رمضان اور قرآنِ کریم

خطبات مسرور جلد 11
403
29
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2013ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرز امسر دراحمد خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2013ء بمطابق 19 وفا 1392 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح - لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت کی تلاوت فرمائی:
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أَنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَتٍ مِّنَ الْهُدَى
وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ۔وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ
أَخَرَ يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ۔وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا
هل كُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (البقرة : 186)
اس آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ : رمضان کا مہینہ جس میں قرآن انسانوں کے لئے ایک عظیم ہدایت
کے طور پر اتارا گیا اور ایسے کھلے نشانات کے طور پر جن میں ہدایت کی تفصیل اور حق و باطل میں فرق کر دینے
والے امور ہیں۔پس جو بھی تم میں سے اس مہینے کو دیکھے تو اس کے روزے رکھے اور جو مریض ہو یا سفر پر ہو
تو گنتی پوری کرنا دوسرے ایام میں ہوگا۔اللہ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لئے تنگی نہیں چاہتا
اور چاہتا ہے کہ تم سہولت سے گنتی کو پورا کرو اور اس ہدایت کی بناپر اللہ کی بڑائی بیان کرو جو اس نے تمہیں عطا
کی اور تا کہ تم شکر کرو۔رمضان
کا مہینہ ایک مسلمان کی زندگی میں کئی بار آتا ہے اور ایک عمل کرنے والے مسلمان کو یہ بھی
علم ہے کہ رمضان کے مہینے میں قرآنِ کریم کا نزول شروع ہوا۔ایک باعمل اور کچھ علم رکھنے والے مسلمان کو
یہ بھی پتہ ہے کہ رمضان کے مہینے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہر سال اُس وقت تک جتنا
بھی قرآن نازل ہوا ہوتا تھا، اُس کا دور حضرت جبرئیل علیہ السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا
کرتے تھے،ہوائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے آخری سال کے، جب قرآن
کریم مکمل نازل ہو

خطبات مسرور جلد 11
404
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2013ء
چکا تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ خوشخبری مل گئی تھی کہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ
لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا (المائدة :4) کہ آج
میں نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت تمام کر دی اور اسلام کو دین کے طور پر تمہارے لئے پسند کر
لیا۔اس آخری سال میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روایت کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے
فرمایا کہ اس دفعہ جبرئیل نے قرآنِ
کریم کا دور دومرتبہ مکمل کروایا ہے۔(صحیح البخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة في الاسلام حدیث 3624)
پس قرآن کریم کی رمضان کے مہینے کے ساتھ ایک خاص نسبت ہے۔ہر سال جب رمضان آتا
ہے ہمیں اس طرف بھی توجہ دلاتا ہے کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآنِ کریم نازل ہوا۔گو یا رمضان اپنے اور
