یورپ کا کامیاب و بابرکت دورہ

خطبات مسرور جلد دہم
778
51
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 دسمبر 2012ء
خطبہ جعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 21 / دسمبر 2012 ء بمطابق 21 فتح 1391 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن۔لندن
شکر کے مضمون کا تذکرہ جتنا جماعت احمدیہ میں ہوتا ہے یا شکر کے مضمون کا ادراک جتنا جماعت
کو ہے، ہم دعویٰ سے کہہ سکتے ہیں کہ کسی اور کو نہ ہے اور نہ ہو سکتا ہے کیونکہ حقیقی شکر وہ ہے جو خدا کا ہو،
خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ہو ، خدا تعالیٰ کے دین کی ترقی اور غیروں پر اُس کا رعب پڑنے پر ہو۔پس آج خالص ہو کر اگر کوئی جماعت اسلام کی ترقی کے لئے کوشاں ہے، اسلام کی خوبصورت
تعلیم کو دنیا کے ہر کونے اور ہر طبقے میں پھیلانے کی کوشش میں ہر قسم کی منصوبہ بندی کر کے اس کام کو
سرانجام دے رہی ہے تو وہ جماعت احمدیہ ہے اور یہ بات دنیا کی کسی بھی اور جماعت ، گروہ یا تنظیم میں نظر
نہیں آئے گی۔اور پھر اگر کوئی کوشش کر بھی رہا ہے تو کامیابی کا ہزارواں حصہ بھی جماعت کی کوششوں اور
کامیابیوں کے مقابل پر نظر نہیں آئے گا۔غیر یعنی غیر مسلم اگر اسلام کے بارے میں غلط خیالات کو دل سے
نکالتے ہیں یا یہ اظہار کرتے ہیں کہ آج ہمارے دل اور دماغ اسلام کے بارے میں غلط تاثرات سے
صاف ہو گئے ہیں تو وہ صرف اور صرف جماعت احمدیہ کی مجالس میں حاضر ہو کر اپنے ذہنوں کو پاک کرتے
ہیں، یا صحیح اسلام انہیں جماعت احمدیہ کی مجلسوں سے ہی ، پروگراموں سے ہی پتہ لگتا ہے۔پس اسلام کی تجدید نو کے جس کام کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے شروع فرما یا تھا، وہ
تقریباً 124 سال گزرنے کے بعد آج بھی جاری ہے اور نہ صرف جاری ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کے وعدوں اور
تائیدات کے نظارے بھی ہم دیکھتے ہیں۔چاہے یہ تائیدات کے نظارے افریقہ کے جنگلوں اور شہروں
میں ہوں یا صحراؤں میں ہوں یا دور دراز جزائر میں ہوں ، عرب دنیا میں ہوں یا ایشیا میں ہوں۔امریکہ اور
یورپ کے عوام کو اسلام کی خوبصورت تعلیم کا پیغام پہنچا کر اُن کے شبہات دور کرنے سے تعلق رکھتے ہوں

خطبات مسر در جلد دہم
779
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 دسمبر 2012ء
یا یورپ اور امریکہ کے ایوانوں میں اسلام کی خوبصورت تعلیم کا لوہا منوانے سے تعلق رکھتے ہوں تو وہاں بھی
اللہ تعالیٰ کی تائیدات نظر آتی ہیں۔پس اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی یہ بارش ہمیں کس قدر شکر گزاری کے مضمون کو سمجھنے والا اور شکر ادا
کرنے والا بناتی ہے اور بنانی چاہئے دوسرے اس کا اندازہ لگا ہی نہیں سکتے۔احمدی ہی ہیں جو اللہ تعالیٰ کے
اس فرمان کو کہ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ (ابراهیم : 8) کہ اگر تم میرا شکر کرو گے تو میں اپنی دی
ہوئی نعمتوں کو زیادہ کروں گا، کو سب سے زیادہ سمجھتے ہیں۔یہ کام جو ہم کر رہے ہیں ، اس کا مقصد اپنی پہچان
کروانا نہیں، کوئی ذاتی بڑائی نہیں یا اس کا اظہار نہیں بلکہ اس مشن کو آگے لے جاتا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
لے کر آئے تھے۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خوبصورت تعلیم کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہی ہمارا کام
ہے تا کہ دنیا کے سامنے یہ تعلیم پیش کر کے آپ کے آخری رسول ہونے کا ادراک دنیا میں پیدا کیا جائے اور
اللہ تعالیٰ کی توحید کو دنیا میں قائم کروایا جائے۔پس جو کام خدا تعالیٰ کے لئے ہوں اور ذاتی بڑائی اور نام و نمود اُن
میں نہ ہوں اور پھر اُس کے نیک نتائج پر خدا تعالیٰ کی شکر گزاری بھی ہو تو پھر یقینا اللہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت
پہلے سے بڑھ کر ہوتی ہے۔پس اس مضمون
کو ہمیں ہمیشہ اپنے سامنے رکھنا چاہئے۔گزشتہ دنوں میں یورپ کے سفر پر تھا جہاں مختلف پروگرام تھے جن میں سب سے پہلے تو یورپین
پارلیمنٹ کا ایک پروگرام تھا جو اُن کے آڈیٹوریم میں ہوا۔جس میں یورپین پارلیمنٹیرین ار مختلف ممالک کے ملکی
پارلیمنٹیرین یعنی گل ملا کے سارے مہمان تقریباً دوسو سے زائد تھے یا دوسرے سیاستدان، وکلاء اور پڑھے
لکھے طبقے پر سارے مشتمل تھے۔اُن کے ساتھ بھی وہاں پروگرام ہوا تھا۔اسی طرح کئی نیوز ایجنسیوں کے
نمائندوں کے سامنے بھی اسلام کی خوبصورت تعلیم کے حوالے سے مجھے کچھ کہنے کا موقع ملا۔پریس
کا نفرنس کی وجہ سے دنیا میں کافی کو ریج ہوئی۔اس تقریب کو آرگنا ئز کروانے کے لئے یوکے کی جماعت
نے بھی اچھا کردار ادا کیا۔گو اصلی آرگنائز تو ہمارے یورپین پارلیمنٹیرین دوست ہی تھے۔بہر حال یہ
پروگرام بہت اچھا رہا۔یو کے کی جماعت کو شاید اس کی فکر بھی تھی اس لئے جماعتوں میں یہ لوگ دعا کا اعلان
بھی کرواتے رہے اور احمدیوں کی دعاؤں کی قبولیت کو ہمیشہ کی طرح ہم نے اس پروگرام میں دیکھا بھی اور
محسوس بھی کیا۔میرے خیال میں تو جو باتیں میں نے کیں عمومی طور پر ہم اُن کو عام سمجھتے ہیں لیکن اگر سوچا
جائے تو اسلام کے حوالے سے کوئی بات بھی عام نہیں ہوتی۔اللہ تعالیٰ نے جس دین کو کامل کیا ہے اُس کی ہر
بات ہی اہم ہے، اسی لئے شاملین پر ان باتوں کا بڑا اثر بھی ہوا۔اس کا انہوں نے کھل کر اظہار بھی کیا۔

