جلسہ سالانہ کے قیام کا بنیادی مقصد

خطبات مسرور جلد دہم
534
36
خطبه جمعه فرموده مورخہ 7 ستمبر 2012 ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 7 ستمبر 2012 ء بمطابق 7 رتبوک 1391 ہجری شمسی
بمقام حدیقۃ المہدی۔آلٹن ہیمپشائر
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ برطانیہ کا جلسہ سالانہ شروع ہورہا ہے۔گور سما یہ شام کو
شروع ہو گا لیکن حقیقت میں تو یہ جمعہ جلسہ کا ہی حصہ ہے اور یہی افتتاح ہوتا ہے۔پس اس حوالے سے ہی
میں چند باتیں کہوں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسہ کے قیام کا بنیادی مقصد یہ بیان فرمایا
ہے کہ ایسی جماعت تیار ہو جو خدا تعالیٰ کی معرفت میں ترقی کرنے والی ہو۔خدا تعالیٰ کا خوف اُن میں پیدا ہو۔زُہد اور تقویٰ اُن میں پیدا ہو۔خدا ترسی کی عادت اُن میں پیدا ہو۔آپس کا محبت اور پیار اُن میں پیدا ہو۔وہ نرم دلی اور باہم محبت کا اعلیٰ معیار حاصل کرنے والے ہوں۔بھائی چارے کی مثال بن کر رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ
کا نمونہ بن جائیں۔انکسار، عاجزی اُن کا شیوہ ہو۔سچائی کے ایسے اعلیٰ معیار قائم ہوں جس کی مثال نہ مل سکے۔اسلام کا پیغام دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کے لئے اُن کے دل میں ایک تڑپ ہو جس کے لئے جان،
مال، وقت اور عزت کی قربانی کے لئے ہر وقت تیار ہوں۔(ماخوذ از شهادة القرآن روحانی خزائن جلد 6 صفحه 394)
پس ہم جو آج یہاں جمع ہوئے ہیں۔ہر ایک کو اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے کہ سفر کی مشکلات
برداشت کر کے ہم یہاں جمع ہوئے ہیں۔بیشک آج اس زمانے میں سفر کی سہولتیں مہیا ہیں لیکن مزاج بھی
ویسے ہی بن چکے ہیں۔اس لئے راستے کی مشکلات، سفر کی مشکلات بہر حال سفر کا ایک احساس دلاتی ہیں۔سفر
کی مشکلات کی نوعیت گو بدل گئی ہے لیکن سفر بہر حال سفر ہی ہے۔پس جو لوگ جلسہ میں شمولیت کے لئے آئے
ہیں، انہیں ان باتوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی

خطبات مسر در جلد دہم
535
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 7 ستمبر 2012 ء
خواہشات کا احترام کرتے ہوئے جلسہ کے اس مقصد کو پورا کر رہے ہیں؟ جلسہ کی کارروائی اور ان تین دنوں
کے دوران جب ہر شامل جلسہ یہ باتیں اپنے پیش نظر رکھے گا تو تبھی اس طرف توجہ پیدا ہوگی کہ ہمارا جلسہ
میں شامل ہونے کا مقصد کیا ہے؟ تبھی وہ جماعت قائم ہوگی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بنانا
چاہتے ہیں، تبھی طبیعتوں میں وہ انقلاب پیدا ہو گا جو دنیا میں ایک روحانی انقلاب لانے کا باعث بنے گا۔اگر اس نہج پر ہم اپنی سوچوں کو ، اپنے عملوں کو نہیں لے جائیں گے تو جلسہ میں شمولیت بے فائدہ اور
بے مقصد ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ یہ کوئی دنیاوی میلہ نہیں ہے۔(ماخوذ از شهادة القرآن روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 395)
جس میں آئے، بیٹھے، دوستوں کے ساتھ خوش گپیوں میں کچھ وقت گزارا، بازار میں جا کر فالودہ
اور پکوڑے وغیرہ کھالئے یا چائے اور جوس اور کافی پی لی، یا پاکستانی اور انڈین سامان کی خریداری کر لی۔کیونکہ یہ سب چیزیں جلسہ کے دنوں میں ایک جگہ مہیا ہو جاتی ہیں اس لئے فائدہ اٹھا لو۔یا بعض کہتے ہیں
کہ ہم تو سال کا خشک راشن دالیں، چاول وغیرہ بھی جلسہ میں خرید کر لے کر جاتے ہیں کیونکہ یہ چیزیں یہاں
اچھی اور نسبتا سستی قیمت میں مل جاتی ہیں، یا زیادہ تر ڈر نہیں کرنا پڑتا۔اگر یہ مقصد ہے تو پھر تو جلسہ میں
شامل ہونے کا ثواب ضائع کر دیا۔یہ چیزیں تو کم و بیش قیمت میں بازار سے بھی مل جاتی ہیں۔یہاں آنے
والے اس دنیاوی مائدہ کے حاصل کرنے کے لئے نہیں آتے اور نہ انہیں آنا چاہئے ، بلکہ اُس روحانی مائدہ
کے لئے آتے ہیں اور آنا چاہئے جو کسی اور بازار سے نہیں ملتا، جو آج ایک بیش بہا خزانہ ہے، جوصرف
روحانی بھوک پیاس نہیں مٹاتا بلکہ حقیقی رنگ میں اس سے فیض پانے والے
ہر شخص کو غریب سے امیر ترین
بنا دیتا ہے اور پھر یہ خزانے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے عطا فرمائے اور جن کی تقسیم جلسہ کے
دنوں میں مختلف پروگراموں کے دوران ہوگی یا کی جاتی ہے، ایک حقیقی احمدی کو ان کے حاصل کرنے کے
بعد دوسروں کی بھوک پیاس اور غربت مٹانے کا باعث بھی بنا دیتے ہیں۔پس ہر احمدی کا فرض ہے، ہر شامل
ہونے والے کا فرض ہے کہ اگر اُس کی سوچ میں کوئی کمی تھی ، جلسہ کی حقیقت کا صحیح فہم اور ادراک نہیں تھا
تو اب اپنی سوچ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش کے مطابق ڈھال کر جلسہ سے بھر پور
استفادہ کرنے کی کوشش کریں۔اس وقت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جلسہ میں شامل ہونے والوں اور جماعت
کے متعلق آپ کی خواہش کے متعلق کچھ کہوں گا کہ کیسے احمدی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام چاہتے

