مشرقِ بعید کے دورہ کے دوران اللہ تعالیٰ کے بے انتہا فضل

خطبات مسرور جلد 11
623
46
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء
خطبہ جمہ سید نا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفة المسح الخامس اید اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء بمطابق 15 نبوت 1392 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح - لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
گزشتہ چند ہفتے ، جیسا کہ آپ جانتے ہیں، میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اور سنگا پور، جاپان وغیرہ
کے دورے پر رہا ہوں۔جیسا کہ عموماً میرا طریق ہے دوروں کے دوران اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی جو بارش
ہوتی ہے واپس آکر اُس کا ذکر کیا کرتا ہوں۔سو آج مختصر یہ ذکر آپ کے سامنے کروں گا۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو گننا اور اس کی انتہا جاننا تو ممکن نہیں کیونکہ جب ہم سمجھتے ہیں کہ ہم فضلوں کی
حدوں کو چھونے والے ہیں تو اللہ تعالیٰ فوراً ہی ایسے سامان پیدا کر دیتا ہے اور ہماری اس غلط فہمی کو دور کر
دیتا ہے کہ جن باتوں
کو تم بیشمار فضل سمجھتے ہو، یہ تو ابھی ابتدا ہے۔اب میں تمہیں ایک قدم اور آگے بڑھاتا
ہوں۔پس اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا شمار اور اُس کی انتہا جاننا انسانی بس سے باہر ہے۔خاص طور پر جب اللہ
تعالیٰ کے ان وعدوں کا سلسلہ ہر موڑ پر کھڑا ہمیں ایک اور خوشخبری سنا رہا ہو جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئے ہیں اور جن کی پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھی۔فضلوں کی انتہا کا ذکر تو دور کی بات ہے، مجھے تو یہ سمجھ نہیں آتی کہ کس فضل کو لے کر بات شروع کروں۔بہر حال اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا ایک خلاصہ میں پیش کروں گا جو ان سات ہفتوں کے دوران سفر میں ہمیں
نظر آئے۔ان جگہوں کی کچھ تفصیل تو وکیل التبشیر صاحب کی رپورٹس جو الفضل کو وہ بھیج رہے ہیں، اُس
میں شائع ہو رہی ہیں، اُس میں سے بعض لوگوں نے پڑھ لی ہوں گی لیکن بعض باتوں کی تصویر کھینچنا،
تصویر کشی کرنا اور بیان کرناممکن نہیں ہوتا۔غیروں کے تأثرات جو غیر جماعت کا ذکر کرتے ہوئے کرتے

خطبات مسرور جلد 11
624
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء
ہیں ، اُن کا سو فیصد بیان نہ میں کرسکتا ہوں ، نہ کوئی اور کر سکتا ہے۔ہاں ایم ٹی اے پر کچھ حد تک یہ دیکھے جا
سکتے ہیں، شاید کچھ آ بھی گئے ہوں۔انگریزی دان طبقے کے لئے پریس ڈیسک نے اس دفعہ اچھا انتظام
کیا ہوا تھا اور دورے کے جو مختلف خاص اہم مواقع تھے اُن کی خبر دنیا کے احمد یوں تک پہنچتی رہی ہے۔بہر حال ہر دورہ اور ہر دن ہمیں اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اُس کے شکر کے مضمون کی نئی آگاہی دیتا ہے اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا ثبوت مہیا کرتا ہے۔بہر حال اب اس تمہید کے بعد میں
حالات سفر اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا ذکر کرتا ہوں۔ہمارے دورے کی پہلی منزل سنگا پور تھی۔سنگا پور ائیر پورٹ پر سنگاپور کے احمدیوں کے علاوہ
انڈونیشیا اور ملائشیا کے بعض عہد یداران مرد و خواتین بھی آئے ہوئے تھے اور اُن سب کی ایک عجیب
جذباتی کیفیت تھی جس کا کچھ اندازہ آپ کو ایم ٹی اے پر خطبے کے دوران بعض جھلکیاں دیکھ کے ہو گیا ہوگا۔بہر حال سنگاپور کا یہ دورہ تقریباً دس دن کا تھا اور اس میں انڈونیشیا، ملائشیا، برونائی ، فلپائن، تھائی لینڈ،
کمبوڈیا، ویتنام، پاپوانیوگنی، سری لنکا، انڈیا اور میانمار سے آنے والے احمدیوں اور وفود سے ملاقات ہوئی۔انڈونیشیا سے تقریباً اڑھائی ہزار کی تعداد میں احمدی آئے ہوئے تھے اور ان میں سے اکثر احمدی کوئی ایسے
اچھے کھاتے پیتے نہیں تھے لیکن وفا اور اخلاص سے پر تھے۔بعض قرض لے کر یا اپنی کوئی چیز بیچ کر یا
جائداد بیچ کر سفر کا خرچ کر کے آئے تھے۔جیسا کہ میں پہلے بھی ایک دفعہ شاید سفر کے دوران کسی خطبہ میں
ذکر کر چکا ہوں کہ ان لوگوں
کو فکر تھی تو یہ کہ ہمارے دین کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ دین پر
قائم رکھے۔ان میں سے وہ لوگ بھی تھے جو بڑے عرصے سے تقریباً ایک سال سے گھر سے بے گھر ہیں۔وہاں کے رہنے والوں نے اُن کو اُن کے گھروں سے نکال دیا ہے اور عارضی shelter میں رہ رہے ہیں
لیکن انہوں نے اپنے ایمان کو قربان نہیں کیا ہے بلکہ ان کے ایمان مزید مضبوط ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ
جو جماعتی مصروفیات ہوتی ہیں، meetings ہیں، ملاقاتیں ہیں ، کلاسیں ہیں۔غیروں کے ساتھ جو
دوسرے پروگرام تھے ، وہ یہاں سنگاپور میں بھی ہوئے۔ایک پروگرام reception کا تھا،جس میں
انڈونیشیا سے آنے والے غیر از جماعت بھی شامل تھے، جن میں پروفیسر بھی تھے، سکالرز بھی تھے،
سیاستدان بھی تھے۔پڑھا لکھا طبقہ تھا اُن میں سے بعض جرنلسٹ بھی تھے۔دو اخباروں کے جرنلسٹ بھی
آئے ہوئے تھے۔انہوں نے انٹرویولیا اور جماعت کے بارے میں تعارف اور جو کچھ جماعت کے ساتھ
وہاں ہو رہا ہے اُس کے بارے میں اُن سے کچھ باتیں ہوئیں۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے

خطبات مسرور جلد 11
625
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء
والے جو احباب شامل ہوئے اُن میں جیسا کہ میں نے کہا غیر از جماعت بھی تھے، ان کی تعداد اڑتالیس
افراد پر مشتمل تھی۔ان میں یونیورسٹی کے پروفیسر، سابق ممبر پارلیمنٹ، ایک مذہبی جماعت ” نجیۓ العلماء
کے آٹھ نمائندگان بھی اس میں شامل ہوئے اور اُن میں سے ایک یو نیورسٹی میں پروفیسر ہیں جو میرے
ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔لیکچر جو تھوڑا سا مختصر خطاب تھا وہ سننے کے بعد کہنے لگے کہ انڈونیشیا آ کے ہماری
یو نیورسٹی میں بھی لیکچر دیں ہم وہاں arrange کرتے ہیں۔میں نے کہا اگر آپ کر سکتے ہیں تو بڑی اچھی
بات ہے لیکن جو لوگ وہاں شور مچائیں گے اس کا شاید آپ کو اندازہ نہیں۔بہر حال اُن میں شرافت بہت
تھی۔بعض سعید فطرت تھے حالانکہ علماء کی کونسلوں کے ممبر تھے۔سنگاپور کی اس reception میں وہاں کے ایک مہمان Mr۔Lee Koon Choy بھی
تھے۔یہ 29 سال تک آٹھ ممالک میں سنگاپور کے سفیر اور ہائی کمشنر رہ چکے ہیں۔ممبر آف پارلیمنٹ
تھے۔سینیٹر منسٹر آف سٹیٹ رہ چکے ہیں اور سنگا پور کے بانیوں میں سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب میں
ساٹھ کی دہائی میں مصر میں سفیر تھا اُس وقت مصر کے اور سارے عرب کے حالات بہت اچھے تھے ، امن
قائم تھا لیکن اب گزشتہ سالوں سے عرب ممالک میں امن بر باد ہو گیا ہے اور اسلام کا ایک غلط تاثر پیش کیا
جا رہا ہے۔کہنے لگے: لیکن مجھے اس بات سے خوشی ہے اور میں اس بات کو سراہتا ہوں کہ احمد یہ مسلم
جماعت کے سر براہ دنیا کے سامنے حقیقی اور پر امن اسلام کا نام روشن کر رہے ہیں اور پیغام دے رہے
ہیں۔یہ ابھی بھی باوجودیکہ ریٹائر ہو چکے ہیں ، سنگا پور کے ایسے لوگوں میں سے ہیں جن کی وہاں کا ہر شخص
بڑی عزت اور احترام کرتا ہے۔اسی طرح Indonesian Mosuqe Council's Muslimah Talent
Department کے ہیڈ اور سٹیٹ اسلامی یونیورسٹی جکارتہ میں ویمن سٹڈی سینٹر کے ہیڈ اور لیکچرر۔Mr
Ida Rosyidah نے میرا خطاب سننے کے بعد کہا کہ جماعت کو چاہئے کہ وہ ترقی یافتہ ممالک کے علوم و
فنون ، ترقی پذیر ممالک میں لے کر جائے اور اس طرح یہ عالمی نا انصافی اور غربت سے لڑنے کے لئے سب
کی رہنما جماعت بنے۔یہاں جو میرا لیکچر تھاوہ دنیا کی اقتصادی حالت اور اسلام اس بارے میں کیا کہتا
ہے کے موضوع پر تھا۔تو اس بات پر انہوں نے اپنی بات کو آگے بڑھایا۔کہتے ہیں آج دنیا کی کسی بھی تنظیم
کے پاس اس قسم کا نظام اور قیادت نہیں ہے جو جماعت احمدیہ کے پاس ہے۔آج جماعت احمدیہ ہی اسلام
کا صحیح نمونہ ہے۔اور یہ وہاں کی اسلامی یو نیورسٹی کے پروفیسر ہیں۔

