حضرت مسیح موعودؑ کی اپنی جماعت کی عملی حالت کے بارے میں فکر

خطبات مسرور جلد 12
71
6
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 فروری 2014ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرز امر وراحمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 07 فروری 2014 ء بمطابق 07 تبلیغ 1393 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح - لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
راہ ہدی پروگرام جو ہر ہفتے کو ایم ٹی اے پر شام کے وقت آتا ہے جس میں مختلف موضوعات پر
ہمارے علماء اور مربیان بات چیت کرتے ہیں اور لائیو کالز کے ذریعہ سے سوال جواب بھی ہوتے ہیں جس
میں غیر از جماعت احباب بھی سوال کرتے ہیں۔گزشتہ ہفتے کے پروگرام کا کچھ حصہ دیکھنے کا مجھے موقع ملا تو اُس وقت ایک غیر از جماعت کا سوال
پیش ہور ہا تھا۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک الہام کے حوالے سے یہ سوال کر رہے تھے ،
بلکہ ایک رنگ میں اعتراض ہی تھا۔تمہید بھی اس طرح باندھی کہ قرآنِ کریم خدا تعالیٰ کا کلام ہے، بعد اس
کے احادیث ہیں پھر اسی طرح بزرگوں کا کلام ہے۔اُن سب کو جب ہم دیکھتے ہیں تو اُن میں آپس میں ربط
نظر آتا ہے لیکن یہ الہام پیش کرنے کے بعد وہ کہتے ہیں کہ اس میں ربط نہیں یا ہمیں سمجھ نہیں آئی۔بہر حال
ایک اعتراض کا رنگ تھا، اور اگر اُن کی نیت اعتراض کی نہیں بھی تھی تو سوال کی ٹون (Tone) ایسی تھی کہ لگتا
تھا اعتراض ہے۔الہام یہ تھا کہ دس دن کے بعد میں موج دکھاتا ہوں۔أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللهِ قَرِيبٌ فِي شَائِلٍ
مقیاس “۔پھر آگے انگریزی کا حصہ ہے، ”دن ول یو گوٹو امرت سر“۔Then will you go to)
Amritsar)
( براہین احمدیہ ہر چہار تص۔روحانی خزائن جلد نمبر 1 صفحہ 559۔بقیہ حاشیہ در حاشیہ نمبر 3)

خطبات مسرور جلد 12
72
خطبه جمعه فرموده مورخه 07 فروری 2014ء
اس کا جواب تو اپنے انداز میں جواب دینے والوں نے مختصر ادیا۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس کی
تفصیل جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں ہے، وہ بتانی ضروری ہے۔کیونکہ شاید
دوسرے معترضین بھی اور کم علم بھی یا کم علم رکھنے والے ہمارے نو جوان سوال کرنے والے کے انداز سے
متاثر ہوں یا پھر تفصیل چاہتے ہوں۔راہ ہدکی پروگرام میں اس طرح کے اور سوال بھی غیر از جماعت جو
افراد ہیں کرتے رہتے ہیں جس کا بعض دفعہ اُسی وقت علماء جواب دے دیتے ہیں، بعض دفعہ اگر جواب
تفصیل چاہتا ہو تو اگلے پروگرام میں دیا جاتا ہے۔اس لئے مجھے ضرورت نہیں کہ جو اعتراض اور سوال اُٹھتے
ہیں اُن میں سے ہر ایک کا اپنے خطبات میں جواب دینا شروع کر دوں۔تاہم اس کی تفصیل میں اس لئے
بتارہا ہوں کہ گزشتہ جمعوں میں جو خطبات کا سلسلہ جاری تھا اُن میں میں نے یہ بھی کہا تھا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے نشانات اور اللہ تعالیٰ کی تائیدات ہمارے ایمان میں اضافے اور غیروں کے منہ بند
کرنے کے لئے اس قدر تعداد میں موجود ہیں کہ شاید اس کا عشر عشیر بھی غیروں کے پاس نہ ہو۔جس بات کو یا
الہام کو ان صاحب نے ہنسی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے، وہ بات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
براہین احمدیہ میں اپنے نشان کے طور پر پیش فرمائی ہے۔اسی طرح تذکرہ میں بھی اس کا ذکر ہے اور کافی
تفصیل سے ذکر ہے۔بہر حال سوال کرنے والے کے سوال سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اُس نے جو سوال یا اعتراض ہے
وہ کم از کم تذکرہ پڑھ کر کیا ہے۔لیکن سیاق و سباق یا پڑھا ہے یا جان بوجھ کر اُس میں اُس کو ذکر نہیں
کیا تا کہ الجھن میں ڈالا جائے۔براہین احمدیہ میں بھی اسی طرح ہے۔تقریباً یہی مضمون ہے اور وہ بہر
حال انہوں نے نہیں پڑھی ہوگی۔کیونکہ وہ تو ایسی کتاب ہے جو بڑی توجہ سے پڑھنے کی ضرورت ہے
اور میرا نہیں خیال کہ ان میں یہ صلاحیت ہو۔بہر حال اصل حوالہ پیش ہے۔یہ 1882 ء کا ذکر ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
" کچھ عرصہ گزرا ہے کہ ایک دفعہ سخت ضرورت روپیہ کی پیش آئی۔جس ضرورت کا ہمارے اس
جگہ کے آریہ ہم نشینوں کو بخوبی علم تھا۔اس لئے بلا اختیار دل میں اس خواہش نے جوش مارا کہ مشکل کشائی
کے لئے حضرت احدیت میں دعا کی جائے تا اس دعا کی قبولیت سے ایک تو اپنی مشکل حل ہو جائے اور
دوسری مخالفین کے لئے تائید الہی کا نشان پیدا ہو۔ایسا نشان کہ اس کی سچائی پر وہ لوگ گواہ ہو جا ئیں۔سواسی
دن دعا کی گئی اور خدائے تعالیٰ سے یہ مانگا گیا کہ وہ نشان کے طور پر مالی مدد سے اطلاع بخشے۔تب یہ الہام

