ملائیشیا، سنگاپور اور انڈونیشیا میں احمدیت

خطبات مسرور جلد 11
530
39
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 ستمبر 2013ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسروراحمد خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 27 ستمبر 2013ء بمطابق 27 تبوک 1392 ہجری شمسی
بمقام مسجد طہ۔سنگاپور
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے ایک مرتبہ پھر مجھے اس علاقے کے احمدیوں سے ملنے کی توفیق
عطا فرمائی۔ملائیشیا اور انڈونیشیا کے حالات جماعتی لحاظ سے ایسے ہیں کہ وہاں میرا جانا مشکل ہے۔اس
لئے سنگا پور ہی ایسی جگہ ہے جہاں ان جماعتوں کے افراد سے ملاقات کے سامان اللہ تعالیٰ مہیا فرما دیتا
ہے۔اللہ تعالیٰ جلد ایسے حالات پیدا فرمائے کہ ان ملکوں میں بھی آسانیاں پیدا ہو جائیں اور جماعت کے
لئے آسانیاں پیدا ہوں اور وہاں جانا خلیفہ وقت کے لئے بھی سہولت سے ہو۔اس دفعہ انڈونیشیا اور ملائیشیا سے تین ہزار سے اوپر احمدی آئے ہیں۔زیادہ تعدا د انڈونیشیا کے
احمدیوں کی ہے۔اس کے علاوہ تھائی لینڈ، برما، میانمار، فلپائن وغیرہ سے احمدی بھی اور بعض غیر از جماعت
بھی تشریف لائے ہیں۔بہر حال یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے ملاقات کے سامان پیدا فرما دیئے۔اس خطے میں انڈونیشیا ایسا ملک ہے جہاں احمدیت کی وجہ سے افراد جماعت پر بہت زیادہ ظلم ہورہا ہے اور
بعض شہادتیں بھی ہوئی ہیں اور حکومتی اہلکاروں کی موجودگی میں سب کچھ ہوا ہے اور ہورہا ہے۔یہ نہیں کہ بند
ہو گیا ہے یا ایک دفعہ ہوا۔تقریباً سات سال پہلے میں یہاں پہلی دفعہ آیا تھا تو اس وقت بھی کچھ عرصہ پہلے
احمدیوں پر انڈونیشیا میں ظلموں کا ایک سلسلہ شروع ہوا تھا۔مساجد پر حملے ہوئے ، توڑ پھوڑ ہوئی ، جماعتی
املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔احمدیوں پر حملے ہوئے ، جانی اور مالی نقصان ہوا۔بہر حال اس کے بعد تو دشمنی کا
یہ سلسلہ جو ہے وہ تیز سے تیز تر ہوتا گیا۔جانی و مالی نقصان ہوتا رہا اور آپ سب جانتے ہیں کہ کس طرح
ظالمانہ اور وحشیانہ طور پر پولیس کی نگرانی میں احمدیوں کو شہید کیا گیا۔ایسا ظلم تھا کہ انصاف پسند لوکل پریس

خطبات مسرور جلد 11
531
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 ستمبر 2013ء
نے بھی اس ظلم کی مذمت کی۔آج کل میڈیا کی وجہ سے دنیا اتنی قریب ہو چکی ہے کہ جو ظلم ہوئے وہ فوری طور
پر دنیا کے ہر کونے میں پھیل گئے۔یعنی اس کی تفصیل دنیا کے ہر شخص تک پہنچ گئی اور دنیا کی نظر بھی اس طرف
مبذول ہوئی اور اس کے لئے آواز میں بھی اٹھائی گئیں۔بہر حال وہ سب ادارے یا لوگ جنہوں نے
جماعت کے خلاف ان مظالم پر آواز اٹھائی ہم ان کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔لیکن ہر ظلم جو جماعت پر کیا
جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے دوسرے لحاظ سے بعض اچھے نتائج بھی پیدا فرما دیتا ہے۔انڈونیشیا کے احمدیوں
پر اس ظلم کی وجہ سے جماعت کا بہت وسیع تعارف دنیا میں ہوا۔افریقہ کے ایک دور دراز علاقے میں جب
یہ ویڈیو دکھائی گئی ، جب ان تین احمدیوں کو شہید کیا گیا تو وہاں کے ایک بڑے عالم نے جب یہ ویڈیو دیکھی
تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ ایسا ظلم صرف مومنوں پر ہوسکتا ہے اس لئے آج سے میں احمدیت اور حقیقی اسلام کو