خطبات مسر در جلد 11
626
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء
پھر تاسک ملایا میں یوتھ موومنٹ کے ایک ممبر ہیں، وہ خطاب کے بعد کہنے لگے کہ یہ تمام
انڈو نیشین لوگوں تک پہنچنا چاہئے تا کہ وہ امن اور ہم آہنگی پر مشتمل اسلامی تعلیمات کو سمجھ سکیں۔پھر ایک Mr Kunto Sofianto صاحب ہیں۔یہ پی ایچ ڈی ہیں۔انڈونیشیا میں
یونیورسٹی پروفیسر ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ انڈو نیشیا کے وہ لوگ جو احمد یوں کے مخالف
ہیں وہ خلیفہ اسیح سے ملیں اور ان کی باتیں سنیں تا کہ اُن کے دل کھلیں۔آج صرف جماعت احمدیہ کے خلیفہ
ہی ہیں جو اسلام کو امن پسند مذہب کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔پھر انڈونیشین اخبار ٹریبیون جابار (Tribune Jabar) کے جرنلسٹ جو احمدیت کے
موضوع پر پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ خلیفہ امسیح نے انسانیت، انصاف اور امن پر مبنی
اقتصادی نظام کے بارے میں جو تعلیمات بیان کی ہیں اس نے مجھ پر گہرا اثر کیا ہے۔ایک انگریز نو جوان سنگا پور میں گزشتہ ستائیس سال سے مقیم ہیں اور وہاں انہوں نے اسلام قبول
کیا۔وہیں ایک کمپنی میں کام کرتے ہیں۔کہتے ہیں کہ جب میں نے پروگرام میں شامل ہونے کا ارادہ کیا تو
میری کمپنی والوں نے مجھے روکا کہ اس پروگرام میں شامل نہیں ہونا۔دو تین بار روکا۔ہوسکتا ہے یہ کسی مسلمان
کی ہو۔کہتے ہیں مجھے یہ بھی کہا کہ تمہیں فارغ کر دیں گے۔لیکن اس کے باوجود میں شامل ہوا۔پھر اپنے
تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ میں پہلے سے مسلمان ہوں لیکن اسلام کی جو سچی اور حقیقی تعلیم
آج سنی ہے وہ زندگی میں پہلی بارسنی ہے اور اسلام کی یہ تصویر پہلی مرتبہ دیکھی ہے۔بلکہ اس بات پر بھی مائل
تھے کہ اسلام احمدیت کے بارے میں مزید معلومات لوں گا تا کہ مجھے صحیح اسلام کا پتہ لگ سکے اور میں
جماعت میں شامل بھی ہونا چاہوں گا اور جب یہاں یو کے آؤں
گا تو ملوں گا۔بہر حال اللہ تعالیٰ کرے۔اللہ
ان کا سینہ کھولے۔فلپائن سے بھی کچھ لوگ آئے ہوئے تھے۔اُس کی یونیورسٹی میں ایشین اور اسلامک سٹڈی
کے پروفیسر نے یہ اظہار کیا۔پہلے تو انہوں نے شکریہ ادا کیا کہ ان کو یہاں بلایا گیا ، آنے کا موقع دیا
گیا، ملاقات ہوئی۔اور پھر کہتے ہیں کہ جو باتیں ہوئیں (میرے ساتھ بیٹھ کے ان کی کافی باتیں
ہوئیں ) اُن سے یہی اندازہ لگایا ہے کہ جماعت احمدیہ ہی ہے جو مسلمانوں کو اکٹھا کر سکتی ہے اور میرا کہا
کہ انہوں نے اکٹھا کرنے کا جو طریق بتایا ہے یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ اور قرآن کریم کی جو حقیقی تعلیم ہے
اُس کی طرف واپس چلے جائیں۔

خطبات مسرور جلد 11
627
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء
اسی طرح فلپائن کے ایک سیکرٹری ایجو کیشن رہ چکے ہیں، یہ مسلمان ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ میں
جماعت احمدیہ کے بارے میں شہادت دیتا ہوں کہ یہ جماعت غالب آنے والی ہے۔پھر کہتے ہیں کہ جس
طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مسلمانوں پر ظلم ہوتا تھا آج اسی طرح جماعت احمدیہ پر ظلم
ہو رہا ہے۔جس طرح اسلام کو پہلے زمانے میں فتح حاصل ہوئی اُسی طرح آج جماعت احمدیہ کو بھی فتح
حاصل ہوگی جو کہ یقینی ہے اور ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ بھی رہے ہیں۔احمدیت کو جب عظیم الشان فتح
حاصل ہوگی تو ہم بھی اُس میں شامل ہوں گے۔ان میں سے بعض دل سے تقریباً احمدی ہوئے ہوئے ہیں
صرف بعض تنظیمیں وہاں ایسی ہیں جن کا اُن کو خوف ہے۔یہاں جو مختلف پروگرام تھے ان میں سے اصل
پروگرام یہی سنگاپور کی reception کا تھا، باقی تو جمعہ تھا اور ملاقاتیں تھیں۔بہر حال اس کے بعد آسٹریلیا کا دورہ شروع ہوا۔وہاں سڈنی (Sydney) میں چند دن رہ کر
میلبورن (Melbourne) میں گیا۔میلبورن وہاں سڈنی سے کوئی آٹھ نو سو میل دور ہے۔وہاں بھی
Princess Reception Centre میں ایک reception تھی۔اس میں تقریباً 220 کے
قریب مختلف شعبہ ہائے زندگی کے مہمان شامل ہوئے۔جن میں ممبر آف پارلیمنٹ بھی تھے ، فوج کے اعلیٰ
افسران، بلکہ اُن کے فوج کے جو آرمی چیف ہیں اُن کے نمائندے بھی شامل ہوئے تھے، میجر جنرل کے
rank کے آدمی تھے اور مختلف ممالک کے کونسلرز تھے۔فیڈرل پولیس کے افسران تھے، پھر دوسرے
مقامی کونسلر تھے، پروفیسر تھے ، اسی طرح مختلف لوگ تھے۔ایک سٹیٹ ممبر پارلیمنٹ وکٹوریہ Ms Inga Peulich نے کہا کہ آپ کا یہ پیغام ایسا پیغام
ہے جس کی تمام آسٹریلین تائید کرتے ہیں جو کہ مختلف قوموں اور تمدنوں کے باہم اختلاط سے ایک قوم بنے ہیں
اور بطور آسٹریلین ہم اس طرح کے اعلی پیغام کو اپنانا چاہتے ہیں اور اسی طرح آپ جیسے لوگوں سے مکمل تعاون
کرتے ہیں جو ایسے پیغام کو پہنچارہے ہیں۔یہاں بھی اسلام کا پیغام امن اور سلامتی کے بارے میں تھا۔پھر ایک اور ممبر آف پارلیمنٹ کہتی ہیں آج جو پیغام آپ نے دیا ہے وہ مذہب سے بالا ہے۔وہ
انسانیت کا پیغام ہے۔ہمیں سب کو یہی پیغام اپنانا ہے۔امن، انصاف، رواداری اور خدمت انسانیت ایسی
خوبیاں ہیں جو امام جماعت احمدیہ نے آج بیان کی ہیں۔ہم نے انہی خوبیوں کو لے کر چلنا ہے۔پھر کہتی
ہیں کہ میں اس بات کو جانتی ہوں کہ احمدی عورتیں اس پیغام کو نہ صرف آگے پہنچا رہی ہیں بلکہ عملی طور پر اس
پر
عمل بھی کر رہی ہیں۔کہتی ہیں کہ میں تو یہی جانتی ہوں کہ احمدی بچے با اخلاق تعلیم یافتہ اور انتہائی مؤدب

