اسلام کی نشأۃ ثانیہ اور قربانیاں

خطبات مسرور جلد دہم
654
43
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
وراحمد
فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012 ء بمطابق 26 را خاء 1391 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح_مورڈن۔لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات کی تلاوت فرمائی:
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ قُتِلَ أَصْحَبُ
الْأخْدُودِ النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ إِذْ هُمْ عَلَيْهَا تُعُودُ وَهُمْ عَلَى مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ
شُهُودٌ وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ
وَالْأَرْضِ وَاللهُ عَلى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ ثُمَّ لَمْ
يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
ط
لَهُمْ جَنَّتَ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهرُ ذلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ - ( البروج: آيات 2 تا 12)
ان آیات کا ترجمہ ہے کہ قسم ہے برجوں والے آسمان کی اور موعود دن کی ، اور ایک گواہی دینے
والے کی اور اس کی جس کی گواہی دی جائے گی۔ہلاک کر دیئے جائیں گے کھائیوں والے ( یا خندقوں
والے )۔یعنی اس آگ والے جو بہت ایندھن والی ہے۔جب وہ اس کے گرد بیٹھے ہوں گے۔اور وہ اس
پر گواہ ہوں گے جو وہ مومنوں سے کریں گے۔اور وہ ان سے پر خاش نہیں رکھتے مگر اس بنا پر کہ وہ اللہ ، کامل
غلبہ رکھنے والے صاحب حمد پر ایمان لے آئے۔جس کی آسمانوں اور زمین کی بادشا ہی ہے اور اللہ ہر چیز پر
گواہ ہے۔یقینا وہ لوگ جنہوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو فتنہ میں ڈالا پھر تو بہ نہیں کی تو ان کے
لئے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے آگ کا عذاب ( مقدر) ہے۔یقیناوہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک
اعمال بجالائے ان کے لئے ایسی جنتیں ہیں جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

خطبات مسرور جلد دہم
655
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012ء
یہ آیات سورۃ البروج کی ہیں جن میں اسلام کی اصل تعلیم کا ہر زمانے میں محفوظ رہنے کا بھی ذکر
ہے۔اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے مسیح موعود کے آنے کا بھی ذکر ہے۔آپ کے یعنی مسیح موعود کے اور آپ
کی جماعت کے دشمنوں اور مخالفین کا بھی ذکر ہے۔افراد جماعت کو قربانیوں کے لئے تیار بھی کیا گیا ہے۔یعنی ایسی مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑے گا، ایسی مخالفت اور تکالیف ہوں گی جو لمبا عرصہ دی جاتی رہیں گی۔اُن
مخالفتوں کے لئے تیار ہو جاؤ۔لیکن اللہ تعالیٰ یہ سب کچھ دیکھ کر خاموش نہیں رہے گا بلکہ ایک دن آئے گا
جب یہ لوگ جو مومنوں کو تکالیف دینے والے ہیں، جہنم کا عذاب دیکھیں گے اور جس آگ میں احمدیوں کو
جلانا چاہتے تھے یا جلا رہے ہیں اور جلانے کی کوشش کر رہے ہیں، اُس سے بڑی آگ میں یہ جلیں گے۔جبکہ احمدیوں کے لئے ، مومنین کے لئے، مومنات کے لئے جنتیں ہیں، کامیابیاں ہیں۔جماعت کو بحیثیت
جماعت اس دنیا میں بھی غلبہ کی خوشخبری ہے اور ہر مومن کو جنت کی ، کامیاب زندگی کی خوشخبری ہے۔پس ان آیات کے مضمون کا یہ خلاصہ ہے۔جب ہم ان آیات پر غور کریں اور ذرا تفصیل میں
جائیں اور آج کل کے جماعت کے حالات پر بھی غور کریں تو جہاں قرآنِ کریم کی صداقت پر یقین بڑھتا
ہے وہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت پر یقین بڑھتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی ذات پر ایمان اور یقین
میں اضافہ ہوتا ہے کہ کس طرح پیشگوئی کے طور پر پندرہ سو سال پہلے ایک بات بیان فرماتا ہے، ایک نقشہ
کھنچتا ہے اور اسی طرح وہ پورا ہو بھی رہا ہے۔اسلام کے ہر زمانے میں ہرا بھرا رہنے، چاہے وہ مخصوص اور
محدود علاقوں اور لوگوں میں ہی رہا، اس کی یہ تسلی دلاتا ہے اور پھر اسی طرح ہوتا بھی چلا جاتا ہے کہ اسلام
قائم ہے۔اور پھر ایک ایسے موعود کے آنے کی خوشخبری بھی دیتا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقصد
اور پیغام کو محدود جگہوں پر اور محدو دلوگوں میں نہیں جیسا کہ پہلے مجددین کے زمانے میں ہوتا رہا ہے بلکہ تمام
دنیا اور تمام قوموں میں پھیلا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کی چمک دنیا کو دکھائے گا۔یہ پیشگوئی بھی
ہمیں اس میں نظر آتی ہے۔اور اس پیغام کو پھیلانے کے لئے دنیا کے ہر ملک میں ایک جماعت قائم کر کے
اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا عرفان بھی اس شاہد مسیح موعود نے جماعت کو دیا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا (الاعراف: 159)۔پس یہ سب کچھ مسیح موعود اور جماعت احمدیہ کی صداقت کو بھی روز روشن کی طرح واضح کر رہا ہے، دکھا رہا
ہے۔خوش قسمت ہیں ہم جو مسیح موعود کی جماعت کا حصہ بن کر اُس شاہد سے منسلک ہیں جو اُس عظیم مشہور کی
سچائی کی گواہی دے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقصد اور مشن کو آگے بڑھانے کے لئے آیا،

