رمضان کا مقصد تقویٰ کا حصول

خطبات مسرور جلد 12
407
27
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جولائی 2014ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ امسیح الخامس
ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 04 جولائی 2014 ء بمطابق 04 وفا 1393 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن
تشہد وتعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ان آیات
کی تلاوت فرمائی:
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصَّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ
لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ
(البقرة: 184)
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو تم پر روزے اسی طرح فرض کر دیئے گئے ہیں جس طرح تم سے
پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تا کہ تم تقویٰ اختیار کرو۔اللہ تعالیٰ ہمیں پھر محض اور محض اپنے فضل سے ایک اور رمضان سے گزرنے کی توفیق عطا فرمارہا
ہے۔یہ ایک مہینہ جو اپنی بے شمار برکات لے کر آتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس مہینے میں تمہارے پر
روزے رکھنا فرض کیا گیا ہے۔کس لئے فرض کیا گیا ہے؟ کیا اس لئے کہ تم صبح سے شام تک بھوکے رہو؟
نہیں، بلکہ اس لئے کہ تم تقویٰ اختیار کرو۔اصل چیز یہی تقویٰ ہے جو بے شمار برکات کا حامل بناتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :۔ہمیشہ روزہ دار کو یہ مدنظر رکھنا چاہئے کہ اس سے اتنا ہی مطلب نہیں ہے کہ بھوکا رہے بلکہ اسے
چاہئے کہ خدا تعالیٰ کے ذکر میں مصروف رہے تا کہ تبتل اور انقطاع حاصل ہو۔“ تبتل اور انقطاع کا
مطلب ہے کہ خدا سے کو لگانا اور دنیاوی خواہشات کو پیچھے پھینک دینا۔گویا کہ ان دنوں میں ایسی حالت ہو
کہ ان میں دنیا کی خواہشات سے تعلق تو ڑ کر صرف اور صرف خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے ہر عمل اور کوشش ہو۔

خطبات مسرور جلد 12
408
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جولائی 2014ء
آپ نے فرمایا کہ ” پس روزے سے یہی مطلب ہے کہ انسان ایک روٹی کو چھوڑ کر جوصرف جسم کی پرورش
کرتی ہے دوسری روٹی کو حاصل کرے جو روح کی تسلی اور سیری کا باعث ہے۔فرمایا کہ ” اور جو لوگ محض
خدا کے لئے روزے رکھتے ہیں اور نرے رسم کے طور پر نہیں رکھتے انہیں چاہئے
کہ اللہ تعالیٰ کی حمداور تسبیح اور
تہلیل میں لگے رہیں جس سے دوسری غذا انہیں مل جاوے۔“
( ملفوظات جلد 9 صفحہ 123 )
پس ایک مومن کے لئے یہ ضروری ہے کہ پہلے سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی حمد کی طرف توجہ دے، ان
دنوں میں پہلے سے بڑھ کر اس کی تسبیح کرے۔اللہ تعالیٰ کے معبود ہونے کا نہ صرف اظہار کرے بلکہ اپنے
عبادتوں کے معیار اونچے کرنے کی کوشش کرے تبھی روزوں کا فیض حاصل ہوتا ہے اور تبھی اس مقصد کو
انسان حاصل کر سکتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا کہ تم تقویٰ اختیار کر کے اللہ کا قرب حاصل کرو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر فرمایا کہ روزہ ڈھال ہے اور آگ سے بچانے کا
مضبوط قلعہ ہے۔(مسنداحمد بن حنبل جلد 3 صفحه 458 مسندابی هریرة حدیث نمبر 9214عالم الكتب بيروت 1998ء)
لیکن یہ آگ سے بچانے کا مضبوط قلعہ تب بنتا ہے جب خدا تعالیٰ کی خاطر انسان اپنے ہر عمل کو
کرے۔خدا تعالیٰ کی رضا کا حصول اپنے سامنے رکھے۔دعاؤں اور ذکر الہی میں دن اور رات گزارنے کی
کوشش کرے۔تقویٰ پر چلے۔تقویٰ کے بارے میں خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں بے شمار جگہوں پر توجہ
دلائی ہے اور فرمایا جو اس سوچ کے ساتھ روزے رکھے کہ تقویٰ اختیار کرنا ہے، ذکر الہی اور دعاؤں کے
ساتھ اپنے دن رات گزارنے ہیں، اپنی عبادتوں کے حق کے ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف بھی توجہ
دینی ہے۔تو اللہ نے فرمایا کہ یہ روزہ پھر میری خاطر ہے اور پھر میں ہی اس کی جزا ہوں۔(صحیح البخاری کتاب التوحید باب قول الله تعالى يريدون۔۔۔حدیث (7492)
یعنی ایسے روزے دار پھر اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے والے ہو جاتے ہیں۔ان کی نیکیاں
عارضی وقتی اور رمضان کے مہینے کے لئے نہیں ہوتیں بلکہ حقیقی تقویٰ کا ادراک ان کو ہو جاتا ہے۔یہ نیکیاں
پھر رمضان کے بعد بھی جاری رہتی ہیں۔ایسے لوگ پھر ایک رمضان کو اگلے رمضان سے ملانے والے
ہوتے ہیں۔پس ہمیں اس سوچ کے ساتھ اور اس کوشش سے اس رمضان میں سے گزرنے کی کوشش کرنی
