دنیا کے نجات دہندہ صرف اور صرف آنحضور ﷺ

حصہ 2

خطبات مسرور جلد دہم
613
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5اکتوبر 2012ء
سے سامنا تھا۔اپریل میں اس سال ارد گرد کے مخالف دوکانداروں نے ان کے مالک دوکان سے،
جس سے کرائے پر دوکان لی ہوئی تھی، کہا کہ اس کی دوکان خالی کرواؤ لیکن مالک نے انکار کر دیا۔پھر
مختلف طریقوں سے ان کو تنگ کیا جاتا رہا۔ان کی دوکان کے تالے میں کبھی پیٹھی ڈال دیتے تھے یا سیل کر دیتے ،
جلوس نکالتے تو توڑ پھوڑ ہوتی تھی۔بہر حال جو کوششیں تنگ کرنے کی ہوتی تھیں، کرتے رہے لیکن یہ بھی
استقامت سے ڈٹے رہے اور اپنے کاروبار کو جاری رکھا۔سادگی ان میں بے تحاشا تھی۔مالی کشائش کے
باوجود چھوٹے موٹے کام کرنے ہوں تو سائیکل کا استعمال کیا کرتے تھے۔کسی بھی جماعتی تحریک میں بڑھ
چڑھ کر حصہ لینے والے تھے اور بڑے نیک نفس انسان تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ان
کی اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔دوسرا جنازہ مکرمہ صاحبزادی امتہ السمیع صاحبہ کا ہے جو حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب کی
بیٹی اور مکرم صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب کی بیگم تھیں۔یہ 3 را کتوبر کو صبح دس بجے ربوہ میں وفات پاگئی
ہیں۔إِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آپ 1937ء میں پیدا ہوئیں اور ابتدائی تعلیم قادیان سے حاصل
کی۔پھر پاکستان آ کے میٹرک کیا۔( یہیں آ کے میٹرک کیا ہے۔پارٹیشن سے پہلے تو نہیں کیا ہو گا)۔1952ء میں آپ کا نکاح حضرت مصلح موعود نے اپنے بیٹے مکرم مرز رفیع احمد صاحب کے ساتھ پڑھایا اور
دسمبر 1953ء میں ان کا رخصتانہ عمل میں آیا۔رخصتانے کے بارے میں (آجکل تو بڑا شور شرابا ہوتا ہے
اور رسم و رواج بھی بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں) انہوں نے اپنے بیٹے کو بتایا کہ میری شادی عجیب حالت میں
ہوئی ہے کہ جلسہ سالانہ کے دن تھے۔28 دسمبر کو جلسہ کے آخری دن شادی ہوئی۔جلسہ کے دنوں میں
ادھر ہی ڈیوٹی لگی ہوئی تھی۔کوئی پروگرام شادی کا نہیں تھا۔ڈیوٹی دے کر آئیں تو ان کی اتاں نے کہا کہ صبح
تمہاری شادی ہے۔کہتی ہیں اُس وقت میرے ہاتھ کالے تھے کیونکہ جلسہ کی ڈیوٹی کی وجہ سے دیگیں دھو کر
آ رہی تھیں۔تو لڑکیوں نے مل کے میرے ہاتھ دھوئے ، سیاہی دور کی اور اگلے روز بغیر کسی مہندی وغیرہ
کے شادی ہوگئی۔1991ء میں لندن میں آپ کا بائی پاس آپریشن ہوا تھا۔بڑی صابر تھیں جس ڈاکٹر نے
آپریشن کیا تھا اُس نے بھی آپ کے صبر کو دیکھ کر کہا کہ میں نے اس وقت اپنا Best Patient دیکھا
ہے۔اس کا تمہیں ایوارڈ دیتا ہوں کہ اتنا صبر میں نے کسی Patient میں نہیں دیکھا۔اس سے پہلے ان کو
کینسر بھی ہوا تھا۔ہر بیماری کو بڑے صبر اور ہمت اور حو صلے سے انہوں نے برداشت کیا۔جلسہ سالانہ میں
مہمانوں کی خاص طور پر بہت خدمت کیا کرتی تھیں۔مہمانوں سے ان کا گھر بھرارہتا تھا۔باوجود مہمانوں کے