خطبات مسرور جلد 11
628
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء
ہوتے ہیں۔بس ہم سب کو یہی خوبیاں اپنانی چاہئیں۔تو یہ ایک تاثر ہے جو احمدیوں کا دنیا میں اکثر جگہوں پر ہے۔جرمنی میں بھی یا کہیں بھی جاؤں تو مجھے
سے جب باتیں ہوں تو اس حوالے سے وہ ذکر کرتے ہیں۔پس اس تاثر کو ہر عورت کو ، ہر بچے کو آگے بڑھانا
چاہئے اور اپنی سوچ ہمیشہ اونچی رکھنی چاہئے۔کسی قسم کے complex میں آنے کی ضرورت نہیں۔یہ لوگ
ہماری باتیں سننے کے لئے تیار ہیں اور نہ صرف تیار ہیں بلکہ اُس کو پسند کرتے ہیں اور اپنانا چاہتے ہیں۔اسی طرح یہاں Church of Jesus Christ کے Murray Lobley صاحب
تھے۔کہتے ہیں کہ جس انداز سے امام جماعت احمدیہ نے امن کی بات کو انتہائی عام فہم الفاظ میں بیان کیا
ہے ہر آسٹریلین اس کو با آسانی سمجھ سکتا ہے۔آج اس ہال میں موجود ہر شخص کے دل کی یہی آواز تھی کہ امن
کے قیام کے لئے محبت ہی واحد راستہ ہے اور بہت ہی اچھا ہوا کہ آج ہم یہ پیغام اپنے ساتھ اپنی اپنی
communities میں لے کر جائیں گے۔پھر ایک مہمان نے کہا کہ میں اور میری بیوی گزشتہ اٹھارہ سال سے سچ کی تلاش میں ہیں اور آج
رات جو ہم نے سنا وہ سچ کے سوا کچھ نہ تھا۔امام جماعت کا خطاب ایک مکمل پیغام تھا۔اب صرف ایک ہی
بات ہے کہ ہم سب کو اس پر عمل کرنا چاہئے اور اس پیغام کو اپنے دلوں میں سجا لینا چاہئے۔خلیفہ اسیح نے
صرف یہ نہیں بتایا کہ امن کیسے قائم ہو سکتا ہے بلکہ یہ بھی بتایا کہ اگر امن قائم نہ ہوا تو کیا ہوسکتا ہے۔اسی طرح وہاں کا آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کا ایک مشہور چینل اے بی سی ہے۔سرکاری
چینل ہے۔اُس کے ایک جرنلسٹ نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا کہ امام جماعت کا خطاب انتہائی کپا تلا اور
متوازن اور منصفانہ تھا اور حقیقت پر مبنی تھا۔اور اس خطاب نے ہمارے ذہنوں کوکھول دیا ہے۔پھر ایک مہمان خاتون Adrienne Green نے کہا کہ میں بہت فخر محسوس کر رہی ہوں کہ
آج میں نے ایک شاندار تقریب میں شمولیت کی اور میں بہت متاثر ہوں جو انہوں نے دنیا میں امن کے
قیام کے بارے میں بات کی ہے۔میں آج برملا یہ بات کہتی ہوں کہ مجھے آپ کے اقدار سے بہت محبت
ہے اور میں خواہش کرتی ہوں کہ میرے ملک آسٹریلیا کے لوگ ان اقدار کو زیادہ مضبوطی کے ساتھ اپنا ئیں
اور میں چاہتی ہوں کہ آپ ضرور اپنا پیغام لوگوں تک پہنچا ئیں۔ہمیں اس کی ضرورت ہے۔اور یہ باتیں
کہتے ہوئے موصوفہ کے آنسونکل رہے تھے۔ایک کونسلر Knox City کے تھے وہ اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہیں کہ امام جماعت کے

خطبات مسرور جلد 11
629
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء
خطاب سے ایک بات واضح ہو گئی ہے کہ آپ اس بات کا پر چار کرتے ہیں جو حقیقت میں آپ کا مذہب
ہے، یعنی امن وسلامتی کا مذہب۔امام جماعت نے بالکل درست فرمایا کہ امن کے ذریعہ مسائل کا حل ہی
در حقیقت امن کا قیام ہے۔اس ملک آسٹریلیا کی تاریخ دو سو سال پرانی ہے۔یعنی Aboriginals جو
اس زمین کے اصل مالک ہیں اُن کے علاوہ باہر سے آنے والے افراد تو دوسوسال قبل ہی یہاں آئے۔آج
ایک مذہبی لیڈرکو اتنا خوبصورت اور عظیم الشان پیغام دیتے دیکھ کر ایسا لگا کہ آسٹریلیا میں تازہ ہوا کا ایک
جھونکا آیا ہے۔کہتے ہیں کہ میں نے یہی بات اپنی بیوی سے کہی تھی کہ جماعت احمدیہ کے افراد کے دلوں کی
پر خلوص محبت اُن کے چہروں اور جذبات سے جھلکتی ہے۔کیا ہی اچھا ہو کہ یہ احمد یہ کمیونٹی اور زیادہ باہر نکلے
اور بہت سے لوگوں کو اپنا امن اور محبت کا پیغام پہنچا دے۔پس اب آسٹریلیا کے احمدیوں کا کام ہے کہ اس کو لے کر آگے بڑھیں۔ایک پاکستانی مسلمان بھی وہاں تھے۔وہ کہتے ہیں کہ میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اس پروگرام کا
جو وقار تھا میں نے کسی اور تقریب میں کبھی نہیں دیکھا۔صومالیہ کے کونسل جنرل بھی موجود تھے۔کہتے ہیں میں نے ایک ایک لفظ آپ کا انہماک سے سنا
اور بڑا اثر ہوا۔وہاں کو یت کے ایک غالب جابر صاحب تھے۔وہ کہتے ہیں کہ عرب سپرنگ کے بارے میں
تجزیے سے بہت متاثر ہوا ہوں۔اور یہ خطاب جو آپ نے کیا اس میں کافی نڈر لگے لیکن جو کچھ بھی آپ
نے کہا وہ بالکل سچائی پر مبنی تھا۔میرا یہ خیال نہیں تھا کہ تجزیہ اس قدر مکمل اور واضح ہو گا۔یہاں تو بے شمار لوگ تھے ، جیسا کہ میں نے بتایا 220 کے قریب لوگ تھے، ہر ایک نے اپنے
تاثرات دیئے ، چند ایک کا میں نے ذکر کیا ہے۔اور اس کے بعد پھر جو ملاقات بھی ہوئی تو میں نے یہاں
کے لوگوں میں دیکھا ہے کہ انتہائی اخلاص سے ملنے والے تھے۔صرف ظاہری اخلاق دکھانے والے نہیں
بلکہ لگ رہا تھا کہ اُن پر باتوں کا اثر بھی ہے۔اور جن باتوں کا انہوں نے اثر لیا ہے اُس کا پھر انہوں نے
علاوہ ان تاثرات کے مجھ سے ملتے ہوئے بڑا اظہار کیا۔یہاں میلبورن میں احمد یہ سینٹ بھی لیا گیا ہے۔پہلے کسی خطبہ میں اس کا ذکر نہیں کیا تھا اس لئے اس
بارے میں بتا دوں کہ میلبورن میں ہم نے جو نیا سینٹر خریدا ہے یہ ساڑھے سات ایکڑ رقبہ پر ہے اور تعمیر
شدہ ایک یہاں عمارت تھی جس کا رقبہ پچیس سو مربع میٹر ہے۔اور اس رقبہ میں اوپر والا جو مین ہال ہے جس

