حضرت مصلح موعودؓکے بیان فرمودہ بعض واقعات کا ایمان افروز تذکرہ

خطبات مسرور جلد 12
631
43
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 اکتوبر 2014ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ السیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 24 /اکتوبر 2014ء بمطابق 24 اخاء 1393 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
دو دن ہوئے الفضل انٹر نیشنل کا تازہ شمارہ دیکھ رہا تھا۔اس میں حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ
عنہ کے ایک خطاب کا ایک حصہ دیا ہوا تھا جس میں آپ نے اس وقت 1937 ء میں یہ توجہ دلائی تھی کہ
ابھی کئی صحابہ موجود ہیں اس لئے ان سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حالات اور کلمات جمع کروائے
جائیں کیونکہ ایک زمانہ آئے گا جب بہت سے مسائل کے حل کیلئے ان باتوں کی بہت اہمیت ہو جائے
گی۔ایک مثال آپ نے بیان فرمائی کہ ایک نوجوان صحابی نے مجھے بتایا کہ انہیں صرف اتنا یاد ہے کہ
میں جب بہت چھوٹا سا تھا تو ایک دن میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہاتھ پکڑ لیا اور کچھ دیر آپ کا
ہاتھ اپنے ہاتھ میں پکڑے رکھا اور برابر کھڑا رہا۔کچھ دیر کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنا
ہاتھ علیحدہ کیا اور کسی کام میں مصروف ہو گئے۔آپ لکھتے ہیں کہ اس نے تو یہی کہا کہ مجھے صرف اتنا یاد ہے۔گو میں صحابی ہوں لیکن صرف مجھے
اتنی بات یاد ہے۔اب یہ ایک چھوٹی سی بات ہے لیکن آپ نے کہا کہ ان باتوں میں بھی بڑے نتائج نکلتے
ہیں۔مثلاً اس ایک چھوٹی سی بات سے ہی پتہ چلتا ہے کہ چھوٹے بچوں کو بھی بزرگوں کی مجالس میں جانا
چاہئے۔پھر یہ بھی کہ جب ضرورت محسوس ہو تو محبت سے اپنا ہاتھ چھڑ والیا۔پکڑا رکھا ٹھیک ہے۔لیکن جب
ضرورت محسوس ہوئی ، کام کرنا تھا تو محبت سے اپنا ہاتھ چھڑوا لیا۔آپ لکھتے ہیں کہ ایسی باتیں بعض دفعہ بعد
میں اٹھنے والے مسائل کا جواب ہوتی ہیں۔پس ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بھی جو صحابہ نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام

خطبات مسرور جلد 12
632
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 اکتوبر 2014ء
سے تعلق میں بیان کی ہے اس میں سبق ہوتا ہے کہ بچوں سے بھی محبت سے ہاتھ پکڑے رکھا، چھڑوایا نہیں۔جب ضرورت ہوئی
،
کام کی ضرورت ہوئی تو طریقے سے، محبت سے، پیار سے چھڑوا بھی لیا تا کہ بچے پر برا اثر بھی نہ پڑے۔(ماخواز الفضل انٹر نیشنل مؤرخہ 24 تا 30 اکتوبر 2014 ، صفحہ 4 ، ماخوذ از مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے
متعلق تقریر ، انوار العلوم جلد 14 صفحہ 552 تا 557)
صحابہ کے واقعات تو پہلے بھی میں بیان کرتا رہا ہوں۔حضرت مصلح موعود نے اپنے انداز میں بھی
اپنے بعض واقعات بیان کئے یا جو آپ کے سامنے ہوئے جو آپ نے دیکھے وہ آپ بیان فرماتے رہے اور
آپ کے مختلف خطابات اور خطبات میں یہ چھپے ہوئے ہیں۔ان میں سبق بھی ہیں۔نصائح بھی ہیں۔تاریخ
بھی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سیرت بھی ہے۔اس کے کئی پہلو سامنے آتے ہیں۔یہ سب
باتیں ہماری زندگیوں میں بڑا مؤثر کردار ادا کرتی ہیں۔یہ باتیں ہماری زندگیاں سنوانے والی ہیں۔ہمارے
ایک واقف زندگی حبیب الرحمن صاحب کوشش کر رہے ہیں کہ ان کو مختلف جگہوں سے نکال کے جمع
کریں۔اچھی کوشش ہے لیکن بعض باتیں بغیر سیاق و سباق کے واضح نہیں ہوسکتیں کیونکہ انہوں نے صرف
واقعات اکٹھے کر دیئے ہیں۔اس کیلئے کچھ اصول اور طریقے بنانے ہوں گے۔بحر حال ایک خاص شکل دیئے
جانے کے بعد جب یہ علیحدہ چھپ جائے گی تو امید ہے کہ ہمارے لٹریچر میں اچھا اضافہ ہوگا۔اس وقت میں نے یہاں بیان کرنے کیلئے بعض باتیں اور واقعات لئے ہیں جو حضرت خلیفہ المسیح الثانی
کے اپنے ہیں یا آپ نے دوسروں کے واقعات اپنے انداز میں بیان فرمائے ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا
اس میں نصائح بھی ہیں اور بعض باتوں کی وضاحتیں بھی۔چند ایک آج میں بیان کروں گا۔کسی خاص
موضوع پر نہیں بلکہ مختلف قسم کے واقعات ہیں اور آئندہ بھی حسب موقع بیان ہوتے
رہیں گے۔انشاء اللہ خطبے میں اس لئے میں یہ واقعات بیان کرتا ہوں اور کروں گا کہ ایم ٹی اے کے
ذریعہ سے دنیا میں خطبہ جمعہ جو ہے یہ سب سے زیادہ جماعت احمدیہ میں سنا جاتا ہے اور جیسا کہ میں نے
کہا کہ بعض مسائل حل کرنے میں یہ باتیں کردار ادا کرتی ہیں۔اس لئے ہر احمدی تک یہ پہنچنا ضروری ہیں
اور خطبہ ہی اس کا بہترین ذریعہ ہے۔حضرت مصلح موعودؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک کتا ہمارے دروازہ پر آیا میں وہاں کھڑا
تھا۔اندر کمرہ میں حضرت صاحب ( یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام ) تھے۔میں نے اس کتے کو
اشارہ کیا اور کہا کہ ٹیپو ٹیپوٹیپو۔حضرت صاحب بڑے غصے سے باہر نکلے اور فرمایا تمہیں شرم نہیں

خطبات مسرور جلد 12
633
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 اکتوبر 2014ء
آتی کہ انگریزوں نے تو دشمنی کی وجہ سے اپنے کتوں کا نام ایک صادق مسلمان کے نام پر ٹیپ رکھ دیا ہے اور
تم ان کی نقل کر کے کتے کوٹیپو کہتے ہو۔خبر دار آئندہ ایسی حرکت نہ کرنا۔لکھتے ہیں کہ میری عمر شائد آٹھ نو
سال کی تھی۔وہ پہلا دن تھا جب میرے دل کے اندر سلطان ٹیپو کی محبت قائم ہوگئی اور میں نے سمجھا کہ
سلطان ٹیپو کی قربانی رائیگاں نہیں گئی۔اللہ تعالیٰ نے اس کے نام کو اتنی برکت بخشی کہ خدا تعالیٰ کا زمانے کا
مامور اس کی قدر کرتا ہے اور اس کیلئے غیرت رکھتا ہے۔الفضل ربوہ یکم اپریل 1958 صفحہ 3 جلد 47 نمبر 76)
اس واقعہ سے جہاں ایک طرف یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ بچے کے ہر فعل کو بلا امتیاز برداشت کرنا حلم کی
تعریف میں داخل نہیں وہاں حضرت صاحب کی بے پناہ دینی اور قومی حمیت کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔وہ بچہ جو
آپ کے نہایت محنت سے لکھے ہوئے قیمتی مسودات کو جن پر خدا جانے کتنے گھنٹوں یا راتوں کی محنت آپ
نے صرف فرمائی ہوگی ، آن واحد میں تیلی دکھا کر خاکستر کر دیتا ہے اس کا یہ فعل تو آپ برداشت فرما لیتے ہیں
اور اس تکلیف کا کوئی خیال نہیں کرتے جو اس کے نتیجے میں دوبارہ آپ کو اٹھانی پڑی۔(ماخوذ از سوانح فضل عمر جلد اول صفحہ 78 شائع کردہ فضل عمر فاؤنڈیشن)
یہ واقعہ جس کا وہ حوالہ دے رہے ہیں یہ ہے کہ ایک دفعہ حضرت مصلح موعود نے جب آپ چھوٹے
بچے تھے اور بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب جو آپ تصنیف فرمار ہے
تھے، اس کا جو مسودہ لکھا ہوا تھا اس سارے کے سارے کو آکے آگ لگادی لیکن حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے
اس بات پر کچھ نہیں کہا۔(ماخوذ از سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام از مولوی عبد الکریم صاحب صفحہ 21-20 پبلشر ابوالفضل محمود
قادیان)
تو آ۔آپ یہی فرما رہے ہیں کہ اس کو تو برداشت کر لیا جو آپ کی اتنی محنت تھی لیکن یہ
برداشت نہیں ہوا کہ ایک قومی لیڈر جو ہے اس کی ذراسی بھی ہتک کی جائے۔فرماتے ہیں لیکن ایک
مسلمان سلطان جو قومی حمیت میں شہید ہوا اور جس کے ساتھ آپ کا اسلام کے سوا کوئی اور رشتہ نہ تھا
اس کے نام کو ایک بچے کا لا علمی کی بنا پر بھی اس رنگ میں لینا جس سے اس کی تحقیر ہوتی ہو آپ سے
برداشت نہ ہو سکا۔اس واقعہ میں ان لوگوں کیلئے بھی سبق ہے جو حضرت صاحب پر انگریز کا ایجنٹ
ہونے کا الزام لگانے کی جسارت کرتے ہیں۔قومی حمیت سے لبریز وہ دل جو سلطان فتح علی ٹیپو کی

