دین کو دنیا پر مقدم رکھنا

خطبات مسرور جلد 12
619
42
خطبه جمعه فرموده مورخه 17 اکتوبر 2014ء
خطبہ جمہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسر در حد خلیفہ السیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 17 اکتوبر 2014ء بمطابق 17 خاء 1393 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
جماعت احمدیہ میں ایک فقرہ ہر مرد عورت چھوٹا بڑا جانتا ہے اور وہ ہے کہ میں دین کو دنیا پر
( ملفوظات جلد 2 صفحہ 70)
مقدم رکھوں گا۔“
اس لئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی ہمیں اس طرف بہت توجہ دلائی ہے۔خلفاء کی
تقریروں میں عموما اور ہمارے مقررین کی بھی اکثر تقریروں تحریروں میں، اس فقرے کا استعمال ہوتا
ہے۔شرائط بیعت کا بھی خلاصہ یہی ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھا جائے گا۔اسی طرح تمام ذیلی تنظیموں کے
جو عہد ہیں ان کا خلاصہ بھی یہی ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔اسی طرح بیعت کے الفاظ میں بھی ہم ان
الفاظ میں دہراتے ہیں۔غرض کہ یہ فقرہ ایک احمدی کا عہد ہے جس پر اس کی بیعت کا انحصار ہے۔خلافت
سے اور نظام سے جڑے رہنے کا انحصار ہے۔اگر یہ نہیں تو پھر بیعت کا دعویٰ غلط ہو جاتا ہے۔نظام سے
جڑے رہنے کا، خلافت سے وابستگی کا دعویٰ غلط ہو جاتا ہے۔اور بیعت کا اعلان اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے
حصول کی باتیں صرف منہ کی باتیں رہ جاتی ہیں۔اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک جگہ فرمایا
ہے کہ:۔اگر کوئی بیعت میں تو اقرار کرتا ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم کروں گا مگر عمل سے وہ اس کی سچائی اور
وفاء عہد ظاہر
نہیں کرتا تو خدا کو اس کی کیا پرواہ ہے۔“
( ملفوظات جلد 4 صفحہ 71 حاشیہ)

خطبات مسرور جلد 12
620
خطبه جمعه فرموده مورخہ 17 اکتوبر 2014ء
پس ہم میں سے ہر ایک کو اس بات کو ہر وقت اپنے سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔جیسا کہ اس
فقرے سے واضح ہے کہ دین کے معاملے میں کوئی دنیاوی چیز روک نہیں بننی چاہئے۔اور دین کیا ہے؟ دین
اللہ تعالیٰ کے احکامات کے تابع ہو کر اپنی زندگیاں گزارنا ہے۔اپنے ہر قول و فعل سے خدا تعالیٰ کو راضی کرنا
ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم میں سے بڑی تعداد یہ کوشش کرتی ہے کہ دین کے راستے میں جو چیز روک
بن رہی ہوا سے دور کرے۔لیکن یہ بھی صحیح ہے کہ ہر ایک کی کوشش ایک جیسی نہیں ہوسکتی کیونکہ ہر انسان کی
علمی صلاحیت بھی مختلف ہوتی ہے اور دوسری استعداد میں اور صلاحیتیں بھی مختلف ہوتی ہیں۔ہاں
اللہ تعالیٰ
کیونکہ ہماری نیتوں کو بھی جانتا ہے اس لئے ہر ایک کی صلاحیت کے مطابق اس سے معاملہ کرتا ہے۔پس
اس عہد کو پورا کرنے کے لئے بنیادی چیز نیک نیتی ہے۔اس میں کسی قسم کے عذر اور بہانے نہیں ہونے
چاہئیں۔دنیاوی معاملات میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ ہر انسان کا دائرہ مختلف ہوتا ہے۔کسی کی کوشش محدود
دائرے میں ہوتی ہے کیونکہ اس کا علم اور صلاحیت اس چیز کو حاصل کرنے کے لئے محدود ہے یا بعض دفعہ یہ
بھی ہوتا ہے کہ دوسری ترجیحات اس کے کام میں روک بن رہی ہوتی ہیں، جو اسے محدود کر دیتی ہیں اور کسی
کی کوشش بہت زیادہ ہوتی ہے اور صیح رنگ میں ہوتی ہے۔جس مقصد کو حاصل کرنا ہوصرف اسی پر نظر ہوتی
ہے اور وہ پھر اسے مکمل حاصل ہو بھی جاتا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی اس مضمون کو بیان فرمایا ہے۔اس سے استفادہ
کرتے ہوئے اور اس کی روشنی میں میں کچھ بیان کروں گا خاص طور پر واقعات ہیں۔محدود دائرے کی
کوشش اور مقصود کے مطابق کوشش کی ایک عام سی مثال آپ نے اس طرح دی ہے کہ بعض لوگ خواہ کتنا
ضروری کام کیوں نہ ہو چلتے وقت اس بات کا خیال رکھتے ہیں، اپنے لباس کے بارے بڑے
کانشس (Conscious) ہوتے ہیں کہ ان کے لباس ٹھیک ہوں پتلون کی تریز خراب نہ ہو جائے۔کوٹ میں کہیں بدصورت قسم کی سلوٹ یا شکن نہ پڑ جائے۔انہوں نے کہیں جلدی بھی پہنچنا ہو تو تھوڑی
