حضرت مسیح موعودؑ کے حق میں الٰہی تائیدات اور نشانات

خطبات مسرور جلد 12
167
12
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مارچ 2014 ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسروراحمد خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 21 مارچ 2014ء بمطابق 21 امان 1393 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی چند تحریرات اور اقتباسات ارشادات پیش
کروں گا جن میں آپ نے اپنی صداقت اور نشانات و معجزات کا ذکر فرمایا ہے۔لیکن اس سے پہلے میں
گزشتہ خطبہ کے حوالے سے بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں۔گزشتہ خطبہ میں میں نے آپ علیہ السلام کے معرفت الہی کی اہمیت اور حصول کے طریق کے
بارے میں کچھ اقتباسات پڑھے تھے اور ایک دو مشکل حوالوں کی مختصر وضاحت بھی کی تھی۔لیکن بعد میں
جب میں نے اس خطبہ کا ابتدائی انگریزی ترجمہ سنا اور پھر الفضل میں چھپنے کے لئے خطبہ تحریری شکل میں
میرے سامنے آیا تو مجھے احساس ہوا کہ ایک اقتباس کی وضاحت صحیح طور پر نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے شاید
مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے والوں کو دقت ہوئی ہو۔اسی طرح تحریر میں لانے والے کو بھی دقت ہوئی۔اس لئے آج میں پہلے اس اقتباس کی چند سطریں یا اس کا کچھ حصہ پڑھ کر آسان الفاظ میں اس کو مختصرا
بیان کروں
گا یا بیان کرنے کی کوشش کروں گا کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جو علم کلام ہے اس
کو بڑی گہرائی میں جا کر غور کرنا پڑتا ہے، سمجھنا پڑتا ہے۔اس بات کی وضاحت فرماتے ہوئے کہ احکام الہی پر عمل بغیر معرفت الہی کے نہیں ہو سکتا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
در علم اور معرفت کو خدا تعالیٰ نے حقیقت اسلامیہ کے حصول کا ذریعہ ٹھہرایا ہے اور اگر چہ حصولِ

خطبات مسرور جلد 12
168
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مارچ 2014 ء
حقیقت اسلام کے وسائل اور بھی ہیں جیسے صوم وصلوٰۃ اور دعا اور تمام احکام الہی جو چھ سو سے بھی کچھ
زیادہ ہیں لیکن علم ، عظمت و وحدانیت ذات اور معرفت شیون وصفات جلالی و جمالی حضرت باری عرب
اسمه وسیلۃ الوسائل اور سب کا موقوف علیہ ہے کیونکہ جو شخص غافل دل اور معرفت الہی سے بکلی بے
نصیب ہے وہ کب تو فیق پاسکتا ہے کہ صوم اور صلوٰۃ بجالا وے یا دعا کرے یا اور خیرات کی طرف
مشغول ہو۔ان سب اعمال صالح کا محرک تو معرفت ہی ہے اور یہ تمام دوسرے وسائل دراصل اسی کے
پیدا کردہ اور اس کے بنین و بنات ہیں۔“
66
آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 187-188)
یہ اقتباس بڑا اہم ہے اس لئے میں نے ضروری سمجھا کہ عام آدمی کے سمجھنے کے لئے بھی اس کی
کچھ وضاحت کر دوں۔پہلی بنیادی بات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بیان
فرمائی کہ اسلام کی حقیقت اسی
کو پتہ چل سکتی ہے جب کوئی گہرائی میں جا کر اس کا علم اور معرفت حاصل کرنے کی کوشش کرے یا اس
وقت پتہ لگ سکتی ہے جب یہ کوشش کی جائے کہ علم اور معرفت حاصل ہو۔فرمایا کہ اسلام کی حقیقت کے
حصول کے لئے بہت سے ذریعے ہیں اور اسلام کی حقیقت انہی پر واضح ہو سکتی ہے جو ان ذریعوں کو
حاصل کریں۔بے شمار ذریعے ہیں ان کو حاصل کرنے کی کوشش ہو گی تبھی اسلام کی حقیقت واضح ہوگی۔ان ذرائع میں نماز ہے، روزہ ہے، دعا ہے اور وہ تمام احکام الہی ہیں جو قرآن کریم میں درج ہیں اور ایک
اندازے کے مطابق ان کی تعداد چھ سو سے زیادہ ہے۔لیکن یا درکھونہ نماز کی حقیقت معلوم ہوسکتی ہے، نہ
روزے کی حقیقت معلوم ہو سکتی ہے۔یعنی حقیقی طور پر نہ نماز کی ادائیگی کا فرض ادا ہو سکتا ہے، نہ روزے کی
ادا ئیگی کا فرض ادا ہو سکتا ہے، نہ دعا کی حقیقت کا علم ہو سکتا ہے، نہ ہی قرآن کریم کے باقی احکامات کا صحیح
فہم و ادراک ہوسکتا ہے۔ان سب باتوں کی گہرائی ، اہمیت اور حقیقت کا علم تبھی ہو گا جب اللہ تعالیٰ کی
عظمت کا علم اور معرفت حاصل ہو۔جب اللہ تعالیٰ کی ذات کی وحدانیت کی معرفت حاصل ہو۔یہ یقین ہو
کہ وہی ایک خدا ہے اور اس کے علاوہ کوئی اور خدا نہیں۔اور پھر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی جو مختلف صفات ہیں جن میں صفات جلالی بھی ہیں اور صفات جمالی بھی
ہیں ان کی نئی سے نئی شان کا فہم و ادراک اور معرفت نہ ہو تو اس وقت تک احکامات پر
عمل نہیں ہوسکتا۔اللہ تعالیٰ
کی صفات کا ادراک ہوگا تو تبھی اس کے احکامات پر عمل بھی صحیح طرح ہو سکے گا۔گو یا اگر نماز روزہ اور

خطبات مسرور جلد 12
169
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مارچ 2014 ء
باقی احکام کی روح کو سمجھنا ہے تو جس طرح کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں دوسری جگہ فرمایا ہے حل
يَوْمٍ هُوَ فِي شَأن۔(الرحمن : 30) یعنی ہر گھڑی وہ ایک نئی شان میں ہوتا ہے۔اس کی معرفت حاصل
کرنا ضروری ہے۔پس اسلام کی حقیقت اور عبادات اور احکام الہی کو سمجھنے کے لئے بنیادی چیز اللہ تعالیٰ کی عظمت
کا علم ہونا ہے کہ وہ کتنی عظیم ذات ہے۔اللہ تعالیٰ کی وحدانیت ذات کا علم ہونا ، اللہ تعالیٰ کی صفات جلالی
علم ہونا، کی
اور جمالی کے مختلف پہلوؤں اور شانوں کا علم ہونا ضروری ہے کہ ان صفات کی بھی مختلف شانیں ہیں۔یا
اس کا علم اور معرفت حاصل کرنے کی کوشش کرنا ضروری ہے۔اگر پوری طرح ادراک نہیں بھی ہوتا تو
انسان کو کوشش کرنی چاہئے کہ اپنی عبادات کو بجالانے کے لئے اور احکامات پر عمل کرنے کے لئے یہ
کوشش کرے کہ اللہ تعالیٰ کی ان صفات کی معرفت حاصل کرے کیونکہ تمام احکام الہی پر عمل کا انحصار
اسی معرفت الہی پر ہے۔آپ نے فرمایا کہ جو غافل دل ہے اس کو علم ہی نہیں کہ معرفت الہی کیا چیز ہے؟ اللہ تعالیٰ کی
وحدانیت ذات وصفات کی شان اور عظمت کیا ہے؟ وہ کب نماز میں یا روزے کی ادائیگی میں اس کا حق
ادا کرنے کی توفیق پاسکتا ہے یا دعا اور صدقہ و خیرات کی طرف توجہ دے سکتا ہے۔آپ نے فرمایا کہ سب
اعمال صالحہ کا محرک جس کی وجہ سے یہ تحریک پیدا ہو، جس کی وجہ سے یہ خیال پیدا ہو کہ اعمال صالحہ بجا
لانے ہیں ، وہ معرفت ہی ہے۔جتنی زیادہ خدا تعالیٰ کی معرفت ہوگی اتنا زیادہ عبادات اور اعمال صالحہ کی
روح کو سمجھتے ہوئے ان کو بجالانے کی طرف توجہ ہوگی۔پس اگر ہم معرفت الہی کے حصول کی طرف توجہ
کریں گے تو احکام الہی پر عمل کی طرف بھی توجہ رہے گی۔بیشک شروع میں یہ معرفت اللہ تعالیٰ کی رحمانیت
کی وجہ سے، اللہ تعالیٰ کی خاص عطا کی وجہ سے نیک فطرت لوگوں کو عطا ہوتی ہے مگر پھر یہ معرفت ایمان کی
خوبصورتی اور اعمال صالحہ کے بجالانے سے بڑھتی جاتی ہے اور انسان اس مقام پر پہنچ جاتا ہے جہاں
اسے حقیقی اسلام کا پتہ چلتا ہے۔صرف نام کا اسلام نہیں رہتا۔اور اس کا سینہ و دل اللہ تعالیٰ کی معرفت سے
روشن ہو جاتا ہے۔پس یہ چیز ہے جسے ہمیں ایک حقیقی مسلمان ہونے کا دعویٰ کرنے والے کو حاصل کرنے
کی کوشش کرنی چاہئے۔اس وضاحت کے بعد اب میں اس مضمون کو بیان کرتا ہوں جس کا میں نے شروع میں ذکر کیا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حق میں جو مختلف الہی تائیدات اور نشانات حضرت مسیح موعود علیہ السلام

