جلسہ سالانہ یوکے اور مہمان نوازی
خطبات مسرور جلد 11
469
34
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اگست 2013ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 23 اگست 2013ء بمطابق 23 ظہور 1392 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح - لندن
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ کے فضل سے اگلے جمعہ سے انشاء اللہ جلسہ سالانہ یوکے(UK) شروع ہو رہا ہے۔جلسہ شروع ہونے سے بہت پہلے جلسے کا کام شروع ہو جاتا ہے۔یوکے(UK) کا جلسہ سالانہ ایسا جلسہ ہے
جہاں جلسے کے عارضی انتظامات کر کے چند دنوں کے لئے ایک عارضی شہر ہی بنا دیا جاتا ہے۔پاکستان میں
جلسے ہوتے تھے تو وہاں بھی لنگر خانوں کا ایک مستقل انتظام تھا، کئی لنگر تھے۔اسی طرح رہائشگاہیں بھی کافی
حد تک مستقل ہوگئی تھیں۔اس سے پہلے جب سکول اور کالج جماعت کے تھے تو وہ رہائشگاہ ہوتی تھی۔لیکن
جب حکومت نے لے لئے تو پھر دوسری رہائشگاہیں بن گئیں۔گو بہت زیادہ تعداد ہونے کی وجہ سے عارضی
رہائشگاہیں خیمے لگا کر بھی بنائی جاتی تھیں۔اس کے علاوہ ربوہ کے مکین مہمانوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو
اپنے گھروں میں سمو لیتے تھے۔وہ جس جس جگہ پر ہوتے تھے اُن کا کھانا وغیر ہانگر خانوں سے آتا تھا۔بہر
حال ربوہ کے جلسے کے بعض مستقل انتظامات بھی تھے اور ایک لمبے تجربے سے، علاوہ مستقل انتظامی
ڈھانچے کے، ربوہ کے مکین بھی انتظامات کے ماہر ہو چکے تھے۔اللہ کرے کہ اُن
کی یہ رونقیں اور یہ تربیتی
ماحول اور یہ خدمت کے جذبے اُن کی زندگی کا دوبارہ حصہ بن جائیں۔اسی طرح اب قادیان میں بھی بہت سے مستقل انتظامات ہو چکے ہیں۔عارضی طور پر اب زیادہ
جلسہ گاہ کے انتظامات ہی ہیں، جلسہ گاہ ہی ہے جو زیادہ انتظامات چاہتی ہے۔بیشک لنگر خانوں کے لئے غیر
احمدیوں میں سے زائد لیبر یا غیر مسلموں میں سے لیبر لانی پڑتی ہے۔کھانے پکوائی کے لئے ، روٹی پکوانے
کے لئے پکانے والے لانے پڑتے ہیں۔لیکن لنگروں کا مستقل وہاں بھی انتظام ہے۔
خطبات مسرور جلد 11
470
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 اگست 2013ء
اسی طرح جرمنی میں بھی ہال وغیرہ میسر آنے کی وجہ سے بہت سے مستقل انتظامات موجود ہوتے
ہیں۔کھانا پکانے کا انتظام کرنا پڑتا ہے۔روٹی وہ لوگ بازار سے لے لیتے ہیں جس کو تازہ روٹی سمجھ کر کھاتے
ہیں۔لیکن میرے خیال میں وہ بھی شاید ایک ہفتہ پرانی ہوتی ہے۔بہر حال اگر نہیں ہوتی تو جرمنی والے
پیغام پہنچانے میں بڑے تیز ہیں، شام تک مجھے پیغام پہنچ جائے گا کہ تازہ ہوتی ہے کہ نہیں۔اسی طرح باقی دنیا کے جلسوں کے انتظامات کا حال ہے۔لیکن برطانیہ کا جلسہ جو خلافت کی یہاں
موجودگی کی وجہ سے اب
انٹر نیشنل جلسہ بن چکا ہے، اس کے گزشتہ سال تک توالف سے لے کر یا ء تک تمام
انتظامات عارضی انتظامات تھے۔پہلے اسلام آباد میں جو جلسے ہوتے تھے تو وہاں کھانا پکانے کے لئے ایک
مستقل انتظام تھا۔اسی طرح کچھ حد تک روٹی کی بھی ضرورت پوری ہو جاتی تھی کہ وہاں اپنی روٹی پکانے کی
مشین تھی۔لیکن حدیقۃ المہدی میں جب سے جلسے منتقل ہوئے ہیں، گزشتہ دو تین سالوں سے یہاں شروع
ہوئے ہیں تو کھانا بھی یہاں عارضی لنگر میں پکتا تھا کیونکہ اسلام آباد سے کھانا لانے میں یہی تجربہ ہوا تھا کہ
دقت ہوتی ہے۔کچھ روٹی اسلام آباد میں پک جاتی تھی اور کچھ بازار سے خریدی جاتی تھی۔لیکن اس وجہ
سے بہر حال بہت دقت محسوس ہو رہی تھی۔اس لئے یہاں
کونسل کے ساتھ اس بات کی کوشش ہوتی رہی کہ
ہمیں حدیقۃ المہدی میں مستقل کچن بنانے کی اجازت مل جائے کیونکہ مارکیاں لگا کر جو عارضی کچن لگانا پڑتا
ہے یہ بڑا دقت طلب بھی ہے اور بعض لحاظ سے خطر ناک بھی۔بہر حال کونسل نے اس سال مہربانی کی اور
وہاں مستقل کچن کی اجازت مل گئی اور سٹوریج (storage) کے لئے جو شیڈز (sheds) بنے ہوئے
تھے وہاں اُن میں ایک بڑے شیڈ (shed) کو بڑے اچھے طریقے سے اندر اور باہر سے ٹھیک کر کے لنگر کا
مستقل کچن تیار ہو گیا۔جس میں امید ہے اب حسب ضرورت کھانا انشاء اللہ تعالی پک جائے گا۔لیکن پھر
روٹی کا مسئلہ تھا۔جب میں نے اس طرف توجہ دلائی تو یہاں انتظامیہ کو، امیر صاحب وغیرہ کو یہی خیال تھا کہ
حسب سابق جس طرح بازار سے روٹی خریدتے ہیں، یا کچھ اسلام آباد سے پک کے آ جاتی ہے، وہی ہو۔اُن کو
میں نے کہا کہ نئی مشین لگا ئیں تو اُس کے خرچ کی وجہ سے ان کے کچھ تحفظات تھے لیکن بہر حال جب میں
نے کہا مرکز آپ کو قرض دے دیتا ہے تو پھر ان
