ہر قسم کی فحشاء سے بچنے کے متعلق نصائح
خطبات مسرور جلد 11
427
31
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 اگست 2013ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسروراحمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
سروراحمدخلیفة
فرمودہ مورخہ 02 اگست 2013ء بمطابق 02 ظہور 1392 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح - لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں سورۃ الانعام کی آیات 152 اور 153 کے حوالے سے میں اُن
احکامات کے بارے میں بتا رہا تھا۔جو اُس میں بیان کئے ہوئے ہیں۔تین امور یعنی شرک سے بچنے ،
والدین سے حسن سلوک اور والدین کے لئے اولاد کی تربیت کی اہمیت کے بارے میں بیان ہوا تھا۔باقی احکامات جو ان آیات میں ہیں اور جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مَا حَرَّمَ
رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ کہ جو تمہارے رب نے تم پر حرام کئے ہیں۔ان احکامات کے بارے میں کچھ ذکر کروں
گا جو ان آیات میں بیان کئے گئے ہیں۔یہ بھی شاید آج ختم نہیں ہوں گے۔بہر حال چوتھی بات جو بیان کی گئی وہ یہ ہے کہ وَلَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا
بطن (الانعام : 152 ) اور فحشاء کے قریب بھی نہ جاؤ، نہ ظاہری فحشاء اور بے حیائیوں کے ، نہ چھپی ہوئی
بےحیائیوں کے۔اس ایک حکم میں مختلف قسم کی بے حیائیوں اور برائیوں سے روکا گیا ہے۔الْفَوَاحِشَ
کے مختلف معنی ہیں۔اس کے معنی زنا بھی ہیں۔اس کے معنی زیادتیوں میں بڑھنے کے بھی ہیں۔اس کے معنی
اخلاق سے گری ہوئی اور اخلاق کو پامال کرنے والی حرکات کے بھی ہیں۔اس کے معنی فتیح گناہ اور شیطانی
حرکتوں کے بھی ہیں۔ہر بری بات کہنے اور کرنے کے بھی ہیں۔اس کے معنی بہت بخیل ہونے کے بھی ہیں۔پس اس حکم میں ذاتی اور معاشرتی برائیوں کا قلع قمع کیا گیا ہے، یا وہ باتیں جن سے گھر، ماحول
اور معاشرے میں بے حیائیاں پھیلتی ہیں اُن کا سد باب کیا گیا ہے۔
خطبات مسرور جلد 11
428
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 اگست 2013ء
اگر زنا کے حوالے سے اس کی بات کریں تو یہ ایک ایسا گناہ ہے جس کی قرآن کریم میں دوسری
جگہ پر معین سزا بھی ہے۔بہر حال یہ ایک ایسا گناہ اور بے حیائی ہے جس میں ملوث انسان اگر شادی شدہ
ہے تو اپنے بیوی بچوں کے حقوق بھول جاتا ہے۔اس کو اس بے حیائی میں پڑ کر خیال ہی نہیں رہتا کہ میرے
کیا حقوق ہیں۔اگر عورت ہے تو اپنے بچوں اور خاوند کے حق اور ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہی ہوتی، اُن کو
بھول جاتی ہے۔اگر غیر شادی شدہ ہے تو معاشرے میں غلاظت اور بے حیائی پھیلانے کا مرتکب ہے۔غلط
وعدے کر کے بعض لوگ ناجائز طور پر تعلقات قائم کرتے ہیں اور جب گھر یلو اور خاندانی دباؤ یا معاشرے
کے دباؤ یا خود جھوٹے وعدے کی وجہ سے وہ تعلقات بیچ میں ٹوٹ جاتے ہیں تو مردوں کو تو زیادہ فرق نہیں
پڑتا کیونکہ ہمارا معاشرہ خاص طور پر جو ایشین معاشرہ ہے، وہ مردوں کی زیادہ پردہ پوشی کرتا ہے لیکن عورت
کی زندگی برباد ہو جاتی ہیں۔اور اس کی مثالیں اخباروں میں عام آتی ہیں۔اور پھر ایسے تعلقات کی وجہ سے
اولا د ہو جائے تو پھر ایسے لوگ جو ہیں وہ اولادکو اس کے حق سے محروم کر کے قتل اولاد کے مرتکب ہور ہے
ہوتے ہیں۔یا ایسی اولا د قتل اولاد کے زمرہ میں آجاتی ہے۔یہاں ان ممالک میں تو اگر پتہ چل جائے تو قانون کچھ نہ کچھ حقوق دلانے کی کوشش کرتا ہے اور
دلواتا ہے لیکن بہت سے ایسے ہیں جو اولاد کو عملا قتل کر دیتے ہیں۔اور غریب ملکوں میں تو کوئی حق بھی نہیں
ہے۔اگر کوئی امیر آدمی ہے اور یہ بے حیائی اور فحاشی کے مرتکب ہوتے ہیں تو تو پھر کوئی قانون اُسے نہیں
پوچھے گا۔ابھی دو دن پہلے ہی پاکستان کے حوالے سے اخبار میں یہ خبر تھی کہ اس طرح کسی کے ہاں ناجائز بچہ
پیدا ہوا اور پھر الٹا پولیس نے اُس غریب عورت پر مقدمہ قائم کیا اور مرد کو کچھ نہیں کہا گیا کیونکہ وہ صاحب
حیثیت تھا۔یہ تو اکا دُکا واقعات ہیں جو باہر نکل آتے ہیں۔یہ پتہ نہیں کہ کتنے ایسے واقعات ہیں جنہوں
نے کئی خاندانوں کو برباد کر دیا ہے۔پس یہ خدا تعالیٰ کے حکموں سے دُوری کی وجہ سے ہے۔غیروں کو ہم کیا
کہیں ، خود مسلمان کہلانے والے اور اسلامی قوانین کا نعرہ لگانے والے ملکوں کا یہ حال ہے کہ وہاں اس قسم
