جلسہ سالانہ آسٹریلیا۔ تقویٰ کی ضرورت و اہمیت

خطبات مسرور جلد 11
537
40
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14اکتوبر 2013ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر والعزيز
فرمودہ مورخہ 104اکتوبر 2013ء بمطابق 104 خاء 1392 ہجری شمسی
بمقام بیت الہدی ، سڈنی ، آسٹریلیا
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ آسٹریلیا کا جلسہ سالانہ آج شروع ہو رہا ہے اور مجھے یہاں
کے جلسہ میں شامل ہونے کی تقریباً سات سال بعد توفیق مل رہی ہے۔یہ جلسہ سالانہ جس کی بنیاد آج سے
تقریباً 123 سال پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے رکھی تھی، جب پہلا جلسہ آج سے 123
سال پہلے منعقد ہوا تھا جو ہندوستان کے صوبہ پنجاب کے ایک چھوٹے سے قصبہ قادیان میں منعقد ہوا اور جس
میں صرف 75 افراد شامل ہوئے تھے۔آج یہ جلسے دنیا کے ایک بڑے خطے میں منعقد ہوتے ہیں جس میں
بڑے ممالک بھی شامل ہیں اور چھوٹے ممالک بھی شامل ہیں، امیر ملک بھی شامل ہیں اور غریب ملک بھی
شامل ہیں۔دنیا کا کوئی براعظم ایسا نہیں جس میں یہ جلسہ منعقد نہ ہوتا ہو۔یقیناً یہ جلسے دنیا کے کونے کونے میں
اور ملک ملک میں منعقد ہونے تھے، کیونکہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ :
اس جلسہ کو معمولی انسانی جلسہ کی طرح خیال نہ کریں۔یہ وہ امر ہے جس کی خالص تائید حق اور
اعلائے کلمہ اسلام پر بنیاد ہے۔اس سلسلہ کی بنیادی اینٹ خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی ہے۔“
( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 281-282 اشتہار نمبر 91 مطبوعہ ربوہ)
پس دنیا میں جلسوں کے انعقاد صرف لوگوں کا اکٹھ نہیں ہے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی صداقت کی دلیل ہے۔جماعت احمدیہ کے سچا ہونے کی دلیل ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیشگوئی کے بڑی شان سے پورا ہونے کی دلیل ہے۔اللہ تعالیٰ کے فرمان وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا

خطبات مسرور جلد 11
علم
538
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14اکتوبر 2013ء
(الجمعة: 4) کے روشن تر نشانوں کے ساتھ پورا ہونے کی دلیل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کے الفاظ کہ اس سلسلہ کی بنیادی اینٹ خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی ہے، صرف الفاظ نہیں
بلکہ آج یہ الفاظ ہر نیا دن طلوع ہونے کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حق میں خدا تعالیٰ
کی تائید ونصرت کے نظارے دکھا رہے ہیں۔لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کی دلیل
مانگتے ہیں۔اگر آنکھیں بند نہ ہوں، اگر دل و دماغ پر پردے نہ پڑے ہوں تو آپ علیہ السلام کی صداقت
کے لئے یہ جلسوں کے انعقاد ہی جو دنیا کے کونے کونے میں ہو رہے ہیں بہت بڑی دلیل ہیں۔کہ وہ جلسہ جو
صرف 123 سال پہلے قادیان کی ایک چھوٹی سی بستی میں منعقد ہوا تھا، آج دنیا کے تمام براعظموں میں
منعقد ہورہا ہے۔دنیا کے اس بڑا اعظم میں بھی منعقد ہو رہا ہے اور اس براعظم کے اور اس ملک کے بڑے شہر
میں منعقد ہو رہا ہے جو وہاں سے ہزاروں میل دور ہے اور ہزاروں مرد و خواتین اور بچے اس میں شامل ہیں۔اور یہی جلسہ تقریباً ایک مہینہ پہلے بڑی شان کے ساتھ دنیا کے اُس ملک کے دارالحکومت میں منعقد ہوا جس
نے ایک لمبا عرصہ ہندوستان پر حکومت کی اور جس کے بعض افسران اور پادریوں نے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام پر مقدمے بھی کروائے۔آپ علیہ السلام کو عدالتوں میں بھی کھینچا۔لیکن آج اُس ملک کی
حکومت کے افسران اور لیڈ ر حتی کہ اُس ملک کے پادری بھی اس اعتراف کے بغیر نہیں رہ سکے کہ جماعت
احمدیہ کا پیغام دنیا کی قوموں اور لوگوں کو اکٹھا کرنے کا پیغام ہے۔محبت، پیار اور بھائی چارے کا پیغام ہے
اور اس پیغام کو دنیا میں پھیلنا چاہئے۔اسی طرح امریکہ جو دنیا کی بڑی طاقت سمجھی جاتی ہے، اُس کے ارباب
حکومت بھی ہمارے جلسہ میں آکر ، یا اپنے پیغام کے ذریعہ یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ اسلام کے حقیقی پیغام کا
ہمیں جماعت احمدیہ سے پتہ چلا ہے۔پس یہ جلسے جہاں احمدیوں کے لئے علمی اور روحانی ترقی کا باعث بنتے ہیں اور بننے چاہئیں ، وہاں
غیروں کو بھی اسلام کی خوبیوں کا معترف بنا کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ کو بڑی شان
سے پورا کرتے ہیں کہ ان کی خالص تائید حق پر بنیاد ہے، اعلائے کلمہ اسلام پر بنیاد ہے، اسلام کے نام کو بلند
کرنے پر بنیاد ہے، اسلام کے اعلیٰ وارفع مذہب ہونے کو دنیا پر ثابت کرنے کا ذریعہ ہے۔پس اس زمانے میں جب غیر بھی جماعت احمدیہ کی طرف سے پیش کردہ اسلام کی خوبصورتی کا
اقرار کرتے ہیں، جو حقیقی اسلام ہے جو قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق ہے تو کیا ایک احمدی کو پہلے سے بڑھ کر
اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں ہونا چاہئے۔ایک احمدی کی ذمہ داری تو ان باتوں سے کئی گنا بڑھ جاتی ہے

