مساجد کی تعمیر اور عبادت میں مستقل مزاجی

خطبات مسرور جلد 11
596
44
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم نومبر 2013ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ یکم نومبر 2013 ء بمطابق یکم نبوت 1392 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت المقیت، آکلینڈ، نیوزی لینڈ
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات کی تلاوت فرمائی:
في بُيُوتٍ أَذِنَ اللهُ أَن تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُةِ
وَالْأَصَالِ رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَابَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللهِ وَ إِقَامِ الصَّلوةِ وَايْتَاء
الزكوة يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَالْأَبْصَارُ لِيَجْزِيَهُمُ اللهُ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا
وَيَزِيدَهُمْ مِنْ فَضْلِهِ وَاللَّهُ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ
( النور : 37-39)
ان آیات کا ترجمہ ہے۔کہ ایسے گھروں میں جن کے متعلق اللہ نے اذن دیا ہے کہ انہیں بلند کیا
جائے اور ان میں اس کے نام کا ذکر کیا جائے۔ان میں صبح و شام اس کی تسبیح کرتے ہیں۔ایسے عظیم مرد
جنہیں نہ کوئی تجارت اور نہ کوئی خرید وفروخت اللہ کے ذکر سے یا نماز کے قیام سے یا ز کوۃ کی ادائیگی سے
غافل کرتی ہے۔وہ اس دن سے ڈرتے ہیں جس میں دل (خوف سے )الٹ پلٹ ہو رہے ہوں گے
اور آنکھیں بھی۔تاکہ اللہ انہیں اُن کے بہترین اعمال کے مطابق جزا دے جو وہ کرتے رہے ہیں اور اپنے
فضل سے انہیں مزید بھی دے اور اللہ جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے رزق دیتا ہے۔آج اللہ تعالیٰ نے جماعت احمد یہ نیوزی لینڈ کو با قاعدہ اپنی مسجد بنانے کی توفیق عطا فرمائی
ہے۔اللہ تعالیٰ جماعت کے لئے یہ مسجد ہر لحاظ سے مبارک فرمائے۔نیوزی لینڈ کی جماعت چھوٹی سی
جماعت ہے۔گل چار سو افراد چھوٹے بڑے ملا کر ہیں۔لیکن مسجد اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی اچھی

خطبات مسرور جلد 11
597
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم نومبر 2013 ء
اور خوبصورت بنائی ہے۔اور جماعت کی موجودہ تعداد سے زیادہ کی گنجائش اس میں ہے۔اللہ کرے کہ یہ
جلدا اپنی گنجائش سے بھی باہر نکلنا شروع ہو جائے۔بہت سے کام کرنے والوں نے دن رات بڑی محنت
سے کام کیا۔مجھے بتایا گیا ہے کہ بہت سا کام بعض افراد جماعت نے بغیر اس بات کی پرواہ کئے کہ دن
ہے یا رات ، بڑی لگن اور بڑے جذبے سے یہاں خدمت کی ہے۔اور یوں جیسا کہ ہماری روایت ہے،
خود کام کر کے اخراجات کی بچت بھی کی ہے۔اس مسجد پر مسجد، بال اور دوسری چیزیں ملا کے گل ساڑھے
تین ملین کے قریب خرچ ہوا ہے۔جس میں 1۔3 ملین مسجد پر، اور باقی کچن اور باقی Renovation پر
خرچ ہوا۔جماعت کی تعداد تھوڑی ہونے کی وجہ سے فوری طور پر اتنی بڑی رقم جماعت جمع نہیں کرسکی۔یا
وعدے جو تھے وہ پورے نہیں ہو سکے اس لئے قرض بھی لینا پڑا۔لیکن مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ یہ
قرض افراد جماعت جلد اتار دیں گے۔کیونکہ جماعت کو یہاں قائم ہوئے اس سال 25 سال ہو گئے
ہیں۔اس لئے جماعت کی شدید خواہش تھی اور میں سمجھتا ہوں یہ خواہش یقیناً ہوگی کہ باوجود جماعت کی
تعداد کم ہونے کے ایک مسجد کا تحفہ کم از کم ضرور اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کیا جائے۔اللہ تعالیٰ کے گھر کی
تعمیر کی صورت میں یہ خولہ بایں کیا جائے۔پس یہ یادرکھیں کہ جس جذبے کے تحت آپ نے یہ تحفہ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کیا ہے یہ قرض کا
تحفہ نہیں ہونا چاہئے بلکہ جلد سے جلد قرض اتارنے کی طرف توجہ ہونی چاہیے اور اس کی ادائیگی کی کوشش
ہونی چاہیے تا کہ آپ اپنی خالص قربانی اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کرنے والے بنیں۔جماعت نے یہ قرض
