دعاؤں کی مقبولیت کے لئے عاجزی اور انکساری
خطبات مسرور جلد 11
328
23
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 7 جون 2013ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
سوداحمد
فرمودہ مورخہ 7 جون 2013ء بمطابق 07 راحسان 1392 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات کی تلاوت فرمائی:
وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةُ إِلَّا عَلَى الْخَشِعِينَ الَّذِينَ يَظُنُّونَ
أنَّهُمْ مُّلْقُوا رَبّهِمُ وَأَنَّهُمْ إِلَيْهِ رُجِعُونَ۔(البقره:46-47)
ان آیات کا ترجمہ یہ ہے کہ اور صبر اور نماز کے ساتھ مدد مانگو اور یقیناً یہ عاجزی کرنے والوں
کے سوا سب پر بوجھل ہے۔یعنی وہ لوگ جو یقین رکھتے ہیں کہ وہ اپنے رب سے ملنے والے ہیں اور یہ کہ وہ
اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔“
خدا تعالیٰ کا قرب پانے کے لئے جس بنیادی بات کی طرف اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس آیت میں
توجہ دلائی ہے اور یہ قرآن کریم میں اور جگہوں پر بھی ہے وہ عاجزی اور انکساری ہے۔یعنی قرآنِ کریم کے
تمام احکامات، تمام اوامر ونواہی جو خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے ضروری ہیں ، اُن کی بنیاد عاجزی
اور انکساری ہے۔یا یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنا عاجزی اور انکساری کی طرف
لے جاتا ہے۔ایک حقیقی مؤمن اگر احکامات پر عمل کر رہا ہے تو یقیناً اُس میں عاجزی اور انکساری پیدا ہوتی
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام وَيَزِيدُهُمْ خُشُوعا ( بنی اسرائیل : 110 ) کی وضاحت
کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ:
” خدا تعالیٰ کا کلام اُن میں فروتنی اور عاجزی کو بڑھاتا ہے۔“
(ماخوذ از براہین احمدیہ۔روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 578)
خطبات مسرور جلد 11
329
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 7 جون 2013ء
پس ایک مؤمن جب یہ دعویٰ کرتا ہے کہ میں خدا تعالیٰ کے کلام پر ایمان لانے والا ، اُس کو پڑھنے
والا اور اُس پر عمل کرنے والا ہوں، تو پھر لاز ما قرآنِ کریم کی تعلیم کے مطابق اُس کی عبادتیں بھی اور اُس
کے دوسرے اعمال بھی وہ اُس وقت تک نہیں بجالا سکتا ، جب تک اُس میں عاجزی اور انکساری نہ ہو۔یا اُس کی عاجزی اور انکساری ہی اُسے ان عبادتوں اور اعمال کے اعلیٰ معیاروں کی طرف لے جانے والی نہ ہو۔انبیاء اس مقصد کا پر چار کرنے ، اس بات کو پھیلانے ، اس بات کو لوگوں میں راسخ کرنے اور اپنی حالتوں
سے اس کا اظہار کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے دنیا میں آتے رہے جس کی اعلیٰ ترین مثال ہمیں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ میں نظر آتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بارے
میں ایک موقع پر فرماتے ہیں کہ:
اللہ تعالیٰ بہت رحیم و کریم ہے۔وہ ہر طرح انسان کی پرورش فرماتا ہے۔اور اس پر رحم کرتا ہے
اور اسی رحم کی وجہ سے وہ اپنے ماموروں اور مرسلوں کو بھیجتا ہے تا وہ اہل دنیا کو گناہ آلود زندگی سے نجات
