اللہ تعالیٰ کے ہاں مقبول اعمال کی توفیق پانے کے لئے نصائح
خطبات مسرور جلد 11
519
38
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2013ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسروراحمد خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2013ء بمطابق 20 تبوک 1392 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح - لندن
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
ہر شخص کو چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کا خوف کرے اور اللہ تعالیٰ کا خوف اُس کو بہت سی نیکیوں کا وارث
بنائے گا۔پھر فرمایا کہ اصل بات یہ ہے کہ اچھا اور نیک تو وہی ہے جو اللہ تعالیٰ کی پرکھ سے اچھا نکلے۔بہت لوگ ہیں جو اپنے آپ کو دھوکا دیتے ہیں اور سمجھ لیتے ہیں کہ ہم متقی ہیں مگر اصل میں منتقی وہ ہے جس کا نام
اللہ تعالیٰ کے دفتر میں متقی ہو۔“
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 629-630 مطبوعہ ربوہ )
پس یہ وہ اہم نصیحت ہے جو اگر ہمارے سامنے ہو تو ہم اللہ تعالیٰ کے حقوق کا حق بھی ادا کرنے
والے ہوں اور اُس کے بندوں کے حقوق بھی اُس کا حق ادا کرتے ہوئے ادا کرنے والے ہوں۔لیکن اگر
ہم اپنے زعم میں اپنے آپ کو عبادتیں کرنے والے اور اللہ تعالیٰ کا حق ادا کرنے والے سمجھتے ہیں لیکن ان
تمام باتوں میں کسی بھی قسم کی بناوٹ یا دکھاوا ہے یا ہم عبادتیں کر تو رہے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی مخلوق کا حق ادا
نہیں کر رہے تو ایسی عبادتیں بھی خدا تعالیٰ کی نظر میں مقبول عبادتیں نہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل
کرنے والانہیں بناتی جو ایک انسان کا عبادت کرنے کا مقصد ہے۔اس وقت میں آپ کے سامنے ایک لمبی روایت پیش کروں گا جو ایک نصیحت ہے یا وصیت کی
صورت میں ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ کو کی تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن حضرت معاذ سے فرمایا۔يَا مَعَاذُ إِنِّي مُحَدِّثُكَ
خطبات مسرور جلد 11
520
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2013ء
بِحَدِيثٍ إِنْ أَنْتَ حَفَظْتَهُ نَفَعَكَ اے معاذ! میں تجھے ایک بات بتا تا ہوں،اگر تو نے اُسے یادرکھا تو
یہ
تمہیں نفع پہنچائے گی اور اگر تم اُسے بھول گئے تو اللہ تعالیٰ کا فضل تم حاصل نہیں کر سکو گے اور تمہارے پاس
نجات حاصل کرنے کے بارے میں اطمینان کے لئے کوئی دلیل باقی نہیں رہے گی۔فرمایا کہ اے معاذ! اللہ
تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے سے پہلے سات دربان فرشتوں کو پیدا کیا۔یعنی روحانی بلندیوں
تک پہنچنے کے سات درجے ہیں اور اس کے مطابق انسان وہاں تک پہنچتا ہے۔اور ان فرشتوں میں سے
ایک ایک کو ہر آسمان پر بطور بؤ اب یعنی در بان کے طور پر مقرر کر دیا ہے۔اُن کی ڈیوٹی یہ ہے کہ تم اپنی اپنی
جگہ پر رہو اور صرف اُن لوگوں کو یہاں سے گزرنے دو جن کے گزرنے کی ہم اجازت دیں۔نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ فرشتے جو انسان کے اعمال کی حفاظت کرتے ہیں اور اُن کا روز نامچہ لکھتے ہیں،
خدا کے ایک بندے کے اعمال لے کر جو اُس نے صبح سے شام تک کئے تھے، آسمان کی طرف بلند ہوئے
اور ان اعمال کو ان فرشتوں نے بھی پاکیزہ سمجھا تھا کہ یہ بہت اچھے اعمال ہیں اور ان اعمال کو بہت زیادہ
خیال
کیا تھا لیکن جب وہ اعمال لے کر پہلے آسمان پر پہنچے تو انہوں نے دربان فرشتے سے کہا کہ ہم خدا تعالیٰ
کے حضور ایک بندے کے اعمال پیش کرنے آئے ہیں یہ اعمال بہت پاکیزہ ہیں۔تو اس فرشتے نے کہا ٹھہر
جاؤ تمہیں آگے جانے کی اجازت نہیں۔تم واپس لوٹو اور جس شخص کے یہ اعمال ہیں انہیں اُس کے منہ پر
مارو۔دربان کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے یہاں یہ ہدایت دے کر کھڑا کیا ہے کہ میں کسی غیبت کرنے
