہ اپنے
نفوس کو خدا تعالیٰ کے حضور ایک پامال راستہ کی طرح بنا لیتے ہیں۔اور خوف اور امید کے ساتھ اس کی طرف
آتے ہیں۔ایسی نگاہ کے ساتھ جو حیاء کی وجہ سے نیچی ہوتی ہیں اور ایسے چہروں کے ساتھ جو قبلہ حاجات کی
طرف متوجہ ہوتے ہیں اور بندگی میں ایسی ہمت کے ساتھ جو بلندی کی چوٹی کو دستک دے رہی ہوتی ہے۔“
اردو تر جمه عربی عبارت از کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 131 ،132 بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود جلد 1 صفحہ 93،92)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہاں ذکر کیا ہے کہ ایک اور عالم لے آتا ہے تب یہ
زمین ایک دوسری زمین سے بدل دی جاتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام بھی ہوا تھا۔کشفی رنگ میں آپ نے دیکھا کہ آپ نے فرمایا کہ میں نے ایک نئی زمین اور نیا آسمان پیدا کیا ہے اور پھر
میں نے کہا کہ آؤ اب انسان کو پیدا کریں۔اس پر اُس زمانے میں مولویوں نے بڑا شور مچایا کہ دیکھو خدائی
کا دعویٰ کر دیا ہے۔تو آپ فرماتے ہیں کہ یہ خدائی کا دعوی نہیں ہے۔مطلب یہ تھا کہ خدا تعالیٰ میرے ہاتھ
پر ایک ایسی تبدیلی پیدا کرے گا کہ گویا آسمان اور زمین نئے ہو جائیں گے اور حقیقی انسان پیدا ہوں گے۔“
(ماخوذ از چشمه مسیحی روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 376،375 حاشیہ)
وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کی خالص عبادت کرنے والے ہیں۔عبودیت کا حق ادا کرنے والے ہیں اور

خطبات مسر در جلد دہم
90
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2012ء
ربوبیت کی پہچان کرنے والے ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ :
”ایسی نگاہ کے ساتھ جو حیا کی وجہ سے نیچی ہوتی ہیں اور ایسے چہروں کے ساتھ جو قبلہ حاجات کی
طرف متوجہ ہوتے ہیں اور بندگی میں ایسی ہمت کے ساتھ جو بلندی کی چوٹی کو دستک دے رہی ہوتی ہے۔“
(انسان کی جو بندگی ہے ، اُس میں لگ جاتے ہیں، اُس کا حق اس طرح ادا کرتے ہیں جو انتہائی درجے کا
حق ہے۔ایسے وقتوں میں اُن لوگوں کی سخت ضرورت ہوتی ہے جب معاملہ گمراہی کی انتہا تک پہنچ جاتا
ہے اور حالت کے بدل جانے سے لوگ درندوں اور چوپایوں کی طرح ہو جاتے ہیں تو اُس وقت رحمت الہی
اور عنایت از لی تقاضا کرتی ہے کہ آسمان میں ایسا وجود پیدا کیا جائے جو تاریکی کو دور کرے، اور ابلیس نے
جو عمارتیں تعمیر کی ہیں اور خیمے لگائے ہیں انہیں منہدم کر دے۔تب خدائے رحمان کی طرف سے ایک امام
نازل ہوتا ہے تاکہ وہ شیطانی لشکروں کا مقابلہ کرے۔“ (جیسا کہ میں نے ابھی بیان کیا ہے حضرت
مسیح موعود
علیہ السلام کو الہام ہوا تھا، آپ نے کشف میں دیکھا تھا) فرمایا اور یہ دونوں رحمانی اور شیطانی لشکر برسر پیکار
رہتے ہیں۔“ (ایک رحمانی لشکر ہوتا ہے، ایک شیطانی لشکر ہوتا ہے، آپس میں اُن کی جنگ جاری ہو جاتی
ہے ) ” اور ان کو وہی دیکھتا ہے جس کو دو آنکھیں عطا کی گئی ہوں۔( یعنی کہ آنکھیں نظر سے دیکھنے والا