خطبات مسرور جلد دہم
780
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 دسمبر 2012 ء
اسلام سے متعلق شکوک وشبہات دور ہوئے۔الحمد للہ۔اس کے بعد میں جرمنی چلا گیا تھا اور جرمنی میں بھی اسی طرح دو بڑے پروگرام تھے۔ایک تو
ہیمبرگ میں مسجد کو انہوں نے ٹھیک کیا ہے۔جو نئی جگہ خریدی تھی اس میں پہلے مسجد تو اندر بنائی ہوئی تھی۔بلڈنگ کو کنورٹ (Convert) کیا تھا لیکن مینارے وغیرہ نہیں تھے۔اب مینار وغیرہ بنائے تھے تو اس تعمیر
کے حوالے سے بھی ایک پروگرام ہوا جو اصل میں تو مہمانوں کو لانے کا ایک بہانہ تھا۔بہر حال اس میں بھی
بڑا اچھا طبقہ شامل ہوا اور اسلام کی خوبصورت تعلیم کا یہ سب لوگ بڑا نیک اثر لے کر گئے۔اسی طرح وہاں جامعہ احمدیہ جرمنی کی نئی عمارت بھی بنی ہے۔یہ کیونکہ جامعہ کی باقاعدہ عمارت بنائی
گئی ہے جس میں بڑے سائز کے با قاعدہ کلاس روم، اسمبلی ہال ، ہوسٹل، اُس میں کچن، ڈائننگ وغیرہ ، سارا
کچھ ہے۔بڑا وسیع انتظام ہے اور یہ بڑی خوبصورت عمارت بنائی گئی ہے۔بہر حال یہاں بھی اچھے پڑھے
لکھے لوگ، پریس، سیاستدان وغیرہ آئے ہوئے تھے۔یہاں بھی اُن لوگوں کے سامنے تو نہیں بلکہ طلباء کو
جو نصیحت کر رہا تھا، اُسی میں اسلام کی تعلیم آگئی جس کو اُن لوگوں نے سمجھا اور پسند کیا۔پھر دو مساجد کا وہاں افتتاح بھی ہوا۔یہاں بھی شہر کے لوکل میئر اور پڑھے لکھے لوگ آئے ہوئے
تھے اور محبت اور بھائی چارے کا اظہار کرتے رہے۔ایک جگہ جب افتتاح ہوا تو وہاں ہمسایوں میں سے ایک جوڑا آیا ہوا تھا۔وہ تھوڑی دیر کے بعد
میرے پاس آئے اور یہ کہا کہ ہم آپ کو تحفہ دینا چاہتے ہیں۔تحفہ دیا اور ساتھ ہی کہا کہ ہم اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور مسجد کی مبارکباد دی۔اُس وقت فنکشن میں میئر صاحب وہاں موجود تھے
اور میرے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔وہ کہنے لگے کہ اس علاقے میں جب مسجد بن رہی تھی تو سب سے زیادہ
مخالفت کرنے والا یہی گھر تھا جو یہ کہتے تھے کہ یہاں مسجد بن گئی تو فتنہ و فساد کا گڑھ بن جائے گا کیونکہ
مسلمان ایسے ہی ہیں۔لیکن بہر حال کونسل نے بھی، باقی ہمسایوں نے بھی ان کی اس فکر کورڈ کر دیا اور مسجد
بن گئی۔اس عرصہ میں احمدیوں نے بھی ان سے رابطے کئے اور ان کو اسلام کی ، احمدیت کی صحیح تعلیم کے
بارے میں بتایا تو ان کے رویوں میں تبدیلی آنی شروع ہوئی اور افتتاح کے موقع پر جب میں نے
احمدیوں کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی کہ مسجد بننے کے بعد احمدی کی کیا ذمہ داریاں ہیں اور
اسلام کی خوبصورت تعلیم بیان کی تو ان میں مزید ایک اور تبدیلی پیدا ہوئی۔ان لوگوں میں بڑا ادب اور
احترام تھا۔جو مخالف تھے اُن کے دل پگھلتے دیکھے۔

خطبات مسر در جلد دہم
781
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 دسمبر 2012 ء
بہر حال ان مختلف مواقع پر وہاں جو فنکشن ہوئے ، ان کے بارہ میں غیروں کے جو تاثرات ہیں وہ
میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔بعض نے میرے متعلق بھی اظہار کیا ہے۔میں نے کوشش یہی کی ہے کہ جہاں تک
میں اپنی باتوں کو نکال سکتا ہوں تو نکال دوں لیکن بعض جگہ ذکر آ بھی جائے گا۔لیکن مجھے پتہ ہے کہ جو
باتیں میں نے کیں وہ اسلام کا پیغام ہے۔اگر اثر ہے تو اسلام کے پیغام کا ہے نہ کہ میری ذات کا۔بہر حال
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نمائندگی میں جو بات میں کہوں گا اُس کا اثر ہوگا کیونکہ اللہ تعالیٰ کا
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے وعدہ ہے۔پہلا ایک تبصرہ یہ ہے کہ وہاں ایک بشپ آئے ہوئے تھے جو پریس کانفرنس میں بھی آگئے اور
انہوں نے سوال بھی کر دیا۔ڈاکٹر ایمن ہاورڈ (Bishop Dr Amen Howard) جنیوا سوئٹزرلینڈ
سے آئے تھے۔انٹر فیتھ انٹرنیشنل کے نمائندے ہیں۔یہ رفاہی تنظیم فیڈ اے فیملی (Feed a Family)
کے بانی صدر بھی ہیں۔ان کو دعوت نامہ دیا گیا تھا۔ایک دن پہلے یہ برف میں پھسل گئے تھے اور ان کی
آنکھ بھی سوج گئی تھی۔کافی چوٹ لگی تھی لیکن پھر بھی انہوں نے کہا کہ اس فنکشن میں میں نے ضرور شامل
ہونا ہے۔انہوں نے برسلز کا سفر اختیار کیا۔وہ لکھتے ہیں کہ یہ جو تقریر ہوئی، اس کے جو الفاظ تھے اُن کا جادو
کا سا اثر تھا۔پھر میرے بارے میں لکھتے ہیں کہ لہجہ دھیما تھا لیکن منہ سے نکلنے والے الفاظ اپنے اندرغیر معمولی
طاقت اور شوکت رکھتے ہیں۔اس طرح کا جرات مند انسان میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔بہر حال یہ وہ
الفاظ تھے جو اسلام کی خوبیاں سن کر انہوں نے کہے۔پھر سوئٹزر لینڈ سے آئے ہوئے جاپانی بدھ ازم کے نمائندے جارج کو ہومیلو
(Jorge Koho Mello) نے ، جو راہب بھی ہیں، اپنے ساتھیوں کو جو اُن کو لے کر آئے تھے
کہے۔وہ کہتے ہیں کہ آپ نے اس اہم لیکچر میں شامل ہونے کے لئے مجھے دعوت دی اور اس میں شامل ہونا
اور خلیفہ سے ملنا میرے لئے ایک بہت بڑی سعادت ہے اور میرے قیمتی لمحات ہیں جن کو میں
کبھی فراموش
نہیں کرسکتا۔یہاں مجھے دوسرے ممالک کے اہل علم لوگوں سے ملنے کا بھی موقع ملا جس کے لئے میں مشکور ہوں۔آنریبل Fouad Aidar ممبر بیلجیئم نیشنل پارلیمنٹ نے بر ملا اس بات کا اظہار بھی کیا۔یہ ہمارے پرانے واقف بھی ہیں، بلکہ ایک رات پہلے مجھے ملے تھے تو میں نے ان کو کہا تھا کہ اب کافی
پرانی واقفیت ہو چکی ہے۔اب آپ کو بیعت کر لینی چاہئے ) بہر حال یہ مسلمان ہیں، مراکو وغیرہ کہیں سے
ان
کا تعلق ہے۔کافی عرصے سے وہاں رہ رہے ہیں یا شاید ان کے والدین یہاں آئے تھے۔اور اس وقت