اس توقع اور آپ افراد جماعت پر حسن ظن کرتے ہوئے لیا ہے کہ احباب اپنی قربانیوں سے اس مسجد کی
تعمیر کریں گے چاہے وہ دیر سے قربانیاں ادا ہوں، تا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے بنیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جس نے اس دنیا میں خدا تعالیٰ کا گھر بنا یا اللہ تعالیٰ جنت میں اس
کے لئے گھر بنائے گا۔پس کون ہے جو اللہ تعالیٰ کی جنت کا حصول نہ چاہتا ہو، اپنے لیے جنت میں گھر نہ
چاہتا ہو۔یقینا کوئی احمدی بھی کبھی بھی یہ سوچ نہیں سکتا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والا نہ بنے ، وہ
جنت میں خدا تعالیٰ کی طرف سے انعام کے طور پر دیئے گئے گھر کی خواہش نہ رکھتا ہو۔جماعت احمدیہ کی یہ
خوبصورتی دنیا میں ہر جگہ پائی جاتی ہے کہ وہ مالی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ہیں۔جو جاگ اس
زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مالی قربانیوں کی اپنے صحابہ میں لگائی تھی تا کہ اسلام کے
پیغام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچایا جا سکے اور جس کو دیکھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا

خطبات مسرور جلد 11
598
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم نومبر 2013ء
کہ لا انتہا اخلاص ہے بے انتہا اخلاص اور محبت کو دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے۔یہ حالت دنیا میں اس وقت اس
زمانے میں آج بھی، سو سال بعد بھی جماعت کے افراد کی ہے۔قطع نظر اس کے کہ کون کس ملک سے تعلق
رکھتا ہے وفا اور اخلاص میں سب احمدی بڑھے ہوئے ہیں۔نیوزی لینڈ میں جو اس وقت جماعت کی تعداد ہے اس میں ساٹھ فیصد سے اوپر یہاں نجی سے
آئے ہوئے لوگ ہیں اور تقریباً 23 فیصد پاکستانی مہاجر ہیں اور باقی دوسری قومیں ہیں۔گو یہ ایک چھوٹی سی
جماعت ہے لیکن متفرق قوموں کے لوگ ہیں مگر اخلاص و وفا میں ہر ایک، ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی
کوشش کرتا ہے۔لیکن یہ یادرکھنا چاہئے کہ صرف ظاہری اخلاص اور وقتی طور پر چاہے وہ وقت کی قربانی ہو یا
مال کی قربانی ہو ، ایک حقیقی مومن کے لئے کافی نہیں ہے بلکہ مستقل مزاجی سے نیکیوں پر قدم مارنا اور تقویٰ پر
چلنا اورا اپنی پیدائش کے مقصد کو ہمیشہ یادرکھنا یہ ایک حقیقی مومن کی شان ہے، اور شان ہونی چاہئے۔اور مقصد پیدائش کے بارے میں خدا تعالیٰ نے جو ہمیں توجہ دلائی ہے اُسے سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام ہمیں یاد دہانی کرواتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :
دم گرچہ مختلف الطبائع انسان اپنی کوتاہ فہمی یا پست ہمتی سے، یعنی اگر اتنی سمجھ بوجھ نہ ہو یا ہمت
چھوٹی ہو اس کی وجہ سے مختلف طور کے مدعا اپنی زندگی کے لئے ٹھہراتے ہیں اور فقط دنیا کے مقاصد اور
آرزوؤں تک چل کر آگے ٹھہر جاتے ہیں۔مگر وہ مدعا جو خدا تعالیٰ اپنے پاک کلام میں بیان فرماتا ہے وہ یہ ہے
جیسا کہ وہ فرماتا ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الد ریت : 57) یعنی میں نے
جن اور انسان کو اسی لئے پیدا کیا ہے کہ وہ مجھے پہچانیں اور میری پرستش کریں۔پس فرمایا کہ اس آیت کی
رُو سے اصل مدعا انسان کی زندگی کا خدا کی پرستش اور خدا کی معرفت اور خدا کے لئے ہو جانا ہے۔“
اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 414)
پس یہ ہمیں یادرکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں آکر وقتی جوش
اور جذبے کے تحت بعض قربانیاں کر لینا ہمارا مقصد نہیں ہے بلکہ ہمارا مقصد مستقل مزاجی سے خدا تعالیٰ کی
عبادت کرنا ہے اور عبادت کے معیار اس وقت حاصل ہوتے ہیں جب خدا تعالیٰ کی معرفت حاصل ہو۔یہ
علم ہو کہ خدا تعالیٰ تمام طاقتوں کا مالک ہے اور میرے ہر قول اور ہر فعل کو دیکھ رہا ہے اور نہ صرف ظاہری
طور پر دیکھ رہا ہے بلکہ میرے دل کی گہرائی تک اس کی نظر ہے۔میری نیتوں کا بھی اُس کو علم ہے جو ابھی
