مسجد کی تعمیر اور مقصدِ پیدائش
خطبات مسرور جلد 11
607
45
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 8 نومبر 2013ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احم خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 8 نومبر 2013 ء بمطابق 8 نبوت 1392 ہجری شمسی
بمقام نا گویا، جاپان
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ کے فضل سے تقریباً سات سال کے بعد مجھے جماعت احمد یہ جاپان سے یہاں آکر
مخاطب ہونے کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا کی دوسری جماعتوں کی طرح جماعت
احمد یہ جاپان بھی ترقی کی طرف بڑھنے والی اور اس طرف قدم مارنے والی جماعتوں میں سے ہے۔اخلاص
ووفا اور مالی قربانیوں میں بڑھنے والی جماعتوں میں سے ہے۔لیکن افراد جماعت کو یہ ہمیشہ یادرکھنا چاہئے
کہ کبھی ان کے دل میں یہ خیال نہ آئے کہ ہم ترقی کی طرف بڑھ رہے ہیں ، ہماری تعداد میں بھی کچھ اضافہ
ہوا ہے، ہماری مالی قربانیاں بھی بڑھی ہیں، ہم نے ایک نئی جگہ خرید لی ہے جو یہاں ضروریات کے لئے کئی
سال کے لئے کافی ہے۔ہم نے ایک نئی جگہ اس لئے خرید لی کہ ہمارے عبادتوں کے علاوہ دوسرے
فنگشنز بھی وہاں ہو سکیں۔یہ نیا مرکز جو آپ نے خریدا ہے اس کی تفصیلات بھی میں آگے بیان کروں گا لیکن
یہاں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ یہ نئی وسیع جگہ جو آپ کی نمازوں کے لئے کافی ہے اور جو جماعت کی موجودہ
تعداد۔ہے، اس کے لحاظ سے جلسوں کے لئے بھی کچھ عرصے کے لئے کافی ہوگی۔دفاتر کے لئے بھی آپ کو
جگہ مل جائے گی۔گیسٹ ہاؤس ہے، مشن ہاؤس ہے اور دوسری سہولتیں ہیں اور جماعت احمد یہ جاپان نے
اس کی خرید کے لئے بڑی مالی قربانیاں بھی دی ہیں۔اور مالی قربانیوں کا حق بھی ادا کیا ہے لیکن ہمیشہ
یا درکھیں کہ حقیقی حق ادا ہوتا ہے جب ہم ان باتوں کو سمجھیں اور اُن پر عمل کریں جو حضرت مسیح علیہ الصلواۃ
السلام نے ہمیں کرنے کے لئے کہی ہیں۔آپ کی بیعت میں آکر ہمیں ان باتوں کو سمجھنے اور ان پر عمل
خطبات مسرور جلد 11
608
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 8 نومبر 2013ء
کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جو ایک حقیقی مسلمان کے لئے ضروری ہیں۔وقتی جذبات کے تحت بعض
قربانیاں اور بعض عمل بے شک بعض اوقات نیکیوں کی طرف رغبت دلانے کا باعث بنتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی
خاطر کئے گئے ہوں
تو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرنے والے اور اُن کو سمیٹنے والے بھی بن جاتے ہیں
لیکن ہم جو اپنے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں شامل ہونے والا کہتے ہیں،
ہمارے مقصد حقیقت میں تب حاصل ہو سکتے ہیں جب ہم مستقل مزاجی سے اپنے ہر عمل کو اللہ تعالیٰ کی رضا
کے حصول کے لئے کرنے کی کوشش کریں۔جب ہم جماعت احمد یہ کے قیام کے مقصد کو اپنے پیش نظر
رکھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
مُنْعَم عَلَيْهِم لوگوں میں جو کمالات ہیں اور صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ میں جس
کی طرف اللہ تعالیٰ نے اشارہ فرمایا ہے ان کو حاصل کرنا ہر انسان کا اصل مقصد ہے اور ہماری جماعت کو
خصوصیت سے اس طرف متوجہ ہونا چاہئے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ کو قائم کرنے سے یہی چاہا ہے کہ وہ
ایسی جماعت تیار کرے جیسی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تیار کی تھی تا کہ آخری زمانہ میں یہ جماعت
قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی اور عظمت پر بطور گواہ ٹھہرے۔“
(الحلم 31 مارچ 1905 ء جلد 9 شمارہ نمبر 11 صفحہ 6 کالم 2)
پس یہ ہماری بہت بڑی ذمہ داری ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لگائی ہے کہ ہم
نے اُن مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت نے حاصل کئے
یا اُن کو حاصل کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے مسلسل جان، مال اور وقت کی قربانی دی۔اور اللہ تعالیٰ کے
حقوق ڈرتے ہوئے ادا کرتے رہے۔اللہ تعالیٰ کے حضور ڈرتے رہے اور اپنی دعائیں پیش کرتے رہے۔کسی قربانی پر فخر نہیں کیا بلکہ یہ دعا کرتے رہے کہ اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے۔اپنی عبادتوں کے معیار بلند
کئے تو ایسے کہ اپنی راتوں کو بھی عبادتوں سے زندہ رکھا اور اپنے دنوں کو بھی باوجود دنیاوی کاروباروں کے
اور دھندوں کے یاد خدا سے غافل نہیں ہونے دیا۔پس یہ وہ مقصد ہے جو ہم میں سے ہر ایک کو حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔یہی وہ مقصد ہے جس
کے بارے میں قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر تم نے یہ مقصد پالیا تو اپنی پیدائش کے مقصد کو
حاصل کر لیا۔کیونکہ انسان کی پیدائش کا مقصد اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا ہے۔ہم جب مساجد بناتے ہیں
یا اجتماعی عبادت کے لئے کوئی جگہ خریدتے ہیں تو یہی مقصد پیش نظر ہونا چاہئے کہ ہم نے مستقل مزاجی کے
خطبات مسرور جلد 11
609
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 8 نومبر 2013ء
ساتھ اپنی پیدائش کے مقصد کی بلندیوں پر جانا ہے۔دنیا میں تو جو مقاصد ہیں اُن کی بعض حدود ہیں۔ایک
