صحابہ حضرت مسیح موعودؑکے نہایت دلچسپ، ایمان افروزتبلیغی واقعات

خطبات مسرور جلد دہم
141
10
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 مارچ 2012ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 09 مارچ 2012 ء بمطابق 109 امان 1391 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح - مورڈن - لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
انبیاء دنیا میں بندے کو خدا کے قریب کرنے کے لئے، بندے کو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والا بنانے
کے لئے، بندے کو اللہ تعالیٰ کی بتائی ہوئی تعلیم پر چلانے کے لئے آتے ہیں۔اور ان سب انبیاء میں سے کامل اور
مکمل تعلیم لے کر ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے
او پر اتری ہوئی تعلیم کو دنیا میں پھیلانے کا حق ادا کر دیا۔جو پیغام لے کر آئے تھے اُس کو دنیا میں پھیلانے کا ایسا
حق ادا کیا کہ جس کی کوئی مثال نہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرب کے بدوؤں
کو بھی پیغام حق پہنچایا۔غلاموں
کو بھی پیغام حق پہنچایا۔رؤوساء مکہ کو بھی پیغام حق بغیر کسی خوف کے پہنچایا اور بڑے بڑے بادشاہوں کو بھی
پیغام حق پہنچا کر خدا تعالیٰ کی عبادت کا حق ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔اور پھر اس عظیم کام کو آپ کے
صحابہ نے بھی دنیا تک پہنچایا اور پھر چودہ سو سال بعد اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدے کے مطابق
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا۔جنہوں نے پھر اس عظیم کام کی تجدید کی اور دنیا کو خدا تعالیٰ کی طرف بلایا۔دنیا کو بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی
راہ کس طرح تلاش کرنی ہے ، کس طرح اُس تک پہنچا جا سکتا ہے۔اور اگر اللہ تعالیٰ کی تلاش ہے،
اُس تک پہنچنے کی خواہش ہے تو اب صرف اور صرف مذہب اسلام ہے جو اللہ تعالیٰ تک پہنچاتا ہے۔پھر آپ
نے غیر مذہبوں کو بھی یہی دعوت دی۔اپنی ایک نظم کے ایک مصرعے میں آپ فرماتے ہیں:
آؤ لوگو کہ یہیں نور خدا پاؤ گے
آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 225)

خطبات مسرور جلد و هم
142
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 مارچ 2012ء
پھر ایک جگہ آپ اپنی نثر میں تحریر میں فرماتے ہیں کہ :
دنیا کے مذاہب پر اگر نظر کی جائے تو معلوم ہوگا کہ بجز اسلام ہر ایک مذہب اپنے اندر کوئی نہ کوئی
غلطی رکھتا ہے۔اور یہ اس لئے نہیں کہ در حقیقت وہ تمام مذاہب ابتدا سے جھوٹے ہیں ( آجکل جو مذہبوں
میں غلطی ہے فرمایا کہ اس لئے نہیں کہ شروع سے ہی وہ جھوٹے تھے ) ” بلکہ اس لئے کہ اسلام کے ظہور کے
بعد خدا نے ان مذاہب کی تائید چھوڑ دی اور وہ ایسے باغ کی طرح ہو گئے جس کا کوئی باغبان نہیں اور جس
کی آبپاشی اور صفائی کے لئے کوئی انتظام نہیں۔اس لئے رفتہ رفتہ اُس میں خرابیاں پیدا ہو گئیں۔تمام
پھلدار درخت خشک ہو گئے اور اُن کی جگہ کانٹے اور خراب بوٹیاں پھیل گئیں۔اور روحانیت جو مذہب کی
جڑ ہوتی ہے وہ بالکل جاتی رہی اور صرف خشک الفاظ ہاتھ میں رہ گئے۔“
(اسلام ( لیکچر سیالکوٹ ) روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 203)
پھر آپ نے وضاحت سے فرمایا کہ اسلام کیونکہ آخری شریعت ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اسلام
کے ساتھ ایسا نہیں کیا کہ اس کی تعلیم خشک ہو جائے۔ہر صدی میں مختلف جگہوں پر مختلف وقتوں میں ، اس
باغ کو ہرا ر کھنے کے لئے اللہ تعالی نگران بھیجتا رہا اور اس زمانے میں آپ نے فرمایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے
بھیجا ہے اور میں آخری ہزار سال کا مجدد ہوں۔پس اسلام کے خوبصورت باغ کا خوبصورت حصہ بنے اور
پھلدار درخت بننے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عاشق صادق کے ساتھ جڑ نا اب ہر مسلمان
کا بھی فرض ہے۔کیونکہ خدا تعالیٰ سے زندہ تعلق اب اسی ذریعہ سے پیدا ہوسکتا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے اسلام کی خوبصورت تعلیم کو نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دوسرے ممالک میں بھی پہنچایا۔اسی طرح آپ
نے اپنے حلقہ بیعت میں آنے والے اپنے صحابہ کے دلوں میں بھی یہ روح پھونکی کہ دنیا کو یہ پیغام دو کہ خدا
کی طرف آئیں ، اُس سے تعلق جوڑیں اور یہ تعلق اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق کے ساتھ
جڑنے سے ہی حقیقی رنگ میں جڑ سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آنے والے
غریب مزدور لوگ بھی تھے، زمیندار بھی تھے ، کسان بھی تھے، ان پڑھ دیہاتی بھی تھے، ملازم پیشہ بھی
تھے ، کاروباری لوگ بھی تھے اور پڑھے لکھے لوگ بھی تھے اور ہر ایک نے اپنی اپنی استعداد کے مطابق
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کو سمجھا۔آپ کی صحبت سے فائدہ اُٹھایا اور اس حقیقی پیغام کو،
حقیقی اسلام کو سمجھ کر دنیا میں پھیلانے کی کوشش بھی کی۔اپنے اپنے حلقہ میں پھیلانے کی کوشش بھی کی۔دوسرے مذاہب پر اسلام کی بالا دستی کا حقیقی ادراک حاصل کیا اور پھر اُن لوگوں میں شامل ہو گئے جو اللہ تعالیٰ