خطبات مسرور جلد 11
630
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء
میں ایک محتاط اندازے کے مطابق تین ہزار افراد نماز پڑھ سکتے ہیں اور اتفاق سے یہ تقریباً قبلہ رُخ بھی
ہے اور اس بلڈنگ میں دوسرے ہال کو شامل کر کے مجموعی طور پر چار ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔مشن
ہاؤس، گیسٹ ہاؤس، دور ہائشی یونٹ، لائبریری، ریڈنگ روم، کچن، سٹور اور اس کے علاوہ ایک اور چھوٹا
ہال یہ سب اس میں موجود ہیں۔اس کی تین پارکنگ ہیں جن میں دوسو سے زائد گاڑیاں کھڑی کی جاسکتی
ہیں۔اگست 2007ء میں یہ درخواست یہاں جمع کروائی گئی تھی کہ ہم لینا چاہتے ہیں تو ہمسایوں نے کئی
اعتراضات کئے کہ یہاں مسلمانوں کی عبادتگاہ بنانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل
اور رحم کے ساتھ آخر ڈیڑھ سال کے انتظار کے بعد 2009ء میں سٹی کونسل نے اس سینٹر کو جماعت احمدیہ کو
دینے کا فیصلہ کیا اور ایسا فیصلہ ہے کہ تمام کو نسلرز نے
بلا استثناء اس کے حق میں فیصلہ دیا۔پہلے یہ ایک کلب تھا،
پارک تھا، پھر اس کا status change کر کے اس کو کمیونٹی سینٹر اور مشن ہاؤس کے طور پر رجسٹر کر لیا۔اور اس کے بعد جیسا کہ میں نے کہا، لوگوں کی رائے بھی آپ نے سنی۔اکثر لوگوں کی جماعت احمدیہ کے
بارے میں رائے بالکل تبدیل ہو گئی ہے۔اس سینٹر کی خرید پر آٹھ لاکھ ڈالر خرچ ہوئے تھے۔پھر اس کو
ٹھیک کیا گیا، مرمت کیا گیا، تقریباً ایک اعشاریہ تین ملین ڈالر خرچ ہوا۔یعنی تیرہ لاکھ ڈالر۔اس کے علاوہ
و قارئ عمل جس طرح ہماری روایت ہے، اس کو کر کے پانچ لاکھ ڈالر کی بچت ویسے بھی کی گئی ہے۔بہر حال اگر
ویسے اس کی value دیکھیں تو یہ اس وقت مارکیٹ میں کم از کم پانچ ملین ڈالر کی ہے۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا
احسان ہے کہ بڑی سستی چیزیں اللہ تعالیٰ جماعت کو مہیا فرما دیتا ہے۔پھر سڈنی میں واپس آئے۔یہاں خلافت جو بلی ہال جو تعمیر ہوا ہے۔اس کا افتتاح کیا۔اس میں
چودہ سو افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔دومنزلہ دفاتر بنائے گئے ہیں۔میٹنگ روم ہے، لجنہ کے اور
دوسری تنظیموں کے دفاتر ہیں۔بڑا مین (main) کچن ہے جس میں لنگر خانہ چلتا رہا۔ان ڈور گیمز بھی ہال
میں کھیلی جاسکتی ہیں۔افتتاح کے موقع پر یہاں وزیر اعظم آسٹریلیا کی نمائندگی میں وہاں کی ایک ممبر آف
پارلیمنٹ Concetta Fierravanti Wells آئی ہوئی تھیں۔پھر فیڈرل ممبر آف پارلیمنٹ
تھے۔Minister for Citizenship تھے۔اپوزیشن کے لیڈر تھے۔اسی طرح بہت سارے ممبر
آف پارلیمنٹ، پارلیمانی سیکرٹری فار لاء اینڈ جسٹس، پولیس کے افسران، ایر یا کما نڈر آف پولیس اور کونسلر
اور مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے کافی لوگ یہاں شامل ہوئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہاں خلافت
جوبلی کے ہال کا افتتاح تھا اس لئے اسلام کی تعلیم ، جماعت احمد یہ کیا ہے؟ اور اب جماعت احمدیہ میں خلافت

خطبات مسرور جلد 11
631
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء
کا کیا کردار ہے؟ اس بارے میں میں نے کچھ کہا تھا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کا بھی بڑا اچھا اثر ہوا۔ایک پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ امام جماعت نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسلام کو انتہا
پسندوں کے عمل نے بدنام کیا ہے۔میں اس بات سے بہت متاثر ہوا ہوں۔اس تنقید کا انہوں نے جس طرح
امن کے پیغام کے ساتھ جواب دیا ہے، وہ بہت شاندار ہے۔پھر ایک مہمان اندرا دیوی نے کہا کہ یہ جو خطاب تھا اس میں نہایت عمدہ اور اعلیٰ معلومات تھیں۔میں اسلام کے متعلق کوئی کتا بچہ حاصل کرنا چاہوں گی جس کی مدد سے میں اسلام کو بہتر طور پر سمجھ سکوں۔میں
اسلام کے متعلق متذبذب ہوں لیکن عمومی طور پر یہ دعوت میرے لئے باعث عزت ہے۔لیکن پھر
متنذ بذب اس لئے ہیں کہ مسلمانوں کا بہت سا طبقہ ان باتوں کے خلاف کرتا ہے۔پس اسلام کی حقیقی تعلیم
اب جب اُن کو پتہ لگی تو بہر حال وہاں کے لوگوں کو چاہئے کہ ان سے رابطہ بھی رکھیں اور ان کولٹریچر مہیا
کریں۔یہاں بھی بڑے اچھے تاثرات اوروں نے بھی دیئے۔پھر اس کے بعد آسٹریلیا میں برزبن ( Brisbane) میں مسجد کا افتتاح ہوا ہے۔وہ آپ نے
خطبہ میں سن بھی لیا ہو گا۔یہاں بھی اُس کے بعد ایک reception تھی۔اس میں مختلف شعبہ ہائے
زندگی کے لوگ آئے۔ممبر آف پارلیمنٹ تھے، پولیس افسر، ڈاکٹر، پروفیسر، ٹیچر، انجینئر اور مختلف
آرگنائزیشن کے لوگ اور چرچ کے لوگ ، پادری، ہمسائے سب شامل ہوئے۔ایک ہمسائے Mr۔Claus Grimm ہیں جو مذہبا یہودی ہیں۔انہوں نے مسجد کی شدید
مخالفت کی تھی لیکن مسجد بننے کے بعد اور جماعت احمدیہ کا رویہ دیکھنے کے بعد اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے اُن
کا رویہ بالکل بدلا ہوا تھا۔پھر ایک دوسرے ہمسائے ہیں Mr۔Ralph Grimm یہ بھی بڑے سخت مخالف تھے۔لیکن جب ان کی غلط فہمیاں دور ہو گئیں تو دوست بن گئے اور جماعت کے حق میں پھر یہ آواز اُٹھانے لگ
گئے۔اسی طرح اور بہت سارے دوست ہیں۔پھر وہیں کے ایک سٹی کونسل Logan کے ڈپٹی میئر ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ احمدیہ مسلم کمیونٹی خدمت
انسانیت میں بہت آگے ہے اور احمد یہ کمیونٹی کی اعلیٰ خدمات اُسے دیگر کمیونٹیز سے ممتاز کرتی ہیں جن میں ہر
سال آسٹریلیا کا کلین آپ کے دوران صفائی کرنا، ریڈ کر اس کے لئے فنڈ ا کٹھے کرنا، بلڈ ڈونیشن اور دیگر
فلاحی کام شامل ہیں۔اسی طرح Queensland میں اس سال کے آغاز میں آنے والے سیلاب کے

خطبات مسرور جلد 11
632
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء
دوران جماعت احمدیہ کے پچاس افراد نے دو ہفتوں تک مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں مدد کی۔انہوں نے
کہا کہ عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ بیرونِ ملک سے ہجرت کر کے یہاں بسنے والے معاشرے میں نہیں گھلتے ملتے۔لیکن ہم اس بات کا برملا اظہار کرتے ہیں کہ احمد یہ مسلم کمیونٹی کے بارے میں یہ نہیں کہا جاسکتا۔بلکہ یہ وہ
لوگ ہیں جو آسٹریلیا سے پیار کرتے ہیں اور اس ملک کے لئے قابل قدر خدمت سرانجام دے رہے ہیں
اور یہی محبت اور رواداری ہے جس کی دنیا کو آج ضرورت ہے۔پھر پولیس کمشنر بھی وہاں آئے ہوئے تھے۔انہوں نے بھی جماعت کی خدمات کو بڑا سراہا اور
کہنے لگے کہ جماعت ہمیشہ ہمارے ساتھ مل کر کام کرتی ہے اور تمام لوگوں سے عزت سے پیش آتی ہے اور
آپ لوگ اعلیٰ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہیں۔یہ بول رہے تھے تو میرے ساتھ ایک ممبر آف
پارلیمنٹ بیٹھے ہوئے تھے۔اُس کے بعد جب یہ گئے تو وہ مجھے کہنے لگے کہ یہ جو کمشنر ہیں ہمارے یہاں ان
کا سٹیٹس (status) بڑا اونچا ہوتا ہے۔اور عموماً یہ فنکشنز میں شامل نہیں ہوا کرتے۔مجھے بڑی حیرت ہو
رہی ہے کہ یہاں تم لوگوں کے فنکشن میں یہ آ گئے۔پھر ایک ممبر آف پارلیمنٹ نے جب میرا وہ ایڈریس سنا تو کہنے لگے کہ میں جذبات سے بھر گیا
ہوں اور بے حد متاثر ہوا ہوں۔یہ خطاب دل سے کیا گیا تھا۔اس خطاب نے اس مسجد کے متعلق ہر ایک کو
مطمئن کر دیا ہے۔امام جماعت کے خطاب کے دوران میں نے خاص طور پر غیر مسلم سامعین کے چہروں کو
دیکھا اور مجھے محسوس ہوا کہ وہ امام جماعت کے اس پیغام کو گرمجوشی سے سراہ رہے ہیں۔وہاں ایک ممبر آف پارلیمنٹ تھے۔میرا خیال ہے غالباً یہ وہی ہیں جن کے ساتھ سائنس کے
حوالے سے کچھ تبلیغی گفتگو بھی ہوئی کہ قرآن کیا کہتا ہے؟ بائبل کیا کہتی ہے؟ تو کہنے لگے کہ میں اعتراف کرتا
ہوں کہ قرآن کی تعلیم بائبل سے بالا ہے اور بہتر لگتی ہے۔بہر حال اُن کو میں نے کہا کہ پھر آپ قرآن شریف
پڑھیں بھی اور وہاں کے جو مقامی احمدی تھے اُن سے کہا ان کو بعض آیتوں کے حوالے بھی نکال دیں اور
five volume commentary بھی اُن کو دی گئی تو اس طرح تبلیغ کے راستے بھی اللہ کے فضل
سے کھلتے ہیں۔Dr۔John صاحب ایک مہمان تھے۔کہتے ہیں کہ آج رات یہاں آنے سے پہلے میں بہت
گھبرایا ہوا تھا کیونکہ میں مسلمان نہیں ہوں اور مجھے معلوم نہیں تھا کہ مجھ سے کس قسم کا سلوک کیا جائے گالیکن
آج مرزا مسرور احمد نے میری ساری گھبراہٹ دور کر دی ہے۔