تھوڑی دیر بعد اپنے لباس کا جائزہ لیتے ہیں اور اس وجہ سے بعض دفعہ جلدی پہنچنے کی کوشش محدود ہو جاتی
ہے۔یہ اس زمانے کی بات نہیں ہے۔آج بھی ایسی مثالیں نظر آ جاتی ہیں اور خاص طور پر ہمارے ایشین
معاشرے میں مردوں اور عورتوں کی یہ حالت ہے کہ بعض دفعہ اپنے لباس کے بارے میں بہت زیادہ
کانشس ہو جاتے ہیں۔لیکن اس کے مقابلے پر کچھ ایسے بھی ہیں جو بیشک فیشن بڑے شوق سے کرتے
ہیں، بڑے شوقین ہوتے ہیں لیکن جب ان کے سامنے کوئی مقصد ہوتو وہ اپنے رکھ رکھاؤ اور فیشن کو قربان کر

خطبات مسرور جلد 12
621
خطبه جمعه فرموده مورخه 17 اکتوبر 2014ء
دیتے ہیں۔اگر مقصد کے حصول کے لئے اپنے لباس کے رکھ رکھاؤ کے باوجود انہیں دوڑنا پڑے تو وہ
دوڑ بھی لیں گے۔کسی جگہ بیٹھنا پڑے تو بیٹھ بھی جائیں گے۔حتی کہ گردوغبار میں بھی اگر ضرورت ہو تو بغیر کسی
تکلف کے اس میں چل پڑیں گے۔کیوں؟ اس لئے کہ اصل چیز ان کا مقصود اور مدعا ہوتا ہے کہ ہم نے یہ
چیز حاصل کرنی ہے، یہ مقصد حاصل کرنا ہے۔اس لئے وہ کسی چیز کی پرواہ نہیں کرتے۔اعلیٰ سوٹ یا سفید
لباس ان کے مقصد کے حصول میں روک نہیں بنتا۔اس پر مزید روشنی ڈالنے کے لئے کہ لوگ مقصد کے حصول کے لئے کس طرح ظاہری چیز کو
قربان کر دیتے ہیں ایک مثال حضرت مصلح موعود نے یہ بھی دی ہے۔یہ تاریخ انگلستان کے ایک واقعہ
کی مثال ہے۔تاریخ میں واقعہ آتا ہے کہ ملکہ الزبتھ اول، یہ ملکہ نہیں ) ، 1558ء میں غالباً اس کو
تاج ملا تھا تقریباً 45 سال تک ملکہ رہی ہے۔ایک بہت مشہور ملکہ تھی۔بلکہ انگلستان کی عظمت اور
طاقت کی بنیاد بھی اسی زمانے میں ہوئی ہے۔اس ملکہ کے متعلق مشہور تھا کہ وہ اپنے درباریوں میں
خوش پوشاک اچھے لباس پہننے والے اور خوش وضع لوگوں کو دیکھنا پسند کرتی تھی۔اور جس کا لباس اعلیٰ
اور قیمتی نہ ہو وہ دربار میں نہیں آ سکتا تھا۔اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس کے ارد گر دخوش وضع اور خوش
لباس نو جوانوں کا جمگھٹا لگا رہتا تھا۔ایک دفعہ وہ اپنے قریبیوں کے ساتھ پیدل کہیں جا رہی تھی۔راستے میں جاتے ہوئے ایک دفعہ کچھ کیچڑ آ گیا۔اب تو یہاں بڑی پکی سڑکیں ہیں۔ایک زمانے میں
یہاں کافی کچی گلیاں بھی ہوا کرتی تھیں۔بہر حال جہاں بھی وہ جا رہی تھی کیچڑ آیا۔اس وقت اس کے
ساتھ انگلستان کی بحریہ کا کمانڈر ان چیف تھا، سر براہ تھا جو ملکہ کا بڑا قریبی اور وفادار تھا اور بڑا خوش
پوشاک اچھا لباس پہنے والا نوجوان تھا۔جب راستے میں وہ کیچڑ آیا تو اس نے اپنا ایک بڑا قیمتی کوٹ
پہنا ہوا تھا بلکہ وہ کوٹ تھا جو دربار کے لئے خاص ہوتا ہے۔خاص موقعوں پر پہنا جاتا ہے۔اس نے
کیچڑ دیکھ فوراً اپنا کوٹ اتارا اور اس کیچڑ کی جگہ جو بالکل تھوڑی سی جگہ تھی اس پر ڈال دیا۔ملکہ کو یہ دیکھ
کر بڑا عجیب لگا کہ اتنا قیمتی کوٹ ہے اور اس نے یہ کیچڑ پر ڈال دیا ہے۔اس نے بڑے حیران ہوکر
اس سے پوچھا۔ان کا نام ریلے (Raleigh) تھا۔ریلے یہ کیا ہے؟ سر والٹر ریلے ( SirWalter
Raleigh ) اس کمانڈر کا نام تھا۔تو اس افسر نے فوراً جواب دیا کہ ریلے کا کوٹ خراب ہونا اس سے
بہتر ہے کہ ملکہ کا پیر یا جوتی خراب ہو۔ملکہ کو یہ بات بڑی پسند آئی۔اس کے بعد پھر اس افسر پر اور
نوازشات بڑھتی چلی گئیں۔وہ عروج پر پہنچایا گیا۔گو بعد میں جیمز اول کے زمانے میں اس افسر پر

خطبات مسرور جلد 12
622
خطبه جمعه فرموده مورخه 17 اکتوبر 2014ء
غداری کا الزام بھی لگا اور پھر اس کو سزائے موت بھی دی گئی۔لیکن بہر حال با وجود اس کے کہ اس نے
اس بادشاہ کے زمانے میں بھی ملک کے لئے بڑا کام کیا تھا۔جنوبی امریکہ میں مہمات کی تھیں۔اسے
سزا ہوئی۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 12 صفحہ 78-79 خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 29 مارچ 1929 )
تو اس مثال سے یہ سبق ملتا ہے کہ ریلے (Raleigh) جو افسر تھا ، با وجود خوش پوشاک اور وضع
دار ہونے کے جب ملکہ کا معاملہ آیا تو اس نے اپنا فیشن اور رواداری اس پر قربان کر دی۔پس اگر ایک دنیا
دار ملکہ کی خوشنودی کے لئے فیشن چھوڑ سکتا ہے اپنا بہترین کوٹ قربان کر سکتا ہے جو اس کے لئے بڑی قیمتی
چیز تھی۔وضع قطع چھوڑ سکتا ہے۔تو پھر یہ سوچنا چاہئے کہ دین کی ترقی کے لئے ، اسلام کی اشاعت کے لئے،