فیوض کے ساتھ ہمیں اس بات کی بھی یاد دہانی کے لئے آتا ہے کہ اس مہینے میں قرآن کریم کا نزول ہوا۔میں نے جو آیت تلاوت کی ہے، اس وقت اُس کے صرف پہلے حصے کے میں بارے میں کچھ
کہوں گا، آخری حصے کے بارے میں نہیں۔پس یہ رمضان اس بات کی بھی یاد دہانی کرواتا ہے کہ اس عظیم
کتاب میں انسانوں کے لئے ہدایت ورہنمائی کی تعلیم ہے۔اس بات کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ اس میں حق
اور باطل میں روشن نشانوں کے ساتھ فرق ظاہر کیا گیا ہے۔اس بات کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ روزوں کی
فرضیت کی کتنی اہمیت ہے اور کس طرح رکھنے ہیں ؟ اس بات کی بھی یاد دہانی کرواتا ہے کہ قرآن کریم کی تعلیم
مکمل اور جامع ہے۔لیکن ان سب باتوں
کی یاددہانی کا فائدہ تبھی ہے جب ہم اس یاددہانی کی روح کو سمجھنے
والے ہوں ، ورنہ رمضان تو ہر سال آتا ہے اور آتا رہے گا انشاء اللہ۔اور رمضان اور قرآن کے تعلق کی
یاد دہانی جب بھی آئے گا، اور جب بھی آتا ہے کرواتا ہے اور کرواتا رہے گا۔اور ہم اس کی اہمیت سن کر خوش
ہوتے رہیں گے۔اس یا در بانی کا فائدہ تو تب ہو گا جب ہم اپنے عمل پر اس اہمیت کو لاگو کریں گے۔پس یہ مقصد تب پورا ہوگا جب شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآن کے الفاظ سنتے ہی
قرآنِ کریم ہمارے ہاتھوں میں آجائے گا اور ہم زیادہ سے زیادہ اُس کے پڑھنے کی طرف متوجہ ہو جائیں
گے۔رمضان کی اس یاد دہانی کا مقصد تب پورا ہو گا جب ہم ان دنوں میں قرآن کریم کے مطالب کو سمجھنے اور
غور کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ھدی للناس“ کی حقیقت ہم پر واضح ہو۔رمضان اور قرآن کی
آپس میں جو نسبت ہے اس کی یاد دہانی اُس وقت ہم پر واضح ہوگی جب ہم کوشش کر کے قرآنِ کریم کے
حکموں کو خاص طور پر اس مہینے میں تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

خطبات مسرور جلد 11
405
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2013ء
پس رمضان ہمیں یہ یاد دہانی کرواتا ہے کہ قرآنی احکامات کی تلاش کرو۔رمضان ہمیں اس بات
کی یاددہانی کرواتا ہے اور اس طرف توجہ دلاتا ہے کہ قرآنی احکامات کی تلاش کرنے کے بعد انہیں اپنی
زندگیوں پر لاگو کر کے اُس کا حصہ بناؤ۔رمضان ہمیں قرآن کریم کی تعلیم کی روشنی میں یہ یاد دہانی کرواتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ کا حق ادا کرنے کی پہلے سے بڑھ کر سعی اور کوشش کرو اور اللہ تعالیٰ کا حق ادا ہوتا ہے اُس کی
عبادت کا حق ادا کرنے سے۔اور عبادت کا یہ حق نمازوں کو سنوار کر اور باقاعدہ اور وقت پر پڑھنے سے اللہ
66
تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے پڑھنے سے ، پھر نوافل اور ذکر الہی پر زور دینے سے ادا ہوتا ہے۔پس یہ حق ادا کرنے کی کوشش کرو تا کہ خدا تعالیٰ کے قریب ہو جاؤ ، تا کہ اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے
قریب کرلو۔تا کہ خدا اور بندے کے درمیان جو ڈوری ہے اُسے ختم کر دو۔رمضان یہ یاد دہانی کرواتا ہے
کہ اُس رستے کو مضبوطی سے پکڑنے والے بن جاؤ جس کا ایک سرا خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور دوسرا سرا
اُس نے اپنے قرب کی تلاش کرنے والے بندوں کے لئے زمین پر لٹکا یا ہوا ہے جو اُسے پکڑے گا وہ خدا