دیں۔مگر تکبر بہت خطرناک بیماری ہے جس انسان میں پیدا ہو جاوے اس کے لیے روحانی موت ہے۔فرمایا ” میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ بیماری قتل سے بھی بڑھ کر ہے۔متکبر شیطان کا بھائی ہو جاتا ہے۔اس لیے
کہ تکبر ہی نے شیطان کو ذلیل و خوار کیا۔اس لیے مومن کی یہ شرط ہے کہ اُس میں تکبر نہ ہو بلکہ انکسار،
عاجزی، فروتنی اس میں پائی جائے اور یہ خدا تعالیٰ کے ماموروں کا خاصہ ہوتا ہے ( یعنی سب سے زیادہ
خدا تعالیٰ کے ماموروں اور مرسلوں میں یہ بات ہوتی ہے کہ اُن کی عاجزی انتہا کو پہنچی ہوتی ہے)
فرما یا اُن میں حد درجہ کی فروتنی اور انکسار ہوتا ہے۔اور سب سے بڑھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
میں یہ وصف تھا۔آپ کے ایک خادم سے پوچھا گیا کہ تیرے ساتھ آپ کا کیا معاملہ ہے۔“ (یعنی آپ
کیسا سلوک کرتے ہیں؟) تو اس نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ مجھ سے زیادہ وہ میری خدمت کرتے ہیں۔“
(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ )
فرمایا : ” یہ ہے نمونہ اعلیٰ اخلاق اور فروتنی کا۔اور یہ بات سچ ہے کہ زیادہ تر عزیزوں میں خدام
ہوتے ہیں جو گر دو پیش رہتے ہیں۔اس لیے اگر کسی کے انکسار وفروتنی کاتحمل و برداشت کا نمونہ دیکھنا ہوتو ان
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 437-438 مطبوعہ ربوہ )
سے معلوم ہوسکتا ہے۔“
پس یہ ہے اُس شارع کامل کا نمونہ جس کا اسوہ اپنانے کی امت کو بھی تلقین کی گئی ہے۔قرآنِ کریم
جب ہمیں احکامات پر عمل کرنے کے لئے کہتا ہے تو اس کا کامل نمونہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں
خطبات مسرور جلد 11
330
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 7 جون 2013ء
ہمارے سامنے کھڑا ہوتا ہے۔آپ کی عبادتیں ہیں تو اُس کے بھی وہ اعلیٰ ترین معیار ہیں کہ خدا تعالیٰ فرماتا
ہے کہ اعلان کر دے کہ میرا اپنا کچھ نہیں ، میری عبادتیں بھی صرف اور صرف خدا تعالیٰ کے لئے ہیں۔میں
اپنی ذات کے لئے کچھ حاصل نہیں کرتا ؛ نہ کرنا چاہتا ہوں، بلکہ صرف اور صرف خدا تعالیٰ کی رضا میرے
پیش نظر ہے۔میری زندگی کا مقصد خدا تعالیٰ کی ذات کے گرد گھومتا ہے۔قُلْ إِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي
وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلهِ رَبِّ الْعلمين (الانعام : 103) کا اعلان ایک ایسا اعلان ہے جس کے اعلیٰ
معیاروں تک آپ کے علاوہ کوئی اور پہنچ نہیں سکتا۔اور پھر صبر کی بات آتی ہے تو اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کہ
وَمَا يُلَقَهَا إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُوا وَمَا يُلَقَهَا إِلَّا ذُو حَةٍ عَظِيمٍ ( حم السجدہ:36) کہ اور باوجود
ظلموں کے سہنے کے یہ مقام انہیں عطا کیا جاتا ہے جو بڑا صبر کرنے والے ہیں یا پھر اُن کو جنہیں خدا تعالیٰ کی
طرف سے بہت بڑی نیکی کا حصہ ملا ہو۔جب ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پڑھتے ہیں تو گھر یلو
مشکلات اور تکالیف میں بھی اپنی ذات پر جسمانی طور پر آنے والی مشکلات اور تکلیفوں میں بھی ، اپنی
جماعت پر آنے والی مشکلات اور تکلیفوں میں بھی صبر کی اعلیٰ ترین مثال اور صبر کے اعلیٰ ترین معیار ہمیں
صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں نظر آتے ہیں۔ذاتی طور پر دیکھیں طائف میں کس اعلیٰ صبر کا