مذہب کی مضبوطی کے لئے اور اس کے قیام کے لئے اور اپنے پیدا کرنے والے خدا کی رضا کے حصول کے
لئے کیا کچھ نہیں کیا جانا چاہئے۔پس کیا ہمیں یہ مقصد اتنا بھی پیارا نہیں ہونا چاہئے جتنار یلے (Raleigh) کو ملکہ کی خوشنودی
پیاری تھی۔دنیاوی بادشاہ کو خوش کرنے کے بعد خدمات کے باوجود جیسا کہ میں نے بتایا اس کا انجام
دردناک ہوا۔اور اللہ تعالیٰ کو خوش کر کے، اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کر کے تو انسان اس دنیا میں بھی انعامات کا
وارث بنتا ہے اور انجام بھی بہترین ہوتا ہے۔ہمیں ہمیشہ یادرکھنا چاہئے کہ مقاصد کا اعلیٰ اور عمدہ ہونا کافی نہیں ہے جب تک قربانی اور فدائیت
بھی اس کے مطابق نہ ہو۔ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا اس وقت ملے گی جب دنیا ہمارے دین پر حاوی نہیں ہوگی
بلکہ دین دنیا پر حاوی ہوگا۔بیشک اللہ تعالیٰ نے دنیا کمانے سے منع نہیں کیا۔دنیا کی کوئی چیز جسے خدا تعالیٰ
نے حرام نہیں کیا ، نا جائز نہیں ہے۔اعلیٰ لباس پہنا، عمدہ قسم کے کھانے کھانا، عمدہ مکانوں میں رہنا اور ان کی
سجاوٹ کرنا ان میں سے کوئی چیز بھی ناجائز نہیں ہے۔سب جائز ہیں۔لیکن ان چیزوں کا اسلام کی ترقی میں
روک ہو جانا ناجائز ہے۔لوگ شادیاں کرتے ہیں شریعت یہ نہیں کہتی کہ تم بدصورت عورت تلاش کر کے
شادی کرو۔لیکن یہ ضرور ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ صرف دنیا دیکھنے کی بجائے
عورت کی دینی حالت بھی دیکھ لیا کرو۔(صحیح البخارى كتاب النكاح باب الاكفاء فی الدین حدیث نمبر 5090)
شریعت یہ کہتی ہے کہ عورت تمہاری عبادت کے راستے میں روک نہ ہو۔عورتیں تمہیں نمازوں

خطبات مسرور جلد 12
623
خطبه جمعه فرموده مورخہ 17 اکتوبر 2014ء
سے غافل نہ کریں۔اگر ہمارے لڑکے اور لڑکیاں اس بات کا خیال رکھیں بلکہ ان کے ماں باپ بھی تو دین
مقدم کرنے سے گھروں کے مسائل بھی حل ہو جائیں گے اور وہ مقصد بھی حاصل ہو جائے گا جو ایک مومن کا
مقصد ہے کہ خدا تعالیٰ کی رضا حاصل ہو۔اسی طرح لباس ہے۔یہ ہر گز منع نہیں کہ عمدہ لباس نہ پہنو لیکن اس سے ضرور روکا گیا ہے کہ ہر
وقت اتنے فیشن میں ڈوبے نہ رہو کہ دینی کام سے غافل ہو جاؤ۔ہر جگہ تمہیں یہ احساس رہے کہ فلاں جگہ
میں جاؤں گا تو میرا لباس گندہ ہو جائے گا۔گویا کسی وقت بھی دینی کام سے انسان غافل نہ ہو۔اسی طرح
نمازوں کی طرف توجہ کے بجائے اچھا لباس پہنا ہوا ہے، استری کیا ہوا لباس پہنا ہوا ہے، تو صرف اپنے
کپڑوں کی شکنوں کی طرف نظر نہ رہے۔پس اسلام یہ کہتا ہے کہ کبھی بھی تم دینی کام سے غافل نہ ہو تبھی دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا حق ادا کر
سکتے ہو۔اسی طرح اعلیٰ کھانے ہیں ان سے دین نہیں روکتا لیکن ان کا دین کے راستے میں حائل ہو جانا
نا جائز ہے۔پس ہمیں ہمیشہ اپنے کاموں میں ان باتوں کو سامنے رکھنا چاہئے کہ جو چیزیں دین کے معاملے
میں روک ہوں انہیں دُور کیا جائے۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ:۔دیکھو دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں ایک تو وہ جو اسلام قبول کر کے دنیا کے کاروبار اور تجارتوں
میں مصروف ہو جاتے ہیں۔شیطان ان کے سر پر سوار ہو جاتا ہے۔بالکل دنیا میں پڑ جاتے ہیں۔فرمایا
” میرا یہ مطلب نہیں کہ تجارت کرنی منع ہے۔نہیں۔صحابہ تجارتیں بھی کرتے تھے مگر وہ دین کو دنیا پر مقدم
رکھتے تھے۔انہوں نے اسلام قبول کیا تو اسلام کے متعلق سچا علم جو یقین سے ان کے دلوں کو لبریز کر دے
انہوں نے حاصل کیا۔یہی وجہ تھی کہ وہ کسی میدان میں شیطان کے حملے سے نہیں ڈگمگائے۔کوئی امران کو
سچائی کے اظہار سے نہیں روک سکا۔فرمایا کہ ” جو بالکل دنیا ہی کے بندے اور غلام ہو جاتے ہیں
گویا دنیا کے پرستار ہو جاتے ہیں۔ایسے لوگوں پر شیطان اپنا غلبہ اور قابو پالیتا ہے۔دوسرے وہ لوگ
ہوتے ہیں جو دین کی ترقی کی فکر میں ہو جاتے ہیں۔یہ وہ گروہ ہوتا ہے جو حزب اللہ کہلاتا ہے اور جو
شیطان اور اس کے لشکر پر فتح پاتا ہے۔“
وو
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 193-194 )
