اللہ تعالیٰ کے قرب کی حقیقت، اہمیت اور حاصل کرنے کے بعض طریق

خطبات مسرور جلد 12
265
18
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 مئی 2014ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 02 مئی 2014 ء بمطابق 02 ہجرت 1393 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات کے حوالے سے میں گزشتہ خطبات میں
معرفت الہی کے طریق محبت الہی کے طریق اور اللہ تعالیٰ کی ذات کی حقیقت کا بیان کرتا رہا ہوں۔آج
آپ علیہ السلام کے اقتباسات پیش کرتے ہوئے آپ کے اس علمی خزانے میں سے چند حوالے پیش کروں
گا جن میں آپ نے اللہ تعالیٰ کے قرب کی حقیقت، اس کی اہمیت، اس کو حاصل کرنے کے بعض طریق اور
اپنی جماعت سے اس کے حصول کے لئے توقعات کا اظہار فرمایا ہے۔اس بات کی وضاحت فرماتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ کو حاصل کرنا ہے تو اس بات کا ادراک ہونا
ضروری ہے کہ اصل نیکی خدا تعالیٰ کی ذات میں ہے اور اس کی طرف سے ہی نیکی آتی ہے۔جو خدا تعالیٰ کی
تعلیم کو اختیار کرنے سے ملتی ہے اور نتیجہ خدا تعالیٰ کے انعامات اور اس کا قرب حاصل ہوتا ہے۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
حقیقی طور پر بجز خدائے تعالیٰ کے اور کوئی نیک نہیں۔تمام اخلاق فاضلہ اور تمام نیکیاں اسی کے
لئے مسلم ہیں۔پھر جس قدر کوئی اپنے نفس اور ارادت سے فانی ہو کر اس ذات خیر محض کا قرب حاصل کرتا ہے
اسی قدر ا خلاق الہیہ اس کے نفس پر منعکس ہوتی ہیں۔۔( یعنی جس قدر کوئی اپنے نفس اور ارادت یعنی چاہت اور پسند سے بالا ہو کر اللہ تعالیٰ کے قرب کی
کوشش کرتا ہے تو پھر اسے اس کا قرب حاصل ہو جاتا ہے اور اخلاق الہیہ جو ہیں اس کے نفس پر منعکس

خطبات مسرور جلد 12
266
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مئی 2014ء
ہوتے ہیں۔جب انسان اپنے نفس سے بالا ہو ، انسان اپنی پسندوں کو چھوڑے، اللہ تعالیٰ میں ڈوبنے کی
کوشش کرے تو پھر یہ نتیجہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کے جو اخلاق ہیں، اللہ تعالیٰ کے جو رنگ ہیں اس میں انسان
رنگین ہونا شروع ہوتا ہے اور پھر جتنازیادہ اللہ تعالیٰ کے رنگ میں رنگین ہو گا اس کے احکامات پر عمل کرنے
کی توفیق ملتی چلی جائے گی ، بڑھتی چلی جائے گی۔)
فرمایا : پس بندہ کو جو جو خوبیاں اور کچی تہذیب حاصل ہوتی ہے وہ خدا ہی کے قرب سے
حاصل ہوتی ہے اور ایسا ہی چاہئے تھا کیونکہ مخلوق فی ذاتہ کچھ چیز نہیں ہے۔سوا خلاق فاضلہ الہیہ کا انعکاس
انہیں کے دلوں پر ہوتا ہے کہ جو لوگ قرآن شریف کا کامل اتباع اختیار کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے جو
اخلاق فاضلہ ہیں اسی کے دل پر منعکس ہوتے ہیں، انہیں سے ان کا اظہار ہورہا ہوتا ہے اسی کی جو قرآن
شریف کی مکمل اور کامل پیروی کرتے ہیں اتباع کرتے ہیں۔فرمایا اور تجربہ صیحہ بتلا سکتا ہے کہ جس مشرب صافی اور روحانی ذوق اور محبت کے بھرے
ہوئے جوش سے اخلاق فاضلہ ان سے صادر ہوتے ہیں اس کی نظیر دنیا میں نہیں پائی جاتی اگر چہ منہ سے ہر
یک شخص دعوی کر سکتا ہے اور لاف و گزاف کے طور پر ہریک کی زبان چل سکتی ہے مگر جو تجر بہ صحیحہ کا تنگ
دروازہ ہے اس دروازہ سے سلامت نکلنے والے یہی لوگ ہیں اور دوسرے لوگ اگر کچھ اخلاق فاضلہ ظاہر
کرتے بھی ہیں تو تکلف اور تصنع سے ظاہر کرتے ہیں ( جو اللہ تعالیٰ کے رنگ میں رنگین ہونے کی
کوشش کرتا ہے قرآن شریف کے احکامات پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے اسی سے ہی ایسے اخلاق ظاہر
ہوں گے۔دوسری دنیا میں یا اس کے علاوہ اگر کوئی اخلاق فاضلہ ظاہر کرتا ہے یا بظاہر اخلاق ظاہر ہورہے
ہیں تو تکلف ہے تصنع ہے، بناوٹ ہے۔)
فرمایا: اور اپنی آلودگیوں کو پوشیدہ رکھ کر اور اپنی بیماریوں کو چھپا کر اپنی جھوٹی تہذیب
دکھلاتے ہیں۔ان کے اوپر جو گند ہیں، زنگ لگے ہوئے ہیں ان کو انہوں نے چھپایا ہوتا ہے، اخلاق
اصل میں نہیں ہوتے وہ ظاہری لیپا پوتی ہوتی ہے، بناوٹ ہوتی ہے تصنع ہوتی ہے۔)
فرمایا: ” اپنی جھوٹی تہذیب دکھلاتے ہیں سب کچھ انہوں نے چھپایا ہوتا ہے۔)۔۔۔او ادنی ادنیٰ امتحانوں میں ان
کی قلعی کھل جاتی ہے۔جب امتحان آتا ہے، آزمایا جاتا ہے تو قلعی
کھل جاتی ہے۔ذاتی مقد مے ہوتے ہیں تو اس وقت پتا لگ جاتا ہے کہ کتنے پانی میں ہیں۔جھوٹ اور سچ
اور اخلاق سب ظاہر ہو جاتے ہیں۔یہ پتا لگ جاتا ہے کہ جھوٹ کتنا ہے۔بیج کو کتنا چھپایا جار ہا ہے یہ پتا لگ

