جماعت احمدیہ عالمگیر کے افراد کا باہمی اتفاق و اتحاد اور اخوّت

خطبات مسرور جلد 11
708
52
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 دسمبر 2013ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 27 دسمبر 2013ء بمطابق 27 فتح 1392 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج سے قادیان میں وہاں کا جلسہ سالانہ شروع ہے۔یہ جلسہ سالانہ شاید
partition کے بعد سے بعض لوگوں کے خیال میں بھارت کا جلسہ سالانہ سمجھا جاتا ہو۔لیکن قادیان کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بستی ہونے کی وجہ سے اور تمام دنیا میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کا پیغام اس بستی سے نکل کر پہنچنے کی وجہ سے جو حیثیت اور جو مقام حاصل ہے، وہ اس بستی کو جہاں
اسلام کی سراًۃ ثانیہ کا مرکز بناتی ہے وہاں اس بستی میں منعقد ہونے والے جلسوں کو بھی بین الاقوامی جلسہ بناتی
ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج وہاں بتیس تینتیس ملکوں کی نمائندگی ہو رہی ہے۔پس قادیان کی بھی ایک
اہمیت ہے اور وہاں منعقد ہونے والے جلسوں کی بھی ایک اہمیت ہے۔اس بستی کے رہنے والے احمدیوں کی
بھی ایک اہمیت ہے اور اس جلسہ میں شامل ہونے والے دنیا کے کونے کونے سے آنے والے احمدیوں کی بھی
ایک اہمیت ہے۔لیکن یہ اہمیت حقیقت میں اجاگر ہوگی ، تب بامقصد ہوگی جب اس بستی میں رہنے والے اس
اہمیت کا حق ادا کرنے والے بنیں گے۔جب اس جلسہ میں شامل ہونے کے لئے آنے والے اس جلسہ کے
مقاصد کے حصول کے لئے یہ دن اور راتیں جو انہوں نے وہاں گزارنی ہیں، وہ ان کو اس مقصد کے حاصل
کرنے میں صرف کریں گے جو مقصد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق اور زمانے کے امام نے ان
جلسوں کا بتایا ہے، اُن لوگوں کا بتایا ہے جنہوں نے آپ سے عہد بیعت باندھا ہے۔عموماً دنیا کے کسی بھی ملک میں ہونے والے جلسے کا ماحول شامل ہونے والوں پر ایک روحانی اثر

خطبات مسرور جلد 11
709
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 دسمبر 2013ء
ڈالتا ہے۔اور اس کا اظہار شامل ہونے والے کرتے رہتے ہیں لیکن قادیان کے جلسے کے ماحول میں
روحانیت کا ایک اور رنگ محسوس ہوتا ہے۔جنہوں نے وہاں جلسوں میں شمولیت اختیار کی ہے اُن کو اس بات
کا علم ہے اور ہر مخلص کو یہ رنگ محسوس ہونا چاہئے۔کیونکہ اس بستی کی فضاؤں میں اور گلی کوچوں میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق اور مسیح موعود اور مہدی معہود کی یادوں کی خوشبو روحانیت کے
ایک اور ہی ماحول میں لے جاتی ہے۔پس اس ماحول میں ملی ہوئی نصیحت بھی ایک خاص رنگ رکھتی ہے،
ایک خاص اثر رکھتی ہے اور ہر مخلص کے دل پر ایک خاص اثر کرنے والی ہونی چاہئے۔اس لئے میں اس
جلسے میں شامل ہونے والے تمام شاملین کو آج اس طرف توجہ دلانی چاہتا ہوں کہ جہاں جلسہ میں شامل ہو کر
علمی اور تربیتی تقریروں سے فیضیاب ہوں، وہاں اُن مقاصد کو بھی اپنے سامنے رکھیں اور ہر وقت اس کی
جگالی کرتے رہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسہ کے انعقاد کے بیان فرمائے ہیں جو
میرے خیال میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں ہی جلسہ کے افتتاح کرنے والے
میرے نمائندے نے وہاں جلسہ کے افتتاح کے وقت پیش کئے ہوں گے۔میرے خیال میں، میں نے
اس لئے کہا ہے کہ مجھے اس افتتاحی تقریب کا علم نہیں ہے کہ کیا تقریر ہوئی ہے؟ لیکن عموماً جلسے کے مقاصد کو
