حضرت مسیح موعودؑ کا عظیم الشان علمی معجزہ ’خطبہ الہامیہ‘

خطبات مسرور جلد 12
218
15
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 اپریل 2014ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ اسی الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 11 / اپریل 2014 ء بمطابق 11 شہادت 1393 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح لندن
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک ایسے نشان کا ذکر کروں گا جو آج کے دن
یعنی 11 اپریل 1900 ء میں ظاہر ہوا۔یا یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ نشان عمل میں آیا۔یہ نشان آپ کا عربی
زبان میں خطبہ ہے جو خاص تائید الہی سے آپ کی زبان پر جاری ہوا، بلکہ الہام میں ہی تھا۔یہ ایک ایسا
نشان تھا جو الہامی تھا اس لئے اس کا نام ”خطبہ الہامیہ رکھا گیا۔اس الہامی خطبہ اور اس الہامی کیفیت کو دو
سو کے قریب لوگوں نے اُس وقت سنا اور دیکھا۔مجھے بھی کسی نے اس طرف توجہ دلائی کہ آج کے دن کی
مناسبت سے جبکہ آج جمعہ بھی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس عظیم الشان نشان کو بیان
کروں کیونکہ ایسے احمدی بھی ہیں جو شاید خطبہ الہامیہ کا نام تو جانتے ہوں جو کتابی صورت میں شائع ہے لیکن
اس کی تاریخ اور پس منظر اور مضمون کا علم نہیں رکھتے۔اور اس بات نے مجھے حیران بھی کیا جب یہ پتا چلا کہ
بعض ایسے بھی ہیں جن کو پتا ہی نہیں کہ خطبہ الہامیہ کیا چیز ہے۔ہر احمدی کو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ نشان جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تائید میں اللہ تعالیٰ نے دکھائے ایسے ہیں جو ہمارے ایمانوں کو
مضبوط کرتے ہیں اور مخالفین احمدیت کا منہ بند کرنے کے لئے ہمیں مواد مہیا کرتے ہیں۔آپ کی صداقت
کی دلیل ہمیں مہیا کرتے ہیں۔اور خاص طور پر ایسے نشان جیسے خطبہ الہامیہ ہے یہ تو عظیم الشان نشانوں میں
سے ہے۔جس نے بڑے بڑے علماء کے منہ بند کر دیئے۔بہر حال جیسا کہ میں نے کہا کہ مختصراً اس کا پس
منظر اور تاریخ بیان کروں گا اور یہ بھی کہ اس نے اپنوں پر اس وقت کیا اثر کیا، کس کیفیت میں سے وہ

خطبات مسرور جلد 12
219
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 اپریل 2014ء
گزرے اور غیر اس کے متعلق کیا کہتے ہیں۔اسی طرح اس خطبہ کی چند سطریں یا بعض چھوٹے سے
اقتباسات پیش کروں گا۔اس الہا می خطبہ کی حقیقت اور عظمت کا تو اسے پڑھنے سے ہی پتا چلتا ہے لیکن یہ چند فقرے جو
میں پیش کروں گا جو میں نے پڑھنے کے لئے چنے ہیں ان میں بھی اس کی عظمت اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے مقام و مرتبے کا پتا چلتا ہے۔تذکرہ میں یہ خطبہ الہامیہ شاید اس لئے شامل نہیں کیا گیا کہ علیحدہ کتابی
صورت میں چھپا ہوا ہے لیکن بہر حال مجھے اس بارے میں کچھ تحفظات ہیں۔اس لئے آئندہ جب بھی
تذکرہ شائع ہو یا آئندہ کسی زبان میں جو بھی ایڈیشن شائع ہوں تو متعلقہ ادارے اس بارے میں مجھ سے
پوچھ لیں۔اس خطبہ الہامیہ کا پس منظر یہ ہے جو بدر نے لکھا ہے، اخبار الحکم نے بھی لکھا تھا یا جماعتی روایات
میں آ رہا ہے کہ
فیوم العرفات کو یعنی بڑی عید عبید الافعی سے ایک دن پہلے علی اصح حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے بذریعہ ایک خط کے حضرت مولانا نورالدین صاحب کو اطلاع دی۔کہ
میں آج کا دن اور رات کا کسی قدر حصہ اپنے اور اپنے دوستوں کے لئے دعا میں گزارنا چاہتا
ہوں۔اس لئے وہ دوست جو یہاں موجود ہیں اپنا نام معہ جائے سکونت ( یعنی پتہ وغیرہ کہاں رہتے
ہیں) لکھ کر میرے پاس بھیج دیں، تا کہ دعا کرتے وقت مجھ یادر ہے۔“
اس پر تعمیل ارشاد میں ایک فہرست احباب کی ترتیب دے کر حضور کی خدمت میں بھیج دی گئی۔اس
کے بعد اور احباب باہر سے آ گئے جنہوں نے زیارت و دعا کے لئے بیقراری ظاہر کی اور رفعے بھیجنے شروع
کر دیئے۔حضور نے دوبارہ اطلاع بھیجی کہ
”میرے پاس اب
کوئی رقعہ وغیرہ نہ بھیجے۔اس طرح سخت ہرج ہوتا ہے۔“
مغرب وعشاء میں حضور تشریف لائے جو جمع کر کے پڑھی گئیں۔بعد فراغت فرمایا:
چونکہ میں خدا تعالیٰ سے وعدہ کر چکا ہوں کہ آج کا دن اور رات کا حصہ دعاؤں میں گزاروں۔اس لئے میں جاتا ہوں تاکہ تخلف وعدہ نہ ہو۔“ ( وعدہ خلافی نہ ہو )
یہ فرما کر حضور تشریف لے گئے اور دعاؤں میں مشغول ہو گئے۔دوسری صبح عید کے دن مولوی
عبدالکریم صاحب نے اندر جا کر تقریر کرنے کے لئے خصوصیت سے عرض کی۔اس پر حضور نے فرمایا:

خطبات مسرور جلد 12
220
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 اپریل 2014ء
خدا نے ہی حکم دیا ہے اور پھر فرمایا کہ
رات الہام ہوا ہے کہ مجمع میں کچھ عربی فقرے پڑھو۔میں کوئی اور مجمع سمجھتا تھا۔شاید یہی مجمع
ہو۔( یعنی عید کا )
پھر یہ بھی رپورٹس میں ہے کہ ) ” جب حضرت اقدس عربی خطبہ پڑھنے کے لئے تیار ہوئے تو
حضرت مولوی عبد الکریم صاحب اور حضرت مولوی نور الدین صاحب کو حکم دیا کہ وہ قریب تر ہو کر اس خطبہ
کو لکھیں۔جب حضرات مولوی صاحبان تیار ہو گئے تو حضور نے يَا عِبَادَ اللہ کے لفظ سے عربی خطبہ شروع
فرمایا۔اثناء خطبہ میں حضرت اقدس نے یہ بھی فرمایا
اب لکھ لو پھر یہ لفظ چلے جاتے ہیں“
( یعنی ساتھ ساتھ لکھتے جاؤ۔اگر کوئی لفظ سمجھ نہیں آیا تو ابھی پوچھ لینا )
جب حضرت اقدس خطبہ پڑھ کر بیٹھ گئے، تو اکثر احباب کی درخواست پر مولا نامولوی عبدالکریم
صاحب اس کا ترجمہ سنانے کے لئے کھڑے ہوئے۔اس سے پیشتر کہ مولانا موصوف ترجمہ سنائیں،
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
اس خطبہ کو کل عرفہ کے دن اور عید کی رات میں جو میں نے دعائیں کی ہیں ان کی قبولیت کے
لیے نشان رکھا گیا تھا کہ اگر میں یہ خطبہ عربی زبان میں ارتجالاً پڑھ گیا، تو وہ ساری دعائیں قبول سمجھی جائیں
گی۔الحمد للہ کہ وہ ساری دعائیں بھی خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق قبول ہو گئیں۔۔۔۔( آپ نے یہ فرمایا
اور پھر اس کا اردو میں ترجمہ شروع ہوا۔۔۔۔۔ابھی مولانا عبدالکریم صاحب تر جمہ سناہی رہے تھے کہ
حضرت اقدس علیہ السلام فرط جوش کے ساتھ سجدہ شکر میں جا پڑے۔حضور کے ساتھ تمام حاضرین نے
سجدہ شکر ادا کیا۔سجدہ سے سر اٹھا کر حضرت اقدس نے فرمایا
ا بھی میں نے سرخ الفاظ میں لکھا دیکھا ہے کہ ”مبارک یہ گویا قبولیت کا نشان ہے۔“
"
یر پورٹ الحکم میں شائع ہوئی تھی جو ملفوظات میں بھی درج ہے۔( ملفوظات جلد 2 صفحہ 29 تا 31)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی کتاب ” نزول مسیح “ میں تحریر فرماتے ہیں کہ
عید اضحی کی صبح کو مجھے الہام ہوا کہ کچھ عربی میں بولو۔چنانچہ بہت احباب کو اس بات سے اطلاع
دی گئی اور اس سے پہلے میں نے کبھی عربی زبان میں کوئی تقریر نہیں کی تھی لیکن اس دن میں عید کا خطبہ عربی

خطبات مسرور جلد 12
221
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اپریل 2014ء
زبان میں پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا تو اللہ تعالیٰ نے ایک بلیغ فصیح پر معانی کلام عربی میں میری زبان میں
جاری کی جو کتاب خطبہ الہامیہ میں درج ہے۔وہ کئی جز کی تقریر ہے جو ایک ہی وقت میں کھڑے ہو کر زبانی
فی البدیہہ کہی گئی۔اور خدا نے اپنے الہام میں اس کا نام نشان رکھا کیونکہ وہ زبانی تقریر محض خدائی قوت
سے ظہور میں آئی۔میں ہرگز یقین نہیں مانتا کہ کوئی فصیح اور اہل علم اور ادیب عربی بھی زبانی طور پر ایسی تقریر
کھڑا ہوکر کر سکے۔یہ تقریر وہ ہے جس کے اس وقت قریبا ڈیڑھ سو آدمی گواہ ہوں گے۔“
نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 588)
پھر حقیقۃ الوحی میں آپ ذرا تفصیل سے فرماتے ہیں کہ
11 اپریل 1900ء کو عید اضحی کے دن صبح کے وقت مجھے الہام ہوا کہ آج تم عربی میں تقریر
کرو تمہیں قوت دی گئی۔اور نیز یہ الہام ہوا کلام أُفصحت مِن لَّدُنْ رَبِّ كَرِيمٍ یعنی اس کلام میں
خدا کی طرف سے فصاحت بخشی گئی ہے۔چنانچہ اس الہام کو اسی وقت اخویم مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم
اور اخویم حکیم مولوی نور دین صاحب اور شیخ رحمت اللہ صاحب اور مفتی محمد صادق صاحب اور مولوی محمد علی
صاحب ایم اے اور ماسٹر عبدالرحمن صاحب اور ماسٹر شیر علی صاحب بی اے اور حافظ عبد العلی صاحب اور
بہت سے دوستوں کو اطلاع دی گئی۔تب میں عید کی نماز کے بعد عید کا خطبہ عربی زبان میں پڑھنے کے لئے
کھڑا ہو گیا اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ غیب سے مجھے ایک قوت دی گئی اور وہ فصیح تقریر عربی میں فی البدیہ
میرے منہ سے نکل رہی تھی کہ میری طاقت سے بالکل باہر تھی اور میں نہیں خیال کر سکتا کہ ایسی تقریر جس کی
ضخامت کئی جزو تک تھی ایسی فصاحت اور بلاغت کے ساتھ بغیر اس کے کہ اول کسی کاغذ میں قلمبند کی جائے
کوئی شخص دنیا میں بغیر خاص الہام الہی کے بیان کر سکے۔جس وقت یہ عربی تقریر جس کا نام خطبہ الہامیہ رکھا
گیا لوگوں میں سنائی گئی اس وقت حاضرین کی تعداد شاید دوسو ۲۰۰ کے قریب ہوگی۔سبحان اللہ اس وقت
ایک غیبی چشمہ کھل رہا تھا۔مجھے معلوم نہیں کہ میں بول رہا تھا یا میری زبان سے کوئی فرشتہ کلام کر رہا تھا کیونکہ
میں جانتا تھا کہ اس کلام میں میرا دخل نہ تھا۔خود بخود بنے بنائے فقرے میرے منہ سے نکلتے جاتے تھے اور
ہر ایک فقرہ میرے لئے ایک نشان تھا۔چنانچہ تمام فقرات چھپے ہوئے موجود ہیں جن کا نام خطبہ الہامیہ
ہے۔اس کتاب کے پڑھنے سے معلوم ہوگا کہ کیا کسی انسان کی طاقت میں ہے کہ اتنی لمی تقریر بغیر سوچے
اور فکر کے عربی زبان میں کھڑے ہو کر محض زبانی طور پر فی البدیہہ بیان کر سکے۔یہ ایک علمی معجزہ ہے جو