تعالیٰ تک پہنچ جائے گا۔رمضان ہمیں یہ یاد دہانی کرواتا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ” فَإِنِّي قَرِيب
(البقرة: 187)۔پس اپنی عبادتوں کے معیار اونچے کر کے اس قرب سے فیض پالو۔رمضان ہمیں یہ
یاد دہانی کرواتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کے حقوق کی ادائیگی کی پہلے سے بڑھ کر کوشش کرو۔قرآن کریم
میں بندوں کے جتنے بھی حقوق بیان ہیں اُن سب حقوق کو ادا کرنے کی کوشش کرو۔اللہ تعالیٰ نے تو غیروں
کے حقوق کی ادائیگی پر بھی بہت توجہ دلائی ہے اور مسلمانوں کے لئے تو آپس میں بہت زیادہ رحماء
بَيْنَهُمْ (الفتح : 30 ) اور حقوق کی ادائیگی کا ذکر ہے۔بعض لوگ اپنوں کے حقوق بھول جاتے ہیں بلکہ قریبیوں کے خونی رشتوں کے حقوق بھول جاتے
ہیں۔مجھے بعض دفعہ بچیوں کے خط آ جاتے ہیں کہ لڑکوں اور لڑکیوں سے ماں باپ کا جو سلوک ہے اُس میں
فرق کرتے ہیں۔اگر جائیداد اپنی زندگی میں تقسیم کرنے لگیں تو بعض دفعہ بعض خاندانوں میں لڑکیوں کومحروم
کر دیا جاتا ہے اور لڑکوں کو دے دیتے ہیں۔اپنے آپ کو سچا ثابت کرنے کے لئے بچیوں سے پوچھتے تو ہیں
کہ اگر جائیداد بیٹے کو دے دوں تو تمہیں کوئی اعتراض تو نہیں؟ بعض بچیاں لکھتی ہیں کہ ہم شرم میں کہہ دیتی
ہیں کہ کوئی حرج نہیں ، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔تو بس اتنا ہی سمجھ لیتے ہیں کہ انصاف ہو گیا۔جبکہ یہ انصاف
نہیں ہے بلکہ ظلم ہے اور قرآن کریم کے واضح حکم کی خلاف ورزی ہے۔حیرت ہے اس زمانے میں بھی ایسے
والدین ہیں جو یہ ظلم کرتے ہیں۔اور خوشی بھی اس بات کی ہے کہ اس زمانے میں ایسی بچیاں بھی ہیں جو ماں

خطبات مسرور جلد 11
406
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2013ء
باپ کی خوشی کی خاطر قربانی دے دیتی ہیں۔لیکن انہیں بھی یادرکھنا چاہئے کہ اگر اس میں ان کی دلی خوشی
شامل نہیں ہے تو پھر جو بچیاں یا بچے یہ قربانی دے رہے ہیں وہ ماں باپ کو گناہگار بنا رہے ہیں۔میں پھر
ایسے ظالم ماں باپ سے کہوں گا کہ وہ اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں پیدا کریں اور ایسے بھائی بھی جو خود غرضی
میں بڑھے ہوئے ہیں اور ماں باپ پر دباؤ ڈال کر جائیدادوں پر قبضہ کر لیتے ہیں اور بہنوں کو محروم کر دیتے ہیں،
وہ بھی اپنے پیٹوں میں آگ کے گولے بھر رہے ہیں۔پس ہمیشہ خدا تعالیٰ کا خوف کرنا چاہئے اور اپنی اصلاح کی
طرف توجہ دینی چاہئے۔بہر حال یہ تفصیل میں نے اس لئے بیان کر دی کہ اس کا بیان کرنا ضروری تھا۔میں دوبارہ پھر اُسی طرف آتا ہوں کہ رمضان ہمیں کن باتوں کی طرف یاددہانی کرواتا ہے۔جب ہم رمضان کو پاتے ہیں تو رمضان ہمیں یہ یاد دہانی کروانے کے لئے آتا ہے کہ قرآن کریم کی تعلیم کی
روشنی میں ہر مسلمان اپنے اندر قربانی کی روح پیدا کرے۔خدا تعالیٰ اور خدا تعالیٰ کی جماعت کی خاطر،
خلافتِ احمد یہ کے قائم رکھنے کی خاطر جان، مال، وقت اور عزت کو قربان کرنے کا جو عہد کیا ہے، اُس کو
نبھانے کے لئے اپنے جائزے لے کر اس کو نبھانے کی کوشش کریں۔یہ جائزے لیں کہ کس حد تک اپنے
عہدوں کو نبھا رہے ہیں اور کس حد تک یہ عہد نبھانے کا جذبہ دل میں موجود ہے۔اس قربانی کے لئے قرآنِ
کریم میں کیا احکامات ہیں انہیں تلاش کریں۔پھر ایک دوسرے کی خاطر قربانی ہے، اس کے بارے میں
کیا احکامات ہیں انہیں تلاش کریں۔رمضان ہمیں اس بات کی طرف توجہ دلانے کے لئے بھی آتا ہے کہ