خطبات مسرور جلد دہم
143
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 مارچ 2012ء
کی طرف بلانے والے ہوتے ہیں۔پس یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے پھر بڑی تیزی سے اسلام کے
پیغام کو نہ صرف ہندوستان میں بلکہ باہر بھی پھیلانے کی کوشش کی۔اس وقت ان لوگوں کے چند واقعات،
تبلیغی واقعات میں بیان کروں گا۔حضرت امام دین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ مولوی فتح دین صاحب
نے ہمارے نام ایک خط لکھا کہ دھرم کوٹ میں ( دھرم کوٹ ایک جگہ کا نام ہے ) مولوی عبدالسبحان مانیا نوالہ
مباحثے کے لئے آیا ہوا ہے۔قادیان سے کوئی مولوی لے کر بہت جلد پہنچیں۔ہم مولوی عبداللہ صاحب کشمیری
کو ہمراہ لے کر دھرم کوٹ پہنچ گئے۔وہاں بہت دوست جمع ہو گئے۔مولوی صاحب بہت جماعت دیکھ کر بھاگو
والہ میں سردار بشن سنگھ کے پاس چلے گئے۔ہماری تمام جماعت بھا گووالہ میں چلی گئی۔( تبلیغ کا ایک شوق
تھا وہاں پہنچ گئے۔) آخر مباحثہ زیر صدارت سردار بشن سنگھ کے قرار پایا اور وفات وحیات
مسیح پر گفتگو ہوئی
مگر فریق مخالف اس بات پر بیٹھ گیا ( یعنی کہ اس بات پر اڑ گیا اور اسی پر ضد کرنی شروع کر دی۔) کہنے لگا
کہ میں تب مباحثہ کروں گا جب تک یہ اقرار نہ کر لیں کہ مرزا صاحب کا نام قرآن شریف میں دکھاویں
گے۔(اور پھر شرط یہ لگائی کہ اس طرح نام دکھا ئیں کہ مرزا غلام احمد ولد مرز اغلام مرتضیٰ ( قرآن کریم
میں لکھا ہو، تب میں مانوں گا۔نہیں تو میں بحث نہیں کروں گا۔مولوی عبداللہ صاحب نے کہا کہ قرآن شریف
سے دکھا دوں گا۔تب سلسلہ گفتگو شروع ہو گیا۔جب اُس (مولوی) نے مطالبہ کیا تو مولوی صاحب نے کہا (کہ)
اگر انبیاء سابقین کے متعلق جو پیشگوئیاں ہیں، پہلے آپ دکھا دیں کہ اُن کے نام مع ولدیت لکھے ہیں تو ہم بھی اسی
طریق پر دکھا دیں گے۔اگر پہلوں میں یہ طریق ثابت نہیں تو ہم پر یہ سوال کیوں کیا جاتا ہے؟ فریق مخالف نے
اس کا معقول جواب نہ دیا۔آخر شرمندہ ہو کر بیٹھ گیا۔سردار بشن سنگھ نے کہا، ( جن کی زیر صدارت یہ سب مباحثہ ہوا
تھا۔) یہ مولوی ( تو ) کچھ نہیں جانتا ( اور پھر اُس کو پنجابی میں کچھ گالیاں والیاں بھی دیں۔) آخر ( کہتے ہیں کہ)
خدا نے فتح دی۔اس مباحثے کا ذکر ہم نے حضرت صاحب ( حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام) کے پاس کیا
تو آپ نے فرمایا مولوی صاحب نے یہ کیوں نہ کہا کہ میرا نام خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں اِسْمُهُ أَحْمَد
فرمایا ہے۔(ماخوذ از جسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 5 صفحہ 57 روایت حضرت امام دین صاحب)
حضرت پیر افتخار احمد صاحب اپنے والد ماجد پیر احمد جان صاحب کے متعلق تحریر فرماتے ہیں کہ
” میرے والد صاحب نے حضرت صاحب کے اس دعویٰ کو قبول کر کے ( یہ بیعت سے پہلے آپ کا قصہ

خطبات مسرور جلد دہم
144
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 مارچ 2012ء
ہے۔اُس وقت اس بات کو قبول کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی اس زمانے کے مجدد ہیں۔)
اپنے دوستوں اور واقف اور ناواقفوں میں بڑی سرگرمی کے ساتھ اشاعت شروع کی اور ایک طویل اشتہار
بھی چھاپا جس کی نقل زمانہ حال میں (جب وہ لکھ رہے ہیں کہتے ہیں ) اخبار الفضل میں شائع ہو چکی ہے۔( لکھتے ہیں کہ ) میرے والد صاحب نے علاوہ تبلیغی اشاعت کے خود اور اپنے مریدوں سے مالی خدمت
میں بھی حصہ لیا۔ان کی زندگی کا آخری زمانہ اسی خدمت میں گزرا کہ جس قدر ہو سکے چندہ دیں اور اشاعت
کریں۔“
(رجسٹر روایات صحابہؓ غیر مطبوعہ جلد 7 صفحه 1 روایت حضرت پیر محمد افتخار احمد صاحب)
اور یہی اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا مقصد ہے۔اللہ تعالیٰ کے
فضل سے آج علاوہ کتابوں کے، دوسرے لٹریچر کے ایم ٹی اے کے ذریعہ سے بھی اللہ تعالیٰ مختلف زبانوں
میں دین کی اشاعت کروا رہا ہے۔ابتدا میں جب کبھی ایم ٹی اے کا سیٹیلائٹ شروع ہوا تو ایک سیٹیلائٹ تھا
اور وہ چند گھنٹوں کے لئے تھا۔آج
اللہ تعالیٰ کے فضل سے دس سیٹیلائٹس پر ایم ٹی اے کے پروگرام دنیا میں
ہر جگہ نشر ہورہے ہیں۔بلکہ انڈیا میں جہاں بڑے ڈشوں کی ضرورت پڑتی تھی ، اب وہاں بھی کوشش ہو رہی
ہے اور ایک ایسا سیٹیلائٹ لے رہے ہیں کہ جہاں انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی چھوٹے ڈش سے، ڈیڑھ دو فٹ
کے ڈش سے انشاء اللہ تعالیٰ ایم ٹی اے سنا جایا کرے گا۔بہر حال اب روایتوں پر آتا ہوں۔حضرت ماسٹر نذیر حسین صاحب ولد حکیم محمد حسین صاحب
( مریم عیسی ) فرماتے ہیں کہ بچپن سے مجھے تبلیغ کا بہت شوق تھا۔ستمبر 1903 ء تک میرے والد بزرگوار
بھائی دروازہ لاہور پٹ رنگاں محلہ میں رہتے تھے۔اس زمانے میں ایک دفعہ والد صاحب کے پاس ایک
احمدی ابوسعید عرب بھی آیا تھا۔اُس نے میرے دینی اور تبلیغ کے شوق کو دیکھ کر مجھے کچھ آسان رنگ کے
دلائل وفات مسیح ناصری اور آمد مسیح موعود علیہ السلام کے سکھلائے تھے۔میں ان دلائل کو اکثر مسجد کے
اماموں کے سامنے جا کر پیش کرتا اور کہتا کہ ان کا جواب دو۔ایک دفعہ انہی ایام میں بھائی دروازہ کی اونچی
مسجد کے امام کے پاس گیا اور اُس کے سامنے بھی وہ دلائل پیش کئے تو اُس نے مجھے کہا کہ ہم تب تمہاری
بات کا جواب دیں گے اگر تم مرزا صاحب کے ساتھ ایسے وقت کہ گرداُڑ رہی ہو ، چلو، اور جب وہ گھر جانے
لگیں تو دیکھو کہ کیا اُن کے چہرہ پر دوسرے لوگوں کی طرح گرد و غبار ہے یا نہیں؟ ( یعنی یہ شرط لگائی کہ سیر
پر ساتھ جاؤ، باہر نکو اور یہ دیکھو جب مٹی اڑ رہی ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چہرے پر وہ
مٹی آ کے پڑتی ہے کہ نہیں)۔اگر تم خود مرزا صاحب کے متعلق اس کو دیکھ کر بتلاؤ تب میں تمہیں اس کا
ย