خطبات مسرور جلد 12
222
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اپریل 2014ء
خدا نے دکھلایا اور کوئی اس کی نظیر پیش نہیں کر سکتا۔“
(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 375-376)
پس یہ چیلنج آج تک قائم ہے۔یہ خطبہ دے دیا تو (اس بارہ میں ) بعض مزید باتیں تاریخ
احمدیت میں
لکھی ہیں کہ
وو
خطبہ چونکہ ایک زبر دست علمی نشان تھا۔۔۔۔“ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
فرمایا ”۔۔۔۔۔اس لئے اس کی خاص اہمیت کے پیش نظر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے خدام میں
تحریک فرمائی کہ اسے حفظ کیا جائے۔چنانچہ اس کی تعمیل میں صوفی غلام محمد صاحب، حضرت
میر محمد اسمعیل
صاحب، مفتی محمد صادق صاحب اور مولوی محمد علی صاحب کے علاوہ بعض اور اصحاب نے اسے زبانی یاد کیا۔بلکہ مؤخر الذکر د واصحاب نے مسجد مبارک کی چھت پر مغرب و عشاء کے درمیان حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی مجلس میں بھی اسے زبانی سنایا۔حضرت مولوی عبدالکریم صاحب جو انتہا درجہ ادبی ذوق رکھتے تھے وہ تو
اس خطبہ کے اتنے عاشق تھے کہ اکثر اسے سناتے رہتے تھے اور اس کی بعض عبارتوں پر تو وہ ہمیشہ وجد میں
آ جاتے۔مولوی صاحب ایسے بلند پایہ عالم کو خطبہ الہامیہ کے اعجازی کلام پر وجد آنا ایک طبعی بات قرار دی
جا سکتی ہے مگر خدا کی طرف سے ایک تعجب
انگیز امر یہ پیدا ہوا کہ تقریر سنے والے بچے بھی اس کی جذب و
کشش سے خالی نہیں تھے۔چنانچہ حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کا بیان ہے کہ وہ دن جس میں یہ تقریر کی گئی
ابھی ڈوبا نہیں تھا کہ چھوٹے چھوٹے بچے جن کی عمر بارہ سال سے بھی کم تھی اس کے فقرے قادیان کے گلی
کو چوں میں دہراتے پھرتے تھے ( یعنی خطبہ کے فقرے ) جو ایک غیر معمولی بات تھی۔یہ خطبہ اگست 1901ء میں شائع ہوا۔حضور نے نہایت اہتمام سے اسے کا تب سے لکھوایا۔فارسی اور اردو میں ترجمہ بھی خود کیا اور اعراب بھی خود لگائے۔اصل خطبہ کتاب کے (جو خطبہ الہامیہ کتاب
ہے اس کے اڑتیسویں صفحہ پر ختم ہو جاتا ہے جو کتاب کے باب اول کے تحت درج ہے۔اگلا حصہ آخر تک
عام تصنیف ہے جس کا اضافہ حضور نے بعد میں فرمایا۔اور پوری کتاب کا نام خطبہ الہامیہ رکھا گیا“ (یعنی
پہلا حصہ جو ہے وہ اصل خطبہ الہامیہ ہے۔الہامی ہے۔یہ کتاب شائع ہوئی تو بڑے بڑے عربی دان
اس کی بے نظیر زبان اور عظیم الشان حقائق و معارف پڑھ کر دنگ رہ گئے۔حق تو یہ ہے کہ مسیح محمدی کا یہ وہ علمی
نشان ہے جس کی نظیر قرآن مجید کے بعد نہیں ملتی۔“
تاریخ احمدیت جلد دوم صفحه 85-86)

خطبات مسرور جلد 12
223
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 اپریل 2014ء
اسی خطبہ الہامیہ کے متعلق دو خوا ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قلم مبارک سے لکھی ہوئی ملی
ہیں جو تذکرے میں بھی درج ہیں۔19 اپریل 1900ء کی تاریخ دے کر حضور نے میاں عبداللہ صاحب سنوری کی مندرجہ ذیل
خواب
لکھی ہے کہ
میاں عبد اللہ سنوری کہتے ہیں کہ منشی غلام قادر مرحوم سنور والے یہاں آئے ہیں۔ان سے انہوں
نے پوچھا ہے کہ اس جلسہ کی بابت اُس طرف کی خبر دو۔کیا کہتے ہیں۔تو اس نے جواب دیا کہ اوپر بڑی
دھوم مچ رہی ہے۔( یہ خواب بیان کر رہے ہیں کہ اوپر کیا حالات ہیں؟)۔یہ خواب بعینہ سید امیر علی شاہ
صاحب کے خواب سے مشابہ ہے کیونکہ انہوں نے دیکھا تھا کہ جس وقت عربی خطبہ بروز عید پڑھا جا تا تھا
اس وقت جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عیسی علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام اور
حضرت خضر علیہ السلام جلسہ میں موجود ہیں اور اس خطبہ کو سن رہے ہیں۔یہ خواب میں خطبہ پڑھنے کے وقت
ہی بطور کشف اس جگہ بیٹھے ہوئے ان کو معلوم ہو گیا تھا۔“
بعض صحابہ کے بھی تاثرات ہیں۔حضرت حافظ عبد العلی صاحب بیان فرماتے ہیں کہ
( تذکرہ صفحہ 290 حاشیہ ایڈیشن چہارم)
میں بوقت خطبہ الہامیہ موجود تھا۔حضور کی آواز اس وقت بدلی ہوئی تھی۔ضلع سیالکوٹ کا ایک
سید لهم [ خادم حضور ] ( سید صاحب تھے ان کو الہام ہوا کرتا تھا لیکن بہر حال وہ احمدی تھے ) میرے پاس
بیٹھا ہوا تھا۔وہ کہہ رہا تھا کہ فرشتے بھی سننے کے لئے موجود ہیں۔“
(رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ رجسٹر 3 صفحہ 146 روایت حضرت حافظ عبدالعلی صاحب)
حضرت مرز افضل بیگ صاحب بیان فرماتے ہیں کہ
عید الاضحی کا خطبہ الہامیہ میرے سامنے حضرت اقدس نے مسجد اقصیٰ میں جو پرانی مسجد مسیح موعود
کے وقت کی ہے محراب اندرون دروازے کے سامنے باہر کے دروازے میں کھڑے ہو کر خطبہ بزبان عربی
میں پڑھا۔( یعنی جو بر آمرے کی ڈاٹ تھی یا در تھا اس کے اوپر کھڑے ہوکر) حضور ہر لفظ کو تین بار دہراتے
تھے اور مولوی حاجی خلیفہ اسیح اول اور مولوی عبد الکریم صاحب یہ ہر دو صاحب کتابت کرتے تھے
اور حضور سے دریافت کرتے تھے کہ لفظ س سے ہے یاث سے۔عین سے یا الف سے ہے۔( یعنی

خطبات مسرور جلد 12
224
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 اپریل 2014ء
لفظ پوچھا بھی جایا کرتے تھے۔) غرضیکہ مولوی صاحبان خود اپنے اصلاح کے دریافت کرتے تھے۔حضرت اس
کی تصحیح فرماتے تھے۔پھر ختم ہونے پر حضور نے مولوی عبد الکریم صاحب کو فر ما یا کہ آپ ترجمہ
کر کے پبلک کو سنا دیں چنانچہ مولوی صاحب نے ترجمہ سنایا اور پھر سجدہ شکر مسجد میں ادا کیا گیا۔“
(رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ رجسٹر 8 صفحہ 212 روایات حضرت مرزا افضل بیگ صاحب)
حضرت مولانا شیر علی صاحب فرماتے ہیں کہ اس عید کا خطبہ الہامیہ حضرت صاحب نے
پڑھایا۔یوم الحج کی صبح کو حضرت مسیح موعود نے حضرت مولوی صاحب کو پیغام بھیجا یا خط لکھا کہ جتنے لوگ
یہاں موجود ہیں ان کے نام لکھ کر میرے پاس بھیج دیں تا میں ان کے لئے دعا کروں۔حضرت مولوی
صاحب نے موجود احباب
کو تعلیم الاسلام سکول میں جمع کیا۔( تعلیم الاسلام ان دنوں مدرسہ احمدیہ کی جگہ
میں تھا) اور لوگوں کے ناموں کی فہرست تیار کروائی اور حضرت صاحب کی خدمت میں بھیجی۔حضرت
صاحب نے اپنے دالان کے دروازے بند کر کے دعائیں فرمائیں۔بعض لوگ جو پیچھے آتے تھے بند
دروازے میں سے اپنے رقعے اندر پہنچاتے تھے۔اس دن صبح کو حضرت مسیح موعود عید کے لئے نکلے مسجد مبارک
کی سیڑھیوں سے تو آپ نے فرمایا کہ رات کو مجھے الہام ہوا ہے کہ کچھ کلمات عربی میں کہو۔اس لئے حضرت
مولوی عبد الکریم صاحب اور حضرت مولوی نور الدین صاحب دونوں کو پیغام بھیجا کہ وہ کاغذ اور قلم دوات
لے کر آویں۔کیونکہ عربی میں کچھ کلمات پڑھنے کا الہام ہوا ہے۔نماز مولوی عبد الکریم نے پڑھائی اور مسیح
موعود نے پھر اردو میں خطبہ فرمایا غالباً کرسی پر بیٹھ کر۔اردو خطبے کے بعد آپ نے عربی خطبہ پڑھنا شروع
کیا کرسی پر بیٹھ کر۔اس وقت آپ پر ایک خاص حالت طاری تھی۔آنکھیں بند تھیں۔ہر جملے میں پہلی آواز
اونچی تھی ، پھر دھیمی ہو جاتی تھی۔سامنے بائیں طرف حضرت مولوی صاحبان لکھ رہے تھے۔ایک لفظ دونوں
میں سے ایک نے نہ سنا اس لئے پوچھا تو حضرت نے وہ لفظ بتایا اور پھر فرمایا کہ جو لفظ سنائی نہ دے وہ ابھی
پوچھ لینا چاہئے کیونکہ ممکن ہے مجھے بھی یاد نہ رہے۔آپ نے فرمایا کہ جب تک اوپر سے سلسلہ جاری رہا
میں بولتا رہا اور جب ختم ہو گیا بس کر دیا۔پھر حضرت صاحب نے اس کے لکھوانے کا خاص اہتمام کیا اور خود
ہی اس کا دوزبانوں فارسی اور اردو میں ترجمہ کیا اور یہ تحریک بھی فرمائی کہ اس کو لوگ یاد کر لیں جس طرح
قرآن مجید یا دکیا جاتا ہے۔چنانچہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب اور مولوی محمد علی صاحب نے اس کو یاد
کر کے مسجد مبارک میں با قاعدہ حضرت صاحب کو سنایا۔اس کے بعد میرے بھائی حافظ عبدالعلی
صاحب نے حضرت مولوی صاحب سے اس کے متعلق پوچھا۔مولوی صاحب نے جواب دیا کہ ہم