سامنے رکھ کر ہی افتتاحی تقریر کا مضمون بیان ہوتا ہے۔بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
توقعات کو سامنے رکھتے ہوئے جلسے میں شامل ہونے والے ہر شخص کو یہ دن گزارنے چاہئیں۔اس جلسہ میں جیسا کہ میں نے کہا کئی ممالک کی نمائندگی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے ایک مقصد یہ بھی بتایا تھا کہ افرادِ جماعت کا ایک دوسرے سے جلسہ کے دنوں میں تعارف
بڑھے اور اخوت اور پیار اور محبت کے تعلقات قائم ہوں۔(ماخوذ از مجموعہ اشتہارات جلد 1 صفحہ 281 اشتہار نمبر 91 مطبوعہ ربوہ)
پس آج تعارف اور اخوت کے معیاروں میں ایسی وسعت پیدا ہو گئی ہے جو بے مثال
ہے۔جب ہم دیکھتے ہیں کہ قادیان کا رہنے والا ایک عام کارکن امریکہ کے رہنے والوں اور روس کے رہنے
والوں سے ملتا ہے۔یا عرب کا رہنے والا یورپ کے رہنے والوں سے ملتا ہے یا سب جب ایک دوسرے
سے ملتے ہیں تو وہ روح نظر آتی ہے جو مومنین کے اخوت کے وصف کو نمایاں کرتی ہے اور یہ روح اس وصف
کو نمایاں کرنے والی ہونی چاہئے۔اگر کسی کے دل میں نخوت ہے تو وہ اپنے بھائیوں سے اس اخوت کے
جذبے کے تحت نہیں ملتا۔یا ایک شہر کا رہنے والا امیر اپنے غریب بھائی کو چاہے وہ اُسے جانتا ہے یا نہیں یا

خطبات مسرور جلد 11
710
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 دسمبر 2013ء
اُس کے تعلقات اچھے ہیں یا کمزور یا رنجشیں ہیں یا شکایتیں، جب تک سب کدورتیں مٹا کر ، سب بڑائی اور
امیری اور غریبی کے فرق مٹا کر اخوت اور بھائی چارے کے نمونے نہیں دکھاتے تو پھر جلسے کی تقریریں ایسے
شامل ہونے والوں
کو کوئی فائدہ نہیں دیں گی، نہ ہی وہاں کا ماحول اُن کو کوئی فائدہ دے سکے گا۔جلسے پر آنا
بھی بے فائدہ ہو گا۔قادیان کا روحانی ماحول بھی ایسے شخص کے دل کی سختی کی وجہ سے اُس کے لئے
روحانیت سے خالی ہوگا۔پس اگر جلسہ کے مقصد سے بھر پور فائدہ اُٹھانا ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس
مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے سب شامل ہونے والے جلسہ میں شامل ہوں جو جلسہ کے مقاصد میں سے ایسا
اہم مقصد ہے جس کا آپ نے خاص طور پر ذکر فرمایا ہے۔امیری، غریبی اور بڑے ہونے اور چھوٹے
ہونے کے فرق کو مٹا دیں۔ذاتی رنجشیں بھی ہیں تو یہاں اس ماحول میں وہ ایک دوسرے کے لئے اس طرح
دُور کر دیں جیسے کبھی پیدا ہی نہیں ہوئی تھیں۔قادیان کے احمدیوں کی مستقل آبادی کو بھی اپنے سینوں کو ٹولنا
ہوگا۔اپنے دلوں کے جائزے لینے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ایسا موقع عطا فر مایا کہ مسیح موعود کی بستی
میں رہتے ہیں جس کا ماحول ویسا ہونا چاہئے جیسا کہ زمانے کے امام نے خواہش کی تھی اور اس کے لئے
جماعت کی تربیت کی کوشش کی اور پھر اس بات کی طرف بھی خاص توجہ دینی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں
یعنی وہاں رہنے والوں کو اپنی زندگی میں ایک اور موقع دیا کہ جلسہ میں شامل ہوں اور اپنی تربیت کے اس
اعلیٰ موقع سے فائدہ اُٹھا ئیں۔پس جہاں ہر آنے والا اس محبت و اخوت کے تعلق اور رشتے کو قائم کرے، وہاں اس بستی میں
رہنے والا ہر احمدی بھی اس طریق پر اپنا جائزہ لے کہ کیا وہ اس مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟ یہی
جائزے پھر دنیاوی خواہشات سے بھی دلوں کو پاک کریں گے اور آخرت کی طرف بکلی جھکنے کا خیال اور
