روزہ کی اہمیت، اس کی غرض و غایت اور فوائد و برکات

خطبات مسرور جلد 11
389
28
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2013ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرز امسر وراحمدخلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2013ء بمطابق 12 وفا 1392 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح - لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت کی تلاوت فرمائی:
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصَّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ
لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ (البقرة: 184)
اس آیت کا ترجمہ ہے کہ اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو، تم پر روزے اُسی طرح فرض کر دیئے
گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تا کہ تم تقویٰ اختیار کرو۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے گل سے یہاں رمضان شروع ہے۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وہ ہمیں رمضان
کے ایک اور مہینے سے گزرنے کا موقع عطا فرما رہا ہے۔یہ آیت جو تلاوت کی گئی ہے اس میں خدا تعالیٰ نے
ایک مومن کے لئے روزوں کی اہمیت اور فرضیت کی طرف توجہ دلائی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی فرما دیا کہ تم سے
پہلے جو انبیاء کی جماعتیں گزری ہیں اُن پر بھی روزے فرض تھے ، اس لئے کہ روزہ ایمان میں ترقی کے لئے
ضروری ہے،روزہ روحانیت میں ترقی کے لئے ضروری ہے۔آج بھی ہم دیکھتے ہیں کہ چاہے اس وقت مختلف مذاہب میں روزہ اُس اصل حالت میں ہے جیسا
کہ انبیاء کے وقت میں تھا یا زمانے کے ساتھ روزے کی حالت اور کیفیت بدل گئی ہے لیکن بہر حال کسی نہ
کسی رنگ میں کسی نہ کسی حالت میں روزے کا تصور ہر جگہ قائم ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے روزوں کا
ذکر بھی ملتا ہے۔حضرت داؤد علیہ السلام کے روزوں کا ذکر بھی ملتا ہے۔ہندوؤں میں بھی روزوں کا تصور ہے،
چاہے وہ آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے پر ہیز ہو اور اُس کا روزہ ہو۔عیسائیوں میں بھی روزے کا تصور ہے۔بعض فرقے عیسائیوں کے ایسا بھی روزہ رکھتے ہیں کہ گوشت نہیں کھانا، سبزی وغیرہ جتنی چاہے کھالیں۔

خطبات مسرور جلد 11
390
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2013ء
گزشتہ دنوں مجھے ایسے ہی ایک روزہ دار کو دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ہمارے ایک عیسائی دوست ہیں
اُن کا نام لینے کا تو سوال نہیں لیکن ملک کا نام بھی لینے کی ضرورت نہیں ہے۔بہر حال یہ دوست ایک دعوت
میں میرے قریب بیٹھے ہوئے تھے تو میں نے دیکھا کہ کھانے کی پلیٹ اُن کے سامنے نہیں آئی، کیونکہ کھانا
پلیٹوں میں سرو (serve) ہو رہا تھا، ڈال کے دیا جا رہا تھا۔میں نے اُن سے پوچھا کہ آپ نہیں کھائیں
گے؟ کہنے لگے میرا روزہ ہے۔تو خیر میں اُن کے روزے کے احترام میں خاموش ہو گیا۔حیرت بھی ہوئی کہ
دنیا دار ہیں، سیاسی آدمی ہیں، پھر بھی دین پر عمل ہے۔تھوڑی دیر بعد میں نے دیکھا تو سبزی وغیرہ اُن کے
سامنے پڑی ہوئی تھی ، چاول بھی تھے۔تو میں نے کہا کہ آپ کے روزے میں سبزی چاول وغیرہ تو آپ کھا
سکتے ہیں؟ کہنے لگے ہاں کھانے لگا ہوں۔خیر انہوں نے کھانا شروع کر دیا۔اُس کے بعد ہمارے سامنے
ڈشوں میں چکن وغیرہ بھی آنے لگا۔ہم نے ڈال کر کھانا شروع کیا۔تھوڑی دیر کے بعد جب اُن کی پلیٹ پر
نظر پڑی تو وہاں اُن میں گوشت بھی پڑا ہوا تھا۔تو اُن سے پوچھا کہ روزے میں یہ مرغی کا گوشت کھانے کی
آپ کو اجازت ہے؟ بے تکلفی تھی تو میں نے پوچھ لیا۔ہنس کے کہنے لگے کہ سرو (serve) کرنے والے
بار بار آ رہے تھے اور مرغی کے سالن کا ڈش میرے پاس لا رہے تھے تو میرا دین یہ بھی کہتا ہے کہ اگر میز بان
تمہیں کچھ کھلائے تو کھا لو۔اس لئے میں کھا رہا ہوں۔تو یہ اُن پرانے دینوں پر عمل کرنے والوں کی روزے کی حالت ہے۔سب کھا رہے تھے ،
گوشت تھا، مزیدار تھا، جب اردگر دلوگوں کو کھاتے دیکھا تو سرو (serve) کرنے والے جو شاید دومختلف
آدمی تھے ، ایک کو اظہار کیا ہو گا، لیکن اگلے سے لے لیا۔اخلاقاً لے بھی لیا اور پھر کھانا بھی شروع کر دیا۔تو
اخلاق دینی حکم پر غالب آگئے۔اس لئے کہ دینی احکام بتانے والی کتب میں واضح نہیں ہے، لیکن قرآنِ
کریم کی حفاظت کا اللہ تعالیٰ کا وعدہ تھا ، اب تک اپنی اصلی حالت میں ہے اور مومنین کو حکم ہے کہ صرف
انبیاء کے روزوں کا ذکر نہیں کیا گیا، صرف بزرگوں کے روزوں کی باتیں نہیں ہیں ، بلکہ مومنین کو فرمایا کہ اگر
تم مومن ہو تو روزہ تم پر فرض ہے۔ایک مہینے کے لئے فرض ہے۔ہر قسم کے کھانے پینے سے صبح سے شام
تک پر ہیز ضروری ہے۔اور اس سے مومنین نے حاصل کیا کرنا ہے؟ فرمایا تمہیں تقویٰ حاصل کرنا ہے۔تمہیں تقویٰ میں ترقی کرنی ہے۔تم نے روزے سے خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی ہے۔خدا تعالیٰ کی رضا کا حصول کرنا ہے۔بیشک بائبل میں بھی حواریوں کو خدا کی رضا کے لئے روزے رکھنے کا حکم
ہے، نہ کہ دکھاوے کے لئے۔پھر یہ بھی ہے کہ روزے سے روحانیت بڑھتی ہے تو اُس روحانیت کے

