عملی اصلاح کیلئے قوّتِ ارادی، صحیح اور پورا علم اور قوتِ عمل

خطبات مسرور جلد 12
31
3
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جنوری 2014ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ اسیح الخامس
ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 17 جنوری 2014 ء بمطابق 17 صلح 1393 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
گزشتہ خطبہ میں یہ ذکر ہورہا تھا کہ عملی اصلاح کے لئے جو روکیں راہ میں حائل ہیں، جو اسباب
ہمیں بار بار پیچھے کھینچتے ہیں اُن کو دُور کرنے کے لئے کن چیزوں کی ضرورت ہے اور اس بارے میں یہ بیان
کیا گیا تھا کہ اگر انسان میں قوت ارادی صحیح اور پورا علم اور قوت عمل پیدا ہو جائے تو پھر عملی اصلاح کی
برائیوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔کیونکہ اعمال کی کمزوری ہوتی ہی اُس وقت ہے جب قوت ارادی نہ ہو، یا یہ
علم نہ ہو کہ اچھے اعمال کیا ہیں اور برے اعمال کیا ہیں؟ اور اچھے اعمال کو حاصل کس طرح کرنا ہے، کس طرح
بجالانا ہے اور برے اعمال کو دور کرنے کی کس طرح کوشش کرنی ہے؟ اور پھر قوت عمل ہے جو اتنی کمزور ہو کہ
برائی کا مقابلہ نہ کر سکے۔پس قوت ارادی کو مضبوط کرنا علمی کمزوری کو دور کرنا اور عملی طاقت پیدا کرنا، یہ بڑا
ضروری ہے۔عملی طاقت اپنی کوشش سے بھی پیدا ہوتی ہے اور اگر انسان بہت ہی کمزور ہو تو پھر بیرونی مدد کی
ضرورت ہوتی ہے۔بہر حال ان باتوں کا گزشتہ خطبہ میں ذکر ہو چکا ہے۔اس بارے میں بعض مثالوں سے مزید
تفصیل اس کی بیان کروں گا۔جیسا کہ میں نے گزشتہ خطبہ میں کہا تھا کہ اس بارے میں مزید وضاحت کرنی
ہے اور اس کی ضرورت ہے۔یہ تو ہم نے دیکھ لیا کہ عملی اصلاح میں جن تین باتوں کی ضرورت ہے اُن میں سب سے پہلی قوتِ
ارادی ہے۔یہ قوت ارادی کیا چیز ہے؟ ہم میں سے بعض کے نزدیک یہ عجیب بات ہوگی کہ قوت ارادی کے

32
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جنوری 2014ء
خطبات مسرور جلد 12
بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ کیا چیز ہے؟ اکثر یہ کہیں گے کہ قوت ارادی کے جو اپنے الفاظ ہیں ، اُن سے ہی
ظاہر ہے کہ یہ کسی کام کو کرنے کے مضبوط ارادے اور اُسے بجالانے کی اور انجام دینے کی قوت ہے۔یہاں
یہ سوال اُٹھانے کی کیا ضرورت ہے کہ یہ قوت ارادی کیا چیز ہے؟ تو اس بارے میں واضح ہونا چاہئے اور
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بڑے احسن رنگ میں اس کو بیان فرمایا ہے کہ قوت ارادی کا مفہوم
عمل کے لحاظ سے ہر جگہ بدل جاتا ہے۔پس یہ بنیادی بات ہمیں یاد رکھنی چاہئے اور جب یہ بات اپنے
سامنے رکھیں گے تو پھر ہی اس نہج پر سوچ سکتے ہیں کہ دین کے معاملے میں قوت ارادی کیا چیز ہے؟
پس واضح ہو کہ دین کے معاملے میں قوت ارادی ایمان کا نام ہے۔اور جب ہم اس زاویے سے
دیکھتے ہیں تو پھر پتا چلتا ہے کہ عملی قوت ایمان کے بڑھنے سے بڑھتی ہے۔اگر پختہ ایمان ہو اور اللہ تعالیٰ
سے تعلق ہو تو پھر انسان کے کام خود بخود ہوتے چلے جاتے ہیں۔ہر مشکل
اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت سے
آسان ہوتی چلی جاتی ہے۔عملی مشکلات اس ایمان کی وجہ سے ہوا میں اُڑ جاتی ہیں اور آسانی سے انسان
اُن پر قابو پالیتا ہے۔اور یہ صرف ہوائی باتیں نہیں ہیں بلکہ عملاً اس کے نمونے ہم دیکھتے ہیں۔جب ہم
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے پر نظر ڈالتے ہیں تو ایمان سے پہلے کی عملی حالتوں اور ایمان کے بعد
کی عملی حالتوں کے ایسے حیرت انگیز نمونے نظر آتے ہیں کہ حیرت ہوتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جو لوگ ایمان لائے وہ کون لوگ تھے؟ اُن کی عملی حالت کیا تھی؟
تاریخ ہمیں اس بارے میں کیا بتاتی ہے؟ اُن ایمان لانے والوں میں چور بھی تھے۔اُن میں ڈاکو بھی
تھے۔اُن میں فاسق وفاجر بھی تھے۔اُن میں ایسے بھی تھے جو ماؤں سے نکاح بھی کر لیتے تھے ، ماؤں کو
ورثے میں بانٹنے والے بھی تھے۔اپنی بیٹیوں کو قتل کرنے والے بھی تھے۔اُن میں جواری بھی تھے جو ہر
وقت جوا کھیلتے رہتے تھے۔اُن میں شراب خور بھی تھے اور شراب کے ایسے رسیا کہ اس بارے میں اُن کا
مقابلہ کوئی کر ہی نہیں سکتا۔شراب پینے کو ہی عزت سمجھتے تھے۔ایک دوسرے پر شراب پینے پر فخر کرتے تھے