والے بندے کے اعمال کو اس دروازے میں سے نہ گزرنے دوں اور یہ شخص جس کے تم اعمال خدا تعالیٰ
کے حضور پیش کرنے آئے ہو، یہ تو ہر وقت غیبت کرتا رہتا ہے۔لوگوں کے پیچھے اُن کی باتیں کرتا رہتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کچھ اور فرشتے ایک اور بندے کے اعمال لے کر آسمان
کی طرف چڑھے۔وہ فرشتے آپس میں باتیں کر رہے تھے کہ یہ اعمال بڑے پاکیزہ ہیں اور یہ بندہ اُنہیں
بڑی کثرت سے بجالا رہا ہے اور چونکہ ان اعمال میں غیبت کا کوئی شائبہ نہیں تھا اس لئے پہلے آسمان کے
دربان اور حاجب فرشتے نے انہیں آگے گزرنے دیا۔لیکن جب وہ دوسرے آسمان پر پہنچے تو اُس کے
دربان فرشتے نے انہیں پکارا کہ ٹھہر جاؤ۔واپس لوٹو اور ان اعمال کو ان کے بجالانے والے کے منہ پر
مارو۔اُس فرشتے نے کہا کہ میں فخر و مباہات کا فرشتہ ہوں اور خدا تعالیٰ نے مجھے اس لئے یہاں مقرر کیا ہے
کہ میں کسی بندے کے ایسے اعمال کو یہاں سے نہ گزرنے دوں جن میں فخر و مباہات کا بھی کوئی حصہ ہو اور وہ
اپنی مجالس میں بیٹھ کر بڑے فخر سے اپنی نیکی کو بیان کرنے والا ہو۔یہی شخص جس کے اعمال لے کر تم یہاں
خطبات مسرور جلد 11
521
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2013ء
آئے ہو ، لوگوں کی مجالس میں بیٹھ کر اپنے ان اعمال پر فخر و مباہات کا اظہار کیا کرتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر فرشتوں کا ایک اور گروہ ایک اور بندے کے اعمال
لے کر آسمان کی طرف بلند ہوا اور وہ ان فرشتوں کی نگاہ میں بھی کامل نور تھے، ایسے اعمال تھے جو بڑے
چمکدار تھے۔ان اعمال میں صدقہ و خیرات بھی تھا، روزے بھی تھے، نمازیں بھی تھیں اور وہ محافظ فرشتے
تعجب کرتے تھے کہ خدا تعالیٰ کا یہ بندہ کس طرح اپنے رب کی رضا کی خاطر محنت کر رہا ہے۔اور چونکہ ان
اعمال میں غیبت کا کوئی حصہ نہیں تھا، ان میں فخر و مباہات کا بھی کوئی حصہ نہیں تھا، اس لئے پہلے اور دوسرے
آسمان کے دربان فرشتوں نے انہیں گزرنے دیا۔لیکن جب وہ تیسرے آسمان کے دروازے پر پہنچے تو
اُس کے دربان فرشتے نے کہا ٹھہر جاؤ۔اضْرِبُوا بِهَذَا الْعَمَلِ وَجْهَ صَاحِبِهِ کہ جس شخص کے یہ اعمال
ہیں، تم خدا تعالیٰ کے حضور جن کو پیش کرنے جارہے ہو، اُس کے پاس واپس لے جاؤ اور ان اعمال کو اُس
کے منہ پر مارو۔فرشتے نے کہا کہ میں تکبر کا فرشتہ ہوں، مجھے تیسرے آسمان کے دروازے پر اللہ تعالیٰ نے
یہ ہدایت دے کر کھڑا کیا ہے کہ اس دروازے سے کوئی ایسا عمل آگے نہ گزرے جس کے اندر تکبر کا کوئی
حصہ ہو۔اور یہ شخص جس کے اعمال تم اپنے ساتھ لائے ہو یہ بڑا متکبر ہے۔وہ اپنے آپ کو ہی سب کچھ سمجھتا
ہے اور دوسروں کو حقارت کی نظر سے دیکھتا ہے اور ان سے تکبر اور اباء کا سلوک کیا کرتا ہے۔اور وہ اپنی
مجالس میں گردن اونچی کر کے بیٹھنے والا ہے۔اس کے اعمال گو تمہاری نظر میں اچھے نظر آ رہے ہیں لیکن وہ
خدا تعالیٰ کی نظر میں مقبول نہیں۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک چوتھا گروہ ایک اور بندے کے اعمال لے کر آسمان کی
طرف بلند ہوا۔وہ اعمال ان فرشتوں کو کوکب دری ، یعنی روشن ستارے کی طرح خوبصورت معلوم ہوتے
تھے۔اُن میں نماز میں بھی تھیں تسبیح بھی تھی، حج بھی تھا، عمرہ بھی تھا۔وہ فرشتے یہ اعمال لے کر آسمان کے بعد
آسمان اور دروازے کے بعد دروازے سے گزرتے چوتھے آسمان کے دروازے پر پہنچے۔تو اُس کے دربان
فرشتے نے انہیں کہا ٹھہر جاؤ۔تم یہ اعمال اُن کے بجالانے والے کے پاس واپس لے جاؤ اور اُس کے منہ پر
دے مارو۔اُس فرشتے نے کہا کہ میں خود پسندی کا فرشتہ ہوں اور اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں اُس شخص
کے اعمال کو جس کے اندر معجب پایا جاتا ہے، گویا وہ اپنے نفس کو خدا تعالیٰ کا شریک سمجھتا ہو اور خود پسندی کا احساس
اُس کے