چاہئے تا کہ ہمارا تقویٰ عارضی نہ ہو۔ہمارے روزے صرف سطحی نہ ہوں۔بھوکے پیاسے رہنے کے لئے نہ

خطبات مسرور جلد 12
409
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جولائی 2014ء
ہوں۔رمضان کی روح کو سمجھے بغیر صرف ایک دوسرے کو رمضان مبارک کہہ کر پھر رمضان کی روح کو
بھول جانے والا ہمارا رمضان نہ ہو بلکہ تقویٰ کا حصول ہمارے سامنے ہر سحری اور ہر افطاری کے وقت
ہو۔دن بھر کا ذکر الہی اور رات کے نوافل ہمیں تقویٰ کی راہیں دکھانے والے ہوں۔ہم اپنے اوپر
زیادتی کرنے والے کا جواب اسی طرح الٹا کر دینے والے نہ ہو جائیں۔اس کے بجائے ہم اللہ تعالیٰ کا
خوف دل میں رکھتے ہوئے اپنے اوپر زیادتی کرنے والے کے جواب میں خاموش ہو جائیں۔تقویٰ پر
چلتے ہوئے یہ جواب دیں کہ میں روزہ دار ہوں۔ہر زیادتی کے جواب میں اني صائم کے الفاظ
ہمارے منہ سے نکلیں۔(صحیح البخارى كتاب الصوم باب فضل الصوم حديث (1894
ہمیں ہمیشہ یا درکھنا چاہئے کہ ہماری عزتیں ہماری بڑائی کسی کو نیچا دکھانے یا اسی طرح ترکی بہ ترکی
جواب دینے میں نہیں اور اپنے پر کی گئی زیادتیوں کا بدلہ لینے میں نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول میں
ہے۔اسی میں ہماری بڑائی ہے۔اسی بات میں ہماری عزت ہے کہ ہم یہ دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کس کو عزت دیتا
ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمُ۔(الحجرات : 14 ) اللہ تعالیٰ کے
نزدیک تم میں سے سب سے زیادہ معزز وہی ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔پس اللہ تعالیٰ کے نزدیک
معزز ہونے کا یہ معیار ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اس بارے میں ایک ارشاد ہے جو ایک اللہ تعالیٰ کا خوف
رکھنے والے کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ :۔اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہی معزز و مکرم ہے جو متقی ہے۔اب جو جماعت اتقیاء ہے خدا اس کو ہی
رکھے گا اور دوسری کو ہلاک کرے گا۔یہ نازک مقام ہے اور اس جگہ پر دوکھڑے نہیں ہو سکتے کہ متقی بھی
وہیں رہے اور شریر اور نا پاک بھی وہیں۔ضرور ہے کہ متقی کھڑا ہو اور خبیث ہلاک کیا جاوے۔اور چونکہ اس
کا علم خدا کو ہے کہ کون اس کے نزدیک متقی ہے فرمایا ” پس یہ بڑے خوف کا مقام ہے۔خوش قسمت ہے وہ
انسان جو متقی ہے اور بد بخت ہے وہ جو لعنت کے نیچے آیا ہے۔“
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 238-239)
پس یہ بڑا خوف دلانے والی تنبیہ ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ روزے اور یہ رمضان کا مہینہ اس
لئے ہے کہ تم تقویٰ اختیار کرو اور یہ اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں پر انتہائی رحم کا سلوک ہے۔پھر فرمایا کہ ان دنوں

خطبات مسرور جلد 12
410
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جولائی 2014ء
میں شیطان کو جکڑ کر میں نے تمہارے لئے یہ سامان پیدا کر دیئے ہیں کہ تم آسانی سے تقویٰ اختیار کر سکو۔ان احکامات پر چل سکو ، چلنے کی کوشش کرو۔میرا قرب پانے والے بن سکو، لیکن اب بھی اگر روزے کے
ساتھ بظاہر عبادتوں کی طرف توجہ دے رہے ہو لیکن اپنی اناؤں اور جھوٹی عزتوں کے جال میں پھنسے ہوئے
ہو تو روزے کوئی فائدہ نہیں دیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت میں آ کر اگر ہم ان جالوں اور
ان خولوں کو توڑ کر باہر نہیں نکلتے اور صرف اور صرف خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کے تقویٰ کو حاصل کرنے کی
طرف ہم توجہ نہیں دیں گے یا نہیں دیتے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یہ دو عملی ہے
اور ظاہری تقویٰ کا اعلان اور دل میں ناپاکیاں یہ دونوں جمع نہیں ہو سکتیں۔فرمایا کہ خوف کا مقام ہے اور یہ
خوف کا مقام اور بھی بڑھ جاتا ہے کہ کسی کے تقویٰ کا فیصلہ کسی انسان نے نہیں کرنا۔یہ فیصلہ بھی اللہ تعالیٰ نے
اپنے پاس رکھا ہے۔اور جب یہ فیصلہ خدا تعالیٰ نے اپنے پاس رکھا ہے تو پھر سوائے تو بہ، استغفار تسبیح، تحمید
اور اللہ تعالیٰ کی توحید کا ورد اور ڈرتے ڈرتے دن بسر کرنا اور خدا تعالیٰ کے خوف سے راتیں گزارنا۔اس کے
علاوہ کوئی چارہ نہیں۔لیکن ہمارا خدا بڑا پیار کرنے والا خدا ہے۔قربان جائیں ہم اس پر کہ وہ یہ کہتا ہے کہ
میں رمضان میں اپنے بندے کے بہت قریب آ گیا ہوں اس لئے فیض اٹھا لو جتنا اٹھا سکتے ہو اور تقویٰ کے
حصول کے لئے میرے بتائے ہوئے طریق پر چلنے کی کوشش کرو تا کہ تم اپنی دنیا و عاقبت سنوار نے والے
بن سکو۔یہ کیمپ جو ایک مہینہ کا قائم ہوا ہے اس سے بھر پور فائدہ اٹھا لو کہ اس میں خالصہ اللہ تعالیٰ کے لئے