کی بے حیائیاں ہوتی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان فواحش کے قریب بھی نہ جاؤ۔یعنی ایسی تمام باتیں جو
فحشاء کی طرف مائل کرتی ہیں اُن سے رُکو۔اس زمانے میں تو اس کے مختلف قسم کے ذریعے نکل آئے ہیں۔اس زمانے میں انٹرنیٹ ہے، اس پر بیہودہ فلمیں آجاتی ہیں، ویب سائٹس پر ، ٹی وی پر بیہودہ فلمیں ہیں،
بیہودہ اور لغو قسم کے رسالے ہیں، ان بیہودہ رسالوں کے بارے میں جو پورنوگرافی وغیرہ کہلاتے ہیں اب
یہاں بھی آواز اُٹھنے لگ گئی ہے کہ ایسے رسالوں کو سٹالوں اور دکانوں پر کھلے عام نہ رکھا جائے کیونکہ بچوں
خطبات مسرور جلد 11
429
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 اگست 2013ء
کے اخلاق پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے۔ان کو تو آج یہ خیال آیا ہے لیکن قرآنِ کریم نے چودہ سو سال پہلے ؟
دیا کہ یہ سب بے حیائیاں ہیں، ان کے قریب بھی نہ پھٹکو۔یہ تمہیں بے حیا بنادیں گی۔تمہیں خدا سے دور کر
دیں گی، دین سے دور کر دیں گی بلکہ قانون توڑنے والا بھی بنا دیں گی۔اسلام صرف ظاہری بے حیائیوں
سے نہیں روکتا بلکہ چھپی ہوئی بے حیائیوں سے بھی روکتا ہے۔اور پردے کا جو حکم ہے وہ بھی اسی لئے ہے کہ
پر دے اور حیا دار لباس کی وجہ سے ایک کھلے عام تعلق اور بے تکلفی میں جولڑ کے اور لڑکی میں پیدا ہو جاتی
ہے، ایک روک پیدا ہوگی۔اسلام بائبل کی طرح یہ نہیں کہتا کہ تم عورت کو بری نظر سے نہ دیکھو بلکہ کہتا ہے
کہ نظریں پڑیں گی تو قربت بھی ہوگی اور پھر بے حیائی بھی پیدا ہوگی۔اچھے برے کی تمیز ختم ہو گی اور پھر
ایسے کھلے عام میل جول سے جب اس طرح لڑکا اور لڑکی ، مرد اور عورت بیٹھے ہوں گے تو اللہ اور اُس کے
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق تیسر ا تم میں شیطان ہوگا۔(سنن الترمذی کتاب الرضاع باب ما جاء في كراهية الدخول على المغيبات حدیث نمبر 1171)
یہ جو انٹرنیٹ وغیرہ کی میں نے مثال دی ہے، اس میں فیس بک(Facebook) اور
سکائپ (Skype) وغیرہ سے جو چیٹ (Chat) وغیرہ کرتے ہیں، یہ شامل ہے۔کئی گھر اس سے میں
نے ٹوٹتے دیکھے ہیں۔بڑے افسوس سے میں کہوں گا کہ ہمارے احمدیوں میں بھی اس طرح کے واقعات
ہوتے ہیں۔پس خدا تعالیٰ کے اس حکم کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہئے کہ فحشاء کے قریب بھی نہیں پھٹکنا کیونکہ
حکم
شیطان پھر تمہیں اپنے قبضے میں کر لے گا۔پس یہ قرآن کریم کے حکم کی خوبصورتی ہے کہ یہ نہیں کہ نظر اُٹھا کے نہیں دیکھنا، اور نہ نظریں ملانی
ہیں بلکہ نظروں کو ہمیشہ نیچے رکھنا ہے اور یہ حکم مرد اور عورت دونوں کو ہے کہ اپنی نظریں نیچی رکھو۔اور پھر جب
نظریں نیچی ہوں گی تو پھر ظاہر ہے یہ نتیجہ بھی نکلے گا کہ جو آزادانہ میل جول ہے اُس میں بھی روک پیدا ہو
گی۔پھر یہ بھی ہے کہ فحشاء کو نہیں دیکھنا، تو جو بیہودہ اور لغو اور نخش فلمیں ہیں، جو وہ دیکھتے ہیں اُن سے بھی
روک پیدا ہوگی۔پھر یہ بھی ہے کہ ایسے لوگوں میں نہیں اُٹھنا بیٹھنا جو آزادی کے نام پر اس قسم کی باتوں میں
دلچپسی رکھتے ہیں اور اپنے قصے اور کہانیاں سناتے ہیں اور دوسروں کو بھی اس طرف راغب کر رہے ہوتے
ہیں۔نہ ہی سکائپ (Skype) اور فیس بک (Facebook) وغیرہ پر مرد اور عورت نے ایک
دوسرے سے بات چیت کرنی ہے، ایک دوسرے کی شکلیں دیکھنی ہیں ، نہ ہی ان چیزوں کو ایک دوسرے
سے تعلقات کا ذریعہ بنانا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے سب ظاہر یا چھپی ہوئی فحشاء ہیں جن کا نتیجہ یہ ہوگا کہ
خطبات مسرور جلد 11
430
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 اگست 2013ء
تم اپنے جذبات کی رو میں زیادہ بہہ جاؤ گے تمہاری عقل اور سوچ ختم ہو جائے گی اور انجام کار اللہ تعالیٰ کے
حکم کو تو ڑ کر اُس کی ناراضگی کا موجب بن جاؤ گے۔پھر آجکل کے زمانے میں ایک ایسی بے حیائی کو ہوا دی جارہی ہے جو فطرت کے نہ صرف خلاف ہے
بلکہ جس کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے ایک قوم کو تباہ کر دیا تھا۔حکومتیں اب ایک ہی جنس کی شادی کے قانون بنا رہی
ہیں۔یعنی فحشاء کو ہوا دینے اور پھیلانے کی حکومتی سطح پر کوشش کی جارہی ہے اور قانون بنائے جارہے ہیں۔یہاں
تک کہ حکومتوں کے سر براہ وزیر اعظم یہ کہتے ہیں کہ ہم چاہیں گے کہ اب تمام دنیا میں ہم جنسوں کی شادی کا
