محبتِ الٰہی کی حقیقت، حصول کا راز اور طریق، اس کی گہرائی اور فلاسفی

خطبات مسرور جلد 12
201
14
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 104 اپریل 2014ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسروراحمد خلیفہ اسیح الخامس
ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 104اپریل 2014 ء بمطابق 04 شہادت 1393 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی محبت الہی سے متعلق کچھ تحریرات پیش کروں گا،
ارشادات پیش کروں گا جن میں آپ نے محبت الہی کی حقیقت اور تعریف بھی بیان فرمائی ہے۔اللہ تعالیٰ کی
محبت کے حصول کا راز اور طریق اور اس کی گہرائی اور فلاسفی بھی بیان فرمائی ہے اور ہمارے سے، جو آپ
کے ماننے والے ہیں جو آپ کی جماعت میں شامل ہیں محبت الہی کے بارے میں کیا تو قعات رکھی ہیں۔یہ
سب بھی بیان
فرمایا کہ ہماری کیا کوشش ہونی چاہئے اور اس کے کیا معیار ہونے چاہئیں۔پس اس لحاظ سے
ہر حوالہ ہی قابل غور ہے اور ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔اس لئے توجہ سے سننے کی ضرورت ہے تا کہ ہم محبت
الہی کے مضمون کی روح کو سمجھتے ہوئے اس میں بڑھنے والے ہوں اور اضافہ کرنے والے ہوں اور اپنی
اصلاح کرنے والے ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
محبت کوئی تصنع اور تکلف کا کام نہیں بلکہ انسانی قومی میں سے یہ بھی ایک قوت ہے۔اور اس کی
حقیقت یہ ہے کہ دل کا ایک چیز کو پسند کر کے اس کی طرف کھنچے جانا اور جیسا کہ ہر یک چیز کے اصل خواص
اس کے کمال کے وقت بدیہی طور پر محسوس ہوتے ہیں (بہت کھلے اور واضح محسوس ہوتے ہیں ) یہی محبت کا
حال ہے کہ اس کے جو ہر بھی اس وقت کھلے کھلے ظاہر ہوتے ہیں کہ جب اتم اور اکمل درجہ پر پہنچ جائے۔“
( کمال اور اتمام ایسی ہو جو اپنے انتہا کو پہنچ جائے) فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اُشْرِ بُوا فِي قُلُوبِهِمُ

خطبات مسرور جلد 12
202
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 اپریل 2014ء
العجل (البقرة: 94)۔یعنی انہوں نے گوسالہ سے ایسی محبت کی کہ گویا ان کو گوسالہ شربت کی طرح پلا دیا
گیا۔در حقیقت جو شخص کسی سے کامل محبت کرتا ہے تو گویا اسے پی لیتا ہے یا کھا لیتا ہے اور اس کے اخلاق اور
اس کے چال چلن کے ساتھ رنگین ہو جاتا ہے اور جس قدر زیادہ محبت ہوتی ہے اسی قدر انسان بالطبع اپنے
محبوب کی صفات کی طرف کھینچا جاتا ہے یہاں تک کہ اسی کا روپ ہو جاتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے۔یہی بھید ہے کہ جو شخص خدا سے محبت کرتا ہے وہ خالی طور پر بقدرا اپنی استعداد کے اس نور کو حاصل کر لیتا ہے جو
خدا تعالیٰ کی ذات میں ہے اور شیطان سے محبت کرنے والے وہ تاریکی حاصل کر لیتے ہیں جو شیطان میں
ہے۔( یعنی فرمایا کہ خدا تعالیٰ کی صفات کو اپنا نا یہی محبت کا راز ہے۔معرفت کے ضمن میں بتایا گیا تھا کہ
جب تک تمام صفات کا علم نہ ہو معرفت نہیں ہو سکتی اور معرفت کے بعد جب انسان مزید آگے بڑھتا ہے تو وہ
محبت ہے اور محبت اسی وقت کامل ہوتی ہے جب اللہ تعالیٰ کی صفات کو اپنا یا بھی جائے۔صرف علم حاصل کرنا
ہی ضروری نہیں بلکہ اسے اپنایا بھی جائے۔اللہ تعالیٰ کے رنگ میں رنگین ہوا جائے تو پھر اللہ تعالیٰ کا نور
حاصل ہوتا ہے۔)
وو
پھر آپ فرماتے ہیں کہ
( نور القرآن نمبر 2 ، روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 430)
محبت کی حقیقت بالالتزام اس بات کو چاہتی ہے کہ انسان سچے دل سے اپنے محبوب کے
تمام شمائل اور اخلاق اور عبادات پسند کرے اور ان میں فنا ہونے کے لئے بدل و جان ساعی ہوتا اپنے
محبوب میں ہوکر وہ زندگی پاوے جو محبوب کو حاصل ہے۔سچی محبت کرنے والا اپنے محبوب میں فنا ہو جاتا
ہے۔اپنے محبوب کے گریبان سے ظاہر ہوتا ہے اور ایسی تصویر اس کی اپنے اندر کھینچتا ہے کہ گویا اسے پی
جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ اس میں ہو کر اور اس کے رنگ میں رنگین ہوکر اور اس کے ساتھ ہوکر لوگوں پر
ظاہر کر دیتا ہے کہ وہ در حقیقت اس کی محبت میں کھویا گیا ہے۔“
( نور القرآن نمبر 2، روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 431)
پھر محبت الہی کے معیار کی وضاحت فرماتے ہوئے آپ فرماتے ہیں۔یہ ایک اقتباس ہے۔اصل میں یہ پادری فتح مسیح کے خط کے جواب میں آپ فرمارہے ہیں جس نے کچھ اعتراضات کئے تھے اور
آپ نے ان کے جواب دیئے۔آپ نے فرمایا
آپ نے یہ اعتراض کیا ہے کہ مسلمان لوگ خدا کے ساتھ بھی بلا غرض محبت نہیں کرتے ان کو

