نتیجہ خیز دعاؤں کے حصول کے لئے عابد بننے کی طرف توجہ

خطبات مسرور جلد 11
164
11
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2013ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسروراحمد خلیفہ السیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مؤرخہ 15 / مارچ 2013ء بمطابق 15 رامان 1392 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح - لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات کی تلاوت فرمائی:
قَالُوا رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا وَكُنَّا قَوْمًا ضَالِينَ - رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا
فَإِن عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ۔قَالَ اخْسَنُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ - إِنَّهُ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْ عِبَادِى
يَقُولُونَ رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ - فَاتَّخَذْتُمُوهُمْ سِخَرِيًّا حَتَّى
انْسَوْكُمْ ذِكْرِى وَكُنْتُمْ مِّنْهُمْ تَضْحَكُونَ إِنِّي جَزَيْتُهُمُ الْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوا أَنَّهُمْ هُمُ
الْفَائِزُونَ (المؤمنون: 107 تا 112)
گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباس کے حوالے
سے جو خطبہ کے ابتدا میں ہی میں نے پڑھا تھا، یہ بتایا تھا کہ دعا کیا ہے؟ دعا سے کس طرح تسلی اور سکینت
ملتی ہے؟ دعا کی فلاسفی کیا ہے اور کس طرح مانگنی چاہئے؟ یعنی دعامانگنے کا معیار کیا ہے جو ایک مومن کو اختیار
کرنا چاہئے۔اصل میں تو دعا کی یہ روح اور فلاسفی قرآنِ کریم کی ہی بیان فرمودہ ہے، اُس میں بیان ہوئی ہے
جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا تعالیٰ سے علم پا کر کھول کر ہمارے سامنے بیان فرمائی۔اس
بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے بعض اور ارشادات بھی ہیں جو بڑے مختصر ارشادات
ہیں لیکن دعا کرنے اور دعا کی حقیقت جاننے کے ایسے طریقے اور اسلوب ہیں جن پر عمل کر کے ایک انسان
خدا تعالیٰ کا قرب پانے والا اور دعا کی حقیقت جاننے والا بن جاتا ہے۔آپ علیہ السلام اپنی ایک مجلس میں فرماتے ہیں کہ :

خطبات مسرور جلد 11
165
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2013ء
دعاؤں
کی قبولیت کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ انسان اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کرے۔اگر
بدیوں سے نہیں بچ سکتا اور خدا تعالیٰ کی حدود کو توڑتا ہے تو دعاؤں میں کوئی اثر نہیں رہتا۔“
( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 21 ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ )
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک اور موقع پر فرماتے ہیں کہ :
اللہ تعالیٰ سے تعلق کے لئے ایک محویت کی ضرورت ہے۔ہم بار بارا اپنی جماعت کو اس پر قائم
ہونے کے لیے کہتے ہیں۔کیونکہ جب تک دنیا کی طرف سے انقطاع اور اس کی محبت دلوں سے ٹھنڈی ہو کر
اللہ تعالیٰ کے لیے فطرتوں میں طبعی جوش اور محویت پیدا نہیں ہوتی اس وقت تک ثبات میسر نہیں آسکتا۔“
( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 33 ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ )
یعنی فطری جوش ہے جو بندے اور خدا کے تعلق کو قائم کرتا ہے اور اُس کو مضبوط کرتا ہے۔پس
اس فطری جوش اور مکمل طور پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ رکھنے کی ہمیں کوشش کرنی چاہئے۔یہ فطری جوش بھی
اللہ تعالیٰ کے فضل سے، اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے ہوئے پیدا ہو گا۔پھر آپ علیہ السلام ایک جگہ فرماتے ہیں:۔دعاؤں میں جوڑ و بخدا ہوکر توجہ کی جاوے تو پھر ان میں خارق عادت اثر ہوتا ہے۔لیکن یہ یاد
رکھنا چاہیے کہ دعاؤں میں قبولیت خدا تعالیٰ ہی کی طرف سے آتی ہے اور دعاؤں کے لیے بھی ایک وقت
( ہوتا ہے جیسے صبح کا ایک خاص وقت ہے۔اس وقت میں خصوصیت ہے وہ دوسرے اوقات میں نہیں۔اسی طرح پر دعا کے لیے بھی بعض اوقات ہوتے ہیں جبکہ ان میں قبولیت اور اثر پیدا ہوتا ہے۔( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 309 ایڈ یشن 2003ء مطبوعہ ربوہ )
ہر کام میں صبح کے وقت تازہ دم ہو کر جو کام انسان کرتا ہے اُس کے نتائج بہترین ہوتے ہیں۔آجکل