خطبات مسر در جلد دہم
536
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 7 ستمبر 2012ء
ہیں اور جماعت کے معیار کیا ہوں اور کیا ہونے چاہئیں؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
ارشادات کو سامنے رکھتے ہوئے گو کمل الفاظ تو آپ کے نہیں ہوں گے لیکن بہر حال خلاصہ کچھ پیش کروں
گا۔وہ ارشادات جو جلسہ میں شامل ہونے والوں کو آپ نے فرمائے۔آپ نے ایک ایسا لائحہ عمل دیا تھا جو
انسانی زندگی کی دنیا و عاقبت سنوارنے کے لئے ضمانت بن سکتا ہے۔آپ إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا
وَالَّذِينَ هُمْ تُحْسِنُونَ، کہ اللہ یقیناً اُن لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا اور وہ
نیکیاں بجالانے والے ہوں، کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ” بجر تقویٰ کے اور کسی بات سے
خدا تعالیٰ راضی نہیں ہوتا۔“
( ملفوظات جلد اول صفحہ 7 ایڈیشن 2003، مطبوعہ ربوہ )
پس جب ایک مومن کا مقصود یہ ہو کہ خدا تعالیٰ کو راضی کرنا ہے تو پھر اُس کے لئے اس کے علاوہ
کوئی چارہ نہیں کہ تقویٰ پر چلے۔اور تقویٰ کیا چیز ہے؟ اور کن کن راستوں پر انسان تقویٰ حاصل کر سکتا ہے؟
اور ایک احمدی مسلمان کو تقویٰ پر چلنے کی کیوں ضرورت ہے؟ کیوں اس کے لئے ضروری ہے؟ اس کی
وضاحت فرماتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ جماعت کے افراد کے لئے تقویٰ پر چلنا اس لئے ضروری ہے
کہ وہ ایک ایسے شخص سے تعلق رکھتے ہیں اور اُس کے سلسلہ بیعت میں شامل ہیں جس کا دعویٰ ماموریت کا
ہے اور اس مامور کی بیعت میں شامل ہونے کا فائدہ تبھی ہو گا جب شامل ہونے والے جو کہ شامل ہونے سے
پہلے رو بہ دنیا تھے ، ہر قسم کی برائیوں میں مبتلا تھے، ہر قسم کی برائیوں سے نجات پائیں۔اور برائیوں سے
نجات بجہ تقویٰ پر قدم مارنے کے پائی نہیں جاسکتی۔آپ ایک مثال دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اگر کوئی
بیمار ہو جائے خواہ بیماری چھوٹی ہو یا بڑی، اگر اُس کا علاج نہ کیا جائے اور بعض دفعہ علاج بذاتِ خود ایک
تکلیف دہ امر ہوتا ہے لیکن کرنا پڑتا ہے کیونکہ اس کے بغیر تکلیف بڑھتی چلی جاتی ہے اور صحت نہیں ہو سکتی۔فرمایا کہ مثلاً اگر چہرہ پر سیاہ داغ بن جائے تو فکر پیدا ہوتی ہے کہ کہیں یہ بڑھتا بڑھتا پورے چہرہ کو سیاہ نہ کر
دے۔اور کئی دفعہ ایسا ہوا ہے میرے پاس بھی کئی لوگ آتے ہیں اُن کے ایسے داغ پڑتے ہیں جس سے
ان کو بڑی فکر ہوتی ہے۔فرمایا کہ اسی طرح تم کسی چھوٹی سے چھوٹی برائی کو بھی معمولی نہ سمجھو کہ یہ تقویٰ سے
دور لے جاتی ہے اور پھر یہ چھوٹی برائی بڑا گناہ بن جاتی ہے اور دل کو سیاہ کر دیتی ہے۔اس لئے فکر کرو اور
بہت فکر کرو۔آپ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جیسے رحیم و کریم ہے ویسا ہی قہار اور منتظم بھی ہے۔ایک جماعت کو
دیکھتا ہے کہ اُن کا دعویٰ اور لاف گزاف تو بہت کچھ ہے اور اُس کی عملی حالت ایسی نہیں تو اُس کا غیظ و غضب
بڑھ جاتا ہے۔پس اپنی عملی حالتوں کو ٹھیک کرنے کی ہر احمدی کوشش کرے اور اسے کرنی چاہئے۔

537
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 7 ستمبر 2012 ء
خطبات مسرور جلد دہم
یہ بہت بڑا نذار ہے جو آپ نے فرمایا ہے۔ان دنوں میں بہت دعائیں کریں دعاؤں کا موقع بھی اللہ تعالیٰ
نے میسر فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقت میں وہ بنائے جو وہ چاہتا ہے۔آج ہم مسلمانوں کی حالت دیکھتے
ہیں تو اور بھی زیادہ خوف پیدا ہو جاتا ہے کہ کہیں ہماری کسی نا اہلی اور بد عملی سے ناراض ہو کر خدا تعالیٰ ہمیں
اپنے غضب کے نیچے نہ لے آئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے مثال دی ہے کہ جب بدعملیاں شروع ہو جائیں ، قول و فعل
میں تضاد شروع ہو جائے تو پھر خدا تعالیٰ مومن کہلانے والوں کو کافروں کے ذریعہ سے سزا دلواتا ہے۔آپ
نے فرمایا کہ تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ کئی دفعہ مسلمان کافروں سے تہ تیغ کئے گئے۔جیسے چنگیز خان اور
ہلاکو خان نے مسلمانوں کو تباہ کیا حالانکہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں سے حمایت اور نصرت کا وعدہ کیا ہے۔آپ نے فرمایا کہ اس کی وجہ یہی ہے کہ زبان تو لا اله الا اللہ پکارتی ہے لیکن دل کسی اور طرف ہے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد اول صفحہ 7 ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ)
عمل دنیا میں ڈوبے ہوئے ہیں۔پس ہمارے لئے بڑے خوف کا مقام ہے۔ہمیں بھی ہر وقت
اپنے جائزے لیتے رہنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے احسان کرتے ہوئے اس زمانے کے ہادی اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق کو زمانے کی اصلاح کے لئے بھیجا ہے اور پھر ہم پر مزید احسان
کرتے ہوئے اس مامورزمانہ کو ماننے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔اگر ہم نے اپنی توجہ خدا تعالیٰ کی طرف نہ
رکھی تو خدانخواستہ خدانخواستہ، ہم بھی اُس قانونِ قدرت کی چکی میں نہ پس جائیں جو قول و فعل میں تضاد
رکھنے والوں کے لئے چلتا ہے۔آپ نے فرمایا اپنے یہ جائزے خودلو، دیکھو کہ اللہ تعالیٰ کا خوف کس حد تک
ہے۔دیکھو کہ کہاں تک قول وفعل ایک دوسرے سے مطابقت رکھتے ہیں۔اگر دیکھو کہ قول و فعل برابر نہیں تو
فکر کرو۔آپ نے فرمایا کہ جو دل ناپاک ہے، خواہ قول کتنا ہی پاک ہو وہ دل خدا تعالیٰ کی نگاہ میں قیمت
نہیں پاتا، بلکہ خدا تعالیٰ کا غضب مشتعل ہو گا۔آپ نے فرمایا پس میری جماعت سمجھ لے کہ وہ میرے
پاس اس لئے آئے ہیں کہ تخم ریزی کی جاوے جس سے وہ پھل دار درخت ہو جاویں۔پس ہر ایک اپنے اندر خود غور کرے کہ اُس کا اندرونہ کیسا ہے؟ اور اُس کی باطنی حالت کیسی ہے؟
فرما یا اگر ہماری جماعت بھی خدا نخواستہ ایسی ہے کہ اُس کی زبان کچھ اور ہے اور دل میں کچھ ہے تو پھر خاتمہ
بالخیر نہ ہو گا۔آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ دیکھتا ہے۔ایک جماعت جو دل سے خالی ہے اور زبانی دعوے کرتی
ہے، تو پھر وہ غنی ہے اور وہ پرواہ نہیں کرتا۔فرمایا کہ تاریخ پر نظر ڈالو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے

خطبات مسرور جلد دہم
538
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 7 ستمبر 2012 ء
میں جاؤ۔بدر کی جنگ کا نقشہ اپنے سامنے لاؤ۔بدر کی فتح کی پیشگوئی ہوچکی تھی، ہر طرح سے فتح کی امید تھی
لیکن پھر بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم رورو کر گڑ گڑا کر دعائیں مانگتے تھے۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نے عرض کیا جب ہر طرح فتح کا وعدہ ہے تو پھر ضرورت الحاح کیا ہے؟ اس قدر درد اور تڑپ کے ساتھ
دعائیں مانگنے کی ضرورت کیا ہے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا وہ ذات غنی ہے۔ممکن ہے وعدہ الہی
میں کوئی مخفی شرائط ہوں۔(ماخوذ از ملفوظات جلد اول صفحہ 8 ایڈیشن 2003 ء مطبوعہ ربوہ )
پس یہ وہ تقویٰ کا مقام ہے جس کا اسوہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قائم فرمایا اور اگر اسی خوف
اور تقویٰ کو ہم سامنے رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے حصول کی کوشش کرتے رہیں گے تو پھر انشاء اللہ تعالیٰ
کامیابی ہماری ہے۔یا وہ لوگ کامیابی دیکھنے والے ہوں گے جن کے قول وفعل ایک ہوں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مسلمانوں کی حالت کا ہلاکو خان اور چنگیز خان کی مثال دے کر جو
نقشہ کھینچا ہے تو آج بھی اگر ہم نظر دوڑائیں تو یہی کچھ نظر آتا ہے۔مسلمانوں کی طاقت کوئی نہیں رہی۔غیروں کے لائحہ عمل پر عمل کر رہے ہیں۔قرآنی تعلیم کو بھلا بیٹھے ہیں۔اپنے ہی ملکوں میں اپنے تخت اور
کرسیاں بچانے کے لئے مسلمان کہلانے والوں پر بے انتہا ظلم ہو رہا ہے۔عوام الناس کا بے دریغ قتل ہو رہا
ہے۔سمجھتے ہیں کہ ان کے تخت محفوظ ہو جائیں گے ، یہ ان کی خوش نہی ہے۔ظلم کی سزا بھی ان لوگوں کو ملے گی
اور تخت بھی ان کے جاتے رہیں گے۔جن ملکوں میں حکومتیں الٹی ہیں اور عوام کے نام پر نئی حکومتیں آئی ہیں،
اُن کا بھی یہی حال ہے کہ وہ بھی ظلم کی پالیسی پر ہی عمل کر رہے ہیں اور نتیجہ اپنی طاقت کمزور کر رہے ہیں اور
شعوری طور پر یا لاشعوری طور پر غیروں کی ، دشمنوں کی خواہش پوری کر رہے ہیں کہ مسلمان کمزور ہوں اور
کمزور رہیں اور مسلمانوں کے جو وسائل ہیں ان پر جو غیر ہیں وہ قبضہ کئے رہیں۔اللہ تعالیٰ ہی ہے جو
مسلم امہ کو عقل دے۔اس کے لئے بھی دعا کریں۔بہر حال میں یہ بات کر رہا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے ماننے والوں کا کیا
مقام دیکھنا چاہتے ہیں؟ اور اس کے لئے کیا کیا ارشادات فرمائے ہیں اور جیسا کہ بیان ہوا کہ اس معیار کو
حاصل کرنے کی اصل بنیاد تقویٰ ہی ہے۔اس مضمون کو مزید آگے بیان کرتا ہوں۔فرمایا کہ ہمیشہ دیکھنا
چاہئے کہ ہم نے تقویٰ و طہارت میں کہاں تک ترقی کی ہے؟ فرمایا کہ اس کا معیار قرآن ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے متقی کے نشانوں میں سے ایک یہ بھی نشان رکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ متقی کو مکروہات دنیا سے آزاد کر کے اُس
کے کاموں کا خود متکفل ہو جاتا ہے۔جیسے کہ فرمایا وَ مَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقْهُ مِنْ

خطبات مسرور جلد دہم
539
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 7 ستمبر 2012 ء
حَيْثُ لا يحتسب۔جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے، اللہ تعالیٰ ہر ایک مصیبت میں اُس کے لئے مخلصی کا
راستہ نکال دیتا ہے اور اُس کے لئے ایسے روزی کے سامان پیدا کر دیتا ہے کہ اُس کے علم و گمان میں بھی
نہیں ہوتا۔فرمایا یہ بھی ایک علامت متقی کی ہے کہ اللہ تعالیٰ متقی کو نابکار ضرورتوں کا محتاج نہیں کرتا۔مثلاً ایک
دوکاندار یہ خیال کرتا ہے کہ دروغ گوئی یا جھوٹ کے سوا اُس کا کام نہیں چل سکتا۔اس لئے وہ دروغ گوئی
سے باز نہیں آتا اور جھوٹ بولنے کی مجبوری ظاہر کرتا ہے۔لیکن یہ امر ہر گز سچ نہیں۔اللہ تعالیٰ متقی کا خود
محافظ ہو جاتا ہے اور اُسے ایسے مواقع سے بچالیتا ہے جو خلاف حق پر مجبور کرنے والے ہوں۔فرمایا کہ
یا درکھو، جب اللہ تعالیٰ کو کسی نے چھوڑا تو خدا نے اُسے چھوڑ دیا۔جب رحمان نے چھوڑ دیا تو ضرور شیطان
اپنا رشتہ جوڑے گا۔“
(ماخوذ از ملفوظات جلد اول صفحہ 8 ایڈیشن 2003، مطبوعہ ربوہ )
پس ایک احمدی کو ہر سطح پر اور ہر جگہ پر اپنے سچائی کے معیار بھی قائم کرنے کی کوشش کرنی
چاہئے۔مثلاً آجکل بہت سے احمدی اسائلم کے لئے یورپین ملکوں میں آ رہے ہیں اور بعض دفعہ بعض لوگ
غلط بیانی بھی کرتے ہیں۔حالانکہ اگر سچی بات بتائی جائے ، پاکستان میں احمدیوں کے حالات بتا کر پھر
اپیل کی جائے تو تب بھی اثر پیدا ہوتا ہے۔میں نے تو جنہیں بھی سچ بات کہنے کے لئے کہا ہے اور مشورہ دیا
ہے کہ وکیلوں کو کہانیاں نہ بنانے دینا بلکہ سچی بات اور جو تمہارے جذبات اور احساسات ، اور جو حالات ہیں
وہ بتانا۔تو اُن لوگوں کے کیس بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاس ہوئے ہیں۔پاکستانی احمد یوں
پر ظلم ہور ہے
ہیں اور یقیناً ہو رہے ہیں اس میں کوئی شک نہیں اور ظلموں کی اب تو انتہا ہوئی ہوئی ہے۔لیکن ان ظلموں کی
کہانی اگر سچ کی شکل میں بھی سنائی جائے اور غلط بیانی سے کام نہ لیا جائے اور پھر اللہ تعالیٰ پر توکل کیا جائے تو
تب بھی مقصد حاصل ہو جاتا ہے۔اس قوم میں اکثریت میں ہمدردی کا جذبہ بہر حال ہے جس کے تحت یہ
مدد کرتے ہیں۔پس ہر موقع پر ہمیں اپنے سچ کے معیار کو بلند کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔پھر آپ نے جماعت کو نصائح کرتے ہوئے فرمایا کہ انسان کی نیکیوں کے دو حصے ہیں ایک حصہ
فرائض کا ہے اور دوسرا حصہ نوافل کا ہے۔وہ فرائض جو حقوق اللہ سے تعلق رکھتے ہیں، اُن کے علاوہ آپ
نے اُن کی بھی مثال دی ہے جو حقوق العباد سے تعلق رکھتے ہیں۔اس میں بھی فرائض اور نوافل ہیں۔اور ان
فرائض میں فرمایا کہ ایسے فرائض جو انسان پر فرض کئے گئے ہیں، مثلاً قرض کا اتارنا۔کسی نے قرض لیا ہے تو
اُس کا اتارنا اُس پر فرض ہے۔یا نیکی کے مقابل پر نیکی کرنا، یہ ایک مسلمان پر اور احمدی مسلمان پر فرض