خطبات مسرور جلد 11
539
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14اکتوبر 2013ء
کہ اس جلسہ میں شامل ہو کر اپنی علمی عملی ، اعتقادی اور روحانی صلاحیتوں کو کئی گنا بڑھانے کا ذریعہ بنائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسہ کے مقاصد میں بتایا تھا کہ اس میں شامل ہو کر
تقویٰ اور خدا ترسی میں نمونہ بنو۔یہ جلسہ تمہارے اندر خدا تعالیٰ کا خوف پیدا کرنے والا بن جائے۔نرم دلی
اور باہم محبت اور مؤاخات میں دوسروں کے لئے نمونہ بن جاؤ۔بھائی چارے میں ایک مثال قائم کرو۔انکسار اور عاجزی پیدا کرو۔دین کی خدمت کے لئے اپنے اندر ایک جوش اور جذ بہ پید کرو۔اللہ تعالیٰ سے
ایک زندہ تعلق پیدا کرنے کی کوشش کرو۔اس جلسہ کے دنوں میں اپنے عہد بیعت کے جائزے لو، جس میں
حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔آپ نے
فرمایا کہ:
66
" مجھے ان لوگوں سے کیا کام ہے جو سچے دل سے دینی احکام اپنے سر پر نہیں اُٹھا لیتے۔“
( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 363 اشتہار نمبر 117 التوائے جلسہ 17 دسمبر 1893ء مطبوعہ ربوہ )
پس یہ ایک احمدی کے کرنے کے بہت بڑے کام ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک
بہت بڑا مشن لے کر آئے تھے۔اگر ہم نے آپ کی بیعت کا حق ادا کرنا ہے اور اس مشن کو پورا کرنا ہے جو
آپ لے کر آئے تو پھر ہمیں اُن تعلیمات پر غور کرنا ہو گا جو آپ نے ہمیں دیں۔ہمیں اُن تمام تو قعات پر
پورا اترنے کی کوشش کرنی ہوگی جو آپ نے ہم سے رکھیں۔پس ہمیں یہ نہ سمجھنا چاہئے کہ ہم احمدی ہو گئے ہیں اور مقصد پورا ہو گیا ہے۔اب احمدی ہونے کے
بعد ان باتوں اور ان چیزوں اور اُن توقعات کی تلاش کی ضرورت ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے ہم سے کی ہیں۔یہ جلسہ کے تین دن کیونکہ اجتماعی طور پر روحانی ماحول کے دن ہیں اس لئے ان
دنوں میں خاص طور پر تلاش کر کے اور یہاں کے پروگراموں سے
فائدہ اُٹھا کر ہمیں ایک حقیقی احمدی بننے
کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے، اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے۔اس وقت میں اُس فہرست میں سے چند باتوں کا ذکر کروں گا اور آپ کے سامنے پیش کروں گا جو اُن
معیاروں کی طرف رہنمائی کرتے ہیں جس کی توقع حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہم سے کی ہے۔جلسہ کے مقاصد میں سے ایک مقصد آپ نے یہ بیان فرمایا تھا کہ تا آنے والوں کے دل میں
تقویٰ پیدا ہو۔تقویٰ کیا ہے؟ اس بارے میں آپ علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
تقوی کوئی چھوٹی چیز نہیں، اس کے ذریعہ سے اُن تمام شیطانوں کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے جو انسان
کی ہر ایک اندرونی طاقت وقوت پر غلبہ پائے ہوئے ہیں۔یہ تمام قوتیں نفس اتارہ کی حالت میں انسان

خطبات مسرور جلد 11
540
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 4 اکتوبر 2013ء
کے اندر شیطان ہیں۔نفس اتارہ نفس کی ایسی حالت کو کہتے ہیں جو بار بار بدی کی طرف لے جاتا ہے، اللہ
تعالیٰ کے احکام کی پیروی کرنے کی بجائے شیطان نے جو دنیا میں بے حیائی پھیلائی ہوئی ہے، اُس کی
طرف توجہ دلاتا ہے۔برائیوں کو خوبصورت کر کے دکھاتا ہے۔فرمایا کہ یہی انسان کا شیطان ہے جو تمہیں ہر
وقت بہکا تا رہتا ہے۔فرمایا کہ یہ انسانی قوتیں جو انسان کو ورغلاتی رہتی ہیں ، اگر اصلاح نہ پائیں گی تو
انسان
کو غلام کر لیں گی۔فرمایا کہ علم و عقل ہی بُرے طور پر استعمال ہوکر شیطان ہو جاتے ہیں۔‘، بعض
انسانوں
کو اپنے علم پر اور اپنی عقل پر بڑا ناز ہوتا ہے اور یہ ناز ہی اُن کو شیطان بنادیتا ہے اور یہی علم اور عقل
ہی شیطان بن جاتا ہے۔متقی کا کام اُن کی اور ایسا ہی اور دیگر گل قومی کی تعدیل کرنا ہے۔“
( ملفوظات جلد اول صفحہ 21۔مطبوعہ ربوہ )
یعنی اپنی ان طاقتوں کو جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ملی ہیں ٹھیک کرنا ہوگا، صحیح موقعوں پر اور انصاف
کے ساتھ استعمال کرنا ہوگا اور جب یہ ہوگا تو یہ تقویٰ ہے۔پھر آپ علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
”ہماری جماعت کے لئے خاص کر تقویٰ کی ضرورت ہے۔خصوصاً اس خیال سے بھی کہ وہ ایک ایسے
شخص سے تعلق رکھتے ہیں اور اُس کے سلسلۂ بیعت میں ہیں جس کا دعویٰ ماموریت کا ہے۔تا وہ لوگ جو خواہ کسی
قسم کے بغضوں، کینوں یا شرکوں میں مبتلا تھے یا کیسے ہی روبہ دنیا تھے، ان تمام آفات سے نجات پاویں۔“
( ملفوظات جلد اول صفحہ 7 مطبوعہ ربوہ )
پس بیعت میں آ کر بھی اگر پاک تبدیلیاں نہ ہوں تو وہ مقصد پورا نہیں ہوتا جس کے لئے
بیعت کی گئی ہے۔پھر ایک جگہ تقویٰ کی وضاحت فرماتے ہوئے ہمیں نصیحت کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ :
چاہئے کہ وہ تقویٰ کی راہ اختیار کریں، کیونکہ تقویٰ ہی ایک ایسی چیز ہے جس کو شریعت کا خلاصہ کہہ سکتے
ہیں اور اگر شریعت کو مختصر طور پر بیان کرنا چاہیں تو مغز شریعت تقویٰ ہی ہو سکتا ہے۔تقویٰ کے مدارج اور
مراتب بہت سے ہیں لیکن اگر طالب صادق ہو کر ابتدائی مراتب اور مراحل استقلال اور خلوص سے طے
کرے تو وہ اس راستی اور طلب صدق کی وجہ سے اعلیٰ مدارج کو پالیتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اتما
يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ (المائدة: 28) گویا اللہ تعالیٰ متقیوں کی دعاؤں کو قبول فرماتا ہے۔یہ گویا
اُس کا وعدہ ہے اور اُس کے وعدوں میں مختلف نہیں ہوتا۔اللہ تعالیٰ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔جیسا کہ فرمایا