کو تھوڑی سی غیرت آ گئی اور انہوں نے خرچ کر لیا تو اللہ تعالیٰ
کے فضل سے لبنان سے روٹی پلانٹ منگوایا گیا اور پاکستان سے ہمارے ایک مخلص احمدی دوست ہیں
جنہوں نے وہاں لبنان جا کر یہ مشین خریدی اور یہاں آ کر لگائی بھی۔ابھی بھی وقت دے رہے ہیں۔ان کو
قادیان اور ربوہ میں بھی مشین لگانے کا تجربہ تھا۔اس لئے بڑے احسن طریقے سے یہاں یہ کام ہو گیا۔
خطبات مسرور جلد 11
471
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 اگست 2013ء
لنگر کے لحاظ سے اب حدیقۃ المہدی کے جلسے کے انتظام میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ انتظام
ہے کہ وہاں روٹی پکوائی کے لئے بھی اور کھانا پکانے کے لئے بھی مستقل انتظام ہو گیا۔بہر حال ہم کونسل کے
بھی شکر گزار ہیں۔اللہ تعالیٰ اُن کو بھی جزا دے جنہوں نے اس کی اجازت دے دی۔لیکن ابھی بھی باقی دنیا
کے جلسوں کی نسبت یہ انفرادیت اس جلسے کی قائم ہے کہ بہت سے عارضی انتظامات تقریباً تیس ہزار کی
آبادی کو سنبھالنے کے لئے کرنے پڑتے ہیں۔خاص طور پر اگر بارش ہو جائے تو رہائش اور راستوں کا مسئلہ
رہتا ہے۔راستوں کا مسئلہ تو ایک حد تک ٹریک (Track) بچھا کر حل کر لیا جاتا ہے لیکن جو رہائش ہے،
اس کے لئے خیمے لگائے جاتے ہیں، یا چھوٹی مارکیاں ہیں، کھانا کھلانے کا انتظام ہے اور بعض دوسرے
مسائل ہیں وہ ابھی بھی قائم ہیں۔بہر حال ایک وقت آئے گا کہ جب انشاء اللہ تعالیٰ یہ مسائل بھی حل ہو
جائیں گے اور بعید نہیں کہ یہ عارضی شہر ہی جماعت احمدیہ کا ایک مستقل شہر بن جائے۔جیسا کہ میں نے کہا شہر بسانے کے لئے عارضی انتظامات ہیں۔اس عارضی انتظام کا بہت سا
انتظام اور بہت بڑا کام وقار عمل کے ذریعہ سے والنٹیئر ز کرتے ہیں، خدام کرتے ہیں، انصار کے اچھی
صحت والے لوگ کرتے ہیں۔گزشتہ جمعہ کو اتفاقاً میں حدیقہ المہدی گیا تو وہاں اُس وقت بھی علاوہ اُن
لوگوں کے جو روٹی پلانٹ لگنے کے بعد اُس کے تجربات میں مصروف تھے ، نوجوان، بچے اور بڑے بھی
اپنے کاموں کے لئے وہاں پہنچے ہوئے تھے۔اور جلسے کے انتظامات کو دو ہفتے ، تین ہفتے پہلے ہی احسن رنگ
میں انجام دینے کی کوشش کر رہے تھے۔یہاں یہ بھی واضح کر دوں کہ روٹی پلانٹ لگانے کا کام بھی کسی باہر
سے آنے والی کمپنی نے نہیں کیا بلکہ تمام کام ہمارے والنٹیئر زنے، ہمارے انجنیئر ز نے اور ٹیکنیشنز نے
اور دوسرے کارکنوں نے کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اُن سب کو جزا دے۔یہاں کے معیار بھی ایسے ہیں جن کو پورا کرنا بہت ضروری ہے۔انڈیا یا پاکستان کی طرح یہ نہیں کہ
جس طرح چاہیں کام کر لیں اور چیکنگ کوئی نہیں۔عارضی کام کر لیا، تاریں لٹکی ہوئی ہیں تو ٹکی رہ جائیں یا
بعض اور اصولی باتیں ہیں۔یہاں تو ہر قدم پر چیکنگ ہوتی ہے۔حکومت کا ادارہ یہاں آ کر دیکھتا ہے،
منظوری دیتا ہے، اُس کے بعد پھر آپ اگلا کام شروع کرتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے روٹی پلانٹ اور
کچن کی جو بھی شرائط تھیں اُن کے معیار کے مطابق وہ پوری ہو گئیں اور اجازت بھی مل گئی۔بہر حال کہنے کا یہ
مقصد ہے کہ یہاں کے عارضی انتظامات کی وجہ سے باقی جگہوں کی نسبت محنت زیادہ کرنی پڑتی ہے اور اللہ
تعالیٰ کے فضل سے احمدی والنٹیئر زبڑے ذوق و شوق سے اپنے کام کرتے ہیں۔یہ روح کہ جماعت کی
خطبات مسرور جلد 11
472
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 اگست 2013ء
خاطر وقت دینا ہے احمدی کا خاص نشان بن چکی ہے۔ہر معاملے میں احمدی اپنی قربانیاں پیش کرتے ہیں۔انجنیئر زایسوسی ایشن ہے تو وہ اپنے کام کر رہی ہے۔ڈاکٹر ز کی ایسوسی ایشن ہے تو وہ اپنے کام کر رہی ہے۔دوسرے متفرق شعبے ہیں تو اُن کے لوگ اپنے وقت دیتے ہیں۔علاوہ جلسوں کے کاموں کے سارا سال یہ
کام چل رہے ہوتے ہیں۔جماعت احمدیہ کا ایک خاصہ ہے کہ یہاں والنٹیئر کام بہت زیادہ ہوتا ہے۔سالہا سال کی تربیت کی وجہ سے جلسے کے مہمانوں کی خدمت تو احمدی دنیا میں خاص طور پر ایک احمدی کا
طرہ امتیاز ہے۔بچے، جوان، بوڑھے، مرد، عورتیں سب جلسے کے دنوں میں خدمت کے جذبے سے سرشار
ہوتے ہیں۔اور اپنے ذمہ جو بھی اُن کے مفوضہ فرائض ہیں اُن کی بجا آوری میں بڑے سرگرمی سے کوشاں
ہوتے ہیں اور ہونا چاہئے۔کیونکہ جلسے کے مہمان تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمان ہیں۔گویا یہ مہمان نوازی اعلیٰ خلق بھی ہے اور دین بھی ہے۔یہاں یہ بھی بتادوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مہمان نوازی کا معیار کیا تھا؟ تاکہ