احساس پیدا ہوگا۔خدا تعالیٰ کا خوف پیدا ہو گا۔اس دنیا کی خواہشات کی فکر نہیں ہوگی بلکہ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ
ما قَدَّمَتْ لِغَد (الحشر : 19) کا مضمون جو ہے، یہ سامنے ہوگا۔یہ کوشش ہوگی کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کی رضا
چاہنے کے لئے اور اُخروی زندگی کی بھلائیاں چاہنے کے لئے اس دنیا سے کیا آگے بھیجنا ہے۔زہد اور تقویٰ
پر نظر رکھنی ہے یا دنیا داری کا نمونہ دکھانا ہے اور خدا تعالیٰ کے خوف کو دل سے نکال کر یہ زندگی گزارنی ہے۔عہد بیعت کی پابندی کرنی ہے یا عہد بیعت کا خوبصورت پیج صرف سینے پر لگا کر اپنے آپ کو عہد بیعت کو
پورا کرنے والا سمجھنا ہے۔خدا ترسی ، پرہیز گاری اور نرم دلی کے اوصاف اپنے اندر پیدا کرنے ہیں یا ظلم و

خطبات مسرور جلد 11
711
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 دسمبر 2013ء
جور اور بداخلاقی اور بدکلامی جیسی برائیوں کو اپنے دل میں جگہ دیتے ہوئے اپنے عمل سے اُس کے اظہار
کرنے ہیں۔عاجزی اور انکساری کے نمونے قائم کرنے ہیں یا تکبر وغرور سے اپنے سروں اور گردنوں کو اکڑا
کر چلنا ہے۔سچائی کے خوبصورت موتی بکھیر نے ہیں یا جھوٹ کے اندھیروں کی نذر ہو کر خدا تعالیٰ کی
ناراضگی مول لینی ہے۔دینی مہمات کے لئے اپنے آپ کو تیار کرتے ہوئے مسیح محمدی کے مشن کی تکمیل کرنی
ہے یا دنیا داری کی چمک دمک میں ڈوب کر اپنے مقصد کو بھولنا ہے۔پس یہ جائزے اور اپنے عمل کا تنقیدی
جائزہ ہمیں بتائے گا کہ ما قَدَّمَتْ لِغَد“ کو کس حد تک ہم نے اپنے سامنے رکھا ہوا ہے۔پس جلسہ کے
یہ تین دن ان باتوں کا جائزہ لینے کے لئے اور اپنے عمل خدا تعالیٰ کی مرضی کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کے
لئے بہترین دن ہیں جبکہ ایک دوسرے کا روحانی اثر قبول کرنے کا بھی رجحان ہوتا ہے۔تہجد کی اجتماعی اور
انفرادی ادائیگی ایک خاص ماحول پیدا کر رہی ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سجدہ
گاہوں اور دعاؤں کی جگہیں بھی بہت سے دلوں کو بے قرار دعاؤں کی توفیق دے رہی ہوتی ہیں۔لا محسوس
طریقے پر انتشار روحانیت کا ماحول ہوتا ہے۔پس اس تین دن کے کیمپ سے بھر پور فائدہ اُٹھا ئیں اور کوئی احمدی ایسا نہ ہو جو اس مقصد کو
حاصل کئے بغیر وہاں سے واپس لوٹے۔اور قادیان میں رہنے والا کوئی احمدی ایسا نہ ہو جو ان تین دنوں کو
اپنی اصلاح کا بہترین ذریعہ نہ بنالے۔لیکن یہ بھی مد نظر ر ہے، اس بات کی پابندی کی بھی بھر پور کوشش
رہے کہ جو تبدیلی پیدا کرنی ہے یا پیدا کی ہے، اس میں مداومت اختیار کرنی ہے۔اُسے اپنی زندگی کا مستقل
حصہ بھی بنانا ہے۔اور یہ اُسی وقت ہوسکتا ہے جب وہاں بیٹھا ہوا ہر شخص اس بات
کا پختہ ارادہ کرے کہ ہم
نے جو پاک تبدیلی پیدا کرنی ہے اُس پر تا زندگی پھر قائم رہنا ہے۔یہ ارادہ کرنا ہے کہ جلسہ سالانہ پر کی
جانے والی تقریریں اور علمی باتیں جب ہم سنیں تو وہ صرف دینی علم کے بڑھنے کا ذریعہ نہ ہوں یا عارضی طور
پر دینی علم بڑھانے کا ذریعہ نہ ہوں بلکہ اب مستقل طور پر دینی علم بڑھانے کی تا زندگی مسلسل کوشش بھی کرنی
ہے اور پھر اس بات کا بھی مصمم ارادہ کرنا ہے کہ ہم نے اُن لوگوں میں سے نہیں بننا جو کہتے کچھ ہیں اور کرتے
کچھ ہیں۔جو کچھ علم حاصل کیا ہے اس کو ہم نے اپنی زندگیوں پر لا گو بھی کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کو
ہمیشہ سامنے رکھنا ہے کہ یا یهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ (الصف:3) اے مومنو!