خاص بلندی ہے جس کے بعد انسان خوش ہو جاتا ہے کہ میں نے اُسے پالیا ہے۔یا اس دنیا میں ہی اس کے
نتائج حاصل کر لئے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی بندگی اور عبادت کا مقصد تو ایسا ہے کہ جو اللہ تعالیٰ سے قربت کے
نئے سے نئے دروازے کھولتا چلا جاتا ہے اور پھر مرنے کے بعد بھی اس دنیا کے عملوں کی اگلے جہان میں
جزا ہے جس میں اللہ تعالیٰ کے لا محدود رحم اور فضل کے تحت ترقی ممکن ہے اور ہوتی چلی جاتی ہے اور ایسے
انعامات کا انسان وارث بنتا ہے جو انسان کی سوچ سے بھی باہر ہیں۔صحابہ رِضْوَانُ الله عَلَيْهِم نے اس
بات کو سامنے رکھتے ہوئے ترقی کی منازل طے کیں اور رضی اللہ عنہ“ کا اعزاز پایا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ میں اپنی جماعت کے افراد کو اسی طرح
ترقی کی منازل طے کرتا دیکھنا چاہتا ہوں جس سے وہ اپنے مقصد پیدائش کو حاصل کر کے پھر اس کے مدارج
میں ترقی کرتے چلے جائیں ان کے درجے بلند ہوتے چلے جائیں ، اور وہ اللہ تعالیٰ کے انعامات کے حاصل
کرنے والے بنتے چلے جائیں۔آپ نے فرمایا کہ میری جماعت میں ایسے لوگ ہوں جو قرآن کریم اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت پر بطور گواہ ٹھہریں۔کیا قرآن کریم جو اللہ تعالیٰ کی آخری اور مکمل کتاب
ہے اس کی عظمت ہماری گواہی سے ہی ثابت ہوگی؟ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو اللہ تعالیٰ کے آخری
نبی،سب سے پیارے رسول اور خاتم الانبیاء ہیں، اُن کی عظمت ہمارے کسی عمل کی مرہونِ منت ہے؟
نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس سے مراد یہ ہے کہ ہمارے عملوں میں ایک انقلاب قرآن
کریم کی تعلیم پر عمل کر کے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر چل کر ظاہر ہو۔اور اس طرح ظاہر ہو کہ
دنیا کہہ سکے کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی زندگیوں میں یہ انقلاب قرآن کریم کی خوبصورت تعلیم پر عمل کر کے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر چل کر آیا ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے حق کی ادائیگی جو عبادت
کرنے کے اعلیٰ معیار حاصل کرنے سے ہوتی ہے، اس کا حق ادا کرنے والے ہیں اور حقوق العباد کی ادائیگی
جو ہر قسم کے خلق کی اعلیٰ مثال قائم کرنے سے ہوتی ہے اُس کا حق ادا کر نے والے ہیں۔پس جس طرح کہ مجھے جور پورٹ دی گئی ہے اس میں اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ ہمارے
ایک جاپانی غیر مسلم وکیل دوست نے ، آپ کی جو نئی جگہ خریدی گئی ہے جس کا نام ”مسجد بیت الاحد رکھا
گیا ہے، ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے اس کے مختلف مواقع پر جو بھی روکیں پیدا ہوتی رہیں ان میں
انہوں نے بے لوث مدد کی۔وہ اس وجہ سے کہ جماعت کے حقوق العباد کی ادائیگی کے لئے کی گئی مختلف
خطبات مسرور جلد 11
610
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 8 نومبر 2013ء
کوششوں جو زلزلوں اور سونامی کے دوران میں کی گئیں اُن کاموں کی اُن کی نظر میں بہت اہمیت تھی
اور انہوں نے کہا کہ جماعت کے جاپان پر بہت احسانات ہیں جس کی وجہ سے میں یہ کام بلا معاوضہ
کروں گا۔بہر حال جماعت نے اگر کوئی کام کیا تو کسی احسان کی غرض کے لئے نہیں بلکہ اپنا فرض ادا کیا اور
کرنا چاہئے جہاں بھی وہ کسی کو کسی مشکل میں دیکھیں۔لیکن انہوں نے بہر حال اپنے اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ
کیا اور جماعت کی اس تھوڑی سی خدمت کو سراہتے ہوئے وہ جماعت کے قریب آئے۔تو یہ حقوق العباد کی
ادائیگی کا کام تو ہم نے کرتے رہنا ہے، چاہے کوئی ہمارے کام آئے یا نہ آئے۔اور یہی حقوق العباد کا کام
ہے جو جب ہم یہ بتائیں گے اور بتانا چاہئے کہ قرآن کریم کی تعلیم ہے اور ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا
اُسوہ ہے اور ہمیں حکم ہے کہ مخلوق کی خدمت کرو۔تو مزید اس تعارف میں وسعت پیدا ہوگی ، مزید لوگ
ان جاپانی وکیل جیسے سامنے آئیں گے جو جماعت کی خدمات کو سراہیں گے، جن پر اسلام کی حقیقی تعلیم
روشن ہوگی۔اسلام کا تعارف بڑھے گا اسلامی تعلیم کی عظمت ان پر قائم ہوگی اور یوں تبلیغ کے مزید راستے
کھلیں گے۔یہ مسجد بیت الاحد جس کو انشاء اللہ تعالیٰ جیسا کہ میں نے کہا جو معمولی قانونی تقاضے رہ گئے
ہیں اُن کے پورا ہونے کے بعد مسجد کی شکل بھی دے دی جائے گی۔تو اس سے جماعت کا مزید تعارف
بڑھے گا۔مزید قرآن کریم کی تعلیم کا تعارف کروانے کا موقع ملے گا اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی خواہش بھی تھی اور آپ نے فرمایا بھی ہے کہ ان لوگوں کا اسلام کی طرف رحجان پیدا ہورہا
ہے اس لئے کہ یہ لوگ نیک فطرت لگتے ہیں اس لئے اسلام کی طرف رحجان پیدا ہو رہا ہے، اس لئے ان
کے لئے اسلام کا تعارف پیش کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور اس کے لئے آپ نے فرمایا کہ اسلام کے
تعارف پر مشتمل جاپانی زبان میں ایک کتاب بھی لکھی جائے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 4 صفحہ 371-372 مطبوعہ ربوہ )
تو بہر حال اس کتاب پر بھی کام ہورہا ہے۔آپ لوگ جو یہاں رہنے والے ہیں، جن کی اکثریت پاکستانیوں اور پرانے احمدیوں پر مشتمل