خطبات مسرور جلد 11
391
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2013ء
بڑھنے سے بیماریوں کے علاج ہوتے ہیں۔لیکن وہاں کفارہ کے نظریہ نے روزے کی روح جو تقویٰ کا
حصول ہے، اُسے ختم کر دیا ہے۔پس جب تقویٰ کا حصول ہی نہیں تو روزے کے فیض کی اہمیت ہی ختم ہو
گئی۔اور جب فیض ہی نہیں تو پھر روزے کا صرف نام رہ گیا۔یہ نام کا روزہ ہے۔پھر کچھی اور ابلی ہوئی
سبزیوں سے پکے ہوئے گوشت کی طرف بھی ہاتھ بڑھ جاتے ہیں۔پس یہ اسلام کی خوبصورتی ہے، یہ قرآنِ کریم کی خوبصورتی ہے کہ نہ صرف تعلیم بتائی ، ایک حکم
دیا بلکہ اُس کا مقصد بتایا اور اُس کے بدلے میں انعامات کی خبر بھی دی اور پھر اسلام کی تعلیم کو زندہ رکھنے کے
لئے عملی نمونے قائم کرنے کے لئے مجددین اور اولیاء کا سلسلہ جاری رکھا اور پھر اس زمانے میں مسیح موعود
اور مہدی معہود کا ظہور فرما کر مسلمانوں اور غیر مسلموں سب کے لئے اس تعلیم کی روح کو اُس کی اصلی حالت
میں زندہ کرنے کے سامان مہیا فرما دیئے جنہوں نے قرآنی تعلیم کی روشنی میں تقویٰ پر چلنے کی بار بار تلقین
فرمائی ہے، روزے کی روح کو سمجھنے کی طرف ہمیں توجہ دلائی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
تیسری بات جو اسلام کا رکن ہے، وہ روزہ ہے۔روزہ کی حقیقت سے بھی لوگ ناواقف
ہیں۔روزہ اتنا ہی نہیں کہ اس میں انسان بھوکا پیاسا رہتا ہے، بلکہ اس کی ایک حقیقت اور اس کا اثر ہے جو
تجربہ سے معلوم ہوتا ہے۔انسانی فطرت میں ہے کہ جس قدر کم کھاتا ہے اُسی قدر تزکیہ نفس ہوتا ہے اور کشفی
قو تیں بڑھتی ہیں۔خدا تعالیٰ کا منشا اس سے یہ ہے کہ ایک غذا کو کم کرو اور دوسری کو بڑھاؤ۔ہمیشہ روزہ دار کو
یہ مد نظر رکھنا چاہئے کہ اس سے اتنا ہی مطلب نہیں ہے کہ بھوکا ر ہے بلکہ اُسے چاہئے کہ خدا تعالیٰ کے ذکر میں
مصروف رہے تاکہ تبتل اور انقطاع حاصل ہو۔پس روزے سے یہی مطلب ہے کہ انسان ایک روٹی کو
چھوڑ کر جو صرف جسم کی پرورش کرتی ہے، دوسری روٹی کو حاصل کرے جو روح کی تسلی اور سیری کا باعث
ہے۔اور جولوگ محض خدا کے لئے روزے رکھتے ہیں اور نرے رسم کے طور پر نہیں رکھتے ، انہیں چاہئے کہ
اللہ تعالیٰ کی حمد اور تسبیح اور تہلیل میں لگے رہیں جس سے دوسری غذا انہیں مل جاوے۔“
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 102 مطبوعہ ربوہ )
اس ارشاد میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو فرمایا کہ جس قدر انسان کم کھاتا ہے
اُسی قدر تزکیہ نفس ہوتا ہے، تو اس سے خیال پیدا ہوسکتا تھا کہ شاید بھوکا پیاسارہنا ہی تزکیۂ نفس ہے اس لئے
آگے واضح فرما دیا کہ صرف بھوکا پیاسار ہنا تزکیہ نفس نہیں ، نہ اس سے روزے کا مقصد پورا ہوسکتا ہے۔یہ تو

خطبات مسرور جلد 11
392
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2013ء
قرآنی ارشاد کے خلاف ہے کیونکہ مقصد تو تقویٰ کا حصول ہے۔پس فرمایا کہ اگر روزہ خدا تعالیٰ کی رضا کے
حصول کے لئے رکھا ہے تو پھر جتنا بھی روزے کا وقت ہے یہ بھی ذکر الہی میں گزارو۔ایک دوسری جگہ آپ
نے
فرمایا کہ بھوکے پیاسے رہنے سے تو بعض جو گیوں میں بھی ایسی حالت پیدا ہو جاتی ہے کہ اُن کو بھی کشف
ہو جاتے ہیں لیکن یہ ایک مسلمان کی زندگی کا مقصد نہیں ہے۔ایک مومن کی زندگی کا مقصد تبتل اور انقطاع
ہے اور یہ عبادت سے، ذکر الہی سے پیدا ہوتا ہے اور نمازیں اس کا بہترین ذریعہ ہیں جو روح پر اثر ڈالتی
ہیں، جو خدا تعالیٰ کے قرب کا باعث بنتی ہیں۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 2 صفحہ 696-697 مطبوعہ ربوہ )
پس اصل روزہ وہ ہے جس میں خوراک کی کمی کے ساتھ ایک وقت تک جائز چیزوں سے بھی خدا
تعالیٰ کی رضا کے لئے رُکے رہنا ہے۔یہ تقویٰ ہے اور ان چیزوں سے رکے رہ کر صرف دنیاوی کاموں اور
کاروباروں میں ہی وقت نہیں گزارنا بلکہ نمازوں اور ذکر الہی کی طرف پوری توجہ دینی ہے۔نماز میں اگر
پہلے جمع کرتے تھے یا بعض دفعہ قضا ہو جاتی تھیں تو ان دنوں میں اس طرف خاص توجہ کہ ذکر الہی اور
عبادت ہر دوسری چیز پر مقدم ہو جائے۔آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی حمد کی طرف توجہ ہو۔اور ہم الحمد للہ جو کہتے ہیں تو یہ صرف منہ
سے ہی نہ ہو بلکہ آپ نے اس طرف ہماری توجہ دلائی کہ جب الحمدُ لله کہو تو ہمیشہ یہ بات مد نظر رکھو کہ
حمد صرف رب جلیل سے مخصوص ہے۔یہ ذہن میں ہو کہ ہر قسم کی حمد خدا تعالیٰ کی ذات کے لئے ہے اور اُس
کی طرف ہی حمد لوتی ہے۔ہم اُس خدا کی حمد کرتے ہیں جو گمراہوں کو ہدایت دینے والا ہے۔پس اگر ہم
سارا سال خدا کی طرف اُس طرح نہیں جھکے جو اُس کا حق ہے تو اس مہینہ میں ہمیں یہ ہدایت دے تا کہ اس
ہدایت کے ذریعہ ہم آئندہ گمراہی سے بھی بچیں اور حمد کے فیض سے فیضیاب ہوتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا
تقویٰ اختیار کرنے والے بھی ہوں۔آپ علیہ السلام نے اس طرف بھی رہنمائی فرمائی کہ حمد کرتے وقت یہ سامنے ہو کہ ہر عزت خدا
تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔پس اس رمضان میں ہمیں یہ دعا بھی کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ وہ نیکیاں کرنے کی
توفیق عطا فرمائے جو اُس کا قرب دلانے والی ہوں۔اور دنیا کی عزت اور تفاخر کی طرف ہم جھکنے والے نہ
ہوں۔اللہ تعالیٰ کی حمد کرتے ہوئے یہ بھی خیال رہنا چاہئے کہ ہمیشہ ہمارا انحصار خدا تعالیٰ کی ذات پر ہوگا،
کسی دنیاوی سہارے پر
نہیں ہوگا۔