اندر پایا جائے اور اُس میں خدا تعالیٰ کی بندگی کا احساس نہ پایا جاتا ہو، اس چوتھے آسمان کے دروازے
سے اُسے نہیں گزرنے دیا جاسکتا کیونکہ میرے رب
کا مجھے یہی حکم ہے کہ یہ شخص جب
کوئی کام کرتا تھا تو خود پسندی
خطبات مسرور جلد 11
522
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2013ء
کو اُس کا ایک حصہ بنادیتا تھا، اُس کے اعمال اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں مقبول نہیں ہیں۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فرشتوں کا ایک پانچواں گروہ ایک اور بندے کے اعمال لے
کر آسمانوں کی طرف بلند ہوا۔ان اعمال کے متعلق ان فرشتوں کا خیال تھا کہ كَأَنَّهُ الْعَرُوسُ الْمَزْفُوفَةُ
إلى بغلها “ وہ ایک سجی سجائی سولہ سنگھار سے آراستہ دلہن کی طرح ہے جو خوشبو پھیلاتی ہے اور اپنے دولہا کے
سامنے پیش کی جاتی ہے۔لیکن جب وہ چاروں آسمانوں پر سے گزرتے ہوئے پانچویں آسمان پر پہنچے تو اس کے
دربان فرشتے نے کہا کہ ٹھہر جاؤ، ان اعمال کو واپس لے جاؤ اور اس شخص کے منہ پر مارو اور ا سے کہہ دو کہ تمہارا خدا
ان اعمال کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں کیونکہ میں حسد کا فرشتہ ہوں اور میرے خدا نے مجھے حکم دیا ہے کہ ہر وہ
شخص جس کو حسد کرنے کی عادت ہو اُس کے اعمال پانچویں آسمان کے دروازے میں سے نہ گزرنے دوں گا۔یہ
شخص ہر علم حاصل کرنے والے اور نیک اعمال بجالانے والے پر حسد کیا کرتا تھا۔میں اس کے اعمال کو اس
دروازے میں سے نہیں گزرنے دوں گا۔کسی بھی عالم کو دیکھتا تھا، کسی بھی اچھے کام کرنے والے کو دیکھتا تھا تو حسد
کرتا تھا۔اس لئے سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ یہ یہاں سے گزر سکے۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فرشتوں کا ایک چھٹا گروہ ایک اور بندے کے اعمال
لے کر آسمانوں کی طرف بلند ہوا اور پہلے پانچ دروازوں میں سے گزرتا ہوا چھٹے آسمان تک پہنچ گیا۔یہ
اعمال ایسے تھے جن میں روزہ بھی تھا، نماز بھی تھی، زکوۃ بھی تھی، حج اور عمرہ بھی تھا اور فرشتوں نے سمجھا کہ یہ
سارے اعمال خدا تعالیٰ کے حضور میں بڑے مقبول ہونے والے ہیں لیکن جب وہ چھٹے آسمان پر پہنچے تو
وہاں کے دربان فرشتے نے کہا ٹھہر جاؤ آگے مت جاؤ۔اِنَّهُ كَانَ لَا يَرْحَمُ إِنْسَانًا مِنْ عِبَادِ اللهِ کہ یہ
شخص خدا تعالیٰ کے بندوں میں سے کسی بندے پر رحم نہیں کیا کرتا تھا اور خدا تعالیٰ نے مجھے یہاں اس لئے
کھڑا کیا ہے کہ جن اعمال میں بے رحمی کی آمیزش ہو میں اُنہیں اس دروازے سے نہ گزرنے دوں۔تم
واپس لوٹو اور ان اعمال کو اس شخص کے منہ پر یہ کہہ کر مارو کہ تمہارا اپنی زندگی میں یہ طریق ہے کہ تم خدا تعالیٰ
کے بندوں پر رحم کرنے کی بجائے ظلم کرتے ہو۔خدا تعالیٰ تم پر رحم کرتے ہوئے تمہارے یہ اعمال کیسے قبول
کرے۔جب تم رحم نہیں کرتے تو اللہ تعالیٰ بھی تم پر رحم نہیں کرے گا۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کچھ اور فرشتے ایک بندے کے اعمال لے کر آسمان کے بعد
آسمان اور دروازے کے بعد دروازے سے گزرتے ہوئے ساتویں آسمان پر پہنچ گئے۔ان اعمال میں
نماز بھی تھی ، روزے بھی تھے، فقہ اور اجتہاد بھی تھا اور ورع بھی تھا ، (یعنی پر ہیز گاری بھی تھی ) اور فرما یا کہ
خطبات مسرور جلد 11
523
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2013 ء
لَهَا دَوِي كَدَوِي النَحْلِ وَ ضَوْ كَضَوْءِ الشَّمْسِ کہ ان اعمال سے شہد کی مکھیوں کی آواز جیسی
آواز آتی تھی یعنی وہ فرشتے گنگنا ر ہے تھے کہ ہم بڑی اچھی چیز خدا تعالیٰ کے حضور میں پیش کرنے کے لئے
جا رہے ہیں اور وہ اعمال سورج کی روشنی کی طرح چمک رہے تھے۔اُن کے ساتھ تین ہزار فرشتے تھے۔گویا
وہ اعمال اتنے زیادہ اور بھاری تھے کہ تین ہزار اُن کے خوان کو اُٹھائے ہوئے تھے۔جب وہ ساتویں