خطبات مسرور جلد 11
541
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 4اکتوبر 2013ء
ہے إِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ (الرعد: 32) پس جس حال میں تقویٰ کی شرط قبولیت دعا کے لئے ایک
غیر منفک شرط ہے تو ایک انسان غافل اور بے راہ ہو کر اگر قبولیت دعا چاہے تو کیا وہ احمق اور نادان نہیں ہے
لہذا ہماری جماعت کو لازم ہے کہ جہاں تک ممکن ہو ہر ایک اُن میں سے تقویٰ کی راہوں پر قدم مارے تا کہ
قبولیت دعا کا سُرور اور حفظ حاصل کرے اور زیادتی ایمان کا حصہ لے۔“
( ملفوظات جلد اول صفحہ 68۔مطبوعہ ربوہ )
پھر آپ فرماتے ہیں کہ انسان کو ہر وقت اپنے قومی سے کام لینا چاہئے۔فرمایا کہ : ” غرض یہ قویٰ
جو انسان کو دئے گئے ہیں اگر وہ ان سے کام لے تو یقیناً ولی ہو سکتا ہے۔فرمایا: ” میں یقیناً کہتا ہوں کہ اس
امت میں بڑی قوت کے لوگ آتے ہیں جو نور اور صدق اور وفا سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔اس لئے
کوئی شخص اپنے آپ کو ان قومی سے محروم نہ سمجھے کیا اللہ تعالیٰ نے کوئی فہرست شائع کر دی ہے جس سے یہ
سمجھ لیا جائے کہ ہمیں ان برکات سے حصہ نہیں ملے گا۔یعنی فلاں لوگوں کو ملنا ہے اور ہمیں نہیں مل سکتا، ایسی
کوئی فہرست نہیں ہے۔فرمایا: ”خدا تعالی بڑا کریم ہے۔اس کی کریمی کا بڑا گہرا سمندر ہے جو بھی ختم نہیں ہو
سکتا اور جس کو تلاش کرنے والا اور طلب کرنے والا کبھی محروم نہیں رہا۔اس لئے تم کو چاہیے کہ راتوں کو اٹھ
اٹھ کر دعائیں مانگو اور اس کے فضل کو طلب کرو۔ہر ایک نماز میں دعا کے لئے کئی مواقع ہیں۔رکوع، قیام،
قعدہ، سجدہ وغیرہ۔پھر آٹھ پہروں میں پانچ مرتبہ نماز پڑھی جاتی ہے۔فجر ،ظہر، عصر، شام اور عشاء۔ان پر
ترقی کر کے اشراق اور تہجد کی نمازیں ہیں۔یہ سب دعا ہی کے لئے مواقع ہیں۔“
( ملفوظات جلد اول صفحہ 233-234 مطبوعہ ربوہ )
پھر اس بارے میں وضاحت فرماتے ہوئے کہ نماز کی اصل غرض اور مغز دعا ہی ہے، آپ
فرماتے ہیں کہ : ” نماز کی اصلی غرض اور مغز دعا ہی ہے اور دعا مانگنا اللہ تعالیٰ کے قانون قدرت کے عین
مطابق ہے۔مثلاً ہم عام طور پر دیکھتے ہیں کہ جب بچہ روتا دھوتا ہے اور اضطراب ظاہر کرتا ہے تو ماں کس
قدر بے قرار ہو کر اس کو دودھ دیتی ہے۔الوہیت اور عبودیت میں اسی قسم کا ایک تعلق ہے۔اللہ تعالیٰ
اور بندے میں اسی قسم کا تعلق ہے۔جس کو ہر شخص سمجھ نہیں سکتا۔جب انسان
اللہ تعالیٰ کے دروازہ پرگر
پڑتا ہے اور نہایت عاجزی اور خشوع و خضوع کے ساتھ اس کے حضور اپنے حالات کو پیش کرتا ہے اور اس
سے اپنی حاجات کو مانگتا ہے تو اُلوہیت کا کرم جوش میں آتا ہے اور ایسے شخص پر رحم کیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ
کے فضل و کرم کا دودھ بھی ایک گریہ کو چاہتا ہے۔رونے اور آہ وزاری کو چاہتا ہے۔اس لئے اس کے
66