مظاہرہ کیا۔اور یہ صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپ نے ایک شہر کو تباہ ہونے سے بچا لیا۔باوجود کہ اللہ تعالیٰ
کی، نے آپ کو اختیار دیا تھا لیکن آپ کے صبر کی انتہا تھی کہ باوجود زخمی ہونے کے، باوجودشہر والوں کی غنڈہ
گردی کے آپ نے کہا نہیں ، اس قوم کو تباہ نہیں کرنا۔(شرح العلامه الزرقانی صفحه 52-53 باب خروجه الى الطائف مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1996)
پھر اگر آپ کے ماننے والوں نے قوم کے ظلموں سے تنگ آ کر آپ کو ایک خاص قوم کے لئے
بددعا کے لئے درخواست کی تو آپ نے اُن کی اس درخواست کو یہ نہیں کہا کہ اب میں بددعا کرتا ہوں ، بلکہ
اُس قوم کی ہدایت کے لئے دعا کی۔(ماخوذ از بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة في الاسلام حدیث : 3612)
اور یوں اپنے ماننے والوں کو بھی اپنے نمونے سے، اپنے عمل سے ، اپنی دعا سے صبر کی تلقین
فرما دی کہ صحیح بدلہ بددعاؤں سے نہیں ہے ہی بدلہ ہدایت کی دعاؤں سے ہے۔صحیح بدلہ صبر کے اعلیٰ نمونے
دکھانے سے ہے۔پھر عاجزی اور انکساری کی مثال ہے تو ہر موقع پر، ہر جگہ آپ کی ذات میں یہ ہمیں نظر
آتی ہے۔اس کی ایک مثال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباس میں میں نے دی ہے۔
خطبات مسرور جلد 11
331
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 7 جون 2013ء
پس ایک کامل نمونہ خدا تعالیٰ کے قرب کو حاصل کرنے کا ہمیں ملا، جس کو اپنانے کا خدا تعالیٰ نے
ہمیں حکم دیا۔اور مختلف احکامات بھی دیئے کہ ان کو بجالاؤ تو میرا قرب حاصل کرو گے لیکن ان احکامات
کے ساتھ ، اس نمونے کے ساتھ اس ایک اصول کی بھی نشاندہی فرما دی کہ اللہ تعالیٰ کا یہ قرب اور اُس اسوہ پر
چلنا اُس وقت حاصل ہوتا ہے جب عاجزی اور انکساری اختیار کرو گے۔یہ مقام اُن کو ملتا ہے جو عاجزی اور
انکساری اختیار کرنے والے ہیں۔اُس شخص کے اسوے پر چلنے سے ملتا ہے جس نے اپنے رعب سے متاثر
ہوئے ہوئے ایک کمزور آدمی کو کہا تھا کہ گھبراؤ نہیں ، میں بھی تمہاری طرح کا انسان ہوں ، ایک عورت کا ہی
دودھ پیا ہے اور وہ ایسی عورت جو عام کھانا کھایا کرتی تھی۔عام لوگوں کی طرف زندگی گزارتی تھی۔(ماخوذ از سنن ابن ماجه كتاب الاطعمة باب القديد حديث : 3312)
پس آپ کے ماننے والوں کو بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم بھی عاجز انسان بنو تا کہ خدا تعالیٰ کا
قرب حاصل ہو۔یہ آیات جو میں نے تلاوت کی ہیں ان میں عاجزی اختیار کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کا
قرب حاصل کرنے کے طریقے بتائے گئے ہیں۔فرمایا: ” خدا تعالیٰ کا قرب حاصل نہیں ہو سکتا اگر اپنے آپ کو لاشی محض سمجھتے ہوئے عاجزی کے
انتہائی معیاروں کو حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرو گے۔اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستوں پر نہیں چلا
جا سکتا اور اُس کے احکامات پر عمل نہیں ہو سکتا اگر عاجزی سے اُس کے فضل کے حاصل کرنے کی کوشش نہ
کرو۔اس لئے فرمایا کہ عاجز ہو کر اُس کی مدد، اُس کے فضل کے حصول کے لئے مانگو۔اللہ تعالیٰ مختلف
قوموں کے ذکر میں بھی جو مثالیں بیان فرماتا ہے، بعض دفعہ براہِ راست حکم دیتا ہے، بعض دفعہ قوموں کا ذکر