خطبات مسرور جلد 12
267
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مئی 2014ء
جاتا ہے۔اخلاق کس حد تک دکھائے جارہے ہیں یہ پتا لگ جاتا ہے۔اور یہ نہ بھی ہو تو حضرت مصلح موعود
رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مثال دی ہے کہ ایک دفعہ بڑے پڑھے لکھوں کی ایک جگہ ایک مجلس میں جو ظاہری طور
پر سوسائٹی کے بڑے سرکردہ بنے پھرتے تھے، ان کی مجلس میں فیصلہ ہوا کہ آج بے تکلف مجلس ہونی چاہئے
اور آپ کہتے ہیں اس بے تکلفی کا معیار یہ تھا کہ جو کچھ بیہودگیاں ہو سکتی تھیں وہ کی گئیں۔تو وہاں ان سب کی
قلعی کھل جاتی ہے۔فرمایا۔اور تکلف اور تصنع اخلاق فاضلہ کے ادا کرنے میں اکثر وہ اس لئے کرتے ہیں کہ اپنی
دنیا اور معاشرت کا حسن انتظام وہ اسی میں دیکھتے ہیں۔( یہ تکلف اور تصنع اور اخلاق کیوں دکھائے
جاتے ہیں؟ اس لئے کہ ان کی جو دنیا ہے، جو دنیاوی باتیں ہیں، معاشرہ ہے اس میں وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے
لئے یہ چیزیں دکھانی ضروری ہیں۔اس سے ہمیں فائدہ ہوگا۔اس لئے دکھایا جاتا ہے نہ کہ خدا تعالیٰ کی رضا
حاصل کرنے کے لئے۔)
فرمایا اور اگر اپنی اندرونی آلائشوں کی ہر جگہ پیروی کریں تو پھر مہمات معاشرت میں خلل
پڑتا ہے۔جوان کے دلوں میں گندگی اور آلائشیں شامل ہوئی ہوئی ہیں اگر اس کی پیروی کریں، اس کے
پیچھے چلیں تو جو کچھ ان کے دنیاوی کام ہیں وہ پھر متاثر ہوں گے، ان میں خلل پڑے گا۔اس لئے یہ اخلاق
دکھانے کا مقصد صرف ذاتی مفاد ہوتا ہے نہ کہ اخلاق کو لاگو کرنا۔اخلاق پر عمل کرنا اس لئے کہ خدا تعالیٰ کی
رضا حاصل ہو ، اخلاق اس لئے دکھا نا کہ دوسرے کا فائدہ ہو۔( یہ مقصد نہیں ہوتا )
فرمایا: اور اگر چہ بقدر استعداد فطرتی کے کچھ تخم اخلاق کا ان میں بھی ہوتا ہے مگر وہ اکثر
نفسانی خواہشوں کے کانٹوں کے نیچے دبا رہتا ہے اور بغیر آمیزش اغراض نفسانی کے خالصا اللہ ظاہر نہیں ہوتا
چہ جائیکہ اپنے کمال کو پہنچے اور خالصا للہ انہیں میں وہ ختم کمال کو پہنچتا ہے کہ جو خدا کے ہو رہتے ہیں اور جن
کے نفوس کو خدائے تعالیٰ غیریت کی لوٹ سے بکلی خالی پا کر خود اپنے پاک اخلاق سے بھر دیتا ہے۔۔۔وہ یہ سب کچھ خدا تعالیٰ کے لئے کرتے ہیں اور جو غیریت کی آلودگی ہے، اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی چیز کی
آلودگی ہے وہ اس سے بالکل پاک ہو جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے اخلاق ان میں بھر دیتا
ہے۔اور ان کے دلوں میں وہ اخلاق ایسے پیارے کر دیتا ہے جیسے وہ اس کو آپ پیارے ہیں۔پس وہ لوگ فانی ہونے کی وجہ سے تخلق باخلاق اللہ کا ایسا مرتبہ حاصل کر لیتے ہیں کہ گویا وہ خدا کا ایک آلہ
ہو جاتے ہیں جس کی توسط سے وہ اپنے اخلاق ظاہر کرتا ہے اور ان کو بھو کے اور پیاسے پا کر وہ آب زلال

خطبات مسرور جلد 12
268
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مئی 2014ء
ان کو اپنے اس خاص چشمہ سے پلاتا ہے ( یعنی اخلاق کا، روحانیت کا ایک میٹھا پانی پلاتا ہے۔)
(براہین احمدیہ ، روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 542۔541 حاشیہ در حاشیہ نمبر 3)
پھر ایک جگہ قرب الہی کے طریق کے بارے میں فرمایا کہ
” خدا تعالیٰ دھوکا کھانے والا نہیں۔وہ انہیں کو اپنا خاص مقرب بناتا ہے جو مچھلیوں کی
طرح اس کی محبت کے دریا میں ہمیشہ فطرتاً تیرنے والے ہیں اور اسی کے ہو رہتے ہیں اور اسی کی
اطاعت میں فنا ہو جاتے ہیں۔پس یہ قول کسی بچے راستباز کا نہیں ہوسکتا۔( جو بعض مذہبوں کے
بعض لوگوں کا اس کے بارہ میں نظریہ ہے۔( " کہ خدا تعالیٰ کے سوا در حقیقت سب گندے ہی ہیں
اور کوئی نہ کبھی پاک ہوا نہ ہوگا۔فرمایا: گویا خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں کو عبث پیدا کیا ہے بلکہ سچی معرفت اور گیان کا یہ قول
ہے کہ نوع انسان میں ابتدا سے یہ سنت اللہ ہے کہ وہ اپنی محبت رکھنے والوں کو پاک کرتا رہا ہے۔ہاں حقیقی
پا کی اور پاکیزگی کا چشمہ خدا تعالیٰ ہی ہے۔جو لوگ ذکر اور عبادت اور محبت سے اس کی یاد میں مصروف
رہتے ہیں خدا تعالیٰ اپنی صفت ان پر بھی ڈال دیتا ہے تب وہ بھی اس پا کی سے ظلی طور پر حصہ پالیتے ہیں جو
خدا تعالیٰ کی ذات میں حقیقی طور پر موجود ہے“
ست بچن ، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 210)
پھر آپ نے فرمایا کہ یہ اخلاق فاضلہ اور نیکیاں اور خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا جو وسیلہ اور
نمونہ اور تعلیم خدا تعالیٰ نے ہمارے سامنے رکھی ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع ہے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں کہ
”ہمارا اس بات پر بھی ایمان ہے کہ ادنی درجہ صراط مستقیم کا بھی بغیر اتباع ہمارے نبی صلی اللہ
علیہ وسلم کے ہرگز انسان کو حاصل نہیں ہو سکتا چہ جائیکہ راہ راست کے اعلیٰ مدارج بجز اقتدا اس امام الرسل
کے حاصل ہو سکیں کوئی مرتبہ شرف و کمال کا اور کوئی مقام عزت اور قرب کا بجز سچی اور کامل متابعت اپنے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم ہرگز حاصل کر ہی نہیں سکتے۔ہمیں جو کچھ ملتا ہے ظلی اور طفیلی طور پر ملتا ہے“
(ازالہ اوہام حصہ اوّل، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 170)
پھر اسلام کی حقیقت کیا ہے اور ایک مسلمان کو کیسا ہونا چاہئے اور ایک مسلمان کو خدا تعالیٰ کا قرب
کس معیار تک پہنچاتا ہے، آپ فرماتے ہیں کہ