آسمان کے دروازے پر پہنچے تو دربان فرشتے نے جو وہاں مقرر تھا کہا ٹھہر وہ تم آگے نہیں جاسکتے تم واپس جاؤ
اور ان اعمال کو اُس شخص کے منہ پر مارو اور اُس کے دل پر تالا لگا دو کیونکہ مجھے خدا تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے کہ
میں اُس کے حضور ایسے اعمال پیش نہ کروں جن سے خالصہ خدا تعالیٰ کی رضا مطلوب نہ ہو اور اُن میں کوئی
آمیزش ہو۔اُس شخص نے یہ اعمال غیر اللہ کی خاطر کئے۔یہ شخص فقیہوں کی مجالس میں بیٹھ کر اور فخر سے
گردن اونچی کر کے تفقہ اور اجتہاد کی باتیں کرتا ہے تا اُن کے اندر اُسے ایک بلند مرتبہ اور شان حاصل ہو۔اس نے یہ اعمال میری رضا کی خاطر نہیں کئے، بلکہ محض لاف زنی کے لئے کئے ہیں۔وَ ذِكرًا عِنْدَ
الْعُلَمَاءِ وَصِيْتًا فِي الْمَدَائِنِ اُس کی غرض یہ تھی کہ وہ دنیا میں ایک بڑے بزرگ کی حیثیت سے مشہور
ہو جائے
، علماء کی مجالس میں اُس کا ذکر ہو۔وہ کام جو خالصاً خدا تعالیٰ کے لئے نہ ہو اور اُس میں ریاء کی ملونی
ہو، وہ خدا تعالیٰ کے حضور مقبول نہیں۔فرشتے نے کہا کہ مجھے حکم ملا ہے کہ میں ایسے اعمال کو آگے نہ گزرنے
دوں۔تم واپس جاؤ اور ان اعمال کو اُس شخص کے منہ پر دے مارو۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کچھ اور فرشتے ایک بندے کے اعمال لے کر آسمانوں کی
طرف بلند ہوئے اور ساتوں آسمانوں کے دربان فرشتوں نے انہیں گزرنے دیا۔انہیں ان اعمال پر کوئی
اعتراض نہیں تھا۔ہر آسمان کا جو دربان تھا اُس نے کہا کہ اس کے اعمال ٹھیک ہیں ، ظاہری لحاظ سے بالکل
ٹھیک ہیں، گزرنے دیا۔ان اعمال میں زکوۃ بھی تھی ، روزے بھی تھے، نماز بھی تھی ، جج بھی تھا، عمرہ بھی تھا،
اچھے اخلاق بھی تھے، ذکر الہی بھی تھا اور جب وہ فرشتے ان اعمال کو خدا تعالیٰ کے حضور میں لے جانے کے
لئے روانہ ہوئے تو آسمانوں کے فرشتے اُن کے ساتھ ہو لئے اور وہ تمام دروازوں میں سے گزرتے ہوئے
خدا تعالیٰ کے دربار میں پہنچ گئے۔وہ فرشتے خدا تعالیٰ کے سامنے کھڑے ہو گئے اور کہا: اے ہمارے رب!
تیرا یہ بندہ ہر وقت تیری عبادت میں مصروف رہتا ہے اور ہم اس کے ہر عمل کی، نیک عمل کی، اخلاص کی گواہی
دیتے ہیں۔وہ بڑی نیکیاں کرتا ہے اور اپنے تمام اوقات عزیزہ کو تیری اطاعت میں خرچ کر دیتا ہے۔یہ بڑا
ہی مخلص بندہ ہے۔اس میں کوئی عیب نہیں ہے۔غرض انہوں نے اس شخص کی بڑی تعریف کی۔خدا تعالیٰ
خطبات مسرور جلد 11
524
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2013 ء
نے فرمایا۔انتُمُ الْحَفَظَةُ عَلَى عَمَلِ عَبْدِی کہ تمہیں تو میں نے اعمال کی حفاظت اور اُنہیں تحریر کرنے
کے لئے مقرر کیا ہے، تم صرف انسان کے، اس بندے کے ظاہری اعمال کو دیکھتے ہو اور اُنہیں لکھ لیتے ہو۔پھر فرما ياوَأَنَا الرَّقِيبُ عَلَى قَلْبِ کہ میں اپنے بندے کے دل کو دیکھتا ہوں۔اس بندے نے یہ اعمال
بجالا کر میری رضا نہیں چاہی تھی بلکہ اس کی نیت اور ارادہ کچھ اور ہی تھا۔وہ میرے علاوہ کسی اور کو خوش کرنا
چاہتا تھا۔فَعَلَيْهِ لعنتی۔اس پر میری لعنت ہو۔اس پر تمام فرشتے پکارا تھے۔عَلَيْهِ لَعْنَتُكَ وَ لَعْنَتُنَا کہ
اے ہمارے رب! اس پر تیری بھی لعنت ہے اور ہماری بھی لعنت ہے۔اور اس پر ساتوں آسمانوں اور اُن میں
رہنے والی ساری مخلوق نے اس پر لعنت کرنی شروع کر دی ، یا اس پر لعنت کرنی شروع کر دے گی۔حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس وصیت یا نصیحت کو سنا تو آپ کا
دل کانپ اٹھا۔آپ نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! كَيْفَ لِي بِالنَّجَاةِ وَالْخَلاص یا رسول اللہ! اگر اعمال کا یہ
حال ہے تو ہمیں کیسے نجات حاصل ہوگی؟ اور میں اپنے رب کے قہر اور غضب سے کیسے نجات پاؤں گا ؟
آپ نے فرمایا۔اقتد بی“ کہ تم میری سنت پر عمل کرو اور اُس پر یقین رکھو کہ خدا تعالیٰ کا ایک
بندہ خواہ کتنے ہی اچھے عمل کیوں نہ کر رہا ہو، اُس میں ضرور بعض خامیاں رہ جاتی ہیں۔اس لئے تم اپنے