ظاہر نہیں ہوئیں۔اور جب یہ حالت ہو تو پھر ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایک انسان کوشش کرتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ

خطبات مسرور جلد 11
599
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم نومبر 2013ء
کے لئے ہو جائے۔یعنی کوئی عمل صرف دنیاوی خواہشات پوری کرنے کے لئے نہ ہو بلکہ ہر کوشش اور ہر نیکی
خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ہو۔ہماری عبادتیں صرف اُس وقت نہ ہوں جب ہمیں خدا تعالیٰ کی مدد
کی ضرورت ہے، جب ہم کسی مشکل میں گرفتار ہیں ، جب ہماری دنیاوی ضرورتیں پوری نہیں ہور ہیں، بلکہ
ہماری عبادتیں آسائش اور کشائش میں بھی ہوں۔یہ نہ ہو کہ دنیاوی معاملات اور دنیاوی بکھیڑے
اور دنیاوی کاروبار ہمیں خدا تعالیٰ کی عبادت سے دُور کر دیں۔یہ مسجد صرف ایک عمارت نہ رہے اس مسجد کی
وسعت اور خوبصورتی صرف یہی نہ یاد دلائے کہ ہم نے اتنا وقت مسجد کی تعمیر کے لئے صرف کر دیا۔اتنے
وقار عمل ہم نے کئے ، اتنے پیسے ہم نے بچائے۔ہم نے اتنے گھنٹے وقار عمل کیا۔ہم نے اتنا چندہ اس کی تعمیر
کے لئے دیا، بلکہ یہ عمارت یہ یاد کروانے والی ہو کہ اس دنیا میں مسجد کی تعمیر کرنا اگلی زندگی میں خدا تعالیٰ کے
اُس انعام کا وارث بنائے گا جس میں خدا تعالیٰ جنت میں گھر بنا کر دے گا۔اور یہ گھر بھی اُس وقت بنے
گا جب اس گھر کی تعمیر کے بعد اس کا حق ادا ہو رہا ہوگا۔اور مسجد کا حق ادا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد پر
عمل کرنے سے جس کا ایک جگہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں ذکر فرمایا ہے جن کی میں نے
تلاوت کی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَابیع کہ اللہ تعالیٰ کے حقیقی مومن وہ ہیں جن کو
اُن کی تجارتیں اور خرید و فروخت غافل نہیں کرتیں۔کس چیز سے غافل نہیں کرتیں؟ فرمایا : عن ذكر الله
اللہ تعالیٰ کے ذکر سے اور نمازوں کے قائم کرنے سے اور زکوۃ ادا کرنے سے۔پس ہم احمدیوں نے وہ حقیقی
مومن بننا ہے جو ان خصوصیات کے حامل ہوں۔یہاں
نماز سینڑ تو پہلے بھی تھا لیکن سینٹر اور باقاعدہ مسجد میں ایک ظاہری فرق بھی ہے۔سینٹر ایک
ہال ہے۔مسجد میں گنبد بھی ہوتا ہے، مینارہ بھی ہوتا ہے اور مسجد کے نام سے ہی اس کا ایک علیحدہ تقدس
بڑھتا ہے۔پہلے دورے میں جب میں نے آپ کو کہا تھا کہ یہاں با قاعدہ مسجد بنا ئیں۔تو ایک تو یہ مقصد تھا
کہ مسجد کا مینارہ اور گنبد آپ
کو یاد دلا تار ہے کہ ہم نے مال اور وقت کو قربان کرنے کے بعد جو مسجد بنائی ہے
اس کا حق بھی ہم نے ادا کرنا ہے۔اور دوسرا یہ کہ مسجد کا مینارہ اور گنبد اردگرد کے ماحول کے لئے بھی قابلِ
توجہ ہوتا ہے۔اور اس سے تبلیغ کے راستے بھی کھلیں گے۔لوگوں کی اس طرف توجہ پیدا ہوگی اور اسلام کی
حقیقی تصویر دیکھنے کی تلاش میں لوگ یہاں آئیں گے یا ویسے تجسس میں آئیں گے۔یہ لوگ کیسے ہیں، کیسے
مسلمان ہیں؟ ابھی تک میں نے یہی دیکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسجد کی تعمیر کے ساتھ ہی جماعت
احمدیہ مسلمہ کا تعارف کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور اس تعارف کی وجہ سے پھر اس مسجد کا حق ادا کرنے کی طرف

خطبات مسرور جلد 11
600
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم نومبر 2013 ء
توجہ بھی پیدا ہوتی ہے۔جو یہاں رہنے والے لوگ ہیں وہ اس مسجد کا حق ادا کر نے والے ہوتے ہیں۔افراد جماعت کو اس طرف توجہ پیدا ہوتی ہے اور ہونی چاہئے کہ ہم نے یہ حق ادا کرنا ہے۔مسجد کا حق کیا ہے؟ سب سے پہلا حق تو یہی ہے کہ تمہاری تجارتیں ، تمہارے کاروبار، تمہاری
مصروفیات تمہیں اللہ تعالیٰ کے ذکر سے دُور کرنے والی نہ ہوں بلکہ نمازوں اور ذکر کی طرف یہ تجارتیں
بھی تمہیں توجہ دلانی والی ہوں۔جب حَيَّ عَلَى الصَّلوة کی آواز آئے کہ اے لوگو! نماز کی طرف آؤ