ہمارے معیار مزید اونچے اور بہتر ہوں۔ایک دن آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی ، آپ آرام فرمارہے تھے،
ایک مہمان آ گئے۔آپ کو پیغام بھیجا گیا تو آپ باہر تشریف لائے اور فرمایا ” میں نے سوچا کہ مہمان کا حق
ہوتا ہے جو تکلیف اٹھا کر آیا ہے۔اس واسطے میں اس حق کو ادا کرنے کے لئے باہر آ گیا ہوں۔“
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 163 مطبوعہ ربوہ)
پس آج بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمانوں کے لئے ہمیں یہی معیار قائم کرنے کی
ضرورت ہے کیونکہ جس مہمان نوازی کا آج ہمیں موقع دیا جارہا ہے وہ نہ صرف مہمان ہیں بلکہ ایک دینی مقصد
کے لئے سفر کر کے آنے والے مہمان ہیں۔اس لئے آرہے ہیں کہ جلسے کے تین دنوں میں اللہ تعالیٰ اور اُس کے
رسول کی باتیں سنیں گے۔اس لئے آ رہے ہیں کہ اپنی روحانی اور دینی تربیت کے سامان کریں گے۔اس لئے
آرہے ہیں کہ آپس میں پیار اور بھائی چارے اور محبت کی فضا کو قائم کریں گے۔بہت سے مہمان ایسے بھی ہیں جو
بڑی تکلیف اُٹھا کر آتے ہیں۔بعض بڑے اچھے حالات میں اپنے گھروں میں رہنے والے یہاں آتے ہیں تو
یہاں دنیاوی آسائش کے لحاظ سے ان دنوں میں تقریباً تنگی میں گزارہ کرتے ہیں لیکن پھر بھی آتے ہیں۔بعض
غریب مہمان ہیں وہ اپنے پر بوجھ ڈال کر دور دراز ملکوں سے صرف جلسے کی برکات حاصل کرنے کے لئے آتے
ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آتے ہیں۔خلیفہ وقت سے ملنے اور اُس
کی باتیں سننے کے شوق میں آتے ہیں۔اب بیشک ایم ٹی اے نے دنیائے احمدیت کو بہت قریب کر دیا ہے لیکن
خطبات مسرور جلد 11
473
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اگست 2013ء
پھر بھی جلسے کے ماحول کا اپنا ایک علیحدہ اور الگ اثر ہے۔پس ہمیں یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ آج کل کونسی تکلیف ہے جو یہ مہمان اٹھا ر ہے ہیں۔بعض بڑی عمر
کے ہیں جو مختلف عوارض کے باوجود تکلیف اُٹھاتے ہیں اور سفر کرتے ہیں۔بعض جیسا کہ میں نے کہا ، اپنے
گھر کی آسائشوں کو چھوڑ کر دین کی خاطر سفر کرتے ہیں، مارکی میں سوتے ہیں اور سادہ کھانے کو ترجیح دیتے
ہیں۔پس ایسے مہمانوں کا ہم پر بہت حق ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اکثریت ایسے مہمانوں کی ہوتی ہے
جوصرف اور صرف جلسے کی غرض سے آتے ہیں اور اب تو سفر کے اخراجات بھی بہت بڑھ گئے ہیں لیکن خرچ
کرتے ہیں اور پرواہ نہیں کرتے۔پس ان مہمانوں کا یہ احترام کرنا ہم پر فرض ہے۔یہ بہت ہی قابلِ
احترام مہمان ہیں جن کی نیت اللہ اور رسول کی رضا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک اور موقع پر مہمانوں کے بارے میں نصیحت کرتے
ہوئے فرمایا: ”دیکھو بہت سے مہمان آئے ہوئے ہیں۔ان میں سے بعض کو تم شناخت کرتے ہو اور بعض کو
نہیں۔اس لئے مناسب یہ ہے کہ سب کو واجب الا کرام جان کر تواضع کرد۔فرمایا ” تم پر میر احسن ظن
ہے کہ مہمانوں کو آرام دیتے ہو۔ان سب کی خوب خدمت کرو۔“
66
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 492 مطبوعہ ربوہ )
پس جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمان ہیں اور دینی غرض سے آئے ہیں، جن کی
نیت اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہے تو ان کے لئے پھر ہمیں ایک توجہ کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے حسن ظن کا پاس کرنے اور خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔اور ہر مہمان کے لئے خدمت کا جذبہ
ہمارے دل میں ہونا چاہئے۔اور دل میں ہمیشہ یہ خیال رہنا چاہئے کہ مہمان کا حق ہوتا ہے۔جہاں جہاں
ہماری ڈیوٹیاں ہیں ہم نے اس حق کے ادا کرنے کی کوشش کرنی ہے۔ہر کارکن اور ہر ڈیوٹی دینے والے کے
دل میں یہ ہونا چاہئے تا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حسنِ ظن پر پورا اتریں۔ہم یہ کہنے کے
قابل ہوں کہ اے خدا کے مسیح! اور اے رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق ! تیری ہر نصیحت پر ہم
آج بھی عمل کرنے والے ہیں۔اور ایک احمدی سے یہی توقع کی جاتی ہے۔ایک صدی سے زائد کے سفر
نے ہمیں آپ کے حسنِ ظن سے غافل نہیں کر دیا۔آج بھی ہمارے بچے، جوان، بوڑھے، مرد اور عورتیں
اپنے فرائض کو نبھانے کے لئے حتی الوسع کوشش کر رہے ہیں اور انشاء اللہ تعالی کرتے رہیں گے۔آپ کے
اس خیال اور اس درد کو ہمیشہ سامنے رکھنے کی ضرورت ہے اور اس کو سامنے رکھتے ہوئے ہم کوشش کرتے
خطبات مسرور جلد 11
474