خطبات مسرور جلد 11
633
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء
یہ آسٹریلیا کا مختصر ذکر ہے۔پھر وہاں سے ہم نیوزی لینڈ گئے۔وہاں جو پہلی مسجد بنی ہے ”بیت
المقیت“ اُس کا افتتاح بھی ہوا۔لیکن اُس افتتاح سے پہلے وہاں کا Maori قبیلہ جو ہے، بہت پرانا قبیلہ
ہے، اُس کے بادشاہ کی طرف سے استقبالیہ تھا۔اور وہاں بادشاہ نے استقبالیہ دیا۔جس طرح وہ باقی جو ہیڈ
آف سٹیٹ آتے ہیں اُن کو استقبالیہ دیتے ہیں، اس طرح سارا انتظام انہوں نے کیا۔وہاں جماعت احمدیہ
کا لوائے احمدیت“ بھی اُن کے اپنے جھنڈے کے ساتھ پہلے ہی لہرایا جار ہا تھا۔بادشاہ عموماً ایسے فنکشن
میں چاہے کوئی بھی ہو خود نہیں بیٹھا کرتا لیکن وہاں خود بادشاہ بیٹھے تھے۔تقریب جو اُن کی ایک روایتی
تقریب ہے وہ تو جو ہوئی، اُس کے بعد پھر اُن کا ایک بڑا سارا ہال ہے، وہاں ہمیں لے گئے۔وہاں اُن
سے کچھ باتیں ہوتی رہیں اور پھر اُس کے بعد قرآن کریم کا جو ماؤری زبان میں ترجمہ ہوا ہے وہ اُن کو پیش
کیا گیا۔بہر حال بعد میں یہ ایک بڑی پُر وقار تقریب تھی۔اس کے بعد پھر مسجد کے افتتاح کی جو تقریب تھی ان کے بادشاہ نے وہاں بھی آنے کے لئے کہا
بلکہ ان کی ملکہ نے پہلے نہیں آنا تھا لیکن انہوں نے بھی کہا کہ میں بھی آؤں گی اور بعض شخصیات کے ساتھ یہ
لوگ وہاں آئے۔ماؤری زبان میں قرآن کریم کا جو ترجمہ ہے اُس کے بارے میں پہلے میں ذکر کر دوں کہ یہ مکرم
شکیل احمد منیر صاحب نے کیا تھا۔پہلے پندرہ سپارے کئے جو شائع ہو گئے تھے تو اب مکمل کر دیا ہے۔اور
یہ
کوئی زبان دان نہیں ہیں بلکہ فزکس کے پروفیسر ہیں۔لیکن انہوں نے حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کے کہنے پر
زبان سیکھی ، پھر ترجمہ کرنا شروع کیا۔اکاسی (81) سال ان کی عمر ہے۔پچیس سال انہوں نے لگائے۔زبان بھی سیکھی اور ترجمہ بھی کیا اور کافی وقت ان کو لگا۔کیونکہ کہتے ہیں ماؤری زبان میں جمع کے صیغے ہیں جن
کو سمجھنے میں کافی دیر لگی۔اور کہتے ہیں کہ میری عمر بھی ایک بہت بڑی رکاوٹ تھی ، اخبار نے بھی اس بات کو
لکھا۔بہر حال بڑی محنت سے انہوں نے مسلسل یہ کام کیا۔بعض روکیں بھی آئیں، مسائل بھی آئے۔دوسروں سے جو ترجمے کروائے گئے تھے اُن کو جب چیک کیا تو وہ معیار کے نہیں تھے ، اسی لئے پھر خود ان کو
توجہ پیدا ہوئی تھی۔تو اس عمر میں یہ بہت بڑا کام ہے جو انہوں نے کیا۔اللہ تعالیٰ ان کو جزا دے۔بہر حال اخباروں نے پھر وہاں اس ترجمے کے اوپر کافی لکھا اور اس کو سراہا گیا۔مجھ سے بھی انہوں
نے پوچھا کہ ماؤری قبیلے کے تھوڑے سے لوگ ہیں، ( چھوٹا قبیلہ ہے، اتنا بڑابھی نہیں )۔تم نے ترجمہ کیوں
کیا ؟ میں نے کہا ہمارا تو کام ہے ہر زبان میں ترجمہ کرنا کیونکہ ہر ایک کو عربی پڑھنی نہیں آتی۔اور قرآن کریم

خطبات مسرور جلد 11
634
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء
کا پیغام ہم نے ہر قوم تک پہنچانا ہے۔اللہ کے فضل سے وہاں ایک ماؤری نے بیعت بھی کی ہے، جماعت
میں شامل ہوئے ہیں اور ایک دو اور تیار بھی ہیں۔اور یہی میں نے اُن کو کہا کہ اب ترجمہ آیا ہے تو امید ہے
انشاء اللہ تعالیٰ اور لوگ بھی جماعت احمدیہ میں شامل ہوں گے اور اسلام کو قبول کریں گے۔اس کے بعد جیسا کہ میں نے کہا وہاں مسجد بیت المقیت نئی بنی ہے اور اس کے حوالے سے وہاں
ایک reception بھی تھی اور ماؤری بادشاہ بھی اور ملکہ بھی وہاں آئے ، جیسا کہ میں نے بتایا ہے۔اس
کے علاوہ بہت ساری نمایاں شخصیات وہاں تھیں۔ملک کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے
والے لوگ وہاں تھے۔107 کے قریب مہمان آئے اور مہمانوں نے جو تاثرات دیئے۔ان میں
Anglican Church کے ایک پادری نے کہا کہ تمام مذاہب کو بغیر کسی مزاحمت کے ایک دوسرے
کے ساتھ چلنا چاہئے۔پھر کہتے ہیں کہ امام جماعت نے جو یہ کہا ہے کہ پریس میں اسلام کا نام بدنام کیا جارہا
ہے یہ بھی بالکل درست ہے۔یہاں میں نے مسجد کے حوالے سے بات کی۔اور کس طرح اسلام کو بدنام کیا
جاتا ہے اور کس طرح غیر مسلموں پر اس کا غلط تاثر ہے، اُس کے بارے میں کہا تھا۔تو کہتے ہیں کہ پرمیس
میں اسلام کا نام جو امام جماعت نے کہا کہ بدنام کیا جارہا ہے یہ بالکل درست ہے۔جب کبھی بھی دہشتگر دی
کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو میڈیا ہمیشہ مسجد یا مسلمانوں کو نماز ادا کرتے ہوئے ٹی وی پر دکھاتا ہے جس کی وجہ
سے غیر مسلم سمجھتے ہیں کہ اسلام اور دہشت گردی کا ایک تعلق ہے۔سچ تو یہ ہے کہ اسلام کا تشدد اور دہشتگردی
سے کوئی بھی تعلق نہیں اور امام جماعت نے اس کو اپنے خطاب میں ثابت بھی کر دیا ہے۔بہر حال وہاں
پریس اور میڈیا نے ماؤری کا جوفنکشن تھا اُس کو بھی اور مسجد کے استقبال کو بھی بڑا نمایاں کیا۔نیوزی لینڈ میں ہی ایک اور فنکشن تھا۔اُن کا دارالحکومت جو شہر آکلینڈ (Auckland)۔آٹھ سو میل کے فاصلے پر ہے۔وہاں ایک ممبر آف پارلیمنٹ کنول جیت سنگھ ہیں ، جو ویسے تو سکھ ہیں اور
ہندوستان سے اُن کا تعلق ہے، انہوں نے اسے آرگنا ئز کیا تھا۔پارلیمنٹ کی عمارت میں جو اُن کا گرینڈ ہال
ہے، اُن کے نزدیک بڑا اہم ہال ہے، وہاں یہ فنکشن ہوا جس میں بعض اراکین پارلیمنٹ بھی شامل ہوئے،
سفارتکار شامل ہوئے اور سفارتکاروں میں اسرائیل کے بھی تھے، ایران کے بھی تھے اور برطانیہ کے بھی
ڈپٹی ہائی کمشنر تھے۔پولیس افسر تھے ، یونیورسٹی پروفیسر تھے۔وہاں بھی امن کے حوالے سے باتیں ہوئیں
اور یہ کہ دنیا کو آج کل کیا کرنا چاہئے۔اور اُس کے بعد پھر خیر ہم نے دیکھا بھی کہ اس پر بھی لوگوں کے کافی
اچھے تاثرات تھے۔ނ