کہ میں نے زیادہ پی ہے یا ئیں زیادہ پی سکتا ہوں۔ایک شاعر اپنی بڑائی اور فخر اس بات پر ظاہر کرتا ہے کہ
میں وہ ہوں جو راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر بھی شراب پیتا ہوں۔پانی کو تو ہاتھ ہی نہیں لگا تا۔جواری اپنے جوئے پر
فخر کرتے ہوئے یہ کہتا تھا کہ میں وہ ہوں جو اپنا تمام مال مجوئے میں لٹا دیتا ہوں اور پھر مال آتا ہے تو پھر
اُسے جوئے میں لٹا دیتا ہوں۔شاید آج بڑے سے بڑا جواری بھی کھل کر یہ اعلان نہ کرتا ہو۔بہر حال یہ
حالت اُن کی اُس وقت تھی۔

خطبات مسرور جلد 12
33
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جنوری 2014ء
پھر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے تو اُن کی حالت کس طرح پلیٹی، کیسا انقلاب
اُن میں پیدا ہوا، کیسی قوت ارادی اس ایمان نے اُن میں پیدا کی؟ اس کے واقعات بھی تاریخ ہمیں بتاتی
ہے تو حیرت ہوتی ہے کہ کس طرح اتنی جلدی اتنا عظیم انقلاب اُن میں پیدا ہو گیا؟ ایمان لاتے ہی اُنہوں
نے فیصلہ کر لیا کہ اب دین کی تعلیم پر عمل کے لئے ہم نے اپنے دل کو قوی اور مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے یہ
فیصلہ کر لیا کہ خدا تعالیٰ کے احکامات کے خلاف اب ہم نے کوئی قدم نہیں اُٹھانا۔انہوں نے یہ فیصلہ کر لیا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر حکم ہمارے لئے حرف آخر ہے۔اُن کا یہ فیصلہ اتنا مضبوط، اتنا پختہ اور اتنے
زور کے ساتھ تھا کہ اُن کے اعمال کی کمزوریاں اُس فیصلے کے آگے ایک لمحے کے لئے بھی نہ ٹھہر سکیں۔اُن
کے حالات ایسے بدلے کہ وہ خطرناک سے خطرناک مصیبت اپنے پر وارد کرنے کے لئے تیار ہو گئے اور نہ
صرف تیار ہوئے بلکہ اس قوتِ ارادی نے جو انہوں نے اپنے اندر پیدا کی ،اُن کے اعمال کی کمزوری کو اس
طرح پرے پھینک دیا اور اُن سے دور کر دیا جس طرح ایک تیز سیلاب کا ریلا ، تیز پانی کا ریلا جو ہے ایک
تنکے کو بہا کر لے جاتا ہے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 17 صفحہ 443-444 خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 10 جولائی 1936 مطبوعہ فضل عمر فاؤنڈیشن ربوہ)
ابھی شراب کی مثال دی گئی ہے کس طرح وہ شراب پیتے تھے اور کس قدر اُن کو اس بات پر فخر تھا۔جب اس کا نشہ چڑھتا ہے تو کیا حالت انسان کی بنا دیتا ہے۔ان ملکوں میں رہنے والے یہاں کے شرابیوں
کے نمونے اکثر دیکھتے رہتے ہیں۔ہماری مسجد فضل کی سڑکوں پر بھی ایک شرابی پھرتا ہے اور اُس کے پاس
سوائے شراب کے ٹن کے اور کچھ نہیں ہوتا۔گندے کپڑے لیکن شراب خرید لیتا ہے۔مجھے یہ بھی پتا چلا ہے
کہ وہ پڑھا لکھا بھی ہے اور شاید کسی زمانے میں انجینئر بھی تھا۔بہر حال اب
تو کچھ کام نہیں کرتا، ویسے بھی
اُس کی عمر ایسی ہے۔کونسل سے جو کچھ ملتا ہے اُس کو ، حکومت سے شاید جو بھی خرچہ ملتا ہو، وہ سب شراب پر
خرچ کر دیتا ہے۔سڑکوں پر زندگی گزارتا ہے۔نشے نے اُس کی دماغی حالت بھی خراب کر دی، بیچارہ بالکل
مفلوج ہو گیا۔نشے کی حالت میں جب وہ ہو تو اُسے دیکھ کے ڈر لگتا ہے۔کئی دفعہ میں نے دیکھا ہے کہ بعض
دفعہ وہ عورتوں کو راہ چلتے روک لیتا ہے، باوجود یکہ وہ اس ماحول میں رہنے والی انگریز عورتیں ہیں لیکن اُن
کے چہروں سے خوف ظاہر ہورہا ہوتا ہے۔تو بہر حال شراب کے نشے نے اُس کی یہ حالت بنائی ہے۔ایسے
شرابی بھی عام ملتے ہیں جو نشے میں اتنے غصیلے ہو جاتے ہیں کہ ماں باپ کو بھی گالیاں دیتے ہیں۔عجیب
عجیب حرکتیں اُن سے سرزد ہوتی ہیں۔مجھے یاد ہے جب میں گھانا میں تھا تو ٹمالے(Tamale) وہاں

خطبات مسرور جلد 12
34
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جنوری 2014ء
ایک شہر ہے۔اُس زمانے میں وہاں جماعت کا زرعی پراجیکٹ تھا۔تو جس گھر میں میں رہتا تھا اُس کی باہر کی
طرف، نہ صرف باہر کی طرف بلکہ اندر کی طرف بھی چار دیواری نہیں تھی۔تمام گھر جو تھے وہ بغیر چار دیواری
کے ہی تھے۔یہاں بھی عموماً ایسے بنے ہوتے ہیں۔بعضوں نے اپنے اندر کے صحنوں میں چار دیواری بنائی
ہوئی تھی جس طرح یہاں کے backyard ہوتے ہیں۔بہر حال ہمارا گھر ایسا تھا کہ نہ اُس کے اندر صحن تھا
نہ باہر، ہر طرف سے کھلا تھا۔چھوٹی سی جگہ تھی جہاں گاڑی کھڑی کی جاتی تھی۔کوئی دیوار اور گیٹ نہیں جیسا
