قرآن کریم کی اہمیت، مقام، تلاوت، تدبّر، عمل اور اثرات
خطبات مسرور جلد 12
420
28
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفه امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014 ء بمطابق 11 وفا 1393 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن
تشہد وتعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ان آیات
(البقرة : 186)
کی تلاوت فرمائی:
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيْنَتٍ مِّنَ الْهُدَى
وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ۔وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ
مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ
وَلِتُكَثِرُوا اللهَ عَلى مَا هَدَ كُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
اس آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ :۔رمضان کا مہینہ جس میں قرآن انسانوں کے لئے ایک عظیم ہدایت
کے طور پر اتارا گیا اور ایسے کھلے نشانات کے طور پر جن میں ہدایت کی تفصیل اور حق و باطل میں فرق کر دینے
والے امور ہیں۔پس جو بھی تم میں سے اس مہینے کو دیکھے تو اس کے روزے رکھے اور جو مریض ہوں یا سفر پر
ہوں تو گنتی پوری کرنا دوسرے ایام میں ہوگا۔اللہ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لئے تنگی نہیں
چاہتا اور چاہتا ہے کہ تم سہولت سے گفتی کو پورا کرو اور اس ہدایت کی بنا پر اللہ کی بڑائی بیان کرو جو اس نے
تمہیں عطا کی اور تا کہ تم شکر کرو۔قرآن کریم کی اہمیت، اس کے مقام ، اس پر عمل کرنے کی ضرورت کس طرح عمل کرنا ہے کن
لوگوں کے لئے یہ زندگی پیدا کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔انسانی زندگی پر اس کے کیا اثرات ہیں،غرض کہ بیشمار
باتیں ہیں جن کی تفصیل ہمیں اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں بتائی ہے۔اس لئے کہ نہ صرف ہم اس عظیم
خطبات مسرور جلد 12
421
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء
شرعی کتاب پر عمل کر کے اپنی روحانی، دینی، اخلاقی ترقی کے سامان کریں بلکہ دنیاوی ترقی کے بھی سامان
کریں اور اس آیت میں جس کی میں نے تلاوت کی ہے رمضان کے مہینے کے ساتھ جوڑ کر قرآن کریم کی
برکات کارمضان کے ساتھ تعلق قائم فرمایا ہے اور رمضان کے تعلق کو قرآن کے ساتھ قائم کر کے رمضان کی
اہمیت مزید اجاگر کی گئی ہے۔شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ - کہہ کر بتا یا کہ اس آخری شرعی اور کامل کتاب کا
تعلق رمضان سے ہے اور جو شخص چاہتا ہے کہ اپنے ایمان میں ترقی کرے، جو چاہتا ہے کہ اس آخری اور
مکمل کتاب اور شریعت کو دنیا میں پھیلائے اور دنیا اس کو جان لے۔جو شخص چاہتا ہے کہ اپنے آپ کو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں لے جانے کی کوشش کرے جو شخص چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا
قرب حاصل کرنے کی کوشش کرے اور فاتح قریب کی آواز سنے تو پھر رمضان اور قرآن کا حق ادا
کرے۔ان کے آپس کے تعلق کو جانے۔اس مہینے میں یہ فاصلے جو عام دنوں اور مہینوں میں بہت دور
لگتے ہیں سمیٹ کر قریب کر دیئے ہیں۔پس ایک مؤمن اس مہینے سے جتنا بھی فیض پاسکتا ہے پانے کی
کوشش کرنی چاہئے۔آیت کے اس حصے کے بارہ میں مفسرین نے لکھا ہے کہ رمضان کے روزوں کی اتنی
اہمیت ہے کہ اس کے بارے میں قرآن کریم میں خاص طور پر احکام نازل کئے گئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی فرمایا کہ: شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيْهِ
الْقُرْآنُ یہی ایک فقرہ ہے جس سے ماہ رمضان کی عظمت معلوم ہوتی ہے۔“
( تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 646 - البدر جلد 1 نمبر 12،7 دسمبر 1902 ء صفحہ 52 کالم 2)
اور پھر یہ بھی فرمایا کہ اس عظمت کی وجہ سے روزے کا اجر بھی بہت بڑا اور عظیم ہے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 4 صفحه (256)
لیکن ان کے لئے جو ان روزوں اور قرآن کے آپس کے تعلق کا بھی حق ادا کریں اور اس کا حق یہ
ہے کہ روزوں کے ساتھ قرآن کریم کو پڑھیں۔اس پر غور کریں اس کی تفسیر میں سنیں یا پڑھیں۔کیونکہ جہاں
تک میراعلم ہے میں نے جائزہ لیا ہے ہم میں سے بھی بہت سے ایسے ہیں بڑی تعداد ہے ایسی جو رمضان
میں بھی قرآن کریم کا حق ادا کرنے کی کوشش نہیں کرتے پورا پڑھتے نہیں۔مطلب یہ ہے کہ جو تو جہ سے
پڑھنا چاہئے اس طرح نہیں پڑھتے۔اگر پڑھا بھی تو بے دلی سے تھوڑا سا پڑھ لیا۔تو بہر حال اس طرف
توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
خطبات مسرور جلد 12
422
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء
پھر شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أَنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ کے ایک یہ معنی بھی ہیں کہ اس مہینے میں
قرآن کا نزول شروع ہوا۔اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا سے بھی یہی روایت ہے کہ جبریل ہر سال
رمضان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نازل شدہ قرآن کا دور کیا کرتے تھے اور آپ کے وصال
کے سال یہ دور دو مرتبہ کیا گیا۔دو دفعہ قرآن کریم دہرایا گیا۔(صحیح البخاری کتاب فضائل القرآن باب كان جبريل يعرض القرآن على النبى
والالم
پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ اور اللہ تعالیٰ کے خاص منشاء سے آپ کا یہ طریق ہمیں توجہ
دلاتا ہے کہ ہم قرآن کریم کو کم از کم ایک بار تو ضرور رمضان میں ختم کرنے کی کوشش کریں اور جیسا کہ میں
نے کہا اس پر غور بھی کریں۔جب غور کریں گے، پڑھیں گے سمجھیں گے تبھی ہم اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد پر
عمل کرنے والے ہوسکیں گے کہ ھدی للناس۔کہ انسانوں کے لئے ہدایت ہے، ان انسانوں کے