خطبات مسرور جلد و هم
145
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 مارچ 2012ء
جواب دوں گا۔( یہ نہیں کہا کہ میں مان لوں گا۔بلکہ کہا کہ جواب دوں گا ) اور بتادوں گا کہ حقیقت کیا ہے؟
( کہتے ہیں کہ ) چونکہ مجھے اس سے قبل کئی دفعہ حضرت اقدس کے ساتھ سیر کو جانے کا قادیان میں موقع ملتا
رہا تھا۔اس لئے اس کے بعد جلد والد صاحب کے ہمراہ قادیان آ گیا اور حضور کے ساتھ صبح کو سیر کے لئے
گیا۔حضور سیر میں تیز رفتار چلا کرتے تھے اور میں حضور کے ساتھ ساتھ چلنے کے لئے بسا اوقات دوڑتا ہوا
جا تا تھا۔اتفاق کی بات ہے کہ اُس دن کچھ ہوا بھی چل رہی تھی اور ریت مٹی اڑ اڑ کر تمام احباب پر پڑتی
تھی۔جب حضور سیر سے واپس آئے اور حضور اپنے مکان کے گول کمرہ کے سامنے احباب سے رخصت ہونے
کے لئے ٹھہرے۔تمام احباب نے حضور کے گرد حلقہ بنالیا، ( دائرے میں کھڑے ہو گئے ) اور خاکسار سب کو
چیرتا ہوا حضور کے پاس جا کھڑا ہوا اور تمام احباب کے چہروں کو اور حضور کے چہرہ کو غور سے دیکھنے لگا تو میری
حیرانی کی کوئی حد نہ رہی جب میں نے دیکھا کہ حضور کے چہرہ پر گرد و غبار کا کوئی نشان نہ تھا اور باقی تمام لوگوں
کے چہروں پر گرد و غبار خوب پڑا ہوا تھا۔میں نے اس کا ذکر اُسی دن حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ سے بھی کیا تو
حضور نے فرمایا کہ مسیح موعود کے لئے ایسا ہونا بطور نشان کے ہے۔واپسی پر لاہور آ کر میں نے اونچی مسجد کے
امام سے اس کا ذکر کیا اور ساتھ ہی اس کو حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کرنے کا ذکر کیا اور بتلایا
کہ انہوں نے فرما یا تھا کہ یہ مسیح کا نشان ہے۔تو اس مولوی نے جھٹ کہہ دیا کہ میں نہیں مانتا۔تم کو تو نورالدین
نے یہ سب قصہ بنا کر سکھلایا ہے۔الغرض وہ تو اس سعادت سے
محروم رہا اور ہم نے خودا پنی آنکھوں سے اس
نشان کو دیکھا۔“
(رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 7 صفحہ 62 روایت حضرت ماسٹر نذیر حسین صاحب)
پھر حضرت شیر محمد صاحب بیان فرماتے ہیں کہ میں نے ایک دفعہ خواب دیکھا کہ ایک کنواں
دودھ کا بھرا ہوا ہے اور میں نے بعض دوستوں کو کنویں میں سے بالٹیاں بھر بھر کر دودھ پلایا۔لہذا وہ کنواں
خشک ہو گیا۔اس پر میں مولوی فتح دین صاحب کے پاس گیا اور اُن کو یہ خواب سنائی۔انہوں نے فرمایا کہ تم
مولوی عبدالکریم صاحب کے پاس جاؤ یا مولوی نورالدین صاحب کے پاس جاؤ۔اس پر میں قادیان میں
آیا اور مولوی عبد الکریم صاحب کو یہ خواب سنائی تو انہوں نے فرمایا کہ دودھ سے مراد علم ہے۔میں نے کہا
کہ میں تو ایک حرف تک پڑھا ہوا نہیں ہوں۔انہوں نے فرمایا کہ اس علم سے مراد وہ علم ہے جو خدا
سکھائے۔اور جو بالٹیاں بھر بھر کے پلایا ہے، اس سے یہ مراد ہے کہ کئی دوست آپ سے مسیح موعود کے
دعوی کے متعلق فیض اُٹھائیں گے۔اور کنواں خشک ہونے سے مراد یہ ہے کہ وہ لوگ جو تمہیں تبلیغ کرنے

خطبات مسر در جلد دہم
146
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 مارچ 2012ء
سے روکتے تھے ) اور حضرت اقدس ( مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام) کو مہدی کہنے سے روکتے تھے، وہ
ایک دن تیرے سامنے مردہ ہو جائیں گے۔لہذا یہ تینوں باتیں پوری ہو گئیں۔( لکھتے ہیں کہ تینوں باتیں
پوری ہوگئیں ) اور خان فتہ میں میری اتنی مخالفت کے باوجود تمام گاؤں کا گاؤں ہی میری تبلیغ اور خدا تعالیٰ کی
مد داور حضور کی دعاؤں سے احمدی ہو گیا۔“
(رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 7 صفحہ 82 روایت حضرت شیر محمد صاحب)
پھر حضرت قاضی محمد یوسف صاحب ( یہ مردان کے تھے ) فرماتے ہیں کہ :
اپنے دوران سیاحت میں ہندوستان میں بمبئی، کراچی ، دہلی ، آگرہ ،شملہ اور کلکتہ کے دیکھنے کا موقع
ملا۔بلوچستان میں سہی ، کوئٹہ اور مستونگ دیکھے۔افغانستان میں جلال آباد، کابل اور چارے کار نعمانی دیکھے۔پنجاب میں کوہ مری ، قادیان، گورداسپور، امرتسر، راولپنڈی، سیالکوٹ، لاہور اور وزیر آباد دیکھے۔سرحد تمام اور
ایجنسیاں دیکھیں۔اور پھر سوات اور جموں اور کشمیر دیکھا۔روضہ بل میں حضرت یوز آسف، یسوع یوسف کی قبر
دیکھی جو محلہ خانیار میں واقع ہے۔جب خاکسار نے بیعت کی تو اُسی دن سے تمام اسلامیہ سکول کے طلباء
میں ، شہر پشاور کے تمام محلوں کے طلباء میں قادیانی ، قادیان اور مرزا قادیان کے نام سے مشہور ہو گیا۔“
( یعنی جس دن بیعت کی اُسی دن ایسا اظہار کیا کہ سارے سکول میں مشہوری ہوگئی۔کہتے ہیں کہ ) ''اگر
فٹبال فیلڈ میں جا تا تو تمام شاہی باغ میں یہی چرچا ہوتا رہتا کہ احمدیت کی خوب شہرت ہوئی اور لوگوں
نے سوالات کرنے شروع کئے اور روزمرہ مباحثات اور سوال و جواب کا اکھاڑہ جم جاتا۔( سکول میں جاتے
تھے تو ) سکول میں شاہی باغ میں اور جہاں بھی موقع پیش آتا رفتہ رفتہ یہ چر چا عام ہوتا گیا اور میرے ایامِ
ملازمت میں سکول اور شہر کے دائرے سے نکل کر اطراف پشاور اور پھر اطراف سرحد میں پھیل گیا۔کیونکہ
میں تمام اضلاع میں سرحد میں دوروں پر آنریبل چیف کمشنر صوبہ سرحد کے ساتھ جایا کرتا۔اور سرحد کی
ایجنسیوں میں بھی اتفاق ہوتا۔اسلامیہ کالج اور مشن کالج میں سرحد کے تمام اضلاع کے لڑکے پڑھتے۔اُن
کو بورڈنگوں میں جا کر ملتا۔۔۔(وہاں بھی تبلیغ کرتے۔) میرے ذریعے احمدیت کو تمام سرحد میں اشاعت
اور بذریعہ تحریر بھی اور بذریعہ تقریر بھی اور کثرت سے اور معمر لوگ داخلِ سلسلہ احمدیہ ہوتے گئے۔لوگ جو
میرے ذریعے احمدی ہوئے یا پھر اُن کے ذریعے احمدی ہوئے اُن کی تعداد کم از کم دو اڑھائی سو افراد
پر مشتمل ہو گی۔ان میں سے کچھ تو فوت ہو گئے ، کچھ زندہ ہیں۔(لیکن کہتے ہیں کہ کچھ اُن میں سے
خلافت ثانیہ میں ) پیغامی ہو گئے اور کچھ جماعت میں موجود ہیں۔“
(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 7 صفحہ 197 - 198 روایت حضرت قاضی محمد یوسف صاحب)
66

