بیعت کی حقیقت اور غرض و غایت
خطبات مسرور جلد 11
551
41
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 اکتوبر 2013ء
خطبہ جمہ سید نا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفتہ امسح الخامس اید اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 11 اکتوبر 2013ء بمطابق 11 اخاء 1392 ہجری شمسی
بمقام میلبرن ، آسٹریلیا
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
یں اس لئے بھیجا گیا ہوں کہ تا ایمانوں کو قوی کروں اور خدا تعالیٰ کا وجودلوگوں پر ثابت کر کے
دکھلاؤں، کیونکہ ہر ایک قوم کی ایمانی حالتیں نہایت کمزور ہوگئی ہیں اور عالم آخرت صرف ایک افسانہ سمجھا
جاتا ہے۔اور ہر ایک انسان اپنی عملی حالت سے بتا رہا ہے کہ وہ جیسا کہ یقین دنیا اور دنیا کی جاہ ومراتب پر
رکھتا ہے اور جیسا کہ اُس کو بھروسہ دنیوی اسباب پر ہے یہ یقین اور یہ بھروسہ ہرگز اُس کو خدا تعالیٰ اور عالم
آخرت پر نہیں۔زبانوں پر بہت کچھ ہے مگر دلوں میں دنیا کی محبت کا غلبہ ہے۔حضرت مسیح نے اسی حالت
میں یہود کو پایا تھا اور جیسا کہ ضعف ایمان کا خاصہ ہے، یہود کی اخلاقی حالت بھی بہت خراب ہوگئی تھی اور
خدا کی محبت ٹھنڈی ہو گئی تھی۔اب میرے زمانے میں بھی یہی حالت ہے۔سو میں بھیجا گیا ہوں کہ تا سچائی
اور ایمان
کا زمانہ پھر آوے اور دلوں میں تقویٰ پیدا ہو۔سو یہی افعال میرے وجود کی علت غائی ہیں۔مجھے
بتلایا گیا ہے کہ پھر آسمان زمین کے نزدیک ہوگا، بعد اس کے کہ بہت دُور ہو گیا تھا۔“
( کتاب البریہ، روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 291 تا 294 حاشیہ )
پس ہم جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی بیعت میں آنے کا دعوی کرتے ہیں، ہمیں
اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے کہ ہم کس حد تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے
مقصد کو پورا کر رہے ہیں۔آپ نے اعلان فرمایا کہ میں ایمانوں کو قوی کرنے آیا ہوں۔اُن میں مضبوطی
خطبات مسرور جلد 11
552
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اکتوبر 2013ء
پیدا کرنے آیا ہوں۔ہمیں اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے کہ کیا ہمارے ایمان مضبوطی کی طرف بڑھ
رہے ہیں؟ فرمایا کہ ایمان مضبوط ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کے وجود کے ثابت ہونے سے، اللہ تعالیٰ پر کامل یقین
سے۔آپ نے فرمایا کہ آج کل دنیا میں دنیا کے جاہ و مراتب پر بھروسہ خدا تعالیٰ پر بھروسے کی نسبت
بہت زیادہ ہے۔خدا تعالیٰ کی طرف پڑنے کی بجائے دنیا کی طرف زیادہ نگاہ پڑتی ہے۔وہ یقین جو
خدا تعالیٰ پر ہونا چاہئے وہ ثانوی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔اور دنیا والے اور دنیا کی چیزیں زیادہ اہمیت
اختیار کر گئی ہیں۔اگر ہم اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو یہی صورتحال ہمیں نظر آتی ہے، لیکن اپنے ارد گرد نظر
دوڑانا صرف یہ دیکھنے کے لئے نہیں ہونا چاہئے کہ آج دنیا خدا تعالیٰ کی نسبت دنیاوی چیزوں پر زیادہ
یقین اور بھروسہ کرتی ہے۔بلکہ یہ نظر دوڑانا اس لئے ہو کہ ہم اپنے جائزے لیں کہ ہم دنیاوی وسائل پر
زیادہ یقین رکھتے ہیں یا خدا تعالیٰ پر۔اگر ہم بیعت کر کے بھی خدا تعالیٰ کی ہستی کو اُس طرح نہیں پہچان
سکے جو اس کے پہچاننے کا حق ہے تو ہماری بیعت بے فائدہ ہے۔ہمارا اپنے آپ کو احمدی کہلانا کوئی قیمت
نہیں رکھتا۔اگر آج ہم اپنے دنیاوی مالکوں کو خوش کرنے کی فکر میں ہیں اور یہ فکر جو ہے خدا تعالیٰ کو خوش
کرنے سے زیادہ ہے تو ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے مقصد کو پورا نہیں کر رہے۔ہم
آپ سے کئے گئے عہد بیعت کو نہیں نبھا رہے۔اگر ہم دنیا کے رسم و رواج کو دین کی تعلیم پر ترجیح دے
رہے ہیں تو ہمارا احمدی کہلا نا صرف نام کا احمدی کہلانا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ زبانوں سے تو دعوے ہیں
کہ ہمیں خدا تعالیٰ کی ہستی پر یقین ہے اور ہم خدا تعالیٰ کو ہی سب سے بالا ہستی سمجھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی
محبت ہماری ہر محبت پر غالب ہے، لیکن عملاً دلوں میں دنیا کی محبت کا غلبہ ہے۔ہمیں اب ہمارے چاروں
طرف نظر آتا ہے کہ کیا مسلمان اور کیا غیر مسلم ہر ایک دنیا کی محبت میں ڈوبا ہوا ہے۔دنیا کی لغویات اور
بے حیائیوں نے خدا تعالیٰ کی یاد کو بہت پیچھے کر دیا۔مسلمانوں کو پانچ وقت نمازوں کا حکم ہے۔اللہ تعالیٰ
کی رضا اور اُس کی محبت کی وجہ سے اس عبادت کا حکم ہے، لیکن عملاً صورتحال اس کے بالکل الٹ ہے۔ایک احمدی جب اس لحاظ سے دوسروں پر نظر ڈالتا ہے تو اُسے سب سے پہلے اپنے جائزے لینے کی
ضرورت ہے کہ کیا ہم اپنی نمازوں کو خدا تعالیٰ کے حکم کے مطابق ادا کر رہے ہیں یا نہیں؟ کیا ہم اللہ تعالیٰ
کے حکم کے مطابق اپنی عبادتوں کو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یا نہیں؟ اگر نہیں تو ہم حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے اس دعوے کی نفی کر رہے ہیں کہ آپ کے آنے کا مقصد اللہ تعالیٰ پر ایمان قوی کرنا
ہے۔آپ کے آنے کا مقصد سچائی کے زمانے کو پھر لانا ہے۔آپ کے آنے کا مقصد آسمان کو زمین کے
خطبات مسرور جلد 11
553
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 اکتوبر 2013ء
