شرائط بیعت۔ حضرت مسیح موعودؑ کے ارشادات کی روشنی میں اہم نصائح

خطبات مسرور جلد دہم
174
12
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 مارچ 2012ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة اسم الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 23 مارچ 2012 ء بمطابق 23 امان 1391 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح - مورڈن - لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج جماعت احمدیہ کے لئے انتہائی خوشی اور برکت کا دن ہے جس میں جمعہ کی برکات بھی شامل
ہوگئی ہیں۔کیونکہ آج کے دن آج سے قریباً 123 سال پہلے قرآن کریم کی ، اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے
ایک عظیم پیشگوئی پوری ہوئی۔اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی، آپ کی بتائی ہوئی تفصیلات
کے ساتھ پوری ہوئی اور مسیح موعود اور مہدی معہود کا ظہور ہوا اور بیعت کے آغاز سے پہلوں سے ملنے والی
کا
آخرین کی جماعت کا قیام عمل میں آیا۔اور پھر ہم بھی اُن خوش قسمتوں میں شامل ہوئے جو اس سے فیض
پانے والے ہیں۔پس ہر احمدی کو جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کا دعویدار ہے اس بات کو اچھی
طرح ذہن نشین کرنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آنا ہم پر بہت بڑی ذمہ
داری ڈالتا ہے۔اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا کام جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ شروع ہوا،
وہ آپ کے ماننے والوں پر بھی اپنے اندر ایک انقلاب پیدا کرنے کا تقاضا کرتا ہے تا کہ ہم اُن برکات سے
حصہ پاتے رہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ وابستہ ہیں۔پس ہر سال جب 23 مارچ کا دن آتا ہے تو ہم احمدیوں کو صرف اس بات پر خوش نہیں ہو جانا
چاہئے کہ آج ہم نے یوم مسیح موعود منانا ہے، یا الحمد للہ ہم اس جماعت میں شامل ہو گئے ہیں۔جماعت کے
آغاز کی تاریخ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوئی سے ہم نے آگاہی حاصل کر لی ہے، اتنا
کافی نہیں ہے، یا جلسے منعقد کر لئے ہیں، یہی سب کچھ نہیں ہے، بلکہ اس سے بڑھ کر ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہم

خطبات مسر در جلد دہم
175
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 مارچ 2012ء
نے اس بیعت کا کیا حق ادا کیا ہے؟ آج ہمارے جائزہ اور محاسبہ کا دن بھی ہے۔بیعت کے تقاضوں کے
جائزے لینے کا دن بھی ہے۔شرائط بیعت پر غور کرنے کا دن بھی ہے۔اپنے عہد کی تجدید کا دن بھی ہے۔شرائط بیعت پر عمل کرنے کی کوشش کے لئے ایک عزم پیدا کرنے کا دن بھی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے وعدے کے پورا ہونے پر جہاں اللہ تعالیٰ کی بے شمار تسبیح وتحمید کا دن ہے وہاں حبیب خدا
صلی اللہ علیہ وسلم پر ہزاروں لاکھوں درودوسلام بھیجنے کا دن ہے۔پس اس اہمیت کو ہمیں ہمیشہ اپنے پیش نظر رکھنا چاہئے اور یہ اہمیت شرائط بیعت پر غور کرنے اور
اس پر عمل کرنے سے وابستہ ہے۔اس چیز کی یاددہانی کے لئے میں آج پھر آپ کے سامنے شرائط بیعت اور
ان شرائط کی روشنی میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں ہم سے آپ کیا چاہتے ہیں؟ اُس
کی کچھ وضاحت پیش کروں گا۔پہلی شرط جو بیعت کرنے والا کرتا ہے، احمدیت میں شامل ہونے والا کرتا ہے، جس پر عمل کرنے
کا عہد کرتا ہے وہ یہ ہے کہ ” بیعت کنندہ سچے دل سے عہد اس بات کا کرے کہ آئندہ اُس وقت تک کہ قبر
میں داخل ہو جائے ، شرک سے مجتنب رہے گا۔شرک سے بچتا رہے گا۔( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ 159 اشتہار تکمیل تبلیغ ، اشتہار نمبر 51 مطبوعہ ربوہ)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
توحید صرف اس بات کا نام نہیں کہ منہ سے لا اله الا اللہ کہیں اور دل میں ہزاروں بت جمع
ہوں۔بلکہ جو شخص کسی اپنے کام اور مکر اور فریب اور تدبیر کوخدا کی سی عظمت دیتا ہے یا کسی انسان پر بھروسہ
رکھتا ہے جو خدا تعالیٰ پر رکھنا چاہئے یا اپنے نفس کو وہ عظمت دیتا ہے جو خدا کو دینی چاہئے۔ان سب صورتوں
میں وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک بت پرست ہے۔بت صرف وہی نہیں ہیں جو سونے یا چاندی یا پیتل یا پتھر
وغیرہ سے بنائے جاتے اور ان پر بھروسہ کیا جاتا ہے بلکہ ہر ایک چیز یا قول یا فعل ( کوئی بات کوئی چیز ،
کوئی عمل ) جس کو وہ عظمت دی جائے جو خدا تعالیٰ کا حق ہے وہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں بت ہے۔یادر ہے کہ حقیقی تو حید جس کا اقرار خدا ہم سے چاہتا ہے اور جس کے اقرار سے نجات وابستہ ہے یہ ہے کہ خدا
تعالیٰ کو اپنی ذات میں ہر ایک شریک سے خواہ بت ہو، خواہ انسان ہو، خواہ سورج ہو یا چاند ہو یا اپنا نفس یا
اپنی تدبیر اور مکر فریب ہو منزہ سمجھنا اور اس کے مقابل پر کوئی قادر تجویز نہ کرنا۔کوئی رازق نہ ماننا۔کوئی معز
اور مدل خیال نہ کرنا۔( یعنی کوئی ایسا شخص خیال نہ کرنا جو عزت دینے والا ہے یا ذلیل کرنے والا ہے بلکہ

خطبات مسرور جلد دہم
176
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 مارچ 2012ء
یہ سمجھنا کہ خدا تعالیٰ ہی عزتیں دیتا ہے اور ذلت دیتا ہے ) ” کوئی ناصر اور مددگار قرار نہ دینا۔اور دوسرے یہ
کہ اپنی محبت اسی سے خاص کرنا۔اپنی عبادت اسی سے خاص کرنا۔اپنا تذلل اسی سے خاص کرنا۔اپنی
امید میں اسی سے خاص کرنا۔(اُسی سے وابستہ رکھنا ) اپنا خوف اسی سے خاص کرنا۔پس کوئی تو حید بغیر
ان تین قسم کی تخصیص کے کامل نہیں ہو سکتی۔وہ کون سی تین قسم کی خاص باتیں ہیں۔فرمایا ) اول ذات
کے لحاظ سے توحید یعنی یہ کہ اس کے وجود کے مقابل پر تمام موجودات کو معدوم کی طرح سمجھنا ( جو کچھ بھی
دنیا میں موجود ہے اُس کی کوئی حیثیت نہیں تمام کو هالكة الذات اور باطلة الحقيقت خيال
کرنا۔( ہر چیز جو ہے وہ ہلاک ہونے والی ہے اپنی ذات میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی ختم ہونے والی ہے
اور اُس کی کوئی حقیقت نہیں، اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں سب جھوٹ ہے۔) دوم صفات کے لحاظ سے توحید
یعنی یہ کہ ربوبیت اور الوہیت کی صفات بجز ذات باری کسی میں قرار نہ دینا ( کہ رب صرف ہمارا خدا ہے
وہی ہمارا پالنے والا ہے اور وہی ہے جس کو خدائی طاقت حاصل ہے جو تمام طاقتوں
کا سر چشمہ اور منبع ہے )۔فرمایا اور جو بظاہر رب الانواع یا فیض رساں نظر آتے ہیں یہ مختلف قسم کے جو پالنے والے نظر آتے ہیں
یا جن سے ہم فائدہ اُٹھاتے ہیں ) یہ اُسی کے ہاتھ کا ایک نظام یقین کرنا یہ سب لوگ بھی ، جن سے ہمیں
فائدہ دنیا میں مل رہا ہے، یہ اللہ تعالیٰ کی وجہ سے ہی مل رہا ہے، اللہ تعالیٰ کے نظام کا ایک حصہ ہیں۔)
تیسرے اپنی محبت اور صدق اور صفا کے لحاظ سے توحید یعنی محبت وغیرہ شعار عبودیت میں دوسرے کو
خدا تعالیٰ کا شریک نہ گرداننا۔اور اسی میں کھوئے جانا۔( یعنی عبادت صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی کرنا۔)
( سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 349-350)
پھر بیعت کی دوسری شرط ہے۔یہ کہ جھوٹ اور زنا اور بدنظری اور ہر ایک فسق و فجور اور ظلم اور
خیانت اور فساد اور بغاوت کے طریقوں سے بچتا رہے گا اور نفسانی جوشوں کے وقت اُن کا مغلوب نہیں ہوگا
اگر چہ کیساہی جذ بہ پیش آوے۔“
( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ 159 اشتہار تکمیل تبلیغ ، اشتہار نمبر 51 مطبوعہ ربوہ)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
سواصل حقیقت یہ ہے کہ جب تک انسان ان نفسانی اغراض سے علیحدہ نہ ہو جو راست گوئی سے
روک دیتے ہیں ( جو سچائی سے روکتے ہیں ) تب تک حقیقی طور پر راست گو نہیں ٹھہر سکتا۔کیونکہ اگر انسان
صرف ایسی باتوں میں سچ بولے جن میں اس کا چنداں حرج نہیں ( کوئی حرج نہیں ) اور اپنی عزت یا مال یا