کہ میں نے بتایا۔اُن دنوں میں وہاں کے معاشی حالات خراب تھے۔اگر کوئی چیز باہر کھلے میں پڑی ہو تو
چوریاں بھی ہوتی تھیں۔اب تو یہاں بھی چوریاں شروع ہوگئی ہیں بلکہ یہاں تو دروازے توڑ کے چوریاں
ہونے لگ گئی ہیں، ڈا کے پڑنے لگ گئے ہیں۔بہر حال امن کی حالت اُس وقت خراب تھی اس وجہ سے کہ
معاشی حالات خراب تھے۔وہاں ہم نے ایک watch man رکھا ہوا تھا، اُس کو میں نے رکھا تو رات
کے لئے آتا تھا اور اس کو میں نے خاص طور پر کہا کہ ہماری گاڑی جو پک اپ تھی باہر کھڑی ہوتی ہے۔اس
کا ٹائر یا ہر ہی پڑا ہوتا ہے کیونکہ اس کی ایسی حالت تھی کہ اُس کے اندر تبدیلی کر دی گئی تھی جہاں ٹا ئر رکھنے کی
جگہ ہوتی ہے وہ وہاں رکھا نہیں جا سکتا تھا۔بہر حال اُس کو خاص طور پر میں نے یہ کہا کہ ٹائر بہت چوری
ہوتے ہیں اس کا خیال رکھنا۔تو اکثر یہی ہوتا تھا کہ وہ شراب کے نشے میں آتا تھا اور ٹائر کو باہر نکالتے وقت
ٹائر سے پہلے خود زمین پر گرا ہوتا تھا۔تو بہر حال ایک دن میں نے اُسے دیکھا کہ اوندھے منہ پڑا ہوا ہے۔اُس دن تو بہت ہی نشے میں تھا۔اُس وقت چوکیدارا اُس نے کیا کرنا تھا۔وہ اول فول بک رہا تھا۔اُس
وقت تو مصلحت کا تقاضا یہی تھا کہ کچھ نہ کہا جائے کیونکہ اُس نے پھر مجھے بھی برا بھلا کہنا شروع کر دینا تھا۔اگلے دن جب اُس کا نشہ تھوڑا کم ہوا یا اترا تو میں نے اُسے کہا کہ تم جاؤ اب تمہیں نہیں رکھنا۔بڑی منتیں
سماجتیں کرنے لگا۔خیر پینا تو بہر حال وہ نہیں چھوڑ سکتا تھا لیکن اُس نے یہ عقل مندی کی کہ یا تو وقت سے
پہلے اتنا وقت دے دیتا تھا کہ جب یہاں ڈیوٹی پر آنا ہے تو نشہ کم ہو جائے یا پھر اُس وقت حساب سے
پیتا ہوگا ، نشہ زیادہ ظاہر نہ ہو۔لیکن بہر حال نشئی جو ہیں وہ قابو تو رکھ نہیں سکتے۔کچھ عرصے بعد پھر وہی
حالت ہونی شروع ہوگئی۔کہنے کا مطلب یہ ہے کہ نشے میں انسان
کو کچھ پتا نہیں ہوتا کہ وہ کیا کر رہا ہے،
کیا بول رہا ہے۔اگلے دن جب اُسے پوچھو کہ تم یہ یہ کہتے رہے تو صاف انکاری ہوتا تھا کہ میں تو بڑے
آرام سے رہا ہوں۔میں نے تو ایسی بات ہی کوئی نہیں کی۔تو ایسے اچھے بھلے انسان ہوتے ہیں کہ نشہ
جب اترتا ہے تو مانتے بھی نہیں۔

خطبات مسرور جلد 12
35
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جنوری 2014ء
حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی ایک شخص کا واقعہ بیان کیا ہے کہ جس سے آپ کو ایک
ٹرین کے سفر کے دوران واسطہ پڑا۔وہ ایک معزز خاندان
کا شخص تھا۔شاید حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو
جانتا بھی تھا اور پونچھ کے کسی وزیر کا بیٹا بھی تھا۔وہ ٹرین کے اس سفر میں نشے میں ایسی باتیں کہ رہا تھا جو
عقل و ہوش قائم ہونے کی صورت میں
کبھی انسان کہ نہیں سکتا۔تو حضرت مصلح موعود نے فرمایا کہ یہ شراب کا
جونشہ ہے انسان کی عقل پر پردہ ڈال دیتا ہے اور نشے میں اُسے بالکل پاگل بنادیتا ہے۔مگر دوسری طرف ہم قوت ارادی کا ایسا انقلاب دیکھتے ہیں کہ بعض غیر مسلم اس پر مشکل سے یقین
کرتے ہیں۔یہ قوت ارادی ایمان کی قوت ارادی تھی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ماننے والوں
میں پیدا کی۔اس کا نظارہ ہمیں اس روایت سے ملتا ہے کہ چند صحابہ ایک مکان میں بیٹھے ہوئے تھے۔دروازے بند تھے اور یہ سب شراب پی رہے تھے اور اُس وقت ابھی شراب نہ پینے کا حکم نازل نہیں ہوا تھا
اور شراب پینے میں کوئی ہچکچاہٹ بھی نہیں تھی۔جس کا جتنا دل چاہے، پیتا تھا، نشے میں بھی آجاتے تھے۔شراب کا ایک مٹکا اس مجلس میں بیٹھے ہوئے لوگوں نے خالی کر دیا اور جو مٹکا ہے وہ بھی کئی گیلن کا ہوتا ہے۔اور دوسرا شروع کرنے لگے تھے کہ اتنے میں گلی سے آواز آئی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے
کہ مجھے خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ آج سے مسلمانوں پر شراب حرام کی جاتی ہے۔اس آواز کا ان لوگوں
تک پہنچنا تھا کہ اُن میں سے ایک جو شراب کے نشے میں مزا لے رہا تھا، اُس میں مدہوش تھا، دوسرے کو
کہنے لگا کہ اُٹھو اور دروازہ کھول کر اس اعلان کی حقیقت معلوم کرو۔ان شراب پینے والوں میں سے ایک
شخص اُٹھ کر اعلان کی حقیقت معلوم کرنے کا ارادہ کر ہی رہا تھا کہ ایک دوسرا شخص جو شراب کے نشے میں مخمور