خطبات مسرور جلد دہم
782
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 دسمبر 2012ء
یہ اچھے سیاستدان، منجھے ہوئے سیاستدان بھی ہیں اور ممبر آف پارلیمنٹ بھی ہیں ) کہتے ہیں کہ میرا جو خطاب
تھا، یہ خطاب پارلیمنٹ میں صرف میرے لئے ہی نہیں تھا بلکہ تمام مسلمانوں کے لئے فخر کی بات ہے کیونکہ
خلیفہ نے ہمارے سر بلند کر دیئے ہیں۔اس سے پہلے جو اسلام کی بات ہمارے سامنے کرتا تھا، ہم سر جھکا لیا
کرتے تھے کیونکہ صحیح تعلیم نہیں تھی ، آج ہمیں اسلام کی صحیح تعلیم کا پتہ لگا ہے۔پھر وزارتِ داخلہ بیلجیئم کے نمائندے Jona Than Debeer (جوناتھن دییر )
نے کہا کہ خلیفہ کے خطاب نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ہم نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے۔یہ خطاب
ہم سب کے لئے انسپائرنگ (Inspiring) ہے۔پھر ممبر آف پارلیمنٹ مسٹر ماس (Mr Mass کہتے ہیں کہ خلیفہ نے دنیا کے لئے جو امن کا
پیغام دیا ہے ، اور ہماری رہنمائی کی اس کے لئے ہم اُن کے بیحد شکر گزار ہیں۔پھر ایک اور ممبر پارلیمنٹ مسٹر گاڈ فرے بلوم (Mr Godfrey Bloom) نے کہا کہ خلیفہ
کے خطاب نے ہمیں روشنی عطا کی ہے۔میں اپنے سب ساتھیوں کی طرف سے اُن
کا شکر یہ ادا کرتا ہوں۔پھر ناروے سے ایک ممبر پارلیمنٹ جو کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی کے صوبائی سیکرٹری بھی ہیں،
آئے ہوئے تھے۔انہوں نے بھی ان باتوں کا اظہار کیا۔پھر حکومت فرانس کی جانب سے وزارت داخلہ اور وزارتِ خارجہ کے نمائندے مسٹر ایرک بھی
شامل ہوئے۔انہوں نے خطاب کے تمام اہم پوائنٹس نوٹ کئے اور کہا کہ خطاب میں فرانس کے لئے بہت
رہنمائی ہے۔میں واپس جا کر اپنی منسٹری میں رپورٹ کروں گا۔فرانس یورپ میں ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ مسلمانوں کے خلاف آواز میں اُٹھتی رہتی
ہیں اور یہ صحیح تعلیم جو اُن کے سامنے پیش کی گئی تو بہر حال وہ متاثر ہوئے۔پھر روسیو لوپیز (Rocio Lopez) صاحبہ جو سپین کی پارلیمنٹ کی ممبر ہیں، سپین سے اس
تقریب میں شرکت کے لئے آئی تھیں اور طلیطلہ (Toledo) صوبے کی ہیں۔کہتی ہیں کہ اس تقریب نے
دوستی اور بھائی چارے کے اثرات چھوڑے ہیں۔برسلز کے اس پروگرام نے ایک متحرک جماعت کا علم دیا
جو مسلسل تعمیری کاموں میں مصروف ہے۔مرزا مسرور احمد کی قیادت میں محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں
جیسے ماٹو کے تحت مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے احمدی با ہم مل جل گئے۔دنیا جو اپنے نشہ میں دھت چلی
جا رہی ہے اور جہاں امن اور محبت کا پیغام انتہائی اہم ہے، ایسی دنیا میں آپ لوگوں کے بارے میں جاننا

خطبات مسرور جلد دہم
783
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 دسمبر 2012 ء
ایک اعزاز کی بات ہے۔پھر کہتی ہیں میں آپ کے تصورات کی کامل تائید کرتی ہوں۔عالمی انسانی حقوق کی
بحالی اور دنیا میں امن کے قیام کی تمام باتوں سے اتفاق کرتی ہوں۔میں ہمیشہ مذہب کی بنیاد پر مظالم کی
مذمت کرتی رہوں گی۔پھر سپین سے ہی جو سمار یا الونسو (Jose Maria Alonso) اور میڈرڈ میں پاپولر پارٹی کی
نمائندہ رکن اسمبلی ہیں۔ان کا تعلق کتنا بریہ (Cantabria) سپین سے ہے۔پہلے تو مجھے ملنے کے بعد
تاثرات کا اظہار کیا۔پھر کہتی ہیں کہ باقی تمام احمدیوں سے مل کر بھی میرے وہی جذبات ہیں جو خلیفہ سے مل کر
تھے۔یہ تمام جماعت بہت مہمان نواز اور پر امن ہے۔اور خلیفہ کے مطابق مذاہب کا مقصد بنی نوع انسان
کے مابین مصائب بڑھانا نہیں بلکہ محبت بڑھانا ہے۔سینڈیا گو کٹالہ (Santiago Catala صاحب جو کہ کوئنسها یا کوئنکا یونیورسٹی Cuenca
University میں لاء (Law) پروفیسر ہیں۔بہت سی کتابیں لکھ چکے ہیں جن میں Islam in'
'Valencia اور 'Islamic Jurisprudence' شامل ہیں۔یہ کہتے ہیں کہ میرے الفاظ خلیفہ
تک پہنچائیں اور اُن تمام لوگوں تک بھی جن سے عشائیہ پر ملاقات ہوئی اور ان سپینش احباب تک بھی جو
ہمارے ساتھ موجود تھے۔انہیں میری طرف سے شکریہ کے جذبات پہنچائیں۔میں آپ سب سے مل کر
خدا کا شکر ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں خدا ہمیں مزید ملنے کے مواقع فراہم کرے گا۔پھر کہتے ہیں خدا
آپ پر بہت مہربان ہے اور میں بھی خدا کے نام پر آپ کے لئے بھلائی چاہتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ آپ کو
خدا دولت اور امن عطا کرے۔کہتے ہیں میں مذہبی شخص ہوں اور بعض روحانی تجربات رکھتا ہوں۔ایک
عرصے سے میں نے ایسا مذ ہبی ماحول نہیں دیکھا تھا۔ہم جانتے ہیں کہ روحانی شخص وہ ہوتا ہے جو سیدھی راہ
پر ہو، وہ خدا کے ساتھ ہواورخدا اُس کے ساتھ ہو۔پھر سپین سے ایک وکیل عورت تھیں وہ شامل ہوئیں۔واپس جا کر انہوں نے جو پیغام بھیجا یہ ہے
کہ پین سے آنے والے ایک احمدی دوست قمر صاحب نے کہا تھا ( یہ اُن کے ساتھ آئی تھیں ) کہ یہ دن
بیمثال ہوں گے اور یقینا وہ غلط نہ تھے۔مجھے امید ہے کہ خدا نے چاہا تو ان دنوں میں جو آپ کی جماعت
نے کام کئے ہیں وہ ضرور رنگ لائیں گے۔سپین بھی ایسا ملک ہے جہاں ایک زمانے میں تو اسلام تھا اور اب وہاں اسلام کے لئے اتنی شدید
دشمنی ہے ، نفرت ہے، جس کی کوئی انتہا نہیں۔بعض علاقوں میں تو بہت حد سے بڑھی ہوئی ہے۔