ہے، آپ کو اپنی عملی حالتوں کی طرف نظر کرنی ہو گی کہ اب پہلے سے بڑھ کر لوگ آپ کی طرف
دیکھیں گے۔آپ جب تبلیغ کریں گے، اسلام کا پیغام پہنچائیں گے تو لوگ آپ کی عملی حالتوں کی طرف
دیکھیں گے کہ وہ کیا ہیں؟ یہ لوگ یہ نہیں دیکھیں گے کہ آپ نے اس مسجد کے بنانے کے لئے کیا قربانیاں
دیں؟ لوگ دیکھیں گے کہ آپ
کی عملی حالت کیا ہے؟ آپ کا خدا تعالیٰ سے زندہ تعلق کیسا ہے؟ آپ میں
خطبات مسرور جلد 11
611
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 8 نومبر 2013ء
شامل ہو کر اُن لوگوں میں کیا انقلاب آ سکتا ہے؟ دنیاوی لحاظ سے تو یہ لوگ آپ سے بہت آگے ہیں۔ظاہری اخلاق بھی ان کے بہت اعلیٰ ہیں۔کوئی نئی چیز اگر ہم ان کو دے سکتے ہیں تو خدا تعالیٰ سے تعلق
جوڑنے کا طریق سکھا سکتے ہیں۔ہم یہی ان کو بتا سکتے ہیں کہ اب زندہ مذہب صرف اسلام ہے۔ہم یہ بتا
سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی عبادت کا حق کس طرح ادا ہوتا ہے؟ ہم یہ بتا سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کس طرح دعاؤں
کو سنتا ہے؟ ہم یہ بتا سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اپنے بندوں سے کس طرح کلام کرتا ہے؟ لیکن یہ سب کچھ کرنے
کے لئے ہمیں اپنے جائزے لینے ہوں گے۔خدا تعالیٰ سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنا ہوگا۔اپنی نمازوں کی
حفاظت کرنی ہوگی۔اپنی عبادتوں کے حق ادا کرنے ہوں گے۔آپس میں محبت اور پیار سے رہنا ہوگا۔اپنے
اخلاق کے وہ اعلیٰ معیار حاصل کرنے ہوں گے جو جاپانی قوم کے اخلاق سے بہتر ہوں۔جیسا کہ میں نے کہا
ظاہری اخلاق تو ان میں بہت ہیں۔انسانی ہمدردی بھی ان میں ہے۔احسان کا بدلہ احسان کر کے ادا کرنے
کی اسلامی تعلیم پر بھی یہ عمل کر رہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس لئے فرمایا ہے کہ ان
لوگوں میں جو تو جہ پیدا ہوئی ہے، یہ کسی سعادت مندی کی وجہ سے ہے اس لئے ان کو اسلام کی اصل اور حقیقی
تعلیم سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے۔پس اس سعادت سے جو ان لوگوں میں ہے، بھر پور فائدہ اٹھانا
چاہئے۔جو اخلاق ان میں ہیں ان اخلاق سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے اور اس کے لئے ہمیں اسلام کا حسن
انہیں دکھانا ہو گا خدا تعالیٰ کا بندہ سے تعلق کا عملی نمونہ انہیں دکھانا ہوگا۔اس کے لئے یہاں رہنے والے
ہر احمدی کو قرآن کریم کی تعلیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ کو ہر وقت سامنے رکھنا ہو گا۔پس اس
بات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔اس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو راہنمائی فرمائی ہے
اس کی جگالی کرتے رہیں۔ان میں سے بعض باتیں میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔پہلی بات تو ہمیشہ ہمیں اپنے سامنے رکھنے کی ضرورت ہے کہ اللہ تعالیٰ عہدوں کے بارے میں
پوچھے گا۔جو تم نے عہد کئے ہیں اُس کے بارے میں پوچھے گا۔اور اس زمانے میں ہم نے جو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عہد بیعت کیا ہے، اتنا کافی نہیں کہ ہم نے بیعت کر لی اور احمدی ہو گئے۔جو
پرانے احمدی ہیں وہ خلافت کے ہاتھ پر بیعت کی تجدید کرلیں اور اتنا ہی کافی سمجھیں۔عہد بیعت ایک
مطالبہ کرتا ہے جس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دس شرائط بیعت کی صورت میں ہمارے
سامنے پیش فرمایا۔اگر اس کا خلاصہ بیان کریں تو یہ ہے کہ ہر حالت میں دین ، دنیا پر مقدم رہے گا۔ہم ہمیشہ
یہ کوشش کریں گے کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھیں۔
خطبات مسرور جلد 11
612
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 8 نومبر 2013ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ : تم دیکھتے ہو کہ میں بیعت میں یہ اقرار
لیتا ہوں کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔یہ اس لیے تاکہ میں دیکھوں کہ بیعت کنندہ اس پر کیا عمل کرتا ہے۔“
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 350۔مطبوعہ ربوہ )
آپ نے فرمایا کہ : ” اگر کوئی دنیاوی کام ہو تو اس کے لئے تم بڑی محنت کرتے ہو تب جا کر اس
میں کامیابی حاصل ہوتی ہے لیکن دین کے لئے محنت کرنے کا درد نہیں ہے، وہ کوشش نہیں ہے جس سے ہر
وقت خدا تعالیٰ سامنے رہے اور اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق ڈھالنے اور ان پر عمل
کرنے کی کوشش رہے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 5 صفحہ 329۔مطبوعہ ربوہ )
آپ فرماتے ہیں ” مجھے سوز و گداز رہتا ہے کہ جماعت میں ایک پاک تبدیلی پیدا ہو۔جو نقشہ اپنی
جماعت کی پاک تبدیلی کا میرے دل میں ہے وہ ابھی پیدا نہیں ہوا اور اس حالت کو دیکھ کر میری وہی حالت
ہے۔لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء:4) یعنی تو شاید اپنی جان کو ہلاکت
میں ڈالے گا کہ وہ کیوں نہیں مؤمن ہوتے۔فرمایا کہ ”میں نہیں چاہتا کہ چند الفاظ طوطے کی طرح بیعت
کے وقت رٹ لئے جاویں، اس سے کچھ فائدہ نہیں۔تزکیہ نفس کا علم حاصل کرو کہ ضرورت اسی کی ہے۔“
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 351-352 - مطبوعہ ربوہ )