اعمال پر ناز نہ کرو بلکہ یہ یقین رکھو کہ ہمارا خدا اور ہمارا مولیٰ ایسا ہے کہ وہ ان خامیوں کے باوجود بھی اپنے
بندوں کو معاف کر دیا کرتا ہے۔وحافظ على لسانك اور دیکھوا اپنی زبان کی حفاظت کرو اور اس سے
کسی کو دکھ نہ پہنچاؤ۔کوئی بری بات اُس سے نہ نکالو - وَلَا تُزَكِ نَفْسَكَ عَلَيْهِمْ اور اپنے آپ کو
دوسروں سے زیادہ متقی اور پرہیز گار نہ سمجھو اور نہ اپنی پر ہیز گاری کا اعلان کرو۔وَلَا تُدْخِلُ عَمل
الدُّنْيَا بِعَمَلِ الْآخِرَةِ اور جو عمل تم خدا تعالیٰ کی رضا اور اخروی زندگی میں فائدہ حاصل کرنے کے لئے
کرتے ہواُس میں دنیا کی آمیزش نہ کرو۔وَلَا تُمَتِّقِ النَّاسَ فَيمَةٌ قُكَ كِلَابُ النَّارِ اور لوگوں میں
فتنہ وفساد پیدا کرنے اور اُنہیں پھاڑنے کی کوشش نہ کرو۔اگر تم ایسا کرو گے تو قیامت کے دن جہنم کے کئے
تمہیں پھاڑ دیں گے۔وَلَا تُرَاء بِعَمَلِك النَّاس اور اپنے عمل ریاء کے طور پر دنیا کے سامنے پیش نہ کیا
کرو۔اگر یہ کرو گے تو پھر اللہ تعالیٰ کے فضل بھی تم پر ہیں۔( روح البیان جلد 1 صفحہ 78 تا 80 سورة البقرة زیر آیت نمبر 22 دار الكتب العلمیة بیروت 2003ء)
(الترغيب والترهيب للمنذری جلد اول صفحه 54 تا 56 باب الترهيب من الرياء وما يقوله من خاف شيئاً
منه حدیث نمبر 57 دار الحدیث قاهره 1994ء)
خطبات مسرور جلد 11
525
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2013ء
پس حقیقی نیکیوں کی توفیق اور مقبول نیکیوں کی توفیق بھی اُسی وقت ملتی ہے جب آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ ہمارے سامنے ہو۔آپ باوجود کامیابیوں کی بشارتوں کے بڑے درد کے ساتھ اپنی
اور اپنی جماعت کی کمزوریوں کو سامنے رکھتے ہوئے دعائیں کیا کرتے تھے۔باوجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ
نے آپ کی دعائیں قبول بھی کیں ، آئندہ کی بھی بشارتیں دے دیں۔پھر بھی سجدوں میں تڑپ کر اور بے
چینی سے دعا کیا کرتے تھے اور جب اس تڑپ کی وجہ پوچھی جاتی تھی تو فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ تو غنی ہے،
ایک تو اس کا خوف ہے۔دوسرے کیوں نہ اللہ تعالیٰ کے جو فضل مجھ پر ہوئے ہیں میں اُس کا شکر گزار
بنوں۔اللہ تعالیٰ نے کتنے ہی انعامات سے نوازا ہے اور اُمت کے لئے کتنے وعدے دیئے ہیں۔اس پر
میں کیوں نہ شکر گزاری کروں۔پس یہ وہ اُسوہ ہے جو آپ نے ہمارے سامنے پیش فرمایا۔حقوق العباد کا سوال ہے تو دنیاوی غرضوں سے پاک ہو کر بلا تخصیص ہر ایک کے آپ کام آرہے
ہیں، ہر ایک کی مالی مددفرما رہے ہیں۔جو سوالی بھی آیا ہے اُس سوال کرنے والے کا سوال پورا فرمار ہے
ہیں۔ہر ایک آپ کے رحم میں سے حصہ لے رہا ہے۔ہر ایک آپ کے پیار اور شفقت سے فیض پا رہا ہے۔پس آپ نے
فرمایا اس طرح اللہ تعالیٰ کا خوف رکھتے ہوئے اُس کی عبادت کرو جس طرح میں کرتا ہوں،
اُس کے عبد شکور بنو جس طرح میں شکر گزاری کرتا ہوں۔اس طرح عبد رحمن بنو جس طرح میں حق ادا کرتا
ہوں۔جس طرح میں نے یہ نمونے قائم کئے ہیں تو تم اللہ تعالیٰ کے فضلوں
کو سمیٹنے والے ہو گے۔اسی طرح
جس طرح میں نے حقوق العباد کی ادائیگی کی ہے، اگر تم میرے اُسوہ پر چلتے ہوئے بے غرض اور بے نفس ہو
کر اللہ تعالیٰ کے بندوں کے حقوق ادا کرو گے تو پھر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو سمیٹنے والے بن جاؤ گے۔اگر
صرف اپنی نیکیوں پر یہ سمجھتے ہوئے کہ میں بہت نیکیاں کر رہا ہوں، اپنی عبادتوں پر ہی اکتفا کرو گے یا اُنہی
پر انحصار کرو گے تو پھر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث نہیں بن سکتے۔پس سنت پر چلنے ، آپ کے اسوہ پر عمل کرنے کے لئے ہمیں اپنے نفسوں کے جائزے لینے ہوں
گے۔خدا تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے اُس کا فضل مانگنا ہوگا کہ پتہ نہیں کونسا ہمارا عمل وہ معیار حاصل بھی کر رہا