خطبات مسرور جلد 12
170
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مارچ 2014 ء
نے بیان فرمائے ہیں ان میں سے کچھ کا ذکر ہے۔دو دن تک انشاء اللہ تعالیٰ 23 / مارچ ہے اور یوم مسیح موعود بھی
جماعتوں میں منایا جائے گا جس میں اس دن کے حوالے سے علماء اور مقررین تقریریں بھی کرتے ہیں اور
اس حوالے سے باتیں بھی کرتے ہیں جس میں نشانات کا بھی ذکر ہوتا ہے، تائیدات کا بھی ذکر ہوتا ہے یا جو
بھی متعلقہ مضامین ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت سے متعلق وہ بیان ہوتے ہیں۔بہر حال
یہ حسن اتفاق ہے کہ آج کا مضمون اس دن کے حوالے سے میں بیان کر رہا ہوں جو گو دودن پہلے بیان ہو رہا
ہے۔اس بارے میں یہ بھی بتا دوں کہ اس سال قادیان سے تین دن کا ایک پروگرام نشر ہو گا جو عربی میں یوم
مسیح موعود کے حوالے سے ہو رہا ہے اور یہ پروگرام ایم ٹی اے پر لائیو (Live) آئے گا۔وہاں ہمارے
عرب دوست گئے ہوئے ہیں جو وہاں سے اس دن کی اہمیت سے یا اس مضمون کی اہمیت کے بارے میں
بیان کریں گے۔قادیان کی بستی سے ہی انشاء اللہ تعالیٰ یہ لائیو پروگرام ہو رہا ہے اور امید ہے کہ انشاء اللہ
اتوار کو میں بھی اس میں اپنا پیغام دوں گا۔احباب اس سے بھی استفادہ کرنے کی کوشش کریں۔اب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کچھ اقتباسات پیش کرتا ہوں۔اپنی آمد اور صداقت
کے بارے میں چاند اور سورج گرہن کا نشان پیش فرماتے ہوئے ، ان کے بارے میں وضاحت فرماتے
ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
صحیح دارقطنی میں یہ ایک حدیث ہے کہ امام محمد باقر فرماتے ہیں کہ اِنَّ لِمَهْدِيَّنَا ايَتَيْنِ لَمْ
تَكُونَا مُنْذُ خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ يَنْكَسِفُ الْقَمَرُ لِأَوَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ
وَتَنْكَسِفُ الشَّمْسُ فِي النَّصْفِ مِنْهُ - ترجمہ یعنی ہمارے مہدی کے لئے دونشان ہیں اور جب سے
کہ زمین و آسمان خدا نے پیدا کیا یہ دونشان کسی اور مامور اور رسول کے وقت میں ظاہر نہیں ہوئے۔ان میں
سے ایک یہ ہے کہ مہدی معہود کے زمانہ میں رمضان کے مہینہ میں چاند کا گرہن اس کی اوّل رات میں ہوگا
یعنی تیرھویں تاریخ میں۔اور سورج کا گرہن اس کے دنوں میں سے بیچ کے دن میں ہوگا۔یعنی اسی رمضان
کے مہینہ کی اٹھائیسویں تاریخ کو۔اور ایساواقعہ ابتدائے دنیا سے کسی رسول یا نبی کے وقت میں کبھی ظہور میں
نہیں آیا۔صرف مہدی معہود کے وقت اس کا ہونا مقدر ہے۔اب تمام انگریزی اور اردو اخبار اور جملہ
ماہرین ہیئت اس بات کے گواہ ہیں کہ میرے زمانہ میں ہی جس کو عرصہ قریباً بارہ ۱۲ سال کا گزر چکا ہے اسی
صفت کا چاند اور سورج کا گرہن رمضان کے مہینہ میں وقوع میں آیا ہے۔اور جیسا کہ ایک اور حدیث میں
بیان کیا گیا ہے یہ گرہن دو مرتبہ رمضان میں واقع ہو چکا ہے۔اول اس ملک میں دوسرے امریکہ میں۔اور

خطبات مسرور جلد 12
171
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مارچ 2014 ء
دونوں مرتبہ انہیں تاریخوں میں ہوا ہے جن کی طرف حدیث اشارہ کرتی ہے۔اور چونکہ اس گرہن کے
وقت میں مہدی معہود ہونے کا مدعی کوئی زمین پر بجز میرے نہیں تھا اور نہ کسی نے میری طرح اس گرہن کو
اپنی مہدویت کا نشان قرار دے کر صد ہا اشتہار اور رسالے اردو اور فارسی اور عربی میں دنیا میں شائع کئے،
اس لئے یہ نشان آسمانی میرے لئے متعین ہوا۔دوسری اس پر دلیل یہ ہے کہ بارہ ۱۲ برس پہلے اس نشان
کے ظہور سے خدا تعالیٰ نے اس نشان کے بارے میں مجھے خبر دی تھی کہ ایسا نشان ظہور میں آئے گا اور وہ خبر
براہین احمدیہ میں درج ہو کر قبل اس کے جو یہ نشان ظاہر ہولاکھوں آدمیوں میں مشتہر ہو چکی تھی۔(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 202)
گواب بعض لوگ چاند گرہن کی دلیلیں پیش کرتے ہیں لیکن اس کی خصوصیت یہ ہے کہ آپ نے
پہلے فرما دیا تھا کہ یہ نشان ظاہر ہوگا۔پھر اس بارے میں مزید وضاحت فرماتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
یہ حدیث ایک غیبی امر پر مشتمل ہے جو تیرہ سو برس کے بعد ظہور میں آ گیا۔جس کا خلاصہ یہ ہے
کہ جس وقت مهدی موعود ظاہر ہو گا اس کے زمانہ میں رمضان کے مہینہ میں چاند گرہن تیرھویں رات کو ہوگا
اور اسی مہینہ میں سورج گرہن اٹھائیسویں دن ہوگا اور ایسا واقعہ کسی مدعی کے زمانہ میں بجز مہدی معہود کے
زمانہ کے پیش نہیں آئے گا۔اور ظاہر ہے کہ ایسی کھلی کھلی غیب کی بات بتلانا بجز نبی کے اور کسی کا کام نہیں
ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے لا يُظْهِرُ عَلى غَيْبَةٍ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَطَى مِنْ
رسول (الجن : 27-28)۔یعنی خدا اپنے غیب پر بجز برگزیدہ رسولوں کے کسی کو مطلع نہیں فرماتا۔پس
جبکہ یہ پیشگوئی اپنے معنوں کے رُو سے کامل طور پر پوری ہو چکی تو اب یہ کچے بہانے ہیں کہ حدیث ضعیف
ہے یا امام محمد باقر کا قول ہے۔بات یہ ہے کہ یہ لوگ ہرگز نہیں چاہتے کہ کوئی پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
پوری ہو۔یا کوئی قرآن شریف کی پیشگوئی پوری ہو“۔(اب یہ صداقت کا جو نشان ہے یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیشگوئی کے پورے ہونے کا نشان ہے۔فرمایا کہ دنیا ختم ہونے تک پہنچ گئی مگر بقول ان کے اب تک
آخری زمانہ کے متعلق کوئی پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔اور اس حدیث سے بڑھ کر اور کونسی حدیث صحیح ہوگی
جس کے سر پر محدثین کی تنقید کا بھی احسان نہیں بلکہ اس نے اپنی صحت کو آپ ظاہر کر کے دکھلا دیا کہ وہ
صحت کے اعلیٰ درجہ پر ہے۔خدا کے نشانوں کو قبول نہ کرنا یہ اور بات ہے ورنہ یہ عظیم الشان نشان ہے
جو مجھ سے پہلے ہزاروں علماء اور محدثین اس کے وقوع کے امیدوار تھے اور منبروں پر چڑھ چڑھ