خطبات مسرور جلد دہم
656
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012ء
جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت دنیا پر روشن کرنے کے لئے آیا۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل
سے اُسے بھیجا اور اپنے وعدہ کے مطابق بھیجا۔قرآن کریم کی خوبصورت سچائی اور اس کے سب سے
اعلیٰ وارفع ہونے کو دنیا پر ثابت کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے بھیجا، جس نے اسلام میں در آنے والی ، شامل
ہو جانے والی تمام لغو باتیں اور بدعات سے پاک اسلام کی خوبصورت تعلیم کو دنیا کے سامنے رکھا۔جس نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بلند مقام و مرتبہ کو دنیا کے سامنے پیش فرمایا۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
کے دعوی سے پہلے اسلام کی حالت دیکھ کر لوگ ایک شاہد کی ضرورت محسوس کر رہے تھے۔وہ لوگ جن کے
دل میں اسلام کا درد تھا، بے چین تھے۔اسی لئے حالی نے کہا
رہا دین باقی نہ اسلام باقی اک اسلام کا رہ گیا نام باقی
مسدس حالی از خواجہ الطاف حسین حالی صفحه 32 مطبوعہ فیروز سنز لا ہورا یڈیشن اول 1988ء)
یہ صدا صرف ایک شخص کی صدا نہیں تھی بلکہ مختلف جگہوں سے مختلف الفاظ میں بلند ہو رہی تھی۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا آنا عین وقت کی ضرورت کے مطابق تھا۔اور پھر یہ اُس وقت اور
اُس زمانے میں ہی نہیں کہ آپ کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعویٰ
فرمایا بلکہ آج بھی کسی مصلح کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی سچے عاشق کو دنیا تلاش کر رہی ہے یا کرنا
چاہتی ہے۔ہر نیک فطرت کی آواز ہے کہ کوئی آئے اور مسلمانوں کی موجودہ حالت کی اصلاح کرے۔اس
سال جلسہ کی تقریر میں میں نے اس کی تفصیل اور غیروں کے حوالے پڑھ دیئے تھے اس لئے اس کی تفصیل
میں اس وقت تو نہیں جاؤں گا۔بہر حال ہر احمدی بڑی اچھی طرح یہ جانتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اسلام کی
نشأة ثانیہ کے لئے اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے۔اور صرف احمدی ہی نہیں بلکہ شریف الطبع غیر از جماعت بھی اس
بات کو تسلیم کرتے ہیں اور اعتراف کرتے ہیں کہ جماعت احمدیہ ہی اسلام کی خدمت کا حق ادا کر رہی ہے۔میں نے گزشتہ خطبوں
میں بتایا بھی تھا کہ وکیلوں کی ایک مجلس میں بھی انہوں نے یہی کہا کہ وکیلوں کی طرف
سے اگر کوئی کوشش ہو سکتی ہے تو وہ جماعت احمدیہ آرگنا ئز کرسکتی ہے۔اور کسی بھی معاملے میں دیکھ لیں کہ جو
کوشش جماعت احمدیہ کی طرف سے ہوتی ہے وہ کوئی اور نہیں کر سکتا اور یہ وہی لوگ سمجھتے ہیں جو نیک فطرت
ہیں کہ یہ آرگنا ئز جماعت ہے، یہ کر سکتی ہے اور یہ بہر حال ایک حقیقت ہے۔اگر انصاف کی نظر سے دیکھا
جائے تو نکھر کر اور بھی واضح ہوتا ہے کہ اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی ہیں جو

خطبات مسر در جلد دہم
657
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012ء
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کی اس طرح گواہی دے رہے ہیں جس کی نظیر کہیں اور نہیں ملتی اور
پھر آپ کی تعلیم کے زیر اثر آپ کی قائم کردہ جماعت ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھنے
والے ہر ہاتھ اور دریدہ دہنی کرنے والی ہر زبان کو روکنے کے لئے صحیح رد عمل کا اظہار کر رہی ہے۔دوسرے
مسلمانوں
کا رد عمل کیا ہے؟ وہ ایک ایسا رد عمل ہے جو اسلام دشمن طاقتوں کو مزید موقع دے رہا ہے کہ اسلام
کے خلاف بولیں ، مزید اپنی زبانیں کھولیں ، استہزاء کریں کیونکہ وہ دیکھتے ہیں کہ نام نہاد علماء کس قسم کے
فتوے دے رہے ہیں۔ان کے فتوے تو قتل و غارت کے فتوے ہیں یا اپنے ہی ملکوں میں اپنی ہی
جائیدادوں کو آگیں لگانا، یا اپنے ہی لوگوں کو مارنا، یہ اُن کا رد عمل ہے۔لیکن جب احمدی کا رد عمل یہ لوگ
دیکھتے ہیں تو غیر مسلموں میں سے بہت سارے ایسے بھی ہیں جو انصاف پسند ہیں،طبیعت میں کچھ نہ کچھ
شرافت ہے۔وہ جب اصل اسلام کی حقیقی تصویر کا ذکر احمدی کے منہ سے سنتے ہیں تو ان میں سے بعض شرمندہ بھی
ہوتے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بولنے والوں یا استہزاء کرنے والوں کو برابھی کہتے ہیں۔گزشتہ دنوں ہی ایک خط آیا۔ایک جگہ فنکشن تھا اور وہاں سے احمدی نے لکھا کہ فنکشن میں ایک
عیسائی عورت آکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں بولی۔تو اُس نے کہا کہ اُس وقت میری
آنکھوں میں آنسو آگئے کہ اللہ تعالیٰ نے کس طرح ان لوگوں میں بھی ایسے لوگ پیدا کئے ہیں جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اصل مقام کو اپنے لوگوں میں پہنچا رہے ہیں۔بہر حال ہر جگہ ایک جیسے لوگ
نہیں ہوتے۔اچھے بھی ہیں اور برے بھی۔پس اس کو ہم نے مزید اجاگر کر کے دنیا کو بتانا ہے۔احمدی کا رد عمل یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت
کو دنیا پر اجاگر کیا جائے۔اسلام کی
خوبصورت تعلیم دنیا کے سامنے پیش کی جائے۔دنیا کو بتایا جائے کہ اب دنیا کا نجات دہندہ یہی نبی ہے۔دنیا کو بتایا جائے کہ اب اسلام کی تعلیم ہی کامل اور مکمل تعلیم ہے۔یہی تعلیم ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف لے
جانے کا راستہ دکھانے والی ہے۔پس اگر نجات چاہتے ہو تو اس نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کی تعلیم کے ساتھ
مجھ جاؤ۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو بدؤوں کو ، ان پڑھ جاہلوں کو باخدا انسان بنا کر اُن کو محبت اور صلح کا
سفیر بنادیا تھا اور خدا تعالیٰ کی مخلوق کے لئے دلوں میں محبت کی کو جلائی تھی۔پس اسلام نے تو یہ معجزے دکھائے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہ معجزے دکھائے
ہیں اور یہی معجزے دکھانے کے لئے ، انہی باتوں کی تجدید کے لئے ، دنیا کو نئے سرے سے بتانے کے لئے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق کو اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے جس کا نام یا جس کو ان آیات میں