خطبات مسرور جلد 11
542
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 4اکتوبر 2013ء
حضور رونے والی آنکھ پیش کرنی چاہئے۔“
( ملفوظات جلد اول صفحہ 234۔مطبوعہ ربوہ )
پھر فرمایا کہ بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ شاید رونے دھونے سے اور دعاؤں سے کچھ نہیں ملتا۔اور آجکل
دہریت نے نوجوانوں میں بھی اور بعض لوگوں میں بھی اس قسم کے خیالات بڑے زور شور سے پیدا کرنے شروع کئے ہیں۔آپ فرماتے ہیں : ” بعض لوگوں کا یہ خیال کہ اللہ تعالیٰ کے حضور رونے دھونے سے کچھ نہیں
ملتا بالکل غلط اور باطل ہے۔ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کی ہستی اور اس کے صفات قدرت و تصرف پر ایمان
نہیں رکھتے۔اگر ان میں حقیقی ایمان ہوتا تو وہ ایسا کہنے کی جرات نہ کرتے۔جب
کبھی کوئی شخص اللہ تعالیٰ
کے حضور آیا ہے اور اس نے سچی توبہ کے ساتھ رجوع کیا ہے۔یہ سچی تو بہ شرط ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو
احکام دیئے ہیں، اُن کی پابندی کرنی ہوگی۔اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ اس پر اپنا فضل کیا ہے۔یہ کسی نے
بالکل سچ کہا ہے
عاشق که شد که یار بحالش نظر نہ کر اے خواجہ درد نیست وگر نه طبیب ہست
کہ یہ عاشق کیسا ہے کہ یار نے اُس کے حال کو دیکھا تک نہیں۔اے دوست! درد ہی نہیں ہے
ور نہ طبیب تو حاضر ہے۔تمہارے اندر ہی وہ درد پیدا نہیں ہو رہا ورنہ علاج کے لئے اللہ تعالیٰ تو حاضر ہے۔فرمایا کہ: ” خدا تعالیٰ تو چاہتا ہے کہ تم اس کے حضور پاک دل لے کر آجاؤ۔صرف شرط اتنی ہے کہ
اس کے مناسب حال اپنے آپ کو بناؤ۔اور وہ سچی تبدیلی جو خدا تعالیٰ کے حضور جانے کے قابل بنا دیتی ہے
اپنے اندر کر کے دکھاؤ۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ میں عجیب در عجیب قدرتیں ہیں اور اس میں لا
انتہا فضل و برکات ہیں مگر ان کے دیکھنے اور پانے کے لئے محبت کی آنکھ پیدا کرو۔اگر سچی محبت ہو تو
خدا تعالیٰ بہت دعائیں سنتا ہے اور تائیدیں کرتا ہے۔“
( ملفوظات جلد اول صفحہ 234۔مطبوعہ ربوہ )
پھر عاجزی اور انکساری کی طرف توجہ دلاتے ہوئے آپ فرماتے ہیں : ”اہل تقویٰ کے لئے یہ
شرط ہے کہ وہ اپنی زندگی غربت اور مسکینی میں بسر کریں۔یہ تقویٰ کی ایک شاخ ہے جس کے ذریعہ سے
ہمیں ناجائز غضب کا مقابلہ کرنا ہے۔بڑے بڑے عارف اور صدیقوں کے لیے آخری اور کڑی منزل
غضب سے بچنا ہی ہے۔عجب و پندار غضب سے پیدا ہوتا ہے غرور وتکبر غضب سے پیدا ہوتا ہے اور ایسا
ہی کبھی خود غضب عُجب و پندار کا نتیجہ ہوتا ہے۔یعنی غصہ بھی تکبر کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے اور تکبر اور نخوت کی

خطبات مسرور جلد 11
543
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 4اکتوبر 2013ء
وجہ سے غصہ پیدا ہوتا ہے۔فرمایا: ” کیونکہ غضب اُس وقت ہوگا جب انسان اپنے نفس کو دوسرے پر ترجیح
دیتا ہے۔انسان اپنے آپ کو کچھ سمجھنے لگ جاتا ہے۔”میں نہیں چاہتا کہ میری جماعت والے آپس میں
ایک دوسرے کو چھوٹا یا بڑا سمجھیں، یا ایک دوسرے پر غرور کریں یا نظر استخفاف سے دیکھیں۔یعنی کسی کو
اپنے آپ سے کم سمجھیں ” خدا جانتا ہے کہ بڑا کون ہے یا چھوٹا کون ہے۔یہ ایک قسم کی تحقیر ہے۔جس کے
اندر حقارت ہے ڈر ہے کہ یہ حقارت بیج کی طرح بڑھے اور اس کی ہلاکت کا باعث ہو جائے۔اگر یہ
حقارت دل میں رکھی تو جس طرح ایک بیج بویا جاتا ہے اور بڑھتا ہوا پودا بن جاتا ہے اور پھر درخت بن جاتا
ہے، اسی طرح یہ حقارت بڑھے گی اور جب یہ حقارت بڑھے گی تو انسان کو ہلاک کر دے گی۔فرمایا کہ:
بعض آدمی بڑوں کو مل کر بڑے ادب سے پیش آتے ہیں۔“ بڑوں کو ملے ، بڑے ادب سے پیش آئے ،
بڑی خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا۔لیکن بڑا وہ ہے جو مسکین کی بات کو مسکینی سے سنے۔اس کی دلجوئی کرے۔اس کی بات کی عزت کرے۔کوئی چڑ کی بات منہ پر نہ لاوے کہ جس سے دکھ پہنچے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے
وَلَا تَنَابَزُو بِالْأَلْقَابِ بِئْسَ الْاِسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيْمَانِ وَمَنْ لَّمْ يَتُبْ فَأُولَئِكَ هُمُ
الظلِمُونَ (الحجرات : 12) تم ایک دوسرے کا چڑ کے نام نہ لو۔یہ فعل فستاق وفجار کا ہے۔اُن لوگوں کا
ہے جو دین بھولنے والے ہیں اور دور ہٹنے والے ہیں۔”جو شخص کسی کو چڑاتا ہے وہ نہ مرے گا جب تک وہ
خود اسی طرح مبتلا نہ ہو گا۔اپنے بھائیوں کو حقیر نہ سمجھو۔جب ایک ہی چشمہ سے گل پانی پیتے ہو تو کون جانتا
ہے کہ کس کی قسمت میں زیادہ پانی پینا ہے۔“ ہیں تو ہم سب اللہ تعالیٰ کے بندے، جب وہی اللہ تعالیٰ کے
فضل ہی سب کو ملے ہیں تو کیا پتہ اللہ تعالیٰ کے فضل کس پر زیادہ ہوتے ہیں۔مکرم ومعظم کوئی دنیاوی
اصولوں سے نہیں ہوسکتا۔خدا تعالیٰ کے نزدیک بڑا وہ ہے جو متقی ہے۔اِنَّ اكْرَمَكُمْ عِنْدَ الله
اتقكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيْمٌ خَبِيرٌ (الحجرات:14)
د
( ملفوظات جلد اول صفحہ 22-23- مطبوعہ ربوہ )
پھر ایک موقع پر جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ: ”اللہ تعالیٰ کسی کی پرواہ نہیں
کرتا مگر صالح بندوں کی۔آپس میں اخوت اور محبت کو پیدا کرو اور درندگی اور اختلاف کو چھوڑ دو۔ہر ایک
قسم کے ہنرل اور تمسخر سے کنارہ کش ہو جاؤ، کیونکہ تمسخر انسان کے دل کو صداقت سے دُور کر کے
کہیں کا کہیں
پہنچا دیتا ہے۔آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ عزت سے پیش آؤ۔ہر ایک اپنے آرام پر اپنے بھائی کے
آرام کو ترجیح دیوے۔یہ بہت بڑی بات ہے۔اللہ تعالیٰ سے ایک سچی صلح پیدا کر لو۔“ اللہ تعالیٰ سے کوئی