خطبات مسرور جلد 12
203
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 104 اپریل 2014ء
یہ
تعلیم نہیں دی گئی کہ خدا اپنی خوبیوں کی وجہ سے محبت کے لائق ہے۔“ ( تو اس کا جواب یہ ہے۔فرمایا )
پس واضح ہو کہ یہ اعتراض در حقیقت انجیل پر وارد ہوتا ہے نہ قرآن پر کیونکہ انجیل میں یہ تعلیم ہرگز موجود
نہیں کہ خدا سے محبت ذاتی رکھنی چاہئے اور محبت ذاتی سے اس کی عبادت کرنی چاہئے مگر قرآن تو اس تعلیم
سے بھرا پڑا ہے۔قرآن نے صاف فرما دیا ہے۔فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِ كَرِكُمْ آبَاءَ كُمْ أَوْأَشَدَّ
ذكرًا۔۔۔۔(البقرة: 201) اور پھر فرمایا وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ (البقرة: 166)
یعنی خدا کو ایسا یاد کرو جیسا کہ اپنے باپوں کو بلکہ اس سے بہت زیادہ۔اور مومنوں کی یہی شان ہے کہ وہ سب
سے بڑھ کر خدا سے محبت رکھتے ہیں یعنی ایسی محبت نہ وہ اپنے باپ سے کریں اور نہ اپنی ماں سے اور نہ اپنے
دوسرے پیاروں سے اور نہ اپنی جان سے اور پھر فرمایا: حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيْمَانَ وَزَيَّنَهُ فِي
قُلُوبِكُمْ (الحجرات : 8)۔یعنی خدا نے تمہارا محبوب ایمان کو بنا دیا۔اور اس کو تمہارے دلوں میں
آراستہ کر دیا اور پھر فرمایا۔اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَايْتَائِ ذِي الْقُرْبَى (النحل : 91)
یہ آیت حق اللہ اور حق العباد پر مشتمل ہے اور اس میں کمال بلاغت یہ ہے کہ دونوں پہلو پر اللہ تعالیٰ نے اس کو
قائم کیا ہے۔فرمایا کہ حق العباد کا پہلو تو ہم ذکر کر چکے ہیں۔۔"
اصل میں یہ جس کتاب کا حوالہ دیا جارہا ہے وہ نور القرآن نمبر 2 ہے۔اس میں آپ نے تفصیل
سے ذکر فرمایا ہے۔بہر حال اس میں پہلے حق العباد کا جو آپ نے ذکر فرمایا اس میں آپ نے وضاحت
فرمائی ہے کہ وہ یہ ہیں کہ مؤمن کا فر پر بھی شفقت کرے یہ حق العباد ہے اور گہرائی میں جا کر اگر اس کی
ہمدردی کی ضرورت ہو تو ضرور کرے۔اس کی جسمانی اور روحانی بیماریوں کا غمگسار ہو۔یعنی چاہے وہ کافر ہی
ہے اگر اس
کو کسی قسم کی بیماری ہے۔چاہے وہ روحانی بیماری ہے تو اس کے لئے غمگسار ہو۔اور یہ ہیں حقوق
العباد۔یہاں اس بات کا بھی جواب آ گیا کہ کافر سے محبت کس طرح ہو ؟ بعض لوگ اعتراض کر دیتے ہیں
کہ ہم کہتے ہیں Love for all۔یہ کس طرح ہو سکتی ہے؟ تو فرمایا کہ اس کی ہمدردی اس کی اصلاح کرنا،
اس کی ضرورت کو پورا کرنا اس سے محبت ہے نہ کہ محبت میں آ کر کافر کی کافرانہ باتوں اور اس کے دین کو
اختیار کر لینا۔ایک مؤمن سے جو محبت ہے اگر وہ حقیقی مؤمن ہے تو اس سے محبت یہ ہے کہ اس کی جو اچھی
عادات ہیں، اس میں جو نیکیاں ہیں ان کو اختیار کرنا اور اگر اس میں کوئی برائیاں ہیں تو اس کو دین کے حوالے
سے ان کو سمجھانا۔لیکن جو عام انسانی ہمدردی ہے وہ ہر ایک کے لئے اس سے محبت ہے۔محبت کا یہ مطلب
نہیں ہے کہ ہر ایک کی جو ذاتی برائیاں، عادات ہیں ان کو اپنا لیا جائے کہ ہمیں اس سے بڑی محبت ہے۔پھر

خطبات مسرور جلد 12
وو
204
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 104 اپریل 2014ء
حقوق العباد میں بھی آپ نے فرمایا کہ بھوکوں کو کھانا کھلانا، غلاموں کو آزاد کرنا ، قرضداروں کے قرض ادا
کرنا، جو زیر بار ہیں ان کا بار اٹھانا۔پھر یہ کہ عدل کا بھی اس میں حقوق العباد میں ذکر آ گیا، کہ عدل سے
بڑھ کر پھر احسان کرو۔اور احسان یہ ہے کہ بلا تخصیص مذہب و ملت ہر ایک سے کرو اور یہی حقوق العباد ہیں
اور یہ ان لوگوں کے حق ہیں جو ایک انسان کے لئے اس کی محبت میں ایک مؤمن ادا کرتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی
رضا چاہنے کے لئے۔اول محبت بہر حال خدا تعالیٰ کی ہے۔پھر فرمایا کہ حق العباد کا ذکر تو ہم نے کر دیا۔اور حق اللہ کے پہلو کی رو سے اس آیت کے (یعنی إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ
وَالْإِحْسَانِ وَايْتَائِ ذِي الْقُرْبى (النحل: 91)) کے یہ معنی ہیں کہ انصاف کی پابندی سے خدا تعالیٰ
کی اطاعت کر کیونکہ جس نے تجھے پیدا کیا اور تیری پرورش کی اور ہر وقت کر رہا ہے اس کا حق ہے کہ تو بھی
اس کی اطاعت کرے اور اگر اس سے زیادہ تجھے بصیرت ہو تو نہ صرف رعایت حق سے بلکہ احسان کی پابندی
سے اس کی اطاعت کر کیونکہ وہ محسن ہے اور اس کے احسان اس قدر ہیں کہ شمار میں نہیں آ سکتے اور ظاہر ہے کہ
عدل کے درجہ سے بڑھ کر وہ درجہ ہے جس میں اطاعت کے وقت احسان بھی ملحوظ رہے اور چونکہ ہر وقت
مطالعہ اور ملاحظہ احسان کا محسن کی شکل اور شمائل کو ہمیشہ نظر کے سامنے لے آتا ہے اس لئے احسان کی
تعریف میں یہ بات داخل ہے کہ ایسے طور سے عبادت کرے کہ گویا خدا تعالیٰ کو دیکھ رہا ہے اور۔۔( یعنی
محسن کی شکل جب سامنے آتی ہے تو تبھی اس کے احسان بھی یاد آتے ہیں یا جب احسان یاد کرے تو محسن کی
شکل سامنے آ جائے تو انسان مزید زیر احسان ہوتا ہے۔توفرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا احسان یہ ہے کہ ایسے طور سے
عبادت کرو کہ گویا خدا تعالیٰ کو دیکھ رہے ہو اور درحقیقت خدا تعالیٰ کی اطاعت کرنے والے ہو۔فرمایا کہ )۔۔۔خدا تعالیٰ کی اطاعت کرنے والے در حقیقت تین قسم پر منقسم ہیں۔اوّل وہ لوگ جو باعث محبوبیت
اور رویت اسباب کے احسان الہی کا اچھی طرح ملاحظہ نہیں کرتے۔“ (یعنی اللہ تعالیٰ تو پردے میں ہے
ظاہر میں نہیں کہ انسانی شکل میں نظر آ جائے اور دنیاوی اسباب جو ہیں وہ نظر آ رہے ہوتے ہیں ان کا علم بھی
ہوتا ہے اور انہیں محسوس بھی انسان کرتا ہے۔پھر جب دنیاوی چیز میں سامنے نظر آ رہی ہوں تو یہ احساس نہیں
رہتا کہ ان اسباب کو پیدا کرنے والی بھی کوئی ہستی ہے اور وہ خدا ہے۔اس لئے ان دنیاوی چیزوں سے ایک
انسان زیادہ محبت کرنے لگ جاتا ہے۔پھر فرمایا کہ تین قسم پر یہ چیزیں ہیں پہلے وہ لوگ ہیں جو ملاحظہ نہیں
کرتے ، اللہ تعالیٰ کے احسانات کو اچھی طرح نہیں دیکھتے اور وجہ کیا ہے کہ وہ پر دے میں ہے اور دوسرے
اسباب جو ہیں وہ سامنے نظر آ رہے ہوتے ہیں۔پھر فرماتے ہیں کہ ) اور نہ وہ جوش ان میں پیدا ہوتا ہے جو