کی گئی نیکیاں تمہیں عام دنوں میں کی گئی نیکیوں کی نسبت کئی گنا ثواب کا مستحق بنانے والی ہوں گی۔پس اٹھو اور میرے حکموں کے مطابق اپنی عبادتوں کو بھی سنوارو اور اس عہد کے ساتھ سنوارو کہ یہ
سنوار آب ہم نے ہمیشہ قائم رکھنے کی کوشش کرنی ہے۔اٹھو اور اپنے اعمال کو بھی خوبصورت بنا ؤ اور اللہ تعالیٰ
کی رضا کے مطابق بناؤ اور اس ارادے سے بنانے کی کوشش کرو کہ اب ہم نے ان کو اپنی زندگیوں کا حصہ
بنانا ہے۔اٹھو اور دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا جو عہد کیا ہے اس کا حقیقی ادراک اس مہینے میں حاصل کرنے کی
کا
کوشش کرو اور اس سوچ کے ساتھ کرو کہ اب یہی ہماری زندگی کا مقصد ہے۔اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کو ہمیشہ
سامنے رکھو کہ وَلا تَشْتَرُوا بِايْتِي ثَمَنًا قَلِيلًا وَإِيَّايَ فَاتَّقُونِ۔(البقرة:42) کہ میری آیتوں کے
بدلے تھوڑی قیمت مت لو اور مجھ سے ہی ڈرو یعنی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری باتیں جو دین ہیں ان کے
بدلے میں دنیا کی خواہش نہ کرو۔یادر کھودین کے مقابلے میں دنیا بالکل حقیر چیز ہے۔پس یہ سوچ ہے جو ہم
میں سے ہر ایک میں پیدا ہونی چاہئے تبھی ہم رمضان کا حقیقی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اور پھر اللہ تعالیٰ یہی نہیں

خطبات مسرور جلد 12
411
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جولائی 2014ء
کرتا کہ بندے کو کہہ دیا کہ تقویٰ اختیار کرو یہ میرا حکم ہے اور حکم عدولی کی تمہیں سزا ملے گی بلکہ فرمایا کہ اس
تقویٰ کا تمہیں ہی فائدہ ہوگا اور پھر خدا تعالیٰ نے ان فوائد کا بھی ذکر فرما دیا جو اس دنیا کے بھی فوائد ہیں اور
آخرت کے بھی فوائد ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم شریعت کے طریق پر چلو گے اور احکامات پر عمل کرو گے تو خدا تعالیٰ
تمہارا ولی اور دوست ہو جائے گا۔فرمایا یہ دنیا والے تمہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔إِنَّهُمْ لَن تُغْنُوا
عَنْكَ مِنَ اللهِ شَيْئًا (الجاثية : 20 )۔وہ لوگ اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں تجھے کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔اس لئے لوگوں کی پنا ہیں تلاش کرنے کی بجائے اس کامل پناہ کی تلاش کرو جو وَلِی الْمُتَّقِينَ
(الجاثیة: 20) ہے جو متقیوں کا دوست ہے اور ان کی پناہ گاہ ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تم کوئی
بھی کام، کوئی بھی معاملہ میری خاطر کرتے ہو، میری رضا کے حصول کے لئے کرتے ہو، میرا تقویٰ دل میں
رکھتے ہوئے کرتے ہو تو پھر اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں سے محبت کرتا ہے۔فرمایا اِنَّ اللهَ يُحِبُّ
الْمُتَّقِينَ (التوبة :4 ) یقینا اللہ تعالیٰ متقیوں سے محبت کرتا ہے۔جس کو اللہ تعالیٰ کی محبت مل جائے اسے
اور کیا چاہئے۔اسے تو دونوں جہان کی نعمتیں مل گئیں۔اس
کی تو دنیا وعاقبت سنور گئی اور اس خوبصورت انجام
کا اللہ تعالیٰ نے خود کہ کر بھی بتا دیا کہ تمہارا یہ انجام ہوگا، تمہاری دنیا و عاقبت سنور جائے گی۔فرمایا کہ یہ
جو انجام ہے متقیوں کے لئے ہے۔دنیا دار اس انجام کو نہیں پہنچ سکتے۔جولوگ دنیا والوں کی زیادتیوں پرصبر
کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے ہی مدد مانگتے ہیں، دنیا والوں کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے ، دنیا والوں کی
ظاہری طاقت دیکھ کر ان کے آگے جھکتے نہیں تو اس دنیا میں بھی انہیں طاقت ملے گی اور انجام کار وہی فتحیاب
ہوں گے انشاء اللہ۔آج پاکستان میں یا بعض دوسرے ممالک میں احمدیوں پر سختیاں وارد کی جاتی ہیں اور کہا جاتا ہے
کہ ہمارے پیچھے چلو ہم تمہاری تمام سختیاں اور مشکلات دور کر دیں گے۔ہم تمہیں اپنے گلے سے لگالیں
گے۔ہماری باتیں مان لو۔لیکن ہمیں یادرکھنا چاہئے کہ یہ سب لوگ دھوکہ دینے والے ہیں۔جس کو بظاہر
آجکل یہ اپنی کا میابیاں سمجھ رہے ہیں ان کی ناکامیاں بننے والی ہیں۔جن دنیا وی سہاروں پر بھروسہ کر کے یہ
لوگ ظلم کا بازارگرم کر رہے ہیں یہی سہارے دیمک زدہ لکڑیوں کی طرح ٹوٹ کر خاک میں ملنے والے ہیں۔پس صبر سے کام لو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ صبر سے کام لو اور اللہ تعالیٰ کے آگے جھکے رہو، اسی سے
مدد مانگ تو یقینا
تم زمین کے وارث بنائے جانے والے ہو۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی

خطبات مسرور جلد 12
412