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اگست 2013ء
رہیں گے کہ آپ نے فرمایا کہ: "میرا ہمیشہ خیال رہتا ہے کہ کسی مہمان کو تکلیف نہ ہو بلکہ اُس کے لئے ہمیشہ
تاکید کرتارہتا ہوں کہ جہاں تک ہو سکے مہمانوں کو آرام دیا جاوے۔‘ فرمایا ” مہمان کا دل مثل آئینہ کے
نازک ہوتا ہے اور ذراسی ٹھیس لگنے سے ٹوٹ جاتا ہے۔“
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 292 مطبوعہ ربوہ )
پس یہ بہت اہم نصیحت ہے۔یہ صرف ہمارا زبانی عہد نہ ہو بلکہ عملی نمونہ ہو۔اب دنیا کے مختلف
ممالک میں جلسے ہوتے ہیں وہاں بھی مہمان آتے ہیں، لیکن یہاں خاص طور پر دنیا کے مختلف ممالک سے
مختلف قومیں جلسے پر آتی ہیں۔ہر قوم اور طبقے کا معیار مختلف ہے۔برداشت کا مادہ مختلف ہے۔ان کے بات
چیت اور جذبات کے اظہار کے طریق مختلف ہیں۔ان کی ہمارے سے تو قعات مختلف ہیں۔ان کی
ترجیحات مختلف ہیں۔اس لئے ہر ایک کے ساتھ بڑی حکمت سے معاملہ کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے
لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی یہ پر حکمت نصیحت ہمیں ہمیشہ سامنے رکھنی چاہئے۔اگر یہ سامنے
ہوگی تو سب معاملے ٹھیک ہو جائیں گے کہ مہمان کا دل مثل آئینہ کے نازک ہوتا ہے اور ذراسی ٹھیس لگنے
سے ٹوٹ جاتا ہے۔“
اگر ہر خدمت کرنے والا اس نصیحت کو پلے باندھ لے تو کبھی جو چھوٹے موٹے مسائل پیدا بھی ہوتے
ہیں، الا ماشاء اللہ وہ پیدا نہ ہوں۔شکایات کبھی نہیں ہوں گی سوائے اس کے کہ کسی کا مقصد ہی شرارت کرنا
ہو، تو وہاں تو بہر حال بعض دفعہ سختیاں بھی کرنی پڑتی ہیں۔گزشتہ سال ایک واقعہ ہوا تھا۔عورتوں کے کھانے کی
دعوت کے دوران ایک خاتون مہمان جو بڑے دور دراز علاقے سے آئی تھیں کسی وجہ سے ناراض ہو گئیں۔اس
میں غلطی کسی کارکن کی تھی یا نہیں تھی لیکن ہمیں اس
کو بہر حال تسلیم کرنا چاہئے تبھی اصلاح ہو سکتی ہے۔بجائے اس
کے کہ مختلف قسم کی تاویلیں پیش کی جائیں۔اس مرتبہ تبشیر کے مہمانوں میں مردوں اور عورتوں دونوں طرف اس
بات کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ کسی کو بھی تکلیف نہ ہو، کیونکہ یہ مختلف غیر ملکی مہمان ہوتے ہیں جن کا
میں ذکر کر رہا ہوں ، ویسے تو جیسا کہ میں نے کہا ، سب مہمان ہی مہمان ہیں۔بہر حال اس شعبہ میں میں نے کچھ تبدیلیاں بھی کی ہیں۔یہ تبدیلیاں انتظامی لحاظ سے ہیں۔انتظامیہ کو بدلا ہے اور زیادہ تر واقفین کو اور واقفات ٹو کو شامل کیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ بھی اب اللہ
تعالیٰ نے ہم پر ایک انعام کیا ہے کہ بہت سارے واقفین کو اور واقفات تو اس عمر کو پہنچ چکے ہیں اور تیار ہو
چکے ہیں جو اپنے کام کو سنبھال سکیں۔کچھ مستقل جماعت کی خدمت کر کے سنبھال رہے ہیں اور کچھ عارضی
خطبات مسرور جلد 11
475
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اگست 2013ء
انتظامات میں بھی آگئے ہیں۔مجھے امید ہے انشاء اللہ تعالیٰ یہ معیار اس سال بہتر ہو گا۔لیکن یاد رکھیں کہ
صرف شخصیات بدلنے سے، چہرے بدلنے سے بہتری نہیں آیا کرتی بلکہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہئے کہ
اللہ تعالیٰ کا فضل ہمارے شاملِ حال رہے اور ہم وہ کام کریں، اُس طرح احسن رنگ میں خدمت کرنے
والے ہوں جس طرح خدا تعالیٰ ہم سے چاہتا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ سے اُس کی تو فیق مانگیں۔اور یہ بھی دعا
کریں کہ کوئی ایسا موقع پیدا نہ ہو جس میں غلط انہی پیدا ہو۔مہمان نوازی کے ضمن میں اس بات کی بھی میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ انگلستان کے رہنے
والے احمدی اور خاص طور پر لندن میں رہنے والے احمدی یہ خیال رکھیں کہ باہر سے، یعنی بیرون از یو کے
(UK) سے آنے والے مہمان اُن کے بھی مہمان ہیں۔باہر سے آنے والے مہمانوں کی تعداد اب کم و
بیش تین ہزار ہوتی ہے۔اگر ویزے مل جائیں تو شاید اس سے بھی زیادہ ہو جائے۔اس لئے یہاں کے
احمدیوں میں سے کسی کی کسی کام پر ڈیوٹی ہے یا نہیں ہے اُن کو یہ خیال رکھنا چاہئے کہ باہر سے آنے والا ہر
مہمان اُن کا مہمان ہے۔کیونکہ یوکے(UK) میں رہنے والے مہمان بھی جلسے پر آئیں گے تو مہمان ہوں
گے، جن کی ڈیوٹی نہیں ہے۔یہاں کے رہنے والے مہمان جب کسی باہر سے آنے والے مہمان سے رابطے
میں ہوں تو سمجھیں کہ یو کے (UK) میں رہنے والا ہر احمدی میزبان ہے اور باہر سے آنے والا مہمان ہے۔یا یہ سمجھ لیں کہ اگر بعض خاص حالات میں برطانیہ سے آئے ہوئے مہمانوں اور بیرون از برطانیہ آئے