اپنے نفس کو کس طرح پاک کرنا ہے یہ جاننے کی کوشش کرو۔آپ نے بیعت میں آنے کے بعد کی اصل غرض کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ:
تم اپنے اندر ایک تبدیلی پیدا کرو اور بالکل ایک نئے انسان بن جاؤ۔اس لئے ہر ایک کو تم میں
66
سے ضروری ہے کہ وہ اس راز کو سمجھے اور ایسی تبدیلی کرے کہ وہ کہہ سکے کہ میں اور ہوں۔“
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 352 - مطبوعہ ربوہ )
یعنی جو پہلے تھا، وہ نہیں رہا۔پس یہ درد ہے جو ہمیں محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔یہ الفاظ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُن لوگوں کے لئے کہے جو آپ کی صحبت سے
فیض یاب ہورہے تھے۔اگر ان کا معیار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش کے مطابق نہیں تھا
اور کمیاں تھیں تو ہمارے زمانے میں تو یہ کمیاں کئی گنا بڑھ چکی ہیں اور ان کو دُور کرنے کے لئے ہمیں کوشش
بھی کئی گنا بڑھ کر کرنی ہوگی۔تبھی ہم آپ کے درد کو ہلکا کرنے والے بن سکیں گے۔اب یہ جو آپ علیہ
خطبات مسرور جلد 11
613
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 8 نومبر 2013ء
السلام نے فرمایا کہ تم لوگوں کی یہ حالت دیکھ کے میری یہ حالت ہے کہ اپنے آپ کو ہلاک نہ کرلوں کہ کیوں
نہیں مومن ہوتے ؟ اس کا مطلب غیروں کے لئے تو بے شک یہ ہے کہ وہ ایمان کیوں نہیں لاتے لیکن
یہاں آپ کو اپنوں کے لئے فکر ہے اور یہ فکر ہے کہ وہ مقام حاصل کیوں نہیں کرتے جو ایک مومن کے لئے
ضروری ہے۔قرآن کریم نے ایسے ماننے والوں کے لئے یہ فرمایا ہے کہ یہ تو کہو کہ ہم اسلام لائے،
فرمانبرداری اختیار کی ، نظام جماعت میں شامل ہو گئے، یہ مان لیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین
ہیں۔یہ مانتے ہیں کہ آنے والا مسیح موعود اور مہدی موعود جس کی پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمائی تھی وہ آ گیا ہے۔اور ہم نے اس کی بیعت کر لی ہے اور اُس میں شامل ہو گئے لیکن ایمان ابھی کامل
طور پر تم میں پیدا نہیں ہوا۔ایمان کے لئے بہت سی شرائط ہیں جن کو پورا کرنا ضروری ہے۔مثلاً مومن سب
سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے محبت کرتا ہے۔اور اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے کا مطلب ہے کہ ہر دنیاوی
چیز اور رشتے کو خدا تعالیٰ کے مقابل پر اہمیت نہ دینا، اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن
کریم میں متعدد جگہ ایمان کے ساتھ اعمالِ صالحہ کی شرط رکھی ہے۔یعنی نیک عمل بھی ہوں اور موقع
اور مناسبت کے لحاظ سے بھی ہوں اور اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے کو مد نظر رکھتے ہوئے بھی ہوں۔اللہ
تعالیٰ نے مومنوں کو جو حکم دیئے ہیں اُن میں عبادت کا حق ادا کرنے کے ساتھ جو انتہائی ضروری ہے فرمایا
مومن وہ ہے جو اصلاح بین الناس کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے آپس میں اصلاح
کی کوشش کرتے ہیں، فساد اور فتنے نہیں ڈالتے۔ان کے مشورے دنیا کی بھلائی کے لئے ہیں، نقصان
پہنچانے کے لئے نہیں۔مومن وہ اعلیٰ قوم ہیں جو نیکی کی ہدایت کرتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں۔مومن وہ ہیں جو امانتوں کا حق ادا کرنے والے ہیں۔جو اپنے عہد کی پابندی کرنے والے ہیں۔جو سچائی پر
قائم رہنے والے ہیں۔جو قول سدید کے اس قدر پابند ہیں کہ کوئی پیچ دار بات ان کے منہ سے نہیں نکلتی۔اپنوں کے خلاف بھی گواہی دینی پڑے تو دیتے ہیں۔وہ ایک دوسرے کی خاطر قربانی کے جذبے سے
سرشار ہیں۔صحابہ نے ایک دوسرے کی خاطر قربانی کا ایسا نمونہ دکھایا کہ اپنی دولت ، گھر کا سامان، جائیداد
غرض کہ ہر چیز ایک دوسرے کے لئے قربان کرنے کے لئے تیار ہو گئے۔پھر مومن کی یہ نشانی ہے کہ حسنِ ظن رکھتے ہیں، ہر وقت بدظنیاں نہیں کر لیتے۔سنی سنائی باتوں پر
یقین کر کے ایک دوسرے کے خلاف دل میں کینے اور بغض نہیں بھر لیتے۔اگر آپ لوگ، ہر ایک ہر فرد
جماعت اس ایک بات پر ہی سو فیصد عمل کرنے لگ جائے تو یہاں ترقی کی رفتار بھی کئی گنا بڑھ سکتی ہے۔
خطبات مسرور جلد 11
614
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 8 نومبر 2013ء
بیویوں کے ساتھ حسنِ سلوک کرتے ہیں، یہ بھی اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔اگر یہاں جا پانی عورتوں سے جنہوں
نے شادیاں کی ہیں ہر ایک بیویوں سے اسلامی تعلیم کے مطابق حسنِ سلوک کرنے لگ جائے تو یہ بات اُن
کے سسرالی عزیزوں میں تبلیغ کا ذریعہ بن جائے گی۔پھر مومن ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کرتے ہیں اور صرف نظر کرنے والے ہیں۔پھر مومن
عاجزی دکھانے والے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کو اپنے ایک شعر میں یوں بیان
فرمایا ہے کہ:
بدتر بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں شاید اسی سے دخل ہو دار الوصال میں
(براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 18 )
عاجزی دکھاؤ گے ہر ایک سے کم تر اپنے آپ کو سمجھو گے تبھی اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے
والے بن سکو گے۔ہے۔پس اگر اللہ تعالیٰ کا قرب چاہتے ہیں تو عاجزی شرط ہے۔تکبر اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں
عہدیدار بھی اپنے دائرے میں عاجزی اختیار کریں اور افراد جماعت بھی عاجزی اختیار کریں۔غصہ کو
دبانے والے ہوں۔یہ ایک مومن کی نشانی ہے۔اپنے عہدوں کو پورا کریں جیسا کہ پہلے بھی میں کہہ
چکا ہوں کہ اللہ تعالیٰ عہدوں کے بارے میں پوچھے گا۔اور ہم نے اس زمانے میں جو عہد بیعت کیا ہے اس
کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے اور اسے پورا کرنے اور نبھانے کی ضرورت ہے اور یہ اس صورت میں ہوگا جب
ہم ہر نیک عمل بجالانے والے ہوں گے۔اپنی زندگیوں کو اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق ڈھالنے والے
ہوں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو جماعت کا مقصد بیان فرمایا ہے اُس کے مطابق چلنے
والے ہوں گے۔پس میں اس وقت زیادہ تفصیل میں تو یہ احکامات بیان نہیں کرسکتا، بے شما را حکامات ہیں۔ہر ایک اپنے جائزے لے کہ کیا وہ قرآنی احکامات کے مطابق زندگی گزارنے والا ہے؟ کیا وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آکر آپ کی خواہش کو پورا کرنے والا ہے؟ کیا اس
کا ہر عمل خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ہے؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جو شعر میں
نے پڑھا ہے۔کہ بدتر بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں یہ حالت اگر ہم میں سے ہر ایک پر طاری ہو
گی تو تبھی ہم دوسروں کو معاف کرنا بھی سیکھیں گے، بدظنیاں کرنے سے بھی بچیں گے اور جماعت کی
خطبات مسرور جلد 11
615
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 8 نومبر 2013ء
ترقی کے لئے مفید وجود بنیں گے۔پس ہر ایک کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے در داور فکر کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔یہی
باتیں ہیں جو تزکیہ نفس کا باعث بنتی ہیں۔آپس میں محبت، پیار اور بھائی چارے پیدا کر یں۔ایک دوسرے
کے نقص اور خامیاں تلاش کرنے کی بجائے ایک دوسرے کی خوبیاں تلاش کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ : ”ہر ایک آپس کے جھگڑے اور
جوش اور عداوت کو درمیان میں سے اٹھا دو کہ اب وہ وقت ہے کہ تم ادنی باتوں سے اعراض کر کے اہم
اور عظیم الشان کاموں میں مصروف ہو جاؤ۔“
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 175 - مطبوعہ ربوہ )
فرمایا: ” تم یا درکھو کہ اگر اللہ تعالیٰ کے فرمان میں تم اپنے تئیں لگاؤ گے اور اس کے دین کی حمایت
میں سائی ہو جاؤ گے تو خدا تمام روکاوٹوں کو دور کر دے گا اور تم کامیاب ہو جاؤ گے۔“
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 175۔مطبوعہ ربوہ )
اعلیٰ کام جس کی طرف توجہ دلائی ، وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے دین کو پھیلانے کے لئے سعی
کرو، کوشش کرو۔اس وقت جس کا میابی کے حصول کے لئے ہمیں کوشش کرنی چاہئے وہ ہے حضرت
مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی بعثت کے مقصد کو پورا کرنا اور آپ کی بعثت کا مقصد بندے کو خدا تعالیٰ کے قریب کرنا اور
اس سے زندہ تعلق پیدا کروانا ہے۔اسی طرح مخلوق کے جو ایک جو دوسرے پر حق ہیں اُن کی ادائیگی کی
طرف توجہ دلانا اور اُن کی ادائیگی کرنا ہے۔اور یہ سب کچھ اُس وقت ہو سکتا ہے جب ہم کامل مومن بننے کی
کوشش کریں تا کہ اسلام کی خوبصورت تعلیم ہر جگہ تک پہنچاسکیں۔پس پھر میں کہتا ہوں کہ ہر ایک کو اپنے
جائزے لینے کی ضرورت ہے۔جاپان کی جماعت ایک چھوٹی سی جماعت ہے، اس میں اگر چند ایک بھی ایسے ہوں جو اپنے قول و
فعل میں تضادر کھتے ہوں تو جماعت میں یہ بات ہر ایک پر اثر انداز ہوتی ہے، خاص طور پر نو جوانوں اور
بچوں پر اس کا ایسا اثر پڑتا ہے کہ وہ دین سے دُور ہٹ سکتے ہیں۔جو جاپانی احمدیت کے قریب ہیں وہ بھی
ایسی باتیں دیکھ کے دور ہٹ جائیں گے۔جو جاپانی عورتیں یا مرد احمدی مرد یا عورت سے شادی کے بعد
احمدیت کے قریب آئے ہیں، وہ بھی دور چلے جائیں گے۔پس یہ بہت فکر کا مقام ہے۔سب سے پہلے اس
خطبات مسرور جلد 11
616
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 8 نومبر 2013ء
کی ذمہ داری صدر جماعت اور مشنری انچارج کی ہے کہ وہ ایک باپ کا کردار ادا کرے اور اپنے اندر پاک
تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش میں لگار ہے۔اپنے عہدہ کے لحاظ سے بھی ، اپنے علم کے لحاظ سے بھی سب سے
بڑی ذمہ داری اُسی کی ہے اور وہ اس کے لئے پوچھا جائے گا۔لاعلمی ہو، بے علمی ہو، کم علمی ہو تو اور بات ہے
لیکن جب سب کچھ ہو اور پھر اُس پر عمل نہ ہو تو زیادہ سوال جواب ہوتے ہیں۔اور افراد جماعت میں سے
بھی ہر ایک جو ہے وہ اپنے جائزے لے۔پھر ہر جماعتی عہدیدار کو اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے کہ کیا
وہ اپنے عہدوں کا حق ادا کر رہا ہے؟ کیا کہیں اس حق کے ادا نہ کرنے سے وہ جماعت میں بے چینی تو نہیں
پیدا کر رہا؟ پھر ذیلی تنظیموں کے عہدیدار ہیں، اُن کو اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے۔ہر ایک اپنی
امانتوں اور عہدوں کے بارے میں پوچھا جائے گا کہ کس حد تک تم نے ادا کئے۔اجلاسوں میں، جلسوں میں
جو پروگرام ہیں، وہ جاپانی زبان میں ہونے چاہئیں۔یہ بھی مجھے بعض شکوے پہنچتے ہیں کہ جو جاپانی چند ایک