قریب کرنا ہے یعنی خدا تعالیٰ سے زندہ تعلق پیدا کرنا ہے۔یقیناً ہمارے ایمان اور اعمال کی کمی سے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوی کی نفی نہیں ہوتی۔ہاں ہم اُس فیض سے حصہ لینے والے نہیں
ہیں جو آپ کی بعثت سے جاری ہوا ہے۔ہمارے ایمان لانے کے دعوے بھی صرف زبانی دعوے ہیں۔پس بجائے اس کے کہ ہر ایک دوسرے پر نظر رکھے کہ وہ کیا کر رہا ہے ، اُس کا ایمان کیسا ہے، اُس کا عمل
کیسا ہے اور اُس میں کیا کمزوری ہے، ہر احمدی کو اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے کہ وہ کیا کر رہا ہے
اور کس حد تک اپنے عہد بیعت کو پورا کر رہا ہے۔کس حد تک آپ علیہ السلام کے مقصد کو پورا کر رہا ہے۔کس حد تک اعمال صالحہ بجالانے کی کوشش کر رہا ہے۔کس حد تک اپنی اخلاقی حالت کو درست کر رہا ہے۔کس حد تک اپنے اس عہد کو پورا کر رہا ہے کہ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے ہمارے سامنے دس شرائط بیعت رکھی ہیں کہ اگر تم حقیقی طور پر میری جماعت میں شامل ہونا
چاہتے ہو یا شامل ہونے والے کہلانا چاہتے ہو تو مجھ سے پختہ تعلق رکھنا ہوگا۔اور یہ اُس وقت ہو گا جب
ان شرائط بیعت پر پورا اترو گے۔ان کی جگالی کرتے رہوتا کہ تمہارے ایمان بھی قوی ہوں اور تمہاری
اخلاقی حالتیں بھی ترقی کرنے والی ہوں ، ترقی کی طرف قدم بڑھانے والی ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے ہمیں مختلف مواقع پر بڑی شدت اور درد سے نصیحت فرمائی ہے کہ تم جو میری طرف
منسوب ہوتے ہو، میری بیعت میں آنے کا اعلان کرتے ہو اگر احمدی کہلانے کے بعد تمہارے اندر
نمایاں تبدیلیاں پیدا نہیں ہوتیں تو تم میں اور غیر میں کوئی فرق نہیں ہے۔وو
پس ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ہماری نیکیوں کے معیار اس سطح تک بلند ہوں جہاں حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔بعض نصائح جو بیعت کرنے والوں کو آپ علیہ السلام نے
مختلف اوقات میں فرما ئیں، اُن کا میں اس خطبہ میں ذکر کروں گا۔آپ ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
بیعت رسمی فائدہ نہیں دیتی۔ایسی بیعت سے حصہ دار ہونا مشکل ہوتا ہے۔یعنی اگر صرف رسمی
بیعت ہے تو انسان اس بیعت سے اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے حصہ دار نہیں بن سکتا ، نہ انعامات کا وارث بنتا
ہے جو اللہ تعالیٰ نے بیعت کرنے والے کے حق میں مقرر فرمائے ہیں۔فرمایا کہ اسی وقت حصہ دار ہو گا
جب اپنے وجود کو ترک کر کے بالکل محبت اور اخلاص کے ساتھ اس کے ساتھ ہو جاوے۔“ یعنی جس کی
بیعت کی ہے اُس کے ساتھ ہو جائے ، خدا تعالیٰ کے ساتھ پختہ تعلق پیدا کر لے۔پھر فرمایا: ” تعلقات کو
بڑھانا بڑا ضروری امر ہے۔اگر ان تعلقات کو وہ ( طالب) نہیں بڑھاتا اور کوشش نہیں کرتا ، یعنی جس نے
خطبات مسرور جلد 11
554
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اکتوبر 2013ء
بیعت کی ہے اگر وہ یہ تعلقات نہیں بڑھاتا اور اس کے لئے کوشش نہیں کرتا، اللہ سے بھی تعلق اور جس کی
بیعت کی ہے اُس سے بھی تعلق ” تو اس کا شکوہ اور افسوس بے فائدہ ہے۔پھر یہ شکوہ نہ کرو کہ اللہ تعالیٰ مجھے
اُن انعامات سے نہیں نواز رہا جن کا وعدہ ہے۔فرمایا کہ ” محبت و اخلاص کا تعلق بڑھانا چاہئے۔جہاں تک
ممکن ہو اُس انسان ( مُرشد ) کے ہمرنگ ہو۔طریقوں میں اور اعتقاد میں۔یعنی جس کی بیعت کی ہے اُس
کے طریق پر چلو اور اعتقادی لحاظ سے بھی اُس معیار کو حاصل کرو۔پھر فرماتے ہیں کہ ” جلدی راستبازی اور
عبادت کی طرف جھکنا چاہیے۔اور صبح سے لے کر شام تک حساب کرنا چاہئے۔“
( ملفوظات جلد اول صفحہ 3-4 مطبوعہ ربوہ)
سچائی اور عبادت کے معیار حاصل کرنے کی کوشش کرو اور صبح سے شام تک اپنے جائزے لو کہ کیا
تم نے حاصل کیا ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں : ” یہ مت خیال کرو کہ صرف بیعت کر لینے سے ہی خدا راضی ہو جاتا ہے۔یہ تو صرف پوست ہے۔مغز تو اس کے اندر ہے۔اکثر قانون قدرت یہی ہے کہ ایک چھلکا ہوتا ہے اور مغز
اس کے اندر ہوتا ہے۔چھلکا کوئی کام کی چیز نہیں ہے۔مغز ہی لیا جاتا ہے۔بعض ایسے ہوتے ہیں کہ ان
میں مغز رہتا ہی نہیں اور مرغی کے ہوائی انڈوں کی طرح جن میں نہ زردی ہوتی ہے نہ سفیدی ، جو کسی کام
نہیں آسکتے اور رڈی کی طرح پھینک دیئے جاتے ہیں۔اسی طرح پر وہ انسان جو بیعت اور ایمان کا
دعوی کرتا ہے اگر وہ ان دونوں باتوں کا مغز اپنے اندر نہیں رکھتا، یعنی بیعت اور ایمان کی حقیقت نہیں پتہ
اور عمل اس کے مطابق نہیں تو اُسے ڈرنا چاہئے کہ ایک وقت آتا ہے کہ وہ اُس ہوائی انڈے کی طرح
ذراسی چوٹ سے چکنا چور ہو کر پھینک دیا جائے گا۔اسی طرح جو بیعت اور ایمان کا دعویٰ کرتا ہے اُس کو
ٹٹولنا چاہئے کہ کیا میں چھال کا ہی ہوں یا مغز؟ جب تک مغز پیدا نہ ہو ایمان، محبت، اطاعت، بیعت،
اعتقاد، مریدی اور اسلام کا مدعی سچا مدعی نہیں ہے۔“
( ملفوظات جلد اول صفحہ 416۔مطبوعہ ربوہ )
پھر یہ سب باتیں غلط ہیں کہ میں ایمان لایا، میری محبت ہے، میں کامل اطاعت کرنے والا ہوں،
میں نے بیعت کی ہوئی ہے، میں اعتقادی طور پر یقین رکھتا ہوں، میں سچا مسلمان ہوں۔فرمایا یہ سب
دعوے ہیں۔پس بیعت کے بعد ایمان میں بھی ترقی ہونی چاہئے ،محبت میں بھی ترقی ہونی چاہئے ، اللہ تعالیٰ
سے محبت سب محبتوں سے زیادہ ہو، یہی خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے۔اور پھر اللہ تعالیٰ سے محبت کی وجہ سے اُس