ہوئے مہمانوں کے لئے کسی ترجیح کا سوال پیدا ہو تو بیرون از برطانیہ مہمانوں کو پہلی ترجیح ملنی چاہئے اور
یہاں کے رہنے والوں کو بہر حال اُن کے لئے قربانی دینی چاہئے۔پس یہ ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ بعض
حالات میں مہمان ہوتے ہوئے بھی میزبان ہیں۔یہ صرف ڈیوٹی والوں کا ہی کام نہیں ہے بلکہ اس سوچ کو
وسیع کرنے کی ضرورت ہے اور اس کو وسیع کرتے ہوئے پھر آپ اپنے آپ کو قربانیاں دینے والا بنا ئیں اور
جب یہ کچھ ہو گا تو پھر ایک خوبصورت معاشرہ ہمیں نظر آئے گا۔جب ہم بعض احادیث کو دیکھتے ہیں تو خیال آتا ہے کہ مہمان بنے کی بجائے میزبان ہی بنے رہیں۔مہمان نوازی بھی ایک حدیث کے مطابق مومن ہونے کی نشانی ہے۔ایک حدیث میں آتا ہے آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے، وہ مہمان کی عزت واحترام کرے۔(صحیح البخاری کتاب الادب باب اکرام الضیف و خدمته ایاه بنفسه حدیث نمبر 6135)
گو یا دوسرے لفظوں میں مہمان کی عزت و احترام نہ کرنے والا اللہ اور یوم آخرت پر ایمان میں
خطبات مسرور جلد 11
476
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اگست 2013ء
کمزور ہے۔پس جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں بار بار مہمان نوازی کی طرف توجہ
دلائی تو اپنے آقاو مطاع حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی وجہ سے، قرآنِ کریم کے حکم
کی وجہ سے، اس لئے کہ ہم اپنے ایمانوں میں مضبوطی پیدا کریں۔پھر ایک حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے پیش آنے کو
بھی بڑی نیکی فرمایا ہے۔(صحیح مسلم کتاب البر والصلة والآداب باب استحباب طلاقة الوجه عند اللقاء حدیث نمبر (6690)
پس جلسے کے یہ تین دن جو ہیں ان میں متفرق نیکیاں بجالائی جاتی ہیں۔ان کے علاوہ یہ بھی بہت
بڑی نیکی ہے کہ دوسروں سے خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔اس کے مختلف مواقع پیدا ہوتے رہتے ہیں۔میز بانوں کو بھی پیدا ہوں گے اور مہمانوں کے لئے بھی پیدا ہوں گے۔خاص طور پر ڈیوٹی دینے والے
کارکنوں کو میں کہوں گا کہ وہ آپس میں ایک دوسرے سے تعلقات میں بھی ، بات چیت میں بھی ، تھکاوٹ کی
وجہ سے بعض دفعہ آدمی چڑ بھی جاتا ہے تب بھی خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔اور افسران جو ہیں اپنے
ماتحتوں سے بھی خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔کارکنوں کے لئے بعض دفعہ ایسے موقعے پہلے پیدا ہوتے رہے
ہیں کہ بعض جگہیں مخصوص ہیں یا بعض کھانے پینے کی چیزیں مخصوص کر دی گئیں یا جہاں دفتر بنائے گئے تو
فریج رکھ دیئے گئے جو صرف افسران کے لئے مخصوص کر دیئے گئے اور عام معاون اگر وہاں سے پانی بھی
پی لیتا تھا تو اس سے ناراضگی ہو جاتی تھی، یہ چیزیں ہمارے اندر نہیں ہونی چاہئیں۔بہر حال ڈیوٹی کے
دوران جس طرح میں نے کہا، کئی باتیں ہو جاتی ہیں، کام کرتے ہوئے اونچ نیچ ہو جاتی ہے۔لیکن ہمیشہ یاد
رکھیں کہ ہم نے خوش اخلاقی کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھنا ہے۔مہمانوں سے تو خوش اخلاقی سے پیش آئیں گے
ہی ، اگر آپس میں بھی خوش خلقی کا مظاہرہ کریں، تو مہمانوں پر بھی اس پورے ماحول پر بہت اچھا اثر ہوگا اور
ماحول مزید خوشگوار ہوگا۔جو غیر مہمان آئے ہوتے ہیں اُن پر بھی بڑا اچھا نیک اثر ہوگا اور پھر اسی طرح خود
بھی اپنی نیکیوں میں اضافہ کر رہے ہوں گے۔خوش خلقی کا مظاہرہ کر کے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے
والے بن رہے ہوں گے۔پھر یہ بات بھی ہر ڈیوٹی دینے والے کو ، ہر کارکن کو یاد رکھنی چاہئے کہ مہمان نوازی کوئی احسان
نہیں ہے بلکہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے، جس کا پہلے ذکر ہو چکا ہے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہی فرمایا ہے کہ یہ مہمان کا حق ہے اور اللہ تعالیٰ حقوق کی ادائیگی کے
خطبات مسرور جلد 11
477
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اگست 2013ء
بارے میں کیا فرماتا ہے؟ ایک جگہ فرمایا وَاتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ وَالْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَلَا
تُبَدِّرُ تَبْذِيرًا ( بنی اسرائیل : 27) اور قرابت دار کو بھی اُس کا حق دو اور مسکین کو بھی اور مسافر کو بھی ، اور
فضول خرچی اور اسراف نہ کرو۔یہاں تین قسم کے لوگوں کے حقوق کی بات ہو رہی ہے، لیکن آج کے مضمون کے حوالے سے
مسافر کے حق کی طرف توجہ دلاؤں گا۔مسافروں کی بھی کئی قسمیں ہیں لیکن جو خدا تعالیٰ کی خاطر اور خدا
