قولِ سدید
خطبات مسرور جلد 11
350
25
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جون 2013ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسروراحمد خلیفہ السیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 21 جون 2013ء بمطابق 21 احسان 1392 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات کی تلاوت فرمائی:
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا- يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ
وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا - (الاحزاب: 71-72)
ان آیات کا ترجمہ یہ ہے کہ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور صاف
سیدھی بات کیا کرو۔وہ تمہارے لئے تمہارے اعمال کی اصلاح کر دے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش
دے گا۔اور جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے، یقیناً اس نے ایک بڑی کامیابی کو پالیا۔ان آیات میں خدا تعالیٰ نے تقویٰ اختیار کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ قول سدید
اختیار کرو۔صاف اور سیدھی بات کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بارے میں فرماتے ہیں کہ
قول سدید یہ ہے کہ وہ بات منہ پر لاؤ جو بالکل راست اور نہایت معقولیت میں ہو۔اور لغو اور فضول اور
جھوٹ کا اس میں سر عمو دخل نہ ہو ( براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 209-210 حاشیہ نمبر 11)
پھر ایک جگہ آپ نے فرمایا کہ : ”اے ولے لوگو جو ایمان لائے ہو خدا سے ڈرو اور وہ باتیں کیا
کرو جو سچی اور راست اور حق اور حکمت پر مبنی ہوں۔“ ست بچن روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 231)
پھر فرماتے ہیں کہ : ” لغو باتیں مت کیا کرو محل اور موقع کی بات کیا کرو۔“
اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد 10 صفحه 337)
ان تمام ارشادات میں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمائے ہیں، یہ واضح ہوتا ہے
کہ تقویٰ کا حصول
اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے مطابق اُس وقت ممکن ہے جب ہر حالت میں مشکل میں بھی اور
خطبات مسرور جلد 11
351
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 جون 2013ء
آسانی میں بھی، فیصلہ کرتے ہوئے بھی ، یعنی کسی کے ذمہ اگر کوئی فیصلہ لگایا گیا ہے اُس وقت فیصلہ کرتے
ہوئے بھی اور گواہی دیتے ہوئے بھی ، گھر میں بیوی بچوں کے ساتھ بات چیت اور معاملات میں بھی اور
رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ معاملات میں بھی، کاروبار میں کوئی چیز خریدتے ہوئے بھی اور بیچتے
ہوئے بھی ، ملازمت میں اگر کوئی ملازم ہے کسی جگہ وہاں کام کرتے ہوئے ، اپنی سچائی کو ہمیشہ قائم رکھو اور
جس کے پاس ملازم ہو اُس کے ساتھ معاملات میں بھی سچائی کو قائم رکھو۔غرض کہ روز مرہ کے ہر کام میں اور
ہر موقع پر اللہتعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہارے منہ پر ایسی بات آئے جو بالکل سچ ہو۔اُس میں کسی قسم کا ابہام نہ
ہو۔یعنی ایسا ابہام جس سے ہر ایک اپنی مرضی کا مطلب نکال سکے۔ایسی سچائی ہو کہ اگر اس سچائی سے اپنا
نقصان بھی ہوتا ہو تو برداشت کر لو لیکن اپنی راستکوئی اور سچائی پر حرف نہ آنے دو۔بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ
روز مرہ کے معاملات میں اگر ذراسی غلط بیانی ہو بھی جائے تو فرق نہیں پڑتا لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فرق
پڑتا ہے، تمہارے تقویٰ کا معیار کم ہوتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ تقویٰ کا معیار کم ہوتے ہوئے ایک وقت میں
غلط بیانی اور جھوٹ کے قریب تک تمہیں لے جائے۔یا سچائی سے انسان بالکل دور ہو جائے اور جھوٹ میں
ڈوب جائے اور پھر خدا تعالیٰ سے دور ہو جائے یا اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس وجہ سے کہ سچائی پر قائم نہیں
ایک انسان رڈ کر دیا جائے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر مومن ہو تو تقویٰ سے کام لیتے ہوئے ہمیشہ
قولِ سدید پر قائم رہو۔فرمایا کہ قولِ سدید کا یہ بھی معیار ہے کہ جو الفاظ منہ پر آئیں وہ معقولیت بھی رکھتے ہوں۔یہ نہیں
کہ جو اول شلول ہم نے سچ بولنا ہے، ہم نے بول دینا ہے۔بعض دفعہ بعض باتیں سچی بھی ہوتی ہیں لیکن
ضروری نہیں کہ کہی بھی جائیں۔وہ معقولیت کا درجہ نہیں رکھتیں۔فتنہ اور فساد کا موجب بن جاتی ہیں۔کسی کا
راز دوسروں کو بتانے سے رشتوں میں دراڑیں پڑتی ہیں۔تعلقات میں خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔لیکن یہ بھی