قبول کرتا ہوں۔اس ظلم کی وجہ سے صرف انڈونیشیا میں ہی بعض بیعتیں نہیں ہو ئیں بلکہ دنیا کے بہت
سارے علاقوں میں بھی بیعتیں ہوئیں۔پاکستان کے بعد انڈونیشیا ایسا ملک ہے جہاں ظلم و بربریت کی
داستانیں رقم ہوتی چلی جارہی ہیں۔جہاں احمدیوں پر وحشیانہ طور پر مظالم ہورہے ہیں۔انڈو نیشیا میں تواب
کچھ حد تک کمی واقعہ ہورہی ہے لیکن پاکستان میں مسلسل یہ ظلم جاری ہے اور یہ ظلم خدا اور رسول صلی اللہ علیہ
وسلم کے نام پر ہو رہے ہیں۔اُس خدا کے نام پر یہ ظلم ہو رہے ہیں جس کی تعلیم حقوق العباد کی ادائیگی سے
بھری پڑی ہے۔اُس خدا کے نام پر ظلم ہو رہے ہیں جو مسلمانوں کو رحم اور انصاف کی تعلیم دیتا ہے۔اُس
رسول کے نام پر ظلم ہورہے ہیں جو رحمتہ للعالمین ہے۔اُس رسول کے نام پر ظلم ہورہے ہیں جس نے جنگ
کی حالت میں بھی ظلم سے روکا ہے۔جس نے کلمہ پڑھنے والے کو قتل کرنے پر اپنے صحابی سے سخت ناراضگی
کا اظہار کیا اور جب صحابی نے جواب دیا کہ یہ کلمہ تو اس کا فر نے تلوار کے خوف سے پڑھا تھا تو آپ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم نے اس شخص کا دل چیر کر دیکھا تھا کہ خوف سے کلمہ پڑھا گیا تھا یا دل سے کلمہ پڑھا
گیا تھا؟ بہر حال پاکستان میں تو ظلموں کی انتہا ہے اور کلمہ پڑھنے والوں پر ظلم کیا جارہاہے اور کلمہ کے نام پر
ظلم کیا جا رہا ہے۔اور انہی کا اثر اور ان پاکستانی ملاؤں کا اثر ہی انڈونیشیا کے ملاؤں پر بھی ہے جو یہ ظلم
کرتے رہے ہیں یا کرنے کی طرف لوگوں کو ابھا ررہے ہیں۔جب بھی موقع ملتا ہے مخالفین نقصان پہنچانے
کی کوشش کرتے ہیں۔لیکن یہ بھی اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ جتنا مخالفت میں دشمن بڑھ رہا ہے، احمد یوں میں
استقامت بھی اُس سے بڑھ کر بڑھ رہی ہے۔ہمارے مخالفین نہیں جانتے کہ احمدیت وہ حقیقی اسلام ہے
جس نے اپنی جڑیں ہمارے دلوں میں لگائی ہوئی ہیں اور کوئی مخالفت اور کوئی تیز آندھی ہمارے ایمان کی

خطبات مسرور جلد 11
532
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 ستمبر 2013 ء
مضبوط جڑوں کو ہم سے جدا نہیں کر سکتی۔احمدی خدا تعالیٰ کے فضلوں کے نظاروں کو دیکھ کرکس طرح اپنے خدا سے
کئے ہوئے عہد سے منہ موڑ سکتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق سے جڑ کر پھر کس طرح اپنے
بندھن کو توڑ سکتا ہے۔وہ بندھن جس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بندھن کو مزید
مضبوط کر دیا ہے، جس نے ایمان میں ترقی کے وہ راستے دکھائے ہیں جن سے غیر احمدی مسلمان نا آشنا ہیں۔پس ہر احمدی کو چاہئے کہ ان مخالفتوں کی آندھیوں کے باوجود اپنے ایمان کو بڑھاتا چلا جائے۔استقامت کے ان نمونوں پر ہمیشہ قائم رہے۔ایمان و اخلاص میں بڑھتا چلا جائے اور ثبات قدم کے لئے دُعا
بھی کرے کیونکہ ثبات قدم بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی عطا ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرنے کے
لئے اُس کے آگے جھکنا اور اُس کی عبادت کا حق ادا کرنا بھی بہت زیادہ ضروری ہے۔اسی طرح اپنی عملی حالتوں کو
پہلے سے بہتر کرنے کی طرف بھی بہت توجہ دیں۔اللہ تعالیٰ کے آگے جھکنا اور اپنی عملی حالتوں
کو بہتر کرنا صرف اُن
احمدیوں
کا کام نہیں جن پر سختیاں ہو رہی ہیں بلکہ ہر احمدی کو اپنی حالتوں کے جائزے لینے چاہئیں۔سنگا پور کے