خطبات مسرور جلد 12
172
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مارچ 2014 ء
کر اور رو رو کر اس کو یاد دلایا کرتے تھے۔چنانچہ سب سے آخری مولوی لکھو گے والے اسی زمانہ میں اسی
گرہن کی نسبت اپنی کتاب احوال الاخرت میں ایک شعر لکھ گئے ہیں جس میں مہدی موعود کا وقت بتایا گیا
ہے اور وہ یہ ہے ( پنجابی کا شعر ہے کہ ):۔تیرھویں چند ستیہویں اے سورج گرہن ہوسی اس سالے
اندر ماه رمضانے لکھیا یک روایت والے
اور پھر دوسرے بزرگ جن کا شعر صد ہا سال سے مشہور چلا آتا ہے یہ لکھتے ہیں:۔درسن 1311 غاشی ہجری دو قرآن خواهد بود
از پٹے مہدی و د جبال نشاں خواہد بود
یعنی (1311ھ ) چودھویں صدی میں جب چاند اور سورج کا ایک ہی مہینہ میں گرہن ہو گا تب
وہ مہدی معہود اور دجال کے ظہور کا ایک نشان ہوگا۔اس شعر میں ٹھیک سن کسوف خسوف درج ہوا ہے“۔(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 204-205)
پھر اللہ تعالی کا آپ کے دعویٰ سے بھی پہلے آپ سے جو سلوک رہا اس بارے میں ایک واقعہ اور
اللہ تعالیٰ کے الہام کے ذریعہ تسلی کا ذکر فرماتے ہوئے آپ فرماتے ہیں۔یہ بھی ایک نشان ہے کہ
”جب مجھے یہ خبر دی گئی کہ میرے والد صاحب آفتاب غروب ہونے کے بعد فوت ہو جائیں
گے تو بموجب مقتضائے بشریت کے مجھے اس خبر کے سننے سے درد پہنچا اور چونکہ ہماری معاش کے اکثر وجوہ
انہیں کی زندگی سے وابستہ تھے اور وہ سرکار انگریزی کی طرف سے پینشن پاتے تھے اور نیز ایک رقم کثیر انعام
کی پاتے تھے جو ان کی حیات سے مشروط تھی۔اس لئے یہ خیال گذرا کہ ان کی وفات کے بعد کیا ہو گا اور دل
میں خوف پیدا ہوا کہ شاید تنگی اور تکلیف کے دن ہم پر آئیں گے اور یہ سارا خیال بجلی کی چمک کی طرح ایک
سیکنڈ سے بھی کم عرصہ میں دل میں گذر گیا تب اسی وقت غنودگی ہو کر یہ دوسرا الہام ہوا۔آلیس الله
بكَافٍ عبده۔یعنی کیا خدا اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں ہے۔اس الہام الہی کے ساتھ ایسا دل قوی ہو گیا
کہ جیسے ایک سخت دردناک زخم کسی مرہم سے ایک دم میں اچھا ہو جاتا ہے۔درحقیقت یہ امر بار ہا آزمایا گیا
ہے کہ وحی الہی میں دلی تسلی دینے کے لئے ایک ذاتی خاصیت ہے اور جڑھ اس خاصیت کی وہ یقین ہے جو
وحی الہی پر ہو جاتا ہے۔افسوس ان لوگوں کے کیسے الہام ہیں کہ باوجود دعویٰ الہام کے یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ
ا۔اس جگہ حاشیہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے تحریر فرمایا ہے کہ: ”شعر میں ستائیسویں کا لفظ سہو کا تب ہے یا خودمولوی صاحب سے باعث بشریت سہو
ہو گیا ہے ورنہ جس حدیث کا یہ شعر ترجمہ ہے اس میں بجائے ستائیس کے اٹھائیسویں تاریخ ہے۔منہ

خطبات مسرور جلد 12
173
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مارچ 2014 ء
ہمارے الہام ظنی امور ہیں نہ معلوم یہ شیطانی ہیں یا رحمانی ایسے الہاموں کا ضرر ان کے نفع سے زیادہ ہے۔مگر میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں ان الہامات پر اُسی طرح ایمان لاتا ہوں جیسا کہ قرآن شریف پر
اور خدا کی دوسری کتابوں پر۔اور جس طرح میں قرآن شریف کو یقینی اور قطعی طور پر خدا کا کلام جانتا ہوں
اُسی طرح اس کلام کو بھی جو میرے پر نازل ہوتا ہے خدا کا کلام یقین کرتا ہوں کیونکہ اس کے ساتھ الہی چمک
اور نور دیکھتا ہوں اور اس کے ساتھ خدا کی قدرتوں کے نمونے پاتا ہوں۔غرض جب مجھ کو الہام ہوا کہ
آليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبدہ تو میں نے اسی وقت سمجھ لیا کہ خدا مجھے ضائع نہیں کرے گا۔تب میں نے ایک
ہند و کھتری ملا وامل نام کو جو ساکن قادیان ہے اور ابھی تک زندہ ہے وہ الہام لکھ کر دیا اور سارا قصہ اس کو سنایا
اور اس کو امرتسر بھیجا کہ تا حکیم مولوی محمد شریف کلانوری کی معرفت اس کو کسی نگینہ میں کھدوا کر اور مہر بنوا کر
لے آوے اور میں نے اس ہندو کو اس کام کے لئے محض اس غرض سے اختیار کیا کہ تا وہ اس عظیم الشان
پیشگوئی کا گواہ ہو جائے اور تا مولوی محمد شریف بھی گواہ ہو جاوے۔چنانچہ مولوی صاحب موصوف کے
ذریعہ سے وہ انگشتری بصرف مبلغ پانچ روپیہ طیار ہو کر میرے پاس
پہنچ گئی جواب تک میرے پاس موجود
ہے۔یہ اس زمانہ میں الہام ہوا تھا جبکہ ہماری معاش اور آرام کا تمام مدار ہمارے والد صاحب کی محض
ایک مختصر آمدنی پر منحصر تھا اور بیرونی لوگوں میں سے ایک شخص بھی مجھے نہیں جانتا تھا اور میں ایک گمنام انسان
تھا جو قادیان جیسے ویران گاؤں میں زاویہ گمنامی میں پڑا ہوا تھا۔پھر بعد اس کے خدا نے اپنی پیشگوئی کے
موافق ایک دنیا کو میری طرف رجوع دے دیا اور ایسی متواتر فتوحات سے مالی مدد کی کہ جس کا شکر یہ بیان
کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں۔مجھے اپنی حالت پر خیال کر کے اس قدر بھی امید نہ تھی کہ دس
روپیہ ماہوار بھی آئیں گے مگر خدا تعالیٰ جو غریبوں کو خاک میں سے اٹھا تا اور متکبروں کو خاک میں ملاتا ہے
اس نے ایسی میری دستگیری کی کہ میں یقیناً کہہ سکتا ہوں کہ اب تک تین لاکھ کے قریب روپیہ آچکا ہے اور
شائد اس سے زیادہ ہو اور اس آمدنی کو اس سے خیال کر لینا چاہئے کہ سالہا سال سے صرف لنگر خانہ کا
ڈیڑھ ہزار روپیہ ماہوار تک خرچ ہو جاتا ہے یعنی اوسط کے حساب سے اور دوسری شاخیں مصارف کی
یعنی مدرسہ وغیرہ اور کتابوں کی چھپوائی اس سے الگ ہے۔پس دیکھنا چاہئے کہ یہ پیشگوئی یعنی آلیس
اللهُ بِكَافٍ عبده کس صفائی اور قوت اور شان سے پوری ہوئی۔کیا یہ کسی مفتری کا کام ہے یا شیطانی
وساوس ہیں ؟ ہر گز نہیں۔بلکہ یہ اس خدا کا کام ہے جس کے ہاتھ میں عزت اور ذلت اور ادبار اور اقبال
ہے۔اگر اس میرے بیان کا اعتبار نہ ہوتو میں برس کی ڈاک کے سرکاری رجسٹروں کو دیکھو تا معلوم ہو کہ