خطبات مسرور جلد دہم
147
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 مارچ 2012ء
حضرت احمد دین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ولد ما نا صاحب فرماتے ہیں۔”میں نے ایک دفعہ
خطبہ جمعہ میں مسیح موعود علیہ السلام کے منہ سے سنا۔آپ نے فرمایا کہ میری جماعت کے بے علم بھی دوسروں
پر غالب رہیں گے اور وہ ( یعنی غیر احمدی) اُن
کا مقابلہ نہ کر سکیں گے۔چنانچہ میں نے تجربہ سے دیکھا ہے
کہ میں نے باوجود بے علم ان پڑھ ہونے کے غیر احمدی علماء کو بالکل ساکت اور مات کر دیا حتی کہ انہوں نے
کہا کہ تو جھوٹ بولتا ہے کہ میں بے علم اور ان پڑھ ہوں۔“
66
(رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 7 صفحہ 26 روایت حضرت احمد دین صاحب)
یعنی مولویوں نے پھر یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ آپ پڑھے لکھے نہیں۔حضرت ڈاکٹر محمد بخش صاحب ولد میاں کالے خان صاحب فرماتے ہیں کہ خاکسار نے
1903ء میں بذریعہ خط از چھاؤنی چتو گ ضلع شملہ بیعت کی تھی۔حضور کی زیارت 1902ء میں کی۔اُس
وقت حضور نے ریش مبارک کو مہندی لگا کر او پر کپڑا باندھا ہوا تھا۔کمر میں تہ بند یعنی چادر بندھی ہوئی تھی۔حضور مسجد مبارک کے قریب والے مکان میں صحن کے اندر چارپائی پر تشریف فرما تھے۔اُس وقت چار پانچ
آدمی تھے جن سے حضور نے مصافحہ کیا اور ہر ایک کے حالات دریافت کرتے رہے۔خاکسار سے پوچھا۔کہاں سے تشریف لائے ہو ؟ عرض کی موضع کھیر انوالی ریاست کپورتھلہ سے اور رخصت پر آیا ہوا ہوں۔میں توپ خانہ میں ملازم ہوں۔وہاں اکیلا میں احمدی ہوں اور فوج میں تبلیغ بڑی مشکل ہے۔( شوق مجھے
ہے لیکن تبلیغ مشکل ہے۔وہاں افسر تبلیغ نہیں کرنے دیتے۔حضور نے فرمایا کہ تم اکیلے نہیں رہو گے۔استقلال کے ساتھ تبلیغ احمدیت کرتے رہو۔گھبراؤ نہیں۔پھر حضور علیہ السلام نے دریافت کیا کہ ایک ہی
جگہ چھاؤنی میں رہتے ہو؟ عرض کی کہ ہر تین سال کے بعد چھاؤنی بدل جاتی ہے۔فرمایا کہ جہاں بھی جاؤ
وہاں کی جماعت سے ملتے رہا کرو۔“
(رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 7 صفحہ 126 روایت حضرت ڈاکٹر محمد بخش صاحب)
یہ بڑی اصولی اور ضروری ہدایت آپ نے فرمائی کہ جہاں جانا ہے، ہر احمدی کو جماعت سے
ضرور رابطہ رکھنا چاہئے۔حضرت ماموں خان صاحب ولد کالے خان صاحب فرماتے ہیں کہ ”میں نے 1902ء میں ایک
خواب دیکھا کہ چاند میری جھولی میں آسمان سے ٹوٹ کر آ پڑا ہے۔میں نے اس خواب کو سید محمد شاہ صاحب
مرحوم ما چھی واڑہ کو جو کہ مخلص احمدی تھے ، سنایا۔انہوں نے بتایا کہ تم کو عزت ملے گی یا کسی بزرگ

خطبات مسر در جلد دہم
148
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 مارچ 2012ء
کی بیعت کرو گے۔میری عمر اُس وقت 24 سال کی تھی۔میں اور سید محمد شاہ صاحب ماچھی واڑہ کے سکول
میں ہر دو ملازم تھے۔انہوں نے تبلیغ کا سلسلہ مجھ سے شروع کر دیا۔ان دنوں پنڈت لیکھرام کی پیشگوئی کی
شہرت تھی۔میں نے شاہ صاحب سے عرض کی کہ یہ پیشگوئی جو کہ پنڈت لیکھرام کے متعلق ہے سچی ہوئی تو ضرور
بیعت کرلوں گا۔چنانچہ یہ پیشگوئی پوری ہوئی۔میں نے فوراً بیعت کر لی۔اُس وقت مولوی عبد الکریم صاحب زندہ
تھے۔سید محمد شاہ صاحب سے میں نے بیعت کا خط لکھوایا۔حضور کے پیش ہوا۔“ ( یعنی جب خط حضرت مسیح موعود
کی خدمت میں پیش ہوا تو حضرت مولوی عبد الکریم صاحب نے اپنے ہاتھ سے اس کا جواب دیا۔کہتے ہیں )
خط میرے نام پہنچا کہ بیعت منظور ہوگئی ہے اور آپ کے لئے حضرت صاحب نے دعا کی ہے۔1904ء
میں خط کے ذریعے بیعت کی تھی اور دستی بیعت 1906ء میں قادیان میں آکر کی۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 7 صفحه 149 روایت حضرت ماموں خان صاحب)
حضرت میاں عبدالرشید صاحب بیان کرتے ہیں کہ لاہور میں ایک غیر احمدی کا لڑکا جو ریلوے
میں ملازم تھا، آریہ خیالات کا ہو گیا۔اُس کے والدین کو اس سے بڑی پریشانی ہوئی۔اور وہ اُس کو بیگم شاہی
مسجد کے ایک مولوی کے پاس لے گئے۔اُس نے مولوی صاحب (کے) سامنے جب چند آریوں کے
اعتراضات پیش کئے تو وہ بہت طیش میں آگیا اور اُس کو مارنے کے لئے دوڑا۔( آریوں کے اعتراض پیش
کئے۔مولوی کے پاس جواب کوئی نہیں تھا۔مولوی غصے میں آکر اُس کو مارنے لگا ) جس پر وہ نوجوان اپنی
پگڑی وغیرہ وہیں چھوڑ کر بھاگ پڑا۔لوگ بھی اُس کے پیچھے بھاگے۔لوگوں کی یہ حالت دیکھ کر ایک احمدی
احمد الدین صاحب جو رفوگری کا کام کرتے تھے وہ بھی ساتھ ہو لئے اور اُس کے مکان تک ساتھ گئے۔اصل واقعہ معلوم کرنے کے بعد وہ میرے پاس آیا۔(میاں عبدالرشید صاحب کے پاس وہ احمدی آیا ) اور
مجھے اس کے حالات سے آگاہ کیا اور کہا کہ اُس کو ضرور ملنا چاہئے اور اس کے خیالات کی اصلاح کی کوشش
ہونی چاہئے۔( یہ درد تھا کہ ایک مسلمان کیوں آریہ ہو گیا۔اور یہ احمد یوں میں ہی درد تھا۔مولوی تو صرف
مارنے پر تلے ہوئے تھے۔چنانچہ ( کہتے ہیں ) میں اُن کے ہمراہ اُس کے مکان پر گیا۔پہلے تو وہ گفتگو ہی
کرنے سے گریز کرتا تھا اور صاف کہتا تھا کہ میں تو آریہ ہو چکا ہوں۔مجھ پر اب آپ کی باتوں کا کوئی اثر
نہیں ہوسکتا اور اُس نے گوشت وغیرہ ترک کر کے آریہ طریق اختیار کر لیا ہوا تھا۔اُن کی مجالس میں جاتا اور
اُن کی عبادات میں شریک ہوتا تھا۔( خیر کہتے ہیں ) میرے بار بار جانے اور اصرار کرنے پر وہ کسی قدر مجھ
سے مانوس ہوا۔جب وہ سیر کو جاتا تو میں بھی اُس کے ہمراہ ہو جاتا۔بعض اوقات میں اُس کے لئے انتظار