خطبات مسرور جلد 12
73
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 فروری 2014ء
ہوا۔” دس دن کے بعد میں موج دکھاتا ہوں۔الا ان نضرَ اللهِ قَرِيبٌ فِي شَائِلٍ مِقْيَاسِ۔دن
ول یو گوٹو امرت سر“۔(Then will you go to Amritsar)۔(حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے خود ہی تشریح فرمائی ) یعنی دس دن کے بعد روپیہ آئے گا۔خدا کی مدد نزدیک ہے۔اور جیسے جب جننے
کے لئے اونٹنی دُم اٹھاتی ہے تب اس کا بچہ جنا نزدیک ہوتا ہے ایسا ہی مد دالہی بھی قریب ہے۔اور پھر
انگریزی فقرہ میں یہ فرمایا کہ دس دن کے بعد جب روپیہ آئے گا تب تم امرتسر بھی جاؤ گے۔تو جیسا اس
پیشگوئی میں فرمایا تھا ایسا ہی ہندوؤں یعنی آریوں مذکورہ بالا کے رو برو وقوع میں آیا۔یعنی حسب منشاء
پیشگوئی دس دن تک ایک خرمہرہ نہ آیا ( یعنی ایک کوڑی بھی نہ آئی ) ” اور دس دن کے بعد یعنی
گیارھویں روز محمد افضل خان صاحب سپر نٹنڈنٹ بند و بست را ولپنڈی نے ایک سو دس روپیہ بھیجے اور
بیست روپیہ ( ہمیں روپے ) ایک اور جگہ سے آئے اور پھر برا بر روپیہ آنے کا سلسلہ ایسا جاری ہو گیا
جس کی امید نہ تھی۔اور اسی روز کہ جب دس دن کے گزرنے کے بعد محمد افضل خان صاحب وغیرہ کا
روپیہ آیا۔امرتسر بھی جانا پڑا۔کیونکہ عدالت خفیفہ امرتسر سے ایک شہادت کے ادا کر نے کے لئے
اس عاجز کے نام اسی روز ایک سمن آ گیا۔“
( براہین احمدیہ۔روحانی خزائن جلد نمبر 1 صفحہ 561-559۔بقیہ حاشیہ در حاشیہ نمبر 3)
تو یہ تھا اس الہام کا پورا حصہ اور اس کی background۔اس کے آگے پھر ایک جگہ ایک اور
حوالے سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مزید وضاحت بھی فرمائی ہے جس میں اس کے علاوہ ایک اور
نشان کا بھی اظہار ہے۔فرمایا کہ:
" کچھ عرصہ ہوا۔ایک صاحب نور احمد نامی جو حافظ اور حاجی بھی ہیں بلکہ شاید کچھ عربی دان
بھی ہیں اور واعظ قرآن ہیں اور خاص امرتسر میں رہتے ہیں، اتفاقاً اپنی درویشانہ حالت میں سیر کرتے
کرتے یہاں بھی آگئے۔چونکہ وہ ہمارے ہی یہاں ٹھہرے اور اس عاجز پر انہوں نے خود آپ ہی
یہ غلط رائے جو الہام کے بارہ میں اُن کے دل میں تھی ، مدعیانہ طور پر ظاہر بھی کر دی۔اس لئے دل میں
بہت رنج گزرا۔غلط رائے کا جو حوالہ ہے وہ یہ ہے کہ اُن کے ایک استاد مولوی صاحب تھے جن کے نام کا بھی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے براہین احمدیہ میں ذکر کیا ہوا ہے وہ یہ کہا کرتے تھے کہ انہیں الہام اولیاء اللہ
کے بارے میں شک تھا۔تو یہ نور احمد صاحب بھی اُن سے متاثر تھے۔اس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرما

خطبات مسرور جلد 12
74
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 فروری 2014ء
رہے ہیں کہ الہام کے بارے میں اُن کو کچھ شکوک تھے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
ہر چند معقولی طور پر سمجھایا گیا، کچھ اثر مترتب نہ ہوا۔( کوئی اثر نہ ہوا)۔آخر توجہ الی اللہ
تک نوبت پہنچی۔( پھر یہی ہوا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کی جائے )۔اور اُن کو قبل از ظهور پیشگوئی بتلایا گیا کہ
خدا وند کریم کی حضرت میں دعا کی جائے گی۔کچھ عجب نہیں کہ وہ دعا بپایۂ اجابت پہنچ کر کوئی ایسی پیشگوئی
خداوند کریم ظاہر فرما دے جس کو تم چشم خود دیکھ جاؤ۔سو اُس رات اس مطلب کے لئے قادر مطلق کی جناب
میں دعا کی گئی۔علی الصباح بنظر کشفی ایک خط دکھلایا گیا کشفی حالت میں ایک خط دکھلایا گیا ) ” جو ایک
ص نے ڈاک میں بھیجا ہے۔اس خط پر انگریزی زبان میں لکھا ہوا ہے۔آئی ایم کو رلر ( I am
و
quarreler )۔اور عربی میں یہ لکھا ہوا ہے۔هَذَا شَاهِد نزان۔اور یہی الہام حکایتاً عن الكاتب القا
کیا گیا اور پھر وہ حالت جاتی رہی۔چونکہ یہ خاکسار انگریزی زبان سے کچھ واقفیت نہیں رکھتا، اس جہت
، پہلے علی الصباح میاں نور احمد صاحب کو اس کشف اور الہام کی اطلاع دے کر ، ( یعنی وہی شخص جن کو
کچھ شکوک تھے کہ اولیاء اللہ کے الہامات جو ہیں یہ باتیں ہی ہیں، کہتے ہیں اُن کو کشف اور الہام کی اطلاع
دے کر ) اور اس آنے والے خط سے مطلع کر کے پھر اسی وقت ایک انگریزی خوان سے اس انگریزی
فقرہ کے معنے دریافت کئے گئے تو معلوم ہوا کہ اُس کے یہ معنے ہیں کہ میں جھگڑنے والا ہوں۔سو اس مختصر
فقرہ سے یقینا یہ معلوم ہو گیا کہ کسی جھگڑے کے متعلق کوئی خط آنے والا ہے۔اور هَذَا شَاهِدٌ نَزَاغ
کہ جو کاتب کی طرف سے دوسرا فقرہ لکھا ہوا دیکھا تھا اُس کے یہ معنے کھلے کہ کاتب خط نے کسی مقدمہ کی
شہادت کے بارہ میں وہ خط لکھا ہے۔اُس دن حافظ نور احمد صاحب بباعث بارش باران امرت سر جانے
سے روکے گئے“۔(انہوں نے جانا تھا، سفر کرنا تھا لیکن بارش کی وجہ سے نہ جا سکے ) اور درحقیقت ایک
سماوی سبب سے اُن کا روکا جانا بھی قبولیت دعا کی ایک خبر تھی تا وہ جیسا کہ اُن کے لئے خدائے تعالیٰ سے
درخواست کی گئی تھی ، پیشگوئی کے ظہور کو بچشم خود دیکھ لیں۔غرض اس تمام پیشگوئی کا مضمون اُن کو سنا دیا گیا۔شام کو اُن کے رو برو پادری رجب علی صاحب مہتمم و مالک مطبع سفیر ہند کا ایک خط رجسٹری شدہ امرتسر سے
آیا جس سے معلوم ہوا کہ پادری صاحب نے اپنے کا تب پر جو اسی کتاب کا کا تب ہے عدالت خفیفہ میں
نالش کی ہے اور اس عاجز کو ایک واقعہ کا گواہ ٹھہرایا ہے۔اور ساتھ اُس کے ایک سرکاری سمن بھی آیا اور اس
خط کے آنے کے بعد وہ فقرہ الہامی یعنی هَذَا شَاهِدٌ نَزَاغ جس کے یہ معنے ہیں کہ یہ گواہ تباہی ڈالنے والا
ہے۔ان معنوں پر محمول معلوم ہوا کہ مہتم مطبع سفیر ہند کے دل میں یہ یقین کامل یہ مرکوز تھا کہ اس عاجز کی