خطبات مسرور جلد 11
544
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 4اکتوبر 2013ء
لڑائی تو نہیں، اللہ تعالیٰ سے سچی صلح یہی ہے کہ اُس کے احکامات پر عمل کیا جائے اور اُس کی عبادت کا حق ادا
کیا جائے ، اُس کے بندوں کے حقوق ادا کئے جائیں۔اور اس کی اطاعت میں واپس آجاؤ۔اللہ تعالیٰ کا
غضب زمین پر نازل ہو رہا ہے اور اس سے بچنے والے وہی ہیں جو کامل طور پر اپنے سارے گنا ہوں سے
تو بہ کر کے اس کے حضور میں آتے ہیں۔تم یا درکھو کہ اگر اللہ تعالیٰ کے فرمان میں تم اپنے تئیں لگاؤ گے اور اس کے دین کی حمایت میں ساعی
ہو جاؤ گے۔‘ کوشش کرو گے تو خدا تمام رکاوٹوں کو دور کر دے گا اور تم کامیاب ہو جاؤ گے۔کیا تم نے نہیں
دیکھا کہ کسان عمدہ پودوں کی خاطر کھیت میں سے ناکارہ چیزوں کو جڑی بوٹیوں کو اکھاڑ کر پھینک دیتا
ہے۔اور کھیت کو خوش نما درختوں اور بار آور پودوں سے آراستہ کرتا اور ان کی حفاظت کرتا اور ہر ایک ضرر اور
نقصان سے ان کو بچاتا ہے۔مگر وہ درخت اور پودے جو پھل نہ لاویں اور گلنے اور خشک ہونے لگ
جاویں، ان کی مالک پروانہیں کرتا کہ کوئی مویشی آکر ان کو کھا جاوے یا کوئی لکڑ ہارا ان کو کاٹ کر تنور میں
پھینک دیوے۔سو ایسا ہی تم بھی یاد رکھو اگر تم اللہ تعالیٰ کے حضور میں صادق ٹھہرو گے تو کسی کی مخالفت
تمہیں تکلیف نہ دے گی۔پر اگر تم اپنی حالتوں کو درست نہ کرو اور اللہ تعالیٰ سے فرمانبرداری کا ایک سچا
عہد نہ باندھو تو پھر اللہ تعالیٰ کو کسی کی پروا نہیں۔ہزاروں بھیڑیں اور بکریاں ہر روز ذبح ہوتیں ہیں۔پر
اُن پر کوئی رحم نہیں کرتا۔اور اگر ایک آدمی مارا جاوے تو کتنی باز پرس ہوتی ہے۔ایک انسان مارا جاتا
ہے تو باز پرس ہوتی ہے، قانون پوچھتا ہے، لیکن جانور ذبح ہوتے ہیں، کوئی رحم نہیں کرتا۔سو اگر تم
اپنے آپ کو درندوں کی مانند بیکار اور لا پروا بناؤ گے تو تمہارا بھی ایسا ہی حال ہوگا۔چاہئے کہ تم خدا کے
عزیزوں میں شامل ہو جاؤ تا کہ کسی وبا کو یا آفت کو تم پر ہاتھ ڈالنے کی جرأت نہ ہو سکے، کیونکہ کوئی بات
اللہ تعالیٰ کی اجازت کے بغیر زمین پر ہو نہیں سکتی۔ہر ایک آپس کے جھگڑے اور جوش اور عداوت کو
درمیان میں سے اٹھا دو کہ اب وہ وقت ہے کہ تم ادنی باتوں سے اعراض کر کے اہم اور عظیم الشان
کاموں میں مصروف ہو جاؤ۔یہ میری وصیت ہے اور اس بات کو وصیت کے طور پر یا درکھو کہ ہرگز
تندی اور سختی سے کام نہ لینا بلکہ نرمی اور آہستگی اور خلق سے ہر ایک کو سمجھاؤ۔“
( ملفوظات جلد اول صفحہ 174-175 - مطبوعہ ربوہ )
پھر جماعت کو اخلاقی ترقی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے آپ علیہ السلام نے فرمایا کہ : ” پس
ہماری جماعت کو مناسب ہے کہ وہ اخلاقی ترقی کریں کیونکہ الاسْتِقَامَةُ فَوْقَ الْكَرَامَةِ مشہور ہے۔وہ