خطبات مسرور جلد دہم
149
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 مارچ 2012ء
بھی کرتا کہ جب وہ سیر کو نکلے گا تو میں اُس کے ہمراہ ہو جاؤں گا۔تھوڑے دنوں کے بعد ایسٹر کی تعطیلات
آگئیں۔میں نے اُسے کہا کہ میرے ساتھ قادیان چلو مگر وہ اس کے لئے تیار نہ ہوتا تھا اور کہتا تھا کہ میں
مولویوں کے پاس جانے کو تیار نہیں ہوں۔اس پر میں نے اُس کو بہت سمجھایا کہ قادیان میں کسی تکلیف کا
اندیشہ نہیں اور آپ سے کسی قسم کا برا سلوک نہ ہو گا۔جو چاہیں اعتراضات پیش کریں اور میں ہر قسم کی ذمہ
داری لیتا ہوں۔آخر بڑے اصرار کے بعد وہ اس پر آمادہ ہو گیا۔۔۔۔( اور ہم قاد بان گئے۔) وہاں
پر جا کر ہم حضرت مولوی صاحب سے ملے۔( یعنی حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اسیح الاول سے
ملے۔آپ نہایت شفقت سے پیش آئے اور (اُس لڑکے کو ) فرمایا کہ آپ جو چاہیں اعتراض کریں
جواب دیا جائے گا۔میں نے آپ کی خدمت میں یہ عرض کیا تھا کہ حضور انہوں نے گوشت وغیرہ ترک کر دیا
ہوا ہے۔( حضرت خلیفہ اول کو کہا کہ یہ گوشت نہیں کھاتے۔اور ہندووانہ طریق اختیار کیا ہوا ہے۔چنانچہ
حضرت مولوی صاحب نے اپنے گھر سے مونگی کی دال اور چند روٹیاں مہمان خانہ میں اُس کے لئے بھجوا
دیں۔اس بات سے وہ بہت متاثر ہوا ( کہ میرے کھانے کا لحاظ رکھا گیا ہے۔اُس دن ظہر کی نماز کے
لئے جب میں گیا تو اُس کو ساتھ لے گیا۔نماز کے بعد حضور مسجد مبارک میں تشریف فرما ہوئے۔اُن دنوں
حضور ( حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام) آریوں کے متعلق کوئی تصنیف فرما رہے تھے۔چنانچہ اُس
وقت حضرت صاحب نے آریہ لوگوں کے اعتراضات کا ذکر مجلس میں کر کے اُن کے جوابات دیئے۔اس کا
اُس ( لڑکے ) پر بہت اثر ہوا۔اور اس کے بہت سے اعتراضات خود بخود دور ہو گئے اور اسلام سے بھی ایک گونہ
دیلی پیدا ہوگئی۔عصر کی نماز کے بعد میں اُن کو حضرت مولوی صاحب ( حضرت مولوی نورالدین صاحب
خلیفہ اسیح الاول) کے درس القرآن میں لے گیا۔( حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں بھی قرآنِ
کریم کا درس دیا کرتے تھے۔کہتے ہیں میں وہاں لے گیا) جو مسجد اقصیٰ میں ہوتا تھا۔اُس کے بعد ہم
دونوں مولوی صاحب کی خدمت میں گئے اور میں نے عرض کی کہ حضور! انہیں کچھ سمجھا ئیں ،مولوی صاحب
نے فرمایا کہ ان کو جو اعتراض ہے وہ کریں۔اس پر اُس نے گوشت خوری کے متعلق دریافت کیا جس کا
جواب مولوی صاحب نے نہایت عمدہ طریق پر اُسے دیا اور اُس کی اس سے تسلی ہوگئی۔مغرب کی نماز کے
بعد پھر ہم حضور علیہ السلام کی خدمت میں مسجد مبارک میں حاضر ہوئے۔حضور علیہ السلام شہ نشین پر بیٹھ کر
گفتگو فرماتے رہے۔لوگ عموماً مولوی عبد الکریم صاحب کی معرفت سوال و جواب کرتے تھے۔چنانچہ یہ
(لڑکا جو تھا یہ گفتگو سنتا رہا۔اس کے بعد اُس نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔دوسرے دن نماز ظہر کے وقت

خطبات مسرور جلد دہم
150
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 مارچ 2012ء
اُس نے وضو کیا اور جا کر نماز ادا کی۔اُس دن پھر مولوی صاحب کا درس سنا۔اور تیسرے دن اس آریہ
دوست نے حضور ( علیہ السلام) کی بیعت کر لی اور پھر اسلام میں داخل ہوا۔( آگے بیان کرتے ہیں کہ )
اور اب انہیں اسلام کے ساتھ ایسا اُنس پیدا ہوا کہ وہ آریہ سماج کی مجلسوں میں جا کر اسلام کی خوبیاں بیان
کرتا اور آریوں کے اعتراضات کا جواب دیتا۔“
(ماخوز از رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ رجسٹر نمبر 11 صفحہ 30 تا 32۔روایت حضرت میاں عبدالرشید صاحب)
تو یہ درد تھا اُن لوگوں میں کہ ایک ایسے شخص کو بھی جو مسلمان ہے، ضائع نہیں ہونے دینا چاہتے تھے۔پھر حضرت میاں عبد العزیز صاحب المعروف مغل صاحب بیان کرتے ہیں کہ ” نیلے گنبد میں
ایک پٹھان مولوی ( یہ پٹھان مولویوں کا حال بیان کر رہے ہیں ) ادھیڑ عمر کا رہا کرتا تھا۔اُس کو میں نے تبلیغ
کی تو اُس نے تسلیم کیا کہ حضرت مسیح موعود (علیہ الصلوۃ والسلام) سچے ہیں مگر آپ مجھ کو بے فائدہ آکر تبلیغ
کرتے ہیں کیونکہ ہماری قوم میں یہ دستور ہے کہ اگر ہم ایک دفعہ انکار کر دیں تو پھر خدا بھی آکر کہے تو (ہم
نہیں مانتے۔“ اس کے بعد اُس مولوی کا انجام یہ ہوا، سنا کہ وہ خود کشی کر کے مر گیا۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 9 صفحہ 28 روایت میاں عبدالعزیز صاحب )
اور اسی طرح یہ ان کا دوسرا واقعہ ہے، یہ بھی ایک مولوی کا ہے، وہ بھی اتفاق سے ایک پٹھان تھا،
اور وہ بھی زہر کھا کے کسی کے عشق میں خود کشی کر کے مر گیا۔وہ کہتے ہیں کہ لوہاری منڈی کے اندر اُس کی
دکان تھی۔جب ہم وہاں سے گزرتے تو اکثر ہم کو دیکھ کر کہا کرتا تھا کا فر جارہے ہیں۔میں نے ایک دفعہ اس
کو کہا کہ آپ تحقیق تو کریں۔آخر پر کھ کر تو دیکھیں۔جب بھی ہم گزرتے ہیں آپ یونہی ہمیں کا فر کہہ دیتے
ہیں۔اُس نے کہا کہ اگر خدا بھی مجھے آکر کہے تو میں نہیں مانوں گا۔وہ بھی وہی جواب۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 9 صفحہ 28 روایت میاں عبدالعزیز صاحب )
حضرت منشی قاضی محبوب عالم صاحب بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے میاں موسیٰ صاحب کو تبلیغ
شروع کی۔چنانچہ اُن کو قادیان بھیجا مگر وہ شامت اعمال سے قادیان سے بغیر بیعت کے واپس آگئے۔بعد
ازاں میں اُن
کو کبھی کبھی اخبار بدر سناتا رہا۔پھر میں نے اُن کو ایک دن ایک حدیث کا ذکر سنا یا کہ ایک بدوی
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اُس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے کہا کہ کیا
آپ خدا کی قسم کھا کر کہہ سکتے ہیں کہ آپ خدا کے رسول ہیں؟ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم کھا کر کہا
کہ میں خدا تعالیٰ کا رسول ہوں۔تب اُس بدوی نے بیعت کر لی اور اپنے قبیلہ کو بھی بیعت کے لئے حاضر