تم وہ باتیں کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں۔پس جب ان باتوں کی طرف توجہ رہے گی تبھی جلسہ میں شامل
ہونے کے مقاصد بھی پورے ہوں گے، تبھی وہ دیر پا مقاصد حاصل ہوں گے جن کے حصول کے لئے

خطبات مسرور جلد 11
712
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 دسمبر 2013ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہم سے عہد بیعت لیا ہے۔تبھی ہم جلسہ کی برکات سے مستقل فیض
پانے والے بن سکیں گے۔تبھی اپنی اصلاح کی طرف ہماری توجہ رہے گی اور ہم اپنے جائزے لیتے رہیں
گے۔تبھی اپنے بچوں کے سامنے ہم نیک نمونے قائم کرنے والے بن سکیں گے۔تبھی ہم اپنے بچوں کی
اصلاح کا ذریعہ بھی بن سکیں گے۔تبھی اپنے ماتحتوں اور زیر اثر افراد کی رہنمائی کا حق ادا کرنے کی طرف
ہماری توجہ بھی رہے گی۔تبھی ہم تبلیغ کا حق بھی ادا کرنے والا بن سکیں گے۔پس یہ بہت بڑا کام ہے جو ہم میں سے ہر ایک نے انجام دینا ہے۔لیکن اس کے معیار تبھی قائم ہو
سکتے ہیں جب ہم حقیقت پسند بن کر اپنی خوبیاں دیکھنے کی بجائے اپنی خامیوں پر نظر رکھنے والے ہوں گے اور
اُن کی تلاش میں ہوں گے، جب ہم خدا تعالیٰ کی مغفرت کے حصول کے لئے بے چین ہوں گے، جب ہم خدا
تعالیٰ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کے آگے اپنی گردنیں ڈال دیں گے، جب ہم اطاعت
کے وہ نمونے دکھائیں گے جس میں بہانے اور عذر نہ ہوں بلکہ جن میں فرار کے راستوں کے آگے دیواریں
کھڑی ہوں ، عذروں کے راستے کے آگے دیوار میں کھڑی ہوں اور یہ معیار اُس وقت حاصل ہوگا جب ہم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم اور اپنی جماعت سے آپ کی توقعات اور خواہشات کو اپنی تمام تر
خواہشات پر ترجیح دیں گے۔جب ہم آپ کی خواہشات کے مطابق صدق و وفا کے نمونے دکھائیں گے۔آپ علیہ السلام ہم سے کیا توقعات اور امید رکھتے ہیں۔آپ ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
ہمیشہ اپنے قول اور فعل کو درست اور مطابق رکھو۔جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے اپنی زندگیوں
میں کر کے دکھا دیا، ایسا ہی تم بھی ان کے نقش قدم پر چل کر اپنے صدق اور وفا کے نمونے دکھاؤ۔حضرت ابو
بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نمونہ ہمیشہ اپنے سامنے رکھو۔“
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 248۔مطبوعہ ربوہ )
پس جب ہم ان باتوں پر غور کرتے ہیں تو ہمیں عجیب نمونے نظر آتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے حضرت ابوبکر صدیق کے نمونے کی بات کی۔آپ کی زندگی میں ہم صدق و وفا کے جو
نمونے دیکھتے ہیں اُن میں ایک عجیب شان نظر آتی ہے۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے
خدا تعالیٰ کی طرف سے الہام ہوا ہے کہ میں نبی ہوں تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بغیر کسی
سوال کے کہا کہ میں آپ کو خدا تعالیٰ کا نبی مانتا ہوں۔(دلائل النبوة جلد 1 صفحه 24 باب دلائل النبوة فى اسلام ابوبکر مطبوعہ دار الكتب بيروت 2002ء)

خطبات مسرور جلد 11
713
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 دسمبر 2013ء
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے دینی ضروریات کے لئے چندے کی ضرورت
ہے، مومنوں کو چاہئے کہ وہ اپنے مال میں سے دینی ضروریات کے لئے مال دیں تو حضرت ابوبکر صدیق
نے اپنے گھر کا سارا مال لا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دیا۔(شرح العلامة الزرقانی جلد 4 صفحه 69 باب ثم غزوة تبوك مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1996ء)
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کفار کے ظلموں کی وجہ سے اب مجھے لڑائی کا حکم ہوا
ہے، اُن کا سختی سے جواب دینے کا حکم ہوا ہے، اُن کے خلاف تلوار اُٹھانے کا حکم ہوا ہے تو حضرت ابو بکر
صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ تلوار لے کر آ گئے کہ میں حاضر ہوں۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فوری
طور پر صلح حدیبیہ کے موقع پر فیصلہ بدل کر اپنی اس منشاء کا اظہار کیا کہ لڑائی نہ کی جائے بلکہ صلح کی جائے تو