خطبات مسرور جلد 11
393
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2013ء
پھر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح کی طرف رمضان میں توجہ رکھو۔صرف سبحان اللہ کہہ دینا کافی نہیں
ہے بلکہ جہاں اللہ تعالیٰ کی پاکیزگی بیان ہو وہاں یہ دعا ہو اور درد سے دعا ہو کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دنیا کی ہر قسم کی
دنیاوی آلائشوں سے بھی پاک کر دے۔اور یہ رمضان ہمارے اندر حقیقی تقویٰ پیدا کرنے والا بن جائے۔پھر فر ما یا تہلیل کرو۔اپنی دعائیں اس یقین کے ساتھ کرو کہ عبادت کے لائق ذات صرف خدا
تعالیٰ کی ذات ہے۔اگر ہمیں کوئی کسی قسم کے نقصان سے بچا سکتا ہے تو وہ صرف خدا تعالیٰ ہے۔جب ہمیں
کسی سہارے کی ضرورت ہو تو خدا تعالیٰ کا سہارا ہم نے لینا ہے اور انسان کو ہر وقت خدا تعالیٰ کے سہارے
کی ضرورت ہوتی ہے۔اس لئے اس معبود حقیقی کی طرف ہر وقت جھکا رہنے کی کوشش ہو۔رمضان میں
روزوں کے ساتھ یہ دعا کرے کہ خدا تعالیٰ تو ہمیشہ ہمیں اپنی پناہ میں رکھنا۔اے اللہ ! روزوں کے ساتھ جو
تبدیلیاں تو نے روزوں سے فیض پانے والوں کے لئے مقدر کی ہوئی ہیں اُن سے ہمیں بھی حصہ دے اور
ایسا یہ حصہ ہو جو تازندگی ہمیں فیضیاب کرتا رہے۔آپ نے فرمایا کہ تمہاری یہ حد تسبیح اور تہلیل ایسی ہے جو
مبتل کی حالت پیدا کر دے۔اور متبتل الی اللہ کا مطلب یہ ہے کہ اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر ہر
قسم کی دنیاوی خواہشات سے علیحدہ کر لینا۔خدا تعالیٰ کے ساتھ کامل وفا کا تعلق پیدا کر لینا۔پھر فرمایا کہ انقطاع حاصل ہو۔یعنی تمام دنیا وی لہو و لعب سے اپنے آپ کو علیحدہ کر لو اور خدا تعالیٰ
کی عبادت کی طرف توجہ کرو۔جب یہ ہوگا تو وہ مقصد حاصل ہو گا جو خدا تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے کہ روزے
دار تقویٰ حاصل کرنے والا ہوگا۔پس یہ رمضان جو دو دن سے شروع ہوا ہے اور انتیس تیس دن تک چلتا ہے تبھی ہمیں فائدہ دے
سکتا ہے جب ہم اس مقصد کو اپنے سامنے رکھنے والے ہوں گے اور یہ مقصد اتنا بڑا ہے کہ اس کے لئے بہت
محنت کی ضرورت ہے۔اپنے روزے کا حق ادا کرنے کی بھی ضرورت ہے اورا اپنی دوسری عبادتوں کا حق ادا
کرنے کی بھی ضرورت ہے اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق کا حق ادا کرنے کی بھی ضرورت ہے کیونکہ ان سب کی
مشتر کہ ادائیگی کا نام ہی تقویٰ ہے۔ہمیں یا درکھنا چاہئے کہ جیسا کہ میں نے دوست کا واقعہ بیان کیا ہے، پہلوں نے دین پر عمل چھوڑ
دیا، خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی پابندیوں کو جو خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے تھیں چھوڑ کر ظاہری دنیاوی
اخلاق کو اہمیت دی۔جو روزے جس حالت میں اُن پر فرض کئے گئے تھے یا روزوں کی فرضیت اور روزے
رکھنے کا طریق جس حالت میں اُن تک پہنچا تھا اُس کی روح کو بھی چھوڑ دیا۔تو روزہ جو ایک عبادت ہے اور