خطبات مسرور جلد 12
634
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 اکتوبر 2014ء
محض اس لئے انتہائی عزت کرتا تھا کہ انگریز کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کی بجائے اس نے اپنی
زندگی مردانہ وار شار کر دی۔کیسے ممکن ہے کہ ایسے غیور انسان کے متعلق کسی غیر قوم کے ایجنٹ ہو
نے کا واہمہ تک بھی دل میں لایا جائے۔(ماخوذ از سوانح فضل عمر جلد اول صفحہ 78 شائع کردہ فضل عمر فاؤنڈیشن)
پھر ایک جگہ آپ بیان فرماتے ہیں کہ ” میرے نزدیک ان ماں باپ سے بڑھ کر کوئی دشمن نہیں جو
بچوں
کو نماز با جماعت ادا کرنے کی عادت نہیں ڈالتے مجھے اپنا ایک واقعہ یاد ہے کہ ایک دفعہ حضرت صاحب
( حضرت مسیح موعود علیہ السلام) کچھ بیمار تھے اس لئے جمعہ کیلئے مسجد میں نہ جا سکے میں اس وقت بالغ نہیں
ہوا تھا کہ بلوغت والے احکام مجھ پر جاری ہوں۔( چھوٹا تھا۔بچہ تھا۔تاہم میں جمعہ پڑھنے کیلئے مسجد کو
آرہا تھا کہ ایک شخص مجھے ملا اس وقت کی عمر کے لحاظ سے تو شکل اس وقت تک یاد نہیں رہ سکتی مگر واقعہ کا اثر
مجھ پر ایسا ہوا کہ اب تک مجھے اس شخص کی صورت یاد ہے
محمد بخش ان کا نام ہے وہ اب قادیان میں ہی رہتے
ہیں۔میں نے ان سے پوچھا۔آپ واپس آرہے ہیں۔کیا نماز ہوگئی ہے؟ تو انہوں نے کہا۔آدمی بہت
ہیں۔مسجد میں جگہ نہیں تھی۔میں واپس آ گیا۔میں بھی یہ جواب سن کر واپس آ گیا اور گھر میں آکر نماز پڑھ لی
حضرت صاحب نے یہ دیکھ کر مجھ سے پوچھا مسجد میں نماز پڑھنے کیوں نہیں گئے ؟ خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ
میں بچپن سے ہی حضرت صاحب کا ادب ان کے نبی ہونے کی حیثیت سے کرتا تھا۔میں نے دیکھا کہ آپ
کے پوچھنے میں ایک سختی تھی اور آپ کے چہرہ سے غصہ ظاہر ہوتا تھا۔آپ کے اس رنگ میں پوچھنے کا مجھ پر
بہت اثر ہوا۔جواب میں میں نے کہا کہ میں گیا تو تھا لیکن جگہ نہ ہونے کی وجہ سے واپس آ گیا۔آپ یہ سن
کر خاموش ہو گئے۔لیکن جس وقت جمعہ پڑھ کر مولوی عبد الکریم صاحب آپ کی طبیعت کا حال پوچھنے کیلئے
آئے تو سب سے پہلی بات جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ سے دریافت کی وہ یہ تھی کہ کیا آج لوگ
مسجد میں لوگ زیادہ تھے؟ اس وقت میرے دل میں سخت گھبراہٹ پیدا ہوئی کیونکہ میں خود تو مسجد میں گیا
نہیں تھا۔معلوم نہیں بتانے والے کو غلطی لگی یا مجھے اس کی بات سمجھنے میں غلط فہمی ہوئی۔میں ان کی بات سے
یہ سمجھا تھا کہ مسجد میں جگہ نہیں۔مجھے فکر یہ ہوئی کہ اگر مجھے غلط نہی ہوئی ہے یا بتانے والے کو ہوئی ہے، دونوں
صورتوں میں الزام مجھ پر آئے گا کہ میں نے جھوٹ بولا۔مولوی عبد الکریم صاحب نے جواب دیا کہ ہاں
حضور ! آج واقعہ میں بہت لوگ تھے۔میں اب بھی نہیں جانتا کہ اصلیت کیا تھی۔خدا نے میری بڑیت
کیلئے یہ سامان کر دیا کہ مولوی صاحب کی زبان سے بھی اس کی تصدیق کرادی یا فی الواقعہ اس

خطبات مسرور جلد 12
635
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 اکتوبر 2014ء
دن غیر معمولی طور پر زیادہ لوگ آئے تھے۔بہر حال یہ ایک واقعہ ہوا ہے جس کا آج تک میرے قلب پر
گہرا اثر ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نماز با جماعت کا کتنا خیال رہتا تھا“۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 9 صفحہ 164 -163)
پھر آپ اپنے بچپن کا ایک ہلکا پھلکا واقعہ اپنی تحریر کے بارے میں اور تعلیم کے بارے میں بھی
بیان فرماتے ہیں۔لکھتے ہیں کہ ” میری تعلیم کے سلسلہ میں مجھ پر سب سے زیادہ احسان حضرت خلیفہ اسیح الاوّل
رضی اللہ عنہ کا ہے۔آپ چونکہ طبیب بھی تھے اور اس بات کو جانتے تھے کہ میری صحت اس قابل نہیں کہ میں
کتاب کی طرف زیادہ دیر تک دیکھ سکوں۔اس لئے آپ کا طریق تھا کہ آپ مجھے اپنے پاس بٹھا لیتے اور
فرماتے۔میاں میں پڑھتا جاتا ہوں تم سنتے جاؤ۔اس کی وجہ یہ تھی کہ بچپن میں میری آنکھ میں سخت لگرے
پڑ گئے تھے اور متواتر تین چار سال تک میری آنکھیں دکھتی رہیں اور ایسی شدید تکلیف گروں کی وجہ سے
پیدا ہوگئی کہ ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کی بینائی ضائع ہو جائے گی۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
میری صحت کیلئے خاص طور پر دعائیں کرنی شروع کر دیں اور ساتھ ہی آپ نے روزے رکھنے شروع
کر دیئے۔مجھے اس وقت یاد نہیں کہا آپ نے کتنے روزے رکھے۔بہر حال تین یا سات روزے آپ نے
رکھے۔جب آخری روزے کی افطاری کرنے لگے اور روزہ کھولنے کیلئے منہ میں کوئی چیز ڈالی تو ( مصلح موعود کہتے
ہیں کہ اس وقت ) یکدم میں نے آنکھیں کھول دیں اور میں نے آواز دی کہ مجھے نظر آنے لگ گیا ہے۔لیکن
اس بیماری کی شدت اور اس کے متواتر حملوں
کا نتیجہ یہ ہوا کہ میری ایک آنکھ کی بینائی ماری گئی۔چنانچہ میری
بائیں آنکھ میں بینائی نہیں ہے۔میں رستہ تو دیکھ سکتا ہوں مگر کتاب نہیں پڑھ سکتا۔دو چارفٹ پر کوئی ایسا
آدمی بیٹھا ہو جو میرا پہچانا ہوا ہو تو میں اس کو دیکھ کر پہچان سکتا ہوں لیکن اگر کوئی بے پہچانا بیٹھا ہوا ہو تو مجھے
اس کی شکل نظر نہیں آسکتی۔صرف دائیں آنکھ کام کرتی ہے مگر اس میں بھی لگرے پڑ گئے اور وہ ایسے شدید
ہو گئے کہ کئی کئی راتیں میں جاگ کر کاٹا کرتا تھا۔حضرت مسیح موعود وعلیہ الصلوۃ والسلام نے میرے
استادوں سے کہہ دیا تھا کہ پڑھائی اس کی مرضی پر ہوگی“۔(اب دیکھیں اس میں پیشگوئی حضرت مصلح موعود کا
بھی ایک پہلو نکلتا ہے کہ باوجود سب کچھ کے، اس بیماری کے اللہ تعالیٰ نے جو فر ما یا تھا' علوم ظاہری و باطنی
سے پر کیا جائے گا ، وہ بھی کس طرح اللہ تعالیٰ نے پر کیا ہے۔آپ نے ایک جگہ لکھا ہوا ہے کہ میں
نے لاکھوں کتابیں پڑھی ہوئی ہیں۔اور بڑی جلدی پڑھ لیا کرتے تھے۔) بہر حال فرماتے ہیں
کہ حضرت مسیح وعود علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ جتنا پڑھنا چاہے پڑھے۔اگر نہ پڑھے تو اس پر

