حضرت محمد ﷺ توحید باری تعالیٰ کا حقیقی اورعملی نمونہ

خطبات مسرور جلد 12
293
20
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 16 رمئی 2014 ء بمطابق 16 ہجرت 1393 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح - لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
گزشتہ خطبہ میں ذکر ہوا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
میں محو ہو کر قرآن کریم کو سمجھا، قرآنی احکامات کو سمجھا، اللہ تعالیٰ کی توحید کو سمجھا کیونکہ توحید کا حقیقی مضمون
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے کے بغیر سمجھ آہی نہیں سکتا اور نہ ہی قرآن کریم کا علم آپ کے وسیلے کے
بغیر حاصل ہوسکتا ہے۔اس لئے لا إله إلا الله کے ساتھ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کو سجھنا بھی ضروری ہے۔محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں جو لا إلهَ إِلَّا اللہ کا حقیقی اور عملی نمونہ اور مثال ہیں۔بہر حال آج میں
اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض ارشادت پیش کروں گا جو توحید کے بارے
میں آپ نے بیان فرمائے کہ سچی توحید کیا ہے؟ تو حید کی حقیقت کیا ہے؟ کس طرح عمل کرنے سے انسان
حقیقی موحد کہلا سکتا ہے۔سورۃ الناس کی تفسیر میں الیه الناس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے آپ فرماتے ہیں۔ربّ
النّاسِ مَلِكِ النَّاسِ الهِ النَّاسِ کا مضمون بیان ہو رہا ہے۔فرماتے ہیں کہ
میں۔۔۔۔بتلانا چاہتا ہوں کہ پہلے اس صورت میں خدا تعالیٰ نے رَبّ الناس فرمایا۔پھر
مَلِكِ النَّاس، آخر میں اِله الناس فرما یا جو اصلی مقصود اور مطلوب انسان کا ہے (یعنی الله الناس
جو ہے وہی انسان کا اصل مقصد ہے، اسی کی انسان کو طلب ہے اور ہونی چاہئے )۔فرمایا کہ : اللہ کہتے ہیں
مقصود، معبود، مطلوب کو۔“ ( یعنی وہ چیز جو حاصل کرنی ہے، جو ہمارا ٹارگٹ ہے، جس کو حاصل کرنا ضروری

خطبات مسرور جلد 12
294
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014ء
ہے یا جہاں تک پہنچنے کے لئے ایک مسلمان کو کوشش کرنی چاہئے ، ایک موحد کو کوشش کرنی چاہئے اور اسی کی
ہمیں طلب ہے )۔فرمایا: ” الہ کہتے ہیں مقصود، معبود، مطلوب کو۔لَا إِلَهَ إِلَّا الله کے معنی یہی ہیں کہ لا
مَعْبُودَ لِي وَلَا مَقْصُودَ لِي وَلَا مَعْلُوبَ لِي إِلَّا اللهُ " ( کہ سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی مقصود نہیں،
کوئی مطلوب نہیں، کوئی معبود نہیں)۔فرمایا کہ یہی سچی توحید ہے کہ ہر مدح اور ستائش کا مستحق اللہ تعالیٰ کو ہی ٹھیرایا جاوے۔“
( ملفوظات جلد 2 صفحہ 24
جتنی بھی تعریفیں ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف ہی منسوب کی جائیں۔جو تعریفیں ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف
ہی جاتی ہیں اور اسی کو ہی زیب دیتی ہیں اور یہی حقیقی تو حید ہے۔فرمایا کہ " توحید بھی پوری ہوتی ہے کہ گل مرادوں کا معطی اور تمام امراض کا چارہ اور مداوا وہی
ذات واحد ہو۔لا إله إلا الله کے معنی یہی ہیں۔فرمایا: ”صوفیوں نے اس میں اللہ کے لفظ سے محبوب،
مقصود، معبود مراد لی ہے۔بے شک اصل اور سچ یونہی ہے جب تک انسان کامل طور پر کار بند نہیں ہوتا۔اس
میں اسلام کی محبت اور عظمت قائم نہیں ہوتی۔“
( حضرت اقدس کی ایک تقریر اور مسئلہ وحدت وجود پر ایک خط مرتبہ حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب صفحہ 13 )
لا إلهَ إِلَّا اللہ پر حقیقی طور پر کار بند ہو بھی اسلام کی محبت اور عظمت قائم ہوگی ورنہ صرف باتیں ہیں۔پھر آپ اسلام کی اعلیٰ و مکمل تعلیم کے بارے میں فرماتے ہیں
وو
یہ خدا کا فضل ہے جو اسلام کے ذریعہ مسلمانوں کو ملا اور اس فضل کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
لے کر آئے۔جس پہلو سے دیکھو مسلمانوں کو بہت بڑے فخر اور ناز کا موقع ہے۔مسلمانوں کا خدا پتھر ،
درخت، حیوان، ستارہ یا کوئی مردہ انسان نہیں ہے بلکہ وہ قادر مطلق خدا ہے جس نے زمین و آسمان کو اور جو
کچھ ان کے درمیان ہے پیدا کیا اور حی و قیوم ہے۔مسلمانوں کا رسول وہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس کی نبوت اور رسالت کا دامن قیامت تک
دراز ہے۔آپ کی رسالت مُردہ رسالت نہیں بلکہ اس کے ثمرات اور برکات تازہ بتازہ ہر زمانے میں پائے
جاتے ہیں جو اس کی صداقت اور ثبوت کی ہر زمانہ میں دلیل ٹھہرتے ہیں۔چنانچہ اس وقت بھی خدا نے ان ثبوتوں اور برکات اور فیوض کو جاری کیا ہے اور مسیح موعود کو بھیج کر
نبوت محمدیہ کا ثبوت آج بھی دیا ہے اور پھر اس کی دعوت ایسی عام ہے کہ گل دنیا کے لیے ہے۔“

خطبات مسرور جلد 12
295
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014ء
فرمایا اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے۔قُل يَأْيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا (الا اعراف: 159)‘ ( کہ کہہ
دے کہ اے لوگو ! میں تمہارے لئے تم سب کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے رسول بن کر آیا ہوں )
اور پھر فرمایا وَمَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ (الانبیاء : 108 )۔(اور ہم نے تجھے
دنیا کی طرف صرف رحمت بنا کر بھیجا ہے۔فرمایا کہ " کتاب دی تو ایسی کامل اور ایسی محکم اور یقینی کہ لا
رَيْبَ فِيهِ (البقرة : 3 ) اور فِيهَا كُتُبْ قَيَّمَةٌ (البيئة : 4)‘ (جس میں قائم رہنے والے احکام
ہیں۔باقی کتابیں تو صرف قصے ہیں، قصے رہ گئے ہیں۔ایسی صداقتیں جو دائمی ہیں وہ صرف قرآن کریم میں
نظر آتی ہیں۔اور ایت مُحكَمَت قَوْلُ فَضْلُ مِيزَانٌ مُهَيْمِنٌ
پھر فرماتے ہیں کہ غرض ہر طرح سے کامل اور مکمل دین مسلمانوں کا ہے جس کے لئے اليوم
أكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا
(المائدة : 4 ) کی مہر لگ چکی ہے۔( کہ آج تمہارے لئے تمہارا دین مکمل ہو گیا۔اپنی نعمتوں کو اللہ تعالیٰ
نے پورا کر دیا اور تمہارے لئے دین کے طور پر اسلام کو پسند کیا۔یہ مہراب لگ چکی ہے۔پس اسلام ہی ہے
جو آخری اور کامل دین ہے جو تمام ضرورتوں کو پورا کر نے والا ہے۔)
پھر فرمایا: پھر کس قدر افسوس ہے مسلمانوں پر کہ وہ ایسا کامل دین جو رضاء الہی کا موجب
اور باعث ہے رکھ کر بھی بے نصیب ہیں (ایسے دین کی طرف منسوب ہو کر بھی بے نصیب ہیں ) ” اور اس
دین کے برکات اور ثمرات سے حصہ نہیں لیتے بلکہ خدا تعالیٰ نے جو ایک سلسلہ ان برکات کو زندہ کرنے کے
لئے قائم کیا تو اکثر انکار کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے اور لست مُرسَلًا اور لَسْتَ مُؤْمِنَّا کی آوازیں
بلند کرنے لگے۔( مسیح موعود کو بھیجا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا ہی فیض ہے تو بجائے اس کے
کہ قبول کرتے انکار کرنا شروع کر دیا۔یہ نعرے لگانے شروع کر دیئے کہ تم خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی
نہیں آئے۔یہ آواز میں بلند کرنی شروع کر دیں کہ تم مومن نہیں ہو۔)
فرمایا کہ یا درکھو خدا تعالیٰ کی توحید کا اقرار محض ان برکات کو جذب نہیں کر سکتا جو اس اقرار اور
اُس کے دوسرے لوازمات یعنی اعمال صالحہ سے پیدا ہوتے ہیں۔صرف توحید کا اقرار کر لینا برکات کو
جذب نہیں کرے گا۔اس اقرار کے ساتھ جو لوازمات ہیں یعنی اعمال صالحہ کا بجالانا، وہ بھی کیونکہ ضروری
ہیں اس لئے جب تک وہ پیدا نہیں ہوتے ( برکتیں نہیں ملیں گی )۔توحید کی برکتیں تبھی ملیں گی۔