خطبات مسرور جلد 11
555
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اکتوبر 2013ء
کے سب سے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہو، مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے محبت ہو،
خلافت سے محبت ہو اور آپس میں ایک دوسرے سے محبت ہو۔پھر فرمایا کہ اطاعت کے معیار حاصل کرو۔اطاعت یہ نہیں کہ خلیفہ وقت کے یا نظام جماعت
کے فیصلے جو اپنی مرضی کے ہوئے دلی خوشی سے قبول کر لئے اور جو اپنی مرضی کے نہ ہوئے اُس میں کئی قسم کی
تاویلیں پیش کرنی شروع کر دیں، اُس میں اعتراض کرنے شروع کر دیئے۔فرمایا کہ یہ بیعت کا دعوی اگر
ہے تو پھر اطاعت بھی کامل ہونی چاہئے۔پس یہ بیعت کا دعوئی، اعتقاد کا دعوی، مریدی کا دعویٰ اور اس حقیقی
اسلام پر عمل کرنے کا دعوی یا مسلمان ہونے کا دعوی تبھی حقیقی دعوئی ہے جب یہ اعلان ہو کہ آج بیعت کرنے
کے بعد میرا کچھ نہیں رہا بلکہ سب کچھ خدا تعالیٰ کا ہے اور اُس کے دین کے لئے ہے۔اور یہی بیعت کا مقصد
ہے کہ اپنے آپ کو بیچ دینا۔پھر ایک دوست کو نصیحت فرماتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ:
یہ یاد رکھو کہ بیعت کے بعد تبدیلی کرنی ضروری ہوتی ہے۔اگر بیعت کے بعد اپنی حالت میں
تبدیلی نہ کی جاوے تو یہ استخفاف ہے۔“ یعنی تو بہ اور بیعت کا مذاق اڑانا ہے، اس کو کم نظر سے دیکھنا ہے،
اُس کا احترام نہ کرنا ہے۔بیعت بازیچہ اطفال نہیں ہے۔بیعت کرنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے، بیعت
ایک مطالبہ کرتی ہے۔در حقیقت وہی بیعت کرتا ہے جس کی پہلی زندگی پر موت وارد ہو جاتی ہے اور ایک نئی
زندگی شروع ہو جاتی ہے۔ہر ایک امر میں تبدیلی کرنی پڑتی ہے۔“
( ملفوظات جلد دوم صفحہ 257۔مطبوعہ ربوہ )
اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو آج بھی ایسے مخلص اللہ تعالیٰ عطا فرما
رہا ہے جو بیعت کرنے کے بعد پاک تبدیلیاں اپنے اندر پیدا کرتے ہیں اور غیر بھی اُن کی اس پاک تبدیلی
کے معترف ہیں۔ہمارے ایک مبلغ ہیں برکینا فاسو کے، وہ لکھتے ہیں کہ وہاں دینیہ ایک جگہ ہے ایک مرتبہ
وہاں وہ دورے پر گئے اور یہ جماعت جو ہے یہ مالی کے بارڈر پر ہے اور یہاں جماعت کی کافی مخالفت
ہے۔کیونکہ وہاں بھی وہابیوں کا زور ہے۔وہاں کے ایک مسجد کے امام ودرا گو یعقو بو صاحب ہیں یہ مسجد کے
امام صاحب ہیں لیکن کم از کم ان میں اتنی سچائی ہے، پاکستانی مولویوں کی طرح نہیں کہ حقیقت کو ہی نہ
مانیں۔کہتے ہیں انہوں مجھے بتایا کہ باوجود مخالفت کے ہم یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ اس گاؤں میں تین
بہترین مسلمان ہیں اور وہ تینوں ہمارے لئے نمونہ ہیں اور اُن تینوں کا تعلق جماعت احمدیہ سے ہے۔
خطبات مسرور جلد 11
556
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اکتوبر 2013ء
اس طرح مخالفین کو یہ کہنے پر مجبور کر دیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں آنے کے بعد
لوگوں میں ایک حقیقی اور پاک تبدیلی پیدا ہوئی ہے۔پس جو بیعت کی حقیقت کو سمجھ کر بیعت کرتے ہیں وہ
دوسروں کے لئے نمونہ بن جاتے ہیں اور یہ نمونہ ہی ہے جو پھر آگے تبلیغ کے میدان کھولتا ہے۔اگر تبلیغی
میدان بڑھانا ہے تو ہم میں سے ہر ایک کو، جو کہیں بھی رہتا ہے، اس ملک کے ہر کونے میں اپنے نمونے
ایسے قائم کرنے ہوں گے کہ لوگوں کی آپ کی طرف توجہ پیدا ہو اور تاکہ اُس کے نتیجہ میں پھر تبلیغ کے میدان
کھلیں۔پس جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا اُن اعلیٰ معیاروں کو حاصل کرنے کی
کوشش کرنی چاہئے جن کی آپ نے ہم سے توقع فرمائی ہے۔آپ ایک حقیقی احمدی کا معیار بیان فرماتے ہوئے ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
لازم ہے کہ انسان ایسی حالت بنائے رکھے کہ فرشتے بھی اس سے مصافحہ کریں۔ہماری بیعت
سے تو یہ رنگ آنا چاہئے۔اگر بیعت کی ہے تو یہ رنگ پیدا ہونا چاہئے ہر احمدی میں ” کہ خدا تعالیٰ کی ہیبت
اور جلال دل پر طاری رہے جس سے گناہ دور ہوں۔“
( ملفوظات جلد دوم صفحہ 397 مطبوعہ ربوہ )
پھر آپ فرماتے ہیں: ”اگر دنیا داروں کی طرح رہو گے تو اس سے کچھ فائدہ نہیں کہ تم نے
میرے ہاتھ پر توبہ کی۔میرے ہاتھ پر تو بہ کرنا ایک موت کو چاہتا ہے تا کہ تم نئی زندگی میں ایک اور
پیدائش حاصل کرو۔فرمایا ” بیعت اگر دل سے نہیں تو کوئی نتیجہ اس کا نہیں۔میری بیعت سے خدا دل کا
اقرار چاہتا ہے۔پس جو سچے دل سے مجھے قبول کرتا اور اپنے گناہوں سے کچی تو بہ کرتا ہے ، غفور و رحیم خدا
اُس کے گناہوں کو ضرور بخش دیتا ہے اور وہ ایسا ہو جاتا ہے جیسے ماں کے پیٹ سے نکلا ہے۔تب فرشتے
اُس کی حفاظت کرتے ہیں۔“
( ملفوظات جلد دوم صفحہ 194۔مطبوعہ ربوہ )
پس یہ تو بہ کے معیار اور پاک تبدیلی ہے جو ہم میں سے ہر ایک کو اپنے اندر پیدا کرنے کی
کوشش کرنی چاہئے۔پھر آپ فرماتے ہیں : ” اس سلسلہ میں داخل ہو کر تمہارا وجود الگ ہو اور تم بالکل ایک نئی زندگی بسر
کرنے والے انسان بن جاؤ۔جو کچھ تم پہلے تھے ، وہ نہ رہو۔“
( ملفوظات جلد دوم صفحہ 195۔مطبوعہ ربوہ )
خطبات مسرور جلد 11
557
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اکتوبر 2013ء
پھر آپ ایک جگہ فرماتے ہیں: ” بیعت کی حقیقت سے پوری واقفیت حاصل کرنی چاہئے اور اس