خطبات مسرور جلد و هم
177
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 مارچ 2012ء
جان کے نقصان کے وقت جھوٹ بول جائے اور سچ بولنے سے خاموش رہے تو اس کو دیوانوں اور بچوں پر کیا
فوقیت۔فرمایا : ” دنیا میں ایسا کوئی بھی نہیں ہوگا کہ جو بغیر کسی تحریک کے خواہ نخواہ جھوٹ بولے۔پس ایسا
سچ جو کسی نقصان کے وقت چھوڑا جائے حقیقی اخلاق میں ہر گز داخل نہیں ہوگا۔سچ کے بولنے کا بڑا بھاری محل
اور موقع وہی ہے جس میں اپنی جان یا مال یا آبرو کا اندیشہ ہو۔اس میں خدا کی تعلیم یہ ہے کہ
فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَ اجْتَنِبُوا قَوْلَ النُّورِ (الحج: (31) وَلَا يَأْبَ
الشُّهَدَاءُ إِذَا مَا دُعُوا (البقرة: 283) وَ لَا تَكْتُمُوا الشَّهَادَةَ وَ مَنْ يَكْتُمْهَا فَإِنَّهُ أَثِمٌ قَلْبُهُ
(البقرة: 284) وَإِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوا وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبى (الانعام:153) كُونُوا قَوْمِينَ بِالْقِسْطِ
شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَ لَوْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَ الْأَقْرَبِينَ (النساء: 136) وَ لَا يَجْرِمَنَّكُمْ
شَنَآنُ قَوْمٍ عَلَى الَّا تَعْدِلُوا (المائدة: (9) وَ الصَّدِقِينَ وَ الصَّدِقتِ (الاحزاب: 36)
وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ (العصر : 4 لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ (الفرقان: 73)۔اس کے ترجمہ میں آپ فرماتے ہیں کہ : ”بتوں کی پرستش اور جھوٹ بولنے سے پر ہیز کرو۔یعنی جھوٹ بھی ایک بت ہے جس پر بھروسہ کرنے والا خدا کا بھروسہ چھوڑ دیتا ہے۔سو جھوٹ بولنے سے
خدا بھی ہاتھ سے جاتا ہے۔اور پھر فرمایا کہ جب تم سچی گواہی کے لئے بلائے جاؤ تو جانے سے انکارمت
کرو۔اور سچی گواہی کو مت چھپاؤ اور جو چھپائے گا اس کا دل گنہگار ہے۔اور جب تم بولو تو وہی بات منہ پر
لاؤ جو سراسر سچ اور عدالت کی بات ہے۔(انصاف کی بات ہے ) ''اگر چہ تم اپنے کسی قریبی پر گواہی دو۔حق اور انصاف پر قائم ہو جاؤ۔اور چاہئے کہ ہر ایک گواہی تمہاری خدا کے لئے ہو۔جھوٹ مت بولو۔اگر چہ سچ بولنے سے تمہاری جانوں کو نقصان پہنچے۔یا اس سے تمہارے ماں باپ کو ضرر پہنچے یا اور قریبیوں
کو جیسے بیٹے وغیرہ کو۔اور چاہئے کہ کسی قوم کی دشمنی تمہیں سچی گواہی سے نہ روکے۔بچے مرد اور سچی عورتیں
بڑے بڑے اجر پائیں گے۔ان کی عادت ہے کہ اوروں کو بھی سچ کی نصیحت دیتے ہیں۔اور جھوٹوں کی
مجلسوں میں نہیں بیٹھتے۔“
فرمایا کہ:
( اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 360-361)
پھر آپ اس کے بارہ میں مزید فرماتے ہیں۔دوسری شرط میں بہت ساری باتیں شامل ہیں۔

خطبات مسر در جلد دہم
178
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 مارچ 2012ء
زنا کے قریب مت جاؤ یعنی ایسی تقریبوں سے دور رہو جن سے یہ خیال بھی دل میں پیدا ہوسکتا
ہو۔اور ان راہوں کو اختیار نہ کرو جن سے اس گناہ کے وقوع کا اندیشہ ہو۔جو زنا کرتا ہے وہ بدی کو انتہا تک
پہنچا دیتا ہے۔( آج کل جو ٹی وی پروگرام ہیں، بعض چینلز ہیں، بعض انٹرنیٹ پر آتے ہیں یہ سب ایسی
چیزیں ہیں جو ان برائیوں کی طرف لے جانے والی ہیں۔نظر کا بھی ایک زنا ہے، اُس سے بھی بچنا چاہئے۔ہرایسی چیز جو برائیوں کی طرف لے جانے والی ہے فرمایا کہ اُس سے بچو۔زنا کی راہ بہت بری ہے یعنی
منزل مقصود سے روکتی ہے اور تمہاری آخری منزل کیلئے سخت خطر ناک ہے۔“
اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد 10 صفحه 342)
تمہاری منزل مقصود کیا ہونی چاہئے، اللہ تعالیٰ کی رضا اور یہی آخری منزل ہے اور اس کے رستے
میں یہ چیز روک بنتی ہے )
پھر اسی دوسری شرط کی جو دوسری باتیں ہیں، اُس میں مثلاً بدنظری ہے، اُس کے بارہ میں فرمایا:
قرآن شریف نے جو کہ انسان کی فطرت کے تقاضوں اور کمزوریوں کو مدنظر رکھ کر حسب حال
تعلیم دیتا ہے، کیا عمدہ مسلک اختیار کیا ہے قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَ يَحْفَظُوا
فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ (النور: 31) کہ تو ایمان والوں کو کہہ دے کہ وہ اپنی نگاہوں کو نیچا رکھیں اور
اپنے سوراخوں کی حفاظت کریں۔یہ وہ عمل ہے جس سے اُن کے نفوس کا تزکیہ ہوگا۔فروج سے مراد صرف
شرمگاہ ہی نہیں بلکہ ہر ایک سوراخ جس میں کان وغیرہ بھی شامل ہیں اور ان میں اس امر کی مخالفت کی گئی
ہے کہ غیر محرم عورت کا راگ وغیرہ سنا جاوے۔پھر یا درکھو کہ ہزار درہزار تجارب سے یہ بات ثابت شدہ
ہے کہ جن باتوں سے اللہ تعالیٰ روکتا ہے آخر کا ر انسان کو اُن سے رُکنا ہی پڑتا ہے۔“
( ملفوظات جلد 4 صفحہ 105 ایڈیشن 2003، مطبوعہ ربوہ)
پھر آپ مزید فرماتے ہیں۔اسلام نے شرائط پابندی ہر دو عورتوں اور مردوں کے واسطے لازم کئے ہیں۔پردہ کرنے کا حکم
جیسا کہ عورتوں کو ہے، مردوں کو بھی ویساہی تاکیدی حکم ہے۔محض بصر کا۔نماز، روزہ ، زکوۃ، حج ، حلال وحرام
کا امتیاز ، خدا تعالیٰ کے احکام کے مقابلے میں اپنی عادات، رسم و رواج کو ترک کرنا وغیرہ وغیرہ ایسی
پابندیاں ہیں جن سے اسلام کا دروازہ نہایت ہی تنگ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر ایک شخص اس دروازے
میں داخل نہیں ہو سکتا۔“
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 614 ایڈ یشن 2003 ء مطبوعہ ربوہ)