احمدی بھی اور برما کے احمدی بھی اور تھائی لینڈ کے احمدی بھی اور دنیا کے ہر ملک کے احمدی اگر اپنی ایمانی حالتوں کا
جائزہ نہیں لیں گے تو اس میں ترقی نہیں کریں گے اور اگر احمدیت میں ترقی نہیں ہوگی تو احمدی ہونے کا کوئی فائدہ
نہیں ہے۔پس ہر احمدی کو اپنے ایمان وایقان میں ترقی کی طرف توجہ دینی چاہئے۔میں نے ملائیشیا کا بھی ذکر کیا تھا، وہاں بھی مخالفت ہے۔وقتاً فوقتاً وہاں بھی ابال اُٹھتا رہتا ہے۔لیکن انڈو نیشیا والے حالات وہاں نہیں ہیں۔سنا ہے مسلمان تنظیموں نے جگہ جگہ سائن بورڈ لگائے ہوئے
ہیں جن پر لکھا ہوا ہے ” قادیانی مسلمان نہیں ہیں یا اس قسم کے الفاظ ہیں۔جو یقیناً جب ایک احمدی
گزرتے ہوئے دیکھتا ہے تو اُس کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔جگہ جگہ دیکھی ہوئی تحریر میں احمدیوں کی
دل آزاری کرتی ہیں۔لیکن احمدی قانون
کو ہاتھ میں نہ لینے کی وجہ سے ہمیشہ صبر کا مظاہرہ کرتے ہیں۔خدا
تعالیٰ جانتا ہے کہ ہم احمدی مسلمان ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ ہم اِن دوسروں سے زیادہ اچھے مسلمان ہیں۔ہم
جانتے ہیں کہ ہمارے دل اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سے بھرے ہوئے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو فرمایا تھا کہ لا إلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ “ کہنے والے کو کافر نہ کہو
کیونکہ یہ کافر کہنا تم پر الٹ کر پڑے گا بلکہ فرمایا کہ جو صرف لا إلهَ إِلَّا الله کہتا ہے وہ بھی مسلمان ہے۔بلکہ قرآن شریف تو کہتا ہے کہ جو تمہیں جو سلام کہے اُسے یہ نہ کہو کہ تم مومن نہیں ہو۔پس قرآن کریم کی تعلیم تو
یہ ہے اور ان لوگوں نے اپنا ایک علیحدہ اسلام بنالیا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ کے احکامات کو بھی انہوں نے اپنے

خطبات مسرور جلد 11
533
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 ستمبر 2013ء
مفادات اور اپنی ذاتی خواہشوں کی وجہ سے غیروں کی نظر میں ایک مذاق بنالیا ہوا ہے۔ملائیشیا کے صدر جماعت ملے تھے کہہ رہے تھے کہ بورڈ تو لگے ہوئے ہیں لیکن لوگوں کو اب اِن
کی پرواہ نہیں رہی۔غیر از جماعت شرفاء کو بھی اب پتہ لگ گیا ہے کہ یہ مولوی کے اپنے مفادات ہیں جن کا
اظہار ہو رہا ہے۔اسلام کو اس طرح یہ غیروں کی نظر میں ہنسی اور ٹھٹھے کا ذریعہ بنا رہے ہیں۔یہ اسلام کو اس کی
پرانی تعلیم کے خلاف اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنا چاہتے ہیں لیکن حقیقی اسلام وہی ہے جو اللہ تعالیٰ اور
رسول کے احکامات ہیں۔اب کچھ عرصہ پہلے ملائیشیا میں ایک عیسائی پادری نے کہہ دیا تھا کہ عیسائی بھی اللہ تعالیٰ کا لفظ
استعمال کریں تو کوئی حرج نہیں ہے۔ہمارا بھی اللہ ہے۔اس پر اُن نام نہاد علماء نے شور ڈال دیا کہ ہیں ! یہ
ایسی جرات کس طرح کر لی انہوں نے؟ عدالت میں مقدمہ لے جایا گیا اور پھر عدالت کا یہ حال ہے کہ فیصلہ
دیا کہ اللہ تعالیٰ کا نام صرف مسلمان استعمال کر سکتے ہیں اور کوئی کسی کو حق نہیں کہ یہ کہہ سکے کہ اللہ میرا بھی
ہے۔گویا ان دنیا داروں نے اللہ تعالیٰ کے نام پر اللہ تعالیٰ کو بھی محدود کر دیا ہے۔یہ سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ پر