خطبات مسرور جلد 12
75
خطبه جمعه فرموده مورخه 07 فروری 2014ء
شہادت جو ٹھیک ٹھیک اور مطابق واقعہ ہوگی، بباعث وثاقت اور صداقت اور نیز با اعتبار اور قابلِ قدر ہونے
کی وجہ سے فریق ثانی پر تباہی ڈالے گی“۔( یعنی کہ اس کی سچائی بھی اور اس کی value ، قدر بھی اس کی ہو
گی اور ٹھوس بھی ہوگی۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جو بیان ہے اس کی ہر لحاظ سے ایک اہمیت ہو
گی اور اس اہمیت کی وجہ سے اُس کا خیال تھا کہ یہ دوسرے فریق پر تباہی ڈالے گی ) ” اور اسی نیت سے مہتمم
مذکور نے اس عاجز کو ادائے شہادت کے لئے تکلیف بھی دی اور سمن جاری کرایا۔اور اتفاق ایسا ہوا کہ جس
دن یہ پیشگوئی پوری ہوئی اور امرتسر جانے کا سفر پیش آیا وہی دن پہلی پیشگوئی کے پورے ہونے کا دن تھا۔سو وہ پہلی پیشگوئی بھی میاں نور احمد صاحب کے روبرو پوری ہو گئی۔یعنی اُسی دن جو دس دن کے بعد کا دن
تھا، روپیہ آ گیا اور امرتسر بھی جانا پڑا۔فالحمد للہ علی ذالک۔“
(براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد نمبر 1 صفحه 562 تا 565۔بقیہ حاشیہ در حاشیہ نمبر 3)
آج میں نشانات کے حوالے سے اتنا ہی ذکر کرنا چاہتا تھا اور وہ جیسا کہ میں نے بتایا راہ ہدیٰ
پروگرام میں ایک سوال کی وجہ سے اس کا ذکر ہوا ہے۔انشاء اللہ آئندہ نشانات کا ذکر ہوگا۔اس کے بعد میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اپنی جماعت کی عملی حالت کے بارے
میں فکر کے حوالے سے آپ علیہ السلام کے بعض حوالے پیش کروں گا۔اس سے پہلے کہ میں آپ کی نصائح
اور توقعات بیان کروں ، حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کی سیرت میں
جو ایک واقعہ درج فرمایا ہے، وہ بیان کروں گا۔اللہ تعالیٰ کا جماعت احمدیہ پر یہ بھی فضل اور احسان ہے کہ
جب خلیفہ وقت کی کسی مضمون کی طرف توجہ ہوتی ہے تو وہ اگر اصلاحی پہلو ہے تو جماعت کا بڑا حصہ اصلاح
کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے اور اس کا اندازہ مجھے خطوط سے بھی ہورہا ہے اور پھر بعض مددگار جو اللہ تعالیٰ نے
خلافت کو عطا فرمائے ہوئے ہیں، وہ بھی اپنی یادداشت کے مطابق بعض حوالے نکال کر بھیج دیتے ہیں۔چاہے یہ حوالے پہلے پڑھے ہوں لیکن نظر سے اوجھل ہو جاتے ہیں۔تو سیرت کا جو حوالہ ہے جب میں
پڑھوں گا تو اس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی فکر کا اظہار فرمایا ہے۔یہ بھی ہمارے ایک
مربی صاحب نے مجھے بھیجا کہ آپ خطبات میں عملی اصلاح کی اہمیت کے بارے میں بتا رہے ہیں، تو ایک
حوالہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا بھی پیش ہے جو اس فکر کا اظہار کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی جزا
دے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا یہ حوالہ جو سیرت میں بیان کیا گیا ہے یوں ہے کہ:
بیان کیا مجھ سے مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب نے کہ ایک دفعہ کسی کام کے متعلق میر صاحب

خطبات مسرور جلد 12
76
خطبه جمعه فرموده مورخه 07 فروری 2014ء
یعنی میر ناصر نواب صاحب کے ساتھ مولوی محمد علی صاحب کا اختلاف ہو گیا۔میر صاحب نے ناراض ہو کر
اندر حضرت صاحب کو جا اطلاع دی ( کہ اس طرح اختلاف ہو گیا، غصے کا اظہار کیا۔) مولوی محمد علی صاحب
کو اس کی اطلاع ہوئی تو انہوں نے حضرت صاحب ( یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام) سے عرض
کیا کہ ہم لوگ یہاں حضور کی خاطر آئے ہیں کہ تا حضور کی خدمت میں رہ کر کوئی خدمت دین کا موقع مل
سکے۔لیکن اگر حضور تک ہماری شکایتیں اس طرح پہنچیں گی تو حضور بھی انسان ہیں، ممکن ہے کسی وقت حضور
کے دل میں ہماری طرف سے کوئی بات پیدا ہو تو اس صورت میں ہمیں بجائے قادیان آنے کا فائدہ ہونے
کے الٹا نقصان ہو جائے گا۔حضرت صاحب نے فرمایا کہ میر صاحب نے مجھ سے کچھ کہا تو تھا مگر میں اُس
وقت اپنے فکروں میں اتنا محو تھا کہ میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مجھے معلوم نہیں کہ میر صاحب نے کیا کہا
اور کیا نہیں کہا۔پھر آپ نے فرمایا کہ چند دن سے ایک خیال میرے دماغ میں اس زور کے ساتھ پیدا ہورہا
ہے کہ اس نے دوسری باتوں سے مجھے بالکل محو کر دیا ہے۔( یہ بڑے غور سے سننے والی بات ہے ) بس ہر
وقت اُٹھتے بیٹھتے وہی خیال میرے سامنے رہتا ہے، میں باہر لوگوں میں بیٹھا ہوتا ہوں اور کوئی شخص مجھ سے
کوئی بات کرتا ہے تو اُس وقت بھی میرے دماغ میں وہی خیال چکر لگارہا ہوتا ہے۔وہ شخص سمجھتا ہوگا کہ میں
اُس کی بات سن رہا ہوں مگر میں اپنے اس خیال میں محو ہوتا ہوں۔جب میں گھر جا تا ہوں تو وہاں بھی وہی
خیال میرے ساتھ ہوتا ہے۔غرض ان دنوں یہ خیال اس زور کے ساتھ میرے دماغ پر غلبہ پائے ہوئے
ہے کہ کسی اور خیال کی گنجائش نہیں رہی۔وہ خیال کیا ہے؟ وہ یہ ہے کہ (میرے آنے کی اصل غرض کیا ہے؟)
میرے آنے کی اصل غرض یہ ہے کہ ایک ایسی جماعت تیار ہو جاوے جو سچی مومن ہو اور خدا پر حقیقی ایمان
لائے اور اُس کے ساتھ حقیقی تعلق رکھے اور اسلام کو اپنا شعار بنائے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
اُسوہ حسنہ پر کار بند ہو اور اصلاح و تقویٰ کے رستے پر چلے اور اخلاق کا اعلیٰ نمونہ قائم کرے، تا پھر ایسی
جماعت کے ذریعہ دنیا ہدایت پاوے اور خدا کا منشاء پورا ہو۔پس اگر یہ غرض پوری نہیں ہوتی تو اگر دلائل و
براہین سے ہم نے دشمن پر غلبہ بھی پالیا اور اُس کو پوری طرح زیر بھی کر لیا ( یعنی فتح کر لیا) تو پھر بھی ہماری
فتح کوئی فتح نہیں۔کیونکہ اگر ہماری بعثت کی اصل غرض پوری نہ ہوئی تو گویا ہمارا سارا کام رائیگاں گیا۔مگر
میں دیکھ رہا ہوں کہ دلائل و براہین کی فتح کے تو نمایاں طور پر نشانات ظاہر ہورہے ہیں اور دشمن بھی اپنی
کمزوری محسوس کرنے لگا ہے لیکن جو ہماری بعثت کی اصل غرض ہے، اس کے متعلق ابھی تک جماعت میں
بہت کمی ہے اور بڑی توجہ کی ضرورت ہے۔پس یہ خیال ہے جو مجھے آج کل کھا رہا ہے اور یہ اس قدر غالب