خطبات مسرور جلد دہم
179
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 مارچ 2012ء
فسق و فجور سے بچنے کے لئے آپ فرماتے ہیں:
جب یہ فسق و فجور میں حد سے نکلنے لگے (یعنی مسلمان یا دوسرے مذاہب کے لوگ ) اور خدا
کے احکام کی ہتک اور شعائر اللہ سے نفرت ان میں آگئی اور دنیا اور اس کی زیب وزینت میں ہی گم ہو گئے تو
اللہ تعالیٰ نے ان کو بھی ( یہ مسلمانوں کے ذکر میں فرمایا ) اسی طرح ہلا کو ، چنگیز خان وغیرہ سے برباد کروایا۔لکھا ہے کہ اس وقت یہ آسمان سے آواز آتی تھی اَيُّهَا الْكُفَّارُ اقْتُلُوا الْفُجَارَ - ( یعنی اے کا فرو!
فاجروں کو قتل کرو ) غرض فاسق فاجر انسان خدا کی نظر میں کافر سے بھی ذلیل اور قابل نفرین ہے۔“
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 108 ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ)
پھر فساد سے بچنے کے بارے میں آپ فرماتے ہیں:
"تمہیں چاہیے کہ وہ لوگ جو محض اس وجہ سے تمہیں چھوڑتے اور تم سے الگ ہوتے ہیں کہ تم نے
خدا تعالیٰ کے قائم کردہ سلسلہ میں شمولیت اختیار کر لی ہے اُن سے دنگہ یا فساد مت کرو بلکہ اُن کے لیے
غائبانہ دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ان کو بھی وہ بصیرت اور معرفت عطا کرے جو اس نے اپنے فضل سے تمہیں دی
ہے۔تم اپنے پاک نمونہ اور عمدہ چال چلن سے ثابت کر کے دکھاؤ کہ تم نے اچھی راہ اختیار کی ہے۔دیکھو میں
اس امر کے لیے مامور ہوں
کہ تمہیں بار بار ہدایت کروں کہ ہر قسم کے فساد اور ہنگامہ کی جگہوں سے بچتے رہو
اور گالیاں سُن کر بھی صبر کرو۔بدی کا جواب نیکی سے دو اور کوئی فساد کرنے پر آمادہ ہو تو بہتر ہے کہ تم ایسی جگہ
سے کھسک جاؤ اور نرمی سے جواب دو
جب میں یہ سنتا ہوں کہ فلاں شخص اس جماعت کا ہو کر کسی سے لڑا ہے۔اس طریق کو میں ہرگز
پسند نہیں کرتا اور خدا تعالیٰ بھی نہیں چاہتا کہ وہ جماعت جو دنیا میں ایک نمونہ ٹھہرے گی وہ ایسی راہ اختیار
کرے جو تقویٰ کی راہ نہیں ہے۔بلکہ میں تمہیں یہ بھی بتا دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ یہاں تک اس امر کی تائید
کرتا ہے کہ اگر کوئی شخص اس جماعت میں ہو کر صبر اور برداشت سے کام نہیں لیتا تو وہ یادر کھے کہ وہ اس
جماعت میں داخل نہیں ہے۔نہایت کار اشتعال اور جوش کی یہ وجہ ہوسکتی ہے (اپنے بارے میں فرماتے
ہیں کہ مجھے لوگ گندی گالیاں دیں) کہ مجھے گندی گالیاں دی جاتی ہیں تو اس معاملہ کو خدا کے سپر د کر دو۔تم
اس کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔میرا معاملہ خدا پر چھوڑ دو۔تم ان گالیوں کو سن کر بھی صبر اور برداشت سے کام لو۔“
( ملفوظات جلد 4 صفحہ 157 ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ )
(دشمنوں کے مقابلے میں۔اور یہی پاکستان میں احمدیوں کو بار بار کہا جاتا ہے کیونکہ وہاں اب

خطبات مسرور جلد دہم
180
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 مارچ 2012ء
لوگوں نے غلیظ قسم کی گالیوں کی انتہا کر دی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیتے ہیں۔اور اس
کا صرف حل یہی ہے کہ دعائیں کی جائیں اور بہت دعائیں کی جائیں۔)
پھر آپ نفسانی جوشوں سے بچنے کے لئے فرماتے ہیں:
”وہ بات مانو جس پر عقل اور کانٹس کی گواہی ہے اور خدا کی کتابیں اس پر اتفاق رکھتی ہیں۔“
فرمایا زنانہ کرو، جھوٹ نہ بولو اور بدنظری نہ کرو اور ہر ایک فسق اور فجور اور ظلم اور خیانت اور فساد اور بغاوت کی
راہوں سے بچو۔اور نفسانی جوشوں سے مغلوب مت ہو اور پنج وقت نماز ادا کرو کہ انسانی فطرت پر پینج طور پر
ہی انقلاب آتے ہیں اور اپنے نبی کریم کے شکر گزار ہو، اُس پر درود بھیجو، کیونکہ وہی ہے جس نے تاریکی کے
زمانے کے بعد نئے سرے خداشناسی کی راہ سکھلائی۔“
(ضمیمه تریاق القلوب روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 525)
پھر تیسری شرط بیعت کی یہ ہے:
یہ کہ بلا ناغہ پنجوقتہ نماز موافق حکم خدا اور رسول کے ادا کرتا رہے گا اور حتی الوسع نماز تہجد کے
پڑھنے اور اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے اور ہر روز اپنے گناہوں کی معافی مانگنے اور استغفار
کرنے میں مداومت اختیار کرے گا۔( با قاعدگی رکھے گا۔) اور دلی محبت سے خدا تعالیٰ کے احسانوں کو یاد
کر کے اُس کی حمد اور تعریف کو اپنا ہر روزہ ورد بنائے گا۔“
( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ 159 اشتہار تکمیل تبلیغ، اشتہار نمبر 51 مطبوعہ ربوہ)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
”اے وے تمام لوگو! جو اپنے تئیں میری جماعت شمار کرتے ہو آسمان پر تم اُس وقت میری
جماعت شمار کئے جاؤ گے جب سچ سچ تقویٰ کی راہوں پر قدم مارو گے۔سوا اپنی پنج وقتہ نمازوں کو ایسے خوف
اور حضور سے ادا کرو کہ گویا تم خدا تعالیٰ کو دیکھتے ہو۔اور اپنے روزوں کو خدا کے لئے صدق کے ساتھ پورے
کرو۔ہر ایک جو زکوۃ کے لائق ہے وہ زکوۃ دے اور جس پر حج فرض ہو چکا ہے اور کوئی مانع نہیں وہ حج
کرے۔نیکی کو سنوار کر ادا کرو اور بدی کو بیزار ہوکر ترک کرو۔یقیناً یا درکھو کہ کوئی عمل خدا تک نہیں پہنچ سکتا
جو تقوی سے خالی ہے۔ہر ایک نیکی کی جڑ تقویٰ ہے۔جس عمل میں یہ جڑ ضائع نہیں ہوگی وہ عمل بھی ضائع
(کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 15)
نہیں ہوگا۔“
پھر آپ فرماتے ہیں کہ :

خطبات مسرور جلد دہم
181
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 مارچ 2012ء
”نماز ایسی شئے ہے کہ اس کے ذریعہ سے آسمان انسان پر جھک پڑتا ہے ( یعنی اللہ تعالیٰ بہت
قریب آجاتا ہے اگر اُس کا حق ادا کیا جائے ) ” نماز کا حق ادا کرنے والا یہ خیال کرتا ہے کہ میں مر گیا اور اس
کی روح گداز ہوکر خدا کے آستانہ پر گر پڑی ہے۔جس گھر میں اس قسم کی نماز ہوگی وہ گھر کبھی
تباہ نہ ہو گا۔حدیث شریف میں ہے کہ اگر نوع کے وقت میں نماز ہوتی تو وہ قوم کبھی تباہ نہ ہوتی۔حج بھی
انسان کے لیے مشروط ہے، روزہ بھی مشروط ہے، زکوۃ بھی مشروط ہے مگر نماز مشروط نہیں۔سب ایک سال
میں ایک ایک دفعہ ہیں مگر اس کا حکم ہر روز پانچ دفعہ ادا کرنے کا ہے۔اس لیے جب تک پوری پوری نماز نہ
ہوگی تو وہ برکات بھی نہ ہوں گی جو اس سے حاصل ہوتی ہے اور نہ اس بیعت کا کچھ فائدہ حاصل ہوگا۔“
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 627 ایڈیشن 2003، مطبوعہ ربوہ )
پھر تہجد کے بارے میں آپ فرماتے ہیں:
راتوں کو اٹھو اور دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ تم کو اپنی راہ دکھلائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے صحابہ نے بھی تدریجا تربیت پائی۔وہ پہلے کیا تھے۔ایک کسان کی تخمریزی کی طرح تھے۔پھر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آبپاشی کی۔آپ نے ان کے لیے دعائیں کیں۔بھی صحیح تھا اور زمین عمدہ تو
اس آبپاشی سے پھل عمدہ نکلا۔جس طرح حضور علیہ السلام چلتے اُسی طرح وہ چلتے۔وہ دن کا یارات کا انتظار
نہ کرتے تھے۔تم لوگ سچے دل سے تو بہ کرو، تہجد میں اٹھو، دعا کرو، دل کو درست کرو، کمزوریوں کو چھوڑ دو
اور خدا تعالی کی رضا کے مطابق اپنے قول و فعل کو بناؤ۔( ملفوظات جلد 1 صفحہ 28 ایڈیشن 2003 مطبوعدر بوہ )
پھر آپ درود کے بارہ میں بتاتے ہیں کہ :
انسان تو دراصل بندہ یعنی غلام ہے۔غلام کا کام یہ ہوتا ہے کہ مالک جو حکم کرے اُسے قبول
کرے۔اسی طرح اگر تم چاہتے ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض حاصل کرو تو ضرور ہے کہ اس کے غلام
ہو جاؤ۔قرآن کریم میں خدا فرماتا ہے۔قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ (الزمر: 54)
اس جگہ بندوں سے مراد غلام ہی ہیں نہ کہ مخلوق۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بندہ ہونے کے واسطے
ضروری ہے کہ آپ پر درود پڑھو۔اور آپ کے کسی حکم کی نافرمانی نہ کرو۔سب حکموں پر کار بندر ہو۔“
( البدر جلد 2 نمبر 14۔24 اپریل 1903 ، صفحہ 109)
پھر استغفار کے بارے میں آپ فرماتے ہیں:
” جب خدا سے طاقت طلب کریں یعنی استغفار کریں تو روح القدس کی تائید سے اُن کی کمزوری