صرف ان نام نہاد مسلمانوں کی اجارہ داری ہے۔جاہل مولوی تو ایسی باتیں کریں تو کریں، حیرت ہوتی ہے
اُن پڑھے لکھے فیصلہ کرنے والوں پر بھی جو ان باتوں سے اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الفاتحہ: 2) کہ اللہ ہر ایک کا رب ہے، چاہے
مسلم ہے یا غیر مسلم ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اللهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ (الرعد: 27) کہ اللہ تعالیٰ
جس کے لئے چاہے رزق کشادہ کرتا ہے۔کیا عیسائیوں کو یا یہودیوں کو یا کسی اور کوکوئی اور رزق دے رہا ہے؟
ان کے اس فیصلے کی رُو سے اگر ایک عیسائی کہتا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ رزق دیتا ہے تو یہ نا قابل معافی جرم ہے۔اللہ
تعالیٰ تو قرآن کریم میں پہلے نبیوں کے ذریعہ سے بھی کہلواتا ہے کہ الله رَبِّكُمْ وَ رَبِّ أَبَاءِ كُمُ الْأَوَّلِينَ
(الصفت : 127) اللہ جو تمہارا رب ہے اور تمہارے آباؤ اجداد کا بھی رب ہے۔پس اللہ تعالیٰ پر مسلمانوں کی
کہاں سے اجارہ داری ہو گئی۔پھر اہل کتاب کو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یعنی ان عیسائیوں کے بارے میں جن کے
متعلق ملائیشیا کی عدالت فیصلہ کرتی ہے کہ اللہ کا لفظ صرف مسلمان استعمال کر سکتے ہیں کہ قُلْ يَا هُل الكتب
تعالوا إلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ إِلَّا نَعْبُدَ إِلَّا الله (آل عمران : 65)
تو کہہ دے کہ اے اہل کتاب! اس کلمہ کی طرف آ جاؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان مشترک
ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کریں گے۔یعنی قدر مشترک اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔مسلمانوں اور

خطبات مسرور جلد 11
534
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 ستمبر 2013ء
عیسائیوں میں قدر مشترک اللہ تعالیٰ ہے۔جس طرح مسلمانوں
کو اللہ کہنے کا حق ہے اسی طرح عیسائیوں کو
بھی اللہ کہنے کا حق ہے۔اسی طرح کسی کو بھی اللہ کہنے کا حق ہے۔پس یہ مثالیں میں نے اس لئے دی ہیں
کہ بعض احمد ی اس بارے میں پوچھتے ہیں۔قرآن کریم تو ایسی مثالوں سے بھرا پڑا ہے۔جہاں اللہ تعالیٰ
نے اپنے آپ کو سب کا اللہ کہا ہے۔کسی شخص کی کسی فرقے کی کسی مذہب کی کسی حکومت کی کسی عدالت
کی اللہ تعالیٰ کے لفظ پر اجارہ داری نہیں ہے۔اللہ تعالی کوئی ٹریڈ مارک نہیں ہے۔وہ رب العالمین ہے۔آج دنیا کو احمدی ہی بتا سکتے ہیں کہ حقیقی اسلامی تعلیم کیا ہے اور اللہ تعالیٰ کی ذات اور اُس کا مقام
کیا ہے۔قرآن کریم کی تعلیم کی حقیقت کیا ہے۔غیر احمدی مسلمانوں نے تو جیسا کہ میں نے کہا اسلام کو
غیروں کے لئے استہزاء کا سامان بنادیا ہے۔بہر حال ملائیشیا کے احمدیوں کا کام ہے کہ حکمت سے اسلام کی
تعلیم اپنے ہم وطنوں کو بتاتے رہیں۔اُن کو بتائیں کہ تم کیوں ان نام نہاد علماء کے پیچھے چل کر اسلام کی
خوبصورت تعلیم کو بدنام کر رہے ہو؟ اللہ تعالیٰ ان کی جہالت کے پردوں کو دُور فرمائے۔میں نے انڈونیشیا اور ملائیشیا کا ذکر کیا ہے۔شاید سنگا پور کے احمدی سوچتے ہوں کہ آئے تو ہمارے
ملک میں ہیں اور ذکر دوسرے ملکوں کا ہو رہا ہے۔تو پہلی بات تو یہ ہے کہ ہر احمدی کو یا درکھنا چاہئے کہ مومن ایک
جسم کی طرح ہے۔ایک کو تکلیف پہنچتی ہے تو دوسرے کو بھی تکلیف پہنچتی ہے۔اس لئے اُن ملکوں میں رہنے والے