کے ان لوگوں کی طرح نہیں جو ساری رات یا رات دیر تک یا تو انٹرنیٹ پر بیٹھے رہتے ہیں یا ٹی وی کے سامنے
بیٹھے رہتے ہیں یا اور دنیاوی کاموں میں ملوث رہتے ہیں۔اُن کی رات کو نیند پوری نہیں ہوتی۔صبح اُٹھتے ہیں تو
ادھ پچڈی نیند کے ساتھ ، اُس میں نماز کیا ادا ہو گی ؟ اور ان کے دوسرے کاموں میں کیا برکت پڑے گی۔ہر شخص
چاہے دنیا دار بھی ہو اپنے بہترین کام کے لئے تازہ دم ہو کر کام کرنے کی کوشش کرتا ہے تا کہ پوری توجہ سے کام ہو۔اُس کام کے بہترین نتائج ظاہر ہوں۔پس آپ نے فرمایا کہ اس طرح تمہیں یہ بھی تلاش کرنا چاہئے کہ تمہارے
دعاؤں کے بہترین اوقات کیا ہیں؟ وہ کیفیت کب پیدا ہوتی ہے جب دعا قبول ہوتی ہے۔

خطبات مسرور جلد 11
166
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2013ء
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
اللہ کا رحم ہے اُس شخص پر جو امن کی حالت میں اسی طرح ڈرتا ہے جس طرح کسی (پر)
مصیبت کے وارد ہونے پر ڈرتا ہے۔جو امن کے وقت خدا تعالیٰ کو نہیں بھلا تا خدا تعالیٰ اُسے مصیبت کے
وقت ( میں ) نہیں بھلاتا۔اور جو امن کے زمانہ کو عیش میں بسر کرتا ہے اور مصیبت کے وقت دعائیں کرنے
لگتا ہے تو اس کی دعائیں بھی قبول نہیں ہوتیں۔جب عذاب الہی کا نزول ہوتا ہے تو تو بہ کا دروازہ بند ہو
جاتا ہے۔پس کیا ہی سعید وہ ہے جو عذاب الہی کے نزول سے پیشتر دعا میں مصروف رہتا ہے،صدقات
دیتا ہے اور امرالہی کی تعظیم (یعنی جو حکم خدا تعالیٰ نے دیئے ہیں انہیں پورے عزت واحترام کے ساتھ
بجالانے کی کوشش کرتا ہے ) اور خلق اللہ پر شفقت کرتا ہے۔اپنے اعمال کو سنوار کر بجالاتا ہے۔یہی
( ہیں جو ) سعادت کے نشان ہیں۔درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے۔اسی طرح سعید اور شقی کی
شناخت بھی آسان ہوتی ہے۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 539 ایڈیشن 2003، مطبوعہ ربوہ )
یعنی سعید فطرت کے نیک عمل اُس پھل کی طرح ہیں جو میٹھا ہے اور پر لذت ہے۔جس کے پھل کو
دیکھ کے سب کہیں، جس کو چکھ کر سب کہیں کہ یہ میٹھا پھل دینے والا درخت ہے۔شقی وہ بد بخت انسان ہے
جس کے عمل نہ اللہ تعالیٰ کے حق ادا کرنے والے ہیں اور نہ ہی اُس کے بندوں کا حق ادا کرنے والے ہیں۔گویا کڑوا اور بد بودار پھل دینے والا درخت ہے۔66
پس یہ چند اقتباسات میں نے اس لئے پیش کئے کہ ہمیں خدا تعالیٰ سے تعلق کا مزید ادراک پیدا
ہو۔اس لئے کہ ہمیں دعا کرنے کے اسلوب اور طریقوں کا پتہ چلے۔اس لئے کہ ہمیں اپنی اصلاح کی
طرف توجہ پیدا ہو۔اچھے اور برے کے فرق کو دیکھ کر ہم اعمال صالحہ کی طرف توجہ دینے والے ہوں۔ہمیں
دعاؤں کے صحیح طریق کو اپناتے ہوئے دعاؤں کی طرف توجہ پیدا ہو۔تا کہ ہم اُن لوگوں میں شامل ہوں جو
دنیا کی حسنہ سے بھی حصہ لینے والے ہیں اور آخرت کی حسنہ سے بھی حصہ لینے والے ہیں۔تا کہ ہم
ذاتی اور جماعتی مقاصد کے حصول میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنے والے ہوں۔پس یہ وہ اہم مضمون ہے جسے ایک مسلمان کو ، اس مسلمان کو جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے عاشق صادق کو مانا ہے، جس نے زمانے کے امام اور مسیح و مہدی موعود کی بیعت میں آنے کی سعادت
پائی ہے۔اُس کو ان باتوں
کو سمجھنے اور عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تا کہ حقیقی مومن اور جو صرف ایمان کا
دعوی کرنے والا ہے اُس میں فرق پیدا ہو جائے۔واضح ہو جائے کہ حقیقی مومن کون ہے اور وہ کون ہے جو
صرف مومن ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

خطبات مسرور جلد 11
167
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2013ء
قرآن کریم نے متعدد جگہ جو دعا کے مضمون پر کھل کر روشنی ڈالی ہے اس کو ہمیں سمجھنے کی کوشش کرنی
چاہئے اور اس کے لئے جیسا کہ میں نے کہا ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظر سے دیکھنے کی
ضرورت ہے تا کہ ہم دعا کی حکمت اور فلاسفی اور دعا کرنے کے طریق کو سمجھ کر دعا کی طرف توجہ دینے والے
ہوں۔اور نہ صرف دعا کی طرف توجہ کرنے والے ہوں بلکہ نتیجہ خیز دعاؤں کے حصول کی کوشش کرنے
والے ہوں۔ایسی دعائیں کرنے والے ہوں جن کا نتیجہ نکلتا ہو۔کیونکہ اس کے بغیر زندگی بے مقصد ہے۔نتیجہ خیز دعاؤں کی انسانوں کو اپنی زندگیاں سنوارنے کے لئے ضرورت ہے۔خدا تعالیٰ کو اس بات کی
ضرورت نہیں کہ ہم اُس کی عبادت کرتے ہیں یا نہیں، اُس سے کچھ مانگتے ہیں یا نہیں۔دعاؤں اور اللہ تعالیٰ