خطبات مسرور جلد دہم
658
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012ء
”شاہد ظاہر کیا گیا ہے۔بہر حال اب میں واپس اس بات کی طرف آتا ہوں کہ یہ جو شاہد اللہ تعالیٰ نے بھیجا اس کے دعویٰ
کے بعد مسلمانوں کا کیا رد عمل ہوا۔باوجود اس کے کہ اس ضرورت کو محسوس کر رہے تھے، جیسا کہ میں نے
کہا، باوجود اس ضرورت کے محسوس ہونے اور اس کا اظہار کرنے کے جب اللہ تعالیٰ نے اس شاہد کو بھیجا تو
اس کے لئے انہوں نے کیا رد عمل دکھایا ؟ انہوں نے اُس کو کس طرح اس کے دعوے کا جواب دیا ؟ اور یہ تو
بہر حال ہونا ہی تھا کیونکہ ان آیات سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اس قسم کا رد عمل ان لوگوں کی طرف سے ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں جیسا کہ میں نے کہا، یہی نقشہ کھینچا ہے۔جب اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی صداقت دلوں میں حقیقی رنگ میں بٹھانے کے لئے ، قرآن کریم کی خوبصورت تعلیم دنیا کو بتانے کے
لئے مسیح موعود کو بھیجے گا اور جب وہ آئے گا تو اُس کو بھی اور اُس کی جماعت کو بھی خوفناک مصائب اور مخالفتوں
کا سامنا کرنا پڑے گا۔یہی انتظار کرنے والے جو کہہ رہے تھے کہ اسلام کا نام باقی رہ گیا ہے، دین کا نام
باقی رہ گیا ہے یہ انتظار کرنے والے بھی اور مخالفین بھی جو اس بات پر خوش ہورہے تھے کہ اسلام ختم ہوا۔اس
شاہد کے آنے کے بعد ان سب لوگوں کی جو کوششیں ہوں گی وہ اکثریت کی مشترکہ کوششیں بن جائیں گی۔وہ مخالفتوں کی خوفناک آگیں جلائیں گے اور ان لوگوں کو آگ میں ڈالنا چاہیں گے۔پس یہ ان کی حالت ہے کہ ایک طرف تو مسلمانوں کی حالت پر رونا ہے اور ابھی تک رویا جا رہا
ہے اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے کی مخالفت کی بھی انتہا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ لوگ جو
مخالفت کی آگیں بھڑکا رہے ہیں، ان پر اس کی لعنت بھی ہے اور آخر کار یہ ہلاک ہونے والے ہیں۔لیکن
مومنین اسی بات پر خوش نہ ہو جائیں۔مومنین کو بہر حال قربانیاں دینی پڑیں گی اور یہ قربانیاں بھی کوئی عارضی
نہیں ہوں گی ، وقتی نہیں ہوں گی بلکہ وقتا فوقتایہ مخالفت کی آگ بھڑکائی جاتی رہے گی۔احمدیوں پر ظلم وجور
کیا جاتا رہے گا اور احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی ترقی اسی سختی اور قربانی کے نتیجہ میں ہوگی، انہی ظلموں کے نتیجہ
میں ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بار ہا اپنی مختلف تصنیفات میں بھی اور ارشادات میں بھی
اس طرف توجہ دلائی ہے۔پس احمدیت کی مخالفت، احمدیوں کا مالی نقصان، احمد یوں کا جانی نقصان،
احمدیوں سے بائیکاٹ جو بعض ملکوں میں ہے اور پاکستان میں تو آجکل بہت زیادہ ، حد سے زیادہ بڑھتا جارہا
ہے۔احمدی بچوں پر سکولوں اور بازاروں میں آوازے کسنا اور اُن سے اساتذہ کی طرف سے بھی ، ماسٹروں
کی طرف سے بھی ، ٹیچرز کی طرف سے بھی اور لڑکوں کی طرف سے بھی اذیت ناک سلوک علمی لحاظ سے بھی

خطبات مسر در جلد دہم
659
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012ء
احمدیوں کو تباہ کرنے کی کوشش، ہمارے لائق طلباء کو یونیورسٹیوں میں تنگ کیا جا رہا ہے، ان کو نکالا جا رہا
ہے۔یہ سب باتیں اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی بتا دی تھیں کہ یہ تو ہوں گی۔مختلف قسم کی مختلف نہج کی آگیں
جلائی جائیں گی جن میں ڈالنے کی کوشش کی جائے گی۔گو کہ ظاہری آگ بھی احمدیوں کے خلاف بھڑ کائی
گئی۔بعض گزشتہ فسادات جو 73ء میں بھی اور اُس کے بعد بھی ہوئے ہیں، ان میں گھروں کو آگیں لگائی
گئیں اور کوشش کی گئی کہ احمدیوں کو گھروں میں جلایا جائے ، ان کو زندہ جلا دیا جائے اور باہر پولیس بھی اور
دوسرے لوگ بھی تماشا دیکھتے رہے لیکن دوسری قسم کی آگیں بھی اس میں شامل ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ جو اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے موعود آئے گا اُس کے ساتھ اور اُس
کے ماننے والوں کے ساتھ بڑے سخت ظلم ہوں گے اور یہ ظلم مسلمانوں کی طرف سے بھی ہوں گے۔چنانچہ
حدیثوں سے بھی ثابت ہے کہ مسلمانوں کی یہ بگڑی ہوئی حالت ہوگی تو اللہ تعالیٰ آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے جب پوچھے گا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی جواب ہوگا کہ جب تک میں اُن میں تھا اُن کا نگران تھا۔بعد میں یہ بگڑ گئے تو وہ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔وہی حضرت عیسی والا جواب۔(صحیح بخاری کتاب التفسير تفسير سورة المائدة باب وكنت عليهم شهيداً ما دمت فيهم۔۔۔حدیث نمبر 4625)
اور اس بگاڑ کو درست کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کے مطابق جس مسیح موعود کو بھیجے گا
اُس کے خلاف یہ لوگ آگئیں بھڑ کا ئیں گے اور بھڑکا رہے ہیں۔بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اس کے لئے ہمیں خود بھی تیار فرمایا ہے۔مختلف جگہوں پر بڑے زور سے اس طرف توجہ دلائی ہے
کہ مصائب اور آفات اور تکلیفوں کی یہ گھڑیاں آئیں گی اور اُن کو صبر سے برداشت کرنا۔ایک جگہ آپ
فرماتے ہیں:
” وہ سب لوگ جو اخیر تک صبر کریں گے اور اُن پر مصائب کے زلزلے آئیں گے اور حوادث کی
آندھیاں چلیں گی اور تو میں نبی اور ٹھٹھا کریں گی اور دنیا اُن سے سخت کراہت کے ساتھ پیش آئے گی۔وہ
آخر فتح یاب ہوں گے اور برکتوں کے دروازے اُن پر کھولے جائیں گے“۔فرمایا کہ ”خدا نے مجھے مخاطب
کر کے فرمایا کہ میں اپنی جماعت کو اطلاع دوں کہ جو لوگ ایمان لائے ، ایسا ایمان جو اُس کے ساتھ دنیا کی
ملونی نہیں اور وہ ایمان نفاق یا بزدلی سے آلودہ نہیں، اور وہ ایمان اطاعت کے کسی درجے سے محروم نہیں،
ایسے لوگ خدا کے پسندیدہ لوگ ہیں اور خدا فرماتا ہے کہ وہی ہیں جن کا قدم صدق کا قدم ہے۔(رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 309)