کرتا ہے، لوگوں کے پرانی قوموں کے حالات بیان کرتا ہے۔بعض لوگوں کے حالات بیان کرتا ہے کہ وہ
ایسے ہیں، اگر ایسے نہ ہوں تو اُن کی اصلاح ہو جائے۔اُس میں مؤمنین کے لئے بھی سبق ہے کہ براہ راست
صرف تمہیں جو حکم دیا ہے، وہی تمہارے لئے نصیحت نہیں ہے بلکہ ہر ایک ذکر جو قر آن کریم میں آتا ہے وہ
تمہارے لئے نصیحت ہے۔پس یہاں بھی فرماتا ہے کہ عاجزی اختیار کرو اور اُس کے فضل کے حاصل کرنے کے لئے کوشش
کرو۔فرمایا کہ اُس کے فضل کے حصول کے لئے عاجز ہو کر اُس کی مدد مانگو۔جب تک وَاسْتَعِينُوا “ کی
روح
کو نہیں سمجھو گے، نیکیوں کے راستے متعین نہیں ہو سکتے اور وَاسْتَعِينُوا “ کی روح اُس وقت پیدا ہوگی
جب خشوع پیدا ہوگا ، جب عاجزی پیدا ہوگی، جب صرف اور صرف یہ احساس ہوگا کہ میری کوئی خوبی
خطبات مسرور جلد 11
332
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 7 جون 2013ء
مجھے کسی انعام کا حق دار نہیں بنا سکتی۔صرف اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جو اگر مجھ پر ہوا تو میری دنیا و عاقبت
سنور سکتی ہے۔پس خدا تعالیٰ سے یہ مدد نہایت عاجز ہو کر مانگتی ہے کہ اے خدا! تو اپنی رحمت وفضل سے ہماری
مدد کو آ اور وہ طریق ہمیں سکھا جس سے تو راضی ہو جائے عبادتوں کے بھی اور صبر کے بھی وہ طریق ہمیں
سکھا جو تجھے پسند ہیں۔پھر فرمایا کہ ان فضلوں کے حصول کے لئے تم مجھ سے مدد مانگ رہے ہو تو پھر عاجزی
دکھاتے ہوئے صبر کے معیار بھی بلند کرو۔اہل لغت کے نزدیک صبر کے معنی ہیں ”وقار کے ساتھ ، بغیر شور مچائے تکالیف کو برداشت کرنا،
کسی قسم کا حرف شکایت منہ پر نہ لانا بلکہ بعض کے نزدیک تو تکالیف اور مشکلات کی حالت اور آرام و
آسائش کی حالت میں کوئی فرق ہی نہ رکھنا۔ہر حالت میں راضی برضا رہنا۔“
مفردات امام راغب حرف الصاد زیر مادہ صبر)
ے راضی ہیں ہم اُسی میں جس میں تیری رضا ہے
یعنی مکمل قناعت کے ساتھ خدا تعالیٰ کی رضا پر راضی ہونا۔ہر حالت میں اپنی وفا اور مضبوطی ایمان
کو خدا تعالیٰ کے لئے قائم رکھنا۔صرف اور صرف خدا تعالیٰ سے جڑے رہنا اور اُس پر بھروسہ کرنا۔اللہ تعالیٰ
کی بتائی ہوئی تعلیم پر مضبوطی سے قائم رہنا۔پس یہ وہ صبر کی حالت ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم قائم رہو گے تو میرے
فضلوں کو حاصل کرنے والے بنو گے۔ایسی صبر کی حالت میں کی گئی دعائیں میرے فضلوں کا وارث بنائیں گی۔اللہ تعالیٰ اپنے مخلص بندوں کو ضائع ہونے کے لئے نہیں چھوڑتا۔جب مکمل انحصار خدا تعالیٰ پر ہوتا ہے تو وہ
ایسے صبر کا بدلہ بھی ضرور دیتا ہے۔فرمایا جب ایسا صبر اور استقلال پیدا ہو جائے تو پھر تمہاری دعا ئیں خدا تعالیٰ
سنتا ہے۔صبر کر کے بیٹھ نہیں جانا بلکہ صلوۃ کا بھی حق ادا کرنا ہے اور صلوٰۃ کیا ہے؟ صلوٰۃ نماز بھی ہے،
دعائیں بھی ہیں جو آدمی چلتے پھرتے کرتا ہے، خدا تعالیٰ کے آگے جھکنا بھی ہے، عاجزانہ طور پر درخواست
کرنا بھی ہے، عاجزانہ طور پر خدا تعالیٰ کا فضل مانگنا بھی ہے۔فرمایا اس قسم کی صلوٰۃ کا حق وہی ادا کر سکتا ہے
جو کمل طور پر عاجزی کی راہوں پر چلنے والا ہو۔جس میں تکبر کی کچھ بھی رمق نہ ہو۔جس کے اندرا نانیت اور
بڑائی کا کچھ بھی حصہ نہ ہو۔اُس کی صلوۃ صلواۃ نہیں ہے، جس میں یہ چیزیں نہیں پائی جاتیں۔بیشک ایسا