خطبات مسرور جلد 11
545
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 4 اکتوبر 2013ء
یا درکھیں کہ اگر کوئی اُن پر سختی کرے تو حتی الواسع اس کا جواب نرمی اور ملاطفت سے دیں۔تشدد اور جبر کی
ضرورت انتقامی طور پر بھی نہ پڑنے دیں۔اور یہی ایک سبق ہے جو ہم دنیا کو دیتے ہیں کہ یہ معیار ہے دنیا
میں امن قائم کرنے کا، اور دنیا پھر اس کو پسند کرتی ہے۔لیکن ہمارے عملی نمونے بھی ایسے ہونے چاہئیں۔فرمایا: ”انسان میں نفس بھی ہے اور اس کی تین قسم ہیں۔اتارہ کو امہ، مطمئنہ۔اتارہ کی حالت
میں انسان جذبات اور بے جا جوش کو سنبھال نہیں سکتا جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا اور اندازہ سے نکل
جاتا اور اخلاقی حالت سے گر جاتا ہے۔مگر حالت تو امہ میں سنبھال لیتا ہے۔“ دل بار بار اُس کو ملامت کرتا
ہے کہ میں نے برائی کی۔فرماتے ہیں کہ : ” مجھے ایک حکایت یاد آئی جو سعدی نے بوستان میں لکھی ہے کہ
ایک بزرگ کو کتے نے کاٹا۔گھر آیا تو گھر والوں نے دیکھا کہ اسے کتے نے کاٹ کھایا ہے۔ایک بھولی بھالی
چھوٹی لڑکی بھی تھی۔وہ بولی آپ نے کیوں نہ کاٹ کھایا؟ اس کتے کو۔اس نے جواب دیا۔بیٹی ! انسان
سے گتپن نہیں ہوتا۔اسی طرح سے انسان کو چاہئے کہ جب کوئی شریر گالی دے تو مومن کو لازم ہے کہ
اعراض کرے نہیں تو وہی گتین کی مثال صادق آئے گی۔خدا کے مقربوں کو بڑی بڑی گالیاں دی گئیں۔بہت بری طرح ستایا گیا، مگر ان کو أَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ (الاعراف: 200) کا ہی خطاب ہوا۔خود اُس انسان کامل ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت بری طرح تکلیفیں دی گئیں اور گالیاں ، بدزبانی اور
شوخیاں کی گئیں مگر اس خُلق مجسم ذات نے اس کے مقابلہ میں کیا کیا۔اُن کے لئے دعا کی اور چونکہ اللہ تعالیٰ
نے وعدہ کر لیا تھا کہ جاہلوں سے اعراض کرے گا تو تیری عزت اور جان کو ہم صحیح وسلامت رکھیں گے اور یہ
بازاری آدمی اُس پر حملہ نہ کر سکیں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ حضور کے مخالف آپ کی عزت پر حرف نہ لا سکے
اور خود ہی ذلیل وخوار ہو کر آپ کے قدموں پر گرے یا سامنے تباہ ہوئے۔غرض یہ صفت لو امہ کی ہے جو
انسان کشمکش میں بھی اصلاح کر لیتا ہے۔روزمرہ کی بات ہے اگر کوئی جاہل یا او باش گالی دے یا کوئی
شرارت کرے۔جس قدر اس سے اعراض کرو گے، اسی قدر اُس سے عزت بچالو گے۔اور جس قدر اس
سے مٹھ بھیڑ اور مقابلہ کرو گے تباہ ہو جاؤ گے اور ذلّت خرید لو گے۔نفس مطمئنہ کی حالت میں انسان کا ملکہ
حسنات اور خیرات ہو جاتا ہے۔وہ دنیا اور ماسوی اللہ سے بکلی انقطاع کر لیتا ہے۔وہ دنیا میں چلتا پھرتا
اور دنیا والوں سے ملتا جلتا ہے لیکن حقیقت میں وہ یہاں نہیں ہوتا۔جہاں وہ ہوتا ہے وہ دنیا اور ہی ہوتی
ہے وہاں کا آسمان اور زمین اور ہوتی ہے۔“
( ملفوظات جلد اول صفحہ 64۔مطبوعہ ربوہ )

خطبات مسرور جلد 11
546
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14اکتوبر 2013ء
یہی نئی زمین اور آسمان پیدا کرنے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے تھے۔پس
اگر ہم میں سے ہر ایک اپنے نفس پر قابور رکھنے والا ہو تو جہاں ہم اپنے تعلقات میں، محبت اور پیار میں بڑھنے
والے ہوں گے وہاں
تبلیغ کے بھی کئی راستے کھولنے والے ہوں گے۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض لوگ
آپس میں ذرا ذراسی بات پر لڑائی اور جھگڑا شروع کر دیتے ہیں اور جلسوں پر بھی ایسے واقعات ہو جاتے
ہیں اور یہ سب باتیں جلسہ کے تقدس کو خراب کر رہی ہوتی ہیں۔یہاں سے بھی مجھے شکایتیں آتی رہی ہیں کہ
باہر نکلے، پارکنگ میں گئے ،لڑائیاں ہو گئیں، پرانے جھگڑے تھے، خاندانی جھگڑے تھے یا کاروباری
جھگڑے تھے اُس پر لڑائیاں ہو گئیں اور ایک جلسہ کا جو تقدس تھا، جو ماحول تھا اُس کو خراب کر دیا۔یا نکلتے ہی
بھول گئے کہ ہم کیا کرنے آئے تھے اور کیا کر کے جا رہے ہیں۔پس ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے صرف غیروں کے سامنے صبر اور برداشت کی تلقین نہیں فرمائی ہے کہ غیروں
کے سامنے صبر اور برداشت کرو بلکہ آپس میں بھی قرآن کریم فرماتا ہے رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ (الفتح : 30) کہ رحم
اور محبت کو اپنے آپ میں بھی رائج کرو اور پہلے سے بڑھ کر کرو، دوسروں سے بڑھ کر کرو۔اس کی بہت زیادہ
تلقین فرمائی گئی ہے۔اس لحاظ سے بھی ہم میں سے ہر ایک کو اپنے جائزے لیتے رہنا چاہئے۔پھر وہ لوگ جو آپ کی جماعت میں شامل ہو کر آپ کی تعلیم پر عمل کرنے کی کوشش کرتے
ہیں، اُن کو بشارت دیتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ: ”اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا ہے وَجَاعِلُ
الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ (آل عمران : 56) تسلی بخش وعده
ناصرہ میں پیدا ہونے والے ابن مریم سے ہوا تھا۔“ یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے ہوا تھا۔مگر
میں تمہیں بشارت دیتا ہوں کہ یسوع مسیح کے نام سے آنے والے ابن مریم کو بھی اللہ تعالیٰ نے انہیں
الفاظ میں مخاطب کر کے بشارت دی ہے۔اب آپ سوچ لیں کہ جو میرے ساتھ تعلق رکھ کر اس وعدہ
عظیم اور بشارت عظیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں کیا وہ وہ لوگ ہو سکتے ہیں جو اتارہ کے درجہ میں
پڑے ہوئے فسق و فجور کی راہوں پر کار بند ہیں؟ نہیں، ہر گز نہیں۔جو اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ کی سچی
قدر کرتے ہیں اور میری باتوں کو قصہ کہانی نہیں جانتے ، تو یا درکھو اور دل سے سن لو میں ایک بار پھر ان
لوگوں کو مخاطب کر کے کہتا ہوں جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور وہ تعلق کوئی عام تعلق نہیں، بلکہ
بہت زبر دست تعلق ہے اور ایسا تعلق ہے کہ جس کا اثر نہ صرف میری ذات تک ) بلکہ اس ہستی تک
پہنچتا ہے جس نے مجھے بھی اس برگزیدہ انسان کامل کی ذات تک پہنچایا ہے جو دنیا میں صداقت اور