خطبات مسرور جلد 12
296
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014ء
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں سے ہو کر آپ کے اسوہ حسنہ کو دیکھتے ہوئے عمل کرتے ہوئے
اعمال صالحہ بجالا ؤ گے۔فرمایا: ” یہ سچ ہے کہ توحید اعلیٰ درجہ کی بجز ہے جو ایک سچے مسلمان اور ہر خدا ترس انسان کو اختیار
کرنی چاہئے مگر تو حید کی تکمیل کے لئے ایک دوسرا پہلو بھی ہے اور وہ محبت الہی ہے یعنی خدا سے محبت کرنا۔قرآن شریف کی تعلیم کا اصل مقصد اور مدعا یہی ہے کہ خدا تعالیٰ جیسا وحدہ لا شریک ہے ایسا ہی
محبت کی رُو سے بھی اس کو وحدہ لاشریک یقین کیا جاوے اور گل انبیاء علیہم السلام کی تعلیم کا اصل منشاء ہمیشہ
یہی رہا ہے۔چنانچہ لا إلهَ إِلَّا اللہ جیسے ایک طرف توحید کی تعلیم دیتا ہے ساتھ ہی تو حید کی تکمیل محبت کی
ہدایت بھی کرتا ہے (لا إلهَ إِلَّا الله توحید کی تعلیم بھی دیتا ہے اور توحید کی تکمیل محبت، اس سے توحید سے
محبت کرنے کے کمال کو حاصل کرنے کی ہدایت بھی کرتا ہے۔اور جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہے یہ ایک
ایسا پیارا اور پر معنی جملہ ہے کہ اس کی مانند ساری تو رات اور انجیل میں نہیں اور نہ دنیا کی کسی اور کتاب نے
کامل تعلیم دی ہے۔اللہ کے معنی ہیں ایسا محبوب اور معشوق جس کی پرستش کی جاوے۔گو یا اسلام کی یہ اصل
محبت کے مفہوم کو پورے اور کامل طور پر ادا کرتی ہے۔یا د رکھو کہ جو تو حید ہدوں محبت کے ہو وہ
ناقص اور ادھوری ہے۔“
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 186 - 187)
اور جیسا کہ پہلے بھی ذکر ہو چکا اللہ تعالیٰ کی محبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ہو کر ملتی ہے۔اس
لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرو۔اعلان کرایا کہ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ
الله (آل عمران: 32)۔انہوں نے فرمایا کہ میری پیروی کرو تو پھر اللہ تعالیٰ کی محبت بھی ملے گی۔توحید کی حقیقت اور ایک مؤمن کا کیا معیار ہونا چاہئے ، اس بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ
جو لوگ حکام کی طرف جھکے ہوئے ہیں اور ان سے انعام یا خطاب پاتے ہیں۔اُن کے دل
میں اُن کی عظمت خدا کی سی عظمت داخل ہو جاتی ہے۔وہ اُن کے پرستار ہو جاتے ہیں اور یہی ایک امر ہے
جو تو حید کا استیصال کرتا ہے ( توحید کے معیار کو ختم کر دیتا ہے۔) اور انسان کو اس کے اصل مرکز سے ہٹا
کر ڈور پھینک دیتا ہے۔پس انبیاء علیہم السلام یہ تعلیم دیتے ہیں کہ اسباب اور توحید میں تناقض نہ ہونے
پاوے بلکہ ہر ایک اپنے اپنے مقام پر رہے اور مال کار توحید پر جا ٹھہرے۔( آخر کار جو نتیجہ ہے، جو سارا

خطبات مسرور جلد 12
297
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014ء
انحصار ہے وہ توحید پر جا کے ٹھہرے۔وہ انسان کو ( یعنی انبیاء انسان کو ) یہ سکھانا چاہتے ہیں کہ
عرب کام
ساری عرب تیں ، سارے آرام اور حاجات برآری کا متکفل خدا ہی ہے۔پس اگر اس کے مقابل میں کسی
اور کو بھی قائم کیا جاوے تو صاف ظاہر ہے کہ دوضر وں کے تقابل سے ایک ہلاک ہو جاتی ہے۔‘“ (جب
دوضدوں کا مقابلہ ہوگا تو لازماً ایک ہلاک ہو گی۔دودشمنوں کا مقابلہ ہوگا، دوفریقین کا مقابلہ ہو گا تو ایک کو
بہر حال ہار ماننی پڑے گی۔)
فرمایا کہ اس لئے مقدم ہے کہ خدا تعالیٰ کی توحید ہو۔رعایت اسباب کی جاوے۔اسباب کو خدا
نہ بنایا جاوے۔‘ ( اسباب کو استعمال کرنا ضروری ہے۔جو ذریعے اللہ تعالیٰ نے مہیا کئے ہیں، وسائل مہیا
کئے ہیں ان کو استعمال کر ولیکن ان کو خدا نہ بناؤ۔توحید کو مقدم رکھو۔اسی توحید سے ایک محبت خدا تعالیٰ
سے پیدا ہوتی ہے جبکہ انسان یہ سمجھتا ہے کہ نفع و نقصان اس کے ہاتھ میں ہے۔محسن حقیقی وہی ہے۔ذرہ ذرہ
اُسی سے ہے۔کوئی دوسرا درمیان نہیں آتا۔جب انسان اس پاک حالت کو حاصل کرلے تو وہ موحد کہلاتا
ہے۔جب یہ حالت ہو جائے گی، مکمل انحصار خدا تعالیٰ پر ہو جائے گا کوئی دوسرا درمیان میں نہیں ہوگا تبھی
موحد کہلاؤ گے۔غرض ایک حالت توحید کی یہ ہے کہ انسان پتھروں یا انسانوں یا اور کسی چیز کوخدانہ
بنائے بلکہ ان کو خدا بنانے سے بیزاری اور نفرت ظاہر کرے اور دوسری حالت یہ ہے کہ رعایت اسباب سے
نہ گزرے۔( یعنی اسباب جو ہیں انہی پر زیادہ انحصار نہ کرے۔حد سے زیادہ نہ بڑھے۔صرف انہی پر
چارہ نہ کرے، اپنا مدار نہ رکھے۔)
فرمایا کہ " تیسری قسم یہ ہے کہ اپنے نفس اور وجود کے اغراض کو بھی درمیان سے اٹھادیا جاوے“
( توحید قائم کرنے کے لئے تیسری چیز یہ ہے کہ اپنے نفس کو بھی مٹادو۔اس کی جو غرضیں ہیں، جو ذاتی نفسانی
اغراض ہیں ان
کو ختم کر دو۔اور اس
کی نفی کی جاوے۔بسا اوقات انسان کے زیر نظر اپنی خوبی اور طاقت
بھی ہوتی ہے (اکثر یہ ہوتا ہے کہ انسان کی اپنی خوبی اور طاقت بھی ہوتی ہے اور بعض کاموں میں اپنی خوبی
اپنی طاقت پر انحصار کر رہا ہوتا ہے۔کہ فلاں نیکی میں نے اپنی طاقت سے کی ہے۔انسان اپنی طاقت
پر ایسا بھروسہ کرتا ہے کہ ہر کام کو اپنی قوت سے منسوب کرتا ہے۔انسان موحد تب ہوتا ہے کہ جب اپنی
طاقتوں کی بھی نفی کر دے۔لیکن اب اس جگہ یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ انسان جیسا کہ تجربہ دلالت کرتا ہے ( تجربے سے یہ
ثابت ہے کہ عموماً کوئی نہ کوئی حصہ گناہ کا اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔بعض موٹے گناہوں میں مبتلا