تو کاروبار بھول جاؤ ، سب تجارتیں بھول جاؤ اور مسجد کی طرف دوڑو۔اب یہ بھی اس زمانے میں کوئی کہہ
سکتا ہے کہ ہمارے تو فاصلے بہت ہیں۔اذان بھی اندر ہوتی ہے آواز تو نہیں آتی۔اور جس آواز میں آج
اذان دی گئی ہے یہ تو اتنی ہلکی آواز تھی کہ ہال میں بھی مشکل سے آتی تھی۔تو اس کے لئے پھر کیا کیا
جائے ؟ تو اس کے لئے تو آپ کو ویسے ہی احساس دلاتے رہنا چاہئے کہ ہم نے مسجد اس لئے بنائی ہے کہ
اللہ تعالیٰ کی عبادت کا حق ادا کریں۔اپنے مقصد پیدائش کو پہچا نہیں۔دوسرے میں نے پہلے بھی کئی دفعہ
کہا ہے کہ آجکل ہر ایک موبائل فون جیب میں ڈالے پھرتا ہے تو پھر اس کا بہترین استعمال کریں کہ
نمازوں کے اوقات میں اذان کی آواز میں ہی الارم بج جائے۔اور جو قریب ترین ہیں وہ مسجد میں
آئیں اور جو دُور ہیں وہ اپنی نمازیں ادا کرنے کی طرف توجہ کریں۔اپنے کاموں کی جگہ پر جب آپ
نمازوں کا خیال رکھتے ہوئے نماز ادا کر رہے ہوں گے تو اردگر دلوگوں کو توجہ پیدا ہو گی کہ تم کون ہو؟ پھر
مسجد کی عمارت کا تعارف ذریعہ بن جائے گا۔آپ اپنے دوستوں کو مسجد میں آنے کی دعوت دیں گے
اور یوں اللہ تعالیٰ کا ذکر بھی ہو رہا ہوگا اور اللہ تعالیٰ کا پیغام غیروں کو پہنچانے کا سلسلہ بھی ساتھ شروع ہو
جائے گا۔اور اس طرح پھر نیکیوں کا سلسلہ اللہ تعالیٰ کا قرب دلانے والا بھی بنائے گا۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے یہ انقلاب بھی اپنے صحابہ میں پیدا کیا تھا۔اور یہ مثال اللہ تعالیٰ ان آیات میں اُن لوگوں کی
ہی دے رہا ہے جو آپ کے صحابہ تھے کہ یہ کروڑوں کا کاروبار بھی کرتے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کے ذکر سے
دل بھرے رہتے تھے۔نمازوں کی ادائیگی کی طرف توجہ رہتی تھی ، مالی قربانیوں کی طرف توجہ رہتی تھی
اور یہی انقلاب پیدا کرنے کے لئے اس زمانے میں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام
صادق کو بھیجا ہے کہ اپنے تعلق کو اللہ تعالیٰ سے مضبوط کرو۔اپنی نمازوں کی حفاظت کرو، اپنے اموال کے
تزکیہ کے لئے ، اس کو پاک کرنے کے لئے مالی قربانیاں دو۔میں اکثر کہتارہتا ہوں اور جماعت کی تاریخ بھی ہمیں یہی بتاتی ہے افراد جماعت کا رویہ بھی ہمیں

خطبات مسرور جلد 11
601
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم نومبر 2013ء
یہی بتاتا ہے کہ مالی قربانیوں میں تو جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑھی ہوئی ہے، بڑھ رہی ہے اور اس
طرف توجہ بھی رہتی ہے لیکن نمازوں کے قیام کی طرف توجہ کی بہت ضرورت ہے۔عبادتوں کے
میعار حاصل کرنے کی ابھی بہت ضرورت ہے۔پس اس طرف بھی توجہ دینی چاہئے۔مسجد کو آباد کریں۔قیامِ
نماز اسی وقت حقیقی رنگ میں ہوتا ہے جب باجماعت نمازیں ادا کی جائیں اور مسجد کی تعمیر کی یہی غرض ہے
کہ یہاں باجماعت نماز ادا ہو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حقیقی مومن کو اس دنیا سے زیادہ آخرت کی زیادہ فکر
ہوتی ہے۔جب انسان بڑھاپے کی عمر کی پہنچتا ہے تو بڑی فکر ہوتی ہے، روتا ہے، دعا کرتا ہے اور دعا کے
لئے کہتے بھی ہیں کہ دعا کریں انجام بخیر ہو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حقیقی مومنوں کی یہ حالت عمر کے آخری
حصے میں جا کر نہیں ہوتی بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف ان کی توجہ ، عبادت کی طرف توجہ، اپنے دلوں کو پاک کرنے
کے لئے کوشش وہ جوانی میں اور آسائش کی حالت میں بھی کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ انہیں جوانی اور آسائش
میں بھی یادر ہتا ہے۔صبح شام اللہ تعالیٰ کو یا در کھتے ہیں اس لئے کہ آخرت کا خوف ہر وقت ان کے پیش نظر
ہوتا ہے۔ان کے دل کانپتے ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا کہ یہ نقشہ ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کا
اور یہ حالت ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہم میں پیدا کرنے آئے ہیں۔آپ علیہ السلام ایک
جگہ فرماتے ہیں کہ:
"