خطبات مسرور جلد دهم
182
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 مارچ 2012ء
دور ہو سکتی ہے اور وہ گناہ کے ارتکاب سے بچ سکتے ہیں جیسا کہ خدا کے نبی اور رسول بچتے ہیں اور اگر ایسے
لوگ ہیں کہ گناہگار ہو چکے ہیں تو استغفار اُن کو یہ فائدہ پہنچاتا ہے کہ گناہ کے نتائج سے یعنی عذاب سے
بچائے جاتے ہیں۔اگر غلطی سے گناہ ہو گیا تو انسان استغفار کرنے سے اُس کے بدنتائج سے بچ جاتا
ہے، اللہ تعالیٰ کی سزا سے بچ جاتا ہے کیونکہ نور کے آنے سے ظلمت باقی نہیں رہ سکتی۔اور جرائم پیشہ جو
استغفار نہیں کرتے ، یعنی خدا سے طاقت نہیں مانگتے ، وہ اپنے جرائم کی سزا پاتے رہتے ہیں۔“
کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 34)
پھر چوتھی شرط بیعت کی یہ ہے یہ کہ عام خلق اللہ کو عموماً اور مسلمانوں کو خصوصاً اپنے نفسانی جوشوں
سے کسی نوع کی ناجائز تکلیف نہیں دے گا۔نہ زبان سے، نہ ہاتھ سے ، نہ کسی اور طرح سے۔“
دو
( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ 159 اشتہار تکمیل تبلیغ ، اشتہار نمبر 51 مطبوعہ ربوہ)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
پہلا خلق ان میں سے عفو ہے ( معاف کرنا ہے )۔یعنی کسی کے گناہ کو بخش دینا۔اس میں
ایصالِ خیر یہ ہے کہ جو گناہ کرتا ہے۔وہ ایک ضرر پہنچاتا ہے اور اس لائق ہوتا ہے کہ اس کو بھی ضرر پہنچایا
جائے۔سزا دلائی جائے۔قید کرایا جائے۔جرمانہ کرایا جائے یا آپ ہی اس پر ہاتھ اٹھایا جائے۔پس اس کو
بخش دینا اگر بخش دینا مناسب ہو تو اس کے حق میں ایصالِ خیر ہے۔اس میں قرآن شریف کی تعلیم یہ ہے۔وَالْكَظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ (آل عمران: 135) - وَ جَزُوا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ
مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ (الشوری: 41) یعنی نیک آدمی وہ ہیں جو غصہ کھانے کے محل
پر اپنا غصہ کھا جاتے ہیں اور بخشنے کے محل پر گناہ کو بخشتے ہیں۔بدی کی جزا اسی قدر بدی ہے جو کی گئی ہو۔لیکن
جو شخص گناہ کو بخش دے اور ایسے موقعہ پر بخشے کہ اس سے کوئی اصلاح ہوتی ہو۔کوئی شر پیدا نہ ہوتا ہو۔یعنی
عین عفو کے محل پر ہو۔نہ غیر محل پر (یعنی اس بخشنے کا کا فائدہ ہو ) تو اس کا وہ بدلہ پائے گا۔“
پھر فرمایا کہ:
اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 351)
انسان کو چاہئے شوخ نہ ہو۔بے حیائی نہ کرے۔مخلوق سے بدسلوکی نہ کرے۔محبت اور نیکی
سے پیش آوے۔اپنی نفسانی اغراض کی وجہ سے کسی سے بغض نہ رکھے۔سختی اور نرمی مناسب موقع اور
مناسب حال کرے۔“
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 609 ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ)

خطبات مسرور جلد دہم
183
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 مارچ 2012ء
پھر عاجزی کے بارہ میں آپ فرماتے ہیں: ”اس سے پیشتر کہ عذاب الہی آکر توبہ کا دروازہ
بند کر دے، تو بہ کرو۔جب کہ دُنیا کے قانون سے اس قدر ڈر پیدا ہوتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے
قانون سے نہ ڈریں۔جب بلا سر پر آپڑے تو اس کا مزا چکھنا ہی پڑتا ہے۔چاہیے کہ ہر شخص تہجد میں اٹھنے
کی کوشش کرے اور پانچ وقت کی نمازوں میں بھی قنوت ملا دیں۔ہر ایک خدا کو ناراض کرنے والی بات
سے تو بہ کریں۔تو بہ سے مراد یہ ہے کہ ان تمام بدکاریوں اور خدا کی نارضامندی کے باعثوں کو چھوڑ کر ایک
سچی تبدیلی کریں اور آگے قدم رکھیں اور تقویٰ اختیار کریں۔اس میں بھی خدا کا رحم ہوتا ہے۔عادات انسانی
کو شائستہ کریں۔“ (جو انسانی عادات ہیں انسان میں، اچھے اخلاق اُن میں اپنانے کی کوشش کرو)
غضب نہ ہو۔تواضع اور انکساری اس کی جگہ لے لے ( غصہ کی جگہ عاجزی انکساری لے لے)۔اخلاق کی درستی کے ساتھ اپنے مقدور کے موافق صدقات کا دینا بھی اختیار کرو۔وَ يُطْعِمُونَ الطَّعَامَ
عَلَى حُبّهِ مِسْكِينًا وَ يَتِمَّا وَ آسِيرًا (الدھر: 9) یعنی خدا کی رضا کے لئے مسکینوں اور یتیموں اور
اسیروں کو کھانا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خاص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ہم دیتے ہیں اور اس دن سے ہم
ڈرتے ہیں جو نہایت ہی ہولناک ہے۔قصہ مختصر دعا سے، تو بہ سے کام لو اور صدقات دیتے رہو تا کہ اللہ تعالیٰ
اپنے فضل و کرم کے ساتھ تم سے معاملہ کرے۔“ (ملفوظات جلد 1 صفحہ 134-135 ایڈیشن 2003، مطبوعہ ربوہ )
پھر پانچویں شرط یہ ہے یہ کہ ہر حال رنج و راحت اور عسر اور میسر اور نعمت اور بلاء میں خدا تعالیٰ
کے ساتھ وفاداری کرے گا اور بہر حالت راضی بقضا ہو گا۔اور ہر ایک ذلت اور دکھ کے قبول کرنے کے
لئے اُس کی راہ میں تیار رہے گا اور کسی مصیبت کے وارد ہونے پر اُس سے منہ نہیں پھیرے گا بلکہ آگے قدم
بڑھائے گا۔‘ ( اللہ تعالیٰ کے تعلق میں )۔( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ 159 اشتہار تکمیل تبلیغ ، اشتہار نمبر 51 مطبوعہ ربوہ)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ”یعنی انسانوں میں سے وہ اعلیٰ درجہ کے
انسان جو خدا کی رضا میں کھوئے جاتے ہیں وہ اپنی جان بیچتے ہیں اور خدا کی مرضی کو مول لے لیتے ہیں۔“
(یعنی اپنی جان بیچ کر اللہ تعالیٰ کی رضا خریدتے ہیں، اپنی جان کی کچھ پرواہ نہیں کرتے )۔یہی وہ لوگ
ہیں جن پر خدا کی رحمت ہے۔خدا تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے ( اس آیت کو بیان نہیں کیا گیا لیکن بہر حال
آپ آیت کی تشریح کر رہے ہیں کہ تمام دکھوں سے وہ شخص نجات پاتا ہے جو میری راہ میں اور میری رضا
کی راہ میں جان بیچ دیتا ہے اور جانفشانی کے ساتھ اپنی اس حالت کا ثبوت دیتا ہے کہ وہ خدا کا