خطبات مسرور جلد 11
394
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2013ء
جس کا مقصد تقویٰ میں ترقی اور خدا تعالیٰ کی رضا کا حصول ہے وہ بھی ختم ہو گیا۔اگر ہم بار یکی کی نظر سے
دیکھیں تو یہ بھی ایک قسم کا شرک ہے کہ بظاہر دنیاوی اخلاق کے نام پر میزبان کی خاطر خدا تعالیٰ کے حکم کو توڑ
دیا جائے ، ٹال دیا جائے۔خدا تعالیٰ کے مقابلے پر جس کو بھی اہمیت دیں اُس سے آہستہ آہستہ خدا تعالیٰ کی
ذات پیچھے چلی جاتی ہے اور شرک غالب آ جاتا ہے۔پس فرمایا کہ روزے تم سے پہلے جو لوگ گزرے ہیں اُن پر بھی فرض تھے، تمہارے لئے خاص
نہیں ہیں۔لیکن دینی لحاظ سے پہلی قوموں کی حالت بگڑتی رہی کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی روح کو بھول گئے اور
اُن سے صرف دکھاوا ہی رہ گیا۔مسلمانوں کو اس مثال میں ایک سبق یہ بھی دیا گیا ہے کہ وہ مسلمان جو
روزے کی روح کو سمجھنے اور تبتل الی اللہ کی طرف بڑھنے ، روزوں میں حمد و ذکر کی طرف توجہ دینے ، اپنی
نمازوں کی حفاظت کرنے کی بجائے صرف اپنے روزے رکھنے پر ہی فخر کرتے ہیں، اُن کے روزے ویسے
ہی روزے رہ جائیں گے جیسے پہلوں کے تھے۔اگر تقویٰ مدنظر نہیں تو تمہارا بھی وہی حال ہوگا جو پہلے
دینوں کے ماننے والوں کا ہوا تھا۔بعض نام نہاد بزرگ فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزے بھی رکھتے ہیں تو
اُس کا بھی اظہار کر دیتے ہیں حالانکہ نفل عموماً چھپی ہوئی عبادت ہے۔ایسے لوگوں کا حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے بھی ذکر فرمایا ہے کہ مہمان آجائے تو کھانا منگوا کر کہیں گے کہ آپ کھا ئیں مجھے کچھ عذر
ہے۔یا کھانے کے وقت کسی کے ہاں پہنچ جائیں گے جب میزبان خاطر مدارت کرنے لگے تو کہتے ہیں کہ
نہیں نہیں، میں کچھ کھا پی نہیں سکتا، کچھ مجبوری ہے۔یعنی چھپے ہوئے الفاظ میں اپنے روزے کا بتانا مقصود
ہوتا ہے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 4 صفحہ 418-419 مطبوعہ ربوہ )
پھر ایسے روزے دار بھی رمضان میں ہیں جو روزے کی لمبائی کا ، مثلاً آجکل گرمیوں کی وجہ سے
ضرورت سے زیادہ لمبے، کافی لمبے روزے ہیں تو اس کا اظہار کریں گے۔ضرورت سے زیادہ روزوں کی
لمبائی نہیں بلکہ ضرورت سے زیادہ اُن کا اظہار ہوتا ہے۔پھر اپنی بزرگی جتانے کے لئے اپنی سحری افطاری
کی تفصیل بھی بتانے لگ جاتے ہیں کہ تھوڑا کھاتا ہوں، بہت معمولی سحری کھا کے روزہ رکھتا ہوں، بہت
معمولی سی افطاری کرتا ہوں۔بیشک بعض دفعہ ایسا اظہار بے اختیار ہو جاتا ہے اور اُس میں کوئی بناوٹ نہیں
ہوتی لیکن بہت سے ایسے بھی ہیں جو خاص طور پر اظہار کرتے ہیں تا کہ اُن کے روزے کی اہمیت اور کم
کھانے کا دوسروں پر رعب پڑے۔بلکہ غیروں میں ہمارے نام نہاد علماء میں سے بعض لوگ تو ایسے بھی

خطبات مسرور جلد 11
395
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2013ء
ہیں جو دین کے غم میں اپنی کم خوراکی کا اظہار کرتے ہیں۔ایسے ہی ایک نام نہاد عالم کا ایک غیر از جماعت
دوست نے واقعہ سنایا کہ عالم بڑے اچھے مقرر تھے اور جماعت کے خلاف تو اور بھی زیادہ دھواں دار
تقریریں کیا کرتے تھے۔تو یہ اُس غیر احمدی کے پاس جا کر ٹھہرے، وہ غیر از جماعت اُن کا بڑا معتقد اور
مرید تھا ، بڑی خاطر تواضع انہوں نے کی ، ناشتے کے وقت بھی مرغ روسٹ رکھے، اور کہتے ہیں کہ یہ جو بہت
بڑے مقرر و عالم تھے، یہ اُس وقت بھی تین مرغ روسٹ کھا گئے۔تو یہ علماء بہر حال کھانے کے شوقین تو
ہوتے ہیں۔خیر اس کے بعد جلسہ تھا۔جلسہ میں تقریر کرنی تھی ، وہاں گئے تو مجمع میں رعب ڈالنے کے لئے
شروع ہی اس طرح کیا کہ اس دین کے خادم ( سید تھے ) اور نواسئہ رسول کے منہ میں اُمت کے غم میں صبح
سے ایک کھیل بھی نہیں گئی، یا ایک دانہ بھی نہیں گیا۔وہ غیر از جماعت کہتے تھے کہ میں سامنے بیٹھا ہوا اور
میرے سامنے کہ جس کے گھر سے تین سالم مرغے ہڑپ کر کے آئے ہیں ، یہ کہہ رہے ہیں۔ویسے اُس عالم
نے بھی ٹھیک کہا تھا کہ چاول کا دانہ تو انہوں نے کھایا نہیں تھا، تین مرغے کھائے تھے۔بہر حال ایسے مسلمان ہیں جن کے دین کے درد اور عبادتیں بھی اور روزے بھی جو ایک
عبادت ہے، خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے نہیں ہوتے بلکہ دکھاوے کے لئے ہوتے ہیں۔اور
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تمہاری ہر عبادت کا مقصد تقویٰ ہونا چاہئے۔اگر تمہاری عبادتیں صرف ظاہری
اظہار ہیں تو نہ پہلوں کو دکھاوے کے روزوں سے اجر ملا، نہ اب ملے گا۔ہاں اگر روزوں کے اظہار
سے مقصد دنیا والوں کو مرعوب کرنا تھا تو پھر وہ تمہاری نیکی سے مرعوب ہو گئے اور یہ تمہارا اجر ہے جو
تمہیں مل گیا۔اللہ کے ہاں تو اس کا کوئی اجر نہیں ہو گا۔اب اگر اللہ کے ہاں کسی نیکی کا اجر چاہتے ہو،
روزوں کا اجر چاہتے ہو تو یہ تقویٰ کے بغیر نہیں ہو سکتا اور تقویٰ کے بارے میں صرف خدا تعالیٰ فیصلہ فرما
سکتا ہے کہ کون تقویٰ پر چلنے والا ہے اور کون نہیں۔پس جب ایک مومن اس نہج پر سوچے گا اور اپنا رمضان گزارنے کی کوشش کرے گا تو یہ روزے
خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ہوں گے، اس کا ذریعہ بنیں گے۔یہ روزے تزکیہ نفس کرنے والے
بنیں گے۔یہ روزے آئندہ نیکیوں کے جاری رہنے کا ذریعہ ہوں گے۔ایسا شخص اُن لوگوں میں شامل ہوگا
جن کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص رمضان کے روزے ایمان کی حالت
اور اپنا محاسبہ نفس کرتے ہوئے رکھے اُس کے سابقہ گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔(صحیح البخاری کتاب الایمان باب صوم رمضان احتسابا من الایمان حدیث نمبر 38)