خطبات مسرور جلد 12
77
خطبه جمعه فرموده مورخه 07 فروری 2014ء
ہو رہا ہے کہ کسی وقت بھی مجھے نہیں چھوڑتا۔“
(سیرت المہدی مرتبہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب جلد 1 حصہ اول صفحہ 235-236 روایت نمبر 258)
پس یہ درد ہے جس نے آپ کو بے چین کر دیا تھا۔مختلف وقتوں میں آپ نے جماعت کو نصائح
فرمائیں کہ احمدی کو کیسا ہونا چاہئے۔دوسری کتابوں کے علاوہ ملفوظات جو آپ کی مجالس کی مختصر ار پورٹس
ہوتی تھیں تفصیلی نہیں ، اس کی بھی دس جلدیں ہیں۔اور ان دسوں میں سے کسی جلد کو بھی آپ لے لیں، اس
میں آپ نے جماعت سے توقعات اور جماعت کو نصائح عملی حالتوں کی تبدیلی کا یہ مضمون مختلف حوالوں اور
مختلف زاویوں سے ہر جگہ، ہر مجلس میں بیان فرمایا ہوا ہے۔ان میں سے چند ایک اس وقت میں پیش کرتا
ہوں۔ایک جگہ آپ فرماتے ہیں کہ :
’ جماعت کے باہم اتفاق و محبت پر میں پہلے بہت دفعہ کہہ چکا ہوں کہ تم باہم اتفاق رکھو اور
اجتماع کرو۔خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو یہی تعلیم دی تھی کہ تم وجو د واحد رکھو ور نہ ہو نکل جائے گی۔نماز میں
ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر کھڑے ہونے کا حکم اسی لیے ہے کہ باہم اتحاد ہو۔برقی طاقت کی طرح
ایک کی خیر دوسرے میں سرایت کرے گی۔اگر اختلاف ہو، اتحاد نہ ہو تو پھر بے نصیب رہو گے۔رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ آپس میں محبت کرو اور ایک دوسرے کے لیے غائبانہ دعا کرو۔اب ہمیں یہ دیکھنے کی ، جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ کتنے ہیں جو ایک دوسرے کے لئے غائبانہ دعا
کرتے ہیں) اگر ایک شخص غائبانہ دعا کرے تو فرشتہ کہتا ہے کہ تیرے لیے بھی ایسا ہی ہو۔کیسی اعلیٰ
درجہ کی بات ہے۔اگر انسان کی دعا منظور نہ ہو تو فرشتہ کی تو منظور ہوتی ہے۔میں نصیحت کرتا ہوں اور کہنا
چاہتا ہوں کہ آپس میں اختلاف نہ ہو۔“
فرمایا: ”میں دو ۲ ہی مسئلے لے کر آیا ہوں۔اول خدا کی تو حید اختیار کر و۔دوسرے آپس میں محبت
اور ہمدردی ظاہر کرو۔وہ نمونہ دکھلاؤ کہ غیروں کے لیے کرامت ہو۔یہی دلیل تھی جو صحابہ میں پیدا ہوئی
تھی۔كُنْتُمْ أَعْدَا فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ (آل عمران : 104 ) یا درکھو! تالیف ایک اعجاز ہے۔یاد
رکھو! جب تک تم میں ہر ایک ایسا نہ ہو کہ جو اپنے لیے پسند کرتا ہے وہی اپنے بھائی کے لیے پسند کرے، وہ
میری جماعت میں سے نہیں ہے۔وہ مصیبت اور بلا میں ہے۔اس کا انجام اچھا نہیں۔پھر آپ فرماتے ہیں :
وو
"
یاد رکھو بغض کا جدا ہونا مہدی کی علامت ہے اور کیا وہ علامت پوری نہ ہوگی۔وہ ضرور ہو

خطبات مسرور جلد 12
78
خطبه جمعه فرموده مورخه 07 فروری 2014ء
گی۔تم کیوں صبر نہیں کرتے۔جیسے طبی مسئلہ ہے کہ جب تک بعض امراض میں قلع قمع نہ کیا جاوے، مرض
دفع نہیں ہوتا۔میرے وجود سے انشاء اللہ ایک صالح جماعت پیدا ہوگی۔باہمی عداوت کا سبب کیا ہے بخل
ہے، رعونت ہے، خود پسندی ہے اور جذبات ہیں۔ایسے تمام لوگوں کو جماعت سے الگ کر دوں گا
جو اپنے جذبات پر قابو نہیں پاسکتے اور باہم محبت اور اخوت سے نہیں رہ سکتے۔جو ایسے ہیں وہ یا درکھیں
کہ وہ چند روزہ مہمان ہیں۔جبتک کہ عمدہ نمونہ نہ دکھا ئیں۔میں کسی کے سبب سے اپنے او پر اعتراض
لینا نہیں چاہتا۔ایسا شخص جو میری جماعت میں ہو کر میرے منشاء کے موافق نہ ہو، وہ خشک ٹہنی ہے۔اُس کو اگر باغبان کاٹے نہیں تو کیا کرے۔خشک ٹہنی دوسری سبز شاخ کے ساتھ رہ کر پانی تو چوستی ہے
مگر وہ اُس کو سر سبز نہیں کر سکتا بلکہ وہ شاخ دوسری کو بھی لے بیٹھتی ہے۔پس ڈرو میرے ساتھ وہ نہ
رہے گا جو اپنا علاج نہ کرے گا۔“
( ملفوظات جلد 2 صفحہ 48-49)
یہ حوالہ ہم پہلے بھی کئی دفعہ سنتے ہیں، پڑھتے ہیں لیکن اُس حوالے کے ساتھ ملا کر دیکھیں جس میں
آپ نے درد کا اظہار کیا ہے کہ کئی دن سے مجھے اور کسی چیز کا ہوش ہی نہیں سوائے اس بات کے کہ جماعت
کی عملی اصلاح ہو جائے ، تو پھر ایک خاص فکر پیدا ہوتی ہے۔پھر آپ نے فرمایا کہ کس وقت کوئی آدمی سچا مومن کہلا سکتا ہے؟ فرمایا کہ:
میں کھول کر کہتا ہوں کہ جب تک ہر بات پر اللہ تعالیٰ مقدم نہ ہو جاوے اور دل پر نظر ڈال کر وہ
نہ دیکھ سکے کہ یہ میرا ہی ہے، اس وقت تک کوئی سچا مومن نہیں کہلا سکتا۔ایسا آدمی تو ال (عرف عام ) کے طور
پر مومن یا مسلمان ہے۔جیسے چوہڑے کو بھی مصلی یا مومن کہہ دیتے ہیں۔مسلمان وہی ہے جو اسلم
وَجْهَهُ لِلهِ (البقرة: 113) کا مصداق ہو گیا ہو۔وجہ مونھ کو کہتے ہیں مگر اس کا اطلاق ذات اور
وجود پر بھی ہوتا ہے۔پس جس نے ساری طاقتیں اللہ کے حضور رکھ دی ہوں وہی سچا مسلمان کہلانے کا مستحق
ہے۔مجھے یاد آیا کہ ایک مسلمان نے کسی یہودی کو دعوت اسلام کی کہ تو مسلمان ہو جا۔مسلمان ( وہ دعوتِ
اسلام دینے والا جو تھا ) خود فسق و فجور میں مبتلا تھا۔یہودی نے اس فاسق مسلمان کو کہا کہ تو پہلے اپنے آپ کو
دیکھ اور تو اس بات پر مغرور نہ ہو کہ تو مسلمان کہلاتا ہے۔خدا تعالیٰ اسلام کا مفہوم چاہتا ہے نہ نام اور لفظ “
پھر آپ فرماتے ہیں کہ :
وو۔۔۔۔یادرکھو کہ صرف لفاظی اور کستانی کام نہیں آسکتی، جب تک کہ عمل نہ ہو۔محض باتیں عند اللہ