خطبات مسرور جلد 12
225
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اپریل 2014ء
جانتے ہیں کہ یہ حضرت صاحب کی طاقت سے بالا ہے۔ان کے اس جواب سے یہ مطلب تھا کہ یہ خدا کا
کلام ہے۔حضرت صاحب کا نہیں“۔(رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ رجسٹر 10 صفحہ 302 تا 304 روایت حضرت مولانا شیر علی صاحب)
حضرت میاں امیر الدین صاحب بیان کرتے ہیں کہ
حضرت صاحب جو خطبہ الہامیہ سنا کر نکلے تو راستے میں فرمایا کہ جب میں ایک فقرہ کہہ رہا ہوتا
تھا تو مجھے پتا نہیں ہوتا تھا کہ دوسرا فقرہ کیا ہوگا۔لکھا ہوا سامنے آ جاتا تھا اور میں پڑھ دیتا تھا۔حضور بہت
ٹھہر ٹھہر کر اور آہستہ آہستہ پڑھ رہے تھے۔“
(رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ رجسٹر 10 صفحہ 62 روایت حضرت میاں امیر الدین صاحب)
حضرت مولوی عبداللہ صاحب بوتالوی تحریر فرماتے ہیں کہ
سید عبد الحئی صاحب عرب جو عرب سے آ کر بہت دنوں تک قادیان میں بغرض تحقیق ٹھہرے
رہے اور بعد میں انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی۔انہوں نے خاکسار سے اپنی بیعت
کرنے کا حال اس طرح بیان کیا تھا، فرمایا کہ ” میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی فصیح و بلیغ
تصانیف کو پڑھ کر اس بات کا دل ہی میں قائل ہو گیا تھا کہ ایسا کلام سوائے تائید الہی کے اور کوئی لکھ نہیں
سکتا۔لیکن یہ مجھے یقین نہیں آتا تھا کہ یہ کلام خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہے۔اگر چہ مجھے
حضرت مولوی نورالدین صاحب اور دیگر علماء اس بات کا یقین دلاتے اور شہادت دیتے تھے لیکن میرے
شبہ کو ان کا بیان دور نہ کر سکا اور میں نے مختلف طریقوں سے اس بات کا ثبوت مہیا کرنا شروع کر دیا کہ آیا
واقعی یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنا ہی کلام ہے؟ اور کسی دوسرے کی امداد اس میں شامل نہیں۔چنانچہ میں عربی میں بعض خطوط حضرت اقدس کی خدمت میں لکھ کر ان کے جواب عربی میں حاصل کرتا اور
پھر اس عبارت کو غور سے پڑھتا اور اس کا مقابلہ حضور کی تصانیف سے کر کے معلوم کرتا تھا کہ یہ دونوں کلام
ایک جیسے ہیں۔لیکن پھر بھی مجھے کچھ نہ کچھ ان میں فرق ہی نظر آتا جس کا جواب مجھے یہ دیا جاتا کہ حضرت اقدس
کا عام کلام جو خطوں وغیرہ کے جواب میں تحریر ہوتا ہے اس میں معجزانہ رنگ اور خاص تائید الہی نہیں ہوسکتی
چونکہ عربی تصانیف کو حضرت صاحب نے متحد یا نہ طور پر خدا تعالیٰ کے منشا اور حکم کے ماتحت اس کی خاص
تائید سے لکھا ہے اس لئے ان کا رنگ جدا ہوتا ہے اور جدا ہونا چاہئے ورنہ عام لیاقت اور خاص تائید الہی
میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا۔