خطبات مسرور جلد 12
269
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مئی 2014ء
اسلام کی حقیقت یہ ہے کہ اپنی گردن خدا کے آگے قربانی کے بکرے کی طرح رکھ دینا۔اور
اپنے تمام ارادوں سے کھوئے جانا اور خدا کے ارادہ اور رضا میں محو ہو جانا۔اور خدا میں گم ہو کر ایک موت
اپنے پر وارد کر لینا اور اس کی محبت ذاتی سے پورا رنگ حاصل کر کے محض محبت کے جوش سے اس کی اطاعت
کرنا نہ کسی اور بنا پر۔اور ایسی آنکھیں حاصل کرنا جو محض اس کے ساتھ دیکھتی ہوں۔اور ایسے کان حاصل
کرنا جو محض اس کے ساتھ سنتے ہوں۔اور ایسا دل پیدا کرنا جو سراسر اس کی طرف جھکا ہوا ہو۔اور ایسی زبان
حاصل کرنا جو اس کے بلائے بولتی ہو۔یہ وہ مقام ہے جس پر تمام سلوک ختم ہو جاتے ہیں اور انسانی قوی
اپنے ذمہ کا تمام کام کر چکتے ہیں۔سلوک کا مطلب یہ ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کو پانے کے لئے
کوشش کر کے ہر قسم کی مشکلات میں سے بھی گزرے اور خدا تعالیٰ کو حاصل کرنے کی کوشش کرے۔)
پھر فرمایا اور پورے طور پر انسان کی نفسانیت پر موت وارد ہو جاتی ہے تب خدا تعالیٰ کی
رحمت اپنے زندہ کلام اور چمکتے ہوئے نوروں کے ساتھ دوبارہ اُس کو زندگی بخشتی ہے اور وہ خدا کے لذیذ کلام
سے مشرف ہوتا ہے اور وہ دقیق در دقیق نور جس کو عقلیں دریافت نہیں کر سکتیں اور آنکھیں اس کی گنہ تک
نہیں پہنچتیں وہ خود انسان کے دل سے نزدیک ہو جاتا ہے۔جیسا کہ خدا فرماتا ہے۔نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ
مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ (ق: 17)۔یعنی ہم اس کی شاہ رگ سے بھی زیادہ اُس سے نزدیک ہیں۔پس ایسا ہی
وہ اپنے قرب سے فانی انسان کو مشرف کرتا ہے۔تب وہ وقت آتا ہے کہ نابینائی دور ہو کر آنکھیں روشن ہو
جاتی ہیں اور انسان اپنے خدا کو ان نئی آنکھوں سے دیکھتا ہے۔اور اُس کی آواز سنتا ہے اور اس کی ٹور
کی چادر کے اندر اپنے تئیں لپٹا ہوا پاتا ہے۔تب مذہب کی غرض ختم ہو جاتی ہے اور انسان اپنے خدا کے
مشاہدہ سے سفلی زندگی کا گندہ چولہ اپنے وجود پر سے پھینک دیتا ہے۔( جوگندی زندگی ہے، گندہ چولہ
ہے، اس گندگی کا، دنیاوی چیزوں کا جو لباس پہنا ہوا ہے، وہ انسان پھینک دیتا ہے۔جب اُسے اللہ تعالیٰ کا
اتنا قرب حاصل ہو جائے۔اور ایک نور کا پیراہن پہن لیتا ہے۔ایک نیا لباس پہنتا ہے جو
نور ہوتا ہے اور نہ صرف وعدہ کے طور پر اور نہ فقط آخرت کے انتظار میں خدا کے دیدار اور بہشت کا
منتظر رہتا ہے بلکہ اسی جگہ اور اسی دنیا میں دیدار اور گفتار اور جنت کی نعمتوں کو پالیتا ہے۔“
لیکچر لا ہور ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 160 - 161 )
پھر استغفار کی دو قسموں کا ذکر فرماتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ
”استغفار جس کے ساتھ ایمان کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں قرآن شریف میں دو معنے پر آیا ہے۔