کے حکم کے مطابق دعاؤں اور پھل لانے والی دعاؤں کی ہمیں ضرورت ہے نہ کہ خدا تعالیٰ کو، وہ تو بے نیاز
ہے۔اسی لئے خدا تعالیٰ فرماتا ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ اعلان کرواتا ہے کہ یہ اعلان کر دو کہ
قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان : 78) یعنی کہہ دے کہ میرا رب تمہاری پرواہ ہی
کیا کرتا ہے،اگر تمہاری طرف سے دعا ہی نہ ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
کامل عابد وہی ہو سکتا ہے جو دوسروں
کو فائدہ پہنچائے لیکن اس آیت میں اور بھی صراحت ہے“
( مزید کھول کر بیان کیا ہے ) یعنی ان لوگوں کو کہہ دو کہ اگر تم لوگ رب کو نہ پکارو تو میرا رب تمہاری پرواہ
ہی کیا کرتا ہے“۔( فرمایا کہ ) یا دوسرے الفاظ میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ وہ عابد کی پرواہ کرتا ہے“۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 221 ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ )
دعائیں کرنے والوں کی پرواہ کرتا ہے۔اس کی عبادت، اپنی عبادت کرنے والوں کی پرواہ کرتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ سے اگر تعلق جوڑنا ہے، اپنی نیک خواہشات کی تکمیل کروانی ہے، دشمن کی ناکامی
کے نظارے دیکھنے ہیں تو ہمیں عابد بننے کی طرف توجہ دینی ہوگی، حقیقی عابد بننے کی طرف توجہ کرنے کی
کوشش کرنی ہوگی۔اللہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کو صحیح عابد بنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم میں یہ روح پیدا
کرے تا کہ ہم دشمنوں کے بد انجام کو دیکھنے والے ہوں۔آج کل دشمن، وہ لوگ جن کے دل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے دشمنی ، کینہ اور بغض
میں اس قدر بھر چکے ہیں کہ جس کی انتہا کوئی نہیں رہی۔خاص طور پر پاکستان میں اور پھر ہندوستان کے کچھ
علاقوں میں بھی ، یا اُن کے زیر اثر بعض مسلمان افریقن ممالک کے چھوٹے چھوٹے قصبوں میں ان سے ہر قسم

خطبات مسرور جلد 11
168
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2013ء
کی کمینگی کے اظہار ہونے لگے ہیں۔صف اول میں گو پاکستان کے ملاں اور نام نہاد علماء ہی ہیں۔کوئی
موقع نہیں چھوڑتے کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف انتہائی ذلیل اور مذموم حرکتوں
کے مرتکب نہ ہور ہے ہوں۔احمدیوں کے دلوں کو چھلنی کرنے کے موقعے تلاش کرتے ہیں۔احمدی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اس لئے محبت اور وفا کا تعلق رکھتے ہیں کہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے سب سے بڑے عاشق صادق ہیں۔یہ احمدیوں کا جرم ہے۔احمدیوں
کا یہ وفا کا تعلق اس لئے ہے،
یہ محبت کا تعلق اس لئے ہے کہ اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمارے اندر
حقیقی عشق محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیدا کیا۔ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے محبت کا تعلق اس لئے
رکھتے ہیں کہ حقیقی تو حید کا فہم و ادراک ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے عطا ہوا۔پس
جو لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دشمنی کی وجہ سے اپنی حدوں کو پھلانگ رہے ہیں، اُن کا
مقابلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق اور اللہ تعالیٰ کی توحید کی منادی کرنے والے سے ہے۔اللہ تعالیٰ کے اُس بندے سے ہے جس کی اللہ تعالیٰ پر واہ کرتا ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ عابد کی پرواہ کرتا ہے اور اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بڑا عابد کوئی
نہیں۔ماضی میں بھی ہم دشمنوں کا انجام دیکھتے آئے اور آجکل بھی دیکھ رہے ہیں۔پاکستان میں بھی ایسے
کئی واقعات ہوئے ہیں اور ہورہے ہیں کہ ان مغلظات بکنے والوں کو اللہ تعالیٰ نے ایسے طریقے سے پکڑا جو
یقیناً بہت سوں کے لئے عبرت کا باعث بنایا عبرت کا باعث بننے والا تھا اور ہے۔پاکستان میں بھی دیکھنے
والے دیکھ رہے ہیں۔میں بوجوہ بعض جگہوں کے نام تو نہیں لیتا جہاں ایسے واقعات ہوئے ہیں جہاں ان
دریدہ دہنی کرنے والوں
کو ، بیہودگیاں کرنے والوں
کو اللہ تعالیٰ نے پکڑا۔یہ دریدہ دہنی کرنے والے کئی قسم
کے ہیں۔جو بڑے نیک، پارسا تھے۔ان کو کسی نہ کسی گھناؤنے الزام میں، نہ صرف الزام میں بلکہ جرم میں