بصیرت کی نظر رکھنے والا دیکھ سکتا ہے، خدا تعالیٰ کی صحیح بندگی ادا کرنے والا دیکھ سکتا ہے اُس کی ربوبیت کو
پہچانے والا دیکھ سکتا ہے ) یہاں تک کہ باطل کی گردنوں میں طوق پڑ جاتے ہیں اور امور باطلہ کی سراب
نما دلیلیں معدوم ہو جاتی ہیں۔پس وہ امام دشمنوں پر ہمیشہ غالب اور ہدایت یافتہ گروہ کا مددگار رہتا ہے۔ہدایت کے علم بلند کرتا ہے اور پرہیز گاری کے اوقات و اجتماعات کو زندہ کرنے والا ہوتا ہے۔“ ( پر ہیز
گاری، نیکی، تقوی کی باتیں، زیادہ وقت اُس پر صرف ہوتے ہیں۔ایسے اکٹھ ہوتے ہیں جہاں
اللہ تعالیٰ
کے ذکر ہورہے ہوں ، عبادت کی باتیں ہوتی ہیں، اللہ تعالیٰ کی صفات کا ذکر ہوتا ہے۔یہاں تک کہ لوگ
سمجھ لیتے ہیں کہ اس نے کفر کے سرغنوں کو قید کر دیا ہے۔اور ان کی مشکیں کس دی ہیں اور اس نے جھوٹ اور
فریب کے درندوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کی گردنوں میں طوق ڈال دیئے ہیں اور اس نے بدعات کی
عمارتوں کو گرا دیا ہے اور ان کے گنبدوں کو توڑ پھوڑ دیا ہے اور اُس نے ایمان کے کلمے کو اکٹھا کر دیا ہے اور
اُس کے اسباب کو منظم کر دیا ہے اُس نے آسمانی سلطنت کو مضبوط کیا ہے اور تمام رخنوں کو بند کر دیا ہے۔“
(اردو ترجمه عربی عبارت از اعجاز اُسی روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 132-134 بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود جلد 1 صفحہ 93، 94)
پس آج جونئی زمین اور نیا آسمان جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وجہ سے پیدا ہوا ، جس

خطبات مسرور جلد دهم
91
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2012 ء
سے فائدہ ہم بھی اٹھا رہے ہیں، ہمیں خاص طور پر اس طرف توجہ کرنی چاہئے کہ تمام بدعات سے اپنے آپ
کو بچانا ہے اور ایمانوں کو مضبوط کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ کی عبودیت کا حق ادا کرنے کی کوشش کرنی ہے۔اُس کی
ربوبیت کی صحیح پہچان کرنی ہے۔تبھی ہم اس نئی زمین اور نئے آسمان سے فیضیاب ہو سکتے ہیں۔پھر اس بات کی وضاحت فرماتے ہوئے کہ جب بندہ اپنے رب
کو حقیقی رنگ میں پہچان لیتا ہے،
اُس کی عبادت کے اعلیٰ معیار قائم کرنے لگتا ہے تو پھر وہ رب العلمین کا وہ ادراک پاتا ہے جو اُ سے
دوسروں سے ممتاز کر دیتا ہے۔اس کی تفصیل میں آپ فرماتے ہیں کہ:
اللہ پاک ذات نے اپنے قول رَبّ العلمین میں یہ اشارہ فرمایا ہے کہ وہ ہر چیز کا خالق ہے
اور آسمانوں اور زمینوں میں اُسی کی حمد ہوتی ہے اور پھر حمد کرنے والے ہمیشہ اُس کی حمد میں لگے رہتے ہیں
اور اپنی یاد خدا میں محو رہتے ہیں اور کوئی چیز ایسی نہیں مگر ہر وقت اُس
کی تسبیح و تحمید کرتی رہتی ہے۔اور جب
اُس کا کوئی بندہ اپنی خواہشات کا چولہ اُتار پھینکتا ہے، اپنے جذبات سے الگ ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ اور اُس
کی راہوں اور اُس کی عبادات میں فنا ہو جاتا ہے۔اپنے اس رب کو پہچان لیتا ہے جس نے اپنی عنایات