ہمیشہ دل غم میں ڈوبتا رہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو بھی صحابہ کے انعامات سے بہرہ
ور کرے۔ان میں وہ صدق و وفا، وہ اخلاص اور اطاعت پیدا ہو جو صحابہ میں تھی۔یہ خدا کے سوا کسی
سے ڈرنے والے نہ ہوں۔متقی ہوں۔کیونکہ خدا کی محبت منتقی کے ساتھ ہوتی ہے۔آنّ اللهَ مَعَ
الْمُتَّقِينَ (البقره: 195)
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 405 - مطبوعہ ربوہ)
پس اگر اللہ تعالیٰ کے انعامات لینے ہیں، اپنے گھروں کو ان گھروں میں شمار کروانا ہے جنہیں اللہ
تعالیٰ کے اذن سے بلند کیا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے ذکر سے گھروں کو بھی بھرنے کی ضرورت ہے اور اللہ
تعالیٰ کا خوف بھی ہر وقت اپنے دلوں میں رکھنے کی ضرورت ہے۔دنیا کے تمام خوف ، دنیاوی تجارتوں کے
خوف، یہ تمام چیزیں اللہ کے خوف کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھنے چاہئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے بار بارا اپنی جماعت کو یہ نصیحت فرمائی ہے کہ تقوی پیدا کرو اور اللہ تعالیٰ کو ہر چیز پر مقدم
رکھو۔آپ فرماتے ہیں کہ دنیا کے پیچھے چلنے سے ( یہ الفاظ تو میرے ہیں انہیں الفاظ میں فرمایا ) کہ دنیا کے

خطبات مسرور جلد 11
602
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم نومبر 2013ء
پیچھے چلنے سے کچھ عرصے کے لئے عارضی دنیاوی فائدہ تمہیں شاید ہو جائے اور اس میں بھی ہر وقت بے چینی
رہتی ہے اور دھڑ کا لگا رہتا ہے کہ اب یہ نہ ہو جائے اب وہ نہ ہو جائے۔لیکن اگر اللہ تعالیٰ کی تلاش میں
رہو گے، اگر اس کے بنو گے تو دین بھی ملے گا اور دنیا بھی غلام بن جائے گی۔خدا تعالیٰ بھی ملے گا اور دنیا بھی
مل جائے گی۔جیسا کہ میں نے کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کروڑوں کا کاروبار کرتے تھے لیکن
کبھی اپنی عبادتوں کو نہیں بھولے۔کبھی ذکر الہی کو نہیں بھولے کبھی اللہ تعالیٰ کا خوف ان
کو نہیں بھولا۔پس ہم جو اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آکر اپنے اندر
پاک تبدیلیاں پیدا کرنے کا اظہار کرتے ہیں، یہ تبدیلیاں اُس وقت فائدہ مند اور ہمیشہ رہنے والی ہوں
ئی جب حقیقی رنگ میں ہوں۔صرف ہمارے مونہوں کی باتیں نہ ہوں ،صرف زبانی اقرار نہ ہو۔اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر یہ پاک تبدیلیاں حقیقت میں تم پیدا کر لو، تقویٰ پر قدم مارنے والے بن جاؤ،
تمہاری نمازیں بھی وقت پر ہوں اور خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر ہوں اور تمہارے دوسرے اعمال بھی اللہ
تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ہوں تو اللہ تعالیٰ کے ہاں جزا پانے والے ہو گے۔تمہیں دنیاوی رزق
بھی ملے گا اور روحانی رزق بھی ملے گا۔اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں کہا کہ دنیا کے کام نہ کرو، بلکہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے تمہیں اللہ تعالیٰ کی یاد نہیں بھولنی چاہئے۔یہ نہ ہو کہ تم دنیاوی کاروباروں کی وجہ سے اپنی نمازیں بھی
ضائع کر دو اور اپنے مقصد پیدائش کو بھول جاؤ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فرمایا
کہ اگر ایسا ہے کہ تم نماز میں بھول رہے ہو، دنیا میں ڈوبے ہوئے ہو، تو پھر تمہارے میں اور غیر میں کیا
فرق ہے۔کیا فائدہ ہے اس بیعت کا ؟
پس اس فرق کو واضح کر کے بتانا ہماری ذمہ داری ہے۔اگر ہم اپنے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی بیعت میں شامل سمجھتے ہیں تو یہ واضح کرنا ہوگا اور یہ واضح اُس وقت ہوگا جب ہم اپنے ہر
عمل اور قول کو خدا تعالیٰ کی رضا کے مطابق ڈھالیں گے، جب ہمارے دل میں اللہ تعالیٰ کا خوف ہوگا ، جب
ہماری نظر دنیا سے زیادہ آخرت کی طرف ہو گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس بات کو کھول
کر اس طرح پیش فرمایا ہے۔آپ علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