شخص نمازیں پڑھ رہا ہے۔لیکن خدا تعالیٰ کو اُس کی پرواہ نہیں ہوتی۔اللہ تعالیٰ انہی صبر کرنے والوں اور
خطبات مسرور جلد 11
333
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 7 جون 2013ء
نمازیں پڑھنے والوں اور دعائیں کرنے والوں کی پرواہ کرتا ہے جو عاجزی میں بھی بڑھے ہوئے ہیں اور
اللہ تعالیٰ سے ایسا تعلق پیدا کئے ہوئے ہیں جو کبھی نہ ٹوٹنے والا ہے۔اس زمانے میں تو خاص طور پر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ :
تیری عاجزانہ را ہیں اُسے پسند آئیں ( تذکرہ صفحہ 595 ایڈیشن چہارم مطبوعہ ربوہ )
یہ عاجزانہ راہیں تھیں، جنہوں نے ترقی کی نئی راہیں کھول دیں۔پس ہم جو آپ علیہ السلام کے
ماننے والے ہیں ، ہم نے اگر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرنا ہے، ہم نے اگر خدا تعالیٰ کی مدد سے حصہ لینا
ہے، ہم نے اگر اپنے صبر کے پھل کھانے ہیں ، ہم نے اگر اپنی دعاؤں کی مقبولیت کے نظارے دیکھنے ہیں تو
پھر عاجزی دکھاتے ہوئے اور مستقل مزاجی سے خدا تعالیٰ کے حضور جھکے رہنا ضروری ہے۔یہی چیز ہے جو
ہمیں شیطانی اور طاغوتی طاقتوں سے بھی بچا کے رکھے گی اور یہی چیز ہے جو ہمارے ایمانوں میں مضبوطی
پیدا کرے گی ، اور یہی چیز ہے جو ہمیں اللہ تعالیٰ کا قرب دلانے والا بنائے گی۔لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
یہ نہ سمجھو کہ یہ عاجزی کوئی آسان کام ہے۔بہت سی انائیں، بہت سی ضدیں، بہت سی سستیاں ، بہت سی
دنیا کی لالچ ، بہت سی دنیا کی دلچسپیاں ایسی ہیں جو یہ مقام حاصل کرنے نہیں دیتیں۔فرمایا إنها لكَبيرة۔یہ آسان کام نہیں ہے، یہ بہت بوجھل چیز ہے۔وہ تمام باتیں جن کا میں
نے ابھی ذکر کیا ہے اور اس کے علاوہ بھی بہت سی باتیں ہیں جو صبر اور صلوٰۃ کو اُس کی صحیح روح کے ساتھ اور
عاجزی دکھاتے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی بندگی کا حق ادا کرتے ہوئے بجالانے سے روکتی ہیں۔ہمیں یادرکھنا
چاہئے کہ اللہ تعالیٰ تو چاہتا ہے کہ اُس کا بندہ اُس صبر اور استقامت کا مظاہرہ کرے اور ایسی عبادت کے
معیار بنائے جس میں ایک لحظہ کے لئے بھی غیر کا خیال نہ آئے۔دنیاوی کاموں کے دوران بھی دل خدا تعالیٰ
کے آگے جھکا ر ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے خود ہی فرما دیا کہ ایسی حالت پید کرنا آسان نہیں ہے، یہ بہت بوجھل چیز ہے۔اور اس بوجھ چیز کو اٹھانا بغیر اللہ تعالیٰ کے فضل کے ممکن نہیں ہے۔اس لئے اس کی مدد چاہو، اُس کے فضل کو
حاصل کرنے کے لئے اُس کے آگے جھکو، کوشش کرو لیکن یہ مدداُس وقت ملے گی جب عاجزی اور انکساری
بھی ہوگی۔جب اس یقین پر قائم ہوں کہ انهُم مُّلْقُوا رَبَّهِمْ (البقرة: 47) یعنی کہ وہ اپنے رب سے
ملنے والے ہیں۔جب یہ یقین ہوگا۔تو پھر ہم صبر اور دعا کا حق ادا کرنے والے بھی ہوں گے۔اللہ تعالیٰ کے
احکامات پر عمل کرنے والے بھی ہوں گے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کو اپنے سامنے رکھنے والے
خطبات مسرور جلد 11
334
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 7 جون 2013ء