خطبات مسرور جلد 12
298
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014ء
ہوتے ہیں اور بعض اوسط درجہ کے گناہوں میں اور بعض بار یک در بار یک قسم کے گناہوں کا شکار ہوتے
ہیں۔جیسے بخل ، ریا کاری یا اور اسی قسم کے گناہ کے حصوں میں گرفتار ہوتے ہیں۔جب تک ان سے رہائی
نہ ملے انسان اپنے گمشدہ انوار کو حاصل نہیں کر سکتا۔اصل بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بہت سے احکام دیئے
ہیں۔بعض اُن میں سے ایسے ہیں کہ ان کی بجا آوری ہر ایک کو میتر نہیں ہے۔مثلاً حج۔یہ اس آدمی پر فرض
ہے جسے استطاعت ہو۔پھر راستہ میں امن ہو۔پیچھے جو متعلقین ہیں ان کے گزارہ کا بھی معقول انتظام ہو
یہ نہیں کہ گھر والوں کو بھوکا چھوڑ جاؤ کہ ہم حج پر جا رہے ہیں اور اسی قسم کی ضروری شرائط پوری ہوں تو
حج کر سکتا ہے۔ایسا ہی زکوۃ ہے۔یہ وہی دے سکتا ہے جو صاحب نصاب ہو۔ایسا ہی نماز میں بھی تغییرات
ہو جاتے ہیں۔“ (سفر میں قصر ہو جاتی ہے یا بعض دوسرے حالات میں جمع ہو جاتی ہے۔لیکن ایک
بات ہے جس میں
کوئی تغیر نہیں۔( کوئی تبدیلی نہیں پیدا ہو سکتی '' وہ ہے : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ
اللہ۔اصل بات یہی ہے اور باقی جو کچھ ہے وہ سب اس کے مکملات ہیں۔توحید کی تکمیل نہیں ہوتی جب
تک عبادات کی بجا آوری نہ ہو۔“ ( جس طرح اللہ تعالیٰ نے عبادت کرنے کا حکم دیا ہے اس طرح عبادت
کرو گے تبھی تو حید کی تکمیل ہوگی۔)
فرمایا کہ اس کے یہی معنے ہیں کہ لَا اِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ
اللہ کہنے والا اس وقت اپنے
اقرار میں سچا ہوتا ہے کہ حقیقی طور پر عملی پہلو سے بھی وہ ثابت کر دکھائے کہ حقیقت میں اللہ کے سوا کوئی دوسرا
محبوب و مطلوب اور مقصود نہیں ہے۔جب اس کی یہ حالت ہو اور واقعی طور پر اس کا ایمانی اور عملی رنگ اس
اقرار کو ظاہر کرنے والا ہو تو وہ خدا تعالیٰ کے حضور اس اقرار میں جھوٹا نہیں۔ساری مادی چیزیں جل گئی ہیں
اور ایک فنا اُن پر اس کے ایمان میں آگئی ہے۔تب وہ لا الهَ إِلَّا اللهُ منہ سے نکالتا ہے اور مُحمد
رسُولُ اللہ جو اس کا دوسرا جزو ہے وہ نمونہ کے لیے ہے۔کیونکہ نمونہ اور نظیر سے ہر بات سہل ہو جاتی
ہے۔“ ( مثالیں قائم ہوں تو سب باتیں آسان ہو جاتی ہیں اور مثال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن
کریم کے ہر حکم پر عمل کر کے ، اپنا اسوہ حسنہ قائم کر کے ہمیں دے دی۔)
فرمایا کہ انبیاء علیہم السلام نمونوں کے لئے آتے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جمیع کمالات
کے نمونوں کے جامع تھے۔“ ( تمام کمالات جتنے بھی ہیں آپ میں جمع ہو گئے اور ان کے نمونوں کی مثالیں
بھی آپ نے قائم کر دیں۔) ” کیونکہ سارے نبیوں کے نمونے آپ میں جمع ہیں۔“
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 81 تا 83)

خطبات مسرور جلد 12
299
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014ء
ایک دفعہ ایک مجلس میں ایک سوال ہوا کہ یہودیوں میں بھی تو حید موجود ہے۔اسلام اس سے بڑھ
کر کیا پیش کرتا ہے؟ اعتراض کرنے والے نے یہ اعتراض کیا۔آپ نے فرمایا کہ ”یہودیوں میں توحید تو نہیں ہے۔ہاں قشر التوحید بے شک ہے ( کہ توحید کا
خول ہے جو موجود ہے۔اور نراقشر کسی کام نہیں آسکتا۔توحید کے مراتب ہوتے ہیں۔بغیر ان کے توحید
کی حقیقت معلوم نہیں ہوتی۔نرالا اله الا اللہ ہی کہ دینا کافی نہیں۔یہ تو شیطان بھی کہ دیتا ہے۔جبتک
عملی طور پر لا اله الا اللہ کی حقیقت انسان کے وجود میں متحقق نہ ہو۔کچھ نہیں۔یہودیوں میں یہ بات
کہاں ہے؟ آپ ہی بتا دیں۔( سوال کرنے والا بھی یہودی تھا۔) ” توحید کا ابتدائی مرحلہ اور مقام تو یہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ کے قول کے خلاف کوئی امر انسان سے سرزد نہ ہو۔اور کوئی فعل اس کا اللہ تعالیٰ کی محبت کے
منافی نہ ہو۔گو یا اللہ تعالیٰ ہی کی محبت اور اطاعت میں محو اور فنا ہو جاوے۔اسی واسطے اس کے معنے یہ ہیں۔لا مَعْبُودَ لِي وَلَا مَحْبُوبَ لِي وَلَا مَطَاعَ لِي إِلَّا الله - یعنی اللہ تعالیٰ کے سوا نہ کوئی میرا معبود ہے نہ کوئی
محبوب ہے اور نہ کوئی واجب الاطاعت ہے۔یا در کھوشرک کی کئی قسمیں ہوتی ہیں۔ان میں سے ایک شرک جلی کہلاتا ہے دوسرا شرک خفی۔شرک
جلی کی مثال تو عام طور پر یہی ہے جیسے یہ بت پرست لوگ بتوں، درختوں یا اور اشیاء کو معبود سمجھتے ہیں۔اور
شرک خفی یہ ہے کہ انسان کسی شئی کی تعظیم اسی طرح کرے جس طرح اللہ تعالیٰ کی کرتا ہے۔“ ( ضرورت سے
زیادہ کسی کو عزت و مقام دینا شروع کر دے) تو فرمایا جس طرح اللہ تعالیٰ کی کرتا ہے یا کرنی چاہیے یا کسی
شئے سے اللہ تعالیٰ کی طرح محبت کرے یا اس سے خوف کرے یا اس پر توکل کرے۔اب غور کر کے دیکھ لو کہ یہ حقیقت کامل طور پر توریت کے ماننے والوں میں پائی جاتی ہے یا نہیں۔خود حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی ہی میں جو کچھ ان سے سرزد ہوا۔“ ( بتانے والے کو آپ فرما رہے
ہیں کہ ) وہ آپ کو بھی معلوم ہوگا۔اگر توریت کافی ہوتی تو چاہئے تھا کہ یہودی اپنے نفوس کو مزکی
کرتے مگر ان کا تزکیہ نہ ہوا۔وہ نہایت قسی القلب اور گستاخ ہوتے گئے۔“ ( حضرت موسیٰ کو بھی جواب
دینے لگ گئے تھے۔) ” یہ تاثیر قرآن شریف ہی میں ہے کہ وہ انسان کے دل پر بشر طیکہ اس سے
صوری اور معنوی اعراض نہ کیا جاوے۔ایک خاص اثر ڈالتا ہے اور اس کے نمونے ہر زمانہ میں موجود
رہتے ہیں۔چنانچہ اب بھی موجود ہے۔قرآن شریف نے فرما یا : قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ

خطبات مسرور جلد 12
300
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014ء
الله (آل عمران : 32 ) یعنی اے رسول! تو ان لوگوں کو کہہ دے کہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہو تو
میری اتباع کرو۔اللہ تعالیٰ تم کو اپنا محبوب بنالے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع انسان کو
محبوب الہی کے مقام تک پہنچا دیتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کامل موحد کا نمونہ تھے۔پھر اگر
یہودی توحید کے ماننے والے ہوتے تو کوئی وجہ نہ تھی کہ ایسے موحد سے دُور رہتے۔“ (یعنی پھر ان کو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننا چاہئے تھا ) ” انہیں یا د رکھنا چاہئے تھا کہ خدا تعالیٰ کے خاتم الرسل کا انکار اور
عناد نہایت خطرناک امر ہے۔مگر انہوں نے پروانہیں کی اور باوجود یکہ ان کی کتاب میں آپ کی پیشگوئی
موجود تھی مگر انکار کر دیا۔اس کی وجہ بجز اس کے اور کیا ہو سکتی ہے کہ قَسَتْ قُلُوبُهُمْ (الانعام: 44)
( ملفوظات جلد 8 صفحہ 114-115)
ایک موقع پر حضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں غلط عقیدے پر ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا کہ
اسلام وہ مصفا اور خالص توحید لے کر آیا تھا جس کا نمونہ اور نام ونشان بھی دوسرے ملتوں اور
مذہبوں میں پایا نہیں جاتا۔یہاں تک کہ میرا ایمان ہے کہ اگر چہ پہلی کتابوں میں بھی خدا کی توحید بیان کی گئی ہے
اور گل انبیاء علیہم السلام کی بعثت کی غرض اور منشاء بھی تو حید ہی کی اشاعت تھی۔لیکن جس اسلوب اور طرز پر خاتم
الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم تو حید لے کر آئے اور جس نہج پر قرآن نے تو حید کے مراتب کو کھول کھول کر بیان کیا ہے کسی
اور کتاب میں اس کا ہر گز پر نہیں ہے۔پھر جب ایسے صاف چشمہ کو انہوں نے مکر رکرنا چاہا ہے ( یعنی ان لوگوں
نے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مخالفت کرتے ہیں اور حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کے قائل
نہیں ہیں اور خدا تعالیٰ کے مقابل پر بعض جگہ انہوں نے کھڑا کیا ہوا ہے اور پھر بھی اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں،
ان کے بارے میں فرما رہے ہیں کہ جب ایسے صاف چشمہ کو انہوں نے یعنی ایسے مسلمان کہلانے والوں نے
مکدر کرنا چاہا ہے۔تو بتاؤ اسلام کی توہین میں کیا باقی رہا۔اس پر اُن کی بد قسمتی یہ ہے کہ جب اُن کو وہ اصل
اسلام جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے تھے پیش کیا جاتا ہے اور قرآن شریف کے ساتھ ثابت کر کے
دکھایا جاتا ہے کہ تم غلطی پر ہو تو کہ دیتے ہیں کہ ہمارے باپ دادا اسی طرح مانتے آئے ہیں۔مگر میں کہتا ہوں کہ
کیا اتنی بات کہہ کر یہ اپنے آپ کو بری کر سکتے ہیں؟ نہیں! بلکہ قرآن شریف کے موافق اور خدا تعالیٰ کی سنتِ
قدیم کے مطابق اس قول سے بھی ایک حجت اُن پر پوری ہوتی ہے۔جب کبھی کوئی خدا کا مامور اور مرسل آیا ہے تو
مخالفوں نے اس کی تعلیم کو سن کر یہی کہا ہے۔مَا سَمِعْنَا بِهذا في ابائِنَا الْأَوَّلِينَ (المؤمنون: 25)
66
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 254)

خطبات مسرور جلد 12
301
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014ء
یعنی ہم نے اپنے پہلے باپ دادوں میں اس
قسم کا واقعہ ہوتے نہیں دیکھا نہ سنا۔توحید اور شرک فی الاسباب کے بارے میں فرماتے ہیں کہ
تو حید اس کا نام نہیں کہ صرف زبان سے اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا
رسُولُ اللہ کہہ لیا۔بلکہ توحید کہ یہ معنی ہیں کہ عظمت الہی بخوبی دل میں بیٹھ جاوے اور اس کے آگے کسی
دوسری شئے کی عظمت دل میں جگہ نہ پکڑے۔ہر ایک فعل اور حرکت اور سکون کا مرجع اللہ تعالیٰ کی پاک
ذات کو سمجھا جاوے اور ہر ایک امر میں اسی پر بھروسہ کیا جاوے کسی غیر اللہ پر کسی قسم کی نظر اور توکل ہر گز نہ
رہے اور خدا تعالیٰ کی ذات میں اور صفات میں کسی قسم کا شرک جائز نہ رکھا جاوے۔اس وقت مخلوق پرستی کے شرک کی حقیقت تو کھل گئی ہے اور لوگ اس سے بیزاری ظاہر کر رہے
ہیں ( یعنی عیسائی بھی جو حضرت عیسی کو خدا سمجھتے تھے دور ہٹنے لگ گئے ہیں، بیزاری ظاہر کرنے لگ گئے
ہیں۔اس لئے یورپ وغیرہ تمام بلاد میں عیسائی لوگ ہر روز اپنے مذہب سے متنفر ہورہے ہیں۔چنانچہ
روز مرہ کے اخباروں، رسالوں اور اشتہاروں سے جو یہاں پڑھے جاتے ہیں اس بات کی تصدیق ہوتی
ہے۔“ (اس زمانے میں متنفر ہونے کی جو رفتار تھی اب تو اس سے ہزاروں گنا بڑھ گئی ہے بلکہ عملاً بہت سے
لوگ صرف کہنے کے لئے نام نہاد عیسائی ہیں۔اس نظریے کو ماننے کے قائل ہی نہیں کہ حضرت عیسیٰ زندہ ہیں
یا نہیں ہیں یا خدا ہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے وجود کے بھی اسی وجہ سے انکاری ہور ہے ہیں۔)
فرمایا کہ الغرض مخلوق پرستی کو اب
کوئی نہیں مانتا۔ہاں اسباب پرستی کا شرک اس قسم کا شرک ہے کہ اس کو
بہت لوگ نہیں سمجھتے۔مثلاً کسان کہتا ہے کہ میں جب تک کھیتی نہ کرونگا اور وہ پھل نہ لاوے گی تب تک گزارہ نہیں ہو
سکتا۔اسی طرح ہر ایک پیشہ والے کو اپنے پیشہ پر بھروسہ ہے اور انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اگر ہم یہ نہ کریں تو پھر
زندگی محال ہے۔اس کا نام اسباب پرستی ہے اور یہ اس لئے ہے کہ خدا تعالیٰ کی قدرتوں پر ایمان نہیں ہے پیشہ وغیرہ تو
در کنار پانی، ہوا، غذا وغیرہ جن اشیاء پر مدار زندگی ہے یہ بھی انسان کو فائدہ نہیں پہنچا سکتے جب تک خدا تعالیٰ کا اذن نہ
ہوئے اللہ تعالیٰ کی مرضی نہ ہو تو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔اسی لئے جب انسان پانی پینے تو اسے خیال کرنا چاہئے کہ
اللہ تعالیٰ نے پانی پیدا کیا ہے اور پانی نفع نہیں پہنچا سکتا جب تک خدا تعالٰی کا ارادہ نہ ہو۔خدا تعالیٰ کے ارادے سے
پانی نفع دیتا ہے اور جب خدا تعالیٰ چاہتا ہے تو وہی پانی ضرر دے دیتا ہے۔( نقصان دیتا ہے۔)
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 315-316)
فرمایا کہ ایک شخص نے ایک دفعہ روزہ رکھا ہوا تھا تو جب روزہ افطار کیا تو پانی پی لیا اور پانی پیتے