سے اُس کی پرورش کی ، وہ اپنی تمام اوقات میں اُس کی حمد کرتا ہے اور اپنے پورے دل بلکہ اپنے ( وجود
کے ) تمام ذرات سے اُس سے محبت کرتا ہے تو اس وقت
وہ شخص عالمین میں سے ایک عالم بن جاتا ہے۔“
اردو تر جمه عربی عبارت از اعجاز مسیح روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 137 ، 138 بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود جلد 1 صفحہ 96)
پھر آپ نے اس کی مثالیں دی ہیں اور فرمایا کہ عالمین سے ایک عالم وہ ہے جس میں
حضرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے۔اور پھر آپ نے اپنے زمانے کی مثال بیان فرمائی کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے طالبوں پر رحم کر کے ایک
اور گروہ پیدا کیا ہے جو مسیح موعود اور مہدی معہود کا گروہ ہے۔پس جب ہم رب العالمین کے اس بھیجے ہوئے
کے ساتھ منسلک ہو گئے ہیں تو ہمیں اس عالم کا حصہ بننے کے لئے اپنی ترجیحات خالصہ اللہ کرنے کی
ضرورت ہے اور اس کے لئے ہمیں کوشش کرنی چاہئے تا کہ ہم رب العالمین کے انعامات سے فیض پانے
والے بن سکیں پھر اس بات کی وضاحت فرماتے ہوئے کہ عالمین میں کیا کچھ شامل ہے؟ عالمین کی تعریف
کیا ہے؟ آپ فرماتے ہیں کہ :
عالمین سے مراد مخلوق کو پیدا کرنے والے خدا کے سوا ہر ہستی ہے خواہ وہ عالم ارواح سے ہو یا
عالم اجسام سے (روحیں ہیں یا جسم ہے، جو بھی ہے اللہ تعالیٰ کے علاوہ ہر چیز جو ہے وہ عالمین میں شامل

خطبات مسرور جلد دہم
92
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2012ء
ہے خواہ وہ زمینی مخلوق ہے یا سورج اور چاند اور اُن کے علاوہ دیگر اجرام کی مانند کوئی چیز ہو۔پس
تمام عالم جناب باری کی ربوبیت کے تحت داخل ہیں۔“
اردو ترجمه عربی عبارت از اعجاز مسیح روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 139 ، 140 بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود جلد 1 صفحہ 97)
پس جب سب کچھ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کے تحت ہے اور ہم جانتے بھی ہیں کہ خدا تعالیٰ ہی ہے جو
سب عالموں کا پرورش کرنے والا ہے لیکن پھر بھی ایسے مواقع آ جاتے ہیں جب بعض اوقات بندہ بندوں کو
اپنا رب اور رازق سمجھنے لگ جاتا ہے۔معاشرے کے دباؤ میں آکر دنیا داری غالب آ جاتی ہے، ایسے
حالات میں ایک مومن کو فوراً اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے اور کوشش کرنی چاہئے اور جائزہ لیتے
ہوئے تو بہ اور استغفار سے کام لیتے ہوئے رب العالمین کی طرف لوٹنا چاہئے تا کہ جس نئی زمین میں ہم آباد
ہوئے ہیں اور جس نئے آسمان کی چھت ہمارے اوپر ہے اُس سے ہم فیض پاسکیں۔پھر اس رب العلمین کی وضاحت میں اس بات کی وضاحت فرماتے ہوئے کہ ظاہر ضرورتوں
کے ساتھ روحانی ضرورتیں بھی اللہ تعالیٰ پوری فرماتا ہے، آپ فرماتے ہیں کہ :
” خدا تمام دنیا کا خدا ہے اور جس طرح اُس نے ظاہری جسمانی ضروریات اور تربیت کے واسطے