بھی ہوں گے۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کوصرف اپنے فائدے کے لئے نہیں، بلکہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق و محبت کی وجہ سے اپنانے والے ہوں گے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے
عشق کی آگ کو اپنے سینے میں لگاتے آپ کے ہر عمل کی، پر عمل کرنے کی کوشش کرنے والے ہوں گے۔اور یہی حقیقی حالت ہے جو ایک مؤمن کو مؤمن بناتی ہے۔جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوے پر چلنے کی یہی حقیقی حالت ہے اللہ تعالیٰ نے جو فرمایا کہ جو
اُس پر چلے گا تو محببكُمُ اللهُ ( آل عمران : 32) کہ اس يُحببكُمُ الله کا حقیقی مصداق بناتی ہے۔یہی
چیز ہے جو اللہ تعالیٰ کی محبت میں بھی بڑھاتی ہے اور یہی محبت ہے جو پھر أَنَّهُمْ إِلَيْهِ رُجِعُونَ (البقرة: 47)
کہ وہ اُس کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں، کا حقیقی ادراک بھی پیدا کرتی ہے۔خدا تعالیٰ کی رضا کے
حصول کی کوشش کرنے والا انسان پھر ایک انسان بن سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ سے جب ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ
ہم کچھ چیز نہیں ہیں اور تو ہی ہے جو ہماری دعاؤں کو سن لے اور ہم میں عاجزی اور انکساری پیدا کر ہمیں اس
معیار پر لے کر آ ، تو پھر صبر اور صلوٰۃ پر قائم رہنے کی بھی ہم نے کوشش کرنی ہے۔پھر ہم اللہ تعالیٰ سے یہ بھی
عرض کرتے ہیں کہ اگر کہیں اس میں، ہماری دعاؤں میں، ہماری کوششوں میں یا ہماری ظاہری عاجزی
میں ہمارے نفس کی ملونی ہے تو ہمیں معاف کر دے۔کہیں ایسا نہ ہو جائے کہ ہماری یہ عاجزی کا احساس
ہمارے نفس کا دھوکہ ہو۔پس ہمیں اُس خاشعین میں شمار کر جوحقیقی خاشعین ہیں۔ہمیں اُن عاجزی اور انکسار دکھانے والوں میں شمار کر جن کے بارے میں تیرے پیارے
رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اس عاجزی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ انہیں ساتویں آسمان تک اُٹھا لیتا
ہے۔ہمیں اس طرز پر زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرما جس پر تیرے محبوب رسول کے عاشق صادق ہمیں
چلانا چاہتے ہیں، اُن توقعات پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرما جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
اپنی جماعت سے کی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس پیش کرتا ہوں۔ایک جگہ
آپ اپنی جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :
”ہماری جماعت کو اس پر توجہ کرنی چاہئے کہ ذرا سا گناہ خواہ کیسا ہی صغیرہ ہو جب گردن پر سوار
ہو گیا تو رفتہ رفتہ انسان
کو کبیرہ گناہوں کی طرف لے جاتا ہے۔طرح طرح کے عیوب
مخفی رنگ میں انسان
کے اندر ہی اندر ایسے رچ جاتے ہیں کہ ان سے نجات مشکل ہو جاتی ہے۔انسان جو ایک عاجز مخلوق ہے
اپنے تئیں شامت اعمال سے بڑا سمجھنے لگ جاتا ہے۔کبر اور رعونت اس میں آجاتی ہے اللہ کی راہ میں جب
خطبات مسرور جلد 11
335
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 7 جون 2013ء
تک انسان اپنے آپ کو سب سے چھوٹا نہ سمجھے، چھٹکارا نہیں پاسکتا۔کبیر نے سچ کہا ہے
بھلا ہوا ہم بیچ بھیٹے ہر کو کیا سلام جے ہوتے گھر اونچ کے ملتا کہاں بھگوان
یعنی اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم چھوٹے گھر میں پیدا ہوئے۔اگر عالی خاندان میں پیدا ہوتے تو