اُن کے اپنے لوگوں نے جو انہیں بہت بڑا بزرگ سمجھتے تھے، ذلیل کر کے اپنے علاقے سے نکلوایا یا نکال دیا۔یا پھر یہ بھی ایسے لوگوں کے ساتھ ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کسی اور رنگ میں ان کی ذلت کے نظارے دکھا کر
جہاں اُن کے حامیوں کو شرمندہ کیا، وہاں احمدیوں کے ایمان کو بھی مضبوط کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
پر ان الزام تراشیاں کرنے والوں نے بعض ایسی ایسی ذلیل حرکات کی ہیں کہ بعض لوگ مجھے واقعات
لکھتے ہیں اور بعض دفعہ اخباروں میں بھی آجاتی ہیں کہ ان کا تو میں یہاں بیان بھی نہیں کر سکتا۔کس قسم کی
گھٹیا سوچیں ہیں۔کس قسم کے گھٹیا ان کے عمل ہیں اور دشمنی ہے زمانے کے امام کے ساتھ۔عوام کی اکثریت

خطبات مسرور جلد 11
169
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2013ء
یا تو بے حس ہے، ( پاکستان کی میں بات کر رہا ہوں ) یا خوفزدہ ہے۔اسی طرح ہندوستان کے بعض علاقوں
میں بھی ہو رہا ہے۔یہ سب کچھ دیکھ کر پھر بھی یہ لوگ سبق حاصل نہیں کرتے کہ ان نام نہاد اسلام کا درد رکھنے
والوں کی جو ذلت ہورہی ہے یا ہوتی ہے، یہ اللہ تعالیٰ کے فرستادے کی دشمنی کی وجہ سے ہے اور غور کریں تو
یہی چیز ان کے لئے عبرت کا نشان بن جاتی ہے۔دنیا کے دوسرے ممالک میں جیسا کہ میں نے کہا افریقہ
میں بھی بعض دفعہ دشمنیاں ہیں لیکن مسلمان اپنے علماء کی جب یہ گھٹیا حالت دیکھتے ہیں تو پھر یہ احمدیت کی
طرف رجوع کرتے ہیں۔افریقہ میں بہت سے علاقوں میں تو احمدیت پھیلی بھی اس وجہ سے ہے۔اپنے علماء
کی حالت دیکھ کر انہوں نے صحیح دین کو پہچانا ہے۔ان میں یہ جرات ہے کہ اپنے ان نام نہاد علماء کی حرکتوں
سے سبق حاصل کریں اور حق کی تلاش کریں۔بہر حال میں احمدیوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مخالفین احمدیت
کی حرکتوں اور کمینگیوں سے پریشان نہ ہوں۔گزشتہ دنوں مجھے کسی احمدی نے پاکستان سے لکھا کہ ہمارے
علاقے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مخالفت کا زور اس قدر ہے اور اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ
دشمن ہر اوچھی حرکت کرنے پر تلا بیٹھا ہے۔یہ لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر بگاڑ کر یا
تصویر کے ساتھ بڑا توہین آمیز سلوک کر کے ہمارے دلوں کو چھلنی کر رہے ہیں۔یہ جہالت جو ہم دیکھتے ہیں
تو اب برداشت نہیں ہوتا۔لگتا ہے کہ دل پھٹ جائے گا۔اتنے غلیظ پوسٹر دیواروں پر لگا رہے ہیں کہ بعض
غیر از جماعت جو شرفاء ہیں اُن کی دیواروں پر جو پوسٹر لگے ہوئے تھے، انہوں نے بھی وہ اتار دیئے کہ اب
یہ انتہا ہو رہی ہے۔تو یہ لکھتے ہیں کہ یہ دیکھ کر بے ساختہ روتے ہوئے چینیں نکل جاتی ہیں۔میں نے اُن کو بھی
لکھا ہے کہ صبر اور دعا سے کام لیں۔ہمیں دشمن کے شور وفغاں میں بڑھنے، بیہودگیوں میں بڑھنے کے بعد
یارِ نہاں میں نہاں ہونے کا سبق ملا ہے۔پس ہمیں اس سبق کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھنا چاہئے اور دعاؤں میں
پہلے سے بڑھ کر کوشش کرنی چاہئے۔یہ خدا تعالیٰ سے تعلق بڑھا کر اُس میں فنا ہونے کا سبق ہے۔ایسے
لوگ اپنی موت کو خود دعوت دینے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فرستادوں کی اہانت کرنے والے ہمیشہ ہی تباہ و
بر باد ہوئے ہیں۔یہ لوگ بھی اگر اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو جس طرح لیکھو پر دعا کی تلوار چلی تھی ، ان پر
بھی اللہ تعالیٰ کے اذن سے چلے گی۔پس اپنے دکھ، اپنے درد، اپنی چیچنیں خدا تعالیٰ کے حضور پیش کریں۔اللہ تعالیٰ ایسے شریروں کو عبرت کا نشان بنائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک مجلس میں جو 19 را پریل 1904 ء کی ہے فرمایا کہ:
میں اپنی جماعت کے لئے اور پھر قادیان کے لئے دعا کر رہا تھا تو یہ الہام ہوا“۔” زندگی کے

خطبات مسرور جلد 11
170
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2013ء
فیشن سے دور جا پڑے ہیں۔فَسَخِفْهُمْ تَسْحِيقًا۔فرمایا میرے دل میں آیا کہ اس پیس ڈالنے کو میری
طرف کیوں منسوب کیا گیا ہے؟ اتنے میں میری نظر اُس دعا پر پڑی جو ایک سال ہوا بیت الدعا پر لکھی ہوئی
ہے۔اور وہ دعا یہ ہے۔يَارَب فَاسْمَعُ دُعَائِي وَ مَزْقُ أَعْدَا نَكَ وَ أَعْدَا لِي وَالْجِزُ وَعْدَكَ وَانْصُرْ
عَبْدَكَ وَارِنَا أَيَّامَكَ وَشَهرُ لَنَا حُسَامَكَ وَ لَا تَذَرُ مِنَ الْكَافِرِينَ شَرِيرًا "