اور جیسا کہ شروع میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اقتباس میں نے پیش کیا تھا کہ دین کو
دنیا پر مقدم رکھنے سے بیعت کا مقصد پورا ہوتا ہے اور اس کا فہم حاصل کرنے کے لئے دنیاوی کاموں کے

خطبات مسرور جلد 12
624
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 اکتوبر 2014ء
ساتھ دینی علم کا حاصل کرنا اور پھر اس کو اپنے پر لاگو کرنا بھی ضروری ہے۔دینی علم حاصل کئے بغیر پتا ہی نہیں
چل سکتا کہ دین ہے کیا، جسے میں نے دنیا پر مقدم کرنا ہے۔اب نماز اسلام کا ایک بنیادی رکن ہے لیکن بہت سے مسلمان ہیں بلکہ شاید اسی فیصد سے بھی زائد
ایسے ہوں جو نمازیں نہیں پڑھتے اور اگر کبھی ایک آدھ پڑھ بھی لیں تو اس طرح بڑی تیزی میں اور جلدی
جلدی جیسے زبر دستی کوئی مکروہ کام کر رہے ہیں۔اس لئے حضرت مصلح موعود نے لکھا ہے کہ بڑے بڑے
آدمی ایسے بھی ہیں جو نمازوں میں سست ہیں بلکہ نواب اور رؤوسا کے لئے تو لکھتے ہیں کہ باجماعت نماز ایسی
ہے جیسے ایک عام مسلمان کے لئے سور کھانا۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 12 صفحہ 80 خطبہ جمعہ بیان فرموده 29 مارچ 1929 )
یعنی بڑی کراہت سے پڑھتے ہیں اور یہ صرف اس زمانے کی بات نہیں، آج بھی یہ حالت ہے۔جیسا کہ میں نے کہا امراء کی اکثریت بلکہ جن کے پاس تھوڑی سی بھی کشائش آ جائے ، ان کو کشائش ہو
جائے تو وہ بھی نمازوں سے غافل ہو جاتے ہیں اور اگر نماز میں پڑھ بھی لیں تو جو حالت نماز پڑھنے والے کی
ہونی چاہئے اس سے وہ غافل ہیں۔نمازیں پڑھنے والے تو انسانی اقدار کے محافظ ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ تو
فرماتا ہے کہ نمازیں پاک تبدیلیاں تمہارے اندر پیدا کرتی ہیں۔آجکل کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں غیر
احمدیوں کی مساجد کی آبادی بہت بڑھ رہی ہے۔لیکن اگر آبادی بڑھ رہی ہے تو ان نمازوں نے ان کے
اندر کیا انقلاب پیدا کیا ہے؟ ملاں اور خطیب جن کے پیچھے نمازیں پڑھتے ہیں وہ انہیں سوائے نفرتوں کے
درس دینے کے اور کیا دیتے ہیں؟ اسی لئے ان نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود نفرتوں کی آگئیں
مزید بھڑک رہی ہیں۔ہمارے خلاف تو جو کرتے ہیں کرتے ہیں ، خود آپس میں بھی یہ ایک دوسرے پر کچھ
کم ظلم نہیں کر رہے۔اس لئے کہ یہ عبادتیں دین کو مقدم کرنے کے لئے نہیں ہیں بلکہ دنیا کے حصول کے لئے
ہیں۔بظاہر ایک اعلیٰ مقصد کے لئے مسجد میں جاتے ہیں لیکن باطن میں اس کے پیچھے دنیاوی ادنیٰ مقاصد
ہوتے ہیں۔پس اعلیٰ مقصد کے حصول کے لئے سوچ کو بھی اعلیٰ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور قربانی ذاتی
مفاد کے لئے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ہوتی ہے۔پس یہ مساجد کی آبادی اگر اعلیٰ مقصد
کو پیش نظر رکھ کر نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے حق کے ساتھ انسانیت کے حق قائم کئے جائیں، دین کی اشاعت اور
اسلام کا قیام ہو تو سب بے فائدہ ہے۔اور عام مسلمانوں کی یہ تکلیف دہ صورتحال، ہمیں ہم جو احمدی ہیں،
پہلے سے بڑھ کر اس طرف توجہ دلانے والی ہونی چاہئے کہ ہم نے دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا جو عہد یا

خطبات مسرور جلد 12
625
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 اکتوبر 2014ء
مضمون ہے کس طرح سمجھا ہے یا ہمیں سمجھنا چاہئے۔ہم نے اللہ تعالیٰ کا حق قائم کرنے کے ساتھ انسانیت کے حقوق بھی ادا کرنے ہیں اور دین اسلام
کی اشاعت اور قیام کے لئے کوشش بھی کرنی ہے پھر جتنا چاہے ہم دنیاوی نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں
ہمارے لئے جائز ہے۔اسلام کا خوبصورت پیغام دنیا کو پہنچانے کی ذمہ داری ہمارے سپرد کی گئی ہے۔اسے ہم نے ادا کرنا ہے۔قرآن کریم کی مختلف زبانوں میں اشاعت ہمارے ذمہ کی گئی ہے۔تو اس کا حق
ہم نے ادا کرنا ہے۔مساجد کی تعمیر ہم نے ہر جگہ کرنی ہے تا کہ ہم حقیقی عبادت گزار بنانے والے بن سکیں تو
اس کا حق ادا کرنے کے لئے دنیا کے ہر ملک میں ہم نے منصوبہ بندی کرنی ہے۔انسانیت کی قدروں کو ہم