خطبات مسرور جلد 12
205
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 104 اپریل 2014ء
احسان کی عظمتوں پر نظر ڈال کر پیدا ہوا کرتا ہے اور نہ وہ محبت ان میں حرکت کرتی ہے جو محسن کی عنایات
عظیمہ کا تصور کر کے جنبش میں آیا کرتی ہے بلکہ صرف ایک اجمالی نظر سے خدا تعالیٰ کے حقوق خالقیت وغیرہ
کو تسلیم کر لیتے ہیں۔اللہ کا احسان نہیں مانتے لیکن بہر حال مجموعی طور پر کیونکہ ایک ایمان ہوتا ہے، یہ
دعویٰ ہوتا ہے کہ ہم مسلمان ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ کا جو حق ہے یا اس کے مخلوق ہونے کا جو حق ہے وہ تسلیم کر
لیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں پیدا کیا) فرمایا کہ اور احسان الہی کی ان تفصیلات کو جن پر ایک بار یک
نظر ڈالنا اس حقیقی محسن کو نظر کے سامنے لے آتا ہے ہرگز مشاہدہ نہیں کرتے ( عمومی طور پر تو کہہ دیتے ہیں
کہ ہم خدا تعالیٰ کو مانتے ہیں۔خدا تعالیٰ سے محبت ہے لیکن ہر فائدہ جو وہ اُٹھا رہے ہوتے ہیں اس فائدہ
کے اُٹھاتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے احسان کو سامنے نہیں رکھتے بلکہ دنیاوی فائدوں کو ، دنیاوی اسباب کو سامنے
رکھ رہے ہوتے ہیں۔فرمایا وجہ کیا ہے اس کی ؟ کیونکہ اسباب پرستی کا گردوغبار مسبب حقیقی کا پورا
چہرہ دیکھنے سے روک دیتا ہے ( کیونکہ ظاہری طور پر جو اسباب ہیں جن سے انسان فائدہ اُٹھارہا ہوتا ہے،
انہوں نے اس طرح ڈھانک لیا ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ جو ان سب اسباب کو پیدا کرنے والا ہے اس کا چہرہ
نظر نہیں آتا۔پھر کیونکہ اسباب پرستی ہے اس لئے مسبب حقیقی کا پورا چہرہ دیکھنے سے یہ چیز روک دیتی ہے)
اس لئے ان کو وہ صاف نظر میسر نہیں آتی جس سے کامل طور پر معطی حقیقی کا جمال مشاہدہ کر سکتے۔( وہ جو
ہر چیز عطا کرنے والا ہے اصل میں تو حقیقی طور پر وہی ہے جو ہر چیز دینے والا ہے اس کی جو خوبصورتی ہے اس
کا جوحسن ہے وہ ہمارے سامنے نہیں آتا۔تو فرمایا کہ ) سو ان کی ناقص معرفت رعایت اسباب کی
کدورت سے ملی ہوئی ہوتی ہے اور بوجہ اس کے جو وہ خدا کے احسانات کو اچھی طرح دیکھ نہیں سکتے خود بھی
اس کی طرف وہ التفات نہیں کرتے جو احسانات کے مشاہدہ کے وقت کرنی پڑتی ہے جس سے محسن کی شکل
نظر کے سامنے آجاتی ہے بلکہ ان کی معرفت ایک دھندلی سی ہوتی ہے۔وجہ یہ کہ وہ کچھ تو اپنی محنتوں اور
اپنے اسباب پر بھروسہ رکھتے ہیں اور کچھ تکلف کے طور پر یہ بھی مانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا حق خالقیت اور
رزاقیت ہمارے سر پر واجب ہے اور چونکہ خدا تعالیٰ انسان کو اس کے وسعت فہم سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا
اس لئے ان سے جب تک کہ وہ اس حالت میں ہیں یہی چاہتا ہے کہ اس کے حقوق کا شکر ادا کریں اور آیت
إنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ (النحل : 91)۔میں عدل سے مراد یہی اطاعت برعایت عدل ہے۔( چونکہ ان
کو پوری طرح علم نہیں ، صرف اللہ تعالیٰ کی خالقیت اور اس کے رازق ہونے کا چاہے وہ زبانی ہو ا ظہار کر
رہے ہوتے ہیں۔اس لئے اللہ تعالیٰ بھی ان کی اسی حالت کو سامنے رکھتے ہوئے جتنا جتنا بھی شکر وہ ادا کر رہے

خطبات مسرور جلد 12
206
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 اپریل 2014ء
ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کے عدل کا بھی تقاضا ہے کہ وہ اس کو اتنا ہی ان کے لئے کافی سمجھے اور وہ بھی یہی سمجھتے ہیں
کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کی خاطر کافی کچھ کر لیا ) فرمایا کہ مگر اس سے بڑھ کر ایک اور مرتبہ انسان کی معرفت
کا ہے اور وہ یہ ہے کہ جیسا کہ ہم ابھی بیان کر چکے ہیں انسان کی نظر رویت اسباب سے بالکل پاک اور منزہ
ہو کر خدا تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ہاتھ کو دیکھ لیتی ہے اور اس مرتبہ پر انسان اسباب کے حجابوں سے
بالکل باہر آ جاتا ہے اور یہ مقولہ کہ مثلاً میری اپنی ہی آبپاشی سے میری کھیتی ہوئی اور یا میرے اپنے ہی بازو
سے یہ کامیابی مجھے ہوئی یا زید کی مہربانی سے فلاں مطلب میرا پورا ہوا اور بکر کی خبر گیری سے میں تباہی سے
بچ گیا یہ تمام باتیں بیچ اور باطل معلوم ہونے لگتی ہیں اور ایک ہی ہستی اور ایک ہی قدرت اور ایک ہی محسن اور
ایک ہی ہاتھ نظر آتا ہے۔تب انسان ایک صاف نظر سے جس کے ساتھ ایک ذرہ شرک فی الاسباب کی
گردوغبار نہیں خدا تعالیٰ کے احسانوں کو دیکھتا ہے اور یہ رویت اس قسم کی صاف اور یقینی ہوتی ہے کہ وہ
ایسے حسن کی عبادت کرنے کے وقت اس کو غائب نہیں سمجھتا بلکہ یقیناً اس کو حاضر خیال کر کے اس کی عبادت
کرتا ہے اور اس عبادت
کا نام قرآن شریف میں انسان ہے۔اور صحیح بخاری اور مسلم میں خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے احسان کے یہی معنی بیان فرمائے ہیں۔اور اس درجہ کے بعد ایک اور درجہ ہے جس کا نام ایتاء ذِي الْقُرْبی ہے اور تفصیل اس کی یہ
ہے کہ جب انسان ایک مدت تک احسانات الہی کو بلا شرکت اسباب دیکھتا ر ہے اور اس کو حاضر اور بلا واسطہ
محسن سمجھ کر اس کی عبادت کرتا رہے تو اس تصور اور تخیل کا آخری نتیجہ یہ ہوگا کہ ایک ذاتی محبت اس کو جناب
الہی کی نسبت پیدا ہو جائے گی۔کیونکہ متواتر احسانات کا دائمی ملاحظہ بالضرورت شخص ممنون کے دل میں یہ
اثر پیدا کرتا ہے ( یعنی اس شخص کے دل میں جس پر احسان کیا جائے یہاثر پیدا کرتا ہے کہ وہ رفتہ رفتہ
اس شخص کی ذاتی محبت سے بھر جاتا ہے جس کے غیر محدود احسانات اس پر محیط ہو گئے۔پس اس صورت
میں وہ صرف احسانات کے تصور سے اس کی عبادت نہیں کرتا بلکہ اس کی ذاتی محبت اس کے دل میں بیٹھ جاتی
ہے جیسا کہ بچہ کو ایک ذاتی محبت اپنی ماں سے ہوتی ہے۔پس اس مرتبہ پر وہ عبادت کے وقت صرف خدا
تعالی کو دیکھتا ہی نہیں بلکہ دیکھ کر بچے عشاق کی طرح لذت بھی اٹھاتا ہے اور تمام اغراض نفسانی معدوم ہو کر
ذاتی محبت اس کی اندر پیدا ہو جاتی ہے اور یہ وہ مرتبہ ہے جس کو خدا تعالیٰ نے لفظ ایتائی ذی القربی سے
تعبیر کیا ہے اور اسی کی طرف خدا تعالیٰ نے اس آیت میں اشارہ کیا ہے فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكُرِكُمْ
أبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذكرًا (البقرة: 201) غرض آيت إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَايْتَايْ

خطبات مسرور جلد 12
207
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 104 اپریل 2014ء
ذِي الْقُرْبى (النحل: 91) کی یہ تفسیر ہے اور اس میں خدا تعالیٰ نے تینوں مرتبے انسانی معرفت کے بیان کر
دیئے اور تیسرے مرتبہ کو محبت ذاتی کا مرتبہ قرار دیا اور یہ وہ مرتبہ ہے جس میں تمام اغراض نفسانی جل جاتے
ہیں اور دل ایسا محبت سے بھر جاتا ہے جیسا کہ ایک شیشہ عطر سے بھرا ہوا ہوتا ہے اسی مرتبہ کی طرف اشارہ
اس آیت میں ہے وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللهِ وَاللهُ رَءُوفٌ
بِالْعِبَادِ (البقرة: 208)۔یعنی بعض مومن لوگوں میں سے وہ بھی ہیں کہ اپنی جانیں رضاء الہی کے عوض
میں بیچ دیتے ہیں اور خدا ایسوں ہی پر مہربان ہے۔اور پھر فرمایا بلى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ
مُحْسِن فَلَةَ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة: 113 )۔یعنی وہ لوگ
نجات یافتہ ہیں جو خدا کو اپنا وجود حوالہ کر دیں اور اس کی نعمتوں کے تصور سے اس طور سے اس کی عبادت
کریں کہ گویا اس کو دیکھ رہے ہیں۔سو ایسے لوگ خدا کے پاس سے اجر پاتے ہیں اور نہ ان کو کچھ خوف ہے
اور نہ وہ کچھ غم کرتے ہیں یعنی ان کا مدعا خدا اور خدا کی محبت ہو جاتی ہے اور خدا کے پاس کی نعمتیں ان کا اجر
ہوتا ہے اور پھر ایک جگہ فرمایا۔يُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِيْنًا وَ يَتِمَّا وَ آسِيرًا إِثْمَا
نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللهِ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا (الدھر : 9-10 ) یعنی مومن وہ ہیں جو
خدا کی محبت سے مسکینوں اور یتیموں اور قیدیوں کو روٹی کھلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس روٹی کھلانے سے تم
سے کوئی بدلہ اور شکر گزاری نہیں چاہتے اور نہ ہماری کچھ غرض ہے ان تمام خدمات سے صرف خدا کا چہرہ
ہمارا مطلب ہے۔اب سوچنا چاہئے کہ ان تمام آیات سے کس قدر صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ قرآن
شریف نے اعلیٰ طبقہ عبادت الہی اور اعمال صالحہ کا یہی رکھا ہے کہ محبت الہی اور رضاء الہی کی طلب سچے دل
سے ظہور میں آئے۔خدا تعالیٰ نے تو اس دین کا نام اسلام اس غرض سے رکھا ہے کہ تا انسان خدا تعالیٰ
کی عبادت نفسانی اغراض سے نہیں بلکہ طبعی جوش سے کرے ( خدا تعالیٰ کی عبادت نفسانی اغراض سے
نہیں، ضرورتیں پوری کرنے کے لئے عبادت نہیں کرنی بلکہ طبعی جوش سے کرے) کیونکہ اسلام تمام
اغراض کے چھوڑ دینے کے بعد رضا بقضا کا نام ہے۔دنیا میں بجز اسلام ایسا کوئی مذہب نہیں جس کے یہ
مقاصد ہوں۔بے شک خدا تعالیٰ نے اپنی رحمت جتلانے کے لئے مومنوں کو انواع اقسام کی نعمتوں کے
وعدے دیئے ہیں مگر مومنوں کو جو اعلیٰ مقام کے خواہش مند ہیں یہی تعلیم دی ہے کہ وہ محبت ذاتی سے
خدا تعالیٰ کی عبادت کریں۔“
( نور القرآن نمبر 2، روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 436 تا 441)

خطبات مسرور جلد 12
208
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 اپریل 2014ء
اصل عبادت وہی ہے جو محبت ذاتی سے ہو نہ کہ کسی فائدے کے لئے۔پھر ایک جگہ سچی محبت کی
علامت بیان فرماتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ
وو
محبت عجیب چیز ہے۔اس کی آگ گناہوں کی آگ کو جلاتی اور معصیت کے شعلے کو بھسم کر
دیتی ہے۔سچی اور ذاتی اور کامل محبت کے ساتھ عذاب جمع ہو ہی نہیں سکتا اور سچی محبت کے علامات میں سے
ایک یہ بھی ہے کہ اس کی فطرت میں یہ بات منقوش ہوتی ہے کہ اپنے محبوب کے قطع تعلق کا اُس کو نہایت
خوف ہوتا ہے اور ایک ادنیٰ سے ادنیٰ قصور کے ساتھ اپنے تئیں ہلاک شدہ سمجھتا ہے اور اپنے محبوب کی
مخالفت کو اپنے لئے ایک زہر خیال کرتا ہے اور نیز اپنے محبوب کے وصال کے پانے کے لئے نہایت بے
تاب رہتا ہے اور بعد اور دُوری کے صدمہ سے ایسا گداز ہوتا ہے کہ بس مر ہی جاتا ہے۔اس لئے وہ صرف
ان باتوں کو گناہ نہیں سمجھتا کہ جو عوام سمجھتے ہیں کہ قتل نہ کر۔خون نہ کر۔زنانہ کر۔چوری نہ کر۔جھوٹی گواہی نہ
دے۔بلکہ وہ ایک ادنیٰ غفلت کو اور ادنی التفات کو جو خدا کو چھوڑ کر غیر کی طرف کی جائے ایک کبیرہ گناہ
خیال کرتا ہے۔اس لئے اپنے محبوب از لی کی جناب میں دوام استغفار اس کا ورد ہوتا ہے۔“ ( با قاعدگی سے
استغفار کرتا رہتا ہے ) ” اور چونکہ اس بات پر اس کی فطرت راضی نہیں ہوتی کہ وہ کسی وقت بھی خدا تعالیٰ
سے الگ رہے اس لئے بشریت کے تقاضا سے ایک ذرہ غفلت بھی اگر صادر ہو تو اس کو ایک پہاڑ کی طرح
گناہ سمجھتا ہے۔یہی بھید ہے کہ خدا تعالیٰ سے پاک اور کامل تعلق رکھنے والے ہمیشہ استغفار میں مشغول
رہتے ہیں کیونکہ یہ محبت کا تقاضا ہے کہ ایک محب صادق کو ہمیشہ یہ فکر لگی رہتی ہے کہ اس کا محبوب اس پر
ناراض نہ ہو جائے اور چونکہ اس کے دل میں ایک پیاس لگا دی جاتی ہے کہ خدا کامل طور پر اس سے راضی ہو
اس لئے اگر خدا تعالیٰ یہ بھی کہے کہ میں تجھ سے راضی ہوں تب بھی وہ اس قدر پر صبر نہیں کرسکتا کیونکہ جیسا کہ
شراب کے دور کے وقت ایک شراب پینے والا ہر دم ایک مرتبہ پی کر پھر دوسری مرتبہ مانگتا ہے۔اسی طرح
جب انسان کے اندر محبت کا چشمہ جوش مارتا ہے تو وہ محبت طبعاً یہ تقاضا کرتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ خدا تعالیٰ
کی رضا حاصل ہو۔(اگر اللہ تعالیٰ نے کہہ دیا میں راضی ہوں تو بیٹھ نہیں جانا بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا کی
اطلاع ہونا اس شخص کو مزید استغفار میں اور عبادتوں میں مائل کرتی ہے اور بجالانے کی طرف توجہ دلاتی
ہے) فرمایا پس محبت کی کثرت کی وجہ سے استغفار کی بھی کثرت ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ خدا سے
کامل طور پر پیار کرنے والے ہر دم اور ہر لحظہ استغفار کو اپنا ور در کھتے ہیں۔اور سب سے بڑھ کر معصوم کی یہی
نشانی ہے کہ وہ سب سے زیادہ استغفار میں مشغول رہے۔اور استغفار کے حقیقی معنی یہ ہیں کہ ہر ایک لغزش