خطبات مسرور جلد 12
302
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014ء
ہی لیٹ گیا۔اس کے لئے پانی نے ہی زہر کا کام کیا۔پانی پیتے ہی ایسی تکلیف ہوئی کہ اٹھنے کے قابل نہیں
رہا اور وہی پانی جو زندگی بخش چیز ہے وہاں اس کے لئے زہر بن گیا۔بعض لوگ روزے کے بعد بے انتہا
پانی پی جاتے ہیں ہیں ، ان کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔اس بارے میں احتیاط کرنی چاہئے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 5 صفحہ 316)
پھر فرمایا کہ ”جو کام ہے خواہ معاشرہ کا خواہ کوئی اور جب تک اس میں آسمان سے برکت نہ پڑے
تب تک مبارک نہیں ہوتا غرض کہ اللہ تعالیٰ کے تصرفات پر کامل یقین چاہیئے۔جس کا یہ ایمان نہیں ہے اس
میں دہریت کی ایک رگ ہے۔پہلے ایک امر آسمان پر ہورہتا ہے۔تب زمین پر ہوتا ہے۔“
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 316)
فرمایا کہ لاف و گزاف کا نام تو حید نہیں۔مولویوں کی طرف دیکھو کہ دوسروں کو وعظ کرتے اور
آپ کچھ عمل نہیں کرتے۔اسی لئے اب اُن کا کسی قسم کا اعتبار نہیں رہا ہے۔ایک مولوی کا ذکر ہے کہ وہ وعظ
کر رہا تھا۔سامعین میں اس کی بیوی بھی موجود تھی۔صدقہ و خیرات اور مغفرت کا وعظ اس نے کیا۔اس سے
متاثر ہوکر ایک عورت نے پاؤں سے ایک پازیب اُتار کر واعظ صاحب کو دیدی جس پر واعظ صاحب نے
کہا تو چاہتی ہے کہ تیرا دوسرا پاؤں دوزخ میں جلے؟ یہ سن کر اس نے دوسری بھی دیدی۔جب گھر میں آئے
تو بیوی نے بھی اس وعظ پر عملدرآمد چاہا کہ محتاجوں کو کچھ دے۔مولوی صاحب نے فرمایا کہ یہ باتیں سنا
نے کی ہوتی ہیں کرنے کی نہیں ہوتیں اور کہا کہ اگر ایسا کام ہم نہ کریں تو گزارہ نہیں ہوتا۔“ ( آجکل کے
مولویوں کا یہی حال ہے۔انہیں کے متعلق یہ ضرب
المثل ہے۔واعظاں کیں جلوہ بر محراب و منبر می کنند چون بخلوت مے روند آن کار دیگر می کنند
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 316)
یعنی وعظ کرنے والے جو کچھ محراب و منبر پر بتاتے ہیں جب تنہائی میں جاتے ہیں تو اس کام کے
برخلاف کرتے ہیں۔پھر ایک حقیقی مومن جو تو حید پر قائم ہو کیسا ہوتا ہے یا کیسا ہونا چاہئے۔اس کی حالت بیان
فرماتے ہوئے ایک موقع پر آپ نے فرمایا کہ
مومن ایک لا پروا انسان ہوتا ہے۔اسے صرف خدا تعالیٰ کی رضامندی کی حاجت ہوتی ہے اور
اسی کی اطاعت کو وہ ہر دم مد نظر رکھتا ہے کیونکہ جب اس کا معاملہ خدا سے ہے تو پھر اسے کسی کے ضرر اور نفع کا

خطبات مسرور جلد 12
303
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014ء
کیا خوف ہے۔جب انسان خدا تعالیٰ کے بالمقابل کسی دوسرے کے وجود کو دخل دیتا ہے تو ریاء اور عجب
وغیرہ معاصی میں مبتلا ہوتا ہے۔“
فرمایا: یاد رکھو کہ یہ دخل دہی ایک زہر ہے اور کلمہ لا إِلهَ إِلَّا الله کے اول جزولا
اله میں اس کی بھی نفی ہے۔“
فرمایا کہ ” جب انسان کسی انسان کی خاطر خدا تعالیٰ کے ایک حکم کی بجا آوری سے قاصر رہتا ہے تو
آخر اُ سے خدا کی کسی صفت میں شریک کرتا ہے تبھی تو قاصر رہتا ہے (جب اللہ تعالیٰ کے جو احکامات ہیں
ان میں سے کسی ایک حکم کو وہ نہیں بجالاتا ، اس کو چھوڑتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اس صفت
میں
کسی کو شریک سمجھتا ہے تبھی وہ کام نہیں کر رہا۔فرمایا کہ اس لئے لا الہ کہتے وقت اس قسم کے معبودوں
کی بھی نفی کرتا ہے۔“
( ملفوظات جلد 7 صفحہ 112 )
اگر حقیقی مومن ہے تو جب لا اللہ کہتا ہے تو اس قسم کے معبودوں کی بھی نفی کر رہا ہے۔یعنی کسی بھی
صفت میں اللہ تعالیٰ کے مقابل پر کسی کو نہیں لاتا اور یہی لا الہ کی حقیقت ہے۔فرمایا ذکر کرتے ہوئے کہ بعض کتابوں میں بعض واقعات لکھے ہیں۔روزے داروں
کا ایک ذکر لکھا ہے کہ
کوئی روزہ دار مولوی کسی کے ہاں جاوے اور اسے مقصود ہو کہ اپنے روزہ کا اظہار کرے تو مالک
خانہ کے استفسار پر بجائے اس کے کہ سچ بولے کہ میں نے روزہ رکھا ہوا ہے اس کی نظروں میں بڑا نفس کش
ثابت کرنے کے لئے ( کہ میں اپنے نفس پر بڑی سختی کرتا ہوں ) ”جواب دیا کرتے ہیں کہ مجھے عذر
ہے۔( غرض اس کی یہ ہوتی ہے کہ بہت سے مخفی ہوتے ہیں۔یعنی واضح طور پر نہیں کہتا کہ روزہ رکھا ہوا
ہے بلکہ بہانہ کہ بس ایک وجہ ہے۔میں کچھ کھاؤں پیوں گا نہیں۔فرمایا کہ ) غرضکہ اسی طرح کے بہت
سے مخفی گناہ ہوتے ہیں جو اعمال کو تباہ کرتے رہتے ہیں۔“ (اس طرح جو بناوٹ ہے اور تصنع ہے یا اپنی
کسی بھی نیکی کا اظہار کرنا یہ مخفی گناہ ہیں اور اس سے آہستہ آہستہ پھر اعمال تباہ ہو جاتے ہیں۔انسان توحید
سے دور ہو جاتا ہے۔فرمایا کہ امراء کو کبر اور نخوت لگے رہتے ہیں جو کہ ان کے عملوں کو کھاتے رہتے ہیں۔اس لئے
بعض غریب آدمی جن کو اس قسم کے خیالات نہیں ہوتے وہ سبقت لے جاتے ہیں۔‘ ( کیونکہ کبر اور نخوت
جو ہے وہ انسان کو تو حید سے بھی دور کرتی ہے۔فرمایا کہ ) غرضکہ ریاء وغیرہ کی مثال ایک چوہے کی ہے جو