ہے یا نہیں جو خدا تعالیٰ ہم سے چاہتا ہے۔پس ہمیں یہ دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے عملوں کو اپنی رضا
کے مطابق بھی بنائے اور پھر محض اور محض اپنے فضل سے انہیں قبول بھی کر لے۔ہمارے عمل ایسے نہ ہوں
جو دنیا کی ملونیوں کی وجہ سے ہمارے منہ پر مارے جانے والے ہوں۔ہمیں یہ دعا کرنی چاہئے کہ ہم اس
دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ کی جنت کو حاصل کرنے والے ہوں اور اپنے ہر عمل کو اس کی رضا کے مطابق ڈھال کر
خطبات مسرور جلد 11
526
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2013ء
اس دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ کا فیض پانے والے ہوں اور آنے والی زندگی میں بھی ہم اللہ تعالیٰ کی جنت کے
وارث ہوں۔اللہ تعالیٰ محض اور محض اپنے فضل سے ہماری یہ دعائیں قبول فرمائے۔اس وقت میں جمعہ کی نماز کے بعد چند غائب جنازے بھی پڑھاؤں گا۔ایک تو ایک شہید کا جنازہ
ہے اور دو دوسرے وفات یافتگان ہیں۔جو ہمارے شہید ہیں، مکرم اعجاز احمد کیانی صاحب ابن مکرم بشیر احمد
کیانی صاحب اورنگی ٹاؤن کراچی کے، ان کی 18 ستمبر کو شہادت ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
راجِعُونَ۔ان کو اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق مکرم
اعجاز احمد کیانی صاحب 18 ستمبر 2013ء کی صبح ساڑھے سات بجے موٹر سائیکل پر ملازمت کے لئے روانہ
ہوئے ، گھر سے نکلے۔ابھی کچھ دُور ہی گئے تھے کہ دیکھنے والوں کے مطابق ، عینی شاہد کے مطابق ایک سپیڈ
بریکر پر جب موٹر سائیکل کی رفتار کم ہوئی تو دو موٹر سائیکل سوار آپ کے قریب آئے اور دو گولیاں آپ کی
بائیں پسلیوں کے قریب فائر کیں جس سے آپ موٹر سائیکل سے نیچے گر گئے اور گرنے کے بعد اُٹھنے کی
کوشش کی جس پر حملہ آوروں نے سامنے کی طرف سے آپ پر فائر کئے۔خود کو بچانے کے لئے بایاں ہاتھ
انہوں نے آگے کیا جس پر حملہ آوروں نے آپ کے ہاتھ پر فائر کیا اور پھر آپ کے سینے پر تین گولیاں فائر
کیں۔جب آپ گر گئے تو آپ کے سر پر پیچھے سے بھی ایک گولی فائر کی جس کی وجہ سے آپ زخموں کی
تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر شہید ہو گئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
گزشتہ ماہ 21 اگست کو آپ کے بہنوئی محترم ظہور احمد کیانی صاحب کو بھی اس علاقہ میں شہید کیا
گیا تھا۔مکرم اعجاز احمد کیانی صاحب شہید کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ آپ کے والد کے دو چا مکرم محمد
یوسف کیانی صاحب اور مکرم محمد سعید کیانی صاحب کے ذریعہ ہوا۔آپ دونوں کو 1936ء میں بیعت کر
کے جماعت احمدیہ میں شامل ہونے کی سعادت حاصل ہوئی۔ان کے والد کے دونوں ہی چا بڑے
صاحب علم تھے، علم دوست تھے۔انہوں نے باقاعدہ مطالعہ کرنے کے بعد بیعت کی توفیق حاصل کی تھی۔شہید مرحوم کے خاندان کا تعلق پر یم کوٹ مظفر آباد آزاد کشمیر سے تھا۔شہید مرحوم یکم دسمبر 1984 ء کو کراچی
میں پیدا ہوئے اور کراچی میں ہی انٹر تک تعلیم حاصل کی۔پھر پانچ سال قبل پاکستان ملٹری آرڈینس میں
بطور سویلین ڈرائیور ملازمت اختیار کی۔شہادت کے وقت آپ کی عمر 29 سال تھی۔شادی 2009ء میں
ثوبیہ صاحبہ سے ہوئی جو راجہ عبدالرحمن صاحب آف کوٹلی کشمیر کی بیٹی تھیں۔شہید مرحوم انتہائی مخلص صلح جو،
نرم خو اور خاموش طبیعت کے مالک تھے۔جماعتی خدمات کے حوالے سے ہمیشہ تعاون کرتے تھے۔جب
خطبات مسرور جلد 11
527
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2013ء
کسی ڈیوٹی کے لئے بلایا جا تا تو ہمیشہ اطاعت کا مظاہرہ کرتے۔ان کے بھائی مکرم اعزاز احمد کیانی صاحب
نے بتایا کہ شہادت سے ایک روز قبل اپنے بہنوئی مکرم ظہور احمد کیانی صاحب شہید کے ذکر پر آبدیدہ ہو
گئے۔ظہور کیانی صاحب شہید کی بہت عزت کیا کرتے تھے اور بڑے بھائی اور باپ کا مقام دیا کرتے