خطبات مسرور جلد 12
209
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 104 اپریل 2014ء
اور قصور جو بوجہ ضعف بشریت انسان سے صادر ہو سکتی ہے اس امکانی کمزوری کو دور کرنے کے لئے خدا
سے مدد مانگی جائے تا خدا کے فضل سے وہ کمزوری ظہور میں نہ آوے۔اور مستور مخفی رہے۔“ ( چھپی رہے
کمزوری۔ظاہر نہ ہو پھر بعد اس کے استغفار کے معنی عام لوگوں کے لئے وسیع کئے گئے اور یہ امر بھی
استغفار میں داخل ہوا کہ جو کچھ لغزش اور قصور صادر ہو چکا خدا تعالیٰ اس کے بدنتائج اور زہریلی تا شیروں سے
دنیا اور آخرت میں محفوظ رکھے۔پس نجات حقیقی کا سرچشمہ محبت ذاتی خدائے عز وجل کی ہے جو عجز ونیاز اور
دائمی استغفار کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کی محبت کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔اور جب انسان کمال درجہ تک اپنی
محبت کو پہنچاتا ہے اور محبت کی آگ سے اپنے جذبات نفسانیت کو جلا دیتا ہے تب یکدفعہ ایک شعلہ کی طرح
خدا تعالیٰ کی محبت جو خدا تعالیٰ اس سے کرتا ہے اس کے دل پر گرتی ہے اور اس کو سفلی زندگی کے گندوں سے
باہر لے آتی ہے اور خدائے تھی وقیوم کی پاکیزگی کا رنگ اس کے نفس پر چڑھ جاتا ہے بلکہ تمام صفات الہیہ
سے ظلی طور پر اس کو حصہ ملتا ہے۔تب وہ تجلیات الہیہ کا مظہر ہو جاتا ہے اور جو کچھ ربوبیت کے ازلی خزانہ
میں مکتوم و مستور ہے (چھپا ہوا ہے ) اس کے ذریعہ سے وہ اسرار دنیا میں ظاہر ہوتے ہیں۔چونکہ وہ خدا
جس نے اس دنیا کو پیدا کیا ہے بخیل نہیں ہے بلکہ اس کے فیوض دائمی ہیں اور اس کے اسماء اور صفات کبھی
معطل نہیں ہو سکتے۔۔۔6
چشمه مسیحی ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 378-380)
پھر اس بات کی وضاحت فرماتے ہوئے کہ گناہوں کو دور کرنا اور اعمال صالحہ بجالا نا بغیر خدا تعالیٰ
کی محبت کے ممکن نہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ
وو
گناه در حقیقت ایک ایسا زہر ہے جو اس وقت پیدا ہوتا ہے کہ جب انسان خدا کی اطاعت
اور خدا کی پر جوش محبت اور محبانہ یاد الہی سے محروم اور بے نصیب ہو۔اور جیسا کہ ایک درخت جب زمین
سے اکھڑ جائے اور پانی چوسنے کے قابل نہ رہے تو وہ دن بدن خشک ہونے لگتا ہے اور اس کی تمام سرسبزی
برباد ہو جاتی ہے۔یہی حال اس انسان کا ہوتا ہے جس کا دل خدا کی محبت سے اکھڑا ہوا ہوتا ہے۔پس خشکی کی
طرح گناہ اس پر غلبہ کرتا ہے سو اس خشکی کا علاج خدا کے قانون قدرت میں تین طور سے ہے۔(۱) ایک
محبت (۲) استغفار جس کے معنے ہیں دبانے اور ڈھانکنے کی خواہش۔کیونکہ جب تک مٹی میں درخت کی جڑ
جمی رہے تب تک وہ سرسبزی کا امیدوار ہوتا ہے۔(۳) تیسر ا علاج تو بہ ہے۔یعنی زندگی کا پانی کھینچنے کے
لئے تذلل کے ساتھ خدا کی طرف پھرنا اور اس سے اپنے تئیں نزدیک کرنا اور معصیت کے حجاب سے اعمال

خطبات مسرور جلد 12
210
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 اپریل 2014ء
صالحہ کے ساتھ اپنے تئیں باہر نکالنا۔“
یعنی گناہوں کا جو پردہ پڑا ہوا ہے اس کو دور کرنے کے لئے اعمال صالحہ کی ضرورت ہے اور اعمال
صالحہ بجالانے کے لئے جو اس پردے کو دور کر دیں جیسا کہ میں خطبات میں چند ماہ پہلے یا چند ہفتوں پہلے
بھی بیان کر چکا ہوں کہ ان کے لئے پھر قوت ارادی اور علم کا پیدا ہونا اور قوت عملی کی ضرورت ہے، تبھی یہ
حجاب دور ہوتے ہیں اور اعمال صالحہ کرنے کی توفیق ملتی ہے اور پھر ان برائیوں سے انسان باہر آتا ہے۔فرمایا اور تو بہ صرف زبان سے نہیں ہے بلکہ تو بہ کا کمال اعمال صالحہ کے ساتھ ہے۔“ ( کہ
زبان سے تو یہ کہنا کوئی ضروری نہیں بلکہ تو بہ اسی وقت ہے، یہ تو بہ اس وقت مکمل ہوگی ، اسی وقت تو بہ سمجھی
جائے گی جب اعمال صالحہ بھی ساتھ ساتھ بجالائے جارہے ہوں ” تمام نیکیاں
تو بہ کی تکمیل کے لئے ہیں
کیونکہ سب سے مطلب یہ ہے کہ ہم خدا سے نزدیک ہو جائیں۔دعا بھی تو بہ ہے کیونکہ اس سے بھی ہم خدا کا
قرب ڈھونڈتے ہیں۔اسی لئے خدا نے انسان کی جان کو پیدا کر کے اس کا نام روح رکھا۔کیونکہ اس کی حقیقی
راحت اور آرام خدا کے اقرار اور اسکی محبت اور اسکی اطاعت میں ہے۔اور اس کا نام نفس رکھا کیونکہ وہ خدا
سے اتحاد پیدا کر نیوالا ہے۔روح اس لئے رکھا کہ اس کو خدا کی محبت میں راحت ملتی ہے اس کو اور نفس
اس لئے کہ نفس میں خدا تعالیٰ سے جڑنے کی صلاحیت ہے۔یہ نکتہ آپ نے بیان
فرمایا کہ خدا نے انسان کی
جان کو پیدا کر کے اس کا نام اس لئے روح رکھا کیونکہ اس کی حقیقی راحت اور آرام خدا کے اقرار اور اس کی
محبت اور اس کی اطاعت میں ہے۔روح کی راحت اسی میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت میں انسان فنا ہو جائے
اس کے احکامات کی پابندی کرے، اطاعت کرے۔نفس اس لئے رکھا کیونکہ وہ خدا سے اتحاد پیدا کرنے
والا ہے یعنی خدا تعالیٰ کے ساتھ جڑنے کی اس میں صلاحیت موجود ہے ) فرمایا کہ خدا سے دل لگانا ایسا
ہوتا ہے جیسا کہ باغ میں وہ درخت ہوتا ہے جو باغ کی زمین سے خوب پیوستہ ہوتا ہے۔یہی انسان کا جنت
ہے۔اور جس طرح درخت زمین کے پانی کو چوستا اور اپنے اندر کھینچتا اور اس سے اپنے زہر یلے بخارات
باہر نکالتا ہے اسی طرح انسان کے دل کی حالت ہوتی ہے کہ وہ خدا کی محبت کا پانی چوس کر زہریلے مواد کے
نکالنے پر قوت پاتا ہے اور بڑی آسانی سے اُن مواد کو دفع کرتا ہے۔اور خدا میں ہوکر پاک نشو نما پاتا جاتا
ہے۔اور بہت پھیلتا اور خوشنما سرسبزی دکھلاتا اور اچھے پھل لاتا ہے۔مگر جو خدا میں پیوستہ نہیں وہ نشوونما
دینے والے پانی کو چوس نہیں سکتا اس لئے دم بدم خشک ہوتا چلا جاتا ہے۔آخر پتے بھی گر جاتے ہیں اور
خشک اور بدشکل ٹہنیاں رہ جاتی ہیں۔پس چونکہ گناہ کی خشکی بے تعلقی سے پیدا ہوتی ہے اس لئے اس خشکی