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جولائی 2014ء
خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے اور یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے اور آپ کے طفیل ہی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے یہ وعدہ ہے کہ مسیح موعود کے آنے کے ساتھ دین کا احیاء ہونا ہے
اور تقویٰ پر قائم رہنے والوں نے ہی اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اپنے بہتر انجام کو دیکھنا ہے۔قربانیاں تو دینی پڑیں گی یہ قربانیاں ہی کامیابی کی راہ دکھانے والے ہیں۔یہ قربانیاں ہی تقویٰ کا معیار بلند
کر کے وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ۔(الاعراف : 129) کا انجام یعنی کہ انجام متقیوں کے ہاتھ میں رہتا
ہے اس کی خوشخبری دینے والی ہیں۔پس ہم خوش ہیں کہ خدا تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے اور ہمیں بہتر انجام کی خبریں دے رہا ہے۔آج
اگر مسلم اُمہ بھی اس راز کو سمجھ کر مسیح موعود کی مخالفت کرنے کی بجائے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے مددگاروں میں شامل ہو جائے تو یہ بے چینی جو ہر مسلمان ملک کے افراد اور حکومتوں میں پائی جاتی ہے یہ
ختم ہو جائے۔فتنہ وفساد اور آپس کی لڑائیاں جو جہاد کے نام پر ایک دوسرے پر ظلم کر کے ہورہی ہیں یہ محبت
اور پیار میں بدل جائیں۔پس نہ لیڈروں میں تقویٰ ہے، نہ علماء میں تقویٰ ہے اور نتیجہ ان علماء کے تربیت
یافتہ عوام الناس بھی حقیقی تقویٰ کا ادراک نہیں رکھتے اور اپنی طرف سے خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے
لئے ان نام نہاد علماء اور شدت پسند گروہوں کے جال میں پھنس کر غلط اور تقویٰ سے کوسوں دور ہٹے ہوئے
اعمال بجالانے کی کوشش کر رہے ہیں۔نوجوان نسل کے جذبات ابھار کر انہیں اللہ تعالیٰ کا قرب دلانے کا
لالچ دے کر ان علماء نے ظلم کی راہ پر لگایا ہوا ہے۔ان نوجوانوں اور عموما مسلم امہ کو کوئی سمجھانے والا نہیں
ہے کہ یہ تقویٰ نہیں ہے جس کو تم تقویٰ سمجھ رہے ہو۔یہ نیکی نہیں ہے جس کو تم نیکی سمجھ رہے ہو۔یہ جہاد نہیں ہے
جس کو تم جہاد سمجھ رہے ہو۔آپس میں کلمہ گوؤں کو قتل کرنا تقویٰ سے دور لے جانے والی چیز ہے۔مومن کی
نشانی تو خدا تعالیٰ نے یہ بتائی ہے کہ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمُ (الفتح : 30) کہ آپس میں رحم کے جذبات سے پر
ہوتے ہیں۔یہ دلوں کے پھاڑ کر کے ظلمت پر تلے ہوئے جو لوگ ہیں یہ کہاں سے تقویٰ پر چلنے والے ہو
گئے ؟ کیا ایسے لوگوں کے انجام اللہ تعالیٰ بہتر کرتا ہے؟ کیا ایسے ظالموں کو خدا تعالیٰ زمین کا وارث بناتا ہے؟
کبھی نہیں ہوسکتا۔اللہ تعالیٰ کو بھی ظلم پسند نہیں آسکتا۔جو خلافت خلافت کا نعرہ لگاتے ہیں کیا ایسے لوگوں کو
خدا تعالیٰ زمین میں خلافت دے کر اپنا جانشین بنانے والا ہے؟ وہ خدا جو رحمان خدا ہے کیا وہ ظلموں اور
ظالموں
کا مددگار ہوگا ؟ وہ خدا جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجا ہے کیا وہ اپنے
پیارے نبی کے نام پر دنیا میں ظلموں کو پہنچنے دے گا ؟ کبھی نہیں۔خلافت تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و

خطبات مسرور جلد 12
413
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جولائی 2014ء
کی پیشگوئیوں کے مطابق مسیح موعود کے ذریعہ سے جاری ہوئی تھی جو اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت سے ہو
گئی۔اس کے علاوہ خلافت کا ہر نعرہ دین کے نام پر دنیاوی فوائد حاصل کرنے اور حکومتوں پر قبضہ
کرنے کے طریق ہیں۔گزشتہ جمعہ یہاں ایک ٹی وی چینل والے آئے ہوئے تھے ان کو میں نے انٹرویو دیا۔ان کو میں
نے یہی کہا تھا کہ جس خلافت کو تم سمجھ رہے ہو کہ جاری ہونی ہے یہ کوئی خلافت نہیں ہے۔خلافت جاری ہو
چکی ہے اور ظلم سے نہیں وہ اللہ تعالیٰ کی تائید سے جاری ہوئی تھی اور ہو گئی۔کاش کہ مسلم امہ کو بھی یہ سمجھ
آ جائے اور ان کے آپس کے جھگڑے اور فساد اور حکومتوں کے لئے کھینچا تانیاں ختم ہو جائیں۔ان کے لئے
بھی ہمیں رمضان میں دعا کرنی چاہئے کیونکہ ان کی وجہ سے غیر مسلموں کو اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
نام بد نام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔اس بات پر گزشتہ دنوں یہاں کے ایک پروفیسر نے جو مذہبی تعلیم پڑھاتے ہیں، یہ جو خلافت کی
باتیں ہو رہی ہیں خلفائے راشدین اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بھی بیہودہ بکواس کی ،
بیہودہ گوئی کی۔مسلمان علماء اور تنظیموں کے لیڈروں اور حکومتوں کے سر براہوں کو تو اپنی طاقت حاصل