نے اعلیٰ ترین نمونوں پر قائم کرنا ہے۔اگر یہ سب کچھ ہم دنیا کمانے کے ساتھ کر رہے ہیں تو دنیا کمانا بھی
ہمارا دین ہے۔اگر یہ نہیں تو ہمارے جائز کام بھی اللہ تعالیٰ کی نظر میں نا جائز ہیں۔اگر نیا آئی فون آگیا ہے یا کسی کے پاس کوئی پیسے آئے تو کار خریدنی ہے یا اور سوٹ خریدنا ہے
اور ان چیزوں کی خاطر ہم اپنے چندوں کو پیچھے ڈال رہے ہیں تو یہ جائز چیز میں ہونے کے باوجود ہمارے
لئے ناجائز بن جاتی ہیں۔اگر ایک جگہ پر مسجد کی تعمیر کے لئے کوشش ہو رہی ہے وہاں ہم اپنی دوسری
ترجیحات کو فوقیت دے رہے ہیں تو باوجود اس کے کہ وہ ہمارے لئے یا ایک آدمی کے لئے یا عام حالات
میں جائز چیزیں ہیں لیکن ایسے وقت میں پھر نا جائز ہو جاتی ہیں۔جنگ اُحد میں جب یہ مشہور ہو گیا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں تو اس وقت ایک صحابی جو کئی دن سے فاقے سے تھے جنگ لڑ
کے ہٹے تھے۔اس وقت فتح کی حالت پیدا ہو چکی تھی۔ان کے پاس کچھ سوکھی کھجور میں تھیں۔وہ سوکھی
کھجوریں کھا رہے تھے۔یہ اس وقت ان کا کھانا تھا جب یہ بات انہوں نے سنی۔یہ اطلاع ان کو پہنچی تو
فوراً انہوں نے کھجور میں پھینک دیں اور فوڑا جنگ میں کود پڑے اور جا کر شہید ہو گئے۔اس وقت
انہوں نے اپنے پیٹ کی اور بھوک کی فکر نہیں کی بلکہ ان کھجوروں کا کھانا بھی گناہ سمجھا کیونکہ اس وقت
دین یہ تقاضا کر رہا تھا کہ کھجور میں کھانا گناہ ہے۔پس جو کام دین کے راستے میں روک ہے وہ خواہ کتنا
ہی اعلیٰ اور عمدہ کیوں نہ ہو نا جائز ہے اور جو دین کے راستے میں روک نہیں وہ خواہ کتنا ہی آرام و
آسائش والا ہو تو وہ برا نہیں، وہ جائز بن جاتا ہے۔پس ہمیں وہ روح پیدا کرنے کی کوشش کرنی
چاہئے جو ہمارے دلوں کی کیفیت کو اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کر نے والا بنائے۔اللہ تعالیٰ تو دلوں کے حال جانتا ہے اور دلوں کے حال جاننے کے بارے میں یہ روایت ہے کہ

خطبات مسرور جلد 12
626
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 اکتوبر 2014ء
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بار مسجد میں بیٹھے تھے۔لوگ بھی آپ کے ساتھ تھے۔اسی اثناء میں تین
آدمی سامنے آئے۔دو آدمی تو سیدھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آگئے اور ایک ان میں سے چلا
گیا۔وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کھڑے ہو گئے۔ان میں سے ایک جو تھا اس نے
دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب حلقے میں خالی جگہ پڑی ہے وہ جلدی سے بڑھ کے آگے آیا
اور آپ کے قریب آ کے بیٹھ گیا۔دوسرا جو تھا وہ لوگوں کے پیچھے بیٹھ گیا جہاں کھڑا تھا وہیں اس کو تھوڑی سی
جگہ ملی تو بیٹھ گیا۔تیسرا جو تھاوہ سمجھا کہ جگہ نہیں ہے وہ پیٹھ پھیر کر چلا گیا۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اپنے خطاب سے فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ کیا میں تمہیں ان تین آدمیوں کی حالت نہ بتاؤں۔ان
میں سے ایک نے تو اللہ کے پاس جائے پناہ لی اور اللہ نے اسے پناہ دی جو میرے قریب ہو کے بیٹھ گیا تھا
اور وہ جو دوسرا تھا اس نے شرم کی اور اللہ تعالیٰ نے بھی اس سے شرم کی یعنی اس کا وہاں اس مجلس میں بیٹھنا اس
کے گناہوں کی دوری کا باعث بنا۔اس نے حیا کی اللہ تعالیٰ نے بھی اس کے گناہوں کو معاف کیا ، اور حیا
کی۔اور جو تیسرا تھا اس نے منہ پھیر لیا اور اللہ تعالیٰ نے بھی اس سے منہ پھیر لیا۔(صحیح البخاری کتاب العلم باب من قعد حيث ينتهى به المجلس۔۔۔حدیث نمبر 66)
اب بظاہر تو یہ تین آدمیوں کا آنا، بیٹھنا اور ان میں سے ایک کا چلے جانا معمولی بات ہے کیونکہ اس
تیسرے شخص کے خیال میں تھا کہ یہ آواز مجھ تک نہیں پہنچ رہی اس لئے بیٹھنے کا فائدہ نہیں ہے۔لیکن چونکہ یہ
افعال، ان تینوں کے جو یہ کام تھے، یہ جو فعل تھا اس کا معاملہ دل سے تھا، دل سے پیدا ہوئے تھے ، دل کی
کیفیت کا اظہار تھا اور اللہ تعالیٰ کی نظر بھی دل پر ہوتی ہے اور اس کے انعامات دل کی حالت کے مطابق
ہوتے ہیں اس لئے دل کی حالت جزا اور نتیجے کے لحاظ سے بڑی اہم ہے۔یہ چیز یا درکھنے والی ہے۔پس