66
(یعنی) ”اے میرے رب ! تو میری دعا سن اور اپنے دشمنوں اور میرے دشمنوں کو ٹکڑے
ٹکڑے کر دے اور اپنا وعدہ پورا فرما اور اپنے بندے کی مددفرما اور ہمیں اپنے دن دکھا۔اور ہمارے لئے
66
اپنی تلوار سونت لے اور انکار کرنے والوں میں سے کسی شریر کو باقی نہ رکھ۔“
انکار کرنے والے بہت سارے ہوتے ہیں لیکن بعض انکار کرنے والے شریر ہوتے ہیں جو اپنی
شرارتوں میں انتہا کو پہنچے ہوتے ہیں۔پس یہ دعا اُن کے لئے ہے۔فرمایا کہ:
اس دعا کو دیکھنے اور اس الہام کے ہونے سے معلوم ہوا کہ یہ میری دعا کی قبولیت کا وقت ہے۔پھر فرمایا ہمیشہ سے سنت اللہ اسی طرح پر چلی آتی ہے کہ اُس کے ماموروں کی راہ میں جولوگ روک ہوتے
ہیں اُن کو ہٹادیا کرتا ہے۔یہ خدا تعالیٰ کے بڑے فضل کے دن ہیں۔ان
کو دیکھ کر خدا تعالیٰ کی ہستی پر ایمان
اور یقین بڑھتا ہے کہ وہ کس طرح اُن امور کو ظاہر کر رہا ہے۔“
( تذکره صفحه 426 427 مع حاشیہ - نظارت اشاعت ربوہ۔2004ء)
اور یہ نظارے آج بھی اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کو دکھا رہا ہے۔ایک
طرف یہ گالیاں ہیں، دوسری طرف ترقیات ہیں۔بیشک ملک میں شرفاء بھی ہیں، ایسے بھی ہیں جیسا کہ میں
نے کہا، جو پوسٹروں کو اپنے گھروں کی دیواروں پر سے اُتارنے والے ہیں۔لیکن ان میں جواکثریت ہے
اُن میں گونگی شرافت ہے۔جیسا کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ فرمایا کرتے تھے کہ شرافت تو
ہے لیکن گونگی شرافت ہے جو بولتی نہیں۔(ماخوذ از خطبات ناصر جلد ہشتم صفحہ 376 خطبہ جمعہ 28 ستمبر 1979 ء نظارت اشاعت ربوہ )
لیکن ایک پڑھا لکھا طبقہ جو انگریزی اخباروں میں لکھتا ہے، انہوں نے اب اس حد سے
بڑھے ہوئے ظلم کے خلاف آواز بھی اُٹھانا شروع کر دی ہے۔بہر حال ملک کو بچانے کے لئے ہمیں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ الہامی دعا بھی پڑھنی چاہئے تا کہ شر پسندوں کا خاتمہ ہو۔ملک کی
شریف آبادی اُن شر پسندوں کے شر سے محفوظ رہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ احمدی ان شر پسندوں کے شر سے

خطبات مسرور جلد 11
171
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2013ء
محفوظ رہیں۔پس جیسا کہ میں نے کہا، ہر احمدی کو پہلے سے بڑھ کرصبر اور دعا کے ساتھ زندگی گزارنے کی
ضرورت ہے۔مختلف شہروں میں مختلف علاقوں میں احمدیوں کے خلاف ان شر پسندوں کی منصوبہ بندیاں
ہوتی رہتی ہیں۔لیکن ہمارا خدا خَيْرُ الماکرین ہے۔ان کے منصوبوں کو ان پر الٹانے والا ہے اور الٹا رہا
ہے۔وہی ہے جس نے اب تک ہمیں اُن کے خوفناک منصوبوں سے محفوظ رکھا ہوا ہے۔پس جیسا کہ میں
نے کہا خدا کے دامن کو کبھی نہ چھوڑیں۔پہلے بھی کچھ عرصہ ہوا، میں جماعت کو اس طرف توجہ دلا چکا ہوں کہ
اپنے عملوں کو خدا تعالیٰ کی رضا کے مطابق ڈھالتے ہوئے اجتماعی رنگ میں اس کے آگے جھک جائیں تو
تھوڑے عرصہ میں انشاء اللہ تعالیٰ انقلاب آ سکتا ہے۔مستقل مزاجی سے دعاؤں کی طرف توجہ دیتے چلے جانے کے بارے میں ایک موقع پر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ:
دعا اور اُس کی قبولیت کے زمانہ کے درمیانی اوقات میں بسا اوقات ابتلا پر ابتلا آتے ہیں اور
ایسے ایسے ابتلا بھی آجاتے ہیں کہ کمر توڑ دیتے ہیں۔مگر مستقل مزاج ، سعید الفطرت، ان ابتلاؤں اور
مشکلات میں بھی اپنے رب کی عنایتوں کی خوشبو سونگھتا ہے اور فراست کی نظر سے دیکھتا ہے کہ اس کے بعد
نصرت آتی ہے۔ان ابتلاؤں کے آنے میں ایک ستر یہ بھی ہوتا ہے کہ دعا کے لئے جوش بڑھتا ہے۔کیونکہ
جس جس قدر اضطرار اور اضطراب بڑھتا جاوے گا اُسی قدر روح میں گدازش ہوتی جائے گی اور یہ دعا کی
قبولیت کے اسباب میں سے ہیں۔پس کبھی گھبرانا نہیں چاہئے اور بے صبری اور بے قراری سے اپنے اللہ پر
بدظن نہیں ہونا چاہئے۔یہ کبھی بھی خیال کرنا نہ چاہئے کہ میری دعا قبول نہ ہوگی یا نہیں ہوتی۔ایسا وہم
اللہ تعالیٰ کی اس صفت سے انکار ہو جاتا ہے کہ وہ دعائیں قبول فرمانے والا ہے۔66
( ملفوظات جلد دوم صفحہ 707-708 ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ )
یعنی اگر انسان اس قسم کی باتیں سوچے تو پھر وہ لاشعوری طور پر اللہ تعالیٰ کی جو دعائیں قبول
فرمانے کی صفت ہے، اس کا انکار کر رہا ہوتا ہے۔پس ہمارا کام اپنے اندر استقلال پیدا کرنا ہے۔ہمیں اُن شرائط کے ساتھ دعاؤں کی طرف توجہ