خطبات مسرور جلد 11
جاتا ہوں۔396
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2013ء
اور پھر خدا تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا کہ روزہ میری خاطر رکھا جاتا ہے تو میں ایسے روزہ دار کی جزا بن
صل الله عَليه۔(صحيح البخارى كتاب التوحيد باب ذکر النبی و روایته حدیث نمبر (7538
یعنی روزہ دار کی جزا، ایسے روزہ دار کی جزا جو خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے روزہ رکھے،
اُس کا اجر صرف خدا تعالیٰ کو ہی پتہ ہے کہ کیا دینا ہے۔یعنی بے شمار۔پھر اللہ تعالیٰ تو ایسا دیا لو ہے جب دیتا
ہے تو بیشمار دیتا ہے۔پس یہ وہ روزے ہیں جو ہم میں سے ہر ایک کو رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے ، نہ کہ وہ روزے جن کا
مقصد رمضان کی ایک رو، رمضان میں جو ا کا چلی ہوتی ہے جو تمام لوگ روزے رکھ رہے ہوتے ہیں سحری
کے لئے اُٹھ رہے ہوتے ہیں۔اس رو میں بہتے ہوئے روزے رکھے جائیں۔صرف صبح سے شام تک بھوکا
رہنا روزے کا مقصد نہ ہو بلکہ تقویٰ کی تلاش ہو۔اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا حصول ہو۔وہ روزہ ہو جو ڈھال
بن جائے۔وہ روزہ ہو جو ہر شر سے بچانے والا اور ہر خیر کے راستے کھولنے والا ہو۔وہ روزہ ہو جو صرف دن
کا فاقہ نہ ہو بلکہ ذکر الہی کے ساتھ راتوں کو نوافل سے سجا ہوا ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کی راتوں کے نوافل کو بڑی اہمیت دی ہے۔آپ نے
فرمایا کہ جو شخص رمضان کی راتوں میں اُٹھ کر نماز پڑھتا ہے اُس کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔(صحیح البخاری کتاب الایمان باب تطوع قیام رمضان من الایمان حدیث نمبر 37)
پھر روزہ صرف دینی شرور سے بچنے کیلئے اور خیر کے راستے کھولنے والا نہیں ہے بلکہ دنیاوی شر سے
بچانے والا اور خیر کے راستے کھولنے والا بھی ہے۔مثلاً ایک خیر جس کو اب ڈاکٹر بھی تسلیم کرتے ہیں،
سائنسدانوں کے ایک طبقہ نے بھی ماننا شروع کر دیا ہے کہ سال میں ایک مہینے کا جو کھانے پینے کا کنٹرول ہے وہ
انسانی صحت کے لئے مفید ہے۔تو یہ خیر ہے، ایک بھلائی ہے جو اس روزے سے انسانی جسم کو حاصل ہوتی ہے۔پس نیت اللہ تعالیٰ کی رضا ہو تو جسمانی فائدہ بھی خود بخود پیدا ہو جاتا ہے اور اس کے علاوہ بھی
بہت سے فوائد ہیں۔پھر روزہ جو تقویٰ کے حصول کے لئے رکھا جائے ، وہ رمضان جس میں سے تقویٰ کے حصول کے
لئے گزرا جائے ، معاشرے کی خوبصورتی کا باعث بھی بنتا ہے۔ایک دوسرے کیلئے قربانی کی روح پیدا ہو
جاتی ہے۔اپنے غریب بھائیوں کی ضروریات کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے اور یہ ہونی ضروری ہے کیونکہ

خطبات مسرور جلد 11
397
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2013ء
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ ہمارے سامنے ہے اور اُس سے ہمیں یہی نظر آتا ہے کہ آپ رمضان
کے مہینے میں صدقہ و خیرات تیز آندھی کی طرح فرمایا کرتے تھے۔(صحيح البخاری کتاب بدء الوحى باب نمبر 5 حدیث نمبر (6)
پس ایک مومن کا بھی فرض ہے کہ اس سنت پر عمل کرے۔یقینا یہ معاشرے میں بے چینیوں کو
دور کرنے کا باعث بنتا ہے۔ایک مومن کے دل میں دوسرے مومن کے لئے ، اپنے کمزور اور ضرورتمند بھائی
کے لئے نرمی کے اور پیار کے جذبات پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔ایک غریب مومن کے دل میں اپنے
مالی لحاظ سے بہتر بھائی کے لئے جو روزے کا حق ادا کرتے ہوئے اُس کا بھی حق ادا کر رہا ہے،شکر گزاری
اور پیار کے جذبات پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔پھر روزہ جو تقویٰ کے حصول کے لئے ہو، جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ہو اُس میں مشقت کی
عادت بھی پیدا ہوتی ہے۔سحری اور افطاری میں کم خوری اس لئے نہیں ہوتی کہ دوسروں پر اظہار ہو، بلکہ اس
لئے ہوتی ہے کہ جسمانی روٹی کم کر کے تزکیہ نفس کی طرف زیادہ توجہ ہو۔پس وہ لوگ جو اس وہم میں ہیں کہ ہم کم کھا کے کمزور نہ ہو جائیں ،سحری اور افطاری میں ضرورت
سے زیادہ پرخوری کرتے ہیں ، اُن کے لئے بھی سبق ہے کہ اپنی خوراک کو کنٹرول کرو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر ضروری مواقع پر جہاں
فتنہ وفساد کا خطرہ ہو، رنجشوں کے
بڑھنے کا خطرہ ہو، روزے دار کو یہ نصیحت فرمائی ہے کہ تم اني صائمہ “ کہ میں روزہ دار ہوں ، کہا کرو۔اس میں تقویٰ کے راستوں کی طرف نشاندہی فرمائی ہے کہ روزے کا حق ادا کرنے کے لئے تقویٰ کے
حصول کے لئے اپنے جذبات پر کنٹرول بھی ضروری ہے۔تم نے اپنے آپ کو جھگڑوں سے بھی بچانا ہے کہ
روزے کا مقصد پورا ہو۔تم نے اپنے آپ کو غیبت سے بھی بچانا ہے کہ روزے کا مقصد پورا ہو۔تم نے اپنے
آپ کو جھوٹ اور غلط بیانی سے بھی بچانا ہے کہ روزے کا مقصد پورا ہو۔پس روزے دار کے لئے زبان کے غلط استعمال سے رُکنا بھی ضروری ہے۔ایک مہینہ کی زبان کو
قابو میں رکھنے اور غلط استعمال سے روکنے کی یہ عادت جو تقویٰ کے حصول کے لئے ضروری ہے، پھر آئندہ
زندگی میں بھی بہت سے گناہوں اور غلطیوں سے بچانے کا باعث بنتی ہے۔ایک مہینہ کی عادت سے مستقل
مزاجی سے ایک مہینہ تک برائیوں سے پر ہیز کرنے کی عادت پڑتی ہے۔تقویٰ پر مستقل پر چلنے کی مستقل
عادت پڑ جاتی ہے۔تقویٰ کی تلاش کی عادت پڑ جاتی ہے اور یہ عادت ہی اصل میں روزہ اور رمضان کا