خطبات مسرور جلد 12
66
211
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 104 اپریل 2014ء
کے دور کرنے کے لئے سیدھا علاج مستحکم تعلق ہے۔“ (اپنا مضبوط تعلق اللہ تعالیٰ سے پیدا کر و تبھی یہ خشکی
دور ہوگی نہیں تو سوکھے ہوئے درخت کی طرح انسان روحانی لحاظ سے بالکل ختم ہو جاتا ہے۔فرمایا کہ )
جس پر قانون قدرت گواہی دیتا ہے۔اسی کی طرف اللہ جل شانہ اشارہ کر کے فرماتا ہے۔یاتھا
النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِى إِلى رَبَّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي
جنَّتِي ( الفجر : 28-31) یعنی اے وہ نفس جو خدا سے آرام یافتہ ہے اپنے رب کی طرف واپس چلا
آ۔وہ تجھ سے راضی اور تو اس سے راضی۔پس میرے بندوں میں داخل ہو جا اور میرے بہشت کے اندر
فرمایا کہ غرض گناہ کے دور کرنے کا علاج صرف خدا کی محبت اور عشق ہے۔لہذا وہ تمام اعمال
صالحہ جو محبت اور عشق کے سرچشمہ سے نکلتے ہیں گناہ کی آگ پر پانی چھڑ کہتے ہیں کیونکہ انسان خدا کیلئے
نیک کام کر کے اپنی محبت پر مہر لگاتا ہے۔خدا کو اس طرح پر مان لینا کہ اس کو ہر ایک چیز پر مقدم رکھنا
یہاں تک کہ اپنی جان پر بھی۔یہ وہ پہلا مرتبہ محبت ہے جو درخت کی اس حالت سے مشابہ ہے جبکہ وہ
زمین میں لگایا جاتا ہے۔اور پھر دوسرا مرتبہ استغفار جس سے یہ مطلب ہے کہ خدا سے الگ ہو کر انسانی
وجود کا پردہ نہ کھل جائے۔اور یہ مرتبہ درخت کی اس حالت سے مشابہ ہے جبکہ وہ زور کر کے پورے
طور پر اپنی جڑ زمین میں قائم کر لیتا ہے اور پھر تیسرا مرتبہ تو بہ جو اس حالت کے مشابہ ہے کہ جب
درخت اپنی جڑیں پانی سے قریب کر کے بچہ کی طرح اس کو چوستا ہے۔غرض گناہ کی فلاسفی یہی ہے کہ
وہ خدا سے جدا ہوکر پیدا ہوتا ہے۔لہذا اس کا دور کرنا خدا کے تعلق سے وابستہ ہے۔پس وہ کیسے نادان
لوگ ہیں جو کسی کی خود کشی کو گناہ کا علاج کہتے ہیں۔“
(سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب، روحانی خزائن۔جلد 12 صفحہ 328 تا330)
پھر اللہ تعالیٰ کے قرب پانے کے ذریعہ کا ذکر فرماتے ہوئے آپ ایک جگہ فرماتے ہیں۔قرآن شریف۔۔۔اس تعلیم کو پیش کرتا ہے جس کے ذریعہ سے اور جس پر عمل کرنے سے اسی
دنیا میں دیدار الہی میسر آ سکتا ہے۔جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔مَن كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلاً
صَالِحاً وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبَّةٍ أَحَدًا (الكهف : 111 ) یعنی جو شخص چاہتا ہے کہ اسی دنیا میں اس
خدا کا دیدار نصیب ہو جائے جو حقیقی خدا اور پیدا کنندہ ہے۔پس چاہئے کہ وہ ایسے نیک عمل کرے جن میں
کسی قسم کا فساد نہ ہو۔یعنی عمل اس کے نہ لوگوں کے دکھلانے کے لئے ہوں نہ ان کی وجہ سے دل میں تکبر
پیدا ہو کہ میں ایسا ہوں اور ایسا ہوں اور نہ وہ عمل ناقص اور نا تمام ہوں اور نہ ان میں کوئی ایسی بد بو ہو جو محبت

خطبات مسرور جلد 12
212
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 104 اپریل 2014ء
ذاتی کے برخلاف ہو بلکہ چاہئے کہ صدق اور وفاداری سے بھرے ہوئے ہوں اور ساتھ اس کے یہ بھی
چاہئے کہ ہر ایک قسم کے شرک سے پر ہیز ہو۔نہ سورج نہ چاند نہ آسمان کے ستارے نہ ہوانہ آگ نہ پانی نہ
کوئی اور زمین کی چیز معبود ٹھہرائی جائے اور نہ دنیا کے اسباب کو ایسی عزت دی جائے اور ایسا ان پر بھروسہ
کیا جائے کہ گویا وہ خدا کے شریک ہیں اور نہ اپنی ہمت اور کوشش کو کچھ چیز سمجھا جائے کہ یہ بھی شرک کے
قسموں میں سے ایک قسم ہے بلکہ سب کچھ کر کے یہ سمجھا جائے کہ ہم نے کچھ نہیں کیا۔اور نہ اپنے علم پر کوئی
غرور کیا جائے اور نہ اپنے عمل پر کوئی ناز۔بلکہ اپنے تئیں فی الحقیقت جاہل سمجھیں اور کاہل سمجھیں اور خدا تعالیٰ کے
آستانہ پر ہر ایک وقت روح گری رہے اور دعاؤں کے ساتھ اس کے فیض کو اپنی طرف کھینچا جائے اور اس
شخص کی طرح ہو جائیں کہ جو سخت پیاسا اور بے دست و پا بھی ہے اور اس کے سامنے ایک چشمہ نمودار ہوا
ہے نہایت صافی اور شیر ہیں۔پس اس نے افتان و خیزاں بہر حال اپنے تئیں اس چشمہ تک پہنچادیا اور اپنی
لبوں کو اس چشمہ پر رکھ دیا اور علیحدہ نہ ہوا جب تک سیراب نہ ہوا۔“
لیکچر لاہور روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 154)
پھر محبت الہی کے معیار کا ذکر فرماتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
اگر یہ معلوم کر لو کہ تم میں ایک عاشق صادق کی سی محبت ہے جس طرح وہ اس کے ہجر میں، اس
کے فراق میں بھوکا مرتا ہے پیاس سہتا ہے نہ کھانے کی ہوش نہ پانی کی پرواہ۔نہ اپنے تن بدن کی کچھ خبر اسی
طرح تم بھی خدا کی محبت میں ایسے محو ہو جاؤ کہ تمہارا وجود ہی درمیان سے گم ہو جاوے پھر اگر ایسے تعلق میں
انسان مر بھی جاوے تو بڑا ہی خوش قسمت ہے۔ہمیں تو ذاتی محبت سے کام ہے۔نہ کشوف سے غرض نہ الہام
کی پرواہ (یہ لوگ کہتے ہیں ناں کہ کشف ہوا یا الہام ہوا ہے۔ذاتی محبت اللہ تعالیٰ سے ہو تو وہ اصل چیز
ہے۔یہ نہیں کہ کتنے الہام ہوئے اور کتنے کشف آئے اور کتنی سچی خوا ہیں آئیں ''دیکھو ایک شرابی شراب
کے جام کے جام پیتا ہے اور لذت اٹھاتا ہے۔اسی طرح تم اس کی ذاتی محبت کے جام بھر بھر کے
پیو۔جس طرح وہ دریا نوش ہوتا ہے اسی طرح تم بھی کبھی سیر نہ ہونے والے بنو۔جب تک انسان
اس امر کو محسوس نہ کر لے کہ میں محبت کے ایسے درجہ کو پہنچ گیا ہوں کہ اب عاشق کہلا سکوں تب تک
پیچھے ہر گز نہ ہے۔قدم آگے ہی آگے رکھتا جاوے اور اس جام کومنہ سے نہ ہٹائے۔اپنے آپ کو اس
کے لیے بیقرار وشید او مضطرب بنا لو۔اگر اس درجہ تک نہیں پہنچے تو کوڑی کے کام کے نہیں۔ایسی محبت
ہو کہ خدا کی محبت کے مقابل پر کسی چیز کی پرواہ نہ ہو۔نہ کسی قسم کی طمع کے مطیع بنو اور نہ کسی قسم کے