خطبات مسرور جلد و هم
784
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 دسمبر 2012ء
پھر مالٹا (Malta) سے مالٹا (Malta) ملک کا نام ہے ) پروفیسر آرنلڈ کا سولہ
(Prof۔Arnold Cassola) صاحب بھی اس تقریب میں شامل ہوئے۔یونیورسٹی آف مالٹا میں
بطور پروفیسر کام کر رہے ہیں۔مالٹی لٹریچر پڑھاتے ہیں۔یہ تیس سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔مالٹا کی
تیسری سیاسی جماعت مالٹا گرین پارٹی کے (CO Founder) ہیں۔کئی سال تک گرین پارٹی کے
سر براہ رہے۔ان
کو اٹالین پارلیمنٹ میں بھی ممبر آف پارلیمنٹ رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔اپنا تبصرہ کرتے
ہوئے لکھتے ہیں کہ کانفرنس کا انتظام نہایت اعلیٰ تھا۔کہیں کسی قسم کی کمی نظر نہیں آئی۔جماعت احمدیہ کا
عالمی بھائی چارے کا تصور اور ماٹو محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں“ ایک نہایت اہمیت کا حامل تصور
ہے جو تمام انسانیت کو اکٹھا کر دیتا ہے اور ہر قسم کی نسلی اور مذہبی تفریق کو الگ کر کے انسان کو یکجا کرنے کی
ضمانت دیتا ہے۔خلیفہ کی تقریر عالمی امن کے قیام کی جدو جہد کی واضح عکاسی کرتی ہے۔درحقیقت
جماعت احمد یہ دنیا کے تمام لوگوں کے لئے جو امن اور رواداری کی تلاش میں ہیں مذاکرات کا ایک اہم پلیٹ فارم
مہیا کر رہی ہے یہاں تک کہ سیاسی سطح پر بھی وہ اس معاملہ کو خوب اچھی طرح سے پیش کر رہی ہے۔پھر دوسرے مہمان جو مالٹا سے آئے ہوئے تھے ، اوان بار تو لو (Ivan Bartolo) صاحب،
ان کا تعلق میڈیا سے ہے۔وہ ٹی وی کے پروگراموں کے پروڈیوسر بھی ہیں ، ان کو جماعت سے اس طرح
تعارف ہوا تھا کہ لیف لیٹ سکیم جو شروع کی گئی ہے، اس کے تحت جب وہاں لیف لیٹ (Leaflet)
تقسیم کئے گئے تو جب ان کو لیف لیٹ ملا تو اس پر بڑے متأثر ہوئے اور انہوں نے خود جماعت سے رابطہ
کیا۔اور پھر یہ تعلقات بڑھتے گئے۔وہ کہتے ہیں کہ امن کے قیام کے لئے آپ کی گراں قدر خدمات ہیں
جس کا میں بڑا مداح ہوں اور پھر میرے بارے میں کہتے ہیں کہ جو کچھ اُن کے متعلق پڑھا تھا اس سے کہیں
زیادہ اُن کو پایا۔آپ کا پیغام دائی ہے۔مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ آپ
کا پیغام می لوگوں تک پہنچا ہے۔آپ
کی کوششوں ، امن اور عالمی بھائی چارے کے لئے آپ کے مشن اور جدو جہد سے بہت متاثر ہوا ہوں۔اور
پھر انہوں نے اپنے ایک ساتھی کا واقعہ سنایا ہے جو وہیں بیلجیئم میں ، برسلز میں اُن
کو ملی تھیں کہ جب اُس
کو بتایا کہ میں اس لئے آیا ہوں کہ یہاں ایک پروگرام ہے تو اُس نے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ کے
پروگرام عموماً اتنے آرگنا ئز نہیں ہوتے۔تو انہوں نے کہا کہ نہیں یہ جماعت احمدیہ کا پروگرام ہے۔اس پر
وہ عورت کہنے لگی ہاں اُن کو میں جانتی ہوں۔اُن کے پروگرام ہمیشہ بڑے آرگنا ئز ہوتے ہیں۔پھر Mr Christian Mirre جو چرچ آف سائینٹالوجی یورپ کے ممبر ہیں ، نے اپنے

