جماعت احمدیہ کا ماٹو: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ مُحَمَّدٌ رَسُوْلُ اللہ

خطبات مسرور جلد 12
280
19
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 مئی 2014ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 09 مئی 2014 ء بمطابق 09 ہجرت 1393 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں“۔یہ نعرہ ہم خاص طور پر غیروں کے سامنے پیش کرتے
ہیں۔ہم یہ نعرہ اس بات کے جواب میں یا اس غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے لگاتے ہیں کہ جماعت احمد یہ
مسلمہ یا اس کے افراد دوسروں کے لئے بغض و کینہ رکھتے ہیں یا دوسروں کو اپنے سے بہتر نہیں سمجھتے۔یا غیر
مسلموں کی اس غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے ہم یہ آواز بلند کرتے ہیں کہ اسلام محبت پیارحسن سلوک اور
دوسروں کے جذبات کا خیال نہ رکھنے کی تعلیم دیتا ہے۔اس لئے ان کی یہ بات ہی غلط ہے کہ اسلام ظلم و
تعدی اور بربریت کا مذہب ہے یا پھر ہم یہ نعرہ بلند کرتے ہیں کہ ہم آپس میں نفرتوں کی دیواروں کو گرا کر
پیار اور محبت سے رہتے ہیں اور رہنا چاہتے ہیں۔پس اگر ہم کسی بھی قسم کی خدمت انسانیت کرتے ہیں، ہم اسلام
کی تبلیغ کرتے ہیں تو یہ بھی اسی وجہ
سے ہے
کہ ہمیں دنیا کے ہر انسان سے محبت ہے اور ہم ہر ایک کے دل سے نفرتوں کے بیچ ختم کر کے محبت
اور پیار کے پودے لگانا چاہتے ہیں۔یہ سب کیوں ہے؟ اس لئے کہ ہمیں ہمارے آقا و مطاع حضرت محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سکھایا ہے۔یہ سب اس لئے ہے کہ ہم نے اپنے آقاصلی اللہ علیہ وسلم کو
راتوں کو دنیا کی ہمدردی اور محبت میں تڑپتے دیکھا ہے اور اس حد تک تڑپتے اور بے چین ہوتے اور سجدوں
میں روتے دیکھا ہے کہ اس تڑپ کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بیان فرما کر قیامت تک آنے والے
انسانوں کے لئے ، ان انسانوں کے لئے جو بغض و کینے سے پاک ہوں بطور ثبوت محفوظ فرما دیا تا کہ آئندہ

خطبات مسرور جلد 12
281
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 مئی 2014ء
آنے والے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراض کرنے سے پہلے اس تڑپ پر غور کریں اور آپ صلی
اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے والے جو مسلمان کہلاتے ہیں اس اسوہ حسنہ پر چلنے کی کوشش
کرنے والے بنیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ عَلَى أَثَارِهِمْ إِنْ لَّمْ يُؤْمِنُوا بِهَذَا
الْحَدِيثِ أَسَفًا ( الكهف : 7) پس کیا تو شدت غم کے باعث ان کے پیچھے اپنی جان کو ہلاک کر دے گا
اگر وہ اس بات پر ایمان نہ لائیں۔یہ جن کا ذکر کیا گیا ہے وہ کس بات پر ایمان نہیں لاتے ؟ اس بات پر
کہ شرک نہ کرو، خدا کا بیٹا نہ بناؤ۔جب ان کو کہا جاتا ہے تو اس پر ایمان نہیں لاتے۔شرک ایک ایسا گناہ
ہے کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ اسے معاف نہیں کرتا۔پس یہ ہمدردی اور محبت ہے ہر انسان سے حتی کہ
مشرک کے ساتھ بھی کہ اسے سیدھے راستے پر لانے کے لئے جہاں عملی کوشش کی جائے وہاں اس کے
لئے دعا بھی کی جائے۔پس اگر احمدیوں کو محبت سب سے“ کا صحیح ادراک حاصل کرنا ہے تو ہمیں اپنے آقا اور محسن
انسانیت سے اس کے طریق سیکھنے ہیں اور یہ ہم تبھی کر سکتے ہیں جب خود اپنی توحید کے معیاروں کو بھی
ما ہیں۔پھر ہم دیکھتے ہیں محبت اور ہمدردی کے جذبات کی ایک اور مثال کہ جب قوم کی طرف سے ظلم وتعدی
کی انتہا ہوتی ہے تو تباہی کی دعائیں نہیں کیں بلکہ یہ دعا کی کہ اے اللہ میری قوم کو ہدایت دے۔یہ نہیں
جانتے کہ جو کچھ میں کہہ رہا ہوں ان کے فائدے کے لئے ہے۔جب دوسرے قبیلے تنگ کرتے ہیں اور
بددعا کے لئے کہا جاتا ہے تو تب بھی ایک موقع پر آپ نے یہی ہاتھ اٹھائے۔لوگ سمجھے کہ بددعا ہوئی اور
قبیلہ تباہ ہوا۔آپ نے کہا کہ
اے اللہ دوس قبیلے کو ہدایت دے۔(صحيح البخارى كتاب الجهاد و السير باب الدعاء للمشركين بالهدى ليتألفهم حديث 2937)
پس محبت صرف اپنوں کے لئے اور ہمدردی صرف اپنوں سے ہی نہیں بلکہ دوسروں سے بھی محبت
اور ہمدردی کے وہی معیار ہیں۔صرف اور صرف ایک درد ہے کہ توحید کا قیام ہو جائے تا کہ دنیا تباہی سے بیچ