ہے کہ ایک بات ایک موقع پر ایک جگہ پر معقول نہیں ، لیکن دوسرے موقع اور جگہ پر یہ کرنی ضروری ہو جاتی
ہے۔مثلاً خلیفہ وقت کے پاس بعض باتیں لائی جاتی ہیں جو اصلاح کے لئے ہوں۔پس اگر ایسی بات ہو تو
گو ہر جگہ کرنے والی یہ نہیں ہوتی لیکن یہاں آ کر وہ معقولیت کا درجہ اختیار کر لیتی ہے۔پس ایک ہی بات
ایک جگہ فساد کا موجب ہے اور دوسری جگہ اصلاح کا موجب ہے۔پھر معقولیت کی مزید وضاحت بھی فرما دی کہ کسی قسم کی لغو اور فضول بات قول سدید کے نام پر نہ
ہو۔بعض لوگ بات تو صحیح کر دیتے ہیں، اپنے زعم میں اصلاح کے نام پر بات پہنچاتے ہیں لیکن اُس میں
خطبات مسرور جلد 11
352
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جون 2013ء
اپنی طرف سے وضاحت کے نام پر حاشیہ آرائی بھی کر دیتے ہیں۔یہ پھر قولِ سدید نہیں رہتا بلکہ بعض
حالات میں قولِ سدید کا خون ہو رہا ہوتا ہے۔ایک صحیح بات ایک آدھ لفظ کی حاشیہ آرائی سے اصلاح
کرنے والوں کے سامنے، یا بعض دفعہ اگر میرے سامنے بھی آرہی ہو تو حقیقت سے دور لے جاتی ہے اور
نتیجہ اصلاح کا صحیح طریق اپنانے کے بجائے غلط طریق اپنایا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں اصلاح کے بجائے
نقصان ہوتا ہے۔مثلاً بعض دفعہ اصلاح نرمی سے سمجھانے یا صرف نظر کرنے یا پھر معمولی سرزنش کرنے
سے بھی ہو سکتی ہے لیکن ایک غلط لفظ فیصلہ کرنے والے کو سخت فیصلہ کرنے کی طرف لے جاتا ہے جس سے
بجائے اصلاح کے نقصان ہورہا ہوتا ہے۔اس لئے فرمایا کہ حق کے ساتھ ،سچائی کے ساتھ حکمت بھی مدنظر
رہنی چاہئے۔اگر حکمت ہوگی تو تبھی قول سدید بھی ہو گا۔اور حکمت یہ ہے کہ معاشرے کی اصلاح اور امن کا
قیام ہر سطح پر ہو، یہ مقصود ہو نہ کہ فساد۔ہر
پس اس حکمت کو مد نظر رکھتے ہوئے جیسا کہ پہلے بھی ذکر ہو چکا ہے، موقع اور محل کی مناسبت سے
بات ہونی چاہئے۔یعنی ہر سچی بات حکمت کے بغیر اور موقع اور محل کو سامنے رکھے بغیر کرنا قول سدید نہیں
ہے۔یہ پھر لغویات اور فضولیات میں شمار ہو جائے گا۔اور یہ صورتِ حال بجائے ایک انسان کو خدا تعالیٰ کی
خوشنودی حاصل کرنے کے، اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا موجب بنا سکتی ہے۔پس ایک مومن کو تقویٰ پر چلتے
ہوئے قولِ سدید کی باریکیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔تقویٰ کی باریکیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔اگر باریکی سے اس بات پر نظر ہوگی تو اللہ تعالیٰ کے پیار کی نظر پھر ایسے انسان پر پڑتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ”انسان کو دقائق تقویٰ کی رعایت رکھنی
چاہئے۔“ یعنی جو باریکیاں ہیں تقویٰ کی اُن کو سامنے رکھنا چاہئے۔سلامتی اسی میں ہے کہ اگر چھوٹی چھوٹی
باتوں کی پروا نہ کرے تو پھر ایک دن وہی چھوٹی چھوٹی باتیں کبائر کا مرتکب بنادیں گی اور طبیعت میں کسل
اور لا پروائی پیدا ہو کر پھر ایسا انسان ہلاک ہو جائے گا“۔فرمایا: ”تم اپنے زیر نظر تقویٰ کے اعلیٰ مدارج کو
حاصل کر نا رکھو اور اس کے لئے دقائق تقوی کی رعایت ضروری ہے۔“
( ملفوظات جلد 4 صفحہ 442 ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ )
پھر ایک جگہ آپ نے فرمایا کہ : ”سچی خوشحالی اور راحت تقویٰ کے بغیر حاصل نہیں ہوتی۔اور تقویٰ
پر قائم ہونا گو یا زہر کا پیالہ پینا ہے بہت مشکل کام ہے۔تقویٰ پر قائم ہوتے ہوئے بعض دفعہ سچی بات کہنا
بھی انسان کو مشکل میں ڈال دیتا ہے۔فرمایا کہ متقی کے لئے خدا تعالیٰ ساری راحتوں کے سامان مہیا کر دیتا
خطبات مسرور جلد 11
353
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جون 2013ء
ہے۔مَن يَتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسِبُ۔(الطلاق:3,4) پس
خوشحالی کا اصول تقویٰ ہے۔لیکن حصول تقویٰ کے لئے نہیں چاہئے کہ ہم شرطیں باندھتے پھریں۔تقویٰ
اختیار کرنے سے جو مانگو گے ملے گا۔خدا تعالیٰ رحیم و کریم ہے۔تقویٰ اختیار کرو جو چاہو گے وہ دے گا۔“
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 90۔ایڈ یشن 2003 ء مطبوعہ ربوہ )
بہر حال تقومی مد نظر ہو تو پھر آگے ہر کام انسان کا چلتا ہے، چاہے وہ سچائی ہے یا دوسرے اعمال
ہیں۔پس اللہ تعالیٰ کے کسی بھی حکم کو معمولی نہیں سمجھنا چاہئے۔اور یہ قولِ سدید کا حکم تو ایسا ہے کہ اس پر
معاشرے کے امن کی بنیاد ہے۔معاشرے کی اصلاح کی بنیاد اس پر ہے۔تبھی تو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے نکاح جو مرد اور عورت کے بندھن کا اسلامی اعلان ہے اور آئندہ نسل کے جاری ہونے کا ایک سلسلہ