خطبات مسرور جلد 12
270
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مئی 2014ء
ایک تو یہ کہ اپنے دل کو خدا کی محبت میں محکم کر کے گناہوں کے ظہور کو جو علیحدگی کی حالت میں جوش مارتے
ہیں خدا تعالیٰ کے تعلق کے ساتھ روکنا اور خدا میں پیوست ہو کر اس سے مدد چاہنا یہ استغفار تو مقربوں کا
ہے۔ہر وقت استغفار اس لئے چاہنا کہ ایک دل میں خدا ہی ہر وقت یادر ہے اور انسان اللہ تعالیٰ کی
محبت میں مضبوط ہوتا جائے۔یہ استغفار تو مقربوں کا ہے۔جو ایک طرفتہ العین خدا سے علیحدہ ہونا اپنی
تباہی کا موجب جانتے ہیں ، یعنی ایک لمحہ کے لئے بھی خدا سے علیحدہ ہونا سمجھتے ہیں کہ ہماری تباہی ہو
جائے گی۔اس لئے استغفار کرتے ہیں تا خدا اپنی محبت میں تھامے رکھے۔اور دوسری قسم استغفار کی
یہ ہے کہ گناہ سے نکل کر خدا کی طرف بھاگنا اور کوشش کرنا کہ جیسے درخت زمین میں لگ جاتا ہے ایسا ہی دل
خدا کی محبت کا اسیر ہو جائے تا پاک نشو و نما پا کر گناہ کی خشکی اور زوال سے بچ جائے اور ان دونوں صورتوں کا
وو
نام استغفار رکھا گیا۔“
سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب، روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 346_347)
اس بات کی وضاحت فرماتے ہوئے کہ خدا تعالیٰ کی پہچان کے کئی مرتبے ہیں۔مگر سب سے اعلیٰ
مرتبہ قرب الہی کا ہے جس سے اللہ تعالیٰ کی صحیح رنگ میں پہچان ہوتی ہے۔اس لئے صرف اس بات پر خوش
نہیں ہو جانا چاہئے کہ میں نے کچی خوابیں دیکھ لی ہیں یا کوئی کشف مجھے ہو گیا یا الہام ہو گیا۔الہام تو بلتم کو
بھی ہو گیا تھا لیکن اس نے اس کے باوجود ٹھوکر کھائی۔اس لئے قرب کی تلاش کرو اور قرب خدا تعالیٰ کے
برگزیدہ سے جڑ کر ہی ملتا ہے جس سے مسلسل اللہ تعالیٰ اس کو اپنے نور سے فیضیاب فرما تا رہتا ہے اور پھر خدا
تعالیٰ کی رضا بندے کا مقصود ہو جاتی ہے۔فرماتے ہیں کہ
خدا نور ہے جیسا کہ اس نے فرمایا اللهُ نُورُ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضِ ( النور : 36)۔پس وہ
شخص جوصرف اس نور کے لوازم کو دیکھتا ہے وہ اس شخص کی مانند ہے جو دور سے ایک دھواں دیکھتا ہے مگر
آگ کی روشنی نہیں دیکھتا اسلئے وہ روشنی کے فوائد سے محروم ہے۔(روشنی کے فوائد تو صرف اللہ تعالیٰ کی
رضا میں ڈوب جانے سے ملتے ہیں)۔فرمایا کہ اور نیز اس کی گرمی سے بھی جو بشریت کی آلودگی کو
جلاتی ہے۔فوائد سے بھی محروم ہے اور نیز اس کی گرمی سے بھی جو بشریت کی آلودگی کو جلاتی ہے۔انسان کے بشری تقاضے ہونے کے جو بعض گند ہیں جنہوں نے اس کوگھیرا ہوا ہے، اس گرمی سے بھی محروم
رہتا ہے، اس آگ سے محروم رہتا ہے جو ان گندوں کو جلاتی ہے۔فرمایا کہ پس وہ لوگ جو صرف منقولی
یا معقولی دلائل یا ظنی الہامات سے خدا تعالیٰ کے وجود پر دلیل پکڑتے ہیں جیسے علماء ظاہری یا جیسے فلسفی لوگ

خطبات مسرور جلد 12
271
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 مئی 2014ء
اور یا ایسے لوگ جو صرف اپنے روحانی قومی سے جو استعداد کشوف اور رؤیا ہے خدا تعالیٰ کی ہستی کو مانتے ہیں
مگر خدا کے قرب کی روشنی سے بے نصیب ہیں۔اب اس میں یہ فرمایا کہ ان کے پاس منقولی اور عقلی
دلائل بھی ہیں۔الہامات پر یا بعض دفعہ خوابوں پرظن کرتے ہوئے ان کو خدا تعالیٰ کی ہستی پر اور وجود پر
یقین بھی ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہے۔علماء ظاہری اس چیز کی وجہ سے خدا کو مانتے ہیں یا ایسے فلسفی یا وہ لوگ جن
کی روحانیت اس حد تک ہے کہ ان میں بعض کشف اور رویا صالحہ کی استعداد میں بھی موجود ہوتی ہیں اور اس
وجہ سے خدا تعالیٰ کو مانتے ہیں مگر ان سب چیزوں کے باوجود وہ خدا تعالیٰ کے قرب کی روشنی سے بے نصیب
ہیں۔فرمایا کہ وہ اس انسان کی مانند ہیں جو دور سے آگ کا دھواں دیکھتا ہے مگر آگ کی روشنی کو
نہیں دیکھتا اور صرف دھوئیں پر غور کرنے سے آگ کے وجود پر یقین کر لیتا ہے“
(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 14)
پھر قرب کے مدارج کی مزید وضاحت فرماتے ہوئے فرمایا کہ
چونکہ مدارج قرب اور تعلق حضرت احدیت کے مختلف ہیں اللہ تعالیٰ سے ملنے کے جو
قرب اور تعلق کے درجے ہیں وہ مختلف ہیں۔اس لئے ایک شخص باوجود خدا کا مقرب ہونے کے جب
ایسے شخص سے مقابلہ کرتا ہے جو قرب اور محبت کے مقام میں اس سے بہت بڑھ کر ہے تو آخر نتیجہ اس کا یہ ہوتا
ہے کہ یہ شخص جو ادنی درجہ کا قرب الہی رکھتا ہے نہ صرف ہلاک ہوتا ہے بلکہ بے ایمان ہوکر مرتا ہے جیسا کہ
موسیٰ کے مقابل پر بلعم باعور کا حال ہوا۔چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد 23 صفحه 349)
اور آپ نے فرمایا کہ اس قرب کے مقام کا جو سب سے اعلیٰ درجہ ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا ہے اور پھر ہم دیکھتے ہیں کہ اس زمانے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل پیروی اور اتباع کی وجہ سے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو اللہ تعالیٰ نے یہ مقام دیا ہے۔آج اس زمانے میں اب جو آپ علیہ السلام
سے علیحدہ ہو کر اس قرب کی تلاش کرے گا اس کا انجام پھر بلعم جیسا ہی ہوگا۔پھر آپ نے یہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا قرب قرآن کریم کی پیروی سے ملتا ہے اور ایسا قرب پانے
والے کے لئے خدا تعالیٰ پھر نشانات دکھاتا ہے۔زبانی جمع خرچ نہیں ہوتا۔فرمایا کہ ”ہر ایک جو اُس شخص سے مقابلہ کرے جو قرآن شریف کا سچا پیرو ہے خدا اپنے ہیبت
ناک نشانوں کے ساتھ اس پر ظاہر کر دیتا ہے کہ وہ اس بندہ کے ساتھ ہے جو اس کے کلام کی پیروی کرتا ہے