جائے۔آج بھی دنیا میں ہزاروں قسم کا شرک پھیل چکا ہے اور نہ صرف شرک بلکہ خدا کے وجود سے ہی دنیا کا
ایک بڑا حصہ انکاری ہے۔پس خدا تعالیٰ کی حکومت قائم کرنے کے لئے اور توحید کے قیام کے لئے ہمیں بھی
اس چیز کو اپنانے کی ضرورت ہے جس کا سبق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے نمونے سے ہمیں دیا ہے۔

خطبات مسرور جلد 12
282
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 مئی 2014ء
ہمیں صرف اس بات پر خوش نہیں ہو جانا چاہئے کہ ایک نعرہ ہم نے لگا لیا جسے دنیا پسند کرتی ہے اور اس بات پر
مختلف جگہوں پر ہماری واہ واہ ہو جاتی ہے۔ہمیں ہمیشہ یادرکھنا چاہئے کہ یہ نعرہ ایک ذریعہ ہے اس وسیع تر مقصد
کے حصول کے لئے جس کی خاطر انسان کی پیدائش ہوئی ہے۔پس ہمارے انسانی ہمدردی کے کام محبت کا پر چار
اور اظہار اور عمل اور نفرت سے دوری اور نفرت سے صرف دوری ہی نہیں کرنی بلکہ نفرت سے ہمیں نفرت بھی اللہ
تعالیٰ کا پیار حاصل کرنے کے لئے ہے، اس کی توحید کے قیام کے لئے ہے۔اگر ہمیں نفرت ہے تو کسی شخص سے
نفرت نہیں بلکہ شیطانی عمل سے نفرت ہے اور ہونی چاہئے۔شیطانی عمل کرنے والوں سے بھی ہمیں ہمدردی ہے
اور اس ہمدردی کا تقاضا ہے کہ ہم انہیں اس گند سے باہر لائیں تا کہ انہیں خدا تعالیٰ کے عذاب سے بچائیں۔دنیا
داروں سے ہماری محبت اور ہمدردی دنیا داری کی خاطر نہیں ہے۔ہم اپنے دلوں سے دنیا داروں کی نفرت ختم کرنے
کی کوشش کرتے ہیں تو کچھ حاصل کرنے کے لئے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی محبت کو حاصل کرنے کے لئے ، تو حید کے
قیام کے لئے تو حید کو اپنے دلوں میں پہلے سے بڑھ کر بسانے اور راسخ کرنے کے لئے کرتے ہیں۔پس ہمیں چاہئے کہ دنیا کی نظر میں پسندیدہ بننے کے لئے صرف نعرے نہ لگائیں یا اظہار نہ کریں
بلکہ اپنے مقصد کے حصول کے لئے یہ نعرہ لگا ئیں۔اس زمانے میں ہم وہ خوش قسمت جماعت ہیں جنہیں
حضرت مسیح و موعود علیہ السلام نے خدا تعالیٰ کی محبت کے حصول کے لئے ، ہمدردی خلق اور محبت کے اصول
اپنانے کے لئے چنا ہے اور آپ نے ہمیں وہ اصول سکھائے اور تعلیم دی۔آپ علیہ السلام فرماتے ہیں کہ
دین کے دو ہی کامل حصے ہیں۔ایک خدا سے محبت کرنا اور ایک بنی نوع سے اس قدر محبت کرنا
کہ ان کی مصیبت کو اپنی مصیبت سمجھ لینا اور ان کے لئے دعا کرنا
پھر آپ فرماتے ہیں:
نیم دعوت، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 464)
،،
یہ طریق اچھا نہیں کہ صرف مخالفت مذہب کی وجہ سے کسی کو دکھ دیں۔“
ایک مجلس میں آپ نے فرمایا کہ
لیکچرلدھیانہ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 281)
میرا تو یہ مذہب ہے کہ دشمن کے ساتھ بھی حد سے زیادہ سختی نہ ہو۔۔۔۔میں سچ کہتا ہوں کہ تم کسی کو
اپنا ذاتی دشمن نہ سمجھو اور اس کینه توزی کی عادت کو بالکل ترک کر دو۔“
( ملفوظات جلد 8 صفحہ 104 )

خطبات مسرور جلد 12
283
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 مئی 2014ء
یہاں پہلے جوفر مایا کہ دشمن کے ساتھ بھی حد سے زیادہ سختی نہ ہو۔اس سے یہ خیال آ سکتا ہے کہ
جب نفرت کسی سے نہیں تو دشمنی کیسی۔اس کا جواب بھی فرما دیا کہ جو مذہب کی وجہ سے دشمن ہیں ، جو خود دشمنی
میں بڑھے ہوئے ہیں تم ان کو ذاتی دشمن نہ سمجھو۔تمہارے دل میں دشمنی ہے یا نہیں۔جو بھی تمہارے سے
دشمنی کرنے والے ہیں ان کی اصلاح کی کوشش تو کرو لیکن ذاتی دشمن بنا کر یا ذاتی دشمنی کا دل میں خیال لاکر
پھر کینه توزی کی عادت نہ ڈالو۔نفرتوں کو دور کرنے کے بارے میں نصیحت فرماتے ہوئے آپ نے فرمایا:
نوع انسان پر شفقت اور اس سے ہمدردی کرنا بہت بڑی عبادت ہے اور اللہ تعالیٰ کی رضا
حاصل کرنے کے لئے یہ ایک زبر دست ذریعہ ہے۔“
(ملفوظات جلد 8 صفحہ 102)
فرمایا: اللہ تعالیٰ بار بار فرماتا ہے کہ بغیر لحاظ مذہب ملت کے تم لوگوں سے ہمدردی کرو۔بھوکوں
کو کھلا ؤ۔غلاموں کو آزاد کرو۔قرضہ داروں کے قرض دو۔زیر باروں کے بار اٹھاؤ اور بنی نوع سے سچی
ہمدردی کا حق ادا کرو“
پھر ایک موقع پر فرمایا کہ
( نور القرآن نمبر 2 ، روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 434)
میں کبھی ایسے لوگوں کی باتیں پسند نہیں کرتا جو ہمدردی کو صرف اپنی ہی قوم سے مخصوص کرنا چاہتے
ہیں۔مگر میں تمہیں بار بار یہی نصیحت کرتا ہوں کہ تم ہرگز ہرگز اپنی ہمدردی کے دائرہ کو محدود نہ کرو“