سب بڑے بڑے صحابہ اُس وقت بے چین ہوئے، بعض کے ماتھے پر شکنیں آنے لگیں کہ یہ کیا ہونے لگا
ہے مگر حضرت ابوبکر صدیق نے کہا بالکل ٹھیک ہے صلح ہی ہونی چاہئے۔ير محمد
(ماخوذازصحيح البخارى كتاب الجزية والمواعدة باب منه حديث 3182)
پس یہ وہ نمونہ ہے جس کو سامنے رکھنے کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی جماعت
سے توقع کی ہے۔یہ معیار سامنے رہیں گے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تو قعات کو پورا کرنے
کی روح قائم رہے گی۔جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ ایک جلسہ پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
خواہشات اور توقعات پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے آپ علیہ السلام کو کس قدر تکلیف ہوئی اور کس قدر
ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔(ماخوذ از مجموعہ اشتہارات جلد 1 صفحہ 360 اشتہار نمبر 117 مطبوعہ ربوہ )
تو طبیعت بے چین ہو جاتی ہے۔پس آج اس زمانے میں ہم نے اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی بعثت کے مقصد کا حصہ بننا ہے تو ہمیں آپ کی ہر بات پر لبیک کہتے ہوئے آگے بڑھنے کی
ضرورت ہے۔اپنے اندر روحانی انقلاب پیدا کرنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے اور اس طاقت اور
جوش کی ضرورت ہے جس کا نمونہ صحابہ نے جنگ حنین میں دکھایا تھا۔کیونکہ اس جذبے کے بغیر نہ ہم لغویات
سے بچ سکتے ہیں ، نہ ہم دنیا کی لالچوں سے بچ سکتے ہیں نہ ہم اپنے نفس کی اصلاح کر سکتے ہیں، نہ ہم جلسوں
میں شامل ہونے کی روح کو سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہی ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے مقصد
کو سمجھ سکتے ہیں ، نہ ہمارے اندر اسلام کی خدمت کے جذبے کی حقیقی روح پیدا ہوسکتی ہے۔

خطبات مسرور جلد 11
714
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 دسمبر 2013ء
جنگ حنین میں کیا ہوا تھا ؟ جنگ حنین میں اُس وقت تک کی جو اسلام کی تاریخ تھی اُس وقت
مسلمانوں
کا پہلا لشکر تھا جو دشمن کے مقابلے میں تیار ہوا تھا اور جس کی تعدا د دشمن کے لشکر کی تعداد سے زیادہ
تھی لیکن وہ لوگ جو شکر میں شامل ہوئے تھے، اُن کی اکثریت مومن کی قربانی کی روح کو سمجھنے والی نہیں تھی۔اُس روح سے نا آشنا تھی۔جب دشمن کے چار ہزار تیراندازوں نے حکمت سے اچانک تیروں کی بوچھاڑ کی
تو کچھ کمزور ایمان کی وجہ سے اور کچھ لوگ سواریوں کے بدکنے کی وجہ سے ادھر اُدھر ہونے لگے اور اسلامی
لشکر تر بتر ہو گیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صرف بارہ صحابہ کے ساتھ میدانِ جنگ میں رہ گئے
لیکن آپ نے اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹائے۔باوجود اس مشورے کے کہ حکمت کا تقاضا یہ ہے کہ واپس مڑ کر
لشکر کو جمع کیا جائے ، آپ نے فرمایا۔خدا کا نبی میدانِ جنگ سے پیٹھ نہیں موڑتا۔بہر حال آپ نے اس
موقع پر حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جن کی آواز اونچی تھی، انہیں فرمایا کہ انصار کو آواز دے کر کہو کہ
اے انصار! خدا کا رسول تمہیں بلاتا ہے۔حضرت مصلح موعودؓ نے ایک جگہ اس بات کی بھی بڑی اعلیٰ
وضاحت فرمائی ہے کہ صرف انصار کو کیوں مخاطب کیا گیا ہے۔اس کی بہت سی وجوہات تھیں لیکن ایک وجہ یہ
تھی کہ شکست کے ذمہ دار مکہ کے بعض لوگ تھے جو مہاجرین کے قریبی تھے، اس لئے مہاجرین کو اس
حوالے سے ایک ہلکی سی سرزنش بھی کی گئی کہ تم جو اپنے ساتھیوں کے ساتھ تھے کہ ہم تعداد میں زیادہ ہو گئے
ہیں، آج ہمیں کوئی نہیں ہرا سکتا تو تم اپنے جن رشتے داروں اور عزیزوں پر، یا اپنے ہم قوموں پہانحصار کر
رہے تھے، اُن کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے۔بہر حال صرف انصار کو بلایا گیا۔انصار کہتے ہیں کہ جب
ہمارے کانوں میں حضرت عباس کی آواز پڑی کہ خدا کا رسول تمہیں بلاتا ہے تو اس سے پہلے بھی ہم اپنی
سواریوں کو میدانِ جنگ کی طرف موڑنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن اس آواز نے ایسا جادو کیا کہ ایک نیا
جذ بہ اور بجلی کی طاقت ہمارے جسموں میں پیدا ہوگئی اور جو سواریاں مڑسکیں اُن کے سوار سواریوں سمیت