قانون بنے اور ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں ہم اس بارے میں دنیا میں کوشش کریں گے۔ایک وزیر اعظم کی
طرف سے اس طرح کا بیان آیا تھا۔اگر یہ سچ ہے تو پھر خدا تعالیٰ کی پکڑ کو آواز دے رہے ہیں۔پھر ایک ملک کے بڑے پادری ہیں جو غالباً ساؤتھ افریقہ کے ہیں۔حالانکہ افریقن اب تک یہی
کہتے رہے ہیں کہ اس قسم کی غیر فطری شادیاں جو ہیں وہ نہیں ہونی چاہئیں اور یہ قانون نہیں بننے چاہئیں۔اور پھر
یہ پادری صاحب جو بائبل پڑھنے والے، اُس کا پر چار کرنے والے، اُس کی تعلیم دینے والے ہیں،جس
میں خود یہ لکھا ہوا ہے کہ اس کی وجہ سے قوم تباہ ہوئی۔وہ فرماتے ہیں کہ اگر ایسے شادی کرنے والے جوڑے
جنت میں نہیں جائیں گے تو پھر میں جہنم میں جانا پسند کروں گا۔تو یہ ان کا حال ہو چکا ہے۔یہ آجکل کی دنیا میں فحاشی کی انتہا ہو چکی ہے۔پس یا درکھیں کہ یہ جو فحاشی ہے، اگر اسی طرح سرِ
عام پھیلتی رہی اور اللہ تعالیٰ کے احکام کی طرف دنیا نے رُخ نہ کیا، اس کی طرف توجہ نہ کی تو پھر یہ قو میں بھی
اپنے انجام کو دیکھ لیں گی۔یہ اس دنیا کو بھی یقینا جہنم بنائے گی اور آخرت میں
اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ اُس
نے کیا سلوک کرنا ہے۔بلکہ اب جو میڈیکل ریسرچ ہے اُس میں واضح طور پر یہ کہا جانے لگا ہے کہ ایڈز کا
مرض ایسے لوگوں میں بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے جو مردوں مردوں اور عورتوں عورتوں کی شادیوں کے
بھیانک جرم میں مبتلا ہیں۔اللہ تعالیٰ کے سزا دینے کے طریقے مختلف ہیں۔ضروری نہیں کہ اگر ایک قوم کو
پتھروں کی بارش برسا کر سزا دی تھی تو ہر قوم کو اسی طرح سزا دی جائے۔HIV یا ایڈز کی یہ بیماری ایسی ہے
جو در دناک اور خوفناک انجام تک لے جاتی ہے۔پس جس تیزی سے دنیا میں فحاشی پھیلائی جارہی ہے، ایک احمدی کا کام ہے کہ اُس سے بڑھ
کر اپنے خدا سے تعلق پیدا کر کے اپنے آپ کو اور دنیا کو اس تباہی کے خوفناک انجام سے بچانے کی کوشش
کرے۔یہ دنیا دار تو اپنے آپ کو تباہ کرنے پر تلے بیٹھے ہیں۔دنیا دار اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے
خطبات مسرور جلد 11
431
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 اگست 2013ء
لئے ایک ایسے طبقہ کو خوش کرنے کے لئے جو خدا تعالیٰ کے قانون کو توڑ رہا ہے، پوری دنیا کو فحشاء میں مبتلا
کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کا انجام پھر تباہی ہے۔ان لوگوں کی ہمدردی کے لئے ہمیں انہیں بتانے
کی ضرورت ہے کہ اللہ تعالیٰ بہت رحم کرنے والا اور گناہ معاف کرنے والا بھی ہے، اُس نے مغفرت کا
راستہ کھلا رکھا ہے۔وہ فرماتا ہے کہ وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُ واللَّهَ
فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللهُ ( آل عمران : 136 ) کہ اور وہ لوگ جو کسی بے
حیائی کے مرتب ہوں یا اپنی جانوں پر ظلم کریں، پھر اللہ کو یاد کریں اور اپنے گناہوں کی معافی چاہیں۔اور
اللہ کے سوا کوئی بخش نہیں سکتا۔فحشاء پر اگر اصرار نہ ہو اور اللہ تعالیٰ کا خوف ہو تو خدا تعالی بخش دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی
بخشنے والا نہیں ہے۔پس ہر قسم کے فحشاء جن کا میں نے شروع میں ذکر کیا تھا اس سے خود بھی بچنے اور بیچنے کے
راستے دکھانے کی ہر احمدی کو کوشش کرنی چاہئے اور اُس کی ذمہ داری ہے۔اللہ تعالی زیادتی نہ کرنے والوں
کو معاف کر دیتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
اور وہ لوگ کہ جب کوئی بے حیائی کا کام کریں یا اپنی جانوں پر ظلم کریں اور پھر اپنے ایسے حال
میں اللہ تعالیٰ کو یاد کریں اور اس سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگیں اور اپنے گناہ پر اصرار نہ کریں اُن کا خدا
آمرزگار ہوگا۔یعنی وہ بخشنے والا خدا ہے۔اور گناہ بخش دے گا۔“
"
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 25-26)
اللہ کرے ہر وہ شخص جو فحشاء میں مبتلا ہے، اُسے عقل آجائے اور خدا تعالیٰ کی پکڑ سے بچ جائے۔اس بات کی وضاحت کی میں بہت ضرورت محسوس کر رہا تھا اس لئے میں نے اس کی کچھ وضاحت کی ہے
کیونکہ یہ سوال آجکل بہت عام ہو چکا ہے۔پھر اگلا حکم خدا تعالیٰ نے ان آیات میں یہ دیا ہے کہ وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللهِ
(الانعام : 152) اور کسی جان کو جسے اللہ تعالیٰ نے حرمت بخشی ہے قتل نہ کرو۔یہ حکم اس طرف توجہ دلاتا
