خلافتِ احمدیہ
خطبات مسرور جلد 11
296
21
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 مئی 2013 ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 24 رمئی 2013 ء بمطابق 24 ہجرت 1392 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت النور۔کیلگری ( کینیڈا)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات کی تلاوت فرمائی:
إِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِينَ إِذَا دُعُوا إِلَى اللهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ أَنْ
يَقُولُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ۔وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَخْشَ اللَّهَ
وَيَتَّقُهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ وَأَقْسَمُوا بِاللهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِنْ أَمَرْتَهُمْ لَيَخْرُجُنَّ
قُلْ لَّا تُقْسِمُوا طَاعَةٌ مَّعْرُوفَةٌ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ قُلْ أَطِيْعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا
الرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِلَ وَعَلَيْكُمْ مَّا مُحمِّلْتُمْ وَإِنْ تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا وَمَا
عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلغُ الْمُبِينُ۔وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ
لَيَسْتَخْلِفَتَهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ
الَّذِي ارْتَطَى لَهُمْ وَلَيُبَتِ لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْ فِهِمْ آمَنَّا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا
وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفُسِقُونَ وَآقِيْمُوا الصَّلوةَ وَاتُوا الزَّكُوةَ وَأَطِيعُوا
الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (النور:52 تا 57)
یہ آیات سورۃ نور کی ہیں ، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ:
مومنوں کا قول جب انہیں اللہ اور اس کے رسول کی طرف بلایا جاتا ہے تا کہ وہ ان کے درمیان
فیصلہ کرے، یہ ہوتا ہے کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی۔اور یہی ہیں جو مراد پا جانے والے ہیں۔اور جو اللہ اور
اس کے رسول کی اطاعت کرے اور اللہ سے ڈرے اور اس کا تقویٰ اختیار کرے تو یہی ہیں جو کامیاب
خطبات مسرور جلد 11
297
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 مئی 2013ء
ہونے والے ہیں۔اور انہوں نے اللہ کی پختہ قسمیں کھائیں کہ اگر تو انہیں حکم دے تو وہ ضرور نکل
کھڑے ہوں گے۔تو کہہ دے کہ قسمیں نہ کھاؤ۔دستور کے مطابق عمل کرو، طاعت در معروف کرو۔یقیناً اللہ جو تم کرتے ہو اس سے ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔کہہ دے کہ اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی
اطاعت کرو۔پس اگر تم پھر جاؤ تو اس پر صرف اتنی ہی ذمہ داری ہے جو اس پر ڈالی گئی ہے اور تم پر بھی
اتنی ہی ذمہ داری ہے جتنی تم پر ڈالی گئی ہے۔اور اگر تم اس کی اطاعت کرو تو ہدایت پا جاؤ گے۔اور
رسول پر کھول کھول کر پیغام پہنچانے کے سوا کچھ ذمہ داری نہیں۔تم میں سے جو لوگ ایمان لائے اور
نیک اعمال بجالائے اُن سے اللہ نے پختہ وعدہ کیا ہے کہ انہیں ضرور زمین میں خلیفہ بنائے گا جیسا کہ
اس نے اُن سے پہلے لوگوں کو خلیفہ بنایا اور ان کے لئے ان کے دین کو، جو اس نے ان کے لئے پسند
کیا، ضرور تمکنت عطا کرے گا اور ان کی خوف کی حالت کے بعد ضرور انہیں امن کی حالت میں بدل
دے گا۔وہ میری عبادت کریں گے۔میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے۔اور جو اس کے
بعد بھی ناشکری کرے تو یہی وہ لوگ ہیں جو نا فرمان ہیں۔اور نماز کو قائم کرو اور زکوۃ کو ادا کرو اور
رسول کی اطاعت کرو تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔مئی کے مہینہ میں جماعت احمدیہ کے لئے ایک خاص دن ہے، یعنی 27 رمئی کا دن جو یومِ خلافت
کے طور پر جماعت میں منا یا جاتا ہے۔گو ابھی تین دن باقی ہیں، لیکن اسی حوالے سے میں نے اپنا مضمون
رکھا ہے۔26 مئی 1908ء کا دن جماعت احمدیہ کے لئے ایک دل ہلا دینے والا دن تھا، بہت سوں کے
ایمانوں کو لرزا دینے والا دن تھا۔بعض طبیعتوں کو بے چین کر دینے والا دن تھا۔دشمن کے لئے افراد جماعت
کے دلوں کو اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا دن تھا۔تاریخ احمدیت میں دشمنانِ احمدیت کی ایسی ایسی حرکات
درج ہیں کہ پڑھ کر حیرت ہوتی ہے کہ کوئی انسان اس حد تک بھی گر سکتا ہے جیسی حرکتیں انہوں نے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے وقت کیں۔کجا یہ کہ مسلمان کہلا کر اپنے آپ کو رحمت للعالمین کی
طرف منسوب کر کے پھر ایسی حرکات کی جائیں۔بہر حال ہر ایک اپنی فطرت کے مطابق اُس کا اظہار کرتا
ہے لیکن پھر اللہ تعالیٰ کی بھی اپنی قدرت چلتی ہے۔اُس کے وعدے پورے ہوتے ہیں۔27 رمئی کا دن
جماعت احمدیہ کے لئے تسکین اور امن کا پیغام بن کر آیا۔خدا تعالیٰ کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سے کئے گئے وعدے کے پورا ہونے کی خوشخبری لے کر آیا اور دشمن کو اُس کی آگ میں جلانے والا بن کر