خطبات مسرور جلد دهم
184
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 مارچ 2012ء
ہے اور اپنے تمام وجود کو ایک ایسی چیز سمجھتا ہے جو طاعت خالق اور خدمت مخلوق کے لئے بنائی گئی ہے۔“
اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد 10 صفحه 385)
پھر خدا کا پیار حاصل کرنے کے لئے آپ فرماتے ہیں کہ : ” خدا کا پیارا بندہ اپنی جان خدا کی راہ
میں دیتا ہے اور اس کے عوض میں خدا کی مرضی خرید لیتا ہے۔وہی لوگ ہیں جو خدا تعالیٰ کی رحمت خاص کے
اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 421)
مورد ہیں۔66
پھر خدا تعالیٰ سے وفاداری کے تعلق میں فرماتے ہیں کہ : ”ہر مومن کا یہی حال ہوتا ہے کہ اگر وہ
اخلاص اور وفاداری سے اُس کا ہو جاتا ہے تو خدا تعالیٰ اُس کا ولی بنتا ہے۔لیکن اگر ایمان کی عمارت بوسیدہ
ہے تو پھر بیشک خطرہ ہوتا ہے۔ہم کسی کے دل کا حال تو جانتے ہی نہیں۔لیکن جب خالص خدا ہی کا ہو
جاوے تو خدا تعالیٰ اس کی خاص حفاظت کرتا ہے۔اگر چہ وہ سب کا خدا ہے مگر جو اپنے آپ کو خاص کرتے
ہیں ان پر خاص تجلی کرتا ہے۔اور خدا کے لیے خاص ہونا یہی ہے کہ نفس بالکل چکنا چور ہوکر اس کا کوئی ریزہ
باقی نہ رہ جائے۔اس لیے میں بار بار اپنی جماعت کو کہتا ہوں کہ بیعت پر ہرگز ناز نہ کرو۔اگر دل پاک نہیں
ہے ہاتھ پر ہاتھ رکھنا کیا فائدہ دے گا (یعنی بیعت کے لئے ہاتھ آگے بڑھانا کیا فائدہ دے گا ) مگر جو
سچا اقرار کرتا ہے اس کے بڑے بڑے گناہ بخشے جاتے ہیں اور اس کو ایک نئی زندگی ملتی ہے۔“
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 65 ایڈیشن 2003، مطبوعہ ربوہ )
پھر چھٹی شرط یہ ہے۔یہ کہ اتباع رسم اور متابعت ہوا و ہوس سے باز آجائے گا اور قرآن شریف کی
حکومت کو بکلی اپنے سر پر قبول کرلے گا اور قال اللہ اور قال الرسول کو اپنے ہر یک راہ میں دستور العمل قرار
دے گا۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ 159 اشتہار تکمیل تبلیغ ، اشتہار نمبر 51 مطبوعہ ربوہ )
اس ضمن میں پہلے میں ایک حدیث پیش کرتا ہوں۔حضرت عمرو بن عوف بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”جو شخص میری
سنتوں میں سے کسی سنت کو اس طور پر زندہ کرے گا۔( یہ قال الرسول کی بات ہورہی ہے ) کہ لوگ اُس پر
عمل کرنے لگیں تو سنت کے زندہ کرنے والے شخص کو بھی عمل کرنے والوں کے برابر اجر ملے گا اور اُن کے
اجر میں کوئی کمی نہیں ہوگی اور جس شخص نے کوئی بدعت ایجاد کی اور لوگوں نے اُسے اپنالیا تو اُس شخص کو بھی
اُن پر عمل کرنے والوں کے گناہوں سے حصہ ملے گا اور ان بدعتی لوگوں کے گناہوں میں بھی کچھ کمی نہ ہوگی۔(سنن ابن ماجه_كتاب المقدمة باب من احيا سنة قداميتت حديث : 209)

خطبات مسر در جلد دہم
185
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 مارچ 2012ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ دیکھو اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے:
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران:32)۔خدا کے محبوب بننے کے
واسطے صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ہی ایک راہ ہے اور کوئی دوسری راہ نہیں کہ تم کو خدا
سے ملا دے۔انسان کا مدعا صرف اس ایک واحد لاشریک خدا کی تلاش ہونا چاہیے۔شرک اور بدعت
سے اجتناب کرنا چاہئے۔رسوم کا تابع اور ہوا و ہوس کا معیت نہ بننا چاہیئے۔دیکھو ئیں پھر کہتا ہوں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی راہ کے سوا اور کسی طرح انسان کا میاب نہیں ہوسکتا۔ہمارا صرف
ایک ہی رسول ہے اور صرف ایک ہی قرآن شریف اُس رسول پر نازل ہوا ہے جس کی تابعداری سے ہم
خدا کو پاسکتے ہیں۔آج کل فقراء کے نکالے ہوئے طریقے اور گدی نشینوں اور سجادہ نشینوں کی سیفیاں اور
دعائیں اور درود اور وظائف یہ سب انسان کو مستقیم راہ سے بھٹکانے کا آلہ ہیں۔سو تم ان سے پر ہیز کرو۔ان
لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم الانبیاء ہونے کی مہر کو توڑنا چاہا گو یا اپنی الگ ایک شریعت بنالی
ہے۔تم یا درکھو کہ قرآن شریف اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی پیروی اور نماز روزہ وغیرہ جو مسنون
طریقے ہیں ان کے سوا خدا کے فضل اور برکات کے دروازے کھولنے کی اور کوئی کنجی ہے ہی نہیں۔بھولا ہوا ہے
وہ جو ان راہوں کو چھوڑ کر کوئی نئی راہ نکالتا ہے۔نا کام مرے گا وہ جو اللہ اور اس کے رسول کے فرمودہ کا تابعدار
نہیں بلکہ اور اور راہوں سے اسے تلاش کرتا ہے۔( ملفوظات جلد 3 صفحہ 102 -103 ایڈیشن 2003 ، مطبوعہ ربوہ )
پھر ساتویں شرط یہ ہے کہ یہ کہ تکبر اور نخوت کو بکلی چھوڑ دے گا اور فروتنی اور عاجزی اور خوش خلقی
اور حلیمی اور مسکینی سے زندگی بسر کرے گا۔“
( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ 159 اشتہار تکمیل تبلیغ ،اشتہار نمبر 51 مطبوعہ ربوہ)
تکبر کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ قیامت کے دن شرک کے بعد تکبر جیسی اور کوئی بلا نہیں۔یہ ایک ایسی بلا
ہے جو دونوں جہان میں انسان کو رسوا کرتی ہے۔خدا تعالیٰ کا رحم ہر ایک موحد کا تدارک کرتا ہے مگر متکبر کا
نہیں۔اللہ تعالیٰ کا رحم ، جو بھی اللہ تعالیٰ کو ماننے والا ہے، اُس کو واحد سمجھنے والا ہے، اُس کی مدد کرتا ہے،
اُس کے گناہوں کو معاف کرتا ہے لیکن تکبر کو اللہ تعالیٰ معاف نہیں کرتا۔فرمایا کہ شیطان بھی موحد ہونے
کا دم مارتا تھا مگر چونکہ اس کے سر میں تکبر تھا اور آدم کو جو خدا تعالیٰ کی نظر میں پیارا تھا جب اس نے توہین کی
نظر سے دیکھا اور اس کی نکتہ چینی کی اس لئے وہ مارا گیا اور طوق لعنت اس کی گردن میں ڈالا گیا۔سو پہلا گناہ

خطبات مسرور جلد دہم
186
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 مارچ 2012ء
جس سے ایک شخص ہمیشہ کیلئے ہلاک ہوا تکبر ہی تھا۔آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن 5 جلد صفحہ 598)
فرماتے ہیں کہ اگر تمہارے کسی پہلو میں تکبر ہے یار یاء ہے، یا خود پسندی ہے، یا کسل ہے تو تم
ایسی چیز نہیں ہو کہ قبول کے لائق ہو۔ایسا نہ ہو کہ تم صرف چند باتوں کو لے کر اپنے تئیں دھو کہ دو کہ جو کچھ ہم
نے کرنا تھا کر لیا ہے۔( بیعت کر لی یہی کافی ہے کیونکہ خدا چاہتا ہے کہ تمہاری ہستی پر پورا پورا انقلاب
آوے۔اور وہ تم سے ایک موت مانگتا ہے جس کے بعد وہ تمہیں زندہ کرے گا۔“
(کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 12 )
پھر مسکینوں کے بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ : اگر اللہ تعالیٰ کو تلاش کرنا ہے تو مسکینوں کے
دل کے پاس تلاش کرو۔اسی لیے پیغمبروں نے مسکینی کا جامہ ہی پہن لیا تھا۔اسی طرح چاہئے کہ بڑی قوم
کے لوگ چھوٹی قوم کو ہنسی نہ کریں اور نہ کوئی یہ کہے کہ میرا خاندان بڑا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم میرے
پاس جو آؤ گے تو یہ سوال نہ کروں گا کہ تمہاری قوم کیا ہے۔بلکہ سوال یہ ہوگا کہ تمہارا عمل کیا ہے۔اسی طرح
پیغمبر خدا نے فرمایا ہے اپنی بیٹی سے کہ اے فاطمہ خدا تعالیٰ ذات کو نہیں پوچھے گا۔اگر تم کوئی برا کام کرو گی تو
خدا تعالیٰ تم سے اس واسطے در گزر نہ کرے گا کہ تم رسول کی بیٹی ہو۔پس چاہئے کہ تم ہر وقت اپنا کام دیکھ کر کیا
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 370 ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ)
کرو۔“
پھر آٹھویں شرط یہ ہے کہ یہ کہ دین اور دین کی عزت اور ہمدردی اسلام کو اپنی جان اور اپنے مال
اور اپنی عزت اور اپنی اولاد اور اپنے ہر یک عزیز سے زیادہ تر عزیز سمجھے گا۔“
( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ 160 اشتہار تکمیل تبلیغ، اشتہار نمبر 51 مطبوعہ ربوہ)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے۔وہ کیا ہے؟ ہمارا اسی راہ میں مرنا۔یہی موت
ہے جس پر اسلام کی زندگی۔مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خدا کی تجلی موقوف ہے اور یہی وہ چیز ہے جس کا
دوسرے لفظوں میں اسلام نام ہے۔اسی اسلام کا زندہ کرنا خدا تعالیٰ اب چاہتا ہے اور ضرور تھا کہ وہ اس مہم عظیم
کے روبراہ کرنے کے لئے ایک عظیم الشان کارخانہ جو ہر ایک پہلو سے مؤثر ہوا اپنی طرف سے قائم کرتا۔سواس
حکیم وقدیر نے اس عاجز کو اصلاح خلائق کے لئے بھیج کر ایسا ہی کیا ہے۔“
(فتح اسلام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 10 تا 12 )
پس آپ کا مقصد دنیا کی اصلاح کرنا ہے اور ہم جو ماننے والے ہیں، ہمیں ان باتوں پر غور کرنے