خطبات مسرور جلد 12
79
خطبه جمعه فرموده مورخه 07 فروری 2014ء
کچھ بھی وقعت نہیں رکھتیں چنانچہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے: كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللَّهِ أَنْ تَقُوْلُوْا مَالَا
تَفْعَلُونَ (الصف:4)‘“۔پھر فرمایا کہ اگر تم اسلام کی خدمت کرنا چاہتے ہو تو پہلے خود تقویٰ اور طہارت اختیار کرو۔فرماتے
ہیں کہ : " صَابِرُوا ورابطوا - ( قرآنِ کریم میں آل عمران کی آیت 201 ہے) جس طرح دشمن کے
مقابلہ پر سرحد پر گھوڑا ہونا ضروری ہے تاکہ دشمن حد سے نہ نکلنے پاوے۔اسی طرح تم بھی تیار رہو۔ایسا نہ
ہو کہ دشمن سرحد سے گزر کر اسلام کو صدمہ پہنچائے۔میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں کہ اگر تم اسلام کی حمایت
اور خدمت کرنا چاہتے ہو تو پہلے خود تقویٰ اور طہارت اختیار کرو جس سے خود تم خدا تعالیٰ کی پناہ کے حصنِ
حصین میں آسکو۔اور پھر تم کو اس خدمت کا شرف اور استحقاق حاصل ہو۔تم دیکھتے ہو کہ مسلمانوں کی بیرونی
طاقت کیسی کمزور ہو گئی ہے۔قومیں ان کو نفرت و حقارت کی نظر سے دیکھتی ہیں“۔(اور آج جب ہم دیکھتے
ہیں تو یہ حالت تو پہلے سے بھی بڑھ کر ہوئی ہوئی ہے) فرمایا کہ "اگر تمہاری اندرونی اور قلبی طاقت بھی کمزور
اور پست ہوگئی تو بس پھر تو خاتمہ ہی سمجھو۔تم اپنے نفسوں کو ایسے پاک کرو کہ قدسی قوت ان میں سرایت کرے
اور وہ سرحد کے گھوڑوں کی طرح مضبوط اور محافظ ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہمیشہ متقیوں اور راستبازوں
ہی کے شامل حال ہوا کرتا ہے۔اپنے اخلاق اور اطوار ایسے نہ بناؤ جن سے اسلام کو داغ لگ جاوے۔بدکاروں اور اسلام کی تعلیم پر عمل نہ کرنے والے مسلمانوں سے اسلام کو داغ لگتا ہے۔کوئی مسلمان شراب
پی لیتا ہے تو کہیں قے کرتا پھرتا ہے۔پگڑی گلے میں ہوتی ہے۔موریوں اور گندی نالیوں میں گرتا پھرتا
ہے۔پولیس کے جوتے پڑتے ہیں۔ہندو اور عیسائی اس پر ہنستے ہیں۔اس
کا ایسا خلاف شرع فعل اس کی ہی
تضحیک کا موجب نہیں ہوتا بلکہ در پردہ اس کا اثر نفس اسلام تک پہنچتا ہے۔مجھے ایسی خبریں یا جیل خانوں
کی رپورٹیں پڑھ کر سخت رنج ہوتا ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ اس قدر مسلمان بدعملیوں کی وجہ سے موردِ
عتاب ہوئے۔دل بے قرار ہو جاتا ہے کہ یہ لوگ جو صراط مستقیم رکھتے ہیں اپنی بداعتدالیوں سے صرف
اپنے آپ کو نقصان نہیں پہنچاتے بلکہ اسلام پر جنسی کراتے ہیں۔میری غرض اس سے یہ ہے کہ مسلمان
لوگ مسلمان کہلا کر ان ممنوعات اور منہیات میں مبتلا ہوتے ہیں جو نہ صرف ان کو بلکہ اسلام کو مشکوک کر
دیتے ہیں۔پس اپنے چال چلن اور اطوار ایسے بنا لو کہ کفار کو بھی تم پر ( جو دراصل اسلام پر ہوتی ہے ) نکتہ
چینی کرنے کا موقعہ نہ ملے۔“
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 76 تا 78)

خطبات مسرور جلد 12
80
خطبه جمعه فرموده مورخہ 07 فروری 2014ء
آج کل جو اعتراضات ہو رہے ہیں وہ یہی ہو رہے ہیں کہ قرآن کریم کی اگر تعلیم یہی ہے تو
مسلمانوں کے عمل اس کے مطابق کیوں نہیں؟ جہاں جاؤ یہی سوال اُٹھتا ہے اور یہی اعتراض ہوتا ہے۔اور
آج کل جماعت احمدیہ ہی ہے جس نے اپنی حالتوں کو بدل کر ان اعتراضوں کو دھونا ہے۔اس کے لئے
ہمیں بھر پور کوشش کرنی چاہئے۔پھر آپ شکر کے بارے میں فرماتے ہیں کہ شکر اگر کرنا ہے تو تقویٰ اور طہارت
کو اختیار کرنا ہوگا۔فرمایا کہ:
66
تمہارا اصل شکر تقویٰ اور طہارت ہی ہے۔مسلمان پوچھنے پر الحمد للہ کہ دینا ساسپاس اور
شکر نہیں ہے۔(یہ کوئی شکر گزاری نہیں کہ کوئی پوچھے مسلمان ہو؟ الحمد للہ ہم مسلمان ہیں ) ''اگر تم نے حقیقی
سپاس گزاری یعنی طہارت اور تقویٰ کی راہیں اختیار کر لیں تو میں تمہیں بشارت دیتا ہوں کہ تم سرحد پر
کھڑے ہو، کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا۔مجھے یاد ہے کہ ایک ہند وسررشتہ دار نے جس کا نام جگن ناتھ تھا اور
جو ایک متعصب ہندو تھا بتلایا کہ امرتسر یا کسی جگہ میں وہ سررشتہ دار تھا جہاں ایک ہندو اہلکار در پردہ نماز پڑھا
کرتا تھا ہندو تھا، مسلمان ہو گیا لیکن اپنا آپ ظاہر نہیں کیا۔نمازیں با قاعدہ پڑھتا تھا۔” مگر بظاہر ہندو
تھا۔“ جوسر رشتہ دار ہے وہ بتانے لگا، جو سرکاری افسر تھا وہ کہنے لگا کہ ”میں اور دیگر دوسرے سارے ہندو
اُسے بہت برا جانتے تھے اور ہم سب اہلکاروں نے مل کر ارادہ کر لیا کہ اس کو ضرور موقوف کرائیں۔(نوکری سے فارغ کروائیں) سب سے زیادہ شرارت میرے دل میں تھی۔میں نے کئی بار شکایت کی
(اپنے افسروں کو شکایت کرتا تھا کہ اس نے یہ غلطی کی ہے۔اور یہ خلاف ورزی کی ہے۔مگر اس پر کوئی
التفات نہ ہوتی تھی“۔(افسران اس پر کوئی توجہ نہیں دیتے تھے لیکن ہم نے ارادہ کر لیا ہوا تھا کہ اسے
ضرور موقوف کرا دیں گے۔اور اپنے اس ارادہ میں کامیاب ہونے کے لئے بہت سی نکتہ چینیاں بھی جمع کر
لی تھیں اور میں وقتا فوقتا ان نکتہ چینیوں کو صاحب بہادر کے رو برو پیش کر دیا کرتا تھا۔صاحب اگر بہت ہی
غصہ ہو کر اس کو بلا بھی لیتا تھا تو جوں ہی وہ سامنے آجاتا تو گویا آگ پر پانی پڑ جاتا“۔(اس کا غصہ ٹھنڈا ہو
جاتا ) " معمولی طور پر نہایت نرمی سے اُسے
فہمائش کر دیتا۔گویا اس سے کوئی قصور سر زد ہی نہیں ہوا۔“
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 78-79)
تو یہ ہے کہ تقویٰ ہو، اللہ تعالیٰ سے تعلق ہوتو پھر کوئی مشکل جو ہے وہ کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتی۔کوئی کوشش نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