پر کار بند ہونا چاہئے۔اور بیعت کی حقیقت یہی ہے کہ بیعت کنندہ اپنے اندر سچی تبدیلی اور خوف خدا اپنے
دل میں پیدا کرے۔اور اصل مقصود کو پہچان کر اپنی زندگی میں ایک پاک نمونہ کر کے دکھاوے۔اگر یہ نہیں
تو پھر بیعت سے کچھ فائدہ نہیں بلکہ یہ بیعت پھر اس کے واسطے اور بھی باعث عذاب ہوگی کیونکہ معاہدہ کر
کے جان بوجھ اور سوچ سمجھ کر نا فرمانی کرنا سخت خطرناک ہے۔“
( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 604-605 - مطبوعہ ربوہ )
ہے۔پھر ایک جگہ آپ فرماتے ہیں : ” بیعت کرنے سے مطلب بیعت کی حقیقت سے آگاہ ہونا۔ایک شخص نے رو برو ہاتھ میں ہاتھ دے کر بیعت کی۔اصل غرض اور غایت کو نہ سمجھا یا پروا نہ کی تو اُس کی
بیعت بے فائدہ ہے۔ہاتھ میں ہاتھ دے کر بیعت کر لی لیکن غرض نہیں سمجھی تو بے فائدہ بیعت ہے اور
اس کی اس بیعت کی ”خدا کے سامنے کچھ حقیقت نہیں۔مگر دوسرا شخص ہزار کوس سے بیٹھا بیٹھا صدق دل
سے بیعت کی حقیقت اور غرض و غایت کو مان کر بیعت کرتا ہے۔ایک دوسرا شخص ہے جس نے ہاتھ میں
ہاتھ دے کر بیعت تو نہیں کی ، ہزاروں میل دور بیٹھا ہوا ہے لیکن بیعت کی غرض و غایت کو سمجھا ہے ، اور پھر
اس اقرار کے اوپر کار بند ہو کر اپنی عملی اصلاح کرتا ہے، وہ اُس رُو برو بیعت کر کے بیعت کی حقیقت پر نہ
چلنے والے سے ہزار درجہ بہتر ہے۔“
( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 457 - مطبوعہ ربوہ )
پس یہ حقیقت ہے بیعت کی اور آپ کے آنے کے مقصد کو پورا کرنے کی ، کہ بیعت کی حقیقت کو
جاننے اور بیعت کو جاننے کی ضرورت ہے۔اور جیسا کہ پہلے بیان ہوا ہے بیعت کی حقیقت اُس وقت
معلوم ہوگی جب آپ کی بیان فرمودہ دس شرائط بیعت پر غور ہوگا اور اُن پر عمل ہوگا۔میں نے ابھی ایک
مثال دی کہ کس طرح افریقہ کے دور دراز علاقے میں بیٹھے ہوئے لوگ بیعت کر کے اپنے ماحول میں نمونہ
بن رہے ہیں اور مخالفین بھی یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ حقیقی مسلمان دیکھنا ہے تو ان احمدیوں میں دیکھو۔پس یہ
نمونے ہیں جو ہم نے قائم کرنے ہیں۔نئے بیعت کرنے والوں کی بعض اور مثالیں بھی میں دیتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شرائط بیعت میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ آپ سے تعلق محبت
اور اخوت تمام دنیوی تعلقوں سے بڑھ کر ہو گا۔(ماخوذ از مجموعه اشتہارات جلد اول صفحہ 160 مطبوعہ ربوہ)
خطبات مسرور جلد 11
558
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اکتوبر 2013ء
جب موقع ملے تو آج بھی دور دراز بیٹھے ہوئے لوگ اس کا اظہار کرتے ہیں کہ کس طرح اللہ تعالیٰ
نے اُن کے دلوں کو ایمان سے بھرا ہوا ہے۔رشین ممالک میں بیعت کرنے والے احباب
اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنے ایمان اور اخلاص میں
غیر معمولی طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ان میں سے چند ایک گزشتہ سال قادیان کے جلسہ میں بھی شامل
ہوئے اور واپس آنے کے بعد، اپنے ملک پہنچنے کے بعد جو اپنے تاثرات انہوں نے بھجوائے اُن میں سے
ایک صاحب نے لکھا کہ : اس مبارک جگہ کے بارے میں کتب میں پڑھا اور ٹی وی پر دیکھا تھا لیکن جب
ہمارے قدم اس زمین پر پڑے تو وہی ماحول جو مسیح موعود علیہ السلام کے وقت تھا ہم پر بھی طاری ہو گیا۔یہاں پر سانس لینا بہت آسان تھا اور آدمی دنیا و مافیہا سے بے خبر ہو جاتا ہے۔حتی کہ اس کے خیالات تک
اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مستغرق ہو جاتے ہیں۔جو کچھ ہم نے وہاں دیکھا اور محسوس کیا اس کو الفاظ میں
ڈھالنا مشکل۔ہے۔پھر ایک دوست نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجھے قادیان جانے اور رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق مہدی آخر الزمان کو سلام پہنچانے کی توفیق ملی۔میں نے پہلی مرتبہ احمد یہ مسجد
سے اذان کی آواز سنی، کیونکہ وہاں روس میں بھی پابندیاں ہیں، مسجد میں اذان نہیں دے سکتے۔میں نے
اپنا سامان جلدی سے رکھا اور وضو کرتے ہوئے یہ سوچتے سوچتے مسجد پہنچا کہ یہ مسیح موعود کی مسجد ہے اور دو
رکعت نماز ادا کر کے ایک احمدی بھائی سے پوچھا کہ کیا یہ امام مہدی علیہ السلام کی ہی مسجد ہے؟ تو اُس نے
کہا نہیں، یہ مسجد دارالا نوار ہے۔اس پر میں کچھ غمگین ساہوکر اپنے بھائیوں کی طرف گیا اور اُن کو بتایا۔بہر
حال ہم نے فجر کی نماز اُسی مسجد میں ادا کی اور پھر ہم امام مہدی علیہ السلام کے مزار پر گئے اور دعا کی۔اُس
وقت میں اللہ کے حضور شکر کے ایسے جذبات سے بھرا ہوا تھا کہ جن کو میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔اس
کے بعد ہم قادیان میں ہر طرف گھومے۔امام مہدی کی مسجد ، بیت الفکر، بیت الدعا، وہ گھر جہاں امام مہدی
السلام پیدا ہوئے اور رہے، جہاں انہوں نے روزے رکھے، اور مسجد نور بھی گئے۔ان جگہوں پر دعا کی
توفیق ملی اور ایسی حالت طاری ہوئی جو نا قابل بیان ہے۔ایسے لگا جیسے دماغ چکرا گیا ہو۔ہم تمام اہم
جگہوں پر گئے اور میں اس وجہ سے اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں۔پس یہ لوگ ہیں جو دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں۔بہت سے ایسے ہیں جن کو یہ
موقع نہیں ملا کہ قادیان جاسکیں۔لیکن یہ لوگ بھی اخلاص و وفا سے پر ہیں جن لوگوں کے خطوط آتے ہیں
خطبات مسرور جلد 11
559