خطبات مسرور جلد 12
174
کس قدر آمدنی کا دروازہ اس تمام مدت میں کھولا گیا۔خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مارچ 2014 ء
(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 219 تا 221)
اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ جوانگر ہے اب ساری دنیا میں جاری ہے
اور یہاں بھی یہ جاری ہے۔خلافت کی وجہ سے یہاں مستقل بنیادوں پر قائم ہے۔یہ بھی حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے کاموں کی ایک اہم شاخ ہے۔اس لئے یہاں لنگر کے جو ذمہ دار ہیں، ضیافت کے جو ذمہ دار
ہیں ان کا کام ہے کہ ہر آنے والے کی ضیافت کی طرف بھی خاص طور پر توجہ دیا کریں۔بیشک اسراف جائز
نہیں۔منصوبہ بندی صحیح ہونی چاہئے۔لیکن کہیں کنجوسی کا اظہار نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ نگر آپ کا نہیں بلکہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا لنگر ہے جو جاری ہے۔اس لئے بعض دفعہ ضیافت کی جو ٹیم ہے ان
کے بارے میں یا جو عہد یدار ہیں ان کے بارے میں شکایات آجاتی ہیں، تو ان کو دنیا میں ہر جگہ اور خاص
طور پر یہاں اس طرف توجہ دینی چاہئے۔اسی طرح ربوہ میں بھی اور قادیان میں بھی۔پھر جماعت کی ترقی کے متعلق اپنے ایک الہام کا ذکر فرماتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں کہ :
” براہین احمدیہ میں اس جماعت کی ترقی کی نسبت یہ پیشگوئی ہے گزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَهُ
فَأَزَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلَى سُوقه - یعنی پہلے ایک بیج ہوگا کہ جو اپنا سبزہ نکالے گا۔پھر
موٹا ہوگا۔پھر اپنی ساقوں پر قائم ہو گا۔یہ ایک بڑی پیشگوئی تھی جو اس جماعت کے پیدا ہونے سے پہلے
اور اس کے نشوونما کے بارہ میں آج سے پچیس برس پہلے کی گئی تھی۔ایسے وقت میں کہ نہ اُس وقت جماعت
تھی اور نہ کسی کو مجھ سے تعلق بیعت تھا بلکہ کوئی اُن میں سے میرے نام سے بھی واقف نہ تھا۔پھر بعد اس
کے خدا تعالیٰ کے فضل وکرم نے یہ جماعت پیدا کر دی جواب تین لاکھ سے بھی کچھ زیادہ ہے“۔(جس
زمانے میں یہ ذکر ہے اس وقت کی (تعداد) بیان فرما رہے ہیں کہ ) میں ایک چھوٹے سے بیج کی طرح تھا
جو خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے بویا گیا۔پھر میں ایک مدت تک مخفی رہا۔پھر میر اظہور ہوا اور بہت سی شاخوں نے
میرے ساتھ تعلق پکڑا۔سو یہ پیشگوئی محض خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے پوری ہوئی۔“
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 241)
اور آج ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت دنیا کے 204 ممالک میں قائم ہے
اور کروڑوں کی تعداد میں اللہ کے فضل سے ہے۔اور دنیا کے ہر کونے میں ایم ٹی اے کے ذریعہ سے

خطبات مسرور جلد 12
175
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مارچ 2014 ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام بھی پہنچ رہا ہے۔پھر آپ ایک جگہ ایک نشان کے بارے میں بیان فرماتے ہیں کہ :
براہین احمدیہ میں ایک یہ بھی پیشگوئی ہے۔يَعْصِمُكَ اللهُ مِنْ عِنْدِهِ وَلَوْ لَمْ يَعْصِمُكَ
النَّاسُ۔یعنی خدا تجھے آپ تمام آفات سے بچائے گا اگر چہ لوگ نہیں چاہیں گے کہ تو آفات سے بیچ
جائے۔یہ اس زمانہ کی پیشگوئی ہے جبکہ میں ایک زاویہ گمنامی میں پوشیدہ تھا اور کوئی مجھ سے نہ تعلق بیعت
رکھتا تھا نہ عداوت“۔(بچائے جانے کا سوال تب ہو سکتا ہے جب کوئی دشمنی ہو۔کسی کو جانتا ہی کوئی نہیں تھا تو
دشمنی کیسی۔فرمایا کہ بعد اس کے جب مسیح موعود ہونے کا دعویٰ میں نے کیا تو سب مولوی اور ان کے ہم
جنس آگ کی طرح ہو گئے۔ان دنوں میں میرے پر ایک پادری ڈاکٹر مارٹن کلارک نام نے خون کا مقدمہ
کیا۔اس مقدمہ میں مجھے یہ تجربہ ہو گیا کہ پنجاب کے مولوی میرے خون کے پیاسے ہیں اور مجھے ایک
عیسائی سے بھی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دشمن ہے اور گالیاں نکالتا ہے بد تر سمجھتے ہیں۔کیونکہ بعض
مولویوں نے اس مقدمہ میں میرے مخالف عدالت میں حاضر ہو کر اس پادری کے گواہ بن کر گواہیاں دیں
اور بعض اس دعا میں لگے رہے کہ پادری لوگ فتح پاویں۔میں نے معتبر ذریعہ سے سنا ہے کہ وہ مسجدوں میں
رور وکر دعائیں کرتے تھے کہ اے خدا! اس پادری کی مد کر، اس کو فتح دے۔مگر خدائے علیم نے ان کی ایک
نہ سنی۔نہ گواہی دینے والے اپنی گواہی میں کامیاب ہوئے اور نہ دعا کرنے والوں کی دعائیں قبول
ہوئیں۔یہ علماء ہیں دین کے حامی اور یہ قوم ہے جس کے لئے لوگ قوم قوم پکارتے ہیں۔ان لوگوں نے
میرے پھانسی دلانے کے لئے اپنے تمام منصوبوں سے زور لگا یا اور ایک دشمن خدا اور رسول کی مدد کی۔اور
اس جگہ طبعاً دلوں میں گذرتا ہے کہ جب یہ قوم کے تمام مولوی اور ان کے پیرو میرے جانی دشمن ہو گئے تھے
تو پھر کس نے مجھے اس بھڑکتی ہوئی آگ سے بچایا۔حالانکہ آٹھ ۸ نو ۹ گواہ میرے مجرم بنانے کے لئے
گذر چکے تھے۔اس کا جواب یہ ہے کہ اُسی نے بچایا جس نے پچیس ۲۵ برس پہلے یہ وعدہ دیا تھا کہ تیری
قوم تو تجھے نہیں بچائے گی اور کوشش کرے گی کہ تو ہلاک ہو جائے مگر میں تجھے بچاؤں گا۔جیسا کہ اس نے
پہلے سے فرمایا تھا جو براہین احمدیہ میں آج سے پچیس برس پہلے درج ہے اور وہ یہ ہے فَبَراهُ اللهُ مما
قَالُوا وَكَانَ عِنْدَ اللهِ وَجِيهاً۔یعنی خدا نے اُس الزام سے اُس کو بری کیا جو اس پر لگا یا گیا تھا اور وہ خدا
کے نزدیک وجیہہ ہے۔“
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 242-243)

