جلسہ سالانہ کے مقاصد عالیہ اور احباب جماعت کو اہم نصائح
خطبات مسرور جلد 11
363
26
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2013ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسروراحمد خلیفہ السیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 28 جون 2013ء بمطابق 28 احسان 1392 ہجری شمسی
بمقام جلسہ گاہ کا لسروئے ، جرمنی
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ جرمنی کو آج سے اپنے جلسہ سالانہ کے انعقاد کی توفیق مل
رہی ہے جو انشاء اللہ تعالیٰ تین دن تک جاری رہے گا۔دنیا کے بعض اور ممالک خاص طور پر امریکہ اور
کہا بیر وغیرہ کے بھی جلسے ان دنوں میں ہو رہے ہیں۔کیونکہ ان کے امراء نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا
کہ انہی دنوں میں ہمارا بھی جلسہ ہو رہا ہے، اس لئے ہمارا بھی ذکر کر دیا جائے۔اس وقت امریکہ میں تو
بہت صبح ہو گی۔کہا بیر میں بھی جمعہ کا وقت شاید گزر چکا ہو۔امریکہ کا جمعہ تو اس وقت شاید پانچ یا چھ گھنٹے
کے بعد شروع ہو گا۔تاہم آخری دن یعنی اتوار کو اُن کا اختتام کا وقت بھی تقریباً یہی ہے جب یہاں
انشاء اللہ تعالیٰ جلسہ کا اختتام ہو رہا ہو گا۔تو اس لحاظ سے وہ بھی جلسہ کے اختتامی خطاب اور دعا میں شامل
ہو جائیں گے۔انشاء اللہ تعالی۔ایک ہی دنوں میں مختلف ممالک کے جلسوں کا انعقاد اس لحاظ سے فائدہ مند بھی ہو جاتا ہے کہ
لائیو (Live) خطبات سے مختلف ممالک کے لوگ جو اپنے ملکوں کے جلسوں کے لئے جمع ہوتے ہیں،
استفادہ کر لیتے ہیں، ان میں شامل ہو جاتے ہیں۔اور جماعت کی ایک بڑی تعداد تک خلیفہ وقت کی بات
پہنچ جاتی ہے۔بیشک دنیا میں جماعت کا ایک خاصہ حصہ جلسوں کے لائیو پروگرام کو سنتا ہے۔لیکن پھر بھی
میرے اندازے کے مطابق ایک بہت بڑی تعداد ہے جو نہیں سن رہی ہوتی۔پس جیسا کہ میں نے کہا
امریکہ والے یا بعض اور جگہوں کے احمدی جن کے ہاں ان دنوں میں جلسے ہو رہے ہیں، آخری دن کے
جلسے میں شامل ہو جائیں گے لیکن آج جمعہ پر بھی بہت سوں کی توجہ ہوگی۔بیشک اُن ممالک کے وقت سے
خطبات مسرور جلد 11
364
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2013ء
مطابقت نہیں رکھتا لیکن کیونکہ جلسہ کی نیت سے اکثر لوگ آئے ہوتے ہیں، بلکہ جلسہ میں شامل ہی جلسے کی
نیت سے ہوتے ہیں، اس لئے اپنے اپنے وقتوں کے مطابق جہاں بھی ہوں، خطبہ یا تقریریں سن لیتے
ہیں۔یعنی عام حالات کی نسبت زیادہ بڑی تعداد یہ سن لیتی ہے۔آج کے خطبہ میں میں جلسہ سالانہ کے حوالے سے جلسہ کے مقاصد کے بارے میں یاددہانی
کروانا چاہتا ہوں۔یعنی وہ مقاصد جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسے کے بیان فرمائے ہیں۔یاد دہانی کی ضرورت رہتی ہے تا کہ جلسے کے دنوں میں خاص توجہ رہے اور بعد میں بھی ان باتوں کو اپنے اندر
جذب کرنے کی صلاحیت کے مطابق ان کا اظہار ہر احمدی کے عمل سے ہوتا رہے۔اس بات کا انحصار بھی
انسان کی اپنی توجہ پر ہے کہ کتنی دیر توجہ قائم رہتی ہے۔آجکل کیونکہ دنیا کے دوسرے کاموں اور بکھیڑوں
میں بھی انسان پڑا ہوا ہے اس لئے اکثر دنیا داری غالب آ جاتی ہے جس سے فرائض اور نوافل کی ادائیگی میں
سستی پیدا ہو جاتی ہے۔جلسوں میں شامل ہونے کے بعد بعض احمدی مجھے لکھتے ہیں کہ جلسے کے تین دنوں