یہاں بھی اسی طرح اللہ تعالیٰ نے معاملہ کیا۔اللہ تعالیٰ تو دلوں کے حال جانتا ہے اس نے ان کی دل کی
حالت سے دیکھ لیا کہ کون دل کے معاملے میں کس حد تک آگے بڑھا ہے اور کس نے سستی دکھائی ہے۔پہلے دو کو ان کے درجے کے مطابق انعام ملا اور تیسرا محروم رہا بلکہ ناراضگی کا مور د بنا۔پس مومن کو چاہئے کہ دیکھ لے کہ اس کے سامنے جو مقصد ہے اس کے لئے اس نے کس حد تک
قربانی کی ہے اگر وہ اس حد تک قربانی کر دے جس کی ضرورت ہے تو پھر وہ اللہ تعالیٰ کی نصرت کا اور اس جزا
کا مستحق ٹھہرتا ہے۔قربانی ہمیشہ یا تو طاقت کے مطابق ہوتی ہے یا ضرورت کے مطابق۔یہ ضروری نہیں
ہے کہ ہر دفعہ طاقت کے مطابق قربانی دی جائے۔بعض دفعہ شریعت صرف اتنی قربانی کا تقاضا کرتی ہے جتنی

خطبات مسرور جلد 12
627
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 اکتوبر 2014ء
ضرورت ہے۔مثلاً اگر کوئی مسافر ہے۔آیا ہے چند آدمی کھڑے ہیں اور وہ سو پاؤنڈ کا مطالبہ کر رہا ہے
ضرورت جائز ہے تو ان میں سے بعض لوگوں نے یا جو بھی کھڑے تھے انہوں نے اپنی جیب کے لحاظ سے
ضرورت پوری کر دی لیکن پھر بھی دس پاؤنڈ کی کمی رہ گئی تو اتنے میں کوئی اور شخص آتا ہے جو صاحب حیثیت
ہے۔اگر وہ چاہے تو وہ اکیلا ہی اس کی ضرورت پوری کر سکتا ہے لیکن ضرورت کے مطابق اس وقت صرف
دس پاؤنڈ چاہئے تھے تو اس نے وہ دے دیئے تو یہ چیز ایسی ہے جس سے مطالبہ ہی اتنا کیا جا رہا ہے، بیشک
اس کی حیثیت زیادہ ہے لیکن ضرورت کے مطابق اس نے وہ پوری کر دی۔یہ ضرورت کے مطابق قربانی
ہے جو نیک نیتی سے اس صاحب حیثیت نے کر دی۔تو اس کا اسے ثواب ہے۔اسی طرح کسی تحریک کے
لئے اگر چندے کا مثلاً کہا جا رہا ہے تو لوگ سینکڑوں ہزاروں میں دے رہے ہیں لیکن ایک غریب اپنی
حیثیت کے مطابق چند روپے یا پاؤنڈ دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ جو دلوں پر نظر رکھتا ہے اس کے اس فعل کو نواز دیتا
ہے اور ایسا انسان اپنے مقصد کو پالیتا ہے۔اس امیر نے بھی مقصد کو پا لیا کہ ضرورت کے وقت اپنے لحاظ
سے معمولی سی رقم دی۔اس غریب کی مدد کر دی اور غریب نے بھی اپنے مقصد کو پا لیا کہ اپنی حیثیت کے
مطابق یا اس سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے خرچ کرلیا۔اس لئے ایک حدیث میں بھی آتا ہے کہ ایک موقع پر آپ نے فرمایا کہ ایک درہم والا لاکھ درہم
پر اس لئے سبقت لے گیا کہ ایک شخص نے دو درہم میں سے ایک دیا اور ایک شخص کے پاس لاکھوں تھا اس
نے اس میں سے صرف لاکھ دیا جو اس کی حیثیت کے مطابق بہت کم تھا۔(سنن النسائی کتاب الزكاة باب جهد المقل حدیث نمبر 2527)
پس ہمیشہ یا درکھنا چاہئے کہ اصل مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا ہونی چاہئے اور اس خرچ کے معاملے میں
ان دونوں کا مقصود اللہ تعالیٰ کی رضا ہی تھی۔پس مومن کا اصل کام یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے کے لئے اپنے دل کی کیفیت کو
ڈھالے۔مقصود اس کا اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا ہو اور اس میں اس کی فلاح اور کامیابی ہے۔اللہ تعالیٰ کی
رضا حاصل کرنے کیلئے اپنے دل کی کیفیت کو اس کے مطابق ڈھالتا ہے تو اسی میں اس کی فلاح اور کامیابی
ہے۔اور یہی دین کو دنیا پر مقدم کرنا ہے۔ہمارے ذمہ جیسا کہ میں نے کہا بہت بڑے کام لگائے گئے ہیں
اور جان مال وقت اور عزت قربان کرنے کے لئے ہم عہد بھی کرتے ہیں۔اس کے لئے ہمیں ہمیشہ سنجیدگی
سے غور کرنے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے کہ کس طریق سے ہم اپنے عہد کو پورا کرتے ہوئے دین کو دنیا پر

خطبات مسرور جلد 12
628
خطبه جمعه فرموده مورخہ 17 اکتوبر 2014ء
مقدم کرنے کے لئے اپنی صلاحیتیں اور استعداد میں بروئے کار لائیں۔انصار اللہ کا اجتماع بھی آج سے ہو
رہا ہے شوریٰ بھی ہو رہی ہے۔ان کو بھی اپنی شوری میں غور کرنا چاہئے بھی اور ان دنوں میں اپنے جائزے
بھی لینے چاہئیں کہ کس حد تک ہم اپنے معیار دین کو دنیا پر مقدم کرنے کے لئے بڑھا سکتے ہیں۔اور بڑھانے چاہئیں۔بلکہ حاصل کرنے چاہئیں انصار اللہ کی عمر تو ایسی ہے جس میں ان