تھا اُس نے سوٹا پکڑا اور شراب کے مٹکے پر مار کر اُسے توڑ دیا۔دوسروں نے جب اُسے یہ کہا کہ تم نے یہ کیا
کیا؟ پہلے پوچھ تو لینے دیتے کہ حکم کا کیا مفہوم ہے اور کن لوگوں کے لئے ہے؟ تو اُس نے کہا پہلے مٹکے توڑو،
پھر پوچھو کہ اس حکم کی کیا حقیقت ہے؟ کہنے لگا کہ جب میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی آواز
سن لی تو پہلے تو حکم کی تعمیل ہوگی۔پھر میں دیکھوں گا کہ اس حکم کی قیود کیا ہیں؟ اُس کی limitations کیا
ہیں؟ اور کن حالات میں منع ہے۔پس یہ وہ عظیم الشان فرق ہے جو ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ
اور دوسروں میں نظر آتا ہے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 17 صفحہ 445-446 خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 10 جولائی 1936 مطبوعہ فضل عمر فاؤنڈیشن ربوہ)
پہلے بیان ہو چکا ہے کہ شرابیوں کی کیا حالت ہوتی ہے؟ کسی شرابی سے شراب پیتے ہوئے گلاس

خطبات مسرور جلد 12
36
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جنوری 2014ء
بھی لے لیں یا اُس کے سامنے سے اُٹھا لیں تو مرنے مارنے پر آمادہ ہو جاتا ہے۔کلبوں اور باروں
(Bars) میں ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔چند دن ہوئے یہاں پر بھی ایک خبر تھی کہ ایک کلب میں یا
بار (Bar) میں ایک نشئی شخص نے دوسرے کو مار دیا۔بلکہ یہ نشئی لوگ خلاف مرضی باتیں سن کر ہی قتل و
غارت پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔پس ان شرابیوں کی جو نشے میں دھت ہوتے ہیں، نہ عقلیں سلامت ہوتی
ہیں، نہ سمجھ سلامت ہوتی ہے، نہ زبان پر قابور ہتا ہے اور نہ ماں باپ کی پرواہ ہوتی ہے۔اُن کے ہاتھ
پاؤں بھی غیر ارادی طور پر حرکت کرتے ہیں۔نشے میں نہ انہیں قانون کی پرواہ ہوتی ہے، نہ سزا کا ڈر ہوتا
ہے۔لیکن صحابہ کی قوت ارادی نشے پر غالب آ گئی۔باوجود اس کے کہ وہ نشے میں مخمور تھے۔ایک مٹکا اُس
وقت پی بھی چکے تھے۔دوسرا مٹکا وہ پینے والے تھے۔ایسے وقت میں اُن کے کانوں میں یہ آواز پڑتی ہے
کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ شراب مسلمانوں پر حرام کر دی
گئی ہے تو اُن کا نشہ فوراً ختم ہو جاتا ہے۔وہ پہلے شراب کا مٹکا توڑتے ہیں اور پھر اعلان کرنے والے سے
وضاحت پوچھتے ہیں کہ اس اعلان کا کیا مطلب ہے؟
(ماخوذ از خطبات محمود جلد 17 صفحہ 446-447 خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 10 جولائی 1936 مطبوع فضل عمر فاؤنڈیشن ربوہ)
اور یہ ایک گھر کا معاملہ نہیں ہے، چند لوگوں کا معاملہ نہیں۔بیان کرنے والے بیان کرتے ہیں
روایت میں آتا ہے کہ ایسے کئی گھر مدینے میں تھے جن میں شراب کی محفلیں جمی ہوئی تھیں۔اس اعلان کے
ساتھ ہی اس تیزی سے شراب کے مسئلے ٹوٹے کہ مدینے کی گلیوں میں شراب پانی کی طرح بہنے لگی۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 17 صفحہ 448 خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 10 جولا ئی 1936 مطبوعہ فضل عمر فاؤنڈیشن ربوہ )
کیسی حیران کن قوت ارادی ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ یہ قوت ارادی ایسی ہے کہ
اس کے پیدا ہونے کے بعد کوئی روک درمیان میں حائل نہیں رہ سکتی بلکہ ہر چیز پر قوت ارادی قبضہ کرتی چلی جاتی ہے۔گویا
قوت ارادی سے وافر حصہ رکھنے والے روحانی دنیا کے سکندر ہوتے ہیں، اس کے پہلوان ہوتے ہیں۔جس طرف اُٹھتے
ہیں اور جدھر جاتے ہیں اور جدھر جانے کا قصد کرتے ہیں، شیطان اُن کے سامنے ہتھیار ڈالتا چلا جاتا ہے اور مشکلات کے
پہاڑ بھی اگر اُن کے سامنے آئیں تو وہ اسی طرح کٹ جاتے ہیں جس طرح پنیر کی ٹکیہ کٹ جاتی ہے۔پس اگر اس قسم کی قوت ارادی پیدا ہو جائے اور اس حد تک ایمان پیدا ہو جائے تو پھر لوگوں کے
اصلاح اعمال کے لئے اور طریق اختیار کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 17 صفحہ 447 خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 10 جولائی 1936 مطبوعہ فضل عمر فاؤنڈیشن ربوہ )

خطبات مسرور جلد 12
37
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جنوری 2014ء
چودہ سوسال پہلے اصلاح کا جو عمل قوتِ ایمان کی وجہ سے انقلاب لایا، اُس کی مثال اس وسیع