کرنے یا محفوظ کرنے کی فکر ہے۔اسی فکر میں وہ پڑے ہوئے ہیں۔ایسی بیہودہ گوئیوں کا جواب اگر کوئی
دینے والا ہے، اگر کوئی ان کا منہ بند کر وانے والا ہے تو وہ جماعت احمد یہ ہی کرتی ہے اور ہم نے اس کا
جواب دیا۔یہی لوگ اسلام کے مخالفین ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کینہ اور بغض رکھنے والے
ہیں۔ان لوگوں نے اب ایک نئی فلم بنائی ہے جو سنا ہے آج واشنگٹن میں بھی اور برلن جرمنی میں بھی بیک
وقت چلائی جائے گی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عائشہ کے بارے میں ہے۔یہ لوگ سمجھتے ہیں
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کونعوذ باللہ استہزاء کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ان لوگوں کی دنیا بھی برباد ہونے والی
ہے اور عاقبت بھی۔ان کو اپنے انجام نظر نہیں آرہے لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ اپنے بد انجام کو پہنچیں گے۔دنیاوی طور پر قانون کے دائرے میں رہ کر جو احتجاج کرنا ہے یا جو کوشش کرنی ہے اس کے
بارے میں کل ہی جب مجھے پتا لگا تو جرمنی کی جماعت کو میں نے کہ دیا تھا۔امریکہ والے بھی اس کے لئے
بھر پور کوشش کریں لیکن آج ایک احمدی کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے حقیقی عشق اور آپ کی شان اور
عظمت کی بلندی کا اظہار یہ ہے کہ بے انتہا درود پڑھیں۔سُبحان اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمد۔دنیا کا ہر احمدی آج کی فضا اور اس رمضان کو درود سے بھر دے

خطبات مسرور جلد 12
414
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جولائی 2014ء
کہ جہاں دشمنوں کے آپ کی شان پر حملے کا جواب یہی ہے اس سے بہتر اور کوئی جواب نہیں وہاں یہ
اللہ تعالیٰ کا تقویٰ پیدا کرنے والی بھی چیز ہے اور یہی تقویٰ ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس خوشکن انجام
کی خبر دے رہا ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ عاقبت متقیوں کے لئے ہے۔آخر کار بہتر
انجام متقیوں کا ہے۔جب یہ دشمنان اسلام پارہ پارہ ہو کر ہوا میں اڑ جائیں گے اور کامیابیاں اور بہتر انجام حقیقی
مومنین اور متقین کا ہی ہوگا۔انشاء اللہ۔مسلم اُمہ کو بھی یہ سمجھ لینا چاہئے کہ یہ شیطانی اور دجالی طاقتیں بڑے طریقے سے انہیں ایک
دوسرے سے لڑا رہی ہیں۔یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں فرقہ بازیاں ہیں۔یہ فرقہ بازیاں اب کیوں ایک دم پیدا
ہوگئیں۔یہ باہر کی کچھ طاقتیں ہیں جنہوں نے ان میں فرقہ بازیاں پیدا کروائی ہیں تا کہ اسلام کو بدنام
کرنے کا موقع ملے اور پھر اسلام کو اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے جو کچھ وہ کر سکتے ہیں وہ کرتے چلے
جائیں۔اندرونی حملہ یہ طاقتیں آپس میں لڑا کر اور بیرونی حملہ بیہودہ فلمیں بنا کر اسلام کی تعلیم اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اور زندگی کے بارے میں بیہودہ گوئیاں کر کے کر رہی ہیں۔اور انہیں یہ
پتا ہے کہ اس کے رد عمل کے طور پر مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑے گی اور پھر دنیا میں جو فساد ہوگا اس کو
لے کر یہ طاقتیں پھر اسلام کو بدنام کریں گی۔ان شیطانی قوتوں نے ایک ایسا شیطانی چکر پیدا کر دیا ہے
جس سے اب مسلمانوں کو باہر نکالنے والا کوئی نہیں۔جو ایک راستہ ہے اس کا یہ انکار کر رہے ہیں۔پس اس
لحاظ سے بھی مسلم امہ کے لئے بہت دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ان کو عقل دے۔ان کو یہ نظر آ جائے کہ کن لوگوں
کے نیک انجام کی اللہ تعالیٰ خوشخبری دے رہا ہے۔کاش یہ مسیح موعود کو مان کر اسلام کی فتوحات کے نظارے
دیکھنے والوں میں شامل ہو جائیں۔یہ دوسروں کے متعلق جو میں نے انجام کے بارے میں باتیں کی ہیں اس کو سن کر ہمیں صرف اس
بات پر ہی تسلی نہیں پکڑ لینی چاہئے کہ ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مان لیا اور خلافت کا نظام ہم میں
موجود ہے اور ہم ایک نظام کے تحت چل رہے ہیں۔روزوں کے ساتھ تقویٰ کے معیاروں کو بلند کرنے کی
طرف توجہ دلا کر اللہ تعالیٰ نے ہر فرد کی ذمہ داری لگا دی ہے کہ جماعت کی برکات سے، خلافت کی برکات
سے حصہ لینے کے لئے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آنے کا صحیح فائدہ اٹھانے کے
لئے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے ہونے کا صحیح فیض پانے کے لئے، اللہ تعالیٰ کا حقیقی عبد

خطبات مسرور جلد 12
415
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جولائی 2014ء