خطبات مسرور جلد دہم
وو
660
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012ء
پھر آپ اپنی کتاب فتح اسلام میں فرماتے ہیں کہ:
سچائی کی فتح ہوگی اور اسلام کیلئے پھر اُس تازگی اور روشنی کا دن آئے گا جو پہلے وقتوں میں آپکا
ہے اور وہ آفتاب اپنے پورے کمال کے ساتھ پھر چڑھے گا جیسا کہ پہلے چڑھ چکا ہے۔لیکن ابھی ایسا
نہیں۔ضرور ہے کہ آسمان اسے چڑھنے سے روکے رہے جب تک کہ محنت اور جانفشانی سے ہمارے جگر
خون نہ ہو جائیں اور ہم سارے آراموں کو اُس کے ظہور کے لئے نہ کھو دیں“۔(اب صرف یہ ضروری نہیں
ہے کہ جن لوگوں پر سختیاں آرہی ہیں اُن کا ہی کام ہے یا اُن کی ہی سختیاں ہیں بلکہ جن پر نہیں ہیں اُن کے
لئے محنت اور جانفشانی ہے کہ دعاؤں اور عبادتوں میں ایک خاص رنگ پیدا کریں۔اپنی نمازوں میں اپنی
تہجدوں میں ایک خاص رنگ پیدا کریں۔) پھر آپ فرماتے ہیں ”ہم سارے آراموں کو اُس کے ظہور کے
لئے نہ کھو دیں اور اعزاز اسلام کے لیے ساری ذلتیں قبول نہ کرلیں“۔(اُس وقت تک یہ نہیں ہوگا۔فرمایا )
اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے۔وہ کیا ہے؟ ہمارا اسی راہ میں مرنا۔یہی موت ہے جس
پر اسلام کی زندگی مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خدا کی تحتی موقوف ہے“۔فتح اسلام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 10-11)
پس گوآخری فتح یقیناً ہماری ہے اور اسلام کی فتح یقیناً اب حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور
آپ کی جماعت سے وابستہ ہے لیکن اس کے لئے ہمیں کوشش کرنی ہے۔اس سورۃ میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں توجہ دلائی ہے کہ ایمان کی حفاظت کے لئے آگ میں جلنے کے
لئے تیار رہو۔ایک مخالفت کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔پاکستان میں وقتاً فوقتاً یہ مخالفت کی آگ احمدیوں کے
خلاف بھڑکائی جاتی رہی ہے اور بھڑکائی جارہی ہے۔لیکن گزشتہ دوسال سے جو حالت ہے اور جتنی اس میں
تیزی آ رہی ہے، اس کی مثال
پہلے نہیں ملتی۔جتنی جانی قربانی جماعت نے گزشتہ دوسال میں پاکستان میں
دی ہے، پہلے کبھی نہیں دی۔پس یہ قربانیاں رائیگاں جانے کے لئے نہیں بلکہ فتوحات دکھانے کے لئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان فتوحات کی تسلی بھی دلائی ہے۔تاریخ بھی اس بات پر گواہ ہے کہ فتوحات ان قربانیوں کے
نتیجہ میں ہی ملی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ” صحابہ رضی اللہ عنہم کے زمانہ پر غور کرو۔انہوں نے دین کی خاطر کیسے کیسے مصائب اُٹھائے اور کن کن دکھوں میں وہ مبتلا ہوئے ، نہ دن کو آرام کیا اور
نہ رات کو۔خدا تعالیٰ کی راہ میں ہر ایک مصیبت کو قبول کیا اور جان تک قربان کر دی۔“
66
( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 330 مطبوعہ ربوہ)

خطبات مسرور جلد دہم
661
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012ء
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے یہ الفاظ اور آپ کی جماعت سے قربانی کی توقعات
کو آج بھی جماعت نے خوب سمجھا ہوا ہے اور یا درکھا ہوا ہے اور خوش ہوکر جماعت کے لئے نذرانے پیش
کر رہے ہیں، جیسا کہ میں نے کہا ان گزشتہ دو سالوں میں جماعت نے بے انتہا جانی قربانی پیش کی ہے۔مجھے کسی نے لکھا کہ گزشتہ دنوں کراچی میں جو ایک جواں سال کی شہادت ہوئی ہے، اُس پر میں نے افسوس
کرنے کے لئے فون کیا تو اُس کی کسی قریبی عورت نے ، اُن کی ماں یا بہن تھی مجھے کہا کہ ہمیں تو مبارک دو کہ
ہمارے گھر کو بھی شہادت کا رتبہ ملا ہے۔پس چاہے یہ لاہور کی شہادتیں ہوں یا منڈی بہاؤالدین کی ہوں یا
گھٹیالیاں کی ہیں یا کراچی کی، یہ قربانی کی روح ہر جگہ ہر احمدی میں نظر آتی ہے اور احمدی سمجھتے ہیں کہ
اسی میں ہماری فتح ہے۔پس اے دشمنانِ احمدیت ! تم جس طرح لاہور میں درجنوں شہادتیں کرنے کے بعد بھی کسی احمدی
کو اُس کے ایمان سے ہٹا نہیں سکے، احمدیوں کا ایمان متزلزل نہیں کر سکے، اسی طرح کراچی کے احمدیوں
کے ایمانوں کو بھی متزلزل نہیں کر سکتے۔کبھی ان کے ایمانوں میں کمی نہیں آ سکتی۔انشاء اللہ۔آج احمدی ہی
حقیقت میں اس قربانی کی روح کو سمجھتا ہے اور سمجھتا رہے گا انشاء اللہ تعالیٰ۔اُس کو اس بات کا ادراک ہے
کہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے ہر قسم کی قربانی دینی پڑے گی۔جیسا کہ میں نے کراچی کی اس شہادت کا
ذکر کیا۔گزشتہ دنوں کراچی میں تقریباً ایک ہفتہ کے دوران یا چند دن کے عرصے میں تین شہادتیں ہوئی ہیں،
کچھ زخمی بھی ہوئے ہیں۔گزشتہ جمعہ کو میں نے اس کا ذکر کیا تھا، ان میں سے ایک آدھ کی حالت بھی
تشویشناک ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے ایک واقعہ عورتوں کا سنایا، ان کے عزیزوں کے ایمان کو بھی متزلزل
نہیں کر سکے۔بیشک دشمن اپنی بھر پور کوشش کر رہا ہے کہ یہ آگیں جلائیں اور پھر اس کی نگرانی بھی کریں۔إذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُود کی صورتحال پیدا کریں اور پیدا کر رہے ہیں تا کہ یہ دیکھیں کہ کس طرح احمدیوں کو
نقصان پہنچانے اور جلانے کی کوشش کامیاب ہوتی ہے اور اُس کی نگرانی کی جاتی ہے۔اور پھر یہ لوگ بیٹھے
ہوئے ہوتے ہیں۔اس نگرانی کی جو یہ مخالفین احمدیوں کی کر رہے ہیں اور جلانے کی اپنی طرف سے کوشش
کر رہے ہیں اُس کی ایک صورت یہ بھی سامنے آئی ہے، کراچی کی ہی بات ہے کہ جب ایک خاندان کے
افراد کو شہید کیا گیا یعنی جن کا میں نے ذکر کیا ہے، تو سنا ہے پھر مولوی یا اُن کے چیلے چانٹے ہسپتال والوں پر
یہ دباؤ ڈالنے کے لئے جمع ہو گئے تھے کہ ان کا علاج نہ کیا جائے۔تو یہ نگرانی بھی ساتھ ساتھ کی جائے کہ
پہلے گولیاں ماری جائیں ، پھر ہسپتالوں میں بھی، ایسی جگہوں پر پیچھا کیا جائے جہاں اُن کا علاج کیا جارہا
ہے