خطبات مسرور جلد دہم
785
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 دسمبر 2012ء
خیال میں کہا کہ ایک بہت اہم میٹنگ تھی۔خلیفہ نے اپنے خطاب میں ہم سب کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم سب
مل کر امن کے لئے کام کریں اور آپس کی نفرتوں کو دور کریں۔اُن کا پیغام حکمت سے پُر تھا اور اب
عالم انسانیت کے بہتر مستقبل کی ضمانت اسی پیغام پر عمل کرنے میں ہے۔پھر فرانس کے ایک علاقہ Mont Le Jolie کی نائب میئر بھی اس پروگرام میں شامل
ہوئیں۔کہنے لگیں یہ خطاب مجھے بہت پسند آیا۔انہوں نے ایک بڑا عظیم خطاب کیا اور ساری باتیں
صاف صاف بیان کر دیں۔فرانس کی ایک یونیورسٹی کے پروفیسر Mr۔Marco Tiani بھی اس تقریب میں شامل
ہوئے وہ کہتے ہیں کہ بہت خوش قسمت ہوں کہ خلیفہ کی سر براہی میں یورپین پارلیمنٹ میں ہونے والے
اجلاس میں شامل ہونے کا موقع ملا۔میرے لئے بہت عزت اور برکت کا باعث تھا کہ میں ایک حقیقی امن
والے انسانی حقوق کے لیڈر اور مذہبی آزادی کے ایک حقیقی علمبردار کی موجودگی میں وہاں موجود تھا۔میرے
لئے یہ ایک فخر کی بات ہے کہ میں ایک ایسے شخص سے ملا جو امن اور باہمی تعلقات کا ایک عظیم لیڈر ہے۔محبت سب کیلئے نفرت کسی سے نہیں، کا نعرہ سب سے طاقتور اور امن کی ضمانت دینے والا ہے۔اس نعرہ نے
مجھے بہت متاثر کیا ہے۔تمام شامل ہونے والوں کو بہت عزت ملی۔لوگ اتنی تعداد میں تھے کہ باہر بھی
کھڑے تھے۔پھر ن سپیٹ کے سابق میئر کے تاثرات یہ ہیں کہ پہلے تو انہوں نے بلانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔پھر یہ کہا کہ میں پروگرام سے بہت متاثر ہوا ( میاں بیوی دونوں آئے ہوئے تھے، یہ دونوں کے تاثرات
ہیں)۔اس قسم کی تقریب منعقد کرنا آجکل دنیا میں ہونے والے ظلم اور شدت پسندی کا بہترین جواب تھا۔پھر کہتے ہیں کہ یہ موضوع یعنی امن یورپین پارلیمنٹ کے سیاسی ایجنڈا کا بھی حصہ ہے۔اور امید ہے اس
پہلو کو آئندہ بھی توجہ ملتی رہے گی۔بہر حال اس تقریب کی وجہ سے اس تقریب میں شاملین، سامعین اور
قارئین کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔Mr۔Charles Tannock, MEP نے کہا کہ احمد یہ مسلم کمیونٹی عالمی سطح پر امن کا
پیغام پھیلا رہی ہے اور شدت پسندی کے خلاف لڑ رہی ہے۔یہاں آنے سے قبل ایک کامیاب پریس کانفرنس
کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔(اس فنکشن سے آدھا گھنٹہ پہلے ایک پریس کانفرنس بھی تھی ) وہاں پر جس انداز سے

خطبات مسر در جلد دہم
786
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 دسمبر 2012ء
مشتمل
سوال و جواب ہوئے اُس سے میں ذاتی طور پر بہت متاثر ہوا ہوں۔مسلمانوں کے رہنما سے اس قسم کے
پیغام کی دنیا کوضرورت ہے۔یہ امن کا پیغام در اصل ہمارے اپنے دلوں کی آواز ہے جن کا تعلق اسلام سے
نہیں بلکہ دیگر مذاہب سے بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ احمدیہ مسلم جماعت روز بروز ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہے۔پھر کہتے ہیں کہ
ان کی ہر براعظم میں شاخیں ہیں۔احمد یہ کمیونٹی کی تعلیمات کو بہت کم لوگ جانتے ہیں لیکن ہمارا فرض بنتا ہے
کہ اس کمیونٹی کے بنیادی پیغام کو یورپ میں پھیلائیں جو کہ محبت سب کیلئے نفرت کسی سے نہیں، پرمش
ہے۔یہ امن کا پیغام ہے اور یہ امن صرف مسلمانوں کے بیچ نہیں بلکہ دنیا میں موجود تمام مذاہب کے
درمیان امن کا پیغام ہے۔پھر کہتے ہیں کہ آجکل جماعت احمد یہ دنیا کیلئے امن اور برداشت کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔جبکہ
دوسری طرف مذہبی انتہا پسندی اور شدت پسندی، امن اور انسانی حقوق دونوں کے لئے خطرہ بن چکی ہے۔یہ مذہبی انتہا پسندی پھر عالمی سطح پر ہونے والی دہشتگردی کے ساتھ جڑ جاتی ہے۔پھر کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو خود اس انتہا پسندی کا جواب دینے کی ضرورت ہے جیسا کہ جماعت احمدیہ
اس انتہا پسندی کا جواب دے رہی ہے۔پھر انہوں نے خطاب (ایڈریس) پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ
آپ کے متأثر کن اور وسیع المعنی خطاب پر بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔آپ نے اپنے خطاب میں مختلف
پہلوؤں کا ذکر کیا۔آپ نے امن اور برداشت کے متعلق اسلام کی حقیقی تعلیمات سے آگاہ کیا۔یہ بھی ذکر کیا
که ترقی یافتہ ممالک کو غریب اقوام اور پسماندہ ممالک کی مدد کرنی چاہئے۔نیز ان ذمہ داریوں کا بھی ذکر
کیا جو کہ مغرب اور بالخصوص یورپی یونین کے ممالک پر عائد ہوتی ہیں اور جو کہ انہیں فکر کے ساتھ اور
ہمدردی کے ساتھ ادا کرنی چاہئیں۔اور مجھے اس بات پر بھی حیرانی ہے کہ آپ نے نڈر ہو کر اور
جرأت مندانہ طور پر امیگریشن کے حوالہ سے پیش آنے والے مسائل کا اپنے خطاب میں ذکر کیا ہے۔بطور
ایک سیاستدان ہونے کے میں جانتا ہوں کہ یہ ہمارے ملک کا اہم مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال
ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی رکھنا، ایک دوسرے کے لئے برداشت پیدا کرنا آج کا اہم ترین
پیغام تھا جس کو ساتھ لے کر ہمیں یہاں سے رخصت ہونا چاہئے۔اسٹونیا سے تعلق رکھنے والے ممبر آف یورپین پارلیمنٹ Mr Tunne Kelam اپنے
جذبات کا اظہار کرتے ہیں کہ آپ کی جماعت شدت پسندی اور ظلم کو یکسر رد کرتی ہے جو کہ آج کل کی دنیا میں