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اکتوبر 2013ء
اور حیرت ہوتی ہے ان کی وفا اور اخلاص کو دیکھ کر۔اپنی دنیا وی ضروریات سے زیادہ اپنی روحانیت کی
فکران میں ہے۔میں گزشتہ دنوں میں جب سنگا پور گیا ہوں، وہاں انڈونیشیا سے بھی بہت سارے لوگ آئے
ہوئے تھے اور بڑا لمبا سفر کر کے آئے تھے۔بعض غریب لوگ ایسے بھی آئے تھے کہ جن کے پاس کرائے
کے پیسے نہیں تھے تو اگر اُن کی تھوڑی سی کوئی جائید اوزمین یا جگہ تھی تو وہ بیچ کر انہوں نے کرایہ پورا کیا اور
سنگا پور پہنچے ہوئے تھے۔اور جب بھی انہوں نے کوئی دعا کے لئے کہا، تو یہ نہیں تھا کہ دنیاوی ضروریات
پوری ہوں، بلکہ یہ تھا کہ ہمارے بچے دین پر قائم رہیں اور جس انعام کو ہم نے پالیا ہے یہ ہم سے ضائع نہ
ہو۔یہ عورتوں کے بھی جذبات تھے اور مردوں کے بھی۔پھر خلافت سے محبت بے انتہا تھی۔وہی محبت و
اخوت کا اظہار تھا جو محض اللہ تھا۔پھر ایک اور مثال پیش کرتا ہوں جو دین کو دنیا پر مقدم کرنا بھی ہے اور عقد اخوت کا اظہار بھی ہے۔فرانس سے امیر صاحب لکھتے ہیں کہ ایک نو مبائع عبدالعزیز صاحب پچھلے تین چار ماہ سے
ملازمت کی تلاش میں تھے۔اسی دوران جب ان کو بتایا گیا کہ ماہ جون کے آخر میں جلسہ سالانہ جرمنی منعقد
ہوگا جس میں بتایا کہ خلیفتہ مسیح نے بھی شامل ہونا ہے تو کہنے لگے کہ وہ ہر قیمت پر اس جلسہ میں شامل ہوں
گے اور اُن کی بڑی خواہش ہے کہ خلیفہ اسیح سے ملاقات ہو۔بہر حال کہتے ہیں 2 جون کو جب ان سے
جرمنی جانے کے لئے دوبارہ رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ آج ہی ایک ملازمت ملی ہے۔اگر وہ شروع ہی
میں چار غیر حاضریاں کریں گے تو اس بات کا غالب امکان ہے کہ ان کو نوکری سے فوری جواب مل جائے
گا۔اب یہ نو مبائع ہیں اور حالات جو دنیا کے آجکل ہیں، خاص طور پر یورپ میں، وہ ایسے ہیں کہ نوکری
مشکل سے ملتی ہے۔لاکھوں لوگ بے روز گار ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے کہا کہ وہ ہر حال میں جلسہ
سالانہ پر جائیں گے۔اگر نوکری جاتی ہے تو جائے ، میں تو خلیفہ اسیح سے ملاقات کے لئے ضرور جاؤں گا۔الحمد للہ انہوں نے جلسہ میں شرکت کی اور پھر جو دستی بیعت تھی اُس میں بھی شامل ہوئے۔پھر مالی سے ہمارے مبلغ لکھتے ہیں کہ ہماری ریجن کے ایک نو مبائع آدم کلو بالی صاحب ایک کمپنی
میں ملازم ہیں۔ایک دن انہیں خدام الاحمدیہ کی میٹنگ کے لئے بلایا گیا۔عین اُسی وقت اُن کی کمپنی کی بھی
بہت اہم میٹنگ تھی اور اس میٹنگ کی نوعیت اس قسم کی تھی کہ اگر وہ اس میں شامل نہ ہوتے تو نوکری سے بھی
نکالا جا سکتا تھا مگر وہ اس کی پرواہ کئے بغیر جماعتی میٹنگ میں شامل ہوئے اور جماعتی میٹنگ کے اختتام پر
خطبات مسرور جلد 11
560
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اکتوبر 2013ء
جب وہ کمپنی کی میٹنگ کیلئے گئے تو اُس وقت بہت دیر ہو چکی تھی اور یہی گمان تھا کہ کمپنی کا مالک بہت سخت
ناراض ہوگا۔مگر دین کو دنیا پر مقدم کرنے والے اس خادم احمدیت پر بجائے ناراض ہونے کے اُن کا مالک
اُن کے کام سے بہت خوش ہوا اور انعام کے طور پر اُن کو ایک موٹر سائیکل بھی دی۔اس نو مبائع کا اس بات
پر پختہ ایمان ہے کہ یہ انعام انہیں احمدیت کی برکت کی وجہ سے ملا ہے۔پس ان کا اخلاص ہے کہ دین کو دنیا
پر مقدم رکھنے کا انہوں نے عہد نبھایا اور اللہ تعالیٰ نے بھی پھر ان کو نوازا۔یہاں بھی مجھے جلسہ پر بعض لوگ ملے ہیں ایک دو کو تو میں جانتا ہوں جو نجی کے تھے۔نئی نئی
نوکریاں
تھی لیکن چھوڑ کے آگئے اور جلسہ میں شامل ہوئے لیکن بہت سے ایسے بھی یہاں ہیں جنہوں نے
اپنے کاموں کی وجہ سے یا کسی وجہ سے، حالانکہ نوکری کا مسئلہ نہیں تھا، جلسہ میں شمولیت اختیار نہیں کی۔جبکہ
اُن کو چاہئے تھا کہ جلسہ میں ضرور شامل ہوتے۔پھر ایک دور دراز ملک کے رہنے والے کے اخلاص کی ایک اور مثال دیکھیں کہ دین کا علم حاصل
کرنے کی اُن میں کیا تڑپ تھی ؟ پھر اللہ تعالیٰ نے اُن پر کیسا فضل فرمایا۔آئیوری کوسٹ سے عمر سنگارے
صاحب ہیں، کہتے ہیں کہ احمدی ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ نے مجھے قبولیت دعا اور امام مہدی علیہ السلام کی
صداقت کے بہت سے نشانات دکھائے اور ہر روز دکھا رہا ہے جس سے میرے ایمان میں ترقی ہو رہی
ہے۔یہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے ناں کہ میری بعثت کا مقصد یہی ہے کہ اللہ
تعالیٰ سے تعلق پیدا ہو۔کہتے ہیں جلسہ سالانہ آئیوری کوسٹ کے ایام قریب تھے اور میری مالی حالت ایسی
تھی کہ جلسہ میں شامل ہونے کے لئے زادِ راہ پاس نہیں تھا۔کرایہ وغیرہ نہیں تھا۔میں نے دعا کی کہ اے
اللہ ! تیرے مہدی سچے ہیں اور مجھے اُن کے قائم کردہ جلسہ میں جانا ہے۔اُن کی صداقت کے نشان کے
طور پر اپنی جناب سے میرے لئے زادِ راہ مہیا فرما۔یہ دعا کی انہوں نے۔اب ان لوگوں کو دیکھیں جنہیں
جلسہ کی اہمیت کا اندازہ ہے۔اور ہر ایک اپنا بھی جائزہ لے۔کہتے ہیں اگلے روز ایک غیر از جماعت
دوست نے مجھ سے جلسہ پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔میں نے جلسہ پر جانے والے قافلہ کی انتظامیہ کو
اپنا اور اُس دوست کا نام لکھوا دیا۔جلسہ پر جانے میں دوروز رہ گئے تھے لیکن ابھی جلسہ پر جانے کا کوئی
انتظام نہ ہوا تھا۔کرایہ پاس نہ تھا۔کہتے ہیں میں نے دعا جاری رکھی۔اسی دوران مجھے قریبی ایک گاؤں