لئے ہدایت ہے جو اس سے ہدایت لینا چاہتے ہیں اور ہدایت پڑھے اور سمجھے بغیر تو نہیں مل سکتی۔پس اس کا پڑھنا اور پڑھ کر سمجھنا ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا کہ یہ ہدایت دلائل
کے ساتھ ہے۔تم لوگوں کو صرف یہ حکم نہیں دے دیا کہ تم اس کو پڑھو، اس میں ہدایت ہے بلکہ ہر ہدایت کی
دلیل دی گئی ہے۔اس کو سمجھو پڑھو اور اپنے اوپر لاگو کرو کیونکہ دلائل کے ساتھ سمجھی ہوئی بات پر عمل دل کی
گہرائی سے ہو سکتا ہے، حقیقی رنگ میں ہو سکتا ہے۔اس ہدایت کی روح کو سمجھتے ہوئے ہوسکتا ہے۔پھر یہ کہ
بینات کے ساتھ ، دلائل کے ساتھ جو ہدایت ہے اس کو دوسروں تک پہنچانے اور غیروں کو سمجھانے میں بھی
آسانی پیدا ہوتی ہے اور یوں قرآن کریم کے ذریعہ تبلیغ کا، ایک جہاد کا جو حکم ہے وہ بھی پورا ہوتا ہے۔اور پھر
یہ بھی اعلان
فرمایا کہ اس میں فرقان بھی ہے۔ایسے ٹھوس اور بین دلائل ہیں جو حق اور باطل میں فرق کر دیتے
ہیں۔اس پر عمل کرنے والا بھی دوسروں سے مختلف نظر آتا ہے۔جو بھی قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کر رہا ہے وہ
دوسروں سے بہر حال مختلف نظر آئے گا۔اس کی عملی اور روحانی اور اعتقادی حالت بھی دوسروں سے نمایاں
طور پر اعلیٰ درجے پر پہنچی ہوگی۔اور قرآن کے مقابل پر جب ہم دوسروں سے بات کرتے ہیں تب بھی
جب ہم قرآن کی دلیل سے بات کریں گے تو قرآن کے مقابل پر کوئی اور کتاب یا کوئی اور دین کھڑا ہو ہی
نہیں سکتا۔کیونکہ اس میں ایسی تعلیمات ہیں ایسے تاریخی شواہد ہیں دوسرے دینوں کے مقابل پر ایسے دلائل
ہیں جو روز روشن کی طرح اپنی برتری ثابت کر دیتے ہیں۔اس کتاب کے شروع سے آخر تک خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہونے اور اب تک اپنی اصلی حالت میں محفوظ رہنے کا قرآن کریم اعلان کرتا ہے اور ہمیشہ محفوظ رہنے کا
خطبات مسرور جلد 12
423
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء
قرآن کریم اعلان کرتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ رمضان کے مہینے میں روزوں کے ساتھ جو ایک
مجاہدہ ہے اس علم و عرفان کے خزانے کو پڑھنے اور سیکھنے کی بھی کوشش کرو اور اس کی تعلیمات کو اپنی
زندگیوں کا حصہ بناؤ۔اس کے احکامات پر غور کرو اور اپنی زندگیوں پر لاگو کر و۔اس کے بھولے ہوئے
حصے کو اس مہینے میں بار بار دہرا کر تازہ کرو۔اس کی تعلیمات کی جگالی کر کے اس مہینے میں اپنا جائزہ لو کہ
کس حد تک تم قرآن کریم پر عمل کر رہے ہو۔یہ اللہ تعالیٰ ہمیں فرماتا ہے کیونکہ یہی باتیں ہیں جو دنیا و
عاقبت سنوار نے والی بنتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ
کے بارے میں فرماتے ہیں کہ :۔یعنے قرآن میں تین صفتیں ہیں۔اول یہ کہ جو علوم دین لوگوں کو معلوم نہیں رہے تھے ان کی
طرف ہدایت فرماتا ہے۔دوسرے جن علوم میں پہلے کچھ اجمال چلا آتا تھا ان کی تفصیل بیان کرتا ہے۔تیسرے جن امور میں اختلاف اور تنازعہ پیدا ہو گیا تھا ان میں قول فیصل بیان کر کے حق اور باطل میں
فرق ظاہر کرتا ہے۔“
( براہین احمدیہ ، روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 225 حاشیہ نمبر 11)
پس یہ ایک ایسی جامع کتاب ہے اور مکمل کتاب ہے جس کا کوئی ثانی نہیں جس میں ہر چیز بکمل طور
پر بیان کر دی۔تمام پرانے دینوں کی غلطیاں نکال دیں تمام پرانی کتابوں کی کمیاں پوری کر دیں۔اللہ تعالیٰ کا
ہم پر یہ بھی احسان ہے کہ اس نے ہمیں اس زمانے میں پیدا کیا اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ماننے
کی توفیق بھی عطا فرمائی اور یہ توفیق دے کر آپ کے ذریعہ سے قرآن کریم کی اہمیت و معرفت جاننے کے
سامان بھی مہیا فرمائے۔قرآن کریم کے علوم و معرفت کے خزانے آپ نے ہمارے سامنے پیش فرمائے۔اس کا صحیح ادراک تو آپ کی کتب پڑھنے سے ہوتا ہے اور ہو سکتا ہے۔بہر حال اس وقت میں قرآن کریم
کے بارے میں آپ کے چند اقتباسات رکھوں گا جس سے قرآن کریم کے مقام واہمیت کا پتا چلتا ہے اور
اس بارے میں ادا کرنے والی ہماری کیا ذمہ داریاں ہیں ، ان کی طرف توجہ ہوتی ہے تا کہ ہم ان
باتوں کو سامنے رکھ کر قرآن کریم کے پڑھنے پڑھانے اور عمل کرنے کی طرف توجہ دیں۔جو آیت میں نے تلاوت کی ہے یہ تو اس کے صرف اتنے حصے کی میں نے تھوڑی سی وضاحت کی ہے
اب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض اقتباسات آپ کے سامنے رکھوں گا۔
خطبات مسرور جلد 12
آپ فرماتے ہیں کہ :۔424
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء
خاتم النبیین کا لفظ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بولا گیا ہے۔بجائے خود چاہتا ہے اور بالطبع
اسی لفظ میں یہ رکھا گیا ہے کہ وہ کتاب جو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی ہے وہ بھی خاتم الکتب ہو
اور سارے کمالات اس میں موجود ہوں اور حقیقت میں وہ کمالات اس میں موجود ہیں۔کیونکہ کلام الہی کے نزول کا عام قاعدہ اور اصول یہ ہے کہ جس قدر قوت قدسی اور کمال باطنی اس
شخص کا ہوتا ہے۔اس قدر قوت اور شوکت اس کلام کی ہوتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت
قدی اور کمال باطنی چونکہ اعلیٰ سے اعلیٰ درجہ کا تھا جس سے بڑھ کر کسی انسان
کا نہ کبھی ہوا اور نہ آئندہ ہوگا۔اس لئے قرآن شریف بھی تمام پہلی کتابوں اور صحائف سے اس اعلیٰ مقام اور مرتبہ پر واقع ہوا ہے جہاں
تک کوئی دوسرا کلام نہیں پہنچا کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی استعداد اور قوت قدسی سب سے بڑھی
ہوئی تھی اور تمام مقامات کمال آپ پر ختم ہو چکے تھے اور آپ انتہائی نقطہ پر پہنچے ہوئے تھے۔اس مقام
پر قرآن شریف جو آپ پر نازل ہوا کمال کو پہنچا ہوا ہے اور جیسے نبوت کے کمالات آپ پر ختم ہو گئے اسی
طرح اعجاز کلام کے کمالات قرآن شریف پر ختم ہو گئے۔آپ خاتم النبین ٹھہرے اور آپ کی کتاب