ہے، اس میں ان آیات کو شامل فرمایا ہے۔(سنن ابن ماجه كتاب النكاح باب خطبة النكاح
حدیث (1892)۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا، اس کا دائرہ صرف گھر تک محدود نہیں ہے بلکہ پورے
معاشرے میں پھیلا ہوا ہے۔اس سے معاشرے میں فساد بھی پیدا کیا جاسکتا ہے اور امن اور سلامتی بھی پیدا
کی جاسکتی ہے۔پس اس پر جس طرح خدا تعالیٰ چاہتا ہے اُس طرح عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ پھر اگلی آیت میں فرماتا ہے کہ تمہاری تقویٰ کی باریک راہوں کی تلاش کی کوشش،
اور قولِ سدید کی جزئیات پر قائم رہنے کی کوشش تمہیں خدا تعالیٰ کے فضلوں کا وارث بنائے گی۔اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کی اصلاح کرے گا۔سچائی کے اختیار کرنے سے تمہارے سے پھر
نیک اعمال ہی سرزدہوں گے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، قولِ سدید کی وجہ سے تم لغو باتوں سے بھی پر ہیز کرنے والے بن جاؤ
گے۔لغو بات سے پر ہیز بذات خود پھر نیک اعمال کی طرف لے جاتا ہے۔برائیوں سے دور کرتا ہے۔ایک
بڑی مشہور حدیث ہے۔ہم اکثر سنتے ہیں۔ایک شخص نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کہ آج تم
یہ عہد کر لو کہ تم نے ہمیشہ سچائی پر قائم رہنا ہے، جھوٹ کبھی نہیں بولنا‘ اگر اس پر عمل کرتے رہے تو فائدہ ہوگا۔تمہاری برائیاں چھٹ جائیں گی۔تو اس نے اس پر عمل کرتے ہوئے اپنی تمام چھوٹی بڑی برائیوں اور
گناہوں سے چھٹکارا پا لیا۔التفسیر الکبیر لامام رازی جزء 16 صفحہ 176 تفسیر سورۃ التوبه زیر آیت نمبر 119 دار الكتب العلمیة بیروت 2004ء)
اور جب انسان برائیوں اور گناہوں سے چھٹکارا حاصل کرتا ہے تو پھر خدا تعالیٰ کا وعدہ اور فعل
خطبات مسرور جلد 11
354
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جون 2013ء
اُس کو اعمال کے اصلاح کی توفیق دیتا ہے۔اور یوں وہ اُن لوگوں میں شامل ہو جاتا ہے جو اعمالِ صالحہ
بجالانے والے ہیں۔اور پھر یہی نہیں کہ جو نیک اعمال اب سرزد ہورہے ہیں انہی کا اجر ہے، بلکہ تقویٰ پر
چلنے والے سچائی پر قائم ہونے والے اپنے گزشتہ گناہوں سے بھی اللہ تعالیٰ کی بخشش کروالیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ صرف تمہارے اعمال کی اصلاح نہیں ہوگی بلکہ یغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ۔تمہارے گزشتہ
گناہوں
کو بھی اللہ تعالیٰ بخش دے گا۔اور اگر اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول کے حکموں پر عمل کرتے رہے،
تقویٰ پر قائم رہے، نیکیاں کرنے کی توفیق پاتے رہے، فتنہ و فساد سے بچے رہے، اُن تمام احکام پر عمل
کرتے رہے جو اللہ تعالیٰ نے مومن کو حقیقی مومن بننے کے لئے دیئے ہیں، جن کے بارے میں ایک جگہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تاکیداً اس طرح توجہ دلائی ہے کہ قرآنِ کریم کے سات سو حکموں
پر عمل کرو گے تو حقیقی مومن کہلاؤ گے۔(ماخوذ از کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحه 26)
اور حقیقی مومن بننے کے نتیجہ میں آئندہ یہ گناہ بھی پھر معاف ہو جائیں گے۔یہ نہیں کہ آئندہ گناہ
انسان کرتا جائے اور خدا تعالیٰ معاف کرتا جائے گا، بلکہ نیک اعمال کی وجہ سے، اصلاح نفس کی وجہ سے
گناہوں سے دُوری ہوتی چلی جائے گی۔استغفار کرنے کی وجہ سے خدا تعالیٰ سے گناہوں کے خلاف
انسان کو طاقت ملتی ہے۔پس جب اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ يَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُم “ تو اس کا یہی مطلب ہے کہ گزشتہ
گناہوں سے بخشش اور آئندہ گناہوں کے خلاف طاقت ملتی ہے جس سے پھر اعمالِ صالحہ کا ایک جاری اور
مسلسل عمل جو ہے وہ اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے والا ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ فوز عظیم ہے۔یہ بہت بڑی کامیابی ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے والا بن جائے۔پس فوز عظیم کے حصول کے لئے اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول کی کامل اطاعت ضروری ہے۔اپنی
زندگی کو اللہ اور رسول کے حکموں کے مطابق ڈھالنا ضروری ہے۔اس پر عمل کرنے کے لئے خدا تعالیٰ سے
طاقت مانگنا ضروری ہے۔اور یہ طاقت استغفار سے ملتی ہے۔جب یہ طاقت ملے گی تو پھر نیک اعمال بھی
سرزد ہوں گے اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے نیک اعمال کی طرف رہنمائی بھی فرماتا رہے گا۔اور پھر ایسے
انسان کا اُن حقیقی مومنوں میں شمار ہو گا جو سچائی پر قائم رہنے والے اور سچائی کو پھیلانے والے ہوں گے۔اُن