ہے کہ معاشرے کے حقوق ادا کرو۔اپنے بھائیوں ، اپنے دوستوں، اپنے سے واسطہ پڑنے والوں کے
حقوق عدل وانصاف سے ادا کر و قتل صرف جان کا قتل نہیں ہے بلکہ تعلقات کو توڑنا، نا انصافی سے دوسروں
کے حقوق پامال کرنا، یہ بھی قتل ہے۔دوسروں کو جذباتی طور پر مجروح کرنا، یہ بھی قتل ہے۔کسی کو اتنا زیادہ
خطبات مسرور جلد 11
432
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 اگست 2013ء
ذلیل ورسوا کرنا کہ گویا عملاً اسے قتل کر دیا ہے، یہ بھی اسی زمرہ میں آتا ہے۔اُس کی عزت نفس کو برباد کر
دینا، یہ بھی قتل ہے۔اسی طرح روحانی طور پر بھی قتل ہوتا ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ سب قتل
ایسے ہیں جن سے خدا تعالیٰ تمہیں منع کرتا ہے۔ہر قتل کا آخری نتیجہ معاشرے میں
فتنہ وفساد اور محرومیاں ہیں
اور یہ چیزیں خدا تعالیٰ کو انتہائی ناپسند ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ الّا بالحق سوائے اس کے جو سزا کا حقدار
ہے، لیکن اس کے لئے بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔بدلے لینے کے لئے ، اپنے کینے
اور بغض نکالنے کے لئے قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔جو سزا کا حقدار ہے اُسے سزادی جائے
تو اس قدر سزا جتنا اُس کا جرم ہے۔اور اس لئے سزا دی جائے کہ جرم کرنے والے کی اصلاح ہو اور
معاشرے کا بہتر حصہ بن کر معاشرے کے فتنہ و فساد کو ختم کرنے کا ذریعہ بن سکے۔لیکن یہاں بھی یہ بات
واضح ہو کہ سزا دینے اور بدلے لینے کا حق ہر ایک کو نہیں ہے بلکہ قانون کو ہے۔اور قانون انصاف کے تقاضے
پورے کرتے ہوئے سزا دے، نہ کہ ظلم کرتے ہوئے۔حتی کہ کسی قاتل کی سزا جو ہے اُس کا اختیار بھی کسی
شخص یا مقتول کے ورثاء کو نہیں دیا گیا بلکہ یہ حق قانون کا ہے۔یہ قانون تو آجکل بنائے جار ہے ہیں۔لیکن
اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت پہلے سے یہ حکم دیا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے تم اپنے مجرم کو سزا
دو۔اور اگر ایک قاتل کو بھی پھانسی کی سزا دینی ہے تو ایک قانون ہی دے گا۔اسی طرح معاشرے میں
قانون کے تحت دوسری سزائیں ہیں، قتل کا اگر ایک مطلب تعلقات کو ختم کرنا یا مقاطعہ کرنا یا بائیکاٹ کرنا
ہے تو یہ اختیار بھی ذمہ دار ادارے کو ہے۔ہماری جماعت میں بھی اگر سزا کا نظام رائج ہے تو اصلاح کے
لئے ، نہ کہ کسی ظلم اور زیادتی کے لئے۔یا کسی بھی قسم کی ایسی سزا جو دی جاتی ہے وہ اصلاح کے لئے دی جاتی
ہے، کسی ظلم کے لئے نہیں دی جاتی۔کیونکہ یہ ناحق ظلم وزیادتی جو ہے یہ بھی قتل کے مترادف ہے۔یہ میں نے
دیکھا ہے اور کئی دفعہ نوٹ بھی کیا ہے کہ اگر فریقین میں مسئلہ پیدا ہو جائے ،لڑائی ہو جائے ،مقدمہ بازی ہو
جائے تو ظاہر ہے کہ فیصلہ کرنے والا ادارہ اپنی عقل اور شواہد کے مطابق ایک فریق کو ذمہ دار قرار دے گا،
قصور وار قرار دے گا۔اور اُس کے لئے پھر اس کی سزا کی بھی سفارش ہوتی ہے۔تو جو دوسرا فریق ہے، جس کو
نقصان پہنچا ہوتا ہے وہ بعض دفعہ اس بات پر ناراض ہو جاتا ہے کہ تھوڑی سزا دی ہے، اس سے زیادہ دیں۔یعنی فیصلہ اُن کے مطابق ہو۔اگر اسی طرح فریقین کو فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا جائے تو ایک قتل کے بعد
دوسر اقتل ہوتا چلا جائے گا۔اور قرآن ہمیں یہ کہتا ہے کہ تم اس سے بچو۔اصل مقصد سزا کا معاشرے سے ظلم کو
ختم کرنا ہے اصلاح کرنا ہے، ظالم کو اپنے ظلم کا احساس دلانا ہے۔اور دومومنوں کے درمیان اگر ایسا مسئلہ۔
خطبات مسرور جلد 11
433
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 اگست 2013ء
ہے تو ظاہر ہے اُن کو جب احساس دلایا جائے تو تسلیم بھی کرتے ہیں۔پس یہ اصل غرض ہے یا سزا کا اصل
مقصد ہے کہ اصلاح کی جائے اور اس ناحق قتل کو روکا جائے جو آپس کے جھگڑوں اور فسادوں کی وجہ سے
معاشرے میں پیدا ہوتا ہے۔اس کے بعد میں اب اگلے حکم پر آتا ہوں جو اُس سے اگلی آیت میں بیان ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيمِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ (الانعام : 153 ) اور یتیم کے مال کے قریب بھی
نہ جاؤ سوائے اس طریق کے جو اچھا ہے۔اب یہاں خدا تعالیٰ معاشرے کے کمزور ترین طبقہ کے حق کی حفاظت
کی طرف توجہ دلا رہا ہے۔اگر صرف یہی ہو کہ تم نے یتیم کے مال کے قریب بھی نہیں جانا تو یتیم کے سرمائے یا