میں ہماری کایا پلٹ گئی ہے۔یہ تین دن تو یوں گزرے جیسے ہم کسی اور ہی دنیا میں تھے۔ایک خاص روحانی
ماحول تھا۔دعا کریں کہ بعد میں بھی یہ حالت قائم رہے۔تو بہر حال یہ حالت ہے جو جلسے کے دنوں میں
غالب ہوتی ہے اور اس کا اثر ہر شامل ہونے والے پر ہوتا ہے۔اور ہر ایک کی ایمانی حالت کے مطابق یہ اثر
رہتا ہے۔بعض تو جلسہ کے فوراً بعد یہ بھول جائیں گے اور بھول جاتے ہیں کہ جلسے کی تقریریں سننے کے
دوران ہم نے اپنے آپ سے کیا کیا عہد کئے تھے۔اپنے خدا سے عہد کئے تھے کہ ان نیکیوں کو جاری رکھیں
گے۔بعض چند دن اس اثر کو قائم رکھیں گے۔بعض چند ہفتے اور بہت سے ایسے بھی ہیں جو چند مہینے تک یہ اثر
قائم رکھیں گے۔یہ حقائق ہیں جن سے ہم آنکھیں نہیں پھیر سکتے۔اور چند ایک ایسے بھی ہوتے ہیں جن پر
اس نیک ماحول کا اثر سالوں رہتا ہے۔پس اکثریت کیونکہ تھوڑا عرصہ اثر رکھتی ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے
بار بار نصیحت کرنے کا بھی فرمایا ہے۔بار بار ایسے ماحول کے پیدا کرنے کا کہا ہے جو مومنوں کو نیکیوں کی
طرف توجہ دلاتا رہے۔اُن کے فرائض کی طرف توجہ دلاتا رہے۔اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتا
رہے۔اُن کو اپنے عملوں کی خود نگرانی کرنے کی طرف توجہ دلاتا رہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے جلسوں کا اجراء فرما کر ہم پر بہت بڑا احسان فرمایا ہے کہ جس سے ہمیں اپنی اصلاح کا اور روحانی غذا
کے حصول کا ایک اجتماعی موقع مل جاتا ہے۔اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کی طرف توجہ پیدا
ہونے کا موقع مل جاتا ہے۔
خطبات مسرور جلد 11
365
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2013ء
پس جیسا کہ میں نے کہا ، اب میں اس وقت جلسہ کے مقاصد اور اس کی غرض و غایت کے بارے
میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات کی روشنی میں ہی کچھ کہوں گا۔جن سے پتہ چلتا ہے کہ
آپ جلسہ پر آنے والوں کو کیسا دیکھنا چاہتے ہیں۔ایک احمدی کو کیسا دیکھنا چاہتے ہیں۔لیکن اس سے پہلے
کہ میں شروع کروں انتظامیہ مجھے رپورٹ دے کہ آخر تک آواز صیح جارہی ہے؟ یا آخر میں جو بیٹھے ہوئے
ہیں کوئی ہاتھ کھڑا کر کے بتادیں کہ آواز ٹھیک ہے؟ اچھا ٹھیک ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” دل آخرت کی طرف بکلی جھک جائیں اور
اُن کے اندر خدا تعالیٰ کا خوف پیدا ہو اور وہ زُہد اور تقویٰ اور خدا ترسی اور پرہیز گاری اور نرم دلی اور باہم محبت
اور مواخات میں دوسروں کے لئے ایک نمونہ بن جائیں اور انکسار اور تواضع اور راستبازی اُن میں پیدا ہو
اور دینی مہمات کے لئے سرگرمی اختیار کریں۔“
(شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد 6 صفحه 394)
ان چند فقرات میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک حقیقی احمدی کے لئے زندگی کا
پورا لائحہ عمل بیان فرما دیا ہے۔فرمایا کہ جلسہ میں شامل ہونے والوں میں ایسی تبدیلی ہو کہ وہ زہد میں ایک
نمونہ ہوں۔انسان اگر غور کرے تو اس ایک لفظ میں ہی اتنی بڑی نصیحت ہے کہ برائیوں کی جڑ کٹ جاتی
ہے۔اس کا مطلب ہے کہ اپنے آپ کو دنیاوی تسکین کے سامان سے روکنا ، دنیاوی خواہشات سے روکنا،
اپنے جذبات کو، غلط جذبات کو ابھرنے سے روکنا۔اس طرح روکنا کہ تمام دروازے ان خواہشات کے