خطبات مسرور جلد 12
226
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 اپریل 2014ء
بہر حال میں قادیان میں اس بات کی تحقیقات کے واسطے ٹھہرا رہا تا کہ میں بھی کوئی اس قسم کی
تائید الہی کا وقت بچشم خود ملاحظہ کروں۔چنانچہ خطبہ الہامیہ کے نزول کا وقت آ گیا اور میں نے اپنی
آنکھوں سے اس الہامی اور معجزانہ کلام کے نزول کو دیکھا اور خود کانوں سے سنا کہ بلا امداد غیرے کس طرح
وہ انسان روز روشن میں تمام لوگوں کے سامنے ایسا فصیح و بلیغ کلام سنا رہا ہے۔لہذا میں نے اس خطبہ کو سننے
کے بعد شرح صدر سے بیعت کر لی۔“
( اصحاب احمد جلد ہفتم صفحہ 188 روایت حضرت مولوی محمدعبداللہ صاحب بوتالوی مطبوعہ ربوہ)
ایک دوست مکرم حاجی عبد الکریم صاحب فوجی ملازمت کے سلسلے میں مصر گئے۔(شاید
1940ء سے کچھ پہلے کا کوئی وقت ہے۔وہاں انہوں نے تبلیغ کا کام جاری رکھا اور ایک دوست علی حسن
صاحب احمدی ہو گئے۔ان کو لے کر حاجی صاحب مختلف مصری عرب احباب کے پاس جاتے اور تبلیغ
کرتے تھے۔ان میں سے ایک دوست محکمہ تار میں کلرک تھے۔کئی روز ان سے خیالات کا تبادلہ ہوتا رہا۔وہ تمام مسائل میں ان کے ساتھ متفق ہو گئے مگر امتی نبی ماننے پر تیار نہ تھے ( یہ بات ماننے پر تیار نہ تھے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام امتی نبی ہیں ) انہوں نے اس کلرک کو ” الخطبة الالهامية‘ دیا اور پھر کئی
دن اس کے پاس نہ گئے۔ایک دن اس دوست کا خط آیا جس میں اس نے حاجی صاحب کو کھانے پر بلایا
تھا۔وہاں پہنچنے پر اس نے کہا۔آپ میری بیعت کا خط لکھ دیں۔حاجی صاحب نے پوچھا کہ کیا ختم نبوت کا
مسئلہ حل ہو گیا ہے۔اس پر اس دوست نے کہا کہ میں نے الازھر یو نیورسٹی کے ایک بڑے عالم کو رات
کے کھانے پر بلایا تھا اور اسے بتایا کہ اس طرح مجھے بعض ہندوستانیوں نے تبلیغ کی ہے اور کہا ہے کہ
حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں اور آنے والا عیسی امت محمدیہ کا ہی ایک فرد ہے جو مسیح و مہدی ہو کر
آئے گا اور اس کے دعوے دار حضرت مرزا غلام احمد قادیانی ہیں۔مجھے ان لوگوں کے تمام دلائل سے اتفاق
ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ مرزا صاحب امتی نبی ہیں اور یہ وہ بات ہے جس کو میں ماننے کے لئے تیار نہیں۔چونکہ آپ عالم دین ہیں آپ مجھے بتائیں کہ کیا میرا موقف درست ہے یا نہیں ؟ اس ازھری عالم نے“
ازھر یونیورسٹی کے عالم نے جواب دیا کہ میں نے مرزا صاحب کا لٹریچر پڑھا ہے اور بعض احمدیوں سے
بھی ملا ہوں اور تبادلہ خیالات کیا ہے۔جس قسم کی نبوت کا مرزا صاحب نے دعویٰ کیا ہے اگر اس قسم کے
ہزار بھی نبی آجا ئیں تو ختم نبوت نہیں ٹولی یہ تسلیم کیا انہوں نے، کہتے ہیں ) اس پر میں نے انہیں کہا کہ
دیکھواب میں احمد یہ جماعت میں داخل ہو جاؤں گا اور قیامت والے دن تم اس کے ذمہ دار ہو گے۔ازھری عالم کہنے

خطبات مسرور جلد 12
227
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اپریل 2014ء
لگے کہ میرا یہ جواب صرف یہاں کے لئے ہی ہے۔اگر پبلک میں سوال کرو گے تو میں یہی کہوں گا کہ امتی
نبی بھی نہیں آسکتا (لوگوں کے سامنے میں نہیں کہوں گا۔ہاں اگر آپ جماعت احمدیہ میں شامل ہونا
چاہئیں تو بیشک میری ذمہ داری پر داخل ہو جائیں۔جہاں تک میرا تعلق ہے تو میرے لئے بعض روکیں ہیں
جن میں سب سے بڑی یہ ہے کہ اگر میں احمدی ہو جاؤں تو مجھے ملازمت سے نکال دیا جائے گا“ ( دنیا داری
غالب آگئی ”یہ مصری دوست کہتے ہیں کہ جب میں نے ازھری عالم سے یہ بات سنی تو فوراً جماعت میں
داخل ہونے
کا نعم ارادہ کر لیا ور خطبہ الہامیہ پڑھنا شروع کردیا اور تم کر کے سو یا۔رات کو میں نے خواب
میں دیکھا کہ حضرت سیدنا احمد اسیح علیہ السلام ایک کثیر جماعت کے ساتھ کہیں تشریف لے جارہے ہیں۔میں نے دریافت کیا کہ حضور یہ کون لوگ ہیں؟ اور انہیں آپ کہاں لے کے جار ہے ہیں۔آپ نے فرمایا:
یہ اولیاء اللہ ہیں جو امت محمدیہ میں مجھ سے پہلے ہوئے ہیں اور میں ان کو دربار رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں
زیارت کے لئے لے کے جا رہا ہوں۔میں خاتم الاولیاء ہوں۔میرے بعد کوئی ولی نہیں مگر وہی جو میری
جماعت میں سے ہو اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں مگر وہی جو امتی نبی ہو جیسے میں ہوں۔جب میں بیدار ہوا تو میرے لئے مسئلہ ختم نبوت حل ہو چکا تھا اور میں بہت خوش تھا۔“
حاجی عبد الکریم صاحب کہتے ہیں کہ میں نے اس وقت ان کا یہ واقعہ اور بیعت فارم پر کر کے
قادیان روانہ کر دیا۔“
ایک صاحب شیخ عبد القادر المغر بی بڑے چوٹی کے عالم تھے۔”حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب
کے ان علامہ المغربی سے علمی ، ادبی اور دینی مزاج کی وجہ سے گہرے دوستانہ مراسم تھے۔آپ سے ان کی
پہلی ملاقات 1916ء میں ہوئی تھی۔ایک دفعہ علامہ المغر بی نے حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب کو کہا کہ
آئیے ہم دونوں تصویر بنائیں اور دوستی کا اقرار قرآن مجید پر ہاتھ رکھتے ہوئے کیا۔اسی دوستی کی وجہ سے
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب دمشق گئے ہیں تو مولوی عبد القادر صاحب بھی آپ سے ملنے آگئے
اور بہت سے سوالات آپ سے کئے اور جب حضرت مصلح موعودؓ نے جواب دیئے تو انہوں نے پھر یہ کہ دیا
کیونکہ علامہ تھے، ضد بھی تھی ) کہ ہم لوگ عرب ہیں ، اہل زبان ہیں۔قرآن مجید کو خوب
سمجھتے ہیں ہم سے
بڑھ کر کون قرآن کو سمجھے گا۔اس پر خیر باتیں ہوتی رہیں۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے یہ فرمایا کہ تم لوگ بھی
اسی طرح سے لغت کے محتاج ہو جس طرح سے ہم ہیں۔قرآن خدا نے ہمیں سکھایا ہے اور سمجھایا ہے اور
ہماری زبان با وجود یہ کہ ہم لوگ اردو میں گفتگو کرنے کا محاورہ رکھتے ہیں اور عربی میں بولنے کا ہمیں موقع