دینے کی ضرورت ہے جن میں سے چند ایک میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے حوالے سے
بیان کی ہیں۔ہمیں ہمیشہ اس یقین پر قائم رہنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کا قول
کبھی غلط نہیں ہوتا۔جب اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ (البقرة : 187 ) کہ دعا کو اس کی شرائط کے ساتھ مانگو،

خطبات مسرور جلد 11
172
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2013ء
میں قبول کروں گا تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم مایوس ہوں۔ہاں قبولیت کا وقت خدا تعالیٰ نے رکھا ہے۔ہرا بتلا
ہمیں خدا تعالیٰ کی طرف جھکنے والا بنائے گا تو انشاء اللہ تعالیٰ قبولیت بھی ہم دیکھیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اور ارشاد بھی پیش کرتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں کہ :
یا درکھو کوئی آدمی کبھی دعا سے فیض نہیں اُٹھا سکتا جب تک وہ صبر میں حد نہ کر دے اور استقلال
کے ساتھ دعاؤں میں نہ لگا رہے۔اللہ تعالیٰ پر کبھی بدظنی اور بدگمانی نہ کرے۔اُس کو تمام قدرتوں اور
ارادوں کا مالک تصور کرے۔یقین کرے پھر صبر کے ساتھ دعاؤں میں لگا رہے۔وہ وقت آ جائے گا کہ
اللہ تعالیٰ اُس کی دعاؤں کو سن لے گا اور اُسے جواب دے گا۔جولوگ اس نسخہ کو استعمال کرتے ہیں وہ کبھی
بدنصیب اور محروم نہیں ہو سکتے بلکہ یقیناً وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ کی قدرتیں اور
طاقتیں بے شمار ہیں۔اس نے انسانی تکمیل کے لئے دیر تک صبر کا قانون رکھا ہے۔پس اُس کو وہ بدلتا نہیں اور
جو چاہتا ہے کہ وہ اُس قانون کو اُس کے لئے بدل دے وہ گو یا اللہ تعالیٰ کی جناب میں گستاخی اور بے ادبی
کی جرات کرتا ہے۔پھر یہ بھی یادرکھنا چاہئے کہ بعض لوگ بے صبری سے کام لیتے ہیں اور مداری کی طرح
چاہتے ہیں کہ ایک دم میں سب کام ہو جائیں۔میں کہتا ہوں کہ اگر کوئی بے صبری کرے تو بھلا بے صبری سے
خدا تعالیٰ کا کیا بگاڑے گا اپنا ہی نقصان کرے گا۔بے صبری کر کے دیکھ لے وہ کہاں جائے گا۔فرمایا
”دیکھو حضرت یعقوب علیہ السلام کا پیارا بیٹا یوسف علیہ السلام جب بھائیوں کی شرارت سے اُن سے الگ
ہو گیا تو آپ چالیس برس تک اُس کے لئے دعائیں کرتے رہے۔اگر وہ جلد باز ہوتے تو کوئی نتیجہ پیدانہ
ہوتا۔چالیس برس تک دعاؤں میں لگے رہے۔اور اللہ تعالیٰ کی قدرتوں پر ایمان رکھا۔آخر چالیس برس
کے بعد وہ دعائیں
کھینچ کر یوسف کو لے ہی آئیں۔اسی عرصہ دراز میں بعض ملامت کرنے والوں نے یہ بھی
کہا کہ تو یوسف کو بے فائدہ یاد کرتا ہے مگر انہوں نے یہی کہا کہ میں خدا سے وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔بیشک اُن کو کچھ خبر نہ تھی مگر یہ کہا۔انى لاَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ (یوسف: 95) پہلے تو اتنا ہی معلوم تھا کہ
دعاؤں کا سلسلہ لمبا ہو گیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اگر دعاؤں سے محروم رکھنا ہوتا تو وہ جلد جواب دے دیتا۔مگر
اس سلسلہ کا لمبا ہونا قبولیت کی دلیل ہے۔کیونکہ کریم سائل کو دیر تک بٹھا کر کبھی محروم نہیں کرتا۔بلکہ بخیل
سے بخیل بھی ایسا نہیں کرتا۔وہ بھی سائل کو اگر زیادہ دیر تک دروازہ پر بٹھائے تو آخر اُس کو کچھ نہ کچھ
دے ہی دیتا ہے۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 151 - 152 ایڈیشن 2003، مطبوعہ ربوہ )
اور پھر ہماری دعائیں تو ہمارے دل کی تڑپ، ہمارے دلوں
کا چھلنی ہونا اپنی ذات پر ظلم کی وجہ

خطبات مسرور جلد 11
173
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2013ء
سے نہیں ہے بلکہ ہم اُن ظلموں کا نشانہ ہیں۔ہم ان ظلموں کا نشانہ اس لئے بن رہے ہیں کہ اس زمانے میں
ہم نے خدا تعالیٰ کے فرستادے اور پیارے کو مانا ہے۔پس یقیناً ہم خدا تعالیٰ کے لئے یہ سب کچھ برداشت
کر رہے ہیں۔اگر اُس کی خاطر برداشت کر رہے ہیں تو وہ ضرور ہماری دعائیں سنے گا اور سن رہا ہے۔جماعت احمدیہ کی ترقی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ خدا تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا کہ دشمن
کے منصوبے تو بڑے شدید تھے اور ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا رحم اور فضل ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سے کئے گئے وعدے ہیں اور ہمارے ایمانوں میں مضبوطی پیدا کرنے کے لئے خدا تعالیٰ یہ نظارے دکھا