خطبات مسرور جلد دہم
کی ضرورت ہے۔187
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 مارچ 2012ء
پھر نویں شرط یہ ہے : ”یہ کہ عام خلق اللہ کی ہمدردی میں محض اللہ مشغول رہے گا اور جہاں تک بس
چل سکتا ہے اپنی خداداد طاقتوں اور نعمتوں سے بنی نوع کو فائدہ پہنچائے گا۔“
( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ 160 اشتہار تکمیل تبلیغ ، اشتہار نمبر 51 مطبوعہ ربوہ)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
وو
یا درکھو کہ خدا تعالیٰ نیکی کو بہت پسند کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اس کی مخلوق سے ہمدردی
کی جاوے۔اگر وہ بدی کو پسند کرتا تو بدی کی تاکید کرتا مگر اللہ تعالیٰ کی شان اس سے پاک ہے
( سبحانہ تعالی شانه۔۔۔۔۔۔پس تم جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہو۔یاد رکھو کہ تم ہر شخص سے خواہ وہ کسی مذہب کا ہو، ہمدردی کرو
اور بلا تمیز ہر ایک سے نیکی کرو کیونکہ یہی قرآن شریف کی تعلیم ہے۔وَ يُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبّهِ
مِسْكِينًا وَ يَتِمَّا وَ آسِيرًا (الدھر: 9) وہ اسیر اور قیدی جو آتے تھے اکثر کفار ہی ہوتے تھے۔اب
دیکھ لو کہ اسلام کی ہمدردی کی انتہا کیا ہے۔میری رائے میں کامل اخلاقی تعلیم بجز اسلام کے اور کسی کو نصیب
ہی نہیں ہوئی۔“
پھر آپ فرماتے ہیں: ” مجھے بہت ہی رنج ہوتا ہے جب میں آئے دن یہ دیکھتا اور سنتاہوں کہ کسی
سے یہ سرزد ہوا اور کسی سے وہ۔میری طبیعت ان باتوں سے خوش نہیں ہوتی۔فرماتے ہیں میں جماعت کو
ابھی اس بچہ کی طرح پاتا ہوں جو دو قدم اُٹھتا ہے تو چار قدم گرتا ہے لیکن میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ
اس جماعت کو کامل کر دے گا۔اس لیے تم بھی کوشش، تدبیر، مجاہدہ اور دعاؤں میں لگے رہو کہ خدا تعالیٰ اپنا
فضل کرے کیونکہ اس کے فضل کے بغیر کچھ بنتا ہی نہیں۔جب اس کا فضل ہوتا ہے تو وہ ساری راہیں کھول
دیتا ہے۔( ملفوظات جلد 4 صفحہ 219 ایڈ یشن 2003 ء مطبوعہ ربوہ)
پھر آپ فرماتے ہیں : ” اس کے بندوں پر رحم کرو اور اُن پر زبان یا ہاتھ یا کسی تدبیر سے ظلم نہ
کرو۔اور مخلوق کی بھلائی کے لئے کوشش کرتے رہو۔اور کسی پر تکبر نہ کر و گواپنا ماتحت ہو۔اور کسی کو گالی مت
دو گو وہ گالی دیتا ہو۔غریب اور حلیم اور نیک نیت اور مخلوق کے ہمدرد بن جاؤ تا قبول کئے جاؤ بڑے ہوکر
چھوٹوں پر رحم کرو نہ ان کی تحقیر۔اور عالم ہو کر نادانوں کو نصیحت کرو، نہ خود نمائی سے ان کی تذلیل۔اور امیر
ہوکر غریبوں کی خدمت کرو، نہ خود پسندی سے اُن پر تکبر۔ہلاکت کی راہوں سے ڈرو۔“
کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحه 11-12)

خطبات مسرور جلد دہم
188
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 مارچ 2012ء
پھر دسویں شرط یہ ہے : یہ کہ اس عاجز سے عقد اخوت محض اللہ باقر ار طاعت در معروف باندھ کر
اُس پر تا وقت مرگ قائم رہے گا اور اس عقد اخوت میں ایسا اعلیٰ درجہ کا ہوگا کہ اس کی نظیر دنیوی رشتوں اور
تعلقوں اور تمام خادمانہ حالتوں میں پائی نہ جاتی ہو۔“
( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ 160 اشتہار تکمیل تبلیغ ،اشتہار نمبر 51 مطبوعہ ربوہ)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یہ نبی ان باتوں کے لئے حکم دیتا ہے جو
خلاف عقل نہیں ہیں۔‘ ( آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارہ میں فرمارہے ہیں ) ” اور ان باتوں سے منع
کرتا ہے جن سے عقل بھی منع کرتی ہے۔اور پاک چیزوں کو حلال کرتا ہے اور نا پاک کو حرام ٹھہراتا ہے اور
قوموں کے سر پر سے وہ بوجھ اتارتا ہے جس کے نیچے وہ دبی ہوئی تھیں اور ان گردنوں کے طوقوں سے وہ
رہائی بخشتا ہے جن کی وجہ سے گردنیں سیدھی نہیں ہو سکتی تھیں۔پس جو لوگ اس پر ایمان لائیں گے اور اپنی
شمولیت کے ساتھ اُس کو قوت دیں گے۔اور اُس کی مدد کریں گے اور اس نور کی پیروی کریں گے جو اُس کے
ساتھ اتارا گیا وہ دنیا اور آخرت کی مشکلات سے نجات پائیں گے۔(براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 420)
یعنی یہ شرعی احکامات ہیں اور یہی معروف احکام ہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے اور ایک انسان کی
دنیاوی طوقوں سے نجات بھی اسی میں ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں: ”اب میری طرف دوڑو کہ وقت ہے کہ جو شخص اس وقت میری طرف دوڑتا
ہے میں اُس کو اس سے تشبیہ دیتا ہوں کہ جو عین طوفان کے وقت جہاز پر بیٹھ گیا۔لیکن جو شخص مجھے نہیں مانتا۔میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ طوفان میں اپنے تئیں ڈال رہا ہے اور کوئی بچنے کا سامان اُس کے پاس نہیں۔سچا شفیع
میں ہوں جو اس بزرگ شفیع کا سایہ ہوں ( یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ ہوں ) اور اس کا ظل جس کو
اس زمانے کے اندھوں نے قبول نہ کیا اور اس کی بہت ہی تحقیر کی ، یعنی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم “
دافع البلاء روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 233)
پھر آپ فرماتے ہیں۔اب ہمیں نصیحت کرتے ہوئے آخر میں بیان ہے اور تم اے میرے
عزیز و! میرے پیارو! میرے درخت وجود کی سرسبز شا خو! جو خدا تعالیٰ کی رحمت سے جو تم پر ہے میرے
سلسلہ بیعت میں داخل ہو اور اپنی زندگی ، اپنا آرام، اپنا مال اس راہ میں فدا کر رہے ہو۔“ ( پھر فرماتے ہیں
اس بارے میں کہ کون عزیز ہیں؟) فرمایا کہ ”میرا دوست کون ہے؟ اور میرا عزیز کون ہے؟ وہی جو مجھے