خطبات مسرور جلد 11
635
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء
نیوزی لینڈ کا جو ایک جو غیر کمرشل ریڈیو نیٹ ورک ہے، اُس نے اپنا جو ایک پروگرام ” چیک
پوائنٹ ہے اور بڑا اہم پروگرام ہے، اُس میں بھی جو اُس کا اپنا پرائم ٹائم ہے اُس میں ہمارے
پروگرام کے بارے میں خبر دی۔بہر حال مختلف ملکوں کی اخباروں کا کہ کتنی کوریج ہوئی ، یہ میں آخر میں
جا کر بیان کروں گا۔بہر حال نیوزی لینڈ کے یہ دو پروگرام تھے۔ایک غیروں کے ساتھ مسجد کا اور دوسرا پارلیمنٹ کے
ساتھ۔اس کے بعد پھر ہم جاپان گئے۔جاپان میں بھی ایک reception نا گویا میں تھی۔اس میں بھی
117 مہمان شامل ہوئے ، جس میں کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر، کانگرس مین تھے، ناگویا کے میئر تھے،صوبائی
پارٹی کے ممبر تھے، شنٹو ازم اور بدھ ازم کے نمائندے تھے۔مختلف یونیورسٹیوں کے چودہ پروفیسر تھے،
وکلاء تھے اور مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مہمان تھے۔Mr Yoshiaki جو کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر ہیں اور ممبرسٹی پارلیمنٹ ہیں۔متاثرین کے کیمپ
کے انچارج بھی ہیں۔ایک ہزار کلومیٹر کا سفر کر کے وہاں reception میں آئے تھے، اور کہنے لگے کہ
2011ء میں زلزلہ اور سونامی کے بعد انسانیت کے لئے جماعت احمدیہ کی خدمات ہمارے لئے نا قابلِ
فراموش ہیں۔میں اس بات پر اظہار تشکر کے لئے حاضر ہوا ہوں تا کہ اس جماعت اور تنظیم کے سر براہ کو
ذاتی طور پر مل سکوں اور یہ بتا سکوں کہ آپ کی جماعت اور ماننے والے آپ کی تعلیمات پر چلتے ہوئے،
آپ کی نصائح پر عمل کرتے ہوئے، انسانیت سے ہمدردی کے جذبے سے سرشار ہوتے ہوئے خدمتِ
انسانیت کے کاموں میں مصروف ہیں۔پھر کہتے ہیں میں نے یہ خطاب سنا اور اس یقین پر پہنچا ہوں کہ
جماعت احمدیہ کے امام اور ان کی تعلیمات میں ہی دنیا کے امن کا راز چھپا ہوا ہے۔پس اگر حقیقی اسلامی تعلیم دنیا کو بتائی جائے تو ہر شریف الطبع کو یہ مانے بغیر چارہ نہیں کہ امن
اسلام سے ہی وابستہ ہے۔اللہ کرے کہ یہ دہشتگر داور وہ لیڈر جو اپنی طاقت پر بھروسہ کئے ہوئے ہیں اور
غلط کام کر رہے ہیں اُن کو بھی اس بات کی سمجھ آ جائے۔ایک مشہور وکیل ہیں وہ بھی آئے ہوئے تھے۔اپنے تاثرات دیتے ہوئے وہ کہنے لگے کہ میں
دل کی گہرائیوں سے اپنی محبت اور تشکر کے جذبات کا اظہار کرتا ہوں۔1951 ء کی سان فرانسسکو میں
ہونے والی کا نفرنس میں چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی عظیم الشان تقریر نے اس تعلق کی یعنی جاپان سے
جو تعلق ہے، اس کی بنیا د رکھتے ہوئے فرمایا تھا کہ جاپان سے عدل اور جاپان کا امن دنیا کے لئے بہت اہم

خطبات مسرور جلد 11
636
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء
ہے کیونکہ مستقبل میں جاپان عالمی امن اور عالمی سیاست میں اہم کردارادا کرنے والا ہے۔اُس وقت جاپان کے ساتھ کچھ ایسا سلوک ہو رہا تھا جس پر کانفرنس میں جو سان فرانسسکو میں
ہوئی چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے جاپان میں حق میں بہت تقریر کی تھی ، اس کا انہوں نے اظہار کیا کہ
اس وجہ سے پھر لوگوں پر اثر ہوا اور ہمارے سے رویہ تبدیل ہوا اور اس کی ہم قدر کرتے ہیں۔اور اس قدر کی
وجہ سے جماعت احمدیہ کے ساتھ ہمارے تعلق ہیں اور جماعت احمدیہ کے اس تعلق کو مضبوط رکھنا چاہتے
ہیں۔لیکن بدقسمتی سے اُس شخصیت کی آج اپنے ملک میں وہ قدر نہیں جہاں وہ وزیر خارجہ رہے اور سکولوں
کے کورس میں پرائمری سکول میں تاریخ میں پہلے وزیر خارجہ کا نام لکھا ہوتا تھا۔اب وہاں سے نکال دیا گیا
ہے اور پہلا وزیر خارجہ کسی اور کو بنا کے ایک غلط قسم کی تاریخ اب بچوں کو پڑھائی جارہی ہے۔پھر کہتے ہیں جاپان میں آنے والے زلزلوں اور سونامی کے بعد جماعت احمدیہ کی خدمات
ہمارے لئے نا قابل فراموش ہیں۔افراد جماعت احمدیہ کا کردار اور مزاج اور جس ملک میں رہتے ہیں اُس
کی خدمت کا جذبہ اس جماعت کو ساری دنیا میں ممتاز بناتا ہے۔پس یہ وہ اہم چیز ہے جسے ہر احمدی کو ہمیشہ یادرکھنا چاہئے۔پھر کہتے ہیں کہ آج ہم نے اسلام کا ایک خوبصورت چہرہ دیکھا ہے اور اس یقین پر پہنچے ہیں کہ اگر
دنیا کسی ایک ہاتھ پر جمع ہوسکتی ہے تو وہ جماعت احمدیہ کا ہاتھ ہی ہے جس کا ایک امام ہے۔اسی طرح مختلف لوگوں کے تاثرات ہیں۔بہر حال اس کی تفصیل تو بیان نہیں کی جاسکتی۔میں نے
صرف چند کا مختصراً ذکر کیا ہے اور تاثرات بھی پورے بیان نہیں کئے۔انگریزی دانوں کے لئے تفصیل
چھپ بھی جائے گی اور کچھ الفضل میں اور باقی اخباروں میں بھی آجائے گی۔اخباروں کی جو سر کولیشن ہے جنہوں نے اس دورے کی اور reception کی خبریں دیں اور
reception کے حوالے سے اسلام کا اور جماعت کا پیغام پہنچایا، یا میرے سے جو انٹر ویو لئے اور جو براہِ
راست ٹیلیویژن پر نشر ہوئے یا ریڈیو پر نشر ہوئے ، اُن کے بارے میں کچھ بتادوں۔پہلے تو انڈونیشیا ہے۔یہاں کے اخبار کے نمائندے دو جرنلسٹ آئے ہوئے تھے اُن کا ایک ہفت روزہ tempo
magazine ہے، اُس نے انٹرویو شائع کیا۔یہ بڑا مشہور میگزین ہے اور اس کی ہفتہ وار اشاعت ایک
لاکھ ہے۔اس کے علاوہ ایک دوسرا اخبار بھی تھا، انہوں نے بھی اس کو شائع کیا۔پھر West Java کے دو اخبارات Tribune Jabar اور Kadulatan