( ملفوظات جلد 7 صفحہ 282-283)
پھر فرمایا: ” تم مخلوق خدا سے ایسی ہمدردی کے ساتھ پیش آؤ کہ گویا تم ان کے حقیقی رشتہ دار ہوجیسا۔۔۔۔۔۔کہ مائیں اپنے بچوں سے پیش آتی ہیں جو ماں کی طرح طبعی جوش سے نیکی کرتا ہے وہ کبھی خود نمائی نہیں
کر سکتا۔دکھاوے کے لئے نیکی نہیں کر سکتا۔)
کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 30)
پس دوسروں سے ہمدردی اور محبت کے یہ معیار ہیں اور یہ اس لئے کہ خدا تعالیٰ کا حکم ہے، اس کے
رسول کا حکم ہے۔قرآن کریم میں ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے۔پس ہمدردی خلق کے بارے میں اسلام کی یہ کیسی خوبصورت تعلیم ہے۔کیا اس تعلیم کے دینے

خطبات مسرور جلد 12
284
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 مئی 2014ء
والے خدا کو چھوڑ کر اور اس زمانے کے فرستادے کو چھوڑ کر جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں آیا ہم
کہیں اور جا کر یہ معیار حاصل کر سکتے ہیں؟ کبھی نہیں کر سکتے۔پس ہر ایک کے لئے ہماری جو محبت ہے یا
نفرت کسی سے نہیں جو ہے یہ ایک آخری مقصد نہیں ہے بلکہ خدا کی رضا حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔اس کو ہمیشہ ہمیں سامنے رکھنا چاہئے اور اسی کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔کچھ عرصہ ہوا مجھے احساس ہوا کہ خدمت انسانیت کے لئے ہیومینٹی فرسٹ کے نام سے جو ہمارا
ادارہ ہے اس کے کام کر نیوالوں اور شاید انتظامیہ کو یہ خیال ہو گیا ہے کہ دین سے بالکل اپنے آپ کو علیحدہ
کرنا ہے اور اگر علیحدہ کر کے خدمت کریں تو شاید ہماری دنیا میں زیادہ آؤ بھگت ہو گی۔تو میں نے یہاں
مرکزی انتظامیہ کو کہا کہ آپ کی اہمیت اس لئے ہے کہ دین سے جڑے ہوئے ہیں۔جماعت کا کہیں نہ کہیں
نام آتا ہے۔اگر کہیں حسب ضرورت جماعت کا نام بھی استعمال کرنا پڑے تو لینے میں کوئی حرج نہیں۔یہ
پیش نظر رہے کہ ہم نے خدا تعالیٰ کو خوش کرنے کے لئے خدمت انسانیت کرنی ہے۔اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ
بندوں کے حقوق ادا کرو اس لئے ہم نے خدمت انسانیت کرنی ہے اور اللہ تعالیٰ کو خوش کرنے کے لئے
اللہ تعالیٰ سے تعلق اور اپنی عبادتوں کی حفاظت کی بھی ضرورت ہے۔بغیر اس کے خدمت انسانیت کا بھی کوئی
فائدہ نہیں۔انہیں تو یہ بات سمجھ آگئی لیکن باقی ممالک میں جو ہیومینٹی فرسٹ کی شاخیں ہیں ان کے کارکنوں
اور انتظامیہ کو جن میں الا ماشاء اللہ تقریباً سارے احمدی ہی ہیں، یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کے کام
میں برکت اسی وقت پڑے گی جب خدا تعالیٰ سے تعلق کو مضبوط کریں گے اور اپنے کام کو اللہ تعالیٰ کے فضل
کو حاصل کرنے والا بنانے کی کوشش کریں گے اور اپنے کاموں کو دعاؤں سے شروع کریں گے۔اس کے
بغیر ہمارے
کسی کام میں برکت نہیں پڑ سکتی، چاہے کوئی اپنی عقل سے منصوبہ بندی کرتار ہے۔بہر حال یہ
بات کہنی بھی ضروری تھی اور آج میں نے اسی ضمن میں بات کی ہے کیونکہ میں سوچ رہا تھا کہ کبھی ہیومینٹی
فرسٹ کی انتظامیہ کو توجہ دلانے کے لئے کہوں گا ، اس کا ذکر کروں گا تو چاہے ضمناً کہہ لیں یا اس تعلق میں
میں کہہ لیں۔بہر حال اس کا ذکر کرنا ضروری ہے اور اسی لئے میں نے یہ بات بیان کی ہے۔اب میں محبت سب کے لئے“ کے نعرے کی بات جو میں کر رہا تھا اس کی طرف آتا ہوں۔اور
یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بے شک خدمت خلق اور ہمدردی خلق اور محبت پھیلانے اور دشمنیاں ختم کرنے کی
نیکی ایک بہت بڑی نیکی ہے لیکن صرف یہی نہیں سمجھنا چاہئے کہ یہ نعرہ ہماری زندگی کا مقصد ہے۔اگر ہمیں
یہ خیال آ جائے کہ اگر ہم نے یہ کر لیا تو سب کچھ پالیا۔لیکن جیسا کہ پہلے بھی میں بتا آیا ہوں کہ یہ نعرہ اس

خطبات مسرور جلد 12
285
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 مئی 2014ء
مقصد کے حصول کا ایک حصہ ہے۔اس منزل کی طرف بڑھنے کا ایک قدم ہے جس کو حاصل کرنے کے لئے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تھے اور آپ کی غلامی میں اس زمانے میں اس کے حصول کے
لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے۔اور وہ مقصد ہے خدا تعالیٰ کی وحدانیت کا