خطبات مسر در جلد دہم
787
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 دسمبر 2012ء
دن بدن پھیل رہا ہے۔مختلف مذاہب اور عقائد کو اکٹھا کرنے کیلئے آپ
کا نمونہ نہ صرف نظریاتی اعتبار سے
بلکہ عملی طور پر بھی بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے پاس اچھا موقع ہے کہ ہم اس پیغام
کو پھیلانے پر زور دیں۔مجھے خوشی ہے کہ یورپین پارلیمنٹیرینز بھی اس پیغام کا حصہ بن رہے ہیں۔پھر (Claude Morales (MEP ممبر یورپین پارلیمنٹ نے کہا کہ بالعموم یورپین پارلیمنٹ
کی ہونے والی میٹنگز میں حاضرین کی اتنی تعداد نہیں ہوتی جتنی آج یہاں پر نظر آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ
آجکل دنیا کے حالات اس طرف جارہے ہیں کہ ہمیں احمد یہ جماعت کے امن اور آشتی کے نظریات کو
اپنانے کی ضرورت ہے۔ایک دوسرے کیلئے برداشت پیدا کرنے اور ایک دوسرے کی عزت کرنے کی
شدید ضرورت ہے۔یہ نظریات صرف کتابی باتیں نہیں ہیں بلکہ آجکل کے دور میں ان پر عمل کرنا انتہائی
ضروری ہو گیا ہے۔انہوں نے میرے بارے میں کہا کہ اُن کا یہاں آنا اس بات کی علامت ہے کہ لوگ
ایک دوسرے کے متعلق جاننا چاہتے ہیں۔میرا خیال ہے کہ احمد یہ جماعت کو مزید سمجھنے کی ضرورت ہے۔ان
کے امن اور ایک دوسرے کے لئے برداشت کے متعلق نظریات اور پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔اس کے
علاوہ مذہب و ملت کی تفریق کے بغیر انسانیت کی خدمت کرنا بھی اس جماعت کا خاصہ ہے۔ان سب
باتوں کو مزید سمجھنے کی ضرورت ہے۔وہاں جو مختلف پریس والے آئے ہوئے تھے، اس میں بی بی سی نیوز فیتھ میٹرز ، سپینش میڈیا
اکو یو یورپا (Aqui Europa)، پھر تیسرے مالٹا کا فیورٹ چینل تھا۔جیو ٹی وی اور ڈیلی جنگ کے
نمائندے تھے۔پیرس کے دلی میگزین کے نمائندے تھے۔المنار ریڈیو بیلجیئم تھا۔ٹرکش میڈیا اب ھبر
(Abhaber) تھا۔فرنچ اکیڈیمک ریسرچر۔اونر آف جسٹس فرسٹ آف دی ورلڈ۔پکار نیوز یوکے۔اسی طرح ہیں ایسوسی ایٹڈ (Associated) پریس پاکستان۔اور پھر اس کے علاوہ یورپین پارلیمنٹ کے
آفیشل فوٹوگرافر ، بیلجیئم کے ٹی وی اور ریڈیو کے نمائندگان اور بعض دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے
میڈیا کے نمائندے بھی وہاں موجود تھے۔سی این این نے بھی ایک حصہ کا حوالہ دے کر اپنی ویب سائٹ پر
اُس کے اوپر لکھا تھا Quote of the day۔اُس کو حوالہ پسند آیا تھا۔اس میں ایک ہونے کا ذکر تھا۔جرمنی کے نیشنل ممبر آف پارلیمنٹ اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ خطاب انتہائی
متاثر کن تھا۔اس نے ہم پر گہرا اثر کیا ہے۔میرا خیال ہے انہوں نے یہ ہیمبرگ میں کہا تھا۔لیکن بہر حال
میرے متعلق کہتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے برٹش پارلیمنٹ اور امریکن کیپیٹل ہل میں خطاب کئے ہیں،

خطبات مسر در جلد دہم
788
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 دسمبر 2012ء
اسی طرح اب میں نے کوشش کرنی ہے کہ خلیفہ کا برلن میں جرمن پارلیمنٹ سے بھی خطاب ہو۔Hakan Temirel ممبر صوبائی اسمبلی ہیمبرگ نے اس دن اُن کو میں نے وہاں جو باتیں
بتائی تھیں، کہا کہ آج جو ہماری رہنمائی کی ہے، اس رہنمائی کی پوری اسلامی دنیا کو ضرورت ہے۔اب یہ یورپین پارلیمنٹ سے آگے ہیمبرگ کے فنکشن کا ذکر چل رہا ہے۔یہ اگلے دن ہی تھا۔منگل کو
یورپین پارلیمنٹ میں تھا، بدھ کو ہیمبرگ میں ہیمبرگ میں ہی انٹیگریشن آفیسر (Integration Officer)
کسی احمدی دوست کو اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ کے خلیفہ نے اسلام کی تعلیم کو
انتہائی عمدہ اور خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے جس سے بعض غلط فہمیوں کا ازالہ ہو گیا ہے۔مجھے اس
پروگرام میں شامل ہو کر بہت خوشی ہوئی ہے اور اسلام کی اصل تعلیم کا پتہ چلا ہے۔اب ہم جماعت کے
نمائندگان کو اپنے پروگراموں میں بلائیں گے تا کہ آپ لوگ وہاں آکر اسلام کی تعلیم پیش کریں۔ہیمبرگ کے علاقہ ہار برگ (Harburg) کی کونسل کے ایک نمائندے نے کہا کہ جس طرح وہ
الفاظ کی ادائیگی کر رہے تھے، وہ دلوں میں اتر رہے تھے، ایسا تو ہمارے مذہب کا کوئی بھی نمائندہ نہیں کر
سکتا۔پھر کہا خلیفہ نے جس طرح خاص طور پر اسلام کا تصور پیش کیا ہے ، اسلام کی یہ حسین تعلیم پیش کی ہے کہ
جس ملک میں رہتے ہو اس سے محبت کرنی چاہئے ، یہ میرے لئے اسلام کی ایک نئی تصویر ہے۔ایک خاتون
نے اب یہ ذاتی میرے بارے میں تاثر دیا ہے ( میں اسے چھوڑتا ہوں۔) پھر انٹیگریشن کے
حکومتی ادارے سے تعلق رکھنے والی دو آ فیسر خاتون آئمیں ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سارے ڈر
اور خوف دور ہو گئے ہیں۔خلیفہ نے اپنی تقریر کے اندر ہمارے سارے خوف دور کر دیئے ہیں۔مسلمانوں
کو ایسے ہی خیالات رکھنے چاہئیں۔اسلام کی تعلیم تو بہت پر امن ہے، جو خوف سوسائٹی میں ہمیں نظر آ رہا تھا
وہ اب دور ہو گیا ہے۔ہیمبرگ کے ایک علاقے میں حکومتی وفاقی دفاتر کے Head اپنی اہلیہ کے ساتھ آئے ہوئے
تھے ، وہ کہتے ہیں کہ ہم نے تو ایسا محسوس کیا جس طرح شہد کی مکھیاں ہوتی ہیں اور اُن کی ایک ملکہ ہوتی ہے۔ساری مکھیاں اپنی ملکہ کے گرد گھومتی ہیں اور اس کے لئے اپنی جان دیتی ہیں۔اسی طرح آپ کی ساری
جماعت اپنے خلیفہ کے گرد کام کرتی ہے اور خلیفہ پر اپنی جان دیتی ہے اور کامل اطاعت کرتی ہے۔تو یہ
نظارے بھی غیروں کو نظر آتے ہیں اور لکھا کہ اس دوران خلیفہ کی بھی صورتحال شہد کی ملکہ کی طرح ہے۔اور
اس کا ذکر کیا کہ جماعت کس طرح اپنے خلیفہ کا احترام کرتی ہے۔