خطبات مسرور جلد 12
خوف کا تمہیں خوف ہو۔“
213
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 104 اپریل 2014ء
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 173-172)
پھر فرماتے ہیں ' جب اللہ تعالیٰ سے بالکل راضی ہو جاوے اور کوئی شکوہ شکایت نہ رہے اس
وقت محبت ذاتی بیدار ہو جاتی ہے۔اور جب تک اللہ تعالیٰ سے محبت ذاتی پیدا نہ ہو تو ایمان بڑے خطرہ کی
حالت میں ہے لیکن جب ذاتی محبت ہو جاتی ہے تو انسان شیطان کے حملوں سے امن میں آجاتا ہے۔اس
ذاتی محبت کو دعا سے حاصل کرنا چاہئے۔جب تک یہ محبت پیدا نہ ہو انسان نفس امارہ کے نیچے رہتا ہے اور
اس کے پنجہ میں گرفتار رہتا ہے اور ایسے لوگ جو نفس امارہ کے نیچے ہیں ان کا قول ہے ( پنجابی میں فرمایا کہ )
ایہہ جہان مٹھا اگلا کن ڈٹھا (یعنی یہ جہان تو میٹھا میٹھا ہے اگلا جہاں پتا نہیں آتا ہے کہ نہیں آنا، کون سا ہم
نے دیکھا ہے ) یہ لوگ بڑی خطرناک حالت میں ہوتے ہیں اور لو امہ والے ایک گھڑی میں ولی اور ایک
گھڑی میں شیطان ہو جاتے ہیں۔( دوسری حالت لوامہ کی ہے۔ان کی حالت یہ ہے کہ ایک وقت میں تو
ولی ہو جاتے ہیں اور دوسرے وقت میں شیطان بھی ہو جاتے ہیں۔اوپر نیچے حالت ہوتی ہے۔ان کا
ایک رنگ نہیں رہتا کیونکہ ان کی لڑائی نفس کے ساتھ شروع ہوتی ہے جس میں
کبھی وہ غالب اور کبھی مغلوب
ہوتے ہیں تاہم یہ لوگ محل مدح میں ہوتے ہیں کیونکہ ان سے نیکیاں بھی سرزد ہوتی ہیں اور خوف خدا بھی
ان کے دل میں ہوتا ہے لیکن نفس مطمئنہ والے بالکل فتح مند ہوتے ہیں اور وہ سارے خطروں اور خوفوں
سے نکل کر امن کی جگہ میں جا پہنچتے ہیں۔وہ اس دارالاماں میں ہوتے ہیں جہاں شیطان
نہیں پہنچ سکتا۔“
( ملفوظات جلد 6 صفحہ 251-250
پھر ایک مؤمن کے عشق الہی کے معیار کے بارے میں فرمایا کہ
" مؤمن کا رنگ عاشق کا رنگ ہوتا ہے اور وہ اپنے عشق میں صادق ہوتا ہے اور اپنے معشوق یعنی
خدا کے لیے کامل اخلاص اور محبت اور جان فدا کرنے والا جوش اپنے اندر رکھتا ہے اور تضرع اور ابتہال اور
ثابت قدمی سے اس کے حضور میں قائم ہوتا ہے۔دنیا کی کوئی لذت اس کے لیے لذت نہیں ہوتی۔اس کی
روح اسی عشق میں پرورش پاتی ہے۔معشوق کی طرف سے استغنا دیکھ کر وہ گھبرا تا نہیں۔اس طرف سے
خاموشی اور بے التفاتی بھی معلوم کر کے وہ کبھی ہمت نہیں ہارتا بلکہ ہمیشہ قدم آگے ہی رکھتا ہے اور درد دل
زیادہ سے زیادہ پیدا کرتا جاتا ہے۔ان دونوں چیزوں کا ہونا ضروری ہے کہ مومن عاشق ( جو مؤمن عاشق
ہے )’ کی طرف سے محبت الہی میں پورا استغراق ہو۔“ ( مؤمن عاشق بن کے محبت الہی میں پوری طرح

خطبات مسرور جلد 12
214
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 104 اپریل 2014ء
غرق ہو جائے اور عشق کمال ہو، محبت میں سچا جوش اور عہد عشق میں ثابت قدمی ایسی کوٹ کوٹ کے
بھری ہو کہ جس کو کوئی صدمہ جنبش میں نہ لا سکے (جس کو کوئی صدمہ ہلا نہ سکے ) اور معشوق کی طرف سے
کبھی کبھی بے پرواہی اور خاموشی ہو۔درد دو قسم کا موجود ہو۔ایک تو وہ جو اللہ تعالیٰ کی محبت کا درد ہو۔دوسرا وہ
جو کسی کی مصیبت پر دل میں درد اٹھے اور خیر خواہی کے لیے اضطراب پیدا ہو۔اور اس کی اعانت کے لیے
بے چینی پیدا ہو۔خدا تعالیٰ کی محبت کے لیے جو اخلاص اور درد ہوتا ہے اور ثابت قدمی اس کے ساتھ ملی ہوئی
ہوتی ہے وہ انسان کو بشریت سے الگ کر کے الوہیت کے سایہ میں لا ڈالتا ہے۔جب تک اس کی حد تک
درد اور عشق نہ پہنچ جائے کہ جس میں غیر اللہ سے محویت حاصل ہو جائے اس وقت تک انسان خطرات میں پڑا
رہتا ہے۔ان خطرات کا استیصال بغیر اس امر کے مشکل ہوتا ہے کہ انسان غیر اللہ سے بکلی منقطع ہو کر اسی کا
ہو جائے اور اس کی رضا میں داخل ہونا بھی محال ہوتا ہے اور اس کی مخلوق کے لیے ایسا درد ہونا چاہئے جس
طرح ایک نہایت ہی مہربان والدہ اپنے ناتواں پیارے بچے کے لیے دل میں سچا جوش محبت رکھتی ہے۔“
( ملفوظات جلد 7 صفحہ 42-41)
یعنی کہ اللہ تعالیٰ کے غیر سے بالکل تعلق قطع کر لینا اور دوسرے اللہ تعالیٰ کی مخلوق کا دردبھی دل میں
رکھنا چاہئے۔یہ اصل ہے جو ایک صحیح مؤمن کے دل میں ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ کا عاشق ہو۔پھر فرمایا:
اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایسا تعلق قومی اور محبت صافی تب ہو سکتی ہے جب اس کی ہستی کا پتہ
لگے۔دنیا اس قسم کے شبہات کے ساتھ خراب ہوئی ہے۔بہت سے تو کھلے طور پر دہر یہ ہو گئے ہیں اور
بعض ایسے ہیں جو د ہر یہ تو نہیں ہوئے مگر ان کے رنگ میں رنگین ہیں اور اسی وجہ سے دین میں ست ہو
رہے ہیں۔اس کا علاج یہی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہیں تا ان کی معرفت زیادہ ہو اور
صادقوں کی صحبت میں رہیں جس سے وہ اللہ تعالیٰ کی قدرت اور تصرف کے تازہ بتازہ نشان دیکھتے
رہیں۔پھر وہ جس طرح پر چاہے گا اور جس راہ سے چاہے گا معرفت بڑھا دے گا اور بصیرت عطا
کرے گا اور مثلج قلب ہو جائے گا“۔( یعنی دل تسلی پائے گا) یہ بالکل سچ ہے کہ جس قدر اللہ تعالیٰ کی
ہستی اور اس کی عظمت پر ایمان ہو گا اسی قدر اللہ تعالیٰ سے محبت اور خوف ہوگا ورنہ غفلت کے ایام میں
جرائم پر دلیر ہو جائے گا۔اللہ تعالیٰ سے محبت اور اس کی عظمت اور جبروت کا رعب اور خوف ہی دوا یسی
چیزیں ہیں جن سے گناہ جل جاتے ہیں اور یہ قاعدہ کی بات ہے کہ انسان جن اشیاء سے ڈرتا ہے،
پر ہیز کرتا ہے۔مثلاً جانتا ہے کہ آگ جلا دیتی ہے اس لیے آگ میں ہاتھ نہیں ڈالتا۔یا مثلاً اگر یہ علم