لوگوں میں شمار ہوگا جو اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرنے والے مومنین ہیں۔پس تقوی فوز عظیم تک لے جاتا ہے
اور فوز عظیم حاصل کرنے والے متقی ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے مومنو! اپنی زندگی کا یہ مقصد بناؤ
اگر حقیقی مومن بنتا ہے۔پس یہ چیزیں ہیں جو ہمیں حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
خطبات مسر در جلد 11
355
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جون 2013ء
اب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض اور اقتباسات پیش کروں گا جو سچائی
کے اظہار کے بارے میں ہیں کہ کس طرح ہونا چاہئے ، کیسے موقعوں پر ہونا چاہئے ، اس کی مختلف
حالتیں کیا ہوتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ”اصل بات یہ ہے کہ فراست اچھی چیز
ہے۔انسان اندر ہی اندر سمجھ جاتا ہے کہ یہ سچا ہے، کسی کی بات کوئی کر رہا ہو، اگر فر است ہو تو سمجھ جاتا
ہے۔فرمایا کہ: ”سچ میں ایک جرات اور دلیری ہوتی ہے۔جھوٹا انسان بزدل ہوتا ہے۔وہ جس کی زندگی
نا پا کی اور گندے گناہوں سے ملوث ہے، وہ ہمیشہ خوفزدہ رہتا ہے اور مقابلہ نہیں کرسکتا۔ایک صادق انسان
کی طرح دلیری اور جرات سے اپنی صداقت کا اظہار نہیں کر سکتا اور اپنی پاکدامنی کا ثبوت نہیں دے سکتا۔دنیوی معاملات میں ہی غور کر کے دیکھ لو کہ کون ہے جس کو ذراسی بھی خدا نے خوش حیثیتی عطا کی ہو اور اُس
کے حاسد نہ ہوں۔ہر خوش حیثیت کے حاسد ضرور ہو جاتے ہیں اور ساتھ ہی لگے رہتے ہیں۔یہی حال دینی
امور کا ہے۔شیطان بھی اصلاح کا دشمن ہے۔پس انسان کو چاہئے کہ اپنا حساب صاف رکھے اور خدا سے
معاملہ درست رکھے۔شیطان تو ساتھ لگا ہوا ہے، لیکن اگر انسان کے اندرسچائی ہے، اپنا معاملہ اللہ سے
صاف ہے تو پھر کوئی فکر نہیں۔فرمایا کہ ” خدا کو راضی کرے، پھر کسی سے خوف نہ کھائے اور نہ کسی کی پروا
کرے۔فرمایا کہ ایسے معاملات سے پر ہیز کرے جن سے خود ہی مور د عذاب ہو جاوے۔خود انسان
غلطیوں میں پڑے تو تبھی عذاب آتا ہے، تبھی سزا ملتی ہے۔اگر انسان سچائی پر قائم رہے، نیکیوں پر قائم
رہے، اعمالِ صالحہ بجالانے والا ہو، برائیوں سے بچنے والا ہو تو پھر یہ چیزیں نہیں آتیں۔لیکن یہ سب کچھ خود
نہیں حاصل ہوتا۔فرمایا: ”مگر یہ سب کچھ بھی تائید غیبی اور توفیق الہی کے سوا نہیں ہوسکتا۔اللہ تعالیٰ کی
تائید ہوگی، اللہ تعالیٰ توفیق دے گا تو تبھی ہوگا۔اور پھر اُس کے لئے وہی استغفار اور اللہ تعالیٰ کے لئے جھکنا
ہے۔فرمایا کہ صرف انسانی کوشش کچھ بنا نہیں سکتی جب تک خدا کا فضل بھی شاملِ حال نہ ہو۔‘‘انسان
بہت کچھ کرتا ہے کہ میں یہ کر دوں گا ، وہ کر دوں گا اور دینی معاملات میں تو بالکل ہی انسانی کوشش نہیں
بنا سکتی۔اللہ کا فضل ہو تو دین کی خدمت کی بھی توفیق ملتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی رضا بھی حاصل ہوتی ہے۔پھر
فرمایا: ”صرف انسانی کوشش کچھ بنا نہیں سکتی جب تک خدا کا فضل بھی شاملِ حال نہ ہو۔خُلِقَ الْإِنْسَانُ
ضَعِيفًا - ( النساء: 29) انسان ناتواں ہے، غلطیوں سے پر ہے، مشکلات چاروں طرف سے گھیرے
ہوئے ہیں۔پس دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نیکی کی توفیق عطا کرے اور تائیدات غیبی اور فضل کے فیضان
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 543۔ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ )
کا وارث بنادے۔“
خطبات مسرور جلد 11
356
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جون 2013ء
پس ان باتوں کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہئے۔دین میں بھی، دنیا میں بھی مشکلات آتی ہیں۔ہر جگہ
اگر سچائی پر قائم ہو گے، تقویٰ پر قائم ہو گے، اپنے اعمال پر نظر ہوگی تو یہ مشکلات بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے
دور ہوتی چلی جائیں گی۔جیسا کہ آپ نے فرمایا کہ سچ کا اظہار مشکلات میں ڈال دیتا ہے۔بعض دفعہ عملاً یہ
بھی ہوتا ہے لیکن اگر اپنا ظاہر و باطن ایک ہو تو پھر ڈرنے کی ضرورت نہیں۔یہ مشکلات بھی غائب ہو جاتی
ہیں اور یہ صرف دشمنوں کی طرف سے نہیں ہوتا بلکہ بعض دفعہ اپنوں سے بھی سچ کا اظہار مشکلات میں ڈال
سکتا ہے کیونکہ اپنوں میں بھی کئی قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔تقویٰ کی کمی ہوتی ہے۔اس لئے انسان بعض دفعہ
اپنوں سے بھی پریشانی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔مثلاً دنیا میں آجکل انتخابات ہو رہے ہیں۔مجھے بعض شکایات
آتی ہیں کہ ہم نے فلاں کو ووٹ دیا یا فلاں عہدیدار نے پوچھا کہ تم نے فلاں کو کیوں اپنی رائے دی ، اُس کو