آیا۔اُس کی خوشیوں کو پامال کرنے کا دن بن کر آیا۔
خطبات مسرور جلد 11
298
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 مئی 2013 ء
پس جماعت احمدیہ کے لئے یہ دن کوئی عام دن نہیں ہے۔اس دن کی بڑی اہمیت ہے۔اور اس
کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے جب ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کو دیکھتے ہیں۔اُمت مسلمہ
کی اکثریت بڑی حسرت سے جماعت کی طرف دیکھتی ہے، بلکہ حسرت سے زیادہ حسد سے کہنا چاہئے دیکھتی
ہے کہ ان میں خلافت قائم ہے اور اپنے میں یہ قائم کرنے کے لئے کئی دفعہ اپنی سی کوشش کر چکے ہیں اور
کرتے رہتے ہیں لیکن ہمیشہ نا کام رہے ہیں۔اس لئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے واضح حکم اور ہدایت
کی نافرمانی کر رہے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہ فرمایا تھا کہ جب مسیح موعود اور مہدی موعود کا ظہور
ہو گا تو اپنے آپ کو تکلیف میں ڈال کر برف کے تودوں پر گھٹنوں کے بل گھسٹتے ہوئے بھی جانا پڑے تو اُس
کے پاس جانا ( سنن ابن ماجہ کتاب الفتن باب خروج المهدی حدیث نمبر 4084) اور میر اسلام کہنا۔( مسند احمد بن
حنبل مسند ابي هريرة جلد سوم صفحہ 182 حدیث نمبر 7957 بیروت 1998 ء) پھر آپ نے نشانیاں بھی بتا دیں کہ وہ
پوری ہو جائیں تو سمجھنا کہ دعویٰ کرنے والا سچا ہے۔یہ نشانیاں آسمانی بھی ہیں اور زمینی بھی ہیں۔کئی دفعہ
جماعت کے سامنے بھی پیش ہوتی ہیں۔افراد جماعت مخالفین کے سامنے بھی پیش کرتے ہیں۔اس وقت
ان کی وضاحت میں نہیں کروں گا لیکن نہ ماننے والوں کی بدقسمتی ہے کہ انہوں نے دنیاوی مصلحتوں کی وجہ
سے یا نام نہاد دینی علماء کے خوف سے یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات پر کان نہ دھرنے کی وجہ
سے نہ صرف یہ کہ دعویٰ کرنے والے کو قبول نہیں کیا بلکہ بعض سخت قسم کے ملاں شدید دشمنی میں بڑھے
ہوئے ہیں۔اُن کے خوف سے حکومتیں اس حد تک بڑھ گئی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے اس فرستادے کے خلاف
نہایت گندی اور مکروہ قسم کی زبان استعمال کی جاتی ہے۔انتہائی کر یہ قسم کے ان کے فعل ہوتے ہیں۔یہ
سب جانتے ہوئے کہ زمانہ پکار پکار کر آنے والے کے وقت کا اعلان کر رہا ہے، خدا تعالیٰ نشان دکھا چکا ہے اور
نشان دکھا رہا ہے۔( پھر بھی ) یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجے ہوئے کی مخالفت کرتے چلے جارہے ہیں۔ہر مخالفت کے بعد ایک نئے عذاب میں مبتلا ہوتے ہیں لیکن ڈھٹائی ایسی ہے کہ مخالفت چھوڑ نا نہیں چاہتے۔پس اس کو ان لوگوں کی بد قسمتی نہیں تو اور کیا کہا جاسکتا ہے۔بہر حال جیسا کہ میں نے کہا، اس دن کی اہمیت ہے اور اس کا اعلان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اپنی ایک پیشگوئی میں فرما چکے ہیں۔گو معین تاریخ کے ساتھ تو نہیں لیکن آنے والے اپنے عاشق صادق اور
مسیح موعود کی بعثت کا پہلے اعلان فرما کر اور پھر خلافت کا ذکر فرما کر آپ نے یہ پیشگوئی فرمائی تھی۔پس اس
سے زیادہ کس چیز کی اہمیت ہو سکتی ہے جس کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان فرمایا ہو۔
خطبات مسرور جلد 11
299
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 مئی 2013 ء
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث ہے۔حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تم میں نبوت قائم رہے گی جب تک اللہ چاہے گا۔پھر وہ اس کو اُٹھا
لے گا اور خلافت علی منہاج نبوت قائم ہوگی۔پھر اللہ تعالیٰ جب چاہے گا ، اس نعمت کو بھی اُٹھالے گا۔پھر اُس
کی تقدیر کے مطابق ایذا رساں بادشاہت قائم ہوگی جس سے لوگ دل گرفتہ ہوں گے اور تنگی محسوس کریں
گے۔پھر جب یہ دور ختم ہو گا تو اُس کی دوسری تقدیر کے مطابق اس سے بڑھ کر جابر بادشاہت قائم ہوگی۔یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا رحم جوش میں آئے گا اور اس ظلم وستم کے دور کو ختم کر دے گا۔اس کے بعد پھر
خلافت علی منہاج نبوت قائم ہوگی اور یہ فرما کر آپ خاموش ہو گئے۔“
66
(مسند احمد بن حنبل جلد 6 صفحه 285 حديث النعمان بن بشیر، حدیث نمبر 18596 عالم الكتب بيروت لبنان 1998
پس پہلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نبوت کے بارے میں فرمایا، پھر خلافتِ راشدہ کے
قیام کا ذکر فرمایا جو منہاج نبوت پر (یعنی نبوت کے طریق پر ) آگے بڑھتے چلے جانے والی ہوگی۔اور دنیا
نے دیکھا کہ پہلی چار خلافتیں جو خلافت راشدہ کہلاتی ہیں، کس طرح دنیا کی جاہ و حشمت سے دُور اور اللہ تعالیٰ
کی رضا کے حصول کو ہر آن سامنے رکھتے ہوئے خالصہ للہ امورِ خلافت سرانجام دیتی رہیں۔پھر کس طرح
حرف به حرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بات پوری ہوئی جس میں بعض دوروں میں کم ایذا رساں اور
بعض میں زیادہ ایذا رساں بادشاہت مسلمانوں میں نظر آتی ہے۔تو خلافتِ راشدہ کے بعد یہ بادشاہت
قائم ہوئی۔یہ بات بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری ہوئی ظلم و جبر جو ہے وہ بھی تاریخ پڑھیں تو ہمیں
ان بادشاہتوں میں دیکھنے میں نظر آتا ہے۔بادشاہت کا دین سے زیادہ دنیا کی طرف رجحان تھا۔پھر آپ