خطبات مسرور جلد 12
176
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مارچ 2014 ء
دیکھیں یہ الہام آج بھی کس شان سے پورا ہوا ہے کہ جب ڈاکٹر مارٹن کلارک کا پڑپوتا ہمارے
سامنے کھل کر یہ اظہار کرتا ہے کہ میرا پڑ دا دا غلط تھا اور مرزا غلام احمد قادیانی سچے تھے۔اور یہ ریکارڈ ہوا ہوا
ہے۔جلسہ میں کھل کے کہا۔وو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پھر ایک اور نشان کے بارے میں فرماتے ہیں کہ
مولوی غلام دستگیر قصوری نے اپنے رسالہ فتح رحمانی میں جو 1315ھ کو میری مخالفت میں مطبع
احمدی لدھیانہ میں چھاپ کر شائع کیا گیا مباہلہ کے رنگ میں میرے پر ایک بددعا کی تھی جیسا کہ کتاب
مذکور کے صفحہ 26,27 میں ان کی یہ بددعا تھی :۔ی:۔اللّهُمَّ يَا ذَا الْجَلالِ وَالْإِكْرَامِ يَا مَالِكَ الْمُلْكِ جیسا کہ تو نے ایک عالم ربانی
حضرت محمد طاہر مؤلف مجمع بحار الانوار کی دعا اور سعی سے اس مہدی کا ذب اور جعلی مسیح کا بیڑا غارت کیا (جو
ان کے زمانہ میں پیدا ہوا تھا ویسا ہی دعا اور التجاء اس فقیر قصوری کان اللہ لہ سے ہے جو سچے دل سے
تیرے دین متین کی تائید میں حتی الوسع ساعی ہے ( یہ کوشش کرتا ہے ) کہ تو مرزا قادیانی اور اس کے
حواریوں کو تو بہ نصوح کی توفیق رفیق فرما۔اور اگر یہ مقدر نہیں تو اُن کو مورد اس آیت فرقانی کا بنا۔فَقُطِعَ
دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا وَالْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير
وَبِالإِجَابَةِ جَدِيرٌ - آمین۔یعنی جو لوگ ظالم ہیں وہ جڑ سے کاٹے جائیں گے اور خدا کے لئے حمد ہے۔تو
ہر چیز پر قادر ہے اور دعا قبول کرنے والا ہے۔آمین۔اور پھر صفحہ 26 کتاب مذکور کے حاشیہ میں مولوی
مذکور نے میری نسبت لکھا ہے تَبالَهُ وَلِاَتْباعِهِ۔یعنی وہ اور اس کے پیرو ہلاک ہو جائیں۔پس
خدا تعالیٰ کے فضل سے میں اب تک زندہ ہوں اور میرے پیر و اُس زمانہ سے قریبا پچاس حصہ زیادہ ہیں
اور اب
تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے سینکڑوں ہزاروں حصے زیادہ ہو چکے ہیں۔) '' اور ظاہر ہے کہ مولوی غلام
دستگیر نے میرے صدق یا کذب کا فیصلہ آیت فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا (الانعام : 46) پر
چھوڑا تھا جس کے اس محل پر یہ معنی ہیں کہ جو ظالم ہو گا اس کی جڑ کاٹ دی جائے گی۔اور یہ امرکسی اہل علم پر
مخفی نہیں کہ آیت مدوحہ بالا کا مفہوم عام ہے جس کا اس شخص پر اثر ہوتا ہے جو ظالم ہے۔پس ضرور تھا کہ ظالم
اس کے اثر سے ہلاک کیا جاتا۔لہذا چونکہ غلام دستگیر خدا تعالیٰ کی نظر میں ظالم تھا اس لئے اس قدر بھی اس کو
مہلت نہ ملی جو اپنی اس کتاب کی اشاعت کو دیکھ لیتا۔اس سے پہلے ہی مر گیا۔اور سب کو معلوم ہے کہ وہ اس
دعا سے چند روز بعد ہی فوت ہو گیا۔

خطبات مسرور جلد 12
177
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مارچ 2014 ء
بعض نادان مولوی لکھتے ہیں کہ غلام دستگیر نے مباہلہ نہیں کیا صرف ظالم پر بددعا کی تھی۔مگر میں
کہتا ہوں کہ جبکہ اس نے میرے مرنے کے ساتھ خدا سے فیصلہ چاہا تھا اور مجھے ظالم قرار دیا تھا تو پھر وہ بددعا
اُس پر کیوں پڑگئی اور خدا نے ایسے نازک وقت میں جبکہ لوگ خدائی فیصلہ کے منتظر تھے غلام دستگیر کو ہی
کیوں ہلاک کر دیا۔اور جبکہ وہ اپنی دعا میں میرا ہلاک ہونا چاہتا تھا تا دنیا پر یہ بات ثابت کر دے کہ جیسا
کہ محمد طاہر کی بددعا سے جھوٹا مہدی اور جھوٹا مسیح ہلاک ہو گیا تھا میری بددعا سے یہ شخص ہلاک ہو گیا تو اس
دعا کا الٹا اثر کیوں ہوا۔یہ تو سیح ہے کہ محمد طاہر کی بددعا سے جھوٹا مہدی اور جھوٹا مسیح ہلاک ہو گیا تھا اور اسی
محمد طاہر کی ریس سے ( اس کی ریس میں جو اس نے کہا تھا ) غلام دستگیر نے میرے پر بددعا کی تھی تو اب
یہ سوچنا چاہئے کہ محمد طاہر کی بددعا کا کیا اثر ہوا اور غلام دستگیر کی دعا کا کیا اثر ہوا۔اور اگر کہو کہ غلام دستگیر
اتفاقا مر گیا تو پھر یہ بھی کہو کہ وہ جھوٹا مہدی بھی اتفاقا مر گیا تھا محمد طاہر کی کوئی کرامت نہ تھی۔لَعْنَةُ اللهِ
عَلَى الْكَاذِبِين -
اس وقت قریباً گیارہ سال غلام دستگیر کے مرنے پر گذر گئے ہیں۔جو ظالم تھا خدا نے اس کو
ہلاک کیا اور اس کا گھر ویران کر دیا۔اب انصافا کہو کہ کس کی جڑھ کاٹی گئی اور کس پر یہ دعا پڑی۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔يَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَائِرَ عَلَيْهِمْ دَائِرَةُ السَّوء (التوبة : 98)۔یعنی اے نبی !
تیرے پر یہ بد نہاد دشمن طرح طرح کی گردشیں چاہتے ہیں۔انہیں پر گردشیں پڑیں گی۔پس اس
آیت کریمہ کی رو سے یہ سنت اللہ ہے کہ جو شخص صادق پر کوئی بددعا کرتا ہے وہی بددعا اس پر پڑتی
ہے۔یہ سنت اللہ نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ سے ظاہر ہے۔پس اب بتلاؤ کہ غلام دستگیر اس بد دعا کے بعد
مر گیا ہے یا نہیں۔لہذا بتلاؤ کہ اس میں کیا بھید ہے کہ محمد طاہر کی بددعا سے تو ایک جھوٹا مسیح مر گیا اور
میرے پر بد دعا کرنے والا خود مر گیا۔خدا نے میری عمر تو بڑھا دی کہ گیارہ سال سے میں اب تک
زندہ ہوں اور غلام دستگیر کو ایک مہینہ کی بھی مہلت نہ دی۔(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 343-345)
پھر فصاحت و بلاغت کے نشان کے بارے میں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
براہین احمدیہ میں یہ پیشگوئی ہے کہ تجھے عربی زبان میں فصاحت و بلاغت عطا کی جائے گی جس
کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکے گا۔چنانچہ اب تک کوئی مقابلہ نہ کر سکا۔“
(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحه 235)