یا درکھو کہ کامل بندے اللہ تعالیٰ کے وہی ہوتے ہیں جن کی نسبت فرمایا ہے لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ
ولابيعٌ عَنْ ذِكْرِ الله (النور : 38) جب دل خدا تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق اور عشق پیدا کر لیتا ہے تو وہ اس
سے الگ ہوتاہی نہیں۔اس کی ایک کیفیت اس طریق پر سمجھ میں آسکتی ہے کہ جیسے کسی کا بچہ بیمار ہوتو خواہ وہ

خطبات مسرور جلد 11
603
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم نومبر 2013ء
کہیں جاوے، کسی کام میں مصروف ہو مگر اس کا دل اور دھیان اسی بچہ میں رہے گا۔اسی طرح پر جو لوگ خدا
66
تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق اور محبت پیدا کرتے ہیں وہ کسی حال میں بھی خدا تعالیٰ کو فراموش نہیں کرتے۔“
پھر آپ ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
,,
دین اور دنیا ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے۔“
( ملفوظات جلد 4 صفحہ 15 - مطبوعہ ربوہ )
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 162 - مطبوعہ ربوہ )
یہ بالکل درست ہے۔لیکن فرمایا یہ بھی یاد رکھو کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ زراعت والا زراعت کو اور
تجارت والا تجارت کو اور ملازمت والا ملازمت کو اور صنعت و حرفت والا اپنے کاروبار کو ترک کر دے اور
ہاتھ پاؤں تو ڑ کر بیٹھ جائے۔“ یعنی کوئی کام ہی نہ کرے بلکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ
ولابيعٌ عَنْ ذِكْرِ الله ( النور : 38 ) والا معاملہ ہو۔دست با کار، دل بایار والی بات ہو۔“ یعنی ہاتھ کام کر
رہے ہوں اور دل اپنا خدا تعالیٰ کی طرف توجہ میں رہے۔فرمایا کہ ” تاجر اپنے کاروبار تجارت میں اور
زمیندار اپنے امور زراعت میں اور بادشاہ اپنے تخت حکومت پر بیٹھ کر ، غرض جو جس کام میں ہے، اپنے
کاموں میں خدا کو نصب العین رکھے اور اُس کی عظمت اور جبروت کو پیش نظر رکھ کر اُس کے احکام اور اوامر و
نواہی کا لحاظ رکھتے ہوئے جو چاہے کرے۔اللہ تعالیٰ کے جتنے حکم ہیں ، جن باتوں
کا اللہ تعالیٰ نے کہا ہے یہ
کرو، اُن باتوں کے کرنے کو اپنے سامنے رکھو۔جن باتوں سے اللہ تعالیٰ نے کہا ہے رُک جاؤ ، اُن باتوں
سے رکنے کو اپنے سامنے رکھو، اُن سے بچنے کی کوشش کرو۔اور پھر جب اللہ تعالیٰ کے حکم اپنے سامنے رکھو
گے تو ایک لائحہ عمل سامنے ہوگا اور پھر اُس کے اندر ہی انسان کام کرتا ہے۔جو چاہے کرو سے مراد یہ ہے۔پھر تمہارے لئے اور کوئی راستہ ہی نہیں ہوگا کہ انہی رستوں پر چلو جو اللہ تعالیٰ نے بتائے ہیں۔فرمایا کہ اللہ سے ڈر اور سب کچھ کر فرمایا کہ اسلام کہاں ایسی تعلیم دیتا ہے کہ تم کا روبار چھوڑ
کر لنگڑے لولوں کی طرح نکھے بیٹھے رہو اور بجائے اس کے کہ اوروں کی خدمت کرو، خود دوسروں پر بوجھ
بنو “ یہ نہیں اسلام
کہتا کہ کام نہ کرو، سارا دن بیٹھے رہو، ذکر الہی بھی ہو لیکن اپنے کام بہر حال کرنے ہیں۔فرمایا ”نہیں بلکہ سست ہونا گناہ ہے۔بھلا ایسا آدمی پھر خدا اور اُس کے دین کی کیا خدمت کر سکے گا۔عیال و
اطفال، یعنی بیوی بچے ” جو خدا نے اُس کے ذمے لگائے ہیں اُن کو کہاں سے کھلائے گا۔پس یادرکھو کہ خدا کا یہ ہرگز منشاء نہیں کہ تم دنیا کو بالکل ترک کر دو۔بلکہ اُس کا جو منشاء ہے وہ یہ ہے

خطبات مسرور جلد 11
604
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم نومبر 2013ء
که قَد أَفْلَحَ مَن زَهَا (الشمس: 10) - تجارت کرو، زراعت کرو، ملازمت کرو اور حرفت کرو “ کسی
پیشے میں بھی جاؤ جو چاہو کرو مگر نفس کو خدا کی نافرمانی سے روکتے رہو۔“ وہی لوگ فلاح پاتے ہیں جو اپنے
نفس کو پاک رکھتے ہیں۔اور ایسا تزکیہ کرو کہ یہ امور تمہیں خدا سے غافل نہ کر دیں۔پھر جو تمہاری دنیا ہے
یہی دین کے حکم میں آجاوے گی۔یہ دنیا کمانا، یہ تجارتیں، یہ کاروبار، یہ ملازمتیں، یہ بھی پھر دین بن جاتا