صحیح ادراک پیدا کرنا، خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے تمام احکامات پر چلنے کی کوشش کرنا، آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو اپنا مطمح نظر اور مقصد بنانا اور اس کے حصول کے لئے مقدور بھر کوشش کرنا
کیونکہ یہی چیز ہے جس سے ہر قسم کے اعلیٰ اخلاق اور نیکیوں کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں بھی علماء کی ایک بحث مضامین کی صورت میں
چلی جو الفضل میں شائع ہوتے رہے یا بعض بزرگوں نے اس بارے میں اپنا اپنا نقطہ پیش کیا کہ جماعت کا
ماٹو یا طمح نظر کیا ہونا چاہئے؟ اس پر حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالٰی عنہ نے جماعت کو جو ماٹو دیا یا جس
طرف توجہ دلائی وہ ایسا ہے جس سے دین بھی مضبوط ہوتا ہے، ایمان بھی مضبوط ہوتا ہے، حقوق اللہ کی
ادا ئیگی بھی ہوتی ہے اور حقوق العباد کی ادائیگی بھی ہوتی ہے۔دو بزرگوں میں سے ایک نے کہا کہ ہماری
جماعت کا لمح نظر فَاسْتَبِقُوا الخيرات (البقرة: 149) ہونا چاہئے۔دوسرے نے کہا کہ ہما را مانو یا
مطمح نظر ہمیں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا ہو نا چاہئے۔حضرت مصلح موعود نے فرمایا کہ کوئی نہ کوئی بھی نظر
ضرور ہونا چاہئے۔دنیا میں جتنی تنظیمیں ہیں اور انجمنیں ہیں جب قائم ہوتی ہیں تو اپنا اپنا کوئی نہ کوئی شطح نظر
رکھتی ہیں اور اگر سنجیدہ اور امانت کا حق ادا کرنے والی ہیں تو اس کے حصول کے لئے سنجیدگی سے کوشش بھی
کرتی ہیں تا کہ اپنے آپ کو دوسروں سے ممتاز کر سکیں۔دنیا میں اخلاقی ترقی کوبھی صلح نظر بنانے کا نعرہ لگایا
جاتا ہے تعلیمی ترقی کو بھی مطمح نظر بنانے کا نعرہ لگایا جاتا ہے۔اگر کسی جگہ عوام کے یا کسی کے حقوق غصب
ہورہے ہیں تو سیاسی تنظیمیں آزادی کو اپنا اٹو بنا لیتی ہیں، اس کے لئے کوشش کرتی ہیں اور نعرے لگاتی ہیں۔اگر کسی جگہ کوئی اور صورت ہے تو اس کو اپنا صح نظر بنایا جاتا ہے۔بہر حال مح نظر کا بنیادی مقصد یہ ہوتا ہے
کہ ہم نے اس بات کو دنیا میں قائم کرنا ہے اور اپنی جماعت کے سامنے بھی ہر وقت اسے موجود رکھنا ہے، دنیا
میں بھی قائم کرنا ہے اور اپنے سامنے بھی موجود رکھتا ہے۔اس دنیا میں ہزاروں قسم کی نیکیاں ہیں اگر کسی ایک
نیکی کو چن لیا جائے تو بظاہر ایک اچھی بات ہے، سمح نظر ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ باقی قسم کی
نیکیوں کی ضرورت نہیں رہتی۔بلکہ ضرورت اور سہولت کو سامنے رکھتے ہوئے ان نیکیوں میں سے کسی ایک
نیکی کو شیح نظر بنایا جاتا ہے۔تمط

خطبات مسرور جلد 12
286
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 09 مئی 2014ء
بہر حال کوئی بھی اچھا ماٹو کوئی اپنے لئے مقرر کرے وہ اس کے لئے نیکی ہے۔آپ نے یہ
وضاحت فرمائی کہ بعض ماٹو ایسے ہوتے ہیں جن کا آپس میں اشتراک ہوتا ہے مثلاً یہ کہ خدا کی اطاعت
کرو اور یہ ماٹو کہ نیکیوں میں ترقی کرو یہ آپس میں لازم و ملزوم ہیں کیونکہ خدا کی اطاعت کے بغیر نیکیوں
کا حصول ناممکن ہے اور اسی طرح جو نیک نہیں وہ خدا کا مطبع نہیں ہوسکتا۔اسی طرح یہ ماٹو کہ ”میں دین کو دنیا
پر مقدم رکھوں گا اور یہ کہ ” میں نیکیوں میں سبقت لے جانے کی کوشش کروں گا، دونوں آپس میں مشابہ
ہیں۔دونوں ایک دوسرے کے اندر آ جاتے ہیں۔پس ساری نیکیاں ہی اچھی ہیں اور ہمیں انہیں اپنانے کی
کوشش کرنی چاہئے۔لیکن جب ماٹو کے بارے میں سوال اٹھے تو پھر اسی طرف توجہ رکھ کر اسی طرف اپنی توجہ
محمد ودکر کے بعض لوگ اپنی نیکیوں کو بالکل ہی محدود کر دیتے ہیں یا اسی کو سب کچھ سمجھنے لگ جاتے ہیں۔جیسے ہمارے نوجوانوں میں یا بعض اور لوگوں میں بھی (لوگ) اپنی دینی حالت کو تو بھول گئے ہیں لیکن
صرف دنیا دکھاوے کے لئے محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں“ کا نعرہ بہت زیادہ لگانے لگ
گئے ہیں۔ٹھیک ہے اگر اسلام کی تعلیم کا پر چارا گر کرنا ہے، نیک نیت ہے تو یہ نعرہ بہت اچھا ہے لیکن ہمارا
صرف یہی مقصد نہیں جیسا کہ میں نے کہا بلکہ ہمارے مقصد بہت وسیع ہیں۔اسی طرح ہمدردی خلق اگر
کرنی ہے تو صرف ہمدردی خلق ہی کچھ چیز نہیں ہے اگر اللہ تعالیٰ کی یا ددلوں سے غائب ہو رہی ہے تو پھر
(ماخوذ از خطبات محمود جلد 17 صفحه 560 تا 562 خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اگست 1936ء)
اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔حضرت مصلح موعود نے لکھا ہے کہ میں نے جب یہ مضمون پڑھے تو مجھے ایک یہودی کا قصہ یاد آ
گیا کہ جب اس نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے باتیں کرتے ہوئے دورانِ گفتگو کہا کہ ہمیں آپ
لوگوں سے یعنی مسلمانوں سے بہت زیادہ حسد ہوتی ہے۔حضرت عمرؓ نے پوچھا کہ حسد کی کیا وجہ ہے؟ یہ کس
لئے ہوتی ہے؟ تو یہودی کہنے لگا کہ اس بات کا حسد ہے کہ اسلام میں ایک خاص خوبی ہے کہ دنیا کی کوئی
بات ایسی نہیں جو اسلام کے احکامات میں موجود نہ ہو۔قرآن کریم میں موجود نہ ہو۔ذاتی نوعیت سے لے کر
بین الاقوامی نوعیت تک تمام احکام اور مسائل اور ان کا حل اس میں موجود ہے۔یہ چیز ایسی ہے جو ہم میں
حسد پیدا کرتی ہے۔پس اگر ہم میں سے ہر ایک اس بات کو سامنے رکھے تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کی کسی ایک

خطبات مسرور جلد 12
287
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 مئی 2014ء
بات کو بطور ماٹو چننا درست نہیں پس بے شک فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ ایک عمدہ مائو ہے اسی طرح
میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا بھی عمدہ ہے۔قرآن کریم میں بھی اس طرف اشارہ فرمایا ہے جیسا کہ
آیت بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَوةَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَ أَبقى (الأعلى: 17-18 ) یعنی نادان لوگ
دنیا کو دین پر مقدم کرتے ہیں حالانکہ آخرت یعنی دین کی زندگی کا نتیجہ دنیوی زندگی سے اعلیٰ اور دیر پا ہے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 17 صفحه 562 تا 563 خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اگست 1936ء)
اکثر ہم جمعہ پر سورۃ میں یہی آیت پڑھتے ہیں اور اس کے علاوہ بھی بے شمار تعلیم قرآن کریم نے
دی ہے۔پس قرآن کریم کی وہ کون سی تعلیم ہے جو مائو نہ بن سکے، جو مح نظر نہ بن سکے۔جس پر نظر ڈالیں
اور اس پر غور کریں تو وہ دل کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔اس تمہید کے بعد پھر آپ نے یہ فرمایا کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی بعثت کا زمانہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ کا مصداق
تھا۔کوئی خرابی ایسی نہ تھی جو اس زمانہ میں
پیدا نہ ہو گئی ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظل ہیں، اس لئے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ بھی اس زمانے کا ظل ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ آج بھی تمام قسم کی خرابیاں
اپنے کمال کو پہنچی ہوئی ہیں۔اس لئے آج مذہب کی بھی ضرورت ہے۔اخلاق کی تمام اقسام کی بھی ضرورت
ہے۔دنیا کی ہر خوبی اور ترقی کی بھی ضرورت ہے۔جہاں لوگوں کے دلوں سے ایمان اٹھ گیا ہے وہاں
اخلاق فاضلہ بھی اٹھ گئے ہیں اور حقیقی دنیوی ترقی بھی مٹ گئی ہے کیونکہ اس وقت جسے لوگ ترقی کہتے ہیں
وہ نفسانیت کا ایک مظاہرہ ہے۔چاہے وہ ذاتی طور پر ہو یا بین الاقوامی طور پر دیکھ لیں کیونکہ اس وقت جسے
لوگ ترقی کہتے ہیں وہ صرف اپنی ذات کے لئے مفاد ہے۔وہ دنیا کی ترقی نہیں کہلا سکتی کیونکہ اس سے دنیا
کا ایک حصہ فائدہ اٹھا رہا ہے اور دوسرے کو غلام بنایا جا رہا ہے۔چاہے وہ سیاسی غلامی ہو یا معاشی اور
اقتصادی غلامی ہو کسی نہ کسی صورت میں ایک حصہ غلام بن رہا ہے اور ان کے لئے بہر حال یہ ترقی نہیں ہے
اور جو ترقی کر رہے ہیں ان کے بھی اپنے مفادات ہیں ، نفسانیت ہے جس کو وہ ترقی کا نام دیتے ہیں۔پس ایسے وقت میں یہ کہنا کہ فلاں آیت کو مطمح نظر بناؤ اور فلاں کو چھوڑ دو یہ غلط ہے بلکہ قرآن
کریم کی ہر آیت ہی ہما را صمح نظر اور نصب العین ہے اور ہونا چاہئے۔پس ہمارا مائو تو تمام قرآن کریم
ہی ہے لیکن اگر کسی دوسرے ماٹو کی ضرورت ہے تو حضرت مصلح موعود نے فرمایا کہ وہ بھی اللہ تعالیٰ نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے مقرر کر دیا اور وہ ہے لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ -

خطبات مسرور جلد 12
288
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 09 مئی 2014ء
