جلسہ سالانہ کے دوران نازل ہونے والی برکات اور روحانی فوائد
حصہ 2
خطبات مسرور جلد 12
548
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 ستمبر 2014ء
کہ ضرور یہاں نہیں بیٹھنا۔اس قسم کی جو ضدی عورتیں ہیں، خاص طور پر عورتوں میں زیادہ ہوتی ہیں ، بعض
دفعہ مردوں میں بھی ایسے لوگ ہوتے ہیں، ان کو اپنے رویے بدلنے کی ضرورت ہے۔ورنہ یہ جو اتنے اچھے
اثرات لوگوں پر پڑ رہے ہیں جن کو لوگوں نے دیکھا وہ شاید نہ ہوتے۔یہ تو شکر ہے کہ اس صورتحال میں کم از
کم یہ لوگ وہاں موجود نہیں تھے جو یہ بات نوٹ کرتے۔باقی جہاں تک رہا یہ سوال کہ حدیث ہے؟ یہ
حدیث بھی ہے اور قرآن بھی ہے کہ جو ہدایت دی جائے چاہے وہ کسی کی طرف سے ہو، اطاعت کرو۔اطاعت امیر کا حکم ہے بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ منقہ کے سر جتنا بھی تمہارا امیر مقرر کیا
جائے تو اس کی بھی اطاعت کرو۔(صحيح البخاری کتاب الاذان باب امامة العبدوالمولى حديث نمبر693)
پس ذرا ذراسی باتوں پے اس قسم کے باغیانہ رویے نہ دکھایا کریں کہ حدیث ہے یا حدیث
نہیں۔حدیث یہی ہے کہ اطاعت کرو۔اور اس کی پابندی ہر ایک کے لئے ضروری ہے جو اپنے آپ کو
احمدی کہتا ہے۔لیکن ان کا رکنات کے لئے اور کارکنوں کے لئے بھی یہ ہدایت آئندہ سے نوٹ کر لیں کہ اگر
کوئی ایسا رویہ دکھاتا ہے تو اپنے بالا افسر جو ہیں ان کو بتا ئیں اور وہ اس کا جو بھی AIMS Card ہے اس کو
کینسل کر دیں اور پھر اس کو جلسے میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔جماعت احمدیہ کو ایسے باغیانہ
رویے رکھنے والوں کی ضرورت نہیں ہے۔باقی انتظامی لحاظ سے عورتوں کی طرف سے بھی یہ شکایت تھی کہ ٹوائلٹس میں صفائی وغیرہ کا بعض
دفعہ انتظام نہیں تھا۔جو دوسرے انتظامات تھے ان کے متعلق تو میں انتظامیہ کو بتا دوں گا۔کھانے اور روٹی
کے معیار کی اس دفعہ عموماً اچھی تعریف کی گئی ہے۔اس کو اللہ تعالیٰ مزید بہتر بنانے کی توفیق دے۔پھر یہ بھی
شکایت ہے کہ بعض دفعہ اگر کوئی بوڑھا یا کوئی مریض اگر کھانے پر لیٹ ہو گیا تو عورتوں کی طرف سے یہ
شکایت آئی تھی کہ اس کو کھانا دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔چاہے کوئی بھی آئے کسی وقت آئے ، خاص طور
پر مریض، بچے اور بوڑھے اگر کھانے کے لئے آئیں اور کھانا موجود ہو تو ان کو کھانا دینا چاہئے بلکہ ایسے
لوگوں کے لئے انتظام ہونا چاہئے کہ کسی وقت بھی آجائیں تو کھانا دے دیا جائے۔آرام سے بٹھا دیا جائے
اور یہ بتا دیا جائے کہ آپ کو مریض ہونے یا بچے کی وجہ سے کھا نامل رہا ہے اور آئندہ جو بھی وقت ہو یہ بھی
واضح کر کے بتا دیا جائے کہ اگر کسی وجہ سے آج لیٹ ہو گئے ہیں تو کل کھانے کے یہ یہ وقت ہیں اس پر
آئیں۔لیکن رویہ ہمدردانہ اور پیار والا ہونا چاہئے۔
خطبات مسرور جلد 12
549
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 ستمبر 2014ء
اسی طرح اس دفعہ ٹینٹس میں بڑے پیمانے پر واش روم ٹوائلٹس وغیرہ بنانے کا جو تجربہ انہوں
نے کیا تھا اس کی بھی اچھی تعریف کی گئی ہے۔رشین مہمانوں کی طرف سے ایک شکایت آئی تھی کہ جامعہ میں
انتظام اچھا تھا لیکن ٹرانسپورٹ کا انتظام نا کافی تھا جس کی وجہ سے جلسے پر آتے ہوئے دیر ہو جاتی تھی اور
ان کی ایک آدھ تقریر یا اس کا کچھ حصہ miss ہو جاتا تھا۔اسی طرح واپسی پر بھی لیٹ جاتے تھے جس کی
وجہ سے تہجد ضائع ہوتی تھی۔تو اس لحاظ سے ٹرانسپورٹ کے نظام کو اگلے سال مزید بہتر کرنے کی ضرورت
ہے۔اس کو اپنی سرخ کتاب (Red Book) میں درج کریں۔بہر حال
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجموعی طور پر جلسہ اچھا گزر گیا۔مہمانوں نے اچھا اثر لیا۔جیسا کہ
میں نے کہا مقررین کی تقریریں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اچھی تھیں۔اللہ تعالیٰ ان نیک اثرات کو ہمیشہ
قائم رکھے اور اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔اور جس طرح مہمانوں نے تمام
کارکنان کا شکر یہ ادا کیا ہے، میں بھی تمام کارکنان کا شکر یہ ادا کرتا ہوں، کارکنات کا شکر یہ ادا کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ان کو جزا دے اور ان کی یہ خدمت قبول فرمائے۔ان کو پہلے سے بڑھ کر آئندہ خدمت کی توفیق
عطا فرمائے اور صرف ظاہری خدمت نہ ہو بلکہ اسلام کی تعلیم کی حقیقی روح بھی ان میں پیدا کرے اور سب
کو شامل ہونے والوں کو بھی اور ان خدمت کرنے والوں
کو بھی حقیقی اور سچا احمدی بنائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 26 ستمبر 2014 ء تا02 اکتوبر 2014 ، جلد 21 شماره 39 صفحہ 1005 )