خطبات مسر در جلد دہم
189
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 مارچ 2012ء
پہچانتا ہے۔مجھے کون پہچانتا ہے؟ صرف وہی جو مجھ پر یقین رکھتا ہے کہ میں بھیجا گیا ہوں۔اور مجھے اُس
طرح قبول کرتا ہے جس طرح وہ لوگ قبول کئے جاتے ہیں جو بھیجے گئے ہوں۔دنیا مجھے قبول نہیں کر سکتی
کیونکہ میں دنیا میں سے نہیں ہوں۔مگر جن کی فطرت کو اس عالم کا حصہ دیا گیا ہے وہ مجھے قبول کرتے ہیں اور
کریں گے۔جو مجھے چھوڑتا ہے وہ اُس کو چھوڑتا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے اور جو مجھ سے پیوند کرتا ہے وہ اُس
سے کرتا ہے جس کی طرف سے میں آیا ہوں۔میرے ہاتھ میں ایک چراغ ہے جو شخص میرے پاس آتا ہے
ضرور وہ اُس روشنی سے حصہ لے گا۔مگر جو شخص وہم اور بدگمانی سے دُور بھاگتا ہے وہ ظلمت میں ڈال دیا
جائے گا۔اس زمانہ کا حصن حصین میں ہوں ( مضبوط قلعہ میں ہوں ، حفاظت میں رکھنے والا قلعہ میں ہوں )
”جو مجھ میں داخل ہوتا ہے وہ چوروں اور قزاقوں اور درندوں سے اپنی جان بچائے گا۔مگر جو شخص میری
دیواروں سے دُور رہنا چاہتا ہے ہر طرف سے اس کو موت در پیش ہے۔اور اُس کی لاش بھی سلامت نہیں
رہے گی۔مجھ میں کون داخل ہوتا ہے؟ وہی جو بدی کو چھوڑتا ہے اور نیکی کو اختیار کرتا ہے اور بھی کو چھوڑتا اور
راستی پر قدم مارتا ہے اور شیطان کی غلامی سے آزاد ہوتا اور خدا تعالیٰ کا ایک بندہ مطیع بن جاتا ہے۔ہر ایک
جو ایسا کرتا ہے وہ مجھ میں ہے اور میں اُس میں ہوں۔مگر ایسا کرنے پر فقط وہی قادر ہوتا ہے جس کو خدا تعالیٰ
نفس مرگی کے سایہ میں ڈال دیتا ہے۔تب وہ اُس کے نفس کی دوزخ کے اندر اپنا پیر رکھ دیتا ہے تو وہ ایسا
ٹھنڈا ہو جاتا ہے کہ گویا اُس میں
کبھی آگ نہیں تھی۔“ ( انسان جب پاک بنتا ہے نفس کی دوزخ میں جب
پاؤں رکھتا ہے جب انسان اپنے آپ کو ، اپنے نفس کو پاک کرتا ہے تو پھر جتنی بھی اُس کی نفس کی آگ تھی وہ
ٹھنڈی ہو جاتی ہے ) فرمایا: ” تب وہ ترقی پر ترقی کرتا ہے یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کی روح اُس میں سکونت
کرتی ہے اور ایک تحلی خاص کے ساتھ رب العالمین کا استویٰ اس کے دل پر ہوتا ہے ( یعنی اللہ تعالیٰ اُس
کے دل پر اپنا عرش قائم کرتا ہے ) تب پرانی انسانیت اس کی جل کر ایک نئی اور پاک انسانیت اُس کو عطا کی
جاتی ہے اور خدا تعالیٰ بھی ایک نیا خدا ہو کر نئے اور خاص طور پر اُس سے تعلق پکڑتا ہے اور بہشتی زندگی کا تمام
66
پاک سامان اسی عالم میں اُس کو مل جاتا ہے۔(فتح اسلام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 34-35)
پس یہ وہ تعلیم اور خواہشات ہیں جن پر چلنے اور پورا کرنے کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے ہم سے توقع کی ہے۔حقیقی بیعت کنندہ کا یہ معیار مقرر کیا ہے۔پس آج کے دن ہمیں اپنے جائزے
لینے کی ضرورت ہے کہ کیا ہم ان شرائط پر اپنی زندگیاں گزارنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ اللہ تعالیٰ ہماری
کمزوریوں اور غلطیوں کو معاف فرمائے ، انہیں دور فرمائے اور ہمیں اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنے کی

خطبات مسرور جلد دہم
190
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 مارچ 2012ء
توفیق عطا فرمائے۔اگر کوئی نیکیاں ہمارے اندر ہیں تو اُن کے معیار پہلے سے بلند ہوتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ اُن کو بلند کرنے کی ہمیں توفیق عطا فرمائے تا کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت
کے مقصد کو پورا کرنے والے بن سکیں۔آج میں نے احتیاطاً پاکستان کے حوالے سے کچھ نوٹس رکھ لئے تھے۔پاکستان میں بھی
23 مارچ کو یوم پاکستان منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے بھی پاکستانی احمدیوں کو میں کہوں گا کہ دعا کریں
کہ جس دور سے آج کل ملک گزر رہا ہے وہ انتہائی خطرناک ہے۔اللہ تعالیٰ اس ملک کو بچائے۔احمدیوں کی
خاطر ہی اس کو بچائے۔کیونکہ احمدیوں نے اس ملک کو بچانے کی خاطر بہت دعائیں کی ہیں لیکن پھر بھی یہی
کہا جاتا ہے اس لئے چند حقائق بھی میں پیش کروں گا کہ احمدی کس حد تک اس ملک کے بنانے میں اپنا
کردار ادا کرتے رہے؟
وو
دور جدید ایک اخبار تھا، اُس نے 1923ء میں چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے متعلق یہ لکھا
کہ پنجاب کو نسل کے تمام مسلمانوں نے (جو ) ( یقیناً مسلمانان پنجاب کے نمائندے کہلانے کا جائز حق
رکھتے ہیں ) جبکہ یہ ضرورت محسوس کی کہ پنجاب کی طرف سے ایک مستند نمائندہ انگلستان بھیجا جانا چاہئے تو
عالی جناب چوہدری ظفر اللہ خان صاحب ہی کی ذات ستودہ صفات تھی جس پر اُن کی نظر انتخاب پڑی۔چنانچہ چوہدری صاحب نے اپنا روپیہ صرف کر کے اور اس خوبی اور عمدگی سے حکومت برطانیہ اور
سیاسین انگلستان کے رو برو یہ مسائل پیش کئے جس کے مداح نہ صرف مسلمانانِ پنجاب ہوئے بلکہ
حکومت بھی کافی حد تک متاثر ہوئی۔( اخبار دور جدید لاہور 16 اکتوبر 1923 بحوالہ تحریک پاکستان میں جماعت احمدیہ کی قربانیاں از مرز خلیل احمد قمر صفحہ 11)
سیہ وہ واقعات ہیں اور وہ روشن حقائق ہیں جن سے کم از کم اخباری دنیا کا کوئی شخص کسی وقت بھی
انکار نہیں کر سکتا۔پھر ممتاز ادبی شخصیات میں سے مولانا محمد علی جوہر صاحب ہیں۔اپنے اخبار ” ہمدرد مؤرخہ
26 ستمبر 1927ء میں لکھتے ہیں کہ :
ناشکری ہوگی کہ جناب میرزا بشیر الدین محمود احمد اور اُن کی اس منظم جماعت کا ذکر ان سطور میں
نہ کریں جنہوں نے اپنے تمام تر توجہات ، بلا اختلاف عقیدہ تمام مسلمانوں کی بہبودی کے لئے وقف کر دی
ہیں۔اور وہ وقت دور نہیں جبکہ اسلام کے اس منظم فرقے کا طرز عمل سواد اعظم اسلام کے لئے بالعموم اور

خطبات مسرور جلد دہم
191
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 مارچ 2012ء
ان اشخاص کے لئے بالخصوص جو بسم اللہ کے گنبدوں میں بیٹھ کر خدمت اسلام کے بلند با نگ و در باطن پیچ
دعاوی کے خوگر ہیں مشعل راہ ثابت ہوگا۔“
( اخبار ” ہمدرد مورخہ 26 ستمبر 1927ء حوالہ تعمیر وترقی پاکستان میں جماعت احمد یہ کا مثالی کردار صفحہ 7)
یعنی مولانا محمد علی جو ہر صاحب بھی نہ صرف جماعت احمدیہ کی کوششوں کو سراہ رہے ہیں بلکہ
جماعت احمدیہ کومسلمان فرقہ میں شمار کر رہے ہیں۔جبکہ آجکل تاریخ پاکستان میں سے احمدیوں کا نام نکالنے
کی کوشش کی جارہی ہے۔اور آئینی لحاظ سے مسلمان
تو وہ لوگ ویسے ہی تسلیم نہیں کرتے۔پھر اسی طرح ایک بزرگ ادیب خواجہ حسن نظامی نے گول میز کانفرنس کے بارہ میں لکھا کہ :
دو گول میز کانفرنس میں ہر ہندو اور مسلمان اور ہر انگریز نے جو چو ہدری ظفر اللہ خان کی لیاقت کو۔مانا اور کہا کہ مسلمانوں میں اگر کوئی ایسا آدمی ہے جو فضول اور بے کار بات زبان سے نہیں نکالتا اور نئے
زمانے کی پولیٹکس پیچیدہ کو اچھی طرح سمجھتا ہے تو وہ چو ہدری ظفر اللہ خان ہے۔“
(اخبار’ منادی 124 اکتوبر 1934 بحوالہ تعمیر و ترقی پاکستان میں جماعت احمد یہ کامثالی کردار صفحہ 24)
پھر ڈاکٹر عاشق حسین بٹالوی صاحب لکھتے ہیں کہ ”گول میز کانفرنس کے مسلمان مندوبین میں
سے سب سے زیادہ کامیاب آغا خان اور چوہدری ظفر اللہ خان ثابت ہوئے۔“
(اقبال کے آخری دو سال صفحہ 16 بحوالہ تعمیر و ترقی پاکستان میں جماعت احمدیہ کا مثالی کردار صفحہ 24)
یہ بھی ایک کتاب ہے اقبال کے آخری دو سال اور اس کی ناشر اقبال اکیڈمی پاکستان ہے۔پھر حضرت قائد اعظم نے خود سیاست میں واپس آنے کے بارے میں ہندوستان واپس جانے
کے بارے میں فرمایا کہ :
مجھے اب ایسا محسوس ہونے لگا کہ میں ہندوستان کی کوئی مدد نہیں کر سکتا۔( جب یہ واپس چلے
گئے تھے ہندوستان چھوڑ کے ، انگلستان آگئے تھے ) نہ ہندو ذہنیت میں کوئی خوشگوار تبدیلی کر سکتا ہوں ، نہ
مسلمانوں کی آنکھیں کھول سکتا ہوں۔آخر میں نے لنڈن ہی میں بود و باش کا فیصلہ کر لیا۔“
( قائد اعظم اور ان کا عہد از رئیس احمد جعفری صفحہ 192 بحوالہ تعمیر و ترقی پاکستان میں جماعت احمدیہ کا مثالی کردار صفحہ 8)
یہ رئیس جعفری صاحب کی کتاب ” قائد اعظم اور ان کا عہد میں یہ درج ہے۔” تو اُس
وقت جماعت احمدیہ نے ان کو واپس لانے کی کوشش کی ، حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے امام مسجد لنڈن
مولا نا عبد الرحیم در دصاحب کو بھیجا کہ قائد اعظم پر زور ڈالیں کہ وہ واپس آئیں اور مسلمانوں کی رہنمائی کریں
ย