خطبات مسرور جلد 12
178
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مارچ 2014 ء
اس بارہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ الہام ہوا تھا۔كَلَامُ أُفْصِحَتْ مِنْ لَّدُنْ رَبِّ
کریم۔اور جو میں نے اب تک عربی میں کتا نہیں بنائی ہیں جن میں سے بعض نثر میں ہیں اور بعض نظم
میں۔جس کی نظیر علماء مخالف پیش نہیں کر سکے ان کی تفصیل یہ ہے:۔رسالہ ملحقہ انجام آتھم صفحہ 73 سے
صفحہ 282 تک (عربی میں ہے التبلیغ ملحقہ آئینہ کمالات اسلام۔کرامات الصادقین - حمامة
البشری۔سیرت الا بدال۔نور الحق حصہ اول - نور الحق حصہ دوم تحفہ بغداد۔اعجاز امسیح۔اتمام الحجة -
حجۃ اللہ۔سر الخلافۃ۔مواهب الرحمن۔اعجاز احمدی۔خطبہ الہامیہ۔الہدی۔علامات المقر بین ملحقہ
تذکرۃ الشہادتین۔اور وہ کتابیں جو عربی میں تالیف ہو چکی ہیں مگر ابھی شائع نہیں ہوئیں یہ ہیں۔ترغیب المؤمنین۔حجتہ النور۔نجم الہدی۔“
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 235۔حاشیہ)
سیہ اس وقت کی باتیں ہیں جب آپ نے یہ پیشگوئی فرمائی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے اور پھر
اس کے بعد یہ کتا بیں بھی لکھیں۔اور ان کتابوں کی فصاحت و بلاغت کا اعتراف تو آج بھی، اس زمانے میں
بھی عرب بھی کرتے ہیں جیسا کہ میں گزشتہ چند خطبہ پہلے بعض حوالوں سے اس کا ذکر بھی کر چکا ہوں۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
ایک دفعہ ایک ہند و صاحب قادیان میں میرے پاس آئے جن کا نام یاد نہیں رہا۔اور کہا کہ
میں ایک مذہبی جلسہ کرنا چاہتا ہوں آپ بھی اپنے مذہب کی خوبیوں کے متعلق کچھ مضمون
لکھیں تا اس جلسہ
میں پڑھا جائے۔میں نے عذر کیا پر اس نے بہت اصرار سے کہا کہ آپ ضرور لکھیں۔چونکہ میں جانتا ہوں
کہ میں اپنی ذاتی طاقت سے کچھ بھی نہیں کر سکتا بلکہ مجھ میں کوئی طاقت نہیں۔میں بغیر خدا کے بلائے بول
نہیں سکتا اور بغیر اس کے دکھانے کے کچھ دیکھ نہیں سکتا اس لئے میں نے جناب الہی میں دعا کی کہ وہ مجھے
ایسے مضمون کا القا کرے جو اس مجمع کی تمام تقریروں پر غالب رہے۔میں نے دعا کے بعد دیکھا کہ ایک
قوت میرے اندر پھونک دی گئی ہے۔میں نے اس آسمانی قوت کی ایک حرکت اپنے اندر محسوس کی اور
میرے دوست جو اس وقت حاضر تھے جانتے ہیں کہ میں نے اس مضمون کا کوئی مسودہ نہیں لکھا۔جو کچھ لکھا
صرف قلم برداشتہ لکھا تھا اور ایسی تیزی اور جلدی سے میں لکھتا جاتا تھا کہ نقل کرنے والے کے لئے مشکل ہو
گیا کہ اس قدر جلدی اس کی نقل لکھے۔جب میں مضمون ختم کر چکا تو خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ الہام ہوا کہ
مضمون بالا رہا۔خلاصہ کلام یہ کہ جب وہ مضمون اس مجمع میں پڑھا گیا تو اس کے پڑھنے کے وقت سامعین

خطبات مسرور جلد 12
179
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مارچ 2014 ء
کے لئے ایک عالم وجد تھا۔اور ہر ایک طرف سے تحسین کی آواز تھی۔یہاں تک کہ ایک ہند و صاحب جوصدر
نشین اس مجمع کے تھے ان کے منہ سے بھی بے اختیار نکل گیا کہ یہ مضمون تمام مضامین سے بالا رہا۔اور سول
اینڈ ملٹری گزٹ جو لاہور سے انگریزی میں ایک اخبار نکلتا ہے اس نے بھی شہادت کے طور پر شائع کیا کہ یہ
مضمون بالا رہا۔اور شائد ہیں ۲۰ کے قریب ایسے اردو اخبار بھی ہوں گے جنہوں نے یہی شہادت دی اور
اس مجمع میں بجر بعض متعصب لوگوں کے تمام زبانوں پر یہی تھا کہ یہی مضمون فتحیاب ہوا اور آج تک صد با
آدمی ایسے موجود ہیں جو یہی گواہی دے رہے ہیں۔غرض ہر ایک فرقہ کی شہادت اور نیز انگریزی اخباروں
کی شہادت سے میری پیشگوئی پوری ہوگئی کہ مضمون بالا رہا۔یہ مقابلہ اس مقابلہ کی مانند تھا جو موسیٰ نبی کو
ساحروں کے ساتھ کرنا پڑا تھا۔کیونکہ اس مجمع میں مختلف خیالات کے آدمیوں نے اپنے اپنے مذہب کے
متعلق تقریریں سنائی تھیں جن میں سے بعض عیسائی تھے اور بعض سناتن دھرم کے ہندو اور بعض آریہ سماج
کے ہندو اور بعض برہمو اور بعض سکھ اور بعض ہمارے مخالف مسلمان تھے اور سب نے اپنی اپنی لاٹھیوں کے
خیالی سانپ بنائے تھے لیکن جبکہ خدا نے میرے ہاتھ سے اسلامی راستی کا عصا ایک پاک اور پر معارف
تقریر کے پیرا یہ میں ان کے مقابل پر چھوڑا تو وہ اثر دہا بن کر سب کو نگل گیا اور آج تک قوم میں میری اس
تقریر کا تعریف کے ساتھ چر چاہے جو میرے منہ سے نکلی تھی۔فالحمد للہ علی ذالک۔“
(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 291-292)
اور صرف اس زمانے میں نہیں بلکہ آج بھی پڑھنے والے یہ اعتراف کرتے ہیں۔اس لئے
میں ہمیشہ کہا کرتا ہوں کہ اس کتاب کی بھی تشہیر ہونی چاہئے اور لٹریچر میں دینی چاہئے۔کئی غیر مجھے خط
لکھتے ہیں کہ یہ کتاب پڑھنے سے اسلام کی خوبصورتی کا ہمیں پتہ لگا۔کئی نئے بیعت کرنے والوں سے
جب میں پوچھتا ہوں، کس چیز نے متاثر کیا تو کئی لوگوں کے یہ جواب ہوتے ہیں کہ اسلامی اصول کی
فلاسفی جو ہے اس کتاب نے ہمیں متاثر کیا اور ہمیں اسلام کی طرف رغبت اور توجہ پیدا ہوئی اور جماعت
کی طرف توجہ پیدا ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
ان پیشگوئیوں کو کہ میں تجھے نہیں چھوڑوں گا جب تک کہ پاک اور پلید میں فرق نہ کرلوں، اس
زمانہ میں ظاہر کر دیا۔چنانچہ تم دیکھتے ہو کہ با وجود تمہاری سخت مخالفت اور مخالفانہ دعاؤں کے اُس نے مجھے
نہیں چھوڑا۔اور ہر میدان میں وہ میرا حامی رہا۔ہر ایک پتھر جو میرے پر چلایا گیا اُس نے اپنے ہاتھوں پر