خطبات مسر در جلد دہم
540
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 7 ستمبر 2012ء
ہے۔فرما یا ان فرائض کے علاوہ ہر نیکی کے ساتھ نوافل بھی ہوتے ہیں۔یعنی ایسی نیکی جو کسی کے حق سے
فاضل اور زائد ہو۔نیکی کا بدلہ اتارا۔قرض لیا قرض کا بدلہ اتارا ، اپنا قرض ادا کیا یہ تو بہر حال فرض ہے۔لیکن اس کے نفل یہ ہیں کہ اُن سے زائد بھی کچھ ادا ہو اور انبیاء ہمیشہ اس سنت پر عمل کرتے ہیں اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ ہمارے سامنے ہے جو سب سے بڑھ کر اس پر عمل کرنے والے تھے۔جیسے کہ فرمایا احسان کے مقابل احسان کے علاوہ اور احسان کرنا یہ نفل ہے۔اب اگر کوئی کسی پر احسان
کرے تو احسان
کا بدلہ تو احسان کر کے اتارا ہی جا سکتا ہے اور اتارنا چاہئے۔یہ تو فرض ہے۔اللہ تعالیٰ نے
بھی ( یہی ) فرمایا ہے کہ احسان
کا بدلہ احسان ہی ہے۔لیکن اس فرض پر نفل تب ہو گا جب احسان سے بڑھ
کر احسان کیا جائے۔فرمایا اگر یہ ہوگا تو یہ وہ عمل ہے جو فرائض کو مکمل کرتا ہے اور زائد ثواب کا مورد بناتا
ہے۔فرمایا کہ حدیث کے مطابق یہ وہ لوگ ہیں جو اتنا مقام حاصل کر لیتے ہیں کہ جن کے ہاتھ پاؤں
اللہ تعالیٰ ہو جاتا ہے۔حتی کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اُن کی زبان ہو جاتا ہوں جس سے وہ بولتے ہیں۔یعنی اُن کا ہر قول و فعل خدا تعالیٰ کی رضا کی تڑپ کی وجہ سے خدا تعالیٰ کے لئے اور خدا تعالیٰ کا ہو جاتا ہے۔ایسا کام اُن سے سرزد ہی نہیں ہوتا جو خدا تعالیٰ کی ناراضگی کا باعث بنے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد اول صفحہ 9 مطبوعہ ربوہ )
پس یہ ٹارگٹ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں اپنی بیعت میں آنے کے بعد
دیا ہے۔اور بیعت کا حق ہم تبھی ادا کر سکیں گے جب اس ٹارگٹ کے حصول کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں
کو بروئے کار لائیں۔آپ نے فرمایا کہ اس کے حصول کے لئے مجاہدہ کرنا پڑتا ہے۔ایک رات میں یہ
مقام حاصل نہیں ہو جاتا۔اس کے لئے جذبات نفس سے پاک ہونا ہوگا۔نفسانیت کو چھوڑ کر خدا تعالیٰ کے
ارادہ کے مطابق چلنا ہو گا۔کوشش کرنی ہوگی کہ میرا کوئی فعل نا جائز نہ ہو بلکہ اللہ تعالیٰ کی منشاء کے تابع ہو۔جب یہ ہوگا تو روز مرہ کی بہت سی مشکلات سے انسان بیچ رہے گا۔آپ نے واضح فرمایا کہ لوگ مشکلات
میں پڑتے ہی اُس وقت ہیں جب اللہ تعالیٰ کی رضا کے برخلاف کوئی کام کرتے ہیں۔اُس وقت یہ
اللہ تعالیٰ کی رضا کے نیچے نہیں آتے بلکہ اپنے جذبات کے نیچے آ کر عمل کر رہے ہوتے ہیں۔مثلاً غصہ میں
آ کر کوئی ایسا فعل سرزد ہو جائے جس سے مقدمات بن جائیں، کوٹ کچہری کے چکر لگانے پڑ جائیں، جیل جانا
پڑ جائے۔لیکن اگر کوئی یہ ارادہ کر لے کہ کتاب اللہ کی مرضی کے بغیر ، اُس کے استصواب کے بغیر کوئی حرکت وسکون
نہیں کرنا، کوئی عمل نہیں کرنا اور ہر بات پر اللہ تعالیٰ کی کتاب کو دیکھنا ہے تو آپ نے فرما یا اللہ تعالیٰ کی کتاب