خطبات مسرور جلد دهم
151
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 مارچ 2012ء
کیا۔یہ واقعہ جب میں نے حضرت میاں محمد موسیٰ صاحب کو سنایا تو اُن کے دل پر بھی اس کا خاص اثر ہوا۔چنانچہ انہوں نے اس وقت ایک کارڈ (یعنی اُس زمانے میں خط کے لئے کارڈ ہوتے تھے ) حضرت صاحب
کی خدمت میں لکھا کہ کیا آپ خدا کی قسم کھا کر کہہ سکتے ہیں کہ آپ مسیح موعود ہیں۔یہ کارڈ جب حضرت صاحب
کی خدمت میں پہنچا تو حضور نے مولوی عبد الکریم صاحب کو حکم دیا کہ لکھ دو میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں
وہی مسیح موعود ہوں جس کا وعدہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس امت کو دیا۔اس کارڈ میں
مولوی عبد الکریم صاحب نے اپنی طرف سے بھی ایک دو فقرے لکھ دیئے۔جن کا مطلب یہ تھا کہ
آپ نے خدا کے مسیح کو قسم دی ہے۔اب آپ یا تو ایمان لاویں یا عذاب خداوندی کے منتظر رہیں۔وہ کارڈ
جب پہنچا تو میاں محمد موسیٰ صاحب نے اپنی اور اہل و عیال کی بیعت کا خط لکھ دیا۔اس طرح سے ( کہتے
ہیں ) میں اب اکیلا نہ رہا بلکہ میرے ساتھ خدا تعالیٰ نے اُن کو بھی شامل کر دیا۔“
(رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 9 صفحہ 136 - 137 روایت منشی قاضی محبوب عالم صاحب)
پھر منشی قاضی محبوب عالم صاحب بیان کرتے ہیں کہ ملاہور میں ایک وکیل ہوتے تھے اُن کا نام کریم بخش
عرف بکرا تھا۔( یہ پتہ نہیں کیا نام رکھا ہے ) وہ بڑی مخش گالیاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ) کو دیا
کرتے تھے۔( بڑی گندی گالیاں دیتے تھے۔ایک دن دوران بحث اُس نے کہا کہ کون کہتا ہے مسیح مر
گیا۔میں نے جواباً کہا کہ میں ثابت کرتا ہوں کہ مسیح مر گیا ( یعنی حضرت عیسی علیہ السلام وفات پاگئے
ہیں۔اُس نے اچانک ایک تھپڑ بڑے زور سے مجھے مارا۔اس سے میرے ہوش پھر گئے اور میں گر گیا۔جب میں وہاں سے چلا آیا تو اگلی رات میں نے رویا میں دیکھا کہ کریم بخش عرف بکرا ایک ٹوٹی ہوئی
چار پائی پر پڑا ہے اور اس کی چار پائی کے نیچے ایک گڑھا ہے۔اُس میں وہ گر رہا ہے اور نہایت بے کسی کی
حالت میں ہے۔صبح میں اُٹھ کر اُس کے پاس گیا اور میں نے اُسے کہا کہ مجھے رویا میں بتایا گیا ہے کہ تو ذلیل
ہو گا۔چنانچہ تھوڑے عرصے کے بعد اُس کی ایک (بیوہ) لڑکی کی وجہ سے جس کو ناجائز حمل ہو گیا اُسے بڑی
ذلت اٹھانی پڑی اور اُس کی جو ابارشن وغیرہ کرائی تو اُس کی وجہ سے بیٹی بھی اُس کی مرگئی۔پولیس کو جب علم
ہوا تو اس
کی تفتیش ہوئی۔اُس کا کافی روپیہ بھی خرچ ہوا۔کہتے ہیں اُس کی عزت برباد ہوئی۔شرم کے مارے
گھر سے نہیں نکلتا تھا۔پھر میں نے اُس کو آواز دے کر ایک دن کہا کہ تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
گندی گالیاں دیا کرتے تھے یہ اس کا وبال چکھ لیا ہے۔تو بہر حال اُس نے کوئی جواب نہ دیا۔“
(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 9 صفحہ 206 تا 207 روایت منشی قاضی محبوب عالم صاحب)

خطبات مسرور جلد دہم
152
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 مارچ 2012ء
لیکن آجکل تو یہ حال ہے کہ اگر آپ پاکستان میں کسی مولوی کو صحیح طور پر بھی کچھ کہیں تو فوراً جیسا
کہ پچھلی دفعہ میں نے بتایا تھا کہ قانون کا سہارا لے کر ایک قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔اپنی عزت و نام کو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کے ساتھ منسوب کر کے ناموسِ رسالت کا مقدمہ کروا دیتے ہیں۔یہ تو
آجکل ان کا حال ہے۔حضرت منشی قاضی محبوب عالم صاحب بیان کرتے ہیں کہ جس وقت میرا نکاح حضرت صاحب
کی دعا کی برکت سے ہو گیا تو میں نے اپنی ساس کو تبلیغ کی۔وہ بہت متاثر ہوئی۔(وہ احمدی نہیں تھی۔تبلیغ
سے متاثر تو ہوئی لیکن بیعت نہیں کی ) ایک دن اُس نے مجھے اپنا زیورا تار کر دے دیا کہ یہ حضرت صاحب
کی خدمت میں پیش کر دو اور اُن سے عرض کرو کہ اس کا عوض مجھے قیامت کو ملے۔چنانچہ میں وہ زیور لے کر
قادیان گیا اور حضرت اقدس کی خدمت میں پیش کیا کہ یہ میری ساس نے دیا ہے اور اُس نے عرض کیا ہے
کہ اس کا عوض قیامت میں مجھے ملے۔حضور نے وہ قبول فرمایا اور زبانِ مبارک سے فرمایا۔انشاء اللہ تعالیٰ
اس کا عوض ان کو مل جائے گا۔ایک مدت کے بعد جب وہ فوت ہوگئیں اور میں نے اُن کا جنازہ نہ پڑھا۔کیونکہ ( با قاعدہ ) انہوں نے بیعت نہیں کی تھی۔جب میں حضرت اقدس کی خدمت میں گیا۔(1906ء کا
واقعہ ہے، کہتے ہیں ) اور میں نے عرض کیا کہ وہ فوت ہو گئی ہیں مگر میں نے اُن کا جنازہ نہیں پڑھا۔حضور
نے فرمایا۔اُن کا جنازہ پڑھ لینا چاہئے تھا کیونکہ اُنہوں نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا کہ وہ احمدی ہیں۔“
(رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 9 صفحہ 265 تا 266 روایت منشی قاضی محبوب عالم صاحب)
ہو سکتا ہے ماحول کی وجہ سے یا کم علمی کی وجہ سے بیعت نہ کی ہو لیکن عمل ایسا تھا جس سے ثابت
ہوا کہ وہ احمدی تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا، اشاعتِ اسلام کا ، خدا تعالیٰ سے تعلق
پیدا کرنے کا جو مقصد تھا کہ اشاعتِ اسلام کے لئے سب کچھ دے دو، اُس کے لئے تو انہوں نے جو اُن کی
پیاری چیزیں تھیں، جن سے ایک عورت کو محبت ہوتی ہے اُس زمانے میں تو بہت زیادہ ہوتی تھی ، آج بھی
ہے یعنی کہ زیور ، وہ دے دیا۔قیامت کا خوف تھا۔دل میں اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی خواہش تھی۔لیکن
یہاں یہ بھی واضح ہو جائے کہ اس کے یہ معنی بھی نہیں لینے چاہئیں کہ جو کوئی یہ کہہ دے کہ احمدیوں
کو برا نہیں
سمجھتے تو اُن کو احمد یوں میں شمار کر لیا جائے۔اس موقع پر جیسا کہ انہوں نے کہا، اُنہوں نے اپنا مال ،
اپنی محبوب چیز اشاعتِ اسلام کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں پیش کی جس
کے لئے آپ آئے تھے۔صرف دل میں برا منانا یا احمدیوں کو اچھا سمجھنا کافی نہیں تھا۔کیونکہ ایک جگہ