خطبات مسرور جلد 12
180
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مارچ 2014 ء
لیا۔ہر ایک تیر جو مجھے مارا گیا اُس نے وہی تیر دشمنوں کی طرف لوٹا دیا۔میں بے کس تھا اس نے مجھے پناہ
دی۔میں اکیلا تھا اُس نے مجھے اپنے دامن میں لے لیا۔میں کچھ بھی چیز نہ تھا مجھے اس نے عزت کے ساتھ
شہرت دی اور لاکھوں انسانوں کو میرا ارادت مند کر دیا۔پھر وہ اُس مقدس وحی میں فرماتا ہے کہ جب میری
مدد تمہیں پہنچے گی اور میرے منہ کی باتیں پوری ہو جائیں گی یعنی خلق اللہ کار جوع ہو جائے گا اور مالی نصرتیں
ظہور میں آئیں گی تب منکروں
کو کہا جائے گا کہ دیکھو کیا وہ باتیں پوری نہیں ہو گئیں جن کے بارے میں تم
جلدی کرتے تھے۔چنانچہ آج وہ سب باتیں پوری ہو گئیں۔اس بات کے بیان کرنے کی حاجت نہیں کہ
خدا نے اپنے عہد کو یاد کر کے لاکھوں انسانوں کو میری طرف رجوع دے دیا اور وہ مالی نصرتیں کیں جو کسی
کے خواب و خیال میں نہ تھیں۔پس اے مخالفو! خدا تم پر رحم کرے اور تمہاری آنکھیں کھولے۔ذرا سوچو کہ
کیا یہ انسانی مکر ہو سکتے ہیں۔یہ وعدے تو براہین احمدیہ کی تصنیف کے زمانے میں کئے گئے تھے جبکہ قوم
کے سامنے ان کا ذکر کرنا بھی ہنسی کے لائق تھا اور میری حیثیت کا اس قدر بھی وزن نہ تھا جیسا کہ رائی کے دانہ
کا وزن ہوتا ہے۔تم میں سے کون ہے کہ جو مجھے اس بیان میں ملزم کر سکتا ہے۔تم میں سے کون ہے کہ یہ
ثابت کر سکتا ہے کہ اس وقت بھی ان ہزار ہا لوگوں میں سے کوئی میری طرف رجوع رکھتا تھا۔میں تو براہین
احمدیہ کے چھپنے کے وقت ایسا گمنام شخص تھا کہ امرتسر میں ایک پادری کے مطبع میں جس کا نام رجب علی تھا
میری کتاب براہین احمد یہ چھپتی تھی اور میں اُس کے پروف دیکھنے کے لئے اور کتاب کے چھپوانے کیلئے اکیلا
امرتسر جاتا اور اکیلا واپس آتا تھا اور کوئی مجھے آتے جاتے نہ پوچھتا کہ تو کون ہے اور نہ مجھ سے کسی کو تعارف
تھا اور نہ میں کوئی حیثیت قابل تعظیم رکھتا تھا۔میری اس حالت کے قادیان کے آریہ بھی گواہ ہیں جن میں
سے ایک شخص شرمیت نام اب تک قادیان میں موجود ہے جو بعض دفعہ میرے ساتھ امرتسر میں پادری
رجب علی کے پاس مطبع میں گیا تھا جس کے مطبع میں میری کتاب براہین احمدیہ چھپتی تھی اور تمام یہ پیشگوئیاں
اس کا کا تب لکھتا تھا۔اور وہ پادری خود حیرانی سے پیشگوئیوں کو پڑھ کر باتیں کرتا تھا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ
ایک ایسے معمولی انسان کی طرف ایک دنیا کا رجوع ہو جائیگا پر چونکہ وہ باتیں خدا کی طرف سے تھیں میری
نہیں تھیں اس لئے وہ اپنے وقت میں پوری ہو گئیں اور پوری ہو رہی رہیں۔ایک وقت میں انسانی آنکھ نے
اُن سے تعجب کیا۔اور دوسرے وقت میں دیکھ بھی لیا۔( برا بین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 79-80)
اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب تو بڑی شان سے پوری ہو رہی ہیں۔اور جیسا کہ میں نے پہلے بھی۔

خطبات مسرور جلد 12
181
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مارچ 2014 ء
کہا کہ ایم ٹی اے کے ذریعہ سے دنیا میں ہر جگہ یہ پیغام پہنچ رہا ہے۔اسی طرح پہلے تو امرتسر پریس میں
جاتے تھے۔آج قادیان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے تمام تر جدید سہولیات کے ساتھ پر میں جاری ہے اور
وہاں کتابیں چھپ رہی ہیں۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
”خدا نے میری سچائی کی گواہی کے لئے تین لاکھ سے زیادہ آسمانی نشان ظاہر کئے اور آسمان پر کسوف
خسوف رمضان میں ہوا۔اب جو شخص خدا اور رسول کے بیان کو نہیں مانتا اور قرآن کی تکذیب کرتا ہے اور عمد أخدا تعالیٰ
کے نشانوں کو رد کرتا ہے اور مجھ کو باوجود صد ہا نشانوں کے مفتری ٹھہراتا ہے تو وہ مومن کیونکر ہوسکتا ہے۔“
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 168 )
بہر حال یہ چند نشانات میں نے ان میں سے پیش کئے ہیں۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے فرمایا ہے یہ لاکھوں میں ہیں۔یہ سب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کے نشان ہیں اور
صرف یہ نشان اس وقت میں بند نہیں ہو گئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔اور ہزاروں
لوگ یہ نشانات دیکھ کر سلسلہ عالیہ احمدیہ میں شامل ہورہے ہیں۔بیعتیں کرتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے عاشق صادق کی بیعت میں آتے ہیں۔ہاں بعض جگہوں پر احمدیوں کو تکالیف کا ضرور سامنا ہے،
مشکلات کا سامنا ہے۔وقت آئے گا کہ انشاء اللہ تعالیٰ وہ بھی دُور ہو جائیں گی اور ہمارے ایمان وایقان اور
معرفت میں یقینا ان کو دیکھتے ہوئے اضافہ ہوگا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
برائے خدا ناظرین اس مقام میں کچھ غور کریں تا خدا ان کو جزائے خیر دے ورنہ خدا تعالیٰ اپنی
تائیدات اور اپنے نشانوں کو ابھی ختم نہیں کر چکا۔اور اُسی کی ذات کی مجھے قسم ہے کہ وہ بس نہیں کرے گا
جب تک میری سچائی دنیا پر ظاہر نہ کر دے۔پس اے تمام لوگو! جو میری آواز سنتے ہو خدا کا خوف کرو اور حد
سے مت بڑھو۔اگر یہ منصوبہ انسان کا ہوتا تو خدا مجھے ہلاک کر دیتا اور اس تمام کاروبار کا نام ونشان نہ رہتا۔مگر تم نے دیکھا کہ کیسی خدا تعالیٰ کی نصرت میرے شامل حال ہو رہی ہے اور اس قدر نشان نازل ہوئے جو
شمار سے خارج ہیں۔دیکھو کس قدر دشمن ہیں جو میرے ساتھ مباہلہ کر کے ہلاک ہو گئے۔اے بندگان خدا!
کچھ تو سوچو، کیا خدا تعالیٰ جھوٹوں کے ساتھ ایسا معاملہ کرتا ہے؟
(تتمہ حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 554)