ہے اگر نیت نیک ہو۔اللہ تعالیٰ کے حکموں پر چلنے کا عہد ہو۔فرمایا کہ: ”انسان دنیا کے واسطے پیدا نہیں کیا
گیا۔دل پاک ہو اور ہر وقت یہ کو اور تڑپ لگی ہوئی ہو کہ کسی طرح خدا خوش ہو جائے تو پھر دنیا بھی اُس کے
واسطے حلال ہے۔انما الاعمال بالنيات، یعنی اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے۔( ملفوظات جلد 5 صفحہ 550 مطبوعہ ربوہ )
پس یہ ہے وہ حالت جو ہر احمدی کی ہونی چاہئے اور جب آپ عہد کرتے ہیں کہ ہم دین کو دنیا پر
مقدم رکھیں گے تو اس کا یہ مطلب ہے کہ ہماری دنیا بھی دین کے تابع ہوگی۔ہمارے سے کوئی ایسا کام سرزد
نہیں ہوگا جو اللہ تعالیٰ کی رضا اور منشاء کے خلاف ہو۔پس خوش قسمت ہیں ہم میں سے وہ، جو یہ سوچ بھی رکھتے ہیں اور اس کے مطابق اپنی زندگیاں
بھی گزارتے ہیں۔اگر یہ نہیں تو نہ ہمارا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان ہمیں کچھ فائدہ دے
گا، نہ ہمارا مسجد میں بنانا ہمیں فائدہ دے گا۔اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں ، ان دنوں میں آپ کا جلسہ بھی ہو
رہا ہے۔تو یہ جلسہ بھی آپ کو کوئی فائدہ نہیں دے گا کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہی فرمایا
ہے کہ یہ جلسہ بھی کوئی دنیاوی میلہ نہیں ہے۔پس اس جلسہ میں آنے کا بھی مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل
کرنا ، دین کا علم حاصل کرنا، روحانی فیض اُٹھانا ہے۔پس یا درکھیں کہ جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ اس مسجد کے بننے کے ساتھ آپ میں پہلے سے بڑھ کر
پاک تبدیلیاں ہونی چاہئیں اور اس کے ساتھ ہی تبلیغ کے بھی نئے راستے کھلیں گے، انشاء اللہ تعالٰی ، تو آپ
کی عملی حالت دیکھ کر لوگوں کو اسلام کی طرف توجہ بھی پیدا ہوگی۔اس لئے اپنے عملوں کو بھی اللہ تعالیٰ کی رضا
کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔تبلیغ کے بارے میں بھی میں ذیلی تنظیموں اور جماعتی نظام کو خاص توجہ دلانی چاہتا ہوں کہ یہاں
بھی صرف اپنے روایتی طریق تبلیغ جو ہے، اُسی پر انحصار نہ کریں اور بیٹھ نہ جائیں کہ بس ہم جو کر رہے ہیں وہ
کافی ہے ہمارے لئے ، بلکہ تبلیغ کے لئے نئے نئے راستے تلاش کریں، نئے نئے طریق تلاش کریں۔اسلام

خطبات مسرور جلد 11
605
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم نومبر 2013ء
کا زیادہ سے زیادہ تعارف کروائیں۔اب ماؤری زبان میں جو قرآنِ کریم کا ترجمہ ہوا ہے، اس نے بھی
جماعت کا ایک تعارف کروایا ہے۔اُن کے اپنی زبان کے ٹی وی نے بھی اور ریڈیو نے بھی اُس کو اچھی
کوریج دی ہے۔دو دن پہلے جو فنکشن ہوا تو مسجد کے افتتاح سے مزید تعارف ہوگا۔پس یہ تمام انتظامات جو خدا تعالیٰ نے کئے ہیں اگر ہم ان کو خدا تعالیٰ کے دین کی اشاعت کے
لئے استعمال کریں گے تو خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے بھی بنیں گے۔پس آج جہاں اپنی عبادتوں
کے حق ادا کرنے کی کوشش کا عہد کریں وہاں اعلیٰ اخلاق کے ذریعہ آپس میں اللہ تعالیٰ کے حکموں پر عمل
کرتے ہوئے محبت اور پیار اور تعاون کو بھی بڑھائیں اور پھر علاقے کے لوگوں کو بھی حقیقی اسلام کا تعارف
کروائیں۔اسلام کے خلاف جو غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہوئی ہیں اُن کو دُور کرنے کی کوشش کریں۔تھوڑی
تعداد بھی اگر ہے تو اگر اپنے ارادے پختہ ہوں، ارادے اچھے، ہمت جوان ہو تو تھوڑی تعداد بھی بہت کچھ کر
سکتی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی سب کو تو فیق عطا فرمائے۔ی اتنی خوبصورت مسجد جو آپ نے بنائی ہے، دنیا میں جو احمدی بیٹھے ہیں ایم ٹی اے کے ذریعہ
سے آج سارے دیکھ بھی رہے ہیں۔احمدیوں
کو بھی کچھ خواہش ہوتی ہے، دلچپسی ہوتی ہے کہ اس کی تفصیل
بیان کی جائے تو مختصراً مسجد کے کوائف بھی بتا دوں۔یہ تو میں بتا ہی چکا ہوں کہ اس پر خرچ کتنا ہوا۔تین
اعشاریہ ایک ملین ڈالر، اور مسجد بیت المقیت اس کا نام ہے جو پہلے بال کا نام تھا۔اور یہ جگہ بھی اس لحاظ سے