خطبات مسرور جلد 12
215
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 104 اپریل 2014ء
ہو کہ فلاں جگہ سانپ ہے تو اس راستہ سے نہیں گزرے گا۔اسی طرح اگر اس کو یہ یقین ہو جاوے کہ
گناہ کا زہر اس کو ہلاک کر دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی عظمت سے ڈرے اور اس کو یقین ہو کہ وہ گناہ کو
نا پسند کرتا ہے اور گناہ پر سخت سزا دیتا ہے تو اس کو گناہ پر دلیری اور جرات نہ ہو۔زمین پر پھر اس طرح
سے چلتا ہے جیسے مردہ چلتا ہے۔اسکی روح ہر وقت خدا تعالیٰ کے پاس ہوتی ہے۔“
( ملفوظات جلد 8 صفحہ 63-62
پھر فرمایا کہ انسان جب خدا تعالیٰ کی محبت کی آگ میں پڑ کر اپنی تمام ہستی کو جلا دیتا ہے تو
وہی محبت کی موت اس کو ایک نئی زندگی بخشتی ہے۔کیا تم نہیں سمجھ سکتے کہ محبت بھی ایک آگ ہے اور گناہ
بھی ایک آگ ہے۔پس یہ آگ جو محبت الہی کی آگ ہے گناہ کی آگ کو معدوم کر دیتی ہے۔یہی
نجات کی جڑھ ہے۔“
( قادیان کے آریہ اور ہم ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 448)
خاص طور پر جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
”خدا نہ معمولی طور پر بلکہ نشان کے طور پر کامل منتقی کو بلا سے بچاتا ہے ہر یک مکار یا نادان متقی
ہونے کا دعوی کرتا ہے مگر متقی وہ ہے جو خدا کے نشان سے متقی ثابت ہو۔ہر ایک کہہ سکتا ہے کہ میں خدا سے
پیار کرتا ہوں۔مگر خدا سے پیار وہ کرتا ہے جس کا پیار آسمانی گواہی سے ثابت ہو۔اور ہر ایک کہتا ہے کہ میرا
مذہب سچا ہے مگر سچا مذہب اس شخص کا ہے جس کو اسی دنیا میں نور ملتا ہے۔اور ہر ایک کہتا ہے کہ مجھے نجات
ملے گی مگر اس قول میں سچا وہ شخص ہے جو اسی دنیا میں نجات کے انوار دیکھتا ہے۔سو تم کوشش کرو کہ خدا کے
پیارے ہو جاؤ تا تم ہر ایک آفت سے بچائے جاؤ۔“
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 82)
پھر خدا کی محبت ہمیں اپنے دلوں میں پیدا کرنے کے لئے کس طرز سے آپ نے نصیحت فرمائی
ہے، اس کی ایک مثال دیتا ہوں۔فرمایا کہ
کیا بد بخت وہ انسان ہے جس کو اب تک یہ پتہ نہیں کہ اس کا ایک خدا ہے جو ہر ایک چیز پر قادر
ہے۔ہمارا بہشت ہمارا خدا ہے۔ہماری اعلیٰ لذات ہمارے خدا میں ہیں۔کیونکہ ہم نے اس کو دیکھا اور ہر
ایک خوب صورتی اس میں پائی۔یہ دولت لینے کے لائق ہے اگر چہ جان دینے سے ملے۔اور یہ عمل خرید نے
کے لائق ہے اگر چہ تمام وجود کھونے سے حاصل ہو۔اے محرومو! اس چشمہ کی طرف دوڑ و کہ وہ تمہیں سیراب

خطبات مسرور جلد 12
216
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 104 اپریل 2014ء
کرے گا۔یہ زندگی کا چشمہ ہے جو تمہیں بچائے گا۔میں کیا کروں اور کس طرح اس خوشخبری کو دلوں میں بٹھا
دوں۔کس دف سے میں بازاروں میں منادی کروں
کہ تمہارا یہ خدا ہے تا لوگ سن لیں اور کس دوا سے میں
علاج کروں تا سننے کے لئے لوگوں کے کان کھلیں۔اگر تم خدا کے ہو جاؤ گے تو یقینا سمجھو کہ خدا تمہارا ہی
ہے۔تم سوئے ہوئے ہو گے اور خدا تعالیٰ تمہارے لئے جاگے گا۔تم دشمن سے غافل ہو گے اور خدا اسے
دیکھے گا اور اس کے منصوبے کو توڑے گا۔تم ابھی تک نہیں جانتے کہ تمہارے خدا میں کیا کیا قدرتیں ہیں
اور اگر تم جانتے تو تم پر کوئی ایسا دن نہ آتا کہ تم دنیا کے لئے سخت
غمگین ہو جاتے۔ایک شخص جو ایک خزانہ
اپنے پاس رکھتا ہے کیا وہ ایک پیسہ کے ضائع ہونے سے روتا ہے اور چیخیں مارتا ہے اور ہلاک ہونے لگتا
ہے پھر اگر تم کو اس خزانہ کی اطلاع ہوتی کہ خدا تمہارا ہر ایک حاجت کے وقت کام آنے والا ہے تو تم دنیا
کے لئے ایسے بے خود کیوں ہوتے۔خدا ایک پیارا خزانہ ہے اس کی قدر کرو کہ وہ تمہارے ہر ایک قدم میں
تمہارا مددگار ہے۔تم بغیر اس کے کچھ بھی نہیں اور نہ تمہارے اسباب اور تدبیر میں کچھ چیز ہیں۔غیر قوموں
کی تقلید نہ کرو کہ جو بکلی اسباب پر گر گئی ہیں اور جیسے سانپ مٹی کھاتا ہے انہوں نے سفلی اسباب کی مٹی
کھائی۔اور جیسے گدھ اور کتے مردار کھاتے ہیں انہوں نے مردار پر دانت مارے۔وہ خدا سے بہت دور
جا پڑے۔انسانوں کی پرستش کی اور خنزیر کھایا اور شراب کو پانی کی طرح استعمال کیا اور حد سے زیادہ
اسباب پر گرنے سے اور خدا سے قوت نہ مانگنے سے وہ مرگئے اور آسمانی روح ان میں سے ایسی نکل گئی
جیسا کہ ایک گھونسلے سے کبوتر پرواز کر جاتا ہے ان کے اندر دنیا پرستی کا جذام ہے جس نے ان کے تمام
اندرونی اعضا کاٹ دیئے ہیں۔پس تم اس جذام سے ڈرو۔“
(کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 21-22)
پھر آپ فرماتے ہیں:۔تم اس خدا کے پہچاننے کے لئے بہت کوشش کرو جس کا پانا عین نجات اور جس کا ملنا عین
رستگاری ہے۔وہ خدا اس پر ظاہر ہوتا ہے جو دل کی سچائی اور محبت سے اس کو ڈھونڈتا ہے۔وہ اسی پر تجلی فرماتا
ہے جو اسی کا ہو جاتا ہے۔وہ دل جو پاک ہیں وہ اس کا تخت گاہ ہیں اور وہ زبانیں جو جھوٹ اور گالی اور یا وہ
گوئی سے منزہ ہیں ( پاک ہیں) وہ اس کی وحی کی جگہ ہیں اور ہر ایک جو اس کی رضا میں فنا ہوتا ہے اس
کی اعجازی قدرت کا مظہر ہوجاتا ہے۔“
( کشف الغطاء، روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 188)

خطبات مسرور جلد 12
217
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 اپریل 2014ء
اللہ تعالیٰ ہمیں ان معیاروں کو حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے جن پر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام ہمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم خالص ہو کر اللہ تعالیٰ کی طرف
جھکنے والے اور اس سے محبت کرنے والے ہوں اور اس کی محبت حاصل کر کے اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے
والے ہوں اور اس کی رضا کی جنتوں میں جانے والے ہوں۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 25 را پریل 2014 ء تا 01 مئی 2014 ء جلد 21 شمارہ 17 صفحہ 05 تا09)

آج 10 میں سے 10 باقی