رہا ہے کہ کئی جگہ دشمن کے منصوبوں کے تو ڑ کر رہا ہے اور صرف پاکستان میں نہیں، دنیا کے مختلف ممالک میں
بھی مخالفت ہے لیکن جماعت کی ترقی رک نہیں رہی۔یورپین پارلیمنٹ میں جب میں گیا تو ایک اخباری نمائندے نے کہا کہ تمہاری دوسرے
مسلمانوں کے مقابلے میں کیا حیثیت ہے یا تعداد کتنی ہے؟ تم لوگ اپنے آپ کو کہاں رکھتے ہو؟ تو مجھے یہ
خیال آیا کہ اُس نے تعداد کی حقیقت پوچھنے کے بعد یہ سوال کرنا ہے کہ پھر تم جو تعلیم دیتے ہو، امن پسندی کی
باتیں کرتے ہو، جس کوتم دنیا میں پھیلانا چاہتے ہو تو تمہاری تعداد اتنی تھوڑی ہے کہ تمہاری حیثیت کیا رہ جاتی
ہے۔تو مجھے حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کا وہ جواب فوراً ذہن میں آیا جو انہوں نے یہاں
یورپ کے ایک پریس نمائندے کو اس کے سوال پر دیا تھا کہ آپ کی تعداد کتنی ہے؟ انہوں نے فرمایا تھا کہ
آج سے ترانوے سال پہلے جو ایک تھا وہ اب ایک کروڑ کے قریب ہے تو حساب کر لو کہ آئندہ اتنے عرصے
میں ہم کتنے ہوں گے؟
(ماخوذ از دوره مغرب 1400ھ صفحہ 211 تا213)
تو میں نے بھی اُسے کہا کہ جماعت احمدیہ کو اب 123 سال تو گزرچکے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل
سے ہم کروڑوں میں ہیں اور وہ وقت بھی انشاء اللہ تعالیٰ قریب ہے جب ہم ایک اثر رکھنے والی جماعت کے
طور پر دنیا کو نظر آئیں گے۔جب میں نے یہ جواب دیا اور اس سے کہا کہ لگتا ہے کہ تمہارا سوال یہی تھا تو تسلی
ہوگئی؟ اُس نے کہا ہاں میرے ذہن میں یہی تھا۔لیکن ہمیں یہ یادرکھنا چاہئے کہ ہمارا اثر دنیا کے مقاصد
کے حصول کے لئے نہیں ہوگا بلکہ خدا تعالیٰ کی حکومت کو دنیا میں قائم کرنے کے لئے ،محبت اور پیار کو دنیا میں
پھیلانے کے لئے ہوگا۔پس ہمیں کسی طرح بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ مخالفین کے ظلم ہمیں اپنے
کام سے ہٹا سکتے ہیں یا ترقی میں روک بن سکتے ہیں۔ترقی تو ہمیں خدا تعالیٰ دکھا رہا ہے اور نہ صرف ہمیں
ترقی کے نظارے دکھا رہا ہے بلکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں آئندہ آنے والی زندگی میں اپنے پیاروں

خطبات مسرور جلد 11
174
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2013ء
کے ساتھ جڑنے والوں اور اُن کی مخالفت کرنے والوں کی حالت کا نقشہ کھینچ کر ہمارے لئے تسلی اور سکینت
کے سامان بھی فرما دیئے ہیں۔جو آیات میں نے شروع میں تلاوت کی ہیں ، وہ اس حالت کا نقشہ کھینچتی ہیں۔فرمایا قَالُوا رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا وَكُنَّا قَوْمًا ضَالِينَ (المؤمنون: 107) وہ یعنی
مخالفین یہ کہیں گے کہ اے ہمارے رب! ہم پر ہماری بدنصیبی غالب آ گئی اور ہم ایک گمراہ قوم تھے۔ربنا
أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِن عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ (المؤمنون : 108)
اے ہمارے رب! ہمیں اس سے نکال لے، یعنی اس دوزخ سے، جہنم سے ہمیں نکال دے۔پس اگر ہم پھر ایسا کریں تو یقیناً ہم ظلم کرنے والے ہوں گے۔قَالَ اخْسَنُوا فِيْهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ
(المؤمنون: 109)
وہ کہے گا ، اسی میں تم واپس لوٹ جاؤ۔وہیں رہو اور مجھ سے کلام نہ کرو۔إِنَّهُ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْ
عِبَادِي يَقُولُونَ رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرُ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ (المؤمنون: 110)
یقیناً میرے بندوں میں سے ایک ایسا فریق بھی تھا جو کہا کرتا تھا اے ہمارے رب! ہم ایمان لے آئے
پس ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو رحم کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔فَاتَّخَذْتُمُوهُمْ سِخْرِيَّا
حَتَّى انْسَوْكُمْ ذِكْرِى وَكُنْتُمْ مِّنْهُمْ تَضْحَكُونَ (المؤمنون: 111) پس تم نے انہیں تمسخر کا
نشانہ بنالیا، یہاں تک کہ اُنہوں نے تمہیں میری یاد سے غافل کر دیا۔اور تم اُن سے ٹھٹھا کرتے رہے۔اتي
جَزَيْتُهُمُ الْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوا أَنَّهُمْ هُمُ الْفَائِزُونَ (المؤمنون : 112 ) یقیناً آج میں نے اُن کو
اُس کی جو وہ صبر کیا کرتے تھے یہ جزا دی ہے کہ یقینا وہی ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔پس یہ دشمنی کرنے والوں کا، زندگی کے فیشن سے دور جا پڑنے والوں کا انجام ہے کہ جب اگلے جہان