جائیداد کے ضائع ہو جانے کا بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔اس لئے فرمایا کہ یتیم کے مال تک تمہاری پہنچ احسن طریق پر
ہو۔اس طرز پر یتیم کے مال کو دیکھو کہ حتی الوسع کسی نقصان کا احتمال نہ ہو۔یتیم کی جائیداد کو جاڑنے اور ختم کرنے
کی نیت سے نہیں بلکہ یتیم کو فائدہ پہنچانے کی غرض سے اُس کی جائیدا داور مال کا استعمال کرو۔پس یہ لازمی حکم ہے کہ یتیم کے مال کی حفاظت کا انتظام تم نے کرنا ہے۔ایک امین کی حیثیت سے
قریبی عزیزوں نے ، یا جس کے سپر دبھی یتیم کی ذمہ داری کی جائے ، اُس نے یتیم کے مال کی حفاظت کرنی
ہے، اُس کا خیال رکھنا ہے۔جماعت نے اُس کے مال کی حفاظت کرنی ہے اور خیال رکھنا ہے۔معاشرے
نے اور ملک کے قانون نے اُس کے مال کی حفاظت کرنی ہے اور خیال رکھنا ہے۔کس طرح حفاظت کرنی
ہے؟ اُس کے لئے بہت ساری صورتیں ہیں۔یتیموں کے مالوں کو اس طرح استعمال کرو یا کاروباروں میں
لگاؤ کہ وہ مال بڑھیں تا کہ یتیموں کو ، اُس گروہ کو جو ابھی اتنی عقل نہیں رکھتا، اُن بچوں کو جن کے ماں باپ کا
سایہ اُن کے سر پر نہیں ہے فائدہ ہو۔جن کی جائیداد میں ضائع ہونے کا خطرہ ہے، اُن کو احسن طریق پر اس
طرح استعمال کرو، اس طرح انویسٹ (Invest) کرو، اس طرح کا روباروں میں لگاؤ کہ وہ مال بڑھے۔پس ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جو یتیم کے مال کی حفاظت کا حکم دے کر عزیزوں اور معاشرے پر ڈالی
گئی ہے۔اللہ تعالیٰ دوسری جگہ فرماتا ہے کہ اگر تم یہ ذمہ داری ادا نہیں کرتے اور بہانے بہانے سے یتیم کے
مال کو کھانے کی کوشش کرتے ہو، تو اس کی بڑی سخت سزا ہے۔فرما لِلاِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتى
ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ في بُطُونِهِمْ نَارًا (النساء : 11) اور جولوگ ظلم سے یتیموں کے مال کھاتے ہیں،
وہ یقینا اپنے پیٹوں میں آگ بھرتے ہیں۔اور پھر فرمایا وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيرًا ( النساء:11 ) اور وہ یقیناً
شعلہ زن آگ میں داخل ہوں گے۔
خطبات مسرور جلد 11
434
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 اگست 2013ء
قرآن کریم کے احکامات ایسے نہیں کہ صرف ایک فریق کا حق دلائیں تو دوسرے کا حق غصب کر
لیں۔اگر یہ حکم ہے کہ تیموں کا مال ناجائز طریقے سے کھا کے اپنے پیٹ میں آگ بھرتے ہو تو ساتھ ہی یہ
بھی فرمایا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے امانت اور دیانت کے تقاضے پورے کرتے ہوئے
اگر یتیم کے مال میں سے کچھ خرچ کر رہے ہو تو پھر یہ ظلم نہیں ہے۔فرمایا کہ یتیم کی پرورش پر جو خرچ ہوتا ہے،
اُس کی تعلیم پر، اُس کی تربیت پر جو خرچ ہوتا ہے، یہ خرچ کرنے کی تو اجازت ہے لیکن دیکھو ظلم نہ کرنا۔امانت میں خیانت کرنے والے نہ بننا۔فرمایا لَا تَأْكُلُوهَا إِسْرَانًا وَبِدَارًا أَنْ يَكْبَرُوا (النساء: 7)
اُن کے جوان ہونے کے خوف سے اُن کے مال ناجائز طور پر اور جلدی جلدی نہ کھا جاؤ۔فرمایا وَمَن كَانَ
غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِف (النساء: 7) اور جو کوئی صاحب حیثیت اور مالدار ہو، وہ اس مال سے بکلی اجتناب
کرے۔لیکن اگر کوئی مجبور ہے، تعلیم اور جو دوسرے اخراجات اُس پر ہورہے ہیں، وہ برداشت نہیں کر سکتا
تو اُس کے بارے میں فرمایا کہ فَلْيَأْكُلُ بِالْمَعْرُوفِ (النساء : 7 ) پس وہ مناسب طور پر اس مال میں
سے لے سکتا ہے۔اور مناسب کیا ہے؟ اُس یتیم پر جو اصل خرچ ہورہا ہے وہ یا اگر کسی کی بالکل ہی فقیری کی
حالت ہے اور گزارہ بھی نہیں ہوتا اور پرورش کی وجہ سے اُس کی ذمہ داری چوبیس گھنٹے اُس کی نگہداشت پر
ہے تو معمولی حق الخدمت کیا جا سکتا ہے۔پس اس مال کے خرچ کی اس حد تک اجازت ہے۔لیکن جو اُس
مال کی حفاظت اور اُسے بڑھانے کا حکم ہے اُسے ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے اور نیچے امین اور سچے نگر ان کا حق
ادا کرنا چاہئے۔فرمایا حَتَّى يَبْلُغَ أَشُدَّهُ (الانعام : 153 ) یہاں تک کہ وہ اپنی بلوغت اور مضبوطی کی عمر
کو پہنچ جائیں اور اپنے مال اور جائیداد کا انتظام وانصرام سنبھال سکنے والے ہوں۔پس یہ حق ہے جو یتیم کا قائم ہے۔ایک کمزور طبقے کا قائم ہے کہ اُس کے عاقل بالغ ہونے تک
اُس کی جائیداد کی ، اُس کے مال کی حفاظت کی جائے اور پھر جب وہ اُسے سنبھالنے کے قابل ہو جائے تو