خطبات مسرور جلد 12
272
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مئی 2014ء
جیسا کہ اُس نے لیکھرام پر ظاہر کیا اور اس کی موت ایسی حالت میں ہوئی کہ وہ خوب سمجھتا تھا کہ خدا نے اُس
کی موت سے اسلام کی سچائی پر مہر لگا دی۔غرض اس طرح پر خدا اپنے زندہ تصرفات سے قرآن شریف کی
پیروی کرنے والے کو کھینچتا کھینچتا قرب کے بلند مینار تک پہنچادیتا ہے۔“
66۔۔۔۔۔۔چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد 23 صفحه 309)
پھر آپ فرماتے ہیں :
” یہ بات بھی خوب یاد رکھنی چاہئے کہ ہر بات میں منافع ہوتا ہے۔دُنیا میں دیکھ لو۔اعلیٰ درجہ کی
نباتات سے لے کر کیڑوں اور چوہوں تک بھی کوئی چیز ایسی نہیں جو انسان کے لئے منفعت اور فائدہ سے
خالی ہو۔یہ تمام اشیاء خواوہ ارضی ہیں یا سماوی اللہ تعالیٰ کی صفات کے اظلال اور آثار ہیں اور جب صفات
میں نفع ہی نفع ہے، تو بتلاؤ کہ ذات میں کس قدر نفع اور سود ہوگا۔اس مقام پر یہ بات بھی یادرکھنی چاہئے کہ
جیسے ان اشیاء سے کسی وقت نقصان اٹھاتے ہیں تو اپنی غلطی اور نامنہی کی وجہ سے۔اس لئے نہیں کہ نفس الامر
میں ان اشیاء میں مضرت ہی ہے۔( یعنی ان چیزوں کے اندرسوائے نقصان کے اور کچھ ہے ہی
نہیں۔نہیں بلکہ اپنی غلطی اور خطا کاری سے انسان نقصان اٹھاتا ہے۔اگر کسی چیز میں
نقصان پہنچے۔فرمایا: ” اس طرح پر ہم اللہ تعالیٰ کی بعض صفات کا علم نہ رکھنے کی وجہ سے تکلیف اور
مصائب میں مبتلا ہوتے ہیں ورنہ خدا تعالیٰ تو ہمہ رحم اور کرم ہے۔دُنیا میں تکلیف اٹھانے اور رنج پانے کا
یہی راز ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں اپنی سوء فہم اور قصور علم کی وجہ سے مبتلائے مصائب ہوتے ہیں۔( صحیح
طرح ہم کسی بات کو سمجھ نہیں سکتے یا ہمیں علم نہیں ہوتا اس وجہ سے مصیبتوں اور مشکلات میں مبتلا ہو جاتے
ہیں۔فرمایا : پس اس صفاتی آنکھ کے ہی روزن سے ہم اللہ تعالیٰ کو رحیم اور کریم اور حد سے زیادہ
قیاس سے باہر نافع ہستی پاتے ہیں اور ان منافع سے زیادہ بہرہ ور وہی ہوتا ہے جو اس کے زیادہ قریب اور
نزدیک ہو جاتا ہے اور یہ درجہ اُن لوگوں کو ہی ملتا ہے جو شکتی کہلاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے قرب میں جگہ
پاتے ہیں۔جوں جوں متقی خدا تعالیٰ کے قریب ہوتا جاتا ہے ایک نور ہدایت اسے ملتا ہے جو اس کی
معلومات اور عقل میں ایک خاص قسم کی روشنی پیدا کرتا ہے اور جوں جوں دور ہوتا جاتا ہے ایک تباہ کرنے
والی تاریکی اس کے دل و دماغ پر قبضہ کر لیتی ہے۔یہاں تک کہ وہ صُمٌّ بُكْمٌ عُمْنٌ فَهُمْ لَا
يَرْجِعُونَ (البقرة: 19) کا مصداق ہو کر ذلت اور تباہی کا مورڈ بن جاتا ہے ،مگر اس کے بالمقابل نور اور
روشنی سے بہرہ ور انسان اعلیٰ درجہ کی راحت اور عزت پاتا ہے؛ چنانچہ خدا تعالیٰ نے خود فرمایا ہے۔یایھا

خطبات مسرور جلد 12
273
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مئی 2014ء
النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةٌ (الفجر : 29-28)۔۔۔۔۔( یعنی اے
نفس مطمئنہ اپنے رب کی طرف لوٹ آ۔اسے پسند کرنے والا بھی ہے اور اس کا پسندیدہ بھی ہے۔حضرت
مسیح موعود فرماتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ " یعنی اے وہ نفس جو اطمینان یافتہ ہے اور پھر یہ
اطمینان خدا کے ساتھ پایا ہے۔“
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 110 - 111)
آپ نے اس کی یہ وضاحت بھی فرمائی کہ بعض لوگ بظا ہر حکومت سے کچھ حاصل کر کے اطمینان
حاصل کرتے ہیں۔بعض لوگوں کے اطمینان کا ذریعہ ان کی اولا د اور رشتے دار اور اردگرد کے لوگ ہوتے
ہیں مگر یہ سب کچھ جو ہے یہ سچا اطمینان مہیا نہیں کر سکتا بلکہ پیاس کے مریض کی طرح جوں جوں ان لوگوں
سے یہ بظاہر اطمینان حاصل کر رہے ہوتے ہیں پیاس بڑھتی چلی جاتی ہے، تسلی نہیں ہوتی۔آخر انسان کو یہ
بیماری ہلاک کر دیتی ہے۔مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس بندے نے خدا تعالیٰ کا قرب پا کر یہ اطمینان
حاصل کیا ہے اس کے پاس بے انتہا دولت بھی ہو تو وہ اس کی خدا تعالیٰ کے مقابلے میں ذرہ برابر بھی پرواہ
نہیں کرتا۔دنیا اس کا مقصود نہیں ہوتی۔وہ اصل راحت کی تلاش کرتا ہے جو خدا تعالیٰ کی ذات میں ہے۔پھر آپ نے فرمایا کہ
” خدا تعالیٰ نے سمجھایا کہ تمام راحت انسان کی خدا تعالیٰ کے قرب اور محبت میں ہے اور
جب اس سے علاقہ تو ڑ کر دنیا کی طرف جھکے تو یہ جہنمی زندگی ہے۔اور اس جہنمی زندگی پر آخر کار ہر یک
شخص اطلاع پالیتا ہے اور اگر چہ اس وقت اطلاع پاوے جبکہ یکد فعہ مال ومتاع اور دنیا کے تعلقات کو
چھوڑ کر مرنے لگے۔“
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 158 )
بہر حال
کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی وقت یہ اطلاع مل جاتی ہے کہ دنیا جہنمی ہے۔چاہے مرتے وقت
ہی انسان کو اس کی اطلاع ہو۔پھر فرمایا کہ
اعلیٰ درجے کی خوشی خدا میں ملتی ہے۔جس سے پرے کوئی خوشی نہیں ہے۔جنت پوشیدہ کو کہتے
ہیں ( یعنی چھپی ہوئی چیز کو جنت کہتے ہیں اور جنت کو جنت اس لئے کہتے ہیں کہ وہ نعمتوں سے
ڈھکی ہوئی ہے۔اصل جنت خدا ہے جس کی طرف تر در منسوب ہی نہیں ہوتا۔اس لئے بہشت کے اعظم
ترین انعامات میں رِضْوَانٌ مِّنَ اللهِ أَكْبَرُ ( التوبة : 72) ہی رکھا ہے۔انسان انسان کی حیثیت سے