پیمانے پر دنیا میں اور کہیں نظر نہیں آتی۔کس طرح حیرت انگیز طور پر دنیا میں یہ انقلاب بر پا ہوا۔لیکن اس سے ملتی جلتی کئی مثالیں ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق کے ماننے
والوں میں ہمیں نظر آتی ہیں۔تمباکو نوشی گو حرام تو نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بہر حال اس کو
برافر ما یا بلکہ ایک جگہ یہ بھی فرمایا کہ شاید یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہوتی تو منع فرما دیتے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 5 صفحہ (235)
لیکن ایک برائی بہر حال ہے اور اس میں نشہ بھی ہوتا ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
ایک سفر کے دوران جب حقے سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تو آپ کے صحابہ نے جو حقہ پینے کے عادی تھے،
اپنے حقے کو توڑ دیا اور پھر تمباکونوشی کے قریب بھی نہیں پھٹکے۔کہتے کہ اس طرف تو کبھی ہماری توجہ ہی نہیں گئی۔(ماخوذ از سیرت المہدی از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب جلد 1 حصہ سوم صفحہ 666 روایت نمبر 726 مطبوعہ ربوہ)
اسی طرح ایسے صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مثالیں بھی ملتی ہیں جنہوں نے احمدیت قبول
کرنے کے بعد تمام برائیوں کو چھوڑا۔حتی کہ ایسی مثال بھی ہے جو شراب جیسی برائی میں گرفتار تھے لیکن
احمدیت قبول کرنے کے بعد وہ چھوڑ دی۔پس یہ نمونے ہیں جو ہمیں قائم کرنے کی ضرورت ہے۔کسی قانون سے ڈر کر یا اپنے معاشرے
سے ڈر کر ہی برائیاں نہیں چھوڑنی۔یا اُن سے اس لئے نہیں بچنا کہ اُن میں ماں باپ کا خوف ہے یا
معاشرے کا خوف ہے۔یہ سوچ نہیں ہونی چاہئے بلکہ سوچ یہ ہونی چاہئے کہ ہم نے برائی اس لئے چھوڑ نی
ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے روکا۔یا اس زمانے میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے منع فرمایا ہے تو ہم نے اس سے رکنا ہے۔مسلمان ملکوں میں اگر شراب کھلے عام
نہیں ملتی ، پاکستان وغیرہ میں تو مجھے پتا ہے کہ قانون اب اس کی اجازت نہیں دیتا تو چھپ کر ایسی قسم کی
شراب بنائی جاتی ہے جو دیسی قسم کی شراب ہے اور پھر پیتے بھی ہیں اور اس کا نشہ بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔امیر طبقہ اور اور بہانوں سے اعلیٰ قسم کی شراب کا بھی انتظام کر لیتا ہے۔پھر یو نیورسٹی میں سٹوڈنٹس کو میں
نے دیکھا ہے کہ ایسے سیرپ یا دوائیاں ، خاص طور پر کھانسی کے سیرپ جن میں الکوحل ملی ہوتی ہے، اُس کو
نشے کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور پھر اس کا نقصان بھی ہوتا ہے کیونکہ اس میں دوسری دوائیاں بھی ملی
ہوتی ہیں۔پس ایسے معاشرے میں بچنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔اپنی قوتِ ارادی سے ان برائیوں سے

خطبات مسرور جلد 12
38
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جنوری 2014ء
بچنے کی ضرورت ہے۔آجکل یہاں یورپین ملکوں میں بھی علاوہ ایسے نشوں کے جو زیادہ خطرناک ہیں ،شیشے کے نام سے
بھی ریسٹورانوں میں، خاص طور پر مسلمان ریسٹورانوں میں نشہ ملتا ہے۔اسی طرح امریکہ میں حقے کے نام
سے نشہ کیا جاتا ہے۔وہ خاص قسم کا حقہ ہے۔اور مجھے پتا لگا ہے کہ یہاں ہمارے بعض نوجوان لڑکے اور
لڑکیاں یہ شیشہ استعمال کرتے ہیں اور کہتے ہیں اس میں نشہ نہیں ہے یا کبھی کبھی استعمال کرنے سے کچھ نہیں
ہوتا۔کوئی حرج نہیں ہے۔یا درکھیں کہ یہ
کبھی کبھی کا جو استعمال ہے ایک وقت آئے گا جب آپ بڑے نشوں میں ملوث ہو
جائیں گے اور پھر اس سے پیچھے ہٹنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔پس ابھی سے اپنی قوت ارادی سے کام لینا ہوگا اور اس برائی سے چھٹکارا پانا ہوگا۔اور اس کے
لئے اپنے ایمان کو دیکھیں۔ایمان کی گرمی ہی قوت ارادی پیدا کرسکتی ہے جو فوری طور پر بڑے فیصلے کرواتی
ہے جیسا کہ صحابہ کے نمونے میں ہم نے دیکھا، ورنہ قانون تو ان میں روکیں نہیں ڈال سکتے۔جیسا کہ میں
نے کہا پاکستان میں قانون بھی ہے، ملتی بھی نہیں لیکن پھر بھی لوگ پیتے ہیں اور انتظام بھی کر لیتے ہیں۔انہوں نے کئی طرح کے طریقے اختیار کئے ہوئے ہیں۔امریکہ میں ایک زمانے میں کھلے عام شراب کی
ممانعت کی کوشش ہوئی تو اس کے لئے لوگوں نے دوسرا طریقہ اختیار کیا اور سپرٹ (spirit ) پینا شروع کر