خاتم الکتب ٹھہری۔جس قدر مراتب اور وجوہ اعجاز کلام کے ہو سکتے ہیں ان سب کے اعتبار سے آپ کی
کتاب انتہائی نقطہ پر پہنچی ہوئی ہے۔یعنی کیا باعتبار فصاحت و بلاغت، کیا باعتبار ترتیب مضامین ، کیا باعتبار تعلیم ، کیا باعتبار کمالات
تعلیم ، کیا باعتبارات ثمرات تعلیم ، غرض جس پہلو سے دیکھو اسی پہلو سے قرآن شریف کا کمال نظر آتا ہے
اور اس کا اعجاز ثابت ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ قرآن شریف نے کسی خاص امر کی نظیر نہیں مانگی بلکہ عام
طور پر نظیر طلب کی ہے۔یعنی جس پہلو سے چاہو مقابلہ کر و۔خواہ بلحاظ فصاحت و بلاغت، خواہ بلحاظ
مطالب و مقاصد ،خواہ بلحاظ تعلیم ، خواہ بلحاظ پیشگوئیوں اور غیب کے جو قرآن شریف میں موجود ہیں۔غرض
کسی رنگ میں دیکھو، یہ معجزہ ہے۔“
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 36-37)
پھر قرآن کریم کی اہمیت بیان فرماتے ہوئے آپ ہمیں تو جہ دلاتے ہیں فرمایا کہ:۔اگر ہمارے پاس قرآن نہ ہوتا اور حدیثوں کے یہ مجموعے ہی مایہ ناز ایمان واعتقاد ہوتے (اگر
صرف حدیثوں پر اعتقاد کرنا ہے ) تو ہم قوموں کو شر مساری سے منہ بھی نہ دکھا سکتے۔“ فرمایا ”میں نے
خطبات مسرور جلد 12
425
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء
قرآن کے لفظ میں غور کی۔تب مجھ پر کھلا کہ اس مبارک لفظ میں ایک زبر دست پیش گوئی ہے۔وہ یہ ہے کہ
یہی قرآن یعنی پڑھنے کے لائق کتاب ہے اور ایک زمانہ میں تو اور بھی زیادہ یہی پڑھنے کے قابل کتاب ہو
گی۔جبکہ اور کتابیں بھی پڑھنے میں اس کے ساتھ شریک کی جائیں گی۔اس وقت اسلام کی عزت بچانے
کے لئے اور بطلان کا استیصال کرنے کے لئے یہی ایک کتاب پڑھنے کے قابل ہوگی۔اور دیگر کتا بیں قطعاً
چھوڑ دینے کے لائق ہوں گی۔فرقان کے بھی یہی معنے ہیں۔یعنی یہی ایک کتاب حق و باطل میں فرق کرنے
والی ٹھہرے گی۔اور کوئی حدیث کی یا اور کوئی کتاب اس حیثیت اور پایہ کی نہ ہو گی۔اس لئے اب سب
کتابیں چھوڑ دو اور رات دن کتاب اللہ ہی کو پڑھو۔بڑا بے ایمان ہے وہ شخص جو قرآن کریم کی طرف
التفات نہ کرے اور دوسری کتابوں پر ہی رات دن جھکا ر ہے۔ہماری جماعت کو چاہیے کہ قرآن کریم کے
شغل اور تدبر میں جان و دل سے مصروف ہو جائیں۔اور حدیثوں کے شغل کو ترک کریں۔بڑے تاسف کا
مقام ہے کہ قرآن کریم کا وہ اعتنا اور تدارس نہیں کیا جاتا جو احادیث کا کیا جاتا ہے۔اس وقت قرآن کریم کا
حربہ ہاتھ میں لو تو تمہاری فتح ہے۔اس نور کے آگے کوئی ظلمت ٹھہر نہ سکے گی۔“
پھر اصلاح کے ذرائع بیان کرتے ہوئے آپ نے ایک جگہ فرمایا کہ:۔(ملفوظات جلد 2 صفحہ 122)
تبدیلی اور اصلاح کس طرح ہو؟ اس کا جواب وہی ہے کہ نماز سے جو اصل دعا ہے۔“ پہلی
بات نماز۔پھر فرمایا " قرآن شریف پر تدبر کرو۔اس میں سب کچھ ہے۔نیکیوں اور بدیوں کی تفصیل ہے
اور آئندہ زمانہ کی خبریں ہیں۔( ملفوظات جلد 9 صفحه (122)
پس پہلی چیز جو ہے نمازوں کی طرف توجہ ہے اور ان دنوں میں تو خاص طور پر باجماعت نمازوں
کی طرف توجہ ہونی چاہئے ، خاص اہتمام ہونا چاہئے اور پھر قرآن کریم کا کیونکہ رمضان سے تعلق ہے اس
لئے ان دنوں میں اگر پڑھنے کی عادت ڈال لیں اور سوچنے کی اور سمجھنے کی عادت ڈال لیں ، اپنے اوپر اس
تعلیم کو لاگو کرنے کی عادت ڈال لیں تو وہ پھر آئندہ بھی کام آتی ہے۔فرمایا کہ: ”نیکیوں اور بدیوں کی تفصیل ہے اور آئندہ زمانہ کی خبریں ہیں وغیرہ۔بخوبی سمجھ لو کہ
یہ وہ مذہب پیش کرتا ہے جس پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا کیونکہ اس کے برکات اور ثمرات تازہ بہ تازہ ملتے
ہیں۔انجیل میں مذہب کو کامل طور پر بیان نہیں کیا گیا۔اس کی تعلیم اس زمانہ کے حسب حال ہو تو ہولیکن وہ ہمیشہ
خطبات مسرور جلد 12
426
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء
اور ہر حالت کے موافق ہر گز نہیں۔یہ فخر قرآن مجید ہی کو ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس میں ہر مرض کا علاج
بتایا ہے اور تمام قومی کی تربیت فرمائی ہے اور جو بدی ظاہر کی ہے اس کے دور کرنے کا طریق بھی بتایا
ہے۔اس لئے قرآن مجید کی تلاوت کرتے رہو اور دعا کرتے رہو اور اپنے چال چلن کو اس کی تعلیم کے
ماتحت رکھنے کی کوشش کرو۔“
( ملفوظات جلد 9 صفحہ (122)
حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ بیان فرماتے تھے کہ ایک دفعہ پاکستان کے ایک وزیر
ماؤزے تنگ کے زمانے میں چائنا (China) کے دورے پر گئے۔انہوں نے ماؤ صاحب سے پوچھا کہ
آپ نے اپنی قوم میں یہ انقلاب پیدا کیا ہے اس کی وجہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا تم مجھ سے کیا پوچھتے ہو جاؤ اپنے
نبی کا اسوہ دیکھو اور اپنے قرآن کریم کو پڑھو اور اس پر عمل کرو تو تمہیں سب کچھ پل جائے گا۔تو غیروں کو بھی جو عقل مند ہیں چاہے وہ مانیں نہ مانیں لیکن قرآن کریم میں ایک نور نظر آتا ہے۔پھر قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کرنے سے کیا انقلاب آتے ہیں؟ اس بارے میں معجزات کے
بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ :۔دوسرا معجزہ قرآن شریف کا جو ہمارے لئے حکم مشہود و محسوس کا رکھتا ہے بڑا واضح ہے وہ
عجیب و غریب تبدیلیاں ہیں جو اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں برکت پیروی قرآن شریف واثر
صحبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ظہور میں آئیں۔جب ہم اس بات کو دیکھتے ہیں کہ وہ لوگ مشرف با سلام
ہونے سے پہلے کیسے اور کس طریق اور عادت کے آدمی تھے اور پھر بعد شرف صحبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم و
اتباع قرآن شریف کس رنگ میں آگئے اور کیسے اخلاق میں، عقائد میں، چلن میں، گفتار میں ، رفتار میں،
کردار میں اور اپنی جمیع عادات میں خبیث حالت سے منتقل ہو کر نہایت طیب اور پاک حالت میں داخل