مواد اور سامان تمام قسم کی مخلوق کے واسطے بلا کسی امتیاز کے مشترکہ طور پر پیدا کئے ہیں اور ہمارے اصول
کے رو سے وہ رب العالمین ہے اور اُس نے اناج ، ہوا، پانی ، روشنی وغیرہ سامان تمام مخلوق کے واسطے بنائے
ہیں اسی طرح سے وہ ہر ایک زمانے میں ہر ایک قوم کی اصلاح کے واسطے وقتا فوقتا مصلح بھیجتا رہا ہے، جیسا
کہ قرآن شریف میں ہے وَاِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ
( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 619 ایڈیشن 2003، مطبوعہ ربوہ)
پس جو بھیجتا رہا ہے تو اس زمانے میں بھی بھیجا۔پھر رب العالمین کے اس پہلو کی وضاحت کرتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ کا فیض کسی خاص قوم سے
خاص نہیں ہے آپ فرماتے ہیں کہ :
خدا نے قرآن شریف کو پہلے اسی آیت سے شروع کیا ہے جو سورۃ فاتحہ میں ہے کہ الحمد لله
رب العلمين - یعنی تمام کامل اور پاک صفات خدا سے خاص ہیں جو تمام عالموں کا رب ہے عالم کے لفظ
میں تمام مختلف قومیں اور مختلف زمانے اور مختلف ملک داخل ہیں۔اور اس آیت سے جو قرآن شریف شروع
کیا گیا یہ در حقیقت اُن قوموں کا رد ہے جو خدا تعالیٰ کی عام ربوبیت اور فیض کو اپنی ہی قوم تک محدو درکھتے

خطبات مسرور جلد دهم
93
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2012ء
ہیں اور دوسری قوموں کو ایسا خیال کرتے ہیں کہ گویا وہ خدا تعالیٰ کے بندے ہی نہیں ہیں اور گو یا خدا نے اُن
کو پیدا کر کے پھر ردی کی طرح پھینک دیا ہے۔یا اُن کو بھول گیا ہے۔یا ( نَعُوذُ بِالله ) وہ اُس کے پیدا
66
پیغام صلح روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 440)
کردہ ہی نہیں ہیں۔“
پس جس طرح رب العالمین مادی سامان انسان کی پرورش کا مہیا فرما تا ہے، روحانی سامان بھی
مہیا فرماتا ہے۔یہ اُس کی ربوبیت ہے۔جو اس سے انکار کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی صفت ربوبیت سے انکار
کرتا ہے۔پس وہ لوگ جو اس زمانے میں سورۃ فاتحہ بھی پڑھتے ہیں اور پھر مسیح موعود کا انکار کر رہے ہیں،
انہیں بھی سوچنا چاہئے اور ہمیں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ بیعت کرنے کے بعد جیسا
کہ میں نے کہا یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ہم اپنی روحانیت اور تقویٰ میں ترقی کرنے والے ہیں۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ :
”لفظ حمد میں ایک اور اشارہ بھی ہے اور وہ یہ کہ اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے (میرے)
بندو! میری صفات سے مجھے شناخت کرو اور میرے کمالات سے مجھے پہچانو۔میں ناقص ہستیوں کی مانند
نہیں بلکہ میری حمد ( کا مقام انتہائی مبالغہ سے حمد کرنے والوں سے بڑھ کر ہے۔اور تم آسمانوں اور زمینوں
میں کوئی قابل تعریف صفات نہیں پاؤ گے جو تمہیں میری ذات میں نہ مل سکیں۔اور اگر تم میری قابل حمد
صفات کو شمار کرنا چا ہو تو تم ہر گز انہیں نہیں گن سکو گے۔اگر چہ تم کتنا ہی جان تو ڑ کر سوچو اور اپنے کام میں