نے فرمایا کہ جس طرح ہمیشہ ہوتا آیا ہے، اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر رحم کرتا ہے۔ایک تاریک دور کے بعد
پھر اللہ تعالیٰ کا رحم جوش میں آئے گا اور ظلم و ستم کا دور ختم ہوگا اور پھر خلافت علی منہاج نبوت قائم ہوگی اور اس
کے بعد آپ خاموش ہو گئے جیسا کہ حدیث میں ہے۔اس حدیث پر غور کر کے ہر انسان دیکھ سکتا ہے کہ خلافتِ راشدہ کے بارے میں بھی آپ کی
پیشگوئی پوری ہوئی۔پھر کم ایذا رساں بادشاہت اور پھر اس کے بعد جابر بادشاہت کے بارے میں بھی آپ
کی پیشگوئی پوری ہوئی۔تو پھر اس کے آخری حصے کے بارے میں باوجو دسب نشانیاں پوری ہو جانے اور
باوجود خدا تعالیٰ کے بھی اس اعلان کے کہ وَآخَرِيْنَ مِنْهُمُ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ (الجمعة: 4) اور آخرین
میں سے بھی ، یعنی آخرین میں ایک دوسری قوم میں بھی وہ اُسے بھیجے گا جو ابھی ان سے نہیں ملی۔یعنی
خطبات مسرور جلد 11
300
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 مئی 2013 ء
6
خلافت علی منہاج نبوت کے سامان اللہ تعالیٰ پھر پیدا فرمائے گا۔فرماتا ہے وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
( الجمعة : 4 )۔اور وہ غالب اور حکمت والا ہے۔پس جب اللہ تعالیٰ کی حکمت بالغہ نے یہ فیصلہ فرمایا، جب
اُس کی رحمت نے جوش مارا، تو اُس نے ملوکیت سے مسلمانوں کی رہائی کے سامان فرمائے اور ایسا کیا کہ
خلافت علی منہاج نبوت قائم فرمائے۔پس ہم احمدی خوش قسمت ہیں کہ جہاں ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کی ،حدیث کی
پیشگوئی کے پہلے حصے کی تصدیق کرتے ہیں، اُس پر ایمان لاتے ہیں اور اُس کو پورا ہوتا ہوا سمجھتے ہیں، وہاں
ہم اُس کے آخری حصے پر بھی ایمان لاتے ہیں۔ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس بات پر یقین کامل
رکھتے ہیں کہ یہ بات پوری ہوئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اور حدیث ہے۔اللہ تعالیٰ کے فرمان
أَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ ( الجمعة : 4 )۔کہ آخرین میں سے بھی لوگ ہوں گے جو پہلوں
سے ملنے والے ہیں، جو ابھی اُن سے ملے نہیں، اس پر ایمان رکھتے ہوئے زمانے کے حالات اور تمام
نشانیوں کو ہم پورا ہوتا دیکھتے ہوئے آنے والے مسیح موعود اور مہدی موعود پر بھی ایمان لاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نبی اللہ “ کہہ کر
فرمایا۔(صحیح مسلم کتاب الفتن باب ماجاء فی ذکر الدجال، حدیث نمبر 7373) پھر فرمایا میرے اور
مسیح کے درمیان کوئی نبی نہیں (المعجم الصغیر للطبرانی جلد 1 صفحه 257 باب العين من اسمه عيسى
دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1983ء) پھر اخَرِيْنَ مِنْهُم کی آیت کے مطابق اللہ تعالیٰ نے آخری
زمانے میں مبعوث ہونے والے کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مبعوث ہونا قرار دیا۔گویا آنے والا مسیح موعود
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں فنا ہو کر، آپ کے ظل کے طور پر مبعوث ہو کر نبوت کا مقام پائے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی تشریح میں حضرت سلمان فارسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر
یہ بھی فرمایا کہ آنے والا ان لوگوں میں سے ہوگا، غیر عربوں میں سے ہوگا۔ایمان کے غائب ہونے اور
ثریا پر چلے جانے کی نشانی بھی بتا دی جس کو یہ تمام علماء تسلیم بھی کرتے ہیں کہ اُس زمانے میں جب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعوئی فرمایا، مسلمانوں کی ایمانی حالت انتہائی کمزور تھی، گویا ایمان
زمین سے اُٹھ گیا تھا۔(صحیح بخارى كتاب التفسير تفسير سورة الجمعة باب قوله وآخرين منهم۔۔۔حدیث نمبر 4897)
پس یہ نشانی یا نشانوں کا پورا ہونا بھی دیکھتے ہیں اور یہ نشانوں کا پورا ہونا بتاتا ہے کہ آنے والا
خطبات مسرور جلد 11
301
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 مئی 2013 ء
مسیح موعود یقیناً وقت پر آیا۔یہاں یہ بھی وضاحت کر دوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خاتم الخلفاء
ہونے کی حیثیت سے اُس خلافت کی انتہا تک پہنچے جو منہاج نبوت کا اعلیٰ ترین معیار تھا یا آپ اُس مقام پر
فائز ہوئے جو منہاج نبوت کا اعلیٰ ترین معیار تھا۔اور مسیح موعود ہونے کی حیثیت سے اور اللہ تعالیٰ کے فرمان
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں فنا ہونے کی وجہ سے ظلی نبی
بھی بنے اور یوں خلافت کا جو نظام آپ کے ذریعے سے، آپ کے طریق پر آگے چلا وہ دراصل
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی منہاج پر قائم ہے جس کا کام قرآنِ کریم کی شریعت کو مسلمانوں میں جاری
کرنا۔قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کے حق ادا کرنے کی کوشش
کرنا اور کروانا۔سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا رہنما بنا کر اس پر عمل کرنا اور جماعت کو اس کے