ہمارے آقا و مطاع حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا کو تباہی اور خدا تعالیٰ کی ناراضگی سے بچانے کے
لئے کتنا درد تھا اور اُس کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی درد بھری دعا ئیں اپنے خدا کے حضور گریہ و
زاری کرتے ہوئے کیں اور ہم نے اُس کا حق ادا کرنے کی کس طرح کوشش کرنی ہے؟ ہمیں رمضان اس
بات کی یاددہانی کے لئے آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو کام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو غار حرا میں سپر د کر کے
پھر غار سے باہر نکل کر انجام دینے کے لئے دیا تھا، یعنی اُن درد بھری دعاؤں کے ساتھ قرآن کریم کی تعلیم کو
دنیا میں پھیلانے کا کام، اس کام کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نمونے اور حکم کے مطابق ہم نے کس طرح
انجام دینا ہے۔ہم نے کس طرح قرآن
کریم کی اس تعلیم پر عمل کرنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے پیغام کو پھیلا ؤ، خدا
تعالیٰ کی توحید کو دنیا میں پھیلاؤ اور پھیلاتے چلے جاؤ۔هُدًى لِلنّاس کا پیغام عام کرنے کی کوشش کرو۔ہمیں رمضان یہ یاد دہانی کرواتا ہے کہ غارِ حرا کی تنہائی کو سامنے رکھو گے تو پھر ہی تمہیں دین کو دنیا پر مقدم
رکھنے کی حقیقت کا صحیح فہم حاصل ہوگا۔یہ مہینہ میں یہ یاد دہانی کروانے کے لئے ہے کہ اگر خب محمد صلی اللہ

خطبات مسرور جلد 11
407
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2013ء
علیہ وسلم کا دعویٰ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر اُسوہ کے ہر پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے اس پر عمل کرنے کی
کوشش کرو۔یہ یاد دہانی کروانے یہ مہینہ آیا ہے کہ اس بات کی تلاش کرو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
صحابہ نے رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ( المائدة : 120) کا مقام کس طرح پایا؟ کیونکہ یہ صحابہ بھی
ہمارے لئے اُسوہ ہیں۔پس یہ مہینہ ہمیں اس بات کی یاد دہانی کے لئے بھی آیا ہے کہ اپنے آپ کو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں لے جانے کی کوشش کرو۔زمانے کے لحاظ سے تو ہم نہیں جا سکتے لیکن
قرآن کریم کی تعلیم تو ہمارے سامنے اصل حالت میں موجود ہے جو اُس زمانے میں پہنچانے کے راستے
آسان کرتی ہے۔یہ مہینہ میں اس بات کی یاد دہانی کروانے آیا ہے کہ دنیا کو بتاؤ کہ دنیا کے امن کی ضمانت
اور دنیا میں امن قائم کرنے کی حقیقی تعلیم قرآن کریم ہی ہے۔دنیا کو بتاؤ کہ دنیا میں امن کے قیام کا کامل
نمونہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہی ہے۔یہ مہینہ ہمیں یہ یاد دہانی کروانے آتا ہے کہ قرآنِ کریم
ہی وہ کتاب ہے جو اپنے ہر حکم کے بارے میں دلیل سے بات کرتی ہے۔اس کے لئے ہمیں خود بھی قرآن
کریم پر غور اور اس کی تفسیر کو پڑھنے کی ضرورت ہے۔اُن لوگوں میں شامل ہونے کی ضرورت ہے جن کے
بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں فرمایا ہے کہ الّذِینَ اتَّنَهُمُ الْكِتَبَ يَتْلُونَهُ حَقٌّ تِلَاوَتِهِ
(البقرة : 122 ) یعنی وہ لوگ جنہیں ہم نے کتاب دی، اُس کی اس طرح تلاوت کرتے ہیں جس طرح
اُس کی تلاوت کا حق ہے۔یعنی پڑھنے کا بھی حق ادا کرتے ہیں، غور کرنے کا بھی حق ادا کرتے ہیں اور جو