تعالیٰ کے کہنے سے سفر کرتے ہیں، وہ سب سے زیادہ خوش قسمت مسافر ہیں۔ایک حدیث میں آتا ہے کہ ایسی مجلس جس میں اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول کا ذکر ہورہا ہو اُس
مجلس میں بیٹھنے والوں پر فرشتے بھی سلامتی اور دعاؤں کے تحفے بھیجتے ہیں۔(صحیح مسلم کتاب الذكر والدعاء۔۔۔باب فضل مجالس الذکر حدیث نمبر 6839)
ہمارے جلسے بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسی ہی مجالس ہیں۔اور ان مجلسوں میں شامل ہونے کے
لئے سفر کر کے آنے والوں کا مقام بھی بہت بلند ہے جو اس نیت سے آتے ہیں کیونکہ فرشتے اُن کے لئے
دعائیں کر رہے ہیں۔پس خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو ایسے مسافروں کی خدمت اور مہمان نوازی کا حق ادا
کرنے والے ہوں جن کا حق خدا تعالیٰ نے قائم فرما دیا۔یقینا اُس کی ادائیگی کرنے والا اللہ تعالیٰ کی رضا کو
حاصل کرنے والا ہوگا۔اور جو خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کر لے اُس سے زیادہ خوش قسمت اور کون ہوسکتا ہے؟
پس اگر غور کریں تو یہ جلسے کا بھی عجیب نظام ہے کہ ایک نیکی کے بعد دوسری نیکی کے دروازے ہر
ایک کے لئے کھلتے چلے جارہے ہیں۔پس جیسا کہ میں نے شروع میں کہا تھا کہ خدمت کے جذبے کی روح
کو ہر خدمت کرنے والے کو سمجھنے کی ضرورت ہے، سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔گو اس جذبے سے خدمت
کرتے بھی ہیں لیکن اس میں مزید بہتری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ڈیوٹی دینے والے صرف اس لئے
ڈیوٹی نہ دیں کہ جماعت کی طرف سے مطالبہ آیا ہے کہ چلو کام کرنے والوں کا ہاتھ بٹا دو۔صدر خدام
الاحمدیہ نے کہہ دیا ہے کہ وقار عمل کرنا ہے اس لئے آ جاؤ، لجنہ کی صدر نے کہہ دیا ہے کہ بطور احسان کام
کرنے کے لئے گروپ میں شامل ہو جاؤ نہیں ، بلکہ مقصد خدا تعالیٰ کی رضا کا حصول ہو۔آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے کس طرح اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول کی خوشنودی کی خاطر مہمان نوازی کی اور
اُس کے حق ادا کئے ، اس کی ایک مثال پیش کرتا ہوں۔اس روایت کو ہم جتنی دفعہ بھی سنیں اور پڑھیں ایک نیا مزہ دیتی ہے یا سبق ملتے ہیں۔حضرت
خطبات مسرور جلد 11
478
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اگست 2013ء
ابوھریرة رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مسافر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر کہلا بھیجا کہ مہمان کے لئے کھانا بھجواؤ۔جواب آیا کہ پانی کے سوا آج گھر میں کچھ
نہیں۔اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا۔اس مہمان کے کھانے کا بندو بست کون کرے گا؟
ایک انصاری نے عرض کیا کہ حضور میں انتظام کرتا ہوں۔چنانچہ وہ گھر گیا اور اپنی بیوی سے کہا کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے مہمان کی خاطر مدارات کا اہتمام کرو۔بیوی نے جواباً کہا آج گھر میں تو صرف بچوں
کےکھانے کے لئے ہے۔انصاری نے کہا اچھا تو کھانا تیار کرو۔پھر چراغ جلا ؤ اور جب بچوں کے کھانے کا
وقت آئے تو ان
کو تھپتھپا کر اور بہلا کر سلا دو۔چنانچہ بیوی نے کھانا تیارکیا، چراغ جلایا، بچوں کو بھوکا سلا دیا۔پھر
چراغ درست کرنے کے بہانے اٹھی اور جا کر چراغ بجھا دیا اور پھر دونوں مہمان کے ساتھ بیٹھے یہ ظاہر کرنے لگے
کہ وہ بھی کھانا کھا رہے ہیں۔پس وہ دونوں رات بھوکے ہی رہے۔صبح جب وہ انصاری حضور کی خدمت میں
حاضر ہوا تو آپ نے ہنس کر فرمایا کہ تمہاری رات کی تدبیر سے تو اللہ تعالیٰ بھی مسکرا دیا۔یا فرمایا کہ تم دونوں کے
اس فعل کو اُس نے پسند فرمایا۔اسی موقع پر ہی یہ آیت نازل ہوئی۔وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ
لمْ خَصَاصَةٌ وَمَنْ يُوقَ شُعَ نَفْسِهِ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (الحشر : 10 ) یہ پاک باطن اور
ایثار پیشہ مخلص مومن اپنی ذات پر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ خودضرورتمند اور بھوکے ہوتے ہیں۔اور جو
نفس کے بخل سے بچائے گئے وہی کامیابی حاصل کرنے والے ہیں۔(صحیح البخاری کتاب مناقب الانصار باب قول الله ويؤثرون على انفسھم۔۔۔حدیث نمبر 3798)
یہ دیکھیں کتنی بڑی قربانی ہے۔بچوں کو بھوکا سلا کر مہمان کو کھانا کھلا دیا۔آج اللہ تعالیٰ کے فضل
سے شاید ہی کسی کی ایسی حالت ہو اور خاص طور پر جماعتی مہمانوں کے لئے تو ایسی صورتحال اللہ تعالیٰ کے