میں جانا پڑ گیا۔وہاں ایک شخص مجھے ملا اور کہنے لگا کہ میں تو کل سے آپ کا انتظار کر رہا ہوں اور اُس نے
میرے ہاتھ میں بیس ہزار فرانک تھما دیئے اور یہ کہا کہ یہ آپ کے لئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اُس دوسرے
خطبات مسرور جلد 11
561
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اکتوبر 2013ء
شخص کے دل میں ڈالا کہ تم اُس کو پیسے دو۔کہتے ہیں میں نے رقم لے کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اس رقم
سے میں نے سولہ ہزار فرانک دو افراد کا کرایہ ادا کر دیا اور چار ہزار سفر کے لئے رکھ لیا۔تو یہ اللہ تعالیٰ کا
فضل یقیناً اُن کے ایمان میں اضافے کا باعث بنتا ہے جیسا کہ انہوں نے خود بھی لکھا ہے۔بیعت کے بعد
وہ تبدیلی پیدا ہوئی جس نے دنیا کی بجائے خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے پر اُن کو مائل کیا۔کسی انسان
کے پاس نہیں گئے بلکہ دعا میں لگے رہے کہ اللہ تعالیٰ انتظام کر دے اور اللہ تعالیٰ نے اُن کی دعا قبول بھی
کی اور اُن کی خواہش کو پورا فرمایا۔پس ایسے ایسے ایمان سے پرلوگوں کے دل میں کس طرح شبہات پیدا کئے جاسکتے ہیں کہ نعوذ
باللہ احمدیت جھوٹی ہے یا خدا تعالیٰ کا کوئی وجود نہیں ہے۔یقیناً یہ لوگ ایمان میں مزید پختہ ہوتے چلے جا
رہے ہیں۔اور یہی باتیں جب اپنی نسلوں کو بتائیں گے تو اُن کے ایمان میں ترقی ہوگی۔جیسا کہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے احمدیوں کو فرمایا کہ پاک تبدیلیاں پیدا کرو اور اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول کے حکموں
پر عمل کرو تو تبھی تمہارے ایمان کا صحیح پتہ لگے گا۔اب یورپ میں رہنے والی ایک لڑکی کا واقعہ بیان کرتا ہوں۔کس طرح اللہ تعالیٰ نے اُس کو اپنے
ایمان کو سلامت رکھنے کی کوشش میں کامیابی عطا فرمائی اور انعامات سے نوازا۔سوئٹزرلینڈ کے مبلغ انچارج لکھتے ہیں کہ جماعت کی ایک نو جوان بچی تھی جو پروفیشنل تعلیم حاصل
کر رہی تھی۔اُس کے لئے اُسے دو دن کالج جانا پڑتا تھا جبکہ ہفتے میں تین دن ایک فرم میں کام سیکھنا ہوتا
تھا۔وہ بچی اس فرم میں اکیلی مسلمان تھی۔فرم نے اُسے نماز پڑھنے کی سہولت مہیا کی ہوئی تھی۔جب اُس
نے اس فرم میں کورس شروع کیا تو اچانک فرم کو غیر معمولی منافع ہونے لگا اور فرم کو نئے گا ہک ملنے لگے۔نہایت مختصر عرصے میں فرم کی دونئی بلڈنگز اور کئی نئے ورکرز ہائر (Hire) کرنا پڑے۔جس کالج میں بچی
جاتی تھی ، وہاں سپورٹس کا ایک پیریڈ ہوتا تھا اور سوئمنگ سپورٹس کا ایک حصہ تھی۔بچی کو سپورٹس کے پیریڈ
میں سوئمنگ میں حصہ لینے کے لئے زور دیا گیا۔بچی نے انکار کر دیا کہ لڑکوں کے ساتھ سوئمنگ میں نہیں کر
سکتی۔ہاں علیحدہ ہو تو اور بات ہے۔کالج کی انتظامیہ کی طرف سے پھر دباؤ پڑا۔لیکن اس نے مطالبہ نہیں
مانا، رڈ کر دیا۔سکول نے اُس فرم میں شکایت کی۔فرم کی طرف سے بھی بچی کود باؤ پڑا کہ یہ کالج کی تعلیم کا
حصہ ہے اور اگر تم نہیں کرو گی تو نوکری سے نکال دیں گے۔لیکن بچی جو تھی اپنے ایمان پر قائم رہی اور اُس
نے کہا ٹھیک ہے جو مرضی کر وہ لڑکوں کے ساتھ میں سوئمنگ نہیں کر سکتی۔بہر حال ان کا رویہ سخت ہوتا گیا اور
خطبات مسرور جلد 11
562
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اکتوبر 2013ء
بچی نے خود ہی تنگ آ کر فرم کو نوٹس بھیج دیا اور اپنا کورس جاری نہیں رکھ سکی۔فرم کو چھوڑ کر اس نے پرائیویٹ
کالج میں داخلہ لے لیا اور جب اس نے فرم چھوڑی تو اللہ تعالیٰ نے بھی عجیب قدرت کا نمونہ دکھایا کہ فرم کو جو
فائدہ ہونا شروع ہوا تھا وہ نقصان ہونے لگا اور کام آہستہ آہستہ بالکل ختم ہوتا چلا گیا۔لوگوں کو فارغ کرنا
پڑا۔آخر جب اس نقصان کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے میٹنگ بلائی گئی تو فرم کے ایم ڈی نے برملا اس
بات کا اقرار کیا کہ ان کو کسی معصوم کی بددعا لگی ہے۔اس فرم میں سے کسی نے اس بچی کو اس بارے میں ای
میل کے ذریعہ بتایا اور لکھا کہ جب تم نے ہماری فرم کو چھوڑا تو چند دن تک تو تم ہماری فرم میں لوگوں کی گفتگو
کا موضوع رہی اور پھر اس کے بعد کبھی تمہارا ذ کر نہیں ہوا۔اب جب سے ایم ڈی نے یہ کہا ہے کہ ہماری فرم
کو کسی معصوم کی بددعا لگی ہے تو تم پھر گفتگو کا موضوع بن گئی ہو اور سب کا یہی خیال ہے کہ وہ معصوم تم ہی ہو
جس کے ساتھ فرم نے زیادتی کی تھی۔وہ عورت جو اس کی مینیجر تھی ، جس نے بچی کو بہت زیادہ تنگ کیا تھا،
اُس کو فرم نے اُس عہدے سے برطرف کر دیا۔اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور یہ بچی پرائیویٹ کالج میں
پڑھی اور اچھے نمبروں سے پاس ہوئی اور اپنا کورس مکمل کر لیا، اس کوکوئی تکلیف نہیں ہوئی۔اس نے خدا تعالیٰ
کی رضا کو مقدم رکھا۔سب کچھ جود نیاوی خواہش تھی اُس کی ، وہ بھی اللہ تعالیٰ نے پوری فرما دی۔پس ہماری
بچیوں کے لئے بھی اس میں ایک سبق ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھیں اللہ تعالیٰ کی رضا کو مقدم رکھیں تو اللہ
تعالیٰ فضل فرماتا رہتا ہے۔یہ ضروری نہیں ہے کہ یہاں کی ہر چیز کو اپنا یا جائے کہ جو کسی نے کہہ دیا اُس پر
عمل کرنا ہے۔نو جوانوں کو یا درکھنا چاہئے جو ان کی اچھائیاں ہیں، وہ لیں۔جو ان کی برائیاں ہیں،اُن سے
بچنے کی کوشش کریں۔سوئمنگ کرنا بچوں کے لئے ، لڑکیوں کے لئے منع نہیں ہے، ضرور کریں لیکن لڑکیاں