کئے گئے تو ہمیں اس تاثیر عظیم کو دیکھ کر جس نے ان کے زنگ خوردہ وجودوں کو ایک عجیب تازگی اور روشنی
اور چمک بخش دی تھی اقرار کرنا پڑتا ہے کہ یہ تصرف ایک خارق عادت تصرف تھا جو خاص خدائے تعالیٰ
کے ہاتھ نے کیا۔“
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات، روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 447)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت اور قرآن کریم کی تعلیم پر عمل اور وجوہات پہلے آپ نے بیان
کر دیں۔پھر آپ فرماتے ہیں:۔
خطبات مسرور جلد 12
427
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء
پھر یہ امر بھی ہر یک منصف پر ظاہر ہے کہ وہی جاہل اور وحشی اور یا وہ اور نا پارسا طبع لوگ
اسلام میں داخل ہونے اور قرآن کو قبول کرنے کے بعد کیسے ہو گئے اور کیونکر تا شیرات کلام الہی اور صحبت نبی
معصوم نے بہت ہی تھوڑے عرصہ میں ان کے دلوں کو یکلخت ایسا مبدل کر دیا کہ وہ جہالت کے بعد معارف
دینی سے مالا مال ہو گئے اور محبت دنیا کے بعد الہی محبت میں ایسے کھوئے گئے کہ اپنے وطنوں ، اپنے مالوں،
اپنے عزیزوں، اپنی عزتوں، اپنی جان کے آراموں کو اللہ جل شانہ کے راضی کرنے کے لئے چھوڑ
دیا۔چنانچہ یہ دونوں سلسلے ان کی پہلی حالت اور اس نئی زندگی کے جو بعد اسلام انہیں نصیب ہوئے قرآن
شریف میں ایسی صفائی سے درج ہیں کہ ایک صالح اور نیک دل آدمی پڑھنے کے وقت بے اختیار چشم
پر آب ہو جاتا ہے۔پس وہ کیا چیز تھی جو ان کو اتنی جلدی ایک عالم سے دوسرے عالم کی طرف کھینچ کر لے
گئی۔وہ دوہی باتیں تھیں ایک یہ کہ وہ نبی معصوم اپنی قوت قدسیہ میں نہایت ہی قوی الاثر تھا ایسا کہ نہ کبھی ہوا
اور نہ ہوگا۔دوسری خدائے قادر مطلق حی قیوم کے پاک کلام کی زبر دست اور عجیب تاثیر میں تھیں کہ جو
ایک گروہ کثیر کو ہزاروں ظلمتوں سے نکال کر نور کی طرف لے آئیں۔بلاشبہ یہ قرآنی تاثیریں خارق
عادت ہیں کیونکہ کوئی دنیا میں بطور نظیر نہیں بتلا سکتا کہ کبھی کسی کتاب نے ایسی تاثیر کی۔کون اس بات کا
ثبوت دے سکتا ہے کہ کسی کتاب نے ایسی عجیب تبدیل و اصلاح کی جیسی قرآن شریف نے کی۔۔لاکھوں مقدسوں کا یہ تجربہ ہے کہ قرآن شریف کے اتباع سے برکات الہی دل پر نازل ہوتی ہیں اور ایک
عجیب پیوند مولیٰ کریم سے ہو جاتا ہے خدائے تعالیٰ کے انوار اور الہام ان کے دلوں پر اترتے ہیں اور
معارف اور نکات ان کے مونہہ سے نکلتے ہی ایک قومی تو کل ان کو عطا ہوتی ہے اور ایک محکم یقین ان کو دیا
جاتا ہے اور ایک لذیذ محبت الہی جو لذت وصال سے پرورش یاب ہے ان کے دلوں میں رکھی جاتی ہے۔اگر ان کے وجودوں کو ہاون مصائب میں پیسا جائے اور سخت شکنجوں میں دے کر نچوڑا جائے تو ان کا عرق
بجز حب الہی کے اور کچھ نہیں۔“
سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد 2 صفحہ 77 تا 79 حاشیہ)
ان کو بیشک جتنا مرضی پیسیں جس طرح گرائنڈر میں پیتے ہیں اور سخت شکنجوں میں نچوڑیں، ان کا
عرق نکالیں اگر کوئی ایسی چیز کسی انسان کے پاس نکالنے کی ہو تو ایسے لوگ جو ہیں جو قرآن کی تعلیم پر غور
کرنے والے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق رکھنے والے ہیں ان کا آخری نتیجہ کیا نکلے گا یہی کہ
محبت الہی کا عرق ان میں سے نکلے گا اور کچھ بھی نہیں ہوگا۔
خطبات مسرور جلد 12
428
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء
فرمایا ” دنیا ان سے ناواقف اور وہ دنیا سے دور تر و بلند تر ہیں۔خدا کے معاملات ان سے خارق
عادت ہیں۔انہیں پر ثابت ہوا ہے کہ خدا ہے۔انہیں پر کھلا ہے کہ ایک ہے۔جب وہ دعا کرتے ہیں تو وہ
ان کی سنتا ہے۔جب وہ پکارتے ہیں تو وہ انہیں جواب دیتا ہے۔جب وہ پناہ چاہتے ہیں تو وہ ان کی طرف
دوڑتا ہے۔وہ باپوں سے زیادہ ان سے پیار کرتا ہے اور ان کی درودیوار پر برکتوں کی بارش برساتا ہے۔پس وہ اس کی ظاہری و باطنی و روحانی و جسمانی تائیدوں سے شناخت کئے جاتے ہیں اور وہ ہر یک میدان
میں ان کی مدد کرتا ہے کیونکہ وہ اس کے اور وہ ان کا ہے۔یہ باتیں بلا ثبوت نہیں۔“
سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد 2 صفحہ 77 تا 79 حاشیہ)
پھر آج بھی ترقی کا یہی گر ہے کہ قرآنی تعلیمات پر عمل کیا جائے۔صرف مان لینا کافی نہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ : اصل یہی ہے جو کچھ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں سکھایا ہے جب تک مسلمان
قرآن شریف کے پورے تبع اور پابند نہیں ہوتے وہ کسی قسم کی ترقی نہیں کر سکتے۔جس قدر وہ قرآن شریف
سے دور جارہے ہیں اسی قدر وہ ترقی کے مدارج اور راہوں سے دور جارہے ہیں۔قرآن شریف پر عمل ہی
ترقی اور ہدایت کا موجب ہے۔"
( ملفوظات جلد 8 صفحہ 29-30)
پھر اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے دوبارہ آپ نے فرمایا۔پہلے بھی میں نے یہ اقتباس پڑھا
ہے کہ:۔سوتم ہوشیار رہو اور خدا کی تعلیم اور قرآن کی ہدایت کے برخلاف ایک قدم بھی نہ اٹھاؤ۔میں
تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو شخص قرآن کے سات سو حکم میں سے ایک چھوٹے سے حکم کو بھی ٹالتا ہے وہ نجات
کا دروازہ اپنے ہاتھ سے اپنے پر بند کرتا ہے۔حقیقی اور کامل نجات کی راہیں قرآن نے کھولیں اور باقی سب
اس کے ظل تھے۔سو تم قرآن کو تدبر سے پڑھو اور اس سے بہت ہی پیار کر وایسا پیار کہ تم نے کسی سے نہ کیا ہو
کیونکہ جیسا کہ خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ الخيرُ كُلُّهُ فِي الْقُرْآنِ
کہ تمام قسم کی بھلائیاں قرآن
میں ہیں۔یہی بات سچ ہے۔افسوس ان لوگوں پر جو کسی اور چیز کو اس پر مقدم رکھتے ہیں تمہاری تمام فلاح
اور نجات کا سرچشمہ قرآن میں ہے کوئی بھی تمہاری ایسی دینی ضرورت نہیں جو قرآن میں نہیں پائی جاتی
تمہارے ایمان کا مصدق یا مکذب قیامت کے دن قرآن ہے یہی بتائے گا کہ تمہارے میں ایمان کیسا تھا