خطبات مسرور جلد 12
81
خطبه جمعه فرموده مورخه 07 فروری 2014ء
پھر آپ فرماتے ہیں کہ:
یہ بات بھی خوب یاد رکھنی چاہیے کہ ہر بات میں منافع ہوتا ہے۔دنیا میں دیکھ لو۔اعلیٰ درجہ کی
نباتات سے لے کر کیڑوں اور چوہوں تک بھی کوئی چیز ایسی نہیں، جو انسان کے لئے منفعت اور فائدے
سے خالی ہو۔یہ تمام اشیاء خواہ وہ ارضی ہیں یا سماوی اللہ تعالیٰ کی صفات کے اظلال اور آثار ہیں“۔(اللہ تعالیٰ کی
صفات کے سائے ہیں۔اور جب صفات میں نفع ہی نفع ہے تو بتلاؤ کہ ذات میں کس قدر نفع اور سود ہو
گا“۔( یعنی یہ صفات ہیں تو اللہ تعالیٰ کی ذات سے اگر تعلق پیدا کرلو گے تو کس قدر نفع ہے اس مقام پر یہ
بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ جیسے ان اشیاء سے کسی وقت نقصان اٹھاتے ہیں تو اپنی غلطی اور نامنہی کی وجہ
سے۔اس لئے نہیں کہ نفس الامر میں ان اشیاء میں مضرت ہی ہے“۔( یعنی اس لئے نہیں ہوتا کہ ان کی
اصل میں، ان چیزوں کی بنیاد میں ہی نقصان رکھا ہوا ہے۔) نہیں ، بلکہ اپنی غلطی اور خطا کاری
سے “۔( نقصان ہوتا ہے ) اسی طرح پر ہم اللہ تعالیٰ کی بعض صفات کا علم نہ رکھنے کی وجہ سے تکلیف اور
مصائب میں مبتلا ہوتے ہیں ورنہ خدا تعالیٰ تو ہمہ رحم اور کرم ہے۔دنیا میں تکلیف اٹھانے اور رنج پانے کا
یہی راز ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں اپنی سوء فہم اور قصور علم کی وجہ سے مبتلائے مصائب ہوتے ہیں“۔( یہ سوال
بھی اکثر لوگ کرتے رہتے ہیں کہ کیوں مصیبتیں آتی ہیں؟ مصیبتیں ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے آتی
ہیں ) پس اس صفاتی آنکھ کے ہی روزن سے ہم اللہ تعالیٰ کو رحیم اور کریم اور حد سے زیادہ قیاس سے باہر
نافع ہستی پاتے ہیں“۔( یہی اگر صفاتی آنکھ سے ہم دیکھتے ہیں تو تبھی ہمیں اللہ تعالیٰ کریم اور رحیم نظر آتا ہے
اور اُس سے ہر فائدہ پہنچتا ہے۔اور وہ ہستی نظر آتی ہے جس سے فائدہ پہنچ سکتا ہے اور پہنچتا ہے ) فرمایا اور
ان منافع سے زیادہ بہرہ ور وہی ہوتا ہے جو اس کے زیادہ قریب اور نزدیک ہوتا جاتا ہے۔اور یہ درجہ ان
لوگوں کو ہی ملتا ہے جو تقی کہلاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے قرب میں جگہ پاتے ہیں۔جوں جوں متقی خدا تعالیٰ
کے قریب ہوتا جاتا ہے ایک نور ہدایت اسے ملتا ہے جو اس کی معلومات اور عقل میں ایک خاص قسم کی روشنی
پیدا کرتا ہے اور جوں جوں دُور ہوتا جاتا ہے ایک تباہ کرنے والی تاریکی اس کے دل و دماغ پر قبضہ کر لیتی
ہے۔یہاں تک کہ وہ صُمٌّ بُكْمٌ عُمَى فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ (البقرۃ: 19) کا مصداق ہو کر ذلت اور
تباہی کا مورد بن جاتا ہے۔مگر اس کے بالمقابل نور اور روشنی سے بہرہ ور انسان اعلیٰ درجہ کی راحت اور
عزت پاتا ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے خود فرمایا ہے۔یايُّهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ
رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً (الفجر : 29-28) یعنی اے وہ نفس جو اطمینان یافتہ ہے اور پھر یہ اطمینان خدا کے

خطبات مسرور جلد 12
82
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 فروری 2014ء
ساتھ پایا ہے۔بعض لوگ حکومت سے بظاہر اطمینان اور سیری حاصل کرتے ہیں۔بعض کی تسکین اور سیری
کا موجب ان کا مال اور عزت ہو جاتی ہے۔اور بعض اپنی خوبصورت اور ہوشیار اولا دو احفاد کو دیکھ دیکھ کر
بظاہر مطمئن کہلاتے ہیں (اپنے اولا د اور مددگار اور کام کرنے والوں کو دیکھ کر سمجھتے ہیں کہ ہم بہت ہیں۔ہمارے لئے اطمینان ہو گیا مگر یہ لذت اور انواع و اقسام کی لذات دنیا انسان
کو سچا اطمینان اور سچی تسلی
نہیں دے سکتیں۔بلکہ ایک قسم کی ناپاک حرص کو پیدا کر کے طلب اور پیاس کو پیدا کرتی ہیں۔استسقاء کے
مریض کی طرح ان کی پیاس نہیں بجھتی یہاں تک کہ ان کو ہلاک کر دیتی ہے“۔( دنیا دار صرف دنیا کے پیچھے
ہی پڑا رہتا ہے۔آخر ہلاک ہو جاتا ہے) مگر یہاں خدا تعالیٰ فرماتا ہے وہ نفس جس نے اپنا اطمینان
خدا تعالیٰ میں حاصل کیا ہے۔یہ درجہ بندے کے لئے ممکن ہے۔اس وقت اس کی خوشحالی با وجود مال ومنال
کے دنیوی حشمت اور جاہ وجلال کے ہوتے ہوئے بھی خدا ہی میں ہوتی ہے۔یہ زر و جواہر، یہ دنیا اور اس
کے دھندے، اُس کی سچی راحت کا موجب نہیں ہوتے۔پس جب تک انسان خدا تعالیٰ ہی میں راحت اور
اطمینان نہیں پاتا وہ نجات نہیں پاسکتا کیونکہ نجات اطمینان ہی کا ایک مترادف لفظ ہے۔“
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 110۔111 )
پھر آپ فرماتے ہیں کہ نفس مطمئنہ کے بغیر انسان نجات نہیں پاسکتا۔اس کے بارے میں فرمایا کہ:
میں نے بعض آدمیوں کو دیکھا اور اکثروں کے حالات پڑھے ہیں جو دنیا میں مال و دولت اور
دنیا کی جھوٹی لذتیں اور ہر ایک قسم کی نعمتیں اولاد احفادر کھتے تھے“۔( یعنی اولا د بھی اور کام کرنے والے
مددگار بھی رکھتے تھے ) ” جب مرنے لگے اور ان کو اس دنیا کے چھوڑ جانے اور ساتھ ہی ان اشیاء سے الگ
ہونے اور دوسرے عالم میں جانے کا علم ہوا تو ان پر حسرتوں اور بے جا آرزوؤں کی آگ بھڑ کی اور سرد
آہیں مارنے لگے۔پس یہ بھی ایک قسم کا جہنم ہے جو انسان کے دل کو راحت اور قرار نہیں دے سکتا، بلکہ اس
کو گھبراہٹ اور بے قراری کے عالم میں ڈال دیتا ہے۔اس لیے یہ امر بھی میرے دوستوں کی نظر سے
پوشیدہ نہیں رہنا چاہیے کہ اکثر اوقات انسان اہل و عیال اور اموال کی محبت، ہاں ناجائز اور بیجا محبت میں ایسا
محو ہو جاتا ہے“۔(محبت تو ہو سکتی ہے لیکن ناجائز اور بے جا محبت نہیں ہونی چاہئے ، اُس میں محو نہیں ہونا
چاہئے اور اکثر اوقات اسی محبت کے جوش اور نشہ میں ایسے ناجائز کام کر گزرتا ہے جو اُس میں اور
خدا تعالیٰ میں ایک حجاب پیدا کر دیتے ہیں اور اس کے لیے ایک دوزخ تیار کر دیتے ہیں۔اس کو اس بات کا
علم نہیں ہوتا جب وہ ان سب سے یکا یک علیحدہ کیا جاتا ہے اس گھڑی کی اسے خبر نہیں ہوتی۔تب وہ ایک