اچھی ہے۔ریلوے اسٹیشن اور شہر کی دو بڑی موٹروے (Motorway) اس سے چند منٹ کی دوری پر
واقع ہے اور اس کا کل رقبہ یہاں کا پونے دوا یکڑ ہے جو 1999ء میں خریدی گئی تھی اور 256 مربع میٹر کا
ایک ہال موجود تھا۔2002ء میں لجنہ کے لئے 112 مربع میٹر کا الگ ایک ہال بنایا گیا۔اور یہ دونوں
ہال اب تک بطور نماز سینٹر استعمال ہورہے تھے۔ہال کے اوپر مشنری کا گھر بھی ہے۔بہر حال 2006ء میں جب میں نے دورہ کیا تو مسجد کے لئے کہا۔2012ء جولائی میں اس کی
با قاعدہ تعمیر شروع ہوئی اور اگست 2013ء میں تعمیر مکمل ہوئی۔دو منزلہ مسجد ہے اور نچلی منزل لجنہ کے لئے
ہے، مسجد کا ہال، 239 مربع میٹر، نیچے آڈیو وڈیو روم ہے نیچے، کانفرنس روم ہے، اور اس طرح وضو وغیرہ
کے لئے سہولیات ہیں۔باہر سے اس کا منارہ بھی نظر آتا ہے۔ایم ٹی اے پر دنیا نے دیکھ لیا ہوگا۔ساڑھے
اٹھارہ میٹر اونچا ہے، گنبد کا سائز بھی آٹھ میٹر ہے۔نمازیوں کی گنجائش دونوں ہالوں میں محتاط اندازہ جو ان کا
کونسل کے مطابق ہے وہ چھ سو ہے۔

خطبات مسرور جلد 11
606
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ یکم نومبر 2013ء
لیکن بہر حال دونوں بالوں میں ساڑھے سات سو کے قریب نمازی نماز پڑھ سکتے ہیں۔اور پرانی
عمارت جو ہے اُس میں بھی تین سو نمازی نماز پڑھ سکتے ہیں۔گویا تقریباً ایک ہزار میرے اندازے کے
مطابق گنجائش نکل سکتی ہے۔پارکنگ کے لئے ایک سوسات کاروں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔لنگر خانہ بھی
اس کے ساتھ بنایا گیا ہے جس میں ساڑھے تین لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر خرچ ہوئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے
جیسا کہ میں نے ذکر کیا جماعت کی روایت ہے، افراد جماعت نے بڑی بڑھ چڑھ کر قربانیاں دی ہیں۔خواتین نے اپنے زیور پیش کئے، بچوں نے اپنی جمع کی ہوئی جیب خرچ کی رقم پیش کی ، مسجد فنڈ میں دی۔اور پھر یہ کہتے ہیں کہ دو موقع ایسے آئے، مہینے کے آخر میں جماعت کے اکاؤنٹ میں رقم نہیں ہوتی تھی اور
کنٹریکٹر کو payment کرنی تھی تو نیشنل عاملہ اور ذیلی تنظیموں اور دوسرے افراد نے ، بعض نے فوری
طور پر لاکھ ڈالر یا ان سے بھی اوپر ڈالر جمع کر کے ادا کر دیئے۔بعض افراد نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک
ایک لاکھ ڈالر سے اوپر قربانیاں پیش کیں۔اس کے علاوہ حسب توفیق ہر ایک نے اپنی اپنی بساط کے مطابق
قربانیاں دیں۔غیر معمولی قربانیوں کی توفیق ملی ہے۔جیسا کہ میں نے کہا جماعت بہت چھوٹی سی ہے اور
خرچ بہت زیادہ ہوا ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ اُن سب کو جنہوں نے یہ قربانیاں دی ہیں اور جنہوں نے وقار عمل کئے ہیں،
قربانیاں مالی طور پر نہیں دے سکے، وقت کی قربانی دی۔اُن سب کے اموال ونفوس میں بے انتہا برکت
ڈالے۔ان کے اخلاص و وفا کو بڑھاتا چلا جائے۔ان کی نسلوں کو بھی احمدیت سے ہمیشہ جوڑے رکھے اور
ایمان اور ایقان میں بڑھاتا چلا جائے۔نمازوں کا حق ادا کرنے والے ہوں۔مسجد میں آ کر مسجد کا حق ادا کر نے
والے ہوں۔اپنے گھروں کو بھی ذکر الہی سے بھرنے والے ہوں۔حقوق العباد کے جذبے سے پر ہوں۔حقیقی
اسلام کے پیغام کو پھیلانے کی طرف توجہ دینے والے ہوں۔اور جیسا کہ میں نے کہا کہ ان دنوں میں آپ کا
جلسہ بھی ہورہا ہے، اس لئے ان دنوں میں خاص طور پر دعاؤں کی طرف بھی توجہ رکھیں۔یہ دعائیں کریں کہ اللہ
تعالیٰ ہم سب میں پاک تبدیلیاں پیدا فرمائے۔پہلے سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں پیدا ہو اور پھر ہمیں
ان پاک تبدیلیوں
کو ہمیشہ اپنی زندگیوں میں جاری رکھنے والا بنائے۔اور ہم سب جلسہ پر آنے والوں کے لئے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو دعائیں کی ہیں اُن سے حصہ لینے والے بھی ہوں۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 22 نومبر 2013 ء تا 28 نومبر 2013ءجلد 20 شمارہ 47 صفحہ 5 تا8)

آج 10 میں سے 10 باقی