تصدیق کرے گا یا جھٹلائے گا۔فرمایا اور بجز قرآن کے آسمان کے نیچے اور کوئی کتاب نہیں جو بلا واسطہ
خطبات مسرور جلد 12
429
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء
قرآن تمہیں ہدایت دے سکے۔کوئی کتاب ایسی نہیں جو تمہیں ہدایت دے جب تک قرآن میں سے
نہیں گزرو گے۔جب تک اس میں قرآن کریم کی تعلیمات کا ذکر نہیں ہو گا۔فرمایا ”خدا نے تم پر بہت
احسان کیا ہے جو قرآن جیسی کتاب تمہیں عنایت کی۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ کتاب جو تم پر پڑھی گئی
اگر عیسائیوں پر پڑھی جاتی تو وہ ہلاک نہ ہوتے اور یہ نعمت اور ہدایت جو تمہیں دی گئی اگر بجائے توریت
کے یہودیوں کو دی جاتی تو بعض فرقے ان کے قیامت سے منکر نہ ہوتے پس اس نعمت کی قدر کرو جو
تمہیں دی گئی۔یہ نہایت پیاری نعمت ہے، یہ بڑی دولت ہے، اگر قرآن نہ آتا تو تمام دنیا ایک
گندے مضغہ کی طرح تھی ( بڑے گندے لوتھڑے کی طرح ہوتی۔) ” قرآن وہ کتاب ہے جس
کے مقابل پر تمام ہدایتیں بیچ ہیں۔“
کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 26-27)
پھر اس کی اہمیت بیان فرماتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ :۔قرآن مجید ایک ایسی پاک کتاب ہے جو اس وقت دنیا میں آئی تھی جبکہ بڑے بڑے فساد پھیلے
ہوئے تھے اور بہت سی اعتقادی اور عملی غلطیاں رائج ہوگئی تھیں اور تقریباً سب کے سب لوگ بد اعمالیوں
اور بد عقیدگیوں میں گرفتار تھے۔اسی کی طرف اللہ جل شانہ قرآن مجید میں اشارہ فرماتا ہے۔ظَهَرَ
الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالبَحْر۔یعنی تمام لوگ کیا اہل کتاب اور کیا دوسرے سب کے سب بدعقید گیوں میں
مبتلا تھے اور دنیا میں فساد عظیم بر پا تھا۔غرض ایسے زمانہ میں خدا تعالیٰ نے تمام عقائد باطلہ کی تردید کے لئے
قرآن مجید جیسی کامل کتاب ہماری ہدایت کے لئے بھیجی جس میں کل مذا ہب باطلہ کارڈ موجود ہے اور خاص
کر سورہ فاتحہ میں جو پنج وقت ہر نماز کی ہر رکعت میں پڑھی جاتی ہے اشارہ کے طور پر کل عقائد کا ذکر ہے۔“
( ملفوظات جلد 10 صفحہ (31)
پھر آپ فرماتے ہیں کہ:۔" ( قرآن میں ) جس قدر خداوند قادر مطلق نے تمام دنیا کے مقابلہ پر تمام مخالفوں کے مقابلہ پر
تمام دشمنوں کے مقابلہ پر تمام منکروں کے مقابلہ پر تمام دولتمندوں کے مقابلہ پر تمام زور آوروں کے مقابلہ
پر تمام بادشاہوں کے مقابلہ پر تمام حکیموں کے مقابلہ پر تمام فلاسفروں کے مقابلہ پر تمام اہل مذہب کے
مقابلہ پر ایک عاجز ناتوان بے زر بے زور ایک امی نا خوان بے علم بے تربیت کو اپنی خداوندی کے کامل
جلال سے کامیابی کے وعدے دیئے ہیں۔کیا کوئی ایمانداروں اور حق کے طالبوں میں سے شک کر سکتا ہے
خطبات مسرور جلد 12
430
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء
یہ تمام مواعید کہ جو اپنے وقتوں پر پورے ہو گئے اور ہوتے جاتے ہیں یہ کسی انسان کا کام ہے؟
( براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 266-267 حاشیہ نمبر 11)
تلاوت کے آداب کے بارے میں کسی نے سوال کیا تھا کہ قرآن شریف کس طرح پڑھا جائے؟
آپ نے
فرمایا: " قرآن شریف تدبر و تفکر و غور سے پڑھنا چاہئے۔حدیث شریف میں آیا ہے رُبّ قارٍ
یلعنه القرآن۔یعنی بہت ایسے قرآن کریم کے قاری ہوتے ہیں جن پر قرآن کریم لعنت بھیجتا ہے۔جو
شخص قرآن پڑھتا اور اس پر عمل نہیں کرتا اس پر قرآن مجید لعنت بھیجتا ہے۔تلاوت کرتے وقت جب
قرآن کریم کی آیت رحمت پر گزر ہو تو وہاں خدا تعالیٰ سے رحمت طلب کی جاوے اور جہاں کسی قوم کے
عذاب کا ذکر ہو تو وہاں خدا تعالیٰ کے عذاب سے خدا تعالیٰ کے آگے پناہ کی درخواست کی جاوے اور تدبر و
غور سے پڑھنا چاہئے اور اس پر عمل کیا جاوے۔“
( ملفوظات جلد 9 صفحہ 200-199)
پھر یہ بیان فرماتے ہوئے کہ تلاوت کی غرض کس طرح پوری ہوتی ہے۔آپ نے فرمایا :۔لوگ قرآن شریف پڑھتے ہیں مگر طوطے کی طرح سے یونہی بغیر سوچے سمجھے چلے جاتے ہیں۔جیسے ایک پنڈت اپنی پوتھی کو اندھا دھند پڑھتا جاتا ہے۔نہ خود سمجھتا ہے اور نہ سننے والوں کو پتا لگتا ہے۔اسی
طرح پر قرآن شریف کی تلاوت کا طریق صرف یہ رہ گیا ہے کہ دو چار سپارے پڑھ لئے اور کچھ معلوم نہیں
کہ کیا پڑھا۔زیادہ سے زیادہ یہ کہ سُر لگا کر پڑھ لیا اور ق اور ع کو پورے طور پر ادا کر دیا۔قرآن شریف کو
عمدہ طور پر اور خوش الحانی سے پڑھنا یہ بھی ایک اچھی بات ہے۔“
حدیث میں بھی آیا ہے اچھی تلاوت کرنی چاہئے۔( ملفوظات جلد 1 صفحہ 429-428)
(سنن ابی داؤد کتاب الصلاة باب استحباب الترتيل في القراءة حديث نمبر 1468)
مگر قرآن شریف کی تلاوت کی اصل غرض تو یہ ہے کہ اس کے حقائق اور معارف پر اطلاع
ملے اور انسان ایک تبدیلی اپنے اندر کرے۔یہ یاد رکھو کہ قرآن شریف میں ایک عجیب و غریب اور سچا
فلسفہ ہے۔اس میں ایک نظام ہے جس کی قدر نہیں کی جاتی۔جب تک نظام اور ترتیب قرآنی کو مدنظر نہ رکھا
جاوے اور اس پر پورا غور نہ کیا جاوے۔قرآن شریف کی تلاوت کے اغراض پورے نہ ہوں گے۔“
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 429-428)
خطبات مسرور جلد 12
431
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء
پھر یہ بیان فرماتے ہوئے کہ کلام اللہ کی تلاوت سے محبت الہی پیدا ہوتی ہے آپ فرماتے ہیں:۔پرستش کی جڑ تلاوت کلام الہی ہے کیونکہ محبوب کا کلام اگر پڑھا جائے یا سنا جائے تو ضرور سچے
محب کے لئے محبت انگیز ہوتا ہے اور شورش عشق پیدا کرتا ہے۔“
سرمه چشم آریہ ، روحانی خزائن جلد 2 صفحہ 283)
فرمایا کہ دلوں کی سختی کا علاج بھی قرآن کریم میں ہے۔فرماتے ہیں کہ:۔انسان کو چاہئے کہ قرآن شریف کثرت سے پڑھے جب اس میں دعا کا مقام آ وے تو دعا
کرے اور خود بھی خدا تعالیٰ سے وہی چاہے جو اس دعا میں چاہا گیا ہے اور جہاں عذاب کا مقام آوے تو
اس سے پناہ مانگے اور ان بداعمالیوں سے بچے جس کے باعث وہ قوم تباہ ہوئی۔۔۔دل کی اگر سختی ہو تو اس