خطبات مسرور جلد 12
304
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014ء
کہ اندر ہی اندر اعمال کو کھا تا رہتا ہے۔خدا تعالیٰ بڑا کریم ہے لیکن اس کی طرف آنے کے لئے عجز ضروری
ہے۔(عاجزی ہوگی تو اللہ کے قریب آؤ گے ) ” جس قدر انانیت اور بڑائی کا خیال اس کے اندر ہوگا خواہ وہ علم
کے لحاظ سے ہو، خواہ ریاست کے لحاظ سے، خواہ مال کے لحاظ سے، خواہ خاندان اور حسب نسب کے لحاظ سے، تو
اس قدر پیچھے رہ جاویگا۔اسی لئے بعض کتابوں میں لکھا ہے کہ سادات میں سے اولیاء کم ہوئے ہیں کیونکہ خاندانی
تکبر کا خیال ان میں پیدا ہو جاتا ہے۔قرونِ اولیٰ کے بعد جب یہ خیال پیدا ہوا تو یہ لوگ رہ گئے۔“
فرمایا کہ اس قسم کے حجاب انسان کو بے نصیب اور محروم کر دیتے ہیں۔بہت ہی کم ہیں جوان
سے نجات پاتے ہیں۔امارت اور دولت بھی ایک حجاب ہوتا ہے۔“
( ملفوظات جلد 7 صفحہ 112 113 )
اور یہی چیزیں، دولت بھی اور امارت بھی ہیں جو احکامات کی بجا آوری سے روکتی ہیں اور جب
احکامات پر عمل نہ ہو تو پھر توحید سے انسان دور ہو جاتا ہے۔آپ کا ایک الہام ہے کہ انت منی و انا مِنْكَ ( اس کے بارہ میں ) آپ سے سوال کیا گیا
کہ لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ تو مجھ میں سے ہے اور میں تجھ میں سے یہ تو تو حید کے خلاف ہے۔فرمایا کہ آنت مینی تو بالکل صاف ہے اس پر کسی قسم کا اعتراض اور نکتہ چینی نہیں ہوسکتی۔میرا
ظہور محض اللہ تعالیٰ ہی کے فضل سے ہے اور اسی سے ہے۔یعنی (آنت میٹی کا مطلب ہی یہ ہے کہ جو کچھ
ملا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملا ہے۔اللہ تعالیٰ نے دیا ہے۔)
پھر فرماتے ہیں کہ یا د رکھنا چاہئے کہ اصل بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جیسا قرآن شریف میں بار بار
اس کا ذکر ہوا ہے وحدہ لاشریک ہے نہ اس کی ذات میں کوئی شریک ہے نہ صفات میں نہ افعال الہیہ میں۔سچی بات یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی توحید پر ایمان کامل اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک انسان ہر قسم کے
شر سے پاک نہ ہو۔تو حید تب ہی پوری ہوتی ہے کہ وہ در حقیقت اللہ تعالیٰ کو کیا با اعتبار ذات اور کیا )
با اعتبار صفات کے اصل اور افعال کے بے مثل مانے۔“ ( اب اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کے حساب
سے یہی سمجھے کہ اسی کی طرف ساری منسوب ہوتی ہیں۔اسی کی ذات اور صفات جو ہیں وہ ہر چیز پر حاوی ہیں
اور جو کام ہیں ان کے جیسے بے مثل نتائج اللہ تعالی پیدا فرماسکتا ہے اور کوئی پیدا نہیں فرما سکتا۔)
فرمایا: ”نادان میرے اس الہام پر تو اعتراض کرتے ہیں اور سمجھتے نہیں کہ اس کی حقیقت کیا ہے
لیکن اپنی زبان سے ایک خدا کا اقرار کرنے کے باوجود بھی اللہ تعالیٰ کی صفات دوسرے کے لئے تجویز

خطبات مسرور جلد 12
305
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014ء
کرتے ہیں جیسے حضرت مسیح علیہ السلام کو بھی اور میت مانتے ہیں۔“ ( زندہ کرنے والا اور مردہ کرنے والا
مانتے ہیں۔مارنے والا مانتے ہیں۔” عالم الغیب مانتے ہیں۔الحی القیوم مانتے ہیں۔کیا یہ شرک
ہے یا نہیں؟ یہ خطرناک شرک ہے جس نے عیسائی قوم کو تباہ کیا ہے اور اب مسلمانوں نے اپنی بدقسمتی سے
اُن کے اس قسم کے اعتقادوں کو اپنے اعتقادات میں داخل کر لیا ہے۔پس اس قسم کے صفات جو اللہ تعالیٰ
کے ہیں کسی دوسرے انسان میں خواہ وہ نبی ہو یا ولی تجویز نہ کرے اور اسی طرح خدا تعالیٰ کے افعال میں
بھی کسی دوسرے کو شریک نہ کرے۔دنیا میں جو اسباب کا سلسلہ جاری ہے بعض لوگ اس حد تک اسباب
پرست ہو جاتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کو بھول جاتے ہیں۔توحید کی اصل حقیقت تو یہ ہے کہ شرک فی الاسباب
کا بھی شائبہ باقی نہ رہے۔خواص الاشیاء کی نسبت کبھی یہ یقین نہ کیا جاوے ( یعنی جو چیزوں میں خواص
ہوتے ہیں ان کے بارے میں یہ یقین نہ کیا جائے۔) " کہ وہ خواص ان کے ذاتی ہیں بلکہ یہ مانا چاہیئے کہ
وہ خواص بھی اللہ تعالیٰ نے ان میں ودیعت کر رکھے ہیں۔جیسے تربد ( ایک بوٹی ہے ) اسہال لاتی ہے یا
سم الفار ہلاک کرتا ہے۔“ ( ایک زہر ہے اب یہ قو تیں اور خواص ان چیزوں کے خود بخود نہیں ہیں
بلکہ اللہ تعالیٰ نے اُن میں رکھے ہوئے ہیں۔اگر وہ نکال لے تو پھر نہ تر بد دست آور ہوسکتی ہے اور نہ سنکھیا
ہلاک کرنے کی خاصیت رکھ سکتا ہے، نہ اسے کھا کر کوئی مرسکتا ہے۔غرض اسباب کے سلسلہ کو حد اعتدال
سے نہ بڑھا دے اور صفات و افعال الہیہ میں کسی کو شریک نہ کرے تو توحید کی حقیقت متحقق ہوگی اور اسے
موحد کہیں گے لیکن اگر وہ صفات و افعال الہیہ کو کسی دوسرے کے لئے تجویز کرتا ہے تو وہ زبان سے گو کتنا ہی
تو حید ماننے کا اقرار کرے وہ موحد نہیں کہلا سکتا۔ایسے موحد تو آریہ بھی ہیں جو اپنی زبان سے کہتے ہیں کہ ہم
ایک خدا کو مانتے ہیں لیکن باوجود اس اقرار کے وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ روح اور مادہ کو خدا نے پیدا نہیں کیا۔وہ
اپنے وجود اور قیام میں اللہ تعالیٰ کے محتاج نہیں ہیں گویا اپنی ذات میں ایک مستقل وجود رکھتے ہیں۔( یہ
روح اور مادہ۔اس سے بڑھ کر اور کیا شرک ہوگا ؟ اسی طرح پر بہت سے لوگ ہیں جو شرک اور توحید میں
فرق نہیں کر سکتے۔ایسے افعال اور اعمال اُن سے سرزد ہوتے ہیں یا وہ اس قسم کے اعتقادات رکھتے ہیں جن
میں صاف طور پر شرک پایا جاتا ہے مثلاً کہہ دیتے ہیں کہ اگر فلاں شخص نہ ہوتا تو ہم ہلاک ہو جاتے یا فلاں
کام درست نہ ہوتا۔پس انسان کو چاہئے کہ اسباب کے سلسلہ کو حد اعتدال سے نہ بڑھادے اور صفات و
افعال الہیہ میں کسی کو شریک نہ کرے۔“
فرمایا کہ انسان میں جو قو تیں اور ملکات اللہ تعالیٰ نے رکھے ہیں ان میں وہ حد سے نہیں بڑھ سکتے