خدا نہ ملتا۔جب لوگ اپنی اعلیٰ ذات پر فخر کرتے تو کبیرا اپنی ذات بافندہ پر نظر کر کے شکر کرتا۔“
فرمایا: ” پس انسان کو چاہئے کہ ہر دم اپنے آپ کو دیکھے کہ میں کیسا بیچ ہوں۔میری کیا ہستی ہے ہر
ایک انسان خواہ کتنا ہی عالی نسب ہو مگر جب وہ اپنے آپ کو دیکھے گا۔بہر نج وہ کسی نہ کسی پہلو میں ( یعنی ہر
طریق سے ) میں بشرطیکہ آنکھیں رکھتا ہو۔تمام کائنات سے اپنے آپ کو ضرور بالضرور نا قابل و پیچ جان
لیگا۔انسان جب تک ایک غریب و ٹیکس بڑھیا کے ساتھ وہ اخلاق نہ برتے جوایک اعلیٰ نسب عالی جاہ
انسان کے ساتھ برتتا ہے یا برتنے چاہیں اور ہر ایک طرح کے غرور ور عونت و کبر سے اپنے آپ کو نہ بچاوے
وہ ہرگز ہرگز خدا تعالیٰ کی بادشاہت میں داخل نہیں ہوسکتا۔جس قدر نیک اخلاق ہیں تھوڑی سی کمی بیشی سے وہ
بداخلاقی میں بدل جاتے ہیں۔اللہ جل شانہ نے جو دروازہ اپنی مخلوق کی بھلائی کے لیے کھولا ہے وہ ایک ہی
ہے یعنی دعا۔جب کوئی شخص بکا وزاری سے اس دروازہ میں داخل ہوتا ہے، تو وہ مولائے کریم اُس کو
پاکیزگی و طہارت کی چادر پہنا دیتا ہے اور اپنی عظمت کا غلبہ اُس پر اس قدر کر دیتا ہے کہ بیجا کا موں اور
ناکارہ حرکتوں سے وہ کوسوں بھاگ جاتا ہے۔کیا سبب ہے کہ انسان باوجود خدا کو ماننے کے بھی گناہ سے
پر ہیز نہیں کرتا؟ در حقیقت اس میں دہریت کی ایک رگ ہے اور اس کو پورا پورا یقین اور ایمان اللہ تعالیٰ پر
نہیں ہوتا۔ورنہ اگر وہ جانتا کہ کوئی خدا ہے جو حساب کتاب لینے والا ہے اور ایک آن میں اس کو تباہ کر سکتا
ہے تو وہ کیسے بدی کر سکتا ہے اس لیے حدیث شریف میں وارد ہے کہ کوئی چور چوری نہیں کرتا در آنحالیکہ وہ
مومن ہے اور کوئی زانی زنا نہیں کرتا در آنحالیکہ وہ مومن ہے۔“
( یعنی چور بھی اور زانی بھی بیشک ایک وقت میں ایمان کی حالت میں ہوتے ہیں لیکن ایسی حالت
ہو جاتی ہے کہ وہ غلط کاموں کی طرف رغبت کر لیتے ہیں ) فرمایا ”بد کرداریوں سے نجات اسی وقت حاصل
ہو سکتی ہے جبکہ یہ بصیرت اور معرفت پیدا ہو کہ خدا تعالیٰ کا غضب ایک ہلاک کرنے والی بجلی کی طرح گرتا
اور بھسم کر نے والی آگ کی طرح تباہ کر دیتا ہے تب عظمت الہی دل پر ایسی مستولی ہو جاتی ہے کہ سب
افعال بداندر ہی اندر گداز ہو جاتے ہیں۔“ (یعنی یہ معرفت اور بصیرت پیدا ہونی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کا
غضب ہلاک کرنے والا ہے اور جب یہ معرفت پیدا ہو جائے گی اور اللہ تعالیٰ کی عظمت دل میں پیدا ہو
خطبات مسرور جلد 11
336
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 7 جون 2013ء
جائے گی، ایسی ( عظمت ) پیدا ہو جائے کہ بالکل دل کو اپنے قبضے میں لے لے تو پھر جو غلط افعال ہیں یا غلط
خیالات ہیں، اُن میں پھر بہتری آنی شروع ہوتی ہے۔وہ ختم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔)
فرمایا : ” پس نجات معرفت میں ہی ہے۔( یہ معرفت حاصل کرو اللہ تعالیٰ کی ) فرمایا ” معرفت
ہی سے محبت بڑھتی ہے اس لیے سب سے اول معرفت کا ہونا ضروری ہے محبت کے زیادہ کرنے والی دو چیزیں
ہیں۔حسن اور احسان۔جس شخص کو اللہ جل شانہ کا حسن اور احسان معلوم نہیں وہ کیا محبت کریگا؟ چنانچہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے وَلَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمَّ الْخِيَاطِ۔(الاعراف: 41) یعنی کفار جنت