بند ہوجائیں تا کہ خواہش پیدا ہی نہ ہو۔اب اگر دیکھا جائے تو دنیا میں جو خدا تعالیٰ نے چیزیں پیدا کی ہیں ان سے انسان مکمل طور پر قطع
تعلق تو نہیں کر سکتا۔تو اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ اس طرح روک لو کہ دنیا سے کٹ جاؤ۔زُہد یہ ہے کہ دنیا کی
ان چیزوں کی جو نا جائز خواہشات ہیں، اُن سے اپنے آپ کو روک لو۔اللہ تعالیٰ نے اپنی نعمتوں کی تحدیث
کا بھی ذکر فرمایا ہے۔ان سے فائدہ نہ اُٹھانا بھی خدا تعالیٰ کی ناشکری ہے۔روایات میں آتا ہے کہ بعض
صحابہ نے یہ عہد کیا کہ ہم روزے ہی رکھتے رہیں گے۔روزانہ روزے رکھیں گے۔شادی نہیں کریں گے۔عورت کے قریب نہیں جائیں گے۔ساری ساری رات نماز میں ہی پڑھتے رہیں گے۔جب آپ کے علم
میں یہ بات آئی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں روزے بھی رکھتا ہوں، افطار بھی کرتا ہوں،
نمازیں بھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں۔دوسرے دنیاوی کام اور گھر کے کام کاج بھی کر لیتا ہوں۔عورتوں
سے نکاح بھی کیا ہے۔پس جو شخص مجھ سے منہ موڑے گا، وہ مجھ میں سے نہیں ہے۔فرمایا کہ یا درکھو کہ میں تم
خطبات مسرور جلد 11
366
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2013ء
لوگوں کی نسبت خدا تعالیٰ سے زیادہ ڈرتا ہوں اور اپنی خواہشات کو خدا تعالیٰ کی مرضی کے تابع رکھتا ہوں۔(صحیح بخاری کتاب النکاح باب الترغيب في النكاح حديث نمبر 5063)
پس اس کا مطلب یہ ہے کہ حقیقی زہد یہ ہے کہ صرف دنیاوی خواہشات اور ان کی تسکین صح نظر نہ
ہو بلکہ جو اُن میں سے بہترین ہے وہ لو اور اعتدال کے اندر رہتے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کو سامنے رکھتے
ہوئے ان دنیاوی چیزوں سے فائدہ اُٹھاؤ گے تو یہ زہد ہے۔اگر یہاں آ کر ان مغربی ممالک کی آزادی کی
وجہ سے یہاں کی ہر چیز میں خواہشات کی تسکین کالا لے تمہیں اپنی طرف کھینچ رہا ہے تو پھر تمہارا جلسوں پر آنا
بے فائدہ ہے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آنا بھی بے فائدہ ہے۔پس فرمایا
اپنے اندر زہد پیدا کرو کیونکہ یہ پیدا کرو گے تو تقویٰ کی حقیقی روح کی بھی پہچان ہوگی۔تقویٰ کیا ہے؟ تقویٰ
یہی ہے کہ ہر وقت یہ خوف دل میں رکھنا کہ میرے سے کوئی ایسا کام سرزد نہ ہو جائے جس سے خدا تعالیٰ مجھ
سے ناراض ہو جائے۔خدا تعالیٰ کی ناراضگی کا خوف سزا کے ڈر سے نہ ہو بلکہ اس طرح ہو جس طرح ایک
بہت قریبی دوست کی یا قریبی عزیز کی ناراضگی کا خوف ہوتا ہے۔اور یہ بھی ہوسکتا ہے جب اللہ تعالیٰ کی
محبت سب محبتوں پر حاوی ہو جائے اور ایسی محبت کی حالت بھی اُس وقت طاری ہو سکتی ہے جب خدا تعالیٰ
سے ذاتی تعلق ہو اور اس کا عرفان ہو۔جب محور خدا تعالیٰ کی ذات ہو۔پس یہ وہ معیار ہے جسے ہم میں سے
ہر ایک کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس معیار تقویٰ کو ہم میں پیدا کرنے کے لئے بارہا
مختلف رنگ میں ہمیں نصائح فرمائی ہیں۔آپ اپنے ایک خطاب میں فرماتے ہیں کہ
”اپنی جماعت کی خیر خواہی کے لئے زیادہ ضروری بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ تقویٰ کی بابت نصیحت
کی جاوے کیونکہ یہ بات عظمند کے نزدیک ظاہر ہے کہ بجزر تقویٰ کے اور کسی بات سے اللہ تعالیٰ راضی نہیں
ہوتا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ (انحل: 129)