مطابق تلقین کرنا اور عمل کروانا ہے۔پس خلافت احمدیہ بھی اسلام کی نشاۃ ثانیہ میں خلافتِ راشدہ کا تسلسل ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے پہلے دور کی خلافت کی اللہ تعالیٰ سے اطلاع پا کر ایک مدت گزرنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاع فرمائی تھی۔اور دوسرے دور کی خلافت کی اللہ تعالیٰ سے اطلاع پا کر ہمیشہ جاری رہنے کی خوشخبری عطا فرمائی۔لیکن کن لوگوں
کو؟ یقیناً اُن لوگوں کو جو خلافت کے ساتھ جڑے رہنے کا حق ادا کرنے والے ہیں۔تقویٰ پر چلنے والے ہیں۔عمل صالح کرنے والے ہیں۔عبادتوں میں بڑھنے والے ہیں۔بہت سے لوگ ہیں جو جماعت احمدیہ میں شامل
ہوتے ہیں لیکن چونکہ خلافتِ احمدیہ سے جڑے رہنے کا حق ادا کرنے والے نہیں ہوتے ، اس لئے اللہ تعالیٰ کی
تقدیر اُن کو جماعت سے باہر کروا دیتی ہے۔دنیا داری کی خاطر وہ جماعت احمدیہ سے یا تو ویسے علیحدہ کر دیئے
جاتے ہیں یا خود ہی علیحدگی کا اعلان کر دیتے ہیں۔لیکن کیا کبھی ایسے لوگوں کے چلے جانے سے جماعت احمدیہ
کی ترقی میں فرق پڑا؟ کبھی روک پڑی؟ ایک کے جانے سے اللہ تعالیٰ ایک جماعت مہیا فرما دیتا ہے۔خشک
ٹہنیاں کائی جاتی ہیں تو ہری اور سرسبز ٹہنیاں پہلے سے زیادہ پھوٹتی ہیں۔پس چونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ
خلافت کے نظام کو اب جاری رکھنا ہے، اس لئے اُس کی تراش خراش اور نگہداشت کا کام بھی خود اللہ تعالیٰ نے
اپنے ہاتھ میں لیا ہوا ہے۔یہ
کبھی نہیں ہو سکتا کہ اللہ تعالیٰ اپنے سب سے پیارے انسان اور نبی کی پیشگوئی کا
پاس نہ کرے۔یقیناً یہ پیشگوئی پوری ہوئی اور انشاء اللہ تعالیٰ پوری ہوتی چلی جائے گی۔گو بعض حالات ایسے
آتے ہیں کہ مخالفین اور کمزور ایمان والے سمجھتے ہیں کہ اب ختم ہوئے کہ اب ختم ہوئے لیکن اللہ تعالیٰ کے تائیدی
نشان اُس دور سے جماعت کو نکال کر لے جاتے ہیں۔سب سے بڑا دل ہلا دینے والا دور تو جماعت پر اُس
خطبات مسرور جلد 11
302
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 مئی 2013 ء
وقت آیا جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وصال ہوا، جیسا کہ میں نے کہا۔دشمن خوش تھے اور احمدی
پریشان۔لیکن حضرت
مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے یہ فرما کر جماعت کو اس کے لئے پہلے سے تیار کر دیا تھا
کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ میرا وقت قریب ہے، لیکن اس بات سے مایوس ہونے اور پریشان
ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔آپ نے رسالہ الوصیت میں تحریر فرمایا اور یہی کہ پریشان نہ ہوں۔اس میں
جہاں اپنے اس دنیا سے رخصت ہونے کی خبر دی، وہاں جماعت کے روحانی، مالی اور انتظامی طریقے کار
کو بھی
واضح فرما دیا اور اُس کے قائم ہونے اور ہمیشہ رہنے کی خبر بھی دی۔فرمایا کہ فکر نہ کرو۔میرے سے خدا تعالیٰ کا
عدہ ہے کہ وہ جماعت کو ترقی دے گا کیونکہ یہی وہ جماعت ہے جس کے ترقی کرنے اور جس میں خلافت قائم
ہونے کی پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھی۔۔آپ علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں کہ :
”خدا کا کلام مجھے فرماتا ہے کہ کئی حوادث ظاہر ہوں گے اور کئی آفتیں زمین پر اُتریں گی۔کچھ تو
ان میں سے میری زندگی میں ظہور میں آجائیں گی اور کچھ میرے بعد ظہور میں آئیں گی اور وہ اِس سلسلہ کو
66
پوری ترقی دے گا۔کچھ میرے ہاتھ سے اور کچھ میرے بعد۔“
فرمایا کہ:
(رساله الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 303-304)
غرض دو قسم کی قدرت ظاہر کرتا ہے اللہ تعالیٰ " (1) اول خود نبیوں کے ہاتھ سے اپنی
قدرت کا ہاتھ دکھاتا ہے۔(2) دوسرے ایسے وقت میں جب نبی کی وفات کے بعد مشکلات کا سامنا پیدا
ہو جاتا ہے اور دشمن زور میں آجاتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ اب کام بگڑ گیا۔اور یقین کر لیتے ہیں کہ
اب یہ جماعت نابود ہو جائے گی اور خود جماعت کے لوگ بھی تردد میں پڑ جاتے ہیں اور اُن کی کمریں
ٹوٹ جاتی ہیں اور کئی بدقسمت مرتد ہونے کی راہیں اختیار کر لیتے ہیں، تب خدا تعالیٰ دوسری مرتبہ اپنی
زبردست قدرت ظاہر کرتا ہے اور گرتی ہوئی جماعت کو سنبھال لیتا ہے۔فرمایا ” تمہارے لئے
دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے اور اس کا آنا تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائی ہے جس کا
سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہو گا۔“
66
(رساله الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 304-305)
آپ فرماتے ہیں: ”میں جب جاؤں گا تو پھر خدا اس دوسری قدرت کو تمہارے لئے بھیج دے گا
خطبات مسرور جلد 11
303
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 مئی 2013 ء
جو ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے گی۔جیسا کہ خدا کا براہین احمدیہ میں وعدہ ہے۔اور وہ وعدہ میری ذات کی
نسبت نہیں ہے بلکہ تمہاری نسبت وعدہ ہے جیسا کہ خدا فرماتا ہے کہ میں اس جماعت کو جو تیرے پیرو
ہیں قیامت تک دوسروں پر غلبہ دوں گا۔“ (رسالہ الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 306-305)
پس اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم گزشتہ ایک سو پانچ سال سے اللہ تعالیٰ کے اس وعدے کو پورا ہوتا
دیکھ رہے ہیں۔جماعت پر مختلف دور آئے لیکن جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنی ترقی کی منزل پر