خطبات مسر در جلد دہم
541
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 7 ستمبر 2012 ء
بدعملیوں سے بچنے کا مشورہ دے گی۔ورنہ اگر اللہ تعالیٰ کی کتاب کو چھوڑ کر اپنے جذبات کا تابع ہونے کی
کوشش کرو گے تو نقصان اُٹھاؤ گے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد اول صفحه 10-9 مطبوعه ربوہ)
پس مامورمن اللہ کی بیعت کر کے ہمیں اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے کہ کیا ہر معاملے میں
ہم کتاب اللہ سے مشورہ لیتے ہیں یا اپنے نفس سے۔اگر ہمارا نفس ہمیں کتاب اللہ کے مشورے پر عمل
کرنے سے روکتا ہے تو ہمیں اپنی فکر کرنی چاہئے۔ان دنوں میں خاص طور پر یہ جو جلسہ کے دن ہیں ہمیں
درود، استغفار پر زور دینا چاہئے تا کہ ہم اپنی اصلاح کی طرف زیادہ سے زیادہ مائل ہوں۔اپنی خواہشات
اور جذبات کو خدا تعالیٰ کی خواہشات اور احکامات کے مطابق ڈھالنے کی کوشش اور دعائیں کریں تا کہ ہم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کا حق ادا کرنے والے بن سکیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اپنی جماعت کے اعلیٰ معیاروں کے حصول کے لئے جو ارشادات فرمائے ہیں اُن سب کا احاطہ تو اس
وقت ممکن نہیں، ایک اہم بات جو میں اس وقت آپ کے حوالے سے یہاں بیان کرنا چاہتا ہوں ، وہ ایسی ہے
کہ اگر ہم اس کو اپنا لیں تو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ہمارے قدم بڑھتے چلے جائیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ راتوں کو اُٹھو اور دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ تم کو اپنی
راہ دکھلائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے بھی تدریجا تربیت پائی۔وہ پہلے کیا تھے؟ ایک کسان
کی تخمریزی کی طرح تھے۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آبپاشی کی۔آپ نے اُن کے لیے دعائیں
کیں۔بیج صحیح تھا اور زمین عمدہ تو اس آبپاشی سے پھل عمدہ نکلا۔جس طرح حضور علیہ السلام چلتے اسی طرح وہ
چلتے۔وہ دن کا یارات کا انتظار نہ کرتے تھے۔تم لوگ سچے دل سے تو بہ کرو۔تہجد میں اٹھو۔دعا کرو۔دل کو
درست کرو۔کمزوریوں کو چھوڑ دو اور خدا تعالیٰ کی رضا کے مطابق اپنے قول و فعل کو بناؤ۔یقین رکھو کہ جو اس
نصیحت کو ورد بنائے گا اور عملی طور سے دعا کرے گا اور عملی طور پر التجا خدا کے سامنے لائے گا، اللہ تعالیٰ اس پر
فضل کرے گا اور اس کے دل میں تبدیلی ہوگی۔خدا تعالیٰ سے نا امید مت ہو۔ع
برکر یماں کا رہا دشوار نیست
( ملفوظات جلد نمبر 1 صفحہ 28 ایڈیشن 2003 ء مطبوعہ ربوہ)
فرمایا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم کو کیا کوئی ولی بنا ہے؟ افسوس انہوں نے کچھ قدر نہ کی۔بیشک
انسان نے ( خدا تعالیٰ کا) ولی بننا ہے۔اگر وہ صراط مستقیم پر چلے گا تو خدا بھی اس کی طرف چلے گا اور پھر
ایک جگہ پر اس کی ملاقات ہوگی۔اس کی اُس طرف حرکت خواہ آہستہ ہوگی لیکن اس کے مقابل خدا تعالیٰ

خطبات مسرور جلد دہم
542
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 7 ستمبر 2012 ء
کی حرکت بہت جلد ہو گی۔چنانچہ یہ آیت اسی طرف اشارہ کرتی ہے۔وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا
لنَهْدِيَتَهُمْ۔۔۔۔الخ (العنکبوت: (70) ( کہ جن لوگوں نے ہمارے بارے میں کوشش کی ہم انہیں ضرور
اپنے راستوں کی طرف ہدایت دیں گے، رہنمائی کریں گے۔فرمایا ) سوجو جو باتیں میں نے آج وصیت کی
ہیں، ان کو یا درکھو کہ ان ہی پر مدار نجات ہے۔تمہارے معاملات خدا اور خلق کے ساتھ ایسے ہونے چاہئیں
جن میں رضائے الہی مطلق ہی ہو۔پس اس سے تم نے وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا هِ۔۔۔۔الخ
(الجمعه: 4) کے مصداق بننا ہے۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 28-29 ایڈ یشن 2003ء مطبوعہ ربوہ)
پس یہ جلسہ کے دن ہمیں میسر آئے ہیں اور اس سے چند دن پہلے رمضان گزرا ہے جس میں ہم
نے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔جلسہ کے دنوں میں ہم علمی اور تربیتی طور پر قرآن،
حدیث اور سنت کی روشنی میں باتیں بھی سنیں گے۔خدا تعالیٰ کی ذات کا ادراک ، اُس سے تعلق جوڑنے کی
طرف بہت سوں کو مزید توجہ پیدا ہو گی۔اس علم کے ساتھ ہمیں اپنے عمل کو بھی صیقل کرتے چلے جانے کی اور
ملانے کی ضرورت ہے۔جو کچھ حاصل کیا، اُس کو سنبھالنے اور اُس سے فیض اٹھاتے چلے جانے کی ضرورت
ہے۔اپنے ہر عمل میں دوام اور باقاعدگی کی ضرورت ہے۔ہمیں ان برکات کو سمیٹنے کے لئے اس جلسہ کو بھی
فضل الہی سمجھنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔انتظامی لحاظ سے بھی بعض باتیں کہنی چاہتا ہوں۔یہ خیال رکھیں کہ جلسہ سالا نہ میں آتے وقت بھی
اور یہاں سے واپسی پر بھی جو لوگ کاروں پر آرہے ہیں، کاروں کی پارکنگ کی جگہوں پر اور نہ ہی پارکنگ
سے جلسہ گاہ آتے ہوئے کیونکہ جو دور پار کنگ ہے، وہاں سے بعض پارکنگ کر کے اب بسوں کے ذریعے
سے آئیں گے اور پھر یہاں سے بسوں کے ذریعہ سے ہی جائیں گے تو آتے ہوئے اور جاتے ہوئے اور
پارکنگ کے وقت جب پارکنگ کر رہے ہوں، کسی قسم کا رش نہیں ہونا چاہئے۔با قاعدہ ایک انتظام کے
تحت، ایک لائن کے تحت ، ایک تنظیم کے تحت ہمیں چلنا چاہئے۔اسی طرح جلسہ گاہ میں داخل ہوتے ہوئے جہاں چیکنگ اور سکینرز وغیرہ لگے ہوئے ہیں وہاں بھی
یہ احتیاط کریں کہ لائنوں میں اور ترتیب سے آئیں۔کیونکہ جہاں بھی لائنیں توڑیں گے ، بدانتظامی پیدا ہوتی
ہے اور پھر دیر بھی لگتی ہے، پھر شکوے بھی بڑھتے ہیں۔آپ کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔انتظامیہ کے لئے
پریشانی کا باعث بھی بنتا ہے۔اسی طرح سامان کی چیکنگ بھی جب کی جاتی ہے تو بعض شکایتیں مجھ تک پہنچی