خطبات مسرور جلد 12
228
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 اپریل 2014ء
نہیں ملتا تم سے زیادہ فصیح و بلیغ ہے وغیرہ وغیرہ
حضور نے بڑے جوش سے عربی میں ایسی فصیح گفتگو فرمائی کہ پاس بیٹھے ایک سید صاحب بھی
مولوی عبد القادر کی طرف متوجہ ہو کر کہنے لگے کہ واقعہ میں ان کی زبان ہم لوگوں سے زیادہ فصیح ہے۔اس پر
مولوی عبد القادر نے کچھ نرمی اختیار کی اور پھر ادب سے گفتگو کرنے لگے۔بہر حال دوران گفتگو انہوں نے (علامہ مغربی صاحب نے ) یہ بھی کہا کہ حضرت مسیح موعود کی
کتب میں زبان کی غلطیاں ہیں۔اس کا بھی جواب حضرت خلیفہ ثانی نے دیا۔فرمایا کہ تم میں اگر طاقت
ہے تو اب ہی اغلاط کا اعلان کر دو یا ان کتب کا جواب لکھ کر شائع کر دو۔پر یا درکھو کہ تم ہرگز نہ کر سکو گے۔اگر
قلم اٹھاؤ گے تو تمہاری طاقت تحریر سلب کر لی جاوے گی۔تجربہ کر کے دیکھ لو۔ان باتوں پر اب اس نے
منت سماجت شروع کی کہ آپ ان دعووں کو عرب مصر اور شام میں نہ پھیلائیں اس سے اختلاف بڑھتا ہے
اور اختلاف اس وقت ہمارے لئے سخت نقصان دہ ہے۔وہابیوں نے پہلے ہی سخت صدمہ پہنچایا ہوا ہے۔آپ بلا د یورپ ، امریکہ اور افریقہ کے کفار اور نصاریٰ میں تبلیغ کریں۔مبشر بھیجیں لیکن یہاں ہرگز ایسے
عقائد کا نام نہ لیں خدا کے واسطے۔انا ارجُوكُمْ يَا سَیّدِی کبھی بوسہ دے کر کبھی ہاتھوں کو لپیٹ کر
غرض ہر رنگ میں بار بارمنت کرتا تھا کہ خدا کے واسطے ان علاقہ جات میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
تعلیمات کا اعلان نہ کریں اور نہ مبلغ بھیجیں وغیرہ وغیرہ۔پھر کہنے لگے کہ ہم جانتے ہیں کہ وہ اچھے آدمی
تھے۔اسلام کے لئے غیرت رکھتے تھے مگر ان کی نبوت اور رسالت کو ہم تسلیم نہیں کرسکتے۔صرف لا اله
الا اللہ پر لوگوں کو جمع کریں۔خیر ان باتوں کا جواب حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے بڑے پر شوکت الفاظ
میں ، لہجے میں دیا کہ اگر یہ منصوبہ ہمارا ہوتا تو ہم چھوڑ دیتے۔مگر یہ خدا کا حکم ہے اس میں ہمارا اور سید نا احمد کا
کوئی دخل نہیں۔خدا کا یہ حکم ہے ہم پہنچائیں گے اور ضرور پہنچا ئیں گے۔۔۔۔انہیں مغربی صاحب کا یہ واقعہ آگے چل رہا ہے، حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت
مولانا جلال الدین صاحب شمس کو شام بھیجا۔اس زمانے کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے حضرت سید زین
العابدین ولی اللہ شاہ صاحب فرماتے ہیں کہ۔۔۔۔۔ایک دن میں اور حضرت مولانا شمس صاحب بعض
دوستوں سے احمدیت کے بارے میں باتیں کر رہے تھے کہ شیخ عبد القادر المغر بی مرحوم تشریف لائے اور
بیٹھ کر ہماری باتیں سنیں۔اثنائے گفتگو استخفاف سے اپنی سابقہ ملاقات کا ذکر کیا “ (یعنی جو حضرت خلیفۃ
المسیح الثانی سے ہوئی تھی بڑے تحقیر کے الفاظ میں۔۔۔۔۔اور جو مشورہ حضور کو دیا تھا اسے دہرایا۔( یعنی تبلیغ

خطبات مسرور جلد 12
229
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اپریل 2014ء
یہاں نہ کریں) اور مذاقاً کہا کہ الہامات کی عربی عبارت بھی درست نہیں۔( یعنی حضرت مسیح موعود کے
الہامات کی عربی عبارت بھی درست نہیں ہے تو کہتے ہیں ) میں نے خطبہ الہامید ان کے ہاتھ میں دیا اور کہا
کہ پڑھیں کہاں عربی غلط ہے۔انہوں نے اونچی آواز سے پڑھناشروع کیا اور ایک دولفظوں سے متعلق کہا
کہ یہ عربی لفظ ہی نہیں۔تو مولانا شمس صاحب نے (وہاں بیٹھے ہوئے تھے ) تاج العروس ( عربی کی ایک
لغت ہے ) الماری سے نکالی اور وہ لفظ نکال کر دکھائے۔سامعین کو حیرت ہوئی اور شاہ صاحب کہتے ہیں میں
نے اس موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے کہا کہ کہلاتے تو آپ بڑے ادیب ہیں، بڑے عالم ہیں لیکن آپ کو اتنی
عربی بھی نہیں آتی جتنی میرے شاگرد کو آتی ہے۔( کہتے ہیں شمس صاحب ان دنوں مجھ سے انگریزی پڑھا
کرتے تھے تو اس لئے میں نے ان کو شاگرد کہا۔) اس پر انہیں بڑا غصہ آیا اور یہ کہتے ہوئے اٹھے اور
کمرے سے باہر چلے گئے کہ میں تمہیں دیکھ لوں گا اور کل بتاؤں گا تمہیں کیا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔خیر شاہ صاحب
کہتے ہیں۔۔۔۔۔میں نے دیکھا کہ جو لوگ بیٹھے ہوئے ہیں وہ میری باتوں سے کچھ متاثر ہیں تو ان کو بھی میں
نے کہا کہ ہم دونوں اکٹھے رہے ہیں۔میں بھی وہاں پڑھایا کرتا تھا اور ان کو علامہ صاحب کو خطبہ الہامیہ
پڑھ کر ایسی رائے کا اظہار نہیں کرنا چاہئے تھا۔بجائے اس کے حق بات ان کو مان لینی چاہئے تھی۔خیر یہ
دوستوں میں باتیں ہوتی رہیں۔دوسرے دن کہتے ہیں صبح سویرے شمس صاحب نے مجھے کہا کہ حضرت
خلیفہ اسیح الثانی نے آپ کو کہا تھا کہ عبد القادر المغربی سے بگاڑ نہیں پیدا کرنا، تعلقات رکھیں تو آپ نے تو
انہیں ناراض کر دیا ہے۔تو میں نے کہا فکر نہ کر ٹھیک کر لیں گے۔دوسرے دن ہم دونوں صبح سویرے
علامہ صاحب کے مکان پر گئے۔دروازہ کھٹکھٹایا تو مغربی صاحب تشریف لے آئے اور آتے ہی مجھ سے
بغلگیر ہو گئے اور مجھے بوسہ دیا اور کہا کہ میں آپ سے معافی مانگتا ہوں۔میں آپ کی طرف آنا ہی چاہتا تھا۔اندر تشریف لے آئیں۔قہوہ پیئیں اور میں آپ کو دکھاؤں کہ میری رات کیسے گزری۔ہم اندر گئے تو انہوں
نے رسالہ الحقائق عن الاحمدیہ ( یہ حضرت ولی اللہ شاہ صاحب کی تألیف تھی ) کی طرف اشارہ کیا اور کہا۔یہ رسالہ میرے ہاتھ میں تھا اور پختہ ارادہ کیا کہ اس رسالے کا رڈ شائع کروں۔میں نے حدیث اور تفاسیر کی
کتب جو میرے پاس تھیں وہ میز پر رکھ لیں اور عشاء کی نماز پڑھ کر رڈ لکھنا شروع کر دیا۔ادھر سے رسالہ
پڑھتا اور رڈ لکھنے کے لئے کتا بیں دیکھتا۔ایک رڈ لکھتا اس میں تکلف معلوم ہوتا اسے پھاڑ دیتا۔ایک اوررد
لکھتا اسے بھی پھاڑ دیتا۔اسی طرح رات گزرگئی۔بیوی نے بھی کہا کیا ہو گیا ہے تمہیں واپس آ جاؤ۔سو جاؤ
( کہتے ہیں کہ ) آخر صبح فجر کی اذان ہوگئی اور میں کچھ نہیں لکھ سکا۔ہر بات جو میں لکھتا تھا مجھےلگتی تھی یہ تو غلط