خطبات مسرور جلد 12
636
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 اکتوبر 2014ء
زور نہ دیا جائے کیونکہ اس کی صحت اس قابل نہیں کہ یہ پڑھائی کا بوجھ برداشت کر سکے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بارہا مجھے صرف یہی فرماتے تھے کہ تم قرآن کا ترجمہ اور بخاری
حضرت مولوی صاحب سے ( یعنی حضرت خلیفہ اول سے ) پڑھ لو۔اس کے علاوہ آپ نے یہ بھی فرمایا کہ کچھ
طب بھی پڑھ لو کیونکہ یہ ہمارا خاندانی فن ہے۔فرماتے ہیں کہ ماسٹر فقیر اللہ صاحب جن کو اللہ تعالیٰ نے اسی سال ہمارے ساتھ ملنے کی توفیق عطا
فرمائی ہے ( یہ پہلے کچھ عرصے کیلئے غیر مبائع میں علیحدہ ہو گئے تھے۔) تو فرماتے ہیں کہ وہ ہمارے حساب
کے استاد تھے اور لڑکوں کو سمجھانے کیلئے بورڈ پر سوالات حل کیا کرتے تھے لیکن مجھے اپنی نظر کی کمزوری کی
وجہ سے بورڈ دکھائی نہیں دیتا تھا کیونکہ جتنی دور بورڈ تھا اتنی دور تک میری بینائی کام نہیں کر سکتی تھی۔پھر زیادہ
دیر تک میں بورڈ کی طرف یوں بھی دیکھ نہیں سکتا تھا کیونکہ نظر تھک جاتی تھی۔اس وجہ سے میں کلاس میں
بیٹھنا فضول سمجھا کرتا تھا۔کبھی جی چاہتا تو چلا جاتا اور کبھی نہ جاتا۔ماسٹر فقیر اللہ صاحب نے ایک دن
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس میرے متعلق شکایت کی کہ حضور یہ کچھ نہیں پڑھتا۔کبھی مدر سے
میں آجاتا ہے اور کبھی نہیں آتا۔مجھے یاد ہے جب ماسٹر صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
پاس یہ شکایت کی تو میں ڈر کے مارے چھپ گیا کہ معلوم نہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کس قدر ناراض
ہوں۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے جب یہ بات سنی تو آپ نے فرمایا کہ (ماسٹر فقیر
اللہ صاحب !) آپ کی بڑی مہربانی ہے جو آپ بچے کا خیال رکھتے ہیں اور مجھے آپ کی بات سن کر بڑی
خوشی ہوئی کہ یہ
کبھی کبھی مدرسہ چلا جاتا ہے ورنہ میرے نزدیک تو اس کی صحت اس قابل نہیں کہ پڑھائی
کر سکے۔پھر ہنس کر فرمانے لگے اس سے ہم نے آٹے دال کی دکان تھوڑی کھلوانی ہے کہ اسے حساب
سکھا یا جائے۔حساب اسے آئے نہ آئے کوئی بات نہیں۔آخر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا آپ کے
صحابہ نے کون سا حساب سیکھا تھا۔اگر یہ مدرسے میں چلا جائے تو اچھی بات ہے ورنہ اسے مجبور نہیں کرنا
چاہئے۔حساب کی بھی بات بتادوں کہ حضرت مصلح موعود کا بعد میں حساب ایسا تھا کہ تقریر کے دوران
ہی لاکھوں کی ضر میں تقسیمیں کر کے حساب سامنے رکھ دیا کرتے تھے۔بہر حال فرماتے ہیں کہ ” یہ سن کر ماسٹر صاحب واپس آگئے۔میں نے اس نرمی سے اور بھی فائدہ
اٹھانا شروع کر دیا اور پھر مدرسے میں جانا ہی چھوڑ دیا۔کبھی مہینے میں ایک آدھ دفعہ چلا جاتا تو اور بات تھی
غرض اس رنگ میں میری تعلیم ہوئی اور میں در حقیقت مجبور بھی تھا کیونکہ بچپن میں علاوہ آنکھوں کی تکلیف

خطبات مسرور جلد 12
637
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 اکتوبر 2014ء
کے مجھے جگر کی خرابی کا بھی مرض تھا اور چھ چھ مہینے مونگ کی دال کا پانی یا ساگ کا پانی مجھے دیا جاتارہا۔(جگر
کی خرابی کیلئے بھی یہ علاج اچھا ہے مونگ کی دال کا پانی یا ساگ کا پانی )۔پھر اس کے ساتھ تلی بھی بڑھ گئی
تھی۔اس کیلئے بھی علاج ہوتا تھا اور پھر آنکھوں کے سگرے۔کافی بیماریاں تھیں۔پھر اس کے ساتھ بخار
بھی شروع ہو جاتا تھا جو چھ چھ مہینے تک نہ اترتا تھا۔تو کہتے ہیں ” میری پڑھائی کے متعلق بزرگوں کا فیصلہ
کر دینا کہ یہ جتنا پڑھنا چاہے پڑھ لے اس پر زیادہ زور نہ دیا جائے۔ان حالات سے ہر شخص اندازہ لگا
سکتا ہے کہ میری تعلیمی قابلیت کا کیا حال ہوگا۔ایک دفعہ ہمارے ناناجان حضرت میر ناصر نواب رضی اللہ عنہ
نے میرا اردو کا امتحان لیا۔میں اب بھی بہت بدخط ہوں۔( لکھائی اچھی نہیں۔مگر اس زمانے میں میرا اتنا
بدخط تھا کہ پڑھا ہی نہیں جاتا تھا کہ میں نے کیا لکھا ہے۔انہوں نے بڑی کوشش کی کہ پتا لگائیں میں نے
کیا لکھا ہے مگر انہیں کچھ پتا نہ چلا۔ان کی طبیعت بڑی تیز بھی غصے میں فوڈ احضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
پاس پہنچے۔میں بھی اتفاقاً اس وقت گھر میں ہی تھا۔ہم تو پہلے ہی ان کی طبیعت سے ڈرا
کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس شکایت لیکر پہنچے تو اور بھی ڈر پیدا ہوا کہ اب نا معلوم
کیا ہو۔خیر میر صاحب آگئے اور حضرت صاحب سے کہنے لگے کہ محمود کی تعلیم کی طرف آپ کو ذرا بھی توجہ
نہیں ہے۔میں نے اس کا اردو کا امتحان لیا۔آپ ذرا پر چہ تو دیکھیں۔اس کا اتنا برا خط ہے کہ کوئی بھی اس
کا خط نہیں پڑھ سکتا۔پھر اسی جوش کی حالت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے یہ کہنے لگے کہ آپ بالکل
پرواہ نہیں کرتے اور لڑکے کی عمر برباد ہو رہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب میر صاحب کو اس
طرح جوش کی حالت میں دیکھا تو فرمایا۔بلاؤ حضرت مولوی صاحب کو۔جب آپ
کو کوئی مشکل پیش آتی
تھی تو آپ ہمیشہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کو بلا لیا کرتے تھے۔حضرت خلیفہ اول کو مجھ سے بڑی محبت
تھی۔آپ تشریف لائے اور حسب معمول سر نیچا ڈال کر ایک طرف کھڑے ہو گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے سامنے سر اٹھا کر نہیں دیکھا کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔” مولوی
صاحب! میں نے آپ کو اس غرض کے لئے بلایا ہے کہ میر صاحب کہتے ہیں کہ محمود کا لکھا ہوا پڑھا نہیں
جاتا۔میرا جی چاہتا ہے کہ اس کا امتحان لے لیا جائے۔یہ کہتے ہوئے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے قلم اٹھائی
اور دو تین سطر میں ایک عبارت
لکھ کر مجھے دی اور فرما یا کہ اس کو نقل کرو۔بس یہ امتحان تھا جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام
نے لیا۔میں نے بڑی احتیاط سے اور سوچ سمجھ کر نقل کر دیا۔اول تو عبارت کوئی زیادہ لمبی نہیں
تھی۔دوسرے میں نے صرف نقل کرنا تھا اور نقل کرنے میں تو اور بھی زیادہ آسانی ہوتی ہے۔کیونکہ