دیا۔اور سپرٹ (spirit) پینے کے نقصانات بہت زیادہ ہیں تو اس کی وجہ سے لوگ مرنے بھی لگے۔حضرت مصلح موعود نے لکھا ہے کیونکہ ایمان نہیں تھا اس لئے دنیا وی قانون کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی بلکہ
نشے کے ہاتھوں ایسے مجبور ہوئے کہ سپرٹ پی کر اپنے آپ کو نقصان پہنچا لیتے تھے۔حکومت نے پھر قانون
بنایا کہ اگر ڈاکٹر اجازت دیں، بعض اسباب ایسے ہوں جو اس کو (justify) کرتے ہوں تو پھر شراب ملے
گی اور ڈاکٹروں کا اجازت نامہ بھی بعض وجوہات کی وجہ سے تھا۔تو اس کا نتیجہ کیا نکلا کہ ہزاروں ڈاکٹروں
نے اپنی آمدنیاں بڑھانے کے لئے غلط سرٹیفکیٹ جاری کرنے شروع کر دیئے۔تو ایسے ڈاکٹر جن کی
پریکٹس نہیں چلتی تھی اُن کی اس طرح آمدنی شروع ہو گئی کہ شراب پینے کے سرٹیفکیٹ دے دیئے۔آخر
ایک وقت ایسا آیا کہ قانون کو گھٹنے ٹیکنے پڑے اور آہستہ آہستہ اب ہر جگہ عمر کی پابندی کے ساتھ شراب ملتی
ہے۔کہیں یہ عمر اکیس سال ہے، کہیں اٹھارہ سال ہے اور کہیں کہتے ہیں کہ اگر بڑا ساتھ ہو تو پندرہ سولہ سال،
سترہ سال کے بچے بھی بعض خاص قسم کی شرا میں پی سکتے ہیں۔پس اپنے قانون کی بے بسی پر پردہ ڈالنے

خطبات مسرور جلد 12
39
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جنوری 2014ء
کے یہ بہانے ہیں۔جوں جوں ترقی یافتہ ہورہے ہیں برائیوں کی اجازت کے قانون پاس ہوتے چلے جا
رہے ہیں۔برائیوں کو روک نہیں سکتے تو قانون میں نرمی کر دیتے ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ کے احکامات میں جو برائی ہے وہ ہمیشہ کے لئے برائی ہے۔خدا تعالیٰ ہماری مرضی
کا پابند نہیں بلکہ ہمیں اپنے اعمال کی اصلاح کے لئے اللہ تعالیٰ کے احکامات کا پابند ہونا ہوگا اور یہ پابندی
اُس وقت پیدا ہوگی جب ہماری ایمانی حالت بھی اعلیٰ درجہ کی ہوگی۔آجکل کی جو ترقی یافتہ دنیا ہے وہ جس
قوم کو جڑ اور جاہل کہتی ہے، جسے ان پڑھ بجھتی ہے وہ لوگ جو تھے انہوں نے اپنے ایمان کی حرارت کو اپنے
نشے پر غالب کر لیا۔اپنے اعمال کی اصلاح کی اور پھر ایک دنیا میں اپنے اعمال کی برتری کا جھنڈا گاڑ کر دنیا
کو اپنے پیچھے چلایا۔پس یہ واضح ہونا چاہئے کہ دین کے معاملے میں قوتِ ارادی اپنے ایمان کی مضبوطی ہے
جو نیک اعمال بجالانے پر قائم رہ سکتی ہے اور برائیوں سے چھڑواتی ہے۔اس کے ساتھ ہی جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے کہ قوت علمی ہے، اگر قوت علمی کسی میں ہو تو عمل کی جو
کمزوری علم کی وجہ سے ہوتی ہے، وہ دور ہو جاتی ہے۔جس کے لئے عام دنیاوی مثال یہ ہے کہ بچپن کی بعض
عادتیں بچوں میں ہوتی ہیں۔کسی کو مٹی کھانے کی عادت ہے تو جب اس کے نقصان کا علم ہوتا ہے تو پھر وہ
کوشش کر کے اس سے اپنے آپ کو روکتا ہے۔اور بہت سی عادتیں ہیں۔مثلاً ایک بچی کا مجھے پتا ہے کہ اُسے
یہ عادت تھی کہ رات کو سوتے ہوئے اپنے بال نوچتی تھی اور زخمی کر لیتی تھی۔لیکن اب بڑی ہو رہی ہے تو
آہستہ آہستہ اُس کو احساس بھی ہو رہا ہے اور کوشش کر کے اس عادت سے چھٹکارا پا رہی ہے۔تو یہ عادت
بہر حال علم ہونے سے ختم ہو جاتی ہے۔پس اسی طرح جس کو کچھ خدا کا خوف ہے، اگر اُسے عمل کے گناہ کا اور خدا تعالیٰ کی ناراضگی کا صحیح
احساس دلا دیا جائے اور اسے اس بات پر مضبوط کر دیا جائے کہ گناہ سے اللہ تعالیٰ کس طرح ناراض ہوتا
ہے تو پھر وہ گناہ سے بچ جاتا ہے۔پھر تیسری چیز جس سے عملی کمزوری سرزد ہوتی ہے وہ عملی قوت کا فقدان ہے۔بعض لوگ شاید یہ
سمجھ رہے ہوں کہ یہ باتیں دوہرائی جارہی ہیں۔بیشک بعض باتیں ایک لحاظ سے دوہرائی جارہی ہیں لیکن
مختلف زاویوں سے اس کا ذکر ہورہا ہے تاکہ سمجھ آسکے۔بہر حال واضح ہو کہ قوت عملیہ کی کمی یاقوت عملیہ نہ ہونے کے بھی بعض اسباب ہیں۔مثلاً ایک سبب
عادت ہے۔ایک شخص میں قوت ارادی بھی ہوتی ہے، علم بھی ہوتا ہے لیکن عادت کی وجہ سے مجبور ہو کر وہ عمل

خطبات مسرور جلد 12
40
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جنوری 2014ء
میں کمزوری دکھا رہا ہوتا ہے۔یا ایک شخص جانتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا قرب حاصل ہوسکتا ہے لیکن ماڈی اشیاء
کے لئے جذبات محبت یا مادی نقصان کے خوف سے جذبات خوف غالب آتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا قرب