مستغرق ہونے والوں کی طرح ان صفات کے بارہ میں کتنی ہی تکلیف اٹھاؤ۔خوب سوچو کیا تمہیں کوئی ایسی
حمد نظر آتی ہے جو میری ذات میں نہ پائی جاتی ہو۔کیا تمہیں ایسے کمال کا سراغ ملتا ہے جو مجھ سے اور میری
بارگاہ سے بعید ہو اور اگر تم ایسا گمان کرتے ہو تو تم نے مجھے پہچانا ہی نہیں اور تم اندھوں میں سے ہو۔بلکہ یقیناً
میں اللہ تعالیٰ ) اپنی ستودہ صفات اور اپنے کمالات سے پہچانا جاتا ہوں ( یعنی وہ صفات جن کی تعریف کی
جاتی ہے اور اپنے کمالات جو ہیں اُن سے پہچانا جاتا ہوں) اور میری موسلا دھار بارش کا پتہ میری برکات
کے بادلوں سے ہوتا ہے۔پس جن لوگوں نے مجھے تمام صفات کا ملہ اور تمام کمالات کا جامع یقین کیا اور
انہوں نے جہاں جو کمال بھی دیکھا اور اپنے خیال کی انتہائی پرواز تک انہیں جو جلال بھی نظر آیا انہوں نے
اسے میری طرف ہی نسبت دی اور ہر عظمت جو ان کی عقلوں اور نظروں میں نمایاں ہوئی اور ہر قدرت جوان
کے افکار کے آئینہ میں انہیں دکھائی دی ان کی فکروں کی سوچ جہاں تک تھی ، اُس میں دکھائی دی )‘انہوں
نے اسے میری طرف ہی منسوب کیا۔پس یہ ایسے لوگ ہیں جو میری معرفت کی راہوں پر گامزن ہیں۔

خطبات مسرور جلد و هم
94
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2012 ء
حق ان کے ساتھ ہے اور وہ کامیاب ہونے والے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ تمہیں عافیت سے رکھے۔اٹھو
خدائے ذوالجلال کی صفات کی تلاش میں لگ جاؤ اور دانش مندوں اور غور وفکر کرنے والوں کی طرح ان
میں سوچ و بچار اور امعان نظر سے کام لو۔“ ( یعنی گہری نظر اور سوچ سے کام لو ) اچھی طرح دیکھ بھال کرو
اور کمال کے ہر پہلو پر گہری نظر ڈالو۔اور اس عالم کے ظاہر میں اور اس کے باطن میں اس طرح تلاش کرو
جیسے ایک حریص انسان بڑی رغبت سے اپنی خواہشات کی تلاش میں لگا رہتا ہے۔پس جب تم اس کے
کمال تام کو پہنچ جاؤ اور اس کی خوشبو پا لو تو گویا تم نے اسی کو پالیا اور یہ ایسا راز ہے جو صرف ہدایت کے
طالبوں پر ہی کھلتا ہے۔پس یہ تمہارا رب اور تمہارا آتا ہے جو خود کامل ہے اور تمام صفات کا ملہ اور محامد کا
جامع ہے۔اس کو وہی شخص پہچان سکتا ہے جو سورۃ فاتحہ میں تدبر کرے اور دردمند دل کے ساتھ خدا تعالیٰ
سے مدد مانگے۔وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ سے عہد باندھتے وقت اپنی نیت کو خالص کر لیتے ہیں اور اس سے
عہد بیعت باندھتے ہیں اور اپنے نفوس کو ہر قسم کے بغض اور کینہ سے پاک کرتے ہیں ان پر اس
66
سورۃ کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور وہ فوراً صاحب بصیرت بن جاتے ہیں۔“
(اردو تر جمه عربی عبارت از کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 107 ، 108 بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود جلد 1 صفحہ 77-79)
پس جیسا کہ میں نے پہلے بھی ذکر کیا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آکر یہ
وہ مقام ہے جس کی ہمیں ہمیشہ تلاش کرنی چاہئے اور اُس تک پہنچنا چاہئے۔سورۃ فاتحہ کا تد بربھی اور مکمل