لڑکیوں میں سوئمنگ کریں اور یہ اچھی بات ہے تیرا کی تو ہر ایک کو آنی چاہئے۔یہ جو آجکل سوئمنگ کی تربیت
دینے کا زور پڑ گیا ہے۔ہماری دادی مجھے بتایا کرتی تھیں کہ اُس زمانے میں جب سوئمنگ پول تو نہیں ہوتے
تھے، نہروں پر جا کر سوئمنگ کی جاتی تھی اور وہ بڑی اچھی تیراک تھیں۔سوسال سے زیادہ پرانی بات ہے،
اُس وقت بھی تیرا کی کیا کرتی تھیں اور بڑی اچھی آپ سٹریم (up stream) تیرا کرتی تھیں۔تو ہماری
عورتیں بھی تیرتی ہیں اور تیرنا آنا چاہئے ، سوئمنگ کرنی چاہئے لیکن ایسا انتظام یہاں انتظامیہ سے رابطہ کر
کے کروائیں کہ لڑکیوں کے وقت میں صرف لڑکیاں ہوں اور یہ ہو جاتا ہے۔یورپ میں میں نے کئی جگہ اس
طرح دیکھا ہے جب کوشش کی تو ہو گیا۔ایک مخلص دوست سعید کا کو صاحب کو غانا میں خراج تحسین پیش کیا گیا جو اس وقت ہائی کورٹ کے
خطبات مسرور جلد 11
563
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اکتوبر 2013ء
ہمارے ایک حج ہیں، ان کو اپیل کورٹ کا حج بنایا گیا ہے۔غانا بار ایسوسی ایشن نے ان کے اعزاز میں ایک
ساکھلیشن (citation) پیش کی۔اس میں لکھا کہ اگر چہ آپ انسان ہیں جس سے غلطی ہونالازمی ہے مگر
آپ نے کسی قسم کی کرپشن نہیں کی۔فیصلہ کرنے کے بعد آپ شکریہ کا تحفہ لینا بھی پسند نہیں کرتے۔آپ کی
شخصیت میں کرپشن کا مادہ ہر گز نہیں پایا جاتا۔غانا بار ایسوسی ایشن نے آپ کو ایماندار محنتی اور انکرپٹ
بل (incorruptible) حج یعنی ایسا حج جو کرپٹ نہیں کیا جا سکتا، قرار دیا ہے۔یہ انقلاب ہے جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت میں آ کر اور اس کی حقیقت کو سمجھنے والوں میں آتا ہے۔اب پاکستان
میں حج دیکھیں، ایک فیصلہ کرتے ہیں، اُس کے بعد مولویوں سے ڈر کے اُسے بدل دیتے ہیں۔کئی فیصلے
جماعت کے حق میں ایسے ہوئے ، ہائی کورٹ نے ، سپریم کورٹ نے مظلوموں کے حق میں فیصلہ کیا اور پھر
بدل دیا۔پس یہ اعزاز بھی آج جماعت احمدیہ کو حاصل ہے اور ہر احمدی کو کوشش کرنی چاہئے کہ یہ اعزاز
حاصل رہے کہ کوئی اُن پر انگلی نہ اُٹھا سکے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شرائط بیعت میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ اپنی خداداد
صلاحتیوں سے بنی نوع کو فائدہ پہنچاؤ۔غیروں کی طرف سے اس کا اظہار کس طرح ہوتا ہے، اس کا میں ایک
نمونہ پیش کرتا ہوں۔صدر مملکت سیرالیون نے جماعت احمد یہ سیرالیون کے باونویں (52) جلسہ سالانہ کے موقع پر
اپنے خطاب میں کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں جماعت احمدیہ ہی نہیں بلکہ اپنی قوم کے ایک اہم
پروگرام میں حاضر ہوں۔میں یہاں جماعت احمدیہ کی ملک وقوم کی ترقی کے لئے خدمات کی قدردانی
کرنے اور خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آیا ہوں اور بحیثیت صدر مملکت یہ بھی بتانے آیا ہوں کہ
جماعت احمدیہ کی گورنمنٹ اور سیرالیون کی عوام کے دل میں کتنی عزت اور احترام ہے۔جماعت احمدیہ کا ماٹو
Love for all اور Hatred for none ہے جس کا جماعت احمدیہ کئی سالوں سے صرف زبان
سے ہی دعویٰ نہیں کر رہی بلکہ اس کی عملی تصویر بھی دکھا رہی ہے۔یہ جماعت احمدیہ کا میرے لوگوں سے پیار
ہی تو ہے کہ عوام کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے ملک کے ہر کونے میں سکول کھول رکھے ہیں اور
بلا امتیاز ملت و مذہب ہمارے لوگ جماعت کے سکولوں سے مستفیض ہورہے ہیں۔اور Hatred for
none کا یہ عملی نمونہ ہے کہ جماعت نے لوگوں کی صحت کی حفاظت کے لئے ہسپتال کھول رہے ہیں اور ہر
قسم کے لوگ بلا امتیاز ہسپتالوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔یہ جماعت کے وسیع حوصلے کا ثبوت ہے اور میں
خطبات مسرور جلد 11
564
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اکتوبر 2013ء
سمجھتا ہوں کہ ہم سب کو آپ کے شانہ بشانہ چلنا چاہئے اور ان مقاصد میں آپ کی معاونت کرنی چاہئے۔میں بحیثیت صدر مملکت یہاں آیا ہوں کہ آپ کی ان خدمات پر مبارکباد پیش کر سکوں اور بتا سکوں کہ آپ
کی دیرینہ خدمات پر میں اور میرے ملک کے لوگ خوش ہیں اور ہم جماعت احمدیہ کے ممنون ہیں۔اب عربوں میں سے تیل کے پیسے والے تو یہاں آئے نہیں لیکن جماعت کا جب یہ اثر و رسوخ
بڑھ رہا ہے اس کو دیکھ کر اب بعض حکومتوں کے نمائندے وہاں جانے شروع ہوئے ہیں کہ ہم تمہارے لئے
سکول بھی کھولیں گے اور ہسپتال بھی کھولیں گے اور کالج بھی کھولیں گے اور پھر مدد بھی دیں گے۔بہر حال اللہ
کرے کہ ان لوگوں کی انصاف کی آنکھ جو ہے وہ کھلی رہے اور کبھی بے انصافی نہ کریں۔پھر قال اللہ اور قال الرسول پر عمل کرنے کے اظہار پر غیروں کی طرف سے تبصرہ اس طرح ہے۔سیرالیون پیپلز پارٹی کے سابق نیشنل چیئر مین الحاج نے اپنی تقریر میں جماعت احمدیہ کے باونویں جلسہ
سالانہ کے انعقاد پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں جلسہ سالانہ یو کے میں بھی کافی دفعہ
شرکت کر چکا ہوں۔اور وہاں لوگوں کی اعلیٰ کوالٹیز (qualities) اور اسلامی تعلیمات پر کار بند ہونے
سے بھی آگاہ ہوں۔ان باتوں سے جو میں نے اندازہ لگایا ہے وہ یہ ہے کہ اسلام کا مستقبل جماعت احمدیہ
ہی کے ذریعہ روشن ہوگا اور اس بات کا ثبوت ہم دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم جماعت احمدیہ میں
شامل نہیں ہو سکتے تو اپنی کم علمی کی وجہ سے جماعت کی ترقی اور تعلیمات کے بارے میں اپنے غلط خیالات کا