نہایت تیزی سے آگے بڑھتی چلی جارہی ہے۔ایک ملک میں دشمن ظلم و بربریت سے سختیاں پیدا کرنے کی
کوشش کرتا ہے، ظلم و بربریت کرتا ہے تو دوسرے ملک میں اللہ تعالیٰ کامیابی کے حیرت انگیز راستے کھول
دیتا ہے اور یہی نہیں بلکہ جس ملک میں تنگیاں پیدا کی جاتی ہیں، وہاں بھی افرادِ جماعت کے ایمانوں کو
مضبوط فرماتا چلا جاتا ہے۔اور پھر جب میں اپنی ذات میں یہ دیکھتا ہوں میری تمام تر کمزوریوں کے باوجود
کہ کس طرح اللہ تعالیٰ جماعت کو ترقی کی شاہراہوں پر دوڑاتا چلا جا رہا ہے تو اللہ تعالیٰ کی ذات پر ایمان
میں اور ترقی ہوتی ہے۔اور اللہ تعالیٰ کے وعدوں پر یقین مزید کامل ہوتا ہے کہ یقیناً خدا تعالیٰ کا ہاتھ ہے جو
جماعت کو آگے سے آگے لے جاتا چلا جارہا ہے اور جس کو بھی خدا تعالیٰ خلیفہ بنائے گا قطع نظر اس کے کہ
اُس کی حالت کیا ہے اپنی تائیدات سے اُسے نوازتا چلا جائے گا۔انشاء اللہ۔خلافت خامسہ کے قائم ہونے کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے اپنی اس فعلی شہادت کا بھی اظہار فرما دیا
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی اور آپ کے غلام صادق کی یہ بات کہ خلافت اسلام کی نشاۃ ثانیہ
کے دور میں دائمی ہے، یقینا اللہ تعالیٰ کی تقدیر ہے اور آئندہ بھی یہ نظام اللہ تعالیٰ کے فضل سے جاری رہے
گا، انشاء اللہ۔لیکن اللہ تعالیٰ نے خلافت سے فیض پانے والوں کی بعض نشانیاں بتائی ہیں۔جو آیات میں
نے تلاوت کی ہیں ان میں اللہ تعالیٰ نے ان تمام باتوں کا نقشہ بھی کھینچ دیا ہے جو خلافت سے فیض پانے
والوں کے لئے ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب مومنوں کو فیصلوں کے لئے اللہ اور رسول کی طرف
بلایا جاتا ہے تو اُن کا جواب یہ ہوتا ہے کہ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا “ ہم نے سنا اور اطاعت کی۔فرمایا کہ یہی
لوگ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں۔یہی ہیں جو کامیابیاں دیکھنے والے ہیں۔پس یہاں صرف عبادتوں اور
خالص دین کی باتوں کا ذکر نہیں ہے، بلکہ جیسا کہ قرآن کریم کا دعویٰ ہے کہ اس میں جہاں اللہ تعالیٰ کے
حقوق کی تفصیل ہے، وہاں حقوق العباد کی بھی تفصیل ہے، معاشرتی نظام کی بھی تفصیل ہے، حکومتی نظام کی
بھی تفصیل ہے۔قرآنِ کریم ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔پس یہاں اُن لوگوں کے لئے بھی تنبیہ ہے جو
خطبات مسرور جلد 11
304
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 مئی 2013 ء
اپنے دنیاوی معاملات اور جھگڑے، باوجود جماعت کے نظام کے جہاں جماعتی نظام میں یہ کوشش ہوتی ہے
کہ شریعت اور قانون کو سامنے رکھ کر سلجھائے جائیں ، نظام جماعت کے سامنے (لانے سے) انکار کرتے
ہیں اور ملکی عدالت میں لے جاتے ہیں۔خاص طور پر جو عائلی اور گھر یلو میاں بیوی کے مسائل ہیں۔اسی
طرح بعض اور دوسرے معاملات بھی ہیں اور ایسے لوگوں کی بدنیتی کا اُس وقت پتہ چلتا ہے جب وہ پہلے
انکار کرتے ہیں کہ جماعت میں معاملہ لایا جائے۔اور جب عدالت میں اُن کے خلاف فیصلہ ہوتا ہے یا وہ
کچھ نہ ملے جو وہ چاہتے ہیں تو پھر جماعت کے پاس آ جاتے ہیں۔یہی باتیں ہیں جو کسی کی کمزوری ایمان کا
اظہار کر رہی ہوتی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مومن وہی ہیں جو اپنے معاملات خدا اور اُس کے رسول کے
فیصلوں کے مطابق طے کرتے ہیں اور نظام جماعت کوشش بھی کرتا ہے اور اُس کو چاہئے بھی کہ اُن کے فیصلے
خدا اور اُس کے رسول کے فیصلوں کے مطابق ہوں۔یہاں میں نظام جماعت کے اُس حصہ کو بھی تنبیہ کرنا چاہتا ہوں جو بعض اوقات گہرائی میں جا کر
قرآن اور سنت کے مطابق فیصلہ نہیں کر رہے ہوتے۔وہ بھی گنہگار ہوتے ہیں اور نظامِ جماعت اور خلافت
سے کسی کو دور کرنے کی وجہ بھی بن رہے ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے خلافت کا ایک کام انصاف کے ساتھ
لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے کا بھی رکھا ہے۔آجکل جماعت میں اتنی وسعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے پیدا
ہو چکی ہے، جماعت اتنی وسعت اختیار کر چکی ہے کہ خلیفہ وقت کا ہر جگہ پہنچنا اور ہر معاملے کو براہِ راست
ہاتھ میں لینا ممکن نہیں ہے۔اور جوں جوں جماعت کی انشاء اللہ ترقی ہوتی جائے گی اس میں مزید مشکل پیدا
ہوتی چلی جائے گی۔تو جو کارکن اور عہدیدار مقرر کئے گئے ہیں۔اگر وہ خدا تعالیٰ کا خوف رکھتے ہوئے اور
تقویٰ سے کام لیتے ہوئے فیصلہ نہیں کریں گے ، اپنے کام سر انجام نہیں دیں گے تو وہ خلیفہ وقت کو بھی بدنام
کر رہے ہوں گے۔اور خدا تعالیٰ کے آگے خود بھی گنہگار بن رہے ہوں گے اور خلیفہ وقت کو بھی گنہ گار بنا
رہے ہوں گے۔پس خاص طور پر قاضی صاحبان اور ان عہدیداران اور امراء کو جن کے سپر دفیصلوں کی ذمہ داری
بھی ہے، اُن کو انصاف پر قائم رہتے ہوئے خلافت کی مضبوطی کا باعث بنے کی بھی کوشش کرنی چاہئے اور
مضبوطی کا باعث بنیں، ورنہ وہی لوگ ہیں جو بظاہر عہد یدار ہیں اور خلافت کے نظام کی جڑیں کھوکھلی کرنے
کی کوشش کر رہے ہیں۔پس جہاں
اللہ تعالیٰ نے اُن لوگوں کو کامیاب فرمایا ہے جو خالصہ اللہ تعالیٰ کے ہو کر اُس کا
خطبات مسرور جلد 11