خطبات مسرور جلد 12
638
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 اکتوبر 2014ء
اصل چیز سامنے ہوتی ہے۔پھر میں نے آہستہ آہستہ نقل کیا۔الف اور باء وغیرہ احتیاط سے ڈالے۔جب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کو دیکھا تو فرمانے لگے۔مجھے تو میر صاحب کی بات سے بڑا فکر پیدا ہو گیا
تھا مگر اس کا خط تو میرے خط کے ساتھ ملتا جلتا ہے۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ پہلے ہی میری تائید
میں ادھار کھائے بیٹھے تھے۔فرمانے لگے حضور! میر صاحب کو یونہی جوش آ گیا ہے ورنہ خط تو اچھا بھلا ہے۔لکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد حضرت خلیفہ اول نے پھر مجھے کہا کہ
میاں مجھ سے بخاری تو پوری پڑھ لو۔دراصل میں نے آپ کو بتادیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
مجھے فرمایا کرتے تھے کہ مولوی صاحب سے قرآن اور بخاری پڑھ لو۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
زندگی میں ہی میں نے آپ سے قرآن اور بخاری پڑھنی شروع کر دی تھی گونانے ہوتے رہے۔اسی طرح
طب بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہدایت کے ماتحت میں نے آپ سے شروع کر دی تھی۔(ماخوذ از الموعود، انوار العلوم جلد 17 صفحہ 565 تا 569)
پھر جب آپ نے تشخیز الاذہان رسالہ جاری فرمایا تو اس کے بارے میں حضرت خلیفہ اول کا کیا
کیا سلوک تھا۔کیا دیکھنا چاہتے تھے۔اس بارے میں لکھتے ہیں کہ عرصہ ہوا کہ جبکہ پہلے پہل میں نے چند
ایک دوستوں کے ساتھ مل کر رسالہ تشخیز الاذہان جاری کیا تھا اس رسالے کو روشناس کرانے کیلئے
جو مضمون میں نے لکھا جس میں اس کے اغراض و مقاصد بیان کئے گئے تھے وہ جب شائع ہوا تو
حضرت خلیفۃ امسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حضور اس کی خاص
تائید کی اور عرض کیا کہ یہ مضمون اس قابل ہے کہ حضورا اسے ضرور پڑھیں۔چنانچہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے مسجد مبارک میں وہ رسالہ منگوایا اور غالبا مولوی محمد علی صاحب سے وہ مضمون پڑھوا کر سنا اور تعریف کی۔لیکن اس کے بعد جب میں حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملا تو آپ نے فرمایا میاں
تمہارا مضمون
بہت اچھا تھا مگر میرا دل خوش نہیں ہوا۔اور فرمایا کہ ہمارے وطن میں ایک مثل مشہور ہے کہ اونٹ چالی اور
ٹو ڈا بتائی۔اور تم نے یہ مثل پوری نہیں کی۔میں تو اتنی پنجابی نہیں جانتا تھا کہ مطلب سمجھ سکتا۔اس لئے
میرے چہرے پر حیرت کے آثار دیکھ کر آپ نے فرما یا شاید تم نے اس کا مطلب نہیں سمجھا یہ ہمارے
علاقے کی ایک مثال ہے۔کوئی شخص اونٹ بیچ رہا تھا اور ساتھ اونٹ کا بچہ بھی تھا جسے اس علاقے میں ٹوڈا
کہتے ہیں۔کسی نے اس سے قیمت پوچھی تو اس نے کہا کہ اونٹ کی قیمت تو چالیس روپے ہے مگر ٹو ڈے کی
بیالیس روپے۔اس نے دریافت کیا کہ یہ کیا بات ہے۔تو اس نے کہا کہ ٹو ڈا اونٹ بھی ہے اور بچہ بھی پھر

خطبات مسرور جلد 12
639
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 اکتوبر 2014ء
حضرت خلیفہ اول نے خلیفہ ثانی کو فرمایا کہ تمہارے سامنے حضرت مسیح موعوعلیہ السلام کی تصنیف براہین احمدیہ
موجود تھی۔آپ نے جب یہ تصنیف کی تو اس وقت آپ کے سامنے کوئی اسلامی لٹریچر موجود نہ تھا مگر تمہارے
سامنے یہ موجود تھی اور امید تھی کہ تم اس سے بڑھ کر کوئی چیز لاؤ گے۔حضرت مصلح موعود لکھتے ہیں کہ مامورین
سے بڑھ کر علم تو کوئی کیا لا سکتا ہے سوائے اس کے کہ ان کے پوشیدہ خزانوں کو نکال نکال کر پیش کرتے رہیں۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کا مطلب یہ تھا کہ بعد میں آنے والی نسلوں کا یہی کام ہوتا ہے کہ گزشتہ بنیاد کو
اونچا کرتے رہیں اور یہ ایک ایسی بات ہے کہ جسے آئندہ نسلیں اگر ذہنوں میں رکھیں تو خود بھی برکات اور فضل
حاصل کر سکتی ہیں۔اور قوم کیلئے بھی برکات اور فضلوں کا موجب ہو سکتی ہیں مگر اپنے آباء سے آگے بڑھنے کی
کوشش نیک باتوں میں ہونی چاہئے۔یہ نہیں کہ چور کا بچہ ہو تو وہ چوری شروع کر دے۔نمازی آدمی کی اولاد
کوشش کرے کہ باپ سے بڑھ کر نمازی بنے۔“
(ماخوذ از روزنامه الفضل قادیان مؤرخہ 26 فروری 1931 ءجلد 18 نمبر 99صفحہ 9)
قرآن کریم کی عظمت کے بارے میں ایک جگہ بیان کرتے ہیں کہ ” مجھے بھی اپنے بچپن کی ایک
جہالت یاد ہے۔جب میں چھوٹا بچہ تھا تو جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجالس میں بعض دشمن
آتے اور آپ پر اعتراض کرتے تو چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نہایت سادگی سے بات کرتے
تھے۔بعض دفعہ مجھے یہ وہم ہوتا تھا شائد آپ اس شخص کی چالا کی کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔مگر جب دشمن
مخالفت میں بڑھتا جاتا تو یوں معلوم ہوتا تھا کہ کسی آسمانی طاقت نے آپ پر قبضہ کر لیا ہے اور آپ اس شان
سے جواب دیتے تھے کہ مجلس پر سناٹا چھا جاتا تھا۔ایسی ہی بیوقوفی ان لوگوں کی ہے جو اس وقت کہ جب کوئی
شخص قرآن شریف پر اعتراض کرے تو کہتے ہیں چپ ہو جاؤ ورنہ تمہارا ایمان ضائع ہو جائے گا۔(عام طور
پر غیروں سے مولویوں سے بات کریں تو یہی کہتے ہیں کہ باتوں کی سمجھ نہیں آتی۔نئی بیعتیں کرنے والے کئی
لوگ ہیں جو یہ لکھتے ہیں کہ اگر کوئی مسئلہ مجھ نہیں آیا تو مولوی کہتے ہیں کہ تمہیں سمجھ نہیں آ سکتا اس لئے چپ کر
جاؤ۔نہیں تو ایمان ضائع ہو جائے گا۔حالانکہ یہ فضول بات ہے۔چاہئے تو یہ کہ قرآن شریف پر جو
اعتراض ہوں ان کے جوابات ایسے دیے جاویں کہ دشمن بھی ان کی صداقت کو مان جائے۔نہ یہ کہ اعتراض
کرنے والے کو اعتراض کرنے سے منع کر دیا جائے اور شکوک کو اس کے دل میں ہی رہنے دیا جائے۔مجھے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کی ایک بات خوب یاد ہے۔میں نے کئی دفعہ اپنے کانوں سے وہ بات