خطبات مسرور جلد 12
274
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مئی 2014ء
کسی نہ کسی دکھ اور تردد میں ہوتا ہے، مگر جس قدر قرب الہی حاصل کرتا جاتا ہے اور تخلقُوا بِأَخْلَاقِ اللهِ
سے رنگین ہوتا جاتا ہے، اسی قدر اصل سکھ اور آرام پاتا ہے جس قدر قرب الہی ہوگا لازمی طور پر اسی قدر خدا
کی نعمتوں سے حصہ لے گا اور رفع کے معنے اسی پر دلالت کرتے ہیں۔“
( ملفوظات جلد 2 صفحہ 137 )
خدا کا قرب پانے کی کوشش کرنے والوں کے انجام کے بارے میں فرماتے ہیں کہ
”جو شخص اپنے وجود کو خدا کے آگے رکھ دے اور اپنی زندگی اس کی راہوں میں وقف کرے اور
نیکی کرنے میں سرگرم ہو سو وہ سر چشمہ قرب الہی سے اپنا اجر پائے گا اور ان لوگوں پر نہ کچھ خوف ہے نہ کچھ
غم۔یعنی جو شخص اپنے تمام قومی کو خدا کی راہ میں لگا دے اور خالص خدا کے لئے اس کا قول اور فعل اور حرکت
اور سکون اور تمام زندگی ہو جائے۔اور حقیقی نیکی بجالانے میں سرگرم رہے، سو اس کو خدا اپنے پاس سے اجر
دے گا اور خوف اور حزن سے نجات بخشے گا۔“
( سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب ، روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 344 )
پھر دعا جو قرب الہی کا ذریعہ ہے اس کے بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ
دعا کی مثال ایک چشمہ شیریں کی طرح ہے جس پر مومن بیٹھا ہوا ہے۔وہ جب چاہے اس
چشمہ سے اپنے آپ کو سیراب کر سکتا ہے جس طرح ایک مچھلی بغیر پانی کے زندہ نہیں رہ سکتی اسی طرح مومن کا
پانی دعا ہے کہ جس کے بغیر وہ زندہ نہیں رہ سکتا۔اس دعا کا ٹھیک محل نماز ہے۔( دعا کی جو صحیح جگہ ہے وہ
نماز ہے۔یہی حقیقت میں صحیح دعا ہو سکتی ہے۔فرمایا کہ جس میں وہ راحت اور سرور مومن کو ملتا
ہے۔نماز میں راحت اور سرور مومن کو ملتا ہے ) کہ جس کے مقابل ایک عیاش کا کامل درجہ کا
سرور جو اُسے کسی بد معاشی میں میسر آ سکتا ہے، بیج ہے۔بڑی بات جو دعا میں حاصل ہوتی ہے وہ قرب الہی
ہے۔دُعا کے ذریعہ ہی انسان خدا تعالیٰ کے نزدیک ہو جاتا اور اسے اپنی طرف کھینچتا ہے۔“
( ملفوظات جلد 7 صفحہ 59)
پس قرب الہی حاصل کرنے کے لئے نمازوں کا حق ادا کرنا بھی ضروری ہے اور وہ حق تبھی ادا ہو گا
جب اس کی ادائیگی باقاعدہ کی جائے اور جس طرح اللہ تعالیٰ نے فرما یا اس طرح کی جائے۔پھر نمازوں اور دعاؤں کے معیار کی طرف توجہ دلاتے ہوئے مزید آپ فرماتے ہیں کہ
انسان کے دل میں خدا تعالیٰ کے قرب کے حصول کا ایک درد ہونا چاہئے جس کی وجہ سے اس

خطبات مسرور جلد 12
وو
275
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مئی 2014ء
کے نزدیک وہ ایک قابل قدر شئے ہو جاوے گا۔اگر یہ درد اس کے دل میں نہیں ہے اور صرف دنیا اور اس
کے مافیہا کا ہی درد ہے تو آخر تھوڑی سی مہلت پا کر وہ ہلاک ہو جاوے گا۔خدا تعالیٰ مہلت اس لیے دیتا ہے
کہ وہ حلیم ہے لیکن جو اس کے علم سے خود ہی فائدہ نہ اٹھاوے تو اُسے وہ کیا کرے۔پس انسان کی سعادت
اسی میں ہے کہ وہ اس کے ساتھ کچھ نہ کچھ ضرور تعلق بنائے رکھے۔سب عبادتوں کا مرکز دل ہے۔اگر
عبادت تو بجالاتا ہے مگر دل خدا کی طرف رجوع نہیں ہے تو عبادت کیا کام آوے گی۔اس لیے دل کا رجوع
تام اس کی طرف ہونا ضروری ہے۔( دل کا مکمل طور پر اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع ہونا ضروری ہے۔)
اب دیکھو کہ ہزاروں مساجد ہیں۔مگر سوائے اس کے کہ ان میں رسمی عبادت ہو اور کیا ہے؟ ایسے ہی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت یہودیوں کی حالت تھی کہ رسم اور عادت کے طور پر عبادت کرتے تھے
اور دل کا حقیقی میلان جو کہ عبادت کی رُوح ہے ہر گز نہ تھا۔اس لئے خدا تعالیٰ نے ان پر لعنت کی۔پس اس
وقت بھی جو لوگ پاکیزگی قلب کی فکر نہیں کرتے تو اگر رسم و عادت کے طور پر وہ سینکڑوں ٹکریں مارتے ہیں
ان کو کچھ فائدہ نہ ہوگا۔اعمال کے باغ کی سرسبزی پاکیزگی قلب سے ہوتی ہے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ فرماتا
بے قد أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ دَشْهَا (الشمس : 10۔11 ) کہ وہی با مراد ہو گا جو کہ
اپنے قلب کو پاکیزہ کرتا ہے اور جو اُ سے پاک نہ کرے گا بلکہ خاک میں ملاد ریگا یعنی سفلی خواہشات کا اُسے
مخزن بنارکھے گا وہ نامرادر ہے گا۔اس بات سے ہمیں انکار نہیں ہے کہ خدا کی طرف آنے کے لئے ہزار ہا
روکیں ہیں۔اگر یہ نہ ہو تیں تو آج صفحہ دنیا پر نہ کوئی ہندو ہوتا نہ عیسائی۔سب کے سب مسلمان نظر آتے
لیکن ان روکوں کو دُور کرنا بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہوتا ہے۔وہی توفیق عطا کرے تو انسان نیک و بد
میں تمیز کر سکتا ہے۔اس لئے آخر کار بات پھر اسی پر آٹھہرتی ہے کہ انسان اسی کی طرف رجوع کرے
تا کہ قوت اور طاقت دیوے۔( ملفوظات جلد 7 صفحہ 289 290)
پھر قرب الہی حاصل کرنے کے لئے تو بہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
بخوبی یا درکھو کہ گناہ ایسی زہر ہے جس کے کھانے سے انسان ہلاک ہو جاتا ہے اور نہ صرف
ہلاک ہی ہوتا ہے بلکہ وہ خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے سے رہ جاتا ہے اور اس قابل نہیں ہوتا کہ یہ نعمت
اس کومل سکے۔جس جس قدر گناہ میں مبتلا ہوتا ہے اسی اسی قدر خدا تعالیٰ سے دور ہوتا چلا جاتا ہے اور وہ روشنی
اور نور جو خدا تعالیٰ کے قرب میں اسے ملنی تھی اس سے پرے ہٹتا جاتا ہے اور تاریکی میں پڑ کر ہر طرف سے