ووٹ کیوں دیا؟ اب جماعتی انتخابات تو ایسے ہیں کہ ہر ایک آزاد ہے، کسی کو پوچھنے کا حق نہیں۔اگر کسی نے
سچائی سے اپنے خیال میں کسی کو بہتر سمجھتے ہوئے ووٹ دیا تو کسی عہدیدار کا حق نہیں بنتا کہ جا کے اُسے پوچھا
جائے کہ تم نے کیوں فلاں کو دیا، فلاں کو کیوں دیا؟ یہی اگر انسان میں کمزوری ہو، اپنی بعض غلطیاں ہوں تو
ایک دفعہ یہ سچائی کا اظہار ہو جائے تو اگلی دفعہ پھر سچائی کا اظہار نہیں کرتا، کہیں میری غلطیاں اور کمزور یاں نہ
پکڑی جائیں۔یا تقویٰ کی کمی ہو، جیسے بعض لوگ اظہار کر دیتے ہیں کہ ہمیں فکر ہے کہ یہ عہد یدار پھر
ہمارے خلاف اپنے دلوں میں رنجشیں نہ رکھیں۔یہ تقویٰ کی کمی ہے، سچائی کی کمی ہے۔پس ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ اگر حق سمجھتے ہوئے کسی نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے تو پھر سچائی یہی
ہے، تقویٰ یہی ہے کہ بے فکر رہے۔ہاں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ
سے اُس کا فضل مانگتا ر ہے۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہوگا تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔اللہ تعالیٰ کی تقدیر بھی چل رہی
ہوتی ہے اور ایسی رنجشیں رکھنے والوں کو خود بھی اللہ تعالیٰ بعض دفعہ پکڑتا ہے۔یہ نہیں ہے کہ جماعتی نظام کوئی
ایسا ہے جس میں جس کا جو دل چاہے، کرتا چلا جائے۔کہیں نہ کہیں کسی پکڑ میں انسان آجاتا ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ : ''اگر چہ عام نظر میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ لوگ لا إلهَ إِلَّا اللہ کے بھی
قائل ہیں، پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی زبان سے تصدیق کرتے ہیں۔بظاہر نمازیں بھی پڑھتے ہیں،
روزے بھی رکھتے ہیں مگر اصل بات یہ ہے کہ روحانیت بالکل نہیں رہی۔اور دوسری طرف اُن اعمالِ صالحہ
کے مخالف کام کرنا ہی شہادت دیتا ہے کہ وہ اعمال، اعمالِ صالحہ کے رنگ میں نہیں کئے جاتے بلکہ رسم اور
عادت کے طور پر کئے جاتے ہیں کیونکہ ان میں اخلاص اور روحانیت کا شتہ بھی نہیں ہے۔ور نہ کیا وجہ ہے
خطبات مسرور جلد 11
357
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جون 2013ء
کہ ان اعمالِ صالحہ کے برکات اور انوار ساتھ نہیں ہیں۔خوب یا درکھو کہ جب تک سچے دل سے اور
روحانیت کے ساتھ یہ اعمال نہ ہوں کچھ فائدہ نہ ہوگا اور یہ اعمال کام نہ آئیں گے۔اعمال صالحہ اُسی وقت
اعمال صالحہ کہلاتے ہیں جب ان میں کسی قسم کا فساد نہ ہو۔صلاح کی ضدفساد ہے۔صالح وہ ہے جو فساد
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 499۔ایڈیشن 2003 ء مطبوعہ ربوہ )
66
سے مبر امنزہ ہو۔"
اب چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی اگر جواب طلبیاں شروع ہو جائیں، لوگوں کو خوفزدہ کیا جانے لگے تو
یہ بھی فساد کے زمرہ میں آتا ہے۔پس یہ انسان کو ہر وقت اپنے مدنظر رکھنا چاہئے ، اپنا جائزہ لیتے رہنا چاہئے
کہ اعمالِ صالحہ انہوں نے بجالانے ہیں۔اور اعمال صالحہ یا اپنے اعمال کی اصلاح اُس وقت ہوتی ہے
جب خدا تعالیٰ چاہتا ہے۔اور خدا تعالیٰ نے متقیوں کی یہ نشانی رکھی ہے، تقویٰ کی باریک راہوں پر چلنے
والوں کی یہ نشانی رکھی ہے کہ ہر
عمل ، چاہے وہ نیک عمل ہو، عمل صالح نہیں بن جا تاجب تک کہ اللہ تعالیٰ کی
نظر میں وہ عملِ صالح نہ ہو۔اور اس کو اللہ تعالیٰ کی نظر میں عملِ صالح بنانے کے لئے خدا تعالیٰ کے فضل کو
جذب کرنے کی ضرورت ہے، اُس کے آگے جھکنے کی ضرورت ہے، استغفار کرنے کی ضرورت ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں: ”انسان سمجھتا ہے کہ نرا زبان سے کلمہ پڑھ لینا ہی کافی ہے یا نرا
اسْتَغْفِرُ الله کہہ دینا ہی کافی ہے۔مگر یا درکھو زبانی لاف و گزاف کافی نہیں ہے۔خواہ انسان زبان سے
ہزار مرتبہ اَسْتَغْفِرُ اللہ کہے یا سو مرتبہ تسبیح پڑھے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ خدا نے انسان کو انسان
بنایا ہے طوطا نہیں بنایا۔یہ طوطے کا کام ہے کہ وہ زبان سے تکرار کرتا رہے اور سمجھے خاک بھی نہیں۔انسان کا
کام تو یہ ہے کہ جو کچھ منہ سے کہتا ہے اس کو سوچ کر کہے اور پھر اس کے موافق عملدرآمد بھی کرے۔لیکن اگر
طوطے کی طرح بولتا جاتا ہے تو یا درکھو نری زبان سے کوئی برکت نہیں ہے۔جب تک دل سے اس کے ساتھ
نہ ہو اور اس کے موافق اعمال نہ ہوں۔وہ نری باتیں سمجھی جائیں گی جن میں کوئی خوبی اور برکت نہیں کیو
نکہ وہ نرا قول ہے خواہ قرآن شریف اور استغفار ہی کیوں نہ پڑھتا ہو۔خدا تعالیٰ اعمال چاہتا ہے۔اس لیے
بار بار یہی حکم دیا کہ اعمالِ صالحہ کرو۔جب تک یہ نہ ہو خدا کے نزدیک نہیں جاسکتے۔بعض نادان کہتے ہیں کہ
آج ہم نے دن بھر میں قرآن ختم کر لیا ہے۔لیکن کوئی ان سے پوچھے کہ اس سے کیا فائدہ ہوا ؟ نری زبان
سے تم نے کام لیا مگر باقی اعضاء کو بالکل چھوڑ دیا حالانکہ اللہ تعالیٰ نے تمام اعضاء اس لیے بنائے ہیں کہ ان
سے کام لیا جاوے۔یہی وجہ ہے کہ حدیث میں آیا ہے کہ بعض لوگ قرآن کی تلاوت کرتے ہیں اور قرآن
اُن پر لعنت کرتا ہے کیونکہ ان کی تلاوت نرا قول ہی قول ہوتا ہے اور اس پر عمل نہیں ہوتا۔“
(ملفوظات جلد 3 صفحہ 611۔ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ )
خطبات مسرور جلد 11
358
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جون 2013ء
پس اعمال کی اصلاح صرف ظاہری طور پر علم سے نہیں ہوگی، بلکہ اللہ تعالیٰ اُس وقت اپنے وعدے
کے مطابق اصلاح کرتا ہے جب سچائی کو سامنے رکھتے ہوئے ، صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کا خوف سامنے رکھتے
ہوئے اللہ تعالیٰ کے حکموں پر عمل کرنے کی کوشش ہو۔جیسا کہ میں نے کہا حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اپنی جماعت میں شامل ہونے کے لئے یا اپنی جماعت میں شامل ہونے والوں کی جو نشانی بتائی ہے، وہ
یہ ہے کہ وہ قرآن کریم کے سات سو حکموں پر عمل کرتے ہیں۔کسی علم اور کسی خاص مقام کے ہونے کا آپ
نے ذکر نہیں فرمایا۔پس ہمیں، ہم میں سے ہر ایک کو اپنے اعمال کی طرف نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور اپنے
آپ کو اس تعلیم کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ : "جو شخص اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ حدود کے موافق اپنا چال چلن نہیں بنا تا
ہے وہ ہنسی کرتا ہے کیونکہ پڑھ لینا ہی اللہ تعالیٰ کا منشاء نہیں۔وہ تو عمل چاہتا ہے۔اگر کوئی ہر روز تعزیرات ہند
کی تلاوت تو کرتا رہے مگر ان قوانین کی پابندی نہ کرے بلکہ جرائم کو کرتار ہے اور رشوت وغیرہ لیتار ہے تو ایسا
شخص جس وقت پکڑا جاوے گا تو کیا اس کا یہ عذر قابل سماعت ہوگا کہ میں ہر روز تعزیرات کو پڑھا کرتا
ہوں ؟ یا اس کو زیادہ سزا ملے گی کہ تو نے باوجود علم کے پھر جرم کیا ہے۔“ جو قانون جانتا ہے، جو ملکی قانون کو
‘“جو
پڑھتا رہتا ہے،صرف قانون پڑھنے سے سزا معاف نہیں ہو جاتی۔اگر قانون پڑھ رہا ہے اور جرم کر رہا ہے تو
فرمایا کہ اُس کو تو زیادہ سزا ملے گی کہ تو نے باوجود علم کے پھر جرم کیا ہے۔اس لیے ایک سال کی بجائے چار
سال کی سزا ہونی چاہئے۔“ ( ملفوظات جلد 3 صفحہ 611۔ایڈیشن 2003 ء مطبوعہ ربوہ )
پھر آپ ایک جگہ فرماتے ہیں: ” غرض نری باتیں کام نہ آئیں گی۔پس چاہیے کہ انسان پہلے اپنے
آپ
کو دکھ پہنچائے تا خدا تعالیٰ کو راضی کرے۔اگر وہ ایسا کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی عمر بڑھا دے گا۔اللہ تعالیٰ
کے وعدوں میں تخلف نہیں ہوتا۔اس نے جو وعدہ فرمایا ہے کہ أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي
الْأَرْضِ (الرعد : 18 ) یعنی جو چیز لوگوں کو نفع دینے والی ہو وہ زمین میں ٹھہر جاتی ہے۔” یہ بالکل سچ
ہے۔عام طور پر بھی قاعدہ ہے کہ جو چیز نفع رساں ہو اس کو کوئی ضائع نہیں کرتا۔یہانتک کہ کوئی گھوڑا بیل یا
گائے بکری اگر مفید ہو اور اس سے فائدہ پہنچتا ہو، کون ہے جو اس کو ذبح کر ڈالے لیکن جب وہ ناکارہ ہو جاتا
ہے اور کسی کام نہیں آسکتا تو پھر اس کا آخری علاج ہی ذبح ہے۔پس یہ غور کرنے والے فقرات ہیں۔فرمایا کہ ایسا ذبح ہی ہو جاتا ہے اور پھر جو ذبح کرنے والا سمجھ لیتا ہے، مالک سمجھ لیتا ہے کہ اور نہیں تو دو چار
روپے کی کھال ہی پک جائے گی اور گوشت کام آ جائے گا۔اسی طرح پر جب انسان خدا تعالیٰ کی نظر میں
66
خطبات مسرور جلد 11
359
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جون 2013ء
کسی کام کا نہیں رہتا اور اس کے وجود سے کوئی فائدہ دوسرے لوگوں
کو نہیں ہوتا تو پھر اللہ تعالیٰ اس کی پروا
نہیں کرتا بلکہ خس کم جہاں پاک کے موافق اس کو ہلاک کر دیتا ہے۔“
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 612-611۔ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ )
پس ہر ایک کو ، ہر احمدی کو ، ہر عہدیدار کو یہ سوچنا چاہئے کہ میں نے زیادہ سے زیادہ دوسرے کوکس
طرح فائدہ پہنچانا ہے اور فائدہ پہنچانا ہی ہر ایک کے پیش نظر ہونا چاہئے۔یہ اعزاز، یہ عہدہ، یہ خدمت
کا فائدہ تبھی ہے جب دوسرے کو فائدہ پہنچانے کی سوچ ہو، نیک نیتی ہو، اپنے اعمال کی اصلاح کی طرف
توجہ ہو اور سچائی پر قائم رہنے والا انسان ہو، تقویٰ پر چلنے والا ہو۔فرمایا : " غرض یہ اچھی طرح یا درکھو کہ نری لاف و گزاف اور زبانی قیل وقال کوئی فائدہ اور اثر نہیں
رکھتی جب تک کہ اس کے ساتھ عمل نہ ہو اور ہاتھ پاؤں اور دوسرے اعضاء سے نیک عمل نہ کئے جاویں۔جیسے اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف بھیج کر صحابہ سے خدمت لی۔کیا انہوں نے صرف اسی قدر کافی سمجھا تھا کہ
قرآن کو زبان سے پڑھ لیا یا اس پر عمل کرنا ضروری سمجھا تھا انہوں نے تو یہاں تک اطاعت و وفا داری
دکھائی کہ بکریوں کی طرح ذبح ہو گئے اور پھر انہوں نے جو کچھ پایا اور خدا تعالیٰ نے ان کی جسقدر قدر کی وہ
پوشیدہ بات نہیں ہے۔“
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 612۔ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ )
پس یہ اللہ تعالیٰ کی قدر ہے جس کی ہمیں تلاش کرنی چاہئے۔آپ فرماتے ہیں: ” خدا تعالیٰ کے فضل اور فیضان کو حاصل کرنا چاہتے ہو تو کچھ کر کے دکھاؤ ورنہ
حکمی شئے کی طرح تم پھینک دیئے جاؤ گے۔کوئی آدمی اپنے گھر کی اچھی چیزوں اور سونے چاندی کو باہر نہیں
پھینک دیتا بلکہ ان اشیاء کو اور تمام کار آمد اور قیمتی چیزوں کو سنبھال سنبھال کر رکھتے ہو۔لیکن اگر گھر میں کوئی
چوہا مرا ہوا دکھائی دے تو اس کو سب سے پہلے باہر پھینک دو گے۔اسی طرح پر خدا تعالیٰ اپنے نیک بندوں کو
ہمیشہ عزیز رکھتا ہے۔ان کی عمر دراز کرتا ہے اور ان کے کاروبار میں ایک برکت رکھ دیتا ہے۔وہ ان کو ضائع
نہیں کرتا اور بے عزتی کی موت نہیں مارتا۔لیکن جو خدا تعالیٰ کی ہدایتوں کی بے حرمتی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو
تباہ کر دیتا ہے۔اگر چاہتے ہو کہ خدا تعالیٰ تمہاری قدر کرے تو اس کے واسطے ضروری ہے کہ تم نیک بن جاؤ تا
خدا تعالیٰ کے نزدیک قابل قدر ٹھہرو۔جو لوگ خدا سے ڈرتے ہیں اور اس کے حکموں کی پابندی کرتے ہیں
وہ اُن میں اور اُن کے غیروں کے درمیان ایک فرقان رکھ دیتا ہے۔یہی راز انسان کے برکت پانے کا ہے
کہ وہ بدیوں سے بچتار ہے۔ایسا شخص جہاں رہے وہ قابل قدر ہوتا ہے کیونکہ اس سے نیکی پہنچتی ہے۔وہ
خطبات مسرور جلد 11
360
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جون 2013ء
66
غریبوں سے سلوک کرتا ہے، ہمسایوں پر رحم کرتا ہے ، شرارت نہیں کرتا، جھوٹے مقدمات نہیں بناتا،
جھوٹی گواہیاں نہیں دیتا، بلکہ دل کو پاک کرتا ہے اور خدا کی طرف مشغول ہوتا ہے اور خدا کا ولی کہلاتا ہے۔“
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 612۔ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ )
اللہ تعالیٰ ہمیں تقویٰ کی راہوں پر چلتے ہوئے سچائی پر قائم رہنے والا بنائے۔ہم اللہ تعالیٰ اور اُس
کے رسول کے حکموں کی کامل اطاعت کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کی پردہ پوشی فرمائے۔ہمیشہ ہمارے سے وہ اعمال سرزد ہوں جو اللہ تعالیٰ کے ہاں مقبول ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو ہم جذب
کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ نے جس مقصد کے لئے اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو بھیجا ہے، ہم حقیقت میں اُس مقصد کو حاصل کرنے والے بھی ہوں اور آپ کے مددگار بھی ہوں۔اور اللہ تعالیٰ
کے پیار کی نظر ہمیشہ ہم پر رہے۔آج بھی ایک افسوسناک خبر ہے۔لاہور پاکستان میں ، ہمارے ایک احمدی بھائی کو شہید کر دیا گیا
ہے۔إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ان کے کچھ کو ائف پیش کرتا ہوں پھر نماز جنازہ بھی انشاء اللہ جمعہ
کے بعد پڑھاؤں گا۔ان شہید بھائی کا نام مکرم جواد کریم صاحب ہے جو مکرم کریم احمد دہلوی صاحب مرحوم
کے بیٹے تھے۔گرین ٹاؤن ضلع لاہور میں رہتے تھے۔17 جون کو چار نا معلوم افراد نے مکرم جواد کریم
صاحب ابن مکرم کریم احمد صاحب کے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کر کے ان کو شہید کر دیا۔انا للہ وانا
إلَيْهِ رَاجِعُونَ جو تفصیلات ہیں ان کے مطابق یہ گرین ٹاؤن لاہور میں اپنے مکان کی اوپر کی منزل میں
رہائش پذیر تھے اور نچلی منزل میں ان کے بڑے بھائی امتیاز عدنان صاحب رہتے تھے اور والدہ بھی رہتی
تھیں۔کہتے ہیں رات تقریباً پونے آٹھ بجے کے قریب چار نامعلوم افراد گھر میں آئے۔دو باہر کھڑے
رہے اور دو اندر گیراج میں چلے گئے اور وہاں شاید انہوں نے کریم صاحب کو بلایا۔بہر حال گیراج والوں
کے ساتھ ان کی مڈ بھیڑ ہوگئی۔اسی اثناء میں ایک حملہ آور نے ان پر فائز کیا اور گولی دل پر لگی اور آر پار ہو
گئی۔شور سن کے ان کے بھائی بھی جو نچلی منزل میں تھے ، باہر نکلے تو حملہ آوروں نے ہوائی فائر کیا اور یہ
کہتے ہوئے کہ اب تمہاری باری ہے وہاں سے چلے گئے ، فرار ہو گئے۔ہسپتال لے جایا گیا لیکن اس سے
پہلے راستے میں ہی انہوں نے جام شہادت نوش فرمالیا۔شہید مرحوم کے خاندان میں احمدیت کا نفوذان کے پڑنا نا حضرت حکیم محمد حسین صاحب
آف بلوگر دہلی بھارت کی بیعت سے ہوا تھا جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے ہاتھ پر
خطبات مسرور جلد 11
361
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جون 2013ء
بیعت کی تھی اور اپنے خاندان میں پہلے احمدی تھے۔ان کے پڑ دادا اعجاز حسین صاحب مرحوم نے خط کے
ذریعہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کی تھی لیکن دستی بیعت کا شرف حاصل نہیں ہوا تھا۔اس طرح ان کے جو پڑ نانا تھے وہ صحابی تھے۔ان کے دادا مکرم بابونذیر احمد صاحب دہلی میں لمبا عرصہ
امیر جماعت رہے ہیں۔شہید مرحوم کی عمر تینتیس سال تھی۔وصیت کے بابرکت نظام میں شامل تھے۔اپنا
کاروبار کرتے تھے۔ان کی اہلیہ ڈاکٹر ہیں ، ان کا اپنا کلینک ہے۔کلینک کے انتظامی معاملات بھی شہید مرحوم
کے ہی سپر د تھے۔انتہائی نرم طبیعت کے مالک تھے۔چھوٹوں بڑوں کا ادب کرنے کا ان میں خاص امتیاز
تھا۔مخلص انسان تھے۔ہر کسی سے تعاون کرتے تھے۔ہر کسی کے دکھ درد میں شریک ہوتے تھے۔جماعتی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ان کا گھر لمبے عرصے تک نماز سینٹر بھی رہا۔چھوٹی عمر سے ہی زعیم حلقہ
تھے ، پھر مقامی طور پر بھی اور ضلع کی حیثیت میں بھی خدام الاحمدیہ کے کام کرتے رہے۔والدہ مرحومہ نے
شہادت کے دن ذکر کیا کہ جواد کریم نے اپنا ایک خواب مجھے سنایا تھا کہ چند لوگ مجھے ماررہے ہیں اور بڑا بھائی
میرے پاس کھڑا ہے، مجھے نہیں بچاتا۔تو موقع پر بھی اس طرح ہی ہوا کہ جب ان پر فائرنگ ہورہی تھی بڑا
بھائی باہر نکلا اور بچا نہیں سکا۔ایک لحاظ سے اس طرح بھی خواب پوری ہوگئی۔چندہ کے معاملے میں بھی بہت کھلے دل کے تھے اور دوسروں کو بھی تحریک کیا کرتے تھے۔اپنے
بھائی کو شہادت سے ایک دن قبل کہا کہ یا درکھو کہ اگر میں فوت ہو جاؤں تو میرا حساب کتاب صاف ہے اور
میں بقایا دار نہیں ہوں۔میں نے سارا حساب صاف کر دیا ہے۔صدر صاحب حلقہ کہتے ہیں کہ ہمارے حلقے
کے ایک ممبر جو چندے کی ادائیگی میں ذراست تھے ، شہید مرحوم نے مسلسل ان سے رابطہ رکھا اور نہ صرف
ان کو چندے کے معاملے میں چست کیا بلکہ نظام وصیت میں بھی شامل کروایا۔شہید مرحوم کی اہلیہ محترمہ ہیں
اور تین چھوٹے بچے ہیں، جن کی عمریں یہ ہیں، بیٹی ہے صبتہ الجواد، چھ سال کی ہے۔اور طلحہ جواد تین سال،
اور صفوان جواد چار ماہ۔ان کے ایک بھائی ہیں۔شہادت کے وقت ان کی والدہ زندہ تھیں لیکن تدفین کے لئے جب ان کا جنازہ ربوہ لے جایا
گیا تو پیچھے سے والدہ کو بھی ہارٹ اٹیک ہوا۔اُن کی بھی وفات ہوگئی - إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
رضیہ کریم دہلوی صاحبہ جو حکیم محمد احمد دہلوی صاحب مرحوم کی صاحبزادی تھیں، شہید مرحوم بیٹے کی شہادت
کے کچھ دیر بعد ، جب ربوہ جنازہ پر گئے ہوئے تھے، ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ان کی بھی وفات ہو گئی۔رضیہ کریم صاحبہ کے والدین دہلی سے ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے۔پہلے خانیوال میں رہے، پھر
خطبات مسرور جلد 11
362
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جون 2013ء
شادی ہوئی تو یہ لا ہور آ گئیں۔جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی تھیں۔سکول میں ہیڈ مسٹرس
تھیں۔ریٹائر تھیں۔1947ء میں ان کی پیدائش ہوئی تھی اور یہ اپنے حلقے کی سیکرٹری اصلاح وارشاد بھی
تھیں۔اور اپنے بچوں کو بھی جماعتی کاموں میں آگے لانے میں ان کا بہت ہاتھ تھا۔اللہ تعالیٰ ان کے بھی
درجات بلند فرمائے۔اور شہید مرحوم اور ان کی والدہ کی جو اولاد ہے اللہ تعالیٰ ان کا حامی و ناصر ہو اور
جماعت سے ان کا پختہ تعلق قائم کرے۔میں نے تعزیت کا پیغام جب بھیجا تھا تو شہید مرحوم کے جو ایک
بھائی ہیں، انہوں نے کہا کہ جماعت کے لئے تو ہماری جان ہر وقت حاضر ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ ہمارے میں
کوئی کسی قسم کی بھی بزدلی پیدا نہیں ہوگی۔اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت بھی رکھے اور جہاں جرات عطا فرمائے
وہاں اپنے فضل سے ہی اپنی حفاظت کے حصار میں ان سب کو رکھے۔جیسا کہ میں نے کہا جمعہ کی نماز کے بعد انشاء اللہ جنازہ غائب ادا کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 12 جولائی 2013 ء تا 18 جولائی 2013 ء جلد 20 شمارہ 28 صفحہ 5 تا 8 )