305
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 مئی 2013 ء
تقوی اختیار کر کے کامیابیاں حاصل کرنے والے ہیں، نظام جماعت اور نظام خلافت کی مکمل اطاعت
کر کے اللہ تعالیٰ کے ہاں سرخرو ہونے والے ہیں، وہاں میں اُن تمام عہدیداروں اور جن کے سپر دبھی
فیصلہ ( کرنے کا کام ہے، اُن میں قاضی صاحبان بھی شامل ہیں، اُن کو بھی کہتا ہوں کہ آپ بھی خدا تعالیٰ
اور اُس کے رسول کے حکم کے موافق کام کریں۔ایسی بات نہ کریں جو آپ کو انصاف سے دور لے
جانے والی ہو ، جو تقویٰ سے ہٹی ہوئی ہو۔خلیفہ وقت کی نمائندگی کا صحیح حق ادا کرنے کی کوشش کریں۔اگر نہیں تو ایک وقت ایسا آئے گا کہ ضرور پکڑے جائیں گے اور جو دنیاوی کا رروائی ہوگی وہ تو ہوگی،
خدا تعالیٰ کی سزا کے بھی مورد بن سکتے ہیں۔پس ہر عہدیدار کے لئے یہ بہت خوف کا مقام ہے۔عہد یدار بننا صرف عہد یدار بننا نہیں ہے بلکہ
ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ پر ایمان کا دعوی ہے، اُس کے رسول پر ایمان کا دعوی ہے،
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لانے کا دعوی ہے، دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا دعوی ہے تو پھر اللہ اور
اُس کے رسول کے ہر حکم پر عمل کرو۔زمانے کے امام نے جو تمہیں کہا ہے اُس پر عمل کرو۔خلیفہ وقت کی
طرف سے جو ہدایات دی جاتی ہیں اُن پر عمل کرو، ورنہ تمہارا اسمیں کھانا اور بلند بانگ دعوے کرنا کہ ہم یہ
کر دیں گے اور وہ کر دیں گے بے معنی ہے۔اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں کا حال جانتا ہے، اُسے پتہ ہے، اُس
کے علم میں ہے کہ تم کہہ کیا رہے ہو اور کر کیا رہے ہو۔ہم ہر اجتماع پر یہ عہد تو کرتے ہیں کہ خلیفہ وقت جو بھی
معروف فیصلہ فرما ئیں گے اُس کی پابندی کرنی ضروری سمجھیں گے لیکن بعض چھوٹی چھوٹی باتوں کی بھی
پابندی نہیں کرتے بلکہ قرآن کریم کے جو احکامات ہیں اُن کی بھی تعمیل کرنے کی ، پابندی کرنے کی کوشش
نہیں کرتے۔جو کم از کم معیار ہیں اُن کو بھی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔اب میں ایک مثال دیتا ہوں کہ یہاں آپ کا ویسٹ کوسٹ (West Coast) کا یہ جلسہ ہوا
ہے اور بہت ساری باتیں ہوئی ہیں، شاید اور باتیں بھی سامنے آجائیں لیکن بہر حال اس وقت عورتوں کی
مثال میرے سامنے ہے کہ میں نے اُن کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ ہماری ہر عورت کا جو اس مغربی ملک
میں رہتی ہے حیادار لباس ہونا چاہئے اور حجاب ہونا چاہئے ، اپنے آپ کو ڈھانکنا چاہئے۔یہ قرآنِ کریم کا حکم
ہے۔یہ کوئی معمولی حکم نہیں ہے۔قرآنِ کریم نے خاص طور پر فرمایا ہے کہ اس پر عمل کریں۔لیکن تھوڑی دیر
کے بعد میں نے دیکھا کہ اس طرف کوئی توجہ نہیں تھی۔بلکہ بعض عورتیں جن کو شاید لجنہ نے زبردستی نقاب
خطبات مسرور جلد 11
306
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 مئی 2013 ء
پہنا دیئے تھے، وہ اپنے برقعے جو لجنہ کی طرف سے ملے تھے وہاں مسجد میں چھوڑ کر چلی گئیں اور صفائی
کرنے والے اُن کو اکٹھا کر رہے ہیں۔بیشک اسلام نے حیا کا حکم عورت اور مرد دونوں کو دیا ہے اور یہ
دونوں کی بہتری کے لئے دیا گیا ہے۔لیکن عورت کو خاص طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا ہے کہ اپنا خیال رکھو کیونکہ مردوں کی نظریں بے لگام ہوتی ہیں۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 4 صفحہ 104 ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ )
اس پر کسی کا کوئی خرچ نہیں ہے، کوئی محنت نہیں ہے لیکن چونکہ دنیا داری غالب ہے اس لئے اس
طرف توجہ نہیں دیتے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم عمل کرو گے تو فلاح پانے والے ہو گے۔اگر نہیں تو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ رسول کا کام پیغام پہنچا دینا ہے، خدا تعالیٰ کے احکامات کو کھول کر بیان کر دینا ہے۔اگر عمل کرو
گے تو ہدایت پانے والوں میں سے ہو جاؤ گے۔بیعت کا حق ادا کرنے والوں میں سے ہو جاؤ گے۔اگر نہیں
تو پھر اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے۔صرف اس بات پر خوش نہ ہو جاؤ کہ ہم احمدی ہو گئے یا احمدی گھر میں
پیدا ہو گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی فرماتے ہیں کہ ” میری بیعت کچھ فائدہ نہیں دے گی
اگر اُس کے ساتھ عمل صالح نہیں۔“
(ماخوذ از ملفوظات جلد 4 صفحہ 184 ایڈیشن 2003 ء مطبوعہ ربوہ )
پھر نماز ایک بنیادی حکم ہے جو خدا تعالیٰ نے انسان کی زندگی کا مقصد بتایا ہے۔لیکن اس میں بھی
ہمارے اچھے بھلے کارکن بھی سستی دکھا جاتے ہیں۔بعض عہدیدار ہیں باہر کام کر رہے ہیں ، جماعت میں
بڑے ایکٹو (Active) ہیں، یہاں آتے ہیں تو شاید بڑے خشوع و خضوع سے نماز بھی مسجد میں پڑھتے
ہوں گے لیکن اُن کی بیویاں بتا دیتی ہیں کہ یہ جب گھر میں ہوں تو گھروں میں نماز نہیں پڑھتے۔پس جب
خدا تعالیٰ کے ایک انتہائی اہم حکم پر عمل نہیں تو پھر یہ دعویٰ بھی فضول ہے کہ ہم یہ کر دیں گے اور وہ کر دیں
گے۔پہلے اپنی حالتیں تو سنوارو۔اور جب ایسی حالت ہو جائے کہ خدا تعالیٰ کے ہر حکم پر عمل ہو، اللہ تعالیٰ کی