کے نرم کرنے کے لئے یہی طریق ہے کہ قرآن شریف کو ہی بار بار پڑھے۔جہاں جہاں دعا ہوتی ہے وہاں
مؤمن کا بھی دل چاہتا ہے کہ یہی رحمت الہی میرے بھی شامل حال ہو۔قرآن شریف کی مثال ایک باغ کی
ہے کہ ایک مقام سے انسان کسی قسم کا پھول چنتا ہے۔پھر آگے چل کر اور قسم کا چنتا ہے۔پس چاہئے کہ ہر
ایک مقام کے مناسب حال فائدہ اٹھاوے۔“
( ملفوظات جلد 6 صفحہ 266-265)
فرمایا کہ قرآن کریم کے بعد اب کسی اور الہامی کتاب کی ضرورت نہیں بالکل کامل اور مکمل کتاب
ہے۔فرماتے ہیں:۔قرآن شریف ایسے زمانہ میں آیا تھا کہ جس میں ہر ایک طرح کی ضرورتیں کہ جن کا پیش آنا
ممکن ہے پیش آگئی تھیں یعنے تمام امور اخلاقی اور اعتقادی اور قولی اور فعلی گڑ گئے تھے اور ہر ایک قسم کا افراط
تفریط اور ہر ایک نوع کا فسادا اپنے انتہاء کو پہنچ گیا تھا۔اس لئے قرآن شریف کی تعلیم بھی انتہائی درجہ پر
نازل ہوئی۔پس انہی معنوں سے شریعت فرقانی مختتم اور مکمل ٹھہری اور پہلی شریعتیں ناقص رہیں کیونکہ
پہلے زمانوں میں وہ مفاسد کہ جن کی اصلاح کے لئے الہامی کتابیں آئیں وہ بھی انتہائی درجہ پر نہیں پہنچے
تھے اور قرآن شریف کے وقت میں وہ سب اپنی انتہا کو پہنچ گئے تھے۔بس اب قرآن شریف اور دوسری
الہامی کتابوں میں فرق یہ ہے کہ پہلی کتابیں اگر ہر ایک طرح کے خلل سے محفوظ بھی رہتیں پھر بھی بوجہ ناقص
ہونے تعلیم کے ضرور تھا کہ کسی وقت کامل تعلیم یعنے فرقان مجید ظہور پذیر ہوتا۔اگر اس وقت کے لحاظ سے
مکمل بھی تھیں تب بھی کیونکہ اس وقت کی ضروریات اور تھیں اس لئے تعلیم پھر بھی نامکمل رہنی تھی اور قرآن کریم
خطبات مسرور جلد 12
432
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء
کا ظہور بہر حال ہونا تھا۔فرمایا مگر قرآن شریف کے لئے اب یہ ضرورت در پیش نہیں کہ اس کے بعد کوئی
اور کتاب بھی آوے کیونکہ کمال کے بعد اور کوئی درجہ باقی نہیں۔ہاں اگر یہ فرض کیا جائے کہ کسی وقت
اصول حقہ قرآن شریف کے وید اور انجیل کی طرح مشرکانہ اصول بنائے جائیں گے اور تعلیم تو حید میں تبدیل
اور تحریف عمل میں آوے گی۔یا اگر ساتھ اس کے یہ بھی فرض کیا جائے۔جو کسی زمانہ میں وہ کروڑ ہا مسلمان
جو توحید پر قائم ہیں وہ بھی پھر طریق شرک اور مخلوق پرستی کا اختیار کر لیں گے تو بیشک ایسی صورتوں میں
دوسری شریعت اور دوسرے رسول کا آنا ضروری ہوگا۔مگر دونوں قسم کے فرض محال ہیں۔“ ( کوئی سوال نہیں
پیدا ہوتا کہ یہ ہو۔)
( براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 101-102 حاشیہ نمبر 9)
پھر آپ فرماتے ہیں کہ:۔یا درکھو قرآن شریف حقیقی برکات کا سر چشمہ اور نجات کا سچا ذریعہ ہے۔یہ ان لوگوں کی اپنی
غلطی ہے جو قرآن شریف پر عمل نہیں کرتے عمل نہ کرنے والوں میں سے ایک گروہ تو وہ ہے جس کو اس پر
اعتقاد ہی نہیں اور وہ اس کو خدا تعالیٰ کا کلام ہی نہیں سمجھتے۔یہ لوگ تو بہت دور پڑے ہوئے ہیں لیکن وہ لوگ
جو ایمان لاتے ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے اور نجات کا شفا بخش نسخہ ہے۔اگر وہ اس پر عمل نہ کریں تو کس
قدر تعجب اور افسوس کی بات ہے۔ان میں سے بہت سے تو ایسے ہیں۔جنہوں نے ساری عمر میں کبھی اسے
پڑھا ہی نہیں۔پس ایسے آدمی جو خدا تعالیٰ کے کلام سے ایسے غافل اور لا پرواہ ہیں اُن کی ایسی مثال ہے کہ
ایک شخص کو معلوم ہے کہ فلاں چشمہ نہایت ہی مصفی اور شیریں اور خنک ہے اور اس کا پانی بہت سی امراض
کے واسطے اکسیر اور شفاء ہے۔یہ علم اس کو یقینی ہے لیکن باوجود اس علم کے اور باوجود پیاسا ہونے اور بہت سی
امراض میں مبتلا ہونے کے وہ اس کے پاس نہیں جاتا تو یہ اس
کی کیسی بدقسمتی اور جہالت ہے۔اسے تو چاہئے
تھا کہ وہ اس چشمہ پر منہ رکھ دیتا اور سیراب ہو کر اس کے لطف اور شفا بخش پانی سے حظ اٹھاتا۔مگر وہ باوجود
علم کے اس سے ویسا ہی دور ہے جیسا کہ ایک بے خبر۔اور اس وقت تک اس سے دور رہتا ہے جو موت آ کر
خاتمہ کر دیتی ہے۔اس شخص کی حالت بہت ہی عبرت بخش اور نصیحت خیز ہے۔مسلمانوں کی حالت اس
وقت ایسی ہی ہو رہی ہے وہ جانتے ہیں کہ ساری ترقیوں اور کامیابیوں کی کلید یہی قرآن شریف ہے جس پر
ہم کو عمل کرنا چاہیے۔مگر نہیں اس کی پروا بھی نہیں کی جاتی۔ایک شخص جو نہایت ہمدردی اور خیر خواہی کے
ساتھ اور پھر نری ہمدردی ہی نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے حکم اور ایما سے اس طرف بلا وے تو اسے کذاب اور
خطبات مسرور جلد 12
433
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء
دجال کہا جاتا ہے۔اس سے بڑھ کر اور کیا قابل رحم حالت اس قوم کی ہوگی۔مسلمانوں کو چاہیے تھا اور اب بھی ان کے لیے یہی ضروری ہے کہ وہ اس چشمہ کو عظیم الشان نعمت
سمجھیں اور اس کی قدر کریں۔اس کی قدر یہی ہے کہ اس پر عمل کریں۔اور پھر دیکھیں کہ خدا تعالیٰ کس طرح
ان کی مصیبتوں اور مشکلات کو دور کر دیتا ہے۔کاش مسلمان سمجھیں اور سوچیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے
یہ ایک نیک راہ پیدا کر دی ہے اور وہ اس پر چل کر فائدہ اُٹھا ئیں۔“
پھر آپ فرماتے ہیں کہ:۔( ملفوظات جلد 7 صفحہ 182-181)
یہ سچ ہے کہ اکثر مسلمانوں نے قرآن شریف کو چھوڑ دیا ہے لیکن پھر بھی قرآن شریف کے انوار
و برکات اور اس کی تاثیرات ہمیشہ زندہ اور تازہ بتازہ ہیں۔چنانچہ میں اس وقت اسی ثبوت کے لیے بھیجا گیا
ہوں۔اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنے اپنے وقت پر اپنے بندوں کو اس کی حمایت اور تائید کے لیے بھیجتا رہا
ہے
کیونکہ اس نے وعدہ فرمایا تھا۔اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَإِنَّا لَهُ لَحفِظُونَ۔(الحجر: 10 ) یعنی بے
شک ہم نے ہی اس ذکر ( قرآن شریف ) کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔قرآن شریف کی حفاظت کا جو وعدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے وہ توریت یا کسی اور کتاب کے لیے