حاصل کرنے سے انسان محروم رہ جاتا ہے۔ایسے لوگوں کے لئے اندرونی کے بجائے بیرونی علاج کی
ضرورت ہے۔کیونکہ جو بیرونی علاج کیا جائے اسی سے قوت عمل میں بہتری پیدا ہوسکتی ہے۔اس کے لئے
صحیح سہارے کی ضرورت ہے۔اگر صحیح سہارا مل جائے تو بہتری آسکتی ہے۔پس اصلاح کے لئے اس صحیح
سہارے کی تلاش کی ضرورت ہے۔ایک شخص کو اگر پہلے سے کسی بات
کا علم ہو تو یہ اصلاح کے لئے تو نہیں ہو
سکتا۔اس کو یہ علم ہے کہ انسان جب گناہ جب کرے تو خدا تعالیٰ کا غضب ہوتا ہے۔اسے خدا تعالیٰ کے
غضب سے خوف دلانا یا خدا تعالیٰ کی محبت کے حاصل کرنے کی اُسے تلقین کی جائے جبکہ اُسے پہلے ہی اس
کا علم ہے تو یہ اُسے کوئی فائدہ نہیں دے گا۔ان باتوں کا تو اُسے علم ہے۔قوت ارادی بھی اُس میں ہے لیکن
کامل نہیں۔علم جیسا کہ ذکر ہوا اُسے ہم نے بھی دیا اور اُسے پہلے بھی ہے مگر خدا تعالیٰ کی محبت اور اُس کے
غضب کا خوف دل کے زنگ کی وجہ سے دل پر اثر نہیں کر سکتے۔اب اُس کے لئے کسی اور چیز کی ضرورت
ہے۔کیونکہ خدا تعالیٰ اُس کی نظروں سے اوجھل ہے۔وہ یہی کہتا ہے ناں کہ خدا تعالیٰ تو مجھے نظر نہیں آ رہا۔سامنے کی چیزیں تو نظر آ رہی ہیں۔جس کا ایمان اتنا کامل نہیں تو خدا تعالیٰ بھی اُس کی نظروں سے اوجھل ہو
گیا۔اس لئے وہ خدا تعالیٰ سے نہیں ڈرتا۔ایسے لوگوں کے لئے بعض دوسرے بندے ہوتے ہیں جن سے
وہ ڈر جاتا ہے۔پس ایسے شخص کے دل میں اگر بندے کا رعب ڈال دیں یا مادی طاقت سے کام لے کر اُس
کی اصلاح کریں تو اس کی بھی اصلاح ہو سکتی ہے بشرطیکہ وہ طاقت دنیاوی قانون کی طرح سیاسی مصلحت کی
وجہ سے ڈر کر اصلاح سے پیچھے ہٹنے والی نہ ہو۔جیسے آجکل کے دنیاوی قانون ہیں۔بہر حال یہ تینوں قسم کے لوگ دنیا میں موجود ہیں اور دنیا میں یہ بیماریاں بھی موجود ہیں۔بعض
ایسے لوگ ہیں جن کے عمل کی کمزوری کی وجہ ایمان میں کامل نہ ہونا ہے۔بعض لوگ ایسے ہیں جن میں عمل کی
کمزوری اس وجہ سے ہے کہ اُن کا علم کامل نہیں ہے۔کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ایمان اور علم رکھتے ہیں
لیکن دوسرے ذرائع سے اُن پر ایسا زنگ لگ جاتا ہے کہ دونوں علاج اُن کے لئے کافی نہیں ہوتے اور
بیرونی علاج کی ضرورت ہوتی ہے، کسی سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔جیسے کسی کی ہڈی ٹوٹ جائے تو بعض
دفعہ ہڈی جوڑنے کے لئے پلستر لگا کر باہر سہارا دیا جاتا ہے۔بعض دفعہ آپریشن کر کے پلیٹیں ڈالی جاتی ہیں
تا کہ ہڈی مضبوط ہو جائے اور پھر آہستہ آہستہ بڑی جڑ جاتی ہے اور وہ سہارے دُور کر دیئے جاتے ہیں۔

خطبات مسرور جلد 12
41
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جنوری 2014ء
اسی طرح بعض انسانوں کے لئے کچھ عرصے کے لئے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ یہ سہارا
اُس میں اتنی طاقت پیدا کر دیتا ہے کہ وہ خود فعال ہو جاتا ہے اور عملی کمزوریاں دُور ہو جاتی ہیں۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 17 صفحه 447 تا 450 خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 10 جولائی 1936 مطبوع فضل عمر فاؤنڈیشن ربوہ)
پس جیسا کہ میں نے گزشتہ خطبہ میں بھی کہا تھا کہ ہمارا نظام جماعت، ہمارے عہد یدار، ہماری
ذیلی تنظیمیں ان عملی کمزوریوں کو دُور کرنے کا ذریعہ بنیں۔لیکن اگر خود ہی یہ لوگ جن کی قوتِ ارادی میں کمی
ہے، ان عہد یداروں کے بھی اور باقی لوگوں کے بھی علم میں کمی ہے، عملی کمزوری ہے تو وہ کسی کا سہارا کس
طرح بن سکیں گے۔پس جماعتی ترقی کے لئے نظام کے ہر حصے کو ، بلکہ ہر احمدی کو اپنا جائزہ لیتے ہوئے اپنی
اصلاح کی بھی ضرورت ہے اور اپنے دوستوں اور قریبیوں کا سہارا بننے کی ضرورت ہے جو کمزوریوں میں
مبتلا ہیں تا کہ جماعت کا ہر فرد عملی اصلاح کے اعلیٰ معیاروں کو چھونے والا بن جائے اور اس لحاظ سے وہ اللہ
تعالیٰ کا قرب پانے والا ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔نمازوں کے بعد میں ایک جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا۔ایک افسوسناک خبر ہے کہ عزیزم ارسلان سرور
ابن مکرم محمد سرور صاحب راولپنڈی کی 14 جنوری کو شہادت ہوگئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