خطبات مسرور جلد 12
306
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014ء
مثلاً آنکھ اس نے دیکھنے کے لئے بنائی ہے اور کان سننے کے لئے ، زبان بولنے اور ذائقہ کے لئے۔اب یہ
کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وہ کانوں سے بجائے سننے کہ دیکھنے کا کام لے۔زبان سے بولنے اور چکھنے کی بجائے
سننے کا کام لے۔ان اعضاء اور قولی کے افعال اور خواص محدود ہیں مگر اللہ تعالیٰ کے افعال اور صفات محدود
نہیں ہیں اور وہ لیسَ كَمِثْلِهِ شَیئ ہے۔غرض یہ تو حید تب ہی پوری ہوگی جب اللہ تعالیٰ کو ہر طرح سے
واحد لاشریک یقین کیا جاوے اور انسان اپنی حقیقت کو ہالکتۃ الذات اور باطلتہ الحقیقت سمجھ لے کہ نہ میں
اور نہ میری تدابیر اور اسباب کچھ چیز ہیں۔“
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 2 تا 4 )
فرمایا کہ اب آنا منك کے بارے میں پھر فرماتے ہیں کہ
اس کی حقیقت سمجھنے کے واسطے یہ یاد رکھنا چاہئے کہ ایسا انسان جو نیستی کے کامل درجہ پر پہنچ کر
ایک نئی زندگی اور حیات طیبہ حاصل کر چکا ہے اور جس کو خدا تعالیٰ نے مخاطب کر کے فرمایا ہے آنت مٹی۔جو اس کے قرب اور معرفت الہی کی حقیقت سے آشنا ہونے کی دلیل ہے اور یہ انسان خدا تعالیٰ کی توحید اور
اس کی عزت و عظمت اور جلال کے ظہور کا موجب ہوا کرتا ہے۔وہ اللہ تعالیٰ کی ہستی کا ایک عینی اور زندہ
ثبوت ہوتا ہے۔اس رنگ سے اور اس لحاظ سے گویا خدا تعالیٰ کا ظہور اس میں ہو کر ہوتا ہے ( جب بالکل
خدا تعالیٰ میں ڈوب جاتا ہے تو پھر خدا تعالیٰ کا ظہور اس میں ہو جاتا ہے۔)’اور خدا تعالیٰ کے ظہور کا ایک
آئینہ ہوتا ہے۔اس حالت میں جب اس کا وجود خدا نما آئینہ ہو۔اللہ تعالیٰ اُن کے لئے یہ کہتا ہے وانا
منك۔ایسا انسان جس کو انا منك کی آواز آتی ہے اُس وقت دنیا میں آتا ہے جب خدا پرستی کا نام ونشان
مٹ گیا ہوتا ہے (آنا منك کی آواز جس انسان کو آئے وہ اس وقت آتا ہے جب لوگ اللہ تعالیٰ کی
عبادت کرنے سے دور ہٹ چکے ہوتے ہیں اس کا نام ونشان مٹ چکا ہوتا ہے ) ''اس وقت بھی چونکہ دنیا
میں فسق و فجور بہت بڑھ گیا ہے اور خداشناسی اور خدارسی کی راہیں نظر نہیں آتی ہیں اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ کو
قائم کیا ہے اور محض اپنے فضل و کرم سے اس نے
مجھ کو مبعوث کیا ہے تا میں اُن لوگوں کو جو اللہ تعالیٰ سے غافل
اور بیجبر ہیں اس کی اطلاع دوں اور نہ صرف اطلاع بلکہ جو صدق اور صبر اور وفاداری کے ساتھ اس طرف
آئیں انہیں خدا تعالیٰ کو دکھلا دوں۔اس بناء پر اللہ تعالیٰ نے مجھے مخاطب کیا اور فرمایا۔اَنْتَ مِنى وانا
منك
66
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 7-8)
فرماتے ہیں کہ ” توحید کی ایک قسم یہ بھی ہے کہ خدا تعالیٰ کی محبت میں اپنے نفس کے اغراض کو بھی

خطبات مسرور جلد 12
307
درمیان سے اٹھا دے اور اپنے وجود کو اس کی عظمت میں محو کر دے۔“
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014ء
( ملفوظات جلد 1 صفحه (241)
صحابہ کا اخلاص بیان فرماتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
صحابہ کرام کے حالات کو دیکھ کر تعجب ہوتا ہے کہ انہوں نے نہ گرمی دیکھی نہ سردی اپنی زندگی کو
تباہ کر دیا۔نہ عزت کی پروا کی نہ جان کی۔بکری کی طرح ذبح ہوتے رہے۔اس طرح کی نظیر پیش کرنی
آسان نہیں ہے۔اس جماعت کے اخلاص کا اس سے زیادہ کیا ثبوت ہے کہ جان دے کر اخلاص ثابت
کیا۔ان کے نفس بالکل دنیا سے خالی ہو گئے تھے جیسے کوئی ڈیوڑھی پر کھڑا سفر کے لئے تیار ہوتا ہے ویسے ہی
وہ لوگ دنیا کو چھوڑ کر آخرت کے واسطے تیار تھے۔لوگوں کے کاموں میں بہت حصہ دنیا کا ہوتا ہے اور اس فکر
میں ہوتے ہیں کہ یہ کرو وہ کرو اور وہ وقت مؤجل آ پہنچتا ہے۔خدا ایسا نہیں کہ کسی کو ضائع کرے۔یہ
اعتراض کہ ہمارے املاک تباہ ہو جاویں گے غلط ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ابوبکر وغیرہ
کے املاک ہی کیا تھے؟ ایک ایک دو دوسو یا کچھ زیادہ روپیہ کسی کے پاس ہوگا مگر اس کا اجر اُن کو یہ ملا کہ خدا
تعالیٰ نے بادشاہ کر دیا اور قیصر و کسری کے وارث ہو گئے۔مگر خدا تعالیٰ کی غیرت یہ نہیں چاہتی کہ کچھ حصہ
خدا کا ہو اور کچھ شیطان کا اور توحید کی حقیقت بھی یہی ہے کہ غیر از خدا کا کچھ بھی حصہ نہ ہو۔توحید کا اختیار کرنا
تو ایک مرنا ہے لیکن اصل میں یہ مرنا ہی زندہ ہونا ہے۔“
پھر آپ فرماتے ہیں کہ
( ملفوظات جلد 6 صفحہ 6 تا 8 )
یقینا سمجھو۔اس دنیا کے بعد ایک اور جہان ہے جو بھی ختم نہ ہو گا۔اس کے لئے تمہیں اپنے آپ
کو تیار کرنا چاہئے۔یہ دنیا اور اس کی شوکتیں یہاں ہی ختم ہو جاتی ہیں مگر اس کی نعمتوں اور خوشیوں کا کوئی بھی
انتہا نہیں ہے۔میں سچ کہتا ہوں کہ جو شخص ان سب باتوں سے الگ ہو کر خدا تعالیٰ کی طرف آتا ہے وہی مومن
ہے اور جب ایک شخص خدا کا ہو جاتا ہے تو پھر یہ بھی نہیں ہو سکتا کہ خدا تعالیٰ اسے چھوڑ دے۔یہ مت سمجھو کہ
خدا ظالم ہے۔جو شخص خدا تعالیٰ کے لئے کچھ کھوتا ہے وہ اس سے کہیں زیادہ پالیتا ہے۔اگر تم خدا تعالیٰ کی
رضا کو مقدم کر لو اور اولاد کی خواہش نہ کرو تو یقیناً اور ضروری سمجھو کہ اولا د مل جاوے گی۔اور اگر مال کی
خواہش نہ ہو تو وہ ضرور دے دے گا۔تم دو کوششیں مت کرو کیونکہ ایک وقت دو کوششیں نہیں ہوسکتی ہیں اور

خطبات مسرور جلد 12
308
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014ء
وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کو پانے کی سعی کرو۔( کوشش کرو۔جو خدا تعالیٰ کے واسطے دنیا کو چھوڑ دیتے ہیں انہیں
دنیا بھی مل جاتی ہے لیکن یہ شرط ہے کہ ہر قسم کے شرک سے بچو۔)
فرمایا: ”میں پھر کہتا ہوں کہ اسلام کی اصل جڑ تو حید ہے۔یعنی خدا تعالیٰ کے سوا کوئی چیز انسان
کے اندر نہ ہو اور خدا اور اُس کے رسولوں پر طعن کرنے والا نہ ہو خواہ کوئی بلا یا مصیبت اس پر آئے۔کوئی دکھ
یا تکلیف یہ اٹھائے مگر اس کے منہ سے شکایت نہ نکلے۔بلا جو انسان پر آتی ہے وہ اس کے نفس کی وجہ سے
آتی ہے۔خدا تعالیٰ ظلم نہیں کرتا۔ہاں کبھی کبھی صادقوں پر بھی بلا آتی ہے مگر دوسرے لوگ اسے بلا سمجھتے ہیں
درحقیقت وہ بلا نہیں ہوتی۔وہ ایلام برنگ انعام ہوتا ہے۔اس سے خدا تعالیٰ کے ساتھ ان کا تعلق بڑھتا
ہے اور ان کا مقام بلند ہوتا ہے۔اس کو دوسرے لوگ سمجھ ہی نہیں سکتے لیکن جن لوگوں کو خدا تعالیٰ سے تعلق
نہیں ہوتا اور ان کی شامت اعمال ان پر کوئی بلا لاتی ہے تو وہ اور بھی گمراہ ہوتے ہیں۔ایسے ہی لوگوں کے
لئے فرمایا ہے : في قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا (البقرة:11 ) پس ہمیشہ ڈرتے رہو اور خدا
تعالیٰ سے اس کا فضل طلب کرو تا ایسا نہ ہو کہ تم خدا تعالیٰ سے قطع تعلق کرنے والوں میں ہو جاؤ۔جو شخص خدا
تعالیٰ کی قائم کردہ جماعت میں داخل ہوتا ہے وہ خدا تعالیٰ پر کوئی احسان نہیں کرتا بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور
احسان ہے کہ اس نے اس کو ایسی توفیق عطا کی۔وہ اس بات پر قادر ہے کہ ایک قوم کو فنا کر کے دوسری پیدا
کرے۔یہ زمانہ لوط اور نوح کے زمانہ سے ملتا ہے۔بجائے اس کے کہ کوئی شدید عذاب آتا اور دنیا کا
خاتمہ کر دیتا اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور رحم سے اصلاح چاہی ہے اور اس سلسلہ کو قائم کیا ہے۔“
( ملفوظات جلد 9 صفحہ 116 تا 118)
ہماری بھی بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ اس تعلیم کو سمجھیں۔تو حید کی حقیقت کو سمجھیں۔فرمایا کہ : ”ہماری جماعت کے لئے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ وہ اپنے اندر پاک تبدیلی
کریں، کیونکہ ان کو تو تازہ معرفت ملتی ہے اور اگر معرفت کا دعویٰ کر کے کوئی اس پر نہ چلے تو یہ نری لاف گزاف
ہی ہے۔پس ہماری جماعت کو دوسروں کی شستی غافل نہ کر دئے ( دنیا کے نمونے دیکھ کر ان کے پیچھے نہ چل
پڑو۔اور اس کو کاہلی کی جرأت نہ دلا دے۔وہ ان کی محبت سرد دیکھ کر خود بھی دل سخت نہ کر لے۔“
( دوسرے لوگوں کی دین کی طرف اور اللہ تعالیٰ کی طرف محبت نہیں ہے تو دیکھا دیکھی اپنے دل بھی کہیں سخت نہ کر
لیں۔)
فرمایا ”انسان بہت آزو ہیں اور تمنائیں رکھتا ہے۔مگر غیب کی ، قضاء وقدر کی کس کو خبر ہے۔زندگی
آرزوؤں کے موافق نہیں چلتی تمناؤں کا سلسلہ اور ہے، قضا و قدر کا سلسلہ اور ہے۔اور وہی سچا سلسلہ