نہیں۔اسی لیے ان کتابوں میں انسانی چالاکیوں نے اپنا کام کیا۔قرآن شریف کی حفاظت کا یہ بڑا
زبر دست ذریعہ ہے کہ اس کی تاثیرات کا ہمیشہ تازہ بتازہ ثبوت ملتا رہتا ہے اور یہود نے چونکہ توریت کو
بالکل چھوڑ دیا ہے اور ان میں کوئی اثر اور قوت باقی نہیں رہی جو ان کی موت پر دلالت کرتی ہے۔“
( ملفوظات جلد 8 صفحہ 117-116 )
پھر بڑے درد کے ساتھ آپ نے ایک نصیحت فرمائی۔فرمایا:۔تمہارے لئے ایک ضروری تعلیم یہ ہے کہ قرآن شریف کو مہجور کی طرح نہ چھوڑ دو کہ تمہاری
اسی میں زندگی ہے۔جو لوگ قرآن کو عزت دیں گے وہ آسمان پر عزت پائیں گے۔جولوگ ہر ایک
حدیث اور ہر ایک قول پر قرآن کو مقدم رکھیں گے ان کو آسمان پر مقدم رکھا جائے گا۔نوع انسان کے
لئے روئے زمین پر اب کوئی کتاب نہیں مگر قرآن اور تمام آدم زادوں کے لئے اب کوئی رسول اور شفیع
نہیں مگر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم۔“
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 13 )
خطبات مسرور جلد 12
434
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء
یہ چند اقتباسات قرآن کریم کی اہمیت و تلاوت کی طرف توجہ دلانے، اور تعلیم پر غور کرنے اور
عمل کرنے کی طرف توجہ دلانے کے لئے میں نے پڑھے ہیں تا کہ ہم میں سے ہر ایک کو ان کی طرف توجہ
پیدا ہو اور اس رمضان میں ہم اس اہم خزانے سے فیض پانے والے ہوں جیسا کہ شروع میں میں نے کہا۔اس کو پڑھیں اور غور کریں اور جو چیزیں بھول گئے ہیں۔بعض لوگوں نے بعض آیات یاد بھی کی ہوتی ہیں
لیکن بھول گئے ، ان کو دہرائیں یاد کریں۔جو احکامات نظروں سے اوجھل ہو گئے ان پر عمل کرنے کی کوشش
کریں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی تو فیق عطا فرمائے۔ابھی نماز کے بعد میں دو جنازے پڑھاؤں گا ایک نماز جنازہ حاضر ہے ہمارے کلیم احمد وسیم
صاحب ایم۔ٹی۔اے کے کارکن تھے 6 جولائی کو دل کا دورہ پڑنے سے 54 سال کی عمر میں وفات
پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
یہ مرحوم حضرت حاجی محمد دین صاحب درویش قادیان کے پوتے تھے۔سید صادق علی صاحب
سہارن پور کے نواسے تھے۔مبارک ساقی صاحب جو یہاں مبلغ رہے ہیں، وکیل التبشیر بھی رہے ہیں یہ
ان کے داماد تھے۔مکرم کلیم صاحب بچپن سے سلسلے کے کاموں میں فعال تھے۔کراچی جور ہے ہیں تو وہاں
کی لوکل اور ضلعی عاملہ کے ممبر تھے۔ابوظہبی میں بطور نائب صدر جماعت کی خدمت کی توفیق پائی۔1989ء میں یو۔کے میں شفٹ ہو گئے۔یہاں قائد مجلس لندن ریجن کے رہے پھر شعبہ مال میں ،خدمت
خلق میں رہے، جلسہ سالانہ کی خدمات بجالاتے رہے۔93ء میں ایم۔ٹی۔اے کا آغاز ہوا ہے تو اس
وقت سے یہ جوایم۔ٹی۔اے کے بنیادی ابتدائی کارکن تھے، ان میں شامل تھے اور مینٹینس
(maintenance) اور ٹیکنیکل کاموں میں بھی کام کیا دوسرے شعبوں میں بھی انہوں نے کام کیا اور
آخری سانس تک ایم۔ٹی۔اے کے لئے خدمت بجالاتے رہے۔وہاں جوٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ ہے یہ
اس کے انچارج تھے۔ایم۔ٹی۔اے کے ابتدائی نیوز کاسٹر اور پریزنٹر (presenter) بھی رہے
تھے۔خلافت سے انتہائی محبت کا تعلق تھا۔دیانت داری سے کام سرانجام دیا کرتے تھے۔اپنے سٹاف کے
ساتھ انتہائی پیار اور محبت کا سلوک تھا۔عزت واحترام کا سلوک تھا۔ان کی بوڑھی والدہ زندہ ہیں ان کے
علاوہ انہوں نے اہلیہ سارہ وسیم صاحبہ اور ایک بیٹی اور دو بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔ان کی والدہ کہتی ہیں۔بڑا والدین کا احترام کرنے والا، خیال رکھنے والا، انتہائی خدمت کرنے والا، بہنوں بھائیوں کا خیال رکھنے والا تھا۔ان
کی اہلیہ کہتی ہیں کہ میرے شوہر کو میں نے دیکھا ہے حقیقی معنوں میں خدمت کا جذبہ رکھتے تھے۔خدا تعالیٰ کے
خطبات مسرور جلد 12
435
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء
دین کے کام کرنے کے لئے ہر وقت حاضر ہوتے تھے اور خلافت کی طرف سے جو بھی کوئی کام سپر دہوتا اس
کو بڑے جوش اور جذبے اور بشاشت سے سرانجام دینے کی کوشش کرتے۔اللہ تعالیٰ کی مشیت پر کامل
ایمان رکھتے تھے۔لوگوں کو بھی اس کی تسلی دلایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ پر توکل کرو اور یہ کام کر دیا دعا کرو۔مہمان نوازی ان کا نمایاں وصف تھا اور جو مہمان گھر میں آتے تھے ان کی بڑی خدمت کیا کرتے تھے بلکہ
خود بلاتے تھے۔پھر ان کی ہمشیرہ نے بھی لکھا ہے کہ تصنع بالکل نام کا نہیں تھا اور ایک خوبی ان کی حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی کتابیں پڑھنے کی تھی۔کہتی میں کہ نے اکثر دیکھا ہے ان کو بڑا شوق تھا۔ان کے ساتھ کام
کرنے والے ایک کارکن عاصم شہزاد صاحب کہتے ہیں۔گیارہ سال کلیم صاحب کے ساتھ میں نے
ایم۔ٹی۔اے میں کام کیا۔اور ان کو ہمیشہ سچا اور مخلص اور خلافت کا فدائی کارکن پایا اور سینئر کارکن کی
حیثیت سے
کبھی بھی اپنے سے جونیئر کارکن کو یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ میں سینئر ہوں اور بڑے پیار اور
محبت سے نئے آنے والے کارکنان کو کام سکھانے کی کوشش کرتے تھے۔کہتے ہیں ایک دفعہ انہیں
ایم۔ٹی۔اے کمپلیکس میں یہاں بیت الفتوح میں صفائی کے انتظامات کرتے ہوئے دیکھا اور میں نے
پوچھا کہ آپ خود یہ صفائی کیوں کرتے ہیں۔دوسروں سے کروالیا کریں تو آپ نے بڑے فخر سے بتایا کہ
جب اس کمپلیکس کا افتتاح ہوا ہے تو میرے متعلق کہا کہ خلیفہ وقت نے کارکنوں کو جو دیگر نصائح کی تھیں۔جو
نصائح کی تھیں ان میں صفائی کی طرف بھی خاص نصیحت کی تھی اور جب اس وقت میں نصیحتیں کر رہا تھا تو اس
وقت میری نظر ان کی طرف تھی اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ یہ سب سے پہلا حکم ان کے لئے تھا کہ وہ خود اپنے