رضا کو حاصل کرنے کے لئے ایک خاص کوشش ہو تو تبھی ایک احمدی، ایک مؤمن سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا کا حق ادا
کرنے والا کہلا سکتا ہے۔اور جب یہ ہوگا ، جب ایمان کے بعد اُس میں ترقی کرتے چلے جانے کی کوشش ہو
گی ، جب اعمال صالحہ بجالانے کی طرف توجہ ہوگی تو پھر ایسے لوگ خلافت کے انعام سے فیض پاتے رہیں
گے۔یعنی اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ اُن لوگوں سے کیا ہے یا خلافت کے مقام سے وہ لوگ فائدہ اُٹھا ئیں گے،
وہ لوگ تمکنت حاصل کریں گے، اُن کے خوف کو امن میں خدا تعالیٰ بدلے گا جو ایمان لانے والے اور
خطبات مسرور جلد 11
307
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 مئی 2013 ء
اعمالِ صالحہ بجالانے والے اور عبادت کرنے والے اور ہر طرح کے شرک سے پر ہیز کرنے والے ہوں
گے۔اور اللہ تعالیٰ کے اس انعام کے شکر گزار ہوں گے جو خلافت کی صورت میں انہیں ملا ہے۔جیسا کہ میں
نے کہا کہ احمدیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ نظام جاری فرمایا ہے اور اس کے علاوہ اور کہیں یہ نظام جاری نہیں ہو
سکتا۔احمدی اللہ تعالیٰ کے فضل سے خوش قسمت ہیں جن کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ماننے کی
وجہ سے خلافت کی نعمت سے حصہ ملا ہے۔پس ہمیشہ یادرکھیں کہ اللہ تعالیٰ کا جو وعدہ ہے، غیر مشروط نہیں
ہے۔بلکہ بعض شرطوں کے ساتھ ہے اور جب یہ شرطیں پوری ہوں گی ، اللہ تعالیٰ کے فضل سے پھر تمنت بھی
حاصل ہوگی۔خوف کی حالت بھی امن میں بدلتی چلی جائے گی۔جماعت کے افراد اس بات کا کئی مرتبہ مشاہدہ کر چکے ہیں اور اس دور میں تو غیروں نے بھی دیکھا
کہ کس طرح اللہ تعالیٰ احمدیوں کی سکینت کے سامان فرماتا ہے اور یہ بات غیروں کو بھی نظر آتی ہے۔پہلے
بھی میں کئی مرتبہ بیان کر چکا ہوں کہ خلافت خامسہ کے انتخاب سے پہلے احمدیوں کی جو حالت تھی اُس کو غیر
بھی محسوس کر رہے تھے اور بعض اس امید پر بیٹھے تھے کہ اب دیکھیں جماعت کا کیا حشر ہوتا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جو وعدہ فرمایا تھا اس کو اس شان سے پورا فرمایا کہ دنیا دنگ رہ
گئی اور ایم ٹی اے کی وجہ سے غیروں نے بھی دیکھا کہ خوف امن میں ایسا بدلا کہ ایک غیر احمدی پیر صاحب
نے جو ہمارے ایک احمدی کے واقف تھے ، اُن کو کہا کہ میں یہ تو نہیں مانتا کہ تم لوگ بچے ہولیکن یہ سارا
نظارہ دیکھ کے میں یہ مانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت تمہارے ساتھ ہے۔خدا تعالیٰ کی مدد تو ضرور
تمہارے ساتھ لگتی ہے لیکن میں نے مانا نہیں۔پس ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو سب کچھ دیکھ کر بھی اپنی
ہٹ دھرمی اور ضد پر قائم رہتے ہیں۔آجکل پاکستان میں جو ظلم کی ہر چل رہی ہے یہ اس بات کا اظہار ہے
کہ یہ احمدی تو ترقی پر ترقی کرتے چلے جارہے ہیں، ان کے میدان تو وسیع سے وسیع تر ہوتے چلے جارہے
ہیں اور ان کو ختم کرنے کی ہم جتنی کوشش کرتے ہیں یہ تو ختم نہیں ہوتے ،کس طرح ان کو ختم کریں۔لیکن ان
لوگوں سے میں کہتا ہوں کہ اے دشمنانِ احمدیت ! یاد رکھو کہ ہمارا مولیٰ ہمارا ولی وہ خدا ہے جوسب طاقتوں کا
مالک ہے۔وہ بھی تمہیں کامیاب نہیں ہونے دے گا اور اسلام کی ترقی اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ساتھ وابستہ ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا اب دنیا میں مسیح موعود کے غلاموں نے اہرانا ہے۔ان لوگوں نے لہرانا ہے جو خلافت علی منہاج نبوت پر یقین رکھتے ہیں، جو خلافت کے ساتھ منسلک ہیں، جو
جماعت کی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں، جو حبل اللہ کو پکڑے ہوئے ہیں۔پس تمہاری کوئی کوشش، کوئی
خطبات مسرور جلد 11
308
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 مئی 2013 ء
شرارت، کوئی حملہ، کسی حکومت کی مدد خلافت احمدیت کو اس کے مقاصد سے روک نہیں سکتی ، نہ جماعت احمدیہ
کی ترقی کو روک سکتی ہے۔افراد جماعت کو بھی یادرکھنا چاہئے جیسا کہ میں نے کہا، تقویٰ پر چلنا، نمازوں کا
قیام اور مالی قربانیوں میں بڑھنا انہیں خلافت کے فیض سے فیضیاب کرتا چلا جائے گا۔پس اس کیلئے ہر فرد کا
فرض ہے کہ وہ بھر پور کوشش کرے۔تا کہ اللہ تعالیٰ کے رحم سے وافر حصہ لینے والا ہو۔اب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے رسالہ الوصیت میں سے بعض اقتباسات
پڑھتا ہوں جو آپ نے اُن لوگوں کے لئے تحریر فرمائے ہیں جن میں نظامِ خلافت جاری رہنا ہے یا جنہوں
نے خلافت سے فیض پانا ہے یا جنہوں نے جماعت سے منسلک رہنا ہے، اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنی
ہے۔آپ فرماتے ہیں:
اور چاہئے کہ تم بھی ہمدردی اور اپنے نفسوں کے پاک کرنے سے رُوح القدس سے حصہ لو کہ بجز
روح القدس کے حقیقی تقویٰ حاصل نہیں ہو سکتی اور نفسانی جذبات کو بکلی چھوڑ کر خدا کی رضا کے لئے وہ راہ
اختیار کرو جو اس سے زیادہ کوئی راہ تنگ نہ ہو۔دنیا کی لذتوں پر فریفتہ مت ہو کہ وہ خدا سے جدا کرتی ہیں
اور خدا کے لئے تلخی کی زندگی اختیار کرو۔وہ درد جس سے خدا راضی ہو اُس لذت سے بہتر ہے جس سے خدا
ناراض ہو جائے۔اور وہ شکست جس سے خدا راضی ہو اس فتح سے بہتر ہے جو موجب غضب الہی ہو۔اُس