تھے۔ان کی شہادت کے بعد کوئی بھی دن ایسا نہیں گزرا کہ آپ نے اُن کے گھر جا کر اُن کے بچوں کی
خیریت نہ معلوم کی ہو۔اُن کی شہادت کا ان پر بڑا گہرا اثر تھا۔شہید مرحوم کی والدہ نے بتایا کہ چار بہنوں
کے بعد بہت دعاؤں کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے یہ بیٹا عطا فر مایا تھا۔سوچ سمجھ کے بات کیا کرتا تھا، میرے
ساتھ انتہائی پیار اور عقیدت کا تعلق تھا ، ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ہاتھ ملا کر خدا حافظ کہہ کر جاتا تھا۔میری دوائی
کا خاص خیال رکھتا تھا۔بہنوں کا اس طرح خیال رکھتا جیسے بڑا بھائی ہو۔بہت نرم طبیعت تھی۔جب بھی گھر
میں کوئی چیز لا تا تو خواہش ہوتی کہ سب کو دوں۔ان کی اہلیہ کہتی ہیں کہ شہید مرحوم بہت اچھی طبیعت کے
مالک تھے۔ہر ایک کا فرض ادا کیا۔اچھے بیٹے ، اچھے بھائی ، اچھے باپ اور اچھے شوہر تھے۔کہتی ہیں جب
بھی میں
کبھی پریشان ہوتی تو پھر تسلی دلاتے۔اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ دلاتے۔بچوں کے ساتھ انتہائی
شفقت کا سلوک کرتے ، ان کے بہنوئی کی جو شہادت ہوئی ہے گزشتہ ماہ، تو بار بار کہتے رہے کہ کاش میں ان
کی جگہ ہوتا۔شہید مرحوم نے والدین، پسماندگان میں والدین کے علاوہ اہلیہ محترمہ ، ایک بیٹی عزیزہ در عدن
اعجاز عمر چار سال اور ایک بیٹا برہان احمد عمر ڈیڑھ سال سوگوار چھوڑے ہیں۔کراچی میں حالات اس لحاظ سے خاص طور پر بہت خراب ہیں۔لگتا ہے کہ ایک ٹولہ ہے جو
احمدیوں کی ٹارگٹ کلنگ (Target Killing) کر رہا ہے۔اس مقصد کے لئے خاص طور پر مقرر کیا گیا
ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی پکڑ کے بھی جلد سامان پیدا فرمائے۔اصل میں تو مولوی اور اُن کی ہمنوائی میں حکومت
کی شہ پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس ظالم گروہ کی بھی جلد پکڑ کے سامان پیدا فرمائے۔دعاؤں کی
بہت زیادہ ضرورت ہے، کراچی میں خاص طور پر زیادہ حالات خراب ہیں لیکن عموماً پاکستان میں بھی
حالات بہت خراب ہیں ، لاہور میں بھی اسی طرح کئی جگہ کئی احمدیوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ، مارنے کی
کوشش کی گئی۔اللہ تعالیٰ سب احمدیوں کو وہاں اپنی حفظ وامان میں رکھے۔دوسرا جنازہ جو آج اس کے ساتھ ادا کیا جائے گا ، وہ مکرم عبدالحمید مومن صاحب در ولیش ابن مکرم
اللہ دتہ صاحب کا ہے جو قادیان کے درویش تھے۔11 ستمبر 2013ء کو مختصر علالت کے بعد 97 سال کی
عمر میں وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
خطبات مسرور جلد 11
528
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2013 ء
1916ء میں سندھ میں پیدا ہوئے تھے۔پھر اُس کے بعد جڑانوالہ فیصل آباد آگئے ، آپ کی
پرورش وہاں ہوئی ، وہیں تعلیم وتربیت پائی۔غالباً 1945ء میں دینی تعلیم کے حصول کے لئے قادیان آگئے
تھے۔یہیں پہلی شادی ہوئی لیکن پارٹیشن کی وجہ سے قائم نہ رہ سکی تو اس سے کوئی اولاد بھی نہیں تھی۔دوسری
شادی دور درویشی میں اڑیسہ میں مکرم سید شفیق الدین صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پوتی اور
مكرم سيد محي الدين صاحب مرحوم کی بڑی بیٹی امتہ اللہ فہمیدہ صاحبہ سے ہوئی۔ان کے بطن سے آٹھ بچے
پیدا ہوئے۔پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں۔آپ کے پانچوں بیٹے سلسلہ کی خدمت بجالا رہے ہیں۔آپ نے
اپنی درویشانہ زندگی نہایت سادگی اور بڑے صبر و تحمل کے ساتھ گزاری۔دوکانداری اور مختلف کام کر کے
گزارہ کرتے تھے۔دفتر زائرین میں خدمت بجالاتے رہے۔غیر مسلموں کو بڑے شوق سے تبلیغ کرتے
تھے۔آپ نے دیہاتی مبلغ کی حیثیت سے بھی خدمت کی توفیق پائی۔اسی دور میں ادیب فاضل کی ڈگری
بھی حاصل کی۔صوم وصلوٰۃ کے بڑے پابند، مخلص اور باوفا انسان تھے اور کمزوری کے باوجود بھی آخری عمر