خطبات مسرور جلد 12
83
خطبه جمعه فرموده مورخه 07 فروری 2014ء
سخت بے چینی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔یہ بات بڑی آسانی سے سمجھ میں آسکتی ہے کہ کسی چیز سے جب محبت ہو تو
اس سے جدائی اور علیحدگی پر ایک رنج اور در ناک غم پیدا ہو جاتا ہے۔یہ مسئلہ اب منقولی ہی نہیں بلکہ معقولی
رنگ رکھتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ نار اللهِ الْمُوْقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى
الْأَفْئِدَة ( الهمزة: 8-7)۔پس یہ وہی غیر اللہ کی محبت کی آگ ہے جو انسانی دل کو جلا کر راکھ کر دیتی ہے
اور ایک حیرت ناک عذاب اور درد میں مبتلا کر دیتی ہے۔میں پھر کہتا ہوں کہ یہ بالکل سچی اور یقینی بات ہے
کہ نفس مطمئنہ کے بدوں انسان نجات نہیں پاسکتا۔“
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 111-112)
پھر جماعت کو نصائح کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :
اللہ تعالیٰ کسی کی پرواہ نہیں کرتا مگر صالح بندوں کی۔آپس میں اخوت اور محبت کو پیدا کر و اور
درندگی اور اختلاف کو چھوڑ دو۔ہر ایک قسم کے ہرل اور تمسخر سے مطلقا کنارہ کش ہو جاؤ، کیونکہ تمسخر انسان
کے دل کو صداقت سے دُور کر کے کہیں کا کہیں پہنچا دیتا ہے۔آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ عزت سے
پیش آؤ۔ہر ایک اپنے آرام پر اپنے بھائی کے آرام کو ترجیح دیوے۔اللہ تعالیٰ سے ایک سچی صلح پیدا کر لو اور
اس کی اطاعت میں واپس آجاؤ۔اللہ تعالیٰ کا غضب زمین پر نازل ہورہا ہے اور اس سے بچنے والے وہی
ہیں جو کامل طور پر اپنے سارے گناہوں سے تو بہ کر کے اس کے حضور میں آتے ہیں۔تم یا درکھو کہ اگر اللہ تعالیٰ کے فرمان میں تم اپنے تئیں لگاؤ گے اور اس کے دین کی حمایت میں ساعی
ہو جاؤ گے تو خدا تمام رکاوٹوں
کو دور کر دے گا اور تم کامیاب ہو جاؤ گے۔کیا تم نے نہیں دیکھا کہ کسان عمدہ
پودوں کی خاطر کھیت میں سے ناکارہ چیزوں کو اکھاڑ کر پھینک دیتا ہے اور اپنے کھیت کو خوش نما درختوں اور بار
آور پودوں سے آراستہ کرتا اور ان کی حفاظت کرتا اور ہر ایک ضرر اور نقصان سے ان کو بچاتا ہے، مگر وہ درخت
اور پودے جو پھل نہ لاویں اور گلنے اور خشک ہونے لگ جاویں ان کی مالک پروا نہیں کرتا کہ کوئی مویشی آکر
ان کو کھا جاوے یا کوئی لکڑ ہارا ان کو کاٹ کر تنور میں ڈال دیوے۔سو ایسا ہی تم بھی یاد رکھو اگر تم اللہ تعالیٰ کے
حضور میں صادق ٹھہرو گے تو کسی کی مخالفت تمہیں تکلیف نہ دے گی۔پر اگر تم اپنی حالتوں کو درست نہ کرو اور
اللہ تعالیٰ سے فرمانبرداری کا ایک سچا عہد نہ باندھ تو پھر اللہ تعالیٰ کو کسی کی پروا نہیں۔ہزاروں بھیڑ میں اور
بکریاں روز ذبح ہوتی ہیں پر اُن پر کوئی رحم نہیں کرتا اور اگر ایک آدمی مارا جاوے تو کتنی باز پرس ہوتی ہے۔سوا گر تم اپنے آپ کو درندوں کی مانند بیکار اور لا پروا بناؤ گے تو تمہارا بھی ایسا ہی حال ہوگا۔چاہئے کہ تم

خطبات مسرور جلد 12
84
خطبه جمعه فرموده مورخه 07 فروری 2014ء
خدا کے عزیزوں میں شامل ہو جاؤ تا کہ کسی وباء کو یا آفت کو تم پر ہاتھ ڈالنے کی جرأت نہ ہو سکے، کیونکہ
کوئی بات اللہ تعالیٰ کی اجازت کے بغیر زمین پر ہو نہیں سکتی۔ہر ایک آپس کے جھگڑے اور جوش اور
عداوت کو درمیان میں سے اٹھا دو کہ اب وہ وقت ہے کہ تم ادنی باتوں سے اعراض کر کے اہم اور عظیم
الشان کاموں میں مصروف ہو جاؤ فرمایا : ” اس بات کو وصیت کے طور پر یا درکھو کہ ہرگز
تندی اور سختی سے کام نہ لینا۔“
ہمیشہ نرمی سے سمجھاؤ اور جوش کو ہرگز کام میں نہ لاؤ۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ :
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 266 تا 268)
آئندہ کے لئے یاد رکھو کہ حقوق اخوت کو ہر گز نہ چھوڑو، ورنہ حقوق اللہ بھی نہ رہیں گے۔“ پھر
فرمایا: ” مجھے یہی بتایا گیا ہے کہ اِنَّ اللهَ لا يُغَيْرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ
(الرعد: 12) اللہ تعالیٰ کسی حالت میں قوم میں تبدیلی نہ کرے گا جبتک لوگ دلوں کی تبدیلی نہ کریں
گے۔ان باتوں کو سن کر یوں تو ہر شخص جواب دینے کو تیار ہو جاتا ہے کہ ہم نماز پڑھتے ہیں، استغفار بھی
کرتے ہیں، پھر کیوں مصائب اور ابتلا آ جاتے ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی باتوں کو جو سمجھ لے
و ہی سعید ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا منشا کچھ اور ہوتا ہے۔سمجھا کچھ اور جاتا ہے اور پھر اپنی عقل اور عمل کے
پیمانہ سے اسے ماپا جاتا ہے۔یہ ٹھیک نہیں۔ہر چیز جب اپنے مقررہ وزن سے کم استعمال کی جاوے تو وہ
فائدہ نہیں ہوتا جو اس میں رکھا گیا ہے۔مثلاً ایک دوائی جو تو لہ کھانی چاہئے اگر تولہ کی بجائے ایک بوند
استعمال کی جاوے تو اس سے کیا فائدہ ہوگا اور اگر روٹی کی بجائے کوئی ایک دانہ کھالے تو کیا وہ سیری کا
باعث ہو سکے گا ؟ اور پانی کے پیالے کی بجائے ایک قطرہ سیراب کر سکے گا؟ ہرگز نہیں۔یہی حال
اعمال کا ہے۔جب تک وہ اپنے پیمانہ پر نہ ہوں وہ اوپر نہیں جاتے ہیں۔یہ سنت اللہ ہے جس کو ہم بدل
نہیں سکتے۔فرمایا : ” بھائی کی ہمدردی کرنا صدقات خیرات کی طرح ہی ہے۔اور یہ حق ،
حق العباد کا ہے جو فرض ہے۔جیسے خدا تعالیٰ نے صوم وصلوٰۃ اپنے لیے فرض کیا ہے اسی طرح اس کو بھی
فرض ٹھہرایا ہے کہ حقوق العباد کی حفاظت ہو۔“
فرمایا: جو شخص ہمدردی کو چھوڑتا ہے وہ دین کو چھوڑتا ہے۔قرآن شریف فرماتا ہے :مج
قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَاد۔۔۔الآية (المائدة:33)۔یعنی جو شخص کسی نفس کو بلا وجہ قتل کر دیتا