میدانِ جنگ میں پہنچ گئے اور جو سواریاں باوجود کوشش کے مڑنے کے لئے تیار نہیں تھیں تو اُن سواروں نے
اُن سواریوں کی گردنیں اپنی تلواروں سے کاٹ دیں اور دوڑتے ہوئے میدانِ جنگ میں پہنچ گئے اور لبیک
یارسول اللہ البیک کہتے ہوئے آپ کے گرد جمع ہو گئے۔تاريخ الخميس جلد 2 صفحه 102-103 باب ذکر غزوہ حوازن بحنین مطبوعه بیروت)
پس یہ لبیک کہنے کی وہ روح ہے جسے آج ہمیں بھی کام میں لانا چاہئے ، اسے سمجھنا چاہئے۔آج
بھی خدا تعالیٰ کا فرستادہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عاشق صادق ہے، ہمیں بلا رہا ہے کہ اپنی اصلاح کی

خطبات مسرور جلد 11
715
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 دسمبر 2013ء
طرف توجہ کرو، جلسے میں آ کر جلسے کے مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کرو۔اپنے دن تقویٰ اور عشق البی
میں گزار و اور ذکر الہی میں گزارو۔اپنے تین دنوں کو قرب الہی حاصل کرنے کا مستقل ذریعہ بنالو۔اپنے
نفس کے سرکش گھوڑوں کی گردنیں کاٹو۔آج زمانے کا امام مصلح اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع
میں آنے والا نبی جو ہمیں ہماری عملی حالتوں کی درستگی کی طرف بلا رہا ہے تو ہمیں بھی لبیک کہتے ہوئے اس
کے گرد جمع ہونے کی ضرورت ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ اس کے گرد جمع ہو جائیں۔آج تلواروں کے جہاد
کے لئے نہیں بلایا جارہا بلکہ نفس کے جہاد کے لئے بلایا جا رہا ہے جس میں کامیابی تمام دنیا میں اسلام کا جھنڈا
لہرانے کا باعث بنے گی۔پس جیسا کہ میں پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں ، محبت و اخوت کے نئے معیار قائم کرنے کی ضرورت
ہے۔زہد و تقویٰ کی سیڑھیوں پر چڑھنے کی ضرورت ہے۔تواضع اور انکساری کے راستوں کی تلاش کی
ضرورت ہے۔اپنے ہر عمل سے سچائی کا بول بالا کرنے کی ضرورت ہے۔تبلیغ اسلام کے لئے جان، مال،
وقت اور عزت کو قربان کرنے کے لئے عملی اظہار کی ضرورت ہے۔ذکر الہی سے اپنی زبانوں کو تر رکھنے کی
ضرورت ہے۔عبادتوں کے اعلیٰ معیار کے ذریعہ قرب الہی کے حصول کی کوشش کی ضرورت ہے۔پس ان
تین دنوں میں قادیان کے جلسے کے شاملین بھی بھر پور فائدہ اُٹھا ئیں اور جہاں جہاں بھی اور ان دنوں میں
جلسے ہو رہے ہیں، ان میں سے ایک تو امریکہ کا ویسٹ کوسٹ کا جلسہ ہو رہا ہے، پھر مالی میں جلسہ ہو رہا ہے،
نائیجر میں جلسہ ہو رہا ہے، نائجیریا میں جلسہ ہو رہا ہے، سینیگال میں جلسہ ہو رہا ہے، آئیوری کوسٹ میں
جلسہ ہورہا ہے اور ہر جگہ کے شاملینِ جلسہ ان دنوں سے فیض اٹھانے کی خاص کوشش کریں۔اس وقت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض اقتباسات آپ کے سامنے پیش
کرنا چاہتا ہوں جو ان بعض باتوں کی طرف ہماری رہنمائی کرتے ہیں جو خدا کا رسول ہم سے چاہتا
ہے۔آپ فرماتے ہیں۔”جماعت کے باہم اتفاق و محبت پر میں پہلے بہت دفعہ کہہ چکا ہوں کہ تم باہم اتفاق رکھو اور
اجتماع کرو۔خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو یہی تعلیم دی تھی کہ تم و جو دوا حد رکھو ؛ ور نہ ہو انکل جائے گی۔نماز میں
ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر کھڑے ہونے کا حکم اسی لیے ہے کہ باہم اتحاد ہو۔برقی طاقت کی طرح ایک
کی خیر دوسرے میں سرایت کرے گی۔اگر اختلاف ہو، اتحاد نہ ہو تو پھر بے نصیب رہو گے۔رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ آپس میں محبت کرو اور ایک دوسرے کے لیے غائبانہ دعا کرو۔اگر ایک شخص غائبانہ دعا

خطبات مسرور جلد 11
716
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 دسمبر 2013ء
کرے تو فرشتہ کہتا ہے کہ تیرے لیے بھی ایسا ہو۔کیسی اعلیٰ درجہ کی بات ہے۔اگر انسان کی دعا منظور نہ ہو تو
66
فرشتہ کی تو منظور ہی ہوتی ہے۔میں نصیحت کرتا ہوں اور کہنا چاہتا ہوں کہ آپس میں اختلاف نہ ہو۔میں دو ہی مسئلے لے کر آیا ہوں۔اوّل خدا کی توحید اختیار کرو۔دوسرے آپس میں محبت اور
ہمدردی ظاہر کرو۔وہ نمونہ دکھلاؤ کہ غیروں کے لیے کرامت ہو۔یہی دلیل تھی جو صحابہ میں پیدا ہوتی تھی۔كُنْتُمْ أَعْدَاء فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ (آل عمران : 104 ) یا درکھو! تالیف ایک اعجاز ہے۔یاد رکھو!