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 7۔ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ )
پس جب جماعت کے افراد کو بار بار اس بات کی نصیحت کی جاتی ہے تو یہ اس وجہ سے ہے کہ
زمانے کے مامور کی بیعت میں آکر جب ہم یہ دعویٰ اور اعلان کرتے ہیں کہ ہم وہ لوگ ہیں جن سے اس
بیعت کی وجہ سے خدا راضی ہوا ہے یا ہم نے اس لئے بیعت کی ہے کہ اللہ تعالیٰ کو راضی کریں، اللہ تعالیٰ کے
حکموں پر چلنے کی کوشش کریں۔اگر اس پر عمل نہیں تو یہ دعوی محض دعویٰ ہوگا۔اگر ہمارے قدم تقویٰ کی
طرف نہیں بڑھ رہے تو یہ صرف دعوی ہے۔
خطبات مسرور جلد 11
367
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جون 2013ء
یہ آیت جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائی ہے یہ تقویٰ کی وضاحت بھی کرتی
ہے کہ تقویٰ اُن لوگوں کا ہے جو محسنوں میں سے ہیں اور حسن کے معنی ہیں کہ جو دوسروں سے اچھائی کا سلوک
کرتے ہیں۔جواُن کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھتے ہیں۔جو علم رکھنے والے ہیں اور یہ علم انہیں
تقویٰ کی راہوں پر چلانے والا ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام کی بھی خوبصورتی
دیکھیں۔پہلے زہد کی طرف توجہ دلائی کہ اپنی خواہشات کو خدا تعالیٰ کی رضا کے تابع کرو۔پھر تقویٰ اختیار
کرنے کا فرماتے ہوئے اللہ کے کلام سے وہ مثال پیش فرمائی جس میں یہ تلقین ہے کہ اپنے جذبات کو
دوسروں کے جذبات کے لئے قربان کر کے انہیں فیض پہنچاؤ۔تو تقی بن کر خدا تعالیٰ کی رضا کے حاصل
کرنے والے بن جاؤ گے۔پھر آپ علیہ السلام فرماتے ہیں: ” ہماری جماعت کے لئے خاص کر تقویٰ کی ضرورت ہے۔خصوصاً اس خیال سے بھی کہ وہ ایسے شخص سے تعلق رکھتے ہیں اور اُس کے سلسلۂ بیعت میں ہیں جس کا دعویٰ
ماموریت کا ہے۔تا وہ لوگ جو خواہ کسی قسم کے بغضوں، کینوں یا شرکوں میں مبتلا تھے، یا کیسے ہی رُو بدنیا
تھے ، تمام آفات سے نجات پاویں۔“ ( ملفوظات جلد 1 صفحہ 7۔ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ )
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیعت کے اعلان کے متعلق فرمایا کہ بیعت کا اعلان
کوئی معمولی اعلان نہیں ہے، فرمایا تم جو اعلان کرتے ہو، تو یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔کیونکہ میرا دعویٰ
مامور ہونے کا ہے۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کام کے لئے بھیجے جانے کا ہے کہ میرے ذریعہ سے دنیا کی
اصلاح ہوگی۔میرے ذریعہ سے اب بندے کو خدا تعالیٰ کی پہچان ہوگی اور خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا ہو گا۔میرے ذریعہ سے اور میرے ماننے والوں کے ذریعہ سے اُن اعلیٰ اخلاق کا اظہار اور ترویج ہوگی جن کے
کرنے کی خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اُترنے والی آخری شرعی کتاب میں تلقین فرمائی ہے۔قرآنِ کریم میں تلقین فرمائی ہے۔پس حقوق العباد کے لئے ہر قسم کے بغضوں اور کینوں سے اپنے آپ
کو نکالنا ہوگا۔یا ہر قسم کے
بغض اور کینے اپنے دلوں سے نکالنے ہوں گے۔اپنے دلوں کو آئینے کی طرح صاف کرنا ہوگا اور اللہ تعالیٰ
کے حقوق کی ادائیگی کے لئے ہر قسم کے شرکوں سے اپنے آپ کو پاک کرنا ہوگا۔دنیا کا خوف یا دنیا داروں کا