خطبات مسرور جلد 12
85
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 فروری 2014ء
ہے وہ گویا ساری دنیا کو قتل کرتا ہے۔ایسا ہی میں کہتا ہوں کہ اگر کسی شخص نے اپنے بھائی کے ساتھ ہمدردی
نہیں کی تو اس نے ساری دنیا کے ساتھ ہمدردی نہیں کی۔زندگی سے اس قدر پیار نہ کرو کہ ایمان ہی جاتا
رہے۔حقوق اخوت کو کبھی نہ چھوڑو۔اگر ہم لوگ اس بات کو بھی سمجھ لیں تو بہت سارے ہمارے لڑائی
جھگڑے، رنجشیں ، مقدمے سب ختم ہو سکتے ہیں۔فرمایا یا درکھو کہ سارے فضل ایمان کے ساتھ ہیں۔ایمان کو مضبوط کر وہ قطع حقوق معصیت۔جب حقوق کو کاٹو گے ختم کرو گے تو یہ گناہ ہے۔فرمایا : یہ جماعت جس کو خدا تعالیٰ نمونہ بنانا
تو۔۔۔۔چاہتا ہے اگر اس کا بھی یہی حال ہوا کہ ان میں اخوت اور ہمدردی نہ ہو تو بڑی خرابی ہوگی۔“
ہے۔66
( ملفوظات جلد 7 صفحہ 351 تا 353)
پھر آپ فرماتے ہیں کہ :
”ہماری جماعت ( جس سے مخالف بغض رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ جماعت ہلاک اور تباہ ہو
جاوے) کو یادرکھنا چاہیے کہ میں اپنے مخالفوں سے باوجود ان کے بغض کے ایک بات میں اتفاق رکھتا ہوں
اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے چاہا ہے کہ یہ جماعت گناہوں سے پاک ہو اور اپنے چال چلن کا عمدہ نمونہ
دکھاوے۔وہ قرآن شریف کی تعلیم پر سچی عامل ہو اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں فنا ہو جاوے۔ان میں با ہم کسی قسم کا بغض و کینہ نہ رہے۔وہ خدا تعالیٰ کے ساتھ پوری اور سچی محبت کرنے والی جماعت ہو۔لیکن اگر کوئی شخص اس جماعت میں داخل ہو کر بھی اس غرض کو پورا نہیں کرتا اور سچی تبدیلی اپنے اعمال سے
نہیں دکھاتا وہ یادر کھے کہ دشمنوں کی اس مراد کو پورا کر دے گا۔وہ یقینا ان کے سامنے تباہ ہو جاوے گا۔خدا تعالیٰ
کے ساتھ کسی کا رشتہ نہیں اور وہ کسی کی پروا نہیں کرتا۔وہ اولاد جو انبیاء کی اولاد کہلاتی تھی یعنی بنی اسرائیل جن
میں کثرت سے نبی اور رسول آئے اور خدا تعالیٰ کے عظیم الشان فضلوں کے وہ وارث اور حقدار ٹھہرائے گئے
تھے۔لیکن جب اس کی روحانی حالت بگڑی اور اُس نے راہ مستقیم کو چھوڑ دیا، سرکشی اور فسق و فجور کو اختیار کیا۔نتیجہ کیا ہوا؟ وہ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ اللَّهُ وَالْمَسْكَنَةُ (البقرۃ: 62) کی مصداق ہوئی۔خدا تعالیٰ کا
غضب ان پر ٹوٹ پڑا۔یہ کس قدر عبرت کا مقام ہے۔بنی اسرائیل کی حالت ہر وقت ایک مفید سبق
ہے۔اسی طرح یہ قوم جس کو خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے بنایا ہے وہ قوم ہے کہ خدا تعالیٰ اس پر بڑے
بڑے فضل کرے گا۔لیکن اگر کوئی اس جماعت میں داخل ہو کر خدا تعالیٰ سے سچی محبت اور رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی سچی اور کامل اتباع نہیں کرتا وہ چھوٹا ہو یا بڑا کاٹ ڈالا جائے گا اور خدا تعالیٰ کے غضب کا

خطبات مسرور جلد 12
86
خطبه جمعه فرموده مورخه 07 فروری 2014ء
نشانہ ہو گا۔پس تمہیں چاہیے کہ کامل تبدیلی کرو اور جماعت کو بدنام کرنے والے نہ ٹھہرو
( ملفوظات جلد 7 صفحہ 187 188 )
پس یہ وہ معیار ہے جو ہم سب نے حاصل کرنے کی کوشش کرنی ہے اور کرنی چاہئے۔تقویٰ پر
چلنا ، اپنے اعمال کی اصلاح کرنا، اپنے ایمان کے معیار بلند کرنا، یہ باتیں کوئی معمولی باتیں نہیں ہیں۔ہم نے زمانے کے امام کو مانا ہے تو اُس کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے ہمیں پوری طرح سعی و کوشش
کرنی چاہئے۔ہر چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو ہمیں انجام دینے کی کوشش کرنی چاہئے۔اور ہر بدی سے ہمیں
مکمل طور پر نفرت کا اظہار کرنا چاہئے۔محبت، پیار اور اخوت کو بڑھانے کی ہمیں ضرورت ہے۔ہمیں
ایک دوسرے کا مددگار بننے کی ضرورت ہے۔تبھی ہم اپنی بیعت کا حق ادا کرنے والے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آج میں پھر یاد دہانی کے طور پر آپ کو اسلامی ممالک خاص طور پر سیر یا یا مصر وغیرہ جہاں فساد
ہیں، خاص طور پر شام وہاں بہت زیادہ ظلم ہورہے ہیں، اُن کے لئے دعا کے لئے کہنا چاہتا ہوں، اسی طرح
پاکستان کے احمدیوں کے لئے بھی۔پاکستان میں احمدیوں پر بہت ظلم ہورہے ہیں اور ہر طرح سے ان کو
عدم تحفظ کا احساس دلایا جارہا ہے۔اللہ تعالیٰ اُن سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور یہ لوگ جو فتنہ پرداز اور
امن برباد کرنے والے ہیں ان کو اللہ تعالیٰ جلدی اپنی پکڑ میں لے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 28 فروری 2014 ء تا 06 مارچ 2014 ، جلد 21 شماره 09 صفحه 09:05)

آج 10 میں سے 10 باقی