فضل سے بالکل نہیں ہے۔وہ مہمان جو تھے جن کی خاطر اس خاندان نے قربانی دی وہ بھی جماعتی مہمان ہی
تھے۔دینی غرض سے آنے والے مہمان تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے
والے مہمان تھے۔آپ کے ہی مہمان تھے۔ایسی مثالیں قائم کر کے ہمیں مہمان نوازی کی اہمیت کا سبق
دیا گیا ہے۔وہ مہمان جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مہمان تھا۔اُس کا ایک بہت بڑا مقام تھا اور آج آپ
صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق کے جو مہمان ہیں اُن کو بھی خدا تعالیٰ نے بڑی اہمیت دی ہے۔پس ہر کام کرنے والے کو اس اہمیت کو اپنے سامنے رکھنا چاہئے۔دیکھیں بظاہر یہ فلم لگتا ہے کہ بچوں کو
زبردستی بھوکا رکھا گیا۔لیکن قربانی اور خدمت کا ایک اعلی نمونہ قائم کیا گیا جس میں پورا خاندان شامل ہو گیا۔کچھ
خطبات مسر در جلد 11
479
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اگست 2013ء
خوشی سے اور کچھ مجبوری سے۔یقینا ان بچوں کو بھی خدا تعالیٰ نے بہت نوازا ہو گا۔جیسا کہ اس آیت کے مضمون
سے واضح ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایسے لوگوں کو مفلحون “ میں شامل فرمایا ہے۔اور فلاح پانے والے کون لوگ
ہیں؟ اگر ہم اس کے معنی دیکھیں تو اس کی وسعت کا پتہ چلتا ہے۔مصبح وہ ہیں جو پھولنے پھلنے والے ہیں، جو کامیابی
حاصل کرنے والے ہیں ، وہ جو انہی نیک اور اعلیٰ خواہشات کو حاصل کرنے والے ہیں اور اس وجہ سے خوشی حاصل
کرنے والے اور ہر اچھائی کو پانے والے ہیں، مستقل طور پر ان اچھائیوں اور کامیابیوں کی حالت میں رہنے
والے ہیں۔زندگی کے آرام وسکون کو پانے والے ہیں، حفاظت میں آنے والے ہیں۔پس ایک وقت کے
کھانے کی قربانی اور مہمان نوازی نے انہیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا وارث بنا کر کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔اور
جس کو خدا تعالیٰ کی رضا کے ساتھ یہ سب کچھ مل جائے اُسے اور کیا چاہئے۔پس ہمیشہ یادرکھنا چاہئے کہ یہ وہ مقام ہے جو مہمان نوازی کرنے والوں کو ملتا ہے۔یہ وہ مقام
ہے جو ہمیں اپنے مہمانوں کی خدمت کر کے حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔یہ وہ معیار ہے جو ہمیں انشاء اللہ
تعالیٰ ، اللہ تعالیٰ کا قرب دلا کر ہماری دنیا و آخرت سنوارنے کا موجب بنے گا۔پس ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمانوں کی خدمت کا
موقع عطا فرما کر اللہ تعالیٰ ہمارے لئے مُفلِحین میں شامل ہونے کے راستے کھول رہا ہے۔اللہ کرے کہ
تمام خدمتگار، تمام کارکنان اس فیض کو حاصل کرنے والے بنیں اور جلسے کے جو انتظامات ہورہے ہیں اللہ
تعالیٰ اُن میں بھی آسانیاں پیدا فرمائے۔نماز جمعہ کے بعد میں ایک جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا جو ہمارے ایک شہید بھائی مکرم ظہور احمد صاحب
کیانی کا ہے جن کو اورنگی ٹاؤن کراچی میں 21 راگست کو شہید کردیا گیا ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ان کا واقعہ یوں ہوا کہ ظہور صاحب 21 راگست کو اپنے کسی دوست کے ساتھ سوا گیارہ بجے گاڑی
چیک کرنے کے لئے گئے۔جس کو آپ نے صحیح کروانے کے لئے دی تھی وہ گاڑی لے کر آیا۔گاڑی کچھ
فاصلے پر کھڑی تھی۔جب آپ باہر آئے تو اسی اثناء میں آپ کے پڑوسی نور الحق صاحب جو غیر از جماعت
ہیں وہ بھی باہر آگئے اور یہ تینوں گاڑی دیکھنے چلے گئے۔جیسا کہ میں نے کہا گاڑی گھر سے تھوڑے فاصلے
پر کھڑی تھی۔یہ تینوں جب کار چیک کر کے واپس آ رہے تھے تو ایک موٹر سائیکل پر دو حملہ آور آئے جن میں
سے ایک نے موٹر سائیکل سے اتر کر ظہور صاحب پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے ظہور صاحب
کے پڑوسی انوار الحق صاحب نے حملہ آور کے ہاتھ پر جھپٹا مارا جس سے حملہ آور کے دوسرے ساتھی نے نور
خطبات مسرور جلد 11
480
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 اگست 2013ء
الحق صاحب پر بھی فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہو گئے۔ظہور صاحب کی بیٹی نے جب فائرنگ کی آواز سنی
تو اُس نے اوپر کھڑکی سے دیکھا کہ دو موٹر سائیکل اس طرح فائز کر کے دوڑے جا رہے ہیں۔وہ چائے پی
رہی تھی۔کھڑکی پر کھڑی تھی۔اُس نے چائے کا کپ حملہ آوروں پر پھینکا تو اُس پر بھی انہوں نے فائرنگ
شروع کر دی۔گھر کی کھڑکی پر بھی فائز آ کے لگے۔لیکن بہر حال بچی بچ گئی۔ظہور صاحب تو زخموں کی تاب
نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی شہید ہو گئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
شہادت کے وقت مرحوم کی عمر 47 سال تھی اور ان کے جو غیر از جماعت پڑوسی نور الحق صاحب تھے،
وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔اللہ تعالیٰ اُن سے بھی رحمت اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔ظہور صاحب شہید کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ آپ کے چا یوسف کیانی صاحب اور مکرم محمد سعید کیانی
صاحب کے ذریعہ سے ہوا تھا۔آپ دونوں کو 1936ء میں بیعت کرنے کی توفیق ملی تھی۔دونوں ہی صاحب علم
تھے اور با قاعدہ مطالعہ کرنے کے بعد بیعت
کی توفیق پائی۔پھر اُس کے بعد مرحوم شہید کے والد اور دیگر تین چا
بھی احمدیت میں شامل ہو گئے۔ان کا خاندان پریم کوٹ مظفر آباد کشمیر سے تعلق رکھتا تھا۔یہ 1966ء میں پیدا
ہوئے تھے۔1976ء میں کراچی شفٹ ہو گئے۔وہیں انہوں نے بی اے تک تعلیم حاصل کی۔پھر فیڈرل بورڈ
آف ریونیو میں ملازمت اختیار کر لی۔شہادت کے وقت آپ محکمہ کسٹم کے اینٹی سمگلنگ یونٹ میں بطور
کلرک خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ظہور صاحب اپنی مجلس سے انتہائی تعاون کرنے والے تھے۔انتہائی ملنسار، مالی قربانی میں صف اول کے مجاہدین میں شامل تھے۔اسی طرح مہمان نوازی آپ کا خاص
وصف تھا۔کبھی گھر آئے ہوئے مہمان کو مہمان نوازی کے بغیر واپس نہیں جانے دیتے تھے۔ہر جماعتی
عہدیدار کی عزت کرتے اور کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیتے۔شہید مرحوم موصی بھی تھے۔اسی طرح
تبلیغ کا بھی شوق تھا۔ان کو 2009ء میں ایک شخص کی بیعت کروانے کی بھی توفیق ملی۔آپ کی شہادت کے
بعد ہسپتال میں اور بعد میں جنازے کے موقع پر آپ کے دفتر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور ہر
ایک نے شہید مرحوم کے اعلیٰ اخلاق و عادات کی تعریف کی۔اُن کا ایک ساتھی جو ان کی شہادت کے بعد ان
کے جسدِ خاکی کے ساتھ رہا اُس نے رو رو کر ذکر کیا کہ شہید مرحوم انتہائی پر شفقت اور صلح جو طبیعت کے
مالک تھے۔کام کے حوالے سے کئی مواقع پر جب ہمیں غصہ آ جاتا تو وہ ہمیں صبر کی تلقین کرتے تھے۔اُن
کے افسران نے بتایا کہ ظہور احمد کیانی ہمارا ایک بہادر اور جانباز سپاہی تھا جو بہت تھوڑے عرصے میں ہی ہر
ایک کو اپنا گرویدہ کر لیتا تھا۔آج ہم ایک اچھے ساتھی سے محروم ہوئے ہیں۔
خطبات مسرور جلد 11
481
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اگست 2013ء
آپ کے سر بشیر کیانی صاحب نے بتایا کہ شہید مرحوم خاندان میں ہر ایک کی مدد کیا کرتے
تھے۔مالی لحاظ سے خدا تعالیٰ نے آپ کو وسعت دی تھی۔لہذا پورے خاندان میں جب بھی کوئی ضرورت
ہوتی آپ اُس کی مدد کرتے۔خاندان کے علاوہ بھی ضرورتمند آپ کے دروازے سے خالی نہیں جاتا تھا۔بچوں کے ساتھ بھی آپ کا تعلق انتہائی شفقت کا تھا۔بچوں کی ضروریات کا مکمل خیال رکھتے۔ان کی تعلیم کی
فکر رہتی۔اُن کی گہری نگرانی کرتے۔آپ کی اہلیہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اُن کو جو اتنا اچھا دل دیا تھا تو
شاید اس شہادت کے لئے ہی یہ اچھا دل دیا تھا۔بچوں کو کبھی نہیں ڈانٹتے تھے۔کہتی ہیں کہ شہادت سے پہلے
مجھے کہا کہ میری جوتی صاف کر دو۔میں ابھی آتا ہوں۔پھر مسکرا کر نیچے اترے۔حملے کے بعد کہتی ہیں کہ
بچوں کے ساتھ جب گھر سے باہر آئی اور انہیں دیکھا تو انہوں نے مجھے اور بچوں کو اُس زخمی حالت میں مسکرا
کر دیکھا جیسے الوداع کہہ رہے ہوں اور پھر اپنی جان اپنے خالق حقیقی کے سپر د کر دی۔بچوں
کو کبھی کچھ نہیں کہتے تھے لیکن یہاں سے ایم ٹی اے پر جو میرا خطبہ جا تا تھا، بچوں کو ہمیشہ
کہتے تھے یہ سننا ہے۔اس پر بہر حال ناراضگی کا بھی اظہار کرتے تھے کہ خطبہ کیوں نہیں سنا۔ان کی بڑی
پابندی تھی۔بیٹیوں کے ساتھ خاص شفقت اور محبت کا سلوک تھا۔آپ کے پسماندگان میں آپ کی اہلیہ
طاہرہ ظہور کیانی صاحبہ ہیں۔اس کے علاوہ تین بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔عمران کیانی بیس سال کی عمر ہے۔کامران کیانی چودہ سال۔سرفراز تین سال۔اسی طرح بیٹیاں ہیں نور الصباح سولہ سال، نورالعین چودہ
سال، عطیۃ المجیب سات سال، فائقہ ظہور پانچ سال۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اُن کے بچوں کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ان کی اہلیہ کو
حفاظت میں رکھے۔ان کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 20 شماره 37 مورخہ 13 ستمبر تا 19 ستمبر 2013، صفحہ 5 تا صفحه 8)