خطبات مسرور جلد دہم
662
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012ء
اور نگرانی کی جائے کہ کہیں صحیح طرح علاج نہ ہو۔یہ تو ان ظالموں کا حال ہے جو رحمتہ للعالمین کے نام پر یہ
ظلم کر رہے ہیں۔اصل ظلم تو یہ ہے کہ اپنے ظلموں اور بیہودگیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے نام پھر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا لیتے ہیں۔پس یقیناً یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں آئیں گے۔کیونکہ نہ صرف اپنے ساتھ بے علم لوگوں کو ملا کر،
اُن کے جذبات کو بھڑ کا کر وہ احمدیوں پر یہ ظلم دین کی آڑ میں کر رہے ہیں بلکہ جیسا کہ میں نے کہا، جانتے
بوجھتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کے خلاف آپ کے نام پر یہ ظلم کر رہے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیق۔پس اُن کے لئے جہنم کا عذاب بھی ہے
اور آگ کا عذاب بھی ہے۔اس دنیا کا عذاب بھی ہے اور اگلے جہان کا عذاب بھی ہے۔پس اگر ان لوگوں نے توبہ نہ کی ، کیونکہ اس سے پہلے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر یہ تو بہ کر لیں تو پھر
بخشے جاسکتے ہیں۔تو اگر تو بہ نہ کی اور اسی طرح یہ مومنین پر ظلم کرتے رہے، مومن مردوں اور عورتوں پر ظلم
کرتے رہے تو اس دنیا میں بھی اور مرنے کے بعد بھی ان کے لئے عذاب مقدر ہے۔یہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔مومن خوش ہوں کہ اُن کے لئے جنت ہے، سایہ دار باغ ہیں، جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔اس دنیا
میں بیشک ہر قسم کی تکلیف پہنچا کر مخالفین اپنے زعم میں ہمارے خلاف آگیں بھڑ کا ر ہے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ
کے ہاں ان مومنوں کے لئے ٹھنڈی چھاؤں اور ٹھنڈے پانی ہیں، جبکہ مخالفین کے لئے ہمیشہ کی رہنے والی
آگ مقدر ہے۔پس احمدی جو عموماً تو اچھا حوصلہ دکھانے والے ہیں اس مخالفت سے بعض جگہ بعض دفعہ
پریشان بھی ہو جاتے ہیں، لیکن وہ پریشان نہ ہوں۔احمدیوں کی قربانیاں اللہ تعالیٰ کے ہاں پندرہ سوسال
پہلے ہی قبولیت کا درجہ پا گئی ہیں جب قرآن کریم نازل ہوا۔پس یہ کوئی معمولی اعزاز نہیں ہے۔پس ہر احمدی چاہے وہ پاکستان میں ہو، انڈونیشیا میں ہو،
ہندوستان کے چھوٹے سے گاؤں میں ہو یا کسی عرب ملک میں ہو، کہیں بھی ہو۔جو بھی مخالفین کی طرف سے
بھڑ کائی گئی اذیتوں کی آگ میں سے گزر رہا ہے یا پاکستان کا ہر احمدی جسے ہر وقت یہ کہہ کر اذیت دی
جارہی ہے کہ تم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہیں لاتے۔نعوذ باللہ آپ کو خاتم الانبیاء تسلیم نہیں
کرتے۔تم ختم نبوت کے منکر ہو، یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق کے خلاف مغلظات سن کر
اُن کے دل جلانے کی مستقل کوشش کی جاتی ہے۔ان کا یہ صبر اور ان کی ہر
قسم کی قربانی انہیں یعنی احمدیوں کو
مستقل جنت کا وارث بنادے گی۔

خطبات مسر در جلد دہم
663
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012ء
اب کل یا پرسوں ہی دو دن پہلے ایک بیہودہ قسم کا پمفلٹ گالیوں سے بھرا ہوا ان غیر احمدیوں نے
شائع کیا جس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر بھی شائع کی اور پھر اُس جگہ جہاں سے ایک
جلوس نکل رہا تھا ، لوگوں کو کھڑا کر دیا جو ان تصویروں کو یا اس اشتہار کو پھینکتے جا رہے تھے اور اس پر سے لوگ
گزرتے جا رہے تھے۔اور اس طرح اپنے زعم میں نعوذ باللہ یہ اس تصویر کو اپنے پاؤں کے نیچے روندتے
ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ہتک کا باعث بن رہے تھے یا اپنا بدلہ لے رہے تھے۔لیکن
یہی ہتک ان کے لئے جہنم کا عذاب مقدر کرنے والی ہے۔جیسا کہ میں نے کہا کراچی میں تین شہادتیں ہوئی ہیں۔آجکل مخالفین احمدیت کا کراچی کی طرف
رخ ہے۔اس وقت میں ان شہداء کے جنازے بھی پڑھاؤں گا۔اللہ تعالیٰ ان شہداء کے درجات بلند
فرمائے اور ہر شہید کے خون کا ہر قطرہ احمدیت کی ترقی کو لاکھوں کروڑوں میں بڑھانے والا ہو۔بیشک
جماعت کی ترقی کے لئے قربانیاں بھی ضروری ہیں لیکن یہ دعا بھی ہمیں کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ان قربانیوں
کو قبول فرماتے ہوئے ہمیں فتوحات کے نظارے بھی جلد دکھائے۔اسی طرح ان میں سے جو تین چار زخمی
مریض ہیں، اُن کی صحت کے لئے بھی دعا کریں اللہ تعالیٰ اُن کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔اب جو
شہداء ہیں میں اُن کا کچھ ذکر کرتا ہوں۔پہلے شہید ہیں مکرم سعد فاروق صاحب ابن مکرم فاروق احمد کاہلوں صاحب جن کو 19 اکتوبر کو
بلدیہ ٹاؤن کراچی میں شہید کیا گیا۔سعد فاروق صاحب شہید کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ اُن کے
پڑدادا مکرم چوہدری اللہ بخش صاحب کاہلوں آف چک 117 چھور مغلیاں شیخو پورہ کے ذریعہ ہوا، جنہوں
نے اپنے گاؤں سے پیدل قادیان جا کر بیعت کی تھی۔پھر 62ء میں یہ چلے گئے۔پھر اُس کے بعد روزگار
کے سلسلہ میں شہید کے والد کراچی منتقل ہو گئے۔یہاں انہوں نے اپنا بزنس شروع کیا۔شہید 5 /اکتوبر
1986ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔الیکٹرانک انجنیئر نگ کی ڈگری لی اور اُس کے بعد کا روبار سے وابستہ ہو
گئے۔چند دن پہلے 15 اکتوبر کو شہید مرحوم کی شادی ہوئی تھی اور تین دن بعد ہی ان کو شہادت کا رتبہ ملا۔إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ان کا واقعہ شہادت اس طرح ہے کہ 19 اکتو بر بروز جمعۃ المبارک
سعد فاروق صاحب اور اُن کے والد فاروق احمد کاہلوں صاحب صدر حلقہ بلدیہ ٹاؤن دوسرے رشتہ داروں
کے ساتھ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔سعد فاروق صاحب موٹر سائیکل پر تھے جبکہ آپ
کے والد فاروق احمد صاحب ، سسر نصرت محمود صاحب، بھائی عماد فاروق صاحب اور ان کے تایا منصور صاحب،