تک باجماعت نماز کھڑے ہو کر ادا کیا کرتے تھے۔قرآن کریم سے بہت شغف تھا۔با قاعدگی سے تلاوت
کرنے والے تھے، مرحوم موصی بھی تھے۔تیسرا جنازہ ہے مکرم شیخ رحمت اللہ صاحب کا جو مختصر علالت کے بعد 12 ستمبر کو 94 سال کی عمر
میں وفات پاگئے۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ آپ نے 1943ء میں 24 سال کی عمر میں احمدیت
قبول کی تھی۔آغاز میں دہلی کے امریکی سفارتخانے میں بطور کلرک ملازمت کی، پھر 1946ء میں پہلے
لاہور پھر ایک سال کے بعد کراچی منتقل ہو گئے جہاں چوہدری شاہ نواز صاحب کے پاس ادویات کی درآمد
کا کام شروع کیا۔اور پھر رہنے کی جگہ نہیں تھی ان کی تو دفتر میں سو جایا کرتے تھے۔1950ء میں چوہدری
شاہ نواز صاحب کی مدد سے اپنا ذاتی کاروبار شروع کیا جس میں اللہ تعالیٰ نے بہت برکت عطا فرمائی۔دنیاوی تعلیم صرف میٹرک تھی لیکن بظاہر بڑے پڑھے لکھے لگتے تھے اور ہر کوئی یہی سمجھتا تھا کہ یہ کافی تعلیم
یافتہ ہیں۔1950ء میں نائب امیر کراچی مقرر ہوئے۔1953ء کے فسادات میں حضرت مصلح موعود
نے آپ کو وقتی طور پر چوہدری عبداللہ خان صاحب کی جگہ امیر جماعت کراچی مقرر کیا۔چوہدری صاحب
سرکاری ملازم تھے اور امکان تھا کہ انہیں ملازمت سے ہٹا دیا جائے گا۔تاہم اس کے بعد چوہدری صاحب
کی علالت کے باعث آپ بطور امیر کراچی کام کرتے رہے۔1964 ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔جو
کراچی کی تاریخ احمدیت لکھی گئی ہے اُس میں لکھا ہے کہ 1953ء کے فسادات میں حضرت مصلح موعود نے
خطبات مسرور جلد 11
529
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2013 ء
کراچی میں بھی ایک علیحدہ صدر انجمن احمد یہ قائم فرمائی تھی ، اس کا ناظر اعلیٰ بھی آپ کو مقر فرمایا تھا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طویل علالت کے زمانے میں جو نگران بورڈ قائم ہوا تھا
اس کے بھی آپ ممبر رہے۔خلافت کے وفادار، صاف گو، دیانتدار، بہت دعا کرنے والے اور مالی قربانی
کرنے والے انسان تھے۔سخی دل اور مخلص انسان تھے۔خلافت کے بعد میرے سے انہوں نے بہت
تعلق رکھا اور ان کو ہمیشہ بڑا احساس تھا اور ذراذراسی تکلیف کا احساس کیا کرتے تھے۔دوستوں عزیزوں
اور ضرورتمندوں کی مالی امداد بھی کیا کرتے تھے۔آپ کا حلقہ احباب کافی وسیع تھا۔دوست احباب تمام دنیا
میں پھیلے ہوئے تھے۔اور تعلقات کی وسعت کی وجہ سے تبلیغ بھی کیا کرتے تھے۔اللہ کے فضل سے آپ
موصی تھے۔آپ کے ایک صاحبزادے ڈاکٹر نسیم رحمت اللہ صاحب لمبے عرصے سے صدر جماعت کلیولینڈ
اور نائب امیر امریکہ ہیں۔اور جماعتی ویب سائٹ جو ہے alislam۔org اُس کے چیئر مین کی حیثیت
سے خدمت کر رہے ہیں۔ان کے دوسرے بیٹے شیخ فرحت اللہ صاحب نائب امیر فیصل آباد ہیں ، اسی
طرح پاکستان میں مرکز کے صنعت و تجارت مشاورتی بورڈ کے صدر بھی ہیں۔ان کی ایک صاحبزادی جمیلہ
رحمانی صاحبہ یہاں لجنہ میں خدمات بجالاتی رہیں۔ان کے میاں غلام رحمانی صاحب بھی یہاں یو کے میں
بڑا عرصہ سیکرٹری وصایا ر ہے ہیں۔اسی طرح ان کی چھوٹی بیٹی ندرت ملک صاحبہ ہیں جو صدر لجنہ کولمبس اور
صدر لجنہ ایسٹ مڈویسٹ ریجن امریکہ ہیں۔اللہ تعالیٰ ان تمام مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر کی توفیق عطا فرمائے،
خاص طور پر اُس شہید کے والدین کو جن کا جوان بیٹا شہید ہو گیا۔اللہ تعالیٰ اُن کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے اور اُس
کے وہ جو چھوٹے بچے ہیں خدا تعالیٰ اُن کا بھی کفیل ہو، ان کو اپنی حفاظت میں رکھے اور اپنی امان میں رکھے۔دوسری بات یہ کہ انشاء اللہ تعالیٰ میں چند ہفتوں کے لئے دورے پر جارہا ہوں۔دعا کریں اللہ
تعالیٰ ہر لحاظ سے یہ دورہ با برکت فرمائے اور جو مقاصد ہیں اللہ تعالیٰ اُن کو اپنے فضل سے پورا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 20 شماره 41 مورخہ 11 اکتوبر تا 17 اکتوبر 2013 ، صفحہ 5 تا صفحہ 7)