خطبات مسرور جلد 11
637
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء
Rakyat ہیں۔کوئی ساٹھ ستر ہزار کے قریب ان کی سرکولیشن ہے۔پھر ایک اور اخبار ہے اُس کی کافی
سرکولیشن ہے اُس میں بھی شائع کیا۔آسٹریلیا میں اصل الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نے کوریج دی ہے۔اُن کا جو نیشنل ٹی وی اے بی
سی ہے اور پھر National Radio ABC انہوں نے بھی انٹرو یولیا، اُس کی خبر بھی دی، انہوں نے
سوالوں کے میرے کافی لمبے جواب بھی لکھ دیئے ، اور یہ سارے ملک میں سنا جاتا ہے ریڈیو بھی اور ٹی وی
بھی دیکھا جاتا ہے۔بلکہ ریڈ یو پیسیفک جزائر میں بھی سنا جاتا ہے۔اور ڈیڑھ سے دوملین تک لوگ اس کو
سنتے ہیں۔ABC News آسٹریلیا کا ایک نیشنل نیوز چینل ہے۔46 ممالک میں اس کی نشریات سنی
جاتی ہیں۔اور دس ملین سے اوپر لوگ اس کے سننے والے ہیں۔اس چینل میں جنہوں نے
انٹر ویولیا، وہ کہنے
لگے کہ یہ کیونکہ آسٹریلیا سے باہر بھی سنا جاتا ہے تو تمہارے اس انٹرویو کا بہت اچھا فیڈ بیک ( feed
back) مجھے ملا ہے اور میں حیران ہوں کہ دنیا میں لوگوں نے اتنی زیادہ توجہ دی ہے۔پھر انہوں نے کہا کہ
مجھے خوشی ہوگی اگر آئندہ بھی تم آؤ تو میں کچھ زیادہ وقت لے کے مزید انٹرویو لینا چاہتا ہوں۔آسٹریلیا کے ٹی وی چنیل اے بی سی کے مشہور اور غیر معمولی اہمیت کے حامل پروگرام نیوز لائن
میں یہ انٹر ویو آیا تھا۔جیسا کہ میں نے کہا، 46 ممالک میں سنا جاتا ہے۔جو انٹرویو لینے والے ہیں یہ وہاں
کے میڈیا میں مشہور شخص ہیں جو مختلف ممالک کے صدران اور وزرائے اعظم جب آسٹریلیا کا وزٹ کرتے
ہیں تو اُن کے انٹرویو لیتے ہیں۔اور ان کے پروگراموں کو بڑی اہمیت سے دیکھا اور سنا جاتا ہے۔اس کو بھی
دس سے پندرہ ملین لوگوں نے سنا۔پھر نیوزی لینڈ کا جو میڈیا ہے اُس کا جائزہ یہ ہے کہ ماؤری ٹی وی ، Te Karere ٹی وی ون
پر دکھایا جاتا ہے، اس کے پروگرام میں ماؤری بادشاہ کی طرف سے جو استقبال ہوا تھا اُس کو کوریج دی
گئی۔سارے ملک میں یہ پروگرام دکھایا جاتا ہے۔ٹی وی ون ملک کا پہلے نمبر پر آنے والی خبروں اور
حالات حاضرہ کا چینل ہے۔روزانہ چھ لاکھ بیالیس ہزار کے قریب اس کو دیکھنے والے لوگ ہیں۔مسجد
بیت المقیت کی رپورٹ انہوں نے دکھائی۔ماؤری بادشاہ کی طرف سے جو استقبالیہ تھا وہ دکھایا گیا۔ریڈیو پر بھی اس کی خبر نشر ہوئی۔اخباروں نے مسجد کے حوالے سے اور کچھ اُس میں میرے دورے کے
حوالے سے بھی خبریں شائع کیں۔ان میں Sunday Star ملک کا بڑا اخبار ہے، اس کی سرکولیشن
ایک لاکھ ساٹھ ہزار ہے لیکن پانچ لاکھ سے اوپر اس کو پڑھنے والے ہیں، باقی جو میرا خیال ہے کہ انٹرنیٹ

خطبات مسرور جلد 11
638
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء
کے ذریعہ سے پڑھا جاتا ہے۔پھر manukau courier ہے۔یہ Auckland کا اخبار ہے، اخبار تو انہتر ہزار کی
تعداد میں شائع ہوتا ہے لیکن ایک لاکھ چورانوے ہزار اس کے پڑھنے والے ہیں۔waikato
times جو ہے اس کے بھی پڑھنے والے تقریباً چھیانوے ہزار ہیں۔آن لائن میڈیا جو ہے، ویب سائٹ
سکوپ (Website scoop) یہ ملک کی مشہور ترین ویب سائٹ ہے۔اس کو ساڑھے چار لاکھ کے
قریب لوگ وزٹ کرتے ہیں۔اس پر یہ خبر آئی اور مسجد کے افتتاح کے حوالے سے بھی خبر تھی۔پھر جاپان کا پرنٹ میڈیا ہے۔Asahi newspaper۔آسا ہی ایک بڑا اخبار ہے،اس کی
سرکولیشن دو کروڑ سے زائد ہے۔اس نے بھی میرے دورے کے حوالے سے میری تصویر دے کے خبر لگائی
اور پھر اس میں یہ
لکھا کہ اسلام کے ایک فرقہ احمدیت کے لیڈر لندن سے آئے ہیں۔اور پہلی مسجد کے قیام کا
اعلان کیا ہے جو پہلے ایک سپورٹس کمپلیکس تھا۔اور پھر لکھا کہ امام جماعت نے کہا کہ مذہب یا قومیت سے
الگ ہو کر ہر شخص اس مسجد میں آ سکتا ہے۔بہر حال خلاصہ یہ کہ جن جرنلسٹس سے جو مختلف انٹر ویو ہوئے اور جو باتیں ہوتی رہیں اُن میں
اسلام کی خوبصورت تعلیم تو بیان ہوتی ہی ہے، اس کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا
مقصد بھی بیان ہوا۔اسلام میں جنگوں کا تصور کے بارے میں باتیں ہوئیں اور کس طرح جماعت احمدیہ تبلیغ
کرتی ہے۔مسلمان ممالک میں بدامنی اور اُس کے حل کے بارے میں باتیں ہوئیں۔دنیا میں حقیقی امن
کس طرح قائم کیا جا سکتا ہے، اس بارے میں باتیں ہوئیں۔حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کا کیا مقام
ہے اس بارے میں باتیں ہوئیں۔خلافت اور جماعت کا رشتہ کیا ہے اس بارے میں باتیں ہوئیں۔پس
مختلف مضامین کے لحاظ سے اس میں ایک بڑا وسیع تعارف جماعت کا ہوا۔اور ان سارے ٹی وی چینل اور
ریڈیو اور اخباروں کو اگر جمع کیا جائے تو ان کے اپنے اندازے کے مطابق ان کے سننے والے، دیکھنے
والے، پڑھنے والے اس ریجن میں تقریباً ساڑھے تین کروڑ لوگ ہیں جن تک یہ پیغام پہنچا ہے۔پس اللہ تعالیٰ ہر علاقے میں اسلام کی خوبصورت تعلیم کا جو تعارف کروارہا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے بارے میں جو دنیا کو پتہ لگ رہا ہے، اسلام کی حقیقی اور خوبصورت تعلیم جو پیش ہورہی ہے، وہ
حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کا جو یہ ارشاد ہے اس کے مطابق ہے کہ یہ زمانہ تکمیل اشاعت ہدایت کا زمانہ ہے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد دوم - صفحہ 361-362 مطبوعہ ربوہ )

خطبات مسرور جلد 11
639
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء
اور یہ جو میڈیا ہماری کوششوں سے بڑھ کر اتنا زیادہ کوریج دیتا ہے تو یہ اس بات پر اللہ تعالیٰ کی
فعلی شہادت ہے۔ہمارے لئے تو ایسا ممکن نہیں تھا کہ اتنے وسیع طور پر نہ صرف ان چار ممالک میں بلکہ
ان کے ذریعہ باقی چھیالیس ممالک میں بھی جس میں پاکستان بھی شامل ہے، احمدیت کا اور اسلام کا
تعارف پہنچا سکتے اور پیغام پہنچا سکتے ، کیونکہ وہاں سے بھی مجھے ایک خبر اس انٹرویو کے حوالے سے آئی تھی
جو اس میں شائع ہوا تھا۔پس اگر عقل ہو تو یہی ایک بات جو ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت
کے ثبوت کے لئے کافی ہے۔"
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
يد عاجز بحكم وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَين (الفعلی :12) اس بات کے اظہار میں کچھ مضائقہ نہیں
دیکھتا کہ خداوند کریم و رحیم نے محض فضل و کرم سے اُن تمام امور سے اس عاجز کو حصہ وافرہ دیا ہے اور اس ناکارہ
کو خالی ہاتھ نہیں بھیجا اور نہ بغیر نشانوں کے مامور کیا بلکہ یہ تمام نشان دیئے ہیں جو ظاہر ہورہے ہیں اور ہوں گے
اور خدائے تعالیٰ جب تک کھلے طور پر حجت قائم نہ کر لے تب تک ان نشانوں کو ظاہر کرتا جائے گا۔“
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 338-339)
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اپنی ذمہ داریاں سمجھنے اور اُن کو نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔کچھ افسوسناک خبریں بھی ہیں۔تین جنازے میں ابھی نمازوں کے بعد پڑھاؤں گا جس میں
پہلا جنازہ جو ہے ہمارے شہید بھائی مکرم بشیر احمد صاحب کیانی کا ہے جو مکرم عبد الغفور صاحب کیانی کے
بیٹے تھے۔اورنگی ٹاؤن کراچی میں یکم نومبر کو ان کی شہادت ہوئی ہے۔اپنے ہمسائے محمد اکرم قریشی صاحب
کے گیارہ سالہ بیٹے کے ساتھ یہ جمعہ کے لئے جارہے تھے۔ایک بجے کے قریب گھر سے نکلے۔اورنگی
ٹاؤن کی مسجد بیت الحفظ کی طرف پیدل ہی جارہے تھے، کیونکہ تقریباً دوکلومیٹر کے فاصلے پر ان کا گھر ہے۔جب مسجد کے قریب پہنچ چکے تھے تو پیچھے سے ایک موٹر سائیکل پر دو نامعلوم حملہ آوروں نے آ کر آپ پر
فائرنگ کردی۔شدید زخمی ہو گئے۔ایک گولی ان
کو کنپٹی پر لگی ، دو گولیاں سینے میں لگیں۔ساتھ جانے والے
بچے کی ٹانگ کی پنڈلی میں ایک گولی لگی جو آر پار گزر گئی۔بہر حال فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن
وہاں پہنچ کر بشیر کیانی صاحب کی شہادت ہو گئی۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔حملہ آوروں کی فائرنگ سے
عزیزم محمد احمد واجد کے علاوہ جس کی ٹانگ میں گولی لگی تھی ، وہاں بازار میں کھڑے دوغیر از جماعت بھی زخمی
ہو گئے۔محمد احمد واجد جو بچہ ہے اُس کی مرہم پٹی وغیرہ کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، اور اب بہتر