خطبات مسر در جلد دہم
789
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 دسمبر 2012ء
وہاں کچھ پر یس کے لوگ بھی آئے ہوئے تھے جن کا خطاب سے پہلے تو کوئی پروگرام نہیں تھا۔صرف جرمنی کے امیر صاحب کا انٹرویو لینا تھا۔لیکن پھر انہوں نے میرا کہا کہ اُن سے بھی ہم نے انٹرویو لینا
ہے۔سوال جواب کرنے ہیں۔جب مجھے انہوں نے کہا تو میں نے کہا ٹھیک ہے فنکشن کے بعد کر لیں۔اُس فنکشن کے بعد جب میں نے کہا کہ کہاں ہیں ، اُن کو بلاؤ۔تو کہتے ہیں انہوں نے اب یہ کہا ہے کہ جو کچھ
ہم نے سوال کرنے تھے، جو شبہات اور تحفظات ہمارے ذہن میں تھے ، وہ تو اس ایڈریس سے دور ہو گئے
ہیں۔اس لئے اب اس کی مزید ضرورت نہیں ہے۔تو اسلام کے بارے میں خوبصورت تعلیم ان کو جب پتہ
لگتی ہے تو پھر ان کی آنکھیں کھلتی ہیں کہ اسلام کیا چیز ہے۔اسلامک کمیونٹی بورڈ کی ایک خاتون ممبر بھی آئی ہوئی تھیں۔یہ میرا خیال ہے غالباً عرب ہیں۔یہ
یو نیورسٹی میں اسلامک ریسرچ پر کام کرتی ہیں۔جماعت کے بارے میں پہلے کافی مخالف تھیں اور احمد یوں
کے خلاف باتیں بھی کرتی تھیں۔پھر کچھ عرصے سے اُن کا رویہ تبدیل ہو گیا۔وہاں یو نیورسٹی میں ہمارے
ایک مصری پروفیسر بھی ہیں ، وہ جماعت سے کافی قریب ہیں، ہوسکتا ہے کہ اُن کی وجہ سے بھی (رویہ )
تبدیل ہوا ہو۔بہر حال کہنے لگیں کہ ہمارے سارے خدشات دور ہو گئے ہیں۔آپ کے خلیفہ کوئی
عام آدمی نہیں ہیں۔بہت بڑے روحانی لیڈر ہیں۔ذہین انسان ہیں۔کہنے لگی کہ میں نے خلیفہ کو چلتے
ہوئے دیکھا، بولتے ہوئے دیکھا، نماز پڑھتے ہوئے دیکھا۔میں سوچا کرتی تھی کہ مسلمانوں کا کوئی ایسا
لیڈر ہو۔آج میں نے وہ لیڈرا اپنی زندگی میں دیکھ لیا ہے۔پس یہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
خلافت کی برکت۔یعنی ان سب خیالات کے باوجود انہوں نے جو کچھ دیکھا، وہیں سوئی ان کی اڑی رہے گی،
قبول نہیں کریں گے۔ہیمبرگ شہر کے پریذیڈنٹ آف پولیس اس پروگرام میں شامل ہوئے۔وہ صوبے کا ہی پورا
انچارج ہوتا ہے۔کہتے ہیں کہ خطاب میں اسلام کی جو امن کی تعلیم بیان کی ہے اگر اس پر ہم سب عمل کرنے
والے ہوں تو پھر ہم پولیس والوں کی ضرورت ہی نہ رہے۔ہیمبرگ کا جو پروگرام تھا اس کو بھی بڑی وسیع کوریج ملی ہے۔ہیمبرگ اینڈ بلاٹ
(Hamburger Abendblatt) اخبار ہے جس کو پڑھنے والے پانچ لاکھ ستاون ہزار ہیں، اُس نے
اس خبر کو دیا۔پھر ایک اور اخبار بلڈ (Bild) ہے جس کو پڑھنے والے سات لاکھ اکتیس ہزار افراد ہیں۔پھر ایک اخبار ہے جس کی ایک لاکھ سرکولیشن ہے۔'ویلٹ کمپکٹ (Welt Kompakt)، پھر اخبار

خطبات مسر در جلد دہم
790
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 دسمبر 2012 ء
این ڈی آرا کیچوال (NDR Aktuell) اس کی چار لاکھ کی سرکولیشن ہے ، لوگ پڑھتے ہیں۔اور
اسی طرح مختلف اخباروں نے ہیمبرگ کی مسجد کی اس رینوویشن (Renovation) کے افتتاح کا اور اس
ایڈریس کا ذکر کیا۔صوبہ بیسن کی جو پارلیمنٹ ہے، اُس کے اپوزیشن لیڈر نے بھی وہاں پارلیمنٹ میں ملاقات کے
لئے بلایا تھا تو وہ کہنے لگا کہ اسلامی دنیا میں جو تبدیلیاں ہو رہی ہیں، خاص طور پر عرب ممالک میں ، اس کو
آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں کیونکہ آجکل ہمارے ہاں اس کی بڑی بحث چل رہی ہے۔ان لوگوں سے مدد
بھی وہاں جاتی ہے اور یہی لوگ وہاں جو کچھ بھی ہورہا ہے اس کے ذمہ دار بھی ہیں۔تو میں نے ان کو یہ کہا کہ
جو عرب دنیا کی صورتحال ہے یہ کوئی راتوں رات پیدا نہیں ہو گئی۔عرب دنیا کی یہی لیڈرشپ تھی جو آج سے
دس ہیں سال پہلے بھی تھی۔انہی خیالات کے حامل تھے۔اُس وقت بڑی طاقتوں نے اس طرف توجہ نہیں
دی کیونکہ اپنی ترجیحات اور مفادات تھے۔اور نہ ہی وہاں کے لوکل عوام کی توجہ پیدا ہوئی کیونکہ ان کو بھی
بھڑ کانے والے باہر کے لوگ ہیں۔یہی لیڈرشپ تھی جو پہلے بھی کر پٹ تھی یا اپنے عوام کے ساتھ صحیح سلوک
نہیں کر رہی تھی۔لیکن مغربی طاقتوں نے یا ان ایجنسیز نے جو ان ملکوں کو ایڈ (Aid) دیتی تھیں، ان کے
ساتھ رابطہ رکھا۔اصل چیز یہ ہے کہ جب تک بڑی طاقتوں نے لیڈرشپ کو اپنے زیر اثر رکھا، لیڈرشپ نے
ان کی بات مانی تو اُس وقت تک وہاں
کوئی ایسا فساد نہیں تھا، کوئی فکر نہیں تھی۔لیکن جب وہ لیڈرشپ ان کے
قابل نہیں رہی تو انہوں نے وہاں ایک انقلاب لانے کی کوشش کی۔میں نے ان کو کہا کہ اگر مغربی حکومتیں
چاہتی ہیں کہ ان ممالک میں امن ہو تو وہ پھر وہاں خالص جمہوریت لے کے آئیں۔کیونکہ آپ لوگ
جمہوریت کا ہی زیادہ شور مچاتے ہیں ناں کہ جمہوریت ہونی چاہئے۔نہ یہ کہ کسی خاص شخص کو پسند کر کے
ایک لمبا عرصہ اُس کی سپورٹ کرتے رہیں اور پھر جب وہ حد سے بڑھ جائے ، ڈکٹیٹر بن جائے تو پھر اُس
کے خلاف کارروائی کی جائے۔تو یہ ڈکٹیٹر بنانے والے بھی آپ لوگ ہی ہیں۔اور پھر یہ بھی ہے کہ ترقی کے
جس معیار تک وہ ملک پہنچ چکا ہوتا ہے، جب پسند نہیں رہتا تو پھر اُس کا اتنا برا حال کرتے ہیں کہ بالکل
مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے۔اس لئے اب یہ کوشش کرنی چاہئے کہ جن ملکوں میں فساد ہیں وہاں حقیقی طور پر اُن
کی مدد بھی کی جائے اور جمہوریت اگر آپ نے قائم کرنی ہے تو کریں۔خیر اور بھی باتیں ہوتی رہیں،
بہر حال ان کو یہ کہنے کا ایک موقع ملا۔وہاں جامعہ احمدیہ کا افتتاح بھی ہوا۔ورنر آرمنڈ (Werner Amend) ریڈشنڈ ، جس شہر میں