ہیں اُن کو سمجھ نہیں آتی کہ اجلاسوں میں کیا ہو رہا ہے۔جن عورتوں کو یا مردوں کو جاپانی زبان اچھی طرح سمجھ
نہیں آتی اُن کے لئے اردو میں ترجمہ کا انتظام ہو۔نہ کہ اردو پروگرام ہوں اور جاپانی میں ترجمے ہوں۔یہاں بات الٹ ہونی چاہئے۔سارے اجلاسات جاپانی میں ہوں اور ترجمہ اردو میں ہو۔جاپانی احمدیوں کو
زیادہ سے زیادہ اپنے پروگراموں کا حصہ بنائیں، ان سے تقریریں بھی کروائیں، ان کو نظام بھی سمجھا ئیں
اور ان سے دوسری خدمات بھی لیں۔جیسا کہ میں نے کہا تھا، اب ایک نئی مسجد انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی بن
جائے گی ، اس سے تبلیغ کے مزید راستے کھلیں گے۔ان راستوں پر ہر احمدی کو نگران بن کر کھڑا ہونا پڑے گا
تا کہ جو ان راستوں پر چلنے کے لئے آئے ، جو ان کی تلاش کرنے کی کوشش کرے، وہاں ہر پرانا احمدی جو
احمدیت کے بارے میں علم رکھتا ہے راہنمائی کے لئے موجود ہو۔اور جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں، یہ
کام نہیں ہوسکتا اگر ہر ایک کا خدا تعالیٰ سے تعلق قائم نہ ہو، اُس احد خدا کی عبادت کا حق نہ ہو جس کے نام
پر یہ مسجد بنائی جا رہی ہے، اُس احد خدا کی غنی کا ادراک نہ ہو جس کا کسی سے رشتہ نہیں۔اُس کے لئے معزز
وہی ہے جو تقویٰ پر چلنے والا ہے، عبادتوں کا حق ادا کرنے والا ہے اور اعمالِ صالحہ بجالانے والا ہے، مخلوقِ
خدا کی رہنمائی اور اُسے خدا تعالیٰ کے حضور جھکانے کی کوشش کرنے والا ہے۔آپس میں ایسے مومن بن کر
رہنے والا ہے جور حماءُ بَيْنَهُمْ کی مثال ہوتے ہیں۔پس ہر احمدی کو یا درکھنا چاہئے کہ یہ صرف عہدیداران کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ہر احمدی مرد،
عورت، جوان، بوڑھے کی ذمہ داری ہے کہ وہ صرف عہدیداروں کی غلطیاں نکالنے پر مصروف نہ ہو
خطبات مسرور جلد 11
617
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 8 نومبر 2013 ء
جائے بلکہ اپنے جائزے لے کر اپنے آپ کو خدائے واحد و یگانہ کے ساتھ تعلق جوڑنے والا بنائے،
خدائے رحمان سے تعلق جوڑ کر عبد رحمان بنے۔اور اس مسجد کا حق ادا کرنے کی تیاری کریں جو انشاء اللہ
تعالیٰ عنقریب آپ کو ملنے والی ہے۔اپنی قربانیوں کو اللہ تعالیٰ کے حضور قبولیت کا درجہ دلانے کی کوشش
کریں جو اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی ہو سکتا ہے، اپنی کوشش سے
نہیں ہوتا۔اُس کے لئے دعاؤں کی بھی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگنے کی بھی ضرورت
ہے، عاجزی کی بھی ضرورت ہے۔جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ مسجد کے بارے میں کچھ تفصیل بتاؤں گا۔جو تفصیل میرے سامنے آئی
ہے، وہ اس وقت سامنے رکھتا ہوں۔پرانا جو مشن ہاؤس 1981ء میں خریدا گیا تھا، اُس کی تفصیلات بیان
کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔وہ ایک چھوٹا سا مکان تھا۔لیکن بہر حال مسجد بیت الاحد کا رقبہ تقریباً تین ہزار
مربع میٹر ہے اور ساٹھ فیصد حصہ مسقف ہے، چھتا ہوا ہے۔نماز کا ہال ہے جس میں بیک وقت پانچ سو
نمازی نماز ادا کر سکتے ہیں۔کمرے اور رہائشی کوارٹرز ہیں، تقریباً آٹھ لاکھ ڈالر میں اخراجات سمیت اس کی
خرید کی گئی ہے۔بہر حال جب آپ کو توجہ دلائی گئی کہ نیا مرکز خریدیں تو جیسا کہ پہلے میں ذکر کر چکا ہوں،
جماعت جاپان نے مالی قربانیاں کیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ جگہ خرید لی۔چھوٹی سی جماعت ہے لیکن
اللہ کے فضل سے بڑی قربانی کی ہے، اس لحاظ سے بہت سے لوگوں نے بڑی بڑی رقمیں ادا کی ہیں۔بچوں
نے اپنے جیب خرچ ادا کئے ، عورتوں نے اپنے زیور ادا کئے اور بعض نے اپنے پاکستان میں گھر بیچ کر رقمیں
ادا کیں یا کوئی جائیداد بیچ کر رقم ادا کی۔بعض نے اپنے قیمتی اور عزیز زیور، پرانے بزرگوں سے ملے ہوئے
زیور، بیچ کر مسجد کے لئے قیمت ادا کی۔غرض کہ مالی قربانیوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک دوسرے سے
بڑھ کر قربانی کرنے کی آپ نے کوشش کی اور پیش کیں۔اللہ تعالیٰ یہ سب مالی قربانیاں قبول فرمائے اور
آپ لوگوں کے اموال ونفوس میں بے انتہا برکت عطا فرمائے۔اب جیسا کہ میں نے کہا تھا مسجد کی جورجسٹریشن ہے وہ آخری مراحل میں ہے، اگر پہلے ہو جاتی تو
شاید یہ جمعہ وہیں ہوتا لیکن انشاء اللہ تعالیٰ امید ہے جلد مل جائے گی۔اور کہتے ہیں کہ جن جاپانی وکیل کا میں
نے ذکر کیا ہے، اگر وہ بھی فیس لیتے تو کم از کم بیس ہزار ڈالر فیس ہوتی۔تو یہ بھی اُن کا بڑا احسان ہے۔اللہ
تعالیٰ اُن کو جزا دے۔
خطبات مسرور جلد 11
618
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 8 نومبر 2013ء
پس یہ مسجد کی جو کوشش ہے، یہ آپ نے چند مہینوں میں کی۔ان کوائف سے ظاہر ہو گیا کہ جو مسجد
کی جگہ ملی ہے یہ غیر معمولی طور پر ایک تو قربانیاں جو آپ نے کیں وہ تو کیں، اس کے ملنے کی جو تاریخ ہے وہ
بھی یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بغیر کسی سوچ کے اللہ تعالیٰ نے مددفرمائی اور ایک دم انتظام ہو گیا۔اور
یہ بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔یہ جگہ ملنا آپ کی کوششوں سے زیادہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا ثمرہ ہے۔اتنی وسیع