اُسے اُس کا مال کو ٹا دیا جائے۔یہاں یہ بھی واضح ہونا چاہئے کہ بعض دفعہ کوئی یتیم بالغ ہونے کے بعد عقل
کے لحاظ سے اس سطح پر نہیں ہوتا کہ وہ اپنے مال کی حفاظت کر سکے۔تو پھر اُس وقت تک، جب تک وہ اس
قابل نہ ہو جائے ، یا اگر بالکل ہی غبی ہے تو پھر مستقل طور پر اُس کے مال کی حفاظت فرض بنتا ہے۔ایسے
لوگ بھی ہیں جو باوجود غبی ہونے کے شادی کے قابل ہوتے ہیں۔اگر اُن کی شادی ہو جاتی ہے اور اولا د بھی
ہوتی ہے تو پھر اولاد کے جوان ہونے تک عزیزوں کا یا معاشرے کا اور جماعت کا یہ کام ہے کہ اس ذمہ
داری کو نبھا ئیں اور ان کے مال کی حفاظت کریں۔
خطبات مسرور جلد 11
435
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 اگست 2013ء
کمزوروں اور یتیموں کے حق اور پرورش کے بارے میں جو اللہ تعالیٰ کے احکامات ہیں ، اُن کی
وضاحت کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
اگر کوئی ایسا تم میں مالدار ہو جو صحیح العقل نہ ہو مثلاً یتیم یا نا بالغ ہواور اندیشہ ہو کہ وہ اپنی حماقت
سے اپنے مال کو ضائع کر دے گا تو تم (بطور کورٹ آف وارڈس کے ) وہ تمام مال اُس کا متکفل کے طور پر
اپنے قبضہ میں لے لو اور وہ تمام مال جس پر سلسلہ تجارت اور معیشت کا چلتا ہے ان بیوقوفوں کے حوالہ مت
کرو اور اس مال میں سے بقدر ضرورت اُن کے کھانے اور پہننے کے لئے دے دیا کرو اور اُن کو اچھی باتیں
قول معروف کی کہتے رہو۔یعنی ایسی باتیں جن سے اُن کی عقل اور تمیز بڑھے اور ایک طور سے اُن کے
مناسب حال اُن کی تربیت ہو جائے اور جاہل اور ناتجربہ کار نہ رہیں۔اگر وہ تاجر کے بیٹے ہیں تو تجارت کے
طریقے اُن کو سکھلاؤ اور اگر کوئی اور پیشہ رکھتے ہوں تو اس پیشہ کے مناسب حال اُن کو پختہ کر دو۔غرض
ساتھ ساتھ اُن
کو تعلیم دیتے جاؤ اور اپنی تعلیم کا وقتاً فوقتاً امتحان بھی کرتے جاؤ کہ جو کچھ تم نے سکھلایا انہوں
نے سمجھا بھی ہے یا نہیں۔پھر جب نکاح کے لائق ہو جائیں یعنی عمر قریباً اٹھارہ برس تک پہنچ جائے اور تم
دیکھو کہ اُن میں اپنے مال کے انتظام کی عقل پیدا ہو گئی ہے تو اُن کا مال اُن کے حوالہ کرو اور فضول خرچی کے
طور پر اُن کا مال خرچ نہ کرو اور نہ اس خوف سے جلدی کر کے کہ اگر یہ بڑے ہو جائیں گے تو اپنا مال لے
لیں گے، ان کے مال کا نقصان کرو۔جو شخص دولتمند ہو اُس کو نہیں چاہئے کہ اُن کے مال میں سے کچھ حق
الخزمت لیوے لیکن ایک محتاج بطور معروف لے سکتا ہے۔“
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 346)
فرمایا کہ: ”عرب میں مالی محافظوں کے لئے یہ طریق معروف تھا کہ اگر یتیموں کے کار پردازان
کے مال میں سے لینا چاہتے تو حتی الوسع یہ قاعدہ جاری رکھتے کہ جو کچھ یتیم کے مال کو تجارت سے فائدہ ہوتا
اُس میں سے آپ بھی لیتے۔رأس المال کو تباہ نہ کرتے۔سو اسی عادت کی طرف اشارہ ہے کہ تم بھی ایسا
کرو۔اور پھر فرمایا کہ جب تم یتیموں کو مال واپس کرنے لگو تو گواہوں کے رو برو اُن کو اُن کا مال دو اور جو شخص
فوت ہونے لگے اور بچے اُس کے ضعیف اور صغير السن ہوں تو اُس کو نہیں چاہئے کہ کوئی ایسی وصیت کرے
کہ جس میں بچوں
کی حق تلفی ہو۔جو لوگ ایسے طور سے یتیم کا مال کھاتے ہیں جس سے یتیم پر ظلم ہو جائے تو وہ
مال
نہیں بلکہ آگ کھاتے ہیں اور آخر جلانے والی آگ میں ڈالے جائیں گے۔“۔اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 346 347)
خطبات مسرور جلد 11
436
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 اگست 2013ء
فرمایا: ”اب دیکھو خدا تعالیٰ نے دیانت اور امانت کے کس قدر پہلو بتلائے۔سو حقیقی دیانت اور
امانت وہی ہے جو ان تمام پہلوؤں کے لحاظ سے ہو اور اگر پوری عقل مندی کو دخل دے کر امانتداری میں
تمام پہلوؤں کا لحاظ نہ ہو تو ایسی دیانت اور امانت کئی طور سے چھپی ہوئی خیانتیں اپنے ہمراہ رکھے گی۔“
اسلامی اصول کی فلاسفی، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 347)
اگر امانتداری میں تمام پہلوؤں کا لحاظ نہیں رکھا گیا تو پھر اس میں چھپی ہوئی خیانت بھی آ جائے
گی۔پس بہت محتاط ہو کر یہ حق ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ جب تقویٰ کے
بارے میں بار بار تلقین فرماتا ہے تو اس لئے کہ اپنے جائزے لو اور دیکھو کہ کمزوروں کے حق ادا ہور ہے ہیں