قرآن کریم پر تدبر کے رستے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے رہنما اصولوں کے پیچھے چلنے سے
ہی ہمیں مل سکتے ہیں۔اللہ کرے کہ ہم آپ کی خواہش اور اشاعت کے مطابق اللہ تعالیٰ کی صفات کا ادراک
حاصل کر کے اپنی زندگیوں کو اُس کے احکامات کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرنے والے بن سکیں۔آج میں نمازوں کے بعد دو جنازے بھی پڑھاؤں گا جو غائب جنازے ہیں۔پہلا جنازہ ہے
مکرمه فتح بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم مولانا احمد خان نیم صاحب مرحوم کا ہے جو ربوہ میں ایڈیشنل ناظر اصلاح
وارشاد، مقامی تھے۔عرصہ ہوا مکرم احمد خان نسیم صاحب تو فوت ہو گئے ، اُن کی اہلیہ ہیں ان کی 4 فروری کو
وفات ہوئی ہے، انَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔بڑی نیک ، دعا گو، نمازوں
کی پابند اور تہجد گزار تقوی شعار
اور وفا شعار خاتون تھیں۔قرآن کریم کی تلاوت بڑی باقاعدگی سے کرنے والی ، ان کے میاں جیسا کہ میں
نے بتایا، مولانا احمد خان نسیم صاحب ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد تھے مقامی تھے، اُس میں عموماً دیہاتی
جماعتیں یا بعض ایسے ضلعے شامل تھے ، جن میں زیادہ دیہاتی جماعتیں تھیں اور ضلع جھنگ اور سرگودھا کا ضلع

خطبات مسرور جلد دہم
95
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2012 ء
ربوہ کے قریب ہونے کی وجہ سے احمدی اکثر ربوہ آجایا کرتے تھے اور حضرت مولوی احمد خان نسیم صاحب
کا گھر اُن کو اپنا گھر ہی لگتا تھا۔تو اُن کے بیٹے نے لکھا کہ بعض دفعہ مختلف جگہوں سے پچاس پچاس مرد وزن
کا قافلہ سفر کر کے پہنچ جاتا تھا اور بڑی خندہ پیشانی سے یہ اُنکی مہمان نوازی کیا کرتی تھیں، یہ لوگ بغیر
اطلاع کے فورا آتے ، ہمارے معاشرے میں پتہ ہی ہے دیہاتی لوگ خاص طور پر اس طرح ہی کرتے
ہیں، تو فوراً اُن کے لئے گرم گرم کھانا تیار کیا جاتا تھا۔کبھی ان کے چہرے پر شکن نہیں آئی کہ یہ لوگ کس
طرح آگئے اور پھر یہ کہ ان لوگوں سے ایک تعلق قائم ہو گیا تھا تو انہوں نے اس تعلق کو مولوی صاحب کی
وفات کے بعد بھی جاری رکھا اور لوگ اُسی طرح ان کے گھر آتے رہے۔غرباء کا بہت خیال
رکھتی تھیں، کبھی
اپنے بچوں سے کچھ نہیں لیا لیکن اُن کو یہ تلقین ضرور کیا کرتی تھیں کہ غریبوں کو دو۔اپنی جو رقم پاس ہوتی،
غریبوں، فقیروں اور یتیموں کو تقسیم کر دیا کرتی تھیں، کہتے ہیں ان کے گھر میں غریبوں کا تانتابندھارہتا تھا،
دکھ سکھ بانٹنے والی بھی ان کے پاس آجایا کرتی تھیں اور سب سے بڑی خوبی یہ کہ خلافت سے انتہائی وفا کا
تعلق تھا، ہمیشہ بچوں کو بھی اس کی تلقین کی، ان کے دلوں میں محبت پیدا کروائی اور اس کے لئے کوشش کرتی
رہتی تھیں۔موصیہ تھیں، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ، درجات بلند فرمائے۔ان کے پیچھے تین بیٹیاں اور
تین بیٹے یادگار ہیں۔جن میں سے ایک بیٹے ان کے پاس تھے، ان کے دو بیٹے ہکرم ناصر پروازی صاحب