پڑھا یا سنا اور غور کیا، اُس پر عمل کرنے کا بھی حق ادا کرتے ہیں۔اگر یہ حق ادا نہیں ہور ہے تو ہمارے مسلمان
ہونے کے دعوے صرف زبانی دعوے ہیں اور ہم اُن لوگوں میں شامل ہو جائیں گے جنہوں نے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی فکر کو بڑھایا۔وہ لوگ جو آخری زمانے میں پیدا ہونے تھے جنہوں نے قرآنِ کریم کی
تلاوت اور اُس پر عمل کا حق ادا نہیں کرنا تھا۔جن کے بارے میں قرآنِ کریم میں اس طرح اظہار ہوا ہے کہ
وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبَّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا (الفرقان : 31) اور رسول کہے گا کہ
اے میرے رب ! یقینا میری قوم نے اس قرآن کو متروک کر چھوڑا ہے۔پس یہ مہینہ جہاں ہمیں بہت سی
خوشخبریاں دیتا ہے وہاں بہت سی ذمہ داریاں بھی ڈالتا ہے اور ہوشیار بھی کرتا ہے۔ہمیں یاد دہانی کرواتا ہے
کہ اپنے جائزے لیتے رہو کہ کس حد تک قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کر رہے ہو۔اپنے جائزے لیتے رہو کہ
کس حد تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فکروں کو دُور کرنے کا باعث بن رہے ہو۔ورنہ نہ رمضان ہمیں کوئی
فائدہ دے سکتا ہے نہ ہی قرآن کریم ہمیں کوئی فائدہ دے گا۔

خطبات مسرور جلد 11
408
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2013ء
خدا تعالیٰ ہمیں جس قسم کا انسان اور مومن بنانا چاہتا ہے اُس کے لئے اُس نے قرآنِ کریم میں
سینکڑوں کی تعداد میں احکامات دیئے ہیں اور اس زمانے میں پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
ذریعہ اپنی اصلاح کی طرف توجہ دلائی ہے۔قرآن کریم کی خوبصورت تعلیم کو اپنے اوپر لاگو کرنے پر آپ
کے ذریعہ سے زور دلوایا ہے۔میں نے ان چند باتوں کی طرف مختصراً توجہ دلائی ہے کہ رمضان اور قرآن
ہمیں کن باتوں کی یاددہانی کرواتا ہے لیکن جیسا کہ میں نے کہا، قرآنِ کریم میں سینکڑوں احکامات ہیں جن
کی تلاش کر کے ہمیں اُن کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے کی ضرورت ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
ہی ممکن ہوسکتا ہے اور اُس کے فضل کے حصول کے لئے اُس نے ہمیں دعاؤں کی طرف توجہ دلائی ہے۔اس وقت میں اُن سینکڑوں احکامات میں سے جو قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں دیئے ہیں دو
باتوں کا ذکر کروں گا جو اللہ تعالیٰ نے ایک مومن کی خصوصیات بیان کی ہیں۔کیونکہ یہ باتیں ہمارے آپس
کے تعلقات اور معاشرے کے امن کے لئے ضروری ہیں۔اور ان کا جواصل فائدہ ہے، وہ تو ہے ہی کہ جس
طرح باقی احکامات پر عمل کر کے خدا تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے، اُسی طرح ان باتوں پر بھی عمل کر کے
اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوگا۔اُن میں سے پہلی بات تو عاجزی اور انکساری ہے۔یہ بہت سے مسائل کا حل ہے اور اللہ
تعالیٰ نے اپنے بندوں کی ، ان بندوں کی جو کہ حقیقی مسلمان ہیں ، ان بندوں کی جو خدا تعالیٰ کی عبادت
کرنے والے ہیں، اُن بندوں کی جو خدائے رحمان کے فضلوں اور رحم کی تلاش کرنے والے ہیں، جو
خصوصیات بیان فرمائی ہیں اُن میں سے ایک بہت بڑی خصوصیت یہ ہے۔فرمایا وَعِبَادُ الرَّحْمٰنِ
الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا (الفرقان : 64) اور رحمان کے نیچے بندے وہ ہوتے ہیں جو