خطبات مسرور جلد 12
640
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 اکتوبر 2014ء
آپ کے منہ سے سنی ہے۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ اگر دنیا میں سارے ( حضرت ) ابوبکر" جیسے لوگ ہوتے
تو اتنے بڑے قرآن شریف کی ضرورت نہیں تھی۔صرف بسم اللہ کی ”ب“ کافی تھی۔قرآن
کریم کا اتنا پر
معارف کلام جو نازل ہوا ہے یہ ابو جہل کی وجہ سے ہے۔اگر ابو جہل جیسے انسان نہ ہوتے تو اتنے مفضل
قرآن شریف کی ضرورت نہ تھی۔غرض قرآن کریم تو خدا تعالیٰ کا کلام ہے۔اس پر جتنے اعتراضات ہوں
گے اتنی ہی اس کلام کی خوبیاں ظاہر ہوں گی۔پس یہ ڈر کہ اعتراض مضبوط ہو گا تو اس کا جواب کس طرح دیا
جائے گا ایک شیطانی وسوسہ ہے۔کیا خدا کے کلام نے ہمارے ایمان کی حفاظت کرنی ہے یا ہم نے خدا کے
کلام کی حفاظت کرنی ہے؟ وہ کلام جس کو اپنے بچاؤ کیلئے انسان کی ضرورت ہے وہ جھوٹا کلام ہے اور چھوڑ
دینے کے لائق ، ہمارے کام کا نہیں۔ہمارے کام کا وہی قرآن شریف ہے جس کی حفاظت کیلئے کسی انسان کی
ضرورت نہ ہو بلکہ اس کا محافظ خدا ہو اور اس پر جو اعتراض ہو وہ خود اس کو دور کرے اور اپنی عظمت آپ ظاہر
کرے۔ہمارا قرآن کریم ایسا ہی ہے۔قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید، انوارالعلوم جلد 18 صفحہ 160 )
پھر نفس کی کمزوری کا محاسبہ کس طرح ہونا چاہئے۔یعنی کہ اپنے نفس پر آپ کو کنٹرول ہونا چاہئے۔اس بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہی ایک واقعہ ہے کہ ایک دفعہ لاہور
کی ایک گلی میں ایک شخص نے آپ کو دھکا دیا۔آپ گر گئے جس سے آپ کے ساتھی جوش میں آگئے اور
قریب تھا کہ اسے مارتے لیکن آپ نے فرمایا کہ اس نے اپنے جوش میں سچائی کی حمایت میں ایسا کیا
ہے۔اسے کچھ نہ کہو۔پس انبیاء اپنے نفس کے سوال کی وجہ سے نہیں بولتے بلکہ خدا کی عزت کے قیام
کیلئے بولتے ہیں۔تو یہ نہیں خیال کرنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے نبی بھی ایسا ہی کرتے ہیں ( جس طرح عام
لوگ کرتے ہیں )۔ان میں اور عام لوگوں میں بڑا فرق ہوتا ہے۔وہ خدا کیلئے کرتے ہیں اور عام لوگ
اپنے لئے کرتے ہیں۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت معاویہ کی نماز کا واقعہ بیان کیا کرتے
تھے کہ ان سے ایک مرتبہ فجر کی نماز قضاء ہو گئی لیکن وہ اس غلطی کے نتیجے میں نیچے نہیں گرے بلکہ ترقی
کی۔پس جو گناہ کا احساس کرتا ہے وہ گناہ سے بچتا ہے۔جب گناہ کا احساس نہیں رہتا تو انسان معصیت
میں مبتلا ہو جاتا ہے۔پس مومن کو اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ پر غور کرنا چاہئے اور سمجھنا چاہئے کہ وہ
خطرات سے محفوظ نہیں ہوا۔صرف اسی وقت محفوظ ہو سکتا ہے کہ جب خدا کی آواز اسے کہہ دے۔پس

خطبات مسرور جلد 12
641
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 اکتوبر 2014ء
انسان کو اپنے نفس کی کمزوری کا محاسبہ کرنا چاہئے۔ایسے شخص کیلئے روحانیت کے راستے کھل جاتے ہیں۔جو
ایسا نہیں کرتا اس کے لئے روحانیت کے راستے مسدود ہو جاتے ہیں اور ایسا انسان گمراہ ہو جاتا ہے۔“
(ماخوذ از خطبات محمود جلد 18 صفحه 141-142)
مخالفت جو جماعت کی ہوتی ہے، نبی کی ہوتی ہے، یہ ترقی کا ذریعہ بنتی ہے۔اس بارے میں لکھتے
ہیں کہ " حضرت مسیح موعود د علیہ الصلوۃ والسلام سے کئی دفعہ ہم نے ایک واقعہ سنا ہے۔آپ فرمایا کرتے تھے
کہ دشمن جب ہمیں گالیاں دیتے ہیں اور مخالفت کرتے ہیں تو ہمیں امید ہوتی ہے کہ ان میں سے سعید
روحیں ہماری طرف آجائیں گی۔لیکن جب نہ تو لوگ ہمیں گالیاں دیتے ہیں اور نہ ہی مخالفت کرتے ہیں اور
بالکل خاموش ہو جاتے ہیں تو یہ بات ہمارے لئے تکلیف دہ ہوتی ہے۔آپ ( یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام )
فرمایا کرتے تھے کہ نبی کی مثال اس بڑھیا کی سی ہوتی ہے جس کے متعلق مشہور ہے کہ وہ کچھ پاگل سی تھی اور
شہر کے بچے اسے چھیڑا کرتے تھے اور وہ انہیں گالیاں اور بددعائیں دیا کرتی تھی۔آخر بچوں کے ماں باپ
نے یہ تجویز کی کہ بچوں کو روکا جائے کہ وہ بڑھیا کو دق نہ کیا کریں۔چنانچہ انہوں نے بچوں کو سمجھایا۔مگر بچے
تو بچے تھے وہ کب باز آنے والے تھے۔یہ تجویز بھی کارگر ثابت نہ ہوئی۔آخر بچوں کے والدین نے یہ
فیصلہ کیا کہ بچوں
کو باہر نہ نکلنے دیا جائے اور دروازوں کو بند رکھا جائے۔چنانچہ انہوں نے اس پر عمل کیا اور دو
تین دن تک بچوں کو باہر نہ نکلنے دیا۔اس بڑھیا نے جب دیکھا کہ اب بچے اسے تنگ نہیں کرتے تو وہ گھر
گھر جاتی اور کہتی کہ تمہارا بچہ کہاں گیا ہے؟ کیا اسے سانپ نے ڈس لیا ہے؟ کیا وہ ہیضے سے مرگیا ہے؟ کیا
اس پر چھت گر پڑی ہے؟ کیا اس پر بجلی گر گئی ہے؟ غرض وہ ہر دروازے پر جاتی اور قسم قسم کی باتیں
کرتی۔آخر لوگوں نے سمجھا کہ بڑھیا نے تو پہلے سے بھی زیادہ گالیاں اور بددعائیں دینا شروع کر دی
ہیں۔اس لئے بچوں کو بند رکھنے کا کیا فائدہ۔انہوں نے بچوں کو چھوڑ دیا۔آپ فرما یا کرتے تھے کہ یہی حالت
نبی کی ہوتی ہے۔جب مخالفت تیز ہوتی ہے تب بھی اسے تکلیف ہوتی ہے اور جب مخالف چپ کر جاتے ہیں
تب بھی اسے تکلیف ہوتی ہے کیونکہ جب تک مخالفت نہ ہولوگوں کی توجہ الہی سلسلے کی طرف نہیں ہو سکتی“۔(ماخوذ از رسول کریم سال پی پی کی زندگی کے تمام اہم واقعات۔۔۔۔انوار العلوم جلد 19 صفحہ 152)
نبی کی طرف سے گالیاں تو نہیں آتیں۔نبی کی طرف سے تو ہر صورت میں دعا ئیں ملتی ہیں لیکن
مخالفت جب تیز ہوتی ہے تو مخالفین کے لئے بھی دعائیں ہوتی ہیں تاکہ ان میں سے سعید روحیں پھر حق کو
قبول بھی کر لیں۔پھر مخالفت ترقی کا ذریعہ ہے۔اس بارے میں کہتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے پاس ایک مولوی صاحب آئے۔وہ شاعر بھی تھے اور بڑے مشہور ادیب بھی تھے۔نواب