خطبات مسرور جلد 12
230
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اپریل 2014ء
ہوگئی اور وہ سارا جماعت کا ہی لٹریچر ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات پر ہی بنیا درکھتا
ہے۔تو اس کے بعد وہ ان کو (شاہ صاحب کو) کہنے لگے کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اب ایک کلمہ
مخالفت کا مجھ سے آپ نہیں نہیں گے۔آپ کے خیالات سراسر اسلامی ہیں اور آپ آزادی سے تبلیغ کریں
اور پوچھنے والوں سے میں آپ کے حق میں اچھی بات ہی کہوں گا لیکن میں آپ کے فرقے میں داخل نہیں
ہوں گا۔آخری دم تک وہ جماعت کی تعریف کرتے رہے۔“
(ماخوذ از سیرت حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب۔صفحہ 27-29)
اب میں خطبہ الہامیہ کے بعض اقتباسات پیش کرتا ہوں جس سے اس کی جیسا کہ میں نے کہا
عظمت کا کچھ اندازہ ہوتا ہے۔اصل تو پورا پڑھیں گے تو پتا لگے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
66
عربی میں فرماتے ہیں کہ
أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي أَنَا الْمَسِيحُ الْمُحَمَّدِى وَإِنِّي أَنَا أَحْمَدُنِ الْمَهْدِى وَإِنَّ رَبِّي مَعِيَ
إلى يَوْمِ تَحْدِى مِنْ يَوْمِ مَهْدِى وَإِنِّي أُعْطِيتُ صِرَامًا أَكَلًا وَمَاءَ زُلَالًا وَأَنَا كَوْكَبٌ
يَمَانِي وَوَابِلٌ رُوحَانِي ابْذَائِي سِنَانٌ مُنَرَّبْ وَدُعَائِي دَوَاءُ مُجَرَّبْ أُرِى قَوْمًا جَلَالًا۔وَقَوْمًا أَخَرِيْنَ جَمَالًا وَبِيَدِى حَرْبَةٌ أَبِيدُ بِهَا عَادَاتِ الظُّلْمِ وَالذُّنُوبِ۔وَفِي الْأُخْرَى
شُرْبَةٌ أُعِيْدُ بِهَا حَيَاةَ الْقُلُوبِ “
(یعنی) اے لوگو! میں وہ مسیح ہوں کہ جو محمدی سلسلہ میں سے ہے اور میں احمد مہدی ہوں اور سچ سچ
میرا رب میرے ساتھ ہے۔میرے بچپن سے لے کر میری لحد تک۔اور مجھ کو وہ آگ ملی ہے جو کھا جانے
والی ہے اور وہ پانی جو میٹھا ہے اور میں یمانی ستارہ ہوں اور روحانی بارش ہوں۔میرا رنج دینا تیز نیزہ ہے اور
میری دعا مجرب دوا ہے۔ایک قوم کو میں اپنا جلال دکھاتا ہوں اور دوسری قوم کو جمال دکھاتا ہوں۔اور
میرے ہاتھ میں ہتھیار ہے اس کے ساتھ میں ظلم اور گناہ کی عادتوں کو ہلاک کرتا ہوں اور دوسرے ہاتھ میں
شربت ہے جس سے میں دلوں کو دوبارہ زندہ کرتا ہوں۔“
پھر آپ فرماتے ہیں۔(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد 16 صفحه 61-62)
أيُّهَا النَّاسُ قُومُوا لِلهِ زَرَافَاتٍ وَفُرَادَى فُرَادَى ثُمَّ اتَّقُوا اللهَ وَفَكَّرُوا
كَالَّذِي مَا بَخِلَ وَمَا عَادَى أَلَيْسَ هَذَا الْوَقْتُ وَقتَ رُحْمِ اللهَ عَلَى الْعِبَادِ وَوَقْتَ دَفْعِ

خطبات مسرور جلد 12
231
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اپریل 2014ء
الشَّرِ وَتَدَارُكِ عَطَشِ الْأَكْبَادِ بِالْعِهَادِ۔أَلَيْسَ سَيْلُ الشَّرِ قَلْبَلَغَ انْتِهَاءَهُ وَذَيْلُ
الْجَهْل طَوَلَ أَرْجَاءَهُ وَفَسَدَ الْمُلْكُ كُلُّهُ وَشَكَرَ إِبْلِيسُ جُهَلَاءَهُ فَاشْكُرُوا اللهَ الَّذِي
تذكَرَكُمْ وَتَذَكَرَ دِيْنَكُمْ وَمَا أَضَاعَهُ۔وَعَصَمَ حَرْثَكُمْ وَزَرْعَكُمْ وَلُعَاعَهُ۔وَأَنْزَلَ
الْمَطَرَ وَأَكْمَلَ أَبْضَاعَهُ۔وَبَعَثَ مَسِيحَهُ لِدَفْعِ الضَّيْرِ۔وَمَهْدِيَّهُ لافَاضَةِ الْخَيْرِ
وَأَدْخَلَكُمْ فِي زَمَانِ اِمَامِكُمْ بَعْدَ زَمَانِ الْغَيْرِ
(کہ) اے لوگو! خدا کے لئے تم سب کے سب یا اکیلے اکیلے خدا کا خوف کر کے اس آدمی کی
طرح سوچو جو نہ بخل کرتا ہے اور نہ دشمنی۔کیا یہ وہ زمانہ نہیں کہ خدا بندوں پر رحم کرے؟ اور کیا یہ وہ زمانہ نہیں
کہ بدی کو دفع کیا جائے اور جگروں کی پیاس کا مینہ برسانے سے تدارک کیا جائے ؟ کیا بدی کا سیلاب اپنی
انتہا کو نہیں پہنچا ؟ اور جہالت کے دامن نے اپنے کناروں کو نہیں پھیلایا ؟ اور ملک فاسد ہو گیا اور شیطان نے
جاہلوں کا شکریہ ادا کیا۔پس اس خدا کا شکر کرو جس نے تم کو یاد کیا اور تمہارے دین کو یا دکیا اور ضائع ہونے
سے محفوظ رکھا اور تمہارے بوئے ہوئے کو اور تمہاری زراعت کو آفتوں سے بچایا اور مینہ نازل فرما یا اور اس
کے سرمایہ کو کامل کیا اور اپنے مسیح کو ضرر کے دور کرنے کے لئے اور اپنے مہدی کو خیر اور نفع پہنچانے کے لئے
بھیجا اور تمہیں تمہارے امام کے زمانے میں غیر کے زمانہ کے بعد داخل کیا۔“
پھر آپ فرماتے ہیں
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 66-67)
وَإِنِّي عَلَى مَقَامِ الْخَتمِ مِنَ الْوِلَايَةِ كَمَا كَانَ سَيْدِي الْمُصْطَفَى عَلَى مَقَامِ
الختمِ مِنَ النُّبُوَّةِ۔وَإِنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاء وَانَا خَاتَمُ الْأَوْلِيَاء لَا وَلَى بَعْدِي إِلَّا الَّذِي
هُوَ مِنِى وَعَلَى عَهْدِى وَإِنِّي أُرْسِلْتُ مِن رَّبِّي بِكُلِّ قُوَّةٍ وَبَرَكَةٍ وَعِزَّةٍ وَإِنَّ قَدَعِي هَذِهِ عَلَى
مَنَارَةٍ خُتِمَ عَلَيْهَا كُلُّ رِفْعَةٍ فَاتَّقُوا اللهَ أَيُّهَا الْفِتْيَانُ وَاعْرِفُونِي وَأَطِيعُونِي وَلَا
تَمُوتُوا بِالْعِصْيَانِ وَقَدْ قَرُبَ الزَّمَانُ وَحَانَ أَنْ تُسْئَلَ كُلُّ نَفْسٍ وَتُدَانُ
اور میں ولایت کے سلسلے کو ختم کرنے والا ہوں جیسا کہ ہمارے سید آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نبوت کے سلسلے کو ختم کرنے والے تھے اور وہ خاتم الانبیاء ہیں اور میں خاتم الاولیاء ہوں۔میرے بعد کوئی
ولی نہیں مگر وہ جو مجھ سے ہوگا اور میرے عہد پر ہو گا اور میں اپنے خدا کی طرف سے تمام تر قوت اور برکت