خطبات مسرور جلد 11
398
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2013ء
مقصد ہے۔ورنہ صرف سال میں ایک مہینہ نیکیوں کے عمل اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی کوشش اور گیارہ مہینے اپنی
مرضی ، دنیا کا اثر ، برائیوں میں ملوث ہونا تو کوئی مقصد پورا نہیں کرتا۔پس اس مہینے میں ہر ایک کو اپنے جائزے لیتے ہوئے روزے اور رمضان کی روح کو تلاش کرنے کی
ضرورت ہے۔تقویٰ کے راستوں کی تلاش کی ضرورت ہے۔حلال اور جائز چیزوں کے اللہ تعالیٰ کی رضا کے
حصول کے لئے چھوڑنے کا جو تجربہ حاصل ہو گا اُسے اپنے اندر عمومی، اخلاقی تبدیلی پیدا کرنے کا ذریعہ بنانے کی
کوشش کی ضرورت ہے۔حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف جو توجہ پیدا ہوگی، اپنے غریب بھائیوں کی مدد کی طرف
جو توجہ پیدا ہوگی، اسے مستقل زندگی کا حصہ بنانے کی طرف توجہ اور کوشش کی ضرورت ہے۔پس روزوں میں،
رمضان کے مہینے میں عبادات اور قربانی کا جو خاص ماحول پیدا ہوتا ہے اُسے مستقل اپنانے کی ضرورت ہے تا کہ
ہم متقیوں کے گروہ میں شامل ہونے والوں کی طرف بڑھنے والے ہوں۔اس رمضان میں ہمیں اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کی کوشش
کرنی چاہئے۔یہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر احسان ہے کہ رمضان میں خدا تعالیٰ جنت کے دروزے کھول دیتا ہے
اور دوزخ کے دروازے بند کر دیتا ہے۔(صحيح البخارى كتاب الصوم باب هل يقال رمضان او شهر رمضان۔۔۔حدیث نمبر 1899)
ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ اس مہینہ میں عبادتوں ، تزکیہ نفس اور حقوق العباد کی ادائیگی کے ذریعہ
جنت کے ان دروازوں میں داخل ہونے کی کوشش کریں۔یا جنت کے ان دروازوں سے جنت میں داخل
ہونے کی کوشش کریں جو پھر ہمیشہ کھلیں رہیں۔اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ واستغفار کرتے ہوئے جھکیں اور اُن
خوش قسمتوں میں شامل ہو جائیں جن کی توبہ قبول کر کے اللہ تعالیٰ کو اُس سے زیادہ خوشی ہوتی ہے جتنی ایک
ماں
کو اپنا گمشدہ بچہ ملنے سے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے اُس پیار کو حاصل کرنے والے
ہوں
اور اللہ تعالیٰ کو اس رمضان میں وہ خوشی پہنچانے والے ہوں جو گمشدہ بچہ کے ماں کومل جانے سے زیادہ
ہے۔لیکن جیسا کہ اس کا پہلے بار بار ذکر ہو چکا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو یہ خوشی پہنچانے کے لئے ہمیں تقویٰ پر چلتے
ہوئے ان عبادتوں جن میں فرائض بھی ہیں اور نوافل بھی ، ان کے معیاروں
کو بلند کرنا ہوگا۔اپنے روزوں کا
حق ادا کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف توجہ دینی ہوگی۔اللہ تعالیٰ محض اور محض
اپنے فضل سے یہ سب کچھ اس رمضان میں ہمیں حاصل کرنے اور ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔نماز جمعہ کے بعد میں کچھ جنازے بھی پڑھاؤں گا جس میں حاضر اور غائب دونوں ہیں۔