خطبات مسرور جلد دہم
664
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012ء
پھوپھا اشرف صاحب کار میں تھے۔گھر کے قریب پہنچے ہی تھے کہ سعد فاروق صاحب پر دو نقاب پوش
موٹر سائیکل سواروں نے پیچھے سے فائر کیا۔گولی اُن کے دائیں طرف کان کے نیچے لگی اور دوسری طرف
سے باہر نکل گئی جس سے شدید زخمی ہو کر گر پڑے۔حملہ آوروں نے اس کا رروائی کے بعد کار کا تعاقب کر
کے فائرنگ شروع کی جس کے نتیجہ میں شہید مرحوم کے والد جو گاڑی چلارہے تھے اُن کو بھی پانچ گولیاں لگیں
جس میں سے دو گولیاں اُن کے دائیں بازو میں، دو گولیاں بائیں بازو میں، جبکہ ایک گولی اُن کی گردن کو
چھوتی ہوئی گزرگئی۔شہید مرحوم کے چھوٹے بھائی عزیزم عماد فاروق کو ایک گولی ماتھے پر لگی اور سامنے آنکھ
کے پیچھے کھوپڑی کی ہڈی میں پھنس گئی۔شہید مرحوم کے سر چوہدری نصرت محمود صاحب جو کہ گاڑی میں
موجود تھے ایک گولی اُن کی گردن اور ایک گولی سینے میں اور ایک گولی پیٹ میں لگی۔ان کی حالت پہلے سے
تو بہتر ہے لیکن خطرے سے باہر نہیں ہے۔وینٹی لیٹر (Ventilator) پر رکھا ہوا ہے۔ان کے پھوپھا
اشرف صاحب بھی زخمی ہوئے اور باقی دو محفوظ رہے۔جب واقعہ ہوا ہے تو شہید مرحوم کے والد صاحب نے
شدید زخمی حالت میں گاڑی چلانی شروع کی اور جب پیچھے دیکھا تو شہید مرحوم سڑک پر گرے ہوئے
تھے۔وہ گاڑی روک کر پہلے اُن کے پاس آئے ، اُن کو گاڑی میں ڈالا اور خود زخمی ہونے کے باوجود خود
گاڑی چلا کر ہسپتال پہنچے۔ہسپتال پہنچتے ہی سعد فاروق شہید ہو گئے۔انہوں نے جان دے دی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
شہید مرحوم موصی تھے اور 21 اکتوبر کور بوہ میں اُن کا جنازہ ادا کیا گیا۔شہید مرحوم کا اپنے
خاندان سے نہایت محبت کا تعلق تھا۔ان کی والدہ بتاتی ہیں کہ رات کو سونے سے پہلے ہمارے کمرہ میں
آتے۔میرے اور اپنے والد کے پاؤں دباتے۔ہمیں چائے پلاتے اور اے سی (AC) کا ٹمپر بچر سیٹ کر
کے جانے کی اجازت طلب کرتے۔اور کہتی ہیں ہماری اطاعت کے تمام معیار پورے کرتے۔آج تک
انہوں نے ہماری کوئی بات نہیں ٹالی اور نہ ہی کبھی آگے سے جواب دیا۔خون کا عطیہ دینے کا انہیں بہت
شوق تھا اور محلے یا جماعت میں کسی کو بھی خون کی ضرورت پڑتی تو سب سے پہلے خود اپنے آپ کو پیش
کرتے۔ان کی والدہ کہتی ہیں میرے منع کرنے پر کہتے کہ امی یہ خون تو ضائع ہو جانا ہے، کیوں نہ کسی کے
کام آ جائے۔ان کی بہن ڈاکٹر صبا فاروق ہیں، یہ کہتی ہیں کہ ہمارا بہن بھائیوں کا دوستی کا رشتہ تھا۔انتہائی
پیار کرنے والا بھائی تھا بلکہ لوگ مجھے کہا کرتے تھے تمہارا بھائی دنیا سے الگ ہے۔اور کہتی ہیں چھوٹا ہونے
کے باوجود ہمیشہ مجھے بچوں کی طرح ٹریٹ (Treat) کرتا تھا۔انتہائی نیک اور خدمت گزار تھا اور

خطبات مسر در جلد دہم
665
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012ء
صرف ہمارے دل میں نہیں بلکہ جو بھی جس کا بھی اُس سے واسطہ ہے ہر ایک کے دل میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔اللہ تعالیٰ اُس کی قربانی قبول فرمائے۔اُن کی بیوہ بھی کہتی ہیں کہ نکاح کے بعد وہ امریکہ رہتی تھیں ، تو جب
فون پر اُن کی بات ہوتی تھی ، وہ اکثر مجھے یہ کہا کرتے تھے کہ مجھے شہادت نصیب ہو۔جماعتی پروگراموں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تھے۔خدام الاحمدیہ کی بھی اور مختلف جماعتی خدمات میں بھی انہوں نے
بھر پور حصہ لیا۔قائد خدام الاحمدیہ کراچی کہتے ہیں کہ شہید سعد بہت ہی خوبیوں کے مالک تھے۔سب سے
بڑھ کر جو میں نے محسوس کیا وہ اُن کی عاجزی تھی۔خاکسار نے ہمیشہ مشاہدہ کیا کہ جب بھی کسی کام کے لئے
کہا گیا ، یا کوئی بات دریافت کی گئی ، وہ ہمیشہ سر جھکا کر نظریں نیچی کر کے صرف یہ جواب دیتا تھا
جی قائد صاحب۔اُن کی اطاعت بیمثال تھی۔خلافت کے فدائی تھے۔ہر عہد یدار کو اس کے عہدے سے
مخاطب کرتے کبھی نام نہ لیتے۔پچھلے ایک سال سے خاکسار نے انہیں ایک ایسے بلاک کا نگران مقررکیا
تھا جہاں جماعتی مخالفت زوروں پر تھی مگر اتنا کم عمر ہونے کے باوجود اُن کی بہادری اور لگن بیمثال تھی۔اکثر
اپنے سپر د مجالس کا دورہ کرتے اور مکمل کرتے اور رات گئے دیر سے فون پر کام مکمل ہونے کی اطلاع
دیتے۔خاکسار حیران ہو کر اُن کو ہمیشہ کہتا تھا کہ آپ کا یہ علاقہ خطرناک ہے اس لئے اپنا خیال رکھا کریں۔شہید کا جذبہ بیمثال تھا۔مشکل حالات میں اُن کی وجہ سے اُن کے سپر دمجالس میں جملہ امور کی انجام دہی میں
خاص معاونت حاصل تھی۔ان کے والد صاحب بڑے زخمی تھے تو ان سے ان کی شہادت چھپانے کی کوشش
کی گئی۔وہ بھی ہسپتال میں ہی تھے تو انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ سعد شہید ہو چکا ہے۔مجھے اُس کی
شہادت کا کوئی غم نہیں ہے۔بس مجھے میرے شہید بیٹے کا چہرہ دکھا دو اور آپ اپنے شہید بیٹے کے پاس گئے
کا
اور اُس کی پیشانی کو چوما اور اُسے الوداع کہا۔پس جس شہید کے باپ، بہن، ماں ایسے جذبات رکھتے ہوں دشمن بھلا اُن کا کیا بگاڑ سکتے ہیں۔شہید کے سُسر جو ہیں وہ بھی زخمی ہوئے ہیں۔اُن کی کافی Critical حالت ہے۔یہ امریکہ سے اپنی بیٹی
کی شادی کے لئے وہاں گئے تھے۔اللہ تعالیٰ ان کو شفا عطا فرمائے۔دوسرے شہید بشیر احمد بھٹی صاحب ابن مکرم شاہ محمد صاحب مرحوم ہیں۔یہ بھی بلد یہ ٹاؤن کراچی
کے ہیں۔ان کی 23 را اکتوبر کو شہادت ہوئی ہے۔انَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔ان کے خاندان میں احمدیت کا
نفوذ آپ کے پڑنانا مکرم محترم میاں محمد اکبر صاحب کی بیعت کے ذریعے سے ہوا۔آپ کے گاؤں سے
ایک وفد قادیان گیا۔اُس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر بیعت کی۔واپسی پر اُن کے