خطبات مسرور جلد دہم
543
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 7 ستمبر 2012 ء
ہیں کہ بعضوں کو شکوہ ہو جاتا ہے۔اُن کو چیکنگ کروالینی چاہئے۔یہ آپ کے فائدہ کے لئے ہی ہے۔اور جیسا کہ میں ہمیشہ ہر جلسہ پر اس طرف بھی توجہ دلاتا ہوں کہ ہر شاملِ جلسہ کو جلسہ میں بیٹھے
ہوئے یہاں ہر مرد اور عورت کو اپنے ماحول پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔اگر ہم محتاط ہو کر ہر طرف نظر رکھنے
والے ہوں گے تو یہ سب سے بڑا سیکیورٹی کا نظام ہے جو اس وقت جماعت احمدیہ میں ہے اور جو دنیا میں
کہیں اور نہیں مل سکتا۔یہ جماعت احمدیہ کا ہی خاصہ ہے۔پس اس میں بھی کبھی ڈھیلے نہ ہوں۔لا پرواہی نہ
کریں۔کسی کی بھی مشکوک حرکت پر انتظامیہ کو اطلاع کریں۔کسی جگہ کوئی تھیلا وغیرہ یا کوئی بیگ پڑا ہوا
دیکھیں تو ڈیوٹی والوں کو آگاہ کریں۔ایک اور بات یہ ہے کہ اس دفعہ کیونکہ جلسہ کی تاریخیں مختلف ہیں، رات کے وقت جو یہاں ٹینٹ
لگا کر یا اجتماعی قیامگاہ میں رہنے والے ہیں، اُن کو رات کو سردی کا احساس ہوگا کیونکہ ٹھنڈ زیادہ ہو جاتی
ہے۔بعض لوگوں کی طبیعت نازک بھی ہوتی ہے۔اس لئے ایک تو گرم کپڑے پہن کر سوئیں اور رضائیوں کا،
quilt وغیرہ کا انتظام تو یہاں ہے جو نہیں لے کر آئے وہ بھی نیچے لے لیں۔ایک دو سال ہی یہ مجبوری ہے
انشاء اللہ تعالیٰ پھر اپنے وقت میں جلسہ آجائے گا۔کارکنان کو میں پہلے ہی توجہ دلا چکا ہوں کہ اُن کے فرائض کیا ہیں؟ مہمان کی مہمان نوازی کا حق
ادا کریں۔ہر شعبہ ہمیشہ کی طرح بے لوث ہو کر خدمت کرے۔پھر صفائی کے بارے میں بھی اور خاص طور پر ٹائٹلٹس کے بارے میں شکایتیں بہت زیادہ آتی
ہیں۔اگر عمومی طور پر نہیں تو بعض نفیس طبائع ایسی ہوتی ہیں جو ذراسی بھی گندگی برداشت نہیں کر سکتے۔اس لئے جہاں ان کی صفائی کا انتظام رکھنا انتظامیہ کا کام ہے، وہاں لوگوں کو بھی چاہئے کہ استعمال کے بعد
اپنی جگہ صاف کر کے باہر نکلیں۔گو اس دفعہ اس انتظام کے لئے ایک علیحدہ ٹیم بھی بنادی گئی ہے، اب امید
ہے انشاء اللہ تعالیٰ بہتر انتظام ہوگا لیکن پھر بھی صفائی کا انتظام ہونا چاہئے۔کیونکہ صفائی بھی یادرکھیں کہ
معمولی چیز نہیں ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے یہ ایمان کا حصہ ہے۔(صحیح مسلم كتاب الطهارة باب فضل الوضوء حدیث نمبر 534)
پس ایک مومن کو ہر طرح سے اپنے ایمان کے معیار اونچے کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور سب
سے بڑھ کر یہ کہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا اور افراد جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ
نمازوں اور نوافل اور دعاؤں پر زور دیں۔ان دنوں میں خاص طور پر درود، دعائیں، نوافل وغیرہ کی ادائیگی

خطبات مسرور جلد دہم
544
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 7 ستمبر 2012ء
کی طرف بہت توجہ دیں۔اجتماعی تہجد کا یہاں انتظام ہے جو یہاں ٹھہرے ہوئے ہیں وہ یہاں آئیں جو
گھروں میں ٹھہرے ہوئے ہیں وہ اپنے گھروں میں تہجد کی با قاعدگی اختیار کریں تا کہ اللہ تعالیٰ اسلام اور
احمدیت کی ترقی کے غیر معمولی نظارے ہمیں دکھائے۔پاکستانی احمدیوں
کو بھی خاص طور پر دعاؤں میں یاد رکھیں۔اُن پر ظلموں کی اب انتہا ہو رہی ہے
جیسا کہ میں نے کہا۔اب کل بھی وہاں ایک شہادت ہوئی ہے اور ایک اور شخص پر بھی فائر ہوئے لیکن
اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ بچ گئے۔باقی دنیا کے احمدیوں کو بھی جہاں جہاں بھی اُن پر ظلم ہو رہا ہے اُن کو دعاؤں
میں یا درکھیں۔اللہ تعالیٰ جلد ان ظالموں کی پکڑ کے سامان پیدا فرمائے اور دنیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
غلام صادق کی پہچان کرنے والی بن جائے۔اس وقت جیسا کہ میں نے کہا ایک شہادت ہوئی ہے۔ان شہید کا جنازہ غائب بھی ہم پڑھیں گے
اور اس کے ساتھ ہی بعض اور جنازے بھی ہیں۔یہ شہید مکرم راؤ عبدالغفار صاحب ابن مکرم محمد تحسین صاحب
ہیں جن کو کل 6 ستمبر 2012ء کو شہید کر دیا گیا۔یہ چاکیواڑہ میں اپنے ایک سکول میں کام کرتے تھے
جہاں پڑھانے کے بعد شام کو پانچ بجے گھر واپس آنے کے لئے وہاں سے نکلے ہیں اور بس میں سوار ہونے
لگے ہیں تو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے آپ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو فائر آپ کو لگے۔ایک
گولی کندھے میں لگی اور دوسری گردن سے پیچھے سے لگ کر سر سے نکل گئی جس سے آپ موقع پر شہید ہو
گئے۔إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
شہادت کے وقت شہید مرحوم کی عمر بیالیس سال تھی۔شہید مرحوم نے جنوری 2012ء سے
وصیت کی ہوئی تھی۔گو وصیت منظور نہیں تھی تاہم اپنی وصیت کا چندہ دے رہے تھے۔جماعتی خدمات
تھیں۔زعیم انصار اللہ حلقہ تھے۔سیکرٹری خصوصی تحریکات تھے۔نہایت مخلص احمدی تھے۔نہایت نیک سیرت
اور آپ کو دعوت الی اللہ کا بے حد شوق تھا، اسی طرح آپ کا اور آپ کی فیملی کا جماعت سے بہت پختہ تعلق
تھا۔انتہائی خوش اخلاق ، ملنسار، دعا گو شخص تھے۔خلافت سے گہری محبت رکھتے۔کسی بھی تحریک میں جو
خلیفہ وقت کی طرف سے ہوتی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے۔1995ء میں آپ کی شادی شازیہ کلثوم صاحبہ بنت
راناعبدالغفار صاحب کے ساتھ ہوئی تھی۔ان سے آپ کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔انہوں نے بھی اور
ان کی ہمشیرہ نے بھی 1988ء میں مباہلے کا نتیجہ دیکھ کر، ضیاء الحق کا انجام دیکھ کر اس وقت بیعت کی تھی۔ان کی والدہ ان سے پہلے احمدی ہو چکی تھیں اور ان کے ذریعے سے ان کے خاندان میں پھر احمدیت کا