خطبات مسرور جلد 12
642
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 اکتوبر 2014ء
صاحب رام پور نے انہیں اردو محاورات کی لغت لکھنے پر مقرر کیا ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ نواب صاحب
رام پور کے پاس مشہور شاعر مینائی کے مسودات پڑے ہوئے تھے۔انہوں نے اردو کی ایک بڑی بھاری
لغت لکھی ہوئی تھی مگر ابھی اسے مکمل نہیں کیا تھا کہ نواب صاحب وفات پاگئے۔(ان کے جانشین ) نواب
صاحب رام پور نے وہ مسودات مجھے دیئے ہیں اور کہا ہے کہ تم انہیں مکمل کرو۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
نے پوچھا کہ رام پور میں تو ہماری بڑی مخالفت ہے اور آپ وہاں کے رہنے والے ہیں۔آپ کو بیعت کرنے
کی توجہ کیسے ہوئی؟ وہ کہنے لگے مجھے کسی نے در ثمین دی تھی۔میں چونکہ خود شاعر ہوں۔میں نے آپ کا کلام
پڑھا جس کی وجہ سے میں بہت متاثر ہوا کیونکہ اس میں محبت رسول بھری پڑی تھی۔اس کے بعد مولوی ثناء
اللہ صاحب وہاں آئے اور انہوں نے ایک تقریر کی۔اس تقریری میں انہوں نے بتایا کہ مرزا صاحب
اسلام کے سخت دشمن ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کرتے ہیں۔میں نے ان
کی تقریریں سن
کر سمجھا کہ مرزا صاحب ضرور بچے ہیں ورنہ ان مولوی صاحب کو آپ کے متعلق اتنا جھوٹ بولنے کی کیا
ضرورت تھی۔جس شخص کے اندر اس قدر محبت رسول ہے کہ اس کا کلام اس سے بھرا پڑا ہے اس کے متعلق
اگر کوئی مولوی کہتا ہے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سخت دشمن ہے تو وہ مولوی یقینا جھوٹا ہے۔اور جس
شخص پر وہ ہتک رسول کا الزام لگا تا ہے وہ سچا ہے ورنہ اس تقریر کرنے والے کو جھوٹے دلائل دینے کی کیا
ضرورت
تھی۔وہ سچی بات کہتا کہ اگر چہ اس شخص نے درثمین میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی
تعریف کی ہے، خدا تعالیٰ کی بڑی تعریف کی ہے مگر ہے جھوٹا۔اگر وہ ایسا کہتا تو پھر کوئی بات نہیں تھی۔لیکن اس نے سچائی کو بالکل ترک کر دیا اور کہا کہ یہ شخص خدا تعالیٰ اور اس کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
متعلق بدگوئی کرتا ہے۔میں نے اس کی تقریر سنی تو فور سمجھ لیا کہ مرزا صاحب اپنے دعوے میں سچے ہیں
اور میں آپ کی بیعت کیلئے تیار ہو گیا۔تو حقیقت یہ ہے کہ بسا اوقات دشمن تو یہ کوشش کرتا ہے کہ
مومن کے خلاف لوگوں میں جوش پیدا کرے لیکن بجائے جوش ابھرنے کے وہ بات مومنوں کے
حق میں مفید ہو جاتی ہے۔اسی طرح کا ایک پرانا شروع کا، ابتدائی زمانے کا واقعہ بیان فرماتے ہیں کہ گجرات کے ضلع
میں چک سکندر کے قریب بھاؤ گھسیٹ پور ایک گاؤں ہے جہاں حضرت مسیح موعود د علیہ الصلوۃ والسلام کے
زمانے میں چند نہایت ہی مخلص بھائی رہا کرتے تھے۔لکھتے ہیں کہ ”میں اس وقت چھوٹا تھا مگر مجھے خوب
یاد ہے کہ وہ بڑے شوق سے حضرت مسیح موعود د علیہ الصلوۃ والسلام کی مجلس میں آکر بیٹھا کرتے تھے اور
بڑے محظوظ ہوا کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک سالے تھے ( یعنی بیوی کے

خطبات مسرور جلد 12
643
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 اکتوبر 2014ء
بھائی ) جن کا نام علی شیر تھا۔( یہ پہلی بیوی کے بھائی تھے۔) چونکہ خدائی منشاء اور اس کے احکام کے ماتحت
آپ نے حضرت ام المومنین سے شادی کر لی تھی۔اس لئے آپ کی پہلی بیوی کے رشتہ دار آپ سے مخالفت
رکھنے لگ گئے تھے۔حضرت مسیح موعود وعلیہ الصلوۃ والسلام کی پہلی بیوی ایک بہت ہی نیک عورت تھیں۔میں نے دیکھا ہے کہ وہ ہم سے اتنی محبت کرتی تھیں کہ کہنے کو لوگ کہتے ہیں کہ ”ماں سے زیادہ چاہے پیچھے
کٹنی کہلائے مگر واقعہ یہ ہے کہ ہم بچپن میں یہی سمجھتے تھے کہ وہ ہم سے ماں سے بھی زیادہ پیار کرتی
ہیں۔(اس لئے لوگوں کی یہ جو غلط فہمیاں ہیں ناں کہ پہلی بیوی سے تعلق نہیں تھا وہ بھی غلط
ہے۔لکھتے ہیں کہ ہماری بڑی بہن عصمت جب فوت ہوئیں تو ان دنوں چونکہ محمدی بیگم کی پیشگوئی
پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے رشتہ داروں نے ایک مخالفانہ اشتہار شائع کیا تھا اس لئے ہمارے
اور ان کے درمیان کے گھر کا جو دروازہ تھا وہ حضرت مسیح موعود وعلیہ الصلوۃ والسلام نے بند کروادیا تھا۔حضرت ام المومنین نے سنایا کہ جب عصمت بیمار ہوئی تو اس کی حالت نازک ہو گئی تو جس طرح ذبیح ہوتے
وقت مرغی تڑپتی ہے۔وہ تڑپتی تھی۔(یعنی بچی تڑپتی تھی ، بچی بے چین ہوتی تھی ) اور بار بار کہتی تھی کہ میری
اماں کو بلا دو۔( یعنی بڑی والدہ کو۔چنانچہ حضرت مسیح موعود وعلیہ الصلوۃ والسلام نے انہیں بلوایا۔جب وہ
آئیں اور انہوں نے عصمت کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیا تو اسے آرام اور سکون حاصل ہوا۔اور تب اس کی
جان نکلی۔غرض وہ بہت ہی نیک عورت تھیں اور ان کو اپنی سوکن کے بچوں سے بہت زیادہ محبت تھی۔خود
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی وہ بڑی محبت رکھتی تھیں اور آپ کی بڑی قدر کرتی تھیں اور
آپ کے متعلق کسی سے بھی کوئی بری بات نہیں سن سکتی تھیں۔مگر ان کے بھائی بڑے متعصب تھے اور وہ
آنے والے احمدیوں کو ورغلاتے رہتے تھے اور کہتے تھے کہ میں تو اسکا بھائی رشتہ دار ہوں۔میں جانتا ہوں
کہ اس نے صرف ایک دکان کھول رکھی ہے اور کچھ نہیں ہے۔( یعنی حضرت مسیح موعود وعلیہ الصلوۃ والسلام
کے بارے میں کہ صرف دکان کھولی ہے اور کچھ نہیں ہے نبوت کا ڈھکونسلا ہے۔یہ باتیں سن کے ) کمزور
لوگوں کو دھو کہ لگ جاتا کہ بھائی جب یہ باتیں کہہ رہا ہے تو ٹھیک ہی ہونگی۔ایک دفعہ تحصیل کھاریاں کے یہی
پانچوں بھائی جن کا پہلے شروع میں ذکر ہوا ہے، قادیان آئے۔اس وقت تک ابھی بہشتی مقبرہ نہیں بنا تھا۔یہ
اس سے پہلے کی بات ہے۔اس زمانے میں جو لوگ قادیان آیا کرتے تھے انہوں نے متبرک مقامات کی
زیارت کیلئے یا تو مسجد مبارک میں چلے جانا ، حضرت خلیفہ اسی الاول کی مجلس میں چلے جانا یا پھر ہمارے دادا کے
باغ میں چلے جانا وہ سمجھتے تھے کہ چونکہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے والد کا باغ ہے اس لئے یہ بھی