خطبات مسرور جلد و هم
192
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 مارچ 2012ء
تا کہ اُن کے حق ادا ہو سکیں۔آخر قائد اعظم ہندوستان واپس گئے اور مسلمانوں کی خدمت پر کمر بستہ ہونے
کی حامی بھر لی اور بے ساختہ انہوں نے یہ کہا کہ :
"The eloquent persuasion of the Imam left me no escape۔"
( بحوالہ تاریخ احمدیت جلد 6 صفحہ 102 جدید ایڈیشن)
یعنی امام مسجد لنڈن کی جو فصیح و بلیغ تلقین اور ترغیب تھی ، اس نے بھی میرے لئے کوئی فرار کا رستہ
نہیں چھوڑا۔پھر مشہور صحافی جناب محمد شفیع جو میم شین کے نام سے مشہور ہیں، لکھتے ہیں کہ:
یہ مسٹر لیاقت علی خان اور مولانا عبد الرحیم در دامام لنڈن ہی تھے جنہوں نے مسٹر محمد علی جناح کو
اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ اپنا ارادہ بدلیں اور وطن واپس آکر قومی سیاست میں اپنا کردار ادا کریں۔اس
کے نتیجہ میں مسٹر جناح 1934ء میں ہندوستان واپس آگئے اور مرکزی اسمبلی کے انتخاب میں بلا مقابلہ منتخب
ہوئے۔پاکستان ٹائمز 11 ستمبر 1981ء میں یہ حوالہ درج ہے۔( پاکستان ٹائمز 11 ستمبر 1981ء سپلیمنٹ 1 کالم نمبر 1 حوالہ تعمیر ترقی پاکستان میں جماعت احمدیہ کا مثالی کردار صفحہ 8)
پھر جو اشد مخالفین تھے انہوں نے بھی ایک اعتراف کیا۔چنانچہ مجلس احرار نے مسلم لیگ اور
مرزائیوں کی آنکھ مچولی پر مختصر تبصرہ “ کے عنوان سے ایک کتابچہ 1946ء میں شائع کیا جس میں صاف طور
پر لکھا کہ مسٹر جناح نے کوئٹہ میں تقریر کی اور مرزا محمود کی مسلم لیگ کی حمایت کرنے کی جو پالیسی تھی اس کو
سراہا۔اس کے بعد جب سنٹرل اسمبلی کے الیکشن شروع ہوئے تو تمام مرزائیوں نے مسلم لیگ کو ووٹ دیئے۔(مسلم لیگ اور مرزائیوں کی آنکھ مچولی پر مختصر تبصرہ صفحہ 18 بحوالہ تعمیر و ترقی پاکستان میں جماعت احمدیہ کا مثالی کردار صفحہ 10-11)
مشہور اہلحدیث عالم مولوی میر ابراہیم سیالکوئی اپنی کتاب ”پیغام ہدایت و تائید پاکستان مسلم لیگ“
میں لکھتے ہیں کہ احمدیوں کا اس اسلامی جھنڈے کے نیچے آ جانا اس بات کی دلیل ہے کہ واقعی مسلم لیگ ہی
مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے (پیغام ہدایت و تائید پاکستان مسلم لیگ صفحه 112 مطبوعہ 1946)
یعنی ان کے نزدیک احمدی مسلمان بھی ہیں اور انہوں نے پاکستان میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔پھر باؤنڈری کمیشن کے سامنے جو حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی خدمات ہیں اُن کو
حمید نظامی صاحب نوائے وقت کے بانی تھے، بڑی مدحت بھرے الفاظ میں لکھتے ہیں۔نوائے وقت
آجکل تو جماعت کے خلاف بہت کچھ لکھتا رہتا ہے، ان کی پالیسی بدل گئی ہے کیونکہ یہ لوگ دنیاوی فائدہ

خطبات مسرور جلد دہم
وو
193
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 مارچ 2012ء
زیادہ دیکھنے لگ گئے ہیں، لیکن بہر حال جناب حمید نظامی صاحب جو اس کے بانی تھے وہ لکھتے ہیں کہ :
حد بندی کمیشن کا اجلاس ختم ہوا۔کوئی چار دن سر محمد ظفر اللہ خان صاحب نے مسلمانوں کی
طرف سے نہایت مدلل، نہایت فاضلانہ اور نہایت معقول بحث کی۔کامیابی بخشا خدا کے ہاتھ میں ہے۔مگر
جس خوبی اور قابلیت کے ساتھ سر محمد ظفر اللہ خان صاحب نے مسلمانوں
کا کیس پیش کیا اس سے مسلمانوں کو
اتنا اطمینان ضرور ہو گیا کہ اُن کی طرف سے حق و انصاف کی بات نہایت مناسب اور احسن طریقے سے
ارباب اختیار تک پہنچادی گئی ہے۔سر ظفر اللہ خان صاحب کو کیس کی تیاری کے لئے بہت کم وقت ملا۔مگر
اپنے خلوص اور قابلیت کے باعث انہوں نے اپنا فرض بڑی خوبی کے ساتھ ادا کیا۔ہمیں یقین ہے کہ پنجاب
کے سارے مسلمان بلالحاظ عقیدہ، اُن کے اس کام کے معترف اور شکر گزار ہوں گے۔“
(نوائے وقت یکم اگست 1947ء بحوالہ تعمیر و ترقی پاکستان میں جماعت احمدیہ کا مثالی کردار صفحہ 104-105)
پھر جب 53ء کے فسادات ہوئے ہیں۔تحقیقاتی عدالت میں جماعت کا معاملہ پیش ہوا۔جسٹس منیر
بھی جج تھے، لکھتے ہیں کہ احمدیوں کے خلاف معاندانہ اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں کہ باؤنڈری کمیشن
کے فیصلے میں ضلع گورداسپور اس لئے ہندوستان میں شامل کر دیا گیا کہ احمدیوں نے ایک خاص رویہ اختیار
کیا اور چوہدری ظفر اللہ خان نے جنہیں قائد اعظم نے اس کمیشن کے سامنے مسلم لیگ کا کیس پیش کرنے پر
معمور کیا تھا، خاص قسم کے دلائل پیش کئے لیکن عدالت ہذا کا صدر ( یعنی جسٹس منیر ) جو اس
کمیشن کا ممبر تھا،
(اُس وقت باؤنڈری کمیشن میں یا چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے ساتھ ) اس بہادرانہ جدو جہید پر تشکر وامتنان
کا اظہار کرنا اپنا فرض سمجھتا ہے جو چوہدری ظفر اللہ خان نے گورداسپور کے معاملے میں کی تھی۔یہ حقیقت
باؤنڈری کمیشن کے حکام کے کاغذات میں ظاہر و باہر ہے اور جس شخص کو اس مصلحت سے دلچپسی ہو وہ شوق
سے اس ریکارڈ کا معائنہ کر سکتا ہے۔چوہدری ظفر اللہ خان نے مسلمانوں کے لئے نہایت بے غرضانہ
خدمات انجام دیں، ان کے باوجود بعض جماعتوں نے عدالتی تحقیقات میں ان کا ذکر جس انداز میں کیا ہے
وہ شرمناک ناشکرے پن کا ثبوت ہے۔رپورٹ تحقیقاتی عدالت المعروف منیر انکوائری رپورٹ‘ صفحہ 305 جدید ایڈیشن)
اور یہ شرمناک ناشکر اپن اب اکثر سیاسی جماعتوں میں بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے، اور پھر جو ملک کی
حالت ہے وہ بھی ظاہر وباہر ہے۔اس لئے آج کے اس دن کے حوالے سے پاکستانی اپنے ملک پاکستان
کے لئے بھی بہت دعائیں کریں، اللہ تعالیٰ اس کو اس تباہی سے بچائے جس کی طرف یہ بڑھتا چلا جار ہا ہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 13 اپریل تا 19 اپریل 2012 جلد 19 شماره 15 صفحہ 5 تا 10 )

آج 10 میں سے 10 باقی