خطبات مسرور جلد 12
309
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014ء
ہے۔“ (جو قضا و قدر کا ہے۔) خدا کے پاس انسان کے سوانح سچے ہیں۔اسے کیا معلوم ہے اس میں کیا لکھا
ہے۔اس لئے دل کو جگا جگا کر غور کرنا چاہئے۔“
( ملفوظات جلد 1 صفحہ (241)
ہمیشہ جائزہ لیتے رہنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توحید کا حقیقی ادراک عطا فرمائے اور ہمارا ہر عمل
خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے کی کوشش کرنے والا ہو۔نماز جمعہ کے بعد ایک جنازہ غائب پڑھاؤں گا۔یہ مکرم عبدالکریم عباس صاحب سیر یا کا ہے جو 5
مئی کو بقضائے الہی وفات پاگئے تھے۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔انہوں نے 2005ء میں بیعت کی
سعادت پائی تھی اور بعد میں آکے بہت آگے نکلنے والوں میں شامل ہو گئے۔خاندان میں اکیلے احمدی
تھے۔2009ء میں نظام وصیت میں شامل ہوئے۔چندوں کی ادائیگی میں با قاعدہ تھے۔گزشتہ سال مالی
حالات کی خرابی کے باعث ملک میں جو حالات ہیں ان پر بھی اثر پڑا۔اگر بہت دور بھی ہوتے تھے تو کسی
رشتے دار کے ہاتھ چندہ ضرور بھجوادیا کرتے تھے۔مرحوم شوگر کے مریض تھے اور صحت کافی خراب تھی۔جسم
بھی دبلا پتلا تھا۔گزشتہ دنوں خرابی صحت اور تکلیف کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہوئے۔ان
کو مکرم ملہم العدس صاحب نے تبلیغ کی تھی اور اپنے صدق و اخلاص کی وجہ سے جلد ہی انہوں
نے بیعت کی توفیق پائی۔لکھتے ہیں کہ آپ نے سچی تلاش حق اور اعلی درجہ کی روحانیت کے باعث زیادہ
مطالعہ کے بغیر ہی حق کو قبول کر لیا اور تبلیغ کے ایک ماہ بعد ہی بیعت کر لی۔بیعت کے بعد آپ نے خواب
میں دیکھا کہ آپ مسجد قبا میں کبار صحابہ کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں اور سب نے سفید لباس پہنا ہوا ہے۔نیز بیان کیا کہ نماز کے دوران ان کی حالت بہت روحانی تھی۔مرحوم اس خواب سے بہت خوش تھے۔کہا
کرتے تھے کہ یہ خواب اس بات کا ثبوت ہے کہ میرا بیعت کا فیصلہ درست تھا۔لیکن اپنی خاکساری کے
باعث ہمیشہ پوچھا کرتے تھے کہ کیا میں واقعی صحابہ کے ساتھ نماز پڑھنے کا اہل ہوں۔جہاں بھی ہوتے
تبلیغ کرتے۔اس بارے میں کسی خوف یا ملامت کی پرواہ نہیں کرتے تھے۔خصوصاً یہ بات اس لئے بھی
قابل ذکر ہے کہ آپ اس علاقے میں رہتے تھے جہاں کے رہائشی اپنے عقائد اور عادات کے خلاف کوئی
بات سنے کو تیار نہیں ہوتے۔شدید بیماری کے باوجود جماعت سے رابطہ رکھتے اور مطالعہ کرتے اور دلائل سیکھتے اور نرمی سے
آگے بیان فرماتے۔بہت نرم دل اور دھیمے مزاج کے طور پر مشہور تھے۔ہمیشہ یہ ثابت کرتے کہ بیماری کوئی

خطبات مسرور جلد 12
310
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014ء
روک نہیں ہے اور ہر کوئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیغام کو پہنچانے میں حصہ لے سکتا ہے۔جب تبلیغ
کرتے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر کرتے تو آنکھیں نمناک ہو جاتیں۔حق کی بات ہمیشہ جرات
اور بہادری سے کرتے اور سننے والوں کو احساس نہ ہوتا کہ ایسا کلام کوئی دبلا پتلا انسان بھی کر سکتا ہے۔وفات کے بعد ان کے گھر والے کیونکہ احمدی نہیں تھے ان کی نعش آبائی گاؤں لے گئے
اور وہاں احمدی بھی جنازہ نہیں پڑھ سکے۔بہر حال بعد میں انہوں نے جنازہ غائب پڑھا۔ہم بھی
انشاء اللہ پڑھیں گے۔بانی طاہر صاحب لکھتے ہیں کہ مرحوم بہت مخلص احمدی تھے۔2009ء میں میرے لئے ویب
سائٹ ڈیزائن کرنے کی پیشکش کی۔میں نے وقت کی کمی کا عذر کیا تو کہنے لگے مجھے صرف مضامین بھجوا دیا
کریں۔باقی کام میں خود کروں گا۔پھر انہوں نے بہت ہی خوبصورت ویب سائٹ ڈیزائن کی۔جماعت
کی خدمت کے بارے میں اپنی لگن اور شدت کا اور تڑپ کا اظہار کرتے تھے۔مجید عامر صاحب نے بھی
لکھا ہے کہ مرحوم محمد العباس کے ساتھ خاکسار کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اردو کتب کے عربی تراجم کی
چیکنگ اور دہرائی کے سلسلے میں کام کرنے کی توفیق ملی۔اس دوران شدت سے محسوس کیا کہ مرحوم غیر معمولی
اخلاص اور باریک بینی سے کام کرنے اور جلد کام کو نپٹانے کے عادی تھے۔کبھی بیماری کو اس راہ میں آڑے
نہیں آنے دیا بلکہ بیماری کا کبھی ذکر تک بھی نہیں کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کو پڑھ کر بڑی سعادت اور خوشی کا اظہار کرتے اور اکثر
کہا کرتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے معارف اور تعلیمات جلد عرب لوگوں میں پہنچنے چاہئیں
تا کہ وہ بھی اس سے مستفیض ہوں اور ہدایت پائیں۔خلافت کی محبت میں سرشار تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔مغفرت کا سلوک فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 06 جون 2014 ء تا 12 جون 2014 ، جلد 21 شماره 23 صفحه 05 تا 09)

آج 10 میں سے 10 باقی