خطبات مسرور جلد 11
547
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14اکتوبر 2013ء
راستی کی روح لے کر آیا۔میں تو یہ کہتا ہوں کہ اگر ان باتوں کا اثر میری ذات تک پہنچتا تو مجھے کچھ بھی
اندیشہ اور فکر نہ تھا اور نہ ان کی پروا تھی۔مگر اس پر بس نہیں ہوتی۔اس کا اثر ہمارے نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم اور خود خدائے تعالیٰ کی برگزیدہ ذات تک پہنچ جاتا ہے۔پس ایسی صورت اور حالت میں تم
خوب دھیان دے کر سن رکھو کہ اگر اس بشارت سے حصہ لینا چاہتے ہو اور اس کے مصداق ہونے کی
آرزو رکھتے ہو اور اتنی بڑی کامیابی ) کہ قیامت تک مکفرین پر غالب رہو گے ) کی سچی پیاس
تمہارے اندر ہے تو پھر اتنا ہی میں کہتا ہوں کہ یہ کامیابی اُس وقت تک حاصل نہ ہوگی جب تک
تو امہ کے درجہ سے گزر کر مطمئنہ کے مینار تک نہ پہنچ جاؤ۔اس سے زیادہ اور میں کچھ نہیں کہتا کہ تم لوگ ایک ایسے شخص کے ساتھ پیوند رکھتے ہو جو مامورمن
اللہ ہے۔پس اس کی باتوں کو دل کے کانوں سے سنو اور اس پر عمل کرنے کے لئے ہمہ تن تیار ہو جاؤ تا کہ ان
لوگوں میں سے نہ ہو جاؤ جو اقرار کے بعد انکار کی نجاست میں گر کر ابدی عذاب خرید لیتے ہیں۔“
( ملفوظات جلد اول صفحہ 64-65۔مطبوعہ ربوہ )
پھر آپ فرماتے ہیں کہ : اللہ تعالیٰ سے اصلاح چاہنا اور اپنی قوت خرچ کرنا یہی ایمان کا
طریق ہے۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو یقین سے اپنا ہاتھ دعا کے لئے اٹھاتا ہے اللہ تعالیٰ اس
کی دعارڈ نہیں کرتا ہے۔پس خدا سے مانگو اور یقین اور صدق نیت سے مانگو۔میری نصیحت پھر یہی
ہے کہ اچھے اخلاق ظاہر کرنا اپنی کرامت ظاہر کرنا ہے۔اگر کوئی کہے کہ میں کراماتی بنا نہیں چاہتا تو یہ
یادر کھے کہ شیطان اسے دھو کہ میں ڈالتا ہے۔کرامت سے تُحجب اور پندار مراد نہیں ہے۔کرامت
سے لوگوں کو اسلام کی سچائی اور حقیقت معلوم ہوتی ہے اور ہدایت ہوتی ہے۔میں تمہیں پھر کہتا ہوں
کہ عجب اور پندار تو کرامت اخلاقی میں داخل ہی نہیں۔پس یہ شیطانی وسوسہ ہے۔دیکھو یہ کروڑ ہا
مسلمان جو رُوئے زمین کے مختلف حصص میں نظر آتے ہیں کیا یہ تلوار کے زور سے، جبر و اکراہ سے
ہوئے ہیں؟ نہیں! یہ بالکل غلط ہے۔یہ اسلام کی کراماتی تاثیر ہے جو ان
کو کھینچ لائی ہے۔کرامتیں
انواع واقسام کی ہوتی ہیں۔منجملہ ان کے ایک اخلاقی کرامت بھی ہے جو ہر میدان میں کامیاب
اچھے اخلاق دکھاؤ تو یہی کرامت بن جاتی ہے۔انہوں نے جو مسلمان ہوئے صرف
راستبازوں کی کرامت ہی دیکھی اور اس کا اثر پڑا۔انہوں نے اسلام کو عظمت کی نگاہ سے دیکھا۔نہ
تلوار کو دیکھا۔بڑے بڑے محقق انگریزوں کو یہ بات ماننی پڑی ہے کہ اسلام کی سچائی کی روح ہی
ہے۔66

خطبات مسرور جلد 11
548
ایسی قوی ہے جو غیر قوموں کو اسلام میں آنے پر مجبور کر دیتی ہے۔“
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 4 اکتوبر 2013ء
( ملفوظات جلد اول صفحہ 92 - مطبوعہ ربوہ)
پس اگر آپ کے عمل تعلیم کے مطابق ہوں گے، اگر ہمارا ہر قول و فعل قرآن کریم کی تعلیم کے
مطابق ہوگا، اُس طرح ہو گا جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہم سے چاہتے ہیں تو ایک تبلیغ کا
بہت بڑا ذریعہ بن جائے گا۔صرف پاکستانیوں کی یا چند نفبین (Fijian) لوگوں کی یہاں تعداد بڑھنے سے
احمدیت نہیں پھیلے گی۔مقامی لوگوں میں تبلیغ کرنے کے لئے بھی اپنے عملوں کو ایسا بنانا ہوگا کہ لوگوں کی توجہ
ہماری طرف پیدا ہو اور یہ بھی ایک جلسہ کا بہت بڑا مقصد ہے۔پس یہ تقویٰ میں ترقی ، اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ ، اللہ تعالیٰ سے تعلق، دعاؤں اور نمازوں کی طرف
توجہ، یہی باتیں ہیں جو افراد جماعت کو انفرادی طور پر بھی فائدہ پہنچانے والی ہوں گی اور من حیث
الجماعت، جماعت کو بھی فائدہ پہنچانے والی ہوں گی۔جماعت کی ترقی میں ہر اُس شخص کو شامل کریں گی جو
یہ معیار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔جلسہ کے اس ماحول میں ان دنوں میں اپنے جائزے لیں۔ہر
احمدی کو اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے کہ ہم کس حد تک ان نصائح اور توقعات پر پورا اترنے کی کوشش
کر رہے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمائی ہیں اور کوشش بھی ہر احمدی کو کرنی چاہئے کہ
ہم ان باتوں پر عمل کر کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اپنی جماعت کے لئے کی گئی دعاؤں کے
بھی وارث بنیں۔ان دنوں میں بہت دعائیں کریں، اللہ تعالیٰ کے احسانوں کا شکر ادا کریں کہ اُس نے
ہمیں جلسہ میں شامل ہونے کی توفیق دے کر ہماری اصلاح کا ایک اور موقع عطا فرمایا ہے۔دعا کریں ہم
اُن لوگوں میں شامل نہ ہوں جو اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے حصہ نہیں لیتے۔بلکہ اُن میں شامل ہوں جو اللہ تعالیٰ
کے فضلوں کو حاصل کرنے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے کہ ان دنوں سے بھر پور فیض اُٹھانے
والے ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں کے وارث بنیں۔نمازوں کے بعد میں ایک جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا جو مکرمہ صاحبزادی امتہ الرشید بیگم
صاحبہ کا جنازہ ہے جو حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور سیدہ امتہ ابھی بیگم صاحبہ کی بیٹی تھیں اور محترم
میاں عبد الرحیم احمد صاحب مرحوم کی اہلیہ تھیں۔30 ستمبر کو 95 سال کی عمر میں میری لینڈ میں ان کی
وفات ہوئی ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پوتی اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیٹی،