جگہ آپ کو مل گئی ہے۔ایسی جگہ ہے کہ میرے خیال میں چند ماہ پہلے تک تو آپ میں سے بعض تصور بھی نہیں
کر سکتے ہوں گے کہ یہ جگہ مل سکتی ہے۔پس یہ چیز ہمیں اللہ تعالیٰ کے حضور جھکنے والا بنانے والی ہو۔لیکن اس کے ساتھ میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ یہ فضل جو آج جماعت احمدیہ پر دنیا میں ہر جگہ ہو
رہے ہیں، یہ دشمنانِ احمدیت کے اُن بلند بانگ دعووں کا بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے جواب ہے، اور
جماعت احمدیہ کے حق میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اُس کی تائید کا فعلی اظہار ہے، جو دشمن نے خلافت ثانیہ
میں کئے تھے کہ ہم قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے اور احمدیت کو نعوذ باللہ ختم کر دیں گے۔(ماخوذ از تاریخ احمدیت جلد 6 صفحہ 177)
اُس وقت حضرت مصلح موعود نے تحریک جدید کی بنیاد رکھی تھی اور فرمایا تھا کہ اس کا جواب تبلیغ اور
دنیا میں پھیل جانا ہے۔(ماخوذ از خطبه جمعه فرموده 23 نومبر 1934ء الفضل قادیان جلد 22 نمبر 66 مؤرخہ 29 نومبر 1934 صفحہ 113-114)
چنانچہ احباب جماعت نے اُس وقت بھی مالی قربانیاں دیں اور دنیا میں احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا
پیغام بھی پھیلنا شروع ہوا۔مبلغین باہر گئے ، مسجدیں بنیں اور انسانیت کی خدمت کے دوسرے کام بھی
ہونے شروع ہوئے۔ہسپتال بنے ، سکول بنے۔قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجانے والے جو تھے اُن کا تو
پی نہیں نام ونشان بھی ہے کہ نہیں لیکن جماعت احمدیہ آج دنیا کے دوسو سے اوپر ممالک میں موجود ہے۔ہر
سال مسجد میں بھی بن رہی ہیں اور لاکھوں لوگ اسلام میں احمدیت کے ذریعہ شامل بھی ہورہے ہیں۔اس
سال اللہ تعالیٰ نے مسجد کی صورت میں آپ کو ، جماعت احمدیہ جاپان کو بھی ایک انعام سے نوازا ہے جس کا
بظاہر ملنے کا فوری طور پر کوئی امکان بھی نہیں تھا ، جیسا کہ میں بتا چکا ہوں۔پس ہمارے سر اللہ تعالیٰ کے اس
فضل پر جھکتے چلے جانے چاہئیں اور اس کا حقیقی حق جیسا کہ میں نے کہا یہی ہے کہ اپنے اندر ایک ایسی پاک
تتبدیلی پیدا کریں جو اللہ تعالیٰ کے ہاں مقبول ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔تحریک جدید کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے ان فضلوں کا اظہار جو ہو رہا ہے، اس کا ایک اور اظہار
خطبات مسرور جلد 11
619
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 8 نومبر 2013ء
کرنے کا مجھے خیال آیا کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی تحدیث بھی ضروری ہے۔اتفاق سے تحریک جدید کا نیا
سال میرے اس دورہ کے دوران شروع ہو رہا ہے۔یا یوں کہ لیں کہ میرا یہ دورہ جو آسٹریلیا اور مشرق بعید کا
دورہ ہے اس میں تحریک جدید کا گزشتہ سال ختم ہوا ہے جس میں ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے بے شمار
نظارے کئے ہیں۔اس دورے کے دوران بھی وہ نظارے دیکھے ہیں جو یقیناً ہماری کوششوں کا نتیجہ
نہیں تھے۔اس کی تفصیل تو انشاء اللہ تعالیٰ کسی اور وقت بتاؤں گا۔جیسا کہ میں نے کہا، اس وقت تحریک
جدید کا سال ختم ہوا تو میں نے سوچا کہ اس کا اعلان، یعنی نئے سال کے آغاز کا اعلان بھی اس دورے کے
دوران جاپان سے کردوں۔پس اس وقت میں اس کے مختصر کوائف جو حسب روایت پیش کیا کرتا ہوں وہ کر کے تحریک جدید
کے نئے سال کا جواشی واں سال شروع ہوا ہے، انشاء اللہ تعالیٰ ، اُس کا اعلان کرتا ہوں۔ان کوائف کے مطابق جور پورٹس آئی ہیں، بہت ساری رپورٹس نہیں بھی آتیں ، اُن کے مطابق
اس سال تحریک جدید میں جماعت کو اٹھہتر لاکھ انہتر ہزار ایک سو پاؤنڈ (78,69,100 ) کی قربانی پیش
کرنے کی توفیق ملی اور جو گزشتہ سال سے تقریباً ساڑھے چھ لاکھ پاؤنڈ زیادہ ہے۔اضافہ تو شاید زیادہ ہو،
کیونکہ مقامی کرنسیوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، لیکن پاؤنڈ کی قیمت کے مقابلے میں بہت سارے
ممالک کی کرنسی کی قیمت کم ہوئی ہے جس کی وجہ سے یہ بظاہر کم نظر آتا ہے لیکن ملکوں کے لحاظ سے بہت
بڑے بڑے اضافے ہوئے ہیں۔پاکستان کی جو پوزیشن ہوتی ہے وہ تو قائم ہے ہی، اُس کے بعد پوزیشن کے لحاظ سے نمبر ایک
جرمنی ہے، ویسے نمبر دو۔لیکن پاکستان کے باہر ملکوں میں نمبر ایک جرمنی پھر امریکہ پھر برطانیہ پھر کینیڈا پھر
انڈیا، انڈونیشیا، آسٹریلیا پھر عرب کی دو جماعتیں ہیں پھر گھانا اور سوئٹزرلینڈ۔اور جرمنی اللہ تعالیٰ کے فضل
سے انہوں نے اپنے لحاظ سے بھی بڑی چھلانگ لگائی ہے۔انہوں نے تحریک جدید میں ہی ساڑھے تین
لاکھ یورو سے زائد کا اضافہ کیا ہے۔اور امریکہ سے تقریباً ایک لاکھ بیاسی ہزار پاؤنڈ زیادہ وصولی کی ہے۔امریکہ نے برطانیہ سے پچہتر ہزار پاؤنڈ زیادہ وصولی کی ہے۔اور برطانیہ نے کینیڈا سے چار لاکھ پاؤنڈ
زیادہ وصولی کی ہے اور اُس کے بعد جیسا کہ میں نے تفصیل بتائی ، وہ ہے۔جرمنی کے چندہ جات میں جب بھی اضافہ ہوتا ہے مجھے ہمیشہ امیر صاحب جرمنی اور عاملہ کے یہ فکر
والےالفاظ سامنے آ جاتے ہیں کہ جب میں نے یہ پابندی لگائی تھی کہ وہ احمدی جو کسی ایسی جگہ کام کر رہے
خطبات مسرور جلد 11
620
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 8 نومبر 2013ء
ہوں جہاں حرام کام ہوتے ہیں، شراب بیچی جاتی ہے یا سور کا کاروبار ہوتا ہے، اُن سے چندہ نہیں لینا، تو اُن