جب تک تم میں ہر ایک ایسا نہ ہو کہ جو اپنے لیے پسند کرتا ہے وہی اپنے بھائی کے لیے پسند کرے، وہ میری
جماعت میں سے نہیں ہے۔وہ مصیبت اور بلا میں ہے۔اُس کا انجام اچھا نہیں۔۔۔فرمایا: یاد رکھو بغض کا جُدا ہونا مہدی کی علامت ہے اور کیا وہ علامت پوری نہ ہوگی؟ وہ
ضرور ہوگی۔تم کیوں صبر نہیں کرتے۔جیسے طبی مسئلہ ہے کہ جب تک بعض امراض میں قلع قمع نہ کیا جاوے،
مرض دفع نہیں ہوتا۔میرے وجود سے انشاء اللہ ایک صالح جماعت پیدا ہوگی۔باہمی عداوت کا سبب کیا
ہے؟ بخل ہے، رعونت ہے، خود پسندی ہے اور جذبات ہیں۔ایسے تمام لوگوں کو جماعت سے الگ کر
دوں گا جو اپنے جذبات پر قابو نہیں پاسکتے اور باہم محبت اور اخوت سے نہیں رہ سکتے۔جو ایسے ہیں وہ یاد
رکھیں کہ وہ چند روزہ مہمان ہیں۔جب تک کہ عمدہ نمونہ نہ دکھا ئیں۔میں کسی کے سبب سے اپنے اوپر
اعتراض لینا نہیں چاہتا۔ایسا شخص جو میری جماعت میں ہو کر میرے منشاء کے موافق نہ ہو، وہ خشک ٹہنی
ہے۔اُس کو اگر باغبان کاٹے نہیں تو کیا کرے۔خشک ٹہنی دوسری سبز شاخ کے ساتھ رہ کر پانی تو چوستی
ہے، مگر وہ اُس کو سر سبز نہیں کرسکتا، بلکہ وہ شاخ دوسری کو بھی لے بیٹھتی ہے۔پس ڈرو۔میرے ساتھ وہ نہ
رہے گا جو اپنا علاج نہ کرے گا۔“
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 336 مطبوعہ ربوہ )
پھر آپ فرماتے ہیں:
اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا ہے: وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى
يَوْمِ الْقِيَامَةِ ( آل عمران : 56) تسلی بخش وعدہ ناصرہ میں پیدا ہونے والے ابنِ مریم سے ہوا تھا، مگر
میں تمہیں بشارت دیتا ہوں کہ یسوع مسیح کے نام سے آنے والے ابن مریم کو بھی اللہ تعالیٰ نے انہیں الفاظ
میں مخاطب کر کے بشارت دی ہے۔اب آپ سوچ لیں کہ جو میرے ساتھ تعلق رکھ کر اس وعدہ عظیم اور
بشارت عظیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں کیا وہ وہ لوگ ہو سکتے ہیں جوا تارہ کے درجہ میں پڑے ہوئے فسق

خطبات مسرور جلد 11
717
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 دسمبر 2013ء
و فجور کی راہوں پر کار بند ہیں؟ نہیں، ہر گز نہیں۔جو اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ کی سچی قدر کرتے ہیں اور میری
باتوں کو قصہ کہانی نہیں جانتے تو یاد رکھو اور دل سے سُن لو۔میں ایک بار پھر اُن لوگوں کو مخاطب کر کے کہتا
ہوں جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور وہ تعلق کوئی عام تعلق نہیں ، بلکہ بہت زبر دست تعلق ہے اور ایسا تعلق
ہے کہ جس کا اثر ( نہ صرف میری ذات تک ) بلکہ اس ہستی تک پہنچتا ہے جس نے مجھے بھی اس برگزیدہ انسانِ
کامل کی ذات تک پہنچایا ہے جو دنیا میں صداقت اور راستی کی روح لے کر آیا۔میں تو یہ کہتا ہوں کہ اگر ان
باتوں کا اثر میری ذات تک پہنچا تو مجھے کچھ بھی اندیشہ اور فکر نہ تھا ورنہ ان کی پرواہ تھی مگر اس پر بس نہیں
ہوتی۔اس کا اثر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور خو د خدائے تعالیٰ کی برگزیدہ ذات تک پہنچ جاتا ہے۔پس ایسی صورت اور حالت میں تم خوب دھیان دے کرسن رکھو کہ اگر اس بشارت سے حصہ لینا چاہتے ہو اور
اس کے مصداق ہونے کی آرزور کھتے ہو اور اتنی بڑی کامیابی ( کہ قیامت تک مکفرین پر غالب رہو گے)
کی کچی پیاس تمہارے اندر ہے، تو پھر اتنا ہی میں کہتا ہوں کہ یہ کامیابی اس وقت تک حاصل نہ ہوگی جب