زمین پر عاجزی سے چلتے ہیں اور پھر فرماتا ہے۔وَلَا تُصَعِرُ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحاً إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ
فخور (لقمان: 19 ) اللہ تعالیٰ یقینا ہر شیخی کرنے والے اور فخر کرنے والے سے پیار نہیں کرتا اور جب خدا
تعالی کا پیار نہ ملے تو انسان کی کوئی نیکی قابل قبول نہیں ہوتی۔اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال نہیں ہوتی۔پس
کون انسان ہے کہ جو ایک طرف تو خدا تعالیٰ پر ایمان کا دعوی کرے، اپنے مومن ہونے کا دعویٰ کرے اور
دوسری طرف یہ کہے کہ مجھے خدا تعالیٰ کی محبت کی پرواہ نہیں۔یقینا کوئی عقلمند انسان، خرد والا انسان اور
مسلمان یہ بات نہیں کر سکتا۔لیکن عملاً ہم دیکھتے ہیں اور روزمرہ معاملات میں بہت سے مسائل کی وجہ،

خطبات مسرور جلد 11
409
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2013ء
بہت سے جھگڑوں کی بنیاد یہ تکبر ہی ہے۔جس میں تکبر نہیں اور تکبر کی وجہ سے جھوٹی آنا نہیں اُس کے
معاملات بھی کبھی نہیں الجھتے۔یہ تکبر ہے جو ضد کی طرف لے جاتا ہے۔اور آنا اور ضد پھر معاملات کو سلجھانے
کی بجائے طول دینا شروع کر دیتے ہیں، الجھانا شروع کر دیتے ہیں۔آجکل بہت سے جھگڑے جو میرے
سامنے آتے ہیں، اُن معاملات میں سے اکثریت صرف اس لئے نہیں سمجھ رہی ہوتی کہ تکبر، آنا اور ضد
آڑے آ رہی ہوتی ہے۔پس اگر انسان کو خدا تعالیٰ کی محبت کی ضرورت ہے، اگر ایک مسلمان یہ سمجھتا ہے اور
جب میں مسلمان کہتا ہوں تو سب سے پہلے ہم احمدی مسلمان اس کے مخاطب ہیں، تو پھر ان باتوں سے بچنا ہوگا۔رمضان کا فیض اُس وقت حاصل ہوتا ہے جب قرآنِ کریم کی تعلیمات پر عمل ہو۔روزے تبھی
فائدہ دیں گے جب قرآنِ کریم کی تعلیمات پر عمل ہو۔پس وہ لوگ جن کے آپس کے جھگڑے صرف
اناؤں اور تکبر کی وجہ سے طول پکڑے ہوئے ہیں، واضح ہو کہ جو جھگڑے ہوتے ہیں یہ ہوتے ہی تکبر کی وجہ
سے ہیں، یا آنا کی وجہ سے ہیں۔انہیں اس رمضان میں عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صلح کی طرف ہاتھ
بڑھانے چاہئیں۔اُن عباد الرحمان میں شامل ہونے کی کوشش کرنی چاہئے جو اللہ تعالیٰ کے پیار کو جذب
کرنے کے لئے زمین میں عاجزی سے چلتے ہیں۔ہر وقت اس بات کے حریص رہتے ہیں کہ ہمارا خدا ہم
سے راضی ہو جائے چاہے دنیاوی نقصان برداشت کرنا پڑے۔دوسری بات جو بیان کرنا چاہتا ہوں ، وہ بھی اس سے متعلقہ ہی ہے اور وہ ہے صبر۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة (البقرة : 46)۔یعنی اللہ تعالیٰ سے صبر اور دعا کے
ذریعہ سے مدد مانگو۔اب کون ہے جس کو ہر لمحے اللہ تعالیٰ کی مدد کی ضرورت نہیں ہے؟ لیکن یہ مددملتی ہے
صبر اور دعا سے۔لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ صبر اور دعا کا حق بھی وہی ادا کر سکتے ہیں جو عاجز ہوں۔فرمایا وَ إِنَّهَا لَكَبِيرَةُ إِلَّا عَلَى الْخَشِعِينَ (البقرة: 46 )۔اور عاجزی اور فروتنی اختیار کرنے
والوں کے علاوہ یہ باقی لوگوں کے لئے بہت مشکل امر ہے۔پس یہاں عاجزی کو صبر اور دعا کے ساتھ ملا کر پھر اللہ تعالیٰ کی مدد کے حصول کا ذریعہ بنایا۔یعنی اللہ تعالیٰ کی مدد دعاؤں کی طرف توجہ سے اور صبر سے ملتی ہے اور یہ خصوصیت صرف اُنہی لوگوں
میں ہوتی ہے جو عاجزی دکھانے والے ہیں۔اور یہ عاجزی خدا تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے والوں