خطبات مسرور جلد دہم
614
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5 اکتوبر 2012ء
جلسہ کی ڈیوٹیاں با قاعدہ دیتی رہیں۔پھر ان کا ملازموں سے بڑا حسن سلوک تھا، کبھی کسی کو نہیں ڈانٹا۔ان
کے بچے کہتے ہیں کہ صدقہ و خیرات میں بھی ہمیں پتہ نہیں لگتا تھا ، بڑی خاموشی سے دیا کرتی تھیں۔چھوٹے
سائز کا قرآن شریف تھا روزانہ جب موقع ملتا تھا اُس کو پڑھتی رہتی تھیں۔بچے کہتے ہیں کہ وہ قرآن شریف
ہم نے ان کے ہاتھ میں چالیس سال سے دیکھا ہے۔خلافت کے ساتھ بھی بڑا وفا کا اور اخلاص کا تعلق تھا
اور بچوں کو نصیحت کی کہ اسی میں خیر و برکت ہے، اس کو جاری رکھنا۔اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے اور ان
کے بچوں کو ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔تیسرا جنازہ مکرم چوہدری خالد احمد صاحب کا ہے جو چوہدری محمد شریف صاحب ساہیوال کے بیٹے تھے۔20 ستمبر 2012ء کو جرمنی میں ایک حادثے کے نتیجے میں چند دن قومہ میں رہے اور یکم اکتو بر کو اناسی سال
کی عمر میں ان کی وفات ہوئی۔إِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔13 اکتوبر 1933ءکو تلونڈ کی عنایت خان
تحصیل پسر ورضلع سیالکوٹ میں یہ پیدا ہوئے۔آپ کے والد چوہدری محمد شریف صاحب حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے صحابی تھے۔آپ کے والد تقریباً چالیس سال جماعت احمد یہ ساہیوال اور ضلع ساہیوال کے
امیر جماعت بھی رہے۔ان کے دادا حضرت نواب محمد دین صاحب تھے جنہوں نے ربوہ کی زمین کے
حصول کے لئے کافی خدمات سرانجام دیں۔آپ چوہدری شاہ نواز صاحب اور مجیدہ شاہ نواز صاحبہ کے
داماد تھے جن کو یہاں یو کے میں بھی بہت لوگ جانتے ہیں۔آجکل حلقہ ڈیفنس کراچی کے نائب صدر تھے،
دس سال سے نائب صدر تھے۔مرکزی قضاء بور ڈ ر بوہ کے بھی ممبر رہے ہیں۔اسی طرح فضل عمر فاؤنڈیشن
کے ڈائر یکٹر بھی تھے۔قضاء بورڈ میں بھی رہے۔میں بھی قضاء میں کچھ عرصہ قاضی رہا ہوں تو اُس وقت یہ
میرے ساتھ بھی کام کرتے رہے ہیں۔اللہ کے فضل سے بڑے صائب الرائے تھے۔مالی تحریکات میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تھے۔خلافت کے ساتھ بڑا اخلاص و وفا کا تعلق تھا۔ہمیشہ جلسہ پر یہاں آتے
تھے۔باوجود متمول ہونے کے سادہ مزاج اور ملنسار اور غریب پرور انسان تھے بلکہ ان کے بارے میں کسی
نے مجھے ذاتی طور پر بتایا کہ بڑا عرصہ ہو گیا کہ ان کا اپنا ایک بنگالی ملازم تھا۔اُس کو انہوں نے کہیں ذرا تھوڑا
ساسخت کہ دیا یا اونچی آواز میں بولے تو شام کو جب گھر آئے تو ان کی بیوی نے کہا کہ ہمارا بنگالی نوکر بڑا
افسردہ تھا کہ صاحب نے مجھے ڈانٹا ہے۔تو بیوی کو کہنے لگے کہ اوہو میں نے تو ایسی بات نہیں کی تھی لیکن پھر
بھی میں ابھی اُس سے معافی مانگ لیتا ہوں۔اتنی سادگی تھی ان میں۔سندھ میں زمینوں پر غیر قوموں کا ،
ہندوؤں کا یہ بڑا خیال رکھتے تھے۔ان کی وفات کا سن کے سب نے کہا ہے کہ ہم تدفین کے لئے ربوہ بھی

خطبات مسرور جلد دہم
615
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5اکتوبر 2012ء
جائیں گے۔وہاں زمیندارہ میں لیبر عورتیں کام کرتی ہیں۔دیہاتوں میں مرچوں کی یا کپاس وغیرہ کی چنائی
ہوتی ہے، تو ہمیشہ یہ کہا کرتے تھے کہ اُن کی مزدوری جو ہے وہ ان کے خاوندوں کو ، مردوں کو نہ دیا کرو۔کیونکہ وہ عورتوں کو نہیں دیتے ، بلکہ عورتوں کے ہاتھ میں مزدوری دیا کرو۔مینیجر نے مجھے لکھا کہ ان کو ہماری
بڑی فکر تھی۔سندھ کے حالات بھی ایسے تھے۔اگر ہم کسی کام کے لئے گئے ہیں تو جب تک گھر نہ پہنچ
جائیں، بار بار فکر سے فون کر کے پوچھتے رہتے تھے۔ان کو اپنے عملہ کا بڑا خیال تھا۔نہایت عاجز اور نفیس
انسان تھے۔بیواؤں اور یتیموں کا وظیفہ مقرر کیا ہوا تھا۔لیکن عزت نفس کا خیال بھی رکھتے تھے بڑی خاموشی
سے امداد کیا کرتے تھے۔اپنوں ، غیروں ہر ایک کے ساتھ نیک سلوک تھا۔ان کی اہلیہ اور دو بیٹے اور
ایک بیٹی ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو بھی ، بچوں کو بھی ان کی نیکیوں کو
جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔جیسا کہ میں نے کہا نماز کے بعد انشاء اللہ یہ سارے جنازے ادا کئے جائیں گے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 26 اکتوبر تا یکم نومبر 2012 جلد 19 شماره 43 صفحہ 5 تا 10)

آج 10 میں سے 10 باقی