خطبات مسرور جلد دہم
153
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 مارچ 2012ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بھی فرمایا ہوا ہے کہ اگر وہ کوئی برانہیں مناتے تو علی الاعلان پھر
اس کا اظہار کر دیں۔اظہار کیوں نہیں کرتے۔اور پھر اگر کسی وجہ سے مجبوری نہیں ہے تو پھر بیعت میں بھی
شامل ہونا چاہئے۔صرف یہ کہہ دینا کہ ہم برانہیں مناتے ، یہ کافی نہیں ہے۔حالات کے مطابق ہر فیصلہ ہوتا ہے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 5 صفحہ 526 ایڈ یشن 2003ء مطبوعہ ربوہ)
حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی بیان کرتے ہیں کہ میں نے بیعت کر لی۔حضرت اقدس
کی کتابیں پڑھیں۔ایک جوش پیدا ہوا اور تبلیغ شروع کر دی۔اُن ایام میں میری تبلیغ کا طریق یہ تھا کہ جہاں
چار پانچ آدمی اکٹھے بیٹھے دیکھتا، جاتے ہی السلام علیکم کہ کر کہتا کہ مبارک ہو۔لوگ متوجہ ہوکر پوچھتے کہ کیا
بات ہے؟ میں کہتا کہ حضرت امام مہدی آگئے ہیں۔اس پر کوئی ہنسی اڑاتا۔کوئی محول کرتا۔کوئی مزید تفصیل
سے پوچھتا۔غرضیکہ کسی نہ کسی رنگ میں بات شروع ہو جاتی اور میں تبلیغ کا موقعہ نکال لیتا۔“
(رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 10 صفحہ 32 روایت حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی)
تبلیغ کا موقع نکالنے کی بات ہے۔آجکل جماعتیں اس طرح ہی بہت ساری جگہوں پر جو
لیف لٹنگ (Leafletting) کر رہی ہیں تو اس کی وجہ سے دنیا میں اُن سے لوگ سوال جواب بھی کرتے
ہیں۔اور اُس سے بھی تبلیغ کے آگے موقع نکلنے چاہئیں۔صرف اتنا کافی نہیں ہے کہ کاغذ دے دیا کہ
جماعت احمدیہ کا امن کا پیغام ہے اور بس فرض پورا ہو گیا۔بلکہ اُس رابطے کو ، اُس تعلق کو پھر آگے بھی جس حد
تک بڑھایا جاسکتا ہے بڑھانا چاہئے۔اسی طرح جیسا کہ آجکل یہاں یو کے میں مساجد کے افتتاح ہورہے
ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے تین مساجد کے افتتاح ہو چکے ہیں اور تین کے اور انشاء اللہ تعالیٰ اگلے ایک
مہینے میں ہونے ہیں۔اب یو کے جماعت کو بھی اس طرف توجہ پیدا ہوئی ہے۔اس سے بھی تبلیغ کے رستے
کھلنے چاہئیں۔رابطے پیدا ہونے چاہئیں اور زیادہ سے زیادہ تعلق وہاں کی مقامی جماعتوں کو اپنے ماحول
میں پیدا کرنا چاہئے۔کیونکہ مساجد سے جہاں مخالفت ہوتی ہے وہاں تو جہ بھی پیدا ہوتی ہے اور ابھی تک جن
مساجد کے افتتاح ہوئے ہیں اُن کی رپورٹس یہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے جن لوگوں کے رابطے
نہیں تھے، وہ بھی اب جماعت کے بارے میں معلومات لیتے ہیں اور جو معلومات لیں تو پھر ہمیں اُس سے
بھر پور فائدہ اُٹھانا چاہئے۔پھر حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی بیان کرتے ہیں کہ ”میاں غلام محمد صاحب جو قوم

خطبات مسرور جلد دہم
154
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 مارچ 2012ء
کے ارائیں تھے اور موضع سعد اللہ پور تحصیل پھالیہ ضلع گجرات کے باشندہ تھے وہ میرے ذریعہ ہی خدا کے
فضل سے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے تھے۔ایسا ہی اُن کی برادری کے سب لوگ بھی بلکہ موضع سعد اللہ پور
کے امام مسجد مولوی غوث محمد صاحب جو اہل حدیث فرقہ کے فرد تھے، وہ بھی خدا کے فضل سے میری تبلیغ کے
ذریعہ احمدی ہوئے تھے۔“
(رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 10 صفحہ 63-64 روایت حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی)
تو مولویوں میں بھی سعید فطرت ہیں جو دین کو سمجھتے ہیں ، آجکل بھی ایسے بعض لوگ ہیں۔پاکستان
میں بھی ہیں اور دوسری دنیا میں بھی جو باوجود مذہب کے معاملے میں بڑے سخت ہونے کے اور لوگوں کی سنی
سنائی باتوں کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مخالفت کرنے کے باوجود جب اُن کو حقیقت
کا علم ہوتا ہے، پڑھتے ہیں، سمجھتے ہیں تو پھر بیعت میں بھی شامل ہو جاتے ہیں۔حضرت میاں محمدعبداللہ صاحب بیان کرتے ہیں کہ ہمارے خاندان میں پہلے حاجی فضل الدین صاحب
نے 1892ء میں قادیان جا کر بیعت کی تھی۔حاجی صاحب میرے چا زاد بھائی تھے۔انہوں نے میرے
والد صاحب اور دیگر میرے بھائیوں کو 1903 ء تک تبلیغ کی۔میرے والد صاحب نے ایک رات
خواب دیکھا کہ قادیان کی طرف سے ایک پورے قد کا چاند بہت خوشنما ( یعنی مکمل چاند جو تھا ) روشنی دے رہا
ہے۔جس کی تعبیر میرے والد صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت پر کی اور ہم سب
نے اُسی دن بذریعہ خط بیعت کر لی۔“
(رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 10 صفحہ 134 روایت میاں محمد عبد اللہ صاحب)
حضرت مولوی محمد عبد اللہ صاحب بیان کرتے ہیں۔کہتے ہیں کہ تبلیغ میں بیعت سے پہلے بھی کیا
کرتا تھا اور بیعت کے بعد تو میں نے اس قدر تبلیغ کی کہ سینکڑوں لوگ میرے ذریعے سے جماعت میں
داخل ہوئے۔“ (رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 10 صفحہ 219 روایت مولوی محمد عبد اللہ صاحب )
یہ واقعات اور بھی کافی ہیں۔انشاء اللہ آئندہ بیان کروں گا۔اللہ تعالیٰ ان صحابہ کے درجات بلند
فرمائے جنہوں نے بہت سوں کو زمانے کے
امام کا پیغام پہنچایا اور پھر انہوں نے آگے تبلیغ کر کے اس پیغام کو
آگے پہنچاتے چلے گئے اور یہ کام جاری رکھا۔آج اُن کی نسلیں، انہی کی محنت ،نیکیوں اور تقویٰ کے پھل کھا
رہی ہیں۔پس اپنے بزرگوں کے لئے بھی دعائیں کریں جن کی نسلوں میں اُن صحابہ کے ذریعے سے
احمدیت آئی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے زمانے میں تھے۔اور ہمیں اُن کا بہت زیادہ شکر