ہاتھ سے کام کرتے ہیں۔پھر کہتے ہیں ایک دفعہ ایم۔ٹی۔اے کے پرانے کلپ دیکھ رہے تھے جس میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام اور خلفاء کے اقتباسات سلائیڈ میں رکھے گئے تھے اور جن سے یہ اظہار تھا کہ ایم۔ٹی۔اے جو
ہے ایک ایسا ادارہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے ایک بہت بڑا کردار
ادا کر رہا ہے تو یہ کلپ دکھاتے ہوئے زار و قطار رونے لگے۔کہنے لگے کہ کلیم بھی کس قدر خوش قسمت ہے کہ
اس
کو بھی اللہ تعالیٰ توفیق دے رہا ہے کہ اس میں کام کرے۔پھر کہتے ہیں کہ ان کا چھٹی کا ، رخصت کا حق بنتا تھا۔اس کیلئے ایک دفعہ انہوں نے رخصت کی
درخواست دی تو عطاء الحجیب راشد صاحب نے ان
کو کہا ابھی کام بہت ہے تو آپ ابھی رخصت نہ لیں تو
بڑے انہوں نے فوری طور پر رخصت واپس لے لی اور وہ درخواست بھی پھاڑ دی۔عطاء المجیب صاحب
خطبات مسرور جلد 12
436
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء
نے بھی لکھا ہے مجھے کہ بڑی بشاشت سے انہوں نے وہ درخواست پھاڑی یہ نہیں کہ کوئی غصے میں۔پھر وہ خود
اس کے علاوہ بھی امام صاحب یہ بھی لکھتے ہیں کہ ماشاء اللہ بہت محبت اور خلوص سے ٹھوس خدمت کی توفیق
انہوں نے پائی۔ہمیشہ جماعتی کاموں اور مفادات کو ذاتی کاموں پر فوقیت دی۔اپنے کام کے بھی ماہر تھے
اور بڑی دلی رغبت سے کرتے تھے۔خالد صاحب نے بھی لکھا کہ راویل صاحب کے زمانے میں ان کا مختلف وقتوں میں آنا جانا ہوتا
تھا۔تو جب بھی ان کو کہا گیا انہوں نے کہا کوئی بات نہیں ، جب راویل صاحب فارغ ہوں دن ہو رات ہو آ
جایا کریں۔مجھے صرف بتا دیا کریں تا کہ میں اس سے پہلے آکے وہاں انتظام کر دیا کروں۔تو ہر وقت
خدمت کے لئے تیار رہتے تھے۔میں نے بھی دیکھا ہے بچوں کے ساتھ ملاقات کے لئے کبھی آئے ہیں
میرے پاس تو بچوں کو آگے بٹھایا کرتے تھے اور خود پیچھے بیٹھ جاتے تھے۔شاید اس لئے کہ براہ راست
بچے میرے سے باتیں کریں اور وہ تعلق جو ان کو خلافت سے ہے ان بچوں میں بھی آئندہ جاری رہے۔اللہ تعالیٰ
کرے کہ ان کی یہ خواہش ہمیشہ پوری ہوتی رہے اور ان کے بچوں کا خلافت سے تعلق قائم رہے اور جوان
دونوں ماں باپ نے بچوں کی ماشاء اللہ بڑے احسن رنگ میں تربیت کی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ان کے بچوں
کو جماعت کا مفید وجود بنائے اور ان کا حامی و ناصر ہو۔ان کی اہلیہ کو بھی صبر اور استقامت دے ان کی
والدہ کو بھی صبر دے۔دوسرا جنازہ مکرم الحاج عاصم زکی بشیر الدین صاحب امریکہ کا ہے۔یہ جنازہ غائب ہو گا۔پہلا
جنازہ حاضر ہے۔یہ 22 جون 2014ء کو بقضائے الہی وفات پاگئے۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
چند سالوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے لیکن کبھی اپنے چہرے پر کسی قسم کا ملال ظاہر نہیں ہونے دیا۔بڑی ہمت اور صبر کے ساتھ بیماری کا مقابلہ کرتے رہے۔ایک عیسائی گھرانے میں 26 مئی 1929ء کو پیدا
ہوئے۔بچپن سے ہی مذہب سے لگاؤ تھا اور جوانی میں خدا کے فضل سے آپ کو ذاتی شوق اور مطالعہ کی وجہ
سے احمدیت کا تعارف ہوا اور پھر انہیں بیس سال کی عمر میں آپ نے احمدیت قبول کر لی۔خدا تعالیٰ کی ہستی
پر آپ کو کامل یقین تھا نہایت مضبوط ایمان تھا۔بڑے صابر اور شاکر مؤمن یعنی مؤمن ہونے کی حقیقی تصویر
تھے۔کئی جماعتی بزرگ شخصیات سے شرف ملاقات ان کو حاصل ہوا۔پہلی دفعہ چو ہدری ظفر اللہ خان
صاحب سے 1940ء میں ان کی ملاقات ہوئی۔1979ء میں حضرت
خلیفتہ اسیح الثالث سے شرف
ملاقات نصیب ہوا۔عاصم صاحب کہا کرتے تھے کہ جب میں نے خلیفہ اسیح الثالث سے پہلی ملاقات کی تو
خطبات مسرور جلد 12
437
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء
مجھے یوں لگا جیسے ان کے گردنور کا ایک ہالہ ہے جو اب بھی میں تصور کر سکتا ہوں۔امریکہ کی نیشنل عاملہ میں
ان کو خدمت بجالانے کی توفیق ملی۔لوکل صدر بھی رہے سیکرٹری تبلیغ بھی رہے۔زعیم انصار اللہ کی حیثیت
سے بھی کام کیا۔امریکہ کے شہر سیاٹل میں ایک پورٹ پر کام کرتے تھے اور آپ
کو دو تین ماہ گھر سے دور رہنا
پڑتا تھا۔انہی ایام میں جبکہ یہ آپ کی بڑی آمدنی والی ملازمت تھی ، ایک دفعہ جلسہ آ گیا اور آپ جلسہ اٹنڈ
(attend) کرنے کے لئے اپنا کام چھوڑ کر آگئے ، ملازمت چھوڑ کر آ گئے۔ہمیشہ جماعتی پروگراموں
میں شمولیت کیا کرتے تھے۔ایک دفعہ ایک جماعتی پروگرام میں شامل ہونے کے لئے جا رہے تھے خدمت
کے لئے کسی جگہ اور تیز گاڑی چلا رہے تھے تو پولیس والے نے آپ کو روک لیا۔آپ نے ٹوپی پہنی ہوئی
تھی۔پولیس نے پوچھا کہ چرچ یعنی مسجد میں جا رہے ہو۔ٹوپی مسلمانوں والی تھی نماز والی تو انہوں نے
جواب دیا کہ ہاں۔پولیس افسر بھی کوئی نیک تھا کہنے لگا اچھا جاؤ پھر جتنا تمہیں جرمانہ میں نے کرنا تھا وہ جا
کے اپنی مسجد کو ادا کر دینا۔تو انہوں نے مسجد پہنچتے ہی پچاسی ڈالر کی رقم جو جرمانے کی ہوئی تھی وہ مسجد کے
چندے میں نہایت ایمانداری سے دے دی۔اسی طرح جب سیاٹل (Seattle) کی مسجد بنی۔تو اس
زمانے میں انہوں نے سب سے زیادہ رقم پیش کی۔یہ 1970ء کی بات ہے جس میں کہتے ہیں اس زمانے
میں ایک نئی کار آ جاتی تھی اس رقم میں۔ہمیشہ تبلیغ کا شوق تھا اپنی گاڑی میں فولڈنگ ٹیبل اور چند کتب اور
فلائر وغیرہ ہمیشہ رکھتے تھے اور جہاں بھی جاتے وہاں سٹال لگایا کرتے اور تبلیغ کیا کرتے تھے، لٹریچر تقسیم
کرتے تھے۔سیاٹل کی پبلک لائبریری میں جماعتی کتب اور فلائر انہوں نے رکھوائے۔آخری لمحے تک
ان کو جماعت کی ترقی کی فکر رہتی تھی۔بڑی محبت تھی جماعت سے ، خلافت سے۔اور ہمیشہ لوگوں کو نصیحت کیا
کرتے تھے کہ جماعت کے لئے خدمت کرو۔آپ کے لواحقین میں اہلیہ اور چار بچے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان
کے درجات بلند کرے اور ان کے بچوں
کو بھی نیکیوں پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ یکم اگست 2014ء تا 07 اگست 2014 ، جلد 21 شماره 31 صفحه 05 تا 09)