کا شیوہ ہے۔یہ عاجزی اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والوں کا شیوہ ہے۔پس جب ہر سطح پر عاجزی ہو،
اللہ تعالیٰ نے جو اپنے حقوق بتائے ہیں، اُن کی بھی دعا اور مستقل مزاجی سے ، کوشش سے ادا ئیگی ہو اور

خطبات مسرور جلد 11
410
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2013ء
انتہائی عاجز ہو کر انسان خدا تعالیٰ کے در پر گرے تو خدا تعالیٰ کی مدد شامل حال ہوتی ہے۔اور خدا
تعالیٰ نے جو بندوں کے حقوق بتائے ہیں اُن کی ادائیگی کی طاقت بھی خدا تعالیٰ سے مانگو اور وسعت
حوصلہ دکھاؤ تو خدا تعالیٰ کے فضلوں کے وارث ٹھہرو گے۔پس ہر سطح کے معاملات میں اور عبادات کی ادائیگی میں اللہ تعالیٰ کا فضل جذب کرنے کے لئے
عاجزی انتہائی ضروری ہے۔جب یہ ہوگا تو خدا تعالیٰ دنیا وی نقصانوں سے بھی بچائے گا، دشمنوں کے خلاف
بھی مدد دے گا، روحانیت میں بھی ترقی ہوگی ، معاشرتی تعلقات میں بھی حسن پیدا ہو گا اور انسان خدا تعالیٰ
کی رضا حاصل کرنے والا بھی بنے گا اور یہی ایک مومن کی خواہش ہوتی ہے اور ہونی چاہئے۔پس ہمیں چاہئے کہ اس رمضان میں ہم اپنے جائزے لیں اور اُن تمام باتوں اور عنوانات کے
تحت اپنے جائزے لیں جو میں نے بتائے ہیں کہ کس حد تک اس رمضان میں ہم نے اپنی حالتوں کو خدا
تعالیٰ کی بتائی ہوئی تعلیم کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اور اس طرف قدم بڑھانے
شروع کر دیئے ہیں۔ورنہ جیسا کہ میں نے کہا رمضان ہر سال آتا ہے اور آتا رہے گا اور جب تک زندگی
ہے، ہم ہر سال اس میں سے گزرتے ہوئے قرآنِ کریم کے اس مہینے میں نازل ہونے کی علمی بحث سنتے
رہیں گے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں ھدی للناس“ کہہ کر اس طرف توجہ دلائی ہے کہ صرف اس کی سطح تک
ہی نہ رہو، اپنے آپ کو صرف سطح پر ہی نہ رکھو، صرف علمی بحثوں میں نہ اُلجھے رہو کہ قرآنِ کریم نازل ہوا تو
اُس کا کیا مطلب ہے یا کیا نہیں ہے؟ بلکہ گہرائی میں جا کر اس ہدایت کے موتی تلاش کر کے اُنہیں اپنی دنیا
اور آخرت سنوارنے کا ذریعہ بناؤ۔وو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
یا درکھو قرآن شریف حقیقی برکات کا سر چشمہ اور نجات کا سچا ذریعہ ہے۔یہ اُن لوگوں کی اپنی
غلطی ہے جو قرآن شریف پر عمل نہیں کرتے۔عمل نہ کرنے والوں میں سے ایک گروہ تو وہ ہے جس کو اس پر
اعتقاد ہی نہیں اور وہ اس کو خدا تعالیٰ کا کلام ہی نہیں سمجھتے۔یہ لوگ تو بہت دُور پڑے ہوئے ہیں لیکن وہ لوگ
جو ایمان لاتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اور نجات کا شفا بخش نسخہ ہے، اگر وہ اس پر عمل نہ کریں تو کس
قدر تعجب اور افسوس کی بات ہے۔اُن میں سے بہت سے تو ایسے ہیں جنہوں نے ساری عمر میں
کبھی اُسے
پڑھا ہی نہیں۔پس ایسے آدمی جو خدا تعالیٰ کے کلام سے ایسے غافل اور لا پرواہیں اُن کی ایسی مثال ہے کہ
ایک شخص کو معلوم ہے کہ فلاں چشمہ نہایت ہی مصطفی اور شیر میں اور بنک ہے اور اُس کا پانی بہت سی امراض

خطبات مسرور جلد 11
411
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2013ء
کے واسطے اکسیر اور شفاء ہے، یہ علم اس کو یقینی ہے لیکن باوجود اس علم کے اور باوجود پیاسا ہونے اور بہت سی
امراض میں مبتلا ہونے کے وہ اُس کے پاس نہیں جاتا تو یہ اُس کی کیسی بد قسمتی اور جہالت ہے۔اُسے تو
چاہئے تھا کہ وہ اس چشمہ پر منہ رکھ دیتا اور سیراب ہو کر اُس کے لطف اور شفا بخش پانی سے حظ اُٹھاتا مگر