کی فکر یہ ہوتی تھی کہ ہمارے چندوں میں کمی آجائے گی۔اور پہلے سال ہی جب انہوں نے فکر کا اظہار کیا تو
اُن کے چندوں میں کئی لاکھ کا اضافہ ہوا اور کوئی کمی نہیں آئی۔اور اس سال پھر انہوں نے صرف تحریک جدید
میں ہی ساڑھے تین لاکھ یورو کا زائد چندہ ادا کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اُن کے اموال ونفوس میں برکت ڈالے۔فی کس ادائیگی کے لحاظ سے امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔پھر سوئٹزرلینڈ ہے، پھر آسٹریلیا ہے، پھر
جاپان ہے۔جاپان کی بھی چوتھی پوزیشن فی کس ادائیگی میں ہے۔یعنی کہیں نہ کہیں نمبر آیا ہے۔برطانیہ پھر
جرمنی پھر ناروے، فرانس، جیم ،کینیڈا۔اور مقامی کرنسی کے لحاظ سے جو اضافہ ہوا ہے سب سے زیادہ ، گھانا میں ہوا ہے، پھر جرمنی میں پھر
آسٹریلیا میں پھر پاکستان پھر برطانیہ پھر کینیڈا پھر انڈیا پھر امریکہ۔اور میں نے کہا تھا اس سال چندہ ادا کرنے والوں کی طرف زیادہ توجہ دیں، شاملین کو زیادہ سے
زیادہ کریں تو سوا دولاکھ نئے چندہ دہندگان شامل ہوئے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ تعداد گیارہ لاکھ
چونتیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔افریقہ کے ممالک میں مجموعی وصولی کے لحاظ سے گھانا سب سے آگے ہے، پھر نائیجیریا،
ماریشس، بورکینا فاسو، تنزانیہ، گیمبیا، بین ، کینیا، سیرالیون اور یوگنڈا۔شاملین میں سب سے زیادہ کوشش سیرالیون نے کی ہے، اُس کے بعد پھر مالی ہے، بورکینا فاسو
ہے، گیمبیا ہے، بینن ہے،سینیگال، لائبیریا، یوگنڈا ، تنزانیہ۔دفتر اول کے مجاہدین کی تعداد بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک سو چھیں زندہ ہیں۔باقی سب کے
کھاتے چل رہے ہیں۔تحریک جدید کی مالی قربانی میں پاکستان کی جو تین بڑی جماعتیں ہیں، اُن میں اول لاہور ہے،
دوم ربوہ ہے ، سوم کراچی۔اور اس کے علاوہ دس بڑی جماعتیں جو ہیں ، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان ،کوئٹہ،
شیخوپورہ، پشاور، حیدرآباد، بہاولنگر ، اوکاڑہ، نوابشاہ۔قربانی پیش کرنے والے اضلاع جو ہیں اُن میں سیالکوٹ، سرگودھا، عمر کوٹ، گوجرانوالہ،
گجرات، بدین، نارووال، سانگھڑ، ننکانہ صاحب شامل ہیں اور رحیم یارخان اور ٹو بہ ٹیک سنگھ برابر ہیں۔مجموعی وصولی کے لحاظ سے جرمنی کی جماعتیں نوائس نمبر ایک پہ ، روڈ ر مارک ، کولن ، ہائیڈل برگ،
خطبات مسرور جلد 11
621
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 8 نومبر 2013ء
کوبلنز ، ڈرائش ، مهدی آباد، وائن گارٹن ، وزن برگ ، نڈا۔اور وصولی کے لحاظ سے لوکل امارتیں اُن کی ہیں:
ڈارم شکر ، ہمبرگ، فرینکفرٹ، گروس گراؤ، ویز بادن، مورفیلڈن والڈارف، آفن باخ، من ہائم ، ریڈشنڈ
اور ڈیٹسن باخ۔امریکہ کی جو وصولی کے لحاظ سے جماعتیں ہیں، لاس اینجلس، ان لینڈ امپائر، سلیکون ویلی،
ڈیٹرائٹ، ہیرس برگ، لاس اینجلس ایسٹ، کولمبس سیٹل، لاس اینجلس ویسٹ ،سلور سکرین اور فیون ایکس۔برطانیہ کی دس بڑی جماعتیں۔مسجد فضل، ویسٹ ہل، نیومولڈن، ووسٹر پارک، ریز پارک،
برمنگھم سینٹرل ، مسجد ویسٹ ، بیت الفتوح ، تھارٹن ہیتھ اور چیم۔اور مجموعی وصولی کے لحاظ سے برطانیہ کے پانچ ریجن ہیں ، لنڈن، نارتھ ایسٹ ، مڈلینڈ
ساؤتھ اور مڈل سیکس۔کینیڈا کی جماعتیں ہیں، پیس ولیج ، کیلگری، وان، وینکوور، ایڈ منٹن، ڈرہم، آٹوا،
سکاٹون ، لائٹ منسٹر۔انڈیا کی دس جماعتیں ہیں، کیرولائی ( کیرالہ ) ، کالی کٹ ( کیرالہ )، حیدر آباد، آندھرا پردیش،
کنا نور ٹاؤن ( کیرالہ )، ونگاڈی ( کیرالہ ) ، قادیان (پنجاب)، کولکتہ (بنگال)، یادگیر(کرناٹک)،
چنائی ، تامل ناڈو، مو تھوٹم ( کیرالہ)۔کیرالہ کی جماعتیں ماشاء اللہ کا فی ایکٹو (active) ہیں۔اور بھارت کے پہلے دس صوبہ جات
میں کیرالہ ، آندھرا پردیش ، جموں کشمیر، کرناٹک، بنگال،اڑیسہ، پنجاب، یو۔پی ،مہاراشٹرا، دیلی۔اس سال بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے افریقہ سے بھی اور انڈیا سے بھی دوسری جگہوں سے بھی مالی
قربانی کے غیر معمولی نمونوں کے واقعات آئے ہیں، وقت نہیں ہے کہ اُن کی تفصیل بیان کی جائے۔بہر
حال
کسی وقت بیان کر دی جائے گی۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اس سال جماعت کیا بیر نے بھی لکھا ہے، جب پتہ لگا
کہ جاپان سے تحریک جدید کا اعلان ہونا ہے تو ہماری جماعت نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اپنی قربانی
بڑھا کر پیش کی۔یہ عرب ممالک میں سب سے بڑی جماعت ہے۔اپنے لحاظ سے انہوں نے دوگنی تقریباً
میں ہزار پاؤنڈ کی قربانی دی ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ تمام قربانی کرنے والوں کے جو کسی بھی صورت میں قربانی کر رہے ہیں اور
تحریک جدید میں بھی جنہوں نے حصہ لیا، اُن کو بھی، اُن کے اموال ونفوس میں بے انتہا برکت ڈالے
خطبات مسرور جلد 11
622
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 8 نومبر 2013ء
اور اُن کو ایمان اور ایقان میں بھی بڑھاتا چلا جائے۔اور یہ قربانیاں خالصہ لِللہ ہوں اور اللہ تعالیٰ ان کو
قبول بھی فرماتا رہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 29 نومبر 2013 ء تا 5 دسمبر 2013ء جلد 20 شماره 48 صفحہ 5 تا 9)