خوف، یا دنیاداری کی طرف رجحان، جس سے انسان خدا تعالیٰ کو بھول جاتا ہے، جس سے اُس کی عبادت
کے معیار میں کمی آتی ہے، ان سب سے بچو گے تو تبھی بیعت کے حقدار کہلاؤ گے۔اور یہ بجز تقویٰ کے ممکن
خطبات مسرور جلد 11
368
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2013ء
نہیں۔اگر بیعت کا حق ادا کرنا ہے تو یہ پاک تبدیلی اپنے اندر پیدا کر کے اپنی اصلاح کرو۔یہ پاک تبدیلی
اپنے اندر پیدا کرو، اس کا نتیجہ کیا ہو گا کہ تم بہت سی آفات سے نجات پا جاؤ گے۔اس بارے میں آپ علیہ السلام
نے بڑے سخت الفاظ میں اور بڑی سختی سے تنبیہ بھی فرمائی ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ : اللہ تعالیٰ رحیم و کریم
ہے۔ویسا ہی قہار اور منتظم بھی ہے۔ایک جماعت کو دیکھتا ہے کہ اُن کا دعویٰ اور لاف و گزاف تو بہت کچھ
ہے اور اُن کی عملی حالت ایسی نہیں تو اُس کا غیظ و غضب بڑھ جاتا ہے۔“
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 7۔ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ )
66
اللہ نہ کرے کہ ہم کبھی خدا تعالیٰ کے غیظ و غضب کو دیکھنے والے ہوں بلکہ ہم ہمیشہ تقویٰ کو سامنے
رکھتے ہوئے اپنی استعدادوں کے مطابق کوشش کرنے والے ہوں، اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ اُس کا رحم اور فضل
مانگنے والے ہوں اور اُس کے رحم اور کرم کو ہی حاصل کرنے والے ہوں۔یہ معیار حاصل کرنے کے لئے ہماری
کیا حالت ہونی چاہئے اور کیا ہمیں کوشش کرنی چاہئے۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں : ” انسان جس قدر نیکیاں کرتا ہے، اس کے دو حصے ہوتے ہیں۔ایک فرائض ، دوسرے نوافل۔فرائض یعنی جو انسان پر فرض کیا گیا ہو جیسے قرضہ کا اتارنا یا نیکی کے مقابل نیکی “ اب یہ بعض لوگ قرضے
تولے لیتے ہیں اُن کے اتارنے میں ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں۔فرمایا یہ قرضے کا اتارنا یا نیکی کوئی
تمہارے سے کرے تو اُس کے مقابل پر نیکی تو تمہارے فرائض میں داخل ہے۔ان فرائض کے علاوہ
ہر ایک نیکی کے ساتھ نوافل ہوتے ہیں۔فرمایا ” ان فرائض کے علاوہ ہر ایک نیکی کے ساتھ نوافل ہوتے
ہیں۔یعنی ایسی نیکی جو اس کے حق سے فاضل ہو۔جیسے احسان کے مقابل احسان کے علاوہ اور احسان کرنا۔یہ نوافل ہیں۔۔۔مثلاً زکوۃ کے علاوہ وہ اور صدقات دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ایسوں کا ولی ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اُس کی دوستی یہاں تک ہوتی ہے کہ میں اُس کے ہاتھ ، پاؤں حتی کے اُس کی زبان ہو
جاتا ہوں جس سے وہ بولتا ہے۔“
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 9۔ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ )
پس یہ ہمارا خدا ہے جو نہ صرف ہر عمل کو نوازتا ہے بلکہ ایسے بندے کا ولی ہو جاتا ہے یعنی خدا تعالیٰ۔۔۔۔۔۔کی دوستی اور حفاظت کے ایسے راستے کھلتے ہیں کہ انسان کی سوچ بھی وہاں تک نہیں پہنچ سکتی۔لیکن یہ مقام کب ملتا ہے؟ فرمایا ایسی حالت میں کہ تم احسان کے بدلے احسان کرو۔تمہارے
سے کوئی نیکی کرے تو اس بات کی تلاش میں رہو کہ اب اس نیکی کا بدلہ کس طرح اُتار سکتا ہوں۔اور صرف
اتنا ہی نہیں بلکہ فرمایا کہ برابر کا احسان تو ایک بدلہ ہے، ایک حقیقی مومن کا کام ہے کہ احسان سے بڑھ کر
خطبات مسرور جلد 11
369