خطبات مسرور جلد 12
644
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 اکتوبر 2014ء
متبرک جگہ ہے۔اس باغ کے رستے میں وہ جگہ تھی جہاں محلہ دار الضعفاء بنا تھا۔اس محلے کے بننے سے پہلے
یرزمین علی شیر صاحب کے پاس تھی (یعنی یہ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پہلی بیوی کے بھائی تھے ) اور
وہ اس میں شوق سے باغیچہ لگایا کرتے تھے۔ایک لمبی سی سیخ انہوں نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہوتی تھی۔داڑھی بھی بڑی لمبی تھی مگر سلسلے کے سخت دشمن تھے اور ہمیشہ اس تاڑ میں رہتے تھے کہ کوئی احمدی ملے تو اسے
ور غلاؤں۔ایک دفعہ یہ پانچوں بھائی قادیان آئے (جیسا کہ ذکر ہوا ہے ) اور باغ دیکھنے کیلئے چل پڑے۔ان میں سے ایک بھائی تیز تیز قدم اٹھائے ہوئے سب سے آگے جارہا تھا۔مرزا علی شیر نے انہیں دیکھ کر
پہچان لیا کہ یہ باہر کے آدمی ہیں اور انہوں نے زور سے آواز دی کہ بھائی صاحب ذرا بات سننا۔اس آواز
پر وہ آگئے۔مرز اعلی شیر نے ان سے کہا کہ آپ یہاں کس طرح آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے
سنا تھا کہ مرزا صاحب نے مہدی اور مسیح موعود ہونے کا دعوی کیا ہے اس لئے یہاں ہم ان کی زیارت
کیلئے آئے ہیں کیونکہ ہمیں وہ اپنے دعوے میں سچے معلوم ہوتے ہیں۔وہ کہنے لگا کہ تم اس کے دھو کے
میں کس طرح آگئے۔تم نہیں جانتے یہ تو اس شخص نے اپنی روزی کمانے کیلئے ایک دکان کھول رکھی
ہے۔یہ میرا بھائی ہے اور میں اس کے حالات کو خوب جانتا ہوں۔تم تو باہر کے رہنے والے ہو۔تمہیں
اصل حالات کا کیا علم ہو سکتا ہے۔تم اس کے دھوکے میں نہ آنا ور نہ نقصان اُٹھاؤ گے۔وہ احمدی دوست
مرزا علی شیر کی یہ بات سن کر بڑے شوق سے آگے بڑھے اور کہنے لگے ذرا دست پنجہ تو لیں۔( یعنی
مصافحہ کریں۔اپنا ہاتھ پکڑا ئیں۔) تو علی شیر نے سمجھا کہ میری باتوں کا اس پر اثر ہو گیا ہے اور میری
بزرگی کا یہ قائل ہو گیا ہے کیونکہ ان کی یہ عادت تھی کہ وہ باتیں بھی کرتے جاتے تھے اور ساتھ ساتھ
سبحان اللہ اور استغفر اللہ بھی کہتے جاتے تھے۔تو علی شیر نے بڑے شوق سے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا اور
سمجھا کہ آج ایک اچھا شکار میرے قابو آ گیا ہے۔تو بھائیوں میں سے یہ جو ایک احمدی بھائی آگے
تھے ، انہوں نے زور سے ان کا ہاتھ پکڑا اور باقی چاروں بھائیوں کو زور زور سے آوازیں دینی شروع
کر دیں کہ جلدی آنا ایک ضروری کام ہے۔حضرت مصلح موعود لکھتے ہیں کہ ہمارے ماموں نے سمجھا کہ
اس پر میری بات کا اثر ہو گیا ہے اور اب یہ اپنے بھائیوں کو اس لئے بلا رہا ہے کہ انہیں بتائے کہ یہ
ٹھیک کہہ رہا ہے اور وہ اپنے دل میں بڑے خوش ہوئے کہ آج میرا حربہ کارگر ہوا ہے۔مگر جب ان
کے بھائی وہاں پہنچ گئے۔پانچوں بھائی اکٹھے ہو گئے تو جو پہلے بھائی آئے ہوئے تھے کہنے لگے ہم
قرآن اور حدیث میں پڑھا کرتے تھے کہ دنیا میں ایک شیطان ہو ا کرتا ہے مگر وہ ہمیں ملتا نہیں

خطبات مسرور جلد 12
645
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 اکتوبر 2014ء
تھا۔آج حسن اتفاق سے ہمیں شیطان مل گیا ہے ( جو ورغلا رہا ہے۔)
(ماخوذ از الفضل ربوہ 31 اگست 1956 صفحه 5_6 نمبر 204 جلد 45/10)
پھر ایک جگہ آپ فرماتے ہیں کہ اس میں شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل بھی دریا کی طرح ہوتے
ہیں اور دریا میں سے ایک قطرہ پانی کا لے لیا جائے تو اس میں کیا کمی آسکتی ہے۔مگر بندہ ہی ایسا بد قسمت ہے
کہ وہ خود خدا کے انعامات سے اپنے آپ کو محروم کر لیتا ہے اور ان کی طرف سے منہ موڑ کر بیٹھ جاتا ہے اور
جب کوئی مامور آتا ہے تو لوگ اس کو حقیر سمجھ کر اس کا انکار کرنا شروع کر دیتے ہیں“۔پھر لکھتے ہیں کہ
حضرت باوانانک کے ماں باپ بھی ان کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے تھے اور کہتے تھے کہ اس نے ہماری
دکانداری خراب کر دی ہے اور ہمارے گھر میں یہ بچ نکما پیدا ہوا ہے۔اگر ان کے ماں باپ زندہ ہو کر آج
دنیا میں آجائیں اور دیکھیں کہ وہی بچہ جسے ہم حقیر سمجھتے تھے اب لاکھوں آدمی اس پر فدا ہیں اور اس کے نام
پر جان دینے کیلئے تیار بیٹھے ہیں اور ان میں کئی کروڑ پتی موجود ہیں تو وہ حیران رہ جائیں۔مگر لوگ بیوقوفی
سے سمجھ لیا کرتے ہیں کہ یہ چھوٹا آدمی ہے اسے ہم نے مان کر کیا کرنا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ ایسے ہی آدمیوں کو
بھیجتا ہے جو بظاہر چھوٹے معلوم ہوتے ہیں اور ایک زمانہ آتا ہے کہ ان کے نام پر مر مٹنے والے لاکھوں لوگ
پیدا ہو جاتے ہیں۔فرمایا کہ اسی طرح قادیان میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے بھیجا۔قادیان میں نہ تو پہلے ریل تھی، نہ ڈاکخانہ تھا، نہ کوئی دینی یاد نیوی علوم کا مدرسہ تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی
کوئی دنیاوی وجاہت نہ رکھتے تھے اور بظاہر آپ نے جو تعلیم حاصل کی تھی وہ بھی معمولی تھی۔اس لئے جب
آپ نے مسیحیت اور مہدویت کا دعوی کیا تو لوگوں نے شور مچادیا کہ نعوذ باللہ یہ شخص جاہل ہے۔یہ شخص کیسے
مہدی ہو سکتا ہے۔پھر لوگ یہ بھی کہتے تھے کہ اس چھوٹے سے گاؤں میں کیسے مامور آسکتا ہے۔اگر مامور
آنا ہی تھا تو لاہور ، امرتسر یا اس طرح کے کسی بڑے شہر میں آنا چاہئے تھے۔غرض لوگوں نے زبر دست
مخالفت شروع کی اور جو لوگ آپ کے دعوی کو سن کر آپ کی زیارت کیلئے قادیان آنے کا ارادہ کرتے تھے
ان کو بھی روکا جا تا تھا۔اگر وہ نہ رکھتے تھے تو انہیں طرح طرح کی تکلیفیں دی جاتی تھیں۔ان کو قسم قسم کی
مصیبتوں اور دکھوں میں مبتلا کر دیا جاتا تھا۔مگر ان تمام حالات کی موجودگی میں آپ کو اللہ تعالیٰ کی
طرف سے الہام ہوا کہ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا
اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا “۔یہ الہام آپ کو اس وقت ہوا جب آپ کو
ایک آدمی بھی نہ مانتا تھا۔پھر یہ الہام ہوا کہ ”میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا“۔اس