خطبات مسرور جلد 12
وو
276
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مئی 2014ء
آفتوں اور بلاؤں کا شکار ہو جاتا ہے۔یہانتک کہ سب سے زیادہ خطر ناک دشمن شیطان اس پر اپنا قابو پالیتا
ہے اور اُسے ہلاک کر دیتا ہے۔لیکن اس خطرناک نتیجہ سے بیچنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے ایک سامان بھی رکھا
ہوا ہے۔اگر انسان اس سے فائدہ اٹھائے تو وہ اس ہلاکت کے گڑھے سے بچ جاتا ہے اور پھر خدا تعالیٰ کے
قرب کو پا سکتا ہے۔وہ سامان کیا ہے؟ رجوع الی اللہ یا سچی توبہ۔( یہ سچی تو بہ وہ سامان ہے۔فرمایا کہ
خدا تعالیٰ کا نام تو اب ہے۔وہ بھی رجوع کرتا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ انسان جب گناہ کرتا ہے تو اللہ
تعالیٰ سے دُور ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ اس سے بعید ہوتا ہے۔( گناہ کرتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ سے دور ہو
جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس سے دور ہو جاتا ہے۔لیکن جب انسان رجوع کرتا ہے یعنی اپنے گناہوں
سے نادم ہو کر پھر خدا تعالیٰ کی طرف جھکتا ہے تو اس کریم رحیم خدا کا رحم اور کرم بھی جوش میں آتا ہے اور وہ اپنے
بندہ کی طرف توجہ کرتا ہے اور رجوع کرتا ہے۔اس لئے اس کا نام اللہ تعالیٰ کا نام بھی تواب
ہے۔(وہ بھی بندے کی طرف توبہ قبول کرتے ہوئے آتا ہے اس لئے اس کا نام تو اب ہے۔)۔پس انسان کو چاہئے کہ اپنے رب کی طرف رجوع کرے تا کہ وہ اس کی طرف رجوع برحمت کرے۔“
وو
( ملفوظات جلد 7 صفحہ 183 184 )
پھر آپ فرماتے ہیں:
اسلام وہی طریق نجات بتاتا ہے جو در حقیقت خدا تعالیٰ کی طرف سے ازل سے مقرر ہے اور وہ
یہ ہے کہ سچے اعتقاد اور پاک عملوں اور اس کی رضا میں محو ہونے سے اس کے قرب کے مکان کو تلاش
کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ اس کا قرب اور اس کی رضا حاصل ہو کیونکہ تمام عذاب خدا تعالیٰ کی دوری
اور غضب میں ہے پس جس وقت انسان کچی تو بہ اور سچے طریق کے اختیار کرنے سے اور کچی تابعداری
حاصل کرنے سے اور سچی توحید کے قبول کرنے سے خدا تعالیٰ سے نزدیک ہو جاتا ہے اور اس کو راضی کر لیتا
ہے تو تب وہ عذاب اس سے دور کیا جاتا ہے۔“
ست بچن، روحانی خزائن جلد 10 صفحه 275)
پھر قرب الہی کے حصول کے لئے عمومی طور پر اعمال صالحہ بجالانے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے
آپ فرماتے ہیں کہ
و عمل صالح بڑی ہی نعمت ہے۔خداوند کریم عمل صالح سے راضی ہو جاتا ہے اور قرب حضرت
احدیت حاصل ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔مگر جس طرح شراب کے آخری

خطبات مسرور جلد 12
277
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مئی 2014ء
گھونٹ میں نشہ ہوتا ہے اسی طرح عمل صالح کے برکات اُس کی آخری خیر میں مخفی ہوتے ہیں۔جو شخص
آخر تک پہنچتا ہے اور عمل صالح کو اپنے کمال تک پہنچاتا ہے وہ ان برکات سے متمتع ہو جاتا ہے لیکن جو شخص
درمیان سے ہر عمل صالح کو چھوڑ دیتا ہے اور اس کو اپنے کمال مطلوب تک نہیں پہنچا تا ، وہ ان برکات سے
محروم رہ جاتا ہے۔“
( مکتوبات احمد جلد 1 صفحہ 600 مکتوب بنام میر عباس علی صاحب مکتوب نمبر 45)
فرمایا : ” میں تو یہ جانتا ہوں کہ مومن پاک کیا جاتا ہے اور اس میں فرشتوں کا رنگ ہو جاتا ہے۔جیسے جیسے اللہ تعالیٰ کا قرب بڑھتا جاتا ہے وہ خدا تعالیٰ کا کلام سنتا اور اس سے تسلی پاتا ہے۔اب تم میں
سے ہر ایک اپنے اپنے دل میں سوچ لے کہ کیا یہ مقام اسے حاصل ہے؟ میں سچ کہتا ہوں کہ تم صرف
پوست اور چھلکے پر قانع ہو گئے ہو حالانکہ یہ کچھ چیز نہیں ہے۔خدا تعالیٰ مغز چاہتا ہے۔پس جیسے میرا یہ کام
ہے کہ ان حملوں کو روکا جاوے جو بیرونی طور پر اسلام پر ہوتے ہیں ویسے ہی مسلمانوں میں اسلام کی
حقیقت اور روح پیدا کی جاوے۔“
( ملفوظات جلد 8 صفحہ 261)
آپ نے فرمایا: ” انسان کی عزت اسی میں ہے اور یہی سب سے بڑی دولت اور نعمت ہے کہ اللہ تعالیٰ
کا قرب حاصل ہو۔جب وہ خدا کا مقرب ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ ہزاروں برکات اس پر نازل کرتا ہے۔زمین
سے بھی اور آسمان سے بھی اس پر برکات اترتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیخ کنی کے لئے قریش
نے کس قدر زور لگایا۔وہ ایک قوم تھی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تن تنہا۔مگر دیکھو! کون کامیاب ہوا۔اور
کون نامرادر ہے۔نصرت اور تائید خدا تعالیٰ کے مقرب کا بہت بڑا نشان ہے۔“
( ملفوظات جلد 9 صفحہ 128)
پھر ہمیں قرب حاصل کرنے کے معیار کی طرف توجہ دلاتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ
” خدا کی لعنت سے بہت خائف رہو کہ وہ قدوس اور غیور ہے۔بدکار خدا کا قرب حاصل نہیں کر
سکتا۔متکبر اس کا قرب حاصل نہیں کر سکتا۔ظالم اس کا قرب حاصل نہیں کر سکتا۔خائن اس کا قرب حاصل
نہیں کرسکتا۔اور ہر ایک جو اس کے نام کیلئے غیرت مند نہیں اس کا قرب حاصل نہیں کرسکتا۔وہ جو دنیا پر
کتوں یا چیونٹیوں یا گڑوں کی طرح گرتے ہیں اور دنیا سے آرام یافتہ ہیں وہ اس کا قرب حاصل نہیں
کر سکتے۔ہر ایک نا پاک آنکھ اس سے دور ہے۔ہر ایک نا پاک دل اس سے بے خبر ہے۔وہ جو اس کے