باوجود علم کے اُس سے ویسا ہی دُور ہے جیسا کہ ایک بے خبر، اور اُس وقت تک اُس سے دور رہتا ہے جو موت
آ کر خاتمہ کر دیتی ہے۔اُس شخص کی حالت بہت ہی عبرت بخش اور نصیحت خیز ہے۔مسلمانوں کی حالت
اس وقت ایسی ہی ہو رہی ہے۔وہ جانتے ہیں کہ ساری ترقیوں اور کامیابیوں کی کلید یہی قرآن شریف ہے۔جس پر ہم کو عمل کرنا چاہئے۔مگر نہیں، اس کی پروا بھی نہیں کی جاتی۔فرمایا ” مسلمانوں کو چاہئے تھا
‘
اور اب بھی اُن کے لئے یہی ضروری ہے کہ وہ اس چشمہ کو عظیم الشان نعمت سمجھیں اور اس کی قدر کریں۔اس
کی قدر یہی ہے کہ اُس پر عمل کریں اور پھر دیکھیں کہ خدا تعالیٰ کس طرح اُن کی مصیبتوں اور مشکلات کو دُور
کر دیتا ہے۔کاش مسلمان سمجھیں اور سوچیں کہ اللہ تعالیٰ نے اُن کے لئے یہ ایک نیک راہ پیدا کر دی ہے اور
وہ اس پر چل کر فائدہ اُٹھا ئیں۔“
66
( ملفوظات جلد 4 صفحہ 140 - 141 مطبوعہ ربوہ )
کاش آج جو دنیا میں ، اسلامی دنیا میں ہو رہا ہے کہ لیڈر بھی اور رعایا بھی جو ایک دوسرے کی
گردنیں مارنے پر تلے بیٹھے ہیں، سینکڑوں موتیں واقع ہو رہی ہیں۔مسلمان ایک دوسرے کی جانیں لے
رہے ہیں۔اگر قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کرنے والے ہوں اور اس زمانے کے مہدی کی بات سننے والے
ہوں تو یہ فتنہ اور فساد خود بخود ختم ہو جائے۔اللہ تعالیٰ ان مسلمانوں کو بھی عقل دے کہ قرآن کریم کی تعلیم پر
عمل کرنے والے ہوں۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیں بھی فرماتے ہیں کہ:
قرآن شریف پر تدبر کرو۔اس میں سب کچھ ہے۔نیکیوں اور بدیوں کی تفصیل ہے اور آئندہ
زمانہ کی خبریں ہیں وغیرہ۔بخوبی سمجھ لو کہ یہ وہ مذہب پیش کرتا ہے جس پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا۔کیونکہ اس
کے برکات اور ثمرات تازہ بتازہ ملتے ہیں۔انجیل میں مذہب کو کامل طور پر بیان نہیں کیا گیا۔اُس کی تعلیم
اُس زمانہ کے حسب حال ہو تو ہو لیکن وہ ہمیشہ اور ہر حالت کے موافق ہر گز نہیں۔یہ فخر قرآن مجید ہی کو ہے
کہ اللہ تعالیٰ نے اُس میں ہر مرض کا علاج بتایا ہے اور تمام قومی کی تربیت فرمائی ہے اور جو بدی ظاہر کی ہے
اُس کے دُور کرنے کا طریق بھی بتایا ہے۔اس لئے قرآن مجید کی تلاوت کرتے رہو اور دعا کرتے رہو اور

خطبات مسرور جلد 11
412
اپنے چال چلن کو اس کی تعلیم کے ماتحت رکھنے کی کوشش کرو۔“
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2013ء
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 102 مطبوعہ ربوہ )
پس یہ وہ نصیحت ہے جو ہمیں بھی ہے۔صرف غیروں
کو نہیں دیکھنا۔کیونکہ ہم نے بھی قرآن کریم پر
عمل کرنا ہے۔قرآنِ کریم کی تعلیم کو اپنے اوپر لاگو کرنا ہے۔اس تعلیم کے ماتحت اپنے آپ کو رکھنے کی
کوشش کرنی ہے تا کہ ہماری دنیا اور عاقبت سنور سکے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم اس عظیم کتاب کی تعلیم کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنا کر خدا
تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے والے بن سکیں اور یہ رمضان ہمیں پہلے سے بڑھ کر قرآن کریم کا علم و عرفان
عطا کرنے والا بھی ہو اور خدا تعالیٰ کا قرب دلانے والا بھی ہو۔الفضل انٹر نیشنل جلد 20 شماره 32 مورخه 09 اگست تا 15 اگست 2013 ، صفحہ 5 تا صفحه 7)

آج 10 میں سے 10 باقی