خطبات مسرور جلد 11
399
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2013ء
جنازہ حاضر جو ہے یہ عرفانہ شکور صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر میاں عبدالشکور صاحب کا ہے جو 9 جولائی
2013 ، ك مختصر علالت کے بعد 62 سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔إِنَّا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
آپ
مکرم شیخ ذکاء اللہ صاحب کی بیٹی تھیں جنہوں نے حضرت مصلح موعود کے ہاتھ پر بیعت کی
تھی۔مرحومہ کی شادی جماعت کی معروف اور بہت مخلص فیملی میں ہوئی۔حضرت منشی عبد العزیز صاحب
او جلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ کے میاں کے نانا اور حضرت مولوی محمد دین صاحب سابق صدر ، صدر انجمن
احمد یہ اور حضرت مولوی رحمت علی صاحب۔( یہ مولوی محمد دین صاحب بھی صحابی تھے۔حضرت مولوی
رحمت علی صاحب بھی صحابی تھے اور مبلغ انڈونیشیا رہے ہیں۔) آپ کے سسرالی تھے۔شوہر کے خالو
تھے۔مرحومہ بہت نیک صالح اور نماز روزے کی پابند اور اپنے حلقے میں بہت ہر دلعزیز خاتون تھیں۔اپنی
فیملی اور بچوں
کو ہمیشہ جماعت کے ساتھ وفاداری اور پختہ تعلق قائم رکھنے کی نصیحت کیا کرتی تھیں۔موصیہ
تھیں اور پسماندگان میں شوہر کے علاوہ تین بیٹیاں اور دو بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔آپ کے ایک بیٹے مکرم
ڈاکٹر عمر احمد صاحب کو 28 رمئی 2010 ء کے سانحہ لاہور میں دارالذکر میں شہادت کا اعزاز بھی نصیب ہوا۔دوسرا جنازہ حاضر جو ہے ایک بچی کا ہے۔عزیزہ ملیحہ انجم بنت مکرم نصیر احمد انجم صاحب والتھم سٹو
(Walthamstow 9 جولائی 2013ء کولمبی علالت کے بعد پانچ سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔إِنَّا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ عزیزہ واقعہ نوتھی۔اور جنازہ غائب جو ہے وہ مکرم مولا نا عبد الکریم شر ما صاحب کا ہے۔کچھ چند ہفتے پہلے ان کی
وفات ہوئی تھی ، تدفین ہو چکی ہے۔آپ 26 رمئی 1918ء میں قادیان میں پیدا ہوئے تھے۔ان کے
والد حضرت شیخ عبدالرحیم شر ما صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ صحابی تھے اور ہندوؤں سے مسلمان ہوئے تھے،
ان کا پہلا نام کشن لال تھا۔1904ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر بیعت کر کے
اسلام میں داخل ہوئے۔ان کی والدہ حضرت عائشہ بیگم صاحبہ تھیں جو حضرت ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا
کی پروردہ تھیں اور آپ کی والدہ نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت مرزا شریف احمد
صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بچوں کو دودھ پلایا اس لئے اُن کی رضاعی والدہ بھی تھیں۔والد کے بعد آپ
کی دادی کو بھی اللہ تعالیٰ نے اسلام قبول کرنے کی توفیق بخشی۔وہ بھی ہندو تھیں۔مولوی عبد الکریم شرما
صاحب کے نانا حضرت کرم داد خانصاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ صحابی تھے۔اسی طرح ان کی نانی محترمہ
سلطان بی بی صاحبہ بھی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی رضاعی والدہ تھیں۔ان کے دو بھتیجے جو شیخ عبدالرشید

خطبات مسرور جلد 11
400
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2013ء
شر ما صاحب کے بیٹے تھے، شیخ مظفر اور شیخ مبارک، ان کو پاکستان شکار پور میں شہادت کا اعزاز بھی ملا۔شر ما صاحب نے بنیادی تعلیم قادیان سے حاصل کی۔مولوی فاضل اور میٹرک کے بعد جامعہ
احمدیہ میں داخل ہوئے۔اس دوران آپ کو دفتر الفضل میں خدمت کی توفیق ملی۔1939ء کی خلافت جو بلی
میں حضرت مصلح موعود نے عبدالکریم شرما صاحب کو اُن نوجوانوں میں منتخب کیا جنہیں لوائے احمدیت کی
پاسبانی کا شرف حاصل ہوا۔26 سال کی عمر میں آپ نے زندگی وقف کی تھی۔شروع میں کچھ سال تین
چار سال برٹش آرمی میں انہوں نے سروس کی۔پھر دوسری جنگ عظیم کے فوراً بعد حضرت مصلح موعود کے
ارشاد پر آپ فوراً قادیان آگئے اور افریقہ کے لئے تیاری شروع کی۔جنوری 1948ء کو آپ پانچ مبلغین
کے قافلہ میں ایسٹ افریقہ کے لئے روانہ ہوئے اور مجموعی طور پر 29 سال وہاں خدمت دین میں مشغول
رہے۔1961ء میں جب ایسٹ افریقہ تین ممالک میں منقسم ہوا تو آپ یوگنڈا کے امیر اور مشنری انچارج
مقرر ہوئے۔اسی طرح آپ کو دو بار امیر و مشنری انچارج کینیا کی حیثیت سے بھی خدمت کی توفیق ملی۔1978 ء سے آپ یو کے میں ہی تھے۔اس دوران دس سال آپ کو نیشنل مجلس عاملہ میں بطور سیکرٹری تبلیغ
اور سیکرٹری تربیت اور سیکرٹری رشتہ ناطہ خدمت کی توفیق ملی۔صد سالہ جوبلی کے موقع پر برطانیہ کی جو بلی
پلاننگ کمیٹی کے ممبر رہے۔مجلس انتخاب خلافت کے بھی ممبر تھے۔اپنی ایک خود نوشت میں یہ ایسا واقعہ لکھتے ہیں جو ان کے والد کے اخلاص اور ان کی طرف سے
والد کے جذبات
کا احترام بھی اس میں پایا جاتا ہے۔کہتے ہیں میں مدرسہ احمدیہ کی چوتھی یا پانچویں جماعت
میں پڑھتا تھا کہ بعض وجوہ کی بنا پر میرا دل مدرسہ سے اُچاٹ ہو گیا۔میں چاہتا تھا کہ مدرسہ چھوڑ کر ہائی
سکول میں تعلیم حاصل کروں۔اُنہی دنوں میرے دو کلاس فیلو جو حضرت مولانا محمد ابراہیم بقاپوری صاحب
کے فرزند تھے، مدرسہ احمدیہ کو چھوڑ کر ہائی سکول چلے گئے۔اس وجہ سے میں بھی پر شوق ہو گیا۔میں نے
ایک دو مرتبہ اس خواہش کا اظہار حضرت والد صاحب سے کیا لیکن انہوں نے توجہ نہ دی۔ایک دن ہم صبح
صحن میں چولہے کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔میں نے اُن سے بہت اصرار کیا اور کہا۔”آپ نے دوسرے
بھائیوں کو تو ہائی سکول میں داخل کروایا ہے اور مجھے کیوں مدرسہ احمدیہ میں پڑھاتے ہیں؟“ والد صاحب
نے فرمایا دیکھو! میں ہندؤوں سے مسلمان ہوا تھا اور یہ اللہ تعالیٰ کا فضل تھا کہ اُس نے اسلام کی نعمت سے
مجھے نوازا۔لیکن میں افسوس کرتا ہوں کہ میں اسلام کی کوئی خدمت نہ کر سکا۔میرے دل میں خواہش ہے کہ
میرا بیٹا خدمت کرے۔اس نیت سے میں نے تمہیں مدرسہ احمدیہ میں داخل کروا یا تھا کہ دینی علوم حاصل کر