میں جا کر ان پر حقیقت واضح ہوگی تو پھر کہیں گے کہ ہماری بدبختی ہمیں گھیر کر یہاں تک لے آئی ہے۔پس
اے اللہ ! ہمیں ایک دفعہ لوٹا دے۔ہم کبھی نافرمانی نہیں کریں گے۔اگر ہم ایسا کریں تو ظلم کرنے والے
ہوں گے۔لیکن خدا تعالیٰ فرمائے گا کہ یہ میرا قانون نہیں ہے۔اب اپنے کئے کی سزا بھگتو۔میرے سامنے
سے دور ہو جاؤ اور تمہارا ٹھکانہ دوزخ ہی ہے۔اسی میں داخل ہو جاؤ۔اب میں تمہاری کوئی بات کوئی
چیخ و پکار نہیں سنوں گا۔پس اللہ تعالیٰ نے جو چیخ و پکار یا با تیں سنی تھیں وہ اس دنیا میں اُن کی سنتا ہے جو نیکوں
کا عمل ہے، نہ کہ ان لوگوں کی جو یہاں ظلم کرنے کے بعد اگلے جہان میں جاکے ( چیخ و پکار ) کریں۔پس اللہ تعالیٰ نے یہ ایسے لوگوں سے سلوک کا ذکر فرمایا ہے جو اُس کے فرستادوں کی مخالفت

خطبات مسرور جلد 11
175
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2013ء
کرتے ہیں۔وہ خدا جو ہر وقت اپنے بندے کی معافی مانگنے کے انتظار میں ہے وہ اب انکار کر دے گا کہ
اب وقت گزر گیا۔جب تم یہاں آگئے تو یہاں اعمال کی جزاملنی ہے۔جو اعمال تم اُس دنیا میں کر آئے ہو،
جو حرکتیں تم اُس دنیا میں میرے بندوں کے دل چھلنی کر کے کر آئے ہو، میرے آگے جھکنے والےاور میرے
دین کی عظمت قائم کرنے کی کوشش کرنے والوں سے جو سلوک تم نے روا رکھا، جس طرح وہ میرے کام کو
آگے بڑھانا چاہتے تھے تم نے اُن کے کام میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی، نہ صرف دوسروں کو اُن کی
باتیں سننے سے روکا بلکہ اُن پر ظلم کی بھی انتہا کی۔میرے نام کا کلمہ پڑھنے والوں کو تم نے ہنسی اور تمسخر کا نشانہ
بنا یا بلکہ اُن کے خون سے بھی کھیلتے رہے۔پس اب معافی کس چیز کی ؟ آج تمہاری کوئی بات نہیں سنی جائے
گی۔جاؤ اور اپنے ٹھکانے جہنم میں جا کر رہو۔اللہ تعالیٰ فرمائے گا آج یقیناً میرے وہ بندے جو میرے حکم
کے مطابق ، میرے وعدے کے مطابق آنے والے فرستادے پر ایمان لائے ، وہی اس قابل ہیں کہ اُن
پر میں رحم کروں، اُن کی باتیں سنوں، اُن کو اپنی رضا کی جنتوں میں جگہ دوں۔دنیا میں اُن پر کئے گئے
ظلموں کی جزا اُن پر پیار کی نظر ڈال کر دوں۔اس دنیا میں اُن کی جزا کئی گنا بڑھا کر دوں۔اللہ تعالیٰ فرمائے
گا کہ اے وہ لوگو! جو میرے بندوں پر ظلم کرتے رہے، ان پر ظلموں اور ان پر تمسخر نے تمہیں اس حد تک اندھا
کر دیا کہ تم میری ذات سے بھی غافل ہو گئے۔میرے اس حکم کو بھول گئے کہ عمداً مومنوں کی دل آزاری
کرنا اور اُن کا قتل کرنا تمہیں جہنم کی آگ میں لے جائے گا۔تو اپنے اس عہد کو بھول گئے کہ تم اللہ تعالیٰ
اور اُس کے بندوں کے حقوق ادا کرو گے۔تم نے یہ عہد کیا ہے لیکن تم بھول گئے۔پس جب تم خدا تعالیٰ
کے احکامات کو بھلا بیٹھے ہو، اُس کی یاد سے غافل ہو گئے ہو، اللہ تعالیٰ کے حکم کو اپنی مرضی کے مطابق توڑنے
مروڑ نے لگ گئے ہو تو میرا اب تمہارے سے کوئی تعلق نہیں رہا۔تم نے مظلوموں کی جائیدادوں کو لوٹا، انہیں
آگئیں لگائیں، اُن کی جائیدادوں پر قبضے کئے۔اُن کے کاروباروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔اگر
مشترکہ کاروبار تھے تو اُن کے پیسے کھا گئے۔غرض جرموں کی ایک لمبی فہرست ہے جو تم کرتے رہے۔پس اب
یہ جہنم کی سزا ہی تمہارا مقدر ہے۔یہ قرآن کریم کہ رہا ہے۔کسی قسم کی نرمی اور معافی کے بارے میں مجھ سے
بات نہ کرو اور پھر ایمان لانے والوں اور رحم اور بخشش مانگنے والوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ یقیناً
آج تمہارے صبر اور استقلال اور ایمان میں مضبوطی اور میرے سے تعلق کی وجہ سے ، میرے آگے جھکنے کی
وجہ سے، میرا عبد بننے کی وجہ سے تم اُن لوگوں میں شمار کئے جاتے ہو جو کامیاب لوگ ہیں اور اللہ تعالیٰ کے
پیار کے مورد بننے والے ہیں یا اللہ تعالیٰ کا رحم اور بخشش حاصل کرنے والے ہیں۔

خطبات مسرور جلد 11
176
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2013ء
پس ان آیات کی رو سے یہ مومن اور غیر مومن کا فرق ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اُن لوگوں میں شامل
فرمائے جو اُس کا رحم اور بخشش حاصل کرنے والے ہیں۔ہماری ہر قسم کی کوتاہیوں اور کمیوں کی پردہ پوشی
فرمائے اور استقلال کے ساتھ دعاؤں کی طرف ہماری توجہ رہے اور فائِزُون “ میں ہمارا شمار ہو۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 5 اپریل 2013ء تا 11 اپریل 2013ءجلد 20 شمارہ 14 صفحہ 5 تا8)

آج 10 میں سے 10 باقی