محبت کو چھوڑ دو جو خدا کے غضب کے قریب کرے۔اگر تم صاف دل ہو کر اس کی طرف آجاؤ تو ہر ایک راہ
میں وہ تمہاری مدد کرے گا اور کوئی دشمن تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔خدا کی رضا کو تم کسی طرح پاہی نہیں
سکتے جب تک تم اپنی رضا چھوڑ کر، اپنی لذات چھوڑ کر، اپنی عزت چھوڑ کر، اپنا مال چھوڑ کر، اپنی جان چھوڑ
کر، اس کی راہ میں وہ تلخی نہ اُٹھاؤ جو موت کا نظارہ تمہارے سامنے پیش کرتی ہے۔لیکن اگر تم تلخی اُٹھا لو گے تو
ایک پیارے بچے کی طرح خدا کی گود میں آجاؤ گے اور تم اُن راستبازوں کے وارث کئے جاؤ گے جو تم سے
پہلے گزرچکے ہیں۔اور ہر ایک نعمت کے دروازے تم پر کھولے جائیں گے۔لیکن تھوڑے ہیں جو ایسے ہیں۔خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ تقویٰ ایک ایسا درخت ہے جس کو دل میں لگانا چاہئے۔وہی پانی جس
سے تقویٰ پرورش پاتی ہے تمام باغ کو سیراب کر دیتا ہے۔تقویٰ ایک ایسی جڑ ہے کہ اگر وہ نہیں تو سب کچھ
بیچ ہے اور اگر وہ باقی رہے تو سب کچھ باقی ہے۔انسان کو اس فضولی سے کیا فائدہ جو زبان سے خدا طلبی کا
دعوی کرتا ہے لیکن قدم صدق نہیں رکھتا۔دیکھو میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ آدمی ہلاک شدہ ہے جو دین
کے ساتھ کچھ دنیا کی ملونی رکھتا ہے اور اس نفس سے جہنم بہت قریب ہے جس کے تمام ارادے خدا کے لئے
خطبات مسرور جلد 11
309
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 مئی 2013 ء
نہیں ہیں بلکہ کچھ خدا کے لئے اور کچھ دنیا کے لئے۔پس اگر تم دنیا کی ایک ذرہ بھی ملونی اپنے اغراض میں
رکھتے ہو تو تمہاری تمام عبادتیں عبث ہیں۔“ (رساله الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 307-308)
فرمایا: ” اگر تم اپنے نفس سے در حقیقت مرجاؤ گے تب تم خدا میں ظاہر ہو جاؤ گے اور خدا تمہارے
ساتھ ہوگا۔اور وہ گھر بابرکت ہوگا جس میں تم رہتے ہوگے اور ان دیواروں پر خدا کی رحمت نازل ہوگی جو
تمہارے گھر کی دیوار میں ہیں اور وہ شہر بابرکت ہوگا جہاں ایسا آدمی رہتا ہوگا۔اگر تمہاری زندگی اور تمہاری
موت اور تمہاری ہر ایک حرکت اور تمہاری نرمی اور گرمی محض خدا کے لئے ہو جائے گی اور ہر ایک تلخی اور مصیبت
کے وقت تم خدا کا امتحان نہیں کرو گے اور تعلق کو نہیں توڑو گے بلکہ آگے قدم بڑھاؤ گے تو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ
تم خدا کی ایک خاص قوم ہو جاؤ گے۔تم بھی انسان ہو جیسا کہ میں انسان ہوں۔اور وہی میرا خدا تمہارا خدا
ہے۔پس اپنی پاک قوتوں کو ضائع مت کرو۔اگر تم پورے طور پر خدا کی طرف جھکو گے تو دیکھو میں خدا کی
منشاء کے موافق تمہیں کہتا ہوں کہ تم خدا کی ایک قوم برگزیدہ ہو جاؤ گے۔خدا کی عظمت اپنے دلوں میں بٹھاؤ۔اور اس کی توحید کا اقرار نہ صرف زبان سے بلکہ عملی طور پر کرو تا خدا بھی عملی طور پر اپنا لطف و احسان تم پر ظاہر
کرے۔کینہ وری سے پر ہیز کرو۔اور بنی نوع سے سچی ہمدردی کے ساتھ پیش آؤ۔ہر ایک راہ نیکی کی اختیار
66
کرو۔نہ معلوم کس راہ سے تم قبول کئے جاؤ۔“ (رساله الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 308)
فرمایا: تمہیں خوشخبری ہو کہ قرب پانے کا میدان خالی ہے۔ہر ایک قوم دنیا سے پیار کر رہی ہے
اور وہ بات جس سے خدا راضی ہو اس کی طرف دنیا کو توجہ نہیں۔وہ لوگ جو پورے زور سے اس دروازہ میں
داخل ہونا چاہتے ہیں اُن کیلئے موقعہ ہے کہ اپنے جوہر دکھلائیں اور خدا سے خاص انعام پاویں۔یہ مت
خیال کرو کہ خدا تمہیں ضائع کر دے گا۔تم خدا کے ہاتھ کا ایک بیج ہو جوز مین میں بویا گیا۔خدا فرماتا ہے کہ
یہ پیچ بڑھے گا اور پھولے گا اور ہر ایک طرف سے اس کی شاخیں نکلیں گی اور ایک بڑا درخت ہو جائے گا۔پس مبارک وہ جو خدا کی بات پر ایمان رکھے اور درمیان میں آنے والے ابتلاؤں سے نہ ڈرے کیونکہ
ابتلاؤں کا آنا بھی ضروری ہے تا خدا تمہاری آزمائش کرے کہ کون اپنے دعوی بیعت میں صادق اور کون
کا ذب ہے۔“
رساله الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 308-309)
فرمایا: ” خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں اپنی جماعت کو اطلاع دوں کہ جو لوگ ایمان
لائے ایسا ایمان جو اس کے ساتھ دنیا کی ملونی نہیں اور وہ ایمان نفاق یا بزدلی سے آلودہ نہیں اور وہ ایمان
خطبات مسرور جلد 11
310
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 مئی 2013 ء
اطاعت کے کسی درجہ سے محروم نہیں، ایسے لوگ خدا کے پسندیدہ لوگ ہیں۔اور خدا فرماتا ہے کہ وہی ہیں
جن کا قدم صدق کا قدم ہے۔“
(رساله الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 309)
اللہ تعالیٰ سب کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اپنی جماعت کے بارے میں جو تو قعات
ہیں اُس میں پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے۔خلافت احمدیہ سے سچا اور وفا کا تعلق قائم فرمائے۔اطاعت
کے اعلیٰ معیار قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اپنی عبادتوں کے اعلیٰ معیار حاصل کرنے کی توفیق عطا
فرمائے تا کہ خلافت کے انعام سے ہمیشہ سب فیضیاب ہوتے رہیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 14 جون 2013 ء تا 20 جون 2013 ، جلد 20 شماره 24 صفحہ 95)