خطبات مسرور جلد 11
401
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2013ء
کے اس قابل ہو جاؤ کہ خدمت اسلام کر سکو لیکن تم کہتے ہو کہ مدرسہ احمدیہ میں نہیں پڑھنا چاہتا۔یہ کہہ کر وہ
دلگیر ہو کر کھڑے ہو گئے اور کمرے میں جا کر نماز پڑھنا شروع کر دی۔کہتے ہیں کہ جس جذبے سے ان کے
والد صاحب نے بات کی اور جو کیفیت اُس وقت اُن کی ہوئی ، اُس کا میرے دل پر خاص اثر ہوا۔رات کو
نیند نہیں آئی۔والد صاحب کے لئے دعائیں کرتا رہا۔صبح میں نے عہد کیا کہ والد صاحب کی خواہش کے مطابق
مدرسہ احمدیہ میں تعلیم جاری رکھوں گا اور زندگی بھی وقف کروں گا۔چنانچہ حضرت مصلح موعود نے جب وقف زندگی
کی تحریک فرمائی تو میں نے حضور کی خدمت میں ایک خط لکھ کر درخواست کی کہ حضور از راہ کرم میرا وقف منظور
فرمائیں۔تو اس طرح انہوں نے اپنے والد کی خواہش بھی پوری کی۔دین کی خدمت کا جذ بہ بھی پیدا ہوا۔ایک دفعہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کچھ مبلغین کے بارے میں فرمایا تھا کہ
ہمارے مبلغین ( اُن میں سے ایک نام ان کا بھی تھا۔مسجد میں مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے ) جو یہاں اس
وقت ربوہ کی گلیوں میں پھر رہے ہیں ان کو کوئی پوچھتا نہیں۔کوئی سمجھتا نہیں لیکن یہی لوگ ہیں جو جن
ممالک میں مبلغ ہیں، وہاں جاتے ہیں تو وہاں کے صدران اور وزراء بھی ان کو ملتے ہیں اور ان کو جو بڑے
بڑے فنکشن ہوتے ہیں اُن میں بلایا جاتا ہے، بڑی عزت اور احترام دیا جاتا ہے۔جب واپس آگئے تو کینیا میں اپنے ایک احمدی دوست کو ایک خط لکھتے ہوئے یہ لکھتے ہیں کہ میں
مغربی افریقہ میں قریباً انتیس سال رہا ہوں۔میں ہمیشہ اپنے آپ کو خدمت کے نا اہل اور کوتاہ پاتا تھا۔دو بجے کے قریب میری آنکھ کھلتی تھی اور اپنی کمزوریوں اور نا اہلیوں کو سوچ کر بے گل ہوتا تھا اور اللہ
تعالیٰ کو مدد کے لئے پکارتا تھا اور اگلے دن کا پروگرام بنایا کرتا تھا۔پس سارے مبلغین کو اس نہج پر اپنی سوچوں کو لانا چاہئے۔خدمت کا یہ جذبہ ہو، درد ہو، اللہ تعالیٰ
سے دعا ہو۔اللہ تعالیٰ سب مبلغین کو وفا کے ساتھ اپنے وقف کو پورا کرنے کی اور خدمات ادا کرنے کی توفیق
عطا فرمائے اور شر ما صاحب کے بھی درجات بلند فرمائے۔پھر اسی طرح قادیان میں جب پارٹیشن کے وقت فسادات ہوئے ہیں تو ان کے والد اور بھائی وہاں
تھے۔انہوں نے اپنے بھائی کو لکھا اور والد کو لکھا کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ یہاں ہیں۔میرا بھی دل
چاہتا ہے۔حالات ایسے ہیں کہ زندگی کا پتہ کوئی نہیں کہ کون زندہ واپس آتا ہے یا نہیں لیکن دین کی خاطر
شہید ہونا بھی ایک اعزاز ہے۔کاش کہ میں وہاں ہوتا تو یہ شہادت مجھے ملتی لیکن آپ لوگ وہاں ہیں تو یہ نہ ہو
کہ خوفزدہ ہو جائیں کیونکہ زندگی آنی جانی چیز ہے۔اللہ تعالیٰ آپ
کو توفیق دے کہ مرکز کی حفاظت کر سکیں۔

خطبات مسرور جلد 11
402
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2013ء
یہ اُن کے جذبات تھے جو انہوں نے اُس وقت لکھے۔بہر حال بہت نیک اور مخلص انسان تھے۔جب تک چلنے کے قابل تھے، باقاعدہ مجھے ملنے آتے رہے۔جب چلنے کے قابل نہیں رہے، تو wheel
chair پر آ کے ملتے تھے۔یہ مسجد فضل میں جمعہ پڑھا کرتے تھے تو جب میں یہاں آنے کے لئے ، کار
میں بیٹھنے کے لئے باہر نکلتا تھا تو ہمیشہ wheel chair پر بیٹھے ہوتے تھے۔جب تک یہ آسکے، آتے
رہے اور اُس وقت بڑی وفا اور پیار ان کے چہرے سے چھلک رہا ہوتا تھا۔ملتے تھے ، سلام علیک ہوتی
تھی۔اُس کے بعد بھی ان کے نواسے نے ذکر کیا کہ خلافت سے ان کا بڑا تعلق تھا اور بڑا اظہار کیا کرتے
تھے۔یہ نواسہ ان کا واقف زندگی ہے اور آجکل سویڈن میں مربی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو بھی اپنے نانا کے
نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔بہر حال یہ جنازے ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا جنازہ حاضر بھی ہے۔اس لئے جمعہ کی نماز کے بعد
میں باہر جاکے نماز جنازہ ادا کروں گا۔احباب یہیں مسجد میں ہی صفیں درست کر لیں۔الفضل انٹر نیشنل جلد 20 شماره 31 مورخه 02 اگست تا 08 اگست 2013 ، صفحہ 5 تا صفحه 8)

آج 10 میں سے 10 باقی