اور نسیم مہدی صاحب باہر ہیں، جو امریکہ میں ہمارے مبلغ ہیں۔پروازی صاحب بھی جنازے پر نہیں جاسکے
اور نیم مہدی صاحب بھی بعض وجہ سے نہیں جا سکے۔اللہ تعالیٰ ان کو سب کو صبر اور حوصلہ دے۔نیم مہدی صاحب ہمارے مبلغ سلسلہ ہیں اور یقیناً اُن کے لئے اُن کی والدہ کی دعائیں میدان
میں بڑی کام آتی رہیں۔اللہ تعالیٰ کرے کہ آئندہ بھی یہ دعاؤں کے حامل بنتے رہیں۔دوسرا جنازہ مکرمہ حاکم بی بی صاحبہ کا ہے جو مکرم مولوی غلام رسول صاحب معلم اصلاح وارشاد پاکستان
کی اہلیہ تھیں۔9 فروری کو تقریباً سو سال کی عمر میں اُن کی وفات ہوئی ہے، إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
یہ بھی بڑی نیک خاتون تھیں، دعا گو اور متوکل، انتہائی مالی تنگی کے حالات میں بھی بڑی وفا کے ساتھ اپنے
خاوند کے ساتھ رہی ہیں۔بڑی خود دار تھیں کبھی کسی حالت میں بھی، مالی تنگی کی حالت میں بھی کسی آگے ہاتھ
نہیں پھیلائے۔خوش لباس تھیں ، کوشش کرتی تھیں کہ کم میں زیادہ سے زیادہ اچھا گزارہ کریں۔اٹھائیں
سال تک رسول نگر میں رہی ہیں جو سینٹر وہاں کی جماعتوں کا تھا اور مرکزی مہمان بھی وہاں جایا کرتے تھے۔دوسرے مہمان بھی آتے تھے ، اور ان کا گھر مہمان خانے کے طور پر استعمال ہوتا تھا بڑی

خطبات مسرور جلد دہم
96
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2012 ء
خوش دلی سے اُن کی مہمان نوازی کیا کرتی تھیں۔1974 ء کے ہنگامے میں بچے اور عورتیں گھر میں تھے،
کوئی مرد نہیں تھا تو یہ ساری ساری رات اپنی گھر کی شاہ نشین پر بیٹھ کر گھر میں جو ہتھیار موجود تھا اُس کے
ساتھ پہرہ دیتی تھیں اور پھر جماعت کی غیرت، دین کی غیرت کا جذ بہ بھی ان میں بڑا تھا۔اسی فسادوں میں
لوگوں نے مشورہ دیا کہ ان کے گھر کے باہر احمد یہ لائبریری لکھا ہوا ہے اُس بینر کو ، بورڈ کو اتار دیں جس پر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات بھی تحریر تھے تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ اسی طرح لگا رہے گا،
ہم کسی سے ڈر کر اپنے ہاتھوں سے اُسے نہیں اُتاریں گے۔اسی طرح لجنہ کی صدر اور سیکرٹری لجنہ کے طور پر
انہوں نے 1947ء سے 75 ء تک توفیق پائی۔غیر احمدی بچوں اور احمدی بچوں کو قرآنِ کریم پڑھایا کرتی
تھیں۔نظامِ جماعت، نظام خلافت سے وابستہ رہنے کی خاص طور پر بہت تلقین کرتی تھیں۔ان کے تین
بیٹے ، اور دو بیٹیاں ہیں۔اور ایک بیٹے ان کے ہمارے واقف زندگی مبارک احمد ظفر صاحب ہیں جو یہاں
لندن میں ایڈیشنل وکیل المال ہیں اور دوسرے مبشر احمد ظفر صاحب بھی واقف زندگی ہیں انہوں نے
سروس کے بعد وقف کیا ہے، اللہ تعالیٰ ان سب کو صبر اور حوصلہ دے اور مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔ابھی جیسا کہ میں نے کہا کہ نمازوں کے بعد ان کا جنازہ ادا کیا جائے گا۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 2 مارچ تا 8 مارچ 2012 ، جلد 19 شماره 9 صفحہ 5 تا 8 )

آج 10 میں سے 10 باقی