پہلے ان کے خاندان کا تھوڑا سا تعارف کرا دوں۔ارسلان سرور صاحب کے دادا محمد یوسف
صاحب کا تعلق چک نمبر 55 گ ب تحصیل جڑانوالہ، فیصل آباد سے تھا۔شہید مرحوم کے والد اور دادا نے
خلافت ثالثہ میں 1973ء میں بیعت کی تھی جبکہ والدہ پیدائشی احمدی تھیں۔1984ء میں یہ فیملی راولپنڈی
شفٹ ہو گئی۔مرحوم کے والد وہاں فلور مل میں سپر وائزر تھے۔ارسلان شہید کی پیدائش پنڈی کی ہے۔اسلام آباد میں ایف ایس سی پری انجینئر نگ کے طالب علم تھے۔وفات کے وقت ان کی عمر سترہ سال کی
تھی۔عزیزم ارسلان کا شہادت کا واقعہ یہ ہے کہ 13 ، 14 جنوری کی درمیانی شب، رات ایک بجے اپنے
محلے کے غیر احمدی دوستوں کے ہمراہ گلی میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے لائٹنگ اور دیگر تیاریاں وغیرہ
کر رہے تھے کہ ایک گاڑی گلی کے آخر پر آ کے رُکی اور اُس کے کچھ دیر بعد ایک موٹر سائیکل سوار بھی قریب
آ کے رُکا۔ان کے کھڑے ہونے سے قبل ان میں سے دو افراد قریب واقع گندگی کے ڈھیر سے ایک سفید
رنگ کے شاپر میں کچھ لے کر بھی آئے جو کہ پہلے ہی وہاں پر رکھا ہوا تھا۔اسی دوران گلی میں موجود دوغیر
احمدی لڑکوں اور ارسلان سرور صاحب نے ان کو دیکھا اور مشکوک خیال کیا اور آپس میں مشورہ کیا کہ بڑوں کو
بھی جگاتے ہیں جس کی وجہ سے ارسلان سرور نے شور مچایا جس پر گاڑی میں سے ایک آدمی نکلا اور اُس نے

خطبات مسرور جلد 12
42
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جنوری 2014ء
پہلے دوتین ہوائی فائر کئے جس پر لڑ کے شور مچاتے ہوئے گلی کی دوسری طرف بھاگے جس پر وہ شخص پیچھے آیا
اور ان پر تین چار فائر کئے۔ارسلان سرور بھاگتے ہوئے دونوں لڑکوں کے درمیان میں تھا۔گلی میں موجود
فائرنگ کے نشانات سے پتا چلتا ہے کہ دونوں غیر احمدی لڑکوں پر بھی فائرنگ ہوئی ہے جو دائیں اور بائیں
تھے۔جبکہ ارسلان سرور نے بھاگتے ہوئے پیچھے مڑکر دیکھا تو عین اُسی وقت اس کے سر پر گولی لگی جس کی
وجہ سے وہ وہیں گر گیا اور دونوں لڑکے بھی گلی میں موجود گاڑیوں کے پیچھے لیٹ گئے۔حملہ آور کچھ دیر تک
آگے آئے پھر واپس مڑ گئے اور بھاگ گئے۔عزیزم کو ہسپتال لے جایا گیا۔”ہولی فیملی ہسپتال وہاں
قریب ہی ہے۔ڈاکٹروں نے کوشش تو کی لیکن ڈاکٹروں نے کہہ دیا تھا کہ بچنا مشکل ہے کیونکہ دماغ میں
گولی لگی ہے۔خون وغیرہ بھی دیا گیا۔تقریباً تین گھنٹے کے بعد عزیزم کی شہادت ہوگئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
راجِعُون۔کافی ہر دلعزیز تھا۔وہاں کے غیر از جماعت بھی تعزیت کے لئے ان کے گھر آئے ہیں۔اللہ تعالیٰ
کے فضل سے موصی تھا اور چودہ سال
کی عمر میں وصیت کی تھی۔خدام الاحمدیہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں سائق کے طور
پر کام کر رہا تھا۔پہلے بھی اطفال الاحمدیہ میں خدمات بجالاتا رہا۔اس کے بھائی بھی مختلف جماعتی خدمات پر
مامور ہیں۔قائد صاحب ضلع راولپنڈی کہتے ہیں کہ ارسلان سرور مرحوم اور اُن کے تمام بھائی خدام الاحمدیہ
کے بڑے فعال رکن ہیں اور وہ حفاظتی ڈیوٹیاں اور دیگر تنظیمی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ہیں۔مربی صاحب راولپنڈی نے بتایا کہ اکثر ان کے دفتر میں آکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ
کرنا شہید مرحوم کا معمول تھا۔نمازوں میں با قاعدہ تھا اور نمازوں میں سوز وگداز تھا۔جمعہ با قاعدگی سے ایوانِ
توحید میں پڑھتے تھے۔اگر چہ پولیس کا پہرہ بھی ہوتا تھا، بعض پابندیاں بھی تھیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے
چندوں میں بڑے با قاعدہ تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے
اور ان کے پسماندگان جو ہیں ان کو صبر اور ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔مرحوم کے پسماندگان میں والد مکرم محمد سرور صاحب سیکرٹری دعوت الی اللہ حلقہ، والدہ عشرت
پروین صاحبہ اور اس کے علاوہ تین بھائی یا سراحمد ( یہ جرمنی میں ہیں ) ، ناصر احمد ( امریکہ میں ہیں ) اور محمد
احمد راولپنڈی میں ہیں سوگوار چھوڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو صبر عطا فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 07 فروری 2014 ء تا 13 فروری 2014 ءجلد 21 شماره 06 صفحه 05 تا08)

آج 10 میں سے 10 باقی