بننے کے لئے تقویٰ شرط ہے اور یہ رمضان کا مہینہ اس تقویٰ میں ترقی کا ایک ذریعہ ہے۔پس اس سے فائدہ
اٹھا لو جتنا اٹھا سکتے ہو۔اس لئے ہر فرد جماعت کو اور ہر مومن بننے والے کی خواہش رکھنے والے کو اپنے
انفرادی جائزے لیتے ہوئے تقویٰ کے معیاروں کو اونچا کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ
نے ہمارے لئے یہ رہنمائی فرمائی کہ فرمایا: وَهُذَا كِتب انْزَلْنَهُ مُبَارَكَ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا
لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (الانعام: 156 ) اور یہ قرآن ایسی کتاب ہے جسے ہم نے اتارا ہے اور یہ برکت
والی ہے۔پس اس کی پیروی کرو اور تقویٰ اختیار کرو تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔پس اگر رمضان سے فیض پانا ہے، اگر اپنے بہتر انجام کو دیکھنا ہے، اگر فلاح کے دروازے اپنے
او پر کھلوانے ہیں، اگر اللہ تعالیٰ کا رحم حاصل کرنا ہے، اگر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا وارث بننا ہے اور ان لوگوں
کی طرح نہیں ہونا جن کا کوئی رہنما نہیں ہے، جو بکھرے ہوئے ہیں اور ہر اس شخص کے دھوکے میں آ جاتے
ہیں جو اسلام کے نام پر اور دین کے نام پر ان کے جذبات بھڑکا دیتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قرآن
پر عمل کرو۔اس کے احکامات کو دیکھو۔ان
کا حقیقی ادراک حاصل کرو۔اس زمانے میں جو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام
کو اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے ان کی نظر سے قرآن کریم کے احکامات کو غور سے دیکھو کہ وہی اللہ تعالیٰ
نے سکھائے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حقیقی عشق اور پیروی میں سکھائے ہیں۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ جو قرآن کریم کے سات سو حکموں میں سے کسی ایک حکم کو بھی چھوڑتا ہے
جان بوجھ کر اس کی طرف توجہ نہیں دیتا تو پھر ایسا شخص کو آپ کی جماعت اور آپ کی بیعت میں آنے کا
عبث دعوی کرتا ہے۔(ماخوذ از کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 26)
یہ الفاظ میرے ہیں لیکن مضمون کا مفہوم یہی ہے۔آپ اسے اپنی جماعت میں شامل نہیں سمجھتے تھے۔پس جیسا کہ میں پہلے ایک اقتباس میں پڑھ آیا ہوں کہ یہ بڑے خوف کا مقام ہے کہ بیشک اللہ تعالیٰ
ارحم الراحمین ہے۔بہت زیادہ رحم کرنے والا ہے لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے رحم کے دروازے
ان پر ہمیشہ کھلے رہیں گے اور کھلتے چلے جائیں گے جو تقویٰ پر چلتے ہوئے میرے احکامات پر عمل کرنے کی
کوشش کریں گے۔پس اس کی برکات سے فائدہ اٹھا لو۔کسی حکم کو بھی معمولی نہ سمجھو۔کیونکہ یہی راہ ہے جو
تقویٰ پر چلانے والی اور متقی بنانے والی ہے۔انسان بعض دفعہ اللہ تعالیٰ کے بعض احکامات کو اس لئے اہمیت
نہیں دیتا کہ دنیا کے فوائد اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیتے ہیں۔دولت، اولاد، تجارتیں، دنیا کی

خطبات مسرور جلد 12
416
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جولائی 2014ء
دوسری ترجیحات اس کو زیادہ پرکشش لگتی ہیں اور وہ ان کے حصول کے لئے بعض ایسی حرکتیں کر دیتا ہے
جن کا تقویٰ تو کیا ، عام اخلاق سے بھی دُور کا واسطہ نہیں ہوتا۔اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیا ان عارضی
دنیاوی فوائد کے لئے تم دین کو بھول رہے ہو اور میرے احکامات پر عمل نہیں کر رہے ہو۔تم سمجھتے ہو کہ
جھوٹ بول کر کسی دنیا دار کی خوشامد کر کے دوسرے کے مال میں خیانت کر کے تم دنیاوی فوائد حاصل کر لو
گے۔کسی کا حق ظلم سے مار کر تم اپنی دولت میں اضافہ کر لو گے تو سنو کہ ہر قسم کا رزق اللہ تعالیٰ کی طرف سے
آتا ہے۔وہ سب دولتوں کا سر چشمہ ہے۔اگر خدا نہ چاہے تو تم یہ دولت بھی حاصل نہیں کر سکتے۔اگر تم
عارضی طور پر یہ حاصل کر بھی لوتو یہ دولت تمہارے لئے خیر نہیں ، شتر بن جائے گی۔انجام کار تم خدا تعالیٰ کی
پکڑ میں آؤ گے۔پس اگر تم اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے بچنا چاہتے ہو تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے حلال رزق کی تلاش
کرو اور حلال رزق متقیوں کو ہی ملتا ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے اور ایسے راستوں سے آتا ہے
جس کا ایک عام انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَمَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا
وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسِبُ وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق : 4-3 ) جو شخص
اللہ کا تقویٰ اختیار کرے گا اللہ اس کے لئے کوئی نہ کوئی راستہ نکال دے گا اور اس کو وہاں سے سے رزق
دے گا جہاں سے رزق آنے کا اس کو خیال بھی نہیں ہوگا اور جو کوئی اللہ پر توکل کرتا ہے وہ اللہ اس کے لئے
کافی ہے۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
ہمیشہ دیکھنا چاہئے کہ ہم نے تقویٰ و طہارت میں کہاں تک ترقی کی ہے۔اس کا معیار قرآن
ہے۔اللہ تعالیٰ نے متقی کے نشانوں میں ایک یہ بھی نشان رکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ متقی کومکروہات دنیا سے آزاد کر
کے اس کے کاموں کا خود متکفل ہو جاتا ہے۔جیسے کے فرمایا: وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ
مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسب فرمایا کہ ” جو شخص خدا تعالیٰ سے ڈرتا ہے اللہ تعالیٰ ہر ایک مصیبت میں
اس کے لئے راستہ مخلصی کا نکال دیتا ہے اور اس کے لئے ایسے روزی کے سامان پیدا کر دیتا ہے کہ اس کے علم
و گمان میں نہ ہوں۔یعنی یہ بھی ایک علامت متقی کی ہے کہ اللہ تعالیٰ متقی کو نا بکار ضرورتوں کا محتاج نہیں کرتا۔مثلاً ایک دوکاندار یہ خیال کرتا ہے کہ دروغ گوئی کے سوا اس کا کام ہی نہیں چل سکتا اس لئے وہ دروغ گوئی
سے باز نہیں آتا اور جھوٹ بولنے کے لئے وہ مجبوری ظاہر کرتا ہے لیکن یہ امر ہرگز سچ نہیں۔خدا تعالیٰ متقی کا
خود محافظ ہوجاتا اور اسے ایسے موقع سے بچالیتا ہے جو خلاف حق پر مجبور کر نے والے ہوں“۔موقع ہی نہیں
آنے دیتا اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے لئے جو متقی ہوں جو جھوٹ بولنے پر مجبور کرنے والے ہوں۔فرمایا کہ

خطبات مسرور جلد 12
417
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جولائی 2014ء
یا درکھو جب اللہ تعالیٰ کو کسی نے چھوڑا تو خدا نے اسے چھوڑ دیا۔جب رحمان نے چھوڑ دیا یعنی خدا نے
چھوڑ دیا، خدائے رحمان نے ” تو ضرور شیطان اپنا رشتہ جوڑے گا۔“
رپورٹ جلسہ سالانہ 1897 ء از حضرت یعقوب علی عرفانی صاحب صفحہ 34)
پھر آپ نے یہ بھی فرمایا کہ خدا تعالیٰ کا وعدہ جھوٹا نہیں ہوسکتا کہ میں اپنی جناب سے متقی کو رزق
دیتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں ( یہ الفاظ میرے ہیں ) کہ جو تقویٰ کا دعویٰ کر کے پھر رزق سے تنگ ہیں۔دعوئی تو یہ کرتے ہیں متقی ہیں، تقویٰ پر چلنے والے ہیں اور رزق میں بھی تنگی ہے یا تو پھر ان کی دنیاوی
خواہشات بہت بڑھی ہوئی ہیں اور پوری نہیں ہور ہیں یا تقویٰ کا دعویٰ غلط ہے۔ان کا تقویٰ پر عمل کرنے کا
دعوی جھوٹا ہے۔تقویٰ پر چلنے کا دعویٰ غلط ہے۔خدا تعالیٰ کی بات بہر حال غلط نہیں ہو سکتی۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 5 صفحہ 244)
آپ نے ایک جگہ یہ بھی فرمایا کہ لوگ بعض دفعہ کہہ دیتے ہیں کہ کفار کے پاس، دنیا داروں کے
پاس بڑی دولت ہے جو دین سے دور ہٹے ہوئے ہیں۔آپ نے فرمایا کہ اگر کوئی یہ کہے کہ کفار کے پاس بھی
بڑا مال اور دولت ہے اور وہ عیش و عشرت میں منہمک اور مست رہتے ہیں تو آپ نے فرمایا کہ میں تمہیں سچ
سچ کہتا ہوں کہ وہ دنیا کی آنکھ میں بلکہ ذلیل دنیا داروں کی آنکھ میں خوش معلوم دیتے ہیں مگر در حقیقت وہ
ایک جلن اور دکھ میں مبتلا ہوتے ہیں۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 1 صفحہ (421)
اور تجربات سے ثابت ہے کہ دنیا داری نے ان کو بے چین کیا ہوا ہے۔اور اسی وجہ سے انہوں
نے اپنے سکون کے لئے مختلف طریقے اپنائے ہوئے ہیں۔نشوں میں گرفتار لوگوں کی ایک بڑی وجہ یہی
ہے کہ دنیا داری کی خواہشات جو ہیں وہ پوری نہیں ہوتیں اس کی وجہ سے بے چینی ہے، بے سکونی ہے۔اس
کے سکون کے لئے وہ نشے کرتے ہیں۔پس اگر کوئی شخص حقیقت میں متقی ہے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی حصول کی کوشش کر رہا ہے تو تھوڑے
سے بھی اس کو سکون مل جاتا ہے۔غیر ضروری خواہشات کا نہ ہونا بھی تو اللہ تعالیٰ کا ایک احسان ہے، فضل
ہے۔پس ایک احمدی کو اس طرف بھی نظر رکھنی چاہئے کہ رمضان میں اپنے تقویٰ کو اس معیار پر لانے کی
کوشش کریں جہاں دنیاوی لذات اور خواہشات اس حد تک ہوں جہاں تک خدا تعالیٰ نے اس کی اجازت
دی ہے اور مال و دولت کا حصول ہو تو وہ بھی تقویٰ کو سامنے رکھتے ہوئے ہو۔اور پھر ایسے مال دار متقی اپنی

خطبات مسرور جلد 12
418
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جولائی 2014ء
دولت بھی اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے خرچ کرتے ہیں۔کل یا پرسوں ہی میں ایک کتاب دیکھ رہا تھا۔بشیر رفیق صاحب نے چوہدی ظفر اللہ خان صاحب کے