خطبات مسر در جلد دہم
666
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012ء
ذریعہ گاؤں کے کئی لوگوں نے بیعت کی جن میں سے ایک آپ کے پڑنا نا تھے۔آباؤ اجداد کا تعلق باجوڑی
چار کوٹ کشمیر کے ساتھ ہے۔پھر بشیر صاحب سندھ میں ناصر آباد سٹیٹ میں آ کر بھی کچھ عرصہ آبادر ہے۔ان کی شہادت کا واقعہ اس طرح ہے کہ اپنی دکان واقع بلدیہ ٹاؤن میں رات تقریباً 9 بجے بیٹھے ہوئے تھے
کہ دو موٹر سائیکل سوار آئے جن میں سے ایک نے آپ پر تین گولیاں فائر کیں جن میں سے ایک گولی اُن
کی گردن اور دوسری گولی سینے میں لگی۔اُن کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر آپ ہسپتال لے جاتے
ہوئے راستے میں شہید ہو گئے۔إِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔آپ کی عمر تقریباً 67 سال تھی۔کشمیر میں
ان کی پیدائش ہوئی۔ان پڑھ تھے ، ناخواندہ تھے، محنت مزدوی کیا کرتے تھے۔1984ء میں کراچی
شفٹ ہو گئے۔پھر فیکٹریوں میں کام کرتے رہے اور ساتھ انہوں نے اپنے گھر دوکان کھولی ہوئی تھی ، جو
چھوٹی سی پرچون کی دوکان تھی۔اولاد کی تربیت بڑی احسن رنگ میں کی۔ان کا ایک پوتا عزیزم عمران ناصر
پچھلے سال جامعہ احمدیہ میں داخلہ کے لئے گیا تو جاتے ہوئے آپ نے اُسے دین کی خدمت کی نصائح
کیں۔نظام جماعت سے مکمل تعاون کرتے تھے۔خلافت کی محبت میں خدا تعالیٰ نے اُن کے دل کو گداز کیا
ہوا تھا۔اہلیہ کے علاوہ ان کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کا حافظ و ناصر ہو۔تیسری شہادت مکرم ڈاکٹر راجہ عبدالحمید خان صاحب ابن مکرم راجہ عبدالعزیز صاحب کی ہے۔1994ء میں محترم سید محمد رضا بسمل صاحب جو کہ ضلع کراچی کے معروف داعی الی اللہ ہیں اور صاحب علم
بزرگ ہیں اُن کا رابطہ ڈاکٹر راجہ عبدالحمید خان صاحب شہید کے والد مکرم ڈاکٹر عبدالعزیز خان صاحب
سے ہوا۔سوال و جواب کی کئی محفلیں ہوئیں جس کے بعد سب سے پہلے ڈاکٹر راجہ عبدالحمید خان صاحب شہید
کو 1994ء میں ہی بیعت کر کے جماعت احمد یہ مبائعین میں شامل ہونے کی توفیق حاصل ہوئی۔اس کے
تھوڑے عرصے بعد ہی آپ کے والد صاحب اور والدہ صاحبہ نے بھی بیعت کر لی۔شہید مرحوم کے آباؤ اجداد
کا تعلق افغانستان کے قبلے یوسف زئی سے ہے۔شہید مرحوم کے دادا مکرم عبد الحمید خان صاحب جن کے
نام پر آپ کا نام رکھا گیا ہے، حیدر آباد دکن کے نواب کے چیف سیکرٹری تھے۔شہید مرحوم 1972ء میں
کراچی میں پیدا ہوئے اور آپ نے بلدیہ ٹاؤن سے ہی انٹر تک تعلیم حاصل کی۔پھر نیوی سے انٹرن شپ
کر کے نیوی میں بطور سویلین فورمین بھرتی ہو گئے۔ڈاکٹر ان کو اس لئے کہتے تھے کہ نیوی کی ڈیوٹی سے
واپس آ کر اپنے والد صاحب کے ساتھ ان کے کلینک میں بیٹھا کرتے تھے۔وہیں سے تھوڑی بہت
پریکٹس کر لیتے تھے۔23 اکتوبر کو رات کو آٹھ بج کر پینتالیس منٹ پر دوموٹر سائیکل سوار آئے ہیں اور

خطبات مسرور جلد دہم
667
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012ء
ایک شخص موٹر سائیکل پر ہی سوار رہا جبکہ دوسرا کلینک میں داخل ہوا اور اُس نے پستول سے آپ پر تین فائر
کئے۔ایک گولی آپ کے بائیں گال پر لگی اور دائیں جانب گال کے اوپر سے ہی باہر نکل گئی جبکہ دوسری
گولی ٹھوڑی پر نیچے کی جانب لگی۔ایک گولی بائیں کندھے پر بھی لگی جو کمر سے باہر نکل گئی۔ان تین گولیوں
کے لگنے سے آپ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔اِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔گوکہ 94 ء کی بیعت تھی لیکن یہ
بھی حلقہ بلدیہ ٹاؤن میں جماعتی خدمات بطور سیکرٹری تربیت نو مبائعین انجام دے رہے تھے۔دعوت الی اللہ کا
شعبہ کے آپ نگران تھے۔پھر ناظم تربیت نو مبائعین بھی خدمت کی توفیق پا رہے تھے۔بڑے ہمدرد،
با اخلاق مزاج کے حامل تھے۔چہرہ پر ہمیشہ ایک ہلکی سی مسکراہٹ رہتی۔بڑی دھیمی آواز میں بات کیا
کرتے تھے۔آپ کی اہلیہ بتاتی ہیں کہ آپ ایک انتہائی خیال رکھنے والے اور محبت کرنے والے شوہر اور
شفیق باپ تھے۔دین کی خدمت اور اطاعت ، خلافت سے محبت آپ کی خوبیوں میں سے نمایاں خوبیاں
تھیں۔آپ کی اہلیہ بتاتی ہیں کہ بلدیہ ٹاؤن میں ہونے والی شہادتوں کی وجہ سے علاقے میں تناؤ تھا۔شہید مرحوم شہادت سے ایک روز قبل مجھے کہنے لگے کہ کچھ احمدی گھرانے حالات کی وجہ سے یہاں سے
شفٹ ہورہے ہیں، اس طرح تو دشمن اپنے عزائم میں کامیاب ہو جائے گا۔اس کے ساتھ ہی آپ پر رقت
طاری ہو گئی اور کہنے لگے لیکن میں نہیں ڈرتا۔میری خواہش ہے کہ میں خدا تعالیٰ کی راہ میں شہید ہو جاؤں۔نیز کہا کہ کہیں آپ ڈرکا شکار تو نہیں ہیں؟ ان کی اہلیہ کہتی ہیں میں نے کہا کہ نہیں ، میں بھی نہیں ڈرتی بلکہ مجھے
بھی آپ کے لئے اور اپنے لئے شہادت کا شوق ہے۔ان کی اہلیہ نے لکھا ہے کہ میری تین بچیاں ہیں۔چھوٹی عمر کی بچیاں ہیں ، اُن کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اُن کے نیک نصیب کرے۔اللہ تعالیٰ خود
ان کا حافظ و ناصر ہو۔چوتھی شہادت ریاض احمد بسراء صاحب ابن مکرم چوہدری منیر احمد بسراء صاحب گھٹیالیاں ضلع سیالکوٹ
کی ہے۔18 اکتوبر کو ان کی شہادت ہوئی۔ان کے دادا کے بھائی مکرم چوہدری غلام رسول صاحب بسراء
صحابی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نسل میں سے تھے۔1958ء میں یہ گھٹیالیاں کلاں تحصیل
پسرور میں پیدا ہوئے۔گاؤں میں جس طرح بعض دشمنیاں چلتی ہیں، ان کی دشمنیاں چل رہی تھیں۔ان
کے بڑے بھائی کو پہلے شہید کیا گیا تھا اور پھر ان کے بعض دوسرے عزیزوں رشتہ داروں کو بھی۔اُن کی
دشمنیاں آگے چل رہی تھیں لیکن بظاہر لگتا ہے کہ یہ براہ راست اُس میں انوالو (Involve) نہیں تھے لیکن
جماعتی خدمات اور ایک رعب کی وجہ سے وہاں کے علاقے کے بعض لوگ ان کے کافی خلاف تھے اور