خطبات مسرور جلد دہم
155
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 مارچ 2012ء
گزار ہونا چاہئے اور حقیقی شکر گزاری یہی ہے کہ جہاں اُن کے لئے دعائیں کریں وہاں اپنا تعلق بھی
جماعت سے مضبوط کریں اور اس پیغام کو آگے سے آگے پہنچاتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی
توفیق عطا فرمائے۔اس وقت آج بھی ایک افسوسناک اطلاع ہے۔ہمارے ایک بھائی کو نوابشاہ میں شہید کر دیا گیا۔إِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔مکرم مقصود احمد صاحب ابن مکرم محمد ادریس صاحب جو پہلے تو کرونڈی میں
آباد تھے لیکن پچھلے چھیں ستائیس سال سے دارالرحمت شرقی ربوہ میں رہائش پذیر تھے۔مقصود صاحب
کے خاندان کا تعلق قادیان کے قریب گاؤں ”بھٹیاں گوت“ سے ہے۔ان کے خاندان میں احمدیت آپ
کے دادا مولوی عبدالحق نور صاحب کی بیعت کے ذریعے سے آئی تھی۔1934ء میں انہوں نے بیعت کی
تھی۔ان کے دادا کو میندارہ کا وسیع تجربہ تھا جس کی وجہ سے حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے شروع میں سندھ
کی زمینوں کو آباد کر نے کے لئے اُنہیں بھجوایا تھا۔ان کے دادا ناصر آباد محمود آباد اور دوسری سٹیٹس میں بھی
نگرانی پر مقرر رہے ہیں۔پھر 1942ء میں جماعت کی سٹیٹ سے نکل کر انہوں نے اپنی زمینیں لے لی
تھیں اور خیر پور منتقل ہو گئے۔21 دسمبر 1966ء کو آپ کے دادا مکرم عبدالحق نور صاحب کو بھی شہید کر دیا
گیا تھا۔اس وقت مقصود صاحب کی عمر بارہ سال
کی تھی اور آپ اس شہادت کے عینی شاہد تھے۔پرانے
شہداء کا جب ذکر ہورہا تھا تو جون 1999ء میں حضرت خلیفہ اُسیح الرابع نے اپنے خطبہ میں شہداء کی
فہرست میں ان کے دادا کا بھی ذکر کیا تھا۔1983ء تک کرونڈی میں رہے۔اُس کے بعد پھر وہاں سے
ربوہ شفٹ ہو گئے۔جب سے ربوہ میں شفٹ ہوئے ہیں اُس وقت سے ہومیو پیتھک کیوریٹو کمپنی جو
راجہ نذیر صاحب کا ایک ادارہ ہے اُس میں کام کر رہے تھے۔اور آپ کے سپر د کمپنی کی طرف سے سندھ کا
علاقہ تھا جہاں آپ ہر مہینے دورے پر ، دوائیوں کی فروخت کے لئے یا آرڈر لینے کے لئے سیلز مین کے طور
پر جایا کرتے تھے۔کہتے ہیں گزشتہ ماہ 27 فروری سے سندھ کے دورے پر تھے اور 7 مارچ 2012ء کو
شہادت کے دن صبح تقریباً گیارہ بجے نوابشاہ پہنچے تھے جہاں سہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے نوابشاہ کے
معروف موہنی بازار میں دو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کو روکا اور ان پر فائز کر دیا جس سے ان کی
شہادت ہو گئی - إِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - پولیس لاش ہسپتال لے گئی۔وہاں جا کر پوسٹ مارٹم ہوا۔جیسا کہ ہم جانتے ہیں، نوابشاہ میں دس دن کے اندر یہ دوسری شہادت ہے۔مرحوم موصی بھی۔شہید مرحوم کی اہلیہ بیان کرتی ہیں کہ مرحوم نے آج سے دو تین ماہ قبل اس بات کا ذکر کیا تھا کہ انہیں

خطبات مسرور جلد دہم
156
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 مارچ 2012ء
دھمکیاں مل رہی ہیں۔نیز وہ ایک جگہ ہندو ڈاکٹر کی دکان پر دوائیوں کی سپلائی کے لئے جاتے تھے تو
انتہا پسندوں نے اُس ہندو ڈاکٹرکو بھی دھمکی دی تھی کہ اگر اب یہ مرزائی تمہاری دکان پر آیا تو تمہیں بھی اور
اس مرزائی کو بھی ہم مار دیں گے۔پھر ان کی اہلیہ بیان کرتی ہیں کہ شہید مرحوم اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے۔نماز کے پابند، با قاعدگی سے نوافل ادا کرنے والے، باجماعت نماز ادا کرنے والے، اسی طرح مالی قربانی
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تھے۔اپنی اہلیہ کا چندہ بھی اس سال خودا دا کیا اور دورے پر جانے سے
پہلے اپنا چندہ بھی مکمل ادا کر کے دورے پر گئے تھے۔دعوت الی اللہ کا شوق آپ کو اپنے دادا کی طرف سے
ورثہ میں ملا تھا۔سفر کے دوران میں بھی، چاہے چند دن کے لئے جاتے ہوں، جماعتی لٹریچر ہمراہ رکھتے تھے
اور تقسیم کرتے اور فعال تبلیغ کرتے تھے۔اور اسی تبلیغ کی وجہ سے یقیناً وہاں دشمنی بھی پیدا ہوئی ہوگی۔بازار
میں ان کا تعارف ایک احمدی کی حیثیت سے تھا اور جب یہ تعارف ہو گیا تو اس بہانے پھر آپ لوگوں کو
لٹریچر وغیرہ بھی دیتے تھے۔انتہائی ملنسار اور محبت کرنے والے اور صفائی پسند انسان تھے۔خدمت خلق
کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تھے۔ضرورتمندوں کو مفت ادویات دیا کرتے تھے۔خلافت
سے بے انتہا تعلق تھا۔اسی طرح قرآن کریم سے بھی آپ کو خاص عشق تھا۔ان کی اہلیہ مزید بیان کرتی
ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے مکرم مقصود احمد صاحب کو کہا کہ کیا ہم بھی شہداء کی فیملی میں شمار ہو سکتے ہیں؟ تو
جوابا آپ نے کہا کہ کیوں نہیں۔اگر اللہ تعالیٰ منتخب کر لے تو ہم بھی شامل ہو سکتے ہیں۔پیچھے ان کی اہلیہ
امتہ الرشید شوکت صاحبہ ہیں۔اس کے علاوہ ان کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔بیٹے ان کے یہیں
مانچسٹر میں رہتے ہیں اور غیر شادی شدہ ہیں۔بیٹیوں میں سے ایک شادی شدہ امریکہ میں ہے اور ایک
وہیں ربوہ میں ہیں اور ہمارے ایک سکول میں ٹیچر ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان
سب لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔دشمنوں کی پکڑ کے جلد سامان فرمائے۔ایک دوسرا جنازہ جوابھی جمعہ کی نماز کے بعد پڑھاؤں گا ہاجرہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم مستری محمدحسین صاحب
درویش مرحوم قادیان کا ہے۔یہ چار پانچ مارچ کی درمیانی رات کو اناسی (79) سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔إِنَّا لِلہ و انا
إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آپ مکرم منشی عبدالرحیم صاحب فانی آف امروہ کی بیٹی تھیں جو قادیان میں رہائش کی
خاطر ہجرت کر کے 1950ء میں قادیان آگئے تھے۔مرحومہ کی شادی 1951ء میں ہوئی اور آپ نے
اپنے شوہر کے ساتھ عرصہ درویشی نہایت صبر و شکر کے ساتھ گزارا۔ان کے دس بچے تھے اور کثیر العیال

157
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 مارچ 2012ء
خطبات مسرور جلد و هم
ہونے کے باوجود انہوں نے پانچ بیٹوں اور پانچ بیٹیوں کی بڑی اچھی رنگ میں پرورش کی۔سب بچے
شادی شدہ اور عیالدار ہیں۔مرحومہ موصیبہ تھیں۔بہشتی مقبرہ قادیان میں ان
کی تدفین عمل میں آئی ہے۔اللہ تعالیٰ
مرحومہ سے مغفرت کا سلوک فرمائے۔درجات بلند فرمائے۔اپنی رضا کی جنتوں میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور
ان کے لواحقین کو بھی صبر جمیل عطا فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 30 مارچ تا 5 مارچ 2012 جلد 19 شماره 13 صفحہ 5 تا8 )

آج 10 میں سے 10 باقی