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2013ء
احسان کر کے بدلہ اُتارے۔اب دیکھیں جس معاشرے میں یہ صورتحال پیدا ہو جائے کہ ایک نیکی کے
بدلے میں دوسرا بڑھ کر نیکی کر رہا ہو اور ہر ایک اس بات پر توجہ دینے والا ہو اور اس عمل کو بجالا رہا ہو کہ ایک
نے نیکی کی ، اس کے جواب میں پہلا پھر بڑھ کر احسان اُتارنے کی فکر میں ہو تو ایسا معاشرہ جو ہے کبھی
خود غرضوں کا معاشرہ نہیں ہو سکتا۔بلکہ امن، پیار اور محبت کا معاشرہ بن جائے گا۔اور جب یہ سب کچھ
خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے کیا جا رہا ہو تو پھر خدا جو دلوں کا حال جاننے والا ہے اور سب سے بڑھ کر
بدلہ دینے والا ہے، اُس کی عنایتوں اور نوازشوں کا تو کوئی حساب و شمار نہیں ہے۔پس وہ پھر اس طرح نواز تا
ہے کہ انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔پس یہ وہ روح ہے جو ہم میں پیدا ہونے کی ضرورت ہے کہ نیکیاں کرنی ہیں ، بے غرض ہو کر کرنی
ہیں، اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے کرنی ہیں۔ہماری عبادتوں میں بھی فرائض کے ساتھ نوافل ہوں،
اس لئے کہ ہم خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے والے بن سکیں اور ہمارے دوسرے اعمال کے ساتھ بھی
نوافل ہوں اور کسی دنیاوی مقصد کے لئے نہ ہوں۔احسان کا بدلہ احسان کسی بندے سے مفاد حاصل کرنے
کیلئے نہ ہو بلکہ خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ہو تو یہ حقیقی تقویٰ ہے۔پھر یہ وہ مغز ہے جس کی قدر
خدا تعالیٰ فرماتا ہے ، ورنہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہاری ظاہری عبادتوں اور ظاہری قربانیوں سے مجھے کوئی
غرض نہیں ہے۔اگر ہم نماز پڑھتے ہیں جس کے پڑھنے کا خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے بلکہ فرائض میں داخل ہے
اور عبادت کی معراج بھی نماز ہے۔اور پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا
لِيَعْبُدُونِ (الذاريات : 57) کہ میں نے جنوں اور انسانوں کو اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے اور پھر
نماز کے قائم کرنے کا ،مردوں کے لئے باجماعت پڑھنے کا ، باقاعدہ پڑھنے کا وقت پر پڑھنے کا قرآن کریم
میں کئی جگہ پر حکم آتا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہی نمازیں ہیں، بعض لوگوں کے لئے ہلاکت بن
جاتی ہیں۔( الماعون : 5)
پس یہ یقیناً ہمارے لئے سوچنے کا مقام ہے کہ کیوں ایک نیکی انسان کے لئے ہلاکت کا باعث
بھی بن سکتی ہے۔اس کا سادہ جواب تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر نیکی کے کرنے کا حکم تقویٰ کی بنیاد پر رکھا
ہے، گویا کہ اللہ تعالیٰ اُس مغز کو چاہتا ہے جو چھلکے اور شیل (Shell) کے اندر ہے نہ کہ ظاہری خول کو۔اگر
ہماری نمازوں سے ہمارے اندر دوسروں کے لئے ہمدری کے جذبات پیدا نہیں ہوتے تو ہمیں سمجھ لینا
چاہئے کہ ہم نے ایک ظاہری عمل تو کر لیا لیکن اس کی جو روح ہونی چاہئے وہ ہماری نماز میں نہیں تھی۔بعض
خطبات مسرور جلد 11
370
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2013ء
دفعہ ہم خول والے پھلوں میں بھی دیکھتے ہیں کہ اوپر سے وہ بڑا اچھا نظر آرہا ہوتا ہے لیکن کھولوتو اندر سے جو
اس کا مغز ہوتا ہے، وہ یا پوری طرح بنا ہی نہیں ہوتا یا کیڑوں نے اُسے کھالیا ہوتا ہے، یا مثلاً بادام ہے،