خطبات مسر در جلد دہم
668
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012ء
خاص طور پر کچھ مولوی اس علاقہ میں اب نئے آئے ہیں جنہوں نے ان کے دشمنوں کو بھڑکا یا کہ ذاتی دشمنی کو
اب جماعتی رنگ دو اور اب ان کو شہید بھی کر دو گے تو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا فوراً کہہ دینا کہ یہ کیونکہ قادیانی
تھا اس لئے ہم نے مار دیا۔بہر حال 18 اکتوبر کو جمعرات کی نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد یہ کچھ دیر وہاں
ڈیوٹی دینے والے خدام کے پاس بیٹھے رہے اور اُس کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ان کو
بعض نامعلوم افراد نے پکڑ کر فائر کیا جس کے نتیجہ میں ان کی وفات ہوگئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ -
جماعتی کاموں میں بہت فعال تھے۔انہوں نے چار سال قائد مجلس گھٹیالیاں کے فرائض سرانجام دیئے ہیں
چھ سال تک ناظم عمومی گھٹیالیاں رہے اور آجکل بطور سیکرٹری امور عامہ گھٹیا لیاں خدمت کی توفیق پا
رہے تھے۔اس کے ساتھ ساتھ انصار اللہ کے مختلف عہدوں پر بھی فائز رہے۔جماعت کے لئے بڑی
غیرت رکھنے والے تھے اور نظام جماعت کی اطاعت بھی ان میں خوب تھی۔خلافت سے محبت کرنے والے
تھے۔ان میں بڑا جوش بھی تھا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔مغفرت کا سلوک فرمائے۔ان کے
بچوں کو صبر اور ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔یہ تو شہداء کا ذکر ہے۔اس کے علاوہ دو اور وفاتوں کا بھی اعلان کروں گا اور ان شہداء کے ساتھ ان
کے جنازہ غائب بھی ادا کئے جائیں گے۔ان میں سے ایک سعودی عرب کے مکرم عبد الرحمن الجبالی صاحب ہیں۔نو مبائع تھے۔19اکتوبر
کو ہارٹ اٹیک سے وفات پاگئے۔ان کی عمر 47 سال تھی۔انا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔2010ء میں
جلسہ سالانہ برطانیہ میں شامل ہوئے تھے۔بڑے خاموش طبع اور غور و فکر کے عادی تھے۔انہیں احمدیت کی
ترقی پر کامل یقین تھا اور کہا کرتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کو اُن کے ملک میں
بہت پذیرائی مل رہی ہے اور احمدیت ہی وہاں کے لوگوں کی واحد امید گاہ ہے۔مرحوم بچپن سے ہی سچائی
کے متلاشی تھے۔ان کی زندگی میں عام لوگوں سے ہٹ کر بہت سے عجیب وغریب واقعات پیش آئے۔بال آخر انہیں احمدیت کی نعمت ملی جس پر ان کا ایمان بہت پختہ تھا۔گھر پر یا باہر ہر ملنے والے کو تبلیغ کرتے
تھے۔گزشتہ دوسال سے کہا کرتے تھے کہ اب ان لوگوں کو تبلیغ کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ سب لوگ احمدیت
کے بارے میں جانتے ہیں لیکن قبول کرنے کی جرات نہیں کرتے لہذا اب ان کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ
ہے۔2010ء میں جب یہ یہاں بھی آئے ہیں تو انہوں نے بڑے اخلاص اور وفا کا اظہار کیا تھا۔ان کے
بارے میں سعودی عرب کے ہی ایک نو مبائع لکھتے ہیں کہ ہمارے بھائی عبدالرحمن کو کوئی بیماری نہ تھی۔

خطبات مسر در جلد دہم
669
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012ء
اچانک حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہو گئے۔ہم گواہی دیتے ہیں کہ مرحوم ہر دلعزیز تھے۔نہایت
با اخلاق اور مطمئن اور ہر وقت ذکر الہی اور درود شریف میں مصروف رہتے تھے۔دنیا اُن کی نظر میں بالکل بیچ
تھی۔غرباء کی مدد کرتے اور صدقات دیتے تھے۔بیعت کے بعد ان کا دل دنیا سے بالکل اُچاٹ ہو گیا تھا۔دوسرا جنازہ مکرم عزت عبدالسمیع محمد جلال صاحب ( مصر ) کا ہے۔ان کی وفات 11 اکتوبر کو
ہوئی ہے۔آپ مکرم خالد عزت صاحب (مصر) کے والد تھے۔خالد عزت صاحب تحریر کرتے ہیں کہ
میرے والد عزت عبدالسمیع صاحب 11 اکتوبر کو وفات پاگئے۔میرے والدین شروع میں جماعت کے
مخالف تھے لیکن جب میری اپنے شدید مخالف بھائی مکرم محمد سے جماعت کی صداقت پر گفتگو ہوتی تو سن کر
کہنے لگے کہ ہم دونوں بھی آپ جیسے مسلمان ہیں۔لیکن بیعت فارم پر دستخط کرنے کی ضرورت نہیں۔2009ء میں والد صاحب کے کندھے کی ہڈی ٹوٹ گئی تو انہیں کچھ عرصہ میرے ہاں ٹھہرنے کا موقع ملا۔اس دوران ایم ٹی اے دیکھتے اور میری ملاقات کے لئے آنے والے احمدیوں سے متعارف ہوتے رہے۔اس طرح تسلی ہونے پر خود ہی 2010ء میں بیعت کر لی۔آپ نیک اور صالح اور نماز تہجد کے پابند تھے۔بچوں کو ہمیشہ رزق حلال کھلایا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور سنت کی پیروی سکھائی۔کہتے ہیں کہ
پہلی بار خاکسار نے اُن کے ساتھ 1998ء میں حج کیا، اُس وقت میں بفضلہ تعالیٰ احمدی ہو چکا تھا۔اللہ تعالیٰ ان مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور اُن کی اپنی اولاد کے بارے میں بھی اور اپنے ہم وطنوں
کے بارے میں بھی جو نیک خواہشات
تھیں انہیں بھی پورا فرمائے۔افضل انٹر نیشنل مورخہ 16 تا 22 نومبر 2012 جلد 19 شماره 46 صفحہ 5 تا9)

آج 10 میں سے 10 باقی