خطبات مسرور جلد 12
232
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 اپریل 2014ء
اور عزت کے ساتھ بھیجا گیا ہوں اور یہ میرا قدم ایک ایسے منارہ پر ہے جو اس پر ہر ایک بلندی ختم کی گئی ہے۔پس خدا سے ڈروالے جو انمر دو اور مجھے پہچانو اور نافرمانی مت کرو اور نا فرمانی پرمت مرو اور زمانہ نزدیک آ گیا
ہے اور وہ وقت نزدیک ہے کہ ہر ایک جان اپنے کاموں سے پوچھی جائے اور بدلہ دی جائے۔“
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 69-71)
پس یہ وہ عظیم الشان نشان ہے، یہ عظیم الشان الفاظ ہیں، یہ دعوت ہے جو اللہ تعالیٰ کے حکم سے
آپ نے دی۔اللہ تعالیٰ کے الہام سے آپ نے دنیا کو دی اور یہ نشان جیسا کہ میں نے کہا 11 اپریل
1900 ء کو ظہور میں آیا، آج تک اپنی چمک دکھلا رہا ہے اور آج تک کوئی ماہر سے ماہر زبان دان اور
بڑے سے بڑا عالم اور ادیب بھی چاہے وہ عرب کا رہنے والا ہے اس کا مقابلہ نہیں کر سکا۔اور کس طرح یہ
مقابلہ ہو سکتا ہے۔یہ تو خدا تعالیٰ کا کلام تھا جو آپ علیہ السلام کی زبان سے ادا ہوا۔اللہ تعالیٰ دنیا کو اور خاص
طور پر عرب مسلمانوں کو عقل اور جرأت دے کہ وہ خدا تعالیٰ کے فرستادے کے پیغام کو سمجھیں اور امت
مسلمہ کو آج پھر امت واحدہ بنانے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس غلام صادق کے مددگار بنیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔نماز جمعہ کے بعد میں دو جنازے بھی پڑھاؤں گا۔ان میں سے ایک جنازہ مکرمہ حنیفاں بی بی
صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری بشیر احمد صاحب بھٹی بھوڑ و چک ضلع شیخو پورہ کا ہے جو 3 را پریل 2014ء کو 84
سال کی عمر میں وفات پاگئیں تھیں۔إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آپ نے 1953ء میں ایک خواب کی
بناء پر بیعت کر کے جماعت میں شمولیت کی سعادت پائی تھی۔جلسہ سالانہ ربوہ میں آپ نے خلیفتہ اسیح
الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا تو بتایا کہ خواب میں بیعت کے لئے کہنے والے بزرگ حضور ہی تھے۔آپ
بہن بھائیوں میں اکیلی احمدی تھیں اور پنجوقتہ نمازی، تہجد گزار، بڑی دعا گو تھیں۔غریب پرور نیک دل مخلص
خاتون تھیں۔جماعت سے اخلاص و وفا کا تعلق تھا۔عہدے داران کی بڑی عزت کرتی تھیں۔ان کے
پسماندگان میں میاں کے علاوہ دو بیٹیاں اور پانچ بیٹے ہیں۔اپنے ایک بیٹے مکرم محمد افضل بھٹی صاحب کو
انہوں نے جامعہ بھیجا۔وہ تنزانیہ میں مبلغ سلسلہ ہیں اور وہاں خدمت بجالا رہے ہیں اور میدانِ عمل میں
ہونے کی وجہ سے اپنی والدہ کے جنازے پر بھی شامل نہیں ہو سکے تھے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند
کرے اور ان کے اس بیٹے کو بھی صبر اور حوصلہ عطا فرمائے جو میدان عمل میں دین کی خدمت بجالا رہا ہے۔

خطبات مسرور جلد 12
233
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اپریل 2014ء
دوسرا جنازہ مکرم سید محمود احمد شاہ صاحب آف کراچی کا ہے۔جو 29 / مارچ 2014ء کو 76 سال
کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے وفات پاگئے۔انَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔یہ اپنے گھر میں
تھے کہ وضو کر کے عصر کی نماز پڑھنے کے لئے اپنے کمرے میں گئے ہیں۔کافی انتظار کے بعد جب ان کی
اہلیہ نے جاکے دیکھا تو جائے نماز بھی کھولی نہیں تھی ، فولڈ کی ہوئی جائے نماز پڑی تھی ، یا نماز پڑھ لی تھی یا
پڑھنے سے پہلے بہر حال جائے نماز پر یہ گرے ہوئے تھے تو بستر پر ڈالا ، ایمبولینس آئی، انہوں نے چیک
کر کے بتایا کہ ان کی وفات ہو چکی ہے۔آپ حضرت سید ناظر حسین شاہ صاحب صحابی حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے بیٹے اور مکرم عبد اللہ شاہ صاحب جو حضرت خلیفہ اسیح الرابع کے خالہ زاد بھائی تھے ان کے
داماد تھے۔نہایت شفیق، حلیم، نیک، دعا گو، نظام جماعت اور خلافت سے بے انتہا محبت کا تعلق رکھنے والے
تھے۔جماعتی کاموں میں مختلف ذمہ داریوں پر طویل عرصے تک ان کو خدمت بجالانے کی توفیق ملی۔تہجد
گزار، نمازوں کے پابند ، با قاعدگی سے وقف عارضی بھی کرتے تھے۔جلسہ سالانہ کا ہر سال بے چینی سے
انتظار کرتے۔یہاں آتے تھے اور جلسہ میں شمولیت اور خلیفہ وقت سے ملاقات کا بھی ان کو بڑا شوق ہوتا
تھا۔لمبے عرصہ تک کراچی میں اپنے حلقے کے سیکرٹری وصایا کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔موصی تھے۔اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور چار بیٹے یاد گار چھوڑے ہیں جو سارے پاکستان سے باہر ہی آسٹریلیا، کینیڈا،
امریکہ اور سویڈن وغیرہ میں رہتے ہیں۔ان کے دو بھائی یہاں ہیں۔ایک سید نصیر شاہ صاحب ہیں جو
آجکل یو۔کے میں شعبہ رشتہ ناطہ کے انچارج ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔رحم کا سلوک فرمائے
اور تمام لواحقین کو صبر اور حوصلہ دے اور ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 02 مئی 2014 ء تا 08 مئی 2014 ، جلد 21 شماره 18 صفحہ 05 تا 09)

آج 10 میں سے 10 باقی