تک تو امہ کے درجہ سے گزر کر مطمئنہ کے مینار تک نہ پہنچ جاؤ۔اس سے زیادہ اور میں کچھ نہیں کہتا کہ تم لوگ ایک ایسے شخص کے ساتھ پیوند رکھتے ہو جو مامورمن
اللہ ہے۔پس اُس کی باتوں کو دل کے کانوں سے سنو اور اس پر عمل کرنے کے لئے ہمہ تن تیار ہو جاؤ۔تا کہ
ان لوگوں میں سے نہ ہو جاؤ جو اقرار کے بعد انکار کی نجاست میں گر کر ابدی عذاب خرید لیتے ہیں۔“
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 65-64۔مطبوعہ ربوہ )
”ہماری جماعت کو یہ نصیحت ہمیشہ یاد رکھنی چاہئے کہ وہ اس امر کو مدنظر رکھیں جو میں بیان
کرتا ہوں۔مجھے ہمیشہ اگر کوئی خیال آتا ہے تو یہی آتا ہے کہ دنیا میں تو رشتے ناطے ہوتے ہیں۔بعض ان میں سے خوبصورتی کے لحاظ سے ہوتے ہیں۔بعض خاندان یا دولت کے لحاظ سے اور بعض
طاقت کے لحاظ سے۔لیکن جناب الہی کو ان امور کی پرواہ نہیں۔اُس نے تو صاف طور پر فرما دیا کہ
إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ الله اتقكُم (الحجرات : 14) یعنی اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہی معزز و مکرم
ہے جو متقی ہے۔اب جو جماعتِ اتقیاء ہے متقیوں کی جماعت ہے ”خدا اُس کو ہی رکھے گا اور
دوسری کو ہلاک کرے گا۔یہ نازک مقام ہے اور اس جگہ پر دو کھڑے نہیں ہو سکتے کہ متقی بھی وہیں
رہے اور شریر اور نا پاک بھی وہیں۔ضرور ہے کہ متقی کھڑا ہو اور خبیث ہلاک کیا جاوے اور چونکہ اس
کا علم خدا کو ہے کہ کون اُس کے نزدیک متقی ہے۔پس یہ بڑے خوف کا مقام ہے۔خوش قسمت ہے وہ

خطبات مسرور جلد 11
718
انسان جو متقی ہے اور بد بخت ہے وہ جو لعنت کے نیچے آیا۔“
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 دسمبر 2013ء
( ملفوظات جلد 2 صفحہ 177 - مطبوعہ ربوہ )
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ، ہم میں سے ہر ایک کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس درد کو سمجھنے کی تو فیق
دے۔اپنی اصلاح کی طرف توجہ کرنے کی توفیق دے اور یہ بات ہمیں یاد رکھنی چاہئے کہ میں نے جو
باتیں کی ہیں یہ باتیں صرف جلسے میں شامل ہونے والوں کے لئے نہیں یا وہی صرف مخاطب نہیں ہیں بلکہ
دنیا میں بسنے والا ہر احمدی اس کا مخاطب ہے۔یہاں میں اس بات کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ دنیا میں رہنے والا ہر احمدی ان دنوں میں
جبکہ مسی محمدی کی بستی میں جلسے کی برکات کا فیض جاری ہے، خاص طور پر اپنے آپ کو بھی ذکر الہی اور خاص
دعاؤں کی طرف متوجہ رکھے۔خاص طور پر یہاں قادیان والے جلسہ میں شامل ہونے والے اور دوسرے
ممالک میں جو جلسے ہورہے ہیں وہ یہ دعائیں کریں۔دنیا میں ہر احمدی یہ دعا کرے کہ جہاں احمدی مشکلات
میں گرفتار ہیں اور اس لئے گرفتار ہیں کہ انہوں نے مسیح محمدی کی بیعت کی ہے، اس زمانے کے امام کو مانا
ہے۔اللہ تعالیٰ اُن تمام جگہوں پر ان کی پریشانیاں دور فرمائے۔خاص طور پر پاکستان ہے، انڈونیشیا ہے،
شام ہے اور بعض دوسرے ممالک ہیں، ان جگہوں پر اللہ تعالیٰ احمدیوں کے لئے آسانی کے سامان مہیا
فرمائے ، اُن کی آزادی کے سامان پیدا فرمائے۔اور یہ بہت اہم دعا ہے جو اخوت اور بھائی چارے کے
اظہار کے لئے ضروری ہے۔اور اخوت اور بھائی چارے کے اظہار کا یہ تقاضا ہے کہ ہم ضرور یہ دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 17 جنوری 2014ء تا 23 جنوری 2014ء جلد 20 شماره 55 صفحہ 5 تا8 )

آج 10 میں سے 10 باقی