احمدیوں کو جہاں اُن کو تکلیفیں دی جا رہی ہیں ہر احمدی کو دنیا کے ہر احمدی کو محسوس کرنا چاہئے۔دوسرے سنگا پور کے احمدیوں سے بھی میں کہتا ہوں کہ یہاں کے حالات اچھے ہیں۔حکومت کسی
مذہب کے خلاف بولنے کی کسی کو اجازت نہیں دیتی۔لیکن اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کرنے سے بھی نہیں
روکتی۔پس حکمت کے ساتھ اپنے تبلیغ کے میدان کو وسیع تر کرتے چلے جائیں۔ہر طبقے میں احمدیت یعنی
حقیقی اسلام کا پیغام پہنچا ئیں۔یہاں میرے سامنے جو احمدی بیٹھے ہوئے ہیں چاہے سنگا پور کے ہوں یا کسی
دوسرے ملک کے۔ہمیں یا درکھنا چاہئے کہ چاہے حالات اچھے ہوں یا خراب ، ہم احمدی مسلمانوں نے
اسلام کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانا ہے۔اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے خوبصورت پہلوؤں
کو دنیا پر ظاہر کرنا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے کسی پہلو کو بھی لے لیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر پہلو ایک حقیقی مسلمان کے لئے اُسوہ حسنہ ہے۔چاہے وہ گھر یلو معاملات ہیں یا
معاشی اور معاشرتی اور غیروں کے ساتھ معاملات ہیں یا غیر قوموں کے ساتھ یا دوسروں کے ساتھ معاملات
ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے کامل نمونہ ہیں۔

خطبات مسرور جلد 11
535
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 ستمبر 2013ء
پس جب ہم نے غیروں کے سامنے سیرت بیان کرنی ہے تو خود بھی اس پر عمل کرنا ہو گا۔اپنے عملی
نمونوں سے اسلام کی طرف غیروں
کو کھینچنا ہو گا۔جب رحمتہ للعالمین کا حقیقی چہرہ دنیا کو دکھانا ہے تو خود بھی ہر
سطح پر پیار، محبت، بھائی چارے کے نمونے دکھانے ہوں گے۔قرآن کریم کی حقیقی تعلیم کو دنیا پر ظاہر کرنا
ہے۔دنیا کو بتانا ہے کہ قرآن کریم کی تعلیم کو سمجھنے کے لئے اس زمانے میں جو خدا تعالیٰ نے اپنے فرستادے
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق کو بھیجا ہے تو اس کے ساتھ مجڑے بغیر اس تعلیم کی حقیقت سمجھ
نہیں آسکتی۔اگر زمانے کے امام کے ساتھ نہیں جڑو گے تو ایک دوسرے پر کفر کے فتوے ہی لگاتے رہو
گے۔اس کے بغیر غیر مذاہب کو اسلام کے قریب لانے کی بجائے اسلام سے دُور ہی کرتے رہو گے۔پس ہر احمدی کا کام ہے کہ خدا تعالیٰ کے احسانات کا شکر گزار ہو کہ اُس نے ہمیں حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے مطابق آنے والے زمانے کے مسیح موعود اور مہدی معہود کو ماننے کی
توفیق عطا فرمائی۔لیکن یہ شکر گزاری کس طرح ہوگی؟ اس شکر گزاری کے لئے ہمیں اپنی خواہشات کو صحیح
اسلامی تعلیم کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرنی ہوگی، اپنے جذبات کی قربانی دینی ہوگی، حقیقی تعلیم کو سمجھنے
کے لئے محنت کرنی ہوگی، پس اس طرف ہمیں بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔باتیں تو بہت سی کرنے والی ہیں لیکن ابھی وقت نہیں کہ میں ساری باتیں اسی وقت کھول کر بیان
کروں۔لیکن یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس زمانے میں فاصلوں کی دُوری کے باوجود اللہ تعالیٰ نے ایم ٹی
اے کے ذریعہ سے جماعت اور خلافت کے تعلق کو جوڑ دیا ہے۔اس لئے میرے خطبات اور مختلف
پروگراموں کو ضرور سنا کریں۔میں نے جائزہ لیا ہے بعض عہدیداران بھی خطبات کو با قاعدگی سے نہیں