اظہار تو نہ کریں۔اس جلسہ کا تھیم (Theme) اور جلسہ گاہ میں لگائے ہوئے پوسٹرز کو دیکھیں تو ان
عبارات سے یہی پتہ چلتا ہے کہ اگر کوئی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کرتا ہے تو وہ جماعت احمدیہ
کے ہی افراد ہیں۔میں اس بات کا برملا اظہار کروں گا کہ جو بھی جلسہ سالانہ میں شامل ہوگا وہ اس بات کا
اظہار کرنے سے نہیں رہ سکتا کہ اسلام کا روشن مستقبل صرف جماعت احمدیہ کے ہی ہاتھ میں ہے۔پس یہ ہے حسن جماعت احمدیہ کا اور یہ ہونا چاہئے کہ غیر بھی اقرار کریں کہ حقیقی اسلام اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور آپ کے اُسوہ پر عمل کرنے کی کوشش احمدی کرتے ہیں۔سپین سے عائشہ بوتر ساس صاحبہ کہتی ہیں، مجھے انہوں نے خط لکھا ہے کہ میں اپنے احمدی خاوند
کے ساتھ اپنے سسرال کے ساتھ رہتی ہوں جو سب غیر احمدی ہیں۔وہ آپس میں بیٹھے ہوئے مجلس میں جب
چغلی کرتے ہیں تو مجھے بڑا دکھ ہوتا ہے اور میں اُن میں بیٹھنا پسند نہیں کرتی۔اسی طرح جب سے میں نے
بیعت کی ہے، مردوں سے ہاتھ ملانا چھوڑ دیا ہے اور غیر مردوں کی مجلس میں بیٹھنا بھی ترک کر دیا ہے۔یہ
خطبات مسرور جلد 11
565
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اکتوبر 2013ء
بات انہیں بری لگتی ہے اور مجھ سے ناروا سلوک کرتے ہیں اور حدیث کا مطالبہ کرتے ہیں جہاں مردوں
سے مصافحہ کی مناہی ہو۔ہم دونوں میاں بیوی ان حالات میں صبر سے گزارہ کر رہے ہیں۔دعا کریں کہ خدا
تعالیٰ ہمیں اپنا الگ مکان عطا فرمائے جہاں آزادی سے امام الزمان علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل کر سکیں۔پس یہ تبدیلی ہے جو اُن لوگوں میں پیدا ہو رہی ہے۔اب کسی احمدی کو، کسی لڑکی کو کسی بات میں
کمپلیکس (complex) میں نہیں آنا چاہئے کہ مردوں میں بعض دفعہ ہمیں سلام کرنا پڑ جاتا ہے۔کوئی
ضرورت نہیں سلام کرنے کی۔جب مردوں سے ہاتھ ملانا منع ہے تو اُس کی پابندی ہونی چاہئے۔اسی طرح
مردوں
کو بھی کوشش یہی کرنی چاہئے کہ عورتوں سے ہاتھ نہ ملائیں۔اگر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو سمیٹنا ہے تو پھر
ہر چھوٹے سے چھوٹے حکم پر بھی ، جو بظاہر چھوٹا لگے عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔پھر گوداوری جگہ کے ایک مبلغ صاحب لکھتے ہیں ، یہ غالباً انڈیا کے ہیں۔جماعت احمد یہ چٹیالہ
میں غیر احمدی علماء اور چند شر پسندوں نے مشن ہاؤس پر حملہ کیا اور مسجد پر قبضہ کر لیا جس کو جماعت احمدیہ
نے آباد کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس مسجد میں امامت ہم کریں گے، لیکن آپ لوگ مسجد میں آ کر نماز
ڑھنا چاہیں تو پڑھ سکتے ہیں۔مگر اللہ تعالیٰ نے احباب کے دل میں سلسلہ کے لئے ایسی غیرت رکھی ہے کہ
کسی بھی فرد نے اُن کا مقتدی ہونا پسند نہیں کیا۔اور ہر ایک نے اُن کے پیچھے نماز ادا کرنے سے انکار کر دیا
اور احمدیت پر ثابت قدم رہے۔پس یہ ایک مثال ہے دینی غیرت کی کہ ایسے لوگ جو زمانے کے امام کو
نہیں مانتے ، اُس امام کو نہیں مانتے جس کو اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیشگوئیوں کے مطابق آیا ہے تو پھر ایسے شخص کے پیچھے ہم کس طرح نماز پڑھ لیں۔ایسے شخص کو کس طرح
امام بنالیں جو زمانے کے امام کا انکاری ہو۔ہم نے بندوں
کو نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے۔اور اس
بارے میں بھی احتیاط کرنی چاہئے۔خوش قسمت ہیں وہ جو بیعت کی حقیقت کو سمجھتے ہیں اور جنہوں نے
پاک تبدیلیاں اپنے اندر پیدا کی ہیں اور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم میں سے ہر
ایک بیعت کا حق ادا کرنے والا بن جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے درد کو جو ہمیں اللہ
تعالیٰ کے قریب کرنے کے لئے آپ علیہ السلام کے دل میں تھا، اُسے سمجھنے والا ہمیں بنا دے۔آپ
فرماتے ہیں کہ : ”میں خوب جانتا ہوں کہ ان باتوں کا کسی دل میں پہنچا دینا میرا کام نہیں اور نہ ہی میرے
پاس کوئی ایسا آلہ ہے جس کے ذریعہ سے میں اپنی بات کسی کے دل میں بٹھا دوں۔پھر فرماتے ہیں:
”ہزار ہا انسان ہیں جنہوں نے محبت اور اخلاص میں تو بڑی ترقی کی ہے، مگر بعض اوقات پرانی عادات یا
خطبات مسرور جلد 11
566
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اکتوبر 2013ء
بشریت کی کمزوری کی وجہ سے دنیا کے امور میں ایسا وافر حصہ لیتے ہیں کہ پھر دین کی طرف سے غفلت ہو
جاتی ہے۔فرمایا کہ ایسے لوگ ہیں جو محبت اور اخلاص میں بہت بڑھے ہوئے ہیں، لیکن بعض کمزوریاں
دکھا جاتے ہیں۔اُن کمزوریوں کو بھی دُور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔فرمایا: ”ہمارا مطلب یہ ہے کہ
بالکل ایسے پاک اور بے لوث ہو جاویں کہ دین کے سامنے امور دنیوی کی حقیقت نہ سمجھیں اور قسم قسم کی
غفلتیں جو خدا سے دُوری اور مہجوری کا باعث ہوتی ہیں، وہ دور ہو جاویں۔جب تک یہ بات پیدا نہ ہو،
اُس وقت تک حالت خطر ناک ہے اور قابل اطمینان نہیں۔“
(ملفوظات جلد پنجم صفحہ 605۔مطبوعہ ربوہ )
پس ہمیں خاص طور پر اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے، اپنی حالتوں کو خدا تعالیٰ کی رضا کے
مطابق ڈھالنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ یکم نومبر 2013 ء تا 7 نومبر 2013ءجلد 20 شمارہ 44 صفحہ 5 تا9)