خطبات مسرور جلد 12
646
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 اکتوبر 2014ء
زمانے میں مخالفت کا یہ حال تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک نوکر پیرانا می تھا جو اتنا بیوقوف
تھا کہ سالن میں مٹی کا تیل ملا کر پی جاتا تھا۔حضرت مسیح موعود وعلیہ الصلوۃ والسلام کبھی کبھی کسی کام کیلئے اسے
بٹالہ بھیج دیا کرتے تھے۔ایک دفعہ اس کو بٹالہ بھیجا گیا تو وہاں اس کو مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب ملے جو
اہل حدیث کے لیڈر مانے جاتے تھے اور بڑے بھاری مولوی سمجھے جاتے تھے ان کا کام ہی یہی تھا کہ وہ ہر اس
شخص کو جو بٹالہ سے قادیان آنے والا ہوتا تھا ملتے اور کہتے کہ اس شخص ( یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام) نے
دکان بنائی ہوئی ہے اور جھوٹا ہے۔تم قادیان جا کر کیا کرو گے۔اس کے باوجود لوگ قادیان آجایا کرتے
تھے۔اور مولوی صاحب کے روکنے سے نہ رکتے تھے۔اس دن مولوی صاحب کو اور تو کوئی آدمی نہ ملا پیرا
ہی مل گیا۔اس کے پاس جا کر کہنے لگے پیرے تمہیں اس شخص کے پاس نہیں رہنا چاہئے۔کیوں اپنا ایمان
خراب کرتا ہے۔وہ بیچارہ ان کی اس قسم کی باتیں نہ سمجھ سکا۔لیکن اس نے اتنا ضرور سمجھا کہ یہ کہہ رہے ہیں
کہ مرزا صاحب کے پاس رہنا ٹھیک نہیں ہے۔جب مولوی صاحب ساری بات کر چکے تو کہنے لگا کہ مولوی
صاحب! میں تو بالکل جاہل ہوں اور اس قسم کی باتوں کو سمجھ نہیں سکتا۔البتہ اتنا
سمجھا ہوں کہ آپ نے کہا ہے
کہ مرزا صاحب برے ہیں۔مگر ایک بات تو مجھے بھی نظر آتی ہے کہ آپ ہر روز بٹالہ میں چکر لگا لگا کر لوگوں
سے کہتے پھرتے ہیں کہ کوئی شخص قادیان نہ جایا کرے اور دوسرے علاقوں سے آنے والے آدمیوں کو بھی
روکتے ہیں اور ورغلاتے رہتے ہیں مگر مجھے تو صاف نظر آتا ہے کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔آپ کے ساتھ
نہیں۔کیونکہ آپ کی ساری کوششوں کے باوجود لوگ سینکڑوں کی تعداد میں پیدل چل کر قادیان جاتے ہیں
مگر آپ کے پاس کبھی کوئی نہیں آیا۔پس اللہ تعالیٰ کے اس قسم کے بندے شروع میں چھوٹے ہی نظر آتے ہیں۔اور دنیا کے ظاہر
بین لوگ انہیں حقیر سمجھتے ہیں۔اسی طرح حضرت مسیح موعود د علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی سمجھا گیا۔مگر
آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے ، ( حضرت مصلح موعود اس وقت لکھ رہے ہیں کہ ) ہماری جماعت دنیا کے
کونے کونے میں پھیل چکی ہے“۔(اور اب تو اللہ کے فضل سے اور بھی زیادہ پھیل چکی ہے۔) " کجا یہ
کہ حضرت مسیح موعود وعلیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں آخری جلسہ سالانہ پر سات سو آدمی آئے
تھے ( اور جمعہ کے خطبہ میں حضرت مصلح موعود یہ ذکر کر رہے ہیں کہ مسجد اقصٰی میں اس وقت چار ہزار
سے بھی زیادہ لوگ شامل ہوئے ہیں۔اور آج تو دنیا کے اس خطبے میں بھی اس وقت اس مسجد میں بھی
پانچ چھ ہزار لوگ بیٹھے خطبہ سن رہے ہوں گے۔)

خطبات مسرور جلد 12
66
647
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 اکتوبر 2014ء
آپ فرماتے ہیں کہ آپ کے زمانے میں ہندوستان کی ساری قوموں نے آپ کے خلاف
شور مچایا اور شدید مخالفت کی مگر ان تمام مخالفتوں کے باوجود ہندوستان میں بھی ہمارے سلسلے نے ترقی
کی اور بیرون ممالک میں بھی ہماری جماعتیں قائم ہوئیں۔چنانچہ آج ہمارے مشن دنیا کے تمام ممالک
میں اپنا کام کر رہے ہیں۔انگلینڈ ، امریکہ، افریقہ ، چین ، جاپان، جاوا ،سماٹرا اور یورپ کے تمام
ممالک میں ہمارے مشن قائم ہیں اور تبلیغ کا کام جاری ہے۔افریقہ کے حبشی تعلیم پارہے ہیں۔امریکہ
اور یورپ کے شرک کرنے والے لوگ جوک در جوک اسلام میں داخل ہورہے ہیں۔اس کی وجہ
صرف یہی ہے کہ ہمارے دلوں میں خدا نے اپنے مامور کے ذریعے ایک نیا ایمان پیدا کر دیا ہے جس
سے دوسرے لوگ محروم ہیں۔۔۔۔“۔پھر فرماتے ہیں کہ ”ہماری جماعت کے ایک معزز شخص صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب شہید بھی
اسی قسم کے لوگوں میں سے تھے ( جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعوی سن کر پہنچے۔وہ حج کیلئے گھر
سے نکلے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی دعوت سن کر قادیان آگئے اور بیعت کر لی۔بیعت
کے بعد واپس گھر گئے تو افغانستان کے بادشاہ نے ان کو سنگساری کی سزا دی۔صرف اس لئے کہ وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کر چکے تھے۔لوگوں نے بہتیرا زور لگایا کہ آپ اپنے
عقیدے کو بدل لیں مگر وہ نہ مانے کیونکہ ان پر صداقت کھل چکی تھی۔آخر بادشاہ نے ان کو زمین میں گاڑ کر
سنگسار کرا دیا اور نہایت بے رحمی سے شہید کیا مگر انہوں نے اُف تک نہ کی اور خدا کی راہ میں اپنی جان
دے دی۔سنگساری سے پہلے ایک وزیر ان کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ تم اپنے دل میں بے شک وہی
عقائد رکھو مگر صرف زبان سے ہی انکار کر دو مگر انہوں نے فرمایا میں جھوٹ نہیں بول سکتا۔پس ان کو شہید
کر دیا گیا مگر ان کے شہید ہونے کے تھوڑے عرصے بعد ہی افغانستان میں ہیضہ پھوٹا اور ہزاروں لوگ مر
گئے۔( اور اب تک دیکھیں وہ تباہی پھیلتی چلی جارہی ہے۔)
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جب لوگوں نے مقابلہ کیا تو آپ کو اللہ تعالیٰ نے دکھا
یا کہ ملک میں سخت طاعون پھوٹے گی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا اور لوگ ہزاروں کی تعداد میں اس کا لقمہ بن گئے۔مگر
اس طاعون کے وقت بھی باوجود یکہ طاعون کا پھوٹنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کی تائید
میں تھا آپ نے مجسم رحم بن کر خدا کے حضور اس عذاب کو ٹلانے کیلئے نہایت گڑ گڑا کر دعائیں کیں اور اس قدر گریہ
وزاری کی کہ مولوی عبد الکریم صاحب جو مسجد مبارک کے اوپر کے حصہ میں رہتے تھے ، فرماتے تھے کہ ایک

خطبات مسرور جلد 12
648
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 اکتوبر 2014ء
دن مجھے کسی کے رونے کی آواز آئی اور وہ آواز اتنی درد ناک تھی جیسے کوئی عورت درد زہ کی تکلیف میں مبتلا
ہو۔میں نے کان لگا کر سنا تو معلوم ہوا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام روروکر خدا کے حضور میں دعا فرما
رہے تھے کہ اے اللہ ! اگر تیرے سارے بندے مر گئے تو مجھ پر ایمان کون لائے گا۔یہ چیز بھی آپ کی
صداقت کیلئے نہایت زبر دست دلیل ہے۔آپ ہی کی تائید کیلئے اللہ تعالیٰ نے طاعون بھیجی اور آپ کے دل
میں ہی رحم آگیا اور دعائیں شروع کر دیں۔یہ ہوتا ہے نبی کا رحم کا معیار۔(ماخوذ از خدا تعالی دنیا کی ہدایت کیلئے ہمیشہ نبی مبعوث فرماتا ہے، انوار العلوم جلد 18 صفحہ 510 تا 514)
اللہ تعالیٰ ہر احمدی میں دینی غیرت بھی پیدا کرے۔خدا تعالیٰ سے تعلق میں بھی بڑھائے۔صبر اور
حوصلہ بھی پیدا فرمائے اور انسانیت کے بچانے کیلئے دعاؤں
کی تو فیق بھی ہمیں عطا فرمائے۔اپنی اناؤں پر
اپنی عاجزی کو غالب کرنے والے ہوں
اور مکمل طور پر ہمیں اپنی رضا پر چلائے ، اس کی توفیق عطا فرمائے۔حضرت مسیح موعود د علیہ الصلوۃ والسلام کے مشن کی تکمیل کیلئے ہم اپنا کردار ادا کرنے والے ہوں اور ہر وہ
بات کرنے والے ہوں جس کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے ماننے والوں سے، جماعت
کے افراد سے خواہش کی ہے یا امید رکھی ہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 14 نومبر 2014ء تا 20 نومبر 2014 ، جلد 21 شمارہ 46 صفحہ 05-09)

آج 10 میں سے 10 باقی