خطبات مسرور جلد 11
549
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14اکتوبر 2013ء
اسی طرح حضرت خلیفہ امسیح الثالث اور خلیفتہ المسیح الرابع کی بہن اور میری خالہ تھیں۔گو یا حضرت خلیفہ اول
سے لے کر اب تک خلفاء سے ان کا رشتہ تھا۔پہلے بھی ان کا میرے سے بڑا پیار کا تعلق رہا۔پھر جب
حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے مجھے امیر مقامی اور ناظرِ اعلیٰ بنایا تو اُس وقت پیار کے ساتھ احترام بھی شامل
ہو گیا اور خلافت کے بعد تو اس تعلق میں ایک عجیب طرح کا رنگ آ گیا کہ حیرت ہوتی تھی۔انتہائی ملنسار اور
خوش اخلاق خاتون تھیں۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ناصرات جواحمدی بچیاں ہیں، اُن پر بھی ان کا ایک اس لحاظ سے احسان ہے جو تاریخ احمدیت
میں درج بھی ہے کہ 1939ء میں احمدی بچیوں کے لئے مجلس ناصرات الاحمدیہ کا قیام عمل میں آیا تھا، جس
کی پہلی صدر یا نگران محترمہ استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ تھیں اور سیکرٹری صاحبزادی امتہ الرشید صاحبہ تھیں اور
اس کی تحریک بھی انہی نے کی تھی۔آپ کہتی ہیں جب میں دینیات کلاس میں پڑھتی تھی تو میرے ذہن میں
یہ تجویز آئی کہ جس طرح خواتین کی تعلیم کے لئے
لجنہ اماءاللہ قائم ہے، اسی طرح لڑکیوں کے لئے بھی کوئی
مجلس ہونی چاہئے۔چنانچہ محترم ملک سیف الرحمن صاحب کی بیگم صاحبہ اور محترم حافظ بشیر الدین عبید اللہ
صاحب
کی بیگم صاحبہ اور اس طرح اپنی کلاس کی بعض اور بہنوں سے خواہش کا اظہار کیا اور ہم نے مل کر
لڑکیوں کی ایک انجمن بنائی جس کا نام حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی منظوری سے ناصرات الاحمد یہ رکھا گیا۔بلکہ یہ مجلس ہی تھی یا کوئی اجلاس ہو رہا تھا کہ خلیفہ اسیح الثانی وہاں سے گزرے۔انہوں نے پوچھا یہ کیا
ہے؟ تو انہوں نے کہا یہ نو جوان لجنہ یا اس طرح کا کوئی لفظ استعمال کیا تھا، کی کوئی تنظیم ہے۔انہوں نے کہا
نہیں۔تو بہر حال پھر ان کے جو استاد تھے، اُن کی تحریک پر اجازت لی اور پھر با قاعدہ حضرت خلیفہ اسیح
الثانی نے ناصرات الاحمد یہ نام تجویز کیا اور یہ مجلس بنی۔ہر ایک کا ان کے بارے میں یہی خیال اور تبصرہ ہے
کہ انتہائی سادہ مزاج اور غریب نواز تھیں۔مہمان نوازی کی صفت بہت نمایاں تھی۔خصوصاً جلسہ کے دنوں
میں اپنا سارا گھر مہمانوں کے لئے دے دیا کرتی تھیں اور ایک سٹور میں سارا خاندان اکٹھا ہو جاتا تھا۔بلکہ
بعض دفعہ میں نے دیکھا ہے کہ سٹور بھی نہیں ، مہمانوں کے سپر دسارا گھر ہوتا تھا اور آپ گھر والے باہر ٹینٹ
لگا کر رہتے تھے۔مہمانوں کی بہت ہی زیادہ خاطر مدارت کرتی تھیں۔اور یہ ان میں غیر معمولی صفت تھی۔امیر وغریب سب کے لئے برابر مہمان نوازی تھی۔بہت غریب پرور تھیں۔غریبوں کا بہت خیال رکھنے والی
تھیں۔نہایت خندہ پیشانی سے ان سے پیش آتیں۔ان کے جو بچے جو انہوں نے پالے، اُن میں سے کئی
کے یہی بیان ہیں کہ ہمیں بیٹے یا بیٹی کی طرح رکھا۔اچھے سکولوں میں تعلیم دلوائی ، گھر میں اچھی طرح رکھا،

خطبات مسرور جلد 11
550
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14اکتوبر 2013ء
کپڑے اچھے پہنائے اور اُن کی خوراک وغیرہ کا خیال رکھا۔کئی یتیم بچیوں کی شادیوں کا انتظام آپ نے
کیا۔اور بہر حال میں نے تو ان جیسا غریب پرور کوئی کم ہی دیکھا ہے۔گھر میں اگر کسی یتیم یا غریب کی
پرورش کی ذمہ داری لی ہے تو پھر اپنے بچوں کی طرح اُنہیں رکھا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور
مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کے بچے تین بیٹیاں اور ایک بیٹے ہیں ڈاکٹر ظہیر الدین
منصور۔سارے امریکہ میں ہیں۔اللہ تعالیٰ ان بچوں کو بھی اپنی والدہ اور والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے
نیکیوں کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 25 اکتوبر تا 31 اکتوبر 2013ء جلد 20 شماره 43 صفحہ 5 تا8)

آج 10 میں سے 10 باقی