کو نمونہ بننا چاہئے۔اللہ تعالیٰ کو ہماری کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے۔یہ تو اس کا احسان ہے، اس کی عطا ہے کہ ہمیں یہ
کہہ کر کہ تم دین کو دنیا پر مقدم رکھو تو میری رضا حاصل کرو گے ہمیں نوازا ہے ورنہ مال کی میں نے مثالیں دی
ہیں اس کی خدا تعالیٰ کو ضرورت نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارا یا کسی کا بھی محتاج نہیں ہے۔یہ تمام وسائل ، ذخائر ،
سونا چاندی، زمینیں اس نے پیدا کی ہیں۔اگر وہ چاہتا تو دین کا کام کرنے والوں کو یہ سب کچھ بانٹ دیتا
خود مہیا کر سکتا تھا لیکن ہمیں وہ ہمارے مقاصد سے آگاہ فرما کر پھر اس کے حصول کے لئے قربانی کی طرف
توجہ دلاتا ہے تا کہ ہم اس کی رضا حاصل کرنے والے بن سکیں۔صرف مال ہی نہیں اس نے ہمیں اولا د بھی
دی ہے۔اللہ تعالیٰ اولاد کی تربیت کے اور طریقے بھی ایجاد فرما سکتا تھا لیکن اس نے ماں باپ کو کہا کہ ان
بچوں کی تربیت کرو۔ان پر اپنی حیثیت کے مطابق اعلیٰ مقصد کے حصول کے لئے خرچ کرو تا کہ یہ دین کے
کام آسکیں۔پس ایک احمدی ماں باپ کی یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کی اس طرح تربیت
کریں کہ وہ دین کے کام آ سکیں اور تبھی دین کو دنیا پر مقدم کرنے کی بات پوری ہوتی ہے، عہد پورا ہوتا
ہے۔ان بچوں کی ایسی تربیت کرو کہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا ادراک انہیں بچپن سے حاصل ہو جائے۔پس اللہ تعالیٰ یہ چیزیں ہمارے سپرد کر کے ہماری آزمائش بھی کرتا ہے اور ہمیں نو از تا بھی ہے۔یہاں میں ہر سطح کے عہدیداروں کو بھی یہ کہنا چاہتا ہوں کہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے کے عہد کو
نبھانے کی ذمہ داری دوسروں سے بڑھ کر ان کو اپنی بجھنی چاہئے۔ایک مقصد کے حصول کے لئے ان کی
ذمہ داری لگائی گئی ہے جس کے لئے انہیں اپنی قربانی کے معیار کو اونچا کرنے کی ضرورت ہے۔اسی طرح ہر
سطح کا عہد یدار چھوٹی سے چھوٹی سطح سے لے کر، محلے سے لے کر مرکزی سطح تک اپنی حیثیت کا صحیح اندازہ کر
کے اپنے عہد کو پورا کرنے کی کوشش کر سکتا ہے اور کرنی چاہئے۔یادرکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کی نظر دلوں پر
ہے اور اللہ تعالیٰ تڑپ کے ساتھ کام کرنے والوں کے اخلاص کو برکت بخشتا ہے اور انہیں قرب میں جگہ دیتا
ہے اور ایک عہدیدار کو اس مقام کو حاصل کرنے کے لئے اپنی بھر پور کوشش کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہر سطح
کے عہد یدار کو بھی اور ہر احمدی کو بھی، مجھے بھی ، آپ کو بھی سب کو تو فیق عطا فرمائے کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم

خطبات مسرور جلد 12
629
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 اکتوبر 2014ء
کرنے کے عہد کا صحیح ادراک بھی حاصل کریں اور اس پر عمل کرنے والے بھی ہوں۔آج بھی ایک افسوسناک خبر ہے۔پاکستان میں ایک شہادت ہوئی ہے۔مکرم لطیف عالم بٹ
صاحب ابن مکرم خورشید عالم بٹ صاحب آف کامرہ ضلع اٹک کو 15 اکتوبر کی رات کو تقریباً سات بجے ان
کے گھر کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رَاجِعُونَ۔واقعہ یہ ہوا کہ گھر کے قریب ہی ان کی ایک سٹیشنری کی دکان ہے۔معمول کے مطابق واپس آ
رہے تھے اپنے گھر کے قریب گلی میں پہنچے تھے کہ پیچھے سے دونامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انہیں بٹ
صاحب کہہ کے آواز دی۔جیسے ہی یہ واپس مڑے ہیں تو ایک شخص نے ان پر فائز کر دیا اور فائرنگ کے نتیجے
میں چار پانچ گولیاں شہید مرحوم کے سینے میں لگیں۔فائرنگ کے بعد ان کے بیٹے ذیشان بٹ صاحب کو کسی
نے اطلاع دی تو وہ فوری موقع پر پہنچے۔بہر حال ریسکیو والے بھی پہنچ گئے تھے۔لطیف بٹ صاحب اس
وقت ہوش میں تھے مگر سول ہسپتال اٹک جاتے ہوئے راستے میں جام شہادت نوش فرمایا۔اِنَّا لِلهِ وَاِنَّا
إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
لطیف عالم بٹ صاحب کے خاندان کا تعلق کا مونکی ضلع گوجرانوالہ سے تھا۔شہید مرحوم کے
خاندان میں احمدیت کا نفوذ ان کے والد مکرم خورشید عالم بٹ صاحب کے ذریعہ ہوا جن کو 1934ء میں
بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شامل ہونے کی توفیق ملی۔شہید مرحوم اپریل 1952ء میں گوجرانوالہ میں
پیدا ہوئے۔ایف۔اے تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایئر فورس میں بھرتی ہو گئے۔شہید مرحوم کامرہ ایئر
فورس سے کارپورل (Corporal) ٹیکنیشن کے رینک سے 1991ء میں ریٹائر ہوئے۔اب ان کا بڑا
بیٹا عزیزم خرم بٹ بھی ایئر فورس میں ملازمت کر رہا ہے۔ریٹائرمنٹ کے بعد شہید مرحوم کتابوں کا کاروبار
کرتے تھے زیادہ قانونی کتابوں کا تھا۔اور پاکستان کی مختلف کچہریوں میں وکلاء کو کتب دیا کرتے تھے
اور بڑے مشہور تھے۔غیر احمدی وکلاء بھی ان کے بڑے معترف تھے۔شہید مرحوم شہادت کے وقت بطور
ناظم اشاعت انصار اللہ کے عہدے پر خدمت کی توفیق پارہے تھے۔اس کے علاوہ شہید مرحوم کو ضلعی سطح پر
سیکرٹری ضیافت اور خدام الاحمدیہ میں ناظم صحت جسمانی کے طور پر بھی خدمت کی توفیق ملی۔شہید مرحوم کا گھر
لمبے عرصے سے نماز سینٹر ہے۔اس کے علاوہ جماعت کے دیگر پروگرام جلسے اجلاسات اور میٹنگ بھی ان
کے گھر منعقد ہوتی تھیں۔شہید مرحوم ہمیشہ جماعتی خدمت کے لئے تیار رہتے اور جو کام بھی سپر د کیا جاتا اسے
بڑی خوش اسلوبی سے انجام دیا کرتے۔کبھی انکار نہیں کرتے تھے۔شہید مرحوم بہت مہمان نواز تھے۔

خطبات مسرور جلد 12
630
خطبه جمعه فرموده مورخہ 17 اکتوبر 2014ء
خلافت سے انتہائی محبت اور عشق کا تعلق ، اطاعت کا غیر معمولی جذبہ رکھتے تھے۔پنجوقتہ نمازوں کے علاوہ
نماز جمعہ کا بڑا خیال رکھتے تھے۔نماز جمعہ سے یہ دو گھنٹے قبل ہی مسجد میں چلے جایا کرتے تھے۔مرحوم بہت
دلیر اور نڈر انسان تھے۔08-2007 ء میں ان پر نامعلوم افراد نے حملہ کی کوشش کی تھی۔حملہ آور نے ان
پر فائز کیا مگر گولی پسٹل میں پھنس گئی اور انہوں نے اس وقت ایک حملہ آور کو پکڑ لیا اور کافی مزاحمت ہوئی لیکن
بہر حال وہ بعد میں بھاگ گیا۔شہید مرحوم اعلیٰ اخلاق اور بارعب شخصیت کے مالک تھے۔بچوں کی تعلیم
وتربیت کا بہت شوق تھا۔شہادت کے وقت ان کی عمر 62 سال تھی۔وصیت کا فارم انہوں نے فل (fill) کر
دیا تھا اور وصیت ابھی پراسس (Process) میں تھی لیکن اب کار پرداز کو ان کی وصیت کو منظور کر لینا
چاہئے۔بہر حال ان کی وصیت میں منظور کرتا ہوں اس لئے بحیثیت موصی ان کے ساتھ جو بھی کارروائی کرنی
ہے کار پرداز کرے۔مکرم امیر صاحب ضلع نے بتایا کہ شہید مرحوم میں عہد یداران اور نظام کی اطاعت کا غیر معمولی
جذبہ تھا اور جماعتی پروگراموں اور اجلاسات میں ہمیشہ شامل ہوتے۔کبھی کسی پروگرام سے غیر حاضر نہیں
ہوئے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی عزیزہ ارم وسیم اہلیہ مکرم سید وسیم احمد صاحب اور چار بیٹے خرم
بٹ جو ایئر فورس میں ملازم ہیں۔ذیشان بٹ یہ بھی تعلیم کے بعد والد کے ساتھ ہی کاروبار کر رہے تھے،عمر
بٹ الیکٹریکل انجنیئر نگ میں زیر تعلیم ہیں اور ایک علی بٹ صاحب ہیں جو ملازمت کر رہے ہیں۔یہ سوگوار
چھوڑے ہیں۔وہاں محمود مجیب اصغر صاحب ایک زمانے میں امیر ضلع رہے ہیں۔کہتے ہیں کہ انہوں نے
ایئر فورس سے ریٹائر ہونے کے بعد وہیں مستقل رہائش اختیار کر لی تھی اور اس نیت سے کی تھی کہ وہاں
مستقل رہنے والا کوئی نہیں کیونکہ ایئر فورس کے آفیسر یا ایئر فورس میں فیکٹری میں کام کرنے والے لوگ
آتے ہیں اور ٹرانسفر ہو کے چلے جاتے ہیں۔جماعت نہیں تھی۔اس لئے انہوں نے وہاں اپنا گھر بھی بنایا تھا
کہ نماز سینٹ بھی وہاں بنے گا اور جماعت بھی قائم ہو جائے گی۔اللہ تعالیٰ ان کی اس نیت کو پھل لگائے
اور اللہ کرے کہ اس شہادت کے بدلے اللہ تعالیٰ ہمیں سینکڑوں ہزاروں احمدی وہاں اس علاقے میں عطا
فرمائے اور جماعت قائم ہو۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ان کے لواحقین کو بھی صبر اور ہمت اور
حوصلہ عطا فرمائے۔پاکستان میں افراد جماعت کو اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے محفوظ رکھے۔دشمن جو ہے اپنی دشمنی
میں اب بڑھتا چلا جارہا ہے۔اللہ تعالیٰ جلد ہمارے لئے امن اور سکون کے حالات پیدا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 07 نومبر 2014ء تا 13 نومبر 2014 ءجلد 21 شمارہ 45 صفحہ 05 تا08)

آج 10 میں سے 10 باقی