یا نہیں ہورہے۔امانت اور دیانت کے معیاروں کو پر کھتے رہو۔یہ نہ ہو کہ ان کے نیچے چھپی ہوئی خیانتیں
ہوں جو آگ کے گولے پیٹ میں بھرنے کا باعث بن جائیں۔پھر خدا تعالیٰ یہ حکم فرماتا ہے کہ وَآوُفُوا الْكَيْلَ وَالْمِيزَانَ بِالْقِسْطِ (الانعام : 153 ) اور
انصاف کے ساتھ ماپ اور تول پورے پورے دو۔یہاں اب عمومی طور پر اپنے کاروباروں کو انصاف اور
ایمانداری کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ادا کرنے کا حکم ہے۔پہلے یتیموں اور کمزوروں کا حق قائم کیا اور
ایمانداری سے اُن کا حق ادا کرنے کا حکم دیا تو اب آپس کے کاروباروں کو صفائی اور ایمانداری سے بجا
لانے کا حکم ہے۔کسی قسم کا دھو کہ نہیں ہونا چاہئے۔اگر دوسرا فریق لا علم ہے تب بھی دھوکہ نہ ہو۔آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم کوئی جنس بیچ رہے ہو تو اگر جنس میں کسی قسم کی کمی ہے تو اُس کو سامنے رکھو
تا کہ خریدارکو پتہ ہو کہ جو مال میں خرید رہا ہوں، اُس میں یہ قص ہے۔سنن ابن ماجه کتاب التجارات باب من باع عيبا فليبينه حدیث (2246
ایک دوسری جگہ کاروباری لین دین اور ماپ تول کے صحیح کرنے کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ ذلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلاً ( بنی اسرائیل : 36) یہ بات سب سے بہتر اور انجام کے لحاظ سے اچھی
ہے۔یعنی اچھے تاجر صیح ماپ تول کرنے والے تاجر کی شہرت بھی اچھی ہوتی ہے اور اُس کے پاس پھر زیادہ گا ہک
بھی آتے ہیں۔نتیجہ اس کا کاروبار بڑی تیزی سے ترقی کرتا ہے۔اگر دھوکہ ہوتو کاروبار ختم ہوجا تا ہے۔ایک دوسری جگہ یہ بھی خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ جو دھوکہ دہی ہے یہ فساد کا باعث بنتی ہے لیکن
مشکل یہ ہے بلکہ افسوس یہ ہے کہنا چاہئے کہ جتنازیادہ قرآنِ کریم نے احکام کھول کھول کر بیان فرمائے ہیں
اتنے ہی مسلمان اُس ایمانداری کے معیار سے نیچے گرتے چلے جارہے ہیں۔کہاں تو مسلمانوں کے ایمان کا
خطبات مسرور جلد 11
437
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 اگست 2013ء
اور امانت اور دیانت کا یہ حال تھا کہ ایک شخص اپنے گھوڑے کو بیچنے کے لئے بازار میں لا یا اور کہا کہ اس کی
قیمت پانچ سو درہم ہے۔اور ایک دوسرے صحابی نے اُسے دیکھا اور پسند کیا اور کہا کہ میں اُسے خریدوں گا،
یہ مجھے پسند ہے لیکن اس کی قیمت پانچ سو درہم نہیں ہے۔وہ آدمی سوچتا ہے کہ شاید کم بتائے بلکہ بالکل
الٹ فرما یا کہ یہ ایسا اعلی گھوڑا ہے کہ اس کی قیمت دو ہزار درہم ہونی چاہئے۔اس لئے میرے سے دو ہزار
در ہم لے لو۔اب بیچنے والے اور خریدنے والے کی بحث چل رہی ہے۔بیچنے والا پانچ سو درہم سے اوپر
نہیں جارہا اور خرید نے والا دو ہزار درہم سے نیچے نہیں آ رہا۔(ماخوذازالمعجم الكبير للطبراني جلد دوم صفحه 334 - 335 ابراهیم بن جرير عن ابيه حدیث 2395
مطبوعه دار احیاء التراث العربی بیروت)
تو یہ معیار تھا جو مسلمانوں کا تھا، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں اور آپ کے صحابہ کی
صحبت میں رہنے والوں کا تھا۔حضرت مصلح موعودؓ نے اپنا بھی ایک واقعہ لکھا ہے کہ جب وہ 19۔20 سال کے تھے تو سیر کے لئے
کشمیر گئے۔وہاں ایک قسم کے اونی قالین بنائے جاتے ہیں جو خاص طور پر بڑے مشہور ہیں۔وہ انہیں پسند
آئے۔کچھ عرصہ انہوں نے ٹھہر نا تھا، سیر کرنی تھی۔اس لئے سیر کے لئے چلے گئے۔انہوں نے جس شہر میں قالین
دیکھے تھے وہاں قالین بنانے والے ایک شخص نے کہا کہ میں بہت اعلیٰ بنا تا ہوں۔انہوں نے کہا ٹھیک ہے
مجھے تحفہ لے جانے کے لئے تین چار ایسے قالین بنادو اور اُس کا سائز بتایا۔کہتے ہیں جب میں واپس آیا تو
جو سائز بتائے تھے اُن سے ہر قالین ہر طرف سے، چوڑائی میں بھی، لمبائی میں بھی چھوٹا تھا اور کافی فرق تھا۔چھ چھ انچ ، فٹ فٹ چھوٹا تھا۔تو انہوں نے کہا کہ تمہیں میں نے یہ سائز بتایا تھا، یہ سامنے گواہ ہیں، ان کے
سامنے بتایا تھا، اُس کے باوجود تم نے اس کے مطابق نہیں بنایا اور قیمت تم اتنی مانگ رہے ہو۔تو بجائے اس
کے کہ شرمندہ ہوتا، یہ کہتا کہ ٹھیک ہے قیمت کم کردیں۔کہنے لگا میں مسلمان ہوں اور بار بار یہی رٹ لگائے
جائے کہ میں مسلمان ہوں اور آپ مجھے کہہ رہے ہیں کہ تم نے ایسا بنایا ہے اور ویسا بنایا ہے۔(ماخوذ از تقریر سیالکوٹ انوار العلوم جلد 5 صفحہ 108-109)
تو اب جب بھی غلط کام ہو، مسلمان کہہ کر اُس کو جائز کرنا، یہ عام ہو گیا ہے۔اور پھر یہ پرانی بات