خطبات مسر در جلد دہم
545
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 7 ستمبر 2012 ء
تعارف ہوا اور بڑھتا چلا گیا۔ان کی بہن کہتی ہیں کہ میں نے آٹھ سال قبل خواب میں دیکھا کہ ان کو گولی لگی
ہے اور ختم ہو گئے ہیں لیکن جب قریب گئی تو کیا دیکھتی ہیں کہ زندہ ہیں۔یقیناً یہ شہادت کا درجہ تھا جو ان کو
ملنے والا تھا اور اللہ تعالیٰ نے اعلان فرمایا ہے کہ شہید کبھی مرتا نہیں اور نہ تم اس کو مردہ کہو۔اسی طرح ایک
خواب ان کی بیٹی نے اور ان کی اہلیہ نے بھی دیکھی تھی۔وہ بھی ان کی شہادت سے تعلق رکھتی ہے۔اہلیہ نے
یہ خواب ان کو سنائی تو انہیں تاکید کی کہ اگر میں شہید ہو جاؤں تو تم نے رونا دھونا نہیں۔اسی طرح ان کے
واقف بتاتے ہیں کہ اتوار کو احمدیہ ہال کراچی میں میٹنگ تھی، گھر واپس آتے ہوئے راستے میں اپنے
دوسرے ساتھیوں کو کہہ رہے تھے کہ موت تو سب کو ہی آنی ہے لیکن میری خواہش ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے
شہادت کی موت دے۔اللہ تعالیٰ شہید مرحوم کے درجات بلند سے بلند فرماتا چلا جائے۔اور ان کی نسلوں
میں ہمیشہ خلافت سے وفا کا تعلق قائم رہے۔ان کا ایک بیٹا جامعہ احمد یہ ربوہ میں پڑھ رہا ہے۔دوسرا میٹرک
میں چودہ سال کا ہے۔پھر دس سال کی اور ایک سات سال کی بچی ہے۔دوسرا جنازہ غائب جو آج میں پڑھوں گا وہ مکرمہ صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ کا ہے جو
حضرت سیدہ نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ اور حضرت نواب عبداللہ خان صاحب کی بیٹی تھیں۔جون 1927ء
میں پیدا ہوئیں اور یکم ستمبر کو طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں ان کا انتقال ہوا۔إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ -
آپ کا بچپن قادیان میں گزرا اور بڑے دینی ماحول میں گزرا۔وہیں پرورش پائی۔وہیں تعلیم حاصل کی۔پارٹیشن کے وقت جبکہ آپ کی عمر بیس سال
کی تھی قادیان سے ہجرت کر کے لاہور آ گئیں۔قادیان میں بھی
کچھ ناصرات میں اور لجنہ میں خدمات کرتی رہیں، یہاں بھی ان کی کچھ خدمات ہیں۔یہ مرز اغلام قادر شہید
کی والدہ تھیں۔یہ اپنے ایک مضمون میں لکھتی ہیں جو میں سمجھتا ہوں بیان کرنا ضروری ہے۔کہتی ہیں کہ
غلام قادر شہید کی شہادت کے بعد ایک پرانا مڑا تڑا کاغذ میرے سامنے ہے جو یاد نہیں مگر بارہ پندرہ سال
پرانا ہے جس پر ایک دعا لکھی ہے جسے میں نے شعروں میں ڈھالنے کی کوشش کی تھی۔مگر میں شاعرہ نہیں
ہوں۔جذبات میں بہہ کر کہنے کی کوشش کی تھی مگر کہ نہ سکی۔اس دعا کے دو اشعار درج ہیں۔(وہ یہ شعر ہیں کہ )
ایک دوسرے سے بڑھ کر ہوں آب و تاب میں
چمکیں
آسمان
پر جیسے کہ ہوں ستارے
نسلوں میں ان کی پیدا اہل وقار ہوویں
التجا
ہے میری کر لے قبول پیارے

خطبات مسر در جلد دہم
546
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 7 ستمبر 2012ء
کہتی ہیں کہ یہ اشعار شاید وزن اور بحر سے خالی ہوں مگر میرے دل کے جذبات سے پر ہیں۔جو کچھ میں نے لکھا تھا وہ نثر میں کچھ یوں ہے (کہ) اے خدا! ہمیشہ میری دعا رہی ہے کہ میری گود کے
پالے تجھ پر نثار ہوں۔اے خدا! جب وقت آئے تو فکر فردا انہیں سرفروشی سے باز نہ رکھے۔میرے رب!
تیرا اذن نہ ہو تو خواہشیں کوئی حقیقت نہیں رکھتیں۔تیرے حکم کے بغیر کوئی تہی دامن کا دامن نہیں بھر سکتا۔میرے خدا! میری دعا سن لے اور میرے بیٹے ایک دوسرے سے بڑھ کر آب و تاب میں ہوں۔آسمان پر
چاند ستاروں کی طرح چمکیں ، اُن کی نسلوں سے فخر دیار اور اہلِ وقار پیدا ہوں۔میری تو التجا ہی ہے، قبول
کرنے
والا تو (ہی) ہے۔اے کاتب تقدیر! میرے بچوں کے لئے عمر و دولت ، ارادت وسعادت
لکھ دے۔“
( کہتی ہیں ) قادر کی قربانی سے چند دن پہلے میرے پرانے کاغذات سے یہ دعا نکلی۔خدا جانے کس جذ بے
سے میں نے کی تھی جو قبول ہوئی۔چند ھوں کے لئے میرا دل کا نیا (کہ) یا اللہ ! میں نے تو ان کے لئے جانی
قربانی مانگی ہے۔( سرفروشی مانگی ہے ) اندر سے (ایک) مامتا بولی (کہ) یا اللہ ! چھوٹی عمر میں ان سے یا
مجھ سے قربانی نہ لینا اور میں دعا مانگنے میں لگی یا اللہ ! عمر دراز دینا۔مجھے کیا پتہ تھا ( کہ ) میری دعا تو قبول ہو
چکی ہے اور جوانی میں (ہی) اللہ تعالیٰ ) یہ قربانی لینا چاہتا ہے اور خدا کا یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ جوانی میں میرا
بچہ مجھ سے لے لے گا۔(بہر حال ) جتنی بڑی قربانی ہوگی اُتنا ہی بڑا اجر ہوگا۔“
کتاب ” مرزا غلام قادر احمد مصنفہ امتہ الباری ناصر صاحبہ صفحہ 223-224 شائع کردہ لجنہ اماءاللہ کراچی)
اور بیٹے کی شہادت پر انہوں نے بڑا صبر دکھایا۔میں خود بھی اس کا گواہ ہوں۔بڑے صبر اور
حوصلے سے یہ صدمہ برداشت کیا۔جب میں افسوس کرنے ان کے پاس گیا تو بڑے مسکرا کر انہوں نے
قادر شہید کی خوبیوں کا ذکر کیا اور بڑا حوصلہ دکھایا۔مجھ سے خط و کتابت رکھتی تھیں اور جو آخری خط مجھے لکھا
اُس میں بھی یہی فقرہ تھا کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور میری اولاد کو بھی تقویٰ عطا فرمائے اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں کے وارث ہوں اور آپ کی نسل ہونے کا حق ادا کرنے
والے ہوں۔اللہ کرے کہ یہ دعا ان کی ساری اولاد میں اور سارے خاندان کے بارے میں پوری ہو۔جیسا کہ میں نے کہا آپ قادر شہید کی والدہ تھیں۔آپ کی خواہش تھی کہ ان کے بیٹے وقف
ہوں۔دو بیٹے ہیں تو قادر شہید نے زندگی وقف کی اور پھر شہادت کا مقام بھی پایا۔ان کو قادرشہید سے بڑی
محبت تھی۔ہر جگہ گھر میں مختلف جگہوں پر اس کی تصویر میں لگائی ہوئی تھیں۔صبر اور حوصلے کی میں نے بات کی
ہے، جب قادر شہید کا جنازہ اُٹھا ہے تو اُس وقت بھی بجائے رونے دھونے کے ان کے یہ الفاظ تھے کہ