سنتے۔یہ خطبات وقت کی ضرورت کے مطابق دینے کی کوشش کرتا ہوں۔اس لئے اپنے آپ کو ان سے
ضرور جوڑیں تا کہ دنیا میں ہر جگہ احمدیت کی تعلیم کی جوا کائی ہے اس کا دنیا کو پتہ لگ سکے۔آخر میں میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند ارشادات آپ کے سامنے رکھوں گا جن سے پتہ چلتا ہے کہ
آپ اپنی جماعت کو کس معیار پر دیکھنا چاہتے ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ : ”ضروری ہے کہ جو اقرار کیا جاتا ہے کہ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا،
اس اقرار کا ہر وقت مطالعہ کرتے رہو اور اس کے مطابق اپنی عملی زندگی کا عمدہ نمونہ پیش کرو۔“
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 605 مطبوعہ ربوہ)
پھر آپ نے فرمایا کہ : " خدا تعالیٰ کی نصرت اُنہی کے شامل حال ہوتی ہے جو ہمیشہ نیکی میں آگے

خطبات مسرور جلد 11
536
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 ستمبر 2013ء
ہی آگے قدم رکھتے ہیں۔ایک جگہ نہیں ٹھہر جاتے اور وہی ہیں جن کا انجام بخیر ہوتا ہے۔“
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 456 مطبوعہ ربوہ )
پھر فرمایا اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہ دعا سکھلائی ہے کہ أَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي
(الاحقاف : 16 ) میرے بیوی بچوں کی بھی اصلاح فرما۔اپنی حالت کی پاک تبدیلی اور دعاؤں کے ساتھ
ساتھ اپنی اولا داور بیوی کے واسطے بھی دعا کرتے رہنا چاہئے کیونکہ اکثر فتنے اولاد کی وجہ سے انسان پر پڑ
جاتے ہیں اور اکثر بیوی کی وجہ سے۔“
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 456 مطبوعہ ربوہ )
پھر فرماتے ہیں کہ : ”چاہئے کہ تمہارے اعمال تمہارے احمدی ہونے پر گواہی دیں۔“
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 272 مطبوعہ ربوہ )
فرمایا کہ: ”ہماری جماعت کو یہ بات بہت ہی یاد رکھنی چاہئے کہ اللہ تعالی کسی حالت میں نہ بھلایا
جاوے۔ہر وقت اُسی سے مدد مانگتے رہنا چاہئے۔اس کے بغیر انسان کچھ چیز نہیں۔“
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 279 مطبوعہ ربوہ)
پس ہم میں سے ہر ایک کو اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے کہ کس حد تک ہم میں پاک
تبدیلیاں ہیں؟ کس حد تک ہم اپنے بچوں کو بھی جماعت سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ کس حد تک ہم
قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کر رہے ہیں؟ ایسا عمل کہ غیر بھی ہمیں دیکھ کر برملا کہیں کہ یہ ہم سے بہتر مسلمان
ہیں۔کیا ہمارے نمونے ایسے ہیں کہ اسلام کے مخالف ہمیں دیکھ کر اسلام کی طرف مائل ہوں؟ اگر ہم یہ
معیار حاصل کر رہے ہیں تو انشاء اللہ تعالیٰ یہ باتیں جہاں ہمیں اللہ تعالیٰ کے قرب کا باعث بنا ئیں گی وہاں
ہمیں تعداد میں بھی بڑھائیں گی اور جماعت کے خلاف جو مخالفتیں ہیں ایک دن ہوا میں اُڑ جائیں گی۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اور مجھے بھی ایمان وایقان میں ترقی دے اور ہر لمحہ آپ سب کو اپنی حفاظت
میں رکھے اور دشمن کے ہر منصوبے کو خاک میں ملا دے۔الفضل انٹرنیشنل جلد 20 شماره 42 مورخہ 18 اکتوبر تا 24 اکتوبر 2013 ، صفحہ 5 تا صفحہ 7)

آج 10 میں سے 10 باقی