نہیں ہے۔مجھے بھی ایک شخص جو چاول کے کاروبار میں تھے، بتانے لگے کہ ہم پاکستانی اچھا باسمتی چاول
جب باہر بھیجتے ہیں تو اُس میں دوسرا کم درجے کا لمبا چاول کس طرح شامل کرتے ہیں اور وہ طریق کار یہ ہے
خطبات مسرور جلد 11
438
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 اگست 2013ء
کہ ایک لوہے کا آٹھ نو انچ کا ٹین کا پائپ ہوتا ہے، اُس کو بیگ کے درمیان میں رکھتے ہیں اور اس پائپ
کے اندر کم درجے کا چاول بھرتے ہیں اور اس کے ارد گر د اعلی کوالٹی کا چاول بھیجتے ہیں۔اور باہر سے جب وہ
دیکھتے ہیں تو اعلیٰ کوالٹی ہوتی ہے، باسمتی چاول ہوتا ہے، اور کسی کو پتہ نہیں لگتا۔جب پائپ اُس کے بعد نکال
لیتے ہیں وہ مکس (Mix) ہو جاتا ہے، یہ بھی نہیں خیال ہوتا کہ اندر کوئی چیز پڑی ہے۔چاول بہر حال چاول
ہے۔تو کاروباروں کی یہ حالت ہے۔اسی وجہ سے ایک عرصہ پہلے سے ہندوستانی مارکیٹ نے چاول کی
مارکیٹ پر قبضہ کر لیا ہے، حالانکہ ہندوستان کا چاول پاکستان سے کم کوالٹی کا ہے۔اور اب شاید کچھ ایکسپورٹر،
کیونکہ احمدی بھی ایکسپورٹ کرتے ہیں، خود بہتر کوالٹی کا لے کر آتے ہوں تو لاتے ہوں نہیں تو اس چور
بازاری کی وجہ سے باہر کی مارکیٹ نے پاکستانی ایکسپورٹر سے چاول لینا ہی بند کر دیا ہے۔ان کو اب پتہ لگ
گیا ہے کہ اس طرح یہ دھوکہ دہی ہوتی ہے۔اس لئے اب ہندوستانی ایکسپورٹر جو ہے وہی چاول خریدتا ہے،
اُس کی گریڈ نگ (grading) کرتا ہے اور پھر آگے بھیجتا ہے۔اور یہ سوچتے ہی نہیں کہ کاروبار میں اس
سے برکت بھی نہیں رہتی اور کاروبار بھی ختم ہو گیا۔ایک حدیث میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر خرید و فروخت کرنے
والے سچ بولیں اور مال میں اگر کوئی عیب یا نقص ہے اُسے بیان کر دیں تو اللہ تعالیٰ اُن کے سودے میں
برکت دے گا۔اور اگر وہ دونوں جھوٹ سے کام لیں ، خرید نے والا بھی اور بیچنے والا بھی اور کسی عیب کو
چھپائیں گے یا ہیرا پھیری سے کام لیں گے تو اس سودے میں سے برکت نکل جائے گی۔(صحیح البخاری کتاب البیوع باب اذا بين البيعان ولم يكتما و نصحا حدیث 2079)
پس اگر برکت حاصل کرنی ہے تو پھر امانت اور دیانت کے تقاضے پورے کرنے ہوں گے۔اور
یہ تقاضے پورے کرتے ہوئے کاروبار کرنا یہی ایک اچھے مسلمان کا شیوہ ہونا چاہئے۔ایک حدیث میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم کسی کو دینے کے لئے کچھ تو لو تو جھکتا ہوا تو لو۔یعنی کہ اگر کچھ
زیادہ بھی چلا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔(سنن ابن ماجه كتاب التجارات باب الرجحان في الوزن حدیث (2222)
پس یہ تجارتی امانت کا معیار ہے جو ایک مسلمان کا ہونا چاہئے۔اگر تا جرامانت دار ہو، صحیح
طرح کاروبار کرنے والا ہو تو پھر جو اُس کا مقام ہے وہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس
ارشاد سے پتہ چلتا ہے کہ کتنا بڑا مقام ہے۔آپ نے فرمایا کہ سچا اور دیانتدار تا جر نبیوں ،صدیقوں
خطبات مسرور جلد 11
439
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 اگست 2013ء
اور شہیدوں کی معیت کا حقدار ہے۔(سنن الترمذى كتاب البيوع باب ما جاء في التجار وتسمية النبي الله اياهم حدیث نمبر (1209
اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے والوں کو اپنی امانت اور دیانت کے
معیار اللہ تعالیٰ کے حکموں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کے مطابق بنانے کی توفیق عطا
فرمائے۔احمدی بھی بہت سارے کا روباروں میں ملوث ہیں۔ہم میں سے ہر ایک کو اپنے بھی جائزے لینے
چاہئیں کہ کیا ہم بھی اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق زندگیاں گزار رہے ہیں؟ کیا ہم بھی اپنوں میں
کمزوروں کے حقوق ادا کر رہے ہیں؟ کیا ہم اپنے کاروباروں میں انصاف اور دیانتداری سے کام لے
رہے ہیں؟ کیا ہم اپنے معاشرے کے ہر طبقے کے حقوق ادا کرنے والے ہیں؟ کیا ہم اپنے آپ کو برائیوں
سے بچانے والے ہیں؟ یہ رمضان جو آتا ہے تو اس میں جب نیکی کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے تو ان باتوں
کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم میں سے ہر ایک ہر قسم کی ان برائیوں سے جن سے
اللہ تعالیٰ نے روکا ہے،اُن سے رکنے والے ہوں۔الفضل انٹر نیشنل جلد 20 شماره 34 مورخہ 23 اگست تا 29 اگست 2013 ، صفحہ 5 تا صفحه 8)