اور یہ تمام قرآن کریم کا خلاصہ ہے۔حقیقت بھی یہی ہے کہ تمام تعلیمیں اور تمام اعلیٰ مقاصد توحید سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔اسی طرح
بندوں کے آپس کے تعلقات اور بندے کے خدا تعالیٰ سے تعلقات یہ بھی تو حید کے اندر آ جاتے ہیں۔اور
توحید ایسی چیز ہے جو بغیر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کے ظاہر نہیں ہو سکتی۔اس لئے لا إلهَ إِلَّا اللهُ
کے ساتھ مُحمد رسُولُ اللہ لگا دیا گیا ہے کہ حقیقی معبود کی تلاش یا خدا تعالیٰ کو اگر دیکھنا ہے تو محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد سے دیکھو۔گویا آپ ہی وہ عینک ہیں جس سے معبود حقیقی نظر آ سکتا ہے اور جب
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد لی جائے تو الحمد سے لے کر الناس تک ہر جگہ لا إلهَ إِلَّا اللہ کا مضمون
نظر آئے گا۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود مبارک ہی ہے جن کے آنے سے دنیا میں توحید حقیقی قائم
ہوئی ورنہ اس سے پہلے بعض لوگوں نے حضرت عزیر کو بعض نے حضرت عیسی کو خدا کا بیٹا بنایا ہوا تھا۔بعض
لوگ ملائکہ کو معبود بنائے بیٹھے تھے۔ایسے وقت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی ہر قسم کے فسادوں کو
دور فرما یا اوراللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی توحید کے قیام کے لئے کھڑا کیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل
سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے ہی دنیا میں پھر تو حید قائم ہوئی اور یہی لا إلهَ إِلَّا الله کامالو ہے
جو ہم اپنی اذانوں کے ساتھ بھی بلند کرتے ہیں۔جب کسی شخص کو اسلام میں لایا جاتا ہے تو اسے بھی لا إلهَ إِلَّا
اللہ کہلوایا جاتا ہے کیونکہ حقیقی اسلام اسی کا نام ہے۔اگر کسی میں دینی کمزوری پیدا ہوتی ہے تو اس کی بھی
یہی وجہ ہے کہ لا الہ الا اللہ اس کے سامنے سے ہٹ گیا ہوتا ہے ورنہ اگر لا إلهَ إِلَّا اللہ ہر وقت سامنے
ہو تو انسان دینی کمزوریوں سے محفوظ رہے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 17 صفحه 563 تا 565 خطبه جمعه فرموده 28 اگست 1936ء)
صرف منہ سے لا إله إلا اللہ کہنا مقصد نہیں ہے اکثر جیسے لوگ دہراتے رہتے ہیں۔جھوٹ بھی
بولیں گے تو لا اله الا اللہ کہہ کر جھوٹ بول دیں گے۔بلکہ لا إلهَ إِلَّا اللہ اگر کہا ہے تو پھر خدا تعالیٰ کی
عظمت اور جبروت اور اس کا خوف اور اس کی تمام صفات سامنے آ جاتی ہیں۔پھر جیسا کہ بیان ہو چکا ہے
لا إلهَ إِلَّا الله کی حقیقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ہی واضح ہوتی ہے۔پس جب تک انسان
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں محو نہ ہو جائے تو حید کو کامل نہیں سمجھ سکتا یا تو حید کامل کو نہیں سمجھ سکتا۔اور نہ اللہ تعالیٰ
اور اس کے تفصیلی جلوہ یعنی قرآن کریم کو سمجھ سکتا ہے۔جو لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں محو ہو کر تو حید کو
نہیں سمجھتے ، باوجود عقل کے شرک میں مبتلا رہتے ہیں۔غیر مسلموں کو تو ایک طرف رکھیں مسلمانوں میں

خطبات مسرور جلد 12
289
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 مئی 2014ء
بھی جو لوگ ہیں ان کی بہت بڑی اکثریت پیروں فقیروں کو اپنا خدا بنا بیٹھے ہیں۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 17 صفحه 566 خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اگست 1936ء)
کہا تو احمد یوں کو جاتا ہے کہ نعوذ باللہ آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تو ہین کر کے اسلام سے خارج
ہو گئے ہیں لیکن حقیقت میں یہ لوگ ہیں جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کو نہیں پہچانا اور نتیجہ
توحید سے بھی دور ہیں۔اس زمانے میں اس توحید کا حقیقی اور اک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو حاصل ہوا
ہے اور یہ سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں محو ہونے کی وجہ سے آپ کو ملا ہے۔جن کو دنیا کا فرکہتی ہے
وہی توحید کے حقیقی علمبردار ہیں۔آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں محو ہوئے تو آپ کو نظر آ گیا کہ حضرت
عیسی علیہ السلام وفات پاگئے ہیں اور ان کو زندہ ماننا شرک ہے۔آپ سے پہلے لاکھوں ایسے عالم اور فقیہ