خطبات مسرور جلد دہم
791
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 دسمبر 2012ء
جامعہ ہے وہاں کے میئر ہیں، وہ کہتے ہیں کہ خلیفہ نے جو تقریر کی وہ کوئی لکھی ہوئی تقریر نہ تھی بلکہ اُن کے
دلی خیالات تھے۔اُن کا طلباء کو یہ کہنا کہ وہ تعلیم پر خود بھی عمل کریں اور لوگوں کے سامنے عملی نمونہ رکھیں
بہت ضروری اور مثبت بات ہے۔ایک مذہبی تنظیم کے سر براہ ہونے کے باوجود بہت پریکٹیکل انسان ہیں۔یہ باوجود سے پتہ نہیں اُن کی کیا مراد ہے؟ اُن کے خیال میں شاید مذہبی رہنما پریکٹیکل نہیں ہوتے یا
عملی طور پر کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔وولف والتھر (Wolf Walther ) صاحب جرمن اسلام کانفرنس کے سیکرٹری ہیں۔وہ بھی
وہاں جامعہ کے افتتاح پر آئے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ خلیفہ کی ہدایات بہت اہم اور ضروری تھیں۔اُن کی طلباء کو ایک ہدایت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ طلباء عمومی آبادی سے مختلف نظر آنے والے اور
الگ لباس میں ہوں گے ، اس لئے بہت ضروری ہے کہ وہ دوستانہ رویہ رکھیں اور کھلے دل سے ملنے والے
ہوں۔اس سے خوف کم کرنے اور تعصبات سے بچنے کا موقع ملتا ہے۔ایک دوسرے کے ساتھ بولنے اور
معلومات کے تبادلے سے ہی ایسا ممکن ہے۔اس لئے خلیفہ کی اس بارے میں ہدایات بہت اہم ہیں۔ایک جرنلسٹ ہاناک (Hanack) کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں تقریب بہت باوقار تھی اور
دوستانہ ماحول میں ہوئی۔آپ کے عالمی سربراہ کی تقریر میرے نزدیک بہت پر مغز اور مناسب تھی۔اُن
کے زندگی بخش الفا ظ صرف بنیادی اخلاقیات تک محدود نہیں تھے۔مجھ پر گہرا اثر چھوڑ گئے کیونکہ انہوں نے
ٹھوس طریق پر طلباء کے مقامی آبادی کے ساتھ سلوک کا ذکر کیا۔جامعہ احمدیہ کے افتتاح کو بھی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں کافی کوریج ملی ہے۔دس سے زائد
خبریں آ چکی ہیں جن میں صوبائی ٹی وی، ریڈیو وغیرہ شامل ہیں۔جامعہ کی تصویر بھی آئی ہے۔اخبارات
نے لکھا کہ مرزا مسرور احمد نے طلباء سے خطاب کیا۔انہوں نے بار بار یہ کہا کہ اسلام کی خوبصورتی کو دنیا کے
سامنے پیش کیا جائے۔انہوں نے ان نو جوانوں کو نصیحت کی کہ وہ اپنے آپ کو پرکھیں۔تعلیمات کو اپنے
او پر لاگو کریں اور بنی نوع انسان سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔احمد یہ جماعت کی اہم شرط یہ ہے کہ
معاشرے میں ہم آہنگی اور امن پھیلایا جائے۔ایک اخبار نے لکھا کہ اسلامی جماعت احمدیہ مستقبل میں ریڈشنڈ میں امام تیار کرے گی اور پھر
سارا نقشہ کھینچا کہ کیا کیا کچھ وہاں موجود ہے۔ان کے سر براہ مرزا مسرور احمد نے مستقبل کے اماموں کو
مخاطب کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ ریڈشنڈ اور بیسن میں لوگوں میں اسلام کا خوف ختم کرنا ہے۔اسلام

خطبات مسرور جلد دہم
792
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 دسمبر 2012ء
دوسرے مذاہب اور معاشروں کے خلاف جنگ نہیں کر رہا۔اس طرح مختلف اخباروں کے تبصرے تھے۔جو پروگرام ہوئے اللہ تعالیٰ ان سب کے دور رس نتائج پیدا فرمائے اور ہمارا ہر قدم ترقی کا قدم
ہو۔ہمیں شکر گزاری اور تقویٰ میں بڑھاتا چلا جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
تمہارا اصل شکر تقویٰ اور طہارت ہی ہے۔مسلمان کا پوچھنے پر الحمد للہ کہہ دینا سچا سپاس اور
شکر نہیں ہے۔اگر تم نے حقیقی سپاس گزاری یعنی طہارت اور تقویٰ کی راہیں اختیار کر لیں تو میں تمہیں
بشارت دیتا ہوں کہ تم سرحد پر کھڑے ہو۔کوئی تم پر غالب نہیں آ سکتا۔پھر فرمایا' اصل بات یہ ہے کہ
تقوی کا رعب دوسروں پر بھی پڑتا ہے اور خدا تعالیٰ متقیوں کو ضائع نہیں کرتا۔فرمایا ”ضروری ہے کہ
انسان تقویٰ کو ہاتھ سے نہ دے اور تقویٰ کی راہوں پر مضبوطی سے قدم مارے کیونکہ متقی کا اثر ضرور پڑتا ہے
اور اُس کا رعب مخالفوں کے دل میں بھی پیدا ہو جاتا ہے۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 50-49۔ایڈیشن 2003 ، مطبوعہ ربوہ )
اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ تقویٰ پر چلتے ہوئے اپنے فضلوں سے نوازتار ہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 11 تا 17 جنوری 2013 ، جلد 20 شماره 2 صفحه 5 تا 8)

آج 10 میں سے 10 باقی