خطبات مسرور جلد 11
640
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء
حالت ہے۔اللہ تعالیٰ اُس کو بھی شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔بشیر کیانی صاحب شہید کے بڑے دامادظہور احمد کیانی صاحب کو 21 اگست کو شہید کیا گیا تھا اور
ان کے بیٹے اعجاز احمد کیانی کو 18 ستمبر کو اسی علاقے اورنگی ٹاؤن میں دشمنانِ احمدیت نے شہید کیا تھا۔ان
کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ آپ کے دو چچا مکرم یوسف کیانی اور سعید کیانی صاحب کے ذریعہ ہوا۔1936ء میں انہوں نے بیعت کی اور مطالعہ کرنے کے بعد جماعت مبائعین میں شامل ہوئے۔بشیر کیانی
صاحب میٹرک کی تعلیم کے بعد آرمی میں بطور سپاہی بھرتی ہو گئے اور 1979ء میں آپ کا ٹرانسفر کراچی
ہو گیا اور یہیں سے آپ ریٹائر ہوئے۔مرحوم کی عمر اڑسٹھ (68) سال تھی۔بڑے خوش اخلاق تھے اور
جذباتی طبیعت کے مالک تھے۔دعوت الی اللہ کے انتہائی شوقین تھے۔جب کہیں موقع ملتا تو دوست
احباب
کو تبلیغ کرتے۔انتہائی دلیر اور بہادر شخصیت کے مالک تھے۔یکے بعد دیگرے داماد اور بیٹے کی
شہادت کے بعد خوفزدہ نہیں تھے بلکہ اپنی اولا د کو حو صلے کی تلقین کیا کرتے تھے۔شہادت کے روز اپنے بیٹے
اعزاز احمد کیانی کو کہا کہ ہم نے خود اپنی حفاظت کرنی ہے اور یہاں سے جانا نہیں۔ایک قائد علاقہ لکھتے ہیں
کہ ان کے بیٹے اعجاز کیانی صاحب کی شہادت کے بعد جب وہ شہید کے خاندان کے جملہ افراد کو چھوڑنے
کے لئے ائیر پورٹ گئے تو اعجاز کیانی صاحب شہید کی والدہ کے غم کی حالت کو دیکھتے ہوئے ویل چیئر
منگوائی ، جسے دیکھ کر بشیر کیانی صاحب شہید نے کہا کہ ابھی تو میرا ایک ہی بیٹا شہید ہوا ہے، آپ چاہتے ہیں
کہ ہم ابھی سے بیٹھ جائیں؟ غیرت رکھنے والے تھے۔سعودی عرب میں ان کی آرمی سروس کے دوران
پوسٹنگ ہوئی۔لیکن وہاں شرط یہ تھی کہ اپنے پاسپورٹوں پر احمدیت کا نام نہ لکھیں۔انہوں نے کہا یہ نہیں
ہوسکتا۔بے شک میں نہ جاؤں، یہ شرط مجھے قبول نہیں۔شہید مرحوم نے پسماندگان میں اہلیہ محترمہ فاطمہ بشیر
کیانی صاحبہ کے علاوہ دو بیٹے اعزاز کیانی اور شہباز کیانی چھوڑے ہیں۔پانچ بیٹیاں ہیں۔ایک طاہرہ ظہور
کیانی ہے جو شہید کی بیوہ ہیں۔پھر ناہیدہ طیب، شاہدہ بشیر، ساجدہ بشیر اور وجیہ کنول۔اللہ تعالیٰ شہید مرحوم
کے درجات بلند فرمائے اور ان سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔بشیر کیانی صاحب کے بارے میں اُن کی ایک عزیزہ نے لکھا کہ کراچی میں آپ کے دو عزیز شہید کر
دیئے گئے تو میں نے اُن کو کہا کہ کراچی چھوڑ کیوں نہیں دیتے ؟ بڑے غم کی حالت میں بیٹھے ہوئے تھے، آنکھوں
میں آنسو تھے تو ایک دم جھکی ہوئی کمر کو سیدھی کر کے کھڑے ہو گئے۔کہنے لگے کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے۔ہم نے تو
احمدیت کو زمین کے کناروں تک پھیلانا ہے اور تم کہہ رہی ہو کر اچی چھوڑ دیں۔یہ قربانیاں ہمارے حوصلے کو بلند

خطبات مسرور جلد 11
641
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء
کرنے والی ہیں۔دشمن ہمارے ایمان کمزور نہیں کر سکتا۔اللہ تعالیٰ دشمن کی پکڑ کے بھی جلدی سامان کرے۔دوسرا جنازہ تو یہاں بعض لوگ پڑھ چکے ہوں گے۔یہیں کے رہنے والے ہمارے بھائی میاں
عبدالسمیع عمر صاحب تھے۔ان کو دل کا عارضہ تھا۔ان کا آپریشن ہوالیکن کامیاب نہیں ہو سکا اور اس
دوران میں ہی کچھ عرصے بعد وفات ہوگئی۔69 سال ان کی عمرتضی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
آپ حضرت خلیفہ ایسی الاول کے پوتے تھے اور مفتی محمد صادق صاحب کے نواسے تھے۔مجلس
انصاراللہ یوکے والے تو جانتے ہیں، یہاں خدمت کرتے رہے ہیں، قائد تعلیم تھے، قائد تربیت تھے۔بڑے
اخلاص اور وفا سے، محنت سے کام کرتے رہے۔دعا گو اور حلیم اور شفیق ،منکسر المزاج، صلہ رحمی کرنے والے، متوکل
انسان تھے۔خلافت سے بڑی محبت اور وفا کا تعلق تھا۔کوئی بھی ان کا کام ہوتا تو یہ مجھے ضرور اطلاع دیا کرتے تھے۔بڑی اچھی ان کی تلاوت تھی۔ان کے ایک بھائی منیر عمر صاحب 28 رمئی 2010ء میں شہید ہو گئے تھے۔آپ نے
اپنے پسماندگان میں ایک اہلیہ اور بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔تیرا جنازہ عزیزم مزمل الیاس کا ہے۔یہ طالب علم جامعہ احمد یہ تھے۔چک چٹھہ ضلع حافظ آباد
کے رہنے والے تھے۔اچانک جامعہ میں ہی 9 ستمبر کو فجر کے وقت ان کی وفات ہوگئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
راجِعُونَ۔سترہ سال ان
کی عمر تھی۔درجہ مہدہ جامعہ کے طالب علم تھے اور بڑے شوق سے جامعہ میں
داخل ہوئے تھے۔بہر حال اللہ تعالیٰ کی جو مرضی تھی وہ ہوا۔لیکن سپر نٹنڈنٹ ہوٹل کہتے ہیں کہ نمازوں کے
بڑے پابند، با قاعدہ تلاوت کرنے والے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا بڑے شوق سے مطالعہ
کرنے والے تھے۔میرے خطبات بڑے غور سے سنتے تھے اور بڑی محبت سے سنتے تھے۔ان کے نانا
نے کہا کہ نماز تہجد اس نے کبھی نہیں چھوڑی۔حفاظت مرکز کی ڈیوٹیوں کے دوران اکثر شہادت کی تمنا کیا
کرتے تھے۔ان کے والدین نے بھی بڑا صبر دکھایا ہے اور انہوں نے کہا ہے اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی ہیں
اور اُس کے شکر گزار ہیں کہ ہمارے بچے کی قربانی کو اتنی جلدی قبول فرمالیا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند
فرمائے اور والدین کو بھی صبر عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 6 دسمبر 2013 ء تا 12 دسمبر 2013 ءجلد 20 شمارہ 49 صفحہ 5 تا10 )

آج 10 میں سے 10 باقی