خطبات مسرور جلد 12
182
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مارچ 2014 ء
جیسا کہ میں نے بتایا کہ آج 125 سال ہو گئے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ سلسلہ ترقی کرتا
چلا جا رہا ہے۔پس کیا یہ لوگ عقل استعمال نہیں کریں گے ؟ مخالفین اپنی مخالفتوں سے باز نہیں آئیں گے؟
اللہ تعالیٰ سے دعا ہی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو عقل دے اور یہ زمانے کے امام اور مسیح موعود کو پہچاننے والے
ہوں۔ورنہ جب اللہ تعالیٰ کی پکڑ آتی ہے تو پھر یہ تمام مخالفین جو ہیں، چاہے جتنی طاقت رکھنے والے ہوں،
خس و خاشاک کی طرح اڑ جاتے ہیں۔ایک سوکھی ہوئی لکڑی کی طرح بھسم ہو جاتے ہیں۔اللہ کرے کہ ان
کو عقل آئے اور یہ پہچاننے والے بنیں۔اس کے علاوہ میں پھر آج دعا کے لئے کہنا چاہتا ہوں۔شام کے احمدیوں کے لئے بھی دعا کی
خاص ضرورت ہے۔پاکستان کے احمدیوں کے لئے بھی خاص ضرورت ہے۔اسی طرح بعض تکلیفیں اور
مشکلات مصر کے احمدیوں کو بھی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کی مشکلات دور فرمائے اور اس بارے میں بھی ہم
خاص نشان دیکھنے والے ہوں تا کہ یہ آزادی سے اپنے مذہب کا اظہار بھی کر سکیں۔اللہ تعالیٰ کے حضور جھکنے
والے بھی ہوں۔جہاں ہم پر یہ پابندیاں ہیں کہ ہم عبادتیں نہیں کر سکتے ، نمازیں ادا نہیں کر سکتے ، وہاں ہر
جگہ یہ پابندیاں بھی اللہ تعالیٰ دُور فرمائے۔آج میں نمازوں کے بعد ایک جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا جو مکرمہ محترمہ لطیفہ الیاس صاحبہ۔بالٹی مور۔یوایس اے (USA) کا ہے جو 9 مارچ کو بقضائے الہی وفات پاگئیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رَاجِعُونَ
محتر مہ لطیفہ الیاس صاحبہ افریقن امریکن خاتون تھیں جنہیں اسلام احمدیت قبول کئے تقریباً
پچاس سال سے زائد عرصہ گزر چکا تھا۔وفات کے وقت ان کی عمر 76 سال تھی۔نہایت سادہ مخلص اور متقی
احمدی تھیں۔خلافت سے بھی انہیں بے پناہ عشق تھا۔مسجد کی جیسے وہ جان تھیں۔ان کے پسماندگان میں
ایک بیٹا جمال الیاس ہے جو مخلص احمدی ہے۔ان کے صدر جماعت لکھتے ہیں کہ محدود وسائل ہونے کے
باوجود سسٹر لطیفہ اپنے گھر سے صفائی کا سامان لاتیں اور گھنٹوں مسجد کی صفائی میں مصروف رہتیں اور اکثر
ایسے اوقات میں صفائی کرتیں جب انہیں خیال ہوتا کہ مسجد میں ان کو کوئی دیکھ نہ لے تاکہ کسی قسم کی
ریا کاری نہ ہو۔مسجد صاف کرتے وقت بھی، ویسے بھی ہر وقت تسبیح و تحمید کرتی رہتی تھیں۔رمضان المبارک
میں بھی افطار سے دو گھنٹے پہلے مسجد آجاتیں۔کچن کی صفائی کرتیں اور کبھی انہوں نے شکایت نہیں کی کہ لوگ
کیوں گند ڈال جاتے ہیں۔ہمیشہ یہ کہا کرتی تھیں کہ خدمت دین کو اک فضل الہی جانو۔عملاً اس کی تصویر

خطبات مسرور جلد 12
183
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مارچ 2014 ء
تھیں۔ستر سال کی عمر میں بھی عموماً پیدل چل کر مسجد آتی رہیں۔اگر کوئی احمدی سڑک سے گزرتے ہوئے
احترام کی وجہ سے گاڑی میں چھوڑنے کی پیشکش کرتا تو کہتیں کہ نہیں، مسجد کی طرف اٹھنے والا ہر قدم حدیث
کے مطابق ثواب کا باعث ہے اس لئے مجھے پیدل جانے دو۔ڈیوٹیاں دیا کرتی تھیں۔سکیورٹی کی ڈیوٹیاں
بھی دیا کرتی تھیں۔بہت سالوں تک مقامی لجنہ میں سیکرٹری مال اور سیکرٹری خدمت خلق کے فرائض احسن
رنگ میں انجام دیتی رہیں۔کبھی کسی سے ذاتی عناد نہیں رکھا۔بچوں سے انتہائی شفقت سے پیش آتیں۔خطبہ سننے کی طرف ان کا خاص رجحان تھا۔ایم ٹی اے پر خطبہ سنتیں اور اس کی تحریک کیا کرتی تھیں اور جمعہ
پر جانا تو خیر ان کو فرض تھا ہی۔بیٹا جمال الیاس جمعہ کی نماز پر کچھ ہفتے نہ آ سکا تو اس سے پوچھا کہ کیوں نہیں
گئے۔اس نے بتایا کہ نئی جاب کی وجہ سے فی الحال چھٹی نہیں مل رہی تو اس کو خاص طور پر تنبیہ کی کہ جمعہ
چھوڑ نانہیں چاہئے۔لیکن بہر حال اس کا بیٹے پر بھی یہ اثر تھا کہ وہ کہتا ہے کہ یہاں سے ایم ٹی اے پر جو میرا
خطبہ آتا تھاوہ با قاعدہ ڈرائیونگ کے دوران بھی سن لیتا تھا۔تو ان کے بیٹے کی بھی ایسی تربیت تھی۔ایک لکھنے والے لکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا بھی خوبصورت
نشان تھیں اور خلافت پر فدا ہونے والی تھیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور ان لوگوں کو بھی
توجہ کرنی چاہئے جو لوگ ایم ٹی اے پر خطبے کو اہمیت نہیں دیتے اور سنتے نہیں۔اگر یہ سب ایم ٹی اے سے
منسلک ہو جائیں اور جماعت کا ہر فرد اس پر توجہ دینی شروع کر دے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کا
تربیتی معیار بہت بلند ہوسکتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی بھی سب کو توفیق دے۔مرحومہ کے درجات بلند فرمائے
اور ان کے بیٹے کو بھی ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 11 اپریل 2014ء تا 17 اپریل 2014 ، جلد 21 شماره 15 صفحه 05 تا09)

آج 10 میں سے 10 باقی