متعلق لکھی ہوئی ہے۔اس میں ایک واقعہ لکھا ہے کہ ایک سیاسی لیڈر بڑے امیر تھے۔یہاں آکر لندن میں
ہوٹل میں ٹھہرتے تھے اور ایک پورا ونگ ہوٹل کا بک کرالیا کرتے تھے۔اپنی فیملی کے ساتھ آتے تھے۔ایک مرتبہ وہ آئے تو فیملی نہیں تھی اکیلوں نے ونگ بک کرا لیا اور انہوں نے کہا میرے پاس بڑی دولت ہے
اور میں گھٹ کے کمروں میں نہیں رہ سکتا تو میں نے تو پورے کا پورا ونگ کرایا ہوا ہے۔چوہدری صاحب
سے انہوں نے پوچھا کہ آپ کہاں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں یہاں مشن ہاؤس کے فلیٹ
میں کمرے میں بشیر رفیق صاحب کے ساتھ رہتا ہوں۔اور کھانا بھی ان کے ساتھ کھاتا ہوں۔کہنے لگے کہ
اتنا پیسہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے دیا ہے تو کیوں آپ تنگی کرتے ہیں۔خرچ کریں۔جس طرح میرے پاس
دولت ہے میں خرچ کرتا ہوں۔آپ کے پاس بھی دولت ہے خرچ کریں۔تو چوہدری صاحب۔پہلے تو
سنتے رہے پھر کہنے لگے کہ تم تو فضول خرچی کرتے ہو لیکن میں اگر پیسے بچاتا ہوں تو اس سے میں طلباء کی تعلیم
کے اوپر خرچ کر رہا ہوں۔ضرورتمندوں کی ضرورتیں پوری کر رہا ہوں اور بے انتہا ایسے لوگوں پر خرچ کر رہا
ہوں جو مجبور ہیں۔پس جو سکون مجھے یہ خرچ کر کے ملتا ہے وہ تمہیں دنیا داروں کو نہیں مل سکتا۔چوہدی
صاحب نے انہیں کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ کاش تمہیں بھی اس سکون
کا پتا لگ جائے پھر تم یہ جو اپنی دولت
خرچ کر رہے ہو ،لٹا رہے ہو، تم اس کو اپنے اوپر لٹانا حقیر سمجھو گے اور یہی تمہاری خواہش ہوگی کہ غریبوں کی
ضروریات پوری کروں۔(ماخوذ از چند خوشگوار یادیں از بشیر احمد رفیق صاحب صفحه 360 تا 362 مطبوعہ قادیان 2009ء)
پس یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دنیا کما کر بھی دنیا سے بے رغبتی کی ہے اور ایسے ہی متقی ہیں جن کو
اللہ تعالیٰ نے دونوں جہان میں جنتوں کی بشارتیں دی ہیں۔اللہ کرے کہ ہم اس رمضان کے روزوں سے
ایسا فیض پانے والے ہوں جو تقویٰ کے اعلیٰ معیاروں کو مستقل ہماری زندگی کا حصہ بنادے اور ہم اللہ تعالیٰ
کے فضلوں کو جذب کرتے ہوئے دونوں جہان کی جنتوں سے حصہ پانے والے ہوں۔ہمارا اس دنیا کا بھی
انجام بخیر ہو۔آخرت کا بھی انجام بخیر ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آکر اسلام کی
حقیقی تصویر بننے کی کوشش کرنے والے ہوں۔اسلام کے خلاف دشمن کے ہر حملے کو اپنے قول، اپنے عمل اور
اپنی دعاؤں کو انتہا تک پہنچا کر رد کرنے والے ہوں۔اس کو اس پر الٹانے والے ہوں۔

خطبات مسرور جلد 12
419
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جولائی 2014ء
آج اسلام کے خلاف جو شیطانی قوتیں جمع ہو گئی ہیں ان کا مقابلہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
جماعت نے ہی کرنا ہے۔جیسا کہ میں نے کہا اسلام کے خلاف یہ آج ایسے منصوبے بنارہے ہیں کہ کسی
نہ کسی طرح ان مسلمان ملکوں کو جال میں پھنسا کر ان پر حملہ کرو۔عامتہ المسلمین کو اس چال کی سمجھ نہیں
آ رہی اور عموماً تو شاید نہیں، لیکن شاید بعض، ایک آدھ کوئی لیڈر ہو جو نیک نیت بھی ہوں۔تو ان کو بھی سمجھ
نہیں آرہی اور سمجھتے ہیں کہ غیروں کی مدد لے کر وہ کامیاب ہو رہے ہیں لیکن حقیقت میں وہ اس جال
میں پھنستے چلے جارہے ہیں جہاں ان کو اپنی بربادی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ہمارے سمجھانے سے تو ان کو سمجھ نہیں آتی کوئی اثر نہیں ان پر ہوتا۔جو امت مسلمہ کے ہمدرد بلکہ
بے چین ہو کر در در کھنے والے ہیں ان کے یہ لوگ خلاف ہیں۔پس اس کا علاج دعا کے علاوہ کچھ نہیں۔اس
رمضان میں دشمنوں کے شر سے محفوظ رہنے کی دعا بھی کریں اور امت مسلمہ کے لئے بھی رحم مانگیں کہ اللہ تعالیٰ اپنا
رحم کرتے ہوئے ان کو عقل دے۔جہاں جہاں احمدیوں پر ظلم ہور ہے ہیں ان ظلموں سے بچنے کے لئے بھی
دعا کریں۔اللہ تعالیٰ احمدیوں کو ان ظلموں سے بچائے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اللہ تعالی اس رمضان میں
ہمیں حقیقی تقویٰ عطا کرے تا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے ہوں اور اس کی مدد اور فضل سے
مخالفین دین اور دشمنان اسلام کو خائب و خاسر ہوتا دیکھنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ رمضان میں ہمارے اندر
ایک حقیقی انقلاب پیدا کر دے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 25 جولائی 2014 ء تا 31 جولائی 2014 ، جلد 21 شماره 30 صفحه 05 تا08)

آج 10 میں سے 10 باقی