تھے جو حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف خدائی صفات منسوب کرتے تھے مثلاً یہ کہ وہ اب تک زندہ آسمان
پر بیٹھے ہیں ، وہ مردے زندہ کیا کرتے تھے ، ان کو غیب کا علم تھا وغیرہ وغیرہ لیکن حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی وجہ سے آج ہم بلکہ ہر احمدی بچہ عقلی اور نقلی دلائل سے اس عقیدے پر قائم رہنا گوارا
نہیں کرتا۔اسی طرح اور بہت سی باتیں ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
میں محو ہو کر ، آپ سے نور لے کر ہمیں بتا ئیں اور شرک کو ہم سے دور کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہی
اس زمانے کے لوگوں کو لا إلهَ إِلَّا اللہ کا جلوہ دکھایا اور یہی ایک چیز ہے جو اسلام کا لب لباب ہے اور جس
کا ہر کامل موحد میں پایا جانا ضروری ہے۔باقی تو سب تفصیلات ہیں جو مختلف آدمیوں کے لئے مختلف شکلوں
میں بدلتی رہتی ہیں جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو بڑی نیکی ماں باپ کی خدمت بتایا، کسی کو
بڑی نیکی جہاد فی سبیل اللہ بتایا، کسی کو بڑی نیکی تہجد کی ادائیگی بتایا۔پس ہر ایک کو اس کی بنیادی کمزوری دور
کرنے کے لئے توجہ دلائی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ باقی نیکیاں بجالانے کی ضرورت نہیں۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 17 صفحه 566 تا 567 خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اگست 1936ء)
پس یا درکھنا چاہئے کہ قرآن کریم کے تمام احکام اپنی اپنی جگہ پر بہت عمدہ اور مفید ہیں
لیکن لا إله إلا اللہ سب پر حاوی ہے۔پس یہ اصل ماٹو ہے جسے ہمیں ہر وقت سامنے رکھنے کی ضرورت
ہے۔توحید کی حقیقت اور اس کے قیام پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔تو حیدصرف اس بات کا نام نہیں کہ
انسان بت پرستی نہ کرے یا کسی انسان کو خدا تعالیٰ کے مقابل پر زندہ نہ مانے یا کسی کو خدا کا شریک نہ
ٹھہرائے بلکہ دنیا کے ہر کام میں توحید کا تعلق ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سونے کے وقت اور وضو

خطبات مسرور جلد 12
290
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 مئی 2014ء
کے وقت بھی تو حید کا اقرار فرمایا کرتے تھے۔جب بھی کسی انسان
کو دنیا کے کسی کام پر بھروسہ یا انحصار ہو گیا
تو وہ انسان شرک کے مقام پر جا ٹھہرا اور پھر اس کے موحد ہونے کا دعوی باطل ہو جاتا ہے کیونکہ توحید کی
لازمی شرط ہے کہ انسان صرف خدا تعالیٰ کی ذات پر ہی تکیہ رکھے اور بھروسہ کرے۔توحید کا مطلب ہی یہ
ہے کہ ہر کام میں خواہ دینی ہے یا دنیاوی انسان کی نظر صرف ایک خدا کی طرف اٹھے۔پس بے شک اپنی
جگہ تمام نیک فقرات عمدہ اور اچھے ماٹو ہیں لیکن کامل موحد بننے کے لئے ضروری ہے کہ انسان کی نظر سے ہر
ایک چیز غائب ہو جائے اور اللہ تعالیٰ کے سوا اس کے لئے ہر چیز کا لعدم ہو جائے۔پس حقیقی ماٹولا إلهَ إِلَّا
اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللہ ہے جس میں تمام نیکیاں جمع ہو جاتی ہیں۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 17 صفحه 568 تا 569 خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اگست 1936ء)
اور توحید کو سمجھنے کے لئے جو دقتیں ہیں ان کا حل بھی ہمیں یہی بتا تا ہے۔وقتیں دور کرنے کے لئے
کوئی نمونہ ہونا چاہئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ نمونہ ہے جس کو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ
عنہا نے ایک فقرے میں یوں بیان فرمایا تھا کہ كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآن
(مسند احمد بن حنبل جلد 8 صفحه 144 مسند عائشة من الله حديث 25108 مطبوعه عالم الكتب بيروت
($1998
غفلتوں
اس ایک فقرے میں توحید کا اعلیٰ معیار بھی بیان ہو گیا۔احکام قرآن کا عملی نمونے کا معیار بھی قائم
ہو گیا اور احکامات کی تفصیل بھی سامنے آ گئی۔پس جس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سمجھ لیا اس نے خدا
تعالی کو سمجھ لیا اور جس نے خدا تعالیٰ کو سمجھ لیا اس نے سب کچھ ہی سمجھ لیا کیونکہ شرک ہی تمام بدیوں ،
اور گناہوں کی جڑ ہے اور توحید پر قائم ہونے کے بعد انسان میں اعلیٰ اخلاق، علم ، عرفان، تمدن، سیاست،