خطبات مسرور جلد 12
278
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مئی 2014ء
لئے آگ میں ہے وہ آگ سے نجات دیا جائے گا۔وہ جو اس کے لئے روتا ہے وہ ہنسے گا۔وہ جو اس کے
لئے دنیا سے توڑتا ہے وہ اس کو ملے گا۔تم سچے دل سے اور پورے صدق سے اور سرگرمی کے قدم سے خدا
کے دوست بنو تا وہ بھی تمہارا دوست بن جائے۔تم ماتحتوں پر اور اپنی بیویوں پر اور اپنے غریب بھائیوں پر
رحم کرو تا آسمان پر تم پر بھی رحم ہو۔تم سچ مچ اس کے ہو جاؤ تا وہ بھی تمہارا ہو جاوے۔“
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 13 )
پھر خدا تعالیٰ اپنے مقربوں کے لئے کس طرح غیرت کا اظہار فرماتا ہے اور مخالفوں کو کس طرح ختم
کرتا ہے، اس بارے میں آپ نے فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو جائے تو اس کے لئے اللہ
تعالیٰ پھر
کس طرح غیرت دکھاتا ہے۔فرماتے ہیں کہ
پس جس وقت تو ہین اور ایڈا کا امر کمال کو پہنچ گیا اور جو ابتلا خدا کے ارادہ میں تھا وہ ہو چکا۔پس
اس وقت خدا تعالیٰ کی غیرت اس کے دوستوں کیلئے جوش مارتی ہے۔اور خدا ان کی طرف دیکھتا ہے اور ان
کو مظلوم پاتا ہے اور دیکھتا ہے کہ وہ ظلم کئے گئے اور گالیاں دیئے گئے اور ناحق کا فرٹھہرائے گئے اور ظالموں
کے ہاتھوں سے دکھ دیئے گئے۔پس وہ کھڑا ہوتا ہے تا کہ ان کے لئے اپنی سنت پوری کرے اور اپنی رحمت
کو دکھلائے اور اپنے نیک بندوں کی مدد کرے۔پس ان کے دلوں میں ڈالتا ہے تا کہ پورے طور پر خدا
تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوں۔اور صبح شام اس کی جناب میں تضرع کریں اور اسی طرح اس کی سنت اس کے
مقربین کی نسبت جاری ہے۔پس آخر کار دولت اور مردان کے لئے ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ ان کے دشمنوں کو
شیروں اور پلنگوں کی غذا کر دیتا ہے ( شیروں اور چیتوں کی غذا کر دیتا ہے۔اور اسی طرح
مخلصوں میں سنت اللہ جاری ہے وہ ضائع نہیں کئے جاتے اور برکت دیئے جاتے ہیں اور حقیر نہیں کئے
جاتے اور بزرگ کئے جاتے ہیں۔“
(حجة الله ، روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 198 )
اس میں کوئی شک نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ بھی خدا تعالیٰ کا یہ سلوک ہم
نے دیکھا اور دشمنوں کو اس نے ذلیل و خوار کیا۔ایک بار نہیں دو بار نہیں، بار بار کئی مرتبہ اور مختلف علاقوں میں،
مختلف ملکوں میں دشمنان احمدیت کی ذلت اور رسوائی اور تباہی ہم نے دیکھی۔پس آج بھی یہ نظارے ہم
دیکھتے ہیں۔میں پھر افراد جماعت کو اور خاص طور پر پاکستان کے احمدیوں
کو تو جہ دلانی چاہتا ہوں کہ مخالفین
احمدیت کے خلاف خدا تعالیٰ کی لاٹھی چلے گی اور ضرور چلے گی انشاء اللہ تعالیٰ۔چھوٹے پیمانے پر اس کے

خطبات مسرور جلد 12
279
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 مئی 2014ء
نظارے ہم دیکھتے بھی ہیں، دیکھتے رہتے ہیں لیکن اگر وسیع پیمانے پر جلد یہ نظارے دیکھنے ہیں تو پاکستان میں
رہنے والے ہر احمدی اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہر احمدی کو خدا تعالیٰ سے قرب اور تعلق میں بڑھنے کی
ضرورت ہے۔بس دنیا کو پیچھے دھکیلیں۔خدا تعالیٰ سے قرب میں بڑھتے چلے جائیں اور اس کے بڑھتے چلے
جانے کے لئے ہمیں کوشش کرنی چاہئے تا یہ نظارے ہم جلد تر دیکھ سکیں۔عمومی طور پر دنیا کے احمدیوں کو بھی
خاص طور پر اس طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہے تا کہ دنیا میں شیطان کی حکومت کا جلد خاتمہ ہو اور اللہ تعالیٰ
کے مقربین کی حکومت دنیا میں قائم ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان دعاؤں کے کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے اور ان
لوگوں میں شامل ہونے کی بھی توفیق عطا فرمائے جو اللہ تعالیٰ کے مقرب ہوتے ہیں۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 23 مئی 2014 ء تا 29 مئی 2014 ءجلد 21 شمارہ 21 صفحہ 05 تا09)

آج 10 میں سے 10 باقی