میں داخل نہ ہوں گے جب تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں سے نہ گزر جائے“۔فرمایا کہ مفسرین اس کا مطلب ظاہری طور پر لیتے ہیں مگر میں یہی کہتا ہوں کہ نجات کے طلبگار
کو خدا تعالیٰ کی راہ میں نفس کے شتر بے مہار کو مجاہدات سے ایسا دبلا کر دینا چاہئے کہ وہ سوئی کے نا کہ میں
سے گذر جائے۔جب تک نفس دنیوی لذائذ و شہوانی حظوظ سے موٹا ہوا ہوا ہے تب تک یہ شریعت کی پاک
راہ سے گذر کر بہشت میں داخل نہیں ہوسکتا۔دنیوی لذائذ پر موت وارد کرو اور خوف وخشیت الہی سے دبلے
ہو جاؤ تب تم گذر سکو گے اور یہی گذرنا تمہیں جنت میں پہنچا کر نجات اخروی کا موجب ہوگا۔“
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 314 تا 316 مطبوعہ ربوہ ایڈیشن 2003)
اللہ تعالیٰ کرے کہ جماعت بحیثیت جماعت بھی اور ہر فرد جماعت بھی عاجزی اور انکساری کے اُس
مقام پر پہنچے جہاں اُن کا صبر بھی حقیقی صبر بن جائے ، اُن کی عبادتیں بھی حقیقی عبادتیں بن جائیں جو خدا تعالیٰ
کے ہاں مقبول ہوں۔ان صبر اور دعاؤں کے پھل اگلے جہان میں نہیں بلکہ اس دنیا میں بھی ایسے لگیں کہ دنیا
کو نظر آ جائے کہ یہ جماعت ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پیدا کی ہے جو اللہ تعالیٰ کے
حضور عاجزی سے حاضر ہونے والی، اللہ تعالیٰ کی عبادت کا حق ادا کرنے والی اور اللہ تعالیٰ کے ہر حکم پر
نہایت عاجزی سے
عمل کر نیوالی ہے۔خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے کی کوشش کرنے والی ہے۔صبر اور
دعا کے ساتھ دنیا میں ایک انقلاب پیدا کرنے والی ہے۔مشکلات اور مصائب کے وقت دنیا والوں کی
طرف جھکنے والی نہیں، بلکہ اُس خدا کی طرف جھکنے والی ہے جو سب طاقتوں کا مالک ہے، جو دشمن کو اُس کے
تمام تر ساز وسامان اور ظاہری قوت کے باوجود زیر کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔جب یہ نظارے دنیا کو ہم
میں نظر آئیں گے، تو دنیا یہ کہنے پر مجبور ہو گی کہ حقیقی مؤمن یہی ہیں۔خدا تعالیٰ سے تعلق والے اگر دیکھنے ہیں
خطبات مسرور جلد 11
337
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 7 جون 2013ء
تو یہی لوگ ہیں جن میں خدا نظر آتا ہے۔یہی لوگ ہیں جو اپنے رب کا پیار حاصل کرنے والے ہیں۔یہی
لوگ ہیں جو دنیا کو خدا سے ملنے کے راستے دکھا سکتے ہیں۔خدا کرے کہ ہم میں سے ہر ایک اس حالت کو حاصل کرنے والا ہو اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی فرمایا ہے کہ عاجزی اختیار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی محبت میں بڑھتے چلے جانے
والا ہوتا کہ نجات اخروی حاصل کرنے والا ہو۔جماعت پاکستان کے لئے جو وہاں پاکستان میں حالات ہیں اُن کے لئے بھی دعائیں کریں
اللہ تعالیٰ اُن کی مشکلات کو دور فرمائے ، اُن کے ایمانوں کو مضبوط رکھے اور خدا تعالیٰ سے تعلق میں اللہ تعالیٰ
اُن کو بڑھاتا چلا جائے۔پاکستان میں رہنے والے احمدی بھی اپنے ایمان اور ایقان کے لئے خاص طور پر
بہت دعا کریں۔اللہ تعالیٰ اپنے قرب کا مقام ہر ایک کو حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 28 جون 2013 ء تا 4 جولائی 2013ء جلد 20 شمارہ 26 صفحہ 5 تا7)