دوسرے فنون میں کمال، سب ہی کچھ آ جاتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا نور ایک تریاق ہے جس میں تمام امراض کا
علاج ہے۔پس ہمارا مائو جو خود بخود خدا تعالیٰ نے مقرر فرما دیا ہے وہ لا إلهَ إِلَّا الله ہے۔باقی تفصیلات
ہیں جو نصیحت کے طور پر کام آ سکتی ہیں۔اس زمانے میں چونکہ دجال اپنی تمام طاقت کے ساتھ دنیا میں
رونما ہوا ہے اور اس کا مقصد یہ ہے کہ میں دنیا کو دین پر مقدم رکھوں گا۔یہ دجال کا مقصد ہے کہ دنیا کو دین پر
مقدم کرنا ہے۔اس لئے ہمارا فرض ہے کہ اس کے مقابل پر ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا نعرہ لگائیں۔اسی
لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی شرائط بیعت میں یہ فقرہ شامل فرمایا ہے جس کا مطلب یہی
ہے کہ اپنے اوپر ہم دین کی تعلیم لاگور کھیں گے اور ہر مخالف کے اعتراض کے مقابل پر اسلام کا خوبصورت

خطبات مسرور جلد 12
291
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 مئی 2014ء
چہرہ دکھا ئیں گے اور یہ سب اس لئے کہ ہم لا إلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ
اللہ کو دنیا میں قائم کرنے والے
بنیں۔ہم نے اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت اس مقصد کے حصول کے لئے کی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے الہامایہ فرمایا تھا کہ
خُذُوا التَّوحِيدَ التَّوْحِيدَ يَا أَبَنَاءَ الْفَارِسِ -
(براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 267)
یعنی کہ اے ابنائے فارس! توحید کو مضبوطی سے پکڑو۔ابنائے فارس سے مراد صرف آپ کا
خاندان ہی نہیں ہے بلکہ تمام جماعت روحانی لحاظ سے ابنائے فارس کے ماتحت آتی ہے اور یہ حکم تمام
جماعت کے لئے ہے اور یہ قاعدہ ہے کہ مصیبت کے وقت انسان کسی خاص چیز کو پکڑتا ہے۔فرمایا کہ تم
مصائب کے وقت تو حید کو پکڑ لیا کرو کہ اس کے اندر باقی تمام چیزیں ہیں۔پس ہماری جماعت کا فرض ہے
کہ وہ لا إله إلا الله کے ماٹو کو ہر وقت اپنے سامنے رکھیں۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 17 صفحہ 570 تا 571 خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اگست 1936ء)
آج جبکہ شرک کے ساتھ دہریت بھی بہت تیزی سے پھیل رہی ہے بلکہ دہریت بھی شرک
کی ایک قسم ہے یا شرک دہریت کی قسم ہے۔ہم اپنے آپ کو ایک نعرے پر محدود کر کے اور اس پر
اکتفا کر کے اپنی دنیا و آخرت سنوار نے والے نہیں بن سکتے۔نہ ہی ہم انسانیت کی خدمت کے زعم
میں اپنی نمازوں اور عبادتوں کو چھوڑ سکتے ہیں۔جو ایسا کرتا ہے یا کہتا ہے اس کا حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام سے کوئی تعلق نہیں۔پس ہمیں اپنے حقیقی صمح نظر اور مقصود کو ہمیشہ سامنے رکھنے کی
ضرورت ہے تا کہ ہم تمام دینی و دنیاوی انعامات کے حاصل کرنے والے بن سکیں۔اللہ تعالیٰ ہم
سب کو اس کی حقیقت کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔نماز جمعہ کے بعد میں ایک جنازہ بھی پڑھاؤں گا ( آ گیا ہے جنازہ ؟ ) جو مکرم صدیق اکبر
رحمان صاحب کا ہے۔فیض الرحمان صاحب کے بیٹے تھے۔وا تھم فاریسٹ ( Waltham
Forest ) میں رہتے تھے۔7 مئی کو کینسر کی بیماری کی وجہ سے چالیس سال کی عمر میں ان کی وفات
ہوئی ہے اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔عہدوں کے لحاظ سے تو جماعتی خدمت کی ان کو زیادہ تو فیق
نہیں ملی لیکن کارکن کے لحاظ سے ہمیشہ بڑے سرگرم کا رکن رہے ہیں۔خلافت سے بھی مضبوط تعلق
رکھا۔خدا تعالیٰ کی ذات پر اور دعاؤں پر بڑا یقین تھا۔انہوں نے بڑی لمبی بیماری کاٹی ہے۔کینسر کی

خطبات مسرور جلد 12
292
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 مئی 2014ء
انہیں بیماری تھی اور بڑے صبر سے اور حوصلے سے انہوں نے اپنا یہ بیماری کا عرصہ گزارا ہے۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور اپنی رضا کی جنتوں میں جگہ دے۔ان
کی والدہ کو بھی صبر کی توفیق دے۔ان کی اہلیہ اور چھوٹا بچہ شاید سال ڈیڑھ سال کا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کا بھی حافظ و ناصر ہو۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 30 مئی 2014 ء تا 05 جون 2014 ، جلد 21 شماره 22 صفحه 05 تا 08)

آج 10 میں سے 10 باقی