خطبات مسر در جلد دہم
547
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 7 ستمبر 2012 ء
جَزَاكَ الله قادر، جَزَاكَ الله قادر۔یعنی ان کے بیٹے قادر نے بڑا مقام دلا دیا ہے کہ شہید کی ماں
کہلائی ہیں اور ان کی خواہش پوری ہو گئی۔اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ مغفرت اور رحمت کا سلوک فرمائے اور
درجات بلند فرمائے۔ان کے خاوند مکرم صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب بھی بیمار ہیں اور بوڑھے بھی ہیں،
اللہ تعالیٰ ان کو بھی صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔ان کی اولا د کو جیسا کہ میں نے کہا ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی
توفیق عطا فرمائے۔ایک جنازہ جو اس وقت ادا کیا جائے گا وہ مکرم چوہدری نذیر احمد صاحب سابق امیر ضلع بہاولپور کا
ہے۔مکرم چوہدری نذیر احمد صاحب، چوہدری نور محمد صاحب جو ہوشیار پور کے رہنے والے تھے۔اُن کے
بیٹے تھے۔1933ء میں پیدا ہوئے اور 28 راگست کو ان کا انتقال ہوا۔بی ایس سی سول انجینئر نگ کے
بعد یہ محکمہ نہر میں ملازم ہوئے اور وہیں سے ریٹائر ہوئے۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے 65ء سے 67 ء تک
بطور قائد خدام الاحمدیہ ضلع رحیم یار خان پھر 75 ء سے 80ء تک صدر جماعت احمد یہ اور 83 ء سے
2004ء تک امیر جماعت ہائے احمد یہ ضلع بہاولپور خدمت کی توفیق پائی۔2004ء میں ہجرت کر کے
ربوہ آگئے۔ان
کو وہاں 74ء میں مخالفین کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ان کی ڈائری کا ایک ورق ہے
جس میں وہ لکھتے ہیں کہ 1974ء میں جماعت احمدیہ کے خلاف سارے پاکستان میں شدید مخالفت شروع
ہوگئی۔ان دنوں میں بہاولپور میں چھوٹے بھائی بشیر صاحب کے پٹرول پمپ کی دیکھ بھال کر رہا تھا، کیونکہ
بشیر صاحب آپریشن کی وجہ سے بیمار تھے اور 74 ء کے فسادات کی وجہ سے مولویوں نے وہاں پکٹنگ
(Picting) کر دی تھی اور کسی کو پٹرول پمپ میں آنے نہیں دیتے تھے۔کفن پوش نو جوانوں کی لائن
آگے، پٹرول پمپ کے راستوں پر کھڑی کر دی تھی۔وہاں ایک احمدی نوجوان پٹرول ڈلوانے کے لئے آیا
تو اُس کا موٹر سائیکل لے کر جلا دیا۔ان پر بڑا ظلم کیا۔تیل وغیرہ پھینکا، گالیاں دیتے تھے اور ظلم کئے۔بہر حال اس لحاظ سے بھی ان کو یہ تکالیف برداشت کرنے کی بھی اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی۔ان کی اہلیہ
لکھتی ہیں کہ آخری وقت تک جماعتی خدمات بجالاتے رہے۔کیونکہ ان کو قضا میں قاضی مقرر کیا گیا تھا،
شدید بیماری کے باوجود قضا کا آخری فیصلہ لکھا اور اس کو دھاگہ سے باندھ کر مجھ کو دیا اور تاکید فرمائی کہ اسے
کوئی نہ پڑھے اور دفتر قضا میں بھجوا دینا۔آخری بیماری میں بہت زیادہ تکلیف تھی اور بولنا بھی مشکل تھا۔میں نے آپ سے کہا کہ بہت زیادہ بیمار ہیں ، حضرت صاحب کو لکھ دیں کہ میں اب بیماری کی وجہ سے کام
نہیں کر سکتا۔تو انہوں نے کہا کہ مجھے انہوں نے مقرر فرمایا ہے۔جب تک دم ہے کرتا رہوں گا۔

خطبات مسرور جلد دہم
548
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 7 ستمبر 2012 ء
اور بہت ساری خوبیوں کے مالک تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ان کی اولا د کو بھی
نیکیوں میں بڑھائے۔اور آخری جنازے کا جو اعلان ہے وہ مکرم فراس محمود صاحب آف سیریا کا ہے۔آجکل وہاں جو
فسادات ہور ہے ہیں ان فسادات کی وجہ سے دمشق کے مضافاتی علاقے میں ان کی شہادت ہوئی ہے۔ان
کی لاش کا پہلے پتہ نہیں لگ رہا تھا۔ان کی لاش 30 اگست کو ملی اور جب دفنانے کی کوشش کی گئی تو زمین
پتھریلی تھی اس لئے دفنا نہیں سکے۔قبر نہیں کھود سکے تھے۔پھر اگلے دن وہاں کے رہائشیوں نے اس فساد
میں جو باقی مرنے والے تھے ، شہید ہونے والے تھے اُن کو جب دفنا یا تو ان کو بھی وہاں دفنا دیا گیا۔انہوں
نے آٹھ مہینے پہلے بیعت کی تھی۔پینتیس سال ان
کی عمر تھی۔مزدوری کرتے تھے اور آٹھ مہینے میں انہوں
نے بڑی وفا سے احمدیت کے ساتھ تعلق اور بیعت کے ساتھ تعلق کو نبھایا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے
درجات بھی بلند فرمائے اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔جیسا کہ میں نے کہا ان سب کی نماز جنازہ ،
نماز جمعہ کے بعد ہوگی۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 28 ستمبر تا 4 اکتوبر 2012 جلد 19 شماره 39 صفحه 5 تا 8)

آج 10 میں سے 10 باقی