ایسے بادام بھی ہوتے ہیں جن کو بڑے شوق سے آدمی کھولتا ہے اور اندر سے کڑوے نکلتے ہیں۔پس ہم نے اپنے اعمال سے خدا تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اس مغز یا پھل کو بچانا
ہے جو اللہ تعالیٰ کے ہاں قبول بھی ہو اور یہ اُس وقت ہو سکتا ہے جب ہماری نمازیں ، ہماری عبادتیں ہمارے
اندر خدا تعالیٰ سے تعلق کے علاوہ بنی نوع سے ہمدردی کے جذبات بھی پیدا کریں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے
جماعت جرمنی ہر سال چار پانچ مساجد بنا رہی ہے اور مجھے ان کے افتتاح کا موقع بھی ملتا ہے اور تقریباً
ہر جگہ میں یہی کہتا ہوں کہ اس مسجد کے بننے کے بعد اس مسجد کے علاقے میں رہنے والے احمدیوں کی
ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔صرف مسجد بنا کر اُس میں نمازیں پڑھنے کے لئے آ جانا کوئی کمال نہیں ہے،
چاہے پانچ نمازوں پر ہی آپ مسجد میں آ رہے ہوں۔اصل چیز یہ ہے کہ اس مسجد سے آپس کے تعلقات
میں بھی مضبوطی پیدا ہو اور ان علاقوں کے لوگوں میں بھی اسلام کی خوبصورت تصویر ہر احمدی کے عمل سے ظاہر
ہورہی ہو۔اپنوں غیروں ، ہر ایک پر اُس روح کا اثر ہو جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والے اپنے ماحول میں
پیدا کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس تعلیم اور خواہش کا اظہار ہر احمدی سے ہوجس میں
آپ نے فرمایا کہ : "نرم دلی اور باہم محبت اور مواخات میں دوسروں کے لئے ایک نمونہ بن جائیں۔“
(شهادة القرآن روحانی خزائن جلد 6 صفحه 394)
پس یہ محبت، پیار اور بھائی چارے کا نمونہ آپس میں ایک دوسرے کے لئے بھی ہے اور غیروں
کے لئے بھی ہے۔آپس کے نمونے جہاں اللہ تعالیٰ کے پیار کو جذب کرتے ہوئے، تقویٰ کے معیار کو اونچا
کرنے والے ہوں گے، وہاں غیروں کے لئے بھی اسلام کی خوبصورت تعلیم کی طرف توجہ دلانے والے
ہوں گے۔اور یوں تبلیغ کے مزید میدان کھلیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی جماعت کے لئے ایک دعا میں فرماتے ہیں کہ :
”خدا تعالیٰ میری اس جماعت کے دلوں کو پاک کرے اور اپنی رحمت کا ہا تھ لمبا کر کے اُن کے دل اپنی طرف
پھیر دے اور تمام شرارتیں اور کینے اُن کے دلوں سے اُٹھاوے اور باہمی سچی محبت عطا کرے۔“
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس دعا کا وارث بنائے۔(شہادۃ القرآن ، روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 398)
خطبات مسر در جلد 11
371
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2013ء
پھر آپ نے اپنی اس تحریر میں جو میں نے شروع میں پڑھی ہے،انکسار اور عاجزی کی طرف بھی
خاص طور پر توجہ دلائی ہے۔یہ بھی وہ عمل ہے جو آپس کی محبت بڑھاتا ہے۔جو ایک دوسرے کے حقوق کی
ادائیگی کی طرف توجہ دلاتا ہے اور غیروں کی توجہ بھی کھینچتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے بھی اپنے بندوں کی یہ نشانی
بتائی ہے کہ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا۔(الفرقان: 64 ) کہ وہ زمین پر عاجزی سے چلتے ہیں۔پس یہ
عاجزی انسان میں وہ روح پیدا کرتی ہے جو بندے کو خدا تعالیٰ کے قریب کرتی ہے اور معاشرے کی
خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔آپس کے تعلقات کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔آپس کی
رنجشوں
کو بھی دور کرتی ہے۔اور محبت بھی بڑھاتی ہے۔پھر آپ نے راستبازی اور سچائی کی طرف خاص توجہ دلائی ہے۔کہ تقویٰ پر چلنے والا تمام نیکیاں
بجالانے والا ہی ہوتا ہے، تقویٰ کی تعریف ہی یہی ہے اور جو تقویٰ کی حقیقت جان لے گویا کہ اُس نے ہر چیز
کو پالیا۔لیکن بعض جزئیات پر زور دینا بھی ضروری ہوتا ہے اور بعض عمل تقویٰ کے معیار کو بڑھاتے ہیں۔اس لئے راستبازی اور قول سدید پر اللہ تعالیٰ نے خاص طور پر زوردیا ہے۔فرمایا کہ: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
اتَّقُوا اللهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا۔( الاحزاب : 71) اے مومنو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور ایسی بات
کرو جو صاف اور سیدھی ہو۔اس آیت کی وضاحت میں دو تین ہفتے قبل میں نے خطبہ میں تفصیل سے بیان کیا تھا۔بہر حال
یہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس بات کا خاص طور پر اُن لوگوں کے لئے ذکر فرمایا ہے کہ
جو لوگ اپنی روحانی ترقی کے لئے جلسہ پر آتے ہیں کہ اپنے تقویٰ کے معیار بلند کریں، اپنی اصلاح
کریں۔اگر یہ ہو گا تو تبھی آپ جلسے پر آنے کا حق ادا کرنے والے ہوں گے اور اس کے لئے راستبازی،
سچائی اور صاف گوئی کے وصف کو اپنا ئیں۔یہ بہت ضروری ہے۔یہ ایک بنیادی عنصر ہے۔پس اپنی
سچائیوں کے معیاروں کو بلند کرو تا کہ جس مقصد کے لئے تم جمع ہوئے ہو اُس کو حاصل کر سکو۔اور جب
ہر احمدی کے راستبازی کے معیار بلند ہوں گے تو بات میں بھی اثر ہوگا اور جب باتوں میں اثر ہوگا تو ہم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقصد اور مشن کو آگے بڑھانے والوں میں شامل ہو سکیں گے۔اور جو مشن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لے کر آئے۔وہ دوا ہم کام ہیں۔ایک تو بندے کو
خدا کی پہچان کروا کر خدا تعالیٰ سے ملانا ، اور دوسرے بنی نوع انسان کے حقوق کی ادائیگی کرنا۔اور یہ دونوں
کام ایسے ہیں جو ہمارے سے تقویٰ اور قربانی کا مطالبہ کرتے ہیں، جو ہماری عملی حالتوں میں پاک تبدیلیاں
خطبات مسرور جلد 11
372
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2013ء
پیدا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔دنیا کو ہم خدا تعالیٰ سے اُس وقت تک نہیں ملا سکتے جب تک ہمارا اپنا
خدا تعالیٰ سے پختہ تعلق قائم نہ ہو۔دوسرے بنی نوع انسان کے حقوق کی ادائیگی ہے، تو یہ ہم اُس وقت تک
نہیں کر سکتے جب تک ہم عاجزی، انکساری سچائی ،محبت ، اخوت اور قربانی کا جذ بہ اپنے اندر نہ رکھتے ہوں۔پس ان تین دنوں میں ہم نے اپنے اس تعلق اور جذبے کا جائزہ لینا ہے اور بڑھانا ہے انشاء اللہ تعالیٰ،
تا کہ جلسہ پر آنے کے مقصد کو بھی حاصل کرنے والے ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی خواہش کو پورا کرنے والے بھی ہوں۔پس ان تین دنوں میں اپنے تقویٰ کے معیار کو بڑھانے
اور عملی حالتوں کو درست کرنے کی ہر احمدی کو ، ہر شامل ہونے والے کو کوشش کرنی چاہئے۔اور دعا
بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ کرے کہ ہم حقیقت میں اس جلسے کے
مقصد کو پانے والے ہوں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 19 جولائی 2013 ء تا 25